تفسير راہنما جلد ۸

تفسير راہنما 0%

تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 971

تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 971
مشاہدے: 163054
ڈاؤنلوڈ: 2617


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 971 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 163054 / ڈاؤنلوڈ: 2617
سائز سائز سائز
تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 8

مؤلف:
اردو

آیت ۲۵

( وَالَّذِينَ يَنقُضُونَ عَهْدَ اللّهِ مِن بَعْدِ مِيثَاقِهِ وَيَقْطَعُونَ مَا أَمَرَ اللّهُ بِهِ أَن يُوصَلَ وَيُفْسِدُونَ فِي الأَرْضِ أُوْلَئِكَ لَهُمُ اللَّعْنَةُ وَلَهُمْ سُوءُ الدَّارِ )

اور جو لوگ عہد خدا كو توڑ ديتے ہيں اور جن سے تعلقات كا حكم ديا گيا ہے ان سے قطع تعلقات كرليتے ہيں اور زمين ميں فساد بر پا كرتے ہيں ان كے لئے لعنت اور بدترين گھر ہے (۲۵)

۱_ خداوند متعال نے انسانوں كو اپنے عہد و پيمان پر پا بند رہنے كو لازمى قرار دياہے_والذين ينقضون عهد اللّه

(عہداللہ) سے مراد جس طرح آيت شريفہ (۲۰) ميں گذرچكاہے وہ عہد و پيمان ہيں جو خداوند متعال نے انسانوں سے ليے ہيں ياوہ عہد و پيمان ميں جو انسانوں نے خداوند متعال كے ساتھ باندھے ہوئے ہيں _

۲_ وہ عہد و پيمان جو خداوند متعال نے انسانوں كے ساتھ باندھے ہوئے ہيں انہيں توڑنے كو حرام قرار ديا ہے_

والذين ينقضون عهد الله اولئك لهم اللعنة ولهم سوء الدار

۳ _ وہ عہد و پيمان جو انسان نے خداوند متعال كے ساتھ ركھے ہوئے ہيں ان كا توڑنا بھى حرام ہے _

و الذين ينقضون عهد الله

۴ _ عہد و پيمان كو توڑناخصوصاً اس وقت جب اسكى تاكيد بھى كى گئي ہو، نامناسب اور قابل مذمت كام ہے _

و الذين ينقضون عهد الله من بعد ميثاقه اولئك لهم العنة و لهم سوء الدار

(من بعد ميثاقہ ) ميں ''ميثاق'' مصدر ہے اور استحكام دينے كے معنى ميں آياہے اور (ميثاقہ) كى ضمير (عہد) كى طرف لوٹ رہى ہے _اس وجہ

۸۰۱

سے (من بعد ميثاقہ) كے معنى ميں عہد و پيمان كو مستحكم كرنے كے بعد اسكى پابندى كرنے پر تاكيد كى گئي ہے_

۵ _خداوند متعال نے وہ رابطے كہ جس كے بارے ميں حكم ديا ہے كہ ان كو برقرار ركھاجائے كے سلسلہ ميں انسانوں كو اس پر كاربند رہنے كو بھى واجب قرار ديا ہے _والذين ...يقطعون ما أمر الله به أن يوصل

( ما أمر اللہ ) كى وضاحت كے ليے آيت شريفہ ۲۱ كے حاشيہ (۱) كوملاحظہ فرمائيں _

۶_ زمين پر فساد كرنا، محرمات الہى ميں سے ہے _والذين يفسدون فى الارض اولئك لهم اللنعة ولهم سوء الدار

۷_وہ لوگ جو خداوند متعال كے عہد و پيمان كے پابند نہ ہوں ان پر لعنت خدا ہے اوروہ رحمت الہى سے دورى ميں مبتلا ہوجائيں گے _والذين ينقضون عهد الله اولئك لهم اللنعة

۸_ وہ لوگ جن كو حكم ديا گيا ہے كہ خداوند متعال سے رابطہ كو محكم ركھيں _ اگر وہ اس پر كاربند نہ رہيں تو وہ لعنت اور رحمت الہى سے دورى ميں مبتلا ہوجائيں گے_والذين ...يقطعون ما امر الله به أن يوصل ...اولئك لهم اللنعة

۹_زمين پر فساد كرنے والوں پر لعنت الہى اور رحمت الہى سے دورى ميں مبتلا ہونا ہے _

والذين يفسدون فى الارض اولئك لهم اللعنة

۱۰_ دوزخ، دوزخيوں كے ليے سخت اور برے انجام كى جگہ ہے _ولهم سؤ الدار

آيت ۲۲ و ۲۳ ميں موجود دنيا كا برا مقام (سؤالدار) اس كے مقابلہ ميں موجود قرينہ عقبى الدار كى وجہ سے دوزخ ہے_

۱۱_ برا مقام (دوزخ) ان كے ليے ہے جو عہد و پيمان الہى كو توڑتے ہيں اور وہ ارتباط جنكو برقرار ركھنے كا خداوند عالم نے حكم ديا ہے _ ان كى پابندى نہيں كرتے _والذين ينقضون عهد الله ...و يقطعون ما امر الله لهم سوء الدار

۱۲ _ وہ لوگ جو زمين پر فساد كرتے ہيں وہ برے مقام (دوزخ) ميں گرائے جائيں گے _

والذين ...يفسدون فى الاض لهم سوء الدار

۱۳ _'' دخل عمرو بن عبيد على ابى عبدالله عليه‌السلام فلما سلّم و جلس ...قال : احبّ أن اعرف الكبائر من كتاب الله عزوجل،

۸۰۲

فقال منها نقض العهد و قطيعة الرحم لان الله عزوجل يقول : (اولئك لهم اللعنه و لهم سوء الدار (۱)

عمرو ابن عبيد امام جعفر صادقعليه‌السلام كى خدمت ميں حاضر ہوئے ا اور سلام كركے ان كے ہاں بيٹھ گے اور كہا ميں چاہتاہوں كہ گناہان كبيرہ كو كتاب الہى سے جانوں پھر حضرتعليه‌السلام نے فرمايا ان گناہوں ميں سے ايك عہد شكنى اور قطع رحم ہے چونكہ خداوند عزوجل ارشاد فرماتاہے( اولئك لهم اللنعة ولهم سوء الدار ...)

احكام:۲،۳،۵،۶

اللہ تعالى :اللہ تعالى كا انسانوں كے ساتھ عہد ۲ ; اللہ تعالى كے اوامر ۱ ۵۸

انسان :انسانوں كى ذمہ دارياں ۱

اہل جہنم :۱۱ ، ۱۲

جہنم :جہنم كا برا ہونا ۱۰ ، جہنم ميں جانے كے اسباب ۱۲

رحمت :آخرت ميں رحمت سے محرم لوگ ۷ ، ۸،۹

روابط واجب : ۵

واجب روابط كے قطع كرنے كے آثار ۱۱

روايت : ۱۳

شرك:شرك كا گناہ ۱۳/صلہ رحم:قطع رحم كا گناہ ۱۳

عمل:ناپسنديدہ عمل ۴

عہد :عہد سے وفاء كا وجوب ۱;عہد سے وفا كى اہميت ۷ عہد كے احكام ۲ ، ۳

عہد شكنى كرنے والے :عہدشكنى كرنے والوں پر لعنت ۷; عہد شكنى كرنے والوں كا برا انجام ۱۱;عہدشكنى كرنے والوں كا جہنم ميں ہونا ۱۱

عہدشكنى :خداوند متعال سے عہد شكنى كرنا ۳،۷; خداوند متعال سے عہدشكنى كے آثار ۱۱ ;عہدشكنى كا گناہ ۱۳ ; عہدشكنى كا ناپسند ہونا ۴ ;عہد شكنى كى حرمت ۲ ، ۳

____________________

۱) كافى ج۲ ص ۲۸۷ ح ۲۴ ; نورالثقلين ج۲ ص ۵۰۲ ح ۱۱۷_

۸۰۳

فساد پھيلانا :فساد پھيلانے كى حرمت۶; فساد پھيلانے كى سزا ۹ ،۱۲;فساد پھيلانے كے احكام ۶;فساد پھيلانے كے موارد ۶ ، ۹ ، ۱۲

گناہان كبيرہ :۱۳

لعنت :لعنت كے مستحقين ۷ ، ۸ ،۹

محرمات: ۲ ، ۳،۶

مفسدين :مفسدين پر لعنت ۹ ; مفسدين كا برا انجام ۱۲; مفسدين كا جہنم ميں ہونا ۱۲

واجبات ۱ ، ۵

آیت ۲۶

( اللّهُ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَشَاءُ وَيَقَدِرُ وَفَرِحُواْ بِالْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَمَا الْحَيَاةُ الدُّنْيَا فِي الآخِرَةِ إِلاَّ مَتَاعٌ )

اللہ جس كے لئے چاہتاہے رزق كو وسيع۲_يا تنگ كرديتا ہے اور يہ لوگ صرف زندگانى دنيا پر خوش ہوگئے ہيں حالانكہ آخرت كے مقابلہ ميں زندگانى دنيا صرف ايك وقتى لذت كا درجہ ركھتى ہے اور بس(۲۶)

۱_خداوند متعال، انسانوں كو روزى دينے والا ہے _الله يبسط الرزق لمن يشاء و يقدر

۲ _ خداوند متعال بعض انسانوں كو فراوان اوركثرت سے روزى عطا كرتاہے اور بعض كے نصيب ميں بہت كم روزى ركھتاہے_الله يبسط الرزق لمن يشاء و يقدر

(بسط) كا معنى و سعت دينا ہے اور (قدر) كا معنى تنگ و كم كردينے كے ہيں روزى كا تنگ ہونا ، بہت ہى كم اور ناچيز كے ليے كنايہ ہے _

۳_ بعض انسان دنياكى زندگى سے اپنا دل خوش كرتے ہيں اور آخرت كے حالات سے غافل رہ جاتے ہيں _

فرحوا بالحيوة الدنيا و ما الحيوة الدنيا فى الآخرة الا متاع

۸۰۴

دنيا كو آخرت كے مقابلے ميں ناچيز بيان كرنا اس گروہ كى مذمت كرنے بعد جو دنيا سے اپنے دل كو خوش ركھے ہوئے ہيں _ (فرحوا بالحيوة الدنيا ) يہ اس بات كى طرف اشارہ ہے كہ اس گروہ سے مراد وہ لوگ ہيں جنہوں نے يا تو آخرت كو قبول نہيں كيا اور يا اس سے غافل ہيں _

۴ _ دنيا كى زندگي، آخرت كى زندگى كے مقابلے ميں ناچيز سے توشہ كے علاوہ كچھ نہيں ہے_و ما الحيوة الدنيا فى الآخرة الا متاع

(فى الآخرة) ميں حرف'' في'' مقائسہ و مقابلہ كے ليے ہے (متاع) اس مال كو كہتے ہيں جس سے زندگى ميں بہرہ مند ہوتے ہيں _ اسكونكرہ لانے كا مقصد يہ ہے كہ قلت كا اظہار كيا جائے_

۵ _ آخرت كى زندگي، قابل قدر اور قدر و قيمت والى ہے_وما الحيوة الدنيا فى الآخرة الا متاع

۶ _خداوند متعال اپنى مشيت كے مطابق انسانوں كى روزى كو معين و مشخص فرماتاہے_اللّه يبسط الرزق لمن يشاء و يقدر

(لمن يشاء) (يبسط)اور (يقدر) دونوں كے ليے قيد ہے دوسرے لفظوں ميں (يقدر) كے بعد جملہ (لمن يشاء) مقدر ہے _

۷_ دنيا كى زندگى سے دل خوش كرنااور اسكى قدر و قيمت كى طرف توجہ نہ دينا كفر اختيار كرنے كا ذريعہ ہے _

و فرحوا بالحى وة الدنيا و ما الحيوة الدنيافى الآخرة الا متاع

چونكہ (فرحوا) كى ضمير سے مراد، كفر اختيار كرنے والے اور پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے مخالفين ہيں پس جملہ (فرحوا بالحى وة الدنيا و ...) در حققت ان كے كفر اختيار كرنے كے عوامل و اسباب اور بنياد كى طرف اشارہ ہے_يعنى دنيا كى زندگى سے دل خوش كرنا ان كو كفر اختيار كرنے كى طرف لے جاتاہے_

اللہ تعالى :اللہ تعالى كا رازق ہونا ۱ ، ۲ ; اللہ تعالى كى مشيت ۲ ، ۶

انسان :انسانوں كى روزى ۲ ; انسانوں كى غفلت ۳; انسانوں ميں اقتصادى تفاوت ۲ ; انسانوں ميں دنيا طلبى ۳

جہالت :جہالت و جہل كے آثار ۷

حيات :اخروى زندگى كى قدر و قيمت ۴ ، ۵ ; دنياوى زندگى كى قدر و قيمت نہ ہونا ۴ ،۷

دنيا :دنيا و آخرت ۴

۸۰۵

دنيا طلبى :دنيا طلبى كے آثار ۷

روزى :روزى كا سبب ۱ ، ۲;روزى كا مقدر ہونا ۶

غفلت :آخرت سے غفلت ۳

كفر :كفر كا سبب ۷

آیت ۲۷

( وَيَقُولُ الَّذِينَ كَفَرُواْ لَوْلاَ أُنزِلَ عَلَيْهِ آيَةٌ مِّن رَّبِّهِ قُلْ إِنَّ اللّهَ يُضِلُّ مَن يَشَاءُ وَيَهْدِي إِلَيْهِ مَنْ أَنَابَ )

اور يہ كافر كہتے ہيں كہ ان كے اوپر ہمارے پسند كى نشانى كيوں نہيں نازل ہوتى تو يہ پيغمبر كہہ ديجئے كہ اللہ جس كو چاہتاہے گمراہى ۳_ميں چھوڑ ديتاہے اور جو اس كى طرف متوجہ ہوجاتے ہيں انھيں ہدايت ديديتاہے (۲۷)

۱_ عصر بعثت كے كفار نے رسالت پيغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى حقانيت پر كسى معجزہ يا نشانى كا دعوى نہيں كيا _

و يقول الذين كفروا لو لا انزل عليه آية من ربه

۲ _ كفار، توحيد اور رسالت پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى حقانيت پر يقين كرنے كے ليے قرآن مجيد كے علاوہ كوئي دوسرا معجزہ چاہتے تھے_و يقول الذين كفروا لو لا انزل عليه آية من ربه

(إن اللہ يضل من يشاء و يھدي ...)كا جملہ اس بات كا قرينہ ہے كہ كفار اپنى ہدايت اور رسالت پيغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو قبول كرنے كے ليے جسكا اصل مقصد توحيد تھا معجزہ چاہتے تھےيعنى يہ كہتے تھے اگر معجزہ دكھاؤ گے تو تيرى رسالت كو قبول كريں گے اور توحيد والے ہوجائيں گے _

۳ _ عصر بعثت كے كفار كا پروپيگنڈہ، پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے خلاف ماحول كو آمادہ كرنا تھا _

و يقول الذين كفروا لو لا انزل عليه آية من ربه

۴ _انسانوں كى ہدايت اور ان كى گمراہي، خداوند متعال كے دست قدرت اوراسكى مشيت كے ساتھ مربوط ہے _

قل إن الله يضل من يشاء و يهدى اليه من اناب

(يضل ) اور (يهدي ) دونوں افعال كى صفات و خصوصيات اس بات كا قرينہ ہيں كہ وہ ايك دوسرے كے ليے ہيں _تو

۸۰۶

مذكورہ بالا جملہ كا معنى يہ ہوگا (إن الله يضل عنه من يشاء و يشاء اضلال من لم ينب و يهدى اليه من يشاء و يشاء هداية من أناب ) خداوند متعال اسكو گمراہ كرتاہے جو خود گمراہى كو چاہتاہو اور اس كى دربار ميں تو بہ نہ كرے اور اسكى طرف نہ جھكے اور اسكى ہدايت كرتاہے جو خود ہدايت كو چاہے اور وہ اسكى ہدايت كرتاہے جو اس كے حضور توبہ كرے اور اسكى طرف ميلان و جھكاؤ ركھتا ہو_

۵ _ انسان، خود اپنى ہدايت اورگمراہى ميں بہت بڑا كردار ادا كرتاہے _ان الله يضل من يشاء و يهدى اليه من اناب

۶_ خداوند متعال كى طرف جھكاؤ، مشيت الہى كى طرف سے اسكى ہدايت كا پيش خيمہ ہے اورا سكا توحيد و رسالت پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو قبول كرنے كے ليے راہنمائي ہے_إن الله يضل من يشاء و يهدى اليه من أناب

(إنابة) (أناب) كا مصدر ہے جسكا معنى لوٹنا اور توجہ كرنا ہے (إليہ) كے قرينے كى وجہ سے اس سے مراد، خداوند متعال كى طرف توجہ كرنا اور لوٹنا ہے اور اس وجہ سے كہ يہ وصف ہدايت پانے سے پہلے واقع ہواہے تو اس سے مراد، خداوند متعال كى طرف جھكاؤ اور اس سے دورى اختيار نہ كرنا ہے _

۷_ انسان كا خداوند متعال كى طرف نہ جھكنا يہ مشيت الہى كا اسكو گمراہ كرنے اور توحيد و رسالت پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى طرف ہدايت نہ كرنے كا پيش خيمہ ہے _إن الله يضل من يشاء و يهدى اليه من اناب

۸_ وہ لوگ جو ہدايت كے ليے زمينہ نہيں ركھتے وہ معجزات كے ديكھنے سے بھى ہدايت حاصل نہيں كرسكيں گے اور توحيد الہى اور رسالت پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى طرف نہيں آئيں گے _لو لا انزل عليه آية من ربه قل إن الله يضل من يشاء

خداوند متعال ان كے جواب ميں جو اپنى ہدايت كو معجزے لانے كے ساتھ مشروط كرتے ہيں فرماتا ہے كہ ہدايت اور گمراہى كا مسئلہ خداوند متعال كے ہاتھ ميں ہے_ يہ جواب ان كے مذكورہ دعوى كى حقيقت كو اس طرح بيان كرتاہے كہ معجزات ہدايت كا سبب نہيں بن سكتے _ بلكہ يہ مشيت الہى ہے جو اس ميں كردار ادا كرتى ہے _

۹_ كفار نے اپنى ہدايت پانے ميں جو مشورہ ديا اس كا اور خاص معجزات كا بے اثر ہونا، يہ دليل ہے كہ وہ پيغمبر

۸۰۷

اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى طرف راہنمائي نہيں پاسكيں گے _لو لا انزل عليه اية من ربه قل ان الله يضل من يشاء ويهدى اليه من اناب

۱۰_ اللہ تعالى كى مشيتيں قانو ن و ضوابط كے ساتھ ہيں اور فضول اور بے دليل ہونے سے پاك و پاكيزہ ہيں _

يضل من يشاء و يهدى اليه من اناب

(من يشاء ) كى جگہ ( من أناب) كا جملہ لانا يہ اس حقيقت كى طرف اشارہ كرتاہے كہ اگر چہ تمام امور مشيت الہى كے تابع ہيں ليكن اسكى مشيت بے معنى نہيں بلكہ ہدايت اور گمراہي، اعمال كى قابليت و لياقت كى بنياد پر ہے _ ہدايت اور گمراہ كرنے كے سلسلہ ميں اس كى ہدايت اس كو شامل حال ہوتى ہے جو خدا كى طرف جھكتا ہے او ر گمراہى اس كا مقدر بنتى ہے جو اس سے منہ موڑ لے _

استعداد:استعدادوں كى اہميت ۸

اسلام :صدر اسلام كى تاريخ ۳

اللہ تعالى :اللہ تعالى سے منہ موڑ نے كے آثار ۷; اللہ تعالى كا پاك و پاكيزہ ہونا ۱۰;اللہ تعالى كا گمراہ كرنا ۴ ; اللہ تعالى كى مشيت ۴ ;اللہ تعالى كى مشيت كا قانون كے ساتھ ہونا ۱۰ ;اللہ تعالى كى مشيت كا پيش خيمہ ۶،۷; اللہ تعالى كى ہدايت كرنا ۴

انسان :انسان كا كردار۵

آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :آنحضرت كو جھٹلانے والے۱ ;آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے خلاف فضا سازى ۳

توحيد :توحيد كا پيش خيمہ ۶ ; توحيد كے موانع ۷

جھكاؤ:خداوند متعال كى طرف جھكنے كے آثار۶

كفار:صدر اسلام كے كافروں كى خواہشات ۲;صدر اسلام كے كافروں كى فضا سازى ۳;صدر اسلام كے كفار اور آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ۱ ، ۲، ۳ ; صدر اسلام كے كفار اور توحيد ۲ ; صدر اسلام كے كفار اور معجزہ ۲; صدر اسلام كے كفار كا ہدايت كو قبول نہ كرنا ۹ ; كافروں پر معجزے كا بے اثر ہونا ۹

كفر:آنحضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے كفر ۷ ; كفر كا سبب ۷

گمراہى :گمراہى كا پيش خيمہ ۷;گمراہى كا سبب ۴ ،۵

۸۰۸

معجزہ :معجزہ اقتراحى ۲ ;معجزہ اقتراحى كا رد ۹ ; معجزے كو جھٹلانے والے ۱

ہدايت :ہدايت كا پيش خيمہ ۶ ; ہدايت كا سبب ۴ ، ۵ ، ۶

ہدايت كو قبول نہ كرنے والے :ہدايت كو قبول نہ كرنے والوں كى گمراہى ۸ ; ہدايت كو قبول نہ كرنے والے اور آنحضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ۸ ; ہدايت كوقبول نہ كرنے والے اور توحيد ۸ ; ہدايت كو قبول نہ كرنے والے اور معجزہ ۸

آیت ۲۸

( الَّذِينَ آمَنُواْ وَتَطْمَئِنُّ قُلُوبُهُم بِذِكْرِ اللّهِ أَلاَ بِذِكْرِ اللّهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ )

يہ وہ لوگ ہيں جو ايمان لائے ہيں اور ان كے دلوں كو ياد خداسے اطمينان حاصل ہوتاہے اور آگاہ ہوجائو كہ اطمينان ياد خدا سے ہى حاصل ہوتاہے (۲۸)

۱ _جو افراد ايمان لائے ان كے دلوں كو ياد الہى سے اطمينان حاصل ہوتاہے وہ ان لوگوں ميں سے ہيں جنكو خداوند متعال نے اپنى طرف ہدايت فرمائي ہے_و يهدى اليه من أناب _ الذين ء امنوا و تطمئن قلوبهم بذكر الله

۲_ صدر اسلام كے مسلمان ان لوگوں ميں سے تھے جو ہدايت حاصل كرنے سے پہلے خدا كى طرف جھكاؤ ركھتے تھے اور اس سے منہ موڑنے والے نہيں تھے_و يهدى إليه من أناب _ الذين ء امنوا و تطمئن قلوبهم بذكر الله

(الذين آمنوا ) (من آناب) پر عطف بيان ہے اور اس كو مصادق كے ذريعہ بيان كرنے والا ہے يعنى جو لوگ ايمان لائے ہيں يہ وہى ہيں جو خدا كى طرف جھكا ؤ ركھتے تھے اس وجہ سے ان كى ہدايت كے ليے مشيت الہى شامل حال ہوئي ہے_

۳ _ فقط ذكر الہى اور اسكى ياد سے دلوں كو اطمينان اور سكون ملتاہے_ألا بذكر الله تطمئن القلوب

(بذكر اللہ) كا اس كے متعلق ( تطمئن) پر مقدم كرنے كا مقصد، حصر كا معنى حاصل كرنا ہے _

۴ _ ياد الہى اور اس كے ذكر سے غافل انسان، مضطرب و پريشان ہوتے ہيں _ألا بذكر الله تطمئن القلوب

۸۰۹

۵_عن جعفر بن محمد عليه‌السلام فى قوله : '' ألا بذكر الله تطمئن القلوب'' فقال : بمحمد عليه و آله السلام تطمئن القلوب و هو ذكر الله ...'' (۱)

امام جعفر صادقعليه‌السلام سے اللہ تعالى كے اس قول (ألا بذكر الله تطمئن القلوب ) كے بارے ميں روايت ہے كہ حضرتعليه‌السلام نے فرمايا حضرت محمد مصطفيصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ان پر اور انكى آل پر درود و سلام ہوں جن كے ذريعے دلوں كو اطمينان نصيب ہوتاہے_ اور وہ ذكر الہى ہے _

۶_(عن أبى عبدالله عليه‌السلام فى قوله تعالى '' الذين آمنوا و تطمئن قلوبهم بذكر الله الا بذكر الله تطمئن القلوب'' قال: قال رسول الله صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم لعلى بن ابى طالب عليه‌السلام : تدرى فى من نزلت ؟ فى من صدّق لى و آمن بى و احبّك و عترتك من بعدك و سلّم الامر لك و للائمة من بعدك (۲)

امام جعفر صادقعليه‌السلام سے خداوند كے اس قول (الذين آمنوا و تطمئن قلوبهم ...) كے بارے ميں روايت ہے كہ آپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے فرمايا كہ رسالت مآبصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے مولا امير المؤمنين سے فرمايا كيا آپ جانتے ہيں كہ يہ آيت شريفہ كس كے بارے ميں نازل ہوئي ہے؟ _ جو ميرى تصديق كرے اور مجھ پر ايمان لائے اور تجھے اور تيرى عترت و آل كو جو تيرے بعد ميں آئے گى اس سے دوستى ركھتاہو اور تيرى اور تيرے بعد والے ائمہ كى ولايت كو قبول كرتاہو_

'' عن ابى عبدالله عليه‌السلام قال: فاما ما فرض على القلب من الايمان فالاقرار و المعرفة و العقد و الرضا و التسليم بان لا اله الا الله وحده لا شريك له و ان محمداً عبده و رسوله و هو عمله و هو قول الله عزوجل : '' الا بذكر الله تطمئن القلوب .(۳)

امام جعفر صادقعليه‌السلام سے روايت ہے كہ ايمان كى وہ قسم جو دل ميں ركھنا واجب ہے _وہ اقرار ، شناخت ، عہد و ايمان ، رضايت اور اس معبود كى طرف تسليم

____________________

۱)تفسير عياشى ج۲ ص ۲۱۱ ح ۴۴ ; نورالثقلين ج۲ ص۵۰۲ ح ۱۱۷_

۲) تفسير فرات كوفى ص ۲۰۷ ; بحارالانوار ج ۲۳ ص ۳۶۷ ح ۳۶_

۳) كافى ج۲ ص ۳۴ ; ح۷ ، بحارالانوار ج۶۶ ص ۲۴ ; ح ۶_

۸۱۰

خم ہوناہے كہ وہ يكتا ہے اور اس كا كوئي شريك نہيں خداوند متعال كے علاوہ كوئي معبود نہيں _اور يہ كہ

حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اس كے بندے اور اس كے رسول ہيں _ يہ سب (اقرار و غيرہ) كا تعلق دل سے ہے يہى اللہ تعالى كا فرمان ہے (...الا بذكر الله تطمئن القلوب ...)

اطمينان :اطمينان كے اسباب ۳

آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے فضائل ۵

ايمان :ائمہعليه‌السلام پر ايمان ۶ ; امير المؤمنين علىعليه‌السلام پر ايمان ۶ ; آنحضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر ايمان ۶ ; ايمان كى حقيقت ۷

تسليم :تسليم كى حقيقت۷

جھكاؤ:اللہ تعالى كى طرف جھكاؤ۲

ذاكرين :ذاكرين كے فضائل ۱

ذكر :ذكر الہى سے مراد۵;ذكر الہى كے آثار ۳

روايت : ۵ ، ۶ ،۷

سكون :سكون كے اسباب ۳

علم نفسيات : ۳ ، ۴

غافلين :غافلين كا مضطرب اور پريشان ہونا ۴;غافلين كى پريشانى ۴; غافلين كے صفات ۳

غفلت :اللہ تعالى سے غافل ہونے كے آثار ۴

مؤمنين :مؤمنين كا دلى اطمينان ۱ ; مؤمنين كى ہدايت ۱; مؤمنين كے فضائل ۱ ، ۶

مسلمين :صدر اسلام كے مسلمين كا جھكاؤ ۲;صدر اسلام كے مسلمين كے فضائل ۲

ہدايت پانے والے : ۱

۸۱۱

آیت ۲۹

( الَّذِينَ آمَنُواْ وَعَمِلُواْ الصَّالِحَاتِ طُوبَى لَهُمْ وَحُسْنُ مَآبٍ )

جو لوگ ايمان لائے اور انھوں نے نيك اعمال كئے ان كے لئے بہترين جگہ (بہشت) اور بہترين بازگشت ہے (۲۹)

۱_خداوند وحدہ لا شريك ، پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور قرآن مجيد پر ايمان لانے والے ہى نيك عمل كو بجالانے والے ہيں وہ دنيا كى زندگيوں ميں سے بہترين اور پاكيزہ ترين زندگى كے حامل ہيں _الذين ء امنوا و عملوا الصالحات طوبى لهم

(ءامنوا) كے متعلق مذكورہ آيات كى روشنى ميں توحيد ، پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور قرآن مجيد ہے (طوبى ) اطيب كا اسم تفضيل مؤنث ہے جسكا معنى بہترين اور پاك ترين ہے _ اور اس سے مراد لفظ (مئاب) كے قرينہ مقابل ہونے كى وجہ سے دنيا كى پاك اور بہترين زندگى ہے _

۲_ ان مؤمنين كا انجام نيك ( سعادت آخروي) ہے جو عمل صالح بجا لانے والے ہيں _

الذين آمنوا و عملوا للصالحات طوبى لهم و حسن مئاب

(مئاب) مصدر ميمى اور لوٹنے كے معنى ميں ہے _

اس سے مراد آخرت كا ميدان ہے_ يہ بات قابل ذكر ہے كہ (طوبى ) مبتدا ہے (حسن مئاب) اس پر عطف ہے اور (لہم ) ان دونوں كے ليے خبر ہے_

۳ _ انسان كى دنيا اور آخرت كى سعادت ميں ايمان اس وقت مؤثر ہے كہ جب اسكے ساتھ اعمال صالح ہوں _

الذين ء امنوا وعملوا الصالحات طوبى لهم و حسن مئاب

۴ _ نيك اعمال، ايمان كے بغير،دنيا و آخرت كى سعادت كى ضمانت نہيں ديتے _

الذين ء امنوا و عملوا الصالحات طوبى لهم و حسن مئاب

۵_'' سئل رسول الله صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم عن طوبى قال: شجرة

۸۱۲

أصلها فى دارى و فرعها على أهل الجنة ثم سئل عنها مرة اخرى فقال: فى دار على عليه‌السلام ان دارى و دار على عليه‌السلام فى الجنة بمكان واحد (۱)

رسالت مآبصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے طوبى كے بارے ميں پوچھا گيا تو حضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے فرمايا: ايسا درخت ہے جسكى جڑ ميرے گھر ميں ہے اور اسكى شاخيں بہشتيوں كے سروں پر ہيں پھر جب دوسرى مرتبہ حضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے سوال ہوا تو حضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے فرمايا (اسكى جڑ) علىعليه‌السلام كے گھر ميں ہے بے شك علىعليه‌السلام اور ميراصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم گھر بہشت ميں ايك جگہ پر ہے _

امير المؤمنين علىعليه‌السلام :امير المؤمنينعليه‌السلام كے فضائل ۵

آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے فضائل ۵

ايمان :ايما ن اور عمل صالح ۳;ايمان كى اہميت ۴ ; ايمان كے آثار ۳

درخت طوبى :درخت طوبى كى جگہ ۵

روايت : ۵

سعادت:اخرت كى سعادت كے اسباب ۳ ; دنيا كى سعادت كے اسباب ۳

سعادت مند:۲

صالحين :صالحين كا اچھا انجام ۲ ; صالحين كى دنياوى زندگى ۱ ; صالحين كى سعادت اخروى ۲

عمل صالح:عمل صالح اور ايمان ۴; عمل صالح كى اہميت ۳ ; عمل صالح كے آثار ۱ ، ۴

مؤمنين :مؤمنين كا اچھا انجام ۲; مؤمنين كى آخرت كى سعادت ۲ ; مؤمنين كى دنيا وى زندگى ۱; مؤمنين كے فضائل

____________________

۱) مجمع البيان ج۵ ص ۴۴۸ ; نورالثقلين ج۲ ص ۵۰۶ ح ۱۳۷_

۸۱۳

آیت ۳۰

( كَذَلِكَ أَرْسَلْنَاكَ فِي أُمَّةٍ قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِهَا أُمَمٌ لِّتَتْلُوَ عَلَيْهِمُ الَّذِيَ أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ وَهُمْ يَكْفُرُونَ بِالرَّحْمَـنِ قُلْ هُوَ رَبِّي لا إِلَـهَ إِلاَّ هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَإِلَيْهِ مَتَابِ )

اسى طرح ہم نے آپ كو ايك ايسى قوم كے درميان بھيجا ہے جس سے پہلے بہت سى قوميں گذر چكى ہيں تا كہ آپ ان چيزوں كى تلاوت كريں جنھيں ہم نے آپ كى طرف بذريعہ وحى نازل كياہے حالانكہ وہ لوگ رحمان كے انكار كرنے والے ہيں _آپ ان سے كہئے كہ وہ ميرا رب ہے اور اس كے علاوہ كوئي خدا نہيں ہے اسى پر ميرا اعتماد ہے اور اسى كى طرف بازگشت ہے (۳۰)

۱_ پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ، لوگوں كے درميان خداوند متعال كے بھيجے ہوئے رسول تھے_أرسلناك فى امة

۲_ پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم رسالت ميں اور وحى كو حاصل كرنے ميں گذشتہ امتوں كے انبياءعليه‌السلام كى طرح تھے اور ان كى امت كا ان سے برتاؤ ايسےہى تھا جيسے گذشتہ امتوں كا اپنے انبياءعليه‌السلام كے ساتھ تھا_

كذلك ارسلناك فى امة قدخلت من قبلها امم لتتلوا عليهم الذى اوحينا اليك

(كذلك أرسلناك ...) كے جملے ميں جو تشبيہ ہے اسكا تقاضا يہ ہے كہ مشبہ ، مشبہ بہ اور وجہ شبہہ موجود ہو_ كہا گيا ہے كہ (مشبّہ)'' پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو اپنى امت كى طرف بھيجنا ہے ''''مشبہ بہ'' گذشتہ امتوں ميں انبيائ(ع) كو بھيجنا ہے اور (وجہ شبہہ) ايسے حقائق ہيں جنكوگذشتہ آيات يا اسى

۸۱۴

مورد بحث آيت سے استفادہ كيا جاسكتاہے _ ان حقائق ميں سے خود ذات رسالت، وحى كا آنا، رسالت كى ذمہ دارى ، اور رسول كو بھيجنے كا ہدف و مقصد (لتتلوا عليهم ...) امتوں كا برتاؤ، ان كا انجام ، لوگوں كى ہدايت اور گمراہى ميں انبياءعليه‌السلام كو بھيجنے كے بعد خداوند متعال كى روش و طريقہ (قل إن اللہ يضل من يشاء و يھدى اليہ من أناب) و ...وغيرہ ہيں _

۳_ پيغمبراسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى بعثت اور امت سے پہلے متعدد امتوں كا مٹ جانا اور ظاہر ہونا او ر انبياء (عليہم السلام) سے ان كا بہرہ مندہونا_أرسلناك فى امة قد خلت من قبلها امم

(خلّوا)'' خلت '' كا مصدر ہے اس كے معانى ميں سے ايك معنى گذر جانا ہے اور امتوں كا گذرنا اورچلے جانا سے مراد، ان كى نابودى ہے (أرسلناك فى امة) يعنى امت كا رسول سے بہرہ مند ہونے سے مراد يہ ہے كہ ان سے پہلے بھى امتيں تھيں اس سے يہ بات ظاہر ہوتى ہے كہ ہر امت خداوند متعال كى طرف سے ايك رسول ركھتى تھي_

۴_ لوگوں كے ليے قرآن مجيد كى تلاوت كرنا پيغمبر اسلام كى ذمہ دراى اور انہيں پيغمبر ى عطاكرنے كے مقاصدميں سے تھا _

أرسلناك لتتلوا عليهم الذى اوحينا اليك

(تلاوت) '' تتلوا '' كا مصدر ہے جسكا معنى پڑھنا ہے (لتتلوا) (أرسلناك) كے متعلق ہے جو پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى ذمہ دارى اور ان كو پيغمبر بناكر بھيجنے كے مقصد كو بيان كرتاہے_

۵_ قرآن مجيد ايك ايسى حقيقت ہے كہ جسكو خداوند متعال نے وحى كے ذريعہ پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر نازل فرمايا_

لتتلوا عليهم الذى اوحينا اليك

۶ _پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم جس امت كى طرف مبعوث ہوئے انہوں نے خداوند رحمن سے كفر اختيار كيا_

وهم يكفرون بالرحمن

۷_ قرآن مجيد اور پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر جو وحى نازل ہوئي ہے اسكو قبول نہ كرنا، خداوند متعال اور اسكى رحمانيت سے كفر اختيار كرنے كے مترادف ہے _لتتلوا عليهم الذين اوحينا اليك وهم يكفرون بالحرحمن

كيونكہ عصر بعثت كے لوگ خصوصاً اہل مكہ اور اس كے اطراف كے لوگ خداوند متعال كے معتقد تھے پس (يكفرون بالرحمن ) سے مراد (لتتلوا عليهم ) كے قرينے كى وجہ سے قرآن مجيد كا انكار ہے اور قرآن مجيد كے انكار كو كفر الہى سے تعبير كرنا گويا اس نكتہ كى طرف اشارہ كرتاہے كہ قرآن مجيد كو قبول نہ كرنا اور اس سے انكارى ہونا ايسے ہى ہے جيسے خداوند متعال سے

۸۱۵

كفر كيا گيا ہو_

۸_ پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر قرآن مجيد اور وحى كا نازل ہونا، خداوند متعال كى وسيع رحمت كا جلوہ ہے _

وهم يكفرون بالرحمن

۹_ عصر بعثت كے لوگ خداوند متعال كو رحمن كے نام و صفت سے نہيں پہچانتے تھے اور اسى وجہ اس سے كفر كرتے تھے_و هم يكفرون بالرحمن

اكثر مفسرين كا نظريہ يہ ہے كہ عصر بعثت كے لوگوں كے كفر سے مراد، خداوند كے (الرحمان) كے اسم وصفت سے ناآگاہى ہے يعنى خداوند متعال كو اس اسم و صفت سے نہيں جانتے تھے اور جب قرآن مجيد ميں خداوند متعال كو اس نام (الرحمان) سے جب ياد كيا گيا تو اس سے انكارى ہوئے_ اور انہوں نے كہا ( رحمان) كون ہے اور كونسا خدا ہے _

۱۰_ فقط خداوند رحمن ہى پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا مربى اور مدبر ہے_قل هو ربى لا اله الا هو

۱۱_ فقط خداوند متعال ہى لائق عبادت ہے _لا اله الا هو

۱۲_ ربوبيت الہى كا يقين ،انسان كو اسكى عبادت پر آمادہ كرتاہے_لا اله الا هو

۱۳_ فقط خداوند متعال كى ذات پر توكل كرنا چاہيئے_عليك توكلت

(عليہ) كو (توكلت) پر مقدم كرنا حصر كا فائدہ كے ليے ہے _

۱۴_پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى توحيد، خداوند متعال پر توكل ميں ہے_عليه توكلت

۱۵_ ربوبيت الہى اور اسكى وحدانيت پر يقين ركھنا ، انسان كو توكل ميں توحيد اختيار كرنے كى طرف لے جاتاہے _

هو ربى لا اله الا هو عليه توكلت

(عليہ توكلت) كا جملہ ربوبيت الہى اور اسكى وحدانيت جو (ہو ربي) ا ور (لا الہ الا اللہ) سے حاصل ہوتى ہے كے نتيجے كے مقام پر ہے_

۱۶_ انسانوں نے، صرف خداوند متعال كى طرف لوٹنا ہے_و إليه متاب

(متاب) (تاب)كا مصدر ميمى ہے جو لوٹ كرآنے كے معنى ميں ہے _ باء پر كسرہ ياء متكلم كے حذف پر دلالت كرتاہے اور (إليہ) كا اس پر مقدم ہونا حصر پر دلالت كرتاہے_

۸۱۶

۱۷_ ربوبيت الہى اور اسكى وحدانيت پر اعتقاد ركھنا انسان كے اس يقين كا پيش خيمہ ہے كہ وہ خداوند متعال كى طرف حركت كررہاہے اور اسكى طرف لوٹ كرجانا ہے _هو ربى إليه متاب

(إليہ متاب) كا جملہ (عليہ توكلت ) كى طرح ربوبيت الہى اور اسكى وحدانيت كے نتيجے كى طرح ہے _

۱۸_ خداوند متعال ،پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو كافروں كے ساتھ برتاؤ كرنے اور ان كو جواب دينے كى تعليم دينے والا ہے _

قل هو ربى و إليه متاب

اسماء وصفات :رحمن ۶ ، ۱۰

اللہ تعالى كى طرف لوٹنا ۱۶

اللہ تعالى :اللہ تعالى كى تعليمات ۱۸ ;اللہ تعالى كى خصوصيات ۱۰ ،۱۱، ۱۳،۱۶; اللہ تعالى كى رحمت كى نشانياں ۸

اللہ كے رسول :۱

امتيں :امتوں ميں شباہت ۳

آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور تلاوت قرآن مجيد ۴ ;آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور كفار ۱۸ ;آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا توكل ۱۴ ;آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا مدبر ۱۰ ، آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا مربى ۱۰ ; آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا معلم ۱۸ ; آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى توحيد ۱۴; آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى ذمہ دارى ۴ ;آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى نبوت ۱;آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى نبوت كا فلسفہ ۴ ; حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو وحى ہونا ۵ ، ۸

انبياء :انبياء كى تاريخ ۳ ; رسالت انبياء سے شباہت ۲

انسان :انسانوں كا انجام ۱۶

ايمان :ايمان كا پيش خيمہ ۱۷ ; ايمان كے آثار ۱۲،۱۵; توحيد پر ايمان ۱۵; خداوند متعال كى ربوبيت پر ايمان ۱۲ ،۱۵; خداوند متعال كى طرف لوٹ جانے پر ايمان ۱۷

تشبيہات قرآن :حضرت محمد مصطفىصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى رسالت كى تشبيہہ ۲۰

توحيد :توحيد ربوبى ۱۰ ; توحيد عبادى ۱۱ ;

۸۱۷

توكل :توكل كا سبب ۱۵;خداوند متعال پر توكل ۱۳ ، ۱۴

ذكر :ربوبيت الہى كا ذكر ۱۲

عبادت:عبادت الہى كا پيش خيمہ ۱۲

عقيدہ :توحيد پر عقيدہ ۱۷ ; ربوبيت الہى پر عقيدہ۱۷

قرآن مجيد :قرآن مجيد كا وحى ہونا ۵ ،۸;قرآن مجيد كى تشبيہات ۲ ; قرآن مجيد كى تكذيب۷ ;قرآن مجيد كى تلاوت كى اہميت ۴

كفار :خداوند متعال سے كفر كرنے والے ۶;كفار سے برتاؤ كا طريقہ ۱۸

كفر :اللہ تعالى سے كفر ۱۷ ; اللہ تعالى كى رحمانيت سے كفر ۷ ،۹; كفر كے موارد ۷

گذشتہ امتيں :گذشتہ امتوں كا نابودى ہوجانا ۳ ; گذشتہ امتوں كى تاريخ ۳; گذشتہ امتيں اور انبياءعليه‌السلام ۲

لوگ :صدر اسلام كے لوگ اور رحمانيت الہى ۹ ;صدر اسلام كے لوگوں كا كفر ۶،۹ ; صدر اسلام كے لوگوں كى جہالت ۹

مسلمين :مسلمين اور حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ۲

نظريہ كائنات:توحيدى نظريہ كائنات ۱۱; نظريہ كائنات اور ايڈيالوجى ۱۲ ، ۱۵ ، ۱۷

وحى :وحى كا جھٹلانا ۷

۸۱۸

آیت ۳۱

( وَلَوْ أَنَّ قُرْآناً سُيِّرَتْ بِهِ الْجِبَالُ أَوْ قُطِّعَتْ بِهِ الأَرْضُ أَوْ كُلِّمَ بِهِ الْمَوْتَى بَل لِّلّهِ الأَمْرُ جَمِيعاً أَفَلَمْ يَيْأَسِ الَّذِينَ آمَنُواْ أَن لَّوْ يَشَاءُ اللّهُ لَهَدَى النَّاسَ جَمِيعاً وَلاَ يَزَالُ الَّذِينَ كَفَرُواْ تُصِيبُهُم بِمَا صَنَعُواْ قَارِعَةٌ أَوْ تَحُلُّ قَرِيباً مِّن دَارِهِمْ حَتَّى يَأْتِيَ وَعْدُ اللّهِ إِنَّ اللّهَ لاَ يُخْلِفُ الْمِيعَادَ )

اور اگر كوئي قرآن ايسا۱_ ہو جس سے پہاڑوں كو اپنى جگہ سے چلايا جا سكے يا زمين طے كى جاسكے يا مردوں سے كلام كيا جا سكے (تو وہ يہى قرآن ہے )بلكہ تمام امور اللہ كے لئے ہيں تو كيا ايمان والوں پر واضح نہيں ہوا كہ اگر خدا جبراً چاہتا تو سارے انسانوں كو ہدايت دے ديتا اور ان كا فروں ۲_پر ان كے كرتوت كى بنا پر ہميشہ كوئي نہ كوئي مصيبت پڑتى رہے گى يا ان كے ديار كے آس پاس مصيبت آتى رہے گى يہاں تك كہ وعدہ الہى كا وقت آجائے كہ اللہ اپنے وعدہ كے خلاف نہيں كرتاہے (۳۱)

۱_ نزول قرآن جو پہاڑوں كو حركت ميں لاتاہے، زمين كو ٹكڑے ٹكڑے كرديتاہے ، مردوں كو زندہ كرتاہے وہ ان لوگوں كے ليے ہدايت كا چراغ نہيں بن سكتا جن كو خداوند متعال ہدايت نہ دينا چاہتاہو_

و لو أن قرء اناً سيرت به الجبال او قطعت به الارض او كلم به الموتى

(تسيير) ''سيرت '' كامصدر ہے جو حركت دينے كے معنى ميں آتاہے اور (تقطيع) ''قطعت '' كا مصدر ہے جو بہت گہرا سوراخ

۸۱۹

كرنے كے معنى ميں آتاہے يا ٹكڑے ٹكڑے كرنے كے معنى ميں آتاہے حرف باء تينوں مذكورہ جملات ميں استعانت كے معنى ميں ہے (بل الله الامر ) كا جملہ اور (ان لو يشاء الله لهدى الناس ) كا جملہ يہ بتاتاہے كہ'' لو انّ ''كا جواب شرط'' لم تهيدوا إن لم يشاء الله'' جيسا جملہ ہے_

۲ _ وہ لوگ جو تلاوت قرآن مجيد سے ہدايت حاصل نہيں كرتے اور آخرت پر ايمان نہيں لاتے حتى ان كے ليےمردے بھى زندہ ہوجائيں اور وہ آخرت كے حقائق كو ان كے ليے بيان كريں تب بھى وہ ہدايت نہيں پائيں گے _

و لو انّ قرء اناً كلم به الموتي

جملات (سيرت به الجبال ) اور (قطعت به الارض ) اور (كلم به الموتي ) يہ ان معجزات كى حكايت كرتے ہيں جن كى كفار نے درخواست كى تھى مثلا ً يہ كہا جاسكتاہے كہ جملہ (كلم بہ الموتي) اس بات كى طرف اشارہ كرتاہے كہ انہوں نے آخرت كے بارے ميں يقين پيدا كرنے كے ليے پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے درخواست كى كہ مردوں كو زندہ كرے تاكہ مرنے كے بعد والى دنيا اورآخرت كے بارے ميں انہيں خبر ديں _

۳_ وہ لوگ جو مشاہدہ كرنے اور قرآن مجيد جو پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر نازل ہوا ہے كى تلاوت كرنے سے ہدايت نہيں پاتے وہ كسى نشانى و معجزے سے ہدايت حاصل نہيں كرسكيں گے _و لو انّ قرء اناً سيّرت به الجبال بل للّه الامر جميعا

۴ _ انسانوں كى ہدايت، خداوند متعال كے ہاتھ اور اسى كے اختيار ميں ہے _و لو أنّ قرء انا ً بل للّه الامر جميعا

(الامر) كا مصداق جو قرينہ'' أفلم يأيئس أن لو يشاء الله لهدى الناس'' اور ''قل إن الله يضل من يشاء و يهدي ...) كى وجہ سے جو آيت ۲۷ ميں ہے ، انسانوں كى ہدايت اور ضلالت ہے _

۵_خداوند متعال تمام امور كا منشا و سبب ہے اور تمام چيزيں اس كے ہاتھ سے جارى و سارى ہيں _لله الامر جميعا

۶_ مشيت الہى نافذ ہونے والى اور تخلف ناپذير ہے _أن لو يشاء الله لهدى الناس جميعا

۷_ تمام لوگوں كا ہدايت يافتہ ہونا، مشيت اور تقاضا الہى نہيں ہے _أن لو يشاء الله لهدى الناس جميعا

يہ بات قابل ذكر ہے كہ يہاں مشيت سے مراد مشيت تكوينى ہے و گرنہ خداوند متعال مشيت تشريعى ميں تمام لوگوں كى ہدايت كو چاہتاہے_

۸_عصر بعثت كے مؤمنين، ظہور معجزہ كے خواہاں تھے تا

۸۲۰