کامیابی کے اسرار ج 1 جلد ۱

کامیابی کے اسرار ج 10%

کامیابی کے اسرار ج 1 مؤلف:
: عرفان حیدر
ناشر: الماس پرنٹرز قم ایران
زمرہ جات: متفرق کتب
صفحے: 259

کامیابی کے اسرار ج 1

مؤلف: آیت اللہ سید مرتضی مجتہدی سیستانی
: عرفان حیدر
ناشر: الماس پرنٹرز قم ایران
زمرہ جات:

صفحے: 259
مشاہدے: 136092
ڈاؤنلوڈ: 3847


تبصرے:

جلد 1 جلد 2
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 259 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 136092 / ڈاؤنلوڈ: 3847
سائز سائز سائز
کامیابی کے اسرار ج 1

کامیابی کے اسرار ج 1 جلد 1

مؤلف:
ناشر: الماس پرنٹرز قم ایران
اردو

کامیابی کے اسرار

تالیف

آیت اللہ سید مرتضی مجتہدی سیستانی

 

جلد- 1

ترجمہ

عرفان حیدر

۱

مؤلف : آیت اللہ سید مرتضیٰ مجتہدی سیستانی

 ترجمہ : عرفان حیدر  

نظر ثانی : مختار حسین رحیمی

کمپوزنگ : .................. موسی علی عارفی، ذیشان مہدی سومرو

طبع: .............................  اول

تاریخ طبع :........................ 2010مئی

تعداد:. ............................2000

قیمت: .............................۱۵۰

ناشر................................الماس  پرنٹرز  قم  ایران

          ملنے  کاپتہ:

                                  جامعہ امام صادق بک سینٹر علمدار روڈ کوئٹہ بلوچستان

                                   فون نمبر:2664735۔081

                                    امامیہ سیلز پوائنٹ قدمگاہ مولاعلی، حیدرآباد سندہ

                                   فون نمبر : 2672110۔0333

ایمیل:        irfanhaidr014@gmail.com

ویب سائٹ:        www.almonji.com

ایمیل مولف:        info@almonji.com

۲

بسم الله الرحمن الرحیم

انتساب

السَّلام عَلَیک یَا فٰاطمةَ الزَّهراء

یَا بنتَ رَسول اللّٰه یَا قرَّةَ عَین المصطَفٰی

ولایت و امامت کے دفاع میں شہید ہونے والی اسلام کی اس پہلوشکستہ بی بی کے نام جنہوں نے دفاع ولایت کی خاطر ایسے ایسے مصائب برداشت کئے کہ اگر روشن دنوں پر پڑتے تو وہ سیاہ راتوں میں تبدیل ہو جاتے اور جن کے بارے میں امام کاظم علیہ السلام نے فرمایا:

"انّ فَاطمةَ صدیقَة  شَهیدَة"

۳

مقدمہ مترجم

بسم الله الرحمن الرحیم

الحمد للّٰه الذی جعلنا من المتمسکین بولا یة علی بن ابی طالب

وصلّی اللّٰه علی محمّد وآله الا ئمة المعصومین

تمام تعریفیں پرور دگار عالم کے لئے ہیں جو عالمین کا خالق و مالک ہے اور بے شمار درود و سلام ہو اس کے آخری نبی حضرت محمد مصطفی اور ان کی عترت طاہرہ پر جنہوں نے اپنی تعلیمات کے ذریعے بشریت کی راہنمائی فرمائی اور انسانوں کو گمراہی و ضلالت سے نکال کر ہدایت کا راستہ دکہا یا ۔

قارئین کرام ! کا میابی کی خواہش انسان کی فطرت میں شامل ہے ہر انسان کا میاب زندگی کا خواہاںہے لیکن اکثر صحیح راہنما میسر نہ آنے سے انسان کی یہ خواہش پوری نہیں ہو تی اور اسے نا کامی کا منہ دیکہنا پڑتا ہے ۔ آپ کے پیش نظر یہ کتاب آیت اللہ سید مرتضیٰ مجتہدی سیستا نی مد ظلہ کی فارسی کتاب ''اسرار موفقیت '' کا ترجمہ ہے یہ کتاب کا میابی کی تلاش و جستجو کرنے والوں کے لئے انمول تحفہ اور یأس و نا امید ی میں مبتلا افراد کے لئے امید کی کرن ہے ۔

