تفسير راہنما جلد ۸

تفسير راہنما 0%

تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 971

تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 971
مشاہدے: 163310
ڈاؤنلوڈ: 2624


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 971 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 163310 / ڈاؤنلوڈ: 2624
سائز سائز سائز
تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 8

مؤلف:
اردو

آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور غفلت ۱۲; آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور قصہ يوسفعليه‌السلام ۹ ; آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر وحى كانزول ۸ ، ۱۴; آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا معلم ۲ ;آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى آسمانى كتاب ۷ ;آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے علم كا سبب ۱۴ ;آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے علم غيب كا سرچشمہ۱۳ ; آنحضرت كے علم كى حدود ۹

الله تعالى :الله تعالى كى تعليمات ۲ ; تعليمات الہى كاكردار ۱۳

تاريخ :تاريخ كے منابع ۱۱

حسد :حسد سے اجتناب كى اہميت ۱۵

دين :دين كو سمجھنے كا پيش خيمہ ۶

روايت : ۱۵

سورہ يوسف :سورہ يوسف كا نزول ۹، ۱۰;سورہ يوسف كى تعليمات ۱۵ ; سورہ يوسف كے نزول كا فلسفہ ۱۵

شناخت:شناخت كے منابع ۱۱

غور و فكر :غور و فكر كے آثار ۶

قرآن :قرآن كا كتب آسمانى سے ہونا ۷ ; قرآن كا كردار ۹ ، ۱۰ ، ۱۱ ،۱۴ ; قرآن كا وحى ہونا ۸ ; قرآن كى خصوصيات ۱ ، ۳ ;قرآن كے بيان كرنے كى روش۳ ، ۵ ; قرآنى قصے ۱ ، ۳

قصہ :بہترين قصہ ۴

كتب آسمانى : ۷

گذشتہ اقوام :گذشتہ اقوام كى سرنوشت كى اہميت ۲

مسلمين :صدر اسلام كے مسلمين اور قصہ يوسف ۱۰

وحى :وحى كا كردار ۱۴

يوسفعليه‌السلام :حضرت يوسف كے قصے كى خصوصيات ۴ ،۵ ; حضرت يوسف كے قصے كا مطالعہ ۶ ; حضرت يوسفعليه‌السلام كے قصے كا نہايت عمدہ ہونا ۴ ، ۵

۳۶۱

آیت ۴

( إِذْ قَالَ يُوسُفُ لِأَبِيهِ يَا أَبتِ إِنِّي رَأَيْتُ أَحَدَ عَشَرَ كَوْكَباً وَالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ رَأَيْتُهُمْ لِي سَاجِدِينَ )

اس وقت كو ياد كرو جب يوسف نے اپنے والد سے كہا كہ باباميں نے خواب ميں گيارہ ستاروں اور آفتاب و ماہتاب كو ديكھا اور يہ ديكھا ہے كہ يہ سب ميرے سامنے سجدہ كررہے ہيں (۴)

۱_ حضرت يوسفعليه‌السلام نے خواب ميں ديكھا كہ گيارہ ستاروں اور ان كے ساتھ سورج اور چاندنے انہيں سجدہ كيا _

إنى رأيت أحد عشر كوكباً والشمس والقمر رأيتهم لى ساجدين

۲_ حضرت يوسفعليه‌السلام نے اپنے خواب سے يہ جان ليا كہ چاند، سورج اور ستاروں كا سجدہ كرنا، شعور اور آگاہى كے ساتھ ہے _رأيتهم لى ساجدين

ضمير (ہم) اور جمع كے صيغے مثلاً ساجدين يہ صاحب عقل و شعور كے ليے استعمال ہوتے ہيں اور چاند، سورج اور ستاروں كو اس طرح جمع كے صيغے كے ساتھ استعمال كرنا بتاتاہے كہ حضرت يوسفعليه‌السلام اس بات كو سمجھ رہے تھے كہ ان كا سجدہ كرنا عقل و شعور كے ساتھ ہے اور اسى كے تحت اس كے سامنے خاضع ہيں _

۳ _ حضرت يوسفعليه‌السلام كو اپنے خواب اور اسكى خصوصيات ميں كسى قسم كا شك و ترديد نہ تھا_

إنى رأيت احد عشر كوكباً رأيتهم لى ساجدين

(رأيت) كے فعل كا تكرار، تاكيد كے ليے ہے اور تاكيد لانے كا مقصد يہ ہے كہ حضرت يوسفعليه‌السلام اپنے خواب ميں كوئي شك و ترديد نہيں كررہے تھے_

۴_ حضرت يوسفعليه‌السلام كے خواب ميں چاند، سورج اور ستاروں نے اكٹھے ہى مل كر ايك جگہ پر سجدہ كيا_

انى رأيت أحد عشر كوكباً رأيتهم لى ساجدين

مذكورہ بالا تفسير كو (رأيت) كے فعل كے تكرارى ہونے سے سمجھا جاسكتاہے_

۵_ حضرت يوسفعليه‌السلام نے اپنے تعجب آور خواب كو اپنے والد گرامى (يعقوبعليه‌السلام ) سے بيان كيا _

إذ قال يوسف لابيه يا ابت انى رايت

۶_حضرت يوسف(ع) اور ان كے والد گرامى حضرت يعقوب كے ما بين انتہائي صميمانہ تعلقات تھے _

اذ قال يوسف لا بيه يا أبت ...يا بني

۳۶۲

آيت شريفہ ميں يوسفعليه‌السلام كا اپنے والد گرامى كو ( يا ابَت) اے ميرے والد گرامى سے خطاب كرنا اور اسى طرح حضرت يعقوبعليه‌السلام كا (يا بُني) (اسے ميرے نور نظر) سے خطاب كرنا، ايك دوسرے سے محبت كے اظہار كو بيان كرتاہے_

۷_ بچوں كى باتوں كا سننا، ان كے واقعات و حالات كو ان كى زبانى سننا اورانہيں بيان كرنے كى اجازت دينا ضرورى ہے _اذ قال يوسف لابيه يا ابت انى رأيت

۸_ عن أبى جعفر عليه‌السلام ... رأى يوسف هذه الرؤيا و له تسع سنين فقصّها على ابيه و كا ن يوسف من احسن الناس و جهاً و كان يعقوب يحبّه (۱)

امام باقرعليه‌السلام سے روايت ہے كہ يوسفعليه‌السلام نے اس خواب كو ۹ سال كى عمر ميں ديكھا اور اسكو اپنے والد گرامى سے نقل كيا حضرت يوسف تمام لوگوں سے زيادہ وجيہ تھے اور حضرت يعقوبعليه‌السلام ان سے محبت كرتے تھے_

۹_(عن ابى جعفر عليه‌السلام : تأويل هذه الرؤيا انه سيملك مصر و يدخل عليه ابواه و اخوته ا ما الشمس فامُّ يوسف راحيل و القمر يعقوب و ا ما أحد عشر كوكباً فإخوته فلما دخلوا عليه سجدوا شكراً لله وحده حين نظروا اليه (۲)

امام باقرعليه‌السلام سے روايت ہے يوسفعليه‌السلام كے خواب كى تعبير يہ ہے كہ وہ جلدى ہى مصر پر حكومت كريں گے اور ان كے والد گرامى ، والدہ ماجدہ اور ان كے بھائي ان كے ہاں آئيں گے بہر حال سورج ، يوسف كى والدہ گرامى (راحيل) اور چاند حضرت يعقوبعليه‌السلام ) اور گيارہ ستارے (ان كے بھائي) ہيں جونہى ان كى نظر، ان (يوسف ) پر پڑى تو سجدہ ميں گر كر خدا كا شكر كيا _

