تفسير راہنما جلد ۹

تفسير راہنما 0%

تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 779

تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 779
مشاہدے: 168617
ڈاؤنلوڈ: 2184


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 779 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 168617 / ڈاؤنلوڈ: 2184
سائز سائز سائز
تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 9

مؤلف:
اردو

سزا كا پيش خيمہ ۴

عاقبت :اُخروى عاقبت ميں موثر عوامل ۵

عمل :عمل كا اُخروى مواخذہ ۱;عمل كا جوابدہ ۳;عمل كے اثرات ۵;عمل كے مواخذہ كا پيش خيمہ ۴

قران كريم :قران كريم كا تجزيہ كرنے والوں كا اُخروى مواخذہ ۲

قيامت :قيامت ميں مواخذہ ۱،۲;قيامت ميں مواخذہ كا معيار ۵

كفار:كفار كا اُخروى مواخذہ ۲

آیت ۹۴

( فَاصْدَعْ بِمَا تُؤْمَرُ وَأَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِكِينَ )

پس آپ اس بات كا واضح اعلان كرديں جس كا حكم ديا گيا ہے اور مشركين سے كنارہ كش ہوجائيں _

۱_پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم واضح ، اشكارااور بغير كسى ابہام كے اپنے الہى منصبى فرائض اور رسالت كے ابلاغ پر مامور تھے_

فاصدع بما تو مر

لغت ميں ''صدع''واضح و اشكار بات كرنے كو كہتے ہيں _

۲_بعثت كے اغاز (مكى دور) ميں پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى دعوت بعض مخفى كاموں ،رازدارى اور تقيہ كے ہمراہ تھي_

فاصدع بما تو مر

دعوت كو اشكار كرنے كا لازمہ اُس كا مخفى ركھنا ہے خواہ وہ كچھ وقت كے لئے ہى كيوں نہ ہو _

۳_پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے منصبى فرائض ،فرامين خدا كے دائرے ميں تھے_فاصدع بما تو مر

۴_پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ، كفار و مشركين كى عہد شكنى ،اذيت و ازار سے بے اعتنائي اور اُن سے منہ موڑنے اور اپنى دعوت ميں ثابت قدم رہنے پر مامور تھے_فاصدع بما تو مرو ا عرض عن المشركين

''مشركين سے منہ موڑنے ''سے مراد يہ نہيں كہ اُن سے كنارہ گيرى كى جائے _چونكہ يہ ايت كے پہلے حصے( فاصدع بما تو مر ) كہ جس ميں اشكارا دعوت كا اظہار ہے،كے ساتھ ساز گار نہيں بلكہ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم مكہ ميں مشركين و كفار كى جانب سے بہت زيادہ ستائے گئے تھے لہذا مراد وہى ہے جو مذكورہ بالا مطلب ميں ايا ہے _ياد رہے كہ بعد والى ايت (انا كفينك المستهزء ين ) بھى اسى حقيقت كى تاكيد كر رہى ہے_

۳۲۱

۵_دينى نظريات اور اُصول كو بيان كرنے ميں صراحت و قاطعيت ،دينى راہنمائوں پرايك واجب اور ضرورى فريضہ ہے_

فاصدع بما تو مرو ا عرض عن المشركين

۶_''عن عبيداللّه بن على الحلبى قال: سمعت ا باعبداللّه عليه‌السلام يقول: مكث رسول اللّه صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم بمكة بعد ماجاء ه الوحى عن اللّه تبارك وتعالى ثلاث عشرة سنة منها ثلاث سنين مختفياً خائفاً لايظهر، حتى ا مره اللّه عزّوجلّ ا ن يصدع بما ا مره به، فا ظهر حينئذ الدّعوة; (۱) عبيد الله بن على الحلبى كا كہنا ہے كہ ميں نے امام صادق عليہ السلام سے سنا كہ اپعليه‌السلام نے فرمايا: جب خداوند متعال كى جانب سے رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر وحى نازل ہوئي اس كے بعد اپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم تيرہ سال تك مكہ ميں رہے _كہ جن ميں سے تين سال مخفى اور پنہاں تھے اور اپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم (اجتماعات ميں ) ظاہر نہيں ہوتے تھے_يہاں تك كہ خدا نے انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو فرمان ديا كہ جو كچھ اپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو امر كيا گيا ہے اُسے اشكارا بيان كرو _اس كے بعد اپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے اپنى دعوت كو علنى كر ديا_

۷_''عن محمد بن على الحلبى عن ا بى عبداللّه عليه‌السلام قال: اكتتم رسول اللّه صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم بمكة مختفياً خائفاً خمس سنين ليس يظهر ا مره ثم ا مره اللّه عزّوجلّ ا ن يصدع بما ا مر به فظهر رسول اللّه صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم و ا ظهر ا مره; (۲) محمد بن على الحلبى نے امام صادقعليه‌السلام سے روايت كى ہے كہ اپعليه‌السلام نے فرمايا:رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے پانچ سال تك مكہ ميں اپنى رسالت كو پنہاں ركھا _اپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم مخفى اور خوفزدہ تھے اور اپنى رسالت كو اشكار نہيں كرتے تھے پھر خداوند عزوجل نے اپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو فرمان ديا كہ اپنى رسالت كو اشكار كرو _پس انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اشكار ہو گئے اور اپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے علنى دعوت شروع كر دي_

انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى اشكار دعوت ۶،۷; انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى استقامت ۴; انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى تبليغ ۱;آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى رسالت ۷; آنحضرت كى رسالت۳;آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى ذمہ دارى ۴;آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى شرعى ذمہ دارى ۱; آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى صراحت۱;آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى مخفى دعوت۲،۶،۷; آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو اذيت۴

احكام :۵

____________________

۱) كمال الدين ،ص۳۴۴، ح۲۹، ب۳۳; نور الثقلين ، ج ۳، ص۳۲ ،ح۱۲۳_

۲) كمال الدين ،ص۳۴۴، ح۲۸، ب۳۳; نور الثقلين ،ج ۳، ص۳۲ ، ح۱۲۱_

۳۲۲

اسلام :تاريخ صدر اسلام ۲،۶،۷

الله تعالى :الله تعالى كے اوامر ۳

تبليغ :تبليغ ميں صراحت ۱،۵;تبليغ ميں قاطعيت ۵

دين :دين كى تبليغ ۵

دينى قائدين :دينى قائدين كى شرعى ذمہ دارى ۵

روايت :۶،۷

مشركين :مشركين كى اذيتيں اور انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ۴;مشركين سے منہ موڑنا ۴