اس کتاب میں معاشرے کی ضروریات کے مطابق کچہ موضو عات کو زیر بحث لا یا گیا ہے ۔ موضوعات کی مناسبت سے خاندان عصمت وطہارت علیہم السلام کے فرامین نے کتاب کو چار چاند لگا  دیئے ہیں۔ ترجمے کے دوران آسان ، عام فہم اور سلیس اردو کا استعما ل کیا گیاہے ۔ ثقیل اور غیر مانوس کلمات سے پر ہیز کیا گیا ۔ البتہ اس بات کا فیصلہ تو قارئین فرمائیں گے کہ میں مفاہیم  ومطالب کو منتقل کرنے میں کس حد تک کامیاب رہا پہر بہی آپ سے استدعا ہے کہ ترجمے میں نقائص سے ضرور مطلع فرمائیں ۔

۴

 میں اپنے دوستوں ادیب علی آدا بی ، سید علی شاہ عابدی ، مشتاق حسین عمرانی ، ذیشان مہدی اور بالخصوص برادرعزیز علی اسدی اور عمران حیدرشاہد کا شکر گزار ہوں ، جنہوں نے اس کتاب کے سلسلے میں تعاون فرمایا۔ نیز حجة الا سلام و المسلمین مختار حسین رحیمی کا  بہی شکرگزارہوں کہ جنہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر کتاب پرنظر ثانی فرمائی ۔آخرمیں میںاپنے والدین ، اسا تید حجة الا سلام والمسلمین محمد جمعہ اسدی اور حجة الا سلام والمسلمین اکبر حسین زاہدی کا ممنون و مشکور ہوں جن کی شفقت اور تربیت نے مجہے مکتب اہل بیت  کا خادم بنایا ۔ خدا کی بارگاہ میں دعا گو ہوں کہ پرور دگارا ! محمد و آل محمد کے طفیل اس نا چیز کاوش کو شرف قبولیت عطا فرما اور ہمیں حقیقی معنوں میں دین کی  خدمت کرنے کی توفیق عطا فرما ۔

   عرفان حیدر               

  قم المقدس ( ایران )          

18 ذلحجہ روز عید سعید غدیر30 14 ہ

۵

 پیش گفتار

بسم الله الرحمن الرحیم

عظیم لوگوں کی کامیابی کا راز تفکر و تدبّر ہے ۔ اگر آپ بہی ان کے نقش قدم پر چلیں تو سعادت اور کامیابی و کامرانی آپ کے قدم چومے گی ۔ لیکن اس کے لئے فکر کی طاقت سے بہرہ مند ہوناضروری ہے۔ آپ مثبت سوچ کے ذریعے اپنے اندر کمی کا جبران کریں تاکہ اپنے عالی اہداف تک پہنچ کر اپنے معاشرے کو مثبت افکار سے آشنا کرواسکیں۔ جب بہی آ پ کو صحیح فکر کرنے کے لئے مدد کی ضرورت ہو تو آگاہ اور مخلص افراد سے مشورہ کریں کہ جن میں مشاور کی شرائط ہوں ۔ ایسے افراد کی سوچ و فکر سے استفادہ کریں ۔ ان کے مشورے سے استفادہ کرتے ہوئے اعلیٰ اہداف سے آشنا ہوں اور بہترین اہداف کا انتخاب کریں پہر تر قی اور کامیابی کی اہم شرط یعنی پختہ ارادے اور بلند ہمت کے ذریعہ اپنے اہداف کے مطابق برنامہ تشکیل دے کر انہیں عملی جامہ پہنائیں ۔ کیو نکہ صحیح برنامہ اور نظم وضبط ہدف اور منزل تک پہنچنے کا آسان  راستہ ہے ۔ جو آ پ کو جلد اپنی منزل تک پہنچا تا ہے ۔

وقت سے استفادہ کریں اور فرصت کے لمحات میں نیک اور صالح افراد کی صحبت میں بیٹہ کر مستفید ہوں ان کی ہمنشینی وصحبت سے آپ کی روح تازہ اور ان کی دل نشین گفتار سے آپ کا دل منور ہوجائے گا آپ ان بزرگان کی صحبت سے ان کی روحانی و معنوی قوت سے خود بہی قدرت حاصل کریں اور انہیں نفس کی مخالفت اورسالوں کی محنت و کوشش سے حاصل ہونے والے تجربات سے استفادہ کریں ۔

