پشاور میں ایک یاد گار مناظرہ خورشید خاور --ترجمہ-- شبہائے پشاور جلد ۱

پشاور میں ایک یاد گار مناظرہ خورشید خاور --ترجمہ-- شبہائے پشاور0%

پشاور میں ایک یاد گار مناظرہ خورشید خاور --ترجمہ-- شبہائے پشاور مؤلف:
زمرہ جات: مناظرے
صفحے: 369

پشاور میں ایک یاد گار مناظرہ خورشید خاور --ترجمہ-- شبہائے پشاور

یہ کتاب برقی شکل میں نشرہوئی ہے اور شبکہ الامامین الحسنین (علیہما السلام) کے گروہ علمی کی نگرانی میں اس کی فنی طورپرتصحیح اور تنظیم ہوئی ہے

مؤلف: سلطان الواعظین آقائے سید محمد شیرازی
زمرہ جات: صفحے: 369
مشاہدے: 276554
ڈاؤنلوڈ: 7798


تبصرے:

جلد 1 جلد 2
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 369 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 276554 / ڈاؤنلوڈ: 7798
سائز سائز سائز
پشاور میں ایک یاد گار مناظرہ خورشید خاور --ترجمہ-- شبہائے پشاور

پشاور میں ایک یاد گار مناظرہ خورشید خاور --ترجمہ-- شبہائے پشاور جلد 1

مؤلف:
اردو

یہ کتاب برقی شکل میں نشرہوئی ہے اور شبکہ الامامین الحسنین (علیہما السلام) کے گروہ علمی کی نگرانی میں اس کی فنی طورپرتصحیح اور تنظیم ہوئی ہے

فان کان لا بد من واحد فسیری الی الموت سیرا جمیلا

( یعنی ذلت کی زندگی اور عزت کی موت دونوں لقمے بہت تلخ معلوم ہوتے ہیں لیکن اگر دونوں سے ایک لازمی ہوجائے تو اے نفس خوشی کے ساتھ موت کی طرف بڑھ ۔ مترجم) اچانک دشمن کا ایک تیر پیشانی مبارک پر پڑا اور آپ نے شربت شہادت نوش فرمایا ۔ آپ کے فرزدن جناب یحیٰ شیعوں کے ہمراہ اس ہنگامے میں اپنے پدر بزرگوار کا جسد مبارک خفیہ طریقہ پر اٹھا لے گئے، شہر کے کنارے پانی کی نہر کے درمیان قبرکھودی کر دفن کیا اور لحد بند کرنے کے بعد اوپر سے پانی جاری کردیا تاکہ دشمنوں کو پتہ نہ چلے کہ قبر مبارک کہاں پر ہے لیکن شرارت پسند مفسدوں نے یوسف کو خبر دی اس نے چند آدمی بھیجے جو ان جناب کی قبر کھود کر میت کو باہر لائے اور سر اقدس کاٹ کر ہشام کے پاس شام کی طرف روانہ کیا ۔ اس کینے اور بد اصل ملعون نے یسف حاکم کو فہ کو لکھ اکہ جناب زید کے جسم کو عریاں کر کے سولی پر لٹکا دیا جائے ان ملاعین نے اسی پر عملدا آمد کیا اور ماہ صفر سنہ 121ھ میں ذریت رسول (ص) کا بدن برہنہ کر کے دار پر آویزاں کیا پورے چار سال تک اسی عالم و زاہد اور رسول اﷲ(ص) کے پارہ تن کا جسم مبارک سولی پر رہا یہاں تک کہ سنہ126 ھ میں جب ولید بن یزید بن عبدالملک بن مروان خلیفہ ہوا تو اس کے حکم سے ان بزرگوار کے استخوان دار سے اتار کر آگ میں جلا دے گئے اس کے بعد ان کی خاکستر ہوا میں اڑا دی گئی۔

شہادت جناب یحیٰ

اور یہی سلوک اس ملعون نے جناب یحی بن زید کے جسم کے ساتھ جرجان (1) میں کیا جو بلاد خراسان میں سے ہے ( اور اب گرگان کہا جاتا ہے۔) کیونکہ ان بزرگوار نے بھی بنی امیہ کے ظلم و جور کے خلاف مقاومت کی ( جس کی مفصل تاریخ موجود ہے) اور میدان جنگ میں شہید ہوئے۔ آپ کے سر کو بدن سے جدا کر کے شام بھیجا گیا اور پدر بزرگوار کی طرح آپ کا جسم بھی دار پر لٹکا دیا گیا جو چھ سال تک اسی طرح آویزاں رہا اور دوست دشمن یہ حال دیکھ کر روتے تھے۔ یہاں تک کہ ولید واصل جہنم ہوا۔ اور ابو مسلم خراسانی نے جو بنی عباس کی خیر خواہی میں بنی امیہ کے مقابلہ پر اٹھا تھا ۔ اس اولاد رسول(ص) کے جسم کو راہ ظلم سے نجات دے کر جرجان ( گرگان) میں دفن کیا۔ آپ کی قر اب تک عام طور پر زیارت گاہ اور مسلمانوں کے لیے محل احترام ہے۔

(سارے اہل جلسہ یہ واقعات سن کر متاثر ہوئے بلکہ رونے لگے اور بے اختیار ان ملاعین پر لعنت کی)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1 ـ ابو الفرح ، اصفہانی اور بعض دوسروں کے نزدیک یحی کی قبر جو زنجان میں ہے جو کہ گورگان کا مغرب ہے۔

۲۱

لہذا اس خبیث و لعین خاندان کے ایسے اقدمات کے پیش نظر جن کا ایک نمونہ ذکر کیا گیا ہے۔کوئی تعجب نہیں تھا ۔ کہ اگر ان لوگوں کو موقع ملتا ہتو امام بر حق حضرت امیرالمومنین علیہ السلام کے جسم مطہر کیسا تھ بھی اس قسم کا برتاؤ کرتے چنانچہ حسب وصیت ان حضرت کا جنازہ رات کے وقت دفن ہوا اور قبر پر کوئی علامت تک بھی نہیں چھوڑی گئی یہ قبر مبارک زمانہ ہارون رشید تک عام طور پر نگاہوں سے مخفی رہی۔ یہ عباسی خلیفہ ایک روز صحرائے

نجف میں جو ایک نیستان اور ہرنوں کی قیامگاہ تھا شکار کے لیے آیا تازی کتوں اور چیتوں نے ہرنوں کا پیچھا کیا۔ انہوں نے تل نجف (1) کے اوپر پناہ لی لیکن کتے اور چیتے ٹیلے کے اوپر نہیں گئے کئی مرتبہ یہی اتفاق ہوا۔ یعنی جب کتے واپس آجاتے تو ہرن نیچے اترتے تھے اور جیسے ہی حملہ ہوتا تھا وہ پھر ٹیلے پر پناہ لے لیتے تھے خلیفہ نے سوچا کہ اس مقام پر کوئی ایسا راز ہونا چاہئے جس کی وجہ سے کتے اوپر نہیں چڑھتے ۔ چنانچہ آدمیوں کو بھیجا جو وہاں کے باشندوں میں سے ایک بوڑھے شخص کو خلیفہ کے پاس بلا لائے اس نے پوچھا کہ اس ٹیلے میں کیا راز ہے کہ کتے ہرنوں کے تعاقب میں اوپر نہیں جاتے؟

قبر علی علیہ السلام کا ظہور

بوڑھے نے کہا کہ میں اس کا راز جانتا ہوں لیکن کہتے ہوئے ڈرتا ہوں ۔ خلیفہ نے اس کو امان دی تو اس نے بتایا کہ میں ایک مرتبہ اپنے باپ کے ہمراہ آیا۔ اس نے اس ٹیلے پر زیارت اور نماز ادا کی میں نے پوچھا کہ یہاں کیا چیز ہے؟ تو اس نے کہا کہ ہم لوگ اسی جگہ امام جعفر صادق علیہ السلام کے ساتھ زیارت کو آئے تھے ، اور ان حضرت نے فرمایا تھا کہ اس مقام پر ہمارے جد حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی قبر ہے جو عنقریب ظاہر ہوگی۔

خلیفہ کے حکم سے وہ جگہ کھودی گئی یہاں تک کہ ایک قبر کی علامت ملی اور وہیں پر ایک لوح نظر آئی جس پر سریانی خط می دو سطریں تھیں ترجمہ کیا گیا تو یہ مضمون ظاہر ہوا۔ "بسم اللّه الرحمن الرحيم هذا ما حفره نوح النبىّ لعلىّ وصىّ محمد قبل الطوفان بسبعمأة عام منه " ( 2 )

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1 ـ نجف لغت میں اس پشتے اور بلندی کے معنی میں ہے جس پر پانی نہ پہنچے اور پشت کوفہ پر ایک پانی کے بند کا نام ہے جو اس کے گھروں اور قبروں تک سیلاب کے پہنچنے میں حائل ہے اور اسی بند کے قریب حضرت امیرالمومنین علیہ السلام کی قبر مبارک ہے جیسا کہ فیروز آبادی نے قاموس کے اندر لغت نجف کے ضمن میں ذکر کیا ہے۔

2 ـ یہ وہ قبر ہے جسے نوح(ع) پیغمبر نے حضرت محمد مصطفی (ص) کے وصی علی (ع) کے لیے طوفان سے سات سو برس قبل تیار کیا۔

۲۲

ہارون نے اس کا احترام کیا اور حکم دیا کہ مٹی اپنی جگہ پر ڈال دی جائے پا پیادہ ہوا وضو کیا دو رکعت نماز پڑھی کافی گریہ کیا اور اپنے کو قبر مطہر کی خاک پر غلطاں کیا ۔ پھر اس کے حکم سے یہ کیفیت مدینہ میں امام موسی کاظم علیہ السلام کی خدمت میں لکھی گئی۔ اور معاملہ کی حقیقت دریافت کی گئی حضرت نے جواب میں لکھا کہ ہاں اسی مقام پر میرے جد بزرگوار امیرالمومنین علیہ السلام کی قبر ہے، چنانچہ ہارون کے حکم سے ان حضرت (ع) کی قبر مطہر پر ایک پتھر کی عمارت بنی جو حجر ہارونی کے نام سے مشہور ہوئی۔ یہ خبر چاروں طرف مشہور ہوگئی اور مومنین سامان سفر مہیا کر کے حضرت کی زیارت کے لیے پہنچنے گے لہذا جناب سید ابراہیم مجاب وجد سلطان الواعظین ۔۔۔۔ بھی موقع ملتے ہی شیراز سے عازم زیارت ہوئے اور زیارت سے فارغ ہونے کے بعد کربلائے معلے میں واطی اجل کو لبیک کہی۔ اپنے جد ب

