یہ حقیقت ہے

یہ حقیقت ہے66%

یہ حقیقت ہے مؤلف:
زمرہ جات: ادیان اور مذاھب
صفحے: 58

یہ حقیقت ہے
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 58 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 28819 / ڈاؤنلوڈ: 3478
سائز سائز سائز
یہ حقیقت ہے

یہ حقیقت ہے

مؤلف:
اردو

1

2

3

4

5

6

7

8

9

10

11

12

13

14

15

16

17

18

19

20

۱۳:تسلسل امامت کا عقیدہ

۱۳۔ شیعوں کا عقیدہ ہے کہ امت کو سیدھی راہ پر چلا نے والے معصوم قائد اور ولی کی ضرورت اس بات کی مقتضی اور طلبگار ہے کہ رسول کے بعد امامت اور خلافت کا منصب صرف علی پر ہی نہ ٹھہر جائے ، بلکہ قیادت کے اس سلسلے کو طویل مدت تک قائم رہنا ضروری ہے، تاکہ اسلام کی جڑیں مضبوط اور اس کی بنیادیں محفوظ ہوجائیں ، اور جو خطرات اس کے اصول اور قواعد ہی کو نہیں بلکہ ہر الٰہی عقیدے ، اور خدائی نظام کے سامنے منھ کھولے کھڑے ہیں ان سے اس کو پچایا جا سکے اور اس کے لئے تمام ائمہ(مختلف و متعدد دور میں امت کی رہبری کرکے اپنی سیرت ، تجربات اور مہارت کا) ایسا عملی نمونہ اور پروگرام پیش کر سکیںجس کی مدد سے تمام حالات میں بعد میں چلتی رہی۔

۱۴:بارہ اماموں کا عقیدہ

۱۴۔ شیعہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ نبی اکرم حضرت محمد بن عبد اﷲ نے اسی سبب اور اسی بلند پایہ حکمت کی بنا پر اﷲ کے حکم کی خاطر علی ـ کے بعد گیارہ امام معین فرمائے،لہٰذا حضرت علی ـ کو ملاکر کل بارہ امام ہیں ، جیساکہ ان کی تعداد کے بارے میں نبی اکرم کی حدیثوں میں وضاحت کے علاوہ تذکرہ بھی ہے کہ ان سب کا تعلق قبیلہ قریش سے ہوگاجیساکہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مختلف الفاظ کے ساتھ اس مطلب کی طرف اشارہ کیا گیا ہے- البتہ ان کے اسماء اور خصوصیات کا تذکرہ نہیں ہے- :

''عن رسول اﷲ ؛ان الدین لایزال ماضیاًقائماًعزیزاًمنیعاًماکان فیهم اثناعشرامیراًاوخلیفةً،کلهم من قریش''

بخاری اور مسلم دونوں نے رسول خدا سے روایت نقل کی ہے کہ آپ نے فرمایا : بیشک دین اسلام اس وقت تک غالب، قائم اور مضبوط رہے گا جب تک اس میں بارہ امیر یا بارہ خلیفہ رہیں گے ، یہ سب قریش سے ہوں گے ۔

( بعض نسخوں میں بنی ہاشم بھی آیا ہے ،اور کتب صحاح ستہ کے علاوہ دوسری کتب فضائل و مناقب و شعر و ادب میں ان حضرات کے اسماء بھی مذکور ہیں .)

یہ احادیث اگر چہ ائمہ اثنا عشر( جوکہ علی علیہ السلام اور اولاد علی علیہم السلام ہیں ) کے بارے میں پر نص نہیں ہیں لیکن یہ تعداد اسی پر منطبق ہوتی ہے جو شیعہ عقیدہ رکھتے ہیں ، اور اس کی کوئی تفسیر نہیں ہوسکتی مگر صرف وہی جو شیعہ کہتے ہیں ۔(۱)

____________________

(۱) : خلفاء النبی؛ مؤلفہ حائری بحرانی

۲۱

۱۵:ائمہ اثنا عشر( بارہ اماموں) سے مراد

۱۵۔ شیعوں کا جعفری فرقہ یہ عقیدہ رکھتا ہے کہ ائمہ اثنا عشر( بارہ اماموں) سے مراد

حضرت علی ابن ابیطالب جو رسول کے چچا زاد بھائی اور آپ کی بیٹی فاطمہ زہرا کے شوہر ہیں۔

اور حسن اور حسین ہیں( جو علی و فاطمہ کے بیٹے اورسبط رسول اسلام ہیں)۔

زین العابدین علی بن الحسین (السجاد)۔

اس کے بعد :

امام محمد بن علی ( الباقر)

امام جعفربن محمد (الصادق)

امام موسی بن جعفر(الکاظم)

امام علی بن موسی(الرضا)

امام محمدبن علی (الجواد التقی)

امام علی بن محمد (الہادی)

امام حسن بن علی ( العسکری)

۲۲

امام محمد بن الحسن ( المہدی الموعود المنتظر) (ع)ہیں۔(۱)

____________________

(۱) بالتحقیق عرب و عجم کے( غیر شیعہ) ممتاز شعراء نے ایسے مفصل قصیدے کہے ہیں جن میں بارہ اماموں کے مکمل نام مذکور ہیں،جیسے ان شعراء کے: حصکفی، ابن طولون ، فضل بن روز بہان ، جامی ، عطار نیشاپوری ، مولوی کے قصیدے ، یہ سب مذہب امام ابوحنفیہ اور امام شافعی وغیرہ کے پیرو ہیں،یہاں ہم نمونہ کے طور پر ان میں سے دو قصیدے ذکر کررہے ہیں : پہلا قصیدہ جناب حصکفی حنفی کا ہے جن کا شمار چھٹی صدی ہجری کے علماء میں ہوتا ہے ، کہتے ہیں :

حیدرةوالحسنان بعده ::ثم علی وابنه محمداول( امام علی) حیدر اور اس کے بعد ان کے بیٹے امام حسن اور حسین ہیں .وجعفرالصادق وابن جعفر::موسی،ویتلو هعلی السید

اس کے بعد جعفر صادق اور ان کے بیٹے امام موسی کاظم ہیں ،اور ان کے بعد سید و سردار علی ہیںاعنی الرضاثم ابنه محمد :: ثم علی وابنه المسدد

جنھیں اما م رضا کے نام سے جانا جاتا ہے ،آپ کے بعد آپ کے فرزند محمد (تقی) پھر علی ،اور ان کے راست گو بیٹےالحسن التالی ویتلوتلوه :: محمد بن الحسن المعتقد

یعنی حسن ( عسکری ) ہیں ،اور ان کے فوراً بعد آپ کے بیٹے امام محمد ( مہدی آخر الزمان ) ہیں، انہی حضرات کے بارے میں عقیدہ رکھتی ہے

قوم هم ائمتی وسادتی :: اسمائهم مسرودلاتطردایک قوم؛یہی میرے امام اور سردار ہیں ، جن کے اسماء باہم ایسیپیوستہ ہیں جن میں سے کسی ایک کوبھی جھوڑا نہیں جا سکتا

هم حجج اﷲ علی عباده :: وهم الیه منهج ومقصدوہ اﷲ کے بندوں پر اس کی حجت ہیں ، اوروہ اس تک پہنچنے کا راستہ اور مقصد ہیں .

هم النهارصوم لربهم ::وفی الدیاجی رکع وسجدوہ دنوں میں اپنے رب کیلئے روزے رکھتے ہیں ،رات کی تاریکیوں میں رکوع اور سجدے میں مشغول رہتے ہیں.

دوسرا قصیدہ جناب شمس الدین محمد بن طولون کا ہے جن کا دسویں صدی ہجری کے علماء میں شمار ہوتا ہے ، کہتے ہیں :

علیک با لائمة الاثنی عشر:: من آل البیت المصطفی خیرالبشرتم بارہ اماموں سے وابستہ رہو ، جو کہ مصطفے خیر البشر کی آل ہیں .

ابو تراب حسن حسین :: وبغض زین العابدین شینابو تراب (علی ) حسن ، حسین اور زین العابدین کا بغض برا ہے.

محمد الباقرکم علم دری :: والصادق ادع جعفراً بین الوریمحمد باقر جنھوں نے علم کے کتنے ہی باب کوکھولے، اورصادق ہیں جنھیں جعفر کے نام سے دنیا میں پکارو

موسی هوالکاظم وابنه علی :: لقبه بالرضا وقدره علیموسی جو کہ کاظم ہیں ، اور ان کے بیٹے علی جن کا لقب رضا ہے ، اور ان کی قدر و منزلت بلند ہے

محمد التقی قلبه معمور٭علی النقی دره منثورمحمد تقی ہیں جن کا دل اسرار الٰہی سے معمور ہے ، اور علی نقی ہیں جن کی خوبیاں چاروں طرف پھیلی ہوئیں ہیں والعسکری الحسن المط هر :: محمد الم هدی سوف یظ هر اور حسن عسکری پاک و پاکیزہ ہیں ، اور امام محمدمہدی ہیں جو عنقریب ظاہر ہوں گے دیکھئے : کتاب '' الائمة الاثنا عشر '' مؤلفہ مؤرخ دمشق شمس الدین محمد ابن طولون متوفی، ۹۵۳ ھ ، تحقیق: ڈاکٹر صلاح الدین المنجد، مطبوعہ: بیروت ، لبنان

۲۳

یہی وہ اہل بیت ہیں جنھیں رسول خدا نے بحکم خدا، امت اسلام کاقائد قرار دیا،کیونکہ یہ تمام خطاؤں اور گناہوں سے پاک اور معصوم ہیں ، یہی حضرات اپنے جدکے وسیع علم کے وارث ہیں، ان کی مودت اورپیروی کا حکم دیا گیاہے ، جیساکہ خدا نے ارشاد فرمایا :

( قُلْ لَااَسْئَلُکُمْ عَلَیْهِ اَجْراًاِلَّاالْمَوَدَّةَ فیِ الْقُرْبَی ) (۱)

اے رسول !آپ کہہ دیجئے کہ میں تم سے اس تبلیغ رسالت کا کوئی اجر نہیں چاہتا علاوہ اس کے کہ میرے اقربا سیمحبت کرو ۔

( یٰااَیُّهَاالَّذِیْنَ آمَنُوْااتَّقُوْااﷲَ وَکُوْنُوْامَعَ الصَّادِقِیْنَ ) (۲)

اے ایماندارو! تقوی اختیار کروا ور سچوں کے ساتھ ہوجاؤ ۔

دیکھئے : کتب حدیث و تفسیر، اور فضائل میں فریقین کے نزدیک جو صحیح اوردوسری کتابیں ہیں

۱۶:عصمت کا عقیدہ

۱۶۔ شیعہ جعفری فرقہ عقیدہ رکھتا ہے کہ یہ ائمہ اطہار وہ ہیں جن کے دامن پر تاریخ نہ ان کے کوئی لغزش لکھ سکی اور نہ کسی خطا کا دھبہ ثابت کر پائی ، نہ قول میں اور نہ عمل میں، انھوں نے اپنے وافر علوم کے ذریعہ امت مسلمہ کی خدمت کی ہے ، اور اپنی عمیق معرفت، سالم فکر کے ذریعہ ؛ عقیدہ و شریعت ، اخلاق و آداب ، تفسیرو تاریخ اور مستقبل کے لائحہ عمل کو صحیح جہت عطا کی ہے ، اور ہر میدان میں اسلامی ثقافت کو محفوظ کردیا ہیجیسے انھوں نے - اپنے قول اور عمل کے ذریعہ - چندایسے منفردا ور ممتاز ، نیک سیرت

____________________

(۱)سورہ ٔشوری ، آیت ۲۳.

