تفسير راہنما جلد ۹

تفسير راہنما 0%

تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 779

تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 779
مشاہدے: 168472
ڈاؤنلوڈ: 2183


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 779 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 168472 / ڈاؤنلوڈ: 2183
سائز سائز سائز
تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 9

مؤلف:
اردو

تعالى كى رحمت ۴

انسان:انسان كى اخروى ضرورتيں ۵; انسان كى معنوى ضرورتيں ۵; انسانون كى پريشاني۲

خود:اپنے آپ سے قيامت كے دن دفاع ۱،۳

ذكر:قيامت كے ذكر كى اہميت ۶; قيامت كے ذكر كے آثار ۶

سرنوشت:اخروى سرنوشت سے پريشانى ۱; اخروى سرنوشت كے موثر اسباب ۸،۹

سزا كا نظام:۷

عمل:عمل كا مجسم ہونا ۱۱; عمل كى اخروى پاداش ۷،۱۰; عمل كى اخروى سزا ۷،۱۰; عمل كى سزا كا مكان ۱۰; عمل كى سزا كو جھٹلانے والے ۱۰; عمل كى فرصت ۱۰; عمل كے آثار ۸

قيامت:قيامت كے خصوصيات ۱،۳،۷; قيامت ميں دفاع كا بے اثرہونا ۹; قيامت ميں سزا كا نظام ۱۳; قيامت ميں عدالت ۱۲

نيازمندي:بخشنے كى ضرورتيں ۵; رحمت كى ضرورت ۵

ہدايت:ہدايت كازمينہ ۶

آیت ۱۱۲

( وَضَرَبَ اللّهُ مَثَلاً قَرْيَةً كَانَتْ آمِنَةً مُّطْمَئِنَّةً يَأْتِيهَا رِزْقُهَا رَغَداً مِّن كُلِّ مَكَانٍ فَكَفَرَتْ بِأَنْعُمِ اللّهِ فَأَذَاقَهَا اللّهُ لِبَاسَ الْجُوعِ وَالْخَوْفِ بِمَا كَانُواْ يَصْنَعُونَ )

اور اللہ نے اس قريہ كى بھى مثال بيان كى ہے جو محفوظ اور مطمئن تھى اور اس كا رزق ہر طرف سے باقاعدہ آرہا تھا ليكن اس قريہ كے رہنے والوں نے اللہ كى نعمتوں كا انكار كيا تو خدا نے انھيں بھوك او رخوف كے لباس كا مزہ چكھا ديا صرف انكے ان اعمال بناپر كہ جو وہ انجام دے رہے تھے _

۱_خداوند عالم كا مثل اور نظير لانا ، اس كى نعمتوں كي كفران كے قبيح انجام كى تصوير كشى كرنا ہے_

۶۲۱

ضرب الله مثلاً قرية ...فكفرت با نعم الله فا ذقها بما كانوا يصنعون

۲_ اجتماعى و سماجى امن و سكون ،خداوند عالم كى اہم نعمت ہے_قرية كانت ا منه مطمئنة ...با نعم الله

۳_ معاشرہ كى اقتصاد ترقى اور وسيع پيمانہ پرتجارتى معاملات خداوند عالم كى نعمت ہيں _

قرية ...يا تيها رزقها رغداًمن كلّ مكان فكفرت با نعم الله

۴_ معاشرہ كى اقتصادى اور فلاحى ترقى كا حصول ، اجتماعى امن و سكون كے مرہون منت ہے _

قرية كانت ء امنة مطمئنة يا تيها رزقها رغداً من كل مكان

مذكورہ تفسير ''آمنةٌ مطمئنة'' كے بعد جملہ ''يا يتہا رزقہا'' كے ذكر كو ملحوظ خاطر ركھتے ہوئے ہے قابل ذكر ہے كہ ابتدا ميں فعل ''كانت'' كا صيغہ ماضى كى صورت ميں ہونا اور اس كے بعد ''يا تيہا'' كا فعل مضارع كى صورت ميں آنا مذكورہ تفسير پر موّيد ہے_

۵_ آسائش و فلاح كے بعد معاشرہ ،الہى نعمتوں كے كفران كے خطرہ سے دوچار ہے_

قرية كانت ا منة مطمئنة ياتيها رزقها رغداً ...فكفرت با نعم الله

۶_ الہى نعمتوں كى ناشكرى كے نتيجہ ميں معاشرہ ، بھوك ، فقر اور ناامنى سے دوچار ہو جاتا ہے_

قرية كانت ء امنة مطمئنة ...فكفرت با نعم الله فا ذقها الله لباس الجوع و الخوف

۷_ ناسپاس معاشرہ كى كم ترين الہى سزا يہ ہے كہ غربت ، بھوك اور ناامنى اسے اپنے لپيٹ ميں لے ليتى ہے_

فاْذاقهاالله منه لباس الجوع و الخوف

مذكورہ تفسير اس احتمال كى بناء پر ہے كہ ''اذاق'' سزا كے ايك گوشہ كو ظاہر اور چكھانے كى طرف اشارہ ہو اور لباس اس سزا كے اثرات اور پھيلاؤ كى طرف اشارہ ہو_

۸_ بھوك اور ناامنى اہم معاشرتى مصائب ميں سے ہيں _قرية كانت ا منة مطمئنة ...فا ذقها الله لباس الجوع والخوف

۹_ گناہوں كے ليے جديد طريقوں كى ايجاد اور اس كا تسلسل نيز خدا كے مقابلہ ميں نا شكرى ، معاشرتى فقر ، بھوك اور ناامنى كے اسباب ہيں _فكفرت با نعم الله ...بما كانوا يصنعون

مذكورہ تفسير كلمہ''يصنعون'' جو كہ مسبوق بالعدم چيز كو ايجاد كرنے كا معنى بيان كررہا ہے كو مد نظر ركھتے ہوئے كى گئي ہے _

۱۰_ الہى نعمتوں كا شكر ادا كرنا ضرورى ہے_

۶۲۲

فكفرت با نعم الله فا ذقها الله لباس الجوع و الخوف

۱۱_ خداوند عالم كا امن سے بہرہ مند اور خوشحال قوموں كو اپنى نعمتوں كے كفران كے بارے ميں خبردار كرنا _

قرية كانت ا منة ...فكفرت با نعم الله فا ذقها الله لباس الجوع والخوف بما كانوا يصنعون

