تفسير راہنما جلد ۹

تفسير راہنما 0%

تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 779

تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 779
مشاہدے: 168625
ڈاؤنلوڈ: 2185


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 779 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 168625 / ڈاؤنلوڈ: 2185
سائز سائز سائز
تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 9

مؤلف:
اردو

قالوا ...لو ما تا تينا بالملئكة ان كنت من الصدقين

كفار مكہ كاپيغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے، اپنى نبوت كى تصديق كے لئے ملائكہ لانے كا تقاضا كرنا ممكن ہے اس لئے ہو كہ وہ انسان كا خداوند متعال سے رابطہ ناممكن جانتے تھے_اور بشر كى نبوت كو قبول كرنے كے لئے اسمانى گواہ لانے كے خواہش مند تھے _لہذا بطور نمونہ يا اپنى شناخت كى وجہ سے وہ فرشتوں كا نام ليتے تھے_

۵_ملائكہ ، اسمانى موجودات كى حيثيت سے كفار مكہ كے لئے جانى پہچانى مخلوق تھي_

قالوا ...لو ما تا تينا بالملئكة ان كنت من الصدقين

۶_مكہ كے كفار اور مشركين ،ملائكہ كوسب كے لئے ايك قابل محسوس مخلوق جانتے تھے_وقالوا ...لو ما تا تينا بالملئكة

'' لو ما تا تينا بالملئكة '' ( ہمارے پاس فرشتے لے كر كيوں نہيں اتے؟)كى تعبير سے معلوم ہوتا ہے وہ فرشتوں كو ايك محسوس اور قابل مشاہدہ مخلوق جانتے تھے_

انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى جانب وحى ۲;انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى صداقت كے دلائل۲;انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى نبوت كى تصديق ۱

اسلام :تاريخ صدر اسلام ۱،۲

كفار مكہ :كفار مكہ اور انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ۳;كفار مكہ اور ملائكہ ۵،۶;كفار مكہ كا محسوسات پسند ہونا ۴;كفار مكہ كى فكر ۲،۴،۶;كفار مكہ كے تقاضے۱،۳

معجزہ :اقتراحى معجزہ ۱،۳;حسى معجزے كى درخواست ۱

ملائكہ :ملائكہ كى رؤيت ۶;ملائكہ كى گواہى كى درخواست ۱;نزول ملائكہ كى درخواست ۲،۳

وحي:بشر كى طرف وحى ۴;نزول وحى كى شرائط ۴

۱۸۱

آیت ۸

( مَا نُنَزِّلُ الْمَلائِكَةَ إِلاَّ بِالحَقِّ وَمَا كَانُواْ إِذاً مُّنظَرِينَ )

حالانكہ ہم فرشتوں كو حق كے فيصلہ كے ساتھ ہى بھيجا كرتے ہيں اور اس كے بعد پھر كسى كو مہلت نہيں دى جاتى ہے _

۱_خداوند متعال ،فرشتوں كو بغير حق اور مصلحت كے نازل نہيں كرتا _ما ننزل الملئكة الّا بالحق

''بالحق '' ميں ''با''مصاحبت (ہمراہي) كے لئے ہے_

۲_ ملائكہ كا عروج و نزول، خداوند متعال كے حكم سے ہوتا ہے_ما ننزل الملئكة

۳_كفار مكہ كا پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے ذريعے ملائكہ كے نزول كا تقاضا، ايك بے جا اور باطل مطالبہ تھا_

لو ما تا تينا بالملئكة ...ما ننزل الملئكة الّا بالحق

جملہ ''ما ننزل الملئكة الّا بالحق ''حصرى و احترازى جملہ ہے اور اس بات كى طرف كنايہ ہے كہ كفار كا يہ مطالبہ بے جاہے_

۴_كفار مكہ كى جانب سے پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى حقانيت كے اثبات كے لئے نزول ملائكہ كا مطالبہ محض ايك بہانہ تھا_

لو ما تا تينا بالملئكة ...ما ننزل الملئكة الّا بالحق

ہو سكتا ہے ''الاّ بالحق '' كى قيد احترازى ہو يعنى فرشتوں كا نزول فقط مصلحت وحكمت كى صورت ميں قابلعمل ہے _جبكہ كفار كے مطالبے ميں اس قسم كى كوئي مصلحت نہيں تھي_اس كے علاوہ ''اذاً منظرين '' بھى اس بات پر دلالت كرتا ہے كہ وہ لوگ ملائكہ كے انے كے بعد بھى حقانيت پيغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو قبول نہ كرتے_

۵_نزول ملائكہ كے متعلق كفار كا مطالبہ، قبول ہوجانے كى صورت ميں وہ سب ہلاك ہو جاتے اور اُنہيں ايمان لانے كے لئے كسى قسم كى مہلت نہ دى جاتي_

ما ننزل الملئكة الّا بالحقّ وما كانوا اذ منظرين

''منظر '' كے مصدر انظار كا معنى تاخير ميں ڈالنا ہے اور آيت مجيدہ ميں حصر سے معلوم ہو تا ہے كہ ملائكہ كے انے سے كفار ميں سے كسى بھى كافر كى اجل (موت) ميں دير نہيں كى جائے گى اور وہ ہلاك ہو جائيں گے_

۱۸۲

۶_نزول ملائكہ كے بارے ميں كفار مكہ كے مطالبے كوقبول نہ كرنے كا فلسفہ ،اُن كو مہلت دينا اور اُن كى اجل (موت ) ميں تاخير كرنا ہے _ماتسبق من ا مة ا جلها ...ما ننزل الملئكة الّا بالحقّ وما كانوا اذاً منظرين

۷_اپنے مقررہ وقت سے پہلے اُمم كى اجل ميں پس و پيش نہ كرنے كى سنت ( تمام اُمور پر ) حاكم ايك اصل و قاعدہ ہے_