۶

آپ کو اپنے نفس پر اختیار ہو تو صبر و استقامت کو اپنا ہتہیار بنا کر اپنی روحانی قوت کو متمر کز کریں پہر آپ کی معنوی قدرت پروان چڑہے گی ۔ کیو نکہ نفسانی خواہشات کے مقابل میں صبر کرنے سے آپ کا باطن برائیوں سے پاک ہو جائے گا پہر آپ کو اسرار خدا میں سے ایک راز یعنی اخلاص کا مقام حاصل ہو جائے گا ۔

اس صورت میں آپ کا دل رحمانی الہامات سے روشن ہو جائے گا آپ کی زبان پر علم و حکمت کے چشمے جاری ہو ں گے اورپہر علم و دانش سے بہرہ مند ہوں کہ جو عالی درجات کی جانب ارتقاء اور خداکے تقرب کا ذریعہ ہے ۔ اگر باب علم سے وابستہ ہو جائیں تو آپ کی شرافت و فضیلت میں اضافہ ہو گا اس طرح آپ معارف اہل بیت سے اپنے دل کو منور کریںاور ایک شمع کی طرح آپ اپنے معاشرے کو روشن کریں اور انہیں اہل بیت  کے حیات بخش مکتب سے آشنا کریں اور زنگ آلود قلوب کو ان کے نورانی افکارو گفتار سے منور کریں ۔

ایسی خد مات کو انجام دینے کے لئے کوشش کریں تاکہ توفیق الٰہی آپ کے شامل حال ہو۔ کیو نکہ توفیق کے حصول کے علاوہ دعا، سعی و کوشش اور تلاش و جستجو بہی ضروری ہے ۔ جب تک خدا کی توفیق ہماری دستگیری نہ کرے ، ہم  حقیقت کے کاروان تک نہیں پہنچ سکتے ۔

       کاروان رفت و تو در خواب وبیابان در پیش 

       کی روی ؟ رہ ز کہ پرسی ؟ چہ کنی ؟ چون باشی ؟

کاروان چلا گیا اور تم سوتے رہے،تمہارے سامنے بیابان ہے اور تم تنہا رہ گئے ہو۔اب تم کب جائو گے؟کس سے راستہ پوچہو گے اور کیا کرو گے؟

۷

اگر آپ حقیقت تک پہنچنا چاہو تو اغیارکے طعنوں سے نہ گہبراؤ ۔بلکہ منزل کی جانب گامزن رہو کسی جگہ تہک کر نہ بیٹہو اور عظیم لوگوں کی اہم ترین صفت یعنی مقام یقین حاصل کرو ۔

معاشرے کی ضرورت کو مد نظر رکہتے ہوئے میں نے معاشرے کے لئے مفید موضوعات پر روشنی ڈالی ، انہیں مفید موضوعات کے ضمن میں ، میں نے خاندان رسالت  کے فرامین اور بالخصوص صاحب ولایت امیر المو منین علی بن ابی طالب  کے ارشادات کو بیان کیا ہے اور انہیں عوام الناس کے اختیار میں قرار دیا امید ہے کہ یہ کتاب معصومین علیہم السلام کے نورانی اور تابناک فرامین کے وجہ سے بہٹکے ہوئے لوگوں کی ہدایت کا ذریعہ اور معنوی تکامل اور روحانی افزائش کے لئے مدد گار ثابت ہوگی ۔

سید مرتضیٰ مجتہدی سیستانی

۸

پہلاباب

فکر

حضرت امیر المو منین  علی  علیہ  السلام  فرماتے ہیں :

'' علیک با لفکر فانّه رشد من الضلال و مصلح الا عمال ''

تم پر فکر کرنا لازم ہے  کیو نکہ یہ گمرا ہی سے ہدایت اور اعمال کی اصلاح کر تی ہے ۔

     فکر کی اہمیت

    فکر کی پرواز

    فکر کی اہمیت کے کچہ راز

    گناہ کے بارے میں فکر کرنے کا اثر

    تفکر ایمان و یقین میں اضافہ کا باعث ہے

    تفکر بصیرت اور دور اندیشی کا وسیلہ

    روزۂ فکر

    صحیح و سالم فکر کے طریقے

    1۔ دقت اور سوچ سے فکر کو سالم کر نا

    2 ۔ پر خوری سے پر ہیز کرنا

    3 ۔ فکری اشتباہات میں مبتلا افراد سے پر ہیز کرنا

    نتیجۂ بحث

۹

فکر کی اہمیت

ہر انسان کے ذہن میں  ایسے قیمتی اور گراں قدر خزانے موجود ہوتے ہیں کہ جنہیں وہ سوچ کے ذریعہ حاصل کرکے استفادہ کر سکتا ہے ۔ لیکن افسوس کہ کچہ لوگ اپنے اندر موجود ان پر قیمت وانمول  خزا نوں سے ا ستفادہ کر نے کی بجائے خاک میں چہپے ہوئے اموا ل اور خزا نوں کی تلاش میں نکل پڑتے ہیں ۔