۱۲_ معاشرتى گناہ اور ناشكرى ، تمام معاشرہ كے ليے برے آثار كى حامل ہے_

قرية كانت ء امنة ...فكفرت ...فاذا قها الله لباس الجوع والخوف

۱۳_ نعمتوں كى ناشكرى ان كے سلب اور شكر گذارى ان كى بقاء كا سبب ہے _

قرية كانت ء امنة مطمئنة ...فكفرت با نعم الله فا ذقها الله لباس الجوع و الخوف

آيت كے مفہوم سے استفادہ ہوتا ہے كہ اگر ناشكرى انجام نہ پاتى تو نعمتيں بھى سلب نہ ہوتيں _

۱۴_ شہر مكہ كے آباد ہونے كے بعد فقر، بھوك اور ناامنيت كا اس كى طرف رخ كرنا ، الہى نعمتوں كے كفران كا نتيجہ ہے_

ضرب الله مثلاً قرية كانت ء امنة مطمئنة ...فاذا قها الله لباس الجوع والخوف بما كانوا يصنعون

مذكورہ تفسير جيسا كہ بعض مفسرين نے كہا ہے اس احتمال كى بناء پر ہے كہ آيت ميں مثال كا مورد ،شہر مكہ كى قحطى ہے_

۱۵_لوگوں كا فقر او ر بھوك ، معاشرتى نا امنى كا پيش خيمہ ہے _فكفرت با نعم الله فاذاقها الله لباس الجوع و الخوف

خداوند عالم نے كفران نعمت كى سزا سے پہلے فقر و بھوك اور پھر خوف و ناامنى كوبيان كيا ہے ممكن ہے كہ اس سے يہ استفادہ كيا جائے كہ فقر وبھوك معاشرتى ناامنى جيسے چورى و غيرہ كا زمينہ فراہم كرتے ہيں _

۱۶_معاشرتى امن كا حصول، اقتصادى ترقى اور فلاح يا معاشرہ كا فقر ،بھوك اور نا امنى سے دوچار ہونا اس معاشرہ كے افراد كے اعمال كامرہون منت ہے _

وضرب الله مثلاً قرية كانت ء امنة مطمئنة فكفرت با نعم الله فاذا قها الله لباس الجوع والخوف بما كانوا يصنعون

۱۷_''عن ابى عبدالله عليه‌السلام قال ...ان اهل قرية ممّن كان قبلكم كان الله قد اوسع عليهم حتى طغوا فقال بعضهم لبعض: : لو عمدنا الى شيء من هذا النقى فجعلنا ه نستنجى به كان ا لين علينا من الجحارةفلّما فعلوا ذلك بعث الله على ارضهم دواباً اصغر من الجراد فلم يدع لهم شيا خلقه الله الاّ اكله من شجراً ا و غيره فبلغ بهم

۶۲۳

الجهد إلى ان اقبلوا على الذى كانوا يستنجون به فا كلوه وهى القرية التى قال الله ''ضرب الله مثلاً قرية كانت ا منة مطمئنة يا تيها رزقها رغداً من كلّ مكان فكفرت با نعم الله فاذاقها الله لباس الجوع والخوف بما كانوا يصنعون'' (۱)

امام جعفر صادقعليه‌السلام سے روايت نقل ہوئي ہے كہ آپعليه‌السلام نے فرمايا: ...تم سے پہلے ايسى بستياں تھيں جہنيں خداوند عالم نے زندگى كى آسائشات سے مالامال كيا تھا يہاں تك كہ انہوں نے سركشى كى اور بعض نے بعض دوسروں سے كہا كہ اگر ہم ان روٹيوں كو ليں اور ان كے ذريعہ استنجا كريں تو يہ ہماريے ليے پتھر سے بہت زيادہ نرم ثابت ہوگا اور كيونكہ انہوں نے ايسا ہى كيا تو خداوند عالم نے ٹڈى سے چھوٹى رينگنے والے مخلوق كو ان كى زمينوں ميں بھيجا جس نے خدا وند عالم كى تمام پيدا كردہ چيزوں درخت و غيرہ كو كھا ليا جس كے نتيجہ ميں سختى اورتنگى اس نيتجہ تك پہنچ گئي كہ ان روٹيوں كو كہ جن سے وہ استنجا كرتے تھے ان كو ليتے اور كھا ليتے تھے اور يہ بستى ہے جس كے بارے ميں خداوند عالم نے فرمايا ہے ''ضرب الله مثلاً قرية ً كانت آمنة ً مطمئنة ...''

آرام و سكون:اجتماعى آرام و سكون كے آثار ۴

آسائش:آسائش كے آثار ۵

آسودہ لوگ:آسودہ لوگوں كو انذار ۱۱

اقتصاد:اقتصادى رشد كے اسباب ۱۶;اقتصادى كے رشد كا زمينہ ۴

امنيت:سماجى امنيت كے آثار ۴; سماجى امنيت كے اسباب ۱۶

الله تعالي:الله تعالى كى سزائيں ۷; الله تعالى كى مہم نعمتيں ۲ ; الله تعالى كے انذار ۱۱

انذار:كفران نعمت سے انذار ۱۱

انجام:برا انجام ۱

بلا:سماجى بلائيں ۸

بھوك:

____________________

۱) تفسيرعياشى ج۲ ص ۲۷۳ ح ۷۹ نورالثقلين ح۳ ص ۹۲ ح ۲۴۸

۶۲۴

بھوك كى بلائيں ۸; بھوك كے آثار ۱۵; بھوك كے اسباب ۹،۱۶

رشد:سماجى رشد كے اسباب ۱۶

رفاہ:رفاہ كے آثار۵

روايت:۱۷

شكر:نعمت كے شكر كى اہميت ۱۰; نعمت كے شكر كے آثار ۱۳

عمل:سماجى عمل كے آثار ۱۶

فقر:فقر كے آثار ۱۵; فقر كے اسباب ۶،۷،۹،۱۶

قرآن:قرآنى مثالوں كا فلسفہ ۱

كفران:كفران نعمت كا انجام ۱; كفران نعمت كى سزا ۷،۱۷; كفران نعمت كے آثار ۱۳;كفران نعمت كے اجتماعى آثار ۶،۹،۱۲،۱۴