(۲)سورہ ٔتوبہ ، آیت ۱۱۹.

۲۴

اورپاک کردارمردوںاور عورتوں کی تربیت کی ہے ، جن کے فضل و علم ، اور حسن سیرت کے سب لوگ قائل ہیں۔

اور شیعہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ اگرچہ ( یہ بہت افسوس کا مقام ہے کہ ) امت اسلامیہ نے ان کو سیاسی قیادت سے دور رکھا، لیکن انھوں نے پھر بھی عقائد کے اصولوں اور شریعت کے قواعد و احکام کی حفاظت کرکے اپنی فکری اور اجتماعی ذمہ داری کو بہترین طریقہ سے ادا کی ہے ۔

چنانچہ ملت مسلمہ اگر انھیں سیاسی قیادت کا موقع دیتی جسے رسول اسلام نے خدا کے حکم سے ان کو سونپا تھا ، تو یقیناً اسلامی امت سعادت و عزت اور عظمت کاملہ حاصل کرتی،اور یہ امت متحد و متفق ، متوحد رہتی،اور کسی طرح کا شقاق ، اختلاف ، نزاع ، لڑائی ، جھگڑا ، کشت و کشتار اور ذلت و رسوائی نہ دیکھنا پڑتی ۔

اس سلسلے میں کتاب''الامام الصادق والمذاہب الاربعة ''کی تین جلدی، اور دوسری کتابیں دیکھئے۔

۱۷:اطاعت اہلبیت علیہم السلام

۱۷۔ شیعہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ مذکور ہ وجہ اور عقائد کی کتابوں میں پائی جانے والی نقلی و عقلی کثیر ادلہ کی بناپرکہ اہل بیت کی اتباع واجب ہے ، اور ان کے راستے اور طریقے کو اپنانا ضروری ہے، کیونکہ انھیں کا طریقہ وہ طریقہ ہے جسے امت کیلئے رسول نے معین فرما یا ، اور ان سے تمسک کرنے کا حدیث ثقلین (جو متواتر ہے )حکم دیتی ہے ،جیساکہ رسول خدا نے ارشاد فرمایا ہے :

''انی تارک فیکم الثقلین کتاب اﷲ وعترتی اهل بیتی ماان تمسکتم بهما لن تضلواابداً ''

جسے صحیح مسلم اور دیگر دسیوں مسلم علماء و محدثین نے ہر صدی میں نقل کیا ہے ،دیکھئے : رسالہ ٔ حدیث ثقلین ؛(مؤلفہ وشنوی )جس کی تصدیق ازہر شریف نے۳۰ سال قبل کی تھی۔

اور گزشتہ انبیاء کی حیات میں بھی خلیفہ اور وصی بنانے کا یہی معمول تھا ۔

دیکھئے : اثبات الوصیة؛ مؤلفہ مسعودی .ا و رفریقین کی دیگر کتب احادیث و تفسیر و تاریخ

۲۵

۱۸:شیعہ سب و شتم ، الزام و اتہام کا مخالف

۱۸۔جعفری شیعہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ امت اسلامیہ(اﷲ اس کو عزیز رکھے) پر یہ واجب ہے کہ وہ ان امور میں تحقیق اور بحث و مباحثہ کرے لیکن کسی پر سب و شتم ، الزام و اتہام ،اور کسی کو ڈرائے اور دھمکائے بغیر، اور تمام اسلامی فرقوں کے علماء ومفکرین پر لازم ہے کہ وہ علمی اجتماع میں شرکت کریں، اور صفاء و اخلاص کے ساتھ گفتگو کریں،اور اپنے شیعہ مسلمان بھائیوں کے ان نظریات پر غور و خوض کریں جن پروہ قرآن،صحیح متواتر سنت، تاریخی محاسبہ (دلائل)اور رسول او ر آنحضرت کے بعدکے سیاسی و سماجی پس منظر کے مطابق ، استدلال پیش کرتے ہیں۔

۱۹:اصحاب پیغمبر (ص)کے بارے میں

۱۹۔ اور شیعہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ صحابہ اور جو لوگ رسول کے ساتھ تھے چاہے وہ عورت ہوں یا مرد، انھوں نے اسلام کی بڑی خدمت کی ہے، نشر اسلام کی راہ میں اپنی جان و مال کی قربانی دی ہے ، لہٰذاتمام مسلمانوں پر واجب ہے کہ ان کا احترام کریں، اور ان کی گرانقدر خدمات کا اعتراف کریں۔

لیکن اس کا مطلب یہ بھی نہیں کہ تمام صحابہ (بطور اطلاق )عادل تھے، اور ان کے بعض اعمال یا نظریات ،تنقید او راعتراض سے مافوق ہیں،کیونکہ صحابہ بھی بشر ہیں اور ان سے بھی غلطی اور بھول چوک ہوتی ہے ، چنانچہ تاریخ میں یہ بات موجود ہے کہ ان میں سے بعض حضرات راہ مستقیم سے دور ہوگئے تھے ، یہاں تک کہ کچھ لوگ خود آنحضرت کے دور میں ہی آپ کے راستے سے دور ہوگئے ، بلکہ قرآن مجید نے اپنی بعض آیات اور سوروں میں جیسے سورہ ٔ منافقین ، احزاب ، حجرات ، تحریم ،فتح ، محمد اور توبہ میں اس بات کی تصریح کی ہے ۔

۲۶

لہٰذا ان بعض صحابہ حضرات کے اعمال پر جائز اور مہذب انداز میں تنقید کرنا ہرگز کفر کا سبب نہیں قرار پاسکتا، کیونکہ کفر و ایمان کا معیار واضح ہے ، اور ان دونوں کا محور ومرکز روشن ہے ، اور وہ توحید و رسالت اور ضروریات دین جیسے وجوب نماز ، روزہ ، حج اورحرمت خمرو میسر جیسی چیزوں کو ماننا ، اور اس کا انکار کرنا ہے ،البتہ قلم اور زبان کو بد تمیزی اور بھونڈی باتوں سے محفوظ رکھنا ضروری ہے ، کیونکہ یہ باتیں ایک مہذب مسلمان جو سیرت خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی پر عمل پیرا ہے اس کیلئے زیب نہیں دیتی ، بہرحال اس کے باوجود اکثر صحابہ صالح اور مصلح تھے ، جولائق احترام اور مستحق اکرام ہیں۔

لیکن اس کے باوجودصحابہ کو جرح وتعدیل ( عادل یاغیر عادل ثابت کرنے ) کے قواعدپراس لئے تولا جاتا ہے تاکہ صحیح اور قابل اعتماد سنت سے واقفیت حاصل ہوجائے، کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ رسول خدا کے جانے کے بعد آپ کی طرف بہت زیادہ کذب اور بہتان منسوب کیا گیا، (جیساکہ یہ بات تمام لوگ جانتے ہیںاور خود رسول نے اس بات کے واقع ہونے کی خبر بھی دی تھی )اور اس بات کے بارے میں دونوں فریق کے علماء حضرات نے اہم کتابیں لکھی ہیں ، جیسے سیوطی اور ابن جوزی وغیرہ،تاکہ وہ احادیث جو واقعاً رسول سے صادر ہوئیں ہیں ان کے درمیان اور جو حدیثیں گڑھ کر آپ کی طرف منسوب کی گئی ہیں ان کے د رمیان امتیاز پیدا ہوسکے ۔

۲۷

۲۰۔ شیعہ؛ امام مہدی منتظرکے وجود کا عقیدہ رکھتے ہیں

۲۰۔ شیعہ؛ امام مہدی منتظرکے وجود کا عقیدہ رکھتے ہیں ،کیونکہ اس بارے میں کثیر روایات رسول اسلام سے نقل ہوئیں ہیںکہ وہ اولاد فاطمہ سے ہوںگے ، اور امام حسین ـکے نویں فرزند ہیں، کیونکہ امام حسین ـ کے آٹھویں فرزند (آٹھویں پشت میں) امام حسن عسکری ہیں جن کی وفات ۲۶۰ھ میں ہوئی، اور آپ کو خدا نے صرف ایک بیٹا عنایت کیا تھا جس کا نام محمد تھا چنانچہ آپ ہی امام مہدی ہیںجن کی کنیت ابو القاسم ہے۔(۱)

____________________

(۱)عامہ کی صحاح ستہ اور ان کے علاوہ دوسری کتابوں میں موجود ہے کہ نبی اکرم نے فرمایا :

''سیظهرفی آخرالزمان رجل من ذریتی اسمه اسمی، وکنیته کنیتی،یملأ الارض عدلاًوقسطاً کماملئت ظلماًوجوراً''

آخری زمانے میں میری ذریت سے ایک شخص ظاہر ہوگا جس کا نام میرا نام ہوگا ، اور اس کی کنیت میری کنیت ہوگی ، وہ زمین کو عدل و انصاف سے اسی طرح بھر دے گا جیسے وہ ظلم و جور سے بھری ہوگی

۲۸

آپ کو مؤثق مسلمانوں نے دیکھا ہے، اور آپ کی ولادت ، خصوصیات اور امامت نیز آپ کی امامت پرآپ کے والدکی طرف سے نص کی خبر دی ہے ، آپ اپنی ولادت کے پانچ سال بعد لوگوں کی نظروں سے غائب ہوگئے ، کیونکہ دشمنوں نے آپ کو قتل کرنے کا ارادہ کرلیا تھا، لیکن خدا وند متعال نے آپ کو اس لئے ذخیرہ کرکے رکھا ہے تاکہ آخری زمانے میں عدل و انصاف پر مبنی اسلامی حکومت قائم کریں ، اور زمین کو ظلم و فساد سے پاک کر دیں بعد اس کے کہ وہ اس سے بھری ہوئی ہوگی ۔

اور یہ کوئی عجیب و غریب بات نہیں کہ آ پ کی عمر اس قدر طولانی کیسیہوگئی؟ کیونکہ قرآن مجید ا س وقت بھی حضرت عیسی ـ کے زندہ ہونے کی خبر د ے رہا ہے ، جبکہ ان کی ولادت کو اس وقت ۲۰۰۵ سال ہونے چاہتے ہیں، اسی طرح حضرت نوح اپنی قوم میں ساڑھے نو سو سال زندہ رہے اور اپنی قوم کو اﷲ کی طرف دعوت دیتے رہے، اور حضرت خضر نبی ـ بھی ابھی تک موجودہیں ،کیونکہ اﷲ تعالی ہر شۓ پر قادر ہے ، اس کی مشیت پوری ہونے والی ہے، جسے کوئی ٹال نہیں سکتا ، کیا اس نے حضرت یونس ـ کے بارے میں یہ نہیں فرمایا ہے:

( فَلَوْلَا اَنَّهُ کَاْ نَ مِنَ الْمُسَبِّحِیْنَ٭ لَلَبِثَ فِی بَطْنِه اِلٰی یَوْمِ یُبْعَثُوْنَ ) (۱)

پھر اگر وہ تسبیح کرنے والوں میں سے نہ ہوتے ، تو روز قیامت تک اسی کے شکم میں رہ جاتے ۔

چنانچہ اہل سنت کے اکثربزرگ اور جلیل القدر علماء امام مہدی(عج) کی ولادت اور ان کے وجود کے قائل ہیں، اور انھوںنے ان کے اوصاف و والدین کے نام کا ذکر کیا ہے ، مثلاً:

الف۔ عبد المؤمن شبلنجی اپنی کتاب'' نور الابصار فی مناقب آل بیت النبی المختار '' میں۔

ب۔ ابن حجر ہیثمی مکی شافعی نے اپنی کتاب'' الصواعق المحرقة'' میں کہتے ہیں : ابو القاسم محمد الحجة کی عمر ان کے والد کی وفات کے وقت پانچ سال کی تھی لیکن خدا نے اسی سن میں آپ کوحکمت عطا کی اور ان کا نام قائم منتظر ہے ۔

ج۔ قندوزی حنفی بلخی نے اپنی کتاب ''ینابیع المؤدة '' میں اس کا تذکرہ کیا ہے جو دورخلافت عثمانیہ ترکی میں( استانہ) سے شائع ہوئی تھی۔

د۔سید محمد صدیق حسن قنوجی بخاری نے اپنی کتاب '' الاذاعة لما کان وما یکون بین یدی الساعة ''میں اسے لکھا ہے ۔

یہ ہیں متقدمین علماء کے اقوال ، اور متاخرین میں سے ڈاکٹر مصطفی رافعی نے اپنی

____________________

(۱)سورۂ صافات، آیت۳ ۱۴، ۱۴۴.

۲۹

کتاب '' اسلامنا '' میں لکھا ہے،چنانچہ جب انھوں نے مسئلہ ٔ ولادت کی بحث کی ہے تو بڑی طول و تفصیل کے ساتھ بحث کی ہے، اور اس بارے میں ان تمام ا عتراضات اور شبہات کے جواب دئے ہیںجو اس مقام پر ذکر کئے جاتے ہیں ۔

۲۱:فروع دین کے بارے میں

۲۱۔ جعفری فرقہ والے لوگ نماز پڑھتے ہیں، روزہ رکھتے ہیں ، اوراپنے مال میں سے زکات و خمس ادا کرتے ہیں ، اور مکۂ مکرمہ جاکر ایک بار بطور واجب حج بیت اﷲ الحرام کرتے ہیں، اور اس کے علاوہ بھی مستحب عمرہ و حج ادا کرتے رہتے ہیں ، اورنیکیوں کی طرف دعوت دیتے ہیں،اور برائیوں سے روکتے ہیں، اور اولیائے خدا و رسول سے محبت کرتے ہیں، اور خدا و رسول کے دشمنوں سے دشمنی کرتے ہیں ،اور اﷲ کی راہ میں ہر اس کافر و مشرک سے جہاد کرتے ہیں جو اسلام کے خلاف اعلان جنگ کرتا ہو،اور ہر اس حاکم سے جنگ کرتے ہیں، جو قہر و غلبہ کے ذریعہ امت مسلمہ پر مسلط ہوگیا ہے، اور دین اسلام(جوکہ دین حنیف ہے)کی موافقت کرتے ہوئے تمام اقتصادی ،سماجی اور گھریلو مشغلوں اور سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں ، جیسے تجارت ، اجارہ ، نکاح ، طلاق ،میراث ، تربیت و پرورش، رضاعت اور حجاب وغیرہ ۔

اور ان سب چیزوں کے احکام کو اجتہاد کے ذریعہ حاصل کرتے ہیں، جنھیں متقی اور پرہیزگار علماء ،کتاب،صحیح سنت اوراہل بیت(ع)سے ثابت شدہ احادیث اور عقل و اجماع کے ذریعہ استنباط کرتے ہیں ۔

۲۲:نماز اور اسے اوقات کے بارے میں

۲۲۔ اور شیعہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ تمام یومیہ فرائض کے اوقات معین ہیں، اور یومیہ نماز کے لئے پانچ وقت ہیں : فجر، ظہر ، عصر ، مغرب اور عشاء ، اور افضل یہ ہے کہ ہر نماز کو اس کے مخصوص وقت میں انجام دیا جائے ، مگر یہ کہ نماز ظہر و عصر اور نماز مغرب و عشاء کو جمع کرکے پڑھاجا سکتاہے ،کیونکہ رسول خدا نے کسی عذر ، مرض، بارش اور سفر کے بغیر ان نمازوں کو ایک ساتھ پڑھا تھا ، جیسا کہ صحیح مسلم وغیرہ میں نقل ہوا ہے، اور یہ امت مسلمہ کی سہولت کیلئے کیا گیا ہے خاص طور سے ہمارے زمانے میں ایک فطری اور عام بات ہے ۔

۳۰

۲۳:آذان کے بارے میں

۲۳۔ شیعہ بھی دوسرے مسلمانوں کی طرح اذان دیتے ہیں ، البتہ جب جملۂ '' حی علی الفلاح''آ تا ہے تو اس کے بعد جملۂ ''حی علی خیر العمل ''بھی پڑھتے ہیں، کیونکہ رسول خدا کے دور میں یہ حصہ اذان میں کہا جاتا تھا ، لیکن بعد میں حضرت عمر نے اپنے اجتہاد کی بناپر اس کی یہ علت بتاتے ہوئے کہ چونکہ اس سے مسلمان جہاد کرنے سے رک جائیں گے اس کو اذان سے حذف کر دیا ، ان کا کہنا تھا کہ مسلمان اس سے یہ سمجھ بیٹھیں گے کہ نماز ہی بہترین عمل ہے،لہٰذا جہاد کی طرف پھر کوئی رغبت نہیں کریگا، اس لئے اسے اذان سے حذف کردیا جائے تو بہتر ہے -جیساکہ علامہ قوشچی اشعری نے اپنی کتاب'' شرح تجریدالاعتقاد '' میںاور المصنف میں، کندی، کنز العمال میں، متقی ہندی.وغیرہ نے اسے نقل کیاہے-اس کے علاوہ حضرت عمرنے ایک اورجملہ کااضافہ کیاہے: ''الصلاةخیرمن النوم ''جبکہ یہ جملہ رسول اسلام کے زمانہ میں نہیں تھا ۔ (دیکھئے : کتب حدیث و تاریخ) .جبکہ عبادت اور اس کے مقدَّمات اسلام میں شارع کے امر اور اس کے اذن پر موقوف ہیں ، یعنی شریعت میں ہر عمل کیلئے قرآن اور سنت سے نص خاص یا نص عام موجود ہو، اور اگر کسی عمل کی نص نہ ہو تو وہ مردود اور بدعت ہے،جسے اسکے انجام دینے والے کے منہ پر مار دیا جائے گا ، کیونکہ عبادت میں کسی چیز کی زیادتی یا کمی ممکن نہیں ہے ، بلکہ تمام شرعی امور میں کسی کی ذاتی رائے کا کوئی دخل نہیں ہے ،البتہ شیعہ حضرات جو ''اشہدان محمداًرسول اﷲ'' کے بعد '' اشہد ان علیاً ولی اﷲ'' کہتے ہیں تو یہ ان روایات کی بنا پر ہے جو رسول خدا اور اہل بیت (ع)سے نقل کی گئی ہیں ، اور ان میں یہ تصریح موجود ہے کہ محمد رسول اﷲ کہیں ذکر نہیں ہوا ،یا باب جنت پر نہیں لکھا گیا مگر اس کے ساتھ علی ولی اﷲ ضرور تھا، اور یہ جملہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ شیعہ علی کو نبی بھی نہیں سمجھتے چہ جائیکہ وہ آپ کی ربوبیت اور الوہیت کا(العیاذ باﷲ) عقیدہ رکھتے ہوں ،لہٰذاتوحید و رسالت کی شہادت کے بعد تیسری شہادت( علی ولی اﷲ) کہنا جائز ہے ، اس امید میں کہ یہ بھی مطلوب پرور دگار ہو، البتہ اس کو جزء اور وجوب کے قصد سے انجام نہ دے، یہی شیعوں کے اکثر علماء کا فتوی ہے۔

پس یہ زیادتی بغیر قصد جزئیت کے انجام دی جائے گی ، جیسا کہ ہم نے کہا ہے،لہٰذا یہ ایسا نہیں کہ شرع میں اس کی کوئی اصل نہ ہو ،اس لئے یہ بدعت ہے۔

۳۱

۲۴:سجدہ گاہ کے بارے میں

۲۴۔ اور شیعہ زمین اورمٹی یا کنکڑ اور پتھریا زمین کے اجزاء اور نباتات وغیرہ پرسجدہ کرتے ہیں، اور دری ،قالین یا چادر اور کپڑے اور کھائی جانے والی چیزوںاور زیورات پر سجدہ نہیں ہوتا، کیونکہ اس سلسلے میں کثیر تعداد میں شیعہ و سنی کتابوں میں روایتیں وارد ہوئیں ہیں ،کیونکہ رسول خدا کاطریقہ یہ تھا کہ آپ مٹی اور زمین پر سجدہ کرتے تھے ، بلکہ آپ مسلمانوں کو حکم بھی یہی دیتے تھے ، چنانچہ ایک روز جناب بلال نے اپنے عمامے کی کورپر جلا دینے والی گرمی سے بچنے کی بناپر سجدہ کیا ، تورسول اسلام نے بلال کے عمامہ کو پیشانی سے ا لگ کردیا، اور فرمایا:

''ترِّب جبینک یا بلال ''

اے بلال! اپنی پیشانی کو زمین پر رکھو؟

اسی طرح کی روایت صہیب اور رباح کے بارے میں نقل کی گئی ہے ، جب فرمایا :

'' ترب وجهک یا صهیب ! و ترب وجهک یا رباح ''

اے صہیب اور اے رباح ! اپنی پیشانی کو زمین پر رکھو؟

دیکھئے: صحیح بخاری و کنزالعمال یاالمصنف؛ مؤلفہ عبد الرزاق الصنعانی، یا السجود علی الارض؛ مؤلفہ کاشف الغطاء