بالملئكة ...ما ننزل الملئكة الّا بالحقّ وما كانوا اذاً منظرين

خداوند متعال نے گذشتہ ايات ميں بيان فرمايا ہے كہ ہر قوم واُمت كى ايك معين اجل (مدت)ہے اور اُسے كبھى بھى اگے پيچھے نہيں كيا جائے گا _اور اس ايت ميں خداوند عالم فرما رہا ہے :ملائكہ سوائے حق كے نازل نہيں ہوتے اور اگر نازل ہو بھى جائيں تو كفار كو زندگى كى كوئي مہلت نہيں دى جائے گي_پس اسى لئے ملائكہ كو نازل نہيں كيا جاتا_ احتمال ہے كہ ايسا جواب اس لئے ديا گيا ہے كہ ابھى تك اُن كى اجل (موت) نہيں پہنچى _اور اجل و موت كا قاعدے و ضابطے كے مطابق ہونا تمام اُمور پر حاكم قانون ہے_

۸_نزول ملائكہ كے بارے ميں كفار مكہ كا مطالبہ قبول ہوجانے كى صورت ميں وہ سب ايك دردناك عذاب ميں گرفتار ہو جاتے_ما ننزل الملئكة الّا بالحقّ وما كانوا اذاً منظرين

آيت مجيدہ كے بارے ميں ايك احتمال يہ ديا جاتا ہے كہ كفار كے لئے ملائكہ نازل ہونے كى صورت ميں وہ ان كے لئے عذاب كا تحفہ بھى لے كر ائيں گے_ايسا عذاب كہ جو اُن ميں سے كسى كو بھى زندہ نہيں چھوڑے گا_

اجل :اجل مسمى ۷

اسلام:صدر اسلام كى تاريخ ۴

الله تعالى :الله تعالى كے اوامر ۲;الله تعالى كے سنن۷

اُمم :اُمم كى اجل ۷

ايمان :فرصت ايمان ۵

بے جاتوقعات:۳

كفار مكہ :

۱۸۳

كفار مكہ اور انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ۴;كفار مكہ كو مہلت ۶;كفار مكہ كى بہانہ جوئي ۴;كفار مكہ كى ہلاكت كا پيش خيمہ ۵،۸;كفار مكہ كے عذاب كا پيش خيمہ۸;كفار مكہ كے مطالبات ۳،۴;كفار مكہ كے مطالبات كو رد كرنے كا فلسفہ ۶;كفار مكہ كے مطالبات كو قبول كرنا۸;كفار مكہ كے مطالبات كو قبول كرنے كے اثرات ۵

معجزہ :اقتراحى معجزہ كو رد كرنے كا فلسفہ ۶

ملائكہ :نزول ملائكہ كا مطالبہ ۳،۴،۵،۸;نزول ملائكہ كى شرائط ۱;ملائكہ كا صعود ۲;ملائكہ كا نزول ۲

آیت ۹

( إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ )

ہم نے ہى اس قرآن كو نازل كياہے اور ہم ہى اس كى حفاظت كرنے والے ہيں _

۱_قران، بغير كسى شك و ترديد كے فقط خداوند متعال كى جانب سے نازل ہوا ہے_انا نحن نزّلنا الذّكر

۲_قران ،بہت ہى بلند اور رفيع مقام سے نازل ہونے والى كتاب ہے_انا نحن نزّلنا الذّكر

قران كے نزول كے بيان لئے جمع كى ضمائر كا ذكركرنا اور كلمہ ''نزول'' كہ جس كامعنى بلند و عالى مقام سے نيچے انا ہے ،مذكورہ بالا نكتے پر دلالت كرتا ہے_

۳_''ذكر '' قران كے ناموں ميں سے ايك نام ہے_انا نحن نزّلنا الذّكر

۴_ قران ،ياد اور ياد اورى اور انسانوں كو غفلتوں سے بيدار كرنے اور فراموشيوں سے ہوشيار كرنے والى كتاب ہے_

انا نحن نزّلنا الذّكر

قران كا ''الذكر '' نام ركھنا شايد اس لئے ہو كہ قران انسانوں كى بيدارى اور تنبيہ كے لئے ہے_

۵_قران،- خداوند متعال كى دائمى حفاظت ميں اور ہر قسم كى تحريف اور زوال سے محفوظ ہے_

انا نحن نزّلنا الذّكر و انا له لحفظون

۱۸۴

۶_خداوند متعال،نے قران كے خلاف كفار كى مخالفتوں اور سازشوں كے مقابلے ميں پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو اطمينان دلايا كہ وہ خود اس كى حفاظت كرنے والا ہے_وقالوا ىاأيهاالذى نزّل عليه الذّكر ...لو ما تا تينا بالملئكة ...انا نحن نزّلنا الذّكر و انا له لحفظون

۷_خداوند متعال، نے قران كے خلاف كفار كى سازشوں كے مقابلے ميں اس كى حفاظت كے بارے ميں اپنى قدرت كا مظاہرہ كيا اور اُن پر اپنى عظمت ظاہر كردي_انّا نحن نزّلنا الذّكر و انا له لحفظون

يہ كہ خدا وندعالم نے اپنى جانب سے نزول قران كے بيان كے لئے جمع و اسم فاعل جمع كى چند ضمائر سے استفادہ كيا ہے ہوسكتا ہے يہ مذكورہ نكتے كى طرف اشارہ ہو_

انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو اطمينان ۶

الله تعالى :الله تعالى كى عظمت ۷;الله تعالى كى قدرت ۷

ذكر :۳

قران كريم :قران كريم كا كردار ۴;قران كريم كا محفوظ ہونا ۵; قران كريم كا وحى ہونا ۱;قران كريم كا ہدايت كرنا ۴;قران كريم كا نزول ۲;قران كريم كى حفاظت ۵، ۶،۷;قران كريم كى خصوصيات ۴;قران كريم كے نام ۳;قران كريم كے نزول كا سر چشمہ ۱;قران كريم كى عظمت ۲

كفار :كفار كى سازشوں كا بے اثر ہونا ۶،۷

ياد دہانى :ياد دہانى كے اسباب ۴

آیت ۱۰

( وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِكَ فِي شِيَعِ الأَوَّلِينَ )