گناہ:گناہ كے اجتماعى آثار ۹،۱۲

معاشرہ:معاشرتى آسيب شناسى ۵، ۶،۱۲،۱۵; معاشرہ ميں كفران نعمت ۵

مشكلات :اجتماعى مشكلات ۸

مكّہ:اہل مكہ كے كفران كے آثار ۱۴; مكہ كى تاريخ ۱۴; مكہ ميں بھوك كے اسباب ۱۴;مكہ ميں فقر كے اسباب۱۴; مكہ ميں نا امنى كے اسباب ۱۴

ناامني:اجتماعى ناامنى كا زمينہ ۱۵; اجتماعى ناامنى كے اسباب ۶،۷،۹،۱۶; ناامنى كى بلائيں ۸

نعمت:اقتصادى رشدكى نعمت ۳;سماجى آرام كى نعمت ۲;سماجى امنيت كى نعمت ۲; نعمت كى بقاء كے اسباب ۱۳; نعمت كے سلب كے اسباب ۱۳; نعمت كے شامل حال كو انذار۱۱

۶۲۵

آیت ۱۱۳

( وَلَقَدْ جَاءهُمْ رَسُولٌ مِّنْهُمْ فَكَذَّبُوهُ فَأَخَذَهُمُ الْعَذَابُ وَهُمْ ظَالِمُونَ )

اور يقينا ان كے پاس رسول آيا تو انھوں نے اس كى تكذيب كردى تو پھر ان تك عذاب آپہنچا كہ يہ سب ظلم كرنے والے تھے _

۱_ انبياء و رسول ، قوموں كے ليے نعمت ہيں _فكفرت با نعم الله ...ولقد جاء هم رسول منهم

مذكورہ تفسير اس بناء پر ہے كہ آيت كريمہ ما قبل آيت ميں ذكر شدہ خداوند عالم كى عطا كردہ نعمتوں ميں سے دوسرے مصداق كو بيان كررہى ہے _

۲_ انبياء اور رسلعليه‌السلام كو عوام الناس اور خود ان كے معاشرہ ميں سے مبعوث كيا گيا ہے _جاء هم رسول منهم

۳_ انبياء اور الہى قائدين كى تكذيب ، خداوند عالم كى نعمتوں كا كفران ہے_فكفرت با نعم الله ...ولقد جاء هم رسول منهم فكذّ بوه

۴_ خود انسانوں اور ان كے معاشرہ ميں سے انبياء كا انتخاب ، رسالت ميں اہم كردار كا حامل ہے_جاء هم رسول منهم

خداوند عالم كا عبارت''رسول ٌ منهم'' ( خود ان ميں سے رسول) كى تصريح كرنا ،ممكن ہے مذكورہ مطلب كى طرف اشارہ ہو_

۵_امتوں كا عذاب اور سزا ، ان ميں انبياء بھيجنے كے ذريعہ الہى حجت كو تمام كرنے كے بعد تھا _

لقد جاء هم رسول منهم فكذّبوه فا خذهم العذاب

۶_ معاشرہ كى حيات و بقائ،مادى نعمتوں كے علاوہ معنوى كمالات كے زير سايہ ہے _

يا تيها رزقها رغداً من كلّ مكان ...ولقد جاء هم رسول منهم

جملہ ''يا تيہا رزقہا ...'' ممكن ہے مادى نعمتوں كى طر ف اور ''ولقد جاء ہم رسول منہم'' معنوى اقدار كى طرف اشارہ ہو_

۷_ فقر ، ناامنى اور دنياوى عذاب ،انبياء اور الہى رسولوں كى تكذيب كرنے والوں كى عاقبت ہے _

فا ذا قها الله لباس الجوع و الخوف ...رسول منهم فكذّبوه فا خذهم العذاب

۶۲۶

۸_ رسولوں اور الہى قائدين كى تكذيب ، ظلم اور عذاب، دنياوى مشكلات كا سبب ہے _

رسول منهم فكذّ بوه فا خذهم العذاب و هم ظلمون

۹_ خود انسانوں كا كردار،ان كے خداوند عالم كے وسيع عذاب ميں مبتلاء ہونے كا سبب ہے _

فكذّبوه فا خذهم العذاب و هْم ظلمون

۱۰_اہل مكّہ ، پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى تكذيب كے بعد عذاب سے دوچار ہوئے_

قرية كانت ا منة ...ولقد جاء هم رسول منهم فكذّبوه فا خذهم العذاب

مذكورہ تفسير اس نكتہ كى بناء پر ہے كہ ما قبل آيت ميں مذكورہ ''قريہ'' سے مراد''مكہ ''ہو اور (جاء ہم) و (فا خذہم) كى ضيمر يں اہل مكہ كى طرف لوٹ رہى ہوں _

اتمام حجت:اتمام حجت كا كردار۵

اقدار:معنوى اقدار كے آثار ۶

الله تعالي:الله تعالى كا اتمام حجت كرنا ۵; الله تعالى كى سزا كا قانون كے مطابق ہونا ۵; الله تعالى كى نعمتيں ۱; الله تعالى كے عذاب ۹

امتيں :امتوں پر اتمام حجت۵; امتوں پر عذاب كا قانون كے مطابق ہونا ۵

انبياء:انبياء كا انسانوں ميں سے ہونا ۲; انبياء كى بعثت كے آثار ۵; انبياء كى تكذيب۳; انبياء كى تكذيب كے آثار ۷،۸; انبياء كى ذمّہ دارى ميں موثر اسباب ۴; انبياء كے انسان ہونے كا كردار۴; انبياء كے تقاضے ۲،۴

دينى رہبر:دينى رہبروں كى تكذيب كے آثار ۸

رشد:اجتماعى رشد كے اسباب ۶

سختي:سختى كے اسباب۸

ظلم:

۶۲۷

ظلم كے موارد۸

عذاب:اتمام حجت كے بعد عذاب ۵; دنياوى عذاب كے اسباب ۷; عذاب كے اسباب ۸،۹،۱۰

عمل :عمل كے آثار ۹

فقر:فقر كے اسباب۹

كفران:كفران نعمت ۳

مادى امكانات:مادى امكانات كے آثار ۶

محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى تكذيب كے آثار ۱۰

مكہ:اہل مكہ پر عذاب ۱۰

ناامني:سماجى نا امنى كے اسباب۷

نعمت:انبياء كا نعمت ہونا ۱

آیت ۱۱۴

( فَكُلُواْ مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّهُ حَلالاً طَيِّباً وَاشْكُرُواْ نِعْمَتَ اللّهِ إِن كُنتُمْ إِيَّاهُ تَعْبُدُونَ )