زرگوار حضرت ابو عبداﷲ الحسین (ع) کے جوار میں دفن ہوئے انکی قبر شریف رواق حضرت کے شمالی مغربی گوشہ میں دوستوں کی زیارتگاہ ہے۔

مدفن امیرالمومنین علیہ السلام میں اختلاف

حافظ : میرا خیال ہے کہ جو فیصلہ آپ نے فرمایا ہے اس کے باوجود مولانا علی کرم اﷲ وجہ کی قبر نجف میں نہیں ہے۔ کیونکہ علماء کو اس میں اختلاف ہے بعرض کہتے ہیں کہ کوفہ کے دارالامارہ میں بعض نے کہاہے قبلہ مسجد جامع کوفہ میں بعض نے لکھا ہے مسجد کوفہ کے باب کندہ میں بعض کا قول ہے رحبہ

کوفہ میں اور بعض دوسروں کا بیان ہے کہ قبرستان بقیع کے اندر فاطمہ(س) کے پہلو میں ہے۔ ہمارے افغانستان میں کابل کے نزدیک بھی ایک مقام مزار علی(ع) کے نام سے موسوم ہے مشہور ہے کہ مولانا علی کرم اﷲ کا جسد لوگوں نے ایک صندوق میں رکھ کر اور اونٹ کی پشت پر باندھ کے مدینہ کیطرف روانہ کیا ، ایک جماعت اس خیال سے کہ صندوق کے اندر قیمتی چیزیں ہوں گی اس کو چھین لے گئے۔ جب کھولا اور ان حضرت کا جسد مبارک دیکھا تو کابل میں لاکر اسی مقام پر دفن کردیا اور اس وجہ سے عام طور پر لوگ اس بقعہ کا احترام کرتے ہیں۔

خیر طلب : یہ سارے اختلافات ان حضرت کی وصیت کے نتیجہ میں پیدا ہوئے کیونکہ آپ نے پوشیدہ رکھنے کا حکم فرمایا تھا اور جس کی تفصیل مٰں نے ضروری نہیں سمجھی تھی، چانچہ امام بحق ناطق حضرت جعفر صادق علیہ السلام سے مروی ہے کہ حضرت امیرالمومنین علیہ السلام نے اپنی رحلت کے وقت اپنے فرزند امام حسن علیہ السلام سے فرمایا کہ مجھ کو نجف میں دفن کر دینے کے بعد میرے لیے چار مقامات پر چار قبریں تیار کرانا۔ 1۔ مسجد کوفہ میں 2۔ رحبہ میں 3۔ خانہ جعدہ ہیرہ میں 4۔ غرمی میں تاکہ کوئی شخص میری قبر سے آگاہ نہ سکے۔

اور در اصل یہ اختلاف آپ کے علماء کے درمیان ہے جو دوسرے اشخاص کی باتوں سے اثر پذیر ہوتے ہیں ورنہ علماء شیعہ کی جماعت اس قول پر متفق ہیں کہ ان حضرت کی قبر مبارک نجف اشرف میں ہے کیونکہ انہوں نے جو

۲۳

کچھ اہل بیت طہارت(ع) سے حاصل کیا ہے وہ یقینی چیز ہے ۔ ا ه ل البيت ادری بما فی البيت ( یعنی گھر والے سب سے زیادہ گھر کی چیزوں سے واقف ہوتے ہیں۔)

لیکن جو آپ نے یہ فرمایا کہ حضرت علی(ع) کا مزار کابل کے قریب ہے تو یہ بہت مضحکہ خیز بات ہے اور یہ شہرت مکمل طور پر غلط ہے یہ قضیہ ایک صحیح خبر کے مقابلہ میں اضافے سے زیادہ وقعت نہیں رکھتا ۔

مجھ کو تعجب تو آپ کے علماء پر ہوتا ہے جنہوں نے ہر محل پر عترت طاہرہ (ع) اور ان کے اقوال سے جدائی اختیار کی ہے۔ یہاں تک کہ اس پر بھی آمادہ نہ ہوئے کہ باپ کی قبر کی جگہ اس کے فرزندوں سے دریافت کریں تاکہ اختلاف نہ پیدا ہو کیونکہ اہل الیبت ادری بما فی البیت ۔ یقینی بات ہے کہ دوسروں کے مقابلے میں اولاد باپ کی قبر اور مدفن سے زیادہ آگاہ ہوتی ہے اگر ان شہرتوں میں سے کوئی بھی درست ہوتی تو یقینا ائمہ طاہرین علیہم السلام اپنے شیعوں کو اس کی اطلاع دیتے حالانکہ ان کے برعکس نجف اشرف کے لیے تقویت فرمائی ہے۔ بلکہ خود تشریف لے گئے ہیں اور شیعوں کو بھی نجف اشرف میں ان حضرت(ع) کی زیارت کی ترغیب و تحریص کی ہے سبط ابن جوزی نے تذکرہ ص103 میں اختلاف اقوال کا ذکر کیا ہے یہاں تک کہ کہتے ہیں۔

" والسادس انه علی النجف فی المکان المشهور الذی يزار فيه وهو الظاهر و قد استفاض---"

یعنی چھٹا قول یہ ہے قبر علی ابن ابی طالب علیہ السلام نجف اشرف میں اسی مقام پر ہے جس کی آج کل عام طور سے زیارت کی جاتی ہے اور بظاہر اس میں کوئی غلطی نہیں ہے اور یہی زبان زد خلائق بھی ہے۔ اسی طرح آپ کے دوسرے علماء جیسے خطیب خطیب ؟؟؟ نے مناقب میں خطیب بغدادی نے اپنی تاریخ میں، محمد بن طلحہ شافعی نے مطالب السئول میں ، ابن ابی الحدید نے شرح نہج البلاغہ میں، فیروز آبادی نے قاموس میں لغت نجف کے تحت میں اور دوسروں نے نقل کیا ہے کہ ان حضرت (ع) کا مدفن نجف اشرف ہے۔

یہاں سے قبلہ سلطان الواعظین نے پھر اپنے اجداد کی ہجرت اور تاریخ کی طرف رجوع کیا ہے جس کو بنظر اختصار حذف کیا جاتا ہے ۔ (مترجم)

" جب مذاکرات یہاں تک پہنچے تو مولوی سید عبدالحی نے گھڑی دیکھ کر فرمایا کہ رات کافی گذر چکی ہے لہذا اب اجازت دیجئے ، بقیہ گفتگو انشاء اﷲ کل شب میں ہوگی ہم لوگ جلد ہی آجائیں گے تاکہ بات چیت کے لیے زیادہ وقت مل سکے، “میں نے تبسم اور خندہ پیشانی کے ساتھ تائید کی وہ حضرات چائے وغیرہ کے بعد رخصت ہوئے اور ہم نے خلوص و محبت کے ساتھ کچھ دور چل کر وداع کیا۔"

۲۴

دوسری نشست

شب شبنہ 24 رجب سنہ 1345 ھ

مغرب کے بعد سب حضرات تشریف لے آئے وہی کل رات والا مجمع تھا سوا چند محترم افراد کے جن کے متعلق یہ معلوم ہوا کہ تجار اور رؤسا میں سے تھے صاحب سلامت کے بعد جناب حافظ صاحب نے سلسلہ کلام شروع کیا۔

حافظ : قبلہ صاحب بغیر کسی چاپلوسی کے میں سچ کہتا ہوں کہ کل رات ہم شیریں خیالات اپنے ساتھ لے گئے جب آپ کی خدمت سے رخصت ہوئے تو راستے بھر ہمرائیوں کیساتھ آپ کی صحبت کا تذکرہ رہا۔ واقعا آپ کی جاذبیت اتنی قوی ہے کہ ہم سب کو آپ نے اپنی صورت و سیرت میں جذب کر لیا ہے۔ بہت کم ایسا اتفاق ہوتا ہے کہ کسی شخص میں حسن صورت اور حسن سیرت دونوں یک جا ہو جائیں۔

اشهد انک ابن رسول اﷲ حقا ( میں گواہی دیتا ہوں کہ یقینا آپ اولاد رسول(ص) ہیں۔ خصوصیت کیساتھ آج صبح جب میں کتب خانہ گیا تو انساب و تاریخ کی کئی کتابیں بالخصوص ہزار مزار اور آثارت عجم کو سادات جلیل القدر کے انساب میں مطالعہ کیا اور آپ کے کل ارشادات کے بارے میں غورکیا ۔ راقعی میں نے خط اٹھایا ۔۔۔۔ اور لذت حاصل کی بلکہ حقیقتا اس نسب شریف پر مجھ کو غبط ہوا اور کافی دیر تک سوچتا رہا اس غور و فکر کے بعد میں بہت متاثر اور رنجیدہ ہوا کہ جناب عالی کا ایسا شریف اور صحیح انسل انسان اس حسنِ صورت و سیرت کے باوجود کیونکر اسلاف کی ذلیل اور احمقانہ عادتوں کا شکار ہوسکا اور اپنے بزرگوار اجداد کے مضبوط طریقہ سے منحرف ہوکر مجوسی ایرانیوں کے رویہ کو قبول کر لیا۔

خیر طلب : پہلے تو میں جناب عالی کے حسن ظن اور نگاہ لطف کا ممنون و متشکر ہوں اور بغیر انکسار کے کہتا ہوں کہ واقعا میں وہ ذرہ ہوں جس کا کوئی شمار نہ ہو، دوسرے یہ کہ آپ نے چند آپس میں مخلوط اور مبہم جملے ارشاد فرمائے ہیں جن کو دعا گو نہیں سمجھ سکا ۔ آپ کا مطلب و مقصد کیا ہے ، متمنی ہوں کہ جملوں کو الگ الگ بیان فرمائیے تاکہ اصل حقیقت ظاہر ہو۔

