دستور المرکبات (اصول و قوانین ترکیب ادویہ)

دستور المرکبات (اصول و قوانین ترکیب ادویہ)0%

دستور المرکبات (اصول و قوانین ترکیب ادویہ) مؤلف:
زمرہ جات: متفرق کتب

دستور المرکبات (اصول و قوانین ترکیب ادویہ)

مؤلف: اقبال احمد قاسمی
زمرہ جات:

مشاہدے: 65969
ڈاؤنلوڈ: 3947

تبصرے:

دستور المرکبات (اصول و قوانین ترکیب ادویہ)
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 120 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 65969 / ڈاؤنلوڈ: 3947
سائز سائز سائز
دستور المرکبات (اصول و قوانین ترکیب ادویہ)

دستور المرکبات (اصول و قوانین ترکیب ادویہ)

مؤلف:
اردو

دواء

دواء جھاڑ ( حَمول منقِّی رحم)

وجہ تسمیہ

رحم کی فاسدرطوبات کو نکالنے اور مواد فاسدہ کا رحم سے تنقیہ کرنے کی وجہ سے یہ مرکب دواء جھاڑ کے نام سے معروف ہے۔ یہ ہندی ترکیب کا نام تھا۔ اب اِس کا متبادل نام ’’ حمول منقّی رحم‘‘ ہے۔

افعال و خواص اور محل استعمال

منقی رطوباتِ رحم ، ورمِ رحم کے تحلیل ہونے کے بعد فاسد مادّوں کے اخراج کے لئے اِس کا استعمال مفید ہوتا ہے۔ یہ الیافِ رحم کو ڈھیلا کرتی ہے تاکہ فاسد مواد کا اخراج بآسانی ہو سکے۔

جزءِ خاص

جوا کھار

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری

مویز منقیٰ ۱۲ گرام ،جواکھار ۳ گرام کو کوٹ پیس کر بقدر ۲ گرام پوٹلی بنا کر دایہ کے ذریعہ اندام نہانی میں حمولاً استعمال کرائیں۔ یا اُس سفوف میں شہد ملا کر شافہ بنائیں اور بوقت ضرورت حَمول کریں۔

دواء سمیٹ (حَمول مضَیِّق رحم)

وجہ تسمیہ

چونکہ یہ دواء الیافِ رحم کو سکیڑتی ہے اور رحم کو تقویت دیتی ہے لہٰذا اِس کا نام ’’حمول مُضیَّق و مقوی رحم‘‘ رکھا گیا۔

افعال و خواص اور محل استعمال

رحم اور مہبل کے ایاف کوسکیڑتی ہے۔ سیلانِ رطوبات کو بند کرتی ہے۔ دواء جھاڑ سے تنقیہ و صفائی کے بعداِس کو تقویتِ رحم کے لئے استعمال کراتے ہیں۔

جزءِ خاص

ہیرا کسیس

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری

پوست انار،ہیرا کسیس، مازوئے سبز، تج قلمی، گچ کہنہ، مائیں خرد ہم وزن لے کر کوٹ چھان کر دو دو گرام کی پوٹلیاں بنائیں اور دایہ کے ذریعہ مہبل میں حمولاًاستعمال کرائیں۔

دوائے سیاہ مسہل

وجہ تسمیہ

چونکہ گندھک اور پارہ کی شمولیت کی وجہ سے یہ مرکب سیاہ ہو جاتا ہے۔ اِس لئے اِس کو دواء سیاہ مسہل کا نام دیا گیا ہے۔

افعال و خواص اور محل استعمال

سوداوی و بلغمی مادوں کا مخصوص مسہل ہے۔ جذام، آتشک، وجع المفاصل اور خارِش وغیرہ میں مفید ہے۔

جزءِ خاص

حب السلاطین۔

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری

پارہ ،گندھک اَملسار، ہر ایک ۱۰ گرام دونوں کو ملا کر کجلی کر لیں یعنی خوب کھرل کر کے سُرمہ کے مانند بنا لیں۔ یہاں تک کہ کھرل میں پارہ چمٹنے نہ پائے۔ اِس طرح زیادہ کھرل کرنے سے ایک فائدہ یہ ہوتا ہے کہ قے نہیں آتی ہے۔ پھر ہم وزن ادویہ یعنی ۲۰ گرام جمال گوٹہ ملا کر خوب کھرل کریں۔ اِس کے بعد سنگ بصری ۱۰ گرام ملا کر باریک کھرل کریں۔ جمال گوٹہ ملانے سے دوا لیپ کی طرح پتلی ہو جائے گی۔ اِسے کھرل سے نکال کر مٹی کے کورے پیالے میں لیپ کی طرح لگائیں اور خشک ہونے پر پیس کر حفاظت سے رکھیں۔

ترکیب دیگر

دوسری ترکیب یہ بھی ہے کہ مٹی کے کورے برتن میں لیپ کی طرح لگا کر اِس میں دو انگل پانی ڈالیں اور آگ پر اِس قدر پکائیں کہ پانی خشک ہو جائے۔ اگر برتن میں پانی رہ جائے تو آگ سے اُتار کر سایہ میں خشک کر لیں۔

مقدار خوراک

۲۵۰ ملی گرام دواء کا فور ۱۲۵ ملی گرام میں ملا کر دودھ کے ساتھ کھائیں ، جس روز اِس کا مسہل لیں۔ اِس روز غذا میں صرف دودھ اور چاول استعمال کریں۔ یہ ایسا مسہل ہے جس میں قے آنے کے باوجود دستوں میں کمی نہیں آتی۔

دواء الشفاء

وجہ تسمیہ

کئی امراض میں شفا بخش ہونے کی وجہ سے دواء الشفاء کے نام سے معروف ہے۔

افعال و خواص اور محل استعمال

منوم، مسکن اعصاب، دافع ذکاوتِ حِس، دافع ہیجان و جنون و مالیخولیا، اختناق الرَّحم، صرع، سہر، صداع اور خون کے بڑھے ہوئے دَباؤ (فشار الدم قوی) میں مفید ہے۔

جزءِ خاص

اسرول

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری

اسرول فلفل سیاہ ہم وزن باریک کر کے مونگ کے برابر اقراص بنائیں اور مذکورہ بالا امراض میں استعمال کرائیں۔

مقدار خوراک

۲ گرام ہمراہ آبِ سادہ۔

دواء الکبریت

وجہ تسمیہ

گندھک کی شمولیت کی وجہ سے یہ نام دیا گیا۔

افعال و خواص اور محل استعمال

مقوی معدہ و جگر و امعاء ہے۔ ضعف باہ، فالج، لقوہ، رعشہ اور دیگر بارد امراض میں مفید ہے۔

جزءِ خاص

کبریت (گندھکِ امَلسار)۔

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری

گندھکِ املسار، سنبل الطیب، قُسط شیریں ، تج قلمی،زنجبیل، مصطگی رومی، قرنفل، جاوَتری ہر ایک ۵ گرام، زراوندِ طویل، فلفل سیاہ، تخم کرفس، انیسون، نانخواہ، زیرہ سیاہ ، پودینہ کوہی ، اسارون ہر ایک دس گرام۔جملہ ادویہ کو کوٹ چھان کر سہ چند شہد خالص کا قوام کر کے معجون بنائیں اور ۶ ماہ بعد استعمال کریں۔

مقدار خوراک

۳ تا ۵ گرام ہمراہ عرق بادیان یا ہمراہ آبِ سادہ۔

دواء الکرکم صغیر

وجہ تسمیہ

دواء الکر کم کا یہ کم اجزاء پر مشتمل نسخہ ہے۔ لہٰذا ’’دوائے کُرکُم صغیر ‘‘کے نام سے موسوم کیا گیا۔

افعال و خواص اور محل استعمال

اِس کے فوائد دواء الکرکم کبیر کی طرح ہیں۔ دیکھئے دواء الکرکم کبیر۔

جزءِ خاص

زعفران

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری

زعفران خالص، تج قلمی، سنبل الطیب ہر ایک ۱۰ گرام شگوفہ اذ خر، مر مکی، قُسط شیریں ، دار چینی ہر ایک ۵ گرام۔جملہ ادویہ کو کوٹ چھان کر شراب انگوری حسبِ ضرورت میں ۲۴ گھنٹے بھگوئیں۔ اِس کے بعد سہ چند شہد کا قوام تیار کر کے معجون بنائیں۔

مقدار خوراک

۵ تا ۷ گرام ہمراہ عرقِ گاؤ زباں ۱۲۵ ملی لیٹر شربت دینار ۲۵ ملی لیٹر یا ہمراہ آبِ سادہ۔

دواء الکُرکُم کبیر

وجہ تسمیہ

کُرکُم زعفران کو کہتے ہیں جو اِس نام سے موسوم ہے۔

افعال و خواص اور محل استعمال

جگر اور طحال کے اُن اِمراض میں خاص طور پر مفید ہے جو برودت کے باعث پیدا ہوتے ہیں۔ جگر ، گردہ اور مثانہ کو قوت دیتی ہے۔ استسقاء میں نافع ہے۔ مفتح سدد اور محلل ریاح ہے۔ جگر کے اکثر امراض میں مفید ہے۔

جزءِ خاص

زعفران

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری

زعفران خالِص ۳۵ گرام، سنبل الطیب ۲۰ گرام ، اسارون، انیسون، تخم کرفس، ریوند چینی ، دوقو،مرمکی ہر ایک ۱۵ گرام ، رُب السوس، تج قلمی، مصطگی ، گل غافث ہر ایک ۱۰ گرام ، فوہ ۵ گرام ، قسط شیریں ، دار چینی، شگوفۂ اذخر، حب بلسان ہر ایک ۳ گرام روغن بلسان ۱۵ ملی لیٹر سب دواؤں کو کوٹ چھان کر شہدِ خالص سہ چند کے قوام میں ملائیں اور مرکب کو محفوظ کر لیں۔

مقدار خوراک

۵ تا ۷ گرام ہمراہ عرقِ گاؤ زباں ۱۲۵ ملی لیٹر ، شربتِ دینار ۲۵ ملی لیٹر۔

دواء المسک

وجہ تسمیہ

مُشک کی شمولیت کی وجہ سے دواء المسک کا نام دیا گیا ہے۔مختلف مزاجوں کی رعایت رکھتے ہوئے اِن مرکبات کے حار و بارد اجزاء کی زیادتی و اعتدال اور جواہرات کی شمولیت و عدم شمولیت کی بناء پر اِس کے متعدّد نسخے ترتیب دئیے گئے ہیں ، مثلاً دواء المسک بارد سادہ، دواء المسک ،حار سادہ، دواء المسک معتدل سادہ، بارد جواہر والی، حار جواہر والی، معتدل جواہر والی وغیرہ۔

دواء المسک بارد سادہ

افعال و خواص اور محل استعمال

خفقان اور وحشتِ قلب کو دور کرتی ہے۔ دِل و دماغ اور روح کو قوت دیتی ہے اور قلب کی بڑھی ہوئی حرارت کو کم کرتی ہے۔

جزءِ خاص

مُشکِ خالص۔

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری

گل سُرخ، کشنیز خشک، صندل سفید، تخم خرفہ، طباشیر ہر ایک ۱۵ گرام کہرباء شمعی، بُسد احمر آبریشم خام مقرض ہر ایک ۷ گرام ،مُشک خالص ایک گرام ،نبات سفید تین سو گرام، سب نباتی دوائیں رات کو پانی میں بھگوئیں ، صبح جوش دے کر مل چھان کر نبات سفید کا قوام کریں اور طباشیر کہرباء شمعی اور مشک کو علیحدہ علیحدہ کھرل کر کے قوام میں شامل کریں۔

مقدار خوراک

پانچ سے دس گرام ہمراہ عرقِ گاؤ زباں ۷۵ ملی لیٹر ،عرقِ بید مشک ۳۵ ملی لیٹر، شربت انار شیریں ۲۰ ملی لیٹر یا ہمراہ آبِ سادہ۔

دواء المسک بارد جواہر والی

افعال و خواص اور محل استعمال

تمام خواص میں دواء المسک باردسادہ سے زیادہ مؤثر اور قوی ہے۔

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری

گل سُرخ، کشنیز خشک، صندل سفید، تخم خرفہ، گل گاؤ زباں ہر ایک ۱۵ گرام، آبریشم خام مقرض ۷ گرام رات کو پانی میں بھگوئیں۔ صبح جوش دے کر مل چھان کر نبات سفید ۳۰۰ گرام ملا کر قوام تیار کریں۔ پھر مروارید شاخ مرجاں ، کہرباء شمعی، زہر مہرہ ، بُسداحمر، ہر ایک ۷ گرام طباشیر ۱۰ گرام ،مشک خالص ایک گرام علیحدہ علیحدہ خوب باریک کھرل کر کے قوام میں شامل کریں۔

مقدار خوراک

۳ تا ۵ گرام ہمراہ عرقِ گاؤ زباں و شربت انار یا ہمراہ آبِ سادہ۔

دواء المسک حار سادہ

افعال و خواص اور محل استعمال

دِل و دماغ اور روح کی تقویت اور خفقان و وحشت دور کرنے کے علاوہ مالیخولیا اور دوسرے سوداوی امراض اِسی طرح بلغمی بیماریوں : فالج، لقوہ، استرخاء، کزاز وغیرہ میں انتہائی مفید ہے۔ معدہ کی اصلاح کرتی ہے۔ نیز مقوی عام ہے۔

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری

زر نباد ، درونج عقربی کہرباء شمعی، بسد احمر، ہر ایک ۳۰ گرام آبریشم خام مقرض، بہمن سفید، بہمن سُرخ، سنبل الطیب ، ساذج ہندی ،اِلائچی خرد ،قرنفل، ہر ایک ۲۰ گرام اشنہ فلفل دراز ، زنجبیل ہر ایک ۱۵ گرام ،سب دواؤں کو سفوف کر کے شہد خالص ایک کلو کے قوام میں شامل کریں اور مشک خالص ۵ گرام عرق کیوڑہ میں علیحدہ سے کھرل کر کے مرکب میں ملائیں اور استعمال میں لائیں۔

مقدار خوراک

۳ تا ۵ گرام ہمراہ عرق بادیان و عرق گذریا ہمراہ آب سادہ۔

دواء المسک حار جواہر والی

افعال و خواص اور محل استعمال

جواہرات کی شمولیت کی وجہ سے تمام خواص میں دواء المسک حار سادہ سے زیادہ قوی اور مؤثر ہے۔

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری

زرنباد ، درونج عقربی ہر ایک ۳۰ گرام آبریشم خام مقرض، بہمن سفید، بہمن سُرخ، سنبل الطیب، ساذج ہندی، اِلائچی خرد، قرنفل ہر ایک ۲۰ گرام ، اشنہ، فلفل دراز، زنجبیل ہر ایک ۱۵ گرام سب دواؤں کو سفوف کر کے شہد خالص ایک کلو کے قوام میں شامل کریں اور مشک خالص ۵ گرام ،مروارید، کہربا شمعی، بسد احمر ہر ایک ۳۰ گرام کو علیحدہ علیحدہ کھرل کر کے قوام میں ملائیں اور مرکب تیار کریں۔

مقدار خوراک

۳ تا ۵ گرام ہمراہ عرق بادیان ۷۵ ملی لیٹر ،عرق گذر ۲۰ ملی لیٹر۔

دواء المسک معتدل سادہ

افعال و خواص اور محل استعمال

خفقان سوداوی اور مالیخولیائے مراقی میں خاص طور پر مفید ہے۔ دِل، جگر اور معدہ کو تقویت دیتی ہے۔

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری

زرشک بہدانہ ۱۵ گرام ،طباشیر، صندل سفید، صندل سُرخ، کشنیز خشک،گل گاؤ زباں ، آملہ مقشر ، تخم خرفہ ہر ایک ۱۰ گرام گلِ سُرخ ،آبریشم خام مقرض، دار چینی، بہمن سفید، بہمن سُرخ، درونج عقربی ہر ایک ۷ گرام ، عود ہندی ، بادر نجبویہ ہر ایک ۵ گرام مصطگی ، اشنہ ،دانہ ہیل خرد ہر اک ۴ گرام۔تمام ادویہ کا سفوف کریں اور اُس میں دو چند قند سفید اور ہم وزن شہدِ خالص، نیز ہم وزن آبِ سیبِ شیریں کا قوام تیار کر کے سفوف شامل کریں۔ پھر زعفران ۵ گرام، مُشک، عنبر ہر ایک دو۔دو ( ۲ ۔ ۲) گرام علیحدہ علیحدہ کھرل کر کے مرکب میں ملائیں۔

مقدار خوراک

۵ تا ۷ گرام ہمراہ عرق گاؤ زباں ، عرق بادیان یا ہمراہ آبِ سادہ۔

دواء المسک معتدل جواہر والی

افعال و خواص اور محل استعمال

تمام فوائد میں دواء المسک معتدل سادہ سے زیادہ قوی ہے۔

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری

زرشک بیدانہ ۱۵ گرام، طبا شیر، صندل سفید،صندل سُرخ، کشنیز خشک، گل گاؤ زباں ، آملہ مقشر، تخم خرفہ ہر ایک ۱۰ گرام گل سُرخ ، آبریشم خام، مقرض ، دارچینی، بہمن سفید، بہمن سُرخ، درونج عقربی ہر ایک ۷ گرام، عود ہندی بادر نجبویہ ہر ایک ۵ گرام مصطگی ، اشنہ ،دانہ ہیل خرد ہر ایک ۴ گرام کوسفوف کریں اور اِس سے دو چند قند سفید اور ہم وزن شہدِ خالص نیز ہمو زن آبِ سیبِ شیریں کا قوام تیار کر کے سفوف شامل کریں۔ پھر مروارید کہرباء شمعی، ہر ایک ۷ گرام ، عرقِ کیوڑہ میں کھرل کر کے اِسی طرح مشکِ خالص، عنبر ہر ایک ۲ گرام زعفران ۵ گرام علیحدہ علیحدہ کھرل کر کے قوام میں ملائیں۔ بعد میں ورقِ نقرہ ۱۰ گرام کا قوام میں اِضافہ کریں۔

مقدار خوراک

۳ تا ۵ گرام ہمراہ عرق گذر، عرق عنبر، عرق بادیان یا ہمراہ آبِ سادہ۔