لہذا اب تم اللہ كے ديئےوئے رزق سے حلال و پاكيزہ كو كھاؤ اور اس كى عبادت كرنے والے ہو تو اس كى نعمتوں كا شكريہ بھى ادا كرتے رہو _

۱_حلال اور پسنديدہ رزق و روزى سے بہرہ مند ہونا ، جائز اور مطلوب ہے_

فكلوا ممّا رزقكم الله حلالاًطيبا

۲_ حلال اور پسنديدہ الہى رزق اور روزى سے بہرہ مند ہونے كے مقابلہ ميں انسان كا شكر ضرورى ہے_فكلوا ممّا رزقكم الله حللاًطيباً واشكروا نعمت الله

۳_ پاك و پاكيزہ اور پسنديدہ ہونا ،حلال روزى كے حلال ہونے كا راز اورحكمت ہے_فكلوا ممّا رزقكم الله حللاً طيب

مذكورہ تفسير ميں ''حللاً'' ''فكلوا'' كے ليے مفعول بہ اور ''طيباً'' اس كے ليے توضيحى صفت ہے يعنى فقط حلال اورمشروع روزى كھانے كے قابل ہے اور يہ حلال روزى وہى پاك و پاكيزہ اور پسنديدہ رزق ہے_

۶۲۸

۴_ انسانوں كا تمام رزق و روزى ،خداوند عالم كى طرف سے ہے _يا تيها رزقها ...فكلوا ممّا رزقكم الله

مذكورہ تفسير اس نكتہ كى بناء پر ہے كہ خداوند عالم نے انسانوں ميں موجود تمام رزق كو اپنى طرف نسبت دى ہے اور ان كا خدا كى عطا كردہ روزى كے عنوان سے تعارف كرايا ہے_

۵_ خداوند عالم ، انسانوں كى ضرورت سے پہلے رزق ان كے اختيار ميں دے ديتا ہے _فكلوا ممّا رزقكم الله حللاً طيب

اس با ت كو مد نظر ركھتے ہوئے كہ ''ممّا رزقكم الله '' ميں ''من'' تبعيض كے ليے اوردوسرى طرف خداوند عالم نعمتوں كو كھانے كى تشويق دلاتاہے اس سے معلوم ہوتا ہے كہ كچھ روزى خدا ، انسان كے ليے كافى ہے اور اس كے مفہوم سے اس تفسير كا استفادہ ہوتاہے _

۶_ حرام چيزوں سے استفادہ كرنا ، الہى نعمتوں كى ناشكرى ہے_

يا تيها رزقها رغداً من كل مكان فكفرت با نعم الله فكلوا ممّا رزقكم الله حلالاً طيباً واشكروا نعمت الله

مذكورہ تفسير اس احتمال كى بناء پر ہے كہ''فكلوا ممّا ...حلالاً طيباً'' اس چيز كى طرف اشارہ ہو كہ ما قبل آيت ميں ذكر شدہ كفران سے مراد ، حرام سے استفادہ كرنا ہے _

۷_ حلال اور پسنديدہ رزق كو حرام قرار دينا اور ان سے استفادہ نہ كرنا ،الہى نعمتوں كا كفران ہے_

فكفرت با نعم الله ...فكلوا ممّا رزقكم الله حلالاً طيبا

اس بات كو ملحوظ خاطر ركھتے ہوئے كہ بعد والى آيت نے كھانے والى حرام چيزوں كو چند اشياء ميں محدودكيا ہے لہذا اس سے معلوم ہوتا ہے كہ كفران سے مراد حلال روزى كو حرام اور ان سے استفادہ نہ كرنا ہے_

۸_فلاح و بہبود كا تسلسل اور معاشروں كى اقتصادى حيات ، حلال روزى سے بہرہ مند ہونے كا پرتو اور ان سے بہترين استفادہ نيز نا شكرى سے اجتناب ميں مضمر ہے_وضربّ الله مثلاً قرية ...فكفرت با نعم الله ...فكلوا ممّا رزقكم الله حلالاً طيباً واشكروا

''فكلوا'' ميں ''فا''اس جملہ كو ما قبل آيا ت پر متفرع كرنے كے ليے ہے يعنى حلال اور پسنديدہ رزق سے استفادہ كروا ور الہى نعمت كا شكر بجالاؤ تا كہ ان لوگوں جيسا تمھارابھى انجام نہ ہو جو آسائش كى دولت سے مالامال تھے ليكن كفران نعمت كى وجہ سے عذاب سے دوچار ہوئے ہيں _

۶۲۹

۹_ نعمتوں كى نابودى ميں كفران نعمت كى تاثير كى طرف توجہ ، قناعت كا باعث اور انسان كو حلال اور پسنديدہ روزى پر اكتفاء كرنے اور ان سے بہتر استفادہ كرنے كا سبب ہے_فكفرت با نعم الله ...فكلوا ممّا رزقكم الله حلالاً طيباً و اشكروا

۱۰_ اقتصادى اور معاشرتى نعمتوں كا شكر ، ان سے صحيح اور جائز استفادہ كرنا ہے _

فكلوا ممّا رزقكم الله حلالاً طيباً واشكروا نعمت الله

مذكورہ تفسير اس احتمال كى بناء پر ہے كہ ''واشكروا نعمت الله ''جملہ''كلوا حلالاً طيباً'' كے ليے تفسير ہو_

۱۱_ حلال اور دلپذير رزق ،شكرگذارى كے قابل نعمتيں ہيں _فكلوا ممّا رزقكم الله حلالاً طيباً واشكروا نعمت الله

۱۲_ فقط ، حلال اور طبيعت انسان كے مطابق خوراك ، انسانوں كے ليے خداوند عالم كارزق ہے نہ كہ حرام اور ناپاك رزق _فكلوا ممّا رزقكم الله حلالاً طيب مذكورہ تفسير اس نكتہ پر موقوف ہے كہ ''حلالاً طيباً'' حال موكدّہ ہو_

۱۳_ الہى احكام ، فطرت اور طبيعت كے مطابق ہيں _حلالاً طيبا

مذكورہ تفسير اس صورت ميں ہے كہ ''طيب'' كا معنى ايسى چيز ہے كہ جسے انسان نفس كى رضااور مكمل رغبت سے قبول كرے اور قرآن نے ايسى چيز كو حلّيت كے متعلق قرار ديا ہے_