گذشتہ لوگوں کی احمقانہ اور ذلیل عادتیں کوںسی ہیں؟ میرے بزرگوار اجداد کا مضبوط طریقہ کیا چیز ہے، جس سے منحرف ہوگیا ہوں ، ( اور ایرانیوں کا سیاسی رویہ کیا ہے جس کی میں نے پیروی کی ہے؟

۲۵

حافظ : اسلاف کی ذلیل اور احمقانہ عادات سے میری مراد وہ اصول و عقائد اور بدعتیں ہیں جو یہودی مخالفین کے ہاتھوں دین حنیف اسلام میں داخل ہوگئی ہیں۔

خیر طلب : ممکن ہے مہربانی فرماکر مزید وضاحت فرمائیے تاکہ معلوم ہو کہ وہ کونسی بدعتیں ہیں جن کی میں نے پیروی کی ہے۔

مذہب شیعہ پر اشکال پیدا کرنا

حافظ : یقینا آپ کا دل تاریخ کی شہادت کے بعد بخوبی قائل ہوگا کہ انبیائے بزرگ میں سے ہر ایک کی رحلت کے بد دشمنوں نے اس دین کی اصل مٰں جو ان کی کتاب تھی، جیسے توریت و انجیل مداخلت کی اور بکثرت تحریفیں کر کے اس دین کو ضائع اور درجہ اعتبار سے ساعط کردیا ۔ لیکن قرآن حکیم کے محکم ہونے کی وجہ سے چونکہ اس پر قادر نہیں ہوسکے لہذا یہودیوں کے ایک گروہ نےجو ہمیشہ سے حیلہ ساز اور مکار رہے ہیں اور ان کی تاریخ زندگی فریب و تزویر سے --- رہ چکی ہے ۔ جیسے عبداﷲ بن سبا صنائی ، کعب الاخبار اور وہب ابن منبہ وغیرہ نے اسلام قبول کر کے زہر پھیلانا شروع کیا اور جو باطل عقائد ان کی رائے اور عقیدے کے موافق تھے، ان کو ارشاد پیغمبر کے نام سے مسلمانوں کے درمیان شائع کیا خلیفہ سوم عثمان رضی اﷲ عنہ نے ان کا پیچھا کیا وہ لوگ خلیفہ کے خوف سے بھاگ کھڑے ہوئے اور مصر کو اپنا ہیڈ کواٹر بنایا ۔ آہستہ آہستہ عوام کی ایک جماعت کو فریب دیکر کچھ پیرو پیدا کیئے “ شیعہ” کے نام سے ایک پارٹی کی تشکیل کی خلیفہ عثمان کے مقابلہ میں علی(ع) کی کرامات و خلافت کا پروپیگنڈا کیا اور اپنے مصنوعی مقصد کے مطابق اس مفہوم کی چند حدیثیں وضع کیں کہ پیغمبر(ص) نے علی (ع) کو خلیفہ اور امام قرار دیا ہے۔

اس فرقے کے قائم ہونے کے نتیجے میں کثرت سے خون بہائے گئے یہاں تک کہ انجام خلیفہ عثمان مظلوم کے قتل اور مسند خلافت پر علی(ع) کے تقرر تک فتح ہوا۔ ایک اور جماعت نے بھی جو عثمان سے کدورتیں رکھتی تھی علی(ع) کی جنبہ داری اختیار کی ۔ چنانچہ اسی زمانہ سے گروہ شیعہ نے اپنی شکل و صورت قائم کی لیکن خلافت بنی امیہ اور حضرت علی (ع) کی اولاد و اصحاب کے قتل عام کے دور میں یہ گروہ بظاہر روپوش ہوگیا، البتہ چند افرد سلمان فارسی ابوذر غفاری اور عمار یاسر علی کرم اﷲ وجہ کی موافقت میں پوری کوشش سے تبلیغیں کرتے رہے جب کہ علی(ع) کی روح اس قسم کے تبلیغات سے قطعا بیزار تھی۔ یہاں تک کہ ہارون الرشید اور بالخصوص اس کے فرزند مامون الرشید عباسی کے زمانہ خلافت میں جو ایرانیوں کی مدد سے اپنے بھائی محمد امین پر غالب آیا اور اس کا تخت خلافت مضبوط

۲۶

ہوا ان لوگوں نے علی ابن ابی طلاب (ع) کو ناحق خلفائے راشدین پر فضیلت دینے سے اس طریقے کی تقویت کرنا شروع کی۔ ایرانی بھی چونکہ عربوں سے بد ظن تھے کیونکہ ان کی سلطنت عربوں کے دست اقتدار کے تصرف میں آچکی تھی اور ان کی آزادی سلب ہوچکی تھی ۔ لہذا وہ اس کا بہانہ تلاش کر رہے تھے کہ دین کے نام پر ایک ایسا راستہ ڈھونڈ نکالیں جس کے ذریعہ عربوں کے مقابلہ پر کھڑے ہوسکیں چنانچہ اس باطل روئیے کو پسند کر کے اس کی پیروی کی بلکہ چاروں طرف سے اس (شیعہ) فرقے نے ایک ہنگامہ برپا کردیا یہاں تک کہ دیالمہ کے دور میں ان کو تقویت حاصل ہوئی با اقتدار صفوی سلطنت میں انہوں نے رسمیت پیدا کی یعنی فرقہ شیعہ ایک با قاعدہ مذہب کے نام سے مشہور ہوگیا اور مجوسی ایرانی بھی اب تک از روئے سیاست اپنے مذہب کو شیعہ کے نام سے موسوم کرتے ہیں، نتیجہ یہ کہ مذہب شیعہ ایک سیاسی اور نو زائیدہ مذہب ہے جس کی ایجاد عبداﷲ بن سبا (1) یہودی کے ہاتھوں ہوئی

الصبر مفتاح الفرح ( صبر خوشحالی کی کنجی ہے۔ اس کے بعد جناب حافظ صاحب کے جواب میں کہا)

مخالفین کی اشکال تراشیوں کا جواب

خیر طلب : آپ کے لیے ایسے ذی علم انسان سے یہ بعید تھا کہ گھڑی ہوئی مہمل موہوم اور بے اصل باتوں سے استدلال کرتے جو سوا منافقین و خوارج اور ناصبی اور اموی متعصب دشمنوں کے اور کسی کے لیے زیبا نہیں۔

-------------

1 ـ عبداﷲ بن سبا کے متعلق مکمل تحقیقات دفتر اصلاح کی کتاب عبداﷲ بن سبا میں ملاحظہ کریں۔

ورنہ پہلے اسلام کے اندر شیعہ مذہب کا کوئی نام و نشان نہٰیں تھا ۔ آپ کے جد بزرگوار نبی اکرم صلعم قطعا اس نام سے بیزار ہیں کیونکہ ان کی منشاء کے خلاف اس راہ میں قدم اٹھایا گیا ہے اور فی الحقیقت کہا جاسکتا ہے کہ شیعہ فرقہ یہودیوں کے مذہب اور ان کے عقائد کی ایک شاخ ہے ۔ اسی وجہ سے میں تعجب کرتا ہوں کہ آپ کا ایسا شریف انسان ایسے پاک نسب کے ساتھ کیوں کر ہوسکتا ہے کہ از روئے عادت اور اسلاف کی تقلید میں بغیر دلیل و برہاں کے اپنے جد بزرگوار کے طریقے یعنی اسلام کے پاک دین کو چھوڑ دے اور یہودیوں کے بدعتی روئے کی پیروی کرے در حالیکہ آپ اس کے لیے سب سے زیادہ اولی اور احق ہیں کہ پوری سعی کیساتھ قرآن اور اپنے جد رسول خدا(ص) کی سنت کے پیرو رہیں میں نے دیکھا کہ اہل جلسہ اور ذی شرف ہندی مومنین خصوصا پر جوش اور غیرت ند قزلباش حضرات جو ہندوستان کے با اثر شیعوں میں سے ہیں جناب حافظ صاحب کے بیانات سے بہت جھنجھلائے ہوئے ہیں اور ان کے چہروں کا رنگ متغیر ہوگیا ہے۔ چنانچہ میں نے ان کو تھوڑی نصیحت کی اور صبر و حوصلہ اور تحمل کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں یہ مثل مشہور ہے کہ شاہنامے کا آخر اچھا ہے لہذا صبر کرو۔

۲۷

اب اگر اجازت ہو تو مطلب واضح کرنے کے لیے وقت جلسہ کا لحاظ کرتے ہوئے مختصر طور پر آپ کے بے بنیاد بیانات کا جواب پیش کروں تاکہ یہ معمہ حل ہو اور حقیقت ظاہر ہوجائے۔

حافظ : فرمائیے ۔ میں آپ کی باتیں سننے کے لیے حاضر اور ہمہ تن گوش ہوں۔

خیر طلب : اول یہ کہ آپ نے دو بالکل بے ربط چیزوں کو باہم ایک دوسرے سے مخلوط کردیا ہے اگر منافق ملعون عبداﷲ بن سبا یہودی جس کی شیعہ حدیثوں میں شدید مذمت کی گئی ہے اور علی الاعلان منافقین و ملاعین میں شمار کیا گیا ہے نے چند روز تک حضرت علی علیہ السلام کی دوستی کا سہارا لیا جو عام طور پر لوگوں کو محبوب تھے۔ تو اس کو شیعہ امامیہ سے کیا ربط ہے ۔ اگر کوئی بھیڑیا بکری کی کھال اوڑھ کے یا کوئی چور روحانیت اور اہل علم کا لباس پہن کر منبر اور محراب میں جلوہ گر ہو اور اس کی طرف سے اسلام اور مسلمانوں کو کچھ نقصانات پہنچیں تو کیا آپ کا یہی فرض ہے کہ اصل علم اور روحانیت بد ظن ہوجائیں اور سارے اہل علم کو چور اور بہرو پیا کہنے لگیں واقعا آپ نے بے اںصافی کی جو شیعوں کے پاک مذہب کو ملعون عبداﷲ بن سبا سے وابستہ کردیا۔ بہت تعجب کی بات ہے کہ آپ نے برحق شیعہ مذہب کو سبک کر کے سیاسی گروہ کا نام دیا اور اس کو ملعون عبداﷲ بن سبا کے آثار میں سے اور زمانہ عثمان کی ایجاد قرار دیا۔

