فریقین کے عقائد کا تحلیلی جائزہ جلد ۲

فریقین کے عقائد کا تحلیلی جائزہ15%

فریقین کے عقائد کا تحلیلی جائزہ مؤلف:
: مولانا شاہ مظاہر حسین
زمرہ جات: مناظرے
صفحے: 367

جلد ۱ جلد ۲ جلد ۳
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 367 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 206526 / ڈاؤنلوڈ: 6000
سائز سائز سائز
فریقین کے عقائد کا تحلیلی جائزہ

فریقین کے عقائد کا تحلیلی جائزہ جلد ۲

مؤلف:
اردو

یہ کتاب برقی شکل میں نشرہوئی ہے اور شبکہ الامامین الحسنین (علیہما السلام) کے گروہ علمی کی نگرانی میں اس کی فنی طورپرتصحیح اور تنظیم ہوئی ہے


1

2

3

4

5

6

7

8

9

10

11

12

13

14

15

16

17

18

19

20

21

22

23

24

25

26

27

28

29

30

31

32

33

34

35

36

37

38

39

40

41

42

43

44

45

46

47

48

49

50

51

52

53

54

55

56

57

58

59

60

61

62

63

64

65

66

67

68

69

70

71

72

73

74

75

76

77

78

79

80

81

82

83

84

85

86

87

88

89

90

91

92

93

94

95

96

97

98

99

100

نمازشب انجام دینے سے اچھے اخلاق اورنیک سیرت کامالک بن جاتاہے چنانچہ اس مطلب کویوں ذکرفرمایاہے :وتحسن الخلق کہ خوش اخلاق اورنیک سیرتی کی اہمیت اورضرورت کے تمام انسان قائل ہیں اگرچہ کسی قانون اورمذہب سے منسلک نہ بھی ہو لہٰذااگرکوئی شخص خوش رفتار اوراچھے اخلاق کامالک بنناچاتاہے تونمازشب کوہرگزفراموش نہیں کرناچاہئے کیونکہ نمازشب کانتیجہ خوش اخلاقی اورنیک سیرتی ہے ۔

١٤۔نمازشب بصیرت میں اضافہ کاسبب

دنیوی فوائد میں سے ایک جسکا امامؑ نے مذکورہ روایت میں تذکرہ فرمایا ہے بصیرت اور بینائی میں اضافہ ہے کہ اس مطلب کو یوں بیان فرمایا ہے:وتجلّواالبصر یعنی نماز شب کی وجہ سے آنکھوں کی بصیرت میں اضافہ ہوتاہے ۔

توضیح : دنیا میں انسان کو دی ہوئی نعمتوں میں سے ایک اہم ترین نعمت بصیرت ہے کہ جس کی حفاظت کے لئے خود خدا نے ہی ایک ایسا نظام اور سسٹم مہیا فرمایا ہے کہ جس کی تحقیق کرنے والے حضرات اس سے واقف ہیں لہٰذا انسان کی کوشش بھی اسی کی حفاظت اور بقا رکھنے میں مرکوزہے پس اگر ہم بصیرت میں اضافہ اور نوراینیت میں ترقی کے خواہاں ہیں تو نماز شب پڑھنا ہوگا

١٥۔ قرضہ کی ادائیگی کا سبب نماز شب

نیز دنیوی فوائد میں سے ایک یہ ہے کہ نماز شب قرضہ کی ادائیگی کا سبب ہے چنانچہ امام نے فرمایا و تقضی الدین یعنی نماز شب قرضہ کو ادا کرتی ہے کہ دنیا میں انسان کے لئے مشکل ترین کاموںمیں سے ایک قرضہ کی ادائیگی ہے کہ اس سے نجات ملنا بہت ہی مشکل ہوتا ہے لہٰذا مقروض حضرات کو ہمیشہ سرزنش اور اہانت کا سامنا کرنا پڑتاہے اگر ہم اس سے نجات او معاشرے میں باوقار رہنا چاہتے ہیں تو نماز شب کا پابند رہنا ہوگا چنانچہ امام نے فرمایا: تدر الرزق نیز پریشانی کی برطرفی کا سبب بھی نماز شب ہے