اگر وہ یہ جان لیں کہ خدا وند متعال نے زمین میں دفن خزانوں سے بڑہ کر خزانے ان کے وجود میں قرار دیئے ہیں  تو وہ کبہی بہی اپنی عمر زمین کی خاک چہاننے میں ضائع نہیں کریں گے ۔ وہ لوگ مال و زر کے حصول کے لئے زمین کہو دتے ہیں اور غوطہ خور دریاؤں اور سمندروں کی تہہ میں موجود جواہرات کے حصول کے لئے غوطہ لگاتے ہیں ۔ جبکہ  مومن و صاحب تزکیہ حقیقی خزانے کے حصول   کے لئے اپنی فکر کے عمیق دریا میں غوطہ ور ہوتا ہے ۔

۱۰

حضرت امیر المومنین علی (ع)  نہج البلاغہ میں فرماتے ہیں :

''المومن مغمور بفکرته''( 1)

مومن اپنی افکار میں  ڈوبا ہوا  ہو تاہے ۔

 مومن اپنی افکار کے  بیکراں دریا سے ایسے گرانبہا گوہرحاصل کر تا ہے کہ سونے ، چاندی کے مادی خزانے ان کا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔ وہ اپنے افکار سے ایسے با ارزش جواہر پاتا ہے کہ جو،  ابدی وجاویداں ہیں کہ جن کی واقعی قیمت و ارزش آ خرت میں اہمیت کی حامل ہے ۔

افکار میں غوطہ زن ہونا ( نہ کہ توہمات میں ) روح کو تقویت دیتا ہے اور  چہپے ہوئے  خزانوں کے حصول کے لئے آمادہ کر تا ہے ۔ سوچ و فکر کے ذریعہ آپ کے روح و نفس پرورش پاتے ہیں جس طرح جسمانی ورزش انسان کے جسم کی پرورش کا باعث ہے اسی طرح مثبت سوچ و فکر انسان کے روح و نفس کو تقویت دیتی ہے ۔ کیو نکہ تفکر انسان کے ضمیر کے لئے ایک قسم کی آموزش ہے تفکر کے ذریعہ باطنی حالات قوی ہوتے ہیں اور انسان کی روحانیقدرت آشکار ہوتی ہے ۔ کیونکہ فکر روح کے تکامل وپرورش کا باعث ہے .

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(1) نہج البلاغہ ، کلمات قصار 335 .

۱۱

فکر کی پرواز

انسان کو چاہئے کہ وہ توہمات وتخیلات کی دنیا سے نکل کر حقیقت کا رخ کرے     اور حقائق ہستی میں فکر انسان کو عالم و ہم و گمان سے نکا ل کر ایک حقیقی و  واقعی مفکر بناتی ہے اسی وجہ سے حضرت عیسیٰ  (ع) اپنے ارشادات میں فرماتے ہیں :

''غوّر.... قلبک الفکر'' (1) اپنے قلب کو سوچ و فکر کی عادت ڈالو۔تفکر سے قدرت فکر و تمرکز زیادہ ہو جاتی ہے جب فکر قوی ہو تو وہم و خیال ضعیف ہو جاتے ہیں اور وہم و خیال کے ضعیف ہونے اور تقویت فکر سے شیطان اور دشمنان دین کی گمراہ کنندہ تبلیغات ضعیف ہو جاتی ہیں ۔ کیو نکہ جس انسان کو تفکر و تدبر و تعقل کی عادت ہو وہ اسے اپنے اعتقادات ومعلومات کا اساس قر ار دیتا ہے ۔مو لائے کا ئنات امیر المومنین علی (ع) کا فرمان ہے:''لاعلم کالتفکر '' (2) تفکر کی مانند کوئی علم نہیں ہے ۔

انسان کے ذہن میں موجود قیمتی خزانوں میں تفکر و تدبر اور ان سے استفادہ کرنا بزرگ اشخاص کی صفات میں سے ہے ۔ ان کے فکر کی پرواز اور مو جو دات کا ئنات کی شناخت سے ان کے ایمان و یقین میں اضافہ ہو تا ہے ۔ اسی وجہ سے ان کے افکار و پراکندہ و بے رونق نہیں ہیں ۔ پیغمبر اکرم(ص) نے حضرت علی  (ع) سے فرمایا :'' من صفات المومن ان یکون جوّال الفکر '' (3)