حقیقتا آپ نے سخت غلطی کی کیونکہ شیعہ کوئی گروہ نہیں تھا بلکہ مذہب و طریقہ حقہ تھا۔ یہ خلافت عثمان کے زمانہ میں پیدا نہیں ہوا بلکہ خود کاتم الانبیاء (ص) کے عہد میں اور آں حضرت(ص) کے فرمان و ارشادات سے پھیلا۔

اگرچہ آپ خورج عامہ اور نواصب کی گھڑی ہوئی باتوں سے استدلال کرتے ہیں لیکن میں قرآن مجید کی آیات اور آپ کی معتبر روایات سے ثبوت پیش کرتا ہوں تاکہ حق وباطل میں امتیاز ہوجائے میں آپ کو توجہ دلاتا ہوں کہ ہمیشہ گفتار و کردار میں غور و فکر سے کام لیجئے تاکہ حقیقیت ظاہر ہونے کے بعد شرمندگی کا باعث نہ ہو۔

چنانچہ اگر اس دعا گو کے بیانات ناگوار خاطر نہ ہوں تو اجازت دیجیے کہ آپ کی باتوں کا جواب دیا جائے تاکہ یہ معلوم ہو جائے کہ جو کچھ آپ نے فرمایا ہے حقیقت اس کے خلاف ہے۔

حافظ : ضرور فرمائیے اس جلسہ کا انعقاد اور ہم لوگوں کے حاضر ہونے کا مقصد ہی یہی ہے حقائق واضح ہوں اور شبہات رفع ہوں ۔ ہم لوگ آپ کے استدلالی بیانات سے قطعا رنجیدہ اور متنفر نہ ہوں گے۔

۲۸

شیعہ اور حقیقت تشیع کے معنی

خیر طلب : آپ حضرات یہ تو جانتے ہی ہیں کہ لغت میں شیعہ کے معنی پیرو کے ہیں اور شیعہ الرجل مرد کے پیرو اور مددگار ہیں فیروز آبادی جو آپ کے اکابر علماء میں سے ہیں۔ قاموس اللغات میں کہتے ہیں:

" و قد غلب هذا الاسم على كل من يتولى عليا و أهل بيته حتّى صار اسما لهم خاصا " (1)

اور ابن اثیر نے نہایہ اللغہ میں لکھے ہیں۔

لیکن آپ کو جو اشتباہ ہوا ہے یعنی عمدا یا سہوا یا تفاسیر و اخبار پر پوری اطلاع نہ ہونے اور اسلاف کی گفتگو سے متاثر ہونے کی وجہ سے بغیر دلیل و برہان کے فرما دیا کہ لفظ شیعہ اور اس کا اطلاق حضرت علی(ع) اور اہل بیت رسالت علیہم السلام کے پیرووں پر عثمان کے زمانے سے شروع ہوا اور اس کے موجد عبدا ﷲ ابن سبا یہودی تھا حالانکہ ایسا نہیں ہے ۔ بلکہ آپ کی کتب تفاسیر میں مندرج معتبر روایتوں کے مطابق شیعہ اصطلاحی علی بن ابی طالب (ع) کے پیرو کے معنی حضرت خاتم الانبیاء کے زمانہ سے تھے اور پیروان علی(ع) کے لیے لفظ شیعہ کے موجد آپ کے ارشاد کے خلاف خود حضرت رسالت ماب(ص) کی ذات اقدس تھی۔ یہ کلمہ خود صاحب وحی کی زبان پر جاری ہوا۔ انہیں پیغمبر نے جن کے بارےمیں خدا نے سورہ 53 ( النجم) کی آیت نمبر3 میں فرمایا ۔

" وَ ما يَنْطِقُ عَنِ الْهَوى إِلَّا وَحْيٌ يُوحى " (2)

حضرت علی علیہ السلام کے اتباع اور پیرووں کو نجات یافتہ اور جنتی فرمایا ہے۔

حافظ : ایسی چیز کس مقام پر ہے جس کو ہم لوگوں نے اب تک نہیں دیکھا ہے؟

خیر طلب : آپ لوگوں نے دیکھا نہیں ہے یا دیکھنا نہیں چاہا ہے ۔ یا دیکھا ہے اور حقیقت کا اعتراف اپنی مصلحت وقت کے خلاف سمجھتے ہیں۔ یا پھر اپنے مقلدین اور مریدوں کا لحاظ کر رہے ہیں۔ لیکن میں نے دیکھا ہے اور حق کو چھپانا اپنی دین و دنیا کی مصلحت کے خالف جناتا ہوں کیونکہ خدائے تعالی نے قرآن مجید کی دو آیتوں میں

صریحی طور پر حق کے چھپانے والوں کو ملعون اور جہنمی فرمایا ہے۔ اول سورہ 2 ( بقرہ) کی آیت نمبر154 میں فرمایا ہے۔

--------------

1 ـ پھرشیعہ لفظ کے غالب معنی یہ ہوگئے کہ وہ شخص جو علی(ع) اور ان کے اہل بیت(ع) کو دوست رکھے۔ یہاں تک کہ ان لوگوں کا نام ہی شیعہ ہوگیا۔

2 ـ پیغمبر(ص) ہرگز اپنی خواہش نفس سے کوئی بات نہیں کہتے ان کا کلام سوا وحی خدا کے اور کچھ نہیں ہوتا۔

۲۹

"إِنَّ الَّذِينَ يَكْتُمُونَ ما أَنْزَلْنا مِنَ الْبَيِّناتِ وَ الْهُدى مِنْ بَعْدِ ما بَيَّنَّاهُ لِلنَّاسِ فِي الْكِتابِ أُولئِكَ يَلْعَنُهُمُ اللَّهُ وَ يَلْعَنُهُمُ اللَّاعِنُونَ " (1)

اور دوسرے اسی سورے کی آیت نمبر166 میں فرماتا ہے۔

"إِنَّ الَّذِينَ يَكْتُمُونَ ما أَنْزَلَ اللَّهُ مِنَ الْكِتابِ وَ يَشْتَرُونَ بِهِ ثَمَناً قَلِيلًا أُولئِكَ ما يَأْكُلُونَ فِي بُطُونِهِمْ إِلَّا النَّارَ وَ لا يُكَلِّمُهُمُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيامَةِ وَ لا يُزَكِّيهِمْ وَ لَهُمْ عَذابٌ أَلِيمٌ " (2)

حافظ : آیات شریفہ حق ہیں اور یقینا اگر کوئی شخص ان آیات کو چھپائے تو ان آیات کےتحت آجائے گا

لیکن ہم نے اب تک کسی ایسے حق کو نہیں پہچانا ہے جس کو چھپارہے ہوں ۔ البتہ کسی بھی حق کو پہچان لینے کے بعد اگر پوشیدہ کریں تو ہم بھی انہیں آیات کے حکم میں ہوں گے ۔ اور ہماری تمنا ہے کہ کسی وقت بھی ان آیات کے ذیل میں نہ آئیں۔

خیر طلب : اب خداوند علام کے لطف و عنایت اور حضرت خاتم الانبیاء کے خاص توجہات سے جہاں تک مجھ ممکن ہے اس حق کو بے نقاب کرتا ہوں ، جو اظہر من الشمس ہے اور برادران عزیز پر ( حاضرین جلسہ اہل تسنن کی طرف اشارہ) ظاہر کرتا ہوں کہ غالبا دونوں مذکورہ آیتیں برابر ہماری نگاہوں کے سامنے رہیں گی تاکہ خدا نکردہ ایسا نہ ہو کہ عادت اور تعصب غالب آجائے اور کسی امر حق رپ پردہ ڈال دیا جائے۔

حافظ : میں خدا کو گواہ کرتا ہوں کہ جس وقت کوئی حق بات مجھ پر ظاہر ہوجاتی ہے تو میں بے جا حجت نہیں کرتا چونکہ آپ کو میرے ساتھ رہنے ک اتفاق نہیں ہوا اور میرے اخلاق سے واقف نہیں کہ میں کیسا عزم رکھتا ہوں اور کوشش کرتا ہوں کہ خواہش نفس پر غالب آؤں جب آپ دیکھیے کہ میں کسی بیان کے مقابلے میں خاموش ہوگیا تو سمجھ لیجیئے کہ میں اس موضوع میں پوری طرح سے مطمئن ہوگیا ہوں اگر میرے پاس بے جا حجت ، مغالطہ دیتے اور مطالب میں غالب رہنے کا کوئی حیلہ ہو بھی جب بھی میں مجادلہ نہیں کرتا ہوں ۔ اور اگر ایسا کروں تو قطعا ان دونوں آیتوں کی زد میں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1 ـ جو لوگ ان واضح آیتوں کو جو ہم نے ہدایت خلق کے لیے نازل کی ہیں چھپاتے ہیں اور بعد میں اس کے کہ ہم نے ان لوگوں کی ہدایت کے لیے کتاب میں جو کچھ بیان کیا ہے ۔ پوشیدہ کرتے ہیں خدا اور( تمام جن و انس اور ملائکہ ) ان پر لعنت کرتے ہیں۔

2 ـ جو لوگ ان آیات کو چھپاتے ہیں ۔ اور ان پر پردہ ڈالتے ہیں جن کو ہم نے آسمانی کتاب سے نازل کیا ہے اور ان کو تھوڑی سی قیمت پر بیچ ڈالتے ہیں تو سوا آتش جہنم کے ان کی کوئی غذا نہیں اور روز قیامت غیظ و غضب کی وجہ سے خدا ان سے بات نہیں کرے گا ۔ ان کو نجاست معصیت سے پاک نہیں کرے گا اور ان کے لیے دردناک عذاب ہوگا۔

۳۰

آجاؤں گا ۔ اب میں آپ کے بیانات حقہ سننے کے لیے حاضر ہوں اور امید کرتا ہوں کہ خدا ہم کو اور آپ کو حق کی طرف راہنمائی کرے گا۔