۱۰_عن ا بى جعفر عليه‌السلام قال : الا نبياء عليه‌السلام على خمسة انواع و منهم من ينبّا فى منامه مثل يوسف (۳)

امام باقرعليه‌السلام سے روايت ہے كہ انبياء عليہم السّلام پانچ قسموں پر ہيں _ كچھ ان ميں سے ايسے ہيں جنكو كو حالت نيند ميں بتايا جاتاہے جيسے حضرت يوسف عليہ السلام ہيں _

____________________

۱)تفسير قمي، ج۱، ص۳۴۰;بحار الانوار ج ۱۲ص۲۱۸ ح۱۲)تفسير قمى ، ج۱ص ۳۳۹; نور الثقلين ج۲ ص ۴۱۰، ح۱۳

۳)تفسير قمى ، ج۲ص ۱۶۶،ح۳; نور الثقلين، ج۲ ص ۴۰۹، ح۱۰

۳۶۳

۱۱_(قال ابوحمزه: فقلت لعلى بن الحسين عليه‌السلام : متى را ى يوسف الرؤيا ؟ فقال : فى تلك الليلة التى بات فيها يعقوب و ولده شباعاً و بات فيها ذميال جائعاً رائهاً (۱)

ابوحمزہ كہتے ہيں كہ ميں نے امام سجادعليه‌السلام سے سوال كيا كہ حضرت يوسف نے كس رات كو يہ خواب ديكھا ؟ تو انہوں نے فرمايا كہ اسى رات كو جس رات يعقوبعليه‌السلام اور ان كے بيٹے پيٹ بھر كر سوئے ، اور ذميال بھوكے پيٹ اور بے قرارى كے عالم ميں سويا

اعداد:گياہ كا عدد۱//انبياء:انبياء كے اقسام۱۰

بچہ :بچے كى بات سننا ۷ ; بچے كے ساتھ پيش آنے كا طريقہ ۷

چاند:چاند كا باشعور ہونا ۲

تربيت:تربيت كا طريقہ ۷//خواب:خواب ميں چاند كو سجدہ كرتے ہوئے ديكھنا ۴ ; خواب ميں ستاروں كو سجدہ كرتے ہوئے ديكھنا ۴ ; خواب ميں سورج كو سجدہ كرتے ہوئے ديكھنا ۴

سورج:سور ج كا شعور ۲

ستارے :ستاروں كا شعور ۲

علم نفسيات :بچے كى نفسيات كا علم ۷

محبت بھرے تعلقات; ۶

نيند:نيند ميں الہام ہونا ۱۰

يعقوبعليه‌السلام :يعقوبعليه‌السلام كى يوسفعليه‌السلام سے محبت ۶

يوسفعليه‌السلام :حضرت يوسف اور حضرت يعقوب عليہما السلام ۵;يوسفعليه‌السلام پر چاند كا سجدہ كرنا ۱ ، ۲ ،۴ ;يوسفعليه‌السلام پر ستاروں كا سجدہ كرنا ۱ ، ۲ ،۴ ;يوسفعليه‌السلام پر سورج كا سجدہ كرنا ۱ ، ۲ ،۴ ;يوسفعليه‌السلام كا قصہ ۱ ، ۳ ، ۴ ، ۵ ، ۶، ۸ ، ۹،۱۱;يوسفعليه‌السلام كايقين ۳ ;يوسفعليه‌السلام كى حضرت يعقوب عليہم السلام سے محبت ۶ ;يوسف(ع) كى فكر ۲ ; يوسفعليه‌السلام كے خواب ۱ ، ۲ ، ۳ ، ۴ ،۵ ; يوسفعليه‌السلام كے خوابوں كا وقت ۸ ، ۱۱ ;يوسفعليه‌السلام كے خوابوں كى تعبير ۹

____________________

۱)تفسير قمى ، ج۲ص ۱۶۸،ح۵; نور الثقلين، ج۲ ص ۴۱۲، ح۱۷

۳۶۴

آیت ۵

( قَالَ يَا بُنَيَّ لاَ تَقْصُصْ رُؤْيَاكَ عَلَى إِخْوَتِكَ فَيَكِيدُواْ لَكَ كَيْداً إِنَّ الشَّيْطَانَ لِلإِنسَانِ عَدُوٌّ مُّبِينٌ )

يعقوب نے كہا كہ بيٹا خبردار اپنا خواب اپنے بھائيوں سے بيان نہ كرنا كہ وہ لوگ الٹى سيدھى تدبيروں ميں لگ جائيں گے كہ شيطان انسان كا بڑا كھلا ہوا دشمن ہے (۵)

۱ _ حضرت يعقوب(ع) نے اپنے بيٹے يوسفعليه‌السلام كواس كا خواب اپنے بھائيوں سے بيان كرنے سے منع فرمايا :

يا بنى لا تقصص رء ياك على اخوتك

۲ _ حضرت يوسفعليه‌السلام كا خواب بتاتا تھا كہ حضرت يوسف(ع) بلند مرتبے پر فيض ہوں گے اور وہ بھائيوں پر سردارى كريں گے_يا بنّى لا تقصص رء ياك على اخوتك فيكيدوا

كيونكہ حضرت يوسفعليه‌السلام كے بھائي ان كا خواب سننے ہى ان كو نقصان دينے پر تلگئے اس سے دو باتيں واضح ہوتى ہيں ۱ _ حضرت يوسفعليه‌السلام كے مرتبے كا بلند و بالا ہونا۲ _ خواب كى تعبير سے ان كے بھائيوں كا آگاہ ہونا_

۳_ حضرت يوسفعليه‌السلام كے كئي بھائي تھے_لا تقصص رء ياك على اخوتك

۴_ حضرت يعقوبعليه‌السلام اس بات سے مطمئن تھے كہ اگر حضرت يوسفعليه‌السلام كے بھائي اس كے خواب سے آگاہ ہوگئے توان كے بيٹے اس سے مكر و حيلہ كريں گے_لا تقصص رء ياك على اخوتك فيكيدوا لك كيدا

اگر حضرت يعقوبعليه‌السلام كو اپنے بيٹوں كا حضرت يوسفعليه‌السلام كے بارے ميں مكروحيلہ كرنے پر اطمينان نہ ہوتا تو خواب كے نقل كرنے پر يہ جملہ (فانّى أخاف ان يكيدوا ...) ''كہ ڈرتا ہوں كہ تيرے ساتھ كوئي سازش نہ كريں ''بيان كرتے اور اپنے جملے كو مفعول مطلق (كيداً) كے ساتھ تاكيد كے طور پر استعمال نہ كرتے_

۵_ حضرت يعقوبعليه‌السلام ،يوسفعليه‌السلام كو بھائيوں كى طرف سے

۳۶۵

ضرر پہنچنے كا خطرہ محسوس كرتے تھے_فيكيدوا لك كيدا

۶_ حضرت يعقوبعليه‌السلام يہ پيش بينى كررہے تھے كہ يوسفعليه‌السلام كے، تمام بھائي اس كے خلاف متحد ہوجائيں گے اور كوئي بھى ان كى حمايت نہيں كرے گا_فيكيدوا لك كيدا

(يكيدوا) كى ضمير( اخوة) كى طرف لوٹتى ہے _ مذكورہ بالا معنى اس صورت ميں ہى حاصل ہوتاہے_