مومن کی صفات میں  سے ہے کہ وہ جولان فکری رکہتا ہو ۔

وہ فکری پرواز کے ذریعہ اپنی روح کو بلندی پر لے  جاتے ہیں  اور عالی ترین ہدف رکہتے ہیں اور اس کے بعد مضبوط ارادہ اور قوی ہمت حاصل کر تے ہیں وہ قوی اور مضبوط فکر و ارادہ کے ذریعہ اپنے مقدس اہداف میں کامیابی کے لئے خدا وند متعال سے مدد چاہتے ہیں .

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

[1] ۔بحار الانوار :ج14ص 329، تنبیہ الجواہر:ج2ص 229

[2] ۔ بحار الانوار:ج69 ص 409 ۔ نہج البلاغہ کلمات قصار: 109

[3] ۔ بحار الانوار :ج67 ص 310

۱۲

فکر کی اہمیت کے کچھ راز

غور وفکر حقائق جہان کی طرف مستقیم راستہ ہے جب فکر معنوی مسائل میں تداوم پیدا کرے تو یہ انسان کو معنویت کی طرف لے جاتی ہے۔ فکر میں ایک قوت جاذبہ ہے کہ جو متفکر اور اس مسئلہ کےدرمیان ایک ارتباط کو بر قرار کر تی ہے کہ جس کے بارے میں متفکر فکر کر تا ہے ۔ اس قوت کا وجود ، غور وفکر کی اہمیت کے مہم رازوں میں سے ایک اہم راز ہے ۔ اس قوت کی بناء پر انسان جب خوبیوں اور بدیوں کے بار ے میں سوچتا ہے تو وہ آہستہ آہستہ خوبیوں یا ان چیزوں کو جلب کرتا ہے کہ جن کے بارے میں وہ فکر کرتا ہے ۔خاندان عصمت و رسالت علیہم السلام کی بہت سی روایات و ارشادات میں اس حقیقت کی تصریح ہوئی ہے ۔ اس وجہ سے پسندیدہ افکار ، قلب انسان کی پاکیزگی و زینت اور انسان کے باطن کی نورانیت کا باعث ہیں ۔ جس طرح نا پسندیدہ و برے افکار انسان کے دل میں تاریکی و ظلمت کو ایجاد کرتے ہیں ۔

۱۳

حضرت امیر المومنین علی (ع) فرماتے ہیں :''الفکر تورث نوراً والغفلة ظلمة '' (1) سوچ و فکر نورانیت اور غفلت ظلمت و تاریکی کو ایجاد کر تی ہے ۔اگر تفکر حق اور کمال کی جستجو کی بناء پر ہو تو یہ حقیقت کو آشکار کرتا ہے اور متفکر کے لئے کائنات کی واقعیت کو بیان کر تا ہے ۔ یہ بذات خود نورانیت و پاکیزگی کو ایجاد کر تا ہے لیکن ان حقائق سے غفلت  اندھیروں میں دھکیل دیتی ہے ۔انسان کے دل میں زیادہ غور و فکر سے ایجاد ہونے والے تحولات اسے عمل کے لئے تیار کر تے ہیں ، اس و جہ سے تفکر قوہ عاملہ کو بھی ایجاد کرتا ہے۔ پس فکر نہ صرف انسان کو مورد تفکر مسائل کی انجام دہی کے لئے آمادہ کرتی ہے بلکہ تداوم فکر کی وجہ سے انسان میں قوہ عاملہ کو بھی ایجاد کرتی ہے اور اسے عمل کی طرف جذب کرتی ہے تاکہ سوچ و فکر عملی صورت میں ظاہر ہو حضرت امام صادق (ع) فرما تے ہیں:“التفکر یدعوا الی البرّ والعمل به” (2) فکر انسان کو خوبیوں اور ان پر عمل کی طرف دعوت دیتی ہے۔انسان کی خلقت و پیدائش کے سرّ و راز اور اس کی عاقبت کے بارے میں فکر انسان کو نیکی اور مقام عبودیت عطا کرتی ہے ، آپ فکر کے ذریعہ مقام عبودیت اور اپنے وجود میں پنہان و پوشیدہ عظیم قوت کو بیدار کر کے مقام فعلیت میں لا سکتے ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