۱۴_ خوراك اور كھانے والى چيزوں كے جواز كا معيار ، ان كا انسانى طبيعت كے مطابق اور شرعى طور حلال ہونا ہے _

فكلوا ممّا رزقكم الله حلالاً طيبا

مذكورہ تفسير اس بنا ء پر ہے كہ آيت شريفہ بعد والى آيت (انمّا حرم عليكم الميتة)كے قرينہ كى بناء پر كھانے والى چيزوں كے جائز اور ناجائز ہونے كو بيان كررہى ہو_

۱۵_ خداوند عالم كے ليئے عبادت كے مخصوص ہونے پر اعتقاد، اس كى نعمتوں كے شكر كو مستلزم ہے _

واشكروا نعمت الله ان كنتم اياّه تعبدون

جملہ''ان كنتم ايّا ه تعبدون'' كا ''اشكروا'' كے ليے جملہ شرطيہ كى صورت ميں آنا ، شكر اور توحيد عبادى پر اعتقاد كے درميانناقابل انفكاك

۶۳۰

اتصال اور لازمہ كو بيان كررہا ہے _

آسائش :آسائش كے باقى رہنے كے اسباب ۸

احكام:۱۴

اشياء خود دونوش :اشياء خوردونوش كى حلّيت كے شرائط ۱۴

الله تعالي:الله تعالى كا رزق وروزى ۱۲; الله تعالى كى رازقيّت ۴،۵

انسان:انسانوں كى روزي۵

دين:دين كا فطرتى ہونا۱۳

ذكر:كفر ان نعمت كے ذكر كے آثار ۹

رفاہ و آسودگى :رفاہ و آسودگى كى بقاء كے اسباب ۸

روزي:پاكيزہ روزى ۱،۳،۱۱،۱۲; پاكيزہ روزى كو حرام كرنا ۷; حرام روزى ۱۲; حلال روزى ۱۲; حلال روزى سے استفادہ ۱،۲; حلال روزى سے استفادہ كے آثار ۸; روزى كاسرچشمہ ۴،۵; روزى كے حلال ہونے كا فلسفہ ۳

شكر:شكر نعمت ۱۰،۱۱; شكر نعمت كى اہميت ۲; نعمت كے شكر كے اسباب ۱۵

عقيدہ:توحيد عبادى كا عقيدہ ۱۵

قناعت:قناعت كے اسباب ۹

كفران:كفران نعمت ۶،۷; كفران نعمت سے اجتناب كے آثار ۸

مباحات:مباحات كو حرام كرنا ۷

محرمات:محرمات سے اجتناب كے اسباب ۹; محرمات سے استفادہ ۶

نعمت:پاكيزہ نعمت۱۱ ; حلال روزى كى نعمت ۱۱; نعمت سے صحيح استفادہ ۱۰

۶۳۱

آیت ۱۱۵

( إِنَّمَا حَرَّمَ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةَ وَالْدَّمَ وَلَحْمَ الْخَنزِيرِ وَمَا أُهِلَّ لِغَيْرِ اللّهِ بِهِ فَمَنِ اضْطُرَّ غَيْرَ بَاغٍ وَلاَ عَادٍ فَإِنَّ اللّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ )

اس نے تمھارے ليے صرف مردار، خون، سور كا گوشت اور جو غير خدا كے نام پر ذبح كيا جائے اسے حرام كرديا ہے اور اس ميں بھى اگر كوئي شخص مضطر و مجبور ہوجائے اور نہ بغاوت كرے نہ حد سے تجاوز كرے تو خدا بہت بڑا بخشنے والا اور مہربان ہے _

۱_ مرداد ، خون اور سور كا گوشت كھانا حرام ہے _حرّم عليكم الميتة والدم و لحم الخنزير

۲_ ايسے حيوانات كا گوشت كھا نا حرام ہے جن كو ذبح كرتے و قت غيرالله كا نام ليا گيا ہو_

حرّم عليكم الميتة ...ما اهل لغيرالله به

مذدكورہ تفسير اس بناء پر ہے كہ ''ما اہل'' سے مراد حيوانات كو ذبح كرتے وقت غيرخدا جيسے بت و غيرہ كا نام لينا ہو _

۳_ غير خدا كے ليے قربانى شدہ حيوان كا گوشت كھا نا حرام ہے_حرّم عليكم ما اهل لغيرالله به

مذكورہ تفسير اس نكتہ كى بناء پر ہے كہ''ما اہل ...'' سے مراد وہ قربانياں ہوں جو مشركين بتوں كے ليے انجام ديتے تھے_

۴_ اسلام كا وسيع پيمانہ پر شرك اور شرك آلودہ ، افعال كے خلاف جہاد _حرّم عليكم ما ا هل لغيرالله به

مذكورہ تفسيراس بناء پر ہے كہ جب خداوند عالم نے حتى اس گوشت كا كھانا كہ جس پر غير خدا كا نام ليا گيا ہو حرام قرارد ديا ہو _

۵_ تمام خوردونوش كى چيزوں ميں پہلا اور بنيادى قاعدہ ، ان كا حلال ہونا ہے_

فكلوا ...حلالاً طيباً ...انما حرّم عليكم الميتة ...وما اهل لغيرالله به

''كلوا'' كا مطلق ہونا اور ''انما حرم'' سے حصر كا استفادہ ، مذكورہ مطب كا فائدہ دے ديا ہے _

۶_ حرام خوردونوش كى چيزيں محدود اور خاص دليل كى محتاج ہيں _انمّا حرّم عليكم الميتة والدم ولحم الخنزير و ما اهل لغيرالله به

مذكورہ تفسير اس بناء پر ہے كہ خداوند عالم نے حلال چيزوں كو ذكر كرنے كے سلسلہ ميں كْلى بيان پر اكتفاء كيا ہے ليكن محرّمات كو عليحدہ عليحدہ اور مشخص كيا ہے_

۶۳۲

۷_ اضطرار اور مجبورى ، حرام شدہ اشياء سے ممنوعيت كو برطرف كرنے كا سبب ہے_

انما حرّم عليكم الميتة ...فمن اضطرّ ...فانّ الله غفور رحيم

۸_ جو شخص ، سركشى اور ظلم كے سلسلہ ميں حرام كھانے پر مضطّر و مجبور ہوا ہو تو اسےمضطرّ كے احكام شامل نہيں ہو نگے_انما حرّم الميتة ...فمن اضطرّغير باغ ولا عاد فانّ الله غفور رحيم