واجبات :۵

آیت ۹۵

( إِنَّا كَفَيْنَاكَ الْمُسْتَهْزِئِينَ )

ہم ان استہزاء كرنے والوں كے لئے كافى ہيں _

۱_پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو مشركين اور دشمنوں كى اذيت وازار اور استہزاء كے مقابلے ميں خداوند متعال كى حمايت حاصل تھي_انا كفينك المستهزء ين

۲_خداوندمتعال كا پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كواپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے استہزاء كرنے والوں كے شر كو دفع كرنے كى خوشخبرى دينا_

انا كفينك المستهزء ين

۳_دشمنوں اور مشركين سے بے اعتنائي كرنے اور اپنى دعوت كو علنى و اشكارا كرنے ميں انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كاسب سے بڑا پشت پناہ،دشمنوں كے مقابلے ميں خداوند متعال كاپيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى حمايت كرنا تھا_

فاصدع بما تو مرو ا عرض عن المشركين _انا كفينك المستهزء ين

جملہ ''انا كفينك '' جملہ '' فاصدع بما تو مرو '' كے لئے تعليل كى حيثيت ركھتا ہے ;يعنى چونكہ ہم تمہارى حمايت كرتے ہيں پس جس چيز كا تجھے حكم ديا گيا ہے اُس پر عمل كرو اور مشركين سے منہ موڑ لو_

۴_پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو اپنى رسالت كے پہلے دور (دوران

۳۲۳

مكہ) ميں مشركين كى طرف سے تمسخر،شديد مخالفتوں اور روحانى اذيت وازار كا سامنا كرنا پڑا تھا_

و ا عرض عن المشركين _انا كفينك المستهزء ين

۵_استہزا اور تمسخر كرنا،پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے مخالفين اور دشمنوں كاطريقہ تھا _انا كفينك المستهزء ين

پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے مخالفين اور دشمنوں كو ''استہزاء كرنے والوں ''كے نام سے ياد كيا جانااس نكتے كى طرف اشارہ ہے كہ وہ انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے ساتھ مقابلہ كرنے كے لئے ہميشہ اس طريقے سے استفادہ كرتے تھے_

۶_پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ، اپنى دعوت كو اشكار اور علنى كرنے كى صورت ميں مشركين و كفار كيطرف سے دشمنى اور روحانى اذيت وازار سے پريشان تھے_فاصدع بما تو مر ...انا كفينك المستهزء ين

احتمال ہے كہ جملہ''انا كفينك المستهزئين'' پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى پريشانيوں كا جواب ہو كہ جو اپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كوخدا كے فرمان: '' فاصدع بما تو مر واعرض عن المشركين ''كے بعد اپنى دعوت كو علنى كرنے كى وجہ سے لاحق تھيں _

۷_'' عن ا بان بن عثمان الا حمر رفعه قال: المستهزئون برسول اللّه صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم خمسة، الوليد بن المغيرة المخزومى والعاص بن وائل السهمى والا سود بن عبديغوث زهرى والا سود بن مطلّب والحارث بن الطُلاطلة الثقفي; (۱) ابان بن عثمان احمد كى ايك مرفوعہ روايت ميں ايا ہے كہ (معصومعليه‌السلام )نے فرمايا:''پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے استہزاء كرنے والے پانچ شخص تھے:۱_وليد بن مغيرہ محزومى ،۲_عاص بن وائل سھمى ،۳_اسود بن عبد يغوث زھري،۴_اسود بن مطلب ،۵_حارث بن طلا طلة الثقفي''

انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے استہزا كرنے والوں كے شر كا دور كرنا ۲;انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے استہزا كرنے والے ۷; انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا استہزا ۱،۴،۵;انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو اذيت ۴ ،۶;انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو بشارت ۲; انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى اشكارا دعوت ۳،۶;انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :كى پريشانى ۶;انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى دشمنوں سے بے اعتنائي ۳; انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى مشركين سے بے اعتنائي۳;انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے حامى ۱ ، ۳ ;انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے دشمن ۶;انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے دشمنوں كا استہزا ۱،۵ ;انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے دشمنوں كى اذيتيں ۱ ; انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے دشمنوں كے ساتھ مقابلے كا طريقہ ۵;انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے مخالفين كا استہزا ۵ ; انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے مخالفين كے ساتھ مقابلے كا طريقہ ۵; انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے مخالفين ۴

____________________

۱)خصال شيخ صدوق ،ص۲۷۹،ح ۲۴;نور الثقلين ،ج۳، ص۳۶، ح۱۲۷_

۳۲۴

اسلام :تاريخ صدر اسلام ۴،۷

الله تعالى :الله تعالى كى بشارتيں ۲

الله تعالى كى حمايتيں :الله تعالى كى حمايتيں جن كے شامل حال ہيں ۱،۳

روايت:۷

قران كريم :قران كا استہزاء كرنے والوں كا شر دور كرنا ۲

كفار:كفاركى دشمنى ۶;كفار كے استہزاء ۶

مشركين مشركين اور انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ۴;مشركين كى اذيتيں ۱، ۴ ; مشركين كى دشمنى ۶;مشركين كے استہزا ۱،۴،۶

آیت ۹۶

( الَّذِينَ يَجْعَلُونَ مَعَ اللّهِ إِلـهاً آخَرَ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ )

جو خدا كے ساتھ دوسرا خدا قرار ديتے ہيں اور عنقريب انہيں ان كا حال معلوم ہوجائے گا_

۱_ پيغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے ساتھ استہزا كرنے والے، مشرك اور الله تعالى كے سوا كسى اور معبود كے معتقدتھے_

المستهزء ين_الذين يجعلون مع الله الهًا ء اخر

۲_الله كے سوا كسى اور كى خدائي كا عقيدہ اور شرك ،مكہ كے اكثر لوگوں كا مذہب اور دين تھا_