[1] ۔ تحف العقول 93

[2] ۔ بحار الانوار :ج71ص 322، اصول کافی:2 ص 55

۱۴

گناہ کے بارے میں فکر کرنے کا اثر

انسان میں ہر اچہی و بری ، نیک و بد صفت کے خلق ہونے کی آمادگی مو جود ہوتی ہے ۔ اچہے اور برے کے بارے میں سو چ و فکر سے ان کی فعلیت و انجام دہی میں تبدیلی آ جاتی ہے ۔ پہر یہ امکان کے مرحلہ سے نکل کر واقعیت کا جامہ پہن لیتی ہے ۔ یہ ایک عام اور کلی حقیقت ہے کہ جو صرف اچہے اور پسندیدہ کاموں کے ساتہ مختص نہیں ہے ، یعنی جس طرح انسان اچہائیوں کے بارے میں سوچنے سے ان ہی کی طرف مائل ہو تا ہے ۔ اور انہیں انجام دیتا ہے اسی طرح حیوانی لذتوں اورگناہوں کے بارے میں سوچنا بہی انسان کو ان ہی کی طرف لے جاتا ہے اور پہر انسان ان کا مرتکب ہو تا ہے ۔

حضرت امیر المومنین  (ع) فرماتے ہیں :''من کثر فکره فی المعاصی ، دعته الیها ''(1) جو کوئی گناہوں کے بارے میں زیادہ فکر کر ے تو وہ ان کی طرف آجاتا ہے ۔اسی طرح دوسرے فرمان میں ارشاد ہے : ''من کثر فی اللذات ، غلبت علیه ''(2)

جو کو ئی لذتوں کے بارے میں زیادہ سوچے تو یہ اس پر غالب آجاتی ہیں ۔اس بناء پر انسان کی سوچ و فکر اس کےمستقبل کو تبدیل کرسکتی ہے اور اس کی زندگی میں عظیم تبدیلیاں اور تحو لات ایجاد کر سکتی ہے اسی وجہ سے خاندان عصمت و طہارت کے دلنشین کلمات وفرمودات میں تفکر و تعقل کی  اہمیت کو بیان فرما یا گیاہے اور انہوں نے اپنے محبوں اور پیرو کاروں کو اس کی اہمیت کے با رے میں امر فر مایا ہے۔ کیو نکہ اچہا عمل و کردار ، اہم اور باارزش مو ضوعات میں فکر اور سوچ و بیچار کا نتیجہ ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

[1]۔ شرح غرر الحکم:ج5 ص 321

[2] ۔ شرح غرر الحکم:522

۱۵

تفکر ایمان و یقین میں اضافہ کا باعث ہے

نظام کائنات اور مخلوقات جہان کے با رے میں تفکر انسان کے دل میں ایمان و یقین کو تقویت دیتا ہے ۔ پہر اس کا وجود باری تعالیٰ اور تمام مذہبی عقائد پر اعتقاد مزید محکم ہو جاتا ہے ۔ کہکشانوں میں موجود اربوں ستاروں اور اس کے علاوہ آسمان پر موجود انگنت ستاروں کی خلقت اور پہر ان کا ایک منظم نظام کے تحت رواں و دواں رہنا ، ایک مدبر و قادر خالق کے وجود کی بہت واضح اور بڑی دلیل ہے۔ انسان کی فکر کائنات کی عظمت کو درک کرنے سے قاصر ہے ۔ دنیا بہر کے محققین کو خلقت کائنات کے بارے میں تحقیق کے دوران ایسے ایسے اسرار و رموز کا سامنا ہوا کہ انہوں نے ان کی حقیقت کو درک کرنے سے اپنے آپ کو عاجز پا یا ۔ لیکن انہوں نے واضح آیا ت و نشانیوں کا مشاہدہ کیا کہ جو صاحبان عقل کے دلوں کو احیاء و جلا بخشتی ہے ۔ جی ہاں ! اس کائنات کی عظمت کے بارے میں  تفکر کرنا   خالق کائنات  قادر و مہربان کے وجود پر یقین و ایمان  میں  اضافہ کا سبب ہے ۔

عالم ملکوت سے لو لگانا اولیاء خدا کی صفات میں سے ہے وہ غور و فکر کے ذریعہ کائنات کے رموز واسرار کو کشف کرتے ہیں ۔ وہ نہ صرف عالم ملکوت کی طرف رخ کرتے ہیں بلکہ وہ اپنے دوستوں اور قرابتداروں کو بہی اسی چیز کی سفارش و تلقین کرتے ہیں ۔