۱۰۱

١٦۔نماز شب دشمن پر غلبہ پانے کا ذریعہ

اگرہم نمازشب انجام دیناشروع کردیں توانشاء اﷲہم اپنے دشمنوں پرہمیشہ غالب اورہروقت ہماری قسمت میں فتح ونصرت ہوگی خواہ ہمارادشمن ظاہری ہویاباطنی اگرکوئی شخص نمازشب جیسے اسلحے کے ساتھ مسلّح ہوکرمیدان جنگ میں واردہوجائے تویقیناکامیابی اورفتح سے ہمکنارہوجائے گالہٰذامسلمانوں کابہترین اسلحہ یہی نمازشب ہے چنانچہ مولاعلی علیہ السلام کی سیرت طیبہ کومطالعہ کرنے سے اس مطلب کی وضاہت ہوجاتی ہے کہ آپ نے بہتّرجنگوںمیں دشمنوںسے مقابلہ کیااورہمیشہ مشکلات میں کامیاب ہوئے کہ اس کامیابی کے پیچھے نمازشب جیسے عظیم معنوی اسلحہ کی طاقت تھی کہ جس سے آپ مددلیاکرتے تھے اس طرح امام حسین علیہ السلام نے کربلامیں اس انسان ساز عظیم قربانی کے موقع پردشمنوں سے جنگ کرنے سے پہلے ایک رات کی مہلت مانگی تاکہ نمازشب انجام دیں اوراپنی بہن بی بی زینب سے نماز شب کی سفارش بھی کی لہٰذانمازشب کے فوائد میں سے ایک دشمنوں پرغلبہ ہے کہ اس مطلب کو امام )ع(نے یوںارشادفرمایا:صلاة ا لیل سلاح علیٰ الاعدائ (١)

یعنی نمازشب دشمنوںپرفتح پانے کے لئے بہترین اسلحہ ہے اسی مضمون کے مانندکچھ اورروایات کاتذکرہ پہلے ہوچکاہے ان تمام روایات کانتیجہ یہ ہے کہ نمازشب مشکلات کی برطرفی اوردشمنوںپرکامیابی کابہترین ذریعہ ہے اگرکسی کادشمن طاقت اوراسلحہ وغیرہ کے حوالے سے کسی پرغالب نظرآئے تواسے چاہئے کہ وہ نمازشب انجام دے کیونکہ نماز شب ہی انسان سے ہرلمحات پرحملہ آورہونے والے دشمن کودورکردیتی ہے کہ جس دشمن کوقرآن میں عدوء مبین کی تعبیرسے یادفرمایاہے۔

چنانچہ اس مطلب کوامام علی علیہ السلام نے یوں بیان فرمایاہے ''صلاة الیل کراهته الشیطان'' نمازشب پڑھنے والوں کوشیطان نفرت کی نگاہ سے دیکھتاہے لہٰذاعدومبین ہے یعنی انسان کاآشکار دشمن شیطان ہے کہ اس کے بارے میں سب کااجماع ہے اگرچہ خودشیطان کی حقیقت کے بارے میںعلماء اورمحققین کے درمیان اختلاف نظرپائی جاتی ہے کہ جن کاخلاصہ یہ ہے شیطان کی حقیقت کے بارے میں تین نظریے پائے جاتے ہیں ۔

١۔شیطان انسان کی مانندایک مستقل موجود ہے جوانسان کونظرنہیں

____________________

(١)بحارج٨٧.

۱۰۲

آتاہے لیکن ہمیشہ انسان پرمسلط رہتاہے لہٰذاانسان کی اعضاء وجوارح پرغیرشرعی تصرف کرتاہے جس اس کی حرکتیں شیطانی نظرآتاہے ۔

٢۔یہی دنیا عین شیطان ہے شیطان کوئی مستقل چیزنہیں ہے ۔

٣۔خودانسان ہی عین شیطان ہے ہمارے محترم استاد حضرت آیت اﷲمصباح یزدی نے اپنے فلسفہ اخلاق کے لیکچرمیں ان نظریات میں سے پہلے نظریے کوقبول کیاہے اورکہتے ہیںکہ شیطان ایک مستقل موجودہے لہٰذا مزید تفصیلات کے لئے ان کے فلسفہئ اخلاق کے موضوع پر لکھی ہوئی کتاب کی طرف مراجعہ فرمائےے۔

خلاصہ یہ ہے کہ شیطان کاوجوداوراس کاانسان کے لئے عدو مبین اورسب سے خطرناک دشمن ہوناایک واضح اورمسلم حقیقت ہے جس کاقرآن مجیدمیں بھی متعددبارذکرہواہے جیساکہ ارشادہے( انّ الشیطان لکم عدو مبین ) اورخالق رحیم نے اس خطرناک اورعیاردشمن سے بچاؤکے متعددذریعے فراہم فرمایاہے جن میں سے ایک اہم ذریعہ نمازشب ہے ۔

