تفسير راہنما جلد ۸

تفسير راہنما 0%

تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 971

تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 971
مشاہدے: 167025
ڈاؤنلوڈ: 2791


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 971 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 167025 / ڈاؤنلوڈ: 2791
سائز سائز سائز
تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 8

مؤلف:
اردو

حزن و الم كو چھپانے كے جسمانى آثار ۱۵; حزن والم اور صبر ۱۰;حزن و الم كے آثار ۱۱

حضرت يعقوبعليه‌السلام :يعقوبعليه‌السلام اور برادران يوسف ۱ ،۱۳،۱۴;يعقوبعليه‌السلام كے غم و الم كے عوامل ۲ ، ۱۲ ; يعقوبعليه‌السلام او ر بنيامين كى گرفتارى ۱; يعقوبعليه‌السلام اور بنيامين كى جدائي۱۴; يعقوب(ع) اور يوسفعليه‌السلام كى جدائي ۱۴ ;يعقوبعليه‌السلام كا بنيامين كى گرفتارى كا اثر ۲; يعقوبعليه‌السلام پر غم و غصے كى شدت ۱۷;يعقوبعليه‌السلام پر فراق يوسفعليه‌السلام كا اثر ۵; يعقوبعليه‌السلام سے بنيامين كا فراق ۶;يعقوبعليه‌السلام سے بنيامين كا فراق ۶; يوسف(ع) كا فراق ۲ ، ۶،۷، ۱۲ ، ۱۶ ، ۱۷;يعقوبعليه‌السلام كا برادران يوسفعليه‌السلام سے لگاؤ ۴ ; يعقوبعليه‌السلام كا بنيامين كے ساتھ لگاؤ ۴ ;يعقوبعليه‌السلام كا بڑھاپا ۶;يعقوبعليه‌السلام كا غضب ۱ ;يعقوبعليه‌السلام كا غضب كو پى جانے كى نشانياں ۱۴; يعقوب(ع) كا غصہّ پى جانا ۱۳;حضرت يعقوبعليه‌السلام كا غم و الم ۱۶ ;يعقوبعليه‌السلام كا قصہ ۱ ، ۲،۵، ۶، ۷ ، ۱۲ ، ۱۳ ; يعقوبعليه‌السلام كا گريہ ۷ ; حضرت يعقوبعليه‌السلام كامنہ پھيرنا ۱ ;يعقوبعليه‌السلام كا يوسفعليه‌السلام كے ساتھ لگاؤ ۳ ، ۴ ;يعقوبعليه‌السلام كى قدرت و طاقت كى علامتيں ۱۴;يعقوبعليه‌السلام كى نابينائي كا زمانہ ۶; يعقوبعليه‌السلام كى نابينائي كے عوامل ۵ ; يعقوبعليه‌السلام كےغضب كے عوامل ۱۳ ;حضرت يعقوبعليه‌السلام كے غم زدہ ہونے كے آثار ۵

حضرت يوسفعليه‌السلام :يوسفعليه‌السلام كا قصہ ۷ ، ۱۲ ، ۱۳;يوسفعليه‌السلام كى جدائي كے آثار ۱۲

روايت: ۱۶،۱۷

شفقت :شفقت پدرى ۱

گريہ :گريہ اور صبر ۱۰; گريہ كا جائز ہونا ۹;گريہ كے احكام ۹

نابينائي :نابينائي كے عوامل ۱۱

نبوت :نبوت اور محبوب لوگوں كے فراق ميں غم زدہ ہونا ۸ ; نبوت اور محبوب لوگوں كے فراق ميں گريہ كرنا ۸

۶۲۱

آیت ۸۵

( قَالُواْ تَالله تَفْتَأُ تَذْكُرُ يُوسُفَ حَتَّى تَكُونَ حَرَضاً أَوْ تَكُونَ مِنَ الْهَالِكِينَ )

ان لوگوں نے كہا كہ آپ اسى طرح يوسف كو ياد كرتے رہيں گے يہانتك كہ بيمار ہوجائيں يا ہلاك ہونے والوں ميں شامل ہوجائيں (۸۵)

۱_ حضرت يعقوبعليه‌السلام ہميشہ اپنے بيٹے يوسفعليه‌السلام كى يادو جدائي ميں غم زدہ رہتے تھے_قالوا تاللّه تفتئوا تذكر يوسف

(تفتئوا)افعال ناقصہ ميں سے ہے اور اس كے ساتھ (لا) نافيہ مقدر ہے _ تو اصل ميں جملہ يوں ہوگا (تفتئوا تذكر يوسف)تم يوسفعليه‌السلام كى ياد ميں ہوتے ہو _

۲_حضرت يعقوبعليه‌السلام ، حضرت يوسفعليه‌السلام كى جدائي كو برادشت نہ كرنے والے غم كى وجہ سے نڈھال يا مرنے كے خطرہ سے دوچار تھے _قالوا تاللّه تفتئوا تذكر يوسف حتى تكون حرضاً او تكون الهكين

(حرض) ايك ايسى بيمارى كو كہاجاتاہے جس ميں مبتلا شخص تباہى يا ہلاكت كے قريب ہو _

۳_ فرزندان يعقوبعليه‌السلام اپنے باپ كى اس بيمارى كى وجہ سے جس ميں وہ ہلاكت يا قريب المرگ سے دوچار تھے بڑے ناراحت اور پريشان تھے_قالوا تاللّه تفتئوا تذكر يوسف حتى تكون حرضاً أو تكون من الهالكين

۴_ فرزندان يعقوبعليه‌السلام ، حضرت يعقوب(ع) كو فراق يوسف(ع) ميں اس جان ليوا غم كى وجہ سے ملامت كرتے تھے_

قالوا تاللّه تفتئوا تذكر يوسف

(قالوا تاللہ ...) كا سياق اور گفتگو كا انداز ايسا ہے كہ حضرت يعقو ب(ع) كو ملامت كرنے كے ساتھ يہ درخواست بھى كى گئي كہ حضرت يوسفعليه‌السلام كو بھول جائيں _

۵_فرزندان يعقوبعليه‌السلام نے ان سے يہ چاہا كہ يوسفعليه‌السلام كو بھول جائيں اور اسكو ذہن سے نكال ديں _

۶۲۲

قالوا تاللّه تفتئوا تذكر يوسف

۶_ فرزندان يعقوبعليه‌السلام نے خدا كى قسم اٹھا كر حضرت يعقوبعليه‌السلام كو بڑھاپے ہونے اور اس دنيا سے چلے جانے سے خبردار كيا _قالوا تا للّه تفتئوا تذكر يوسف حتى تكون حرضاً او تكون من الهالكين

حرف (تاء) قسم كے ليے ہے اور (تفتؤا تذكر يوسف ) كا جملہ جواب قسم ہے اس لحاظ سے كہ (حتى تكون حرضاً ...) كا جملہ اس كے ليے غايت واقع ہواہے _ اصل ميں جواب قسم جملہ (تكون حرضاً) ہے _

۷_رنج و الم اور شديد غصہ انسان كى جسمى طاقت كو ختم كركے مرنے كے قريب بنا ديتاہے_

قالوا تاللّه تفتئوا تذكر يوسف حتى تكون حرضاً أو تكون من الهالكين

انسان:انسان ميں ضعف كے عوامل ۷

برادران يوسف :برادران يوسف(ع) اور يعقوب(ع) ۴ ،۵،۶;برادران يوسفعليه‌السلام اور يعقوبعليه‌السلام كى بيمارى ۳;برادران يوسفعليه‌السلام كا خطرے سے آگاہ كرنا۶;برادران يوسفعليه‌السلام كا ملامت كرنا ۴;برادران يوسفعليه‌السلام كى اميديں ۵ ; برادران يوسفعليه‌السلام كى پريشانى ۳