اور نبی اکرم نے اس جگہ یہ ارشاد فرمایا :(جیساکہ صحیح بخاری وغیرہ میں آیاہے۔)

''جعلت لی الارض مسجداًوطهوراً''

میرے لئے زمین کو مسجد اور طاہر و مطہر بنایا گیا ہے ۔

اور پھر مٹی پر سجدہ کرنا اور پیشانی کو زمین پر رکھنا یہی خدا کے سامنے سجدہ کرنے کا سب سے مناسب طریقہ ہے ، کیونکہ معبود کے سامنے یہی خشوع اور خضوع کا سب سے اچھا طریقہ ہے،اسی طرح خاک پر سجدہ کرنا انسان کو اس کی اصل حقیقت کی یا دلاتا ہے کہ وہ اسی سے وجود میں آیا ہے ،کیا خدا نے نہیں فرمایا :

۳۲

( مِنْهَاْخَلَقْنٰاکُمْ وَفِیْهَاْنُعِیْدُکُمْ وَمِنْهَاْ نُخْرِجُکُمْ تَاْرَةًاُخْرٰی ) (۱)

اسی زمین سے ہم نے تمھیں پیدا کیا ہے ، اور اسی میں پلٹا کر لیجائیں گے ، اور پھر دوبارہ اسی سے نکالیں گے ۔

بیشک سجدہ خضوع کی آخری حد کا نام ہے ، اور خضوع کی آخری منزل مصلے(جائے نماز) فرش ،کپڑے ، اور قیمتی جواہر پر سجدہ کرکے حاصل نہیں ہوتی ، بلکہ بدن کی اشرف ترین جگہ یعنی پیشانی کو پست ترین جگہ یعنی مٹی پر رکھے ۔(۲)

البتہ اس مٹی کوپاک ہونا چاہیئے ، اسی طہارت کی تاکید کی بناپر شیعہ لوگ اپنے ساتھ مٹی کا پاک ڈھیلا (جیسے سجدہ گاہ وغیرہ) رکھتے ہیں، اور بعض او قات یہ مٹی تبرک کے طور پر مقدسجگہ سے لیتے ہیں ، جیسے زمین کربلا ، جس میں فرزند رسول حضرت امام حسین ـ شہید کردئے گئے ، جیسا کہ بعض صحابہ مکہ کے کنکڑاور پتھر وغیرہ کو سفر میں سجدے کیلئے اپنے ساتھ رکھتے تھے۔(۳)

____________________

(۱)سورۂ طہ ۵۵.

(۲)دیکھئے : المصنف ؛ صنعانی.

(۳)دیکھئے : الیواقیت والجواہر؛ شعرانی انصاری مصری، جو دسویں صدی ہجری کے علماء میں سے ہیں.

۳۳

البتہ شیعہ نہ اس پر اصرار کرتے ہیں، اور نہ اس چیز پرہمیشہ پابند رہتے ہیں ، بلکہ وہ ہر پاک مٹی اور پتھر کے اوپر بغیر کسی اشکال اور تردد کے سجدہ کرتے ہیں ، جیسے مسجد نبوی اور مسجد الحرام کے فرش اور وہاں پر لگے ہوئے پتھر ۔

اسی طرح شیعہ نماز میں اپنے داہنے ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر نہیں رکھتے ، کیونکہ رسول اسلام نے نماز میں یہ کام انجام نہیں دیا ،اور یہ بات قطعی نص صریح سے ثابت نہیں ہے ، یہی وجہ ہے کہ سنی مالکی حضرات بھی یہ فعل انجام نہیں دیتے ہیں۔(۱)

۲۵:وضوکے بارے میں

۲۵۔ شیعہ فرقہ وضو میں دونوں ہاتھوں کو اوپرکی جانب سے کہنیوں سے انگلیوں کے سرے تک دھوتے ہیں، اوراس کے برخلاف نہیں کرتے ، کیونکہ یہ طریقہ انھوں نے اپنے ائمہ سے اخذ کیا ہے ، اور ائمہ (ع) نے اس کو رسول خدا سے اخذ کیا ہے ، اور اہل بیت اپنے جد کی باتوں کو دوسروں سے بہتر طریقے سے جانتے ہیںکہ ان کے جد یہ کام کیسے کیا کرتے تھے ، جیساکہ رسول خدا بھی اسی طرح انجام دیتے تھے ، اور انھوں نے آیہ ٔ وضو کی یہ تفسیر کی ہے کہ ''الیٰ'' آیہ ٔ وضو:(۲)

میں''مع'' کے معنی میں آیا ہے ، جیسا کہ شافعی صغیر نے اپنی کتاب نہایة المحتاج میںیہی ذکر کیا ہے اسی طرح یہ لوگ اپنے پیروں اور سر کو دھونے کے بجائے ان کا مسح

____________________

(۱)دیکھئے : صحیح البخاری ، صحیح مسلم ، سنن بیہقی

مالکیوں کے رائے سے آگاہی کیلئے دیکھئے : بدایة المجتہد ''مؤلفہ ابن رشد قرطبی.

(۲) سورہ ٔ مائدہ ، آیت ۶.

۳۴

کرتے ہیں ، جس کاسبب ہم نے اوپر ذکر کیا ہے،اور یہی طریقہ ابن عبا س کا تھا جیسا کہ انھوں نے کہا ہے :

''الوضوغسلتان،ومسحتان ''اومغسولان وممسوحان ''

وضو صرف دو چیزوں کا دھونا ہے اور دو ہی چیزوں کا مسح کرنا ہے۔

( دیکھئے : سنن ، مسانید ، تفسیر فخر رازی ، آیہ ٔ وضو کی تفسیر کے ذیل میں ).

۲۶:متعہ (وقتی شادی)کے بارے میں

۲۶۔ شیعہ کہتے ہیں کہ متعہ (وقتی شادی) کرنا نص قرآنی کی بناپر جائز ہے، کیونکہ خدا ارشاد فرماتا ہے :

( فَمَاْاسْتَمْتَعْتُمْ بِه مِنْهُنَّ فَآتُوْهُنَّ اُجُوْرَهُنَّ فَرِیْضَةً ) (۱)

پس جو بھی ان عورتوں سے تمتع کرے ان کی اجرت انھیں بطور فریضہ دے دے۔

یہی وجہ ہے کہ تمام مسلمان رسول کے زمانے میں متعہ کرتے تھے، اور تمام صحابہ عہد خلافت حضرت عمر کے نصف دور تک متعہ کرتے تھے۔

کیونکہ متعہ بھی شرعی شادی ہے جو دائمی شادی کے مندرجہ ذیل احکام میں بالکل اسی کی طرح ہے :

الف: ۔متعہ میں بھی عورت شوہر دار نہ ہونا چاہیئے ، اور صیغوں کا اسی طرح پڑھنا ضروری ہے کہ ایجاب عورت کی جانب سے اور قبول مرد کی طرف سے ہو۔

ب: ۔دائمی شادی کی طرح متعہ میں بھی عورت کو کچھ مال دینا ضروری ہے جسے

____________________

(۱)سورہ ٔ نساء ، آیت ۲۴.

۳۵

دائمی شادی میں مہر کہتے ہیں ،اور متعہ میں اجر کہتے ہیں،جیساکہ قرآنی نص کے مطابق ہم نے اوپر ذکر کیا ہے ۔

ج:۔ دائمی شادی کی طرح متعہ میں بھی مرد سے جدا ہونے کی صورت میں عورت پر عدہ رکھنا ضروری ہے۔

د:۔ متعہ میں بھی مفارقت کے بعد عورت پر دائمی عقد کی طرح عدہ ضروری ہے، اسی طرح متعہ سے وجود میں آنے والی اولاد بھی دائمی شادی کی طرح متعہ کرنے والے مرد( باپ) سے ملحق ہوگی ، نیز متعہ میں بھی دائمی عقد کی طرح عورت ایک مرد سے زیادہ مردوں سے ایک وقت میں متعہ نہیں کرسکتی ۔

ھ:۔ متعہ میں دائمی عقد کی طرح باپ اور اولاد نیز اولاد اور ماں کو ایک دوسرے کی میراث ملے گی ۔

متعہ ؛دائمی شادی سے حسب ذیل چند امور میں فرق کرتا :

الف:۔متعہ میں مدت معین ہوتی ہے ، لیکن دائمی شادی میں مدت معین نہیں ہوتی ۔

ب:۔ متعہ والی عورت کا نفقہ مرد پر واجب نہیں ہے،عورت مرد سے میراث لینے کا حق نہیں رکھتی ۔

ج:۔متعہ کرنے والے زوجہ و شوہرکے درمیان میراث نہیں ہوتی ۔

د: ۔ متعہ میں طلاق کی ضرورت نہیں ہوتی ، بلکہ مقررہ مدتتمام ہونے کے بعد یا طرفین کے اتفاق سے بقیہ مدت بخشنے کے بعد خود بخود جدائی ہوجائے گی ۔

اس طرح کی شادی کی تشریع کرنے کی چندحکمت ہیں:

اولاً:جائز اور مشروط طریقہ سے عورت و مرد کی جنسی احتیاج کا راستہ فراہم کرنا ہے ، تاکہ جو لوگ بعض اسباب کی بناپر دائمی شادی نہیں کر سکتے ، یا جو لوگ زوجہ کی وفات یا کسی اور سبب کی بنا پر عورت سے محروم ہوچکے ہیں ، یا عورت ان اسباب کی بناپر مرد سے محروم ہوگئی ہو ، اور یہ لوگ زندگی کو شرافت اور راحت کے ساتھ گزارنا چاہتے ہوں تو متعہ ان کیلئے آسان راستہ ہے ۔

ثانیاً:متعہ در اصلسماجی عظیم مشکلات کو حل کرنے کیلئے تشریع کیا گیا ہے تاکہ اسلامی معاشرہ اخلاقیبرائیوں میں مبتلا نہ ہوپائے ۔

کبھی اس متعہ کے ذریعہ انسان شادی سے پہلے جائز طریقہ سے ایک دوسرے کو اچھی طرح پہچان سکتا ہے ،( جو ممکن ہے آئندہ کیلئے مفید اور نتیجہ بخش ہو) اور اس کے بعد انسان فعل حرام میں مبتلا ہونیسے محفوظ رہتا ہے ، اسی طرح زنا ، جنسی دباؤ اور رسوائی یا دوسرے حرام امور میں مبتلا نہ ہو ، جیسے مشت زنی ،کیونکہ جو ایک زوجہ پر صبر نہیں کر سکتا ، یا اقتصادی او رمعیشتی مشکلات کی بنا پر،یا ایک سے زیادہ عورتوں کا خرچہ نہیں چلا سکتا وغیرہ وغیرہ اور وہ حرام کام بھی نہیں کرنا چاہتا تواس کے لئے یہ آسان راستہ ہے

۳۶

بہرحال یہ شادی بھی قرآن اور حدیث سے مستند ہے ، اور صحابہ نے اس پر ایک زمانے تک عمل کیا ہے ،چنانچہ اگر یہ شادی زنا شمار کی جائے تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ خدا، رسول اور صحابہ نے زنا کو حلال سمجھا ، اور اس کے انجام دینے والے ایک زمانے تک زنا کرتے رہے !!العیاذ باﷲ.