۱۰۳

١٧۔نمازشب باعث خیروسعادت

نماز شب کے مادّی فوائد میں سے ایک یہ ہے کہ نماز شب انجام دینے سے مؤمن کو خیر و سعادت نصیب ہوتی ہے کہ علم اخلاق کے دانشمندوں نے خیر و سعادت کے اصول و ضوابط کے بارے میں مختلف نظریات کو ذکر کیا ہے کہ جن کی آراء کا تذکرہ کرنا اس کتاب کی گنجائش سے باہر ہے لہٰذا اختصار کے پیش نظر راقم الحروف اس کی طرف صرف اشارہ کرنا ضروری سمجھتا ہے کیونکہ نماز شب ایک ایسی نعمت ہے کہ جس کی برکت سے دنیا میں ہی انسان سعادت مند بن جاتا ہے اور ہر باشعور انسان کی یہی کوشش رہی ہے کہ سعادت مند بن جائے اسی لئے انسان ہزاروں زحمتیں اور مشکلات اٹھاتا ہے تاکہ سعادت جیسی عظیم نعمت حاصل کرنے سے محروم نہ رہے پیغمبر اکرم)ص( نے جنگ تبوک میں اپنے صحابی معاذ ابن جمیل سے فرمایا کیا میں تجھے خیر و سعادت کے اسباب سے مطلع نہ کروں تو معاذ ابن جمیل نے کہا: یارسول اﷲ کیوں نہیں! اس وقت پیغمبر اکرم)ص( نے فرمایا روزہ رکھنے سے جہنم کی آگ سے نجات مل جاتی ہے اور صدقہ دینے کے نتیجے میں اشتباہات کا خسارہ ختم ہوجاتا ہے جبکہ اخلاص کے ساتھ شب بیداری کرنے سے سعادت مند ہوجاتا ہے پھر اس آیہئ شریفہ کی تلاوت فرمائی:

( تَتَجَافَی جُنُوبُهُمْ عَنْ الْمَضَاجِعِ ) (١)

یعنی نماز شب پڑھنے والے اپنے پہلو کو بستروں سے دور کیا کرتے ہیں۔(٢) لہٰذا جو انسان باعزت اور سعادت مند ہونےکا خواہاں ہے تو اسے چاہیے کہ وہ نماز شب انجام دے ۔

____________________

(١) سورہئ سجدہ آیت ١٦.

(٢)بحار ج٨٧.

۱۰۴

١٨۔انسان کے اطمئنان کا ذریعہ

اسی طرح نماز شب کے فوائد مادّی میں سے ایک یہ ہے کہ نماز شب پڑھنے سے انسان کو سکون اور آرام حاصل ہوجاتا ہے کہ آج انسان اکیسویں صدی میں داخل ہے اور آبادی چھہ ارب سے بھی تجاوز کرچکی ہے لیکن ان میں بہت سارے انسان سکون او ر آرام جیسی نعمت کے حصول کی خاطر منشیات اور مضر اشیاء کے عادی بن چکے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ایسے وسائل انسان کو حقیقی آرام و سکون مہیا کرنے سے قاصر ہیں کیونکہ کچھ عرصہ شراب اور دیگر مضر چیزوں کے استعمال سے سکون اور آرام پیدا ہونے کے بعد نتیجتاً خودکشی کرلیتا ہے یا پھر انسانیت کے دائرے سے ہی نکل جاتا ہے اسی لئے شریعت اسلام میں اس قسم کے مضر چیزوں کے استعمال کوحرام قراردیاگیاہے لہٰذااگرہم ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے اسلامی تعلیمات کاپوری طرح سے پابندہوجائے تومعلوم ہوتاہے کہ اس میں کس قدرلذت اورسکون ہے کہ جس کاہم اندازہ نہیں لگاسکتے اوراسی کے طفیل ہمارے نفسیاتی تمام امراض دور ہوجاتے ہیں کہ اس مطلب کو پیغمبر اکرم)ص( نے یوں بیان فرمایا ہے:

صلاة اللیل راحة الابدان (١)

یعنی نماز شب کی وجہ سے بدنوں میں آرام و سکون پید اہوجاتا ہے ۔

____________________

(١)بحار ج٨٧

۱۰۵

١٩۔نماز شب طولانی عمر کا ذریعہ

اگر انسان غور کرے تو معلوم ہوتا ہے کہ ہر انسان کے نزدیک عمر اور زندگی سے زیادہ محبوب کوئی اور چیز نظر نہیں آتی بہت سار ے محققین نے عمر میں ترقی اور اضافہ کی خاطر مختلف راستوں کو بیان کیا ہے لیکن جس حقیقی راستے کی نشاندہی اسلامی تعلیمات اور آئمہ معصومینؑ کے اقوال میں کی گئی ہے اس کا اور کسی محقق کی بات یا نظریہ میں ملنا مشکل ہے لہٰذا اگر قرآنی تعلیمات یا انبیاء اور آئمہ کے اقوال کا مطالعہ کرے تو معلوم ہوتا ہے ان کے فرمودات میں انسان کی روز مرہ زندگی کی تمام ضروریات کی طرف رہنمائی پائی جاتی ہے اگر چہ انسان یہ خیال کرے کہ نماز شب اور طولانی عمر کا آپس میں کیا رابطہ ہوسکتا ہے؟ لیکن انبیاء اور آئمہ کے اقوال اور ان کے عمل و کردار میں فائدہ ہی فائدہ ہے جس کی حقیقت کو درک کرنے سے اکثر لوگ قاصرہیں پس اگر انسان اپنی عمر میں ترقی دولت میں اضافہ کرنا چاہتا ہے تو ایک مہم ترین سبب نماز شب ہے اس کو فراموش نہ کیجئے کہ اس مطلب کو امام رضا علیہ السلام نے یوں بیان فرمایا: تم لوگ نماز شب انجام دو کیونکہ جو شخص آٹھ رکعت نماز شب پڑھے دو رکعت نماز شفع اور ایک رکعت نماز وتر (کہ جس کے قنوت میں ستر دفعہ استغفراﷲ کا ذکر تکرار کیا جاتا ہے) انجام دیگا تو خداوند اسکو عذاب قبر اور جہنم کی آگ سے نجات اور اس کی عمر میں اضافہ فرماتا ہے۔(١)

____________________

(١) بحار الانوار ج٨٧.

