تفسير راہنما جلد ۸

تفسير راہنما 0%

تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 971

تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 971
مشاہدے: 163006
ڈاؤنلوڈ: 2615


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 971 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 163006 / ڈاؤنلوڈ: 2615
سائز سائز سائز
تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 8

مؤلف:
اردو

۳ _ حضرت يوسف(ع) نے اپنے بھائيوں كى حيرت اور عدم يقينى سى كيفيت كے نتيجہ ميں ان كے سوال كا جواب ديتے ہوئے فرمايا ميں ہى يوسفعليه‌السلام ہوں _أءنك لا نت قال أنا يوسف

۴ _ بنيامين، فرزندان يعقوب كى عزيز مصر كے ساتھ تيسرى ملاقات ميں تشريف ركھتے تھے_و هذا أخي

۵ _ عزيز مصرنے اپنے بھائي بنيامين كو اپنے دعوى كى سچائي( كہ ميں يوسفعليه‌السلام ہوں )پر گواہ قرار ديا_

قال أنا يوسف و هذا أخي

ممكن ہے جملہ ( ہذا أخي) اس كے علاوہ كہ جملہ (قد منّ اللّہ) كے ليے تمہيد ہو كہ عزيز مصر كے اس دعوى پر كہ ميں وہى يوسفعليه‌السلام ہوں پر گواہ اور شاہدبھى ہو در اصل وہ اپنے بھائيوں سے يہ كہتے ہيں :اگر تم اسميں متردد ہو كہ ميں يوسفعليه‌السلام نہيں ہوں تو ميرے اور بنيامين كے چہرے پر نگاہ كرو توتم ہمارے درميان اخوت و برادرى كو پا لو گے _

۶_خداوند متعال نے يوسفعليه‌السلام اور نبيامين كو اپنيعظيم نعمت سے نوازا_قد منّ اللّه علين

(منّ) كا معنى احسان كرنے اور نعمت عطا كرنے كا ہے_ ( مفردات راغب ) ميں ہے كہ (منّة) بہت قيمتى نعمت كے معنى ميں ہے_(علينا) ميں جو ضمير ہے بعد والے جملے ( إنہ من يتق ...) كے قرينے كى وجہ سے جو (قد منّ اللّہ علينا) كے ليے تعليل ہے _ اس سے مراد يوسفعليه‌السلام اور بنيامين ہيں نہ كہ تمام بھائي_

۷_حضرت يوسفعليه‌السلام و بنيامين، تقوى اختيار كرنے والے ، صابر اور احسان كرنے والوں ميں سے تھے_

قد مَنّ علينا إنه من يتق و يصبر فان اللّه لا يضيع أجرا لمحسنين

۸_ مصر ميں حضرت يوسفعليه‌السلام كا عزيزى مصر ، اقتدار اورحكومت تك پہنچنا ، نيك عمل ، صبر اور تقوى اختيار كرنے كى جزاء تھي_قد مَنَّ اللّه علينا إنه من يتق و يصبر فان الله لا يضيع أجر المحسنين

۹_ بنيامين كى عزت كى حفاظت ،اور دوسرے بھائيوں كى طرح ذليل و خوار نہ ہونا،نيك كام اور تقوى و صبر اختيار كرنے والوں كى جزاء كے ضائع نہ ہونے كى علامت ہے _قد منّ اللّه علينا إنه من يتّق و يصبر فإن اللّه لا يضيع أجر المحسنين

۱۰_ حضرت يوسفعليه‌السلام كا اقتدار اور عزت، نيك كام اور صبر و تقوى اختيار كرنے والوں كے اجركے ضائع نہ ہونے كى روشن اور واضح دليل ہے _قد مَنّ اللّه علينا إنه من يتّق و يصبر فان اللّه لا يضيع أجر المحسنين

۱۱_ حضرت يوسفعليه‌السلام اور بنيامين كى ملاقات اور ان كى

۶۴۱

جدائي كا ختم ہونا، خداوند متعال كى ان پر عظيم نعمت تھى _قال أنا يوسف و هذا أخى قد من اللّه علين

۱۲_ نيك كام اور صبر و تقوى اختيار كرنے والوں كے ليے اقتدار اور عزت، خداوند متعال كى عظيم نعمتوں ميں سے ہے _

قالوا يأيها العزيز قد من اللّه علين

نعمت الہى كامورد نظر مصداق، حضرت يوسفعليه‌السلام كو سرزمين مصر ميں عزت و اقتدار كا ملنا ہے_

۱۳_صبر اور تقوي، اجر الہى سے بہرہ مند ہونے كا موجب ہيں _إنه من يتّق و يصبر فإن اللّه لا يضيع أجر المحسنين

(من يتقّ ...) كى شرط كا جواب محذوف ہے اور جملہ (فإن اللّه ..) اس محذوف كا قائم مقام اور اس كو بيان كررہا ہےيعني_ من يتّق ويصبر فهو من المحسنين و لا يضيع اللّه اجره لان اللّه لا يضع أجر المحسنين

۱۴_ خداوند متعال نيك كام كرنے والوں كو مكمل جزا ء عطا كرتا ہے اور اس سے كسى چيز كو كم نہيں كرتا_

فإن اللّه لا يضيع أجر المحسنين

۱۵_ تقوى اختيار كرنا اور تقوى كے راستے پربردبار رہنا ، احسان اورنيك عمل كے واضح اور روشن مصداق ہيں _

إنه من يتّق و يصبر فإن اللّه لا يضيع اجر المحسنين

۱۶_ حضرت يوسفعليه‌السلام نے اپنے بھائيوں كو تقوى صبر اور محسنين كے زمرے ميں شامل ہو نے كى دعوت دي_

إنه من يتّق و يصبر فإن اللّه لا يضع أجر المحسنين

۱۷_دينى مبلغين كے ليے ضرورى ہے كہ ارشاد و ہدايت كے ليے مناسب موقع سے فائدہ اٹھائيں _

أءنك لا نت يوسف قال أنا يوسف من يتقّ و يصبر

۱۸_ خداوند متعال كا اجر دينا ،نظام اور قانون كے ساتھ ہے_من يتق و يصبر فإن اللّه لا يضيع أجر المحسنين

۱۹_نعمت ، مال و دولت اور عزت ركھنے والے لوگوں كو چاہيے كہ وہ اس طرف توجہ اور اقرار كريں كہ يہ سب قدرت كى عطا ہيں _قد منّ اللّه علينا إنه من يتق و يصبر فان اللّه لا يضيع أجر المحسنين

۲۰_'' عن سدير قال: سمعت ابا عبداللّه عليه‌السلام يقول : إن فى القائم سنّة من يوسف عليه‌السلام ... فما تنكر هذه الا مة أن يكون اللّه ان يفعل

۶۴۲

بحجته ما فعل بيوسف هم لا يعرفونه حتى يا ذن الله عزوجل أن يعرّفهم نفسه كما أذن ليوسف حين قال: أنا يوسف و هذا أخى (۱)

سدير كہتے ہيں كہ ميں نے امام جعفر صادقعليه‌السلام سے سنا كہ انہوں نے فرمايا:بے شك حضرت امام زمانہ عليہ السلام كے اندرايك صفت حضرت يوسفعليه‌السلام كى پائي جاتى ہے كہ يہ امت كسى شے كا انكار كررہى ہے ؟ ( كيا )خداوندمتعال آخرى حجت كے ليے ايك كام كو انجام دے جو حضرت يوسفعليه‌السلام كے ليے انجام ديا_وہ لوگ حجت خدا كو نہيں پہچانيں گے يہاں تك كہ خداوند متعال حكم دے گا كہ اپنا تعارف كرائيں جسطرح حضرت يوسفعليه‌السلام كو (اپنى شناخت كرانے كا ) حكم ديا تھا اور اس وقت انہوں نے كہا (أنا يوسف و هذا أخي ...)

احسان :احسان كى اہميت ۱۴; احسان كى جزاء ۸ ; احسان كى دعوت دينا ۱۶ ; احسان كے موارد ۱۵

اقرار :اللہ تعالى كى نعمتوں كا اقرار ۱۹

اللہ تعالى :اللہ تعالى كا اجر ۱۳ ، ۱۴ ;اللہ تعالى كى نعمتيں ۶ ، ۱۱ ، ۱۲; اللہ تعالى كے اجر كا نظام اور قانون كے مطابق ہونا ۱۸

امام المہدى (عج)

امام مہدى (عج) كى پہچان ۲۰

برادران يوسفعليه‌السلام :برادران يوسفعليه‌السلام اور يوسف ۱ ، ۲ ، ۳ ; برادران يوسفعليه‌السلام كا تعجب ۲ ;برادران يوسف كا سوال كرنا ۳ ; برادران يوسف كى دعوت ۱۶ ; برادران حضرت يوسف(ع) كى ملاقات ۴

بنيامين :بنيامين پر نعمتوں كا نزول ۶ ،۱۱;بنيامين سے يوسفعليه‌السلام كى ملاقات ۴ ، ۱۱ ;بنيامين كا صبر ۷ ;بنيامين كا متقين ميں سے ہونا ۷ ;بنيامين كا محسنين ميں سے ہونا ۷ ;بنيامين كى عزت ۹ ; بنيامين كى گواہى ۵ ;بنيامين كے فضائل ۷

تبليغ :تبليغ كا طريقہ ۱۷ ; تبليغ كا موقع ۱۷ ; تبليغ ميں مناسب وقت كى شناخت ۱۷

تقوا :تقوى كى اہميت ۱۵ ; تقوى كى جزاء ۸ ; تقوى كى دعوت ۱۶;تقوى كے آثار ۱۳

جزاء :جزاء كے اسباب ۱۳

____________________

۱)علل الشرائع ص ۲۴۴ ; ب ۱۷۹ ; بحار الانوار ج ۱۲ ص ۲۸۳ ح ۶۱_

۶۴۳

ذكر :ذكر كى نعمت ۱۹

روايت : ۲۰

صابرين : ۷صابرين پر نعمتيں ۱۲;صابرين كا اقتدار ۱۲ ; صابرين كى جزاء كا حتمى ہونا ۹،۱۰ ; صابرين كى عزت ۱۲

صبر:صبر كى اہميت ۱۵; صبر كى جزاء ۸ ; صبر كى دعوت ۱۶ ;صبر كے آثار ۱۳

عزت :عزت كا سبب ۱۹

فرصت :فرصت سے استفادہ حاصل كرنا ۱۷

قدرت:قدرت كا سبب ۱۹

مبلغين :مبلغين كى ذمہ دارى ۱۷

متقين : ۷متقين كا اقتدارا ۱۲ ; متقين كى عزت ۱۲ ; متقين كى نعمتيں ۱۲; متقين كے اجر كا حتمى ہونا ۹ ، ۱۰

محسنين :۷

محسنين كا اقتدار ۱۲ ;محسنين كى جزا كا حتمى ہونا ۹ ،۱۰ ; محسنين كى عزت ۱۲; محسنين كى كامل جزاء كا ہونا ۱۴

نعمت :نعمت پانے والے ۶;نعمت پانے والوں كى ذمہ دارى ۱۹ ; نعمت كا سبب۱۹;نعمت كے مراتب ۶

يوسفعليه‌السلام :يوسفعليه‌السلام اور برادران ۳ ، ۱۶;يوسفعليه‌السلام پر احسان ۸ ; يوسفعليه‌السلام پر نعمتوں كا آنا ۶ ، ۱۱ ; يوسفعليه‌السلام كا تقوى ۸; يوسفعليه‌السلام كا دعوى ۵ ;يوسفعليه‌السلام كا صبر ۷ ، ۸ ; يوسفعليه‌السلام كا قصہ ۱ ، ۲ ، ۳ ، ۴ ، ۵ ،۱۶;يوسفعليه‌السلام كا متقين ميں سے ہونا ۷ ;يوسفعليه‌السلام كا محسنين سے ہونا ۷ ;يوسفعليه‌السلام كى بنيامين سے ملاقات ۱۱ ;يوسفعليه‌السلام كى پہچان ۱ ، ۳ ، ۲۰ ;يوسفعليه‌السلام كى تبليغ ۱۶ ;يوسفعليه‌السلام كى جزاء ۸ ;يوسفعليه‌السلام كى حاكميت ۸; يوسفعليه‌السلام كى عزت ۱۰ ;يوسفعليه‌السلام كى عزيزى ۸;يوسف(ع) كى صداقت كے گواہ ۵;يوسفعليه‌السلام كى قدرت ۱۰ ;يوسفعليه‌السلام كے فضائل ۷

۶۴۴

آیت ۹۱

( قَالُواْ تَاللّهِ لَقَدْ آثَرَكَ اللّهُ عَلَيْنَا وَإِن كُنَّا لَخَاطِئِينَ )

ان لوگوں نے كہا كہ خدا كى قسم خدا نے آپ كو فضيلت اور امتياز عطا كيا ہے اور ہم سب خطاكار تھے (۹۱)

۱_ حضرت يوسف(ع) ، اپنے بھائيوں سے صاحب فضيلت اور افضل تھے_لقد ء اثرك اللّه علين

ايثار (آثر) كا مصدر ہے جو فضيلت دينے اور اختيار كرنے كے معنى ميں آتاہے_

۲_ حضرت يوسفعليه‌السلام كى فضيلت اور بزرگي، خداوند متعال كى طرف سے ان پر عنايت تھي_لقد ء اثرك الله علين

۳_حضرت يوسفعليه‌السلام كے بھائيوں نے خداوند متعال كى قسم اٹھاكر حضرتعليه‌السلام كى بزرگى و فضيلت كا اعتراف اور يقين كيا _تاللّه لقد اثرك اللّه علين حرف تاء (تاللّہ ) ميں حرف قسم ہے_

۴_ خداوند متعال كى قسم اٹھانا، جائز اور شريعت كے دائرے ميں ہے _تاللّه لقد ء اثرك اللّه علين

۵_ خداوند متعال كے نام كى قسم اٹھانا، تاريخى حيثيت ركھنے كے علاوہ گذشتہ اديان ميں جائز تھا_تاللّه لقد ء اثرك اللّه علين

۶_ حضرت يوسفعليه‌السلام كے بھائيوں كو يقين و اعتقاد حاصل ہوگيا كہ ان كا مقام و منزلت خدا كى عطا ہے _

لقد ء اثرك اللّه علين

۷_ حضرت يوسفعليه‌السلام اور ان كے بھائي، انسان كى زندگى اور تاريخ كو بنانے ميں خداوند متعال كے مؤثر ہونے پر اعتقاد اور يقين ركھتے تھے_قدمن اللّه علينا لقد إثرك اللّه علين

۸_ برادران يوسف نے حضرت يوسفعليه‌السلام كے حق ميں خطا كے مرتكب ہونے كى تاكيد اور اقرار كيا_و إن كنّا لخاطئين

۶۴۵

(ان) مذكورہ عبارت ميں مثقلہ (إنّ) سے مخففہ ميں تبديل ہوا ہے اس پر دليل (لخاطئين ) كا لام ہے _

۹_ برادران يوسفعليه‌السلام نے حضرتعليه‌السلام كے سامنے اپنے گناہ و غلطى كا اعتراف اور اپنے گذشتہ كاموں پرپشيمانى كا اظہار كيا _و َ إن كنّا لخاطئين

احكام ۴

اقرار :حضرت يوسفعليه‌السلام كے فضائل كا اقرا ر ۳ ;خطا كا اقرار ۷ ،۹ ; گناہ كا اقرا ر۹

اللہ تعالى :اللہ تعالى كى بخشش ۲

برادران يوسفعليه‌السلام :برادران يوسفعليه‌السلام اور يوسف ۳ ، ۶ ، ۸،۹ ; برادران يوسفعليه‌السلام پر ايمان ۷ ; برادران يوسفعليه‌السلام كا اقرار ۳ ، ۸،۹ ;برادران يوسفعليه‌السلام كوخدا كى شناخت ۷ ; برادران يوسف كا گناہ ۹;برادران يوسفعليه‌السلام كي پشيمانى ۹ ; برادران يوسفعليه‌السلام كى غلطياں ۸ ،۹ برادران يوسفعليه‌السلام كى فكر ۶

تاريخ :تاريخ ميں تبديلى كا سبب ۷

خطا :خطا سے پشيمانى ۹

خود :اپنے خلاف اقرار كرنا ۸ ، ۹

قسم اٹھانا :خدا كى قسم اٹھانا ۴ ; خدا كى قسم اٹھانے كى تاريخ ۵ ; قسم اٹھانے كا اديان الہى ميں ہونا ۵;قسم اٹھانے كا جائز ہونا ۴ ;قسم اٹھانے كے احكام ۴

گناہ :گناہ سے پشيماني۹

يوسفعليه‌السلام :حضرت يوسفعليه‌السلام اور بھائي ۱;حضرت يوسفعليه‌السلام پر ايمان ۷ ; حضرت يوسفعليه‌السلام كا اللہ تعالى كى معرفت ركھنا ۷ ;حضرت يوسفعليه‌السلام كا قصہ ۸،۹ ;حضرت يوسفعليه‌السلام كے فضائل ۱ ; حضرت يوسفعليه‌السلام كے فضائل كا سبب ۲ ، ۶

۶۴۶

آیت ۹۲

َالَ لاَ تَثْرَيبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ يَغْفِرُ اللّهُ لَكُمْ وَهُوَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ )

يوسف نے كہا كہ آج تمھارے اوپر كوئي الزام نہيں ہے _خدا تمھيں معاف كردے گا كہ وہ بڑا رحم كرنے والا ہے (۹۲)

۱ _ حضرت يوسفعليه‌السلام نے اپنے بھائيوں كے ظلم و ستمسے چشم پوسى كرتے ہوئے انہيں معاف كرديا _

قال لا تثريب عليكم

بھائيوں كوسرزنش نہ كرنے كو مناسب نہ سمجھنا كے جملہ ( لا تثريب ...) اسكو بيان كرتا ہے كہ حضرت يوسفعليه‌السلام نے ان كو معاف فرماديا_

۲_ حضرت يوسفعليه‌السلام معاف كرنے والے اور انتقام لينے كى عادت سے دور تھے_قال لاتثريب عليكم

۳ _ حضرت يوسفعليه‌السلام نے نہ صرف بھائيوں كو سزا نہيں دى بلكہ ان كى ملامت كرنےسے بھى پرہيز كيا_لا تثريب عليكم

(تثريب) ملامت كرنے اور گناہ پر سرزنش كرنے كو كہا جاتاہے(لسان العرب) سے يہ معنى ليا گيا ہے _

۴ _ حضرت يوسفعليه‌السلام نے اپنے بھائيوں كے اعتراف خطاء كرنے كے بعد انكو اپنى اور دوسروں كى طرف سے سرزنش كرنے كو نا مناسب سمجھا_لاتثريب عليكم اليوم

كلمہ (تثريب) نكرہ ہے _حرف نفى اور ( لام) كے بعد واقع ہواہے اسى وجہ سے ہر ملامت و سرزنش كو شامل ہے _ اور فاعل (سرزنش كرنے والے) كا ذكر نہ كرنا عموم پر دلالت كرتاہے يعنى نہ ميں اور نہ كوئي اور جملہ ( لا تثريب عليكم اليوم) جملہ خبر ى اور مقام انشاء اور دستور ميں واقع ہواہے يعنى ضرورى ہے كہ تمھارى ملامت نہيں ہونى چاہيے اور كسى كو بھى نہيں چاہيے كہ تمہيں ملامت و سرزنش كرے_

۵ _ انقام لينے كى قدرت كے باوجود معاف كردينا محسنين كى خصوصيات ہے _

فإن اللّه لا يضيع أجر المحسنين قال لا تثريب عليكم اليوم

۶۴۷

۶_ حضرت يوسف(ع) نے خداوند متعال سے دعا كى كہ ميرے بھائيوں كى غلطيوں اور گناہوں كو معاف فرمادے_

يغفر اللّه لكم

(يغفر ...) كا جملہ دعا بھى ہوسكتاہے اور خبر بھى ہوسكتاہے_ ليكن مذكورہ بالا معنى پہلے احتمال كى صورت ميں ہے _

۷_ حضرت يوسفعليه‌السلام كے بھائيوں كا عمل، گناہ تھا اور خداوند متعال كى بخشش كے بغير وہ سزا كے مستحق تھے_

يغفر اللّه لكم

۸_وہ لوگ جنہوں نے كسى پر ظلم و ستم كيا ہو پھر اس كے بعد اپنے گناہ كا اعتراف كركے توبہ كرليں تو ان كو ملامت كرنا اور سزا دينا نيك لوگوں سے دور ہے _لا تثريب عليكم اليوم

(اليوم) ظرف اور (تثريب ) كے متعلق ہے _ ايسے وقت كو بيان كررہا ہے كہ جب برادران يوسف نے اپنى غلطى كا اعتراف كيا اور اپنے گناہوں سے توبہ كى (وإن كنّا لخاطئين )

۹_ غلطى كرنے والوں سے درگذراور ان كى بخشش كے ليے دعا كرنا، نيك خصلت اور محسنين كى صفات ميں سے ہے _

فإن اللّه لا يضيع أجر المحسنين لا تثريب عليكم اليوم يغفر اللّه لكم

۱۰_ خداوند متعال( أرحم الراحمين) ( تمام مہربانوں سے مہربان ترين) ہے _و هو أرحم الراحمين

۱۱_ گناہوں كى مغفرت اور بحشش خداوند متعال كى صفات ميں سے ہے _يغفر اللّه لكم

۱۲_ خداوند متعال كا اپنے بندوں كے گناہوں كو بخش دينا اور معاف كردينا اسكى رحمت و مہربانى كا جلوہ ہے _

يغفر اللّه لكم و هو أرحم الراحمين

مذكورہ معنى اس صورت ميں ہے كہ (يغفر اللہ ...) جملہ خبر يہ ہے _

۱۳_ حضرت يوسف(ع) نے اپنے بھائيوں كو خدائي مغفرت اوراسكى رحمت انكے شامل حال ہونے كى بشارت دي_

۱۴ _حضرت يوسفعليه‌السلام نے اپنے بھائيوں كو رحمت الہى كے وسيع ہونے كى طرف توجہ مبذول كرواكر انہيں انكے گناہوں كى مغفرت پر اميد دلائي_يغفر اللّه لكم و هو أرحم الراحمين

(وہو ...) كا جملہ حاليہ ہے اور (يغفر اللّہ ) كے جملے كے ليے بمنزلہ تعليل واقع ہوا ہے يعنى كيونكہ وہ ذات ( ارحم الراحمين) ہے اسى وجہ سے تمہارے گناہوں كو بخش دے گا _

يہ بات قابل ذكر ہے كہ خداوند متعال كى اس

۶۴۸

صفت كو حضرت يوسف كا ذكر كرنا جبكہ وہ اپنے اوپر بھائيوں كے ظلم و ستم كو معاف كرچكے تھے اس بات كى طرف اشارہ كرتاہے كہ مجھ جيسے نے تمھيں معاف كرديا ہے ليكن وہ ذات ميرے اور ميرے علاوہ سب سے زيادہ مہربان ہے اسى وجہ سے شك ہى نہيں كہ آپ كو معاف فرما دے گا _

۵ ۱_مظلوم كا ظالم كو صرف معاف كردينا كافى نہيں ہے بلكہ اسكى مغفرت، رحمت الہى سے بھى مشروط ہے_

لا تثريب عليكم اليوم يغفر اللّه لكم و هو أرحم الراحمين

مذكورہ بالا معنى اس بات سے ہم حاصل كرسكتے ہيں كہ حضرت يوسفعليه‌السلام نے بھائيوں كے بارے ميں اپنے حق كو معاف كرنے كے بعد خداوند متعال سے بھى دعا كى كہ ان كے گناہوں كو معاف فرمادے_

۱۶_ ظلم و ستم برداشت كرنے والوں كا ظالم اور ستمگروں كو معاف كردينا، ظالم و ستمگروں پر رحمت و مغفرت الہى كا پيش خيمہ ہے _لا تثريب عليكم اليوم يغفر اللّه عليكم

۱۷_ خداوند عالم كو (ارحم الراحمين )جس صفت رحمت كى بخشش كرنے سے توصيف استغفار كے اداب اور مغفرت كيلئے دعا ہے _يغفر الله لكم و هو أرحم الراحمين

استغفار:استغفار كے آداب ۱۷

اسماء و صفات :ارحم الراحمين ۱۰ ، ۱۷

اقرار :گناہ كے اقرار كے آثار ۸ ; غلطى كا اقرار كرنا ۴

اللہ تعالى :اللہ تعالى كى بخشش كا سبب۱۶;اللہ تعالى كى بخشش كى اہميت ۷ ،۱۴; اللہ تعالى كى بخشش كے آثار ۱۵;اللہ تعالى كى خصلتيں ۱۱ ; اللہ تعالى كى رحمت كى نشانياں ۱۲;اللہ تعالى كى رحمت كے آثار ۱۵; اللہ تعالى كى مہربانى كى نشانياں ۱۲

اميد لگانا :بخشش پر اميد لگانا ۱۴

برادران يوسفعليه‌السلام :برادران يوسفعليه‌السلام اور يوسفعليه‌السلام ۷ ;برادران يوسفعليه‌السلام سے درگذر كرنا ۱ ; برادران يوسفعليه‌السلام كا اقرار ۴ ; برادران يوسفعليه‌السلام كا گناہ ۷ ;برادران يوسفعليه‌السلام كو بشارت ۱۳ ; برادران يوسفعليه‌السلام كى بخشش ۷; برادران يوسفعليه‌السلام كے ليے استغفار ۶ ; برادران يوسفعليه‌السلام كى خطا ۴; برادران يوسفعليه‌السلام كى سزا ۷

۶۴۹

بشارت :اللہ تعالى كى بخشش كى بشارت ۱۳ ; اللہ تعالى كى رحمت كى بشارت ۱۳

توبہ :توبہ كے آثار ۸

خطا كرنے والے :خطا كرنے والوں كو معاف كرنا ۹;خطا كرنے والوں كى بخشش ۱۲; خطا كرنے والوں كے ليے استغفار ۹ ; خطا كرنے والوں كے ليے دعا ۹

دعا :دعا كے آداب ۱۷

ذكر:اللہ تعالى كى رحمت كا ذكر ۱۴

صفات :پسنديدہ صفات ۹

ظالمين :ظالموں سے درگذ كرنا ۱۶ ;ظالموں كا اقرار ۸ ; ظالموں كى بخشش ۱۶ ; ظالموں كى بخشش كے شرائط ۱۵ ; ظالموں كى توبہ ۸ ;ظالموں كى سزا ۸ ; ظالموں كى سرزنش ۸

عفو:قدرت كے وقت عفو و بخشش كرنا ۵

عمل :ناپسند عمل ۴

گناہ :گناہ كى بخشش ۱۱ ، ۱۴; گناہ كے موارد ۷

گناہ كرنے والے :گناہ كرنے والوں كى بخشش ۱۲

محسنين :محسنين كى خصوصيات ۵;محسنين كى صفات ۹ ; محسنين كے فضائل ۸

مظلوم :مظلوم كا بخش دينا ۱۵ ،۱۶

يوسفعليه‌السلام :حضرت يوسفعليه‌السلام اور ان كے بھائي ۶ ، ۱۳ ، ۱۴ ; حضرت يوسفعليه‌السلام او ربھائيوں كا ظلم ۱;حضرت يوسفعليه‌السلام اور بھائيوں كى ملامت ۳ ، ۴ ; حضرت يوسفعليه‌السلام كا حوصلہ و جرا ت ۲ ، ۳ ;حضرت يوسفعليه‌السلام كا قصہ ۱ ، ۳ ، ۴،۶، ۱۳ ، ۱۴ ;حضرت يوسفعليه‌السلام كا معاف كرنا ۱ ، ۲ ، ۳ ;حضرت يوسفعليه‌السلام كى بشارتيں ۱۳; حضرت يوسفعليه‌السلام كى تعليمات ۱۴ ;حضرت يوسفعليه‌السلام كى خيرخواہى ۶ ; حضرت يوسفعليه‌السلام كى دعا ۶ ;حضرت يوسفعليه‌السلام كے فضائل ۲

۶۵۰

آیت ۹۳

( اذْهَبُواْ بِقَمِيصِي هَـذَا فَأَلْقُوهُ عَلَى وَجْهِ أَبِي يَأْتِ بَصِيراً وَأْتُونِي بِأَهْلِكُمْ أَجْمَعِينَ )

جائو ميرى قميص لے كر جائو اور بابا كے چہرہ پر ڈال دو كہ ان كى بصارت پلٹ آئے گى اور اس مرتبہ اپنے تمام گھر والوں كو ساتھ لے كر آنا (۹۳)

۱_ حضرت يوسفعليه‌السلام نے اپنے بھائيوں كو اپنى خصوصى قميض كے ساتھ كنعان كى طرف روانہ كيا _اذهبوا بقميصى هذ

(ہذا ) كا لفظ اس پر دلالت كرتاہے كہ حضرت يوسفعليه‌السلام نے ايك مخصوص قميض دے كر اپنے بھائيوں كو كنعان كى طرف روانہ كيا _

۲ _ حضرت يوسفعليه‌السلام نے اپنے بھائيوں سے چاہا كہ اس قميض كو والد گرامى كے چہرہ پر ڈال دينا تو ان كى بصارت پلٹ آئے گى _فألقوه على وجه أبى يأت بصير

(يأت ) كا لفظ آيت شريفہ ميں (يصير) كے معنى ميں ہے ( يعنى لوٹ آئے گى اور تبديل ہوجائے گي) اور جملہ ( فارتد بصيراً) آيت ۹۶ ميں اس بات كى تائيد كرتاہے_ يہ بات قابل ذكر ہے كہ بعض مفسرين كا يہ عقيدہ ہے كہ (يأت) كا معنى (آئے گا ) ہے _ اور (بصيراً) كا لفظ حال ہے يعنى جب وہ مصر كى طرف تشريف لائيں گے تو اس وقت صاحب بصيرت ہوں گے_

۳_ حضرت يعقوبعليه‌السلام ،حضرت يوسفعليه‌السلام كى جدائي ميں نابينا ہوگئے تھے _يأت بصيرا

۴_ حضرت يوسفعليه‌السلام نے اپنے بھائيوں سے چاہا كہ حضرت يعقوبعليه‌السلام كے چہرہ پر انكى قميض ڈالنے ميں جلدى كرنا اور اس ميں تاخير نہ كرنا _اذهبوا فألقوه على وجه أبي

مذكورہ تعبير كا ''فألقوہ '' ميں حرف فاء سے استفادہ كيا گياہے ''فألقوہ'' يعنى كنعان پہنچتے ہى سب سے پہلے اس قميض كو ان كے چہرہ پر ڈالنا_

۵_ حضرت يوسفعليه‌السلام نے اپنے والد گرامى كے نابين ہوجانے پر آگاہ تھے_يأت بصيرا

۶_ حضرت يوسفعليه‌السلام ، غيب اور آئندہ كے واقعات پر مطلع تھے_فألقوه على وجه أبى يأت بصيرا

۶۵۱

حضرت يوسف كى قميض كا حضرت يعقو ب(ع) كى آنكھوں پر ڈالنےكا يہ اثر كہ وہ بابصيرت ہوجائيں گے يہ غيبى امور ميں سے تھا اور حضرت يوسفعليه‌السلام اس پر اطلاع ركھتے تھے_

۷_حضرت يعقوبعليه‌السلام كا حضرت يوسفعليه‌السلام كى قميض سے بابصيرت ہونا حضرت يوسفعليه‌السلام كى كرامت تھي_

فالقوه على وجه أبى يأت بصيرا

(يأت) كا فعل ( فألقوہ) امر كا جواب ہے اسى وجہ سے حرف شرط مقدر كى وجہ سے مجزوم ہوگيا ہے اصل ميں كلام يوں ہے'' إن تلقوه على وجه أبى يأت بصيراً'' يہ جملہ اس معنى ميں ہے كہ حضرت يوسفعليه‌السلام كى قميض كى تاثيرحضرت يعقوبعليه‌السلام كا بابصيرت ہوناہے _

۸_خارق العادة چيزوں كا انبياء سے ظاہر ہونا اور ان سے متعلقہ چيزوں سے مريضوں كى شفا يابى ممكن ہے _

اذهبوا بقميصى هذا فالقوه على وجه أبى يأت بصيرا

۹_ حضرت يوسف(ع) نے اپنے بھائيوں سے چاہا كہ اپنے تمام اہل و عيال (خاندان يعقوبعليه‌السلام ) كو مصر ميں لے آئيں _و أتونى بأهلكم أجمعين

۱۰_ حضرت يوسفعليه‌السلام اپنى حكومت كے زمانے ميں حضرت يعقوبعليه‌السلام اور انكے خاندان كو اس ملك ميں جگہ دينے ميں كوئي مشكل و پريشانى نہيں ركھتے تھے_و أتوتى بأهلكم اجمعين

۱۱_ اپنے رشتہ داروں اور تعلق ركھنے والوں كى مدد كرنا نيك صفت اور نيك لوگوں كى خصوصيات ميں سے ہے _

و أتونى بأهلكم اجمعين

۱۲_ ''عن أبى جعفر عليه‌السلام '' فى قوله تعالى قال ...(اذهبوا بقميصى هذا) الّذى بلّته دموع عيني (۱) امام باقرعليه‌السلام سے اللہ تعالى كے اس قول (اذھبوا بقميصى ہذا) كے بارے ميں روايت ہے كہ اس قميض كو لے جائيں جو ميرى آنكھوں كے آنسوں سے بھرى ہوئي ہے (اسكو اپنے ہمراہ لے جائيں ) _

آل يعقوبعليه‌السلام :

____________________

۱) تفسير عياشى ج۲ ص ۱۹۶ ، ح ۷۹ ;نورالثقلين ج/۲ ص ۴۶۲ ح ۱۸۵_

۶۵۲

آل يعقوب سے كوچ كرنے كى درخواست كرنا ۹آل يعقوبعليه‌السلام كا مصر ميں رہنا ۱۰;

انبياءعليه‌السلام :ابنياءعليه‌السلام اور خارق العادہ كام ۸; انبياء اور مريضوں كى شفا۸

برادران يوسفعليه‌السلام :برادران يوسفعليه‌السلام كا كنعان كى طرف لوٹ جانا ۱

رشتہ دار:رشتہ داروں كى امداد كرنا ۱۱

روايت: ۱۲

صفات:پسنديدہ صفات۱۱

محسنين :محسنين كى خصوصيات ۱۱

حضرت يعقوبعليه‌السلام :حضرت يعقو ب(ع) كا حضرت يوسفعليه‌السلام سے جدا ہونا ۳;حضرت يعقوبعليه‌السلام كا مصر ميں ٹھہرنا ۱۰ ; حضرت يعقوبعليه‌السلام كى بصارت ۲ ، ۷ ; حضرت يعقو ب(ع) كى شفاء ۲ ، ۷ ; حضرت يوسفعليه‌السلام كى نابينائي كے اسباب ۳

حضرت يوسفعليه‌السلام :حضرت يوسفعليه‌السلام اور بھائي ۱ ، ۴ ، ۹ ; حضرت يوسفعليه‌السلام اور يعقوبعليه‌السلام كى نابينائي ۵;حضرت يوسفعليه‌السلام كا علم غيب ۶ ; حضرت يوسفعليه‌السلام كا قصہ ۱ ، ۲ ، ۳ ، ۴ ،۵ ، ۷ ، ۱۲ ;حضرت يوسفعليه‌السلام كى جدائي كے آثار ۳ ;حضرت يوسفعليه‌السلام كى حكومت كى خصوصيات ۱۰ ;حضرت يوسفعليه‌السلام كى خواہشات ۲ ، ۴ ،۹ ; حضرت يوسفعليه‌السلام كى قميض ۱ ، ۲، ۴،۱۲;حضرت يوسفعليه‌السلام كے فضائل ۶ ،۷ ; حضرت يوسفعليه‌السلام كے كرامات ۷

آیت ۹۴

( وَلَمَّا فَصَلَتِ الْعِيرُ قَالَ أَبُوهُمْ إِنِّي لَأَجِدُ رِيحَ يُوسُفَ لَوْلاَ أَن تُفَنِّدُونِ )

اب جو قافلہ مصر سے روانہ ہوا تو ان كے پدر بزرگوار نے كہا كہ ميں يوسف كى خوشبو محسوس كررہاہوں اگر تم لوگ مجھے سٹھيا يا ہوا نہ كہوا(۹۴)

۱_ فرزندان يعقوبعليه‌السلام كا قافلہ قيمتى ہديہ اور واضح دليل كے ساتھ كہ حضرت يوسفعليه‌السلام صحيح و سالم ہيں مصر سے كنعان كى طرف چلا_اذهبوا بقميصى هذا و لما فصلت العير

(فصلت) كو (فصول ) كے مصدر سے ليا گيا ہے اور (فصول) كا معنى خارج ہونا اور جدا ہونے كا ہے _

۶۵۳

۲_حضرت يعقوبعليه‌السلام ، نے دور كے فاصلے سے (كنعان سے مصر تك ) حضرت يوسفعليه‌السلام كى قميض سے ان كى خوشبواستشمام كرلى _و لما فصلت العير قال أبوهم إنى لاجد ريح يوسف

(قال أبوہم ...) كا جملہ ( لما فصلت ...) كے ليے جواب شرط ہے اس سے معلوم ہوتاہے كہ حضرت يوسفعليه‌السلام كى خوشبو كا سونگھنا اور قافلے كے ہمراہ حضرتعليه‌السلام كى قميض كے ہونے كے ساتھ مربوط ہے _حالانكہ وہ قافلہ ابھى مصر كے قريب تھا _ اس سے معلوم ہوا كہ حضرت يعقوبعليه‌السلام نے بہت دور سے حضرت يوسفعليه‌السلام كى خوشبو كو ان كى قميض سے محسوس كيا _

۳ _ حضرت يعقوبعليه‌السلام نے اپنے بيٹوں كے مصر سے نكلتےاپنى دريافت كردہ چيز (حضرت يوسف(ع) كى خوشبو كا احساس) كو اپنے نزديك بيٹھے ہوئے لوگوں كے سامنے بيان فرمايا _و لما فصلت الصير قال أبوهم إنى لاجد ريح يوسف

۴ _ حضرت يعقوبعليه‌السلام كى معجزانہ قوة شامہ ( سونگھنے كى طاقت ) اور بہت دور فاصلہ سے حضرت يوسفعليه‌السلام كى خوشبو كو استشمام كرنے كى كرامت _و لما فصلت العير قال أبوهم إنى لاجد ريح يوسف

۵_ہر انسان كى ايك مخصوص خوشبو ہوتيہے_إنى لاجد ريح يوسف

۶_ خوشبو كا پھيلنا محدود نہيں ہے وہ اپنے مقام و منبع سے بہت دور تك كے فاصلے تك پھيل سكتى ہے _

و لما فصلت العير قال أبوهم إنى ل اجد ريح يوسف

۷_ حضرت يعقو ب(ع) كا خاندان ،حضرت يوسفعليه‌السلام كے زندہ ہونے كے بارے ميں حضرتعليه‌السلام كى باتوں كا انكار كرتے تھے_قال أبوهم لو لا ا ن تفندون

يہ بات واضح ہے كہ جملہ (إنى لا جد ...) (لولا ...) كے جملے كا جواب نہيں ہوسكتا_ كيونكہ خواہ وہ لوگ حضرت يعقوبعليه‌السلام كى فكر كو درست خيال كرتے يا نہ انہوں نے حضرت يوسفعليه‌السلام كى خوشبو كو محسوس كيا تھا اس وجہ سے شرط كا جواب محذوف ہے اور حاليہ و مقاميہ قرائن اس بات كا مؤيد ہوسكتے ہيں كہ اس جواب شرط كا جملہ مثل اس كے ہے (لما كذبتمونى ) ( تم مجھے نہ جھٹلاتے اور حضرت يوسفعليه‌السلام كے وصال كے نزديك ہونے پر يقين كرليتے)

۸_ حضرت يعقوبعليه‌السلام پران كے خاندان والے يہ تہمت لگاتے كہ بڑھاپے اور زيادہ عمر نے حضرتعليه‌السلام كے عقل و خرد پر اثر كيا ہوا ہے_لو لا أن تفنّدون// (فنّد) كا معنى بڑھاپے كى وجہ سے عقل پر اثر ہون

۶۵۴

ہے _ اور (تفندون كا مصدر ) تفنيد ہے يعنى كسى كے فكرو انديشہ كو بڑھا پے كى وجہ سےضعيف قرار دينا ( كشاف ) _

۹_حضرت يعقوبعليه‌السلام كے رشتہ دار،ان سے جسارت اور بے ادبى كا سلوك كرتے تھے_لو لا أن تفنّدون

۱۰_حضرت يعقوبعليه‌السلام كے رشتہ داروں اور اقرباء كى طرف سے انكى شخصيت كا پامال ہونا_لو لا أن تفنّدون

۱۱_ علماء كاجہلاكے درميان زندگى بسركرنا رنج اور مشكلات كا باعث ہے _إنى لا جد ريح يوسف لو لا ان تفنّدون

۱۲_مصر كى طرف تيسرے سفر كےليے حضرت يوسفعليه‌السلام اور بنيامين كى تلاش كے ليے فرزندان يعقوب(ع) ميں سے كچھ لوگ گئے تھے_يا بنى اذهبوا و لما فصلت العير قال أبوهم لو لا ان تفنّدون

(قال أبوهم ...) كے جملہ سے يہ ظاہر ہوتاہے كہ حضرت يعقوبعليه‌السلام جن سے مخاطب ہيں وہ حضرت كے بيٹے ہيں اس بناء پر (لو لا ان تفنّدون )كے جملے ميں مخاطبين ان كے بيٹے ہيں اس سے ظاہر ہوتاہے كہ حضرت يوسفعليه‌السلام اور بنيامين كى تلاش كے ليے حضرت كے كچھ بيٹے مصر كى طرف گئے تھے( يا بنى اذھبوا ...) اور ان ميں سے بعض اپنے بابا كے پاس رہ گئے تھے_

۱۳_عن أبى عبداللّه عليه‌السلام قال: ان ابراهيم لما أوقدت له النار أثاه جبرئيل عليه‌السلام بثوت من ثياب الجنة فلما حضر إبراهيم الموت جعله فى تميمه و علّقه إسحاق على يعقوب ، فلما ولد يوسف(ع) علّقه عليه فكان فى عضده فلمأخرجه يوسف بمصر من التميمة و جد يعقوب ريحه و هو قوله : ''إنى لا جد ريح يوسف ...'' فهو ذلك القميص الذى أنزل اللّه من الجنه (۱)

امام جعفر صادقعليه‌السلام سے روايت ہے كہ آپعليه‌السلام نے فرمايا: جب حضرت ابراہيمعليه‌السلام كو جلانے كے ليے آگ كو روشن كيا گيا تو حضرت جبريلعليه‌السلام جنت كى قميضوں ميں سے ايك قميض ان كے ليے لائے ...جب حضرت ابراہيمعليه‌السلام اس دنيا سے جانے لگے تو اسكو ايك جلد ميں ركھ كر حضرت اسحاقعليه‌السلام كے ليے تعويذ بناكر ديا حضرت اسحاقعليه‌السلام نے حضرت يعقوبعليه‌السلام كے گلے ميں ڈال ديا جب حضرت يوسفعليه‌السلام اس دنيا ميں تشريف لائے توحضرت يعقوبعليه‌السلام نے (اسكو) حضرت يوسفعليه‌السلام كو باندھ ديا وہ حضرت يوسفعليه‌السلام كے بازو پر بندھا ہوا تھا پس جب حضرت يوسف(ع) نے مصر ميں اسے جلد سے نكالا تو حضرت يعقو ب(ع) كو اسكى خوشبو آئي

____________________

۱) كافى ج۱ ص ۲۳۲ ح ۵ ; نورالثقلين ج۲ ص ۴۶۳ح ۱۸۷_

۶۵۵

يہى وجہ تھى كہ حضرت يعقوبعليه‌السلام نے يہ جملہ فرمايا (إنى لاجد ريح يوسف ...) پس يہ وہ قميض تھى كہ جسكو خداوند متعال نے جنت سے بھيجا تھا

آل يعقوبعليه‌السلام :آل يعقو ب(ع) اور حضرت يوسفعليه‌السلام كى زندگى ۷; آل يعقوب اور يعقوبعليه‌السلام ۹،۱۰; آل يعقوبعليه‌السلام كى اہانتيں ۹ ، ۱۰ ; آل يعقوب(ع) كى تہمتيں ۸

انسان :انسانوں كى خوشبو ۵ ; انسانوں كى خصوصيات ۵

برادران يوسفعليه‌السلام :برادران يوسف اور حضرت يوسفعليه‌السلام كى سلامتي۱; برادران يوسفعليه‌السلام كا تحفہ ۱ ;برادران يوسف(ع) كاكنعان كى طرف لوٹنا ۱; برادران يوسفعليه‌السلام كا مصر كى طرف تيسرا سفر ۱۲

خوشبو :خوشبو كى حدود كا وسيع ہونا ۶

روايت : ۱۳

زندگى :زندگى كا دكھ و دردوالا ہونا ۱۱

علماء:علما، جہلاء كے درمين ۱۱; علماء كے دكھى ہونے كے موارد ۱۱

حضرت يعقوبعليه‌السلام :حضرت يعقوبعليه‌السلام اور حضرت يوسفعليه‌السلام كا پيراہن ۲;حضرت يعقوبعليه‌السلام اور حضرت يوسفعليه‌السلام كى خوشبو ۲ ، ۳ ، ۴ ، ۱۳;حضرت يعقوبعليه‌السلام پر بے عقلى كى تہمت ۸ ; حضرت يعقوبعليه‌السلام كا قصہ ۲ ، ۳، ۴، ۸ ، ۹ ، ۱۰ ;حضرت يعقوبعليه‌السلام كى اہانت ۹ ; حضرت يعقوبعليه‌السلام كى پيشگوئي ۳ ;حضرت يعقوبعليه‌السلام كى شخصيت كى توہين ۱۰; حضرت يعقوبعليه‌السلام كى كرامات ۳،۴

حضرت يوسفعليه‌السلام :حضرت يوسفعليه‌السلام كا پيراہن ۳،۱ ; حضرت يوسفعليه‌السلام كا قصہ ۱ ، ۲ ، ۳ ، ۴ ، ۷، ۱۲ ، ۱۳;حضرت يوسفعليه‌السلام كى خوشبو كا سونگھنا ۲ ، ۳ ، ۴ ; حضرت يوسفعليه‌السلام كے زندہ ہونے كو جھٹلانے والے۷

۶۵۶

آیت ۹۵

( قَالُواْ تَاللّهِ إِنَّكَ لَفِي ضَلاَلِكَ الْقَدِيمِ )

ان لوگوں نے كہا كہ خدا كى قسم آپ ابھى تك اپنى پرانى گمراہى ميں مبتلا ہيں (۹۵)

۱_ حضرت يعقوبعليه‌السلام كے رشتہ دار،حضرت يوسف(ع) كے زندہ ہونے پر حضرت يعقوب(ع) كے يقين كو ديرينہ خطاء اور انكے اس پر اصرار كوا نكى ضعف عقلى كا سبب قرار ديتے تھے _إنك لفى ضلالك القديم

فرزندان يعقوبعليه‌السلام اور حضرت كے رشتہ داروں كا اس جملہ (ضلالك القديم ) (پرانى غلطي) سے مراد ممكن ہے يہ ہو كہ وہ حضرت يوسفعليه‌السلام كو زندہ سمجھتے يا يہ كہ اسكو دوسرے بيٹوں پر افضل جانتے تھے اور يہ بھى بعيد نہيں ہے كہ دونوں معنى مراد ہوں _

۲ _ حضرت يعقوبعليه‌السلام كے رشتہ دار، قسم اٹھاكر حضرتعليه‌السلام يعقوب(ع) كو يوسفعليه‌السلام سے بے حدمحبت اور دوسروں سے افضل سمجھنے ميں فكرى خطا و كج روى سے متہم كرتے تھے _إنك لفى ضلالك القديم

۳ _ حضرت يعقوبعليه‌السلام ، حضرت يوسفعليه‌السلام كى جدائي كےپورے عرصہ ميں ہميشہ ان كے زندہ ہونے پر يقين ركھتے تھے اور اپنے ساتھيوں كے سامنے اسكا اظہار كرتے تھے_قال أبوهم إنى لأجد ريح يوسف قالوا تاللّه إنك لفى ضلالك القديم

۴ _ حضرت يعقوبعليه‌السلام كے رشتہ داروں نے يوسفعليه‌السلام كى خوشبو استشمام كى خبر كو جھٹلايا اور اس احساس كو انكى ضعف فكرى كا سبب قرار ديا _قالوا أبوهم إنى لاجد ريح يوسف قالوا تاللّه إنك لفى ضلالك القديم

۵_حضرت يعقوبعليه‌السلام كے رشتہ داروں نے حضرتعليه‌السلام كے بلند منزلت و مرتبہ كے ساتھ بے ادبى و جسارت كي_

إنك لفى ضلالك المبين

۶_ خداوند متعال كے نام كى قسم اٹھانا، تاريخ بشر ميں

۶۵۷

بہت قديمى ہے_قالوا تالله إنك لفى ضلالك المبين

۷_'' نشيط قال: قلت لا بى عبداللّه(ع) :اكان إخوة يوسف صلوات اللّه عليه أنبياء قال: لا و لا بررة أتقياء و كيف و هم يقولون لابيهم يعقوب : '' تاللّه إنك لفى ضلالك القديم'' (۱) نشيط نے كہا : كہ ميں نے امام جعفر صادقعليه‌السلام سے سوال كيا كہ مولا برادران يوسفعليه‌السلام پيغمبر تھے؟آپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے فرمايا نہيں بلكہ نيك اور پرہيزگار لوگوں ميں سے بھى نہيں تھے_يہ كيسے پيغمبر ہوسكتے ہيں جو اپنے باپ يعقوبعليه‌السلام كو يہ كہيں : (تالله إنك لفى ضلالك القديم )_

آل يعقوبعليه‌السلام :آل يعقوبعليه‌السلام اور يعقوبعليه‌السلام ۱ ،۲،۴،۵ ;آل يعقو ب(ع) اور يوسفعليه‌السلام كا زندہ ہونا۱;آل يعقوبعليه‌السلام كا قسم اٹھانا ۲ ; آل يعقوبعليه‌السلام كى اہانتيں ۵; آل يعقوبعليه‌السلام كى تہمتيں ۱،۲ ;آل يعقوبعليه‌السلام كى فكر ۱

برادران يوسف :برادران يوسفعليه‌السلام اور نبوت ۷ ; برادران يوسف اور يعقوبعليه‌السلام ۷ ; برادران يوسفعليه‌السلام كى تہمتيں ۷

روايت :۷

قسم اٹھانا :قسم اٹھانے كى تاريخ ۶ ; اللہ تعالى كى قسم اٹھانا ۶

يعقوبعليه‌السلام :حضرت يعقوبعليه‌السلام اور حضرت يوسفعليه‌السلام كا زندہ ہونا ۳; حضرت يعقوبعليه‌السلام اور حضرت يوسفعليه‌السلام كى خوشبو ۴; حضرت يعقوبعليه‌السلام پر خطا كى تہمت ۱ ، ۲;حضرت يعقوب(ع) پر اكج فكر كى تہمت ۱ ، ۴ ;حضرت يعقوبعليه‌السلام كا علم غيب ۳ ; حضرت يعقوبعليه‌السلام كا قصہ ۱ ، ۲ ، ۳،۴، ۵ ;حضرت يعقوبعليه‌السلام كى اہانت كرنا ۵ ;حضرت يعقوبعليه‌السلام كى پيش گوئي ۳ ;حضرت يعقوبعليه‌السلام كى حضرت يوسفعليه‌السلام سے محبت ۲;حضرت يعقوبعليه‌السلام يوسفعليه‌السلام كى جدائي ميں ۳

حضرت يوسفعليه‌السلام :

يوسفعليه‌السلام كا قصہ ۳

____________________

۱) تفسير عياشى ج۲ ص ۱۹۴ ح ۷۴ ; نورالثقلين ج۲ ص ۴۶۴ ح ۱۹۲_

۶۵۸

آیت ۹۶

( فَلَمَّا أَن جَاء الْبَشِيرُ أَلْقَاهُ عَلَى وَجْهِهِ فَارْتَدَّ بَصِيراً قَالَ أَلَمْ أَقُل لَّكُمْ إِنِّي أَعْلَمُ مِنَ اللّهِ مَا لاَ تَعْلَمُونَ )

اس كے بعد جب بشير نے آكر قميص كو يعقوب كے چہرہ پر ڈال ديا تو دوبارہ صاحب بصارت ہوگئے اور انھوں نے كہا كہ ميں نے تم سے نہ كہا تھا كہ ميں خدا كى طرف سے وہ جانتا ہوں جو تم نہيں جانتے ہو(۹۶)

۱_ حضرت يوسفعليه‌السلام كا پيراہن لے آنے والا بشارت دينے كے عنوان سے قافلہ كے دوسرے افرادكى نسبت جلدى سے حضرت يعقوبعليه‌السلام كى خدمت ميں حاضر ہوا _فلما أن جاء البشير

(بشير) بمعنى اسم فاعل (مبشر) اس كو كہا جاتاہے جو خوشى كے پيغام كو پہنچائے_ قابل ذكر ہے كہ اگر (بشير) بھى فرزندان يعقوبعليه‌السلام كے ہمراہ حضرتعليه‌السلام كى خدمت ميں پہنچاہوتا تو سب سے مناسب يہ تھا كہ جملے كو اس طرح ذكر كيا جاتا (فلماّ أن جاء القاه البشير على وجهه ) ليكن كہا گيا (فلما أن جاء البشير ) اس معنى كو ظاہر كرتا ہے كہ خوشى كى خبر دينے والا دوسرے افراد كى نسبت پہلے پہنچ گيا تھا_

۲_ فرزندان يعقوبعليه‌السلام كے قاصد نے اپنے ہمراہ يوسفعليه‌السلام كے پيراہن كولا كر حضرت يوسفعليه‌السلام كے زندہ ہونے كى يعقوبعليه‌السلام كوبشارت دى _فلما أن جاء البشير

بشارت اور مسرت بخش خبر كا مصداق، حضرت يوسفعليه‌السلام كے زندہ ہونے اور انكى حكومت كى خبر نيز ان كا اپنے ہمراہ معجزہ نما پيراہن كا ہوناہے_ يہ بات قابل ذكر ہے كہ آيت نمبر ۹۳ ميں ذكر جملہ (اذھبوا بقميض) يہ بتاتا ہے كہ بشير وہ برادران يوسف ميں سے ايك تھا نہ كہ ان كے علاوہ كوئي دوسرا شخص

۳_بشارت دينے والے كا پہلا كام،حضرت يعقوبعليه‌السلام كى ملاقات كے وقت پيراہن يوسفعليه‌السلام كوحضرت يعقوبعليه‌السلام پر ڈالنا تھا_فلما أن جاء البشير ألقاه على وجهه

جملہ(ألقاه ...) ( فلما أن جا البشير) كا جواب ہے_ لہذا پيراہن كا ان پر ڈلنا فقط اسكے آنے اور بشارت دينے سے متحقق ہوگيا _ اسميں (أن) كا حرف زائدہ ہے اور تاكيد كرتا ہے كہ اس كے آنے اور پيراہن كے ڈالنے كے درميان كوئي فاصلہ نہيں ہے _

۶۵۹

۴ _ حضرت يعقوبعليه‌السلام كے چہرے پر قميض يوسفعليه‌السلام كى قميض ڈالنے سے فوراً ان كى آنكھوں ميں روشنى آگئي اور انكى بصارت لوٹ آئي_ألقاه على وجهه فارتد بصيرا

(ارتداد) (ارتد) كا مصدر ہے جسكا معنى كسى شے كااپنى پرانى صورت يا حالت پر لوٹ آنا ہے _(فارتد ...) ميں فاء كے دو معنى ہيں ۱_پيراہن ڈالنے اورحضرت يعقوب(ع) ميں بصارت آنے كے درميان ترتب اور سببيت كو بتاتاہے۲_ ان دونوں كے درميان كوئي فاصلہ اور وقفہ نہيں ہے_

۵_حضرت يوسفعليه‌السلام كى يہ پيشگوئي پورى ہوگئي كہ ان كے پيراہن كے وسيلہ سے حضرت يعقوبعليه‌السلام كى بينائي واپس لوٹ آئے گي_اذهبوا بقميض هذا فألقوه على وجه أبى يأت بصيراً ألقاه على وجهه فارتد بصيرا

(ألقاہ) ميں (ہ) كى ضمير قميض كى طرف لوٹتى ہے اور (وجہہ) و (ارتد) كى ضميريں حضرت يعقوبعليه‌السلام كى طرف لوٹتى ہيں ليكن (ألقي) كے فاعل كى ضمير ميں دو نظريے ہيں _ ۱_بعض كے نزديك (بشير)كى طرف لوٹتى ہے_ ۲_ بعض كے نزديك يعقوبعليه‌السلام كى طرف لوٹتى ہے _

۶_ پيغمبران الہى كى چيزوں كے متبرّك ہونے كا جواز _ألقاه على وجهه فارتد بصيرا

۷_ پيغمبروں كى چيزوں سے تبرك كے ذريعہ شفاء پانا ممكن ہے _ألقاه على وجهه فارتد بصيرا

۸_ حضرت يوسفعليه‌السلام كا معجزہ اور كرامت كا ظہور يہى تھا كہ حضرتعليه‌السلام كے پيراہن سے يعقوبعليه‌السلام كى نابينا آنكھوں كو شفا حاصل ہوئي _ألقاه على وجهه فارتد بصيرا

۹_حضرت يعقو ب(ع) ،حضرت يوسفعليه‌السلام كى بشارت حيات سے پہلے ہى ان كے زندہ ہونے پر مطمئن تھے_

ألم أقل لكم إنى أعلم من اللّه ما لا تعلمون

(من اللّہ) كا معنى ممكن ہے '' خدا كى طرف سے''ہو اور يہ بھى احتمال ہے''خدا كے بارے ميں ہو''_ اگر پہلے والا معنى ليں تومقام كى مناسب سے جملہ (ما لا تعلمون) كا معنى حضرت يوسفعليه‌السلام كا زندہ ہونا اور انكا ديدارو غيرہ ہے _

۱۰_حضرت يعقوب(ع) اپنے بيٹوں كے برعكس حضرت يوسفعليه‌السلام كى جدائي كے دن ختم ہونے پر اطمينان ركھتے تھے_

ألم أقل لكم إنى أعلم من اللّه ما لا تعلمون

۶۶۰