تفسير راہنما جلد ۹

تفسير راہنما 0%

تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 779

تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 779
مشاہدے: 168402
ڈاؤنلوڈ: 2183


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 779 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 168402 / ڈاؤنلوڈ: 2183
سائز سائز سائز
تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 9

مؤلف:
اردو

آیت ۱۰۵

( إِنَّمَا يَفْتَرِي الْكَذِبَ الَّذِينَ لاَ يُؤْمِنُونَ بِآيَاتِ اللّهِ وَأُوْلـئِكَ هُمُ الْكَاذِبُونَ )

يقينا غلط الزام لگانے والے صرف وہى افراد ہوتے ہيں جو اللہ كى آيتوں پر ايمان نہيں ركھتے ہيں اور وہى جھوٹے بھى ہوتے ہيں _

۱_ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے مخالفين ،قرآن مجيد كو خداوند عالم كى طرف نسبت دينے پر آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو جھوٹا اور افتراء پر داز سمجھتے تھے _يقولون انما يعلمّه بشر ...انما يفترى الكذب الذين لا يومنون با يات الله

۲_ فقط ، الہى آيات پر ايمان نہ ركھنے والے قرآن پر جھوٹ اور افتراء باندھتے ہيں _

انمّا يفترى الكذب الذين لا يومنون بايات الله

۳_ كفر اور حق كا انكار، دينى حقائق پر جھوٹ اور افتراء باندھنے كا سرچشمہ ہے_

انمّا يفترى الكذب الذين لا يومنون بايات الله

۴_ فاسد عمل ، باطل عقيدہ كى پيدا وار ہے_انمّا يفترى الكذب الذين لا يومنون با يا ت الله

''افترائ'' ايسا فاسد عمل ہے جس كا سرچشمہ كفار كاباطل عقيدہ ہے_

۵_پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا مقام و منزلت ، خداوند عالم پر جھوٹ باندھنے سے منزّہ ہے_

انّما يفترى الكذب الذين لا يومنون با يات الله

مذكورہ بالا تفسير اس بناء پر ہے كہ آيت ان لوگوں كے جواب ميں ہے جو پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو جھوٹ باندھنے والا شمار كرتے تھے خداوند عالم نيز ان كے ردّ ميں فرماتاہے كہ افتراء كفر كى پيدا وار ہے اور وہ پيغمبر جو الہى آيات پر ايمان ركھتا ہے اس سے افتراء صادر نہيں ہو سكتا ہے_

۶_ ايمان ، جھوٹ اورافتراء پردازى كے ليے ركاوٹ

۶۰۱

ہے_انّما يفترى الكذب الذين لا يومنون بايات الله

۷_ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور قرآن پر افتراء باندھنے والے خود حقيقى جھوٹے افراد ہيں _واولئك هم الكذبون

۸_ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور قرآن مجيد پر افتراء باندھنا، دردناك اخروى عذاب كاموجب ہے _

لهم عذاب اليم _ انما يفترى الكذب الذين لا يومنون

آيات الہي:آيات الہى كو جھٹلالنے والے ۲

افترائ:افتراء كے موانع ۶; الله تعالى پر افتراء باندھنا۵

ايمان:ايمان كے آثار ۶

جھوٹ:جھوٹ كے موانع ۶

حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر افتراء باندھنے والوں كا جھوٹ بولنا ۷; حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر افتراء باندھنے والوں كى سزا ۸; حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر افتراء كى تہمت ۱; حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا منزہ ہونا ۵; حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى طرف جھوٹ كى نسبت۱; حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے مخالفين كى تہمتيں ۱

حق:حق كو قبول نہ كرنے والوں كے آثار۳

جھوٹ بولنے والے:۷

دين:دين پر افتراء باندھنے كا سرچشمہ ۳;دين كو ضرر پہنچانے والى چيزوں كو پہچاننا۳

عذاب:دردناك عذاب۸ ; عذاب كے اسباب۸; عذاب كے مراتب ۸

عقيدہ:باطل عقيدہ كے آثار ۴

فساد:فساد كا سر چشمہ ۴

قرآن:قرآن پر افتراء باندھنے والوں كا جھوٹ بولنا۷; قرآن پر افتراء باندھنے والوں كى سزا ۸; قرآن پرافتراء باندھنے والے ۲

كفر:كفر كے آثار۳

۶۰۲

آیت ۱۰۶

( مَن كَفَرَ بِاللّهِ مِن بَعْدِ إيمَانِهِ إِلاَّ مَنْ أُكْرِهَ وَقَلْبُهُ مُطْمَئِنٌّ بِالإِيمَانِ وَلَـكِن مَّن شَرَحَ بِالْكُفْرِ صَدْراً فَعَلَيْهِمْ غَضَبٌ مِّنَ اللّهِ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ )

جو شخص بھى ايمان لانے كے بعد كفر اختيار كرلے _ علاوہ اس كے كہ جو كفر پر مجبور كرديا جائے اور اس كا دل ايمان كى طرف سے مطمئن ہو_ اور كفر كے لئے سينہ كشادہ ركھتا ہو اس كے اوپر خدا كا غضب ہے اور اس كے لئے بہت بڑا عذاب ہے _

۱_ايمان قبول كرنے كے بعد كفر كى طرف ميلان و رغبت ( ارتداد) خداوند عالم كے شديد غضب كا سبب ہے _

من كفر بالله من بعد ايمنه ...فعليهم غضب من الله

۲_ مؤمنين كے زمرے ميں شامل ہونے كے بعد ايمان پر ثابت قدم رہنا ضرورى ہے_

من كفر بالله من بعد ايمنه ...فعليهم غضب من الله

۳_قلبى طور پرمحكم ايمان كے با وجود جبرو اكراہ كى صورت ميں دين ميں تقيّہ اور لفظى طور پر كفر كا اظہار كرنا جائز ہے _

الاّمن اكره و قلبه مطمئن بالايمان

۴_ صدر اسلام كے كچھ مسلمانوں ( جيسے عمار ياسر) نے اپنے باطنى ايمان كے باوجود كفار كے شديد دباؤكى وجہ سے اپنى زبان پر كفر آميز الفاظ جارى كيے_من كفر بالله من بعد ايمنه الاّ من اكره و قلبه مطمئن بالايمان

آيت كے بارے ميں ذكر ،شان نزول كے مطابق يہ واقعہ حضرت عماّر ياسر كے متعلق ہے جنہوں نے شكنجہ كى سختى كى وجہ سے كفر آميز الفاظ اپنى زبان پر جارى كيے_

۵_ انسان كے قلبى اعتقادات ،اس كے ايمان و كفر كا حقيقى معيار ہيں _الاّ من اكره قلبه مطمئن بالايمان

۶_ اجبار اور اكرہ كے بغير عام حالات ميں زبان پر كفر آميز الفاظ كا جارى كرنا جائز نہيں ہے_

من كفر بالله من بعد ايمنه الاّ من اكره ...فعليهم غضب من الله

۶۰۳

۷_ حقيقى مؤمنين اپنے ايمان اور عقيدہ كى حقانيت ميں ذرہ بھر شك اور ترديد سے منزّہ ہيں _وقلبه مطمئن بالايمان

مذكورہ تفسير اس بناء پر ہے كہ ''ايمان پر مطمئن ہونے سے مراد ، اپنے عقائد كے صحيح ہونے اور ان كى حقانيت پر مطمئن ہونا ہے_

۸_ ايمان كا اظہار كرنے كے بعد اجبار واكراہ كے بغير قلبى طور پر كفر قبول كرنے كا نام، ارتداد ہے _

من كفر بالله من بعد ايمنه ...ولكن من شرح بالكفر صدر

۹_ ان لوگوں كے ليے تقيّہ اور زبانى طور پر كفر كا اظہار كرنا ممنوع ہے كہ جن كا عمل دوسروں كو كفر كى طرف ميلان پيدا كرنے كا سبب ہے _ولكن من شرح بالكفر صدر

مذكورہ تفسير اس احتمال كى بناء پر ہے كہ ''لكن '' كا استدراك''من اكرہ'' سے ہويعنى اكراہ كى شرائط ميں تقيّہ كرنا جائز ہے ليكن اگر كسى كا تقيّہ اس بات كا سبب بنے كہ دوسرے مؤمنين ايمان ميں ضعف كا شكار ہوں اور كفر كى طرف ميلان پيداكريں توجائزنہيں ہے_

۱۰_ اكراہ واجبار، رفع تكليف كے اسباب ميں سے ہيں _من كفر الا من اكره وقلبه مطمئن بالايمان

يہ جو خداوند عالم نے اجبار و اكراہ كى صورت ميں زبان پر كفر آميز كلمات بيان كرنے كى اجازت فرمائي ہے اس سے يہ استفادہ ہوتا كہ اكراہ و اجبار كى صورت ميں تكليف ساقط ہوجاتى ہے_

۱۱_ اسلام اور كفر ، فقط زبانى اور كلامى نہيں ہيں _

من كفر بالله من بعد ايمانه الا من اكره و قلبه مطمئن بالايمان ولكن من شرح بالكفر صدراً فعليهم غضب من الله

يہ جو خداوند عالم نے ان افرادكو كہ جوزبانى طور پر كافر ہوں ليكن قلبى طور پرمؤمن ہوں كو كفار كے زمرے ميں قرارنہيں ديابلكہ انہيں مؤمن سمجھا ہے اس سے مذكورہ مطلب كا استفادہ ہوتا ہے_

۱۲_ اسلام ايك پيار ومحبت اور تمام شرائط اور تحولات سے سازگار آئين ہے_

۶۰۴

من كفر ...الاّ من اكره ...ولكن من شرح بالكفر صدراًفعليهم غضب من الله

يہ جو خداوند عالم نے جبر و اكراہ كى شرائط ميں زبان پر كفر آميز كلمات جارى كرنے كى اجازت فرمائي ہے اس سے يہ استفادہ ہوتا ہے كہ اسلام ايك ايسا دين ہے جو انسانى زندگى كے تمام حالات و شرائط سے سازگاراور مہر ومحبت كا دين ہے اور اس نے انسانى زندگى كے حالا ت و شرائط كو اپنے احكام ميں ملحوظ خاطر ركھا ہے_

۱۳_مرتد لوگوں پر خداوند عالم كا قہر و غضب نازل ہوتا ہے_من كفر بالله من بعد ايمانه فعليهم غضبٌ من الله

۱۴_ مرتد افراد كے ليے خداوند عالم كا عظيم عذاب ہے_من كفر بالله من بعد ايمانه ...لهم عذاب عظيم

۱۵_ عظيم عذاب، خداوند عالم كے شديدغضب كا پرتو ہے_فعليهم غضب من الله ولهم عذاب عظيم

۱۶_''عن ابى عبدالله عليه‌السلام قال: ...ما فرض على القلب من الا يمان فالاقرار و المعرفة ...وهو قول الله عزّوجل ''الاو مَن اكره وقلبه مطمئن بالايمان''

امام صادقعليه‌السلام سے روايت نقل ہوئي ہے كہ آپعليه‌السلام نے فرمايا:وہ چيز جو دل پر ايمان كے ليے واجب ہوئي ہے وہ اقرار اور معرفت ہے ...اور يہى خداوند عالم كے اس فرمان كا مطلب ہے''الا ّ من اكره و قلبه مطمئن بالايمان ''

۱۷_''عن ابى عبدالله عليه‌السلام ...انزل الله عزوجل فيه( عمار بن ياسر) الا من اكره وقلبه مطمئن بالايمان'' (۲)

امام صادقعليه‌السلام سے روايت نقل ہوئي ہے كہ خداوند عالم نے آيت ''الا ّ من اكرہ و قلبہ مطمئن ''كو حضر ت عمّار ياسرعليه‌السلام كے بارے ميں نازل فرمايا ہے ...''

۱۸_''بكربن محمد عن ابى عبدالله عليه‌السلام قال : انّ التقيه ترس المؤمن ولاايمان لمن لا تقيه له قلت جعلت فداك ا رايت قول الله تبارك و تعالى ''الا من اكره وقلبه مطمئن بالايمان'' قال : هل التقيه الا هذا'' (۲)

بكربن محمد نے امام صادقعليه‌السلام سے روايت نقل كى ہے آپعليه‌السلام نے فرمايا كہ ''تقيہ مؤمن كى ڈھال ہے ...اور جو تقيّہ نہ كرے وہ مؤمن نہيں ہے بكر كہتے ہيں كہ ميں نے امامعليه‌السلام كى خدمت ميں عرض كى :

____________________

۱)كافى ج۲ص ۳۴ ح۱ ،نورالثقلين ج۳ ص ۸۸ ح ۲۳۵_

۲) كافى ،ج۲، ص۱۲۹، ح۱۰، نورالثقلين ، ج۳ ،ص۸۹، ح۲۳۷_

۳) قرب الاسناد، ص۳۵، ، ح۱۱۴، نورالثقلين ، ج۳ ، ص۸۹، ح۲۴۱_

۶۰۵

آپ فدا ہو جاؤں : خداوند عالم كے اس قول كے بارے ميں آپ كى كيا نظر ہے ''الا ّ من اكرہ و قلبہ مطمئن بالايمان'' توحضرتعليه‌السلام نے فرمايا : كہ تقيّہ اس كے علاوہ كچھ اور ہے ؟''

۱۹_''عن ابى عبدالله عليه‌السلام قال: رسول الله صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم رفع عن امتى اربع خصال ...وما اكرهوا عليه وذلك قول الله عزوجل ...''الاّ من اكره وقلبه مطمئن بالا يمان'' (۱)

امام صادقعليه‌السلام سے روايت ہے كہ رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے فرمايا: ميرى امت سے چہار چيزوں كو اٹھايا گيا ہے (ان ميں سے ايك) وہ چيز ہے كہ جہاں ايك چيز كو دوسرے پر زبردستى ٹھونسا جائے ...اور يہ ہے خداوند عالم كا فرمان''الا من اكره وقلبه مطمئن بالايمان''

اجبار:اجبار كے آثار ۱۰

احكام:احكام ثانوي۳،۱۰،۱۹

ارتداد:ارتداد كا مفہوم ۸; ارتداد كے آثار ۱

اسلام:اسلام كى انعطاف پذيرى ۱۲; اسلام كى حقيقت ۱۱; اسلام كے خصوصيات ۱۲; صدر اسلام كى تاريخ ۴

اطمينان:اطمينان قلب سے مراد۱۶

اكراہ:اكراہ كے آثار ۱۰

الله تعالي:الله تعالى كے غضب كى علامات ۱۵; الله تعالى كے غضب كے اسباب۱

ايمان:ايمان كا معيار ۵;ايمان ميں ثابت قدم رہنے كى اہميت۲; قلب ايمان كى اہميت۱۱

تقيّہ:تقيّہ كى اہميت ۸; تقيّہ كے احكام ۳،۹;جائز تقيّہ ۳; ممنوع تقيّہ ۹

دين:دين ميں جبركى نفى ۱۹

روايت:۱۶،۱۷،۱۸،۱۹

شرعى ذمہ داري:شرعى ذّمہ دارى كے رفع كے اسباب ۱۰

____________________

۱) كافى ، ح۲ ، ص۴۶۲،ح۱ ،نورالثقلين ، ج۳، ص۸۹، ح ۲۳۹ _

۶۰۶

عذاب:اہل عذاب۱۴;عذاب كے مراتب ۱۴; عظيم عذاب ۱۴، ۱۵

عقيدہ:عقيدہ كے آثار

عمار ياسر:عمار ياسركا ايمان ۳; عمّار ياسر كا تقيّہ ۴; عمار ياسر كا جبرى كفر ۴

كفار:صدر اسلام كے كفار كى دھمكيوں كے آثار ۴

كفر:كفر كا زبانى اظہار ۳،۶،۹;كفر كا معيار۵; كفر كى حقيقت ۱۱; كفر كى طرف تشويق۹

مجبور:مجبور انسان كے احكام ۱۹

مؤمنين:مؤمنين كا اطمينان ۷; مؤمنين كا منزّہ ہونا ۷

مرتد:مرتدوں پر غضب ۱۳; مرتدوں كا عذاب۱۴

مسلمان:صدراسلام كے مسلمانوں كا زبانى طور پر كفر كا اظہار ۴

مغضوب خدا:۱۳

ميلانات:كفر كى طرف ميلان ورجحان۱

آیت ۱۰۷

( ذَلِكَ بِأَنَّهُمُ اسْتَحَبُّواْ الْحَيَاةَ الْدُّنْيَا عَلَى الآخِرَةِ وَأَنَّ اللّهَ لاَ يَهْدِي الْقَوْمَ الْكَافِرِينَ )

يہ اس لئے كہ ان لوگوں نے زندگانى دنيا كو آخرت پر مقدم كيا ہے اور اللہ ظالم قوموں كو ہرگز ہدايت نہيں ديتا ہے_

۱_ ارتداد اور كفر كى طرف ميلان كا اصل سرچشمہ ، آخرت كى زندگى پر دنياوى زندگى كو ترجيح دينا ہے _

۶۰۷

من كفر بالله من بعد ايمانه ...ذلك بانهم استحبوا الحىاة الدنيا على الاخرة

جملہ ''ذلك بانّہم ...'' ما قبل آيت كے ليے علّت كے مقام پر ہے اور ''ذلك'' كا ايمان كے بعد كفر اور ارتداد كى طرف اشارہ ہے_

۲_ ارتداد كے مادى اسباب ہيں نہ كہ عقلى اور حقيقى دلائل_من كفر بالله من بعد ايمانه ...ذلك بانهم استحبوا الحياة الدنيا على ا لاخرة

۳_ ايمان كى پابندى كا لازمہ ،دنيا اور مادى منافع سے دل نہ لگا نا ہے_ذلك بانهم استحبوا الحياة الدنيا على الاخرة

۴_انسان كى دنيا سے دل لگى اور آخرت كو پس پشت ڈالنا ، غضب الہى اور اخروى عذاب كا سبب ہے_

فعليهم غضب ...ذلك با نهم استحبوا الحياة الدنيا على الاخرة

اس بناء پر كہ ''ذلك'' ''غضب من الله ...'' كى طرف اشارہ ہو سے مذكورہ مطلب كا استفادہ ہوتا ہے _

۵_ آخرت كى توجہ اور اسے اہميت دينا، ايمان سے روگردانى اور كفر و ارتداد كى طرف ميلان كے ليے ركاوٹ ہے_

ذلك با نهم استحبوا الحياة الدنيا على الاخرة

''ذلك بانہم'' كا جملہ مرتد اور ارتدادكے انگيزہ كو بيان كرنے كے سلسلہ ميں ہے _ اور وہ ايسا شخص ہے جو دنياوى زندگى كو آخرت پر ترجيح دے در حالا نكہ اگر وہ آخرت كو ملحوظ خاطر ركھتااور اس كى اہميت كا قائل ہوتا تو ايمان سے دستبردار اور مرتد نہ ہوتا _

۶_ دنيا كو آخرت پر تر جيح دينا(نہ صرف ضروريات زندگى كى فراہمي) ايك مذموم امر ہے_

فعليهم غضب من الله ...ذلك با نهم استحبوا الحىاوة الدينا على الاخرة

۷_ دنيا پرست كفار ،الہى ہدايت سے محروم ہيں _استحبوا الحياة الدنيا على الا خرةوان الله لا يهدى القوم الكفرين

ارتداد:ارتداد كا انگيزہ ۲; ارتداد كا بے منطق ہونا ۲; ارتداد كا زمينہ ۱; ارتداد كے موانع ۵

الله تعالي:الله تعالى كى ہدايت سے محروم ۷;الله تعالى كے غضب كا زمينہ ۴

ايمان:ايمان سے اعراض كے آثار ۵; ايمان كے آثار ۳

دنيا:

۶۰۸

آخرت پر دنيا كو ترجيح دينا۱،۴،۶

دنيا كو طلب كرنے والے :دنيا كو طلب كرنے والوں كى محروميت ۷

دنيا طلبي:دنيا طلبى كى سرزنش۶; دنيا طلبى كے آثار ۱،۴

ذكر:آخرت كے ذكر كے آثار ۵

زندگي:زندگى كى ضرورتوں كو پورا كرنے كى اہميت۶

زہد:زہد كا زمينہ ۳

عذاب:اخروى عذاب كے اسباب ۴

غفلت:آخرت سے غفلت كے آثار ۴

كفار:كفاركى محروميت۷

ميلانات:كفر كى طرف ميلان كا زمينہ ۱; كفر كى طرف ميلان كے موانع۵

آیت ۱۰۸

( أُولَـئِكَ الَّذِينَ طَبَعَ اللّهُ عَلَى قُلُوبِهِمْ وَسَمْعِهِمْ وَأَبْصَارِهِمْ وَأُولَـئِكَ هُمُ الْغَافِلُونَ )

يہى وہ لوگ ہيں جن كے دلوں پر اور آنكھ كان پر كفر كى چھاپ لگا دى گئي ہے اور يہى وہ لوگ ہيں جو حقيقتاً حقائق سے غافل ہيں _

۱_خداوند عالم نے دنيا پرست كفار (مرتدين) كے دلوں اور قوت سماعت وبصارت پر مہر لگادى ہے اور انہيں حقائق كو درك كرنے سے محروم ركھا ہے_استحبوا الحياة الدنيا ...الكفرين _ اولئك

۶۰۹

الذين طبع الله على قلوبهم ...واولئك هم الغفلون

۲_انسانوں كا اپناكردار ( كفر اور دنيا پرستى ) ان كے معنوى حقائق كو درك كرنے سے محروميت كا سبب ہے _

من كفر بالله ...با نهم استحبوا الحىاة الدنيا ...اولئك الذين طبع الله على قلوبهم

جملہ''اولئك الذين طبع الله ...'' ان لوگوں كى سزا كو بيان كرنے كے مقام پر ہے جنہوں نے اپنے اختيار سے كفر اختيار كيا اور دنيا كو آخرت پر ترجيح دى ہے كہ جس كے بارے ميں ما قبل آيت ميں گفتگو ہوئي ہے لہذا يہى اختيار اور انتخاب _كہ يہ اختيار ى عمل ہے_ سزا ، دلوں پر مہر كا موجب ہے_

۳_ دنيا پرست كفار( مرتدين) كا معنوى حقائق كے درك سے محروميت ،وہى الہى ہدايت سے محروميت ہے _

لا يهدى القوم الكفرين _ اولئك الذين طبع الله على قلوبهم

جملہ''اولئك الذين طبع الله ...'' جملہ''ان ّ الله لا يهدى القوم الكافرين '' كو بيان كررہاہے يعنى ہدايت الہى سے كفار كى محروميت كى كيفيت اور تفسير بتارہا ہے_

۴_ آخرت پر دنياوى زندگى كو ترجيح دينے والوں كى سزا ، دل اور قوت سماعت و بصارت پر مہر (درك حقائق سے محروميت )ہے_استحبوا الحىاة الدنيا ...اولئك الذين طبع الله على قلوبهم

۵_ دل ،آنكھ اور كان ، معرفت كا ذريعہ ہيں _طبع الله على قلوبهم و سمعهم و ابصرهم

۶_ معرفت اور شناخت فقط حسى ذرائع ميں منحصر و موقوف نہيں ہيں _طبع الله على قلوبهم و سمعهم و ابصرهم

۷_ دنيا پرست كفار ، حقيقى غافل ہيں _استحبوا الحى وةالدنيا ...الكفرين ...واولئك هم الغفلون

۸_ دنيا پرستى اہم اور علمى حقائق سے انسان كى غفلت كا سبب ہے_

ذلك بانهم استحبوا الحىاة الدنيا على الاخرة ...والئك هم الغفلون

آيت كريمہ ميں ''غافلون'' كا متعلق ذكر نہيں ہو ا يعنى يہ بيان نہيں ہوا كہ دنيا پرست كفار كس چيز كى نسبت غافل ہيں اس بناء پر اسے ذكر نہ كرنا اس بات پردليل ہے كہ انسان كے ليے ہر قسم كے حقائق كو درك كرنے سے غفلت كا سبب ، دنياپرستى ہے_

۹_ ادراكى ذرائع پرمہر لگنے كا انسان كى مكمل غفلت سے براہ راست رابطہ ہے_

۶۱۰

طبع الله على قلوبهم وسمعهم و ابصرهم اولئك هم الغفلون

ادراك:قوت ادراكى كے ختم ہونے كا زمينہ ۹

الله تعالي:الله تعالى كى ہدايات سے محروميت ۳

چشم:چشم كا كردار۵

حقائق:حقائق كو درك كرنے سے محروم ۱; حقائق كو درك كرنے سے محروميت ۳،۴;حقائق كو درك كرنے سے محروميت كے اسباب۲

دنيا:آخرت پر دنياكو ترجيح دينا۴

دنيا كو طلب كرنے والے:دنيا كو طلب كرنے والوں كا اندھاپن ۴; دنيا كو طلب كرنے والوں كا بہرہ پن ۱،۴; دنيا كو طلب كرنے والوں كى سزا ۴; دنيا كو طلب كرنے والوں كى غفلت ۷; دنيا كو طلب كرنے والوں كى محروميت ۱; دنيا كو طلب كرنے والوں كے دل كا ختم ہونا ۱،۴

دينا طلبي:دينا طلبى كے آثار ۲،۸

شناخت :شناخت كے وسائل ۵،۶

عمل:عمل كے آثار ۲

غافل:۷

غفلت:غفلت كے آثار ۹; غفلت كے اسباب ۸

قلب:قلب كا كردار۵

كان:كان كا كردار۵

كفار:دنيا طلب كفاركى محروميت ۳;كفار كى غفلت ۷;كفار كے دل كا ختم ہونا ۱

كفر:كفر كے آثار ۲

مرتد:مرتدوں كا اندھاپن۱; مرتدوں كا بہرہ پن۱; مرتدوں كى محروميت ۱،۳; مرتدوں كے قلب كا ختم ہونا ۱

۶۱۱

آیت ۱۰۹

( لاَ جَرَمَ أَنَّهُمْ فِي الآخِرَةِ هُمُ الْخَاسِرونَ )

اور يقينا يہى لوگ آخرت ميں گھاٹا اٹھانے والوں ميں ہيں _

۱_بے شك غافل و دنيا پرست كفار( مرتدين) آخرت ميں نقصان و زياں اٹھانے والے ہيں _

استحبوا الحياة الدنيا ...القوم الكفرين ...هم الغفلون _لا جرم انهم فى الاخرة هم الخاسرون

۲_ انسان كا اخروى نقصان وزيا ن ، اس كى دنيا پرستى اور غفلت سے نہ بچنے كا قہرى نتيجہ ہے_

استحبوا الحىاة الدنيا ...القوم الكفرين اولئك هم الغفلون _ لاجرم انهّم فى الاخرة هم الخاسرون

۳_ دنيا ميں الہى ہدايت سے محروم افراد ، آخرت ميں نقصا ن اور حقيقى سرمايہ كھو دينے والے ہيں _

وان الله لا يهدى القوم الكفرين ...لا جرم انهم فى الاخرة هم الخاسرون

۴_ معنوى حقائق كے فہم كے سلسلہ ميں معرفت كے ذرائع سے بہرہ مند نہ ہونا آخرت ميں انسان كے حقيقى زياں كا سرچشمہ ہے_طبع الله على قلوبهم و سمعهم و ا بصرهم ...لا جرم انهم فى الاخرة هم الخاسرون

۵_ آخرت پر دنيا كو ترجيح دينا ،آخرت ميں انسان كے حقيقى نقصان اور گھاٹے كا سبب ہے_

ذلك بانّهم استحبوا الحىاة الدنيا على الاخرة ...لا جرم ا نهم فى الا خرة هم الخاسرون

۶_ اخروى دنيا ، انسان كے حقيقى سود و زياں كے ظاہر ہونے كا دن ہے_لاجرم انهم فى الاخرة هم الخاسرون

كفار كے اخروى گھاٹے كا ذكر اور اس پر تاكيد ممكن ہے اس بات كو مد نظر ركھتے ہوئے ہو كہ دني

۶۱۲

تمام زياں و نقصان كے ظاہر ہونے كى جگہ نہيں ہے بلكہ يہ آخرت ہے كہ جب ہر صورت ميں نقصان اٹھانے والوں كے زياں كو آشكار كيا جائے گا_

آخرت:آخرت كى خصوصيات ۶; آخرت ميں حقائق كا ظہور ۶

الله تعالي:الله تعالى كى ہدايات سے محروم۳

دنيا:آخرت پر دنيا كو ترجيح دينا ۵

دنيا كو طلب كرنے والے:دنيا كو طلب كرنے والوں كا آخرت ميں خسارہ ۱

دنيا طلبي:دنيا طلبى كے آثار ۲،۵

زياں :اخروى زياں كے اسباب ۲،۴،۵

زياں كار:اخروى زياں كار ۱،۳

شناخت:شناخت كے وسائل سے استفادہ ۴

غافل:غافلوں كى اخروى زيان كارى ۱

غفلت:غفلت كے آثار ۲

كفار:كفار كى اخروى زيان كارى ۱

مرتد:مرتد كى اخرى زياں كارى ۱

۶۱۳

آیت ۱۱۰

( ثُمَّ إِنَّ رَبَّكَ لِلَّذِينَ هَاجَرُواْ مِن بَعْدِ مَا فُتِنُواْ ثُمَّ جَاهَدُواْ وَصَبَرُواْ إِنَّ رَبَّكَ مِن بَعْدِهَا لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ )

اس كے بعد تمھارا پروردگار ان لوگوں كے لئے جنھوں نے فتنوں ميں مبتلا ہونے كے بعد ہجرت كى ہے اور پھر جہاد بھى كيا ہے اور صبر سے بھى كام ليا ہے يقينا تمھارا پروردگار بہت زيادہ بخشنے والا اور مہربان ہے _

۱_خداوند عالم نے ايسے مؤمنين كى تمجيد كى ہے جو مشكل اور كھٹن وقت ميں ايمان پر ثابت قدم رہے انہوں نے ہجرت ، جہاد اور صبر كا مظاہرہ كيا_ثم انّ ربّك للذين هاجرو ا من بعد ما فتنوا

۲_ خداوندعالم ان مہاجرين كى نسبت بہت زيادہ مہربان اور بخشنے والا ہے جنہوں نے ہجرت ،جہاد اور صبر كے ذريعہ اپنے دين كى حفاظت كي_ثم انّ ربّك للذين هاجروا من بعد ما فتنوا ثم جهدوا و صبروا

''انّ ربّك للذين ...'' كى خبر محذوف ہے جس پر ''لغفور ٌ رحيم'' دلالت كررہا ہے_

۳_ اسلام كے دشمنوں كا مؤمنين كو اذيت و آزار پہنچان ان كے ايمان كى آزمائش كا پيش خيمہ ہے_

الا ّ من اكره وقلبه مطمئن بالايمن ...ثم ّ ان ربّك للذين هاجروا من بعد ما فتنوا

اس آيت ميں جو لفظ ''فتنوا'' امتحان اور آزمائش كے معنى ميں استعمال ہوا ہے اس ميں رنج و عذاب كا معنى مضمر ہے اس فعل كى اصل كا معنى سونے كو خالص بنانے كے ليے ركھنا ہے (مفردات راغب) قابل ذكر ہے كہ آيت نمبر ۱۰۶، ميں جو مسلمانوں كا آزار و اذيت سے دوچار ہونے اور تقيّہ كے حكم كے بارے ميں ہے اس مطلب پر مويّد ہے_

۴_ كچھ مسلمان، دشمنوں كے رنج و تكليف كو برداشت كرنے كے بعد حبشہ كى طرف ہجرت كر گئے_

۶۱۴

للذين هاجروا من بعد ما فتنوا

''فتنہ'' كا ايك معنى آزار و اذيت دينا ہے (مفردات راغب) اور مذكورہ تفسير اسى معنى پر موقوف ہے_

۵_ايمان كى حفاظت ، جابرانہ ما حول اور كفر كى حاكميت سے نجات كے ليے حركت كرنا ،ہجرت كہلاتا ہے _

هاجروا من بعد ما فتنوا

اس آيت اور آيت ''من كفر بالله من بعد ايمانهم الا من اكره '' كے درميان موجود ربط كہ جس سے يہ بات معلوم ہوتى ہے كہ سخت اور مشكل شرائط ميں تقيّہ كرنا جائز ہے ليكن انسان كو ہميشہ ظاہرى كفر كا اظہار نہيں كرنا چاہيے بلكہ ممكن صورت ميں كفر كے ماحول كو ترك كردينا چايئےو مد نظر ركھتے ہوئے مذكورہ مطلب كا استفادہ ہوتا ہے_

۶_ جب انسان كے ليے مسلسل كفر كا اظہار ضرورى ہوجائے تو اس صورت ميں خداوند عالم نے كفر كى سرزمين سے ہجرت كرنے كى تاكيد فرمائي ہے_الاّ من اكره ...ثم ّ ان ربّك للذين هاجروا من بعد ما فتنوا

يہ آيت ان لوگوں كے بارے ميں ہے جنہوں نے جبر كى وجہ سے كفر آميز كلمات زبان پر جارى كيے اور خداوند عالم يہ فرماتا ہے :ايسے لوگ اس كام كے بعد اگر ہجرت و غيرہ كريں تو خداوند عالم كى بخشش ان كے شامل حال ہوگى اس بيان سے يہ معلوم ہوتا ہے كہ ايسے افراد كى ہجرت ايك ضرورى امر ہے_

۷_ ايمان اور جہاد كو محفوظ ركھنے كے ليے ہجرت كا راستہ معاشرہ ميں دينى تفكر كى ركاوٹوں كو ختم كرنے كا سرچشمہ ہے_

هاجروا من بعد ما فتنوا ثمّ جهدوا و صبروا

ہجرت كے ساتھ جہاد كا قرار پانا اور اس كى تكميل شمار ہونا ،ممكن ہے مذكورہ مطلب كى طرف اشارہ ہو_

۸_ ہجرت اور جہاد كے راستہ ميں صبرو استقامت ايك اہم اور ضرورى عنصر ہے_للذين هاجروا ...ثمّ جهدوا و صبروا

يہ جو ہجر ت اور جہاد كے ساتھ مسلسل مشكلات اور شديد صبر و استقامت كى ضرورت ہے _ اور اس كے با وجود خداوند عالم نے صبر استقامت كى تاكيد فرمائي ہے_ لہذا كہا جا سكتا ہے كہ يہ تاكيد ہجرت اور جہاد كے ميدان ميں صبر كے خصوصى موثر ہونے كو بيان كررہى ہے_

۹_رنج والم كو برداشت كرنے والے مہاجرين ، مجاہد اور صبر واستقامت كا مظاہر كرنے والے خداوند عالم كى خصوصى عنايت اور اس كى نصرت سے بہرہ مند ہيں _ثم انّ ربّك للذين هاجروا من بعد ما فتنوا ثمّ جهدوا و صبروا

مذكورہ تفسير اس نكتہ پر موقوف ہے كہ ''انّ'' كا اسم ''ربّك''ہو اور حرف جر ''لام'' ''الذين''

۶۱۵

''ہونا صر لم '' كى مانند محذوف خبركے متعلق ہو_

۱۰_ مجاہد مہاجرين اور صابرين كو خداوند عالم كى مغفرت اوروسيع رحمت كى بشار ت دى گئي ہے _

ثم انّ ربّك للذين هاجروا انّ ربّك من بعد ها لغفوررحيم

۱۱_ ہجرت ،جہاد اور صبر، بخشش اور وسيع رحمت الہى كو جلب كرنے كا كوموجب ہيں _

ثم انّ ربّك للذين هاجروا ...انّ ربّك من بعدها لغفور رحيم

۱۲_ زبان پر كفر آميز كلمات جارى كرنا اگر چہ تقيّہ اور مجبورى كى خاطر ہى كيوں نہ ہوں مفغرت الہى كا محتاج ہيں _

الاّ من اكره و قلبه مطمئن بالايمن ان ربّك من بعدها لغفور رحيم

مذكورہ تفسير اس نكتہ كى بناء پر ہے كہ ''ان ّ ربّك ...'' ان لوگوں كے حال كو بيان كررہا ہے جنہوں نے اجبار و اكراہ كى صورت ميں كفر كا اظہار كيا ہے كہ اس صورت ميں خداوند عالم كاكيا گيا مغفرت كا وعدہ اس بات پر علامت ہے كہ يہ چيز مغفرت كى محتاج ہے_

۱۳_مغفرت اور رحمت الہى سے بہرہ مند ہونا ، خود انسانوں كى كوشش اور جد وجہدكا محتاج ہے_

للذين هاجروا ...وصبروا انّ ربّك من بعدها لغفور رحيم

۱۴_ خداوند عالم كے ہاں مرتد كى توبہ قبول ہوناممكن ہے_من كفر بالله من بعد ايمنه ...ثم ...انّ ربّك من بعدهالغفور رحيم

ممكن ہے يہ آيتبلكہ ان لوگوں كے متعلق ہو جنہوں نے تقيّہ كے بغير كفر اختيار كيا اور اگر ''فتنوا'' كا معنى فريب كھانا ہو تو يہ مذكورہ مطلب پر موّيد ہوگا_

۱۵_ مرتدين افراد ، توبہ ، ہجرت ، راہ خدا ميں جہاد اور كفار كے مقابلہ ميں صبر و استقامت كے ذريعہ الہى مغفرت اور رحمت كے مصداق قرار پائيں گے_من كفر بالله من بعد ايمنه ثمّ ...ان ربّك من بعدها لغفور رحيم

۱۶_ سختى اور مجبورى كى حالت ميں زبان پر كفر آميز كلمات جارى كرنے كا عذر اس وقت قابل قبول ہے_ جب اپنى صداقت كو ہجرت جہاد اور راہ خدا ميں استقامت كے ذريعہ ثابت كيا جائے_

من كفر بالله ...الاّ من اكره وقلبه مطمئن بالايمن ...انّ ربّك للذين هاجروا انّ ربّك من بعدها لغفور رحيم

۱۷_ الہى كفر ميں لغزشوں كا تدارك ممكن ہے_انّ ربّك من بعد ها لغفور رحيم

۶۱۶

۱۸_ گناہ گاروں كا رحمت اور بخشش الہى سے بہر ہ مند ہونا، توجہ اور گذشتہ غليطوں كے تدارك سے مشروط ہے _

ثم انّ ربّك للذين هاجروا من بعد ها فتنوا ثم ّ جهدوا وصبرو ا انّ ربّك من بعدها لغفور رحيم

استغفار:استغفار كے موارد۱۲

اسلام:دشمنان اسلام كے شكنجے ۳; صداسلام كى تاريخ ۴

امتحان:امتحان كے آلات ۳; شكنجہ كے ساتھ امتحان ۳

الله تعالي:الله تعالى كى بشارتيں ۱۰; الله تعالى كى تاكيديں ۶; الله تعالى كى مدحتيں ۱

الله تعالى كى امداد:الله تعالى كى امداد كے شامل حال ۹

ايمان:ايمان كى حفاظت كے اسباب ۷; حفظ ايمان كى اہميت ۵

بخشنا:بخشنے كا زمينہ ۱۳; بخشنے كے اسباب۱۱; بخشنے كے شامل حال ۲،۱۰،۱۵

تفكر:دينى تفكر كا زمينہ ۷

توبہ:توبہ كے آثار ۱۵،۱۸

جہاد:جہاد كے آثار ۷،۱۱،۱۵،۱۶; جہاد ميں صبر كى اہميت ۸

حبشہ :حبشہ كى طرف ہجرت۴

دشمن:دشمن كے شكنجوں پر صبر ۴

دينداري:ديندارى ميں استقامت ۲

رحمت:رحمت كا زمينہ ۱۳; رحمت كے شامل حال ۲،۱۰ ،۱۵ ; رحمت كے شرائط۱۸

صابر:صابروں كو امداد۹; صابروں كو بشارت ۱۰; صابروں كى مدح ۱; صابروں كے فضائل ۹

۶۱۷

صبر:صبر كے آثار ۱۱، ۱۵،۱۶

عذر:عذركے قبول كرنے كے شرائط ۱۶

عذرخواہي:عذر خواہى ميں صداقت ۱۶

عمل:عمل كے آثار ۱۳

كفر:اجبارى كفر ۱۶;جبرى كفر سے استغفار ۱۲; كفر سے نجات كى اہميت ۵; كفر كا لفظى اظہار ۱۲،۱۶

گناہ:گناہ كا جبران ۱۷;گناہ كے جبران كے آثار ۱۸

گناہ گار:گناہ گاروں پر رحمت كے شرائط۱۸; گناہ گاروں كى بخشش كے شرائط ۱۸

لطف خدا:لطف خدا كے شامل حال ۲،۹

مؤمنين:مؤمنين كى مدح ۱; مؤمنين كے امتحان كا زمينہ ۳

مجاہدين:مجاہدين كو بشارت ۱۰; مجاہدين كى امداد ۹; مجاہدين كى ديندارى ۲; مجاہدين كى مدح ۱; مجاہدين كے فضائل ۲،۹

مرتد:مرتدوں كى بخشش كے شرائط ۱۵; مرتدوں كى توبہ كا قبول ہونا ۱۴

مسلمان:صدرا سلام كے مسلمانوں كو شكنجہ۴; صدراسلام كے مسلمانوں كى ہجرت ۴

مہاجرين:مہاجرين كوامداد۹; مہاجرين كو بشارت ۱۰; مہاجرين كى دينداري۲; مہاجرين كے فضائل ۲،۹

ہجرت:دارالكفر سے ہجرت ۶; ہجرت كا فلسفہ ۵; ہجرت كى تاكيد۶; ہجرت كے آثار ۷،۱۱،۱۵ ،۱۶; ہجرت ميں صبر كى اہميت ۸

۶۱۸

آیت ۱۱۱

( يَوْمَ تَأْتِي كُلُّ نَفْسٍ تُجَادِلُ عَن نَّفْسِهَا وَتُوَفَّى كُلُّ نَفْسٍ مَّا عَمِلَتْ وَهُمْ لاَ يُظْلَمُونَ )

قيامت كا دن وہ دن ہوگا جب ہر انسان اپنے نفس كى طرف سے دفاع كرنے كے لئے حاضر ہوگا اور ہر نفس كو اس كے عمل كا پورا پورا بدلہ ديا جائے گا اور كسى پر كوئي ظلم نہيں كيا جائے گا _

۱_ قيامت ہر انسان كا اپنے نفس( عقائد ، كردار ، عواطف) سے سخت دفاع كرنے كا دن ہے _

يوم تا تى كلّ نفس تجدل عن نفسه

۲_ تمام انسان ، قيامت كے دن اپنى سرنوشت كے بارے ميں پريشان ہيں _يوم تا تى كلّ نفس تجدل عن نفسه

ہر شخص كا اپنے نفس سے دفاع اور مجادلہ كرنا اس بات پردليل كہ روز قيامت لوگ پريشان ہو ں گے _

۳_ قيامت كے دن ہر شخص كى توجہ اور كوشش، فقط اپنا ذاتى دفا ع كرنے كى طرف مبذول ہوگى _

يوم تا تى كلّ نفس تجدل عن نفسه

۴_ روزقيامت ،مغفرت اور خدا كى وسيع رحمت كے جلوہ اور ظہور كرنے كا دن ہے_

انّ ربّك ...لغفور رحيم _ يوم تا تى كل نفس تجدل عن نفسه

مذكورہ تفسير اس نكتہ پر موقوف ہے كہ ''يوم'' ''لغفوررحيم'' كے ليے ظرف ہو _

۵_ قيامت كے دن تمام انسان مغفرت ورحمت الہى كے سخت محتاج ہيں _

انّ ربّك من بعدها لغفور رحيم_ يوم تا تى كل نفس تجدل عن نفسه

مذكورہ تفسير اس مطلب كو مد نظر ركھتے ہو ئے ہے كہ ما قبل آيت مغفرت اور رحمت الہى كى بشارت دے رہى ہے اور مغفرت كے وعدہ كى بشارت

۶۱۹

اس صورت ميں ہے كہ جب انسان اس كا سخت محتاج ہو كيونكہ اپنے نفس كے ليے دفاع اور مجادلہ خداوند عالم كى عنايت كى طرف محتاج ہونے كو بيان كررہا ہے _

۶_ قيامت كى طرف توجہ اور اس كى ياد آورى ايك ضرورى امر اور كردار ساز ى اور ہدايت ميں موثر ہے _

يوم تا تى كل نفس تجدل عن نفسه

مذكورہ تفسير اس بناء پر ہے كہ ''يوم'' فعل مقدر ''اذكر'' يا ''اذكروا'' كى وجہ سے منصوب ہو _

۷_قيامت كے دن تمام انسانوں كو ان كے اعمال كى سزا مل جائے گي_يوم ...وتوفّى كلّ نفس ما عملت

مادہ (توفّي) سے ''توفّي'' كا معنى مكمل طور پر دينا اور لينا ہے _

۸_ انسانوں كا عمل ، روزقيامت اس كى سرنوشت كو معين كرنے والا ہے_يوم و تجادل عن نفسها و توفّى كلّ نفس ما عملت

۹_ قيامت كے دن ، انسان كا اپنے كردار سے دفاع اس كى سرنوشت ميں كسى طرح موثرنہيں ہوگا _

يوم تا تى كل نفس تجدل عن نفسها و توفيّ كلّ نفس ما عملت

خداوند عالم نے انسان كے عمل كو سزا اور پاداش كى تعيين كا معيار اور اس كى سرنوشت ميں اسے موثر قرار ديا ہے (و توفّى كل نفس ما عملت) اور يہ اس بات پر قرينہ ہے كہ انسان كا اپنے اعمال كى توجيہہ كے ذريعہ اپنے نفس كا دفاع بے فائدہ ثابت ہوگا_

۱۰_ دنيا ، عمل كا ميدان اور آخرت سزا و جزا دريافت كرنے كا مقام ہے_يوم تا تى ...و توفّى كلّ نفس ما عملت

۱۱_ روز قيامت ، اعمال كا مجّسم ہونا _يوم ...توفّى كلّ نفس ما عملت

يہ جو دريافت كو خود عمل كى طرف نسبت دى گئي ہے نہ كہ سزا اورجزا كى طرف ممكن ہے مذكورہ تفسير كو بيان كررہاہو_

۱۲_ روز قيامت كوئي انسان بھى اپنے اعمال كى سزا اور جزا كے سلسلہ ميں ظلم اوربے عدالتى كا مشاہدہ نہيں كرے گا_

يوم توفّى كلّ نفس ما عملت و هم لا يظلمون

آخرت:آخرت ، روز جزا۱۰; آخرت سزا كا مقام ۱۰

الله تعالي:قيامت ميں الله تعالى كابخشنا۴; قيامت ميں الله

۶۲۰