۱۰۶

لہٰذا اس روایت کی بنا پر عمر میں ترقی ہونا حتمی ہے لیکن اس کے باوجود توفیق کا نہ ہونا ہماری بدقسمتی ہے

ب۔ عالم برزخ میں نماز شب کے فوائد

مقدمہ :

جب ہم دور حاضر کی کتابوں کا مطالعہ کرتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ عالم کو محققین اور فلاسفرنے تین قسموں میں تقسیم کیا ہے ۔

١۔عالم طبیعت :۔ کہ اس عالم کی خصوصیات میں سے ایک یہ ہے کہ تمام حرکات و سکنات مادہ یا مادیات سے وابستہ ہے اور نماز شب کے کچھ فوائداس عالم سے مربوط ہیں کہ جن کا بیان ہوچکا ہے ۔

٢۔عالم برزخ :۔ کہ جس کا آغاز موت سے ہوتاہے اور اس کا انتہاء قیامت ہے یعنی عالم دنیا کے بعد اور عالم آخرت سے پہلے درمیانی اوقات کا نام عالم برزخ ہے کہ جس کی خصوصیات میں سے ایک یہ ہے کہ انسان دنیوی اور مادی لوازمات سے استفاہ نہیں کرسکتاہے ۔

٣۔عالم آخرت:۔کہ جس کی وضاحت عنقریب کی جائے گی (تاکہ خوش نصیب افراد نماز شب کے عادی ہوں اور اس کے نتائج سے مستفیض ہوں) لہٰذا اب ان فوائد کی طرف اشارہ کرنا لازم سمجھتاہوں جو عالم برزخ سے مربوط ہیں۔

١۔نماز شب قبر میں روشنی کا ذریعہ

اگر انسان ایک لمحہ کے لئے عالم برزخ کا تصور کرے تو اس سے معلوم ہوجائے گا کہ وہ عالم انسان کے لئے کتنا مشکل اور سخت عالم ہے کہ اس کی حقیقت کو ہم درک نہیں کرسکتے اور ہم میں سے کسی کو خبر نہیں ہے صرف آئمہ معصومینؑ کے اقوال اور سیرت طیبہ کے مطالعات سے یہ پتا چلتا ہے کہ عالم برزخ میں دوست و احباب اورتمام لوازمات زندگی اور مادی وسائل سے منقطع اور محروم ہوجاتاہے اسی لئے اس کو قیامت صغریٰ سے بھی تعبیر کیا گیا ہے کیونکہ انسان اس میں ہر قسم کی سختیوں اور دشواریوں سے دوچار ہوگا ہم عالم برزخ کے عذاب اور اس کی سختیوں سے نجات کے خواہاں ہیں تو نماز شب جیسی عبادات کوانجام دینے میں کوتاہی نہیں کرنا ہوگی کیونکہ عالم برزخ میں ہونے والی سختیوں میں سے ایک قبر کی بھیانک تاریکی ہے کہ جس سے انسان کا موت کے آتے ہی سامنا ہوجاتاہے

۱۰۷

کہ تاریکی اور اندھیرا ایک ایسی بھیانک چیز ہے جس سے انسان دنیا میں خوف زدہ ہوجاتاہے کہ ایک لمحہ بھی تاریکی میں گذارنا اس کے لئے کتنا مشکل ہوجاتاہے اسی طرح جب انسان عالم برزخ میں پہنچے گاتو وہ لمحات بہت ہی سخت ہوںگے کیونکہ دنیا میں ہر قسم کی سہولیات جیسے بجلی سورج چاند ستارے اور دوسرے وسائل کا سلسلہ موجود ہے لہٰذا دنیوی اندھیرے اور تاریکی سے نجات مل سکتی ہے لیکن عالم برزخ میںان تمام ذرایع سے محروم ہوگا لہٰذا عالم برزخ کی تاریکی سے نجات کا خواہاں ہے تو اسے چاہیے کہ اس غربت کے زاد راہ کا فکر کریں اور اس تاریک گھر (قبر) کی روشنی کا اس دنیا سے جانے سے پہلے بندوبست کریں اور قبر میں کام آنے والے اور قبر کی تاریکی کو نور میں بدلنے والے اعمال میں سے ایک مہم عمل نماز شب ہے نماز شب عالم برزخ میں بجلی کے مانند ہے اور اس کی وجہ سے قبر منور ہوگی چنانچہ اس مطلب کی طرف حضرت علی علیہ السلام نے یوں اشارہ فرمایا اگر کوئی شخص پوری رات عبادت الٰہی میں بسر کرے یعنی رات کو تلاوت قرآن کریم اور نماز شب انجام دے کہ جس کے رکوع و سجود ذکر الٰہی پر مشتمل ہو تو خدا وند اس کی قبر کو نور سے منور کرتا ہے اور دل حسد کی بیماری اور دوسرے گناہوں کی آلودگیوں سے شفاء پاتا ہے اور اس کو قبر کے عقاب و عذاب اور جہنم کی آگ سے نجات ملتی ہے، چنانچہ معصوم علیہ السلام نے فرمایا:

''یثبت النور فی قبر ه و ینزع الاثم والحسد من قلبه ویجار من عذاب القبر و یعطی برأة من النار ۔''(١)

اس روایت کا خلاصہ یہ ہے کہ جس طرح انسان کے لئے دنیا میں نور اور روشنی کے وسائل خدا نے مہیا فرمائے ہیں اسی طرح عالم برزخ میں بھی روشنی اور نور کے اسباب کو فراہم کیا لیکن دنیوی نور کے ذرایع مادّی ہیں جبکہ عالم برزخ کی روشنی اور نور کاذریعہ معنوی چیزیں ہیں جیسے نماز شب. لیکن نماز شب سے قبر میں نور حاصل

____________________

(١)ثواب الاعمال ص١٠٢.

۱۰۸

ہونے میں شرط یہ ہے کہ اس کو اخلاص کے ساتھ انجام دیا جائے ۔

نیز حضرت پیغمبر ؐ کا یہ قول ہے:

''صلاة اللیل سراج لصاحبها فی ظلمة القبر'' (١)

نماز شب قبر کی تاریکی میں نمازی کےلئے ایک چراغ کے مانند روشنی دیتی ہے ۔

٢۔ وحشت قبر سے نجات ملنے کا ذریعہ

نماز شب کے برزخی فوائد میں سے دوسرا فائدہ یہ ہے کہ نماز شب انجام دینے سے خداوند انسانوں کو وحشت قبر سے نجات دیتا ہے اور یہاں وحشت قبر کی تفصیل و حالات بیان کرنا اس کتاب کی گنجائش سے باہر ہے لہٰذا مذہب حق جو حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام اور اہل بیت اطہار کے نام سے موسوم ہے ان کا عقیدہ یہ ہے کہ موت کیوجہ سے فنا نہیں ہوتاہے بلکہ موت کے بعد مزید دو زندگی کا آغاز ہوتا ہے

١۔ مثالی زندگی ۔

٢۔ابدی زندگی ۔

مثالی زندگی سے مراد وہ زندگی ہے جو عالم برزخ میں گذارا جاتا ہے کہ اس عالم میں ہر انسان کو مختلف قسم کے عذاب اور طرح طرح کی سختیوں سے دوچار

____________________

(١) بحار ج٨٧

۱۰۹

ہونا یقینی ہے جیسے وحشت قبر لیکن خدا اپنے بندوں سے محبت رکھتا ہے اسی لئے وہ انھیں اس عالم کی سختیوں سے نجات دینے کی خاطر کچھ مستحب اعمال کو انجام دینے کی ترغیب دلائی ہے جیسے نماز شب یعنی اگر ہم نماز شب کو انجام دیں توعالم برزخ میںوحشت قبر جیسی سختیوں سے نجات پاسکیں گے.چنانچہ اس مطلب کو حضرت امام محمد باقر علیہ السلام یوں ارشاد فرمایا ہے:

''صلّی فی سواد اللیل لوحشة القبر'' (١)

یعنی رات کی تاریکی میں نماز انجام دو تاکہ قبر کی وحشت اور خوف سے نجات پاسکو اسی طرح دوسری روایت میںخداوند نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو دستور دیتے ہوئے فرمایا:

''قم فی ظلمة اللیل اجعل قبرک روضة من ریاض الجنان ''(٢)

یعنی اے موسیٰ! تو رات کی تاریکی میں (نماز شب انجام دینے کی خاطر ) اٹھا کرو( تاکہ میں اس کے عوض میں) تیری قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ قرار دوں۔

لہٰذا ان احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ وحشت قبر یقینی ہے لیکن اگر توفیق

____________________

(١)بحار ج٨٧.

(٢) بحارج١٠٠.