دكھ:دكھ كے آثار۷

روحانى علم :روحانى علم كى عطوفت و لذت ۷

شفقت :خاندان ميں شفقت و محبت كے آثار۱

غم:غم كے آثار ۷

موت :موت كے اسباب ۷

يعقوبعليه‌السلام :يعقوبعليه‌السلام كا غم ۴; يعقوبعليه‌السلام كا قصہ ۱ ، ۳،۴; يعقوبعليه‌السلام كو خبردار كرنا ۶;يعقوبعليه‌السلام كو موت كا خطرہ ۶; يعقوب كى ملامت ۴; يعقوبعليه‌السلام كى بيمارى كا سبب ۲ ; يعقوبعليه‌السلام كى موت كا سبب ۲;يعقوب(ع) ، يوسفعليه‌السلام كے فراق ميں ۱ ،۲،۳

يوسفعليه‌السلام :يوسفعليه‌السلام كا قصہ ۱ ،۳،۴،۶;يوسفعليه‌السلام كو فراموش كرنے كى درخواست ۵; يوسفعليه‌السلام كى جدائي كا سخت ہونا ۲

۶۲۳

آیت ۸۶

( قَالَ إِنَّمَا أَشْكُو بَثِّي وَحُزْنِي إِلَى اللّهِ وَأَعْلَمُ مِنَ اللّهِ مَا لاَ تَعْلَمُونَ )

يعقوب نے كہا كہ ميں اپنے حزن و غم اور اپنى بيقرارى كى فرياد اللہ كى بارگاہ ميں كررہاہوں اور اس كى طرف سے وہ سب جانتا ہوں جو تم نہيں جانتے ہو(۸۶)

۱_ حضرت يعقوبعليه‌السلام ، حضرت يوسفعليه‌السلام كے فراق ميں شديداور ناقابل تحمل غم ميں گرفتار تھے_

قال إنما أشكو ابثى و حزنى الى الله

(بث) لغت ميں شديدحزن كے معنى ميں ہے_ گويا اسكى شدت موجب بنتى ہے كہ اس غم كا مالك شخص اس كو تحمل نہيں كر سكتا ہے اس وجہ سے لوگوں كوبتاتا ہے اور اسے عام كرتا ہے_

۲_حضرت يعقوب(ع) ، فراق يوسفعليه‌السلام كے جان ليوا غم و اندوہ كى شكايت صرف خداوند متعال سے كرتے تھے _

قال إنما أشكو ابثى و حرنى الى اللّه

كسى شخص كے سامنے شكايت لے جانے كا معنى يہ ہے كہ اس شخص كواس شے كى برائي يا اس كے بارے ميں گلہ كرنا ہے پس اس صورت ميں (انما أشكوا بثى و حزنى إلى اللّہ ) يعنى فقط خداوند متعال كى ذات كو اسكى شكايت كروں گا كہ اس كے غم نے مجھ پر كتنا اثر كيا ہے اور ان كے بارے ميں فقط خداوند متعال كى ذات سے شكايت اور اس سے فيصلے كى دعا كروں گا_

۳ _ حضرت يعقوب(ع) ، نے كبھى بھى اپنے رنج و الم اور دكھ كى شكايت غير اللہ ( فرزندان اور اپنے اصحاب) سے نہيں كي_قال انما أشكو ابثى و حرنى الى اللّه

۴_حضرت يعقوبعليه‌السلام صرف خدا ند عالم كى ذات كو اپنے غم و دكھ كو دور كرنے پر قادر سمجھتے تھے_

قال إنما اشكو ابثى و حزنى إلى الله

حضرت يعقوبعليه‌السلام كا اپنے حزن و الم كى شكايت خداوند متعال كى ذات سے كرنے كا مقصد اپنے سے اس غم كو دور كرنے كى درخواست كرنا تھا_

۵_ حضرت يعقوب(ع) ، توحيدى فكر سے بہرہ مند تھے_قال إنما اشكو ابثى و حزنى الى اللّه

۶_ حضرت يعقوبعليه‌السلام ،جب اپنے بيٹوں اورساتھيوں كو اپنے غم واندوہ كى شكايت نہيں كرتے تھے تو انہيں اپنے اوپر

۶۲۴

ملامت كرنے كا سزاوار بھى نہيں سمجھتے تھے_قالوا تالله تفتئوا تذكر يوسف قال إنما أشكوا ابثى و حزنى الى اللّه

۷_ دكھ و درد اور مصيبتيں خواہ زيادہ ہوں يا كم صرف ذات اقدسسے انكى شكايت كرنا چاہيے اورفقط اس سے مدد طلب كرنى چاہيے_قال إنما اشكو ابثى و حزنى الى الله

(بث) كا معنى شديد حزن ہے اس بناء پر قرينہ مقابلہ كى وجہ كہا جا سكتا ہے كہ حضرت يعقوبعليه‌السلام كى كلام ميں '' حزن''سے مراد، كم و آسان غم و اندوہ ہے _

۸_ خداوند متعال كى بارگاہ ميں شكوہ كرنا ،صبر كے ساتھ منافات نہيں ركھتا ہے _فصبر جميل إنما اشكو ابثى و حزنى الى اللّه

حضرت يعقوبعليه‌السلام كا يہ اظہار كرنا كہ صبر جميل زيبا اور اچھا ہے اور دوسرى طرف خداوند متعال سے اس كے بارے ميں شكوہ بھى كيا ہے تو معلوم ہوتاہے كہ ان دونوں كے درميان كو ئي منافات نہيں ہے _

۹_حضرت يعقوبعليه‌السلام اپنے بيٹوں اور ساتھيوں كے عقيدہ كے برخلاف حضرت يوسفعليه‌السلام كے زندہ ہونے پر اطمينان ركھتے تھے_و أعلم من اللّه ما لا تعلمو

(من اللّہ ) كا معنى ممكن ہے (اللہ كى طرف سے) ہو اور ممكن ہے اسكا معنى (اللہ تعالى كے بارے ميں ) ہو پس پہلے احتمال كى صورت ميں مقام كى مناسب سے (ما لايعلمون) سے مراد يہ ہے كہ حضرت يوسفعليه‌السلام زندہ ہيں اور حضرت يعقوبعليه‌السلام اسكے ديدار كے مشتاق ہيں و غيرہ _

۱۰_ حضرت يعقوبعليه‌السلام ،يوسفعليه‌السلام كے ديدار اور اس كى جدائي كے ختم ہونے پر مطمئن تھے_

و أعلم من اللّه ما لا تعلمون

۱۱_ حضرت يعقوبعليه‌السلام كا حضرت يوسفعليه‌السلام كے زندہ ہونے پر اطمينان، اس علم و دانش كى وجہ سے تھا جو خداوند متعال كى ذات نے ان كو عطا فرمايا تھا_و أعلم من اللّه ما لا تعلمون

۱۲_ حضرت يعقوب(ع) ، اللہ تعالى كى ذات اور صفات كے متعلق ايسے حقائق كا علم ركھتے تھے جو دوسروں پر مخفى تھا_

و أعلم من اللّه ما لا تعلمون

مذكورہ بالا معنى اس صورت ميں ہے كہ (من اللّہ) كا معنى (اللہ تعالى كے بارے ميں )ہو_ اس صورت ميں (ما لا تعلمون) سے مراد، خداوند متعال كى صفات و خصوصيات ہيں _

۶۲۵

۱۳_ فرزندان يعقوبعليه‌السلام خداوند متعال كے بارے ميں حقائقسے جاہل اور ناواقف تھے _و أعلم من اللّه ما لا تعلمون