۱۶

حضرت لقمان کی اپنےبیٹوں کو کی گئی وصیت میں ذکر  ہوا ہے :

''اطل التفکر فی ملکوت السمٰوٰت و الارض والجبال و ما خلق اللّٰه فکفیٰ بهذا واعظاً لقلبک ''(1)

اپنی فکر کو آسمانوں ، زمین ، پہاڑوں ، اورخدا کی دیگر خلق کردہ اشیاء کے بارے میں طولانی کرو۔ ایسی سوچ و فکر تمہارے قلب کو وعظ و نصیحت کے لحاظ سے کفایت کرے گی  ۔

ملکوت کے بارے میں تفکر (  جس کے بارے میں لقمان نے اپنے فرزندوں کو وصیت کی) کے بہت سے اثرات ہیں کہ اگر انسان ان کو انجام دینے کی توفیق پیدا کرے تو اس کے مستقبل میں بہت عظیم تحولات رونما ہوتے ہیں ۔ کیو نکہ ملکوت و آسمانوں و زمین اور خدا کی دیگر مخلوقات کے بارے میں تفکر سے اعتقاد ایجاد ہو تا ہے ۔

قرآن مجید میں ارشاد خداوند ہے :

''ا نَّ فی خَلق السَّماوات وَ الأَرض وَ اختلاف اللَّیل وَ النَّهار َلآیاتٍ لأولی الأَلباب،الَّذینَ یَذکرونَ اللّٰه قیامًا وَ قعودًا وَ عَلی جنوبهم وَ یَتَفَکَّرونَ فی خَلق السَّماوات وَ الأَرض رَبَّنا ما خَلَقتَ هذا باطلاً سبحانَکَ فَقنا عَذابَ النّار ''(2)

بے شک زمین و آسمان کی خلقت لیل ونہار کی آمد و رفت میں صاحبان عقل کے لئے قدرت خدا کی نشانیاں ہیں ۔ جو لوگ اٹہتے بیٹہتے لیٹتے اور ہر حال میں خدا کو یاد کرتے ہیں اور آسمان و زمین کی تخلیق میں غور و فکر کرتے ہیں کہ پرور دگار تو نے یہ سب بیکار خلق نہیں کیا ہے ۔ پرورگار تو پاک و بے نیاز ہے ہمیں عذاب جہنم سے محفوظ فرما ۔

ان کا آسمان و زمین کی خلقت کے بارے میں غور و فکر کرنا صرف ملکی پہلو سے مختص نہیں ہے بلکہ یہ  ملکوتی پہلو کو بہی شامل کر تا ہے ۔ وہ کائنات کی مادی و ملکوتی خلقت میں تفکر کے ذریعہ اپنے ایمان ویقین میں اضافہ کر تے ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 [1] ۔ بحار الانوار:ج 13 ص 431

 [2]۔ سورہ آل عمران آیت: ۱۹۰  اور  ۱۹۱

۱۷

تفکر بصیرت اور دور اندیشی کا وسیلہ

انسان جس کام کو انجام دینا چاہے ، اگر اس کے بارے میں غور وفکر سے کام لے تو وہ اس کام کے نتیجہ تک پہنچ جائے گا اور اسے افسوس اور پشیمانی کا سامنا بہی نہیں کرنا پڑے گا ۔

حضرت علی (ع) اپنے دلنشین گفتار کے ضمن میں فرماتے ہیں :

'' اذا قدّمت الفکر فی جمیع افعالک ، حسنت عواقبک فی کل امرٍ ''

اگر ہر کام کو انجام دینے سے پہلے اس کے بارے میں سو چو تو ہر کام میں تمہاری عاقبت اچہی ہو گی ۔

کیو نکہ ہر کام کے بارے میں سوچنا اس کام کے بارے میں بصیرت کا باعث ہے ۔ اولیاء خدا ، عظیم لوگ اور جو بارگاہ خداوند متعال میں نعمت تقرب رکہتے اور خاندان وحی کے پر فیض محضرمیں حضور رکہتے اور جوا ن بزرگان کے مدد گار اور اصحاب میں سے تہے ۔ وہ کسی کام کو سر انجام دینے سے پہلے تفکر کی عظیم نعمت سے بہرہ مند ہوتے تہے ۔

جنہوں نے سر چشمہ ولایت سے آب حیات نوش کیا ، جنہوں نے خاندان وحی و عصمت کے تابناک انوار سے لو لگائی ، جنہوں نے اپنے دل و جان کو علوم و معارف اہلبیت  سے منور کیا ۔ انہوں نے خداوند کریم کی عظیم نعمت یعنی فکر سے استفادہ کیا اور وہ بصیرت اور دور اندیشی کے مالک بن گئے ۔