و ا عرض عن المشركين ...الذين يجعلون مع اللّه الهًا ء اخر

۳_پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے ٹھٹھہ مذاق كرنے والے مشركين كو شديد عذاب كى دھمكى دى گئي ہے_

الذين يجعلون مع اللّه الهًا ء اخر فسوف يعلمون

جملہ '' فسوف يعلمون ''(عنقريب جان ليں گے)تہديد و دھمكى كى حيثيت ركھتا ہے_

۴_قيامت ،حقائق كے منكشف ہونے اور حق و باطل كے روشن ہونے كا دن ہے_

الذين يجعلون مع اللّه الهًا ء اخر فسوف يعلمون

مندرجہ بالا مطلب اس نكتے پر مبنى ہے كہ جب ''جاننے ''كا وقت ،روز قيامت ہو_

۳۲۵

۵_خداوندمتعال كا پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو اپنى رسالت اور مقاصد ميں اس طرح كامياب وموفق ہونے كى بشارت دينا كہ جس كا مشركين اور دشمن محسوس كرتے ہوئے نظارہ كريں گے_

انا كفينك المستهزء ين_الذين يجعلون مع اللّه الهًا ء اخر فسوف يعلمون

مذكورہ بالا مطلب اس احتمال پر مبنى ہے كہ جب ''يعلمون''كامفعول پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى اپنى رسالت ميں كاميابى ہو كہ جو مشركين اور دشمنوں كى شكست اور ناكامى كے ہمراہ ہے_

انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے استہزا كرنے والوں كا عقيدہ ۱; انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے استہزاكرنے والوں كا شرك ۱; انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو بشارت ۵;انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے استہزاكرنے والوں كو ڈرانا۳;انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے

آیت ۹۷

( وَلَقَدْ نَعْلَمُ أَنَّكَ يَضِيقُ صَدْرُكَ بِمَا يَقُولُونَ )

اور ہم جانتے ہيں كہ آپ انكى باتوں سے دل تنگ ہو رہے ہيں _

۱_خداوندمتعال،نے مشركين كى طرف سے غلط پروپيگنڈے اور استہزا كى وجہ سے پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى دل تنگى اور غم واندوہ سے اپنى اگاہى كا اظہار كيا_انا كفينك المستهزء ين ...ولقد نعلم ا نك يضيق صدرك بما يقولون

۲_مشركين كى طرف سے غلط پروپيگنڈے اور اذيت

۳۲۶

ناك استہزا كے مقابلے ميں خداوندمتعال كا پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو تسلى و تشفى دينا _

المستهزء ين فسوف يعلمون_ولقد نعلم ا نك يضيق صدرك بما يقولون

۳_غلط پروپيگنڈا اور اذيت ناك ٹھٹھہ و مذاق، اسلام اور پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے خلاف كفار و مشركين كا دائمى حربہ تھا _

المستهزء ين ...ولقد نعلم ا نك يضيق صدرك بما يقولون

فعل مضارع '' يقولون ''مشركين اور دشمنوں كے پروپيگنڈے اور باتوں كے دائمى اور مستمر ہونے پر دلالت كرتا ہے_

۴_پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ،مشركين اور دشمنان اسلام كى طرف سے غلط پروپيگنڈے اور اذيت ناك استہزا سے غمگين اور اندوہ ناك رہتے تھے_المستهزء ين ...ولقد نعلم ا نك يضيق صدرك بما يقولون

۵_انبياءے كرامعليه‌السلام بھى دوسرے انسانوں كى طرح اذيت و ازار سے متاثر ہوتے تھے_

ولقد نعلم ا نك يضيق صدرك بما يقولون

۶_اسلامى معاشرے كے مصلحين اوردينى قائدين ہميشہ سے دشمنوں كے غلط پروپيگنڈے اور اذيت ناك ٹھٹھہ و مذاق سے دوچار رہے ہيں لہذا اُنہيں خدا كى حمايت اور لطف الہى سے اُميد وار رہنا چاہيے _

المستهزء ين ...ولقد نعلم ا نك يضيق صدرك بما يقولون

۷_خداوند متعال انسان كے ضمير اور روحى و نفسياتى احساسات اور عواطف سے كاملاً اگاہ ہے_

ولقد نعلم ا نك يضيق صدرك بما يقولون

انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كواذيت ۲،۴;انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے استہزا ۱،۲،۳،۴;انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كااندوہ وغم ۴;انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے خلاف پروپيگنڈا ۱،۳،۴;انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے خلاف سازش ۳;انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے دشمن ۳;انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو تسلى ۲

اسلام :دشمنان اسلام كى اذيتيں ۴;دشمنان اسلام كے استہزا ۴،۶

الله تعالى :الله تعالى اور انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا غم واندوہ ۱;الله تعالى اور انسان كا ضمير ۷;الله تعالى كا علم ۱;الله تعالى كا علم غيب ۷

اُميد وارى :الله تعالى كى حمايت سے اُميد وار ى ۶;الله تعالى كے لطف سے اُميد وارى ۶

انبياء :انبياء كا بشر ہونا ۵;انبيا ء كا متاثر ہونا ۵

۳۲۷

دينى قائدين :دينى قائدين كى اُميد وارى ۶;دينى قائدين كے خلاف پروپيگنڈا ۶

مشركين :مشركين كى اذيتيں ۲،۴;مشركين كے استہزا ۱،۲ ،۳ ،۴;مشركين كا مقابلہ كرنے كا طريقہ ۳

آیت ۹۸

( فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَكُن مِّنَ السَّاجِدِينَ )

تو آپ اپنے پروردگار كے حمد كى تسبيح كيجئے اور سجدہ گذاروں ميں شامل ہوجايئے

۱_خداوند متعال كى جانب سے پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو حمد و ستائش خدا كے ساتھ تسبيح كرنے كاحكم _

فسبّح بحمد ربك وكن مّن الساجدين

''بحمد '' ميں ''با'' مصاحبت كے لئے ہے ;يعنى تسبيح كو خداوند متعال كى حمد وستائش كے ساتھ ہونا چاہيے_

۲_خداوند متعال كى جانب سے پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كواپنى رسالت اور دشمنوں كى مخالفتوں كے سبب پيدا ہونے والے مصائب اور مشكلات ميں نماز، عبادت اور پرورد گار كى ياد سے مدد طلب كرنے كا حكم _