۱۴_ حضرت يعقوبعليه‌السلام كا خداوند متعال كى ذات و صفات كے بارے ميں خصوصى علم و معرفت ركھنا اس بات كى دليل ہے كہ وہ اسكى ذات كے سامنے خاضع و خاشع اور غير اللہ كے سامنے اپنى مشكلات كو بيان نہيں كرتے تھے _انما أشكو ابثى و حزنى إلّى اللّه وأعلم من الله ما لا تعلمون //(أعلم من اللّه ) كا جملہ(انما أشكوا ...) كے ليے علت كى حيثيت ركھتا ہے يعنى ميرافقط خداوند متعال كى ذات سے شكايتكرنا جبكہ ( تم ايسے نہيں ہو)اس ليے ہے كہ جو ميں جانتاہوں يعنى خداوند متعال كى صفات و خصوصيات كا جو مجھے علم ہے تم اس سے ناواقف ہو_

۱۵_معرفت الہى كا زيادہ ہونا، توحيدى فكر سے زيادہ بہرہ مند ہونے كا سبب ہے _إنماأشكوا و أعلم من اللّه ما لا تعلمون

۱۶_عن أبى عبداللّه عليه‌السلام قال: قدم أعرابى على يوسف قال له يوسف : ...فإذا مررت بوادى كذا و كذا فقف فناد: يا يعقوب(ع) ، يا يعقوب فإنه سيخرج اليك رجل فقل له : لقيت رجلاً بمصر و هو يقرئك السلام و يقول لك:إن و ديعتك عند اللّه عزوجل لن تضيع، قال: فمضى الا عرابّى فا بلغه ما قال له يوسف فكان يعقوب عليه‌السلام يعلم أن يوسف(ع) حيّ لم يميت و أن اللّه تعالى ذكره سيظهره له بعد غيبته و كان يقول لبنيه : '' إنى أعلم من اللّه ما لاتعلمون ...'' (۱)

امام جعفر صادقعليه‌السلام سے روايت ہے كہ ايك باديہ نشين حضرت يوسفعليه‌السلام كے پاس آيا _ حضرت يوسفعليه‌السلام نے اس سے كہا: ...جب تم فلاں وادى سے گذر كرو تو وہاں كھڑے ہوكر آواز دينا اے يعقوبعليه‌السلام اے يعقوبعليه‌السلام اسوقت ايك شخص تيرى طرف آئے گا تو تم اس سے كہنا كہ ميں نے مصر ميں ايك شخص سے ملاقات كى ہے جو آپ كو سلام عرض كررہا تھا اور كہہ رہاتھا كہ تمہارى امانت خدا كے نزديك ہميشہ باقى رہے گئي_تب امامعليه‌السلام نے فرمايا:وہ باديہ نشين گيا اور حضرت يوسفعليه‌السلام كا پيغام حضرت يعقوبعليه‌السلام كو ابلاغ كيا اس سے حضرت يعقوبعليه‌السلام كو معلوم ہوگيا كہ حضرت يوسفعليه‌السلام زندہ ہيں اور اس دنيا سے نہيں گئے ہيں اور خداوند متعال جلد ہى اسكو غيبت كے بعد ضرور ظاہر كرے گا_ اسى وجہ سے ہميشہ اپنے بيٹوں سے يہ كہا كرتے تھے (إنى أعلم من اللّه ما لا تعلمون )

۱۷_عن أبى عبداللّه عليه‌السلام : هبط عليه جبرئيل فقال له : يا يعقوب ربك يقرؤك

____________________

۱)كمال الدين صدوق ص ۱۴۱ح ۹ ; ب ۵;نورالثقلين ج۲ ص ۴۶۵، ح ۱۹۵_

۶۲۶

السلام و يقول لك: شكوتنى إلى الناس فلا تعود تشكونى إلى خلقي فقال: '' انما أاشكوا بثّى و حزنى إلى اللّه (۱)

امام جعفر صادقعليه‌السلام سے روايت ہے كہ ايك مرتبہ حضرت جبرائيلعليه‌السلام حضرت يعقوبعليه‌السلام كے پاس آئے _ اور كہا: كہ تيرا پروردگار تم پر سلا م بھيجتاہے اور كہہ رہاہے كہ تو نے لوگوں سے ميرا گلہ و شكوہ كيا ہے_ پھر ايسا نہ كرنا پس حضرتعليه‌السلام نے يہ جملہ كہا:'' انّما اشكوابثى و حزنى إلى الله ...''

اللہ تعالى :اللہ تعالى سے شكوہ كرنا ۲،۳، ۷، ۱۴، ۱۷; اللہ تعالى كى خصوصيات ۷ ; اللہ تعالى كى شناخت كے آثار ۱۵ ; اللہ تعالى كے عطايا ۱۱

برادران يوسفعليه‌السلام :برادران يوسفعليه‌السلام كا جہل ۱۳; برادران يوسفعليه‌السلام كو اللہ تعالى كى شناخت ۱۳

توحيد:توحيد كے اسباب ۱۵

جبرئيل:جبرئيلعليه‌السلام اور يعقوبعليه‌السلام ۱۷

روايت: ۱۶ ، ۱۷

صبر:صبر اور اللہ تعالى سے شكوہ كرنا ۸

مدد طلب كرنا :اللہ تعالى سے مدد طلب كرنا ۷

يعقوبعليه‌السلام :يعقوبعليه‌السلام اور اللہ تعالى كى قدرت ۴; يعقوبعليه‌السلام اور برادران يوسف(ع) كى سرزنش ۶ ; يعقوبعليه‌السلام اور حضرت يوسفعليه‌السلام كى زندگى ۹ ، ۱۱ ، ۱۳ ، ۱۶;يعقوبعليه‌السلام اور يوسفعليه‌السلام سے ملاقات ۱۰; يعقوبعليه‌السلام پر وحى ۱۷; يعقوبعليه‌السلام حضرت يوسفعليه‌السلام كے فراق ميں ۱ ،۲ ; يعقوبعليه‌السلام كا اطمينان ۹ ، ۱۰ ; يعقوبعليه‌السلام كا شكوہ ۲ ، ۳،۶ ، ۱۴،۱۷ ; يعقوبعليه‌السلام كا علم ۱۶ ;يعقوبعليه‌السلام كا علم غيب ۱۲ ; يعقوبعليه‌السلام كا علم لدنى ۱۱; يعقوبعليه‌السلام كا غمزدہ ہونا ۶ ;يعقوبعليه‌السلام كا قصہ ۱ ، ۲ ، ۳ ،۹،۱۰ ;يعقوبعليه‌السلام كو اللہ تعالى كى شناخت ۱۲ ; يعقوبعليه‌السلام كى توحيد ۴ ،۵; يعقوبعليه‌السلام كى فكر ۴ ،۶; يعقوبعليه‌السلام كے علم كا سبب ۱۱; يعقوبعليه‌السلام كے فضائل ۵ ، ۱۲;يعقوبعليه‌السلام ميں اللہ تعالى كى شناخت كے آثار ۱۴; يعقوبعليه‌السلام ميں تضرع كے دلائل ۱۲; يعقوبعليه‌السلام ميں غم كے اسباب ۱

يوسفعليه‌السلام :يوسفعليه‌السلام كا قصہ ۹ ، ۱۰ ، ۱۶

۶۲۷

آیت ۸۷

( يَا بَنِيَّ اذْهَبُواْ فَتَحَسَّسُواْ مِن يُوسُفَ وَأَخِيهِ وَلاَ تَيْأَسُواْ مِن رَّوْحِ اللّهِ إِنَّهُ لاَ يَيْأَسُ مِن رَّوْحِ اللّهِ إِلاَّ الْقَوْمُ الْكَافِرُونَ )

ميرے فرزند و جائو يوسف اور ان كے بھائي كو خوب تلاش كرو اور رحمت خداسے مايوس ۱_ نہ ہونا كہ اس كى رحمت سے كافر قوم كے علاوہ كوئي مايوس نہيں ہوتاہے (۸۷)

۱_ حضرت يعقوبعليه‌السلام كو يہ يقين تھا كہ حضرت يوسفعليه‌السلام اور بنيامين زندہ ہيں اور وہ تلاش كرنے سے مل جائيں گے _