مزید یہ کہ اس حکم کا نسخ ہونا بھی معلوم نہیں ہے، کیونکہ اس کا نسخ ہونا کتاب و سنت سے ثابت نہیں ہے ، اور نہ کوئی قطعی و صریح دلیل اس پر موجود ہے۔(۱)

بہر حال شیعہ اما میہ اس شادی کو نص قرآن اور سنت رسول کی بناپر مباح سمجھتے ہیں، لیکن دائمی شادی اورتشکیل خانوادہ یعنی اپنا گھر آباد کرنے کو ترجیح دیتے ہیں ، کیونکہ ایسی شادی قوی اور سالم معاشرے کی اساس اور بنیاد ہے ، اور موقت شادی کی طرف زیادہ رغبت نہیں رکھتے جسے شریعت میں متعہ کہتے ہیں ،اگرچہ (جیسا کہ ہم نے پہلے کہا کہ) یہ حلال اور جائز ہے ۔

اور اس مقام پر یہ ذکر کردینا بھی مناسب ہے کہ شیعہ امامیہ( کتاب و سنت اور تعلیم ائمہ اہل بیت (ع) پر عمل پیرا ہونے کی بناپر)عورت کے حقوق کا احترام کرتے ہیں ،اور انہیںبڑی اہمیت دیتے ہیں ،اور عورت کے مقام و مرتبہ ، ان کے حقوق بالخصوص ان کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے پر ،ملکیت،نکاح،طلاق، گود لینے اور پرورش کرنے،دودھ پلانے جیسے مسائل کے ساتھ ساتھ ، عبادات اور معاملات کیلئے نہایت اعلی احکام ، جو ان کے ائمہ سے نقل ہوئے ہیں وہ سب ان کی فقہ میں پائے جاتے ہیں.

____________________

(۱) اس سلسلے میں ان تمام احادیث کی طرف رجوع کیا جائے جو مختلف اسلامی مذاہب کی کتب صحاح وسنن اورمعتبر مسانید میں نقل کی گئی ہیں

۳۷

۲۷:گناہان کبیرہ اورصغیرہ کےبارے میں

۲۷۔ شیعہ جعفری فرقے زنا ، لواط، سود خوری ، نفس محترمہ کا قتل ، شراب نوشی ، جوا ، بلوہ وبغاوت ، مکروفریب بازی،دھوکہ دھڑی ،ذخیرہ اندوزی ،ناپ تول میں کمی کرنا ، غصب ، چوری ، خیانت ، کینہ و کھوٹ، رقص و غنا ، اتہام ،بہتان ، تہمت ، چغل خوری ، فساد پھیلانا ، مومن کواذیت دینا ، غیبت کرنا ،گالم گلوج ، کذب و بہتان اور ان کے علاوہ تمام گناہان کبیرہ و صغیرہ کو حرام جانتے ہیں، اور ہمیشہ ا ن گناہوں سے دور رہتے ہیں اور حتی الامکان ان سے اجتناب کرنے کی کوشش کرتے ہیں ،اور ان کو پھیلنے سے روکنے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لاتے ہیں ، جیسے تصنیف و تالیف ، کتابوں کی نشر و اشاعت کرنا ، اخلاقی اور تربیتی رسالے ، مجالس ، اجتماع اور جلسے وغیرہ قائم کرنا ، یانماز جمعہ کے خطبے اور دوسری چیزیں وغیرہ

۲۸۔ اخلاقی فضائل اور مکارم اخلاق

۲۸۔ اخلاقی فضائل اور مکارم اخلاق کی نہایت اہمیت دیتے ہیں ،اور موعظہ وغیرہ سے عشق کرتے ہیں، اور ان کے سننے کیلئے دلچسپی سے حاضر ہوتے ہیں ، اور اس کے لئے اپنے گھروں ، مسجدوں ، پارکوں اور میدانوں میںجلسے ، مجالس اور اجتماعات مناسبت یا غیر مناسبت کے مواقع پر منعقد کرتے ہیں ، اسی بنا پر عظیم فوائد و مطالب پر مشتمل وہ دعائیں پڑھتے ہیں جو اس سلسلے میں رسول اسلام اور اہل بیت عصمت و طہارت سے نقل ہوئی ہیں، جیسے دعائے کمیل ، دعائے ابو حمزہ ، دعائے سمات ، دعائے جوشن کبیر ، دعائے مکارم اخلاق ، دعائے افتتاح ، ( جوماہ رمضان میں پڑھی جاتی ہے ) وہ ان ادعیہ اور رفیع مضامین پر مشتمل مناجات کو نہایت خشوع وخضوع اور ایک خاص گریہ و زاری کے ساتھ پڑھتے ہیں ، کیونکہ یہ دعائیں نفس کو پاکیزہ بناتی ہیں اوران کے ذریعہ انسان اﷲ سے قریب ہوتا ہے ۔

یہ تمام دعائیں موسوعةا لادعیہ( معجم ادعیہ) میں جمع کی گئی ہیں، اسی طرح یہ کتب ادعیہ میں بھی موجود ہیں جو ان کے درمیان رائج ہیں۔

۳۸

۲۹:جنت البقیع

۲۹۔ اور شیعہ نبی اکرم ، اہل بیت (ع) اور آپ کی پاک ذریت جو جنت البقیع اور مدینہ منورہ میں مدفون ہیں ان کی قبروں کا احترام کرتے ہیں ، جن میں امام حسن مجتبی ، امام زین العابدین ، امام محمد باقر ، اور امام جعفر صادق (ع)ہیں۔

اور نجف اشرف میں امام علی ـ کا مرقد ہے ، اور کربلا میں امام حسین ـ اور آپ کے بھائی ،آپ کی اولاد اورآپ کے چچا کی اولاد اور آپ کے ا صحاب و انصار( جو آپ کے ساتھ یوم عاشورہ شہید ہوئے تھے)کی قبریں ہیں۔

اور سامرہ میں امام ہادی ( علی نقی)، امام حسن عسکری کے روضے ہیں، اور کاظمین میں امام جواد اور امام کاظم کے مراقد جو سب کے سب عراق میں ہیں ،اور ایران کے شہر مشہدمیں امام رضا ـ کا مرقد ہے ، اور قم و شیراز( ایران) میں ان اماموں کے بیٹوں اور بیٹیوں کے مرقد ہیں ، اور دمشق (شام) میں کربلا کی شیر دل خاتون جناب سیدہ ٔزینب کا روضہ ہے ، اور قاہرہ مصر میں مرقد سیدہ نفیسہ ہے ( یہ بھی کریمہ ٔ اہل بیت ہیں) ۔

بہر حال ان تمام روضوں اورمقبروں کااحترام کرنا رسول کے پاس و لحاظ کی بنا پرہے ، کیونکہ ہر شخص اپنی اولاد میں باقی اور محفوظ رہتا ہے ، اور کسی کی اولاد کا اکرام کرنا خوداس کا احترام کرنے کے برابر ہے ، جیساکہ قرآن کریم نے آل عمران ، آل یٰسین ، آل ابراہیم اور آل یعقوب ، کی مدح فرمائی ہے ، اور ان کی قدر و منزلت کو رفیع قرار دیا ہے حالانکہ ان میں سے بعض انبیاء بھی نہیں تھے۔

۳۹

( ذُرِّیَّةً بَعْضُهَاْ مِنْ بَعْضٍ ) (۱)

یہ ایک نسل ہے جس میں ایک کا سلسلہ ایک سے ہے ۔

اسی لئے قرآن مجید نے ان پر اعتراض نہیں کیا، جن لوگوں نے یہ کہا تھا :

( لَنَتَّخِذَنَّ عَلَیْهِمْ مَسْجِداً ) (۲)

انھوں نے کہا کہ ہم ان پر مسجد بنائیں گے ۔

یعنی ہم اصحاف کہف کے مراقد پر مسجد بنائیں گے ، تاکہ ان کے پاس خدا کی عبادت کی جائے ،اور اﷲ نے ان کے عمل کو شرک نہیں کہا ، کیونکہ مسلمان مؤمن صرف اﷲ ہی کیلئے رکوع، سجدہ اور عبادت کرتا ہے ،اور وہ ان پاک ومطہر اولیاء کی ضریح کے قریب صرف اس لئے جاتاہے کیونکہ ان اولیاء کی وجہ سے وہ مکان مقدس ہوگیا ہے ،جیسے ابراہیم ـ کی بناپر مقام ابراہیم کو قداست و کرامت حاصل ہے ،

____________________

(۱)آل عمران ، آیت ۳۴.

(۲)کہف ، آیت ۲۱.

۴۰

چنانچہ خدا فرماتاہے :

( وَاْتَّخِذُوْامِنْ مَقَاْمِ اِبْرَاْهِیْمَ مُصَلًّی ) (۱)

اور حکم دے دیا کہ مقام ابراہیم کو مصلے بناؤ۔

پس جو شخص مقام ابراہیم کے پیچھے نمازپڑھے تو وہ ایسا نہیں ہے کہ وہ مقام ابراہیم کی عبادت کرتا ہے ، یاجو صفا و مروہ کے درمیان سعی کرتا ہے، وہ انھیں اﷲ سمجھ کر نہیں آیاہے کہ وہ ان دونوں پہاڑوں کی عبادت کر رہا ہو ، بلکہ یہ اس لئے ہے کہ اﷲ نے ان کو اپنی عبادت کے لئے مبارک و مقدس جگہ قرار دیا ہے ،نتیجةً وہ بھی آخرمیں اﷲ کی طرف منسوب ہیں ،بیشک معین ایام اور جگہیں مقدس ہیں ، جیسے یوم عرفہ ، منی و عرفات کا میدان ، اور ان کی قداست کی وجہ ان کا اﷲ کی طرف منسوب ہونا ہے۔

۳۰:اہل بیت رسالت(ع) کے مبارک روضوں کےبارے میں

۳۰۔ اسی سبب کی بنا پر شیعہ بھی( دیگر مسلمین کی طرح) شان رسول اکرم و آل رسول کے محافظ اوراس کا ادراک کرنے والے ہیں اہل بیت رسالت(ع) کے مبارک روضوں کی بڑے اہتمام سے زیارت کرتے ہیں تاکہ اس سے ان کی تکریم ہو ، اور ان سے عبرت حاصل کریں ، اور ان کے ساتھ پھر سے عہد کریں ، اور اس اقدار کی مزید پابندی کریں جس کیلئے انھوں نے جہاد کیا،اور اسی کی حفاظت میں شہید ہوگئے ، کیونکہ ان مشاہد مقدسہ کے زائرین اپنی زیارتوں میں اہل مراقد کے فضائل اور ان کے جہاد ہی کا ذکر کرتے ہیں یا انھوں نے جو نمازیں قائم کیں اور زکاة ادا کی اس کا تذکرہ رتے

____________________

(۱)سورہ ٔ بقرہ، آیت ۱۲۵.