ولقد نعلم ا نك يضيق صدرك بما يقولون_فسبّح بحمد ربك وكن مّن الساجدين

مندرجہ بالا مطلب ،''فسبح ''كى ''فا'' سے اخذ كيا گيا ہے كہ جو گذشتہ ايت سے اس جملے كى تفريع كے لئے ايا ہے_يعنى :خدا وند متعال كاپيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے غم واندوہ اور دل تنگى سے اگاہ ہونے كے بعد خدا كى جانب سے تسبيح اور حمد كے حكم سے معلوم ہوتا ہے كہ يہ عبادات ،غم واندوہ اورپريشانى كو ختم كرنے ميں موثر ہيں _

۳_اسلامى معاشرے كے راہنمائوں اور حكمرانوں كو اپنے فرائض كى ادائيگى ميں مشكلات كے مقابلے ميں ذكر و عبادت اور نماز كے ذريعے پرورد گار سے مدد طلب كرنے كى ضرورت ہے_

ولقد نعلم ا نك يضيق صدرك ...فسبّح بحمد ربك وكن مّن الساجدين

۴_ذكر و عبادت ميں تسبيح پرورد گار كے ساتھ خدا كى حمد و ستائش كا ہونا ايك نيك اور پسنديدہ امر ہے_فسبّح بحمد ربك

۵_خداوند متعال كى طرف سے اپنے بندوں كى حمايت

۳۲۸

مقتضى ہے كہ اُس كا شكر اور تسبيح و عبادت كى جائے_ولقد نعلم ا نك يضيق صدرك ...فسبّح بحمد ربك

''فسبّح '' ميں ''فا'' گذشتہ ايت پر تفريع ہے (گذشتہ ايت مشركين كى اذيت ناك باتوں كے مقابلے ميں پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو تسلى و تشفى پر مشتمل تھى ) اُس پر اس ايت كى تفريع ہو سكتا ہے مذكورہ بالا نكتے كى جانب اشارہ ہو_

۶_خدا وند متعال كے بارے ميں ہر قسم كے شرك اور ناروا، بات كے مقابلے ميں اُس كى تسبيح و عبادت كرنا ضرورى ہے_ولقد نعلم بما يقولون_فسبّح بحمد ربك

''فسبّح '' ميں گذشتہ ايت پر تفريع ہو سكتا ہے اس معنى ميں ہو كہ اب جبكہ وہ خدا كے بارے ميں ناروا باتيں كہتے ہيں اور پرورد گار كى تنقيص كرتے ہيں ،پس تو اُس كى حمد و ستائش اور تسبيح كر_

۷_ خدا وندمتعال كاذكر اور عبادت;مثلاً نماز، پريشانيوں اور غم واندوہ كو ختم كرنے ، ثابت قدمى وحوصلہ بلند كرنے اور اطمينان خاطر كا باعث بنتى ہے_ولقد نعلم ا نك يضيق صدرك ...فسبّح بحمد ربك وكن مّن الساجدين

مفسرين كى اكثريت كا كہنا ہے كہ اس ايت ميں سجدہ سے نماز مرادہے _اور اس كى تائيد ايك روايت سے بھى ہوتى ہے جس كے مطابق پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم جب بھى پريشان اور دل تنگ ہوتے تو نماز پڑھتے تھے_(مجمع البيان )

۸_سجدہ اور خضوع ،نماز كى روح اور اصلى ركن ہے جس كو تمام عبادات ميں خصوصى مقام حاصل ہے _

فسبّح بحمد ربك وكن مّن الساجدين

ہو سكتا ہے'' سجدہ ''سے نماز مراد ہو چونكہ نماز كے بجائے سجدے كا حكم ديا گيا ہے_ شايديہ اس حقيقت كو بيان كر رہا ہو كہ سجدہ نماز كا اہم ركن اور اُس كى روح ہے_ياد رہے كہ تسبيح و حمد كى نصيحت كے بعد خدا كى طرف سے سجدہ كا حكم كہ ہر دو ايك طرح كى عبادت شمار ہوتى ہيں ، اس كے خاص مقام ومنزلت كو ظاہر كرتا ہے_

۹_خداوند متعال كى ربوبيت، اس بات كے لائق ہے كہ اُس كى تسبيح وحمد كى جائے اورانسان اُس كى بارگاہ ميں فروتنى اور سجدہ بجا لائے_فسبّح بحمد ربك وكن مّن الساجدين

انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو وصيت ۱،۲

استقامت :استقامت كے عوامل ۷

استمداد :الله تعالى سے استمداد ۲،۳;عبادت سے استمداد

۳۲۹

۲;نماز سے استمداد ۲

الله تعالى :الله تعالى كى تسبيح كى اہميت ۱،۶;الله تعالى كى تسبيح كے عوامل ۵،۹;الله تعالى كى ربوبيت ۹;الله تعالى كى حمايتيں ۵;الله تعالى كے سامنے سجدہ كے عوامل۹;الله تعالى كے وصايا ۱،۲

حمد :حمد خدا كى اہميت ۱;حمد خدا كے عوامل ۵،۹

حوصلہ بلند ہونا :اس كے عوامل ۷

دينى قائدين :دينى قائدين كى ضروريات ۳

ذكر :الله تعالى كے ذكركى اہميت ۲،۳;الله تعالى كے ذكر كے اداب ۴;الله تعالى كے ذكر كے اثرات ۷; الله تعالى كے ذكر ميں تحميد ۴الله تعالى كے ذكر ميں تسبيح ۴

سختى :سختى ميں تسہيل كى روش ۲،۳

عبادت:الله كى عبادت كى اہميت ۲،۳،۶;الله كى عبادت كے عوامل ۵;الله كى عبادت ميں تحميد ۴; الله كى عبادت ميں تسبيح ۴;عبادت كے اداب ۴;عبادت كے اثرات ۷

عمل :پسنديدہ عمل ۴

غم واندوہ:غم واندوہ ختم ہونے كے عوامل ۷

قلبى اطمينان:قلبى اطمينان كے عوامل ۷

نفسيات :تربيتى نفسيات ۷

نماز :نماز كى اہميت ۲،۳;نمازكے اثرات ۷;نماز كے اركان ۸;نماز ميں خضوع كى اہميت ۸;نماز ميں سجدے كى اہميت ۸

۳۳۰

آیت ۹۹

( وَاعْبُدْ رَبَّكَ حَتَّى يَأْتِيَكَ الْيَقِينُ )