يا بنى اذهبوا فتحسسوا من يوسف و أخيه

۲_ حضرت يعقوبعليه‌السلام نے اپنے بيٹوں كو حكم ديا كہ حضرت يوسفعليه‌السلام اور بنيامين كى تلاش ميں نكليں اور اسكو پانے كى كوشش كريں _يا يبتى اذهبوا فتحسسوا من يوسف و أخيه

(تحسسوا) كا مصدر (تحسس) ہے جو طلب كرنے اور تلاش كرنے كے معنى ميں آتا ہے _

۳ _ حضرت يعقو ب(ع) نے بنيامين كے فراق و جدائي كو اپنى مصيبتوں اور مشكلات كے ختم ہونے كى علامت سمجھا اور حضرت يوسفعليه‌السلام اور بنيامين كے مل جانے پر اميد ركھنے لگے_يا يبتى اذهبوا فتحسسوا من يوسف و أخيه و لا تأيئسوا من روح اللّه

جب حضرت يعقوبعليه‌السلام بنيامين كى داستان كے بعد حضرت يوسف(ع) كى تلاش كرنے كى بات كرتے ہيں اور اپنے بيٹوں كو انہيں تلاش كرنے كا حكم ديا ہے اس سے يہ ظاہر ہوتاہے كہ انہوں نے بنيامين كے واقعہ كو خدا كى رحمت كے نزول كا سبب سمجھا اور يوسفعليه‌السلام كے مل جانے پر اميد ركھنے لگے_ بنيامين كے واقعہ سے پہلے حضرت يوسفعليه‌السلام كى تلاش نہ كرنا اس حقيقت پر دليل ہے كہ حضرت يوسفعليه‌السلام كا مسئلہ بنيامين كى گرفتارى كے ساتھ مربوط تھا_

۴_حضرت يعقوب(ع) نے اپنے بيٹو ں سے چاہا كہ وہ حضرت يوسفعليه‌السلام اور بنيامين كى تلاش جارى ركھيں اور انكے ملنے سے ہرگز مايوس نہ ہوں _و لا تأيئسوا من روح اللّه

۵_ حضرت يعقوبعليه‌السلام كى اپنے بيٹوں كو يہ نصيحت تھى كہ خداوند متعال كى رحمت سے نااميد نہ ہونا بلكہ اسكى مدد پر اميد ركھنا _و لا تايئسوا من روح اللّه

يہاں (روح) كا معنى سرور، خوش آرام و رحمت كاہے اوراس كلمہ كا (اللّہ ) كى طرف مضاف كرنا اور (من روح اللّہ )كا (لا تايئسوا) كے متعلق ہونا بتاتاہے اسكا معنى (رحمت) ہے_

۶۲۸

۶_حضرت يعقو ب(ع) ، حضرت يوسف اور بنيامين كو پالينے كے سلسلہ ميں رحمت و مدد الہى پر مطمئن تھے_

فتحسسوا من يوسف و أخيه و لا تايئسوامن روح اللّه

آيت شريفہ ميں رحمت الہى كا جلوہ، يوسف(ع) كو پانے اور بنيامين تك پہنچنے تك اسكى مدد ہے _

۷_ اپنے مقصود تك پہنچنے اور مشكلات كو رفع كرنے كى خاطر اللہ تعالى پر ايمان اوراسكى مدد كے ساتھ ساتھ انسان كو كوشش و تلاش ضرور كرنى چاہيے_اذهبوا فتحسسوا من يوسف و أخيه ولا تايئسوا من روح الله

حضرت يعقوبعليه‌السلام اپنے بيٹوں كو يوسفعليه‌السلام اور بنيامين كى تلاش كے سلسلہ ميں اللہ تعالى كى مدد اور رحمت كى طرف توجہ دلا تے ہيں اور ان سے يہ بھى چاہتے ہيں كہ انكى تلاش ميں سفر كريں لہذا مذكورہ بالا معنى اس سے حاصل كيا جاسكتاہے_

۸_ اپنے مقصودكے حصول اور مشكلات كو دور كرنے ميں مدد اور رحمت الہى سے دل لگانا ضرورى ہے _

و لا تايئسوا من روح اللّه انه لا يأئيس من روح اللّه الا القوم الكافرون

۹_ انسان كى زندگى كى مشكلات دور كرنا اور اس كے ليے آسانى پيدا كرنا، خداوند متعال كے ہاتھ و اختيار ميں ہے _

و لا تايئسوا من روح اللّه

۱۰_ ذات اور صفات الہى كى معرفت اسكى رحمت و مدد سے اميد ركھنا ہے _

و أعلم من اللّه ما تعلمون ولا يايئسوا من روح اللّه الا القوم الكافرون

۱۱_ فقط كفار ہى اسكى مدد پر اميد نہيں ركھتے اور اسكى رحمت سے مايوس ہيں _لا يايئسوا من روح الله الا القوم الكافرون

آيت شريفہ ميں (كافرون) سے مراد وہ لوگ ہيں جو قدرت الہى اور اسكى رحمت كى عطا نيز اسكا اپنے بندوں كى ضروريات سے آگاہ و عالم ہونے سے منكر ہيں _

۱۲ _تجاويزاور نصيحتوں كى توجيہ كے ساتھ ساتھ اس كے نتيجہ اور انجام كو بھى بيان كرنا، ايك اچھى اور مناسب بات ہے _لا تايئسوا من روح اللّه إنه لا يأئيس من روح

۶۲۹

اللّه الا القوم الكافرون

(انه لا يايئسوا ) كا جملہ (لا تايئسوا ...) كے ليے علت واقع ہوا ہے _ حضرت يعقو بعليه‌السلام نے اپنى نصيحت ( رحمت الہى سے مايوس نہ ہونا ) كو بيان كرنے كے ساتھ اسكا انجام ( كفر كے گرداب ميں گرنے) كو بھى بيان كيا_ يہ تمام لوگوں كے ليے مناسب بات ہے كہ اپنى نصيحت و تاكيد يا فرمان كو اس كے انجام كى دليل كے ساتھ بيان كريں _

۱ _عن أبى جعفر(ع) : (يعقوب ) دعا ربه فى السحر أن يهبط عليه ملك الموت فهبط عليه قال يعقوب هل عرض عليك فى الارواح روح يوسف ؟ فقال: لا فعند ذلك علم انه حيّ فقال لولده : '' اذهبوا افتحسسوا من يوسف ...؟'' (۱)

امام باقرعليه‌السلام سے روايت ہے كہ حضرت يعقوبعليه‌السلام نے سحر كے وقت دعا كى كہ خدايا ملك الموت كو ميرے پاس بھيج تو وہ زمين پر نازل ہوا تو حضرت يعقوبعليه‌السلام نے سوال كيا كہ ارواح ميں سے حضرت يوسفعليه‌السلام كى روح كو تيرے پاس لايا گيا ہے ؟ اس نے جواب ديا نہيں اس سے حضرت كو معلوم ہوگيا كہ حضرت يوسفعليه‌السلام زندہ ہيں تو اسوقت اپنے بيٹوں كو كہا (اذهبوا فتحسسوا من يوسف .)_

۱۴_عن أبى عبداللّه عليه‌السلام : ( من الكبائر) الاس من روح اللّه ، لان اللّه عزوجل يقول: '' إنه لا ييأس من روح اللّه الاّ القوم الكافرون (۱) امام جعفر صادق سے روايت ہے كہ (گناہ كبيرہ ) ميں سے ايك خداوند متعال سے نااميد ہونا ہے كيونكہ خداوند متعال فرماتاہے (إنه لا ييأس من روح اللّه الا القوم الكافرين )

اللہ تعالي:اللہ تعالى كى رحمت پر اطمينان ۶;اللہ تعالى كى شناخت كے آثار ۱۰ ; اللہ تعالى كى صفات كى شناخت كے آثار ۱۰ ;اللہ تعالى كى مدد پر اطمينان ۶ ; اللہ تعالى كے اختيارات ۹