اور ہم نے آپ سے پہلے بھى مختلف قوموں ميں رسول بھيجے ہيں _

۱_ خداوند متعال نے پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے پہلے بھي گذشتہ اُمتوں كے درميان بہت سے انبياء مبعوث كيے تھے_

۱۸۵

ولقد ا رسلنا من قبلك فى شيع الا ولين

''شيع''شيعہ كى جمع ہے اور لغت ميں اس كا معنى وہ گروہ ہے كہ جو كسى مذہب يا شخص كا پيروكار ہو_

۲_خداوند متعال كى جانب سے انبياء معاشروں اور قوموں كے لئے مبعوث ہوتے تھے نہ افراد كے لئے_

ولقد ا رسلنا من قبلك فى شيع الا ولين

جملے ميں ''شيع'' كا ذكر مندرجہ بالا معنى كى طرف اشارہ ہے جبكہ اس كے بغير بھى معنى كامل تھا _

۳_ طول تاريخ ميں خداوند متعال كا انسانوں كى ہدايت كى جانب متوجہ رہنا_ولقد ا رسلنا من قبلك فى شيع الا ولين

الله تعالى :الله تعالى كى ہدايتيں ۳

انبياء :انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے پہلے كے انبياء ۱;انبياء كى تاريخ ۱; نبوت انبياء كا فلسفہ۲

انسان :انسانوں كى ہدايت ۳

معاشرہ :معاشرے كى اہميت ۲

ہدايت :ہدايت كى اہميت۳

آیت ۱۱

( وَمَا يَأْتِيهِم مِّن رَّسُولٍ إِلاَّ كَانُواْ بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ )

اور جب ان كے پاس رسول آتے ہيں تو يہ صرف ان كا مذاق اڑاتے ہيں _

۱_تمام انبياء ،بغير كسى استثنا ء كے اپنى اپنى قوموں كے درميان اُن كے استہزاء كا نشانہ بنتے رہے ہيں _

وما يا تيهم من رسول الّا كانوا به يستهزء ون

۲_استہزاء اور تمسخر، طول تاريخ ميں انبياء كے مخالفين كى سياست اور طريقہ كار رہا ہے_

وما يا تيهم من رسول الّا كانوا به يستهزء ون

۱۸۶

۳_خداوند متعال، كفار مكہ كے تمسخراميز سلوك كے مقابلے ميں پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو تسلى دينے والا تھا_

وقالوا ىاأيهاالذى نزّل عليه الذّكرانك لمجنون وما يا تيهم من رسول الّا كانوا به يستهزئون

۴_پيغمبر اكر مصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو بھى دوسرے تمام انبياءے كرامعليه‌السلام كى طرح تبليغ اور الہى رسالت كى وجہ سے مشكلات اور مصائب كے مقابلے ميں تسلى وتشفى اور حوصلہ دلانے كى ضرورت تھي_

قالوا ...انك لمجنون ...ولقد ا رسلنا من قبلك فى شيع الا ولين وما يا تيهم من رسول الّا كانوا به يستهزء ون

۵_رسالت الہى كے حامل لوگوں كے لئے اپنى رسالت كى انجام دہى كى خاطر مشكلات و مصائب بر داشت كرنا ضرورى ہيں _وما يا تيهم من رسول الّا كانوا به يستهزء ون

يہ كہ خداوند متعال مشركين كے رولے كا مستقيم جواب دينے كے بجائے ،گذشتہ انبياء كے ساتھ اكثر لوگوں كے رولے كا تذكرہ كرتا ہے يہ شايد اس لئے كہ خداوندمتعال بتانا چاہتا ہے كہ ايسى مشكلات ،الہى رسالت كا لازمہ ہيں جنہيں برداشت كرنا چاہيے_

۶_رسالت الہي، كے حامل لوگوں كو اپنى رسالت كى انجام دہى ميں كاميابى كے لئے تاريخ انبياء اور اس سے حاصل ہونے والے تجربے اور درس كى طرف مكمل توجہ كرنى چاہيے_وما يا تيهم من رسول الّا كانوا به يستهزء ون

۷_تاريخى واقعات سے اگاہى سے مشكلات كا راستہ ہموارہوتا ہے اور سختيوں ميں سہولت حاصل ہوتى ہے_

ولقد ا رسلنا من قبلك فى شيع الا ولين وما يا تيهم من رسول الّا كانوا به يستهزء ون

انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا استہزاء ۳;انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كاحوصلہ بلند كيا جانا۴;انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو تسلى ۳،۴;انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كوحوصلہ دلانے كى ضرورت ۷;انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى مشكلات ۴

اُمتوں :اُمتوں كا استہزاء ۱

انبياء :انبياء كا استہزاء كيا جانا ۱;انبياء كے درميان توافق ۴ ; مخالفين انبياء كا باہمى توافق ۲;انبياء كاحوصلہ بلند كرنا ۴ ; انبياء كوتسلى دينا ۴;انبياء كى ضروريات ۴; انبياء كے مخالفين كے ساتھ نپٹنے كا طريقہ ۲;تاريخ انبياء ۱،۲; تاريخ انبياء كے مطالعے كى اہميت ۶; مخالفين انبياء كا استہزاء كرنا ۲

۱۸۷

انبياءے الہى :انبياءے الہى كى استقامت ۵;انبياءے الہى كى مسؤليت ۵،۶

تاريخ :تاريخى تحولات سے اگاہى كے اثرات ۷

سختي:سختى كے اسان ہونے كا پيش خيمہ ۷;سختى ميں استقامت ۵

كفار مكہ :كفار مكہ كے استہزائ۳

آیت ۱۲

( كذالك نَسْلُكُهُ فِي قُلُوبِ الْمُجْرِمِينَ )

اور ہم اسى طرح اس گمراہى كو مجرمين كے دل ميں ڈال ديتے ہيں _

۱_خداوندمتعال، نے قران كريم كو مكہ كے ناقابل ہدايت كفار كے دلوں ميں ڈالا اور اُنہيں اس كى پہچان كرائي _