۷_ حضرت يعقوبعليه‌السلام اپنے بيٹوں كےخيالات و تفكر ات سے آگاہ تھے_لا تقصص فيكيدوا لك كيدا

۸_ حضرت يعقوبعليه‌السلام اور ان كے بيٹے خواب كى تعبير سے واقف تھے_

لا تقصص رء ياك على اخوتك فيكيدوا لك كيدا

۹_ ممكن ہے كہ خواب و رويا آنے والے واقعات و حوادث كى خبر ديں _

انى رأيت أحد عشر لا تقصص رء ياك على اخوتك

۱۰_ حضرت يعقوبعليه‌السلام نے بيٹوں كے آپس ميں جھگڑے اور لڑائي كو روكنے كے ليے كوشش كى _

لا تقصص رء ياك على اخوتك فيكيدوا لك كيدا

۱۱_ ان غير ضرورى باتوں كے نقل اور بيان كرنے سے پرہيز كرنا لازمى ہے جو دوسروں كےحسد كے ابھارنے كا سبب بنيں _لا تقصص رء ياك على اخوتك فيكيدوا لك كيدا

۱۲ _ دوسروں كے مكر و فريب سے بچنے كے ليے كوشش كرنا ضرورى ہے _لا تقصص فيكيدوا لك كيدا

۱۳ _ حضرت يوسف(ع) كا حيرت انگيزخواب (سورج ، چاند، ستاروں كا سجدہ كرنا)ان كے بچپن يا نوجوانى كى عمر ميں تھا_

قال يابنيّ

كلمہ (بنى ) لفظ (ابن ) كا مصغّر ہے اوراسے ضمير متكلم كى طرف مضاف كيا گيا ہے( يا بني) يعنى اے ميرے چھوٹے بيٹے_

۱۴ _ حضرت يوسفعليه‌السلام كے اپنے باپ حضرت يعقوبعليه‌السلام سے تعلّقات ،محبت بھرے اور محكم تھے_

یابت قال يا بنى لا تقصص رء ياك

حضرت يوسفعليه‌السلام اور حضرت يعقوبعليه‌السلام كى گفتگو ميں (ى أبت) (ا ے ميرے والد گرامي) اور'' يابنى '' اے ميرے بيٹے كا ذكر ان كے محبت بھرے تعلقات كى حكايت كرتاہے_

۳۶۶

۱۵_ اولاد سے محبت كرنا اچھى عادت اور اسكا اظہار كرنا پسنديدہ بات ہے _

یأبت قال يا بنيّ لا تقصص

۱۶_ شيطان انسان كا كھلا دشمن ہے_ان الشيطان للانسان عدو مبين

۱۷_ شيطان انسان ميں نفوذ كرنے اور اسكو منحرف كرنے كے ليے ان كے مساعد اسباب كو حاصل كرنے كے ليےگھات ميں ہے_لا تقصص رء ياك فيكيدوا ان الشيطان للانسان عدو مبين

۱۸_ شيطان كا انسان ميں دشمنى كوظاہر كرنے كے ليے مناسب ترين طريقہحسدہے _

فيكيدوا لك كيداً ان الشيطان للانسان عدو مبين

۱۹_ شيطان انسانوں ميں دشمنى ڈالنے كے ليے اور ان كے درميان مكر و فريب كو رواج دينے كے ليے كليدى كردار ادا كرتا ہے_فيكيدوا ان الشيطان للانسان عدو مبين

۲۰ _حضرت يوسف(ع) كا خواب سننے كے بعد ان كے بھائيوں كا شيطان كے جال ميں پہننے كا امكان_

فيكيدوا لك كيداً ان الشيطان للانسان عدو مبين

۲۱ _حضرت يعقوب(ع) ،حضرت يوسف(ع)صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے خوا ب كے افشاء ہونے كو شيطانى محرّك خيال كرتے تھے اور حضرت يوسف(ع) كو اس كام سے منع كيا _لا تقصص رء ياك على اخوتك ان الشيطان للانسان عدو مبين

(ان الشيطان ) كا جملہ( فيكيدوا ...) پر بھى ناظر ہے اور جملہ ( لا تقصص رؤياك) پر بھى ناظر ہے _ اگر اس كو دوسرے جملے سے ارتباط ديں تو ( لاتقصص ...) كا ( ان الشيطان ...) سے ملانے كے بعد معنى يوں ہوگا _ كہ شيطان اس فرصت ميں ہے كہ تيرے خواب كو افشا و ظاہر كرے تم اس سے بچو_

۲۲_ ''عن ابى جعفر(ع) : انّه كان من خبر يوسف عليه‌السلام انه كان أحدعشرا خاً

امام باقر عليہ السلام سے روايت ہے كہ حضرت يوسفعليه‌السلام كے بارے ميں خبر ہے كہ ان كے گيارہ بھائي تھے_

۲۳_ ''عن على بن الحسين عليه‌السلام ... فلما را ى يوسف الرؤيا و ا صبح يقّصها على ا بيه يعقوب فقال يعقوب ليوسف : لاتقصص رؤياك هذه على اخوتك ...فلم يكتم يوسف رؤياه فقصّها على اخوته

امام سجاد عليہ السّلام سے روايت ہے جب يوسفعليه‌السلام نے اس خواب كو ديكھا اور اپنے والد گرامى يعقوبعليه‌السلام سے نقل كيا تو حضرت يعقوب عليہ

۳۶۷

السلام نے ان سے كہا كہ اس خواب كو اپنے بھائيوں پر ظاہر نہ كرنا ليكن يوسفعليه‌السلام اپنے خواب كو چھپانہ سكے اور اپنے بھائيوں كو بتاديا

انسان :انسان كو گمراہى ميں ڈالنے كے اسباب ۱۷;انسان كے دشمن ۱۶

برادران يوسف :برادران يوسف اور حضرت يوسف(ع) ۴،۶; برادران يوسف اور حضرت يوسفعليه‌السلام كا خواب ۲۰، برادران يوسف اور شيطان كا ان كو ورغلانہ ۲۰; برادران يوسف كا اتحاد ۶; برادران يوسف كا خواب كى تعبير كو سمجھنا ۸; برادران يوسف كا سازش كرنا ۴، ۵; برادران يوسف كا مكر و حيلہ ۴; برادران يوسف كى تعداد ۳، ۲۳;برادران يوسف كى دشمنى ۶

حسد :حسد كے آثار ۱۸; حسد كو ترك كرنے كا پيش خيمہ۱۱

خواب :خواب اور آيندہ كے واقعات ۹; خواب كاكردار ۹ ; سچے خواب ۹

دشمنى :دشمنى كے اسباب ۱۹

رفتار :رفتار و كردار كے ستون ۱۱

روايت : ۲۲، ۲۳

شيطان :شيطان كا كردار و۱۹;شيطان كا گمراہ كرنا ۱۷; شيطان كا ورغلانہ ۱۹; شيطان كى دشمنى ۱۶، ۱۷، ۱۹; شيطان كے مؤثر ہونے كا سبب ۱۸

علم نفيسات :اہل خانہ كے نفسيات كى پہچان ۱۵

علم:آيندہ كے علم كا سبب ۹

عواطف:گھروالوں سے عطوفت كرنا ۱۵

محبت كا رابطہ :اولاد سے محبت ركھنا ۱۸; محبت كرنا پسنديدہ امر ہے ۱۵;محبت كے رابطے كے اظہار كى اہميت ۱۵