۴۱

ہیں ، نیز انھوں نے اس راستہ میں جو اذیتیں اور مشقتیں اٹھائیں ہیں ان کو بیان کرتے ہیں ،جیساکہ رسول خدا کو اپنی مظلوم ذریت سے جو ہمدردی تھی اس کی وجہ سے آپ نے بھی ان کا غم منایا ہے جیساکہ :

جناب حمزہ کی شہادت پر آنحضرت نے فرمایا:

''ولٰکن حمزة لا بواکی لہ ''ہائے حمزہ پر کوئی رونے والا نہیں ؟! جیسا کہ کتب تاریخ وسیرت میں نقل کیا گیا ہے ۔

کیا رسول خدا نے اپنے عزیز بیٹے ابراہیم کی موت پر گریہ نہیں کیا ؟ کیا آپ بقیع میں قبروں کی زیارت کرنے نہیں جاتے تھے ؟ کیا آپ نے یہ نہیں فرمایا:

''زورواالقبورفانهاتذکرکم بالآخرة ''(۱)

قبروں کی زیارت کرو کیونکہ ان کی زیارت تمھیں آخرت کی یاد دلاتی ہے ۔

بیشک ائمہ اہل بیت (ع) کی قبروں کی زیارت اور ان کی سیرت طیبہ اور راہ خدا میں ان کے جہادی کارنامے آئندہ نسل کو ان عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ان ذوات مقدسہ نے اسلام اور مسلمین کے راستے میں پیش کی ہیں، اس سے ان کے اندر راہ خدا میں شہادت ،شجاعت و جواں مردی اور ایثار و قربانی کی روح بیدار ہوتی ہے ۔

بیشک یہ عمل انسانیت ، تہذیب و تمدن اور عقل کے عین مطابق عمل ہے ، کیونکہ تمام

____________________

سبکی شافعی کی کتاب ؛شفاء السقام،ص۱۰۷ پراور اسی کی مثل سنن ابن ماجہ جلد۱، صفحہ ۱۱۷، میں نقل ہوا ہے.

۴۲

امتیں اپنے بزرگوںاور تہذیب و تمدن کے بانیوں کو ہمیشہ زندہ رکھتی ہیں اور ان سے مربوط تاریخوں کو بہر صورت اورہر حال میں باقی رکھنے کی کوشش کرتی ہیں ، کیونکہ یہ ان کی عزت اور افتخار کا باعث ہوتی ہیں ، اور ان کے ذریعہ امتوں کا رجحان ان کی اقدار کے بارے میں ا ور ان کی اہمیت کے بارے میں اورزیادہ ہوتا ہے ۔

یہی وہ چیز ہے جسے قرآن مجید نے چاہا ہے جب اس نے اپنی آیات میں انبیائ، اولیائ، صالحین اور ان کے حالات کا بڑے اہتمام کے ساتھ تذکرہ کیا ہے ۔

۴۳

۳۱۔ شیعہ رسول اکرم اور ان کی پاک آل سے شفاعت طلب کرتے ہیں

۳۱۔ شیعہ رسول اکرم اور ان کی پاک آل سے شفاعت طلب کرتے ہیں، اور ان کو خدا کی بارگاہ میں اپنے گناہوں کی مغفرت ، طلب حاجات، اور مریضوں کی شفایابی کیلئے ، وسیلہ قرر دیتے ہیں ، کیونکہ قرآن مجید نے اس بات کو نہ صرف یہ کہ بہترقرار دیا ہے ، بلکہ اس نے اس کی طرف واضح انداز میںدعوت بھی دی ہے :

( وَلَوْاَنَّهُمْ اِذْظَّلَمُوْا اَنَفُسَهُمْ جَائُ ْوکَ فَاْسْتَغْفِرُوْااﷲَ وَاْسْتَغْفَرَلَهُمْ الرَّسُوْلُ لَوَجَدُوْااﷲَ تَوَّاْباًرَحِیْماً ) (۱)

اور کاش جب ان لوگوں نے اپنے نفس پر ظلم کیا تھا تو آپ کے پاس آتے اور خود بھی اپنے گناہوں کیلئے استغفار کرتے اور رسول بھی ان کے حق میں استغفار کرتا تو یہ خدا کو بڑا ہی توبہ قبول کرنے والا اور مہربان پاتے ۔

یا یہ فرمایا :( وَلَسَوْفَ یُعْطِیْکَ رَبُّکَ فَتَرْضَی ) (۲)

____________________

(۱)سورہ ٔ نساء ، آیت۶۴.

(۲) سورہ ٔ ضحی ، آیت ۵.

۴۴

اور عنقریب تمھارا پروردگار تمھیں اس قدر عطا کرے گا کہ تم خوش ہوجاؤ۔

اور اس سے مرادمقام شفاعت ہے ۔

یہ بات کیسے معقول ہے کہ ایک جانب رسول اکرم کو خدا گنہگاروں کی شفاعت کیلئے مقام شفاعت اور صاحبان حاجات کیلئے مقام وسیلہ عنایت فرما دے اور دوسری طرف لوگوں کو منع فرمائے کہ ان سے شفاعت طلب نہ کریں؟! یا نبی اکرم پر حرام قرار دیدے کہ آپ اس مقام سے کوئی استفادہ نہ کریں ؟!

کیا خدا نے اولاد یعقوب کا یہ قصہ ذکرنہیں فرمایا ہے کہ جب انھوں نے اپنے والد سے شفاعت طلب کی ، اور اس طرح کہا :

( یٰا اَبَانَااسْتَغْفِرْلَنَا ذُنُوْبَنَااِنَّاکُنَّاخَاطِئِیْنَ ) (۱)

بابا جان اب آپ ہمارے گناہوں کیلئے استغفار کریں ہم یقیناً خطا کار تھے ۔

تو معصوم اور کریم نبی نے ان پر کوئی اعتراض نہیں کیا، بلکہ ان سے یہ فرمایا :

( سَوْفَ اَسْتَغْفِرُ لَکُم رَبِّی ) (۲)

میں عنقریب تمھارے حق میں اپنے پروردگا ر سے استغفار کروں گا ۔

یہ دعوی کوئی نہیں کر سکتا ہے کہ نبی اور ائمہ (ع) مر گئے ہیں لہٰذا ان سے دعا طلب کرنا مفید نہیں ؟ کیونکہ انبیاء اور خاصان خدا زندہ رہتے ہیں خاص طور سے حضرت محمد

____________________

(۱)سورہ ٔ یوسف ، آیت ۹۷.

(۲)سورہ ٔ یوسف ، آیت،۹۸.

۴۵

مصطفی جن کے بارے میںخدا نے یہ ارشاد فرمایا :

( وَکَذٰلِکَ جَعَلْنَاکُمْ اُمَّةً وَسَطاً لِتَکُوْنُوْا شُهَدائَ عَلَی النَّاسِ وَیَکُوْنُ الرَّسُوْلُ عَلَیْکُمْ شَهِیْداً ) (۱)

اور تحویل قبلہ کی طرح ہم نے تم کو درمیانی امت قرار دیا ہے ، تاکہ تم لوگوں کے اعمال کے گواہ رہو اور پیغمبر تمھارے اعمال کے گواہ رہیں ۔

اس آیت میں'' شہیدا ً''کے معنی شاہد ہیں ۔

اور دوسری جگہ فرمایا :

( وَقُلِ اْعْمَلُوْافَسَیَرَی اﷲُ عَمَلَکُمْ وَرَسوُلُهُ وَاْلمُؤْمِنُوْنَ ) (۲)

اور پیغمبر کہہ دیجئے کہ تم لوگ عمل کرتے رہو کہ تمھارے عمل کو اﷲ ،رسول اور صاحبان ایمان سب دیکھ رہے ہیں ۔

یہ آیتیں روز قیامت تک چاند، سورج اور رات و دن کی طرح جاری و ساری رہیں گی ،لہٰذا رسول اسلام اور آپ کی پاک آل لوگوں پر گواہ ہیں، اور شہدا ء زندہ ہیں جیسا کہ خدا نے اپنی کتاب عزیز میں ایک مرتبہ نہیں بلکہ متعدد مرتبہ کہا ہے ۔

۳۲۔ شیعہ جعفری فرقہ نبی اور ائمہ کی ولادت پر محفل اور خوشی کے پروگرام کرتے ہیں

۳۲۔ شیعہ جعفری فرقہ نبی اور ائمہ کی ولادت پر محفل اور خوشی کے پروگرام کرتے ہیں ، اور ان کی وفات پر ماتم و عزا کرتے ہیں، اور ان پروگراموں میں ان کے فضائل

____________________

(۱)سورہ ٔ بقرہ ، آیت۱۴۳.

(۲)سورہ ٔ توبہ ، آیت ۱۰۵.

۴۶

اور مناقب اور ان کی ہدایت بخش سیرت و کردار کا ذکر کرتے ہیں ، جو صحیح نقل کے ذریعہ ان تک پہنچی ہے ،اور یہ سب قرآن کی اتباع میں کرتے ہیں کیونکہ قرآن کریم نے بار بار نبی اکرم اور دیگر نبیوں کے مناقب ذکر کئے ہیں ، اور انھیں سراہا ہے ،اور تمام لوگوں کے اذہان کو؛ تاسی،اقتداء ،عبرت اورہدایت حاصل کرنے کی خاطر اس کی طرف متوجہ کیا ہے ۔

شیعہ ان محفلوں میں حرام افعال انجام دینے سے پرہیز کرتے ہیں ، جیسے عورت اور مردوں کا آپس میں مخلوط ہونا، حرام چیزوں کا ان محفلوں میں کھانا پینااور مدح و ثنا کرنے میں غلو کرنا ۔(۱)

یا اسی قسم کے دوسرے نا مناسب افعال انجام دینا جو روح شریعت کے خلاف ہیں ، اور ان میں شرعی مسلم حدود کا خیال نہ رکھا جائے ، یا ایسی چیز جس کے لئے قرآن اور صحیح حدیث کی تائید نہ ہو ، یا کتاب و سنت سے استنباط کیا ہوا کوئی کلی قاعدہ صادق نہ ہوتا ہو۔

۳۳:احادیث اورروایات کی کتابیں

۳۳۔ شیعہ جعفری فرقہ ایسی کتابوں سے استفادہ کرتے ہیں جو احادیث رسول اکرم اور اہل بیت عصمت و طہارت (ع) کی روایات پر مشتمل ہیں ، جیسے'' الکافی'' مؤلفہ

____________________

(۱) غلو کا مطلب یہ ہے کہ کسی انسان کو الوہیت اور ربوبیت کا درجہ دیدیں ، یا یہ عقیدہ رکھے کہ یہ کسی کام کے انجام دینے میں مشیت الٰہی اور اذن خدا کے بغیر اسے انجام دیتا ہے ، جیسا کہ یہود و نصاری انبیاء کے بارے میں ایسا عقیدہ رکھتے ہیں