۱۸

شناخت ، ہدایت ، روشن فکر اور حقائق امر سے آگاہی صرف سوچ و فکر سے ایجاد ہو تی ہے ۔ حضرت امیرالمومنین   علی  (ع)  کے علمی بحر بیکراں میں سے ایک گوہر  نایاب  یہ  ہے :

 '' لابصیرة لمن لا فکر له ''(1) جو فکر نہیں رکھتا وہ روشن بینی و بصارت نہیں رکھتا  ۔

وہ بصیرت نہیں رکہتا اور اس کا قلب نورانیت سے  بہرہ مند نہیں ہے ۔ لہذا سوچ و فکر دل کے غبار و زنگ کو مٹاتی ہے اور دل کو پاک کر کے اس کی ظلمت و تاریکی کو نورانیت و بصیرت میں تبدیل  کرتی ہے ۔

جس طرح حر ( رضوان اللہ علیہ ) حضرت فاطمہ زہرا کے احترام کا قائل ہونے کی وجہ سے یہ سوچنے پر مجبور ہو گیا کہ حسین  سے جنگ و مقاتلہ کا اس کے لئے کیا نتیجہ بر آمد ہوگا حضرت زہرا صدیقہ کبریٰ کے احترام کے قائل ہونے کی وجہ سے اس کی سوچ و فکر نے اسے گمرا ہی و ضلالت اور ہلاکت سے نجات دلا کر کربلا کے شہداء کی صف میں قرار دیا ۔

حر نے تفکر و تأمل کی بنیاد پر امام حسین  (ع) کو جواب دیتے وقت غصے اور تندی کی بجائے تحمل و تواضع سے کام لیا ۔ اسی مناسبت سے امیر المو منین کا ایک کلام ہے کہ  جو انسانوں کی حیات کو نجات دیتاہے کہ جس میں  مو لائے کا ئنات فرماتے ہیں :

'' دع الحدّة و تفکر فی الحجة من الخطل ، تامن الزلل '' (2)

تند روی کو ترک کرو اور حجت و دلیل کی بناء پر تفکر کرو ، اور غلط و باطل بات کہنے سے پر ہیز کرو تاکہ لغزش سے آمان میں رہو   ۔جناب  حر نے  بہی  اسی  طرح  کیا اور بصیرت و دور اندیشی سے اپنے مستقبل کو نجات دی جس طرح  حرنے غور و فکر سے کام لیا  ، کاش اسی طرح سقیفہ میں جمع ہونے والے  دنیا پرست بہی اپنی عاقبت کے بارے میں سوچتے تو چہرہ خورشید پر غم کے بادل نہ چہا جا تے ۔لیکن افسوس صد افسوس !

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

[1] ۔  شرح غرر الحکم:ص 6ص 401

[2] ۔ شرح غرر الحکم:ج 4ص  19

۱۹

حضرت امیر المومنین  علی  (ع) بصیرت و دور اندیشی کو فکر کے آثار میں سے قرار دیتے ہوئے فرماتے ہیں :

'' من فکّر ابصر العواقب '' ( 1 )

جو فکر سے کام لے وہ امور کی عاقبت و نتیجہ سے آگاہ ہو جا تاہے۔

امیر المو منین  علی  (ع)   سے روایت ہے کہ آپ  نے  فرمایا :

'' من طالت فکرته ، حسنت بصیرته ''( 2 )

جس کی فکر طولانی و دقیق ہو اس کی بصیرت اچہی ہو جا تی ہے ۔

کیونکہ اگر فکر شخصی اغراض سے آلودہ نہ ہو تو یہ شفاف آئینہ کی مانند حقائق کو جلوہ گر اور آشکار کرتی ہے ۔

حضرت علی(ع) فرماتے ہیں :

'' الفکر مرآ ة صافیة '' ( 3 )

فکر ایک شفاف آئینہ ہے   ۔

جب فکر ایک شفاف و درخشاں آئینہ کی مانند آپ کو واقعیت سے آگا ہ کرتی ہے تو پہر روزہ فکر سے استفادہ کریں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شرح غرر الحکم:ج 5ص  324[1]

[2] ۔ شرح غرر الحکم:ج 5ص  72 2

[3]۔ ا ما لی الطوسی:ج 1ص  114 ،بحا ر الانوار:ج 77ص  403

۲۰