مكر كرنے والے :مكر كرنے والوں سے بچنے كى اہميت ۱۲

مكر :دوسروں كے مكر سے مقابلہ كرنا ۱۲;مكر كے اسباب ۱۹

۳۶۸

يعقوبعليه‌السلام :يعقوبعليه‌السلام اور برادران يوسف ۷،۱۰; يعقوبعليه‌السلام اور شيطان كا كردار ۲۱;يعقوبعليه‌السلام اور يوسفعليه‌السلام كا خواب ۲۱; يعقوب(ع) كا آگاہ ہونا ۷; يعقوبعليه‌السلام كا خواب كى تعبير سے واقف ہونا ۸;يعقوبعليه‌السلام كا مطمئن ہونا۴; يعقوبعليه‌السلام كا منع كرنا ۱، ۲۱;يعقوبعليه‌السلام كى پريشانى ۵; يعقوبعليه‌السلام كى پيشگوئي ۶;يعقوبعليه‌السلام كى كوشش ۱۰; يعقوبعليه‌السلام كى مديريت ۱۰; يعقوبعليه‌السلام كى نصيحتيں ۲۳;يعقوبعليه‌السلام كى يوسفعليه‌السلام سے محبت ۱۴

يوسفعليه‌السلام :يوسفعليه‌السلام اور ان كى بھائي ۱; يوسفعليه‌السلام اور نقل خواب ۱;يوسفعليه‌السلام كا بچپن ۱۳;يوسفعليه‌السلام كا قصّہ ۱، ۴، ۵، ۶، ۱۳، ۱۴،۲۰، ۲۳;يوسفعليه‌السلام كو منع كرنا ۱، ۲۱;يوسفعليه‌السلام كو نصيحت۲۳;يوسف(ع) كے دشمن ۶;يوسفعليه‌السلام كى نوجواني۱۳;يوسفعليه‌السلام كى يعقوب(ع) سے محبت ۱۴ ; يوسفعليه‌السلام كے خواب كا وقت ۱۳;يوسفعليه‌السلام كے خواب كى تعبير ۲ ; يوسفعليه‌السلام كے درجات ۲

آیت ۶

( وَكَذَلِكَ يَجْتَبِيكَ رَبُّكَ وَيُعَلِّمُكَ مِن تَأْوِيلِ الأَحَادِيثِ وَيُتِمُّ نِعْمَتَهُ عَلَيْكَ وَعَلَى آلِ يَعْقُوبَ كَمَا أَتَمَّهَا عَلَى أَبَوَيْكَ مِن قَبْلُ إِبْرَاهِيمَ وَإِسْحَاقَ إِنَّ رَبَّكَ عَلِيمٌ حَكِيمٌ )

اور اسى طرح تمھارا پروردگار تمھيں منتخب كرے گا او ر تمھيں باتوں كى تاويل سكھائے گا اور تم پر اور يعقوب كى دوسرى اولاد پر اپنى نعمت كو تمام كرے گا جس طرح تمھارے دادا پر دادا ابراھيم اور اسحاق پر تمام كرچكاہے بيشك تمھارا پروردگار بڑا جاننے والا اور صاحب حكمت ہے (۶)

۱_ حضرت يوسفعليه‌السلام كا خواب خدا متعال كى طرف سے منتخب ہونے اور اس ذات اقدس كے ليے خالص و مخلصہونے سے حكايت كرتا ہے _و كذلك يجتبيك ربك

( اجتباء) كا معنى چننا چنا_ اور اپنے ليے خالص كرنے كے ہيں _ تو اس صورت ميں (يجتبيك ربك) كا معنى يہ ہوگا كہ خداوند متعال نے تجھے اپنے ليے چنا ہے تا كہ اپنے ليے خالص و مخلص قرار دے _ اس طرح كہ تجھ ميں كسى اور كا حصّہ نہ ہو _

۳۶۹

۲_ يوسفعليه‌السلام كا الله تعالى كى طرف سے چنا جانا يہ حضرت يعقوبعليه‌السلام كى حضرت يوسف(ع) كو بشا رت تھي_

و كذلك يجتبيك ربك

۳_ خواب، پوشيدہ امور اور غيب سے آگاہى كا دريچہ ہے _انّى رأيت أحد عشر كوكباً كذلك يجتبيك ربّك و يعلمك

۴_ حضرت يعقوب عليہ السلام تعبير اور تاويل خواب كے علم سے بہرہ مند تھے _

انى رأيت أحد عشر كوكباً كذلك يجتبيك

۵_ حضرت يوسفعليه‌السلام كا مستقبل اور جس طرح وہ انتخاب ہونے والے تھے اسى طرح انہوں نے خواب ميں ديكھا _

كذلك يجتبيك ربك

۶_ خداوند متعال كى طرف سے لائق انسانوں كا انتخاب ، اسكى ربوبيت كا جلوہ ہے _كذلك يجتبيك ربك

۷_ حضرت يعقوبعليه‌السلام نے اپنے بيٹے يوسفعليه‌السلام كو تعبيرخواب سے آشنائي اور اسكى صحيح تحليل كرنے پر قدرت ركھنے كى بشارت دى _و كذلك يعلمك من تاؤيل الأحاديث

(احاديث) حديث كى جمع ہے _ راغب نے مفردات ميں حديث كايوں معنى كيا ہے كہ وہ ہر كلام جو وحى كے ذريعے سے بيدارى يا خواب كى حالت ميں انسان تك پہنچے ، اسكو حديث كہتے ہيں _ اسى وجہ سے(احاديث) سے خوابوں كا معنى ليا جا سكتا ہے _ اور اسى طرح حوادث و واقعات كى خبريں اور پيش آنے والے واقعات بھى ليے جاسكتے ہيں _(تاؤيل رويا ) وہ واقعيت خارجى جو نيند كى حالت ميں مخصوص طريقے سے رونماہوتى ہے اور اس كو خواب بيان كرتى ہے _ (تاؤيل الاخبار) حوادث و واقعات كے متحقق اور ان كے انجام كے اسباب _

۸_ حضرت يوسفعليه‌السلام كے خواب سے حضرت يعقوبعليه‌السلام كو يہ علم حاصل ہوا كہ وہ خداوند متعال كے برگزيدہ بندے ہيں اور ان كو تعبير خواب كے علم سے آگاہى اور واقعات كى صحيح تحليل كرنے كى قدرت دى گئي ہے _

انى رأيت أحد عشر كذلك يجتبيك ربك و يعلمك من تأويل الا حاديث

۹_ سورج ، چاند اور ستاروں كو انسان كے ليے خواب ميں سجدہ كرنا اور خاضع اور خاشع ہونا انسان كے برگزيدہ ہونے اور علم و دانش كے ہاتھ آنے كى علامت ہے _انّى رأيت أحد عشر كوكباً ...كذلك يجتبيك ربك و يعلمك

۱۰_ حضرت يعقوبعليه‌السلام كے خاندان اور حضرت يوسفعليه‌السلام پر الله تعالى كى نعمتوں كا كامل ہو،نا يہ اپنے بيٹے يوسف (ع)

۳۷۰

كو يعقوبعليه‌السلام كى خوشخبرى تھى _و يتم نعمته عليك و على ال يعقوب

۱۱_ حضرت يعقوب(ع) نے يوسفعليه‌السلام كے خواب سے يہ جان ليا كہ خداوند متعال اپنى نعمتوں كو حضرت يوسفعليه‌السلام اور خاندان يعقوبعليه‌السلام پر پورا كرنے والا ہے_ان رايت احد عشر كوكباً يتم نعمته عليك و على ء ال يعقوب