خیر طلب : حافظ ابونعیم اصفہانی احمد بن عبداﷲ جو آپ کے اجلہ علمائے عظام محدثین فخام اور محققین کرام میں سے ہیں۔ اور ابن خلکان نے وفیات الاعیان میں ان کی تعریف کی ہے کہ اکابر حفاظ ثقات میں سے ہیں اور اعلم محدثین ہیں اور ان کی کتاب “ حلیة الاولیا” کی دس جلدیں بہترین کتابوں میں سے ہیں۔

اور صلاح الدین خلیل بن بیک الصفدی دانی بالوفیات میں ان کے بارے میں کہتے ہیں کہ تاج المحدثین حافظ ابو نعیم علم و زہد اور دیانت میں امام تھے روایات کے نقل وفہم اور حفظ در روایات میں بلند و بالا منزلت کے مالک تھے اور ان کی بہترین تصنیفات میں سے حلیة الاولیاء کی دس جلدیں ہیں۔ جو صحیحین سے مستخرج ہیں اور احادیث بخاری و مسلم کے علاوہ بہت سی ایسی حدیثیں نقل کی ہیں کہ گویا ان کو اپنے کانوں سے سنا ہے۔

اور محمد بن عبداﷲ الخطیب رجال مشکوة المصابیح میں ان کی تعریف کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ

" هو من مشائخ الحديث الثقاة المعمول بحديث ه م المرجوع الی قوم ه م کبير القدر ول ه من العمر ست و تسعون سن ه "

خلاصہ یہ کہ ایک ایسے چھیانوے سال کے عالم حافظ اور محدث جو آپ کے علماء کے نزدیک محلِ وثوق اور مایہ ناز ہیں اپنی معتبر کتاب “ حلیة الاولیا” میں اپنے اسناد کے ساتھ خیر امت ابن عباس سے روایت کرتے ہیں کہ۔

مقام تشیع کی تشریح میں آیات و روایات

جب سورہ 98 ( البینہ کی آیت نمبر6)

"إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّالِحاتِ أُولئِكَ هُمْ خَيْرُ الْبَرِيَّةِ جَزاؤُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ جَنَّاتُ عَدْنٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهارُ خالِدِينَ فِيها أَبَداً رَضِيَ اللَّه عَنْهُمْ وَ رَضُوا عَنْهُ "

یعنی جو لوگ ایمان لائے ہیں اور نیکو کار ہیں وہ یقینا بہترین اہل عالم ہیں ان کی جزا خدا کے نزدیک بہشت عدن کے باغ ہیں جن کے درختوں کے نیچے نہریں جاری ہیں وہ لوگ اس بہشت میں ہمیشہ نعمات سے بہرہ اندوز ہوں گے۔ خدا ان سے راضی ہے ۔ اور وہ خدا سے خوش ہیں) نازل ہوئی تو رسول اﷲ(ص) نے علی ابن ابی طالب (ع) سے خطاب کیا اور فرمایا کہ۔

۳۱

"يَا عَلِيُّ انت و شيعتك تاتي انت و شيعتك يوم القيامة راضيين مرضيين "

یعنی یا علی(ع) آیت مبارکہ میں خیر البریہ سے تم اور تمہارے شیعہ مراد ہیں روز قیامت تم اور تمہارے شیعہ اس حالت میں آئیں گے کہ خدا تم سے راضی ہوگا اور تم بھی خدا سے راضی و خوشنود ہوگے۔

ابوالموئد موفق بن احمد خوارزمی نے مناقب کی سترھویں فصل میں حاکم ابوالقاسم عبیداﷲ الحسکانی نے جو آپ کے مفسرین بزرگ کے فحول احلام میں سے ہیں کتاب شواہر التنزیل فی قواعد التفصیل میں محمد بن یوسف گنجی شافعی نے کفایت المطالب کے ص116 میں، سبط ابن جوزی نے تذکرہ خواص الامہ فی معرفتہ الائمہ کے صفحہ 31 میں ( بہ حذف آیت) اور منذر بن محمد منذر نے اور مخصوص طور پر حاکم نے روایت کی ہے کہ حاکم ابو عبداﷲ حافظ نے ( جو آپ کے اکابر علماء میں سے ہیں ) ہم کو کبر دی ایسے اسناد کیساتھ جو مرفوع ہیں یزید بن شراعیل اںصادی کاتب حضرا امیرالمومنین علی کرم اﷲ وجہ کی طرف کہ انہوں نے کہا کہ میں نے ان حضرت سے سنا کہ آپ نے فرمایا حضرت خاتم الانبیاء کی رحلت کے وقت آں حضرت کی پشت مبارک میرے سینے پر تھی۔ اس وقت فرمایا:

"يا علي ، ألم تسمع قول الله تعالى: إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّالِحاتِ أُولئِكَ هُمْ خَيْرُ الْبَرِيَّةِ؟ هم شيعتك، و موعدي و موعدكم الحوض إذا اجتمع الأمم للحساب تدعون غرا محجلين."

یعنی یا علی(ع) کیا تم نے یہ آیت شریفہ نہٰں سنی ہے؟ ( صاحبان ایمان واعمال صالحہ اور خیر البریہ) وہ تمہارے شیعہ ہیں اور میری اور تمہاری وعدہ گاہ حوض کوثر ے کنارے ہوگی جس وقت کل مخلوق حساب کے لیے جمع ہوگی تو تم غر محجلین کہہ کے پکارے جاؤ گے یعنی روشن اور سفید چہرے والو۔

جلال الدین سیوطی جو آپ کے مایہ ناز علماء میں سے ہیں اور نویں صدی ہجری میں ان کو طریقہ سنت و جماعت کا مجدد مانا گیا ہے ( جیسا کہ صاحب فتح المقال نے لکھا ہے) اپنی تفسیر در المثور فی کتاب اﷲ بالماثور، کے محل وثوق ہیں ۔ ( جیسا کہ ابن خلکان نے وفیات الاعیان میں ذہبی نے تذکرہ الحفاظ میں خوارزمی نے رجال مسند ابی حنیفہ اور طبقات شافعیہ میں حافظ ابوسعید نے اپنی تاریخ میں ان کی تعریف وتوثیق ی ہے۔ کہ ابن عساکہ فخر شافعیہ او اپنے زمانہ مٰں امام اہل حدیث تھے ۔ کثری العلم عزیز الفضل ثقہ صاحب تقوی اور سنہ550 ھ میں علماء اہل سنت وجماعت کے درمیان مشہور تھے) بروایت جابر بن عبداﷲ اںصاری جو حضرت رسول خدا کے کبار صحابہ میں سے تھے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا ۔ میں خدمت رسول اکرم میں حاضر تھا کہ اتنے میں علی بن ابی طالب وارد ہوئے پیغمب نے فرمایا ۔

"و الذي نفسي بيده، إن هذا و شيعته هم الفائزون يوم القيامة فنزلت إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّالِحاتِ أُولئِكَ هُمْ خَيْرُ الْبَرِيَّةِ. "

۳۲

یعنی قسم اس کی جس کے قبضے میں میری جان ہے یہ مرد ( اشارہ علی (ع) کی طرف) اور اس کے شیعہ قیامت کے روز نجات یافتہ ہیں اس وقت آیت مذکورہ نازل ہوئی۔

اور اسی تفسیر میں ابن عدی سے بروایت ابن عباس ( خیر امت) نقل کیا ہے کہ انہوں نے کہا میں خدمت رسول (ص) میں تھا کہ آیت مذکورہ نازل ہوئی ، رسول اﷲ (ص) نے امیرالمومنین علیہ السلام سے فرمایا ۔

"تاتي انت و شيعتك يوم القيامة راضيين مرضيين "

یعنی تم اور تمہارے شیعہ قیامت کے روز اس صورت سے آئیں گے کہ خدا سے راضی ہوں گے اور خدا تم لوگوں سے راضی ہوگا۔

مناقب خوارزمی فصل نہم میں بسند جابر بن عبداﷲ اںصاری نقل کیا ہے کہ انہوں نے کہا میں رسول اﷲ کی خدمت میں تھا۔ علی علیہ السلام ہم لوگوں کے پاس آئے تو آں حضرت (ص) نے فرمایا ۔ قد اتاکم اخی یعنی تمہاری طرف آیا ہے میرا بھائی و علی(ع)) اس کے بعد کعبہ کی طرف رخ کیا اور علی (ع) کا ہاتھ پکڑ کے فرمایا ۔

"و الذي نفسي بيده، إن هذا و شيعته هم الفائزون يوم القيامة"

یعنی قسم اس خدا کی جس کے قبضے میں میری جان ہے یہ علی(ع) اور اس کے شیعہ قیامت کے روز نجات یافتہ ہیں۔

پھر فرمایا کہ یہ علی (ع) تم سب سے پہلے ایمان لائے عہد خدا میں تم سب سے زیادہ با وفا ہیں رعایا کے درمیان تم سب سے زیادہ اںصاف کرنے والے اور تم سب سے زیادہ عادلانہ تقسیم کرنے والے ہیں اور پروردگار کے نزدیک تم سب سے زیادہ ان کا مرتبہ بلند ہے اسی وقت مذکورہ آیت نازل ہوئی۔ اس کے بعد علی (ع) کسی مجمع کے اندر آتے تھے تو اصحاب پیغمبر(ص) کہتے تھے جاء خير البري ه یعنی تمام لوگوں سے بہتر انسان آگیا۔

نیز ابن حجر نے صواعق میں اور ابن اثیر نے نہایہ جلد3 میں اس آیہ شریفہ کی شان نزول میں یہی روایت نقل کی ہے۔

جب اس کے علاوہ ابن حجر نے صواعق کے باب 11 میں حافظ جمال الدین محمد بن یوسف زرندی مدنی سے جو آپ کے فحول فقہاء علماء میں سے ہیں نقل کیا ہے کہ جب آیت مذکورہ نازل ہوئی تو رسول اکرم(ص) نے علی(ع) سے فرمایا :

