گھر کو جنت بنانے کے چودہ مجّرب نسخے

گھر کو جنت بنانے کے چودہ مجّرب نسخے0%

گھر کو جنت بنانے کے چودہ مجّرب نسخے مؤلف:
: علی اصغر رضوانی
: علی اصغر رضوانی
زمرہ جات: گوشہ خاندان اوراطفال
صفحے: 90

گھر کو جنت بنانے کے چودہ مجّرب نسخے

مؤلف: سید عابد حسین زیدی
: علی اصغر رضوانی
: علی اصغر رضوانی
زمرہ جات:

صفحے: 90
مشاہدے: 46446
ڈاؤنلوڈ: 2253

گھر کو جنت بنانے کے چودہ مجّرب نسخے
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 90 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 46446 / ڈاؤنلوڈ: 2253
سائز سائز سائز
گھر کو جنت بنانے کے چودہ مجّرب نسخے

گھر کو جنت بنانے کے چودہ مجّرب نسخے

مؤلف:
اردو

نسخہ نمبر ۱۳

--{اختلافات کو ختم کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ "خود بینی اور خود پسندی "کی بیماری ہے اس کو دور کیجئے"}--

اس مہلک بیماری میں مبتلا شخص پر پتھر پڑجاتے ہیں وہ صرف اپنی خوبیوں کو دیکھتا ہے اور اسے اپنے میں خاص خامی نظر نہیں آتی اور وہ وقت اس سے بھی بد تر ہوتا ہے جب اس مرض میں مبتلا کوئی دوسرا شخص بھی مل جائے اور وہ دونوں ایک دوسرے کی عیب جوئی کریں ۔

محترم ساس ! کہیں یہ عیب آپ میں بھی تو نہیں ہے ۔ممکن ہے کہ زیادتی بہو کی طرف سے بھی ہوتی ہو لیکن آپ کا بھی قصور ہو ۔ اس بیماری سے چھٹکارا پانے کا ایک طریقہ اپنا محاسبہ کرنا ہے ٹھنڈے دل سے غور کریں کہ آپ کی طرف سے بہو کے سلسلے میں کیا کیا غلطیاں ہوئی ہیں ؟

اگر ہوئی ہیں تو اپنی طرف سے بہو سے حسن سلوک کرکے ان کا ازالہ کرنے کی کوشش کریں ۔

بہت سے لوگوں میں یہ مرض اتنا گہرا اور شدید ہوتاہے کہ انہیں اس کا ذرا برابر بھی احساس نہیں ہوتا ۔

۸۱

نسخہ نمبر ۱۴

--{ اگر آپ خود کو آخرت کے لئے آمادہ کرلیں گے تو گھر کے سارے جھگڑے خود ہی ختم ہوجائیں گے }--

رسول اسلام (ص) فرماتے ہیں کہ :

"وہ شخص جس کی عمر چالیس سال سے زیادہ ہوجائے اور اس کے اچھے کام برے کاموں پر غالب نہ ہوں تو وہ اپنے آپ کو عذاب الہی کے لئے تیاررکھے "-

امام حضرت صادق فرماتے ہیں کہ :

"انسان چالیس سال تک کی عمر تک رحمت الہی کی وسعت میں ہے جب زندگی کے چالیس سال مکمل ہوجاتے ہیں تو خدا فرشتوں کو وحی کرتا ہے کہ اب وہ سخت گیری اور سخت نگرانی سے کام لیں اور اس کے تمام اعمال چاہے کم ہوں یا زیادہ ،چھوٹے ہوں یا بڑے تحریر کریں ۔"

اگر آپ نے علم حاصل کئے بغیر ہی زندگی گزاردی ہے تو جھگڑوں کا ایک سبب یہ جہالت بھی ہے کیونکہ

۸۲

مولائے کا ئنات فرماتے ہیں کہ :

"جب عقل مند انسان بوڑھا ہوتا ہے تو اس کی عقل جوان ہوتی ہے اور جب جاہل انسان بوڑھا ہوتا ہے تو اس کی جہالت جوان ہوتی ہے "۔

اور آپ کی علم حاصل کرنے سے روگردانی آپ کو خلاف شریعت امور کا ارتکاب کرواتی ہے جس سے اولاد او ربھی نافرمان ہوجاتی ہے ۔اگر آپ کو علم ہو کہ کس وقت شریعت کی طرف سے کیا ذمہ داری ہے ، موجودہ حالت میں گھر میں کیسے رہا جائے تو اولاد کبھی نافرمانی کی طرف نہیں جائے گی ۔

رسول اسلام (ص) نے حضرت علی (ع) سے ارشاد فرمایا کہ :

"اے علی (ع) ! وہ ماں باپ ،رحمت الہی سے دور ہوں اور بے نصیب ہوں جو اپنے برے طریقوں اور باتوں سے اپنی اولاد کے منحرف او رگمراہ ہونے کا باعث بنتے ہیں اور انہیں اپنی اذیت اور نافرمانی کے راستے پر لگادیتے ہیں "۔