۱۲_ خداوند متعال نے حضرت يوسفعليه‌السلام كے ذريعہ اپنى تمام و كامل نعمتوں كو خاندان يعقوبعليه‌السلام پر نازل فرمايا_

و كذلك و يتم نعمته عليك و على ء ال يعقوب

يوسف(ع) ، خاندان يعقوبعليه‌السلام ميں سے تھے (آل يعقوب) ان كو بھى شامل ہوتى ہے_لہذا ''عليك'' كو جدا لانا ( آل يعقوب) كو اس پر عطف كرنا مذكورہ بالا نكتہ كى طرف اشارہ ہے _ واضح رہے كہ ستاروں ، چاند اور سورج كى تاويل بھائي ، باپ اوريوسف(ع) كى ماں سے كرنا اس كى مويّد ہے_

۱۳_ حضرت ابراہيمعليه‌السلام اور اسحاقعليه‌السلام الله كى تمام كامل نعمتوں سے بہرہ مند تھے_

كما اتمّها على ابويك من قبل ابراهيم و اسحاق

۱۴_ الله تعالى نے جو نعمتيں حضرت يوسفعليه‌السلام اور آل يعقوب كو عطا فرمائيں وہ حضرت ابراہيم(ع) اور حضرت اسحاق(ع) پر نازل كى گئي نعمتوں جيس اور ہم پلہ تھيں _يتم نعمته عليك كما اتمّها على ابويك

۱۵_ حضرت يوسفعليه‌السلام اس سے آگاہ تھے كہ حضرت ابراہيمعليه‌السلام اور اسحاقعليه‌السلام الله كى كامل نعمتوں سے بہرہ مند تھے_

كما اتمّها على ابويك من قبل

۱۶_ ان كے بزرگوں كى نسل ميں الله كى نعمتوں سے بہرہ مند ہونے والے لائق و سزاوار اشخاص موجود تھے_

يتم نعمته عليك كما اتمّها على ابويك من قبل

(كما) كا لفظ كبھى تشبيہ كے ليے استعمال ہوتا ہے اور كبھى تعليل كے ليے استعمال ہوتا ہے يہاں تعليل كے ليے استعمال ہوا ہے _ واضح رہے كہ اس طرح كے موارد ميں علت سے مراد، علت تامہ نہيں ہے بلكہ اس سے مراد اقتضاء اور پيش خيمہ ہوتا ہے_

۱۷_ ابراہيمعليه‌السلام اور اسحاقعليه‌السلام ، يعقوبعليه‌السلام اور يوسفعليه‌السلام كے اجداد تھے_على ابويك من قبل ابراهيم و اسحاق

۱۸_ قرآن مجيد كى نگاہ ميں باپ كے اجداد ،باپ كى جگہ ہوتے ہيں _كما اتمّها على ابويك من قبل ابراهيم و اسحاق

۳۷۱

۱۹_ ابراہيمعليه‌السلام اور اسحاق(ع) ،حضرت يوسفعليه‌السلام كى داستان (خواب ميں ستاروں ، چاند اور سورج كو ديكھنا) كے شروع ہونے سے پہلے باحيات نہيں تھے_كما اتمّها على ابويك من قبل

مذكورہ معنى (من قبل) كى تقيد سے حاصل ہوتا ہے البتہيہ اس صورت ميں ہے كہ جب (من قبل) (ابويك) كے متعلق ہو نہ ( اتمّہا ) كے متعلق ہو_

۲۰_خداوند متعال عليم (بہت جاننے والا) اور حكيم (حكمت سے كام لينے والا) ہے_ان ربك عليم حكيم

۲۱_ حضرت يوسفعليه‌السلام كے فضائل اورحضرت ابراہيمعليه‌السلام ، اسحاقعليه‌السلام اور خاندان يعقوبعليه‌السلام پر نازل ہونے والى نعمتيں ، خداوند متعال كى ربوبيت كا جلوہ ہيں _يجتبيك ربك و يتم نعمته عليك و على ء ال يعقوب ان ربك عليم حكيم

۲۲_ الله تبارك و تعالى كے افعال كا حكيمانہ ہونا اور حضرت يوسف(ع) كى خصوصيات سے آگاہى اس بات كا موجب بنى ہے كہ ان كو چنا جائے اور خوابوں كى تعبير و تاؤيل اور آيندہ كے واقعات كى تحليل كا حضرتعليه‌السلام كو علم عطا كيا جائے_

يجتبيك ربك ان ربك عليم حكيم

۲۳_ انبياء كرام كى پرورش و تربيت، علم وحكمت الہى سے جلوہ گر ہوتى ہے_يجتبيك ربك ان ربك عليم حكيم

۲۴_ خداوند عالم كى حكمت اور حضرت يوسف(ع) كى خصلتوں سے آگاہى سبب بنى كہ خداوند عالم اپنى نعمتوں كو آل يعقوب(ع) پر مكمل كرے_و يتم نعمته عليك و على آل يعقوب ان ربك عليم حكيم

۲۵_خداوند عالم كى نعمتوں سے بہرہ مند ہونے كے ليے انسانوں ميں تفاوت، حكمت الہى كے تحت ہے_

يتم نعمته عليك و على ء ل يعقوب ان ربك عليم حكيم

آل يعقوب :آل يعقوبعليه‌السلام پر نعمتوں كا تمام ہونا ۱۰، ۱۱، ۱۲، ۲۴; آل يعقوب كى نعمتيں ۱۴، ۲۱;آل يعقوب كے فضائل ۲۱

ابراہيمعليه‌السلام :ابراہيمعليه‌السلام اور يعقوبعليه‌السلام ۱۷; ابراہيمعليه‌السلام اور يوسفعليه‌السلام ۱۷; حضرت ابراہيمعليه‌السلام اور حضرت يوسفعليه‌السلام كا زمانہ ۱۹ ; حضرت ابراہيمعليه‌السلام پر نعتوں كا كامل ہونا ۱۳، ۱۵; حضرت ابراہيمعليه‌السلام پر نعمتيں ۱۴، ۲۱;حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى اولاد ۱۷;حضرت ابراہيم(ع) كے فضائل ۲۱

اسحاقعليه‌السلام :حضرت اسحاقعليه‌السلام اور حضرت يوسفعليه‌السلام كا زمانہ۱۹;

۳۷۲

حضرت اسحاق(ع) اور يعقوبعليه‌السلام ۱۷; حضرت اسحاق(ع) اور يوسف(ع) ۱۷;حضرت اسحاقعليه‌السلام پر اتمام نعمت ہونا ۱۳، ۱۵;حضرت اسحاقعليه‌السلام پر نعمتيں ۱۴، ۲۱; حضرت اسحاق(ع) كى اولاد ۱۷; حضرت اسحاقعليه‌السلام كے فضائل ۲۱

اسماء و صفات :حكيم ۲۰; عليم ۲۰

انبياء :انبياء كا مربّى ۲۳;انبياء كى تاريخ ۱۹; انبياء كى تربيت ۲۳

انسان :انسانوں كا اقتصادى اعتبار سے متفاوت ہونا ۲۵ ; انسانوں كا چناؤ ۶;انسانوں كے انتخاب كى علامتيں ۹