اللہ تعالى كى مدد :اللہ تعالى كى مدد سے مايوس ہونے والے ۱۱

اميد ركھنا :اللہ تعالى پر اميد ركھنے كے اسباب ۱۰; اللہ تعالى كى رحمت پر اميد ركھنا ۵ ، ۸، ۱۰ ; اللہ تعالى كى مدد پر اميد ركھنا ۵ ، ۸ ، ۱۰

ايمان :ايمان اور عمل ۷;اللہ تعالى كى مدد پر ايمان ۷ ; اللہ تعالى پر ايمان ۷ ; ايمان كے آثار ۸

____________________

۱)تفسير قمى ج۱ ص ۳۵۰ ; تفسير برہان ج۲ ص ۲۶۴ ح ۸_

۶۳۰

بنيامين :بنيامين كى تلاش ۲ ، ۴ ، ۶

رحمت :رحمت سے نااميد ہونا گناہ ہے ۱۴; رحمت سے نااميد لوگ ۱۱

روايت : ۱۳ ، ۱۴

عمل :پسنديدہ عمل ۱۲;عمل كے انجام كا بيان ۱۲

كافرين :كافروں كى خصوصيات ۱۱; كافروں كى نااميدى ۱۱

گناہان كبيرہ : ۱۴

مشكلات :مشكلات كو دور كرنے كا پيش خيمہ ۸ ; مشكلات كو دور كرنے كا سبب ۹

مشورہ :مشورہ بيان كرنے كا طريقہ ۱۲

نصيحت :نصيحت كرنے كا طريقہ ۱۲

نااميدى :نااميدى سے منع كرنا ۴ ، ۵

يعقوب(ع) :يعقوبعليه‌السلام اوربرادران يوسف(ع) ۴ ، ۵ ; يعقوبعليه‌السلام اور بنيامين كا زندہ ہونا ۱ ; يعقوبعليه‌السلام اور بنيامين كى جدائي ۳;يعقوب(ع) اور حضرت يوسفعليه‌السلام كا زندہ ہونا ۱; يعقوبعليه‌السلام كا اطمينان ۶ ;يعقوبعليه‌السلام كا اميد ركھنا ۳ ; يعقوبعليه‌السلام كا قصہ ۲ ، ۳ ، ۴ ; يعقوبعليه‌السلام كا يوسف كے فراق ميں ہونا ۱۳ ;يعقوبعليه‌السلام كى اميديں ۴ ;يعقوبعليه‌السلام كى فكر ۱ ; يعقوبعليه‌السلام كى نصيحتيں ۵ ; يعقوبعليه‌السلام كے اوامر ۲ ; يعقوبعليه‌السلام كے غم كا ختم ہونا ۳

يوسفعليه‌السلام :يوسفعليه‌السلام كى تلاش ۲ ، ۳ ، ۴،۶ ،۱۳; يوسفعليه‌السلام كا قصہ ۲ ، ۴ ، ۱۳

۶۳۱

آیت ۸۸

( فَلَمَّا دَخَلُواْ عَلَيْهِ قَالُواْ يَا أَيُّهَا الْعَزِيزُ مَسَّنَا وَأَهْلَنَا الضُّرُّ وَجِئْنَا بِبِضَاعَةٍ مُّزْجَاةٍ فَأَوْفِ لَنَا الْكَيْلَ وَتَصَدَّقْ عَلَيْنَا إِنَّ اللّهَ يَجْزِي الْمُتَصَدِّقِينَ )

اب وہ جو لوگ دوبارہ يوسف كے پاس گئے تو كہنے لگے كہ اے عزيز ہم كو اور ہمارے گھر والوں كو بڑى تكليف ہے اور ہم ايك حقير ہى پونچى لے كر آئے ہيں آپ ہميں پور اپورا غلہ دنے ديں اور ہم پر احسان كريں كہ خدا كار خير كرنے ۲_ والوں كو جزائے خير ديتاہے (۸۸)

۱_ فرزندان يعقوب(ع) ، قحطى كے دوران تيسرى بار مصر آئے اور حضرت يوسفعليه‌السلام كى خدمت ميں پہنچے_

فلما دخلوا عليه

۲ _ خاندان يعقوبعليه‌السلام ، قحطى كے دوران بہت ہى تنگدستى اور رنج الم ميں گرفتار ہوا_قالوا مسّنا و أهلنا انصر

(مس) لمس كرنے اورارتباط كرنے كے معنى ميں ہے _(ضرّ) بہت زيادہ فقر اور سختى كے معنى ميں استعمال ہوتاہے _

۳_ فرزندان يعقوب(ع) نے (حضرت يوسفعليه‌السلام كو) خاندان يعقوب(ع) كى مادى حالت كى خرابى اور معيشت كى سختى كے بارے ميں بتايا_قال ىا أيها العزيز مسّنا و أهلنا الضر و جئنا ببضاعة مزجية

۴_ حضرت يوسف(ع) ، قحطى مصر كے دوران اس علاقے ميں عزيزى كے عہدے پر فائز تھے_قالوا يا أيها العزيز

۵ _ حضرت يوسفعليه‌السلام كے زمانے ميں حكومتى عہدوں ميں سے ''عزيزي'' ايك عہدہ تھا_قالوا يا أيها العزيز

۶_ حضرت يعقوبعليه‌السلام كى اولاد، اہل و عيال ( بيوي، بچے و غيرہ) ركھتے تھے_مسّنا و أهلنا الضر

(أہل الرجل) بيوى ، بچے اور دوسرے رشتہ داروں كوكہا جاتاہے _

۷_ فرزندان يعقوبعليه‌السلام ، مصركى طرف تيسرے سفر كے دوران اپنى خوراك كے حصے كو خريدنے كے ليے پورى قيمت نہيں ركھتے تھے_و جئنا ببضاعة مزجية فأوف لنا الكيل

(مزجاة) ناچيز اورحقير كے معنى ميں آتاہے _

۶۳۲

۸_فرزندان يعقوب(ع) نے اپنى تنگدستى اوراپنے حصے كو خريدنے كے ليے مناسب مال نہ ركھنے كو بيان كرنے كے ذريعہ حضرت يوسفعليه‌السلام سے عرض كى كہ انكا حصہ كامل طور پر دياجائے_مسّنا و أهلنا الضر و جئنا بيضاعة مزجية فأوف لنا الكيل

۹_ مصر ميں قحطى كے دوران غّلات كے معين حصے كو فروخت كرنااور اس كے مقابلے ميں اسكى قيمت دريافت كرنا ،حضرت يوسفعليه‌السلام كى دائمى سياست تھي_و جئنا ببضاعة مزجية فأوف لنا الكيل

چنانچہ اس سورة كى مذكورہ آيات ۵۹ ، ۶۰ ، ۶۲ اس پر دلالت كرتى ہيں كہ حضرت يوسف(ع) نے خوراك كے ذخيرہ كو حصوں ميں تقسيم كيا ہوا تھا اور لوگوں كو ان كے حصّے دينے كے ساتھ ساتھ ان سے اسكى قيمت بھى وصول كرتے تھے_ اس مورد بحث آيت شريفہ ميں بھى لفظ(كيل) اور جملہ (جئنا ببضاعة مزجاة ) اس بات كى حكايت كرتاہے كہ خوراك كى حصہ بندى اور اس كے مقابلے ميں قيمت وصول كرنے كا پروگرام طولانى مدت گزرنے تك بھى جارى و سارى رہا_

۱۰_حضرت يوسفعليه‌السلام تنگدست اور فقراء لوگوں سے خوراك كے حصے كى قيمت وصول نہيں كرتے تھے_

مسّنا و أهلنا و جئنا ببضاعة مزجاة فأوف لنا الكيل

اس جملہ (أوف لنا الكيل ) ميں فاء تفريع ہے جو جملہ (مسّنا و أهلنا الضر ...) كى تفريع ہے اس سے مذكورہ بالا معنى حاصل كيا گيا ہے _

