تفسير راہنما جلد ۹

تفسير راہنما 0%

تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 779

تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 779
مشاہدے: 168661
ڈاؤنلوڈ: 2187


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 779 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 168661 / ڈاؤنلوڈ: 2187
سائز سائز سائز
تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 9

مؤلف:
اردو

انبياء:انبياء كا بشر ہونا _۱; انبياء كا مرد ہونا ۲،۷; انبياء كو وحى ۳; انبياء كى بعثت كے آثار ۸; انبياء كى تاريخ ۴; انبياء كى جنس۲; انبياء كى خصوصيات كى تحقيق۱۸; انبياء كى نعمات۶; حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے پہلے انبياء ۴

انسان:انسان كا اختيار ۹; انسانوں كى ہدايت ۹

تقليد:علماء كى تقليد ۱۲; تقليدكے وجوب كے دلائل ۱۲

جبر واختيار:جبر و اختيار كے باطل ہونے كے دلائل ۸

جہلائ:جہلا اور علماء۱۲

حقائق :حقائق بيان كرنے كے اسباب۱۳

دين:دين كے حقائق كى تحقيق۱۸

روايت:۱۹

سوال:سوال كرنے كے فوائد ۱۴

شناخت:شناخت كے وسائل ۱۴

علم:علم كو چھپانے كى مذمت ۱۹;علم كے آثار۱۳

علماء:صدر اسلام كے علماء ۱۶;علماء اور انبياء ۱۶; علماء كا كردار ۱۱،۱۲; علماء سے سوال۱۰،۱۷،۱۹; علماء كى طرف رجوع ۱۲،۱۷; علماء كى طرف رجوع كى اہميت ۱۱; علماء كے قول كى حجيّت كى حدود ۱۵

علماء مكہ:۱۶

مشركين:مشركين كا باطل عقيدہ ۸; مشركين كى جبر گرائي۸

مشركين مكہ:مشركين اور بشر كا نبى ہونا ۵; مشركين مكہ كو دعوت۱۰; مشركين مكہ كى فكر ۵

نبوت:نبوت كے شرائط ۷

نبوت كى نعمت ۶

وحي:بشر پر وحى كا نازل ہونا ۵; بشر پر وحى نازل ہونے كے بارے ميں سوال ۱۰

ہوشيارى :ہوشيارى كے اسباب ۱۳

۴۴۱

آیت ۴۴

( بِالْبَيِّنَاتِ وَالزُّبُرِ وَأَنزَلْنَا إِلَيْكَ الذِّكْرَ لِتُبَيِّنَ لِلنَّاسِ مَا نُزِّلَ إِلَيْهِمْ وَلَعَلَّهُمْ يَتَفَكَّرُونَ )

اور ہم نے ان رسولوں كو معجزات اور كتابوں كے ساتھ بھيجا ہے اور آپ كى طرف بھى ذكر كو (قرآن) نازل كيا ہے تا كہ ان كے لئے ان احكام كو واضح كرديں جو انكى طرف نازل كئے گئے ہيں اور شايد يہ اس بارے ميں كچھ غور و فكر كريں _

۱_ خداوند عالم نے اپنے تمام انبياء اور رسولوں كو روشن دلائل ( معجزات ) اور كتاب كے ساتھ لوگوں كيطرف بھيجا ہے_وماء ارسلنا من قبلك الا رجالاً بالبينّات و الزبر

''زبر'' ''زبور'' كى جمع ہے جس كا معنى كتابيں ہيں _

۲_ انبياء اور د يگر انسانوں ميں فرق يہ ہے كہ انبياء ،خدا سے وحى دريافت كرتے اور مقام نبوت و آسمانى كتاب كے حامل ہوتے ہيں _وما ارسلنا من قبلك الاّ رجالاً نوحى اليهم ...بالبيّنات و الزبر

مذكورہ مطلب اس نكتہ كى بناء پر ہے جب آيت ميں انبياء كے بارے ميں گفتگو جارى ہو وہ اسطرح كہ ان كا تعلق جنس بشريت سے ہے _(وما ارسلنا من قبلك الاّ رجالاً نوحى اليهم ...) اور ان كيطرف وحى نازل ہوتى ہے وغيرہ

۳_خدوند عالم نے انبياء كو دلائل و كتاب دينے كے سلسلہ ميں پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو قرآن مجيد عطا كيا ہے_

وأنزلنا اليك الذكر

۵_ قرآن كريم كے ناموں ميں سے ايك نام ''ذكر'' ہے_

۴۴۲

وأنزلنا اليك الذكر

۶_ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى يہ ذمّہ دارى ہے كہ وہ لوگوں كے ليے قرآن مجيد كى وضاحت كر يں _وأنزلنا اليك الذكر لبيّن للناس

۷_ قرآن كے مخاطب، تمام افراد ہيں اور اس كا پيغام عالميگر ہے_وأنزلنا اليك الذكر لتبيّن ما نزّل اليهم

۸_پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا فہم و درك ، تمام انسانوں كے فہم سے زيادہ ہے_وأنزلنا اليك الذكر لتبيّن للناس

۹_پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا علم ، فراموشى اور نسيان سے منزا او مبرّا ہے_وأنزلنا الذكر لتبيّن للناس

مذكورہ مطلب اس نكتہ پر موقوف ہے جب ''مانزل اليہم'' كے قرينہ كى بناء پر ''الذكر'' سے مراد ''علم '' ہو اور لغت ميں ''ذكر''سے مراد كسى چيز كا (علمى صورت) ميں ہونا ہے چونكہ پيغمبر اكرم كو عطا شدہ علم كو ذكر سے تعبير كيا گيا ہے_لہذا احتمال ہے كہ يہ اس وجہ سے ہے چونكہ اس ميں غفلت و فراموشى در كار نہيں ہے_

۱۰_قرآن ايسى تعليمات و حقائق پر مشتمل ہے كہ جن كے فہم كى كنجى پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے ہاتھ ميں ہے_

وأنزلنا اليك الذكر لتبيّن للناس ما نزّل اليهم

۱۱_فقط قرآن وہ كتاب ہے جو گذشتہ انبياء كے دلائل اور معجزات كے كردار كو ادا كرنے والى ہے_