اور اس وقت تك اپنے رب كى عبادت كرتے رہيے جب تك كہ موت نہ آجائے _

۱_خداوند متعال كى طرف سے پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كوعمر كے اخر تك عبادت كرنے كا حكم _

واعبد ربك حتى ياتيك اليقين

مندرجہ بالا مطلب اس بات پر مبنى ہے كہ جب ''يقين '' سے موت مراد ہو _جيسا كہ سورہ ''مدثر'' كى ايت ۴۷ ميں بھى موت كو ''يقين '' سے تعبير كيا گيا ہے _قابل ذكر ہے كہ ''تحصيل يقين ''كے بجائے ''انے''(يا تي) كى تعبير سے بھى اس مطلب كى تائيد ہو سكتى ہے_

۲_ پورى عمرپرورد گار كى عبادت كرنا، بندوں كا فريضہ ہے_واعبد ربك حتى ياتيك اليقين

۳_انسان موت كے بعد ہى حقائق سے اگاہ ہوتا ہے اور اُسے اُن كا يقين اتا ہے_واعبد ربك حتى ياتيك اليقين

مندرجہ بالا مطلب كو موت كى وجہ تسميہ''يقين ''

سے اخذ كيا گيا ہے_يعنى موت كو اس لئے ''يقين'' كہا جاتا ہے چونكہ انسان پر حقائق اشكار ہو جاتے ہيں اوراُسے اُنكا يقين اجاتا ہے_

۴_خداوند متعال كى جانب سے پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو يقين كے مرتبے پر فائز ہونے تك پرورد گار كى عبادت كرنے كى نصيحت _

واعبد ربك حتى ياتيك اليقين

مندرجہ بالا مطلب اس بنياد پر اخذ كيا گيا ہے كہ جب كلمہ ''يقين''اپنے لغوى و اصطلاحى معنى ميں استعمال ہوا ہو_

۵_پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم خداوند متعال كى خصوصى تربيت اور خاص توجہ كے تحت تھے_واعبد ربك حتى ياتيك اليقين

ہو سكتا ہے مذكورہ مطلب اس لئے اخذ كيا گيا ہوكہ صفت ''ربّ'' ،كاف خطاب كى طر ف مضاف ہے كہ جس كا مرجع پيغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ہيں _لہذااس نكتہ كى بنا ء

۳۳۱

پر خداوند سب بندوں كا ''ربّ'' ہے _

۶_يقين ،ايمان و معرفت كے بلند ترين مراتب كى علامت ہے_واعبد ربك حتى ياتيك اليقين

چونكہ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كہ جو ايمان كا مظہر ہيں كو نصيحت كى جاتى ہے كہ اپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم يقين پر فائز ہونے كے لئے عبادت كريں _اس سے مندرجہ بالا مطلب اخذ ہوتا ہے_

۷_يقين كے بلند ترين مرتبے پر فائز ہونا ہى عبادت كا فلسفہ اور مقصد ہے_واعبد ربك حتى ياتيك اليقين

''حتى '' غايت كى انتہاكے لئے ہے جو ''الى '' كے معنى ميں ہے اوراس ايت ميں ''يقين'' كو ''عبادت'' كے لئے غايت و مقصد كے طور پر ليا گيا ہے(واعبد ...)_

۸_خداوند متعال كى ربوبيت ،اُس كى بار گاہ ميں عبادت كى مقتضى ہے_واعبد ربك حتى ياتيك اليقين

انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كامربى ۵;انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو نصيحت ۴ ; انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى شرعى ذمہ دارى ۱;انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى عبادات ۱;انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى عبوديت ۱; انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے فضائل ۵

الله تعالى :الله تعالى كى ربوبيت ۸;الله تعالى كى نصيحتيں ۴;الله تعالى كے اوامر ۱

انسان:انسانوں كى شرعى ذمہ دارياں ۲

ايمان :ايمان كے مراتب ۶

شرعى ذمہ داري:شرعى ذمہ دارى كا سب كےلئے ہونا ۲

شناخت :شناخت كے مراتب ۶

عبادت:خدا كى عبادت ۲،۴;خدا كى عبادت كے عوامل ۸;عبادت كا فلسفہ ۷

لطف خدا :لطف خدا جن كے شامل حال ہے ۵

يقين :موت كے بعد كے حقائق كا يقين ۳;يقين كى اہميت ۶،۷

۳۳۲

۱۶- سوره نحل

آیت ۱

( بسم الله الرحمن الرحیم )

( أَتَى أَمْرُ اللّهِ فَلاَ تَسْتَعْجِلُوهُ سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى عَمَّا يُشْرِكُونَ )

بنام خدائے رحمان و رحيم

امر الہى آگيا ہے لہذا اب بلاوجہ جلدى نہ مچاؤ كہ خدا ان كے شرك سے پاك و پاكيزہ اور بلند و بالا ہے_

۱_ خداوند عالم كى طرف سے اسلام و توحيد كى فتح اور شرك و مشركين كى رسوائي كا فرمان جارى ہونا_

آتى امرالله فلا تستعجلوه سبحانه و تعالى عمّا يشركون

مذكورہ با لا تفسير اس بناء پر ہے كے جب ''امر'' كا معنى فرمان ہو ليكن فرمان كس چيز كے بارے ميں ہے آيت كا ذيل (سبحانه و تعالى عَمّا يشركون ) ممكن ہے اس بات پر قرينہ ہو كہ امر سے يہاں مراد شرك كى شكست و رسوائي اور توحيد كى فتح ہے_

۲_ صدر اسلام كے مسلمان توحيد اور اسلام كى حاكميت اور خدائي و عدے كے جلد متحقق ہونے كے خواہاں تھے_

آتى امرالله فلا تستعجلوهسبحانه و تعالى عمّا يشركون

''لا تستعجلوه '' كے مخاطب كے بارے ميں دو احتمال ہے ايك يہ كہ اس سلسلے ميں عجلت مسلمانوں كى طرف سے پائي_ دو سرا يہ كہ مشركين يہ چاہتے تھے كہ وعدہ الہى (عذاب يا توحيد كى حاكميت يا قيامت ) جلد از جلد وقوع پذير ہو_ مذكورہ بالا مطلب پہلے احتمال كى بناء پر ہے_