كذالك نسلكه فى قلوب المجرمين

مندرجہ بالا معنى اس بات پر مبنى ہے كہ جب ''نسلكہ '' كى ضمير كا مرجع '' الذكر '' اور ''المجرمين '' كا الف لام عہد ذكرى ہو كہ جو گذشتہ ايات ميں موجود''الذين كفروا'' كى طرف اشارہ كر رہا ہے_

۲_خداوند متعال ،قران كريم كو ناقابل ہدايت مجرموں كے دلوں ميں ڈال كر اُنہيں قران سے اگاہ كرتا ہے_

كذالك نسلكه فى قلوب المجرمين

۳_خداوند متعال نے مجرموں اور گناہگاروں كو سزا دينے كى خاطر اُن كے دلوں ميں تمسخر و استہزاء كى خصلت كو راسخ كر ديا ہے_كذالك نسلكه فى قلوب المجرمين

مندرجہ بالا مطلب اس بات پر مبنى ہے كہ جب ''نسلكہ '' كى ضمير كا مرجع(يستهزء ون كا مصدر) استہزاء ہو_

۴_ مجرمين كى جانب سے اپنے انبياء كے استہزاء كا نشانہ بننے كے باوجود خداوند متعال اُنہى كے ذريعے اپنى ايات كو مجرموں كے دلوں ميں ڈالتا ہے _كذالك نسلكه فى قلوب المجرمين

مندرجہ بالا مطلب اس احتمال پر مبنى ہے كہ ممكن

آیت ۱۳

( لاَ يُؤْمِنُونَ بِهِ وَقَدْ خَلَتْ سُنَّةُ الأَوَّلِينَ )

۱۸۸

ہے يہ سوال كيا جائے كہ خداوندمتعال كس طرح اپنے انبياء كو لوگوں كى طرف بھيجتا ہے جبكہ وہ استہزاء كا نشانہ بنتے ہيں اور اس صورت ميں مقصد حاصل نہيں ہو سكتا ؟خدااس سوال كا جواب ديتا ہے كہ ہم اسى طرح اپنى ايات كو دلوں ميں ڈالتے ہيں _

۵_كفار مكہ ،مجرم اور گناہگار لوگ تھے_ربما يودّ الذين كفروا ...كذالك نسلكه فى قلوب المجرمين

۶_انبياءے الہى سے استہزاء كرنے والے، مجرم اور گناہگار لوگ تھے_

وما يا تيهم من رسول الّا كانوا به يستهزء ون كذالك نسلكه فى قلوب المجرمين

۷_انبياءے كرامعليه‌السلام كى تعليمات قبول نہ كرنا اور اور اُن كا مذاق اُڑانا ،جرم اور گنا ہ ہے_

وما يا تيهم من رسول الّا كانوا به يستهزء ون كذالك نسلكه فى قلوب المجرمين

۸_طول تاريخ كے دوران خداوند متعال كا لوگوں كى ہدايت اور اُن پر اتمام حجت كرنے كے لئے اہتمام كرنا _

ولقد ا رسلنا من قبلك فى شيع الا ولين ...كذالك نسلكه فى قلوب المجرمين

الله تعالى :الله تعالى كا اتمام حجت ۸;الله تعالى كا ہدايت كرنا ۸;الله تعالى كے افعال ۱،۲،۳،۴

انبياءعليه‌السلام :انبياء كا استہزاء ۴;انبياء كاكردار۴; انبياءعليه‌السلام كا مذاق اُڑانے والے ۶;انبياء كى تكذيب كا جرم۷; انبياء كے استہزاء كا جرم۷

انسان :انسانوں كى ہدايت كى اہميت ۸

جرم :جرم كے موارد ۷

كفار :كفار كے دل ميں قرآن كا القا ۱

كفار مكہ :كفار مكہ كا فساد پھيلانا ۵

گناہگار لوگ:گنہگار لوگ اور ايات خدا ۴;گناہگاروں كى جانب سے استہزاء ۴;اُن كے استہزاء كا سر چشمہ ۳; گناہگاروں كے دل ميں قران كا القا ۲; گناہگاروں كى سزا ۳

مجرمين :۶

مفسدين :۵

۱۸۹

آیت ۱۴

( وَلَوْ فَتَحْنَا عَلَيْهِم بَاباً مِّنَ السَّمَاءِ فَظَلُّواْ فِيهِ يَعْرُجُونَ )

يہ كبھى ايمان نہ لائيں گے كہ ان سے پہلے والوں كا طريقہ بھى ايسا ہى رہ چكاہے _

۱_مكہ كے مجرم كفار، قران كى ايات كو دريافت كر لينے كے باوجود اس پر ايمان نہيں لائے_

كذالك نسلكه فى قلوب المجرمينلا يو منون به

مندرجہ بالا مطلب اس بنا ء پر ہے كہ جب جملہ ''لايومنوں بہ ''،''المجرمين '' كے لئے تفسيرى جملہ ہو_

۲_كفار مكہ كى جانب سے ايمان نہ لانے كے پكے ارادے كے باوجود، خداوند متعال نے قران كى ايات كو اُن كے دل ميں ڈالا_كذالك نسلكه فى قلوب المجرمينلا يو منون به

مندرجہ بالا مطلب اس بناء پر ہے كہ جب جملہ ''لا يومنوں بہ ''،''المجرمين '' كے لئے جملہ حاليہ ہو_

۳_فقط اقوام اور افراد كے ناقابل ہدايت ہونے كى وجہسے اُن تك الہى تعليمات كے ابلاغ كوروكنا نہيں چاہيے_

كذالك نسلكه فى قلوب المجرمينلا يو منون به

۴_گذشتہ دور كى ناقابل ہدايت اقوام، ايات الہى كو پالينے كے باوجود اُن پر ايمان نہيں لائيں _

لا يو منون به و قد خلت سنة الا ولين

۵_ گذشتہ اقوام ہميشہ انبياءے كرامعليه‌السلام كے ساتھ تمسخر و استہزاء كا رويہ اختيار كرتى تھيں _