" ي ا عَلِي أَنْتَ وَ شِيعَتُكَ خَيْرُ الْبَرِيَّةِ ، تَأْتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَنْتَ وَ شِيعَتُكَ رَاضِينَ مَرْضِيِّينَ وَ يَأْتِي عَدُوُّكَ غُضَّاباً مُقْمَحِينَ .فقال من عدوی قال من تبرئ منک ولعنک"

یعنی یا علی (ع) تم اور تمہارے شیعہ کل مخلوقات سے بہتر ہیں تم اور تمہارے شیعہ قیامت کے روز اس حالت سے آئیں گے کہ خدا بھی تم سب سے راضی ہوگا۔ تمہارے دشمن غصے میں بھرے ہوئے آئیں گے اور ان کے ہاتھ گردنوں سے بندھے ہوں گے پھر امیرالمومنین (ع) نے عرض کیا کہ میرا دشمن کون ہے؟ فرمایا جو شخص تم سے بیزاری اختیار کرے اور تمہارے اوپر لعن کرے۔

۳۳

علامہ سمہودی جواہر العقدین میں حافظ جمال الدین زرندی مدنی اور نورالدین علی بن محمد بن احمد مالکی مکی مشہور بہ ابن صباغ سے جو آپ کے اکابر علماء اور فحول فقہاء میں سے ہیں فصول المہمہ ص122 میں ابن عباس سے نقل کرتے ہیں کہ آیت مذکورہ نازل ہوئی تو رسول اکرم(ص) نے علی(ع) سے فرمایا۔

" هو أَنْتَ وَ شِيعَتُكَ تَأْتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَنْتَ وَ هم رَاضِينَ مَرْضِيِّينَ وَ يَأْتِي اعدائكَ غُضَّاباً مُقْمَحِينَ . "

یعنی وہ ہترین مرد تم اور تمہارے شیعہ ہیں تم اور وہ لوگ روز قیامت اس طرح آئیں گے کہ خدا سے راضی ہوں گے اور خدا ان سے راضی ہوگا اور تمہارے دشمن اس صورت سے آئیں گے کہ غم غصہ سے بھرے ہوئے اور ان کے ہاتھ ان کی گردنوں سے بندھے ہوں گے۔

میر سید علی ہمدانی شافعی جو آپ کے متمد علماء میں سے ہیں کتاب مودة القربیٰ میں اور ابن حجر متعصب صواعق محرقہ میں رسول اﷲ کی زوجہ محترمہ ام المومنین ام سلمہ سے نقل کرتے ہیں کہ آں حضرت(ص) نے فرمایا۔

"ي ا علی انت و اصحابک فی الجنه انت و ش ي عتک فی الجنه"

یعنی یا علی(ع) تم اور تمہارے اصحاب اور تمہارے شیعہ جنت میں رہیں گے۔

خوارزم کے اخطب الخطباء موفق بن احمد مناقب کی انیسویں فصل میں مسند کے ہاتھ حضرت رسول خدا (ص) سے نقل کرتے ہیں کہ علی(ع) سے فرمایا

" مَثَلُكَ فِي أُمَّتِي مَثَلُ الْمَسِيحِ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ "

یعنی تمہاری مثل امت میں حضرت مسیح عیسی بن مریم(ع) کے مثل ہے جن کی قوم کے تین فرقے ہوگئے ایک فرقہ مومنین کا جو حوارین تھے۔ ایک فرقہ ان کے دشمن کا جو یہود تھے اور ایک فرقہ غلات کا جنہوں نے ان جناب کے بارے میں غلو کیا ( یعنی ان کو خدا اور خدا کا شریک قرار دیا) اور میری امت بھی تمہارے بارے میں فرقہ پر منقسم ہوجائے گی۔ ( فرقة شيعتک و ه م المومنون ) یعنی ایک فرقہ تمہارے شیعوں کا ہے اور وہی مومنین ہیں۔ ایک فرقہ تمہارے دشمنوں کا ہے ۔ اور ناکثین اور تمہارے عہد اور بیعت کو توڑنے والے ہیں اور ایک فرقہ تمہارے بارے میں غلو کرنے والوں کا ہے۔ جو منکر حق اور گمراہ ہیں۔

" يَا عَلِيُّ وَ شِيعَتُكَ فِي الْجَنَّةِ وَ مُحِبُّو شِيعَتِكَ فِي الْجَنَّةِ وَ عدؤُكَ وَ الْغاَل فِيكَ فِي النَّارِ."

یعنی تم یا علی اور تمہارے شیعہ تمہارے شیعوں کے دوست بہشت میں ہوں گے۔ اور تمہارے دشمن اور تمہارے بارے میں غلو کرنے والے آتش جہنم میں جلیں گے۔

اس موقع پر نماز عشا کے لیے موذن کی آواز آئی اور سب حضرات نماز کے لے اٹھے نماز سے فراغت اور چائے نوشی کے بعد مولوی سید عبدالحی صاحب جو نماز جماعت کے لئے مسجد گئے تھے واپس ہوئے اور فرمایا کہ چونکہ میرا مکان قریب تھا لہذا چند کتابیں اپنے ساتھ لیتا آیا ہوں ۔ جو تفسیر سیوطی مودة القربی ، مسند امام احمد بن حنبل اور مناقب خوارزمی ہیں ( یہ کتابیں جلسوں کی آخری شب تک میرے پاس رہیں گی کتابیں کھول کر وہ حدیثیں اور ان کے علاوہ چند دوسری حدیثیں جو اسی مطلب کی تائید میں تھیں پڑھی گئیں۔ مولوی صاحبان کے چہروں کا رنگ متغیر ہو رہا تھا۔ اور میں خاص طور سے دیکھ رہا تھا کہ اپنے پیروؤں کے سامنے شرمندہ ہو رہے ہیں) جس وقت مودة القربی

۳۴

میں حدیث بالا کو پڑھا تو اس کے علاوہ ایک دوسری حدیث بھی نظر آئی۔ انہوں نے پڑھا کہ ام المومنین رسول اکرم(ص) سے روایت کرتی ہیں کہ آں حضرت(ص) نے فرمایا :

"يا علي ستقدم على اللَّه أنت و شيعتك راضين مرضيين، و يقدم عل ي ه عدوك غضاباً مقمحين. "

یعن ی یا علی( ع) عنقریب تم اور تمہارے شیعہ اس صورت سے خدا کے سامنے آئیں گے کہ خدا سے راضی ہوں گے۔ اور ان سے راضی ہوگا اور تمہارے دشمن خدا پر غصے میں بھرے ہوئے وارد ہوں گے اس حالت سے کہ ان کے ہاتھ ان کی گردنوں پر بندھے ہوں گے۔

خیر طلب : یہ تھا ایک مختصر نمونہ ان محکم دلائل میں سے جن کو کتاب خدا اور معتبر اخبار و روایات کی تائید حاصل ہے جو آپ کے اکابر کی کتابوں میں موجود ہے علاوہ ان روایات کے جو علمائے شیعہ کی تمام کتابون اور تفسیروں میں منقول ہیں۔ اگر میں چاہوں تو پروردگار کی تائید و توفیق سے صرف اپنی یاد داشت پر انہیں کتابوں کے ذریعہ سے جو آپ کے سامنے رکھی ہوئی ہیں، صبح تک برابر اس مقصد پر دلیلیں پیش کر سکتا ہوں، لیکن میرا خیال ہے کہ نمونے اور رفع اشتباہ کے لیے اسی قدر روایات کا نقل کرنا کافی ہوگا۔ تاکہ آپ حضرات اس کے بعد معاندیں کی بے سرو پا باتیں زبان پر نہ لائیں اور خارجیوں ، ناصبیوں اورا مویوں کے جگھڑے ہوئے جملوں سے بے خبر عوام کو یہ دھوکا نہ دیں کہ لفظ شیعہ کا موجد ملعون یہودی عبداﷲ ابن سبا تھا۔

حضرات محترم ! ہم شیعہ یہودی نہیں ہیں بلکہ محمدی ہیں اور پیروان علی (ع) کے لیے لفظ شیعہ کا موجد بھی ملعون عبداﷲ ابن سبا نہیں تھا ۔ بلکہ رسول اکرم(ص) کی ذات مبارک تھی نیز ہم لوگ عبداﷲ کو ایک منفاق اور ملعون شخص سمجھتے ہیں۔ اور کسی فرد یا جماعت کی تقلید بغیر دلیل و برہان کے نہیں کرتے جیسا آپ نے فرمایا ہے کہ زمانہ عثمان کے بعد سے پیروان علی(ع) پر لفظ شیعہ کا اطلاق کیا گیا ہے بلکہ خود پیغمبر(ص) کے زمانہ میں آں حضرت (ع) کے خاص خاص صحابہ کو شیعہ کہا جاتا تھا، جیسا کہ حافظ ابو حاتم رازی کتاب “ الزینتہ” میں جو انہوں نے صاحبان علوم کے درمیان مروجہ الفاظ کیتشریح مٰں لکھی ہے۔ لکھتے ہیں کہ پہلا نام جو زمانہ رسول خدا(ص) میں اسلام کے اندر وجود میں آیا وہ شیعہ تھا اور صحابہ میں سے چار افراد اس لقب کے حامل تھے۔ ابوذر غفاری، سلمان فارسی، مقداد ابن ابود کندی اور عمار یاسر۔ آپ حضرات غور فرمائیں کہ بھلا یہ کیونکر ممکن ہے ،کہ پیغمبر(ص) کے زمانہ میں خاص بلکہ خدا و رسول(ص) کے محبوب صحابہ میں چار افراد لقب شیعہ کے ساتھ یاد کیجئے جائیں اور پیغمبر(ص) سمجھتے ہوں کہ لفظ شیعہ بدعت ہے۔ پھر بھی لوگوں کو منع نہ فرمائیں چنانچہ معلوم ہوتا ہے۔ کہ ان لوگوں نے خود پیغمبر(ص) سے سنا تھا کہ علی(ع) کے شیعہ نجات یافتہ ہیں لہذا اس کو ذریعہ افتخار سمجھتے تھے۔ یہاں تک کہ ان حضرات کو کھلم کھلا شیعہ کہتے تھے۔

۳۵

سلمان و ابوذر اور مقداد و عمار کی منزل

اس بیان سے قطع نظر آپ حضرات عمل اصحاب کے حجت سمجھتے یں اور آں حضرت(ص) سے ایک حدیث نقل کرتے ہیں کہ فرمایا :

"ان اصحابی کالنجوم باي ه م اقتديتم ا ه تديتم ۔" یعنی بہ تحقیق میرے اصحاب مثل ستاروں کے ہیں ان میں سے جس کی بھی پیروی کرو گے ہدایت پاؤ گے ) تو کیا ابو الغداء نے اپنی تاریخ میں نہیں لکھا ہے کہ یہ چار نفر جو اصحاب پیغمبر یں سے تھے۔ سقیفہ بنی ساعدہ کے روز علی(ع) کی ہمراہی میں ابوبکر کی بیعت پر تیار نہیں ہوئے۔ پھر آپ حضرات کس وجہ سے ان کے عمل اور بیعت سے انحراف کو حجت نہیں سمجھتے ہیں؟ باوجودیکہ خود آپکے علماء نے لکھا ہے کہ یہ حضرات خدا اور رسول(ص) کے محبوب تھے۔ چنانچہ ہم لوگ بھی انہیں کی پیروی کرتے ہیں، کیونکہ وہ حضرت علی (ع) کے پیرو تھے، لہذا خود آپ ہی کی منقولہ حدیث کے ماتحت ہم ہدایت کے راستے پر ہیں۔

آپ حضرات کی اجازت سے وقت کا لحاظ کرتے ہوئے آپ کے لیے چند روایتیں نقل کرتا ہوں حافظ ابو نعیم اصفہانی کے علیة الاولیاء جلد اول ص172 میں اور حجر مکی نے ان چالیس حدیثوں میں سے جو انہوں نے صواعق محرقہ کے اندر حضرت علی(ع) کے فضائل میں لکھی ہیں۔ پانچویں حدیث میں ترمذی اور حاکم نے بریدہ سے نقل کیا ہے۔ کہ رسول اکرم(ص) نے فرمایا :

"ان اﷲ امرنی بحب اربعة و اخبرنی ان ه يحب ه م ۔" یعنی خدا نے مجھ کو چار شخصوں کی دوستی کا حکم دیا ہے اور مجھ کو خبر دی ہے کہ وہ بھی ان کو دوست رکھتا ہے۔ لوگوں نے عرض کی یا رسول اﷲ(ص) وہ چار نفر کون ہیں؟ تو فرمایا ۔ علی ابن ابی طالب(ع)، و ابوذر و مقداد و سلمان۔

ابن حجر نے حدیث ںمبر 39 میں ترمذی سے اور حاکم نے انس بن مالک سے نقل کیا ہے کہ آں حضرت (ص) نے فرمایا :

"إِنَّ الْجَنَّةَ لَتَشْتَاقُ إِلَى ثَلَاثَةٍ عَلِيٍّ وَ عَمَّارٍ وَ سَلْمَانَ ."

یعنی بہشت تین شخصوں کی مشتاق ہے اور وہ تین علی(ع) و عمار اور سلمان ہیں۔

تو کیا رسول اﷲ(ص) کے ان اصحاب خاص کا طیرقہ اور طرز عمل جو محبوب خدا اور رسول(ص) اور جتنی ہیں سند نہن ہے او حالی قابل اعتماد نہیں ہے تاکہ مسلمانوں کے لیے قابل قبول اور لائق تقلید بن سکے ! ایک شرمناک بات نہیں ہے کہ آپ کی نظر میں اصحاب پس وہی لوگ ہیں جنہوں نے سقیفہ کے کھیل سے موافقت کی اور بقیہ رسول اﷲ(ص) کے پاک صحابہ جنہوں نے اہل سقیفہ کے مقصد سے مخالفت کی وجہ سے اعتبار سے ساقط اور بے اثر بن جائیں ؟ ایسی صورت میں تو بہتر یہ تھا کہ جو حدیث آپ حضرات نے نقل کی ہے اس کو عمومیت کیساتھ نہ کہتے بلکہ یہ کہتے کہ

۳۶

ان بعض اصحابی کالنجوم ۔ تاکہ اس مصیبت میں گرفتار نہ ہوتے اور ہم لوگوں کو بھی دائرہ ہدایت سے خارج نہ کہتے۔

خلفاء دیالمہ اور غازاں خان اور شاہ خدا بندہ کے زمانہ میں

ایرانیوں کی توجہ اور تشیع کا سبب

لیکن آپ نے جو یہ فرمایا کہ شیعہ مذہب ایک سیاسی مذہب ہے اور مجوس ایرانیوں نے عربوں کی سلطنت اور اقتدار سے جان بچانے کے لیے اسی کو سیاست کے نظریہ سے قبول کیا ہے تو آپ نے بڑا ظلم کیا کہ بغیر توجہ اور غور و فکر کے اسلاف کی پیروی میں ایسا فرما دیا اس لیے کہ میں اس سے قبل ثابت کرچکا ہوں کہ شیعہ ایک اسلامی مذہب ہے اور ایک ایسا طریقہ ہے جس کو خاتم الانبیاء نے خدا کے حکم سے امت کے سامنے رکھا۔ ہم لوگ آں حضرت (ص) ہی کے حکم سے امیرالمومنین حضرت علی (ع) اور ان کی اولاد طاہرین علیہم السلام کی پیروی کرتے ہیں اور حق کی امید میں ان ہدایات کے مطابق جو ان حضرات نے ہم کو دیئے ہیں، ہم ان پر عمل کرتے ہیں اور اپنے کو نجات کا مستحق سمجھتے ہیں بلکہ جن لوگوں نے بغیر رسول اﷲ(ص) کسی چھوٹی ہدایت کے سقیفے کی بنیاد قائم کی وہ البتہ سیاسی تھے نہ کہ پیغمبر(ص) کے ارشاد سے عترت طاہرہ کی پیروی کرنے والے کیونکہ عترت و اہل بیت رسالت کی پیروی کے لیے تو آں حضرت (ص) سے ہدایت مل چکی ہے اور آپ کی معتبر کتابوں میں کثرت سے اس کا ذکر موجود ہے لیکن سقیفہ اور اہل سقیفہ کی پیروی میں خلیفہ سازی کے عنوان سے کبھی کوئی فرمان صادر نہیں ہوا ہے۔ اس کے علاوہ منزل ولایت امیرالمومنین و اہل بیت طاہرین علیہم السلام کی طرف ایرانیوں کی توجہ کے بارے میں حضرات اہل تسنن نے عناد و تعصب کے تحت یا عادت کی مطابق خلفاء عن سلف بغیر غور تحقیق کے فیصلہ کیا ہے اور اسی طرح دوسرے مصنفین کو جو اہل تسنن کیساتھ رہنے سہنے اور ان کی کتابوں کا مطالعہ کرنے کی وجہ سے دھوکے میں مبتلا ہوگئے ہیں، تنہا پیش قاضی روی راضی آئی، کہ مشہور مثل کے موافق یہ خیال پیدا ہوگیا کہ ایرانیوں نے از روئے سیاست مذہب حق تشیع اختیار کیا ہے۔

در حقیقت یا تو چاہا نہیں ہے یا ممکن نہیں ہوسکا کہ غور کریں اور عادت و تعصب سے الگ ہوکر امیر المومنین (ع) اور ان کے اہل بیت (ع) کی طرف ایرانیوں کی توجہ اور ان کے ساتھ وابستگی کی اصل وجہ دریافت کریں ورنہ اگر تھوڑے سے دقت اور غور و تامل سے کام لیتے تو حقیقت تک رسائی ہوجاتی اور سمجھ لیتے کہ کوئی بھی فرد یا قوم اگر کوئی عمل سیاست کے نظریہ سے انجام دیتی ہے تو وہ وقتی ہوتا ہے۔ اور نتیجہ بر آمد ہوجانے اور مطلب و مقصد حاصل کر لینے کے بعد

۳۷

جس راستے سے آئی تھی اسی راہ پر پلٹ جاتی ہے ۔ نہ یہ کہ ہزاروں سال اس عقیدہ حقہ پر قائم رہیں ، اس راہ میں جان بازیاں دکھائیں یہاں تک کہ لا الہ الا اﷲ محمد رسول اﷲ کے بعد اپنے خون سے کلمہ علی ولی اﷲ کی حفاظت کریں اور اس پر فخر کریں۔

اب میں تاریخ کو روشن کرنے کے لیے آپ حضرات کی اجازت سے اور وقت کا لحاظ کرتے ہوئے مختصر اشارے کے ساتھ دوسرے رہنمایاں اقوام کے درمیان ان حضرت اور ان کے اہل بیت طاہرین(ع) کیساتھ ایرانیوں کی وابستگی کا حقیقی سبب عرض کرتا ہوں تاکہ آپ یہ سمجھ لیں کہ ان لوگوں نے سیاست کے نقطہ نظر سے تشیع کا اظہار نہیں کیا بلکہ حقیقت و برہان اور قلبی لگاؤ کی جہت سے تشیع کا حق مذہب اختیار کیا۔

اولا ایرانیوں کو عقل و زکاوت کا یہ تقاضا ہے کہ اگر جہالت اور عادت و تعصب مانع نہ ہوتو حق اور حقیقت کو جلد سمجھ لیتے ہیں اور دل و جان سے قبول کر لیتے ہیں چنانچہ ہیں جب عرب مسلمانوں نے ایرانیوں کو فتح کیا تو باوجودیکہ ان لوگوں کو کامل آزادی دے رکھی تھی اور مقدس دین اسلام کو قبول کرنے کے لیے کوئی جبر و تشدد نہیں کرتے تھے پھر بھی مسلمانوں کیساتھ معاشرت اور وقت نظر کیساتھ تحقیق کرنے کے نتیجہ میں جیسے ہی حقیقت اسلام کا سراغ لگا لیا فورا کئی ہزار سال کے دین مجوسیت اور آتش پرستی کو باطل قرار دے دیا اور اور انتہائی شوق و رجحان اور قلبی تعلق کے ساتھ ( خداؤں اہرمن ویزداں) کے عقیدے سے منہ موڑ کے دین وحدانیت کو اختیار کر لیا اور اسی طرح جس وقت مذہب شیعہ یعنی حضرت علی علیہ السلام کی پیروی کے برحق ہونے پر ٹھوس دلیلیں نظر آئیں تو عقل و دانش کے حکم سے اس کے اتباع اور پیروی کو فرض سمجھا۔

نیز آپ کے بہت سے کم فہم مصنفین کے قول کے بر خلاف مقام ولایت پر ایرانیوں کی توجہ اور امیرالمومنین علیہ السلام سے ان کا ربط خلافت ہارون و مامون کے زمانے میں پیدا نہیں ہوا بلکہ خود رسول اﷲ(ص) کے عہد سے تخل مودت نے ایرانیوں کے دل میں اپنی جڑیں پھیلائیں۔

کیونکہ جب کوئی ایرانی مدینے آتا تھا۔ اور مسلمان ہوتا تھا تو مخصوص ایرانی ذکاوت اور ہوشمندی کی بنا پر حضرت علی(ع) میں حق اور حقیقت کا مطالبہ کرتا تھا ۔ لہذا رسول اکرم صلی اﷲ علیہ و آلہ و سلم کے حکم اور راہنمائی سے ولایت علی(ع) کی حبل متین اور ریسمان محکم سے متمسک ہو جاتا تھا ، اس سلسلے کی پیلی کڑی سلمان فارسی تھے جو ایمان کے سارے درجات اور مراتب پر فائز ہوئے یہاں تک کہ خاتم الانبیاء نے جیسا کہ فریقین کے علماء نے لکھا ہے ان کے بارے میں فرمایا سلمان منا اہلبیت ۔ یعنی سلمان ہم اہل بیت سے ہیں ۔ اور وہ اسی زمانے سے سلمان محمدی مشہور ہوئے یہ سلمان خالص شیعوں میں سے ولایت امیرالمومنین (ع) سے متمسک اور سقیفہ کے شدید مخالفین میں سے تھے جن کی پیروی آپ کی کتابوں میں منقول حدیث کے حکم سے شاہراہ ہدایت ہے۔ اس لیے کہ حضرت علی(ع) کے بارے میں انہوں

۳۸

نے قرآن مجید کی آیات اور رسول اﷲ(ص) کے بیانات سنے تھے اور عین الیقین کے ساتھ سمجھ لیا تھا کہ علی(ع) کی اطاعت خدا اور رسول (ص) کی اطاعت ہے کیونکہ رسول برحق(ص) کو بار بار یہ فرماتے ہوئے سنتے تھے کہ

" من اطاع علیا فقد أطاعني و من أطاعنى فقد اطاع اللّه. و من خالف عليا فقد خالفني و من خالفني فقد خالف اللّه"

یعنی جس نے علی(ع) کی اطاعت کی اس نے میری اطاعت کی اور جس نے میری اطاعت کی اس نے خدا کی اطاعت کی اور جس شخص نے علی(ع) کی مخالفت کی اس نے میری مخالفت کی اور جس نے میری مخالفت کی اس نے خدا کی مخالفت کی اس کے علاوہ جو ایرانی بھی مدینے پہنچا اور مسلمان ہوا خواہ پیغمبر(ص) کے زمانے میں ہو یا بعد کے عہدوں میں وہ ان حضرت کے سلسلے اور اطاعت میں داخل ہو جاتا تھا اس وجہ سے خلیفہ ثانی کو سخت تعصب پیدا ہوا اور ان لوگوں پر پابندیاں لگانے کا تہیہ کر لیا۔ چنانچہ انہیں پابندیوں اور سختیوں نے ان کے دلوں میں کینہ اور عداوت پیدا کر دی اور وہ لوگ بہت متاثر ہوئے کہ رسول اﷲ(ص) کی سیرت اور ہدایات کیخلاف خلیفہ نے ہم کو کس لیے راندہ درگاہ اور حقوق اسلام سے محروم بنا دیا ہے ان باتوں کے علاوہ جس چیز نے سب سے زیادہ ایرانیوں کو حضرت علی(ع) کی بلند منزلت اور ان کی عترت طاہرہ کی طرف متوجہ کیا کہ انہوں نے آں حضرت (ص) کے بارے میں پوری تحقیقات کی اور آپ کی محبت ان کے دلوں میں جاگزیں ہوگئی وہ مقید ایرانی شاہزادوں کے لیے امیرالمومنین علیہ السلام کی مکمل طرفداری تھی کیونکہ جس وقت مدائن ( میسفون) کے قیدی مدینے لائے گئے تو خلیفہ ثانی نے حکم دیا کہ ساری مقید عورتوں کو مسلمانوں کی کنیزی میں دیدیا جائے امیرالمومنین علیہ السلام نے منع کیا اور فرمایا کہ بادشاہوں کی اولاد مستثنی اور لائق احترام ہے۔ یزد جرد شہنشاہ ایران کی دو لڑکیاں بھی اسیروں میں ہیں، ان کو کنیزی میں نہیں دیا جاسکتا ۔ خلیفہ نے کہا پھر کیا کرنا چاہئے۔ حضرت نے فرمایا کہ ان کو حکم دیجئے کہ اٹھیں اور مسلمانوں میں سے جس شخص کو چاہیں آزادی کے ساتھ اپنی شوہری کے لیے منتخب کر لیں چنانچہ آں حضرت کے ارشاد کی مطابق ان دونوں لڑکیوں نے اٹھ کر اصحاب کے درمیان ایک نظر ڈالی، شاہ زنان نے محمد ابن ابی بکر کو ( جو حضرت کے پروردہ اور ربیب تھے) اور شہر بانو نے سبط رسول(ص) حضرت رسول(ص) حضرت امام حسین(ع) کو انتخاب کیا اور عقد شرعی کے ساتھ ان کے گھروں میں گئیں۔ شاہ زنان سے خدا نے محمد کو ایک فرزند عطا فرمایا جن کا نام قاسم فقیہ تھا اور یہ امام ششم حضرت صادق آل محمد علیہ السلام کی مادر گرامی ام فروہ کے پدر بزرگوار ہیں۔ اور شہر بانوں سے ( امام چہارم حضرت زین العابدین علیہ السلام متولد ہوئے۔ جس وقت یہ خبر اور ایرانی شاہزادیوں کے لیے حضرت کی طرفداری کی اطاعت ایران والوں کو پہنچی تو ان کو آپ کی وفات مبارک سے ایک خاص ربط پیدا ہوگیا اور یہی معاملہ اور حضرت کے ساتھ تعلق خاطر اس کا سبب بناکہ وہ آپ کے بارے میں گہری جانچ پڑتال کریں۔ خصوصیت کےساتھ مسلمانوں کے ہاتھوں ایران کے فتح ہونے کے بعد جب ان سے قریب ہوئے تو دلائل حقہ ےساتھ ان حضرت کی ولایت و امانت اور خلافت بلا فصل پر ایمان لائے اور پوری قبلی توجہ حاصل کی اور جیسے ہی مانع برطرف ہوا اور موقع ہاتھ آیا اپنے عقائد اور قلبی تعلق کا اعلان

۳۹

اور اپنے مذہب کا اظہار کر دیا۔

لہذا جیسا آپ نے فرمایا ہے اس عقیدے کا ظہور اور مذہب کی آزادی ہارون و مامون کے زمانہ خلافت یا سلطنت صفویہ کے دور سے کوئی ربط نہیں رکھتی بلکہ سلطنت صفویہ کے ظاہر ہونے سے سات سو سال قبل ( یعنی چودھویں صدی ہجری میں) تشیع کا مذہب حق ایران میں جلوہ گر ہوا۔ جب زمام اختیار آل بویہ کے ہاتھوں میں آئی تو اس حقیقت کا چہرہ بے نقاب ہوگیا اور ایرانیوں نے پوری طرح سے آزاد ہوکر علی الاعلان اپنی نسبت کا اظہار کیا اور دلی عقائد کو نمایاں کر دیا۔

مغلوں کے دور میں تشیع کا ظہور

یہاں تک کہ سنہ694 ھ میں جب ایران جکی سلطنت فازاں خان مغل کے ( جس کا اسلامی نام محمود تھا) ہاتھوں میں پہنچی تو اس نے اہل بیت علیہم السلام کے طرف خاص توجہ کی اور تشیع کا مذہب حق اور زیادہ نمایاں ہوگیا۔ اس کی وفات کے بعد سنہ 707 ھ میں جب سلطنت فاذاں خان کے بھائی محمد شاہ خدا بندہ کو ملی تو جیسا کہ حافظ و عالم اور مورخ شافعی ہمدانی نے اپنی تاریخ میں درج کیا ہے۔

قاضی القضاة کے ساتھ علامہ حلی کا مناظرہ

ان مباحثوں اور مناظرون کے نتیجہ میں جو دربار شاہی میں باد شاہ کے سانے ممتاز زمانہ اور اس دور کے مایہ ناز شیعہ عالم جمال الملة والدین علامہ کبیر حسن بن یوسف بن علی مطہر علی اور اس زمانہ کے علماء اہل سنت میں افضل و اعلم خواجہ نظام الدین عبدالملک مراغی القضاة شافعی کے درمیان واقع ہوئے اور اس سلسلے میں امامت کا مبحث موضوع گفتگو قرار پایا ۔ جس میں جناب علامہ نے محکم اور قاطع دلائل و براہین اور ایسی وضاحت کے ساتھ امیرالمومنین علیہ السلام کی امامت و خلافت بلافصل کو ثابت اور دوسروں کے دعوے کو رد فرمایا کہ حاضرین دربار سے کسی کو شک و شبہ کی گنجائش نہیں رہی یہاں تک کہ خواجہ نظام الدین نے کہا کہ جناب علامہ کی دلیلیں بہت روشن اور قوی ہیں لیکن چونکہ ہمارے اسلاف ایک راستے پر گامزن رہے ہیں۔ لہذا ہم کو بھی چاہیئے کہ عوام کو خاموش کرنے اور کلمہ اسلام میں تفرقہ اندازی سے بچنے کے لیے اسی راہ پر چلتے رہیں اور پردہ فاش نہ کریں چونکہ اس موقع پر بادشاہ کے دل میں تعصب نہیں تھا اور گوش تحقیق سے دونوں طرف کی دلیلیں سن رہا تھا۔ لہذا مباحثات

۴۰