مولائے کائنات فرماتے ہیں کہ:

"جھڑکنے اور ڈانٹ ڈپٹ میں زیادتی ،لڑائی جھگڑے کی آگ کو بڑھا تی ہے "۔

اس پورے کتابچہ کا خلاصہ اگر کیا جائے تو لب لباب اس روایت کا نتیجہ ہے کہ ابو دا‌ؤد کہتے ہیں کہ ہم تین آدمی کسی بات پر جھگڑ رہے تھے کہ اتنے میں

۸۳

پیغمبر اسلام پہنچے اور دیکھا کہ ہم جھگڑرہے ہیں ۔یہ دیکھ کر آپ کا چہرہ مبارک متغیر ہوگیا ، میں نے کبھی رسول خدا کو اتنا غصّہ ہوتے نہیں دیکھا تھا ۔اس کے بعد پیغمبر اسلام نے فرمایا :

" جھگڑا اور تکرار کرنا مسلمانوں کی شان نہیں ،جو لوگ ایسا کریں گے میں ان کی شفاعت نہیں کروں گا ۔"

اس کے بعد فرمایا :

" ابتدائی چیز جس کے بارے میں مجھے حکم دیاگیا ہے کہ میں لوگوں کو جس چیز سے روکوں وہ شرک و بت پرستی کے بعد تکرار اور جھگڑا کرنا ہے ۔"

٭ میرے شیعوں کو میرا سلام پہنچانا اوریہ کہہ دینا کہ اللہ اس بندے پر رحمت کرتاہے جو دوسرے کے پاس بیٹھ کر ہماری حدیثیں یاد کرتا ہے کیونکہ ان دو کے ساتھ تیسرا ایک فرشتہ ہوتاہے جو ان دونوں کے واسطے طلب مغفرت کرتا ہے اور جب تم ایک دوسرے سے ملتے ہو اور ہماری حدیثوں کا ذکر کرتے ہو تو اس ملاقات اور ذکر کا یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ ہمارا دین مذہب تمھارے لئے زندہ ہوجاتا ہے اور ہمارے بعد سب سے بہتر وہ شخص ہے جو ہماری حدیثوں کاذکر کرے اورہم کو یاد کرے ۔(امام جعفر صادق علیہ السلام)

۸۴

اس کتابچہ کی تیاری میں مندرجہ ذیل کتابوں سے استفادہ کیاگیا ہے ۔

کتاب کانام

۱:- پیارا گھر ۔

۲:- تحفہ دولہا ۔

۳:- تحفہ دلہن۔

۴:- بزرگوں کی ذمہ داریاں ۔

۵:- اسلام دین معاشرت ۔

۶:- ہدیۃ الشیعہ ۔

۷:- خاندان کا اخلاق ۔

۸:- خوشگوار ازدواجی زندگی کے اصول ۔

۹:- ازدواج دراسلام۔

۱۰:- تربیت اولاد ۔

۱۱:-اسلام میں اولاد کی تربیت ۔

۸۵

فہرست

تفریظ ۵

پیش لفظ ۹

بیوی کے عمل کے لئے چودہ مجرب نسخے ۱۲

نسخہ نمبر ۱ ۲۱

--{شوہر پر مسلسل احسانات کریں}-- ۲۱

نسخہ نمبر ۲ ۲۳

--{جی ہاں ۔۔۔۔۔یہ لفظ بولنا سیکھ لیں ۔}-- ۲۳

نسخہ نمبر ۳ ۲۴

--{معاف کردیجئے ،آیندہ ایسا نہیں ہوگا}-- ۲۴

نسخہ نمبر ۴ ۲۷

--{مکمل خاموشی}-- ۲۷

نسخہ نمبر ۵ ۲۹

--{یہ مجرب نسخہ وہ کہاوت ہے 'جو تم مسکراؤ تو سب مسکرائیں}-- ۲۹

نسخہ نمبر ۶ ۲۹

--{ ہر وقت شکر کرنے کی عادت ڈال لیں ہر حال میں }-- ۲۹

نسخہ نمبر ۷ ۳۱

--{زبان شیرین تو ملک گیری}-- ۳۱

نسخہ نمبر ۸ ۳۲

--{اپنے غصّہ پر قابو پائے}-- ۳۲

۸۶

نسخہ نمبر ۹ ۳۲

--{شوہر جب غصّہ میں ہو تو جواب نہ دیں }-- ۳۲

نسخہ نمبر ۱۰ ۳۴

--{رازنہ کھولیں}-- ۳۴

نسخہ نمبر ۱۱ ۳۵

--{ہر حال میں شوہر کا ساتھ دیں}-- ۳۵

نسخہ نمبر ۱۲ ۳۶

--{نامحرموں سے اجتناب }-- ۳۶

نسخہ نمبر ۱۳ ۳۸

--{جب تک ناراض شوہر کو راضی نہ کرلیں آرام سے نہ بیٹھیں}-- ۳۸

نسخہ نمبر ۱۴ ۴۰

--{شوہر اور اولاد کو بھی دیندار بنادیں}-- ۴۰

شوہر کے عمل کے لئے چودہ مجرب نسخے ۴۴

نسخہ نمبر ۱ ۴۴

--{یہ بات طے کرلیں کہ بیوی ،ماں اور بہنوں کی ایک دوسرے کے خلاف بات نہیں سنیں گے }-- ۴۴

