دستور المرکبات (اصول و قوانین ترکیب ادویہ)

دستور المرکبات (اصول و قوانین ترکیب ادویہ)0%

دستور المرکبات (اصول و قوانین ترکیب ادویہ) مؤلف:
زمرہ جات: متفرق کتب

دستور المرکبات (اصول و قوانین ترکیب ادویہ)

مؤلف: اقبال احمد قاسمی
زمرہ جات:

مشاہدے: 66481
ڈاؤنلوڈ: 4048

تبصرے:

دستور المرکبات (اصول و قوانین ترکیب ادویہ)
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 120 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 66481 / ڈاؤنلوڈ: 4048
سائز سائز سائز
دستور المرکبات (اصول و قوانین ترکیب ادویہ)

دستور المرکبات (اصول و قوانین ترکیب ادویہ)

مؤلف:
اردو

جواہر مہرہ

وجہ تسمیہ

مہرہ بتی کو کہتے ہیں اور چونکہ مختلف جواہرات کو محلول کر کے بتی کے مانند بنا لیا جاتا ہے لہٰذا اِس کو جواہر مہرہ کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔

افعال و خواص اور محل استعمال

جواہر مہرہ حرکاتِ قلب کی بے نظمی اور قلب کے ضعف کو دور کرنے کی بے مثل دواء ہے۔ علاوہ ازیں مفرّح و مقوِّی اعضاءِ رئیسہ اور جسم کے عام ضعف کو دور کرتا ہے۔ صرع اور اختلاج کے دوروں میں مفید ہے۔

جزءِ خاص

جواہرات

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری

یاقوت رمانی ،یشب سبز، فیروزہ نیشاپوری،عقیق یمنی ،زمرد پکھراج، مروارید ناسفتہ، زہر مہرہ خطائی طباشیر کبود، بُسد احمر کہربائے شمعی، شاخِ مرجان، لاجورد مغسول، سندروس، ہر ایک ۱۰ گرام۔ ورقِ طِلاء ،ورق نقرہ ۵ ۔ ۵ گرام عرقِ کیوڑہ، عرقِ بید مشک حسب ضرورت لے کر اُس میں پندرہ روز کھرل کریں اور بتی کی شکل کا بنا کر محفوظ کر لیں۔

مقدار خوراک

۵۰ تا ۷۵ ملی گرام ہمراہ دواء المسک معتدل جواہر والی۔

جوہر سین

وجہ تسمیہ

جوہر سنی ، سم الفار (سنکھیا) کے جوہر کو کہتے ہیں۔ سم الفار کا پہلا حرف ’’س‘‘ ہے اِس لحاظ سے اِس کے نام پر اِس کو ’’جوہر سین‘‘ کہا گیا۔

افعال و خواص اور محل استعمال

مقوِّی باہ، مقوِّی اعضائے رئیسہ ، نافع امراض باردہ و بلغمیہ۔

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری

سم الفار ۲۰ گرام کو شراب برانڈی میں خوب کھرل کریں۔ خشک ہونے پر مٹی کے ایک کوزہ میں رکھ کر دوسرا کوزہ اُس کے اوپر ڈھک دیں اور گل حکمت کر کے ہلکی آنچ پر جوہر نکالیں ، بالائی کوزہ پر کپڑا بھگو کر رکھیں اور خشک ہونے پر بدلتے رہیں تاکہ اوپری کوزہ میں جوہر منجمد ہو تا جائے۔ جوہر نکل آنے کے بعد آگ سے علاحدہ کر کے خوب سرد ہو جانے پر کوزہ کو کھولیں اور جس قدر جوہر جمع ہو گیا ہو اُسے چھُڑا کر محفوظ کر لیں۔

سم الفار کے بخارات آنکھوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

مقدار خوراک

۳۰ تا ۶۰ ملی گرام ، ہمراہ مکھن و بالائی۔

جوہر منقیٰ

وجہ تسمیہ

جوہر رس کپور کا یہ دوسرا نام ہے، چونکہ اِس جوہر کو منقٰی میں رکھ کراستعمال کیا (نِگلا ) جاتا ہے ، اِس لئے اِس کو جوہر منقٰی بھی کہتے ہیں۔

افعال و خواص اور محل استعمال

آتشک، سوزاک ، وجع المفاحل اور نِقرس میں مفیدومستعمل ہے۔

جزءِ خاص

رس کپور

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری

رس کپور، دارِشکنہ/دارِچکنہ، سم الفار ہر ایک دَس دَس گرام شراب برانڈی ۵۰ ملی لیٹر میں خوب کھرل کریں۔ خشک ہونے پر مٹی کے ایک کوزہ میں رکھ کر دوسرا کوزہ اوپر سے بند کر کے گلِ حکمت کریں اور ہلکی آنچ پر رکھ کر چار گھنٹے تک بطریق مذکور جوہر اُڑائیں۔ اِس کے بعد کوزے کو ٹھنڈا کر لیں۔ سرد ہونے پر چہرہ کو بچا کر کوزہ کھولیں اور جوہر کو احتیاط سے چھڑا لیں اور محفوظ کر لیں۔