۱۱۰

شامل حال ہو تو اس کا علاج نماز شب ہے کیوں کہ اگر انسان غور کرے تو معلوم ہوتاہے کہ دنیا ہی عالم برزخ اور آخرت کے لئے خلق کیا گیا ہے ۔

٣۔قبر کا ساتھی نماز شب

جب انسان اس دار فانی سے چل بسے تو اس کے عزیز و اقارب ہی تجہیز و تکفین ادا کرنے کے بعد سپرد خاک کرکے اپنے اپنے گھروں کو لوٹ جائیں گے اور بس پھر آپ کا اس قبرستان کے اس ہولناک ماحول میں کوئی پرسان حال نہ ہوگا حتیٰ ماں باپ اور بھائی،فرزند ہونے کے باوجود اکیلے چھوڑجائیں گے اور پھر آپ ہی کے ہاتھوں سے بنائی ہوئی کوٹھی یا بنگلہ میں ہی آئے گا اور آپ کے خون پسینہ کرکے کمائی ہوئی جائداد اور مال دولت تقسیم کرینگے جب کہ آپ قبر میں تنہائی کے عالم میں ہر قسم کے عذاب میں مبتلا ہونگے اور ادھر یہی افراد جو آپ کے مال و دولت اور جائیداد پر ناز کرتے ہوئے نظر آئیں گے ان ہی میں سے کوئی ایک بھی ایک لمحہ کے لئے آپ کا ساتھ دینے کے لئے تیار نہیں ہیں تاکہ آپ کو قبر کی وحشت اور مشکلات میں آپ کی مدد کریں لہٰذا احباب کی اس لاتعلقی کا اندازہ مرنے سے پہلے لگائیے جب کہ ہمارا حقیقی خالق ہمیشہ ہما رے فلاح و بہبود کا خواہاں ہیں اسی لئے آپ کو قبرمیں تنہائی سے نجات دینے کی خاطر آپ کے قبر کے ساتھی کا بھی تعارف کرایاہے کہ وہ باوفا ساتھی جو کبھی بھی آپ سے بے وفائی نہیں کریگا اور ہمیشہ آپ کا محافظ اور مددگار کی حیثیت سے آپ کے ہمراہ رہے گا وہ نماز شب ہے یعنی اگر آپ نماز شب انجام دینگے تو قبر میں تنہائی محسوس نہیں کرینگے کیونکہ نماز شب تنہائی کی سختی سے نجات دیتی ہے

۱۱۱

چنانچہ اس مطلب کو پیغمبر اکرم)ص( نے یوں بیان فرمایا ہے نماز شب ملک الموت اور نماز گذار کے درمیان ایک واسطہ اور قبر میں ایک چراغ اور جس مصلّے پر نماز شب پڑھی جاتی ہے وہ لباس نکیر و منکر کے لئے جواب دہ اور روز قیامت تک قبر کی تنہائی میں آپ کی ساتھی ہوگی۔(١)

اور دنیا میں یہ عام رواج ہے کہ مخصوص ایام اور پروگراموں میں شرکت کرنے کی خاطر مخصوص لباس پہنا جاتاہے اور اسی طرح علماء عاملین کی سیرت بھی یہی رہی ہے کہ جب وہ اپنے ملائے حقیقی کی عبادت کے لئے آمادہ ہوا کرتے ہیں تو خاص لباس پہن کر عبادت کرتے تھے تاکہ روز قیامت وہ لباس ان کے حق میں شہادت دے اسی لئے علماء اور مؤمنین موت کے وقت اپنی وصیتوں میں ایسے لباس کے بارے میں تاکید کرتے تھے جس لباس میںمیںنے خدا کی عبادت کی ہے وہ لباس میرے ہمراہ قبر میں دفن کیا جائے تاکہ وحشت قبر اور اس کی تنہائی اور تاریکی میں اس کی شفاعت کرسکیں لہٰذا مرحوم آیۃ اﷲ مرعشی نجفیؒ کے وصیت نامہ میں ایسے ہی الفاظ ملتے ہیں کہ آپ نے وصیت نامہ میں فرمایا:

میرا وہ لباس میرے ساتھ دفن کیا جائے کہ جس میں میں نے نماز شب پڑھی ہے اور اس رومال کو بھی میرے ساتھ دفن کرے کہ جس سے امام حسین علیہ

____________________

(١)بحار ج٨٧.

۱۱۲

السلام کی مصیبت کو یاد کرکے بہائے گئے آنسو پونچھا کوجمع کیا لہٰذا نماز شب کے اتنے فوائد ہونے کے بعد اس سے محروم ہونا شاید ہماری بدقسمتی ہے پالنے والا ہم سب کو نماز شب پڑھنے کی توفیق عطا فرما ۔

٤۔نماز شب مانع فشار قبر

جیسا کہ معلوم ہیںکہ عذاب الٰہی کی تین قسمیں ہیں :