كانوا به يستهزء ون و قد خلت سنة الا ولين

۶_انبياءے الہى كے مقابلے ميں سب مجرم اور ناقابل ہدايت قوموں كا رويہ ايك جيسا تھا _

كذالك نسلكه فى قلوب المجرمين لا يو منون به قد خلت سنة الا ولين

۱۹۰

۷_گناہگار اور ناقابل ہدايت اقوام و لوگوں كى ہلاكت و نابودى ،سنن الہى ميں سے ہے_

لا يو منون به و قد خلت سنة الا ولين

جيسا كہ مفسّرين نے احتمال ديا ہے كہ ''سنة'' سے مراد ہو سكتا ہے ناقابل ہدايت اقوام كى ہلاكت و نابودى كى سنت ہو_

۸_كفار مكہ كے تمسخر اميز رويے كے مقابلے ميں خداوند متعال كا پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو تسلى و تشفى دينا _

وما يا تيهم من رسول الّا كانوا به يستهزء ون كذالك نسلكه فى قلوب المجرمينلا يو منون به و قد خلت سنة الا ولين

گذشتہ ايات، كفار مكہ كے نبوت پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے بارے ميں بغض وعنادپر مبنى رويے كے بارے ميں تھيں _جبكہ ان ايات ميں انبياءے كرامعليه‌السلام كے ساتھ گذشتہ لوگوں كے رويے كى وضاحت كى جارہى ہے _يہ شايد مذكورہ مطلب كى وجہ سے ہو_

انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو تسلى و تشفى ۸;انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے ساتھ استہزاء ۸

ايات خدا :ايات خداكو جھٹلانے والے ۴

انبياءعليه‌السلام :انبياءعليه‌السلام كے ساتھ استہزائ۵

تبليغ :تبليغ كى شرائط ۳;افات تبليغ كى شناخت ۳

الله تعالى :الله تعالى كے افعال ۲;الله تعالى كے سنن ۷

قران كريم :قران كريم كے منكرلوگ ۱

كفار :كفار كے دل ميں قران كا القا ۲

كفار مكہ :كفار مكہ كا استہزاء كرنا ۸;كفار مكہ اور قران ۲;كفار مكہ كا كفر ۱;كفار مكہ كى ہٹ دھرمى ۱

گذشتہ اقوام :گذشتہ اقوام كا كفر ۴;گذشتہ اقوام كاناقابل ہدايت ہونا ۴;گذشتہ اقوام كے استہزاء ۵;گذشتہ اقوام كے رويے ۵

گناہگار لوگ :گناہگاروں كے ساتھ رويے كا طريقہ ۶; گناہگاروں ميں ہم اہنگى ۶

ناقابل ہدايت لوگ :ناقابل ہدايت لوگ اور انبياء ۶;ناقابل ہدايت لوگوں كى ہلاكت۷;ناقابل ہدايت لوگوں كے ساتھ رويئے كا طريقہ ۶; ناقابل ہدايت لوگوں كے درميان توافق ۶

۱۹۱

( لَقَالُواْ إِنَّمَا سُكِّرَتْ أَبْصَارُنَا بَلْ نَحْنُ قَوْمٌ مَّسْحُورُونَ ) (١٥)

( وَلَقَدْ جَعَلْنَا فِي السَّمَاء بُرُوجاً وَزَيَّنَّاهَا لِلنَّاظِرِينَ ) (١٦)

( وَحَفِظْنَاهَا مِن كُلِّ شَيْطَانٍ رَّجِيمٍ ) (١٧)

( إِلاَّ مَنِ اسْتَرَقَ السَّمْعَ فَأَتْبَعَهُ شِهَابٌ مُّبِينٌ ) (١٨)

( وَالأَرْضَ مَدَدْنَاهَا وَأَلْقَيْنَا فِيهَا رَوَاسِيَ وَأَنبَتْنَا فِيهَا مِن كُلِّ شَيْءٍ مَّوْزُونٍ ) (١٩)

( وَجَعَلْنَا لَكُمْ فِيهَا مَعَايِشَ وَمَن لَّسْتُمْ لَهُ بِرَازِقِينَ ) (٢٠)

۱۹۲

آیت ۲۱

( وَإِن مِّن شَيْءٍ إِلاَّ عِندَنَا خَزَائِنُهُ وَمَا نُنَزِّلُهُ إِلاَّ بِقَدَرٍ مَّعْلُومٍ )

اور كوئي شے ايسى نہيں ہے جس كے ہمارے پاس خزانے نہ ہوں اور ہم ہر شے كو ايك معين مقدار ميں ہى نازل كرتے ہيں _

۱_ ہر چيز كا خزانہ اور گنجينہ خدا وند متعال كے پاس ہے_وان من شيء الّا عندنا خزائنه

۲_ پودوں كامتناسب انداز ميں اُگنا، معدنى موجودات، عطايااور معاشى وسائل كا الہى خزانے سے (جاري) ہونا _

و ا نبتنا فيها من كلّ شى ء موزون_وجعلنا لكم فيها معيش ومن لستم له برزقين_وان من شيء الّا عندنا خزائنه

۳_خدا وند متعال ہر چيز كو اپنے خزانے سے ايك معين اور واضح اندازے كے ساتھ نازل كرتا ہے_

وما ننزّله الّا بقدر: معلوم

۴_كائنات كى تمام مخلوقات، وجود اور كيفيت خلقت كے لحاظ سے محدود ،متناہى اور پہلے سے تعين شدہ ہيں _

وان من شيء الّا عندنا خزائنه وما ننزّله الّا بقدر: معلوم

۵_ تمام موجودات كا الہى خزانہ ،ايك ماوارء طبيعت، عالم ميں ہے_

وان من شيء الّا عندنا خزائنه وما ننزّله الّا نقدر معلوم

۶_خدا وند متعال كى قدرت و مالكيت كى حكومت ، نامحدود ہے_وان من شيء الّا عندنا خزائنه معلوم