۴۷

ثقة الاسلام شیخ کلینی. '' من لا یحضرہ الفقیہ ''مؤلفہ شیخ صدوق. ''استبصار'' اور ''تہذیب'' مؤلفہ شیخ طوسی ان کے یہاںیہ حدیث کی اہم کتابیں ہیں۔

یہ کتابیں اگرچہ صحیح احادیث پر مشتمل ہیں ، لیکن نہ ان کے مؤلفین و مصنفین اور نہ ہی شیعہ فرقہ ان تمام احادیث کو صحیح قرار دیتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ شیعہ فقہا ء ان کی تما م احادیث کو صحیح نہیں جانتے ، بلکہ وہ صرف انھیں احادیث کو قبول کرتے ہیں جو ان کے نزدیک شرائط صحت پر کھری اترتی ہوں ،جو علم درایہ، رجال اور قوانین حدیث پر پوری نہیں اترتی ہیں ان کو ترک کردیتے ہیں ۔

۳۴۔ ( عقائد ، فقہ اور دعا و اخلاق کے میدان میں)

۳۴۔ اسی طریقہ سے شیعہ( عقائد ، فقہ اور دعا و اخلاق کے میدان میں) دوسری کتابوں سے استفادہ کرتے ہیں ، جن میں ائمہ (ع) سے مختلف قسم کی حدیثیں نقل کی گئی ہیں ، جیسے نہج البلاغہ ، جسے سید رضی نے تالیف کیا ہے ، اور اس میں امام علی ـکے خطبے ، خطوط ، اور حکمت آمیز مختصر کلمات موجود ہیں ، اور اسی طرح امام زین العابدین علی بن الحسین کا '' رسالۂ حقوق '' اور ''صحیفہ ٔ سجادیہ ''یا امام علی ـ کا''صحیفۂ علویہ'' اور دیگر کتابیں جیسے عیون اخبار رضا ، التوحید ، خصال ، علل الشرائع اور معانی الاخبار ؛ مؤلفہ شیخ صدوق وغیرہ۔

۴۸

۳۵:اہلسنت کی احادیث اورروایات کی کتابیں

۳۵۔ شیعہ جعفری فرقہ بعض اوقات ان صحیح احادیث رسول سے بھی بغیر کسی تعصب و کینہ یا نخوت و تکبرکے استناد کرتا ہے جو اہل سنت والجماعت(۱) بھائیوں کی

____________________

(۱)یہاں پر اس بات پر توجہ کرنا ضروری ہے کہ شیعہ امامیہ بھی اہل سنت ہیں، کیونکہ شیعہ ہی جو سنت نبوی میں وارد ہوا ہے ، اسے قولا ً، عملاً تسلیم کرتے ہیں، اور ان میں وہ وصیتیں ہیں جو رسول نے اہل بیت کے حق میں کیں، اور شیعہ ان پر کما حقہ عمل پیرا ہیں ، اور اس بات کی گواہی شیعہ کے عقائد ، ان کی فقہ ، اور ان کی حدیثوں کی کتابیں اس بات پر بہترین شاہد ہیں ، اور اس سلسلے میں ابھی آخر میں ایک مفصل موسوعہ (معجم) بھی دس جلدوں میں شائع ہوئی ہے ، جس میں رسول اسلام کی شیعہ منابع و مصادر سے روایتوں کو جمع کیا گیا ہے، جس کا نام'' سنن النبی ''ہے

۴۹

کتابوں میں مختلف مقامات پر نقل کی گئی ہیں ، جس کی گواہ شیعوں کی وہ قدیم اور جدید کتابیںہیں، جن میں صحابہ کرام، ازواج نبی ، رسول کے مشہور صحابہ اور اکابرراویوں سے حدیثیں نقل ہوئی ہیں ،جیسے ابو ہریرہ ، انس وغیرہما، البتہ ایک شرط کے ساتھ وہ یہ کہ وہ قرآن مجید اور دیگر صحیح حدیث سے متعارض نہ ہو، اور نہ ہی عقل محکم (سالم)اور اجماع علماء کے مخالف ہو ۔

۳۶: مسلمانوں کی دور قدیم و جدید میں مشکلات کی علتیں

۳۶ ۔ شیعہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ مسلمانوں کو دور قدیم و جدید میں جن مشکلات، جانی یا مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے ،وہ صرف ان دو چیزوں کا نتیجہ ہیں :

۱۔اہل بیت (ع) کو بھلا دینا جبکہ وہ در حقیقت قیادت کی لیاقت اور صلاحیت رکھتے تھے ، اسی طرح ان کے ارشادات و تعلیمات کو بھلا دینا، بالخصوص قرآن مجید کی تفسیر ان سے ہٹ کر بیان کرنا ۔

۲۔ اسلامی فرقوں ا ور مذاہب کے درمیان اختلاف ، تفرقہ ، اور لڑائی ،جھگڑے ۔

یہی وجہ ہے کہ شیعہ فرقہ ہمیشہ ملت اسلامیہ کی صفوں کے درمیان وحدت قائم

کرنے کی دعوت دیتا ہے، اور تمام لوگوں کی طرف پیار و دوستی اور بھائی چارگی کا ہاتھ بڑھاتاہے ،اور اس کے ساتھ ساتھ ان فرقوں و مذاہب کے احکام اور ان کے نظریات اور ان کے علماء کے اجتہاد کا بھی احترام کرتا ہے ۔

چنانچہ اس راستہ میں شیعہ جعفری فقہائ، ابتدائی صدیوںسے ہی اپنی فقہی ، تفسیری اور کلامی کتابوں میں غیر شیعہ فقہاء کے نظریات کا ذکر کرتے آئے ہیں ، جیسے شیخ طوسی کی کتاب فقہ میں '' الخلاف '' شیخ طبرسی کی کتاب تفسیر میں ''مجمع البیان '' جن کی تعریف ازہر یونیورسٹی کے بزرگ علماء نے کی ہے ۔

یا علم کلام میں نصیرا لدین طوسی کی کتاب ''تجرید الاعتقاد '' ، جس کی تشریح عالم اہل سنت علاء الدین قوشچی اشعری نے کی ہے ۔

۵۰

۳۷:تمام اسلامی مختلف مذاہب کے علماء کے درمیان فقہ ، عقائد اور تاریخی موضوعات میںگفتگو اور تبادلۂ خیال کی ضرورت

۳۷۔ شیعہ جعفری فرقہ کے بزرگ علماء تمام اسلامی مختلف مذاہب کے علماء کے درمیان فقہ ، عقائد اور تاریخی موضوعات میںگفتگو اور تبادلۂ خیال کی ضرورت پر زوردیتے ہیں،اور دور حاضر کے مسلمانوں کے مسائل کے درمیان تفاہم کی تاکید کرتے ہیں ، اور تہمت و اتہام کے تیروںاور دشنام بازی سے فضا کو زہر آلود کرنے سے حتی الامکان اجتناب کرتے ہیں ، تاکہ اسلامی ملت کے درمیان جو فاصلہ موجود ہے اور اس کی وجہ سے وہ متعدد حصوں میں بٹی ہوئی ہے ، اس میں ایک منطقی قربت کی فضاء ہموار ہو، تاکہ اسلام اور مسلمانوں کے دشمنوں کا راستہ بند ہوجائے ، جو ہمارے درمیان ایسی دراروں کی کھوج میں رہتے جن کے ذریعہ وہ بغیر کسی استثناء کے تمام مسلمانوں کو نقصان پہنچا سکیں۔

اور اسی وجہ سے شیعہ فرقہ کسی بھی اہل قبلہ(مسلمان) کو کافر نہیں کہتا ، کیونکہ شیعوں کا فقہی مذہب اور ان کا عقیدہ یہ ہے کہ کافر وہ ہوتا ہے جس کے کفر پر تمام مسلمانوں کا اجماع ہو،شیعہ اہل قبلہ سے دشمنی نہیں کرتے اور نہ ان پر قہر و غلبہ اور جبر و اکراہ پسند کرتے ہیں اور شیعہ تمام اسلامی فرقوںاو رمذاہب کے علماء کے اجتہاد کا احترام کرتے ہیں ، اور جو شخص کسی دوسرے مذہب سے شیعہ مذہب میں آیا ہے اسکے تمام اعمال کو مسقط ِتکلیف اور اسے بری الذمہ سمجھتے ہیں ، کیونکہ جب اس نے اپنے مذہب کے مطابق نماز ، روزے ، حج، زکاة ،نکاح ، طلاق اور خرید و فروخت وغیرہ جیسے امور انجام دئے ،لہٰذا گزشتہ فرائض کی قضا واجب نہیں ، اسی طرح اس کے لئے تجدید نکاح وطلاق واجب نہیں ، البتہ شرط یہ ہے کہ مذہب کے مطابق جاری ہوئے ہوں ۔

اسی طرح شیعہ اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ بالکل اسی طرح رہتے ہیں جیسے کہ اگر وہ ان کے بھائی اور رشتہ دار ہوتے تو اس وقت بھی ان کے ساتھ ایسے ہی رہتے ۔

۵۱

لیکن شیعہ استعماری فرقوں کی تائید و تصدیق نہیں کرتے ہیں، جیسے بہائیت ، بابیت اور قادیانی یا اس کی مانند دوسرے فرقے ، بلکہ شیعہ ان کی مخالفت کرتے ہیں ، اور ان سے محاربہ کرتے ہیں اور ان سے ہر قسم کے رابطہ کو حرام قرار دیتے ہیں ۔

شیعہ ( بعض اوقات، نہ کہ ہمیشہ ) تقیہ کرتے ہیں ، جس کا مطلب یہ ہے کہ اپنے مذہب اور عقیدہ کو (کسی سبب کی بناپر) پوشیدہ کیا جائے ، اور یہ تقیہ نص قرآنی کے مطابق ایک جائز امر ہے ، اور اس پر تمام اسلامی مذاہب عمل کرتے ہیں البتہ جب کسی دشمن کے درمیان پھنس جائے(اور اظہار عقیدہ کی صورت میں یقینی طور پر خطرہ موجودہو) تو تقیہ کیا جاسکتا ہے ،اور یہ دو سبب کی بنا پرہوتا ہے :