مقدار خوراک

۳۰ ملی گرام، گولی بنا کر مویز منقّٰی میں رکھ کر بغیر چبائے ہوئے نگل لیں۔

نوٹ: اگر دانتوں اور مسوڑوں کو لگ گیا تو ورم آ جائے گا اور دانت کمزور ہو جائیں گے۔

حبوب (گولیاں )

عربی لفظ’’ حب‘‘ کے معنی دانہ کے ہیں۔ لیکن یہاں دواؤں کی وہ شکل مراد ہے جس میں کئی ادویہ کے سفوف کو کسی سیال میں گوندھ کر گولی کی شکل کا بنا لیا گیا ہو۔ یہ حکمائے قدیم کی ایجادات میں سے ہے۔ اکثر اطِبّا کا خیال ہے کہ بقراط اِس کا موجد و مخترع ہے۔علم و المرکبات میں کہیں ایک ہی دوا کے سفوف کو اور کبھی کئی ا دویہ کے سفوف کو ملا کر گولیاں بنائی جاتی ہیں ،حبوب کے استعمال کا تعلق کسی خاص نظام کے ساتھ مخصوص نہیں ہے۔ یہ متنوَّع امراض میں استعمال کرائی جاتی ہیں ، ضرورت اور مواقع استعمال کے تحت گولیوں کا حجم چھوٹا بڑا بھی ہوتا ہے ، مثلاً بقدر نخود،بقدرِمسور،بقدرِ کرسنہ،بقدرِ ماش وغیرہ۔

حب احمر

وجہ تسمیہ

حب احمر کا ایک جزء شنگرف ہے جس کی وجہ سے اِس کی رنگت سُرخ ہو جاتی ہے اِسی مناسبت سے اِس کا نام حب احمر رکھا گیا۔

افعال و خواص اور محل استعمال

مقوی باہ،مزیّدباہ،پیرانہ سالی میں اِس کا استعمال خاص طور پر مفید بتایا جاتا ہے۔

جزءِ خاص

سم الفار

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری

سم الفار، ہڑتال طبقی، شنگرف ۱۵ گرام، لیمونِ کاغذی، آبِ ادرک تازہ ۱۲۵ ملی لیٹر میں اچھی طرح کھرل کر کے مونگ کے برابر گولیاں بنائیں۔

مضر اثرات

اِس سے بھوک میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔ اِس نسخہ میں اگر گندھکِ اَملسارمدبرّ ۱۵ گرام کا اِضافہ کر لیں تو بھوک کی کمی اور قبض کی شکایت نہیں رہتی۔

مقدار خوراک

ایک تا ۲ گولی ، ہمراہ شیر گاؤ۔

حب اَذاراقی

وجہ تسمیہ

اَذاراقی اس مرکب کاجزوِ خاص ہونے کی وجہ سے اِس نام سے موسوم ہے۔

استعمالات

عصبی دردوں میں مفید ہے۔ وجع المفاصل، نقرس اور تمام اوجاعِ بدن کو فائدہ دیتی ہے۔ عصبی امراض مثلاً فالج، لقوہ، استرخاء ، ضعفِ اعصاب میں بھی سُودمند ہے۔

جزءِ خاص

اذاراقی

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری

دارچینی ،جائفل ، جاوتری، عود صلیب، قرنفل ہر ایک ۱۰ گرام کچلہ مدبَّر ۲۰ گرام۔ جملہ ادویہ کوپیس چھان کر عرق نانخواہ یا عرق پان میں خوب کھرل کریں اور چنے کے برابر گولیاں بنائیں۔

مقدار خوراک

ایک سے دو گولی ہمراہ آبِ تازہ۔

حب اِیارج

وجہ تسمیہ

اِس مرکب کے نسخہ میں ایارج فیقراء شامل ہونے کی وجہ سے اِسے حب ایارج کا نام دیا گیا۔ تفصیل کے لئے دیکھئے ایارہ/ایارجات۔

افعال و خواص اور محل استعمال

سر اور بدن کے بلغمی مادوں کا تنقیہ کرتی ہے۔ صرع، سکتہ اور دردِ سرکی اکثر قسموں میں مفید ہے۔

جز ء خاص

ایارج فیقراء

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری

ایارج فیقراء ۴ گرام تربد(چرب شدہ) ۲ گرام، حب النیل، اسارون ، غاریقون ہر ایک ۲ گرام ،نمک ،ہندی، شحم حنظل ہر ایک ڈیڑھ گرام کتیرا ایک گرام۔تمام ادویہ کو کوٹ چھان کر عرق بادیان میں مونگ کے برابر گولیاں بنائیں اور استعمال میں لائیں۔