نسخہ نمبر ۲ ۴۶

--{بیوی کے سلسلے مین اپنے معیار کونیچے لائیے}-- ۴۶

نسخہ نمبر ۳ ۴۸

--{اخلاق میں بہترین اور اپنے گھر والوں کے حق میں نرم ترین بن جائیں }-- ۴۸

۸۷

نسخہ نمبر ۴ ۵۰

--{"گڑنہ دیں تو گڑجیسی بات تو کریں" }-- ۵۰

نسخہ نمبر ۵ ۵۱

--{بیوی کے کاموں کی اکثر تعریف کیجئے }-- ۵۱

نسخہ نمبر ۶ ۵۳

--{بیوی کو دوست سمجھیں نوکر نہیں }-- ۵۳

نسخہ تمبر ۷ ۵۴

--{بیوی کی خدمات کا احساس کریں}-- ۵۴

نسخہ تمبر ۸ ۵۵

--{اگر بیوی کی یہ کوتاہیاں آپ کی بہن یا بیٹی میں ہوتیں ۔۔تو؟}-- ۵۵

نسخہ نمبر ۹ ۵۷

--{اپنے غصّہ کو برداشت کرنا سیکھئے }-- ۵۷

نسخہ نمبر ۱۰ ۵۹

--{اپنا مقام پہچانئے ،زن مرید نہ بنئے}-- ۵۹

نسخہ نمبر ۱۱ ۶۰

--{بیوی کو دیندار بنا ئیے مگر خود دینداری چھوڑ ے بغیر}-- ۶۰

نسخہ نمبر ۱۲ ۶۴

--{دیندار شوہر گھر میں فقہی قوانین نہ چلائیں کیونکہ گھر الفت ومحبت سے چلتے ہیں ، قانون سے نہیں }-- ۶۴

نسخہ نمبر ۱۳ ۶۵

--{بیوی سے اچھا سلوک کرنا اور اسے ہمیشہ خوش رکھنا }-- ۶۵

۸۸

نسخہ نمبر ۱۴ ۶۶

--{ اپنے گناہوں کی معافی بھی مانگتے رہنا چاہیئے }-- ۶۶

ساس ،سسر اور گھر کے دیگر افراد کے عمل کے لئے چودہ مجرب نسخے ۶۸

نسخہ بمبر ۱ ۶۸

--{ساس سسر یا گھر میں رہنے والے اور افراد سورہ بقرہ پڑھ کر اپنے گھر والوں پر دم کریں }-- ۶۸

نسخہ نمبر ۲ ۶۹

--{ساس سسر یا گھر میں کثرت سے تلاوت قرآن بمعہ ترجمہ کا اہتمام کریں }-- ۶۹

نسخہ نمبر ۳ ۶۹

--{ حتی الامکان بیٹے کو شادی کے بعد الگ رہنے کی ترغیب دیں }-- ۶۹

نسخہ نمبر ۴ ۷۳

--{ ہم مزاج بیٹے اور بہو کو ساتھ رکھیں }-- ۷۳

نسخہ نمبر ۵ ۷۳

--{ کچن تو ضرور علیحدہ ہو }-- ۷۳

نسخہ نمبر ۶ ۷۴

--{ حسن اخلاق او رخوش دلی سے جتنی چاہے خدمت کروائیے }-- ۷۴

نسخہ نمبر ۷ ۷۵

--{ بہو سے بدگمان نہ ہوں }-- ۷۵

نسخہ نمبر ۸ ۷۶

--{بیٹا اور بہو کے ہر کام میں مداخلت نہ کریں }-- ۷۶

۸۹

نسخہ نمبر ۹ ۷۷

--{ماں باپ کی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ داماد اور بہو کی طرفداری کریں }-- ۷۷

نسخہ نمبر ۱۰ ۷۸

--{ کبھی بھی بہو کی برائی بیٹے سے یا داماد کی برائی اپنی بیٹی سے نہ کریں }-- ۷۸

نسخہ نمبر ۱۱ ۷۹

--{معافی کواپنا شعار بنائیں }-- ۷۹

نسخہ نمبر ۱۲ ۸۰

--{ جب کوئی تم سے برائی کرے اس کے ساتھ نیکی کرو}-- ۸۰

نسخہ نمبر ۱۳ ۸۱

--{اختلافات کو ختم کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ "خود بینی اور خود پسندی "کی بیماری ہے اس کو دور کیجئے"}-- ۸۱

نسخہ نمبر ۱۴ ۸۲

--{ اگر آپ خود کو آخرت کے لئے آمادہ کرلیں گے تو گھر کے سارے جھگڑے خود ہی ختم ہوجائیں گے }-- ۸۲

کتاب کانام ۸۵

۹۰