الله تعالى كى برگزيدہ شخصيات : ۱، ۲، ۶

الله تعالى :الله تعالى كى تعليمات ۲۲; الله تعالى كے ہدايا ۲۱; الله تعالى كى حكمت كى نشانياں ۲۳;الله تعالى كى حكمت كے آثار ۲۲، ۲۴، ۲۵; الله تعالى كى ربوبيت كى نشانياں ۶، ۲۱; الله تعالى كى نعمتيں ۱۲، ۱۳، ۱۴; الله تعالى كے علم غيب كے آثار ۲۲، ۲۴; الله تعالى كے علم كى نشانياں ۲۳

بزرگان ما سلف:بزرگان گذشتہ كا كردار ۱۶

بشارت :تحليل حوادث كى بشارت ۷;تعبير خواب كے علم كى بشارت ۷; نعمت كے كامل ہونے كى بشارت ۱۰

جدّ:باپ كے جدّ ۱۸

خواب :چاند كے سجدے كى تعبير ۹;خواب كا كردار ۳; ستاروں كے سجدہ كى تعبير ۹; سجدہ كى تعبير ۹;سورج كے سجدہ كى تعبير

صفات :اخلاقى صفات كا كردار ، ۲۲، ۲۴

علم :غيب كا سرچشمہ۳

نعمت :نعمت الہى كےشامل حال ۱۰، ۱۱، ۱۲، ۱۳، ۱۴;نعمت كا موجب ۱۶

يعقوبعليه‌السلام :خوابوں كى تعبير سے آگاہى كا سبب ۸; يعقوب(ع) اور يوسف(ع) كا برگزيدہ ہونا۸; يعقوب(ع) اور يوسف(ع) كى خواب۱۱;يعقوبعليه‌السلام كى خوابوں كى تعبير كا علم ۴; يعقوبعليه‌السلام كى خوشخبرياں ۲، ۷، ۱۰; يعقوب(ع) كے بزرگان ما سلف ۱۷; يعقوب(ع) كے فضائل۴

يوسفعليه‌السلام : يوسفعليه‌السلام پر نعمت كا كامل ہونا ۱۰، ۱۱; يوسفعليه‌السلام كا علم ۱۵; يوسفعليه‌السلام كا قصہ ۱;يوسفعليه‌السلام كا كردار ۱۲; يوسف

۳۷۳

عليه‌السلام كا علم سيكھنا ۲۲; يوسفعليه‌السلام كا معلم ۲۲; يوسفعليه‌السلام كو بشارت ۲، ۷، ۱۰;يوسفعليه‌السلام كو تعبير خواب كا علم ۷، ۸، ۲۲;يوسف(ع) كو واقعات كى تحليل كاعلم ۷، ۸، ۲۲;يوسفعليه‌السلام كي خصوصيات ۲۴ ;يوسفعليه‌السلام كى خوابوں كے آثار ۸ ; يوسفعليه‌السلام كى نعمتيں ۱۴، ۲۱;يوسفعليه‌السلام كے برگزيدہ ہونے كاسبب ۲۲;يوسفعليه‌السلام كے بزرگان ۱۷; يوسفعليه‌السلام كے خواب كى تعبير ۱، ۵; يوسفعليه‌السلام كے درجات ۱،۱۲;يوسفعليه‌السلام كے فضائل ۲۱

آیت ۷

( لَّقَدْ كَانَ فِي يُوسُفَ وَإِخْوَتِهِ آيَاتٌ لِّلسَّائِلِينَ )

يقينايوسف اور ان كے بھا ئيوں كے واقعہ ميں سوال كرنے والوں كے لئے بڑے نشانيوں پائي جاتى ہيں (۷)

۱_ حضرت يوسف(ع) اور ان كے بھائيوں كى داستا ن، ربوبيت خداوندى كى كثرت سے آيات و نشانيوں اور اسكى حكمت و علم پر مشتمل ہے_ان ربك عليم حيكم لقد كان فى يوسف و ء اخوته وء اىات للسائلين

(آيات) سے مراد نشانياں ہيں اور كيونكہ (لقد كان ...) كے جملے ميں يہ بيان نہيں ہوا كہ حضرت يوسف(ع) اور ان كے بھائيوں كا قصہ كس حقيقت يا حقائق كو بيان كر دياہے_ دوسرے لفظوں ميں (آيات) كا متعلق ذكر نہيں ہوا ہے _ لہذايہ احتمال ديا جاسكتا ہے كہ اس قصہ كے حقائق آيت قبل ميں ذكرہيں جو كہ ربوبيت علم و حكمت الہى ہيں _(ان ربك عليم حكيم )

۲_خداوند متعال نے انسانوں كو حضرت يوسفعليه‌السلام اور ان كے بھائيوں كے واقعات ميں غور و فكر كرنے كى ترغيب دلائي ہے_لقد كان فى يوسف و اخوته آيات للسائلين

(لقد) ميں لام قسم مقدّر كو بتاتا ہے_ اور (قد) تاكيد كے ليے آيا ہے_ خداوند متعال كا قسم اٹھانا اور تاكيد لانے كا مقصد يہ ہے كہ يوسفعليه‌السلام اور ان كے بھائيوں كى داستان ميں سوال كرنے والوں كے ليے كافى آيات ہيں يہ گويا انسان كو اس داستان ميں غور فكر كى دعوت ديناہے_

۳_ لوگوں كا رسالت مآبصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے حضرت يوسفعليه‌السلام كے واقعات كے بارے ميں سوال كرنا_

لقد كان فى يوسف و اخوته آيات للسائلين

۴_خداوند متعال كى حكمت و علم اورحضرت يوسف كے درجات كے بارے ميں سوالات ہى موجب بنے ہيں كہ قرآن مجيد ميں يوسفعليه‌السلام كے قصّے كو نقل كيا جائے_

۳۷۴

ان ربك عليم حكيم _ لقد كان فى يوسف و اخوته آيات للسائلين

۵_ حضرت يوسفعليه‌السلام كى داستان كو نقل كرنے سبب، ان كا خداوند عالم كى طرف سے برگزيدہ ہونے انہيں حوادث تحليل و تعبير خواب كا علم دينا نيزانہيں كامل نعمت عطا كرنے كى علت كو بيان كرنا ہے_

يجتبيك ربك و يعلمك لقد كان فى يوسف و اخوته آيات للسائلين

مذكورہ بالا تفسير اس صورت ميں ہوسكتى ہے كہ جب (آيات ) كا لفظ (اجتبأ ...) يوسفعليه‌السلام كے انتخاب كے متعلق ہو جو ( كذلك يجتبيك ربك و ...) كے جملے سے حاصل ہوتا ہے_

۶_ فقط حقيقت كے متلاشى اور معرفت كى وادى ميں تحقيق كرنے والے ہى الله كى ربوبيت كى نشانيوں اورعلم و حكمت كو يوسفعليه‌السلام كى داستان ميں پا سكتے ہيں _لقد كان فى يوسف و اخوته آيات للسائلين

يہ واضح ہے كہ حضرت يوسف(ع) اور ان كے بھائيوں كى داستان اپنے اندر كافى علامات اور نشانيوں كو ركھتى ہے _ خواہ اس كے بارے ميں سوال كيا جائے يا نہ كيا جائے _ اسى وجہ سے (للسائلين) كا لام ، لام انتفاع ہے_ تو اس صورت ميں (للسائلين) كا معنى يوں ہوگا كہ سوال كرنے والے اور محققين اس داستان سے فائدہ مند ہوسكتے ہيں _