مقدار خوراک

۵ تا ۷ گرام رات کے آخری پہر میں کھائیں اور صبح کو مُنضِج ومُسہِلْ کا کوئی حسبِ حال نسخہ استعمال کریں اور اِس کے ساتھ ہی تبرید کا نسخہ بھی لیں۔

حب بخار

وجہ تسمیہ

دافع حمیٰ افعال کی بناء پر حب بخار کے نام سے موسوم ہے۔

افعال و خواص اور محل استعمال

حمیٰ ، ملیریا اور موسمی بخاروں میں مفید ہے۔

جزءِ خاص

کرنجوہ

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری

مغز کرنجوہ ۶۰ گرام فلفل سیاہ ۱۵ گرام دونوں دواؤں کو پیس کر لعاب صمغ عربی میں چنے کے برابر گولیاں بنائیں اور استعمال میں لائیں۔

مقدار خوراک

دو گولی صبح دو پہر شام۔

حبِّ بخاربہنسخۂ دیگر:بچھناک، شنگرف، فلفل سیاہ، سہاگہ ہر ایک ۵ گرام عرق لیموں کاغذی میں خوب پیس کر مونگ کے برابر گولیاں بنائیں اور ایک گولی دِن میں دو بار پانی کے ہمراہ کھائیں۔

حب پان

وجہ تسمیہ

عرقِ پان میں کھرل کئے جانے کی وجہ سے اِس کو حبِّ پان کے نام سے موسوم کیا گیا۔

افعال و خواص اور محل استعمال

آتشک میں خاص طور پر مفید ہے۔

جزء خاص

سم الفار۔

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری

سم الفار ،طباشیر ،کا ت سفید ہر ایک تین تین گرام۔ جملہ ادویہ کو باریک پیس کر عرقِ پان میں خوب کھرل کریں اور بقدرِ مونگ گولیاں بنا لیں۔

مقدار خوراک

ایک گولی صبح ہمراہ مکھن استعمال کرائیں۔

نوٹ : اِس دوا کے استعمال کے دوران گھی، مکھن اور روغنی اشیاء زیادہ کھائیں۔

حب پپیتہ

وجہ تسمیہ

اپنے جزء خاص کے نام سے موسوم ہے۔

افعال و خواص اور محل استعمال

معدہ کی تقویت اور ہضم کی اصلاح کرتی ہے۔ تخمہ اور ہیضہ میں مفید ہے۔ ہیضہ کے زمانے میں اِس کا استعمال وبائی اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔اس کا استعمال بطور علاج و حفظِ ماتقدّم بھی کیا جاتا ہے۔

جزءِ خاص

پپیتہ وِلایتی

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری

پپیتہ وِلایتی ۱۰ گرام زنجبیل ، فلفل سیاہ، پودینہ خشک، گل مدار ، نمک لاہوری، نمک سیاہ ہر ایک ۲۰ گرام جملہ ادویہ کو کوٹ چھان کر عرق لیموں میں چنے کے برابر گولیاں بنائیں اور استعمال میں لائیں۔

مقدار خوراک

ایک گولی بعد طعام ہمراہ آبِ سادہ۔

حب پچلونہ

وجہ تسمیہ

ہندی لفظ ہے۔ پچ کا معنی ہضم ہونا اور لونا بہ معنی نمک، یعنی نمک ہاضم کی مناسبت سے یہ نام دیا گیا۔

افعال و خواص اور محل استعمال

بدہضمی ،قِلّتِ اِشتہا، کثرتِ ریاح ، ضعف معدہ اور فواق میں نفع بخش ہے۔

جزءِ خاص

نمکیات اور نانخواہ

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری

نمک سیاہ، نمک سانبھر، نمک سیندھا ہر ایک ۵ گرام ،پودینہ، زرنباد ہر ایک ۲۵ گرام پوست ہلیلہ زرد ، پوست بلیلہ ، آملہ مقشر، فلفل سیاہ، فلفل دراز، زیرہ سیاہ، زیرہ سفید، زنجبیل، وَج ترکی ہر ایک ۳۵ گرام ،کشنیز خشک ۱۰۰ گرام ،نانخواہ ، بادیان ہرا یک ۲۰۰ گرام۔ ادویہ کو کوٹ چھان کر عرقِ لیموں میں تر کر کے دھوپ میں رکھیں۔ خمیر پیدا ہو کر خشک ہو جائے تو پھر اِسی طرح عرق آملہ سبز میں خشک کریں۔ اِس کے بعد آبِ لیموں ملا کر جنیلم بیر کے برابر گولیاں بنائیں۔

مقدار خوراک

دو۔دو گولیاں ہمراہ آبِ سادہ بعد غذائیں۔

حب پیچش

وجہ تسمیہ

زحیر مزمن میں استعمال ہونے کے باعث اِس نام سے یہ حبوب مشہور ہیں۔

افعال و خواص اور محل استعمال

پیچش ، درد اور مروڑ کو تسکین دیتی ہیں اور خون بند کرتی ہیں۔ زحیر سدی میں روغن بیدانجیر کے ساتھ اِن کو تجویز کیا جا تا ہے۔

جزءِ خاص

افیون

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری

ماز و، مائیں خرد، ہر ایک ۱۰ گرام صمغ عربی ۴ گرام افیون ۲ گرام۔ جملہ ادویہ کو کوٹ چھان کر فلفل سیاہ کے برابر گولیاں بنائیں اور استعمال میں لائیں۔

مقدار خوراک

بڑوں کو ۲ عدد اور بچوں کو ایک عدد ہمراہ آبِ سادہ۔

حب تپ بلغمی

وجہ تسمیہ

یہ حبوب بلغمی بخاروں میں استعمال ہونے کی وجہ سے ’’حب تپ بیغمن ‘‘کے نام سے موسوم ہیں۔

افعال و خواص اور محل استعمال

بلغمی بخاروں میں نفع بخش ہے۔

جزءِ خاص

مغز کرنجوہ۔

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری

مغز کرنجوہ ، فلفل دراز ہر ایک ۲۰ گرام ،زیرہ سفید برگ ببول ہر ایک ۱۰ گرام۔ادویہ کو کوٹ چھان کر پانی میں چنے کے برابر گولیاں بنائیں۔

مقدار خوراک

ایک ایک گولی : صبح ٭ دوپہر٭ شام

حب تنکار

وجہ تسمیہ

تنکار سہاگہ کو کہتے ہیں ، جو اِس کا جزء خاص ہے۔اِسی مناسبت سے اِس کا یہ نام رکھا گیا۔

افعال و خواص اور محل استعمال

مشتہی طعام اور دافع قبض ہے۔معدہ کو قوت دیتی ہے اور اِس کی گرانی کو زائل کرتی ہے۔محلل ریاح ہے۔ کلانی شکم میں اِس کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے۔

جزءِ خاص

سہاگہ

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری

سہاگہ ۳۵ گرام، اجوائن خراسانی ۲۰ گرام ،فلفل سیاہ ۱۲۵ گرام ، صبر زرد ۷۵ گرام۔تمام ادویہ کو کوٹ چھان کر مغز گھی کوار میں ملا کر چنے کے برابر گولیاں بنائیں۔

مقدار خوراک

۲ تا ۴ گولی بعد غذا یا بوقت خواب۔

حب جدوار

وجہ تسمیہ

اپنے جزء خاص جدوار کے نام سے موسوم ہے۔

افعال و خواص اور محل استعمال

سعال اور نزلہ مزمن میں مفید ہے۔ اعضاء رئیسہ کو تقویت دیتی ہے۔ ضعف باہ، جَریَان اور امساک کے لئے مخصوص دوا ہے۔ افیون کی عادت کو ختم کرتی ہے۔ محرک قلب ہے۔

جزءِ خاص

جدوار

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری

حب جدوار کے متعدد نسخے ہیں۔ درجِ ذیل نسخہ حکیم علوی خان کا ترتیب دیا ہوا ہے اور عام طور پر یہی مستعمل و معمول بہا ہے۔

افیون ۶۰ گرام، جدوار خطائی ۰ ا گرام، زعفران ۵ گرام کو باریک کر کے بڑے ناریل میں بھر دیں اوراُس پر آٹا لگا کر بند کر دیں ،پھر شیر گاؤ ۱۵ لیٹر میں جوش دیں۔ جب تمام دودھ خشک ہو کر جلنے کے قریب پہنچے تو ناریل کو دودھ سے نکال کر اِتنے گھی میں بھونیں کہ گھی ناریل کے اوپر آ جائے۔ جب آٹا سُرخ ہو جائے تو ناریل کو نکال کر آٹا دور کر دیں اور ناریل کے اوپر کا سیاہ چھلکا بھی صاف کر لیں اور بعد ازاں ناریل مع دواؤں کے اِتنا پیسیں کہ اِس کا قوام مرہم کی طرح ہو جائے۔ پھر اِن پسی ہوئی دواؤں میں سے ۱۰۰ گرام لے کر جاوتری، بہمن سُرخ، بہمن سفید، سنبل الطیب ہر ایک ۵ ۔ ۵ گرام، مغز بادام شیریں ، ۳ گرام ،مغز چلغوزہ و تخم خرفہ، مقشر ہر ایک ۲ گرام طباشیر، صمغ عربی، اجوائن خراسانی ، بیخ ، لُفّاح، جائفل ہر ایک دو ۲ گرام ،روغن بلسان ۱۰ ملی لیٹر، مصری ۱۰ گرام۔ جملہ ادویہ کو خوب کوٹ چھان کر سفوف کو روغنِ بلسان میں چرب کر کے تمام اجزاء کو عرقِ گلاب کے ہمراہ خوب کھرل کریں اور بقدرِ نخود گولیاں بنائیں۔

مقدار خوراک

ایک تا دو گولی ہمراہ شیر گاؤ۔

حب جواہِر

وجہ تسمیہ

جواہرات پر مشتمل ہو نے کی وجہ سے اِس مرکب کو ’’حب جواہر‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

افعال و خواص اور محل استعمال

اعضاء رئیسہ کو قوت دیتی ہے اور منعشِ حرارتِ غریزی ہے۔ مرض سے شفا یابی کے بعد کی نقاہت کو دور کرتی ہے۔حابس دم و مانع اسہال ہے۔

جزءِ خاص

جواہرات

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری

یاقوت سُرخ، نیلم، پکھراج زرد، زمرُّد سبز، مروارید ناسفتہ بسداحمر، یشب سبز، عقیق یمنی، لاجورد مغسول ، فادزہر معدنی، مصطگی رومی، ایک ایک گرام، نارجیل دریائی، جدوار خطائی، مومیائی اصلی ، ورق طِلاء ہر ایک ڈیڑھ گرام کو عرقِ گلاب ۱۰۰ ملی لیٹر، عرق کیوڑہ ۱۰۰ ملی لیٹر میں دو ہفتہ کھرل کریں اور مونگ کے برابر گولیاں بنا کر محفوظ کر لیں۔

مقدار خوراک

ایک تا دو گولی حسب ضرورت۔

حب حلتیت

افعال و خواص اور محل استعمال

ہضم طعام، تقویت معدہ اور تحلیل ریاح کے لئے نافع ہے۔ ضعف باہ اور بدن کی عام کمزوری کو دور کرتی ہے۔

جزءِ خاص

حلتیت

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری

حلتیت ۴۰ گرام زنجبیل ۳۰ گرام، نمک سیاہ، نمک لاہوری ۲۰ گرام، قرنفل خولنجان ،فلفل سیاہ ، فلفل دراز ،اِلائچی خرد، کباب چینی، مصطگی،فلفلمویہ ، نانخواہ پوست، ہلیلہ کابلی، پوست بلیلہ، آملہ مقشر، شونیز ہر ایک ۱۰ گرام سب دواؤں کو کوٹ چھان کر رکھ لیں اور ہینگ کو کوٹ کر علاحدہ سے دیسی گھی میں بریاں کریں۔ پھر آبِ گھیکوار، آبِ لیموں ، آبِ ادرک تازہ ہموزن میں تمام دوائیں بھگوئیں۔ پانی خشک ہونے پر مذکورہ آبیات میں اِسی طرح ۲ ۔ ۳ مرتبہ مزید بھگو کر خشک کریں۔ اِس کے بعد بقدرِ نخود گولیاں بنائیں اور محفوظ کر لیں۔

مقدار خوراک

ایک سے چار گولی بعد غذائیں ، ہمراہ آبِ سادہ۔

حبِّ حمل

وجہ تسمیہ

یہ حبوب استقرارحمل کی استعداد پیدا کرنے کی وجہ سے حبِّ حمل کے نام سے موسوم ہیں۔

افعال و خواص اور محل استعمال

حیض کی باقاعدگی کی صورت میں استقرارِ حمل کی صلاحیت پیدا کرتی ہیں۔ رحم کو تقویت دینے کے ساتھ ساتھ رحم کی اکثر بیماریوں میں اِن کا استعمال مفید ہے۔

جزءِ خاص

مشک خالص

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری

مشک خالص ۲۵۰ گرام ،افیون خالص ۱۲۵ ملی گرام ،جائفل ۱ عدد ، زعفران ۱ گرام، برگِ قنب ۲ گرام، قند سیاہ کہنہ(پُرانا گڑ) ۵ گرام، چھالیہ چکنی ۳ عدد، قرنفل ۵ عدد۔جملہ ادویہ کو کوٹ چھان کربقدرِ ضرورت گڑ میں ملائیں۔ پھر جنگلی بیر کے برابر گولیاں بنائیں اور استعمال میں لائیں۔

مقدار خوراک

ایام حیض کے خاتمہ کے فوراً بعد صبح و شام ایک ایک گولی دودھ کے ساتھ تین روز تک کھائیں اور چوتھے روز مباشرت کریں۔

حبِّ خاص

وجہ تسمیہ

تقویت باہ میں اپنے مخصوص فعل کی وجہ سے ’’حب خاص ‘‘کے نام سے موسوم ہے۔

افعال و خواص اور محل استعمال

قوت باہ کو برانگیختہ کرتی ، اعصاب، دل، دماغ اور جگر کو قوت دیتی ہیں اور دورانِ خون کوتیز کرتی ہیں۔

جزءِ خاص

کشتہ نقرہ

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری

الاحمر ۶ گرام کشتہ عقیق ۱۲ گرام، کشتہ فولاد ۸ گرام، کشتہ نقرہ ۳۰ گرام، زعفران کچلہ مدبر ہر ایک ۱۲ گرام عنبر ۱۰ گرام ، مشک ۱ گرام،ورق نقرہ ۱۲ گرام ، عرقِ گلاب ۳۰۰ ملی لیٹر۔ پہلے زعفران اور ورقِ نقرہ کو الگ الگ عرق گلاب میں کھرل کریں۔ پھر بقیہ دوائیں ملا کر کھرل کریں اور عنبر کو گھی ( ۵ گرام) میں آگ پر پگھلائیں۔ جب سب دوائیں خوب حل ہو جائیں تو مشک کو عرقِ گلاب میں کھرل کر کے شامل کریں اور عرق گلاب میں مونگ کے برابر گولیاں بنائیں اور خشک ہونے پر ورقِ طِلاء چڑھائیں۔

مقدار خوراک

ایک گولی صبح ۲۵۰ ملی لیٹر دودھ کے ہمراہ استعمال کریں۔

نوٹ: کرمیوں کے موسم میں اِس دواء کو لینے سے احتیاط کریں۔

حبِّ سعال

وجہ تسمیہ

دافع سعال ہونے کی مناسبت سے اِس کا نام حب سعال رکھا گیا ہے۔

افعال و خواص اور محل استعمال

سعال میں مفید ہے۔

جزءِ خاص

تخم خشخاش۔

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری

صمغ عربی، کیترا، تخم خشخاش، شکر تیغال، مغز پستہ، مغز بادام، مغز بہدانہ ہم وزن لے کر آب کو کنار میں باریک پیس کر بقدر نخود گولیاں بنائیں۔ اگر اِس نسخہ میں دوسری دواؤں کے وزن کے برابر افیون کا بھی اِضافہ کر لیا جائے تو اِس کی افادیت بہت بڑھ جاتی ہے۔

مقدار خوراک

بوقت ضرورت ایک تا ۲ گولی منھ میں رکھ کر چوسیں۔

حب سورنجان

افعال و خواص اور محل استعمال

وجع المفاصل، نقرس، عرق النساء اوراوجاع عصبی میں مفید ہے۔

جزءِ خاص

سورنجان شیریں

دیگر اجزا مع طریقۂ تیاری

صبر سقوطری، پوست ہلیلہ زرد سورنجانِ شیریں ہم وزن ادویہ کو کوٹ چھان کر آبِ سادہ یا آبِ ادرک میں مونگ کے برابر گولیاں بنائیں۔

مقدار خوراک

۳ گرام صبح و شام ہمراہ آبِ سادہ۔

حب سیاہ (برائے مقامی استعمال)

وجہ تسمیہ

گولیوں کا رنگ سیاہ ہونے کی وجہ سے ’’حبِّ سیاہ‘‘ کانام دیا گیا ہے۔

افعال و خواص اور محل استعمال

آشوبِ چشم میں نافع ہے۔

جزءِ خاص

افیون

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری

رَسوت زرد ۴۵ گرام، شب یمانی (بریاں ) ۲۵ گرام، افیون ۱۰ گرام، برگِ نیم سبز پانچ عدد ، زعفران نصف گرام، صبر زرد ۳ گرام۔ سب دواؤں کو لوہے کی کڑاہی میں میں ڈال کر تھوڑا پانی ملا کر خوب گھوٹیں۔ اِس کے بعد آگ پر رکھیں۔ جب گولی بننے کے لائق ہو جائے تو اُتار کر گولیاں بنائیں۔

ترکیب استعمال

دِن میں تین چار مرتبہ پانی میں گھِس کر پپوٹوں پر لگائیں۔

حب شبیار

وجہ تسمیہ

بوقت شب استعمال ہونے والے مرکبات شب بارات کہلاتے ہیں۔ چونکہ یہ حبوب رات کو استعمال کی جاتی ہیں اِس لئے اِنہیں ’’شبیار‘‘ کہا گیا ہے۔

افعال و خواص اور محل استعمال

منقّی دِماغ و معدہ ہے۔ دردِ سر اور ثقلِ سماعت کو دور کرتی ہے۔ امراضِ چشم، ورم طحال،بواسیر، کھانسی اور حمیات مزمنہ میں نافع ہے۔

جزءِ خاص

ایارج فیقراء

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری

ایارج فیقراء ۱۲۵ گرام ہلیلہ زرد ، ہلیلہ سیاہ ہر ایک ۳۵ گرام گُلِ سُرخ ۲۵ گرام مصطگی ،عصارہ غافث، انیسون ہر ایک ۱۰ گرام۔جملہ ادویہ کو کوٹ چھان کر مونگ کے برابر گولیاں بنائیں۔

مقدار خوراک

۵ تا ۱۰ گرام رات کو تین بجے کھا کر صبح، منضج کا کوئی مناسب نسخہ پئیں (دیکھئے شب یا رات)۔

حب شفاء

وجہ تسمیہ

کئی امراض میں افادیت پہونچانے کی وجہ سے حب شفاء نام رکھا گیا ہے۔

افعال و خواص اور محل استعمال

ہر قسم کے دردِ سر، پرانے بخار، اعضاء کی تکان اور گراوٹ میں مفید ہے۔ نوبتی بخاروں میں دورہ سے قبل اِس کا استعمال بخار سے محفوظ رکھتا ہے، حبِّ شفاء کے استعمال سے افیون کی عادت بھی ختم ہوتی ہے۔

جزءِ خاص

تخمِ جوز ماثل۔

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری

تخم جوز ماثل ۶۰ گرام، ریوند چینی ۴۰ گرام ، زنجبیل ، صمغ عربی ہر ایک ۲۰ گرام۔ پہلے صمغ عربی کو پانی میں بھگو کر حل کریں ، پھر دوسری دوائیں کوٹ چھان کر ملائیں اور چنے کے برابر گولیاں بنائیں۔

مقدار خوراک

۲ گولی حسبِ ضرورت۔

حب شہیقہ/حبِّ اناردانہ

وجہ تسمیہ

مرض شہیقہ سے منسوب ہے

افعال و خواص اور محل استعمال

کالی کھانسی میں مفید اور زود اثر ہے۔

جزءِ خاص

انار دانہ

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری

اناردانہ ۴۰ گرام جوا کھار ۵ گرام، فلفل سیاہ ۱۰ گرام ، فلفل دراز ۲۰ گرام قند سیاہ ۸۰ گرام باریک کر کے قند سیاہ ملا کر چنے کے برابر گولیاں بنائیں۔

مقدار خوراک

دِن میں چار مرتبہ ایک ایک گولی منھ میں ڈال کر چوسیں۔

حب عنبر مومیائی

وجہ تسمیہ

عنبر اور مومیائی سے تیار ہونے کی وجہ سے یہ نام رکھا گیا ہے۔

افعال و خواص اور محل استعمال

دِل، دماغ اور اعصاب کے ضعف کو دور کر تی ہے۔ تقویت باہ اور تقویت اعضاءِ رئیسہ کے لئے مخصوص دوا ہے۔

جزءِ خاص

عنبر اور مومیائی۔

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری

عنبر ایک گرام مومیائی خالص، مصطگی رومی ہر ایک نصف گرام کو روغنِ پستہ تین ملی لیٹر کے ہمراہ چینی کی پیالی میں ڈالیں پھر ایک تانبہ کے برتن میں اُس پیالی کو رکھ کر اس برتن میں عرقِ گلاب، عرقِ بہار نارنج اِس قدر ڈالیں کہ وہ پیالی کے بالائی کنارے کے نیچے رہے اور پیالی کے اندر نہ جائے۔ اِس کے بعد ایک دیگچی میں پانی بھر کر اُس کے اندر وہ برتن رکھ دیں۔ پھر دیگچی کا منھ بند کر کے گل حکمت کریں اور اُس کے نیچے تھوڑی آگ جلائیں تاکہ مومیائی پگھل جائے۔ اِس کے بعد اِسے آگ سے اُتار کر پیالی کی دوا میں فادزہر معدنی، مشک خالص ہر ایک ایک گرام مروارید ناسفتہ، طباشیر کبود قرنفل، جاوتری جائفل، بہمن سُرخ، بہمن سفید، دار چینی ،شقاقل مصری، زنجبیل، درونج عقربی، عود ہندی، عود صلیب، ثعلب مصری، جدوار خطائی ہر ایک نصف گرام باریک پیس کر ملا لیں اور بقدرِ نخود گولیاں بنائیں اور گولیوں کو مطلّٰی کر لیں۔ پھر استعمال میں لائیں۔

مقدار خوراک

ایک گولی صبح یا شام کو ہمراہ شیر گاؤ۔

حب غافث

وجہ تسمیہ

اپنے جزء خاص کے نام سے موسوم ہے۔

افعال و خواص اور محل استعمال

بلغمی، سوداوی، حمیاتِ مزمنہ ومرکّبہ میں مفید ہے۔

جزءِ خاص

عصارہ غافث

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری

عصارہ غافث ۲۰ گرام طباشیر، سنبل الطیب ہر ایک ۷ گرام ، گُلِ سُرخ ۵ گرام پانی میں پیس کر بقدر نخود گولیاں بنائیں۔

مقدار خوراک

۳ گرام ہمراہ عرق گاؤ زباں ۱۲۵ ملی لیٹر۔

حب قوقای

وجہ تسمیہ

قوقو یا سریانی زبان میں راس (سَر)کو کہتے ہیں چونکہ یہ حبوب منقی دماغ ہیں۔ اس لئے یہ ’’حبِّ قوقایا‘‘ کے نام سے موسوم ہوئیں۔

افعال و خواص اور محل استعمال

فالج، لقوہ استرخاء اور دوسری بارد بلغمی بیماریوں میں مفید ہے۔

جزءِ خاص

شحمِ حنظِل

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری

شحم حِنظل ،صبر زرد، عصارۂ افسنتین، میطگ رومی ہر ایک ۶ گرام سقمونیا ۳ گرام۔ تمام ادویہ کو باریک پیس کر نخودی گولیاں بنائیں۔

مقدار خوراک

۳ تا ۵ گرام ہمراہ آب گرم یا عرقیات۔

حب کاکڑا سینگی

وجہ تسمیہ

جزء خاص کے نام سے موسوم ہے۔

افعال و خواص اور محل استعمال

ضیق النفس اورکھانسی میں مفید ہے۔ سعال اطفال میں خصوصیت کے ساتھ مفید و مؤثر ہے۔ نافع امراض بلغمی و ریوی ہے۔

جزءِ خاص

کاکڑاسینگی

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری

اصل السوس، فلفل سیاہ ہر ایک ۲۵ گرام جواکھار ۱۲ گرام کاکڑا سینگی ۵۰ گرام۔جملہ ادویہ کو خوب باریک کر کے بقدرِ نخود گولیاں بنائیں۔

مقدار خوراک

بڑوں کو ایک گولی صبح و شام ،بچوں کو نصف گولی ماں کے دودھ میں گھِس کر دیں۔

حب کبد نوشادری

وجہ تسمیہ

یہ گولیاں متعلقہ عضو کے امراض میں استعمال ہونے اور نسخہ میں نوشادر کی شمولیت کی وجہ سے ’’حبِّ کبد نوشادری‘‘ کے نام سے موسوم ہوئیں۔

افعال و خواص اور محل استعمال

ورم جگر ، گرانیٔ معدہ و قبض، ہاضم طعام، کاسر ریاح۔

جزءِ خاص

نوشادر

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری

نوشادر، نمک طعام، نمک سیاہ، نمک لاہوری، ہلیلہ سیاہ، پوست ہلیلہ کابلی، باؤ بڑنگ، فلفل سیاہ، زنجبیل نرکچور، سہاگہ بریاں۔ تمام ادویہ کو ہم وزن لے کر باریک کوٹ کر چھان لیں۔ پھر عرقِ گلاب میں بقدر نخود گولیاں بنائیں۔

مقدار خوراک

۲ تا ۴ عدد (بعد غذائیں )۔

حب کبریت

وجہ تسمیہ

حب کبریت’’ حب ترش مشتہی‘‘ کے نام سے بھی موسوم ہے۔

افعال و خواص اور محل استعمال

ہاضم طعام، کاسر ریاح، مقوی معدہ، نافع بواسیر۔

جزءِ خاص

زنجبیل و کبریت۔

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری

زنجبیل ایک کلو ،نمک سیاہ، نمک سنگ ہر ایک ۲۵۰ گرام، قرنفل ، فلفل دراز، گندھک آملسار ہر ایک ۲۰ ۔ ۲۰ گرام اِلائچی خرد ۱۵ گرام۔ تمام ادویہ کو علیحدہ علیحدہ کوٹ کر چھان لیں۔ پھر آبِ لیموں کاغذی میں تر کر کے خشک کریں۔ اِسی طرح سات مرتبہ تر و خشک کر کے بقدرِ نخود گولیاں بنائیں۔

مقدار خوراک

۱ تا ۴ عدد گولیاں بعد طعام۔

حب کتھ

وجہ تسمیہ

دواء کے ایک جز کتھ(کات سفید) کے نام سے موسوم ہے۔

افعال و خواص اور محل استعمال

آتشک و سوداوی امراض میں مفید ہے۔

جزءِ خاص

رسکپور

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری

کافور رسکپور ،کات سفید ہر ایک ۱۵ گرام، موصلی سفید ۲۵ گرام، عرق پان ۶۰ گرام میں اچھی طرح کھرل کر کے چنے کے برابر گولیاں بنائیں اور استعمال میں لائیں۔

مقدار خوراک

ایک گولی مونیر منقی میں رکھ کر نگلیں۔

نوٹ : رسکپور کی وجہ سے اِس گولی کے کھانے میں یہ احتیاط رکھیں کہ دانتوں سے نہ لگے۔

حبِّ گلِ آکھ

وجہ تسمیہ

اپنے جزءِ خاص کے نام سے موسوم ہے۔

افعال و خواص اور محل استعمال

نافع وجع المفاصل، عرق النساء نیز اعصابی دردوں میں مفید ہے۔

جزءِ خاص

گُلِ مدار

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری

گل، مدار، زنجبیل، فلفل سیاہ، برگِ بانس۔ ہم وزن ادویہ کو کوٹ چھان کر بقدرِ نخود گولیاں بنائیں اور استعمال میں لائیں۔

مقدار خوراک

۲ گولی، صبح و شام ہمراہ آبِ تازہ۔