وما أرسلنا ...بالبيّنات و الزبر و انزلنا اليك الذكر يتبيّن ما نزل اليهم

چونكہ خداوند عالم نے گذشتہ انبياء كو روشن دلائل اور كتاب عطا كرنے كے ذكر كے ساتھ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے لئے مخصوص كتاب كا ذكر كيا ہے لہذا ممكن ہے يہ مذكورہ نكتہ كى بناء پر ہو_

۱۲_خداوند عالم نے گذشتہ انبياء كو حسّى معجزات عطافرمائے اور ان كے مقابلہ ميں پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو ايك عالميگر آسمانى كتاب عنايت فرمائي ہے_وما أرسلنا ...بالبيّنات والزبر و انزلنا اليك الذكر

''بيّنة'' كا معنى واضح اور روشن دليل ہے چاہے وہ دليل عقلى ہو يا حسى تا ريخى شواہد كے مطابق آيت ميں ''بيّنات'' سے مراد ممكن ہے حسى معجزات ہوں ، قرآن عطا كرنے كے سلسلہ ميں پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو جدا ذكر كرنا، مذكورہ مطلب كى طرف اشارہ ہے_

۱۳_لوگوں كو چاہيے كہ وہ درك و فہم اور حقائق كو كشف كرنے كے ليے پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى طرف رجوع كريں _

فاسئلو اهل الذكر ان كنتم لا تعلمون ...أنزلنااليك الذكر لتبيّن للناس

۴۴۳

۱۴_قرآن كے نزول اور اس كى وضاحت اور تفسير كا مقصد ، لوگوں كى فكر ى سطح كو بلند كرنا ہے _

وأنزلنا اليك الذكر لتبيّن للناس ...لعلّهم يتفكّرون

۱۵_ تفكر ، معرفت اور حقائق كو درك كرنے كا ذريعہ ہے_...ولعلّهم يتفكرون

۱۶_قرآن، د و قسم كے نزول( دفعى و تدريجي) كا حامل ہے_وأنزلنا اليك الذكر لتبيّن للناس ما نزّل اليهم

نزول قرآن كے ليے دو فعل ''انزل ''اور ''نزّل'' كو لانا شايد اس وجہ سے ہو كہ '' نزل'' كا معنى پراگندہ اور تدريجى نزول ہے_

۱۷_قرآنى آيات ميں تفكر، حقانيت كو كشف كرنے اور بشر پر نزول وحى كے جائز و ممكن ہونے كا سبب ہے_

وما ارسلنا من قبلك الا رجالاً نوحى اليهم وأنزلنا الذكر لتبيّن للناس ولعلّهم يتفكرّون

احتمال ہے كہ ''يتفكّرون'' كا متعلق وہ اعتراض ہو جو مشركين كى طرف سے پيش كيا گيا ہے كہ بشر پر وحى كا نزول ، ممكن نہيں ہے_

۱۸_تفكر اور غور و فكر، ايك مطلوب اور شائستہ چيز ہے_ولعلّهم يتفكّرون

۱۹_''عن ابى عبداللّه عليه‌السلام ...وسمّى اللّه عزّوجل القرآن ذكراً فقال تبارك و تعالي: ''وأنزلنا اليك الذكر ...'' (۱)

امام صادقعليه‌السلام سے روايت نقل ہوئي ہے كہ خداوند عالم نے قران كو ''ذكر ''كا نام ديا ہے_ اور فرمايا ہے''وأنزلنا اليك الذكر''

الله تعالي:الله تعالى كے عطايا ۳،۱۲

انبياء:آنحضرت سے پہلے والے انبياء كے معجزہ كى خصوصيات ۱۲; انبياءعليه‌السلام كو وحي۲;انبياءعليه‌السلام كى بعثت كے دلائل۱; انبياءعليه‌السلام كى كتاب۱،۲; انبياءعليه‌السلام كى نبوت ۲; انبياءعليه‌السلام كے بيّنات ۱،۲،۳;انبياءعليه‌السلام كے حسى معجزات ۱۲; انبياءعليه‌السلام كے خصوصيات ۲; انبياءعليه‌السلام كے معجزات ۱

تذكر كے اسباب

تفكر:تفكر كى اہميت ۱۸; تفكر كے آثار ۱۵; قرآن ميں تفكر كے آثار ۱۷

حقائق:

____________________

۱) كافى ،ج۱،ص۲۹۵، نوراثقلين،ج۳ ص۵۷، ح۹۷_

۴۴۴

حقائق كو بيان كرنے كى روش۱۳; حقائق كو بيان كرنے كے اسباب۱۷; حقائق درك كو كرنے كے وسائل۱۵

ذكر:۵،۱۹

روايت۱۹

شناخت:شناخت كے وسائل۱۵

عمل:پسنديدہ عمل۱۸

قرآن:قرآن فہمى كے اسباب۱۰; قرآن كا اعجاز۱۱،۱۲; قرآن كا تدريجى نزول ۱۶; قرآن كا كردار۴; قرآن كا نزول دفعي۱۶; قرآن كو بيان كرنا۶; قرآن كوبيان كرنے كا فلسفہ۱۴; قرآن كى فضيلت۱۱،۱۲; قرآن كے خصوصيات ۴; قرآن كے مخاطب۷; قرآن كے نام ۵،۱۹;قرآن كے نزول كا فلسفہ ۱۴; قرآن مبين۱۰

محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر نزول قرآن۳;محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا كردار۱۰،۱۳; محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا منزہ ہونا ۹; محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى ذمہ داري۶; محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى طرف رجوع ۱۳; محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى فہم و فراست۸; محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى كتاب۳; محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے فضائل ۸،۹،۱۰،۱۲; محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے علم كى خصوصيات ۹; محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے معجزہ كى خصوصيات۱۲; محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم و فراموشي۹; محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم و قرآن۶

آیت ۴۵

( أَفَأَمِنَ الَّذِينَ مَكَرُواْ السَّيِّئَاتِ أَن يَخْسِفَ اللّهُ بِهِمُ الأَرْضَ أَوْ يَأْتِيَهُمُ الْعَذَابُ مِنْ حَيْثُ لاَ يَشْعُرُونَ )

كيا يہ برائيوں كى تدبيريں كرنے والے كفار اس بات سے مطمئن ہوگئے ہيں كہ اللہ اچانك انہيں زمين ميں دھنسا دے يا ان تك اس طرح عذاب آجائے كہ انھيں اس كا شعور بھى نہ ہو _