۱۱_ حضرت يوسفعليه‌السلام ،بيت المال كے تصرّ ف كرنے اور ذخيرہ شدہ خوراك بخشش و عطا كرنے ميں خصوصى اختيارات كے حامل تھے_و جئنا ببضاعة مزجاة لنا الكيل و تصدق علين

۱۲_ فرزندان يعقوبعليه‌السلام نے حضرت يوسفعليه‌السلام سے درخواست كى كہ انكے بھائي بنيامين كو انہيں واپس لوٹا ديں _

و تصدق علين

فرزندان يعقوبعليه‌السلام كى عطيہ مانگنے كى جو درخواست تھى وہ كس شے كے بارے ميں تھى اسميں تين احتمالات ہيں _

۶۳۳

۱_بنيامين مراد ہيں جو ظاہراً حضرت يوسفعليه‌السلام كى ملكيت ميں تھے_۲_ ممكن ہے خوراك كے حصے ميں اضافہ كى درخواست ہو_۳_ خوراك كا وہى مخصوص حصہ ليكن بغيركسى عوض و قيمت كے _ مذكورہ تفسير پہلے احتمال كو ملحوظ خاطر ركھتے ہوئے ہے _

۱۳_ فرزندان يعقوبعليه‌السلام كے نزديك خوراك كو دريافت كرنا حضرت يوسفعليه‌السلام كى تلاش و دريافت اور بنيامين كى واپسى سے زيادہ اہميت كا حامل تھا_يا أيها العزيز مسّنا و أهلنا الضر فأوف لنا الكيل و تصدق علين

فرزندان يعقوبعليه‌السلام حضرت يعقوب(ع) كے حكم پر مصر ميں آئے تا كہ حضرت يوسفعليه‌السلام كے بارے ميں كوئي اطلاع حاصل كريں اور بنيامين كو واپس لائيں ليكن انہوں نے اس سے پہلے اپنے فقر و تنگدستى كا ذكر كيا اور خوراك كے حصے كا مطالبہ كيا_ مذكورہ بالا معنى ہم اس سے سمجھ سكتے ہيں _

۱۴_ برادران يوسفعليه‌السلام نے خاندان يعقوب(ع) كى معاشى زندگى كى سختى كى وجہ سے ان سے درخواست كى كہ ہمارے سال كے خوراكى حصے كو زيادہ كركے غلات سے ہميں ديا جائے_مسنا و أهلنا الضر فأوف لنا الكيل و تصدق علين

۱۵_انبياء كى اولاد اور خاندان كو صدقہ ديناجائز اور نيك كام ہے _و تصدق علينا إن اللّه يجزى المتصدقين

(تصدق) صدقہ دينے كے معنى ميں ہے (صدقہ ) كا معنى جس طرح كشاف ميں ذكر ہوا ہے ايسا عطيہ اور بخشش ہے جس سے ثواب حاصل كرنا مقصود ہوتاہے_

۱۶_مستحقين اور حاجتمندوں كو صدقہ دينا مستحب ہے _مسّنا و أهلنا الضر إن اللّه يجزى المتصدقين

۱۷_ خداوند متعال صدقہ دينے والوں كو اجر عطا كرے گا_إن الله يجزى المتصدقين

۱۸_ فرزندان يعقوبعليه‌السلام كى نظر ميں عزيز مصر (يوسف(ع) ) خدا كى معرفت ، خير خواہ، اور جو د و كرم ركھنے والا حاكم تھا_

فأوف لنا الكيل و تصدق علينا إن اللّه يجزى المتصدقين

۱۹_ برادران يوسف(ع) نے مصركى طرف اپنے تيسرے سفر كے دوران حضرت يوسفعليه‌السلام كے سامنے اپنے فقر اور تنگدستى كى شكايت كرنے كے ساتھ ساتھ اپنى ذلت و ضعف كا اظہار كيا _

مسّنا و أهلنا الضر و تصدق علينا إن اللّه يجزى المتصدقين

۲۰_''عن ابى الحسن الهادى عليه‌السلام ... لما مات العزيز إفتقرت إمرأة العزيز و احتاجت حتى سألت الناس فقالوا: ما يضرّك لو قعدت للعزيز و كان يوسف يسمى

۶۳۴

العزيز(خ _ ل_ و كل ملك كان لهم سمى بهذا الاسم) فقامت اليه و قالت : سبحان من جعل العبيد بالطاعة ملوكاً (۱)

امام ہادىعليه‌السلام سے روايت ہے عزيز مصر كے مرنے كے بعد اسكى بيوى ( زليخا) فقير اور محتاج ہوگئي يہاں تك كہ لوگوں سے مدد كى درخواست كرتى تھى پھر لوگوں نے اسے كہا تيرے ليے كيا پريشانى ہے كہ عزيز مصر كے راستے ميں بيٹھ جاؤ (اور اس سے مدد طلب كرو)حضرت يوسفعليه‌السلام كو اس زمانے ميں عزيز مصر كے نام سے ياد كيا جاتا تھا ( ہر بادشاہ جو مصر كے لوگوں پر حكومت كرتا تھا اسكو عزيز كے نام سے ياد كيا جاتا تھا)

پس سابق عزيز مصر كى بيوى حضرت يوسفعليه‌السلام كے راستے پركھڑى ہوگئي اوراس نے كہا: پاك ہے وہ خدا جو غلاموں كو اپنى اطاعت كے سبب بادشاہى عطا كرتاہے_

۲۱ _عن احمد بن محمد عن أبى الحسن الرضا عليه‌السلام قال: سئلته عن قوله '' و جئنا ببضاعة مزجاة '' قال: المقل (۲)

احمد بن محمد كہتاہے: ميں نے امام رضاعليه‌السلام سے اس قول خدا كے بارے سوال كيا كہ جسميں (فرزندان يعقوب نے كہا تھا )'' و جئنا ببضاعة مزجاة'' تو حضرتعليه‌السلام نے جواب فرمايا: اس سرمايہ) سے مراد (مقل )(۳) تھا_

آل يعقوبعليه‌السلام :آل يعقوب قحطى كے دوران ۲ ; آل يعقوبعليه‌السلام كا فقر ۲ ، ۳; آل يعقوبعليه‌السلام كا مبتلا ہونا ۲ ; آل يعقوب كى تاريخ ۲ ; آل يعقوب كے دكھ ۲

اللہ تعالى :اللہ تعالى كى جزائيں ۱۷

احكام : ۱۵ ، ۱۶

انبياءعليه‌السلام :انبياءعليه‌السلام كے رشتہ داروں كو صدقہ دينا ۱۵; ابنياءعليه‌السلام كى اولاد كو صدقہ دينا ۱۵

برادران يوسفعليه‌السلام :برادران يوسفعليه‌السلام اور بنيامين كى واپسى ۱۳ ;برادران يوسفعليه‌السلام اور غلّہ كا دريافت كرنا ۱۳; برادران يوسفعليه‌السلام اور يوسف ۳ ، ۸ ، ۱۲ ، ۱۴ ، ۱۸ ، ۱۹;برادران يوسفعليه‌السلام اور يوسفعليه‌السلام كى تلاش ۱۳ ;برادران يوسف(ع) كا حصہ ۸ ،۱۴ ;برادران يوسف(ع)

____________________

۱)تفسيرقمى ج۱ ص ۳۵۷; نورالثقلين ج/ ۲ ص ۴۷۲ ح ۲۱۸_۲)تفسير عياشى ج۲ ص ۱۹۲ ، ح ۶۷ ; نورالثقلين ج۲ ص ۴۵۸ ح ۱۵۷_

۳)مقل لغت ميں پھل يا درخت كے شيرہ كو كہا جاتاہے جو دوا و غيرہ ميں استعمال ہوتاہے اگر چہ اس كے اور بھى مختلف معانى ذكر كيئےئے ہيں _