۹_ مضطرّ سے حرمت كا بر طرف ہونا اس بات سے مشروط ہے كہ اس نے خود اپنے نفس كو اضطرار سے دوچار نہ كيا ہو_

فمن اضطرّ غير باغ ولا عاد :حقيقت ميں ''بغي''كا معنى طلب ہے اور ما قبل جملات كے قرينہ كى بناء پر ''غير باغ '' سے مراد غير طالب''لا ضطرّار ''ہے يعنى در حالانكہ اپنے آپ كو اضطرار ميں ڈالنے كے در پے نہ ہو _

۱۰_اضطرارى حالت كے برطرف ہوتے ہى حرمت كا حكم لوٹ آتا ہے _

انمّا حرّم عليكم الميتة ...فمن اضطرّ غير باغ ولا عاد:

۱۱_اضطرارى حالت ميں حرام سے استفادہ كرنے ميں فقط ضرورى مقدار پر اكتفاء كرنا ضرورى ہے_

انما حرّم عليكم الميتة ...فمن اضطرّ غير باغ والا عاد:

''مضطرّ'' كا ''لا عاد'' ( زياد ہ چاہنے والا نہ ہو ) سے مقيّد ہونا ، گويا اس نكتہ كوبيان كرتا ہے كہ مضطرّ كے ليے اس صورت ميں حرام كھاناجائز ہے جب وہ اس كے كھانے ميں افراط اور زيادہ روى سے كام نہ لے اور اس سے مراد كم سے كم اور بمقدار ضرورت پر اكتفا ء كرناہے _

۱۲_ احكام اورالہى وظائف ميں انسان كى ضرورت اور طاقت كو ملحوظ خاطر ركھا گيا تھے_

انما حرّم عليكم ...فمن اضطرّ غير باغ ولا عاد: فان الله غفور رحيم

۱۳_ اسلام ، آسان ومعتدل اور انسان كى ضرورتوں اور

۶۳۳

احتياج كے مقابلہ ميں عطوفت پذير دين ہے _انما حرّم عليكم الميتة ...فمن اضطرّ غير باغ: ولا عاد: فان ّ الله غفور رحيم

۱۴_ مضطرّ شخص سے حرمت كى برطرفي، خداوند عالم كى بخشش او ر وسيع رحمت كا جلوہ ہے_

انما حرّم ...فمن اضطرّ ...فان الله غفور رحيم

۱۵_ دينى تعليمات ميں سلامتى كى حفاظت اور بدن كى لازم ضروريات كا خصوصى طور پر خيال ركھا گيا ہے_ خداوند عالم نے اضطرارى صور تحال ( بدن كى لازم ضرورت اور جسم كى سلامتى كا حرام خوردونوش كى طرف محتاج ہونا ) ميں حرام اشياء كو حلال قرار ديا ہے اس سے مذكورہ مطلب كا استفادہ ہونا ہے _

۱۶_ اضطرار ، شرعى محرمات كى حقيقى قباحت اور خباثت كو دور كرنے كے بجائے فقط ان كى ممنوعيت كوبرطرف كرتاہے _انما حرّم عليكم الميتة ...فمن اضطرّ ...فان الله غفور رحيم

الہى رحمت اور مغفرت كا ذكركرنا ،ممكن ہے اس بات كى طرف اشارہ ہو كہ فعل حرام اضطرارى ميں ايك قسم كى قباحت باقى رہتى ہے_

۱۷_ اضطرارى حالت ميں خوردونوش كى حرام اشياء كے جائز ہونے كا حكم خداوند عالم كى طرف سے تمام مكلفين پر ايك احسان ہے _انما حرّم عليكم الميتة ...فمن اضطرّ ...فان الله غفور رحيم

مذكورہ تفسير جملہ ''فان الله غفور ر حيم'' كے علت واقع ہونے سے استفادہ كيا گيا ہے _ چونكہ رحمت اور مغفرت وہاں قابل تصور ہے كہ جہاں كوئي حق ہو اور خدائي حق كا ترك ،محرمات ميں سے ہے پس محرمات كو ترك كرنے كا جواز اس بات پر علامت ہے كہ خداوند عالم كا اپنے بندوں پر خاص لطف و كرم اور احسان ہے _

۱۸_ خداوند عالم وسيع رحمت اور مغفرت كا مالك ہے _فان الله غفور رحيم

احكام:۱،۲،۳،۷،۸

احكام ثانويہ:۷،۹،۱۱،۱۷; احكام ثانويہ كا رفع ۱۰; احكام ثانويہ كى خصوصيات ۱۲; احكام ثانويہ كے شرائط ۱۰

اسلام:اسلام كا آسان وسہل ہونا ۱۳; اسلام كا شرك سے مقابلہ ۴; اسلام كا عطوفت پذير ہونا ۱۳

اضطرار:اضطرار كے آثار ۷،۱۶،۱۷; اضطرار كے احكام ۱۱; اضطرار كے رفع كے آثار ۱۰; اضطرار كے شرائط ۸،۹; اضطرار معمولى ۸; اضطرار ميں سركشى ۸،۹

۶۳۴

الله تعالي:الله تعالى كا احسان ۱۷; الله تعالى كى رحمت ۱۸; الله تعالى كى رحمت كى نشانياں ۱۴;الله تعالى كى مغفرتيں ۱۸

انسان:انسان كى ضروريات ۱۲

خوردونوش كى اشياء :حرام خورد ونوش كى اشياء ۱،۲،۳; حلال خوردونوش كى اشياء ۵; خوردونوش اشياء كے احكام ۱،۲،۳

خون:خون كا حرام ہونا ۱

دين:دين اور حقيقت ۱۲،۱۵

ذبيحہ :بغير بسم الله والے ذبيحہ كا حرام ہونا ۲

سلامتي:سلامتى كى اہميت ۱۵

شرعى وظيفہ:شرعى وظيفہ كے رفع كى شرائط ۹،۱۰; شرعى وظيفہ كے رفع كے اسباب ۱۶; شرعى وظيفہ ميں قدرت ۱۲

ضرورتيں :ضرورتوں كو پورا كرنے كى اہميت ۱۵

آیت ۱۱۶

( وَلاَ تَقُولُواْ لِمَا تَصِفُ أَلْسِنَتُكُمُ الْكَذِبَ هَـذَا حَلاَلٌ وَهَـذَا حَرَامٌ لِّتَفْتَرُواْ عَلَى اللّهِ الْكَذِبَ إِنَّ الَّذِينَ يَفْتَرُونَ عَلَى اللّهِ الْكَذِبَ لاَ يُفْلِحُونَ )