۳_ مؤمنين كا وظيفہ ہے كہ وہ صبر و شكيبائي سے كام ليتے ہوئے خدائي وعدوں كے جلد تحقق كى خواہش سے پرہيز كريں _

آتى امرالله فلا تستعجلوه سبحانه و تعالى عمّا يشركون

اس بات كو مدنظر ركھتے ہوئے كہ''لاتستعجلوه'' مخاطب اور'' يشركون'' غائب كا صيغہ ہے ايسے معلوم ہوتا ہے كہ پہلے فعل كے مخاطب ،مؤمنين ہوں _

۴_ صدر اسلام كے مشركين، دشمنى اور مذاق اڑانے كى خاطر الہى و عدوں (عذاب، اسلام كى حاكميت اور قيامت) كے جلد وقوع پذير ہونے كے خواہاں تھے_آتى امراللّه فلا تستعجلوه

۳۳۳

يہ احتمال ہے كہ ''تستعجلوہ'' كا مخاطب مشركين ہوں جو الہى وعدوں كے تحقق كے خواہش مند تھے كيونكہ عام طور پر كوئي بھى اپنے دشمن كى فتح اور اپنى شكست و رسوائي كا خواہشمند نہيں ہوتا اس ليے يہ كہا جاسكتا ہے كہ نزول عذاب كے سلسلے ميں مشركين كى جلد بازى ، دشمنى اور تمسخر كى خاطر تھي_

۵_ خدائي و عدوں كے جلد وقوع پذير ہونے كے سلسلے ميں عجلت اور بے صبرى كا مظاہرہ كرنا جائز نہيں ہے_

آتى امراللّه فلا تستعجلوه

۶_ خدائي وعدے حتمى اور اپنے مقررہ وقت پرانجام پذير ہوتے ہيں _آتى امراللّه فلا تستعجلوه

۷_ خداوند عالم ہر قسم كے شريك سے منزہ و مبرّہ ہے_سبحنه ...عمّا يشركون

۸_ خداوند عالم كى ذات اقدس اس چيز سے بالاتر ہے كہ اس كے ليے كسى طرح كے شريك كا تصور كيا جائے_

سبحنه و تعالى عمّا يشركون

۹_ شرك كى ناپائيدارى كا سرچشمہ اس كا حقيقت سے عارى اور بے بنياد ہونا ہے _

۱۰_''عن بعض اصحابناعن ابى عبداللّه عليه‌السلام قال: مسئلة عن قول الله : ''اتى امر الله فلا تستعجلوه قال: ...انّ اللّه اذا اجز أن شيائً كائن فانه قد كانّ'' (۱)

ايك صحابى كا بيان ہے : كہ ميں نے امام صادقعليه‌السلام سے خداوند عالم كے اس كلام''آتى امراللّہ فلا تستعجلوہ'' كے بارے ميں سوال كيا تو آپعليه‌السلام نے فرمايا: جب بھى خداوند عالم كسى چيز كے تحقق كے بارے ميں خبر ديتا ہے تو اسے متحقق ہى سمجھا جاتا ہے_

۱۱_قال رسول اللّه صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم قبل الساعة سحابة سودائ ثم ينادى منادي: ايّها الناس ''اتى امر اللّه فلد تستعجلوه'' (۲)

رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے فرمايا: كہ روز قيامت سے پہلے بادل ظاہر ہوگا ...پھر منادى ندا،د ے گا اے لوگوںاتى امرى الله فلا تستعجلوه

____________________

۱) تفسير عياشى ج۲ ص۲۵۴ ح۲ ، نورالثقلين ص۳۸ ح۵ _

۲)الدرالمنشور ج۵ ص۱۰۸_

۳۳۴

اسلام:اسلام كى فتح۱،۲

الله تعالى :الله تعالى اور اس كاشريك ۷،۸; الله تعالى كا علّو ۸;الله تعالى كا منزہ ہونا ۷،۸; الله تعالى كى خبروں كا حتمى ہونا۱۰; الله تعالى كے وعدوں كا حتمى ہونا۶; الله تعالى كے وعدوں كے تحقق پر صبر ۳;الله تعالى كے وعدوں كے تحقق ميں جلد بازى كى درخواست ۲ ، ۴;اوامر الہي۱،۱۰; الہى وعدوں ميں تعجيل سے اجتناب ۳

روايت ۱۰، ۱۱

شرك:شرك كى شكست ۱; شرك كى ناپائيداري۹; شرك كے بطلان كے آثار۹

عجلت:عجلت كى سرزنش۵

قيامت :قيامت كى نشانياں ۱۱

مسلمين:صدراسلام كے مسلمانوں كے تقاضے ۲

مؤمنين:مؤمنين كى ذمہ داري۳

مشركين:صدر اسلام كے مشركين كا استہزاء ۴; صدرا سلام كے مشركين كى دشمنى ۴; صدرا سلام كے مشركين كے تقاضے ۴; مشركين كى ذلت۱

آیت ۲

( يُنَزِّلُ الْمَلآئِكَةَ بِالْرُّوحِ مِنْ أَمْرِهِ عَلَى مَن يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ أَنْ أَنذِرُواْ أَنَّهُ لاَ إِلَـهَ إِلاَّ أَنَاْ فَاتَّقُونِ )

وہ جس بندے پر چاہتا ہے اپنے حكم سے ملائكہ كو روح كے ساتھ نازل كرديتا ہے كہ ان بندوں كو ڈراؤ اور سمجھاؤ كہ ميرے علاوہ كوئي خدا نہيں ہے لہذا مجھى سے ڈريں _

۱_خداوند عالم، اپنے برگزيدہ بندوں پر ملائكہ كو روح (وحى الہي) ساتھ نازل كرتا ہے_

ينزلالملائكة بالروح من امره على من يشاء من عباده

آيت ميں روح سے كيا مراد ہے اس بارے ميں مفسرين نے مختلف احتمالات ذكر كئے ہيں _

جيسے حضرت جبرائيل ، وحى اور وہ چيز كہ جس كے ذريعہ زندگى متحقق ہوتى ہو_ مذكوربالا مطلب ميں ''روح'' وحى سے كنايہ ہے_