۶۳۵

كا فقر ۷ ، ۸ ، ۱۴ ، ۱۹ ; برادران يوسف(ع) كا گلا شكوہ ۱۹ ; برادران يوسفعليه‌السلام كا مال تجارت ۲۱; برادران يوسفعليه‌السلام كا مصر ميں تيسرا سفر ۱ ،۷،۱۹ ;برادران يوسفعليه‌السلام كى خواہشات ۸ ، ۱۲ ، ۱۴; برادران يوسفعليه‌السلام كى دنيا طلبى ۱۳ ; برادران يوسف(ع) كى ذلت ۱۹;برادران يوسف كى فكر ۱۸ ;برادران يوسفعليه‌السلام كى يوسفعليه‌السلام كو رپورٹ دينا ۳ ; برادران يوسف(ع) كے اہل و عيال ۶; برادران يوسفعليه‌السلام كے تجارتى مال كا بے قيمتى ہونا ۷

بضاعة مزجات:بضاعة مزجات سے مراد ۲۱

روايت : ۲۰ ، ۲۱

زليخا :زليخا كا انجام ۲۰

صدقہ :صدقہ دينے والوں كى جزا ء ۱۷ ;صدقہ كے احكام ۱۵ ، ۱۶; صدقہ كے مصارف ۱۵

غلاّت :حضرت يوسفعليه‌السلام (ع) كے زمانہ ميں غلات كى راشن بندى ۹ ; حضرت يوسفعليه‌السلام كے زمانے ميں غلات كى فروخت ۹

فقراء :فقراء كو صدقہ دينا ۱۶

قديمى مصر :قديمى مصر ميں حكومت كا نظام ۵

مستحبات ۱۶

ہبہ :ہبہ و بخشش كى درخواست كرنا ۱۴

يوسفعليه‌السلام :حضرت يوسفعليه‌السلام اور بيت المال ۱ ۱; حضرت يوسفعليه‌السلام اور فقراء ۱۰;حضرت يوسفعليه‌السلام عزيزى كے دوران ۵; حضرت يوسفعليه‌السلام قحطى كے دوران ۴ ; حضرت يوسفعليه‌السلام كا قصہ ۱ ، ۳،۴ ، ۷، ۸ ، ۹ ، ۱۰ ، ۱۱ ، ۱۲ ، ۱۳ ، ۱۴ ، ۱۸ ، ۱۹ ، ۲۰;حضرت يوسفعليه‌السلام كى خير خواہى ۱۸ ; حضرت يوسفعليه‌السلام كى سخاوت ۱۱ ، ۱۸ ;حضرت يوسفعليه‌السلام كى عزيز ي۴ ، ۲۰ ;حضرت يوسفعليه‌السلام كے اختيارات كى حدود ۱۱ ; حضرت يوسفعليه‌السلام كے اقتصادى پروگرام ۹ ،۱۰

۶۳۶

آیت ۸۹

( قَالَ هَلْ عَلِمْتُم مَّا فَعَلْتُم بِيُوسُفَ وَأَخِيهِ إِذْ أَنتُمْ جَاهِلُونَ )

اس نے كہا كہ تمھيں معلوم ہے كہ تم نے يوسف اور ان كے بھائي كے ساتھ كيا برتائو كيا ہے جب كہ تم بالكل جاہل تھے (۸۹)

۱ _ عزيز مصر نے جب فرزندان يعقوبعليه‌السلام كى ذلت و خوارى كا مشاہدہ كيا توانہيں كنعان كے كنويں ميں حضرت يوسفعليه‌السلام كو چھوڑنے كے قصے كو ياد دلوايا _قال هل علمتم ما فعلتم بيوسف و أخيه

( ما فعلتم بيوسف ) كے جملے سے مراد يا اس كا مصداق حضرت يوسف(ع) كو كنعان كے كنويں ميں چھوڑنا ہے گويا اس سے مراد وہى ہے جسكو خالق كائنات نے اسى سورة كى آيت ۱۵ ميں ذكر كيا ہے اور اس طرح فرمايا: بے شك اس واقعہ ( كنويں كا قصہ ) كو آئندہ ان كو تم بيا ن كرو گئے (حالانكہ وہ آپ كو نہيں پہچانتے ہوں گئے)_

۲ _ بنيامين ، حضرت يوسفعليه‌السلام كا پدرى و مادرى بھائي حضرت يوسفعليه‌السلام كى طرح اپنے بھائيوں كى اذيت و آزارسے دوچار تھا_قال هل علمتم ما فعلتم بيوسف و اخيه

۳ _ بنيامين نے اپنے بھائيوں كے نامناسب رويہ اور اذيت رسانى كى حضرت يوسفعليه‌السلام كے سامنے وضاحت كى تھى _

هل علمتم ما فعلتم بيوسف و أخيه إذ أنتم جاهلون

(ما فعلتم بيوسف و أخيه ) كے جملہ سے يہ معلوم ہوتاہے كہ فرزندان يعقوب(ع) نے بنيامين كو بھى اذيت دى تھى اور حضرت يوسف(ع) كو اس كى اطلاع تھى ظاہراً حضرت يوسفعليه‌السلام بنيامين كے ذريعہ اس سے مطلع ہوئے تھے_

۴_ حضرت يوسفعليه‌السلام اور بنيامين كى آپس ميں جدائي كى داستان دونوں بھائيوں كے ليے بہت سخت اور غمگين داستان تھي_هل علمتم ما فعلتم بيوسف و اخيه

(ما) عبارت( ما فعلتم بيوسف و أخيہ ) ميں ممكن ہے كہ حضرت يوسفعليه‌السلام اور بنيامين كى جدائيكے رنج و الم كى طرف اشارہ ہو_

۵ _ حضرت يوسفعليه‌السلام نے اپنے بھائيوں كى جہالت اور

۶۳۷

نادانى كو اپنے اور نبيامين پر ظلم و ستم كرنے كا سبب سمجھا _هل علمتم ما فعلتم بيوسف و أخيه إذ أنتم جاهلون

۶_برادران يوسفعليه‌السلام حضرت يوسفعليه‌السلام كو كنعان كے كنويں ميں ڈالتے وقت بے عقلى اور جہالت ميں گرفتار تھے_

هل علمتم ما فعلتم بيوسف و أخيه اذا انتم جاهلون

۷_گناہوں كے ارتكاب اور ستمگرى كا سرچشمہ، جہالت ہے _هل علمتم ما فعلتم بيوسف و أخيه إذأنتم جاهلون

۸_برادران يوسف(ع) نے اپنى زندگى كا ايك حصّہ گزارنے كے بعد بنيامين كو آزار و اذيت دينے سے ہاتھ كھينچ ليا تھا_

هل علتم ما فعلتم بيوسف و أخيه إذ انتم جاهلون

(إذ أنتم جاہلون) كا جملہ چونكہ (فعلتم ) كے ليے ظرف ہے تو اس فعل كے زمانہ كو برادران يوسفعليه‌السلام كى جاہليت اور نادانى كے زمانہ كے ساتھ مقيد كررہا ہے اور يہ بات اس مفہوم كو بتاتى ہے كہ اس زمانے كے بعد بنيامين كے ساتھ انكا برتاؤ نامناسب نہيں تھا_حكم و موضوع اور طبيعت حال كى مناسبت، اس احتمال كو ذہن ميں لاتى ہے كہ وہ زمانہ ان كى جدائي كا زمانہ تھا_

۹_حضرت يوسف(ع) نے اپنے بھائيوں كے غلط رويہ پر اعتراض كرنے كے ساتھ ساتھ ان كى غلطى كى وجہ (جہالت و نادانى ) بھى انہيں آگاہ كرديا_اذ أنتم جاهلون