اور خبردار جو تمھارى زبانيں غلط بيانى سے كام ليتى ہيں اس كى بناپر يہ نہ كہو كہ يہ حلال ہے اور يہ حرام ہے كہ اس طرح خدا پر جھوٹا بہتان باندھنے والے ہوجاؤگے اور جو اللہ پر جھوٹا بہتان باندھتے ہيں ان كے لئے فلاح اور كاميابى نہيں ہے_

۱_ اپنے بے بنياد اور جھوٹے فہم كودين كى طرف نسبت دينا حرام اور ممنوع ہے _

۶۳۵

ولا تقولوا لما تصف السنتكم الكذب هذا حلالً و هذا حرام

۲_ كسى منطقى و شرعى دليل كے بغير امور كو حلال يا حرام قرار دينا ،حرام اور خداوند عالم نے اس سے منع فرمايا ہے_

ولا تقولوا ...هذا حلل وهذا حرام

۳_ حرمت يا حليت كا حكم فقط شارع مقدس ( خداوند عالم ) كے اختيار و قدرت ميں ہے _

ولا تقولو ا ...هذا حلالً هذا حرام

۴_ بدعت ( بے نبياد اور خود ساختہ حكم كودين كى طرف نسبت دينا) خداوند عالم پر جھوٹى تہمت ہے_

ولاتقولوا هذا حلالً وهذا حرام لتفتروا على الله الكذب

مذكورہ تفسير اس نكتہ كى بناء پر ہے كہ ''لتفتروا '' ميں لام نتيجہ كے بيان كيلئے ہو_

۵_ دين ميں بدعت پيدا كرنے كا سبب ، بے بنياد اور جھوٹے نظريات اور آراء ہيں _

ولا تقولوا لما تصف السنتكم الكذب هذا حلالً وهذا حرام لتفتروا على الله الكذب

۶_ خدا پر افتراء باندھنے والے ،فلاح و كاميابى سے محروم افراد ہيں _ان الذين يفترون على الله الكذب لا يفلحون

۷_ دين ميں بدعت اور خداوند عالم كى طرف بغير دليل كے احكام كى نسبت دينا، فلاح و كاميابى سے محروميت كا سبب ہے_ولا تقولوا ...هذا حلالً وهذا حرام ...ان الذين يفترون على الله الكذب لا يفلحون

۸_ فلاح و كاميابى كا راستہ، الہى حلال و حرام كے مقابلہ ميں تسليم خم ہونے كا پرتو ہے_

ولا تقولوا ...هذا حلل و هذا حرام لتفتروا على الله الكذب ...لا يفلحون

يہ تفسير اس آيت كريمہ كے مفہوم سے استفادہ كى بناء پر ہے _

احكام۱،۲:احكام كى تشريع كا سرچشمہ ۳

افترائ:خداپر افتراء باندھنا ۴

الله تعالي:الله تعالى كى خصوصيات ۳; الله تعالى كے نواہي۲

الله تعالى پر افتراء باندھنے والے :الله تعالى پر افتراء باندھنے والوں كى محروميت ۶

بدعت :بدعت سے نہى ۲; بدعت كا سبب ۵; بدعت كى حرمت ۲; بدعت كى حقيقت ۴;بدعت كے آثار ۷

۶۳۶

جھوٹ :جھوٹ كے آثار ۵

دين:دين پر افتراء باندھنا ۱; دين ميں بدعت پيدا كرنا ۵; دينى آفات كى پہچان ۱

فرمانبرداري:فرمانبردارى كے آثار ۸

فلاح و كاميابي:فلاح و كاميابى سے محروم ہونے والے ۶; فلاح و كاميابى كے اسباب ۸; فلاح و كاميابى كے موانع۷

محرمات:۱،۲

آیت ۱۱۷

( مَتَاعٌ قَلِيلٌ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ )

يہ دنيا صرف ايك مختصر لذت ہے اور اس كے بعد ان كے لئے بڑا دردناك عذاب ہے _

۱_دين ميں بدعت پيدا كرنے كے ذريعہ حاصل كردہ سود، دوسرے خساروں كى نسبت بہت ہى ناچيز ہے_

ولاتقولوا ...هذا حلالً وهذا حرام لتفتروا على الكذب ...لا يفلحون _ متاع قليل ولهم عذاب اليم

ممكن ہے كہ آيت كريمہ سوال مقدر كا جواب ہو وہ اس طرح كہ كفار اور دين ميں بدعت پيدا كرنے والے كيوں دنياوى مال ومتاع سے بہرہ مند ہيں اور كس ليے ان سے دنيا سلب نہيں ہوئي ہے_

۲_ ہر دنياوى فائدہ ،دردناك اْخروى عذاب كے مقابلے ميں ناچيز ہے _متاع قليل و لهم عذاب ا ليم

۳_ بدعت پيدا كرنا ،دردناك اخروى عذاب كا حامل ہے_ولا تقولوا ...هذا حللً وهذاحرام ...متاع قليل ولهم عذاب اليم

۴_ تھوڑى سى دنياوى بہرہ مند ى كے بعد بدعت پيد

۶۳۷

كرنے والوں كا دردناك عذاب سے دوچار ہونا انكى ناكامى پر گواہى ہے _

انّ الذين يفترون على الله الكذب لا يفلحون متاع قليل و لهم عذاب اليم

۵_ امور كا خا تمہ اور انجام، انكى قدر و قيمت كى تشخيص كيلئے ايك شائستہ معيار ہے _متاع قليل ولهم عذاب اليم

۶_ دنياوى زندگى كے متاع كا فانى ہونا ،اسكى حقارت اور پستى پر دليل ہے_متاع قليل و لهم عذاب اليم

مذكورہ تفسير اس نكتہ پر موقوف ہے كہ''قليل'' سے قلت زمانى مراد ہو_ اس بناء پردنياوى كو تاہ بہرہ مندى كے مقابلہ ميں آخرت كا دردناك عذاب قرار پانا ،مذكورہ مطلب كو بيان كررہا ہے_