خداوند عالم كے پاس كائنات كے تمام اُمور كے خزانوں كا وجود ہو سكتا ہے خدا كى بے انتہا قدرت سے كنايہ ہو;كيونكہ جب تمام ممكنات كا خزانہ خدا كے ہاتھ ميں ہو تو اُن ممكنات كو وجود ميں لانا بھى اُس كے لئے مقدور ہو گا_

۷_''روى جعفر بن محمدعن ا بيه عن جدّه عليه‌السلام انه قال:فى العرش تمثال جميع ماخلق الله فى البر والبحر ...وهذا تا

۱۹۳

ويل قوله:''وان من شيء الّا عندنا خزائنه'' ...; (۱) حضرت امام سجادعليه‌السلام سے منقول ہے كہ اپعليه‌السلام نے فرمايا:خدا وند متعال نے سمندر اور خشكى پر جتنى بھى چيزيں خلق كى ہيں اُن كى صورت و تمثيل عرش پر موجود ہے اور يہ ہے خدا كے اس كلام كى تاويل كہ جس ميں اُس نے فرماياہے:''وان من شيء الّا عندنا خزائنه ...'' _

۸_''عن مقاتل بن سليمان قال:سمعت ا باعبدالله عليه‌السلام يقول:لمّا صعد موسى عليه‌السلام الى الطور فناجى ربّه عزّوجلّ، قال:ربّى ا رنى خزائنك فقال: ياموسى انما خزائنى اذا ا ردت شيئاً ا ن ا قول له:كن فيكون; (۲) مقاتل بن سليمان كا كہنا ہے كہ ميں نے امام جعفر صادقعليه‌السلام سے سنا ہے كہ جب حضرت موسىعليه‌السلام كوہ طور كى طرف گئے تو اُنہوں نے اپنے پرورد گار سے مناجات كى اور كہا:اے ميرے پالنے والے مجھے اپنے خزانے دكھا _پس خدا وند متعال نے فرمايا:اے موسىعليه‌السلام بتحقيق ميرا خزانہ يہ ہے كہ جب ميں كسى چيز كا ارادہ كرتا ہوں تو كہتا ہوں :ہو جا تووہ(محض ميرے ارادے سے) ہو جاتى ہے_

افرينش :افرينش كا باضابطہ ہونا ۳

الله تعالى :الله تعالى كے افعال ۳;الله تعالى كے خزائن كا مقام ۵;الله تعالى كے خزائن ۲،۳،۸;الله تعالى كے عطايا ۲;الله تعالى كى قدرت كى وسعت ۶; الله تعالى كى مالكيت ۱;الله تعالى كے مقدرات ۳ ; الله تعالى كى مالكيت كى وسعت۶

پودے:پودوں كا اُگنا ۲

روايت :۷،۸

عرش:عرش كا كردار ۷

معادن :معادن كى پيدائش ۲

معاش معاش كے پورا ہونے كے وسائل ۲

موجودات :خلقت موجودات كا باضابطہ ہونا ۴;موجودات كے خزائن كا مقام ۷;موجودات كے خزائن ۱; موجودات كى محدوديت ۴

____________________

۱)روضةالواعظين ،ص۴۷،نور الثقلين ،ج۳، ص۷، ح۱۹_

۲)معانى الاخبار ،ص۴۰۲ح۶۵،تفسير برہان ، ج۲، ص۳۲۸، ح۴_

۱۹۴

آیت ۲۲

( وَأَرْسَلْنَا الرِّيَاحَ لَوَاقِحَ فَأَنزَلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَسْقَيْنَاكُمُوهُ وَمَا أَنتُمْ لَهُ بِخَازِنِينَ )

اور ہم نے ہوائوں كو بادلوں كا بوجھ اٹھانے والا بناكر چلايا ہے پھر آسمان سے پانى برساياہے جس سے تم كو سيراب كياہے اور تم اس كے خزانہ دار نہيں تھے_

۱_بادلوں كى بار دارى كے لئے ہوائوں كو بھيجنے والا خداوند ہے_وا رسلنا الرىح لواقح

مندرجہ بالا مطلب اس احتمال پر مبنى ہے كہ جب جملہ''فا نزلنا من السّماء ماء '' كے قرينے سے ہوائوں كا بادلوں كو پُر اب كرنابارش كے برسنے كے لئے ہو_

۲_ہوائيں پودوں اور درختوں كو بار دار كرنے كے لئے نر زر گل اور گردو غبار ايك جگہ سے دوسرى جگہ لے جانے كا وسيلہ ہيں _وا رسلنا الرىح لواقح

مندرجہ بالا مطلب اس احتمال پر مبنى ہے كہ جب ''الرياح لواقح ''سے باردار كرنے والى ہوائيں مراد ہوں _يہ ايسى ہوائيں ہيں كہ جو نر پودوں سے باردار كرنے والے مادے (زرگل) كو مادہ پودوں تك منتقل كرتى ہيں _

۳_قانون زوجيت ،پھل دينے والے درختوں اور پودوں كو بھى شامل ہے اور اُن ميں بھى نر و مادہ ہوتے ہيں _

وا رسلنا الريح لواقح

۴_اسمان سے بارش برسانے والا، خدا وند ہے_فا نزلنا من السّماء ماء

۵_بادلوں سے بارش كے برسنے ميں ہوائيں اہم كردار ادا كر تى ہيں _وا رسلنا الريح لواقح فا نزلنا من السّماء ماء

''فا نزلنا '' ميں ''فا''عاطفہ ہے جو ترتيب كے لئے ہے اس سے مذكورہ معنى مل سكتا ہے_

۶_خدا وند متعال كے ارادے اور افعال، طبيعى عوامل كے ذريعے ظہور پذير ہوتے ہيں _

وا رسلنا الريح لواقح فا نزلنا من السّماء ماء

۷_طبيعى عوامل كا عمل، خداوند متعال كے ارادے اور قدرت كے تحت ہوتا ہے_

وا رسلنا الريح لواقح فا نزلنا من السّماء ماء

۱۹۵

۸_خدا وند متعال نے بارش كے پانى كو انسانوں كى سيرابى كا وسيلہ بنايا ہے_فا نزلنا من السّماء ماء فا سقيناكموه

۹_بارش ،خدا وند متعال كے تحت تدبير ايك معين اندازے اور مشخص ميزان كے ساتھ برستى ہے_

وان من شيء الّا عندنا خزائنه وما ننزّله الّا بقدر: معلوم فا نزلنا من السّماء ماء

۱۰_بارش كا پاني، انسانوں كے لئے خداداد معاشى وسائل ميں سے ہے_

وجعلنا لكم فيها معيش فا نزلنا من السّماء ماء فا سقيناكموه

۱۱_پانى كا اصلى منبع ،اسمان (بادل ) ہے _فا نزلنا من السّماء ماء فا سقيناكموه

يہ كہ خدا وند متعال شكر گذارى كے مقام كا ذكر كرتے ہوئے بندوں سے فرماتا ہے:''ہم نے اسمان سے پانى برسايا ہے اور اس كے ذريعے تمہيں سيراب كيا ہے جبكہ زمين ميں بھى سيراب كرنے كے لئے پانى موجودہے ''اس سے معلوم ہوتا ہے زمين كے ابى منابع بھى اسمان سے ہى ہيں _

۱۲_بارش كا پاني، انسانوں كے سيراب ہونے اور پينے كے لئے مناسب ترين اور بہترين پانى ہے_

فا نزلنا من السّماء ماء فا سقيناكموه

يہ كہ خدا وند متعال نے انسان كے سيراب ہونے كے لئے پانى كى انواع واقسام ميں سے فقط بارش كے پانى كو پينے كے پانى كے طور پر متعارف كرايا ہے اس سے مذكورہ بالا مطلب اخذ ہوتا ہے_

۱۳_بادلوں كى تلقيح كے لئے ہوائوں كا چلنا ، بارش كا برسنا اور اُس كے ذريعے انسانوں كا سيراب ہونا ،ايات الہى ميں سے ہے_وا رسلنا الريح لواقح فا نزلنا من السّماء ماء فا سقيناكموه

۱۴_انسان كبھى بھى اسمان (بادلوں )ميں پانى كا ذخيرہ كرنے پر قادر نہيں _وما ا نتم له بخزنين

۱۵_''عن ا بى جعفر عليه‌السلام قال: لله رياح رحمة لواقح ينشرهابين يدى رحمته; (۱)

____________________

۱)تفسير عياشى ،ج۲،ص ۲۳۹،ح ۵;بحار الانوار ،ج۵۷،ص ۱۲،ح ۱۵_

۱۹۶

حضرت امام محمد باقرعليه‌السلام سے منقول ہے كہ اپعليه‌السلام نے فرمايا:خداوند متعال باردار كرنے والى رحمت كى حامل ہوائيں اپنى رحمت (بارش) سے پہلے پھيلا ديتا ہے_

۱۶_''عن ا بى هريرة قال:سمعت رسول الله صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم يقول:ريح الجنوب من الجنة وهى الريح اللواقح التى ذكرالله فى كتابه ...; (۱) ابو ہريرہ كا كہنا ہے كہ ميں نے رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے سنا ہے كہ اپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے فرمايا:''جنوب كى ہوا بہشت سے ہے اور وہ باردار كرنے والى ہوا ہے كہ جس كا تذكرہ خدا نے اپنى كتاب ميں كيا ہے ...''

اسمان :اسمان كے فوائد ۱۱

ايات خدا :افاقى ايات ۱۳

الله تعالى :الله تعالى كى ربوبيت ۹;الله تعالى كى قدرت كا كردار ۷;الله تعالى كى مالكيت ۱۵;الله تعالى كے ارادے كا كردار ۷;الله تعالى كے ارادے كے ظہور پذير ہونے كى جگہ مجارى ۶;الله تعالى كے افعال ۱،۴،۸;الله تعالى كے افعال كے ظہور پذير ہونے كاى جگہ ۶

انسان :انسان كا عجز ۱۴

بادل:بادلوں كى حركت كے عوامل ۲;بادلوں كے بار دار ہونے كے عوامل ۱،۱۳،۱۵;بادلوں كے فوائد ۱۱; بادلوں ميں پانى كو جمع كيا جانا ۱۴

بارش :بارش برسنے كا سر چشمہ۴;بارش برسنے كے عوامل ۵;بارش كا برسنا ۹،۱۳;بارش كى تقدير ۹;بارش كے فوائد ۸،۱۰،۱۲

پانى :پانى كے منابع ۱۱;پينے كے پانى كے منابع ۱۲

پودے :پودوں كى باردارى كے عوامل ۲;پودوں كى زوجيت ۳

درخت :درختوں كى بار دارى كے عوامل ۲ ;درختوں كى زوجيت ۳

روايت :۱۵،۱۶

ضروريات :مادى ضروريات كے پورا ہونے كا سر چشمہ ۸

طبيعى عوامل :

____________________

۱)الدرالمنثور ،ج۵،ص۷۲;تفسير طبرى ،ج۸،ص ۲۲_

۱۹۷

طبيعى عوامل كا عمل ۷;طبيعى عوامل كا كردار ۶

معاش :معاش كے پورا ہونے كے وسائل ۱۰

ہوائيں :بہشتى ہوائيں ۱۶;ہوائوں كا سر چشمہ ۱;ہوائوں كے فوائد ۱،۲،۵،۱۳، ۱۵; ہوائوں كا مالك ۱۵

آیت ۲۳

( وَإنَّا لَنَحْنُ نُحْيِي وَنُمِيتُ وَنَحْنُ الْوَارِثُونَ )

اور ہم ہى حيات و موت كے دينے والے ہيں اور ہم ہى سب كے والى و وراث ہيں _

۱_مخلوقات كى موت و حيات فقط خدا وند متعال كے ہاتھ ميں ہے_>وانا لنحن نحى ونميت

۲_موت وحيات ايك دائمى و مسلسل امر ہے_وانا لنحن نحى ونميت

جملہ اسميہ '' انا لنحن نحى ونميت ''اور فعل مضارع '' نحي'' اور '' نميت''كا لايا جانا استمرار كو بيان كر رہا ہے_

۳_خدا وند متعال تمام موجودات كا تنہا وارث ہے _ونحن الورثون

۴_ خداوند متعال تنہا وہ ذات ہے كہ بقا ء جس سے مختص ہے_ونحن الورثون

۵_تمام موجودات ہستى (اول سے ليكر اخر تك )كا يقينى انجام ،موت ہے _ونحن الورثون

۶_ خداوندعالم كى مالكيت كے علاوہ ہر قسم كى مالكيتيں قابل زوال ہيں _ونحن الورثون

۷_موت وحيات ،خدا كش نشانيوں ميں سے ہيں _وانا لنحن نحى ونميت

۸_دنيوى وسائل كے انسانوں كے لئے خلق ہونے كے باوجود اُن سے دل نہ لگانے كى تشويق _

وا رسلنا الريح لواقح فا نزلنا من السّماء ماء فا سقيناكموه وما ا نتم له بخزنين_وانا لنحن ونحن الورثون

۱۹۸

ہوسكتا ہے اُن ايات كے بعد(ونحن الورثون ) كو ذكر كرنا كہ جن ميں انسان كى خدادادى نعمات كو بيان كيا گيا ہے ،مذكورہ نكتے كى جانب اشارہ ہو_

اسماو صفات:وارث ۳

الله تعالى :الله تعالى كى ابديت ۴;الله تعالى كى سنن ۲;الله تعالى كى وراثت ۳;الله تعالى كے اختصاصات ۱،۳ ، ۴،۶

توحيد :توحيد افعالى ۱

حيات :حيات ،ايات خدا ميں سے۷;حيات كا داوم ۲; حيات كا سر چشمہ ۱

زھد :زھد كى تشويق ۸

موت :موت ،ايات خدا ميں سے ۷;موت كا دوام ۲;موت كا سر چشمہ ۱;موت كى حتميت ۵

موجودات :موجودات كا انجام ۵;موجودات كا وارث ۳;موجودات كى مالكيت كا زوال ۶

نظريہ كائنات :توحيدى نظريہ كائنات ۱

آیت ۲۴

( وَلَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَقْدِمِينَ مِنكُمْ وَلَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَأْخِرِينَ )

اور ہم تم سے پہلے گذر جانے والوں كو بھى جانتے ہيں اور بعد ميں آنے والوں سے بھى باخبر ہيں _

۱_خداوند متعال بلا شك وترديد گذشتہ و ائندہ نسلوں كے حالات سے اگاہ ہے_

ولقد علمنا المستقدمين منكم ولقد علمنا المستئخرين

گذشتہ اور ائندہ لوگوں كے بارے ميں علم خدا وند سے مراد ہو سكتا ہے خود اُن كے وجود كے بارے ميں علم ہواور ہو سكتا ہے اُن كے حالات كے بارے ميں علم ہو _مندرجہ بالا مطلب دوسرے احتمال پر مبنى ہے_

۱۹۹

۲_يقيناً خدا وند متعال گذشتہ نسلوں اور انسان كى ائند ہ انے والى نسلوں كے وجود سے اگاہ ہے_

ولقد علمنا المستقدمين منكم ولقد علمنا المستئخرين

۳_خداوند متعال بلا شك و ترديد ميدان علم و عمل ميں پہلے انسانوں كے حالات سے بھى اگاہ ہے اور اس ميں ناكام لوگوں سے بھى _ولقد علمنا المستقدمين منكم ولقد علمنا المستئخرين

يہ كہ مذكورہ ايت ميں موجود تقدم و تاخر كو كس ميزان پر پركھا گيا ہے ؟اس كے بارے ميں مفسرين كے درميان چند اراء ہيں :ايك يہ كہ سبقت اور تاخير،ايمان و عمل صالح كے سلسلے ميں ہے ;كيونكہ دنيا انسانوں كے لئے مقابلے كا ميدان ہے _''ولكل وجهة هو موليها فاستبقوا الخيرات ''(سورہ بقرہ _ايت ۱۴۸)مذكورہ مطلب اسى احتمال كى بنا پر اخذ كيا گيا ہے_

۴_اشياء كے بارے ميں خدا وند متعال كا علم، اُن كے وجود فعلى سے مربوط نہيں _

ولقد علمنا المستقدمين منكم ولقد علمنا المستئخرين

۵_''عن الصادق جعفربن محمد عليه‌السلام :ان المستقدمين ا صحاب الحسنات والمستا خرين ا صحاب السيئات ;(۱) امام صادقعليه‌السلام سے منقول ہے كہ ''المستقدمين'' سے مرادنيك لوگ ہيں اور ''المستا خرين'' سے گناہگارمراد ہيں _

۶_''عن ا بى جعفر عليه‌السلام قال:''ولقد علمنا المستقدمين منكم ولقد علمنا المستا خرين''قال:هم المو منون من هذه الا مة ;(۲) امام محمد باقرعليه‌السلام سے خدا كے اس كلام ''ولقد علمنا المستقدمين منكم ولقد علمنا المستا خرين '' كے بارے ميں منقول ہے كہ امامعليه‌السلام نے فرمايا:وہ (اگلے اور پچھلے لوگ) اس اُمت كے مؤمنين ہيں _

ائندہ انے والے:ائندہ انے والوں كے بارے ميں علم ۱،۲

الله تعالى :ائندہ كے مؤمنين كے بارے ميں الله تعالى كا علم ۶;الله تعالى كے علم كى وسعت ۴;الله تعالى كا علم غيب۱،۲،۳;گناہگاروں كے بارے ميں الله تعالى كا علم ۵; گذشتہ زمانے كے مؤمنين كے بارے ميں الله تعالى كا علم۶;محسنين كے بارے ميں الله تعالى كا علم ۵

ايمان:

____________________

۱)تفسير برہان ،ج۲،ص۳۲۸،ح۲_

۲)_تفسير عياشى ج۲ ،ص۲۴۰،ح۶;نور الثقلين ،ج۳، ص ۷ ، ح ۲۲ _

۲۰۰