حضرت يوسفعليه‌السلام كا اپنے بھائيوں كے غلط رويہ كو ان كى جہالت كے زمانے(إذ أنتم جاہلون) كے ساتھ منسوب كرنا اس معنى كى طرف اشارہ كر رہا ہے كہ ميں تم كو بے قصور سمجھتا ہوں كيونكہ تم اس زمانے ميں اس غلطى كے مرتكب ہوئے ہو جب تم نادان و بے وقوف تھے_

۱۰_حضرت يوسف عفو ودرگذر ، مرد مجاہد اورانتقام نہ لينے والے انسان تھے_هل علمتم ما فعلتم بيوسف و أخيه إذ انتم جاهلون

۱۱_ برادران يوسفعليه‌السلام كى ان كے سامنے ذلت و خوارى ان كے ظلم و ستم كا نتيجہ تھا_تصدق علينا هل علمتم ما فعلتم بيوسف و أخيه

حضرت يوسفعليه‌السلام كا اپنے بھائيوں كے ذلت و خوارى كے اظہاركے جواب ميں ان كے ظلم و ستم كو ياد دلوانے كا مقصد يہ تھا كہ حضرت يوسفعليه‌السلام يہ بتانا چاہتے تھے كہ آج ميرے بھائيوں كا ميرے سامنے ذليل و خوار ہوكر آنا اس ظلم و ستم كا نتيجہ ہے جو كل انہوں نے مجھ پر روا ركھا تھا_

۶۳۸

۱۲_عن أبى عبداللّه عليه‌السلام ... كل ذنب عمله العبد وإن كان به عالماً فهو جاهل حين خاطر بنفسه فى معصيته ربه، و قد قال فى ذلك تبارك و تعالى يحكى قول يوسف لإخوته '' هل علمتم ما فعلتم بيوسف و اخيه إذ إنتم جاهلون'' فنسبهم إلى الجهل لمخاطرتهم با نفسهم فى معصيته اللّه (۱) حضرت امام جعفر صادقعليه‌السلام سے روايت ہے : جو شخص كسى گناہ كو انجام ديتا ہے اگر چہ وہ اس كے گناہ ہونے كو جانتا ہووہ نادانہے كيونكہ اس نے خود كو معصيت الہى كے ذريعہ خطرہ سے دوچار كياہے اسى وجہ سے خداوند تبارك و تعالى اسى مورد كو بيان كرتے ہوئے يوسف(ع) كے اس قول كو جو انكے بھائيوں كے ليے تھا يوں بيان فرمايا ہے'' هل علمتم ما فعلتم بيوسف و أخيه إذ أنتم جاهلون'' امامعليه‌السلام نے فرمايا: حضرت يوسفعليه‌السلام نے ان كى طرف بے وقوفى و نادانى كى نسبت دى كيونكہ انہوں نے اپنے آپ كو معصيت الہى كےذريعہ خطرہ ميں ڈال ديا تھا_

برادران يوسفعليه‌السلام :برادران يوسف اور بنيامين ۲ ، ۱۸ ; برادران يوسفعليه‌السلام اور يوسفعليه‌السلام ۲ ; برادران يوسفعليه‌السلام پر اعتراض ۹ ;برادران يوسف(ع) كا ناپسنديدہ عمل ۹;برادران يوسفعليه‌السلام كى اذيتيں ۲ ، ۳ ،۸ ;برداران يوسف كى ذلّت ۱۱;برادران يوسف(ع) كى جہالت كے آثار ۵; برادران يوسف(ع) كى جہالت ۶،۱۲۹;برادران يوسفعليه‌السلام كے ظلم كا سبب ۵;برادران يوسفعليه‌السلام كے ظلم كے آثار ۱۱

بنيامين :بنيامين اور يوسفعليه‌السلام ۳ ; بنيامين پر ظلم ۵;بنيامين كو اذيت دينا ۲ ، ۳ ، ۱۸ ; بنيامين كى يوسفعليه‌السلام سے جدائي ۴; بنيامين كے دكھ و درد ۴

جہل:جہالت كے آثار۷

روايت : ۱۲//ظلم :ظلم كاسبب ۷

گناہ :گناہ كا سبب ۷

گناہگار :گناہگاروں كى جہالت ۱۲

ياددہاني:برادران يوسفعليه‌السلام كو ياد دہاني۱; يوسفعليه‌السلام كو كنويں ميں ڈالنے كى ياد دہانى ۱

يوسفعليه‌السلام :

____________________

۱)تفسير عياشى ج۱ ص ۲۲۸ ; ح ۶۲ ; نفسير برہان ج۱ ص ۳۵۴ ح ۶_

۶۳۹

حضرت يوسفعليه‌السلام اور انكے بھائي ۱ ، ۹،۱۲; حضرت يوسفعليه‌السلام بنيامين كے فراق ميں ۴ ; حضرت يوسفعليه‌السلام پر اعتراض ۹ ;حضرت يوسفعليه‌السلام پر ظلم ۵ ،۱۱; حضرت يوسفعليه‌السلام كا قصہ ۱ ، ۲ ، ۳ ، ۴ ، ۶،۸ ، ۹ ; حضرت يوسفعليه‌السلام كا معاف كرنا ۱ ;يوسفعليه‌السلام كو اذيت ۲;حضرت يوسفعليه‌السلام كى جرات ۱۰ ;حضرت يوسفعليه‌السلام كى فكر ۵; حضرت يوسف كے دكھ ۴ ; حضرت يوسفعليه‌السلام كے فضائل ۱۰ ; يوسفعليه‌السلام كے مادرى و پدريبھائي ۲

آیت ۹۰

( قَالُواْ أَإِنَّكَ لَأَنتَ يُوسُفُ قَالَ أَنَاْ يُوسُفُ وَهَـذَا أَخِي قَدْ مَنَّ اللّهُ عَلَيْنَا إِنَّهُ مَن يَتَّقِ وَيِصْبِرْ فَإِنَّ اللّهَ لاَ يُضِيعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ )

ان لوگوں نے كہا كيا آپ ہى يوسف ہيں ؟انھوں نے كہا كہ بيشك ميں يوسف ہوں اور يہ ميرا بھائي ہے _اللہ نے ہمارے اوپر احسان كيا ہے اور جو كوئي بھى تقوى اور صبر اختيار كرتاہے اللہ نيك عمل كرنے والوں كے اجر كو ضائع نہيں كرتاہے (۹۰)

۱ _ فرزندان يعقوبعليه‌السلام نے عزيز مصر كى اس بات سے (كہ تم نے يوسفعليه‌السلام اور اس كے بھائي كے ساتھ كيا سلوك رواركھا) پہچان ليا كہ وہ انكابھائي يوسفعليه‌السلام ہے _هل علمتم ما فعلتم بيوسف قالوا إنك لا نت يوسف

(أنك ...) كے جملے ميں چار تاكيديں موجود ہيں _ جملہ اسميہ ہے ، حرف تاكيد ''ان'' اور لام تاكيد اور ضميرفصل (أنت) ہے _ يہ تمام تاكيدات اس بات سے حكايت ہيں كہ برداران يوسف(ع) كويہ اطمينان حاصل ہو گيا تھا كہ ان كا مخاطب حضرت يوسف(ع) ہى ہيں _

۲ _ فرزندان يعقوبعليه‌السلام كا اس بات پر تعجب اور حيرت زدہ ہوناكہ عزيز مصر ،ان كا بھائي يوسفعليه‌السلام ہے_

قالوا أونك لانت يوسف

باوجود اس كے كہ برادران يوسفعليه‌السلام اس بات پر مطمئن تھے كہ عزيز مصر وہى يوسف ہے انہوں نے اپنے جملے كو استفہام تقريرى كے ساتھ بيان كيا اور حضرتعليه‌السلام سے چاہا كہ وہ اقرار كريں كہ (ميں يوسف ہوں ) اس سے معلوم ہوتاہے كہ وہ حيرت زدہ اور تعجب ميں تھے يعنى مطمئن ہونے كے باوجود نا يقينى سى كيفيت تھي_

۶۴۰