۳۳۵

۲_ ''روح '' خداوند عالم كے مختص امور اور شان ميں سے اور اسى كے ساتھ مربوط ہے_

ينزل ملائكه بالروح من امره على من يشاء من عباده

''امر '' كا ايك معنى شان بھى ہے مذكورہ بالا تفسير اسى معنى كى بناء پر ہے_

۳_ خدا كے برگزيدہ بندوں پر ملائكہ كا نزول حكم خداوندى كے تحت ہے_ينزّل الملائكة بالروح من امره

''امر'' كا ايك معنى فرمان اور حكم ہے اور ''من'' يہاں ''با'' كے معنى ميں ہوسكتى ہے لہذا اس صورت ميں ''من امرہ'' كا معنى يعنى حكم وفرمان خداہے_

۴_''وحي''انسان اور معاشرہ كے ليے سرمايہ حيات ہے_ينزّل الملائكه بالروح من امره على من يشاء

جيسا كہ مفسرين نے كہا ہے كہ ''الروح'' سے مراد وحى ہوسكتى ہے_وحى كى جگہ پر كلمہ''الروح'' كا استعمال ،استعارہ ہے_ اس استعارہ كى وجہ شبہ وحى كا سرمايہ حيات ہونا ہے_ جيسا كہ روح موجودات كے ليے سرمايہ حيات ہوتى ہے_

۵_ ملائكہ، خداوند عالم كے برگزيدہ بندوں پر ابلاغ وحى كا ايك واسطہ ہيں _

ينزل الملائكةبالروح من امره على من يشاء من عباده

بعد والے جملات (ان انذروا ...) كہ جو وحى اور رسالت كے ابلاغ كے بارے ميں ہے كے قرينے كى بناء پر آيت ميں ''روح'' سے مراد وحى ہوسكتى ہے_

۶_ انسان كے ليے وحى كو دريافت كرنے كے ليے خداوند كى عبوديت، ايك شائستہ پيش خيمہ ہے_

ينزّل الملائكهبالروح من امره على من يشاء من عباده

''من يشائ'' كى ''من عبادہ'' كے ذريعہ وضاحت كرنا اور ''ناس '' اور خلق وغيرہ جيسے كلمات كى جگہ پر لفظ ''عباد'' كا استعمال ممكن ہے مذكورہ بالا مطلب كى طرف اشارہ ہو_

۷_ وحى كے دريافت كے ليے انبياء كا انتخاب، مشيّت الہى كے تابع ہے_ينزل الملائكه بالروح من امره على من يشاء من عباده

۸_ انبياء، خداوند عالم كے منتخب بندے ہيں _من يشاء

۹_ برگزيدہ افراد پر وحى كے ابلاغ كے ليے ملائكہ كا نزول ، حكم الہى كے يقينى اور حتمى ہونے كا ايك پر تو

۳۳۶

ہے_آتى امراللّه ينزّل الملائكه بالروح من امره

۱۰_ لوگوں كو انذار اور خبردار كرنا، انبياء كا بنيادى وظيفہ ہے_ينزل الملائكهبالروح من عباده ان انذرو

۱۱_ منتخب بندوں پر فرشتوں كے نزول كا مقصد، ان تك الہى پيغام پہنچانا ہے _

ينزل الملائكه ان انذروا انّه لا اله الّا أن

۱۲_ ملائكہ كے ذريعہ، الہى فرامين كا اجراء ہوتا ہے_ينزل الملائكه ان انذرو

۱۳_ تقوى اور حقوق الله كى رعايت، غير معمولى قدر وقيمت كى مالك ہے_انهّ لا الهالّا أنا فاتقون

كيوں كہ روح اور ملائكہ كو توحيد كے ابلاغ كے ليے بھيجا جاتا ہے اور توحيدكو تقوى تك پہنچنے كا ايك مقدمہ قرار ديا گيا ہے اس سے مذكورہ بالا مطلب حاصل ہوتاہے _

۱۴_ انبياء كى دعوت كا خلاصہ ، توحيد كى طرف دعوت اور خوف الہى ہے _لا اله الا أنا فاتقون

۱۵_ خدائے يكتا پر اعتقاد ، تقوى اور خوف الہى كا پيش خيمہ ہے_ان انذروا انّه لا اله الّا أنا فاتقون

''فاتقون'' ميں ''فا'' تفريع كے ليے ہے اس بناء پر يہ مطلب اخذ ہوتا ہے كہ : اگر كوئي توحيد اور خدائي يگانگت پر ايمان لے آئے تو اس كے ليے تقوى الہى كا زمينہ بھى فراہم ہوجاتا ہے _

۱۶_ توحيدى فكر ، انسان كو اس كے مناسب عمل كرنے كى دعوت ديتى ہے_لا اله

۱۷_آتى رجل امير المؤمنين عليه‌السلام يسأله عن الروح أليس هو جبرئيل عليه‌السلام : فقال له اميرالمؤمنين عليه‌السلام جبرئيل من الملائكة و الروح غير جبرئيل يقول اللّه تعالى لنبيّه صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم '' ينزّل الملائكه بالروح'' و الروح غير الملائكة (۱)

ايك شخص امير المؤمنينعليه‌السلام كى خدمت ميں حاضر ہوا اور سوال كيا كہ كيا روح سے مراد وہى جبرائيل ہيں ؟ تو آپعليه‌السلام نے فرمايا : جبرئيل تو ملائكہ ميں سے اور روح، جبرئيل سے ہٹ كر ہيں خداوند عالم اپنے پيغمبر كو ارشاد فرما رہا ہے_

''ينزل الملائكہ بالروح'' ( اس آيت كى بناء پر) وہ ملائكہ سے عليحدہ چيز كرہے(۱)

۱۸_عن ابى جعفر عليه‌السلام فى قوله ''على من

____________________

۱) كافي، ج۱ ص ۲۷۴ ح ۶، نورالثقلين ، ج۳، ص ۳۹ ح ۷_

۳۳۷

يشاء من عباده ان اذروا انّه لا اله الّا انا فاتقون؟ يقول: بالكتاب و النبوة'' (۱)

امام محمد باقرعليه‌السلام سے خداوند عالم كے اس قول''على من يشاء من عباده ان انذرو ا انّه لا اله الاّ فاتقون'' كے بارے ميں روايت ہے كہ آپعليه‌السلام نے فرمايا: كہ كتاب ونبوت كے ذريعے(لوگوں كو ڈرايئے(۲)