۷_ انسانوں كے گزرے ہوئے حالات و واقعات ان كى ماہيت و حقيقت كو بيان كرتے ہيں _

لقد كان فى يوسف و اخوته آيات للسائلين

(لقد كان فى يوسف ...) ميں قصہ كا لفظ نہ لاناجبكہ (فى قصّه يوسف ...) ہى مراد ہے ، ممكن ہے اس بات كى طرف اشارہ ہو كہ انسانوں كے گزرے ہوئے حالات ان كى ماہيت كو تشكيل دينے والے ہيں يعنى حقيقت ميں انسان وہى ہے جو اسكى سرگذشت ہے_

۸_ سوالوں كابيان كرنا اور قرآن مجيد سے ان كے جوابات كو تلاش كرنا اس كى خداوند عالم كى طرف سے انسانوں كو نصيحت كى گئي_لقد كان فى يوسف و اخوته آيات للسائلين

آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے سوال كرنا ۳

آيات الہي:۱

الله تعالى :الله تعالى كى تشويق كرنا ۲; الله تعالى كى حكمت كى نشانياں ۱; الله تعالى كى حكمت كے بارے ميں سوال ۴; الله تعالى كى ربوبيت كى نشانياں ۱; الله تعالى كى نصيحتيں ۸; الله تعالى كے علم كى نشانياں ; الله تعالى كے علم كے بارے ميں سوال ۴;

۳۷۵

الله تعالى كے برگزيدہ لوگ: ۵

انسان :انسان كى حقيقت ۷; انسان كے گذشتہ حالات كا كردار ۷

برادران يوسف :برادران يوسف كے انجام ميں تدبر ۲

حق كے طالب:حق كے طالب اور قصّہ يوسفعليه‌السلام ۶

ذكر :حضرت يوسف(ع) كے قصہ كےذكر كا فلسفہعليه‌السلام ۴

سوالات :سوالات كى اہميت ۸

شخصيت :شخصيت ميں مؤثر عوامل ۷

شناخت :شناخت كے منابع ۸

قرآن :قرآن كى تعليمات ۸; قرآن مجيد كى طرف رجوع ۸

يوسفعليه‌السلام :حضرت يوسفعليه‌السلام كے فضائل كے بارے ميں سوالات ۴; حضرت يوسف كے قصّہ كى تعليمات ۶; حضرت يوسفعليه‌السلام كے قصّے كے بارے ميں غور و فكر كرنے كى تشويق ۲;حضرت يوسفعليه‌السلام كے قصّے كے سوال ۳;قصّہ يوسف(ع) ميں آيات الہى ۶ ; يوسفعليه‌السلام پر نعمت كا اتمام ۵;يوسفعليه‌السلام كا قصّہ ۵ ; يوسفعليه‌السلام كے برگزيدہ ہونے كے عوامل ۵; يوسفعليه‌السلام كے حوادث كى تحليل كا علم ۵;يوسفعليه‌السلام كے خوابوں كى تعبير كا علم ۵;يوسفعليه‌السلام كے قصّے كى خصوصيات ۱; يوسفعليه‌السلام كے قصّے ميں الله تعالى كاعلم ۶;يوسفعليه‌السلام كے قصّے ميں الله تعالى كى حكمت ۶; يوسف كے قصّے ميں الله تعالى كى ربوبيت ۶

۳۷۶

آیت ۸

( إِذْ قَالُواْ لَيُوسُفُ وَأَخُوهُ أَحَبُّ إِلَى أَبِينَا مِنَّا وَنَحْنُ عُصْبَةٌ إِنَّ أَبَانَا لَفِي ضَلاَلٍ مُّبِينٍ )

جب ان لوگوں نے كہا كہ يوسف او ر ان كى بھائي (ابن يامين ۲)عمارے باپ كى نگاہ ميں زيادہ محبوب ہيں حالانكہ ہمارے ايك بڑى جماعت ہے يقينا ہمارے ماں باپ ايك كھلى ہوئي گمراہى ميں مبتلا ہيں (۸)

۱_ حضرت يوسفعليه‌السلام كے بھائيوں ميں سےبنيامينيوسفعليه‌السلام كے ماں و باپ كى طرف سے بھائي تھے اور دوسرے صرف والد كى طرف سے بھائي تھے_ء اذ قالوا ليوسف و اخوه

يعقوبعليه‌السلام كى اولاد بنيامين كو يوسف كا بھائي بلاتے تھے _ حالانكہ وہ بھى يعقوبعليه‌السلام كے بيٹے اور ان كے بھائي تھے_ (ليوسف و اخوہ) يہ جملہ بتاتا ہے كہ بنيامين كا يوسفعليه‌السلام سے برادرى كا رشتہ دوسرے يعقوب كے بيٹوں كى نسبت زيادہ نزديك تھا_ يعنى بنيامين يوسفعليه‌السلام كے ماں و باپ دونوں كى طرف سے بھائي تھے اور دوسرے بھائي صرف والد كى طرف سے بھائي تھے_

۲_ حضرت يعقوبعليه‌السلام تمام بيٹوں كا احترام كرتے تھے اور سب سے محبت كرتے تھے_

اذ قالوا ليوسف و اخوه احب الى ابينا منّا

مذكورہ معنى (احبّ) كے افعلتفضيلہونے كے سبب سے ہے_

۳_ يوسفعليه‌السلام ، او بنيامين، يعقوب(ع) كے دوسرے بيٹوں كى نسبتحضرتعليه‌السلام كو بہت زيادہ محبوب تھے_

اذ قالوا ليوسف و اخوه احب الى ابينا

(اخوہ) سے مراد جسطرح مفسرّين نے كہا ہے بنيامين ہيں _

۴_ يوسفعليه‌السلام بنيامين سے بھى زيادہ يعقوبعليه‌السلام كے نزديك محبوب تھے_اذ قالوا ليوسف و اخوه احب الى ابينا

''يوسف(ع)'' كا ''بنامين''(اخوہ) سے مقدم ہونا مذكورہ بالا معنى كو بتاتا ہے_

۵_ حضرت يوسفعليه‌السلام كى معنوى حيثيت اور خدادادى فضيلتيں ، حضرت يعقوبعليه‌السلام كى ان سے بے پناہ محبت كا سبب تھيں _كذلك يجتبيك ربك ليوسف و اخوه احب الى ابينا منّا

۳۷۷

(و كذلك يجتبيك ) ميں يوسف كى خصوصيات كا ذكر كرنے كے بعد يعقوبعليه‌السلام كى محبت كا تذكرہ يہ بتاتا ہے كہ يعقوب(ع) ، يوسفعليه‌السلام سے بہت زيادہ محبت كرتے تھے_

۶_ يعقوب(ع) كےتمام بيٹے يوسفعليه‌السلام او بنيامين كے ساتھ حضرت يعقوبعليه‌السلام كى زيادہ محبت كو محسوس كر رہے تھے اور اس پر رشك كرتے تھے_اذ قالوا ليوسف و اخوه احب الى ابينا منّا

(قالوا) كى ضمير (اخوتہ) كى طرف لوٹتى ہے جو اس سے پہلے والى آيت ميں ذكر ہوا ہے يعنى تمام نے يہى كہا اور وہ سب اس بات پر اتفاق كرتے تھے_

۷_ يعقوبعليه‌السلام كى يوسفعليه‌السلام اور بنيامين دو بيٹوں سے زيادہ محبت كا اظہار ہى دوسرے بيٹوں كے حسد كا سبب بنا نہ يہ كہ وہ يوسف(ع) كے خواب كى تعبير سے واقف تھے_اذ قالوا ليوسف و اخوه احبّ الى ابينا منّا