۱_خداوند عالم نے پيغمبر كے خلاف سازش كرنے والوں كو دھنسا دينے كى دھمكى دى _

۴۴۵

أفا من الذين مكرو السيّات ان يخسف اللّه بهم الأرض

ما قبل آيات جو كہ مشركين اور پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم وقرآن كے خلاف ان كى سازشوں كے بارے ميں ہيں كے قرينہ كى بناء پر''الذين كفروا'' سے مراد وہ افراد ہيں جو پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى راہ ميں ركاوٹ بنے ہوئے تھے_

۲_ قيامت اور پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے بارے ميں شبہ پيدا كرنا ، قبيح اور ناپسنديدہ عمل ہے_

واقسموا باللّه جهد ايمانهم لا يبعث اللّه من يموت ...وما ارسلنا من قبلك الا رجالاً نوحى اليهم ...أفا من الذين مكرو السيّات

''سيّة'' كى جمع''سيّات'' ہر قبيح عمل كے معنى ميں ہے ''فاصابہم السيّات ما عملوا'' كے قرينہ كى بناء پر آيات ميں ''سيّات'' سے مراد ، ممكن ہے ايسے شبہات ہوں جو ما قبل آيات ميں مشركين كى جانب سے پيش كے گئے تھے_

۳_پيغمبراكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے خلاف سازش كرنے والے مشركين كے احساس امن كى خداوند عالم نے مذمت كى ہے_

أفأمن الذين مكروالسيّات

''ا فأمن'' ميں ہمزہ استفہام تو توبيخ كے ليے ہے_

۴_بد كردار افراد، كو كبھى بھى الہى عذاب سے امان كا احساس نہيں كرنا چاہيے_

ا فامن الذين مكرو السيّات ان يخسف اللّه بهم الارض

۵_ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو ان كے مقصد سے روكنے كے ليے ہر قسم كى كوشش قبيح ہے_ا فأمن الذين مكروا لسيّات

لغت ميں ''مكر'' كا معنى كسى شخص كو اس كے مقصد سے روكنا ہے اور ''سيّات '' فعل ''مكروا'' كے ليے مفعول بہ اور اس ميں ''عملوا'' جيسے فعل متعدى كا معنى متضمن ہے_

۶_زمين ، الہى عذاب كا ايك ذريعہ ہے_ان يخسف اللّه بهم الارض

۷_ قبيح اعمال كے ليے نقشہ كشى اور پروگرام بنانے والے،انواع و اقسام كے الہى عذاب سے دوچار ہوں گے _

ا فأمن الذين مكروا السيّات ان يخسف اللّه بهم الأرض او يأتيهم العذاب من حيث لا يشعرون

۸_ خداوند عالم كى قدرت ، پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے خلاف سازش كى نقشہ كشى اور ان كے خلاف سازش كرنے والوں نيز ان كے مكر سے بلند و برتر ہے_ا فأمن الذين مكرو السّيات ان يخسف اللّه بهم الأرض

۹_پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو ان كے مقصد سے روكنے كے ليے لوگوں

۴۴۶

كے ذہن ميں خدا، معاد اور پيغمبر كے بارے ميں شبہہ پيدا كرنا، مشركين كا نہايت ہى گھٹيا فعل تھا_

قالوا لوشاء اللّه ما عبدنا من دونه من شيء ...واقسموا باللّه لا يبعث اللّه من يموت وما ارسلنا من قبلك الا رجالاً نوحى اليهم ...ا فامن الذين مكروالسيّات

يہ مطلب اس بناء پر ہے جب ''سيّات ''اس مصدر محذوف كے ليے صفت ہوجو فعل ''مكروا'' كے ليے مفعول مطلق ہے اس بناء پر قبيح اور برے مكر سے مراد، وہى نكات ہيں جو مشركين كى طرف سے خدا ، معاد اور پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے بارے ميں بيان كيے جاتے تھے_

۱۰_بعض گناہوں كا ارتكاب، دنياوى عذاب كا حامل ہے_

ا فأمن الذين مكروا السيّات ان يخسف اللّه بهم الارض اويأتيهم العذاب

۱۱_ كچھ گناہ ،زمين ميں دھنسے كى سزاكے حامل ہيں _ا فأمن الذين مكروالسيّات ان يخسف الله بهم الارض

۱۲_پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے خلاف سازش كرنے والے مشركين كو ناگہانى عذاب كى دھمكى دى جانا _

ا فأمن الذين مكروالسيّات ...اويأتيهم العذاب من حيث لا يشعرون

۱۳_ الہى عذاب، درك، پيشگوئي اور دفع كے قابل نہيں ہے_ا ويأتيهم العذاب من حيث لا يشعرون

۱۴_ قبيح اعمال كا ارتكاب اور پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم و دين كے خلاف سازش كرنے والے ، انواع و اقسام كے عذاب سے دوچار ہيں _ا فأمن الذين مكروا لسيّات ان يخسف اللّه بهم الأرض اويأتيهم العذاب

۱۵_ جس وقت انبياء و دين كے خلاف سازش كرنے والوں كى سازشيں سنگين اور حدسے بڑھ جائيں تو ان كا راستہ روكنے كے ليے خداوند عالم مداخلت كرتاہے_ا فأمن الذين مكروالسيّات ان يخسف اللّه بهم الأرض او يأتيهم العذاب

سازش كرنے والوں كا سامنا كرنے كے ليے''خسف''(زمين ميں دھننسا) اور عذاب كو خداوند عالم كى طرف نسبت دنيا، ايك قسم كى پيغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور ان كے خلاف سازش برداشت نہ كرنے سے حكايت ہے ''سيّات'' كو الف لام كے ساتھ جمع لانا جوكہ عموميت كا فائدہ دے رہا ہے ممكن ہے سازش كى اقسام اور سنگينى اور اس كے مختلف زاويوں سے حكايت ہو_

۱۶_''عن ابى عبداللّه عليه‌السلام '' سئل عن قول اللّه: ''ا فأمن الذين مكروا لسيّات ان يخسف اللّه بهم الارض''قال :هم اعداء اللّه وهم

۴۴۷

يمسخون و يقذقون و يسيخون فى الأرض (۱)

امام صادقعليه‌السلام سے خداوند عالم كے اس قول''ا فأمن الذين مكروا السيّات ان يخسف اللّه بهم الارض'' كے بارے ميں سوال كيا گيا تو امام نے جواب ميں فرمايا كہ وہ دشمنان الہى ہيں اور مسخ شدہ ہيں اور انہيں نشانہ بنايا جائے گا اور وہ زمين ميں دھنس جائيں گے _

عياشى كے نسخہ ميں ''يسسيحون '' لكھا ہے ليكن ہم نے نورالثقلين سے نقل كيا ہے جو كہ صحيح معلوم ہوتا ہے_

الله تعالي:الله تعالى كا كردار۱۵;الله تعالى كى سرزنشيں ۳; الله تعالى كى قدرت۸; الله تعالى كے انذار ۱;الله تعالى كے بارے ميں شبہہ ڈالنا۹; الله تعالى كے دشمنوں كو سز ا_۱۶;الله تعالى كے عذاب كى خصوصيات ۱۳

انذار:زمين ميں دھنس جانے والے عذاب سے ڈرانا ۱; عذاب سے ڈرانا۱۲

بدكار:بدكاروں كا عذاب ۱۴;بدكاروں كے عذاب كا حتمى ہونا۴

دين:دين كے خلاف سازش كرنے كى ممانعت ۱۵; دين كے دشمنوں كو عذاب۱۴

روايت:۱۶

زمين:زمين دھنس جانا۱۶; زمين ميں دھنس جانے كے اسباب۱۱

سازش كرنے والے:سازش كرنے والوں كو عذاب۷

عذاب:دنياوى عذاب كے اسباب۱۰;عذاب سے محفوظ ہونے كا احساس۴;عذاب كا ٹل جانا۱۳; عذاب كى پيشگوئي۱۳;زمين كے ساتھ عذاب۶; عذاب كے وسائل۶

عمل :ناپسنديدہ عمل ۲،۵;ناپسنديدہ عمل كى نقشہ كشى كرنے والوں كا عذاب۷

گناہ:گناہ كا دنياوى كيفر و سزا۱۰; گناہ كى سزا_ ۱۱; گناہ كے آثار ۱۰

محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے بارے ميں شبہہ پيداكرنے والوں كى سرزنش۲; حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے بارے ميں

____________________

۱)تفسير عياشي، ج۲، ص۲۶۱، ح۳۵ ، نور الثقلين، ج۳ ص۵۹، ح۱۰۵_

۴۴۸

شبہہ ڈالنا۹; حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے خلاف سازش كرنے پر سرزنش۵; حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے خلاف سازش كرنے كى ممانعت ۱۵; حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے دشمنوں كا مكر و فريب; حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے دشمنوں كو انذار ۱،۱۲; حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے دشمنوں كو عذاب ۱۴; حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے دشمنوں كى سا زش۸،۹

مشركين:مشركين كا ناپسنديدہ عمل ۹; مشركين كو انذار۱۲; مشركين كے امنيت كے احساس كى سرزنش۳; مشركين كے شبہہ ڈالنے كا فلسفہ۹

معاد:معاد كے بارے ميں شبہہ ڈالنا ۹; معاد كے بارے ميں شبہہ ڈالنے كى سرزنش۲

آیت ۴۶

( أَوْ يَأْخُذَهُمْ فِي تَقَلُّبِهِمْ فَمَا هُم بِمُعْجِزِينَ )

يا انہيں چلتے پھرتے گرفتار كرلياجائے كہ يہ اللہ كو عاجز نہيں كرسكتے ہيں _

۱_ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے خلاف سارش كرنے وا لوں كو ان كى روزمرّہ كى سرگرميوں كى بناء پرہلاكت آميز عذاب كى دھمكى _

ا فأمن الذين مكروالسيّات اويأخذهم فى تقلّبهم

''اخذ''(لينا) ہلاكت سے كنايہ ہے اور ''تقلّب'' (تصرف) ممكن ہے كہ ہر قسم كى تلاش و كوشش اور آنے جانے اور سرگرميوں سے كنايہ ہو_

۲_ بدكارلوگوں كو خداوند عالم كى طرف سے ہلاكت اور عذاب استيصال كى دھمكى دى گئي ہے_

ا فأمن الذين مكروالسيّات اوياخذ هم فى تقلّبهم

۳_ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے خلاف سازش كرنے والوں كو خداوند عالم كى طرف سے يہ دھمكى كہ انہيں سازش كے وقت ،ہلاكت آميز عذاب اپنى لپيٹ ميں لے لے گا_

۴۴۹

ا فأمن الذين مكرو السيّات ...اويأخذهم فى تقلّبهم

مذكورہ بالا مطلب اس بناء پرہے كہ جب ''تقلّبہم'' سے مراد، مشركين اور سازش كرنے والوں كى پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے خلاف اپنے مقاصد كو عملى جامہ پہنا نے كى كوشش ہو_

۴_خداوند عالم كے دنياوى عذابوں ميں سے ايك ناگہانى ہلاكت ہے_أو يأخذ هم فى تقلّبهم

۵_بد كارلوگ كبھى بھى خداوند عالم كے عذاب استيصال اور ہلاكت آميز عذاب سے امان ميں نہيں ہيں _

ا فأمن الذين مكروالسيّات ...اويأخذ هم من تقلّبهم

۶_پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے خلاف سازش كرنے والے اپنے آپ كو كبھى بھى عذاب استيصال الہى سے محفوظ نہ سمجھيں _

ا فأمن الذين مكروالسيّات ...أويأخذ هم فى تقلّبهم

۷_پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے خلاف سازش كرنے والوں كے پاس خداوند عالم كے عذاب استيصال سے فرار كا كوئي راستہ نہيں تھے_ا فأمن الذين مكروالسيّات ...اويأخذ هم فى تقلّبهم فى هم بمعجزين

۸_ خداوند عالم كے عذاب كے مقابلے ميں انسانى توانائياں بے كار ہيں _ا ويأخذهم فى تقلّبهم فما هم بمعجزين

۹_ عذاب الہى كے مقابلے ميں ناتوانى سبب بنتى ہے كہ انسان عذاب استيصال كے مقابلے ميں سر تسليم خم كرلے_

أويأخذهم فى تقلّبهم فما هم بمعجزين

''فما ہم ''ميں ''فا'' علّت كے ليے ہے_

الله تعالي:الله تعالى كے انذار۲،۳

انذار:عذاب استيصال سے انذار۲; عذاب سے انذار ۱،۳

انسان:انسان كا عجز۸

بدكار:بدكاروں كو انذار۲; بدكاروں كے عذاب كا حتمى ہونا۵

عجز:عجز كے آثار۹

۴۵۰

عذاب:عذاب استيصال سے عذاب۷; عذاب سے محفوظ ہونے كا احساس۶; عذاب سے نجات۸;عذاب كے مقابلے ميں تسليم ہوجانا۹

محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے دشمنوں كو انذار ۱،۳; حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے دشمنوں كى ہلاكت۱; حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے دشمنوں كے عذاب كا حتمى ہونا ۶،۷

ہلاكت:ناگہانى ہلاكت

آیت ۴۷

( أَوْ يَأْخُذَهُمْ عَلَى تَخَوُّفٍ فَإِنَّ رَبَّكُمْ لَرؤُوفٌ رَّحِيمٌ )

يا پھر انھيں ڈرا ڈرا كر دھيرے دھيرے گرفت ميں ليا جائے كہ تمھارا پروردگار بڑا شفيق اور مہربان ہے _

۱_ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے خلاف سازش كرنے والوں كو خوف و ہراس كى حالت ميں ہلاكت كى دھمكى دى گئي ہے_

ا فأمن الذين مكرو السيّات اويأخذهم على تخوّف

''أخذ'' (لينا) ہلاكت سے كنايہ ہے اور ''على تخوّف'' ''يأخذ'' كے مفعول كے ليے حال ہے ممكن ہے ''تخّوف''كى اصل خوف ہو جس كا معنى ڈر ہے_

۲_ بدكردار افراد كو خوف و ہراس كى حالت ميں دھمكى دى گئي ہے_

ا فأمن الذين مكرو السيّات ...اويأخذ هم على تخّوف

۳_ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے خلاف سازش كرنے والوں كو تدريجى ہلاكت كى دھمكى دى گئي ہے_

ا فأمن الذين مكرو السيّات ...او يأخذ هم على تخّوف

لغت ميں ''تخّوف'' كا معنى ''تنقص'' ذكرہوا ہے جس سے مراد ، موت كى وجہ سے انسانوں كے اموال اور نفوس كى تعداد ميں كمى واقع ہونا ہے اس بناء پر ''تخّوف'' يہ ہے كہ كچھ تعداد ہلاك ہوگئي ہے اور پھر دوسرے گروہ كى بارى آئے گى اور يہ

۴۵۱

تدريجى ہلاكت سے حكايت ہے_

۴_لوگوں كے ايك گروہ كو ہلاك كرنا اور اس كے بعد باقى افراد ميں نفسياتى بحران پيدا كرنا ، خداوند عالم كا ايك دنياو ى عذاب ہے_اويأخذهم على تخّوف

۵_ خداوند عالم ، رؤوف( محبت ركھنے والا) اور رحيم (مہربان) ہے_فان ربّكم لروؤف رحيم

۶_خداوند عالم كى بندوں پر مہربانى و رحمت، اس كى ربوبيّت كا تقاضا ہے_فان ربّكم لروؤف رحيم

۷_ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے خلاف سازش كرنے والوں كو دھمكى دينا ، خداوند عالم كى مؤمنين پر نرمى اور رحمت كا جلوہ ہے _

ا فأمن الذين مكروالسيّات ان يخسف اللّه بهم ...أويأتيهم العذاب ...فان ربّكم لروؤف رحيم

مذكورہ مطلب اس بناء پر ہے جب عبارت ''فان ربّكم لروؤف رحيم'' مؤمنين كو خطاب ہو اور سازشيوں كے خلاف انواع و اقسام كى دھميكوں كے بعد اس كا ذكر ممكن ہے مذكورہ نكتہ كى طرف اشارہ ہو_

۸_بدكردار اور سازش كرنے والوں كو تدريجى طور پر ہلاك كرنا ، خداوند عالم كى نرمى اور رحمت كا جلوہ ہے_

ا فأمن الذين امنوا مكروالسيّات ...اويأخذهم على تخوّف فان ربّكم لروؤف رحيم

''فانّ'' ميں ''فا'' علّت كے ليے ہے اور ممكن ہے بدكردار افراد كى ہلاكت كے تدريجى ہونے كى علّت كے سلسلہ ميں ہو_

۹_بدكردار اور پيغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے خلاف سازش كرنے والے، انواع و اقسام كے دنياوى عذاب سے دوچار ہيں _

ا فأمن الذين مكروالسيّات ان يخسف اللّه بهم الأرض أويأتيهم العذاب ...اويأخذهم فى تقلّبهم ...اوياخذهم على تخّوف

۱۰_ منطقى استدلال كے بعد بدكردار وں كو دھمكى دينا، قرآن كريم كا ايك تبليغى شيوہ ہے_

وما ارسلنا من قبلك الارجالاً نوحى اليهم فاسئلوا اهل الذكر ...وأنزلنا اليك الذكر لتبيّن للنّاس ...ا فأمن الذين مكروا ...ان يخسف اللّه بهم ...اؤيأخذهم على تخوّف

۱۱_ انسانوں ميں خوف و اميد كى حالت پيدا كرنا ، قرآن كريم كا ايك تبليغى طريقہ ہے_

أويأخذ هم على تخّوف فان ربّكم لرؤوف رحيم

بدكردار افراد كو دھمكى دينے كے بعد''فان ربّكم

۴۵۲

لرؤوف رحيم'' كى عبارت جو كہ خداوند عالم كى محبت و مہربانى پر دلالت كررہى ہے كا ذكر ممكن ہے مذكورہ نكتہ كى طرف اشارہ ہو_

۱۲_عملى طور پر اقدام كى جگہ عذاب كى دھمكى دينے كا سرچشمہ ، خداوند عالم كى نرمى اور رحمت ہے_

أويأخذ هم على تخوّف فان ربّكم لروؤف رحيم

اسماء و صفات:روؤف۵;رحيم۵

الله تعالي:الله تعالى كى ربوبيت كے آثار ۶; الله تعالى كى رحمت كى نشانياں ۷،۸; الله تعالى كى رحمت كے آثار۱۲; الله تعالى كى مہربانى كا سرچشمہ۶; الله تعالى كى مہربانى كى نشانياں ۷،۸; الله تعالى كى مہربانى كے آثار۱۲

انذار:عذاب سے انذار۱،۲،۳; عذاب سے انذار كا سرچشمہ۱۲

بدكار:بدكاروں پر اتمام حجت ۱۰;بدكاروں كا دنياوى عذاب۹;بدكاروں كو انذار ۲،۱۰; بدكاروں كو ڈر۲; بدكاروں كى تدريجى ہلاكت ۸; بدكاروں كى ہلاكت ۲;

تبليغ:تبليغ كا طريقہ كار۱۰،۱۱

خوف:خوف و اميد۱۱

سازش كرنے والے:سازش كرنے والوں كى تدريجى ہلاكت ۸

عذاب:دنياوى عذاب ۴;عذاب سے باقى بچ جانے والوں كا خوف۴

مؤمنين:مؤمنين پر رحمت۷

محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے دشمنوں كاخوف۱; حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے دشمنوں كو انذار ۱،۳،۷; حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے دشمنوں كى تدريجى ہلاكت ۳; حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے دشمنوں كى ہلاكت ۱; حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے دشمنوں كے ليے دنياوى عذاب۹

۴۵۳

آیت ۴۸

( أَوَ لَمْ يَرَوْاْ إِلَى مَا خَلَقَ اللّهُ مِن شَيْءٍ يَتَفَيَّأُ ظِلاَلُهُ عَنِ الْيَمِينِ وَالْشَّمَآئِلِ سُجَّداً لِلّهِ وَهُمْ دَاخِرُونَ )

كيا ان لوگوں نے ان مخلوقات كو نہيں ديكھا ہے جن كا سايہ داہنے بائيں پلٹتا رہتا ہے كہ سب اس كى بارگاہ ميں تواضع و انكسار كے ساتھ سجدہ ريز ہيں _

۱_ خداوند عالم نے انسانوں كو مادى موجودات اور ان كے سايہ كى گردش ميں دقت اور مطالعہ كى دعوت دى ہے_

أولم يروا الى ماخلق اللّه من شى يتفيّوا ظلاله عن اليمين و الشمائل

مذكورہ مطلب درج ذيل نكات پر موقوف ہے _۱_فعل''راي''جب ''الي'' كے ساتھ متصل ہو تو اس ميں ''نظر '' كا معنى متضمن ہوتا ہے اور لغت ميں ''نظر'' كا معنى كسى چيز ميں نگاہ كے ذريعہ تامّل كرنا ہے _۲_ آيت ميں ''يروا'' كى ضمير كے مرجع كے بارے ميں احتمال ہے كہ وہ ''الناس'' ہو _ ۳_ ہمزہ استفہام انكار تو بيخى ہے اور اس كا نتيجہ مطالعہ كى دعوت ہے _

۲_خداوند عالم نے مشركين كو مادى موجودات اور ان كے سايہ كى گردش ميں دقت اور مطالعہ كى دعوت دى ہے_

أولم يروا الى ما خلق اللّه من شى يتفّيوا ظلاله

اس مطلب ميں ''يروا'' كى ضمير كا مرجع مشركين ہے كہ جن كے بارے ميں ما قبل آيات ميں گفتگو ہوئي ہے_

۳_ خداوند عالم نے نظام شمسى كے حركات و آثار ميں دقت اور مطالعہ كى دعوت دى ہے_

أولم يروا الى ما خلق اللّه من شيء يتفيّوا ظلاله من اليمين والشمائل

مادى موجودات كے سايوں ميں دقيق نگاہ كى دعوت دنيا، ممكن ہے نظام شمسى ميں مطالعہ كى طرف اشارہ ہو كيونكہ اجسام كے سايہ كى گردش كى علت خود اجسام نہيں ہيں بلكہ نظام شمسى كے طلوع و غروب اور گردش كا نتيجہ ہے_

۴_انسانوں كو چاہيے كہ وہ مادى موجودات اور ان كے

۴۵۴

تحولات كا مشاہدہ كرنے كے ذريعہ ان كے بارے ميں دقيق مطالعہ كريں _

ا ولم يروا الى ما خلق اللّه من شى يتفيّوا ظلاله من اليمين والشمائل

''ا ولم يروا''ميں ہمزہ ، توبيخى ہے اور 'راي'' كا معنى ديكھنا ہے چونكہ خداوند عالم نے لوگوں كو مادى اشياء كو نہ ديكھنے كى وجہ سے مورد سرزنش قرار ديا ہے لہذا يقيناً ان كى طرف نہ ديكھنے سے مراد ، نگاہ نہ كرنا نہيں ہے چونكہ لوگ مادى اشياء كو ديكھتے ہيں لہذا لوگوں كى سرزنش ، ان مادى موجودادت ميں عميق نگاہ نہ كرنے كى وجہ سے ہے_

۵_ مادى موجودات اور ان كے سايہ كى پيدائش نيز دائيں اوربائيں طرف ان كى گردش ، خداوند عالم كى نشانيوں ميں سے ہے_أولم يروا الى ما خلق الله من شى يتفيّوا ظلاله من اليمين والشمائل

اشياء اور ان كے سايہ كى گردش ميں عميق نگاہ نہ كرنے والوں كى سرزنش، يقيناً خود ان كى وجہ سے نہيں ہے بلكہ اس وجہ سے ہے كہ ان كى طرف نگاہ كے ذريعہ وہ خداوند عالم كو درك كرسكيں _

۶_مادى موجودات ميں عميق نگاہ نہ كرنے كى وجہ سے مشركين ، خداوند عالم كى مذمت كے مصداق ٹھہرے ہيں _

أولم يروا الى ما خلق الله من شى يتفيّوا ظلاله من اليمين والشمائل

۷_ سايہ دار اجسام اور ان كے سايہ كى تخليق ، خداوند عالم كے اختيار ميں ہے_

أولم يروا الى ما خلق اللّه من شى يتفيّوا ظلاله من اليمين والشمائل

۸_ اجسام كے سايہ كى گردش ، خداوند عالم كے سامنے سجدہ ، فرمانبردارى اور ان كے تذلّل كى نشانى ہے _

اولم يروا الى ما خلق الله من شى يتفيّوا ظلاله من اليمين والشمائل سجداً لله وهم داخرون

۹_ مادى موجودات ميں گہرا مطالعہ كرنے كے ذريعہ ، خداوند كے سامنے ان كى فرمانبردارى اور تذلل كا استفادہ كيا جا سكتا ہے_اولم يروا الى ما خلق الله من شى يتفيّوا ظلاله عن اليمين و الشمائل سجداً للّه وهم داخرون

۱۰_خداوند عالم كے سامنے مادى موجودات كى فرمانبردارى اور تذلل ، يہ زمينہ فراہم كرتا ہے كہ انسان خدا كے سامنے تسليم خم ہو جائے _اولم يروا الى ما خلق الله من شى ء يتفيّوا ظلاله عن اليمين و الشمائل سجداً وهم داخرون

خداوند عالم كے مقابلہ ميں مادى موجودات كے تذلل اور سجدہ كے بارے ميں غور فكر كى دعوت حقيقت ميں ان سے عبرت لينے كى دعوت ہے_

۱۱_تمام موجودات مادي، مكمل خضوع كے ساتھ خداوند

۴۵۵

عالم كو سجدہ كرتے ہيں _اولم يروا، من شيء ...سجداً للّه وهم داخرون

لغت ميں ''داخر'' كا معنى ذليل ہے اور جملہ ''وہم ذاخرون'' كلمہ ''ظلال'' كے ليے حال ہے_

۱۲_خداوند عالم كے سامنے سايوں كا مكمل خضوع و فرمانبردارى نے انہيں ايك خاص اہميت عطا كى ہے_

من شيء يتفيّوا ظلاله ...سجداًللّه وهم داخرون

''ہم ''كى ضمير ذوالعقول كے ليے استعمال ہوتى ہے ''ظلال'' كے بارے ميں اس كا استعمال ممكن ہے مذكورہ نكتہ كى طرف اشارہ ہو_

آيات خدا:خداوند عالم كى آفاقى آيات۵

اقدار:اقدار كا ملاك۱۲

پيدائش كائنات:پيدائش كائنات كے مطالعہ كى اہميت ۴،۶; پيدائش كائنات كے مطالعہ كى دعوت ۱،۲،۳;

تسليم:خدا كے سامنے سر تسليم خم كرنے كا سرچشمہ۹،۱۰

خدا:خداوند عالم كى خالقيت۷; خداوند عالم كى دعوتيں ۱،۲،۳; خداوند عالم كى سرزنشيں ۶

ذكر:موجودات كے تسليم ہونے كے ذكر كے آثار ۱۰; موجودات كے خضوع كے ذكر كے آثار ۱۰

سايہ:سايہ كا تسليم ہونا ۸; سايہ كا خضوع ۸; سايہ كا سجدہ كرنا۸; سايہ كى قدر و قيمت۱۲; سايہ كى گردش۵،۸; سايہ كى گردش كا سرچشمہ۷; سايہ كے تسليم خم ہونے كے آثار ۱۲; سايہ كے خضوع كے آثار۱۲

سجدہ:خدا كے ليے سجدہ۸،۱۱

مشركين:مشركين كو دعوت ۲; مشركين كو سرزنش۶

منظومہ شمسي:منظومہ شمسى كى حركت كا مطالعہ۳

موجودات:سايہ دار موجودات كى خلقت۷;مادى موجودات ۵; مادى موجودات كے مطالعہ كے آثار۹; موجودات كا خضوع۱۱ ; موجودات كا سجدہ۱۱; موجودات كا سرتسليم كرنا۹،۱۱

۴۵۶

آیت ۴۹

( وَلِلّهِ يَسْجُدُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الأَرْضِ مِن دَآبَّةٍ وَالْمَلآئِكَةُ وَهُمْ لاَ يَسْتَكْبِرُونَ )

اور اللہ ہى كے لئے آسمان كى تمام چيزيں اور زمين كے تمام چلنے والے اورملائكہ سجدہ ريز ہيں اور كوئي استكبار كرنے والا نہيں ہے _

۱_دنيا كے تمام چلنے والے موجودات ، خداوند عالم كے سامنے ہميشہ مطيع اور سجدہ ريز ہيں _

وللّه يسجد ما فى السموات وما فى الأرض من دابّة والملائكة

۲_آسمانوں ميں چلنے والے جسمانى موجودات كا موجود ہونا_وللّه يسجد ما فى السموات ...من دابّة

''من'' ''ما'' موصولہ كے بيان كے ليے ہے لغت ميں ''دابة ''كا معنى ايسا چلنے والا ہے جس كى حركت محسوس نہ ہو ''دابة'' محلاً منصوب ہے اور''يسجد'' كے فاعل كے ليے حال ہے، اس بنا ء پر ''ما ''پر ملائكہ جو كہ مجرد موجودات ہيں كا عطف كے قرينہ كى بناء پر ممكن ہے جسمانى موجودات ہوں _

۳_كائنات كے متعدد آسمان ہيں _ما فى السموات وما فى الارض

۴_ تمام چلنے والے موجودات اور ملائكہ ، فقط خداوند عالم كے سامنے سجدہ ريز ہوتے ہيں _

وللّه يسجد ما فى السموات وما فى الأرض من دابة والملائكة

۵_كائنات كے زندہ موجودات كے د رميان، ملائكہ كا ايك بلند و بالا مقام ہے_

ولله يسجد ما فى السموات وما فى الارض من دابة والملائكة

تمام موجودات ميں ملائكہ كے ذكر كے ساتھ تخصيص ممكن ہے ان كے بلند مقام سے حكايت ہو_

۶_تمام چلنے والے موجودات ، خداوند عالم كے مقابلہ ميں مطيع ہيں اور وہ غرور تكبر سے كام نہيں ليتے ہيں _

ولله يسجد ما فى السموات وما فى الارض من دابة ...وهم لايستكبرون

۴۵۷

۷_ تمام ملائكہ ، خداوند عالم كے مطيع اور فرمانبردار اور اس كى احكام كى نافرمانى نہيں كرتے ہيں _

وللّه يسجد والملائكه وهم لا يستكبرون

۸_استكبار ى فكر ، ايك ناپسنديدہ اور قبيح چيز ہے_وهم لا يستكبرون

فرشتوں كى توصيف كے ليے ان سے تكبر كى نفى اس كے مذموم ہونے سے حكايت ہے_

آسمان:آسمان كا متعدد ہونا ۳

اخلاق:رزائل اخلاقي۸

استكبار:استكبار كا ناپسنديدہ ہونا ۸

اطاعت:خداوند عالم كى اطاعت۶،۷

چوپائے:چوپائے آسمانى مادي۲;چوپائے اور استكبار ۶; چوپاؤں كا سجدہ ۱،۴; چوپاؤں كا سر تسليم خم كرنا۱،۶; چوپاؤں كى توحيد عبادى ۴

سجدہ:خداوند عالم كے ليے سجدہ۱،۴

ملائكہ:ملائكہ او رمعصيت۷; ملائكہ كا سجدہ ۴; ملائكہ كا سر تسليم خم كرنا۷; ملائكہ كى توحيد عبادي۴; ملائكہ كے خصوصيات ۷; ملائكہ كے فضائل ۵

آیت ۵۰

( يَخَافُونَ رَبَّهُم مِّن فَوْقِهِمْ وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ )

يہ سب اپنے پروردگار كى برترى اور عظمت سے خوفزدہ ہيں اور اسى كے امر كے مطابق كام كر رہے ہيں _

۱_ملائكہ، ہميشہ خداوند عالم كے مقام ربوبيت اور اس كے قہر و غضب سے خوف وہراس ميں ہيں _

والملائكه ...يخافون ربّهم من فوقهم

''من فوقہم'' ''رب'' كے ليے حال ہے او ر خداوند عالم كے اس علم و برترى پر دلالت كر رہا ہے جو اس كے قہر و غضب سے حاكى ہے او رفعل مضارع ''يخافون'' ہميشگى پر دلالت كررہا ہے_

۴۵۸

۲_ملائكہ ، نفسياتى تاثير اور انعطاف كے حامل ہيں _والملائكة ...يخافون ربّهم

۳_ملائكہ ہميشہ خداوند عالم كے بلند و برتر مقام كى طرف توجہ كئے ہوئے ہيں _يخافون ربّهم من فوقهم يفعلون

۴_خداوند عالم كى ربوبيت و قہر كا مقام ، خوف و ہراس كے سزا وار ہے_يخافون ربّهم من فوقهم

۵_ملائكہ ،ہميشہ خداوند عالم كے احكام اور فرامين كے مطيع ہيں اور اس كى نافرمانى نہيں كرتے ہيں _

(نافرمانى سے معصوم ہيں )والملائكة ...يفعلون ما يؤمرون

۶_ملائكة ،اوامر الہى كو انجام دينے پرمامور ہيں _والملائكة ...ويفعلون ما يؤمرون

۷_خوف الہي، اس كے احكام كى بجا آورى كا زمينہ فراہم كرتا ہے_يخافون ربّهم ...ويفعلون ما يؤمرون

۸_خوف خدا اور اس كے فرامين كو بے چون وچرا انجام دينا ، پسنديدہ اور مطلوب امر ہے _

يخافون ربّهم ...ويفعلون ما يؤمرون

۹_ملائكہ ، خداوند عالم كى خاص ربوبيت كے تحت ہيں _والملائكة ...يخافون ربّهم

خداوند عالم كا تمام موجودات كے ''رب'' ہونے كو ملحوظ خاطر ركھتے ہوئے اور لفظ ''رب'' كا ضمير ''ہم''كہ جس كا مرجع ملائكہ ہے كى طرف اضافہ ممكن ہے مذكورہ نكتہ كى طرف اشارہ ہو_

۱۰_ مشركين ، ملائكہ كے بلند مقامات و مرتبہ كے معتقد تھے_والملائكة وهم لا يستكبرون _يخافون ربّهم

احتمال ہے كہ موجودات ميں سے ملائكہ كا خاص ذكر ، خداوند عالم كے سامنے ان كى اطاعت اور فرمانبردارى كى بناء پر ہو چونكہ مشركين ان كے بارے ميں بلند مقامات كے معتقد تھے خداوند عالم نے ان كى اطاعت اور فرمانبر دارى پر تاكيد كے ذريعہ مشركين كو اس فكر كے كسب كى دعوت دى ہے_

اطاعت:خداوند عالم كى اطاعت۵،۸; خداوند عالم كى اطاعت كا زمينہ۷

الله تعالى :الله تعالى كا علو۳;الله تعالى كى خاص ربوبيّت۹; اوامر الہي۷،۸

ذكر:ذكر الہي۳

خوف:

۴۵۹

خوف خدا_۸; خوف خدا كے آثار۷; ربوبيت الہى كا خوف۱،۴; قہاريت الہى كا خوف۱،۴

عمل:پسنديدہ عمل۸

مشركين:مشركين كا عقيدہ ۱۰

ملائكہ:ملائكہ كا اثر قبول كرنا۲; ملائكہ كا خوف_۱; ملائكہ كا سر تسليم خم كرنا ۵; ملائكہ كا مرّبي۹; ملائكہ كى خصوصيات ۵; ملائكہ كى ذمّہ دارى ۶; ملائكہ كى عصمت۵; ملائكہ كے مقامات كا عقيدہ ركھنا۱۰

آیت ۵۱

( وَقَالَ اللّهُ لاَ تَتَّخِذُواْ إِلـهَيْنِ اثْنَيْنِ إِنَّمَا هُوَ إِلهٌ وَاحِدٌ فَإيَّايَ فَارْهَبُونِ )

اور اللہ نے كہہ ديا ہے كہ خبردار و خدا نہ بناؤ كہ اللہ صرف خدائے واحد ہے لہذا مجھ ہى سے ڈرو_

۱_دو معبودوں كے انتخاب اور اس دو گانگى پر عقيدہ ركھنے سے خداوند عالم نے منع كيا ہے_

قال اللّه لا تتخّذ واالهين اثنين

۲_خداوند عالم ، معبود يكتا اور خدائے وحدہ لا شريك ہے_انّما هو الهٌ واحد

۳_خود خداوند عالم كى طرف سے اس كى يكتا ئي كا اعلان_وقال اللّه ...انّما هو الهٌ واحد

۴_توحيد كى دعوت اور شرك كى نفى ، اديان الہى كى روح ہے_

وقال اللّه لا تتخذوا الهين اثنين انّما هو الهٌ واحد

۵_ خداوند عالم كى يكتا ئي اوراس كے علاوہ ہر معبود كا باطل ہونا ، شرك سے اجتناب كے ضرورى ہونے پر دليل ہے_

وقال اللّه لا تتخذوا الهين اثنين انّما هو الهٌ واحد

''انّما هو اله واحد' ' كا جملہ''لا تتخذوا '' نہى كے ليے علت ہے اور خداوند عالم كى وحدانيت اور اس كے علاوہ ہر غير خدا اور معبود كے بطلان پر دلالت كررہا ہے_

۶_ فقط خداوند عالم كى ذات سے ڈرنا چاہيے_فاياّى فارهبون

لغت ميں ''رہب'' ايسا خوف ہے جس كے ساتھ اضطراب ہو_

۴۶۰