۱۔ اپنی جان کی حفاظت کی خاطر تاکہ اس کا خون رائیگاں نہ بہہ جائے ۔

۲۔وحدت مسلمین باقی رہے ، اور ان کے درمیان اختلاف و افتراق پیدا نہ ہو۔

۳۸:اختلاف و تفرقہ کا نقصان

۳۸۔ شیعہ فرقہ سمجھتا ہے کہ آج مسلمانوں کے پیچھے رہ جانے کا سبب فکری ، ثقافتی ، علمی اور ٹکنالوجی کے میدان میں ان کا آپس میںاختلاف و تفرقہ ہے، اور اس کا علاج یہ ہے کہ خود مسلمان مرد اور عورتوںکے شعور کو بلند کیا جائے اوران کی فکری، ثقافتی اور علمی سطح کی ترقی کیلئے علمی مراکزقائم کئے جائیں ، جیسے یونیورسٹیاں،مدارس ،ادارے، اور جدید علوم کے نتائج اور تجربات سے اقتصادی ،آباد کاری ، صنعت و حرفت کی مشکلات کو رفع کیا جائے، اور مسلمانوں کو میدان عمل اور خوشحال زندگی کی سرگرمیوں میں لانے کیلئے ان کے درمیان اطمینان و وثوق کی فضا پیدا کی جائے ، تاکہ ان میں استقلال اور خود اعتمادی پیدا ہوسکے اور دوسروں کی خوش آمد اوران کی اتباع سے محفوظ رہیں ، اسی لئے شیعہ حضرات جہاں سے بھی گزرے اور جس جگہ سکونت اختیار کی وہاں انھوں نے علمی اور تعلیمی مرکزوں کی بنیاد رکھی، اور مختلف علمی میدانوں میں ان کے ماہرین کی تربیت کیلئے ادارے قائم کئے ،اسی طرح انھوں نے ہر ملک اور شہر کی یونیورسٹیوں اور دینی مدارس میں داخلے لئے جس کے نتیجے میں وہاں سے زندگی کے ہر شعبہ میں اعلی درجہ کے علماء اور اہل فن تعلیم سے فارغ ہوئے ، اور جس کے بعد انھوں نے باقاعدہ علمی مرکزوں تک رسائی حاصل کی اور قابل قدر خدمات چھوڑیں ۔

۵۲

۳۹:اجتہاداورتقلید

۳۹۔ شیعہ فرقہ اپنے علماء اور فقہاء سے تقلید کے ذریعہ ہمیشہ رابطہ میں رہتا ہے ، اس لئے کہ وہ اپنے فقہی مشکلات میں ان علماء کی طرف رجوع کرتے ہیں ، اور اپنی زندگی کے تمام مسائل میں ان علماء کی رائے پر عمل کرتے ہیں ، کیونکہ فقہاء ( ا ن کے عقیدے کے مطابق ) آخری امام کے وکیل ہیں ، اور اس کے عام نائب ہیں ، یہی وجہ ہے کہ ہمارے علماء اپنے امور معاش و اقتصاد میں سرکاری حکومتوں پر اپنا دارو مدار نہیں رکھتے ، اسی لئے ان کے علماء حضرات اس عظیم فرقے کے افراد کے درمیان وثاقت اور اعتماد کے عظیم اور عالی مرتبہ پر فائز ہوتے ہیں۔

اور اس فرقہ کے دینی علمی مدارس (جو علماء سازی کے مراکز ہیں )خمس و زکاة کے اموال سے اپنی اقتصادی حاجات کو پورا کرتے ہیں ، جنھیں لوگ اپنے دلی میل و رغبت کے ساتھ ، فقہاء کے حوالے کرتے ہیں ، اور ا سے نما ز و روزے کی طرح ایک شرعی وظیفہ سمجھتے ہیں۔

اور شیعہ امامیہ کے نزدیک اپنی درآمدکے منافع ( بجٹ)سے خمس نکالنا واجب ہے ، جس پر واضح دلیلیں موجود ہیں ، اور اس بارے میں کچھ روایات صحاح اور سنن میں بھی نقل ہوئی ہیں ۔(۱)

____________________

(۱) بحث خمس سے متعلق شیعہ فقہاء کی استدلالی اور استنباطی کتابیں ملاحظہ فرمائیں

۵۳

۴۰۔ شیعہ امامیہ فرقہ کاعقیدہ مسلمانوں کے حقوق کے بارے میں

۴۰۔ شیعہ امامیہ فرقہ عقیدہ رکھتا ہے کہ مسلمانوں کاحق یہ ہے کہ ان اسلامی حکومتوں سے فائدہ اٹھائیں، جو کتاب و سنت کے مطابق عمل کرتی ہیں،اور مسلمانوںکے حقوق کی حفاظت کرتی ہیں ، اور دوسری حکومتوں سے مناسب اور مسالمت انداز میں رابطہ قائم کرتی ہیں، اوراپنی سر حدوں کی حفاظت کرتی ہیں ، اور مسلمانوں کے ثقافتی ، اقتصادی اور سیاسی استقلال کیلئے کوشاں رہتی ہیں ، تاکہ مسلمان با عزت رہ سکیں ، جیسا کہ اﷲ تعالی نے چاہاہے:

( وَ ِللَّهِ الْعِزَّةُ وَلِرَسُوْلِه وَلِلْمُؤْمِنِیْنَ ) (۱)

اور عزت صرف خدا اور اس کے رسول اور مومنین کیلئے ہے ۔

اور خدا نے فرمایا :

( وَلَاتَهِنُوْاوَلَاتَحْزَنُوْاوَاَنْتُمُ الْاَعْلَوْنَ اِنْ کُنْتُمْ مُؤْمِنِیْنَ ) (۲)

خبردار سستی نہ کرنا اور مصائب پر محزون نہ ہونا اگر تم صاحب ایمان ہو ۔

اور شیعہ فرقہ عقیدہ رکھتا ہے کہ اسلام ( کیونکہ وہ کامل اور جامع دین ہے اس لئے ) کے پاس حکومتی نظام سے متعلق ایک دقیق راہ و روش اور دستور العمل موجود ہے ، لہٰذاعظیم ملت مسلمہ کے علماء پر یہ لازم ہے کہ وہ اس کامل نظام کو عملی جامہ پہنانے کیلئے باہم بیٹھ کر گفتگو کریںتاکہ اس امت کو پریشان حالی اور سرگردانی اور کبھی تمام نہ ہونے

____________________

(۱)سورہ منافقین ، آیت ۸.

(۲)سورہ ٔ آل عمران ، آیت ۱۳۹.

۵۴

والی مشکلات سے باہر نکالیںاور اﷲ ہی ناصرومدد گار ہے ۔

( اِنْ تَنْصُرُوْااﷲَ یَنْصُرْکُمْ وَیُثَبَّتْ اَقْدَامَکُمْ ) (۱)

اگر تم نے خدا کی مدد کی تو خدا تمھاری مدد کرے گا اور تمھیں ثابت قدم رکھے گا ۔

یہ شیعہ امامیہ( جسے جعفری فرقہ بھی کہا جاتاہے ) کے نزدیک؛عقائد اور ان شریعت کے اہم خدو خال تھے جنھیں میں نے آپ کے سامنے بالکل واضح اور روشن سطروںمیں پیش کردیا ۔

اس فرقہ کے لوگ اس وقت اپنے دیگر مسلمان بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ تمام اسلامی ممالک میں زندگی بسر کرتے ہیں ، اور مسلمانوں کی عزت وآبرو ، اور ان کے سماج اور معاشرے کی حفاظت کے لئے حریص ہیں ، اور اس راہ میں اپنی جان ومال اور شخصیت تک کو قربان کرنے کیلئے آمادہ نظر آتے ہیں ۔

____________________

(۱)سورہ محمد ۷

۵۵

فہرست

حرف اول ۴

باہمی شناخت کی ضرورت ۷

فرقۂ امامیہ جعفریہ ۱۲

۲۔شیعہ فرقہ کثیر تعداددنیا کے مختلف ممالک میں زندگی بسرکرتاہے : ۱۳

۳:-۔ اس فرقہ کے افراد دیگر مسلمان بھائیوں کے ساتھ بڑے پیار و محبت سے رہتے ہیں ۱۳

۴:-ملت اسلامیہ کے دفاع کے سلسلے میں اس فرقہ کا ایک اہم اورواضح کردار ۱۴

۵۔ شیعہ فرقہ معتقد ہے کہ خدااحدو صمد ہے ۱۶

۶۔شیعہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ خدا عادل اور حکیم ہے ۱۷

۷:-بعثت انبیا اوررسولوں کے بارے میں شیعوں کا عقیدہ ۱۷

۸:-نجات پانے والوں کے بارے میں شیعوں کا عقیدہ ۱۸

۹:ختم نبوت کے بارے میں شیعوں کا عقیدہ ۱۸

۱۰:نزول قرآن کے بارے میں شیعوں کانظریہ ۱۹

۱۱:خلافت کے بارے میں شیعوں کا عقیدہ ۱۹

۱۲:عصمت اور وسیع علم ۲۰

۱۳:تسلسل امامت کا عقیدہ ۲۱

۱۴:بارہ اماموں کا عقیدہ ۲۱

۱۵:ائمہ اثنا عشر( بارہ اماموں) سے مراد ۲۲

۱۶:عصمت کا عقیدہ ۲۴

۱۷:اطاعت اہلبیت علیہم السلام ۲۵

۵۶

۱۸:شیعہ سب و شتم ، الزام و اتہام کا مخالف ۲۶

۱۹:اصحاب پیغمبر (ص)کے بارے میں ۲۶

۲۰۔ شیعہ؛ امام مہدی منتظرکے وجود کا عقیدہ رکھتے ہیں ۲۸

۲۱:فروع دین کے بارے میں ۳۰

۲۲:نماز اور اسے اوقات کے بارے میں ۳۰

۲۳:آذان کے بارے میں ۳۱

۲۴:سجدہ گاہ کے بارے میں ۳۲

۲۵:وضوکے بارے میں ۳۴

۲۶:متعہ (وقتی شادی)کے بارے میں ۳۵

۲۷:گناہان کبیرہ اورصغیرہ کےبارے میں ۳۸

۲۸۔ اخلاقی فضائل اور مکارم اخلاق ۳۸

۲۹:جنت البقیع ۳۹

۳۰:اہل بیت رسالت(ع) کے مبارک روضوں کےبارے میں ۴۱

۳۱۔ شیعہ رسول اکرم اور ان کی پاک آل سے شفاعت طلب کرتے ہیں ۴۴

۳۲۔ شیعہ جعفری فرقہ نبی اور ائمہ کی ولادت پر محفل اور خوشی کے پروگرام کرتے ہیں ۴۶

۳۳:احادیث اورروایات کی کتابیں ۴۷

۳۴۔ ( عقائد ، فقہ اور دعا و اخلاق کے میدان میں) ۴۸

۳۵:اہلسنت کی احادیث اورروایات کی کتابیں ۴۹

۳۶: مسلمانوں کی دور قدیم و جدید میں مشکلات کی علتیں ۵۰

۵۷

۳۷:تمام اسلامی مختلف مذاہب کے علماء کے درمیان فقہ ، عقائد اور تاریخی موضوعات میںگفتگو اور تبادلۂ خیال کی ضرورت ۵۱

۳۸:اختلاف و تفرقہ کا نقصان ۵۲

۳۹:اجتہاداورتقلید ۵۳

۴۰۔ شیعہ امامیہ فرقہ کاعقیدہ مسلمانوں کے حقوق کے بارے میں ۵۴

۵۸