چنانچہ حضرت يوسف(ع) نے اپنے خواب اپنے بھائيوں كے سامنے پيش كيا اگر يہى ان كے حسد كاسبب بنتا تو، تو وہ بنيامين كا نام نہ ليتے صرف حضرت يوسف(ع) كا ہى نام ہے_

۸_ يوسفعليه‌السلام كے بھائيوں كے حسد نے ہى ان كو ان كے خلاف ميٹينگ كرنے پر مصمم كيا _

اذ قالوا ليوسف و اخوه احب الى ابينا منّا

۹_ حضرت يوسفعليه‌السلام كے بھائيوں كى ان كے خلاف ميٹينگ اور گفتگو سے معلوم ہوتا ہے كہ وہ يوسفعليه‌السلام اور بنيامين سے يعقوبعليه‌السلام كى زيادہ محبت كرنے كا انہيں مستحق نہيں سمجھتے تھے_

اذ قالوا ليوسف و اخوه احب الى ابينا منّا و نحن عصبة ان آبانا لفى ضلال مبين

۱۰_ حضرت يوسفعليه‌السلام كے بھائي طاقتور ، كام كرنے والے اور اپنے باپ كے دنياوى امور كو ہاتھ ميں ليے ہوئے تھے_

و نحن عصبة ان آبانا لفى ضلال مبين

(عصبة) اس جماعت كو كہتے ہيں جو دس سے زيادہ افراد پر مشتمل ہو جو آپس ميں رشتہ دار ہوں اور ايك دوسرے كى پشت پناہى كرتے ہوں _ اس كا لازمہ يہ ہے كہ وہ لوگ طاقتور اور كام كرنے والے لوگ ہوں گے_ اور ( و نحن عصبة) كا جملہ يہ بتاتاہے كہ ان كے بھائي، يعقوبعليه‌السلام كى

۳۷۸

يوسفعليه‌السلام اور بنيامين سے زيادہ محبت كرنا ان كى خطا و غلط فكر خيال كرتے تھے_ اور وہ يوسفعليه‌السلام كے بھائي كيونكہ يعقوبعليه‌السلام كے دنياوى و مادى منافع ميں كارآمد طاقتور اور امور كو چلانے والے تھے_

۱۱_ يوسفعليه‌السلام كے بھائي زيادہ طاقت اور اپنى ا كثريت كے بل بولتے پر مغرور تھے_و نحن عصبة

۱۲_ يوسفعليه‌السلام كے بھائي اپنى قوت اور كام كاج والے ہونے كے سبب اپنے والد گرامى يعقوبعليه‌السلام كى محبت كو اپنے ليے زيادہ سزا وار سمجھتے تھے_اذ قالوا ليوسف و اخوه احب الى ابينا منّا و نحن عصبة

۱۳_ حضرت يعقوب(ع) كے دوسرے فرزند، حضرت يعقوبعليه‌السلام كى يوسفعليه‌السلام اور بنيامين سے بہت زيادہ محبت كو اپنى نظر ميں واضح خطا اور لغزش خيال كرتے تھے_اذ قالوا ليوسف و اخوه احب ان آبانا لفى ضلال مبين

۱۴_ يوسفعليه‌السلام كے بھائي دس افراد سے كم نہ تھے_و نحن عصبة

۱۵_عن على بن الحسين عليه‌السلام ... فلما راى يوسف الرؤيا و اصبح يقصّها على ابييه يعقوب ، فاغتم يعقوب لما سمع من يوسف مع ما اوحى الله عزوجل اليه ان استعد للبلاء و خاف ان يكون ما اوحى الله عزوجل اليه من الاستعداد للبلاء هو فى يوسف خاصّة فاشدّت رقته عليه من بين ولده فلما راى اخوة يوسف ما يضع يعقوب بيوسف و تكرمته ايّاه و ايثاره ايّاه عليهم اشتد ذلك عليهم و قالوا: ان يوسف و اخاه '' احب الى ابينا منّا '' (۱)

امام سجادعليه‌السلام سے روايت ہے كہ جب حضرت يوسفعليه‌السلام نے خواب ديكھا تو صبح سويرے ہى يعقوبعليه‌السلام كے ليے اسكو بيان كيا _ يعقوبعليه‌السلام ، يوسفعليه‌السلام سے يہ خواب سنا اور خداوند متعال نے وحى بھى كى كہ مصيبتوں كے ليے اپنے آپ كو آمادہ كرو تو وہ غمگين ہوگئے اور يہ خوف ہوا كہ يہ مصيبت صرف يوسفعليه‌السلام ہى كے ليے نہ ہو _ اسوجہ سے دوسرے بھائيوں كى نسبت حضرتعليه‌السلام كى محبت و مہربانى يوسف(ع) سے زيادہ ہوگئي _ جب يوسفعليه‌السلام كے بھائيوں نے يعقوب كے اس عمل كو ديكھا كہ اسكا زيادہ ہى احترام كرتے ہيں _ اور اس كو ہم پر ترجيحديتے ہيں _ يہ بات ان پر بہت سخت گزرى اور كہا يوسفعليه‌السلام اور اسكا بھائي ہمارے باپ كے نزديك ہم سے زيادہ محبوب ہيں _

____________________

۱) علل الشرائع ، ص ۴۶، ح ۱، ب ۴۱ : نور الثقلين ، ج ۲ ص ۴۱۲، ح ۱۷_

۳۷۹

احساسات :پدرانہ احساسات ۲، ۳;خاندانى احساسات ۲

برادران يوسفعليه‌السلام :برادران يوسفعليه‌السلام اور بنيامين ۶، ۷; برادران يوسف اور يوسفعليه‌السلام ۶، ۷;برادران يوسف كا تكبر ۱۱; برادران يوسف كى كا جلسہ ۹;برادران يوسف كا حسد كرنا ۶، ۷، ۸;برادران يوسف كى تعداد ۱۴; برادران يوسف كا كردار ۱۰;برادران يوسف كى صفات ۱۰;برادران يوسف كى فكر ۱۲، ۱۳; برادران يوسف كى قدرت ۱۰، ۱۱، ۱۲; برادران يوسف كے مكر و فريب كا سبب ۸

بنيامين :بنيامين اور يوسف ۱

تحريك :تحريك كے عوامل ۷

حسد:حسدكے آثار ۸; حسد كے عوامل ۶،۷

روايت :۱۵

محبت :محبت كے عوامل ۵

گھرانہ :گھرانہ ميں امتيازات كے آثار

يعقوبعليه‌السلام :بنيامين سے حضرت يعقوب كى محبت كے آثار ۷; يعقوب(ع) اور بيٹوں كا احترام ۲; يعقوب(ع) اور خطا ۱۳; يعقوبعليه‌السلام كا غمگين ہونا ۱۵; يعقوب(ع) كى بنيامين سے محبت ۳;، ۴، ۶، ۹، ۱۳; يعقوب(ع) كى بيٹوں سے محبت ۲، ۳، ۱۲; يعقوب(ع) كى يوسفعليه‌السلام سے محبت ۳، ۴، ۵، ۶،۹، ۱۳، ۱۵; يعقوبعليه‌السلام كى يوسف(ع) سے محبت كے آثار ۷; يعقوب كے برتاؤ كا طريقہ ۲

يوسفعليه‌السلام :يوسف(ع) كا قصّہ ۸، ۱۵;يوسف(ع) كى معنوى صلاحتيں ۵; يوسف(ع) كے پدرى بھائي ۱; يوسف(ع) كے پدرى و مادرى بھائي ۱;يوسف(ع) كے خواب كے آثار ۱۵; يوسف(ع) كے فضائل كے آثار ۵

۳۸۰