امور:امور كا انجام ۵

بدعت:بدعت كا زيان۱;بدعت كے منافع كى بے وقعتي۱;بدعت كى سزا ۳

دنيا:ديناسے تھوڑ استفادہ۴

فلاح و كاميابي:فلاح و كاميابى سے محروم افراد۴

عذاب:اخروى عذاب۲; اخروى عذاب كى دردناكى ۲،۳; اخروى عذاب كے اسباب۳; اخروى عذاب كے مراتب ۲،۳;اہل عذاب ۴

قيمت كى تشخيص:قدر و قيمت كا معيار ۵

مادى وسائل :مادى وسائل كا فناء ہونا ۶; مادى وسائل كى بے وقعتى كے دلائل۶

منافع:دنياوى منافعوں كى بے وقعتي۲

۶۳۸

آیت ۱۱۸

( وَعَلَى الَّذِينَ هَادُواْ حَرَّمْنَا مَا قَصَصْنَا عَلَيْكَ مِن قَبْلُ وَمَا ظَلَمْنَاهُمْ وَلَـكِن كَانُواْ أَنفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ )

اور ہم نے يہوديوں كے لئے ان تمام چيزوں كو حرام كرديا ہے جن كا تذكرہ ہم پہلے كرچكے ہيں اور يہ ہم نے ظلم نہيں كيا ہے بلكہ وہ خود اپنے نفس پر ظلم كرنے والے تھے _

۱_خداوند عالم كى جانب سے يہوديوں پر اصل محرمات كے علاوہ بعض حلال چيزوں كا حرام ہونا_

وعلى الذين هادوا حرّمنا ما قصصنا عليك من قبل

آيت ما قبل ميں محرمات كے ذكر كے بعد ممكن ہے كہ كوئي شخص يہ سوال كرے كہ يہود پر كس ليئے اصلى محرمات كے علاوہ دوسرے امور كو بھى ممنوع قرار ديا گيا ہے؟ تو خداوند عالم اس سوال كے جواب ميں فرماتاہے : يہ اضافى محرمات فقط انكے خاص كردار كى وجہ سے ہے اس ليئےيہ ثابت اور باقى نہيں رہے گئيں _

۲_ تما م امتوں ميں فقط اہل يہودزيادہ اور سخت ترين شرعى وظائف انجام دينےكے ذمہ دار قرار پاتے تھے_

وعلى الذين هادو احرّمنا

''على الذين'' جارو مجرور فعل ''حرّمنا '' كے متعلق ہے اور اسكا فعل پر مقدم ہونا، حصر كا فائدہ دے رہا ہے _

۳_ دوسرى اقوام كى نسبت اہل يہودكيلئے زيادہ شرعى وظائف ،انكى سزا ومجازات كے سبب تھے نہ كہ ان سے ضررو مفسدہ دور كرنے كيلئے _وعلى الذين هادوا حرّمنا

دين ميں كسى چيز كا حرام قرار پانا، مفسدہ اور ضرر كو دور كرنے كيلئے ہے اور اہل يہود كيلئے خصوصى طور پر حرمت اس مطلب كو بيان كررہى ہے كہ يہ حرمت كسى اور امركى وجہ سے ہے وگرنہ تمام مكلفين كيلئے يہ چيزيں حرام ہوتيں اور جملہ ''و لكن كانوا انفسهم يظلمون'' بتاتا ہے كہ اس تحريم كا فلسفہ انكے ظلم كى سزا تھى اور قابل ذكر ہے كہ ( آيت نمبر۱۲۶) سورہ انعام) كے جملہ ''جز ينا ہم بغيہم'' ميں اس كى وضاحت كى گئي ہے_

۴_ بعض حلال چيزوں كو اہل يہودپر حرام كرنا ، الہى ستم كے بجائے خود انكے ظالمانہ كردار كا عكس العمل اور سزا تھى _

وعلى الذين هادو احرّمنا وما ظلمنهم ولكن كانوا انفسهم يظلمون

۶۳۹

۵_ رسول اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ان محرمات سے جنہيں فقط قوم يہود كيلئے حرام قرار ديا گيا تھا وحى كے ذريعہ آگاہ ہوئے_

وعلى الذين هادوا حرّمنا ما قصصنا عليك من قبل

۶_ خوردونوش اشياء كى اصل حرمت تمام شريعتوں ميں جارى ہے _

وعلى الذين هادوا حرّمنا ...وما ظلمنهم ولكن كانوا انفسهم يظلمون

جيسا كہ اس آيت اور ما قبل آيت كے باہمى ارتباط سے يہ استفادہ ہوتا ہے كہ آيت كريمہ اس سوال مقدر كے مقام جواب ميں ہے كہ كسى ليے اہل يہود كو زيادہ تكاليف كامكلف ٹھرايا گيا ہے _ ليكن مقام بيان ميں يہ نہيں كہاگيا ہے كہ ہر شريعت كى مخصوص تكليف ہے بلكہ شرعى وظائف كى يكسانيت كو بتلايا گيا ہے_ اور اسى بناء پر اہل يہودكے ظالمانہ كردار كو بعض حلال چيزوں كو حرام قرار دينے كى دليل كے طور پر ذكر كيا گيا ہے _

۷_ خداوند عالم،دينى تكاليف ميں بے عدالتى اور بندوں پر ظلم كرنے سے منزّہ ہے_

وعلى الذين هادوا حرّمنا ...وما ظلمناهم

۸_ مشكلات سے دوچار ہونے ميں انسان كا ظالمانہ اور دائمى كردار موثر ہے_و ما ظلمنا ولكن كانوا انفسهم يظلمون

فعل مضارع''يظلمون'' فعل ''كانوا'' جو كہ ''يظلمون ''كے مضمون كى تاكيد كيلئے آياہے كے ضميمہ كيساتھ استمرار پر دلالت كررہا ہے_

۹_ ممكن ہے كہ بعض الہى محرمات كا جعل ،ان ميں مفسدہ وضرر موجود ہونے كى بناء پر نہ ہو بلكہ سزا كى خاطر ہو_

و على الذين هادوا حرّمنا ...وما ظلمناهم ولكن كانواانفسهم يظلمون

اہل يہود كيلئے خاص محرمات ،خود انكے كردار كى سزا تھى اور اگروہ ظلم نہ كرتے تو ان امور ميں كوئي مفسدہ ايسانہيں تھا كہ ان كو حرام قرار ديا جاتا_

آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور اہل يہودكے محرمات ۵; آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر وحي۵

احكام:

۶۴۰