اقدار:۱۴

الله تعالي:الله تعالى كى خصوصيات ۳; الله تعالى كى مشيّت ۷ ; الله تعالى كے احكام كو اجراء كرنے والے۱۲; الله تعالى كے افعال ۱; الله تعالى كے اوامر۳; الله تعالى كے اوامر كا حتمى ہوتا ۹; الله تعالى كے عمّال۱۲;الله تعالى كے مختصات۲

انبياء:انبياء كا انتخاب ۷ ،۸; انبياء كى دعوتيں ۱۴; انبياء كى ذمہ دارى ۱۰;انبياء كے انذار۱۰، ۱۸; انبياء كے فضائل۹

انسان:انسان كا مايہ حيات۴

توحيد:توحيد كى اہميت ۱۳; توحيد كى طرف دعوت۱۴

تقوي:تقوى كا پيش خيمہ ۱۵; تقوى كى اہميت ۱۳،۱۴; تقوى كى طرف دعوت ۱۳;تقوى كى قدرو قيمت۱۳

خدا كے برگزيدہ افراد۸

برگزيدہ افراد پر ملائكہ كا نزول۱، ۳، ۱۰، ۱۲; برگزيدہ افراد پر وحى ۱، ۵

خوف:خوف الہى كا پيش خيمہ۱۵

روايت:۱۷ ،۱۸

روح:روح سے مراد ۱۷; روح كى حقيقت۲

عبوديت :عبوديت كے آثار۶

عقيدہ :توحيد پر عقيدہ كے آثار ۱۵،۱۶;پسنديدہ عمل كى دعوت۱۶

كتب آسمانى :كتب آسمانى كے انذار ۱۸

لوگ:لوگوں كو ڈرانا۱۰

____________________

۱) تفسير قمي، ج۱ ص ۳۸۲; نورالثقلين، ج۳ ص ۳۹ ح ۸_

۳۳۸

معاشرہ:معاشرہ كا مايہ حيات ۴

ملائكہ :ملائكہ كا كردار ۵،۱۲; ملائكہ كو وحى ۵; ملائكہ كے

نزول كا فلسفہ۱۱

وحي:وحى كا كردار۴; وحى كو دريافت كرنے كا پيش خيمہ۶

آیت ۳

( خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضَ بِالْحَقِّ تَعَالَى عَمَّا يُشْرِكُونَ )

اسى خدا نے زمين و آسمان كو حق كے ساتھ پيدا كيا ہے اور وہ ان كے شريكوں سے بہت بلند و بالاتر ہے _

۱_ زمين و آسمان (كائنات) كا خالق خداوند عالم ہے_خلق السموات والأرض

۲_ كائنات (زمين و آسمانوں ) كى خلقت منظّم ، با مقصد ، متقن اور محكم ہونے كے ساتھ ساتھ ہر قسم كى بے نظمى اور بطلان سے دور ہے_خلق السموات والأرض بالحق

حق كا ايك معنى ، باحكمت مقصد اور متقن ہونا ہے لہذا ،خلق السموات والارض بالحق ، كا معنى يوں ں ہوگا كہ خداوند عالم نے كائنات كو مقصد كے تحت اور نہايت ہى متقن اور محكم خلق كيا ہے_

۳_ كائنات ميں متعدد آسمان ہيں _خلق السموات

۴_ زمين و آسمانوں كے بر حق مدار كى خلقت ، خداوند عالم كى وحدانيت اور اس كے لا شريك ہونے پر دليل ہے _

ان أنذروا أنّه لا إله الّا أنا فاتقون، خلق السموات و الارض بالحق تعالى عما يشركون

جملہ'' خلق السماوات والأرض'' گذشتہ آيت ميں''لا اله الاّ انا'' كے مطلب كے ليئے بہ منزلہ علّت ہے _

۵_خداوند عالم كى ذات اس سے بلند و برتر ہے كہ خلقت ميں اسكے ليے كسى شريك كا تصور كيا جائے_

خلق السموات و الارض بالحق تعالى عما يشركون

۳۳۹

۶_ خداوند عالم كے ليے كسى قسم كا شريك قرار دينا، اس كے غلط اور غير واقعى تصور كى علامت ہے_تعلى عمّا يشركون

۷_ آسمانوں اور زمين (كائنات ) كى خلقت، اس بات پر دليل ہے كہ خداوند عالم اپنے وعدوں كو پورا كرنے پر قادرہے_

اتى امراللّه خلق السموات و الارض بالحق تعالى عما يشركون

''خلق السماوات ...'' كا جملہ اس بات كى وضاحت كے ليے تعليل كى حيثيت ركھتا ہے كہ خداوند عالم اپنے وعدوں كو پورا كرنے پر قادر ہے_

۸_ صدراسلام كے مشركين، خداوند عالم كو آسمانوں اور زمين كا خالق سمجھتے تھے_

آتى امر اللّه ...سبحنه و تعلى عما يشركون خلق السموات و الارض بالحق تعالى عما يشركون

''تعالى عمّا يشركون'' كا تعلق ''بالحق '' كے ساتھ ہے نہ كہ ''خلق السماوات'' كے ساتھ اس بناء پر آيت سے يہ استفادہ ہوتا ہے كے مشركين كو كائنات كى اصل خلقت كے بارے ميں اعتراض نہيں تھا بلكہ اس كى حقانيت اور بطلان پر توہم كا شكار تھے_

آسمان:آسمانوں كا خالق۱،۸;آسمانوں كا متعدد ہونا۳; آسمانوں كى خلقت۴،۷

الله تعالى :الله تعالى كا علّو۵; الله تعالى كى خالقيت۱; الله تعالى كى قدرت كے دلائل ۷; الله تعالى كے بارے ميں غلط فكر۶; الله تعالى كے وعدوں كا حتمى ہونا۷

الله تعالى كى نشانياں :الله تعالى كى آفاقى نشانياں ۴

توحيد:توحيد افعالي۵; توحيد كے دلائل ۴; خالقيت ميں توحيد۵

زمين:زمين كا خالق ۱،۸; زمين كى خلقت ۳،۷

عقيدہ :خدا كى خالقيت پر عقيدہ ۸; شرك پر عقيدہ ۶

كائنات:كائنات كا بامقصد ہونا ۲; كائنات كا خالق ۱; كائنات كا متقن ہونا۲; كائنات كا نظم۲; كائنات كى حقانيت۳; كائنات كى خلقت ۷

مشركين:صدر اسلام كے مشركين كا عقيدہ۸

۳۴۰