١۔ دنیوی عذاب ۔

٢۔برزخی عذاب ۔

٣۔اخروی عذاب ۔

لیکن ہمارے درمیان معروف ہے کہ عذاب کا سلسلہ اس عالم دنیا اور عالم برزخ کے سفر طے کرنے کے بعد شروع ہوتا ہے جبکہ یہ خام خیالی ہے کیونکہ اگر کوئی شخص اسلام کی تعلیمات پر عمل پیرا نہ ہو تو کچھ کی سزا دنیا ہی میں مل جاتی ہے اور اسی کو عذاب دنیوی کہا جاتا ہے اگر چہ انسان غفلت اور سستی کے نتیجے میں دنیوی عذاب کو درک کرنے سے عاجز رہتا ہے لہٰذا یہی وجہ ہے کہ جب خدا کی طرف سے کسی جرم کی سزا دینا میں دی جائے تو غافل انسان اس کی مختلف توجیہات سے کام لیتا ہے۔ جب کہ اس کی اصلی علت یہی نافرمانی ہوتی ہے ۔

۱۱۳

اسی طرح کچھ دوسرے جرم ہیں کہ جس کی سزا اس عالم میں نہیں دی جاتی بلکہ اس کی سزا عالم برزخ میں روبرو ہوتی ہے اور اسی طرح کچھ ایسے گناہ اور جرائم ہیں کہ جن کی سزا خداوند عالم آخرت میں دیتا ہے لہٰذا نماز شب واحد ذریعہ ہے جو انسان کو قبر کے تمام عذاب سے نجات دینے والی ہے لہٰذا نماز شب کے برزخی فوائد میں سے چوتھا فائدہ یہ ہے کہ نمازی کو قبر کے عذاب اور فشار قبر سے نجات دیتی ہے کہ فشار قبر اتنا سخت سزا ہے جو انسان کے بدن کے گوشت کو ہڈیوں سے الگ کردیتی ہے اس مطلب کو صحابی رسول اکرم)ص( جناب ابوذر نے یوںارشاد فرمایا ہے کہ ایک دن کعبہ کے نزدیک بیٹھے ہوئے لوگوں کو نصیحت کررہے تھے اور انھیں ابدی زندگی کی طرف ترغیب و تشویق دلارہے تھے اتنے میں لوگوں نے آپ سے پوچھا اے ابوذر وہ کونسی چیز ہے جو آخرت کے لئے زادراہ بن سکتی ہے تو آپنے فرمایا گرمی کے موسم میں روزہ رکھنے سے حساب و کتاب آسان ہوجاتاہے اور رات کی تاریکی میں دو رکعت نماز پڑھنے سے وحشت قبر سے نجات ملتی ہے اور صدقہ دینے سے انسان کی تنگ دستی دور اور مشکلات سے نجات مل سکتی ہے۔(١)

اسی طرح دوسری روایت میں حضرت امام رضا علیہ السلام نے یوں ارشاد فرمایا کہ تم لوگ نماز شب انجام دو کیونکہ جو شخص رات کے آخری وقت میں گیارہ رکعت نماز انجام دے تو خداوند اس کو قبر کے عذاب اور جہنم کی آگ سے نجات عطا فرماتاہے۔(٢)

____________________

(١)داستان ج٢ص٢٦.

(٢)بحار ج٨٧ص١٦١.

۱۱۴

٥۔نماز شب قبر میں آپ کی شفیع

جس طرح عالم دنیامیں کسی کی سفارش اور تعاون کے بغیر کوئی بھی مشکل برطرف نہیں ہوتی اسی طرح عالم برزخ میں بھی مشکلات اور سختیوں کو برطرف کرنے کے لئے مدد کی ضرورت یقینی ہے اگر چہ ان دو سفارشوں کے مابین فرق ہی کیوں نہ ہو لہٰذا عالم دنیا کی سفارش مادی اسباب کا نتیجہ ہے جیسے کسی بڑی شخصیت کی سفارش جب وہ میسر نہ آئے تو پھر رشوت وغیرہ کے ذریعہ سے مشکلات کی برطرفی اور مقاصد کے حصول کے لئے ہر انسان کوشش کرتا ہے جب کہ عالم برزخ اور مثالی عالم کی سفارش معنوی اور صوری ذرایع کی ہوتی ہے۔

لہٰذا عالم برزخ میں دنیا کے اثر و رسوخ رکھنے والی شخصیات کام نہیں آئیں گی بلکہ خدا کی نظر میںجو مقرب اور نیک حضرات ہیں وہی اس مشکل کو حل اور ہماری سفارش کرسکتے ہیں لہٰذا ایسے وسائل کے بارے میں بھی انسان کو شناخت و معرفت اور ان میںسے ایک معنوی تعلق جوڑنے کی طرف توجہ ہونی چاہیے تبھی تو خدا وند عالم نے برزخ میں بھی مؤمن انسان کی شفاعت اور اس کی فلاح کے لئے کچھ دستورات دئے ہیں ان کو انسان پابندی کے ساتھ انجام دینے کی صورت میں اور محرمات سے اجتناب کرنے میں اور اخلاق حسنہ اپنانے میں اور اخلاق رذیلہ سے اپنے آپ دور رکھنے کی صورت میں اس کی تمام مشکلات برطرف ہوسکتی ہے چنانچہ پیغمبر اکرم)ص( نے فرمایا:

۱۱۵

صلاة اللیل شفیع صاحبها (١)

یعنی نماز شب قبر کی وحشت ناک تنہائی میں نمازی کی شفیع ہوگی پس نماز شب قبر کے وحشت ناک تنہائی اور عالم غربت کی سختی کے وقت اور ملک الموت و نکیر و منکر کے سوال و جواب کے موقع پرآپ کی شفیع ہے لہٰذا آیات و روایات کی روشنی میں بخوبی یہ نتیجہ نکلتاہے کہ نماز شب کے فوائد عالم برزخ میں بہت زیادہ ہیں لیکن اختصار کو مدنظر رکھتے ہوئے انھیں چند فوائد پر اکتفاء کرینگے پس جب ہم دنیوی فوائد ااوربرزخی فوائد سے فارغ ہوگئے تونمازشب کے ایسے فوائد کی طرف بھی اشارہ کریں گے جوابدی زندگی سے مربوط ہیں کیونکہ ابدی زندگی کے فوائدمادی زندگی اورمثالی زندگی کے فوائدسے زیادہ اہم ہیں تاکہ مومنین کے لئے اطمئنان قلب کا باعث بنے ۔

ج۔عالم آخرت میں نماز شب کے فوائد

١۔جنت کادروازہ نمازشب

اخروی فوائد میں سے ایک فائدہ یہ ہے کہ جوشخص علم جیسی نعمت سے بہرہ مندہواوراس کی نظروں سے کچھ کتابیں نما شب کے اخروی فوائد سے متعلق گذری ہوگی کہ دنیوی زندگی اورمثالی زندگی گزرنے کے بعد انسان کی ابدی زندگی

____________________

(١)جامع آیات و احادیث ج٢

۱۱۶

کاآغازہوجاتاہے کہ اس زندگی گزرنے کی جگہ مومن کے لئے جنت ہے لیکن اگرکافرہے توجہنم ہے.

لہٰذا جنت اور جہنم میں زندگی گذار نا ہمارے اعمال کا نتیجہ ہے یعنی انسان کے اعمال و کردارعلت ہے،جنت میں داخل ہونایا جہنم میں رہنا معلول ہے تب ہی توانسان کے اعمال و کردار دو قسموں میں تقسیم ہوتی ہے نیک اعمال اور بد اعمال. اگر انسان اس دنیا میں اچھے اعمال کا عادی ہو اور اسلام کی تعلیمات کا پابند ہو تو جنت میں ابدی زندگی سے ہمکنار ہوتے ہوئے ہمیشہ جنت میں رہے گا لیکن اگر اس دنیا میں برے اعمال کا عادی رہا ہو اور اسلامی تعلیمات سے دور ہو یعنی اپنی خواہشات کا تابع ہو تو اس کی ابدی زندگی کی جگہ جہنم جیسی بری جگہ ہوگی پس جنت و جہنم دو ایسے مقام کا نام ہے کہ جس کی زندگی مثالی زندگی اور مادّی زندگی سے مختلف ہے لہٰذا جنت و جہنم کی زندگی کو ابدی کہا جاتاہے جب کہ باقی زندگی کو موقتی اور تغییر پذیر زندگی کہا جاتاہے چنانچہ اس مطلب پر قرآن کی کئی آیات میں اشارہ ملتاہے مثلاً:

۱۱۷

'' فیہا خالدون...'' یعنی جنت اور جہنم میں ہمیشہ رکھا جاتا ہے جب کہ ایسے الفاظ قرآن وسنت میں دنیوی زندگی کے بارے میں نظر نہیں آتے پس انسان غور سے کام لے تو بخوبی معلوم ہوتاہے کہ انسان کتنا غافل ہے کہ دنیا میں دنیوی زندگی سے اس قدر محبت رکھتاہے جبکہ یہ زندگی کچھ مدت کی زندگی ہے لیکن اگر یہی انسان خدا کا مطیع ہو تو فرشتوں سے بھی افضل قرار دیا گیا ہے کہ اس تعبیر کی حقیقت یہ ہے کہ اگر دنیوی زندگی کو ہی حقیقی زندگی مان لے توحیوانات سے بھی بدتر ہے لیکن اگر دنیوی زندگی کو ابدی زندگی کے لئے مقدمہ سمجھے تو فرشتوں سے بھی افضل ہے تبھی تو قرآن وسنت میں کئی مقام پر تدبر و تفکر سے کام لینے کی ترغیب ہوئی ہے تاکہ غافل انسان یہ نہ سمجھے کہ زندگی کا دار ومدار یہی زندگی ہے پس اگر کوئی ابدی زندگی کو آباد کرنے کا خواہاں ہے تو آج ہی نماز شب انجام دینے کا عزم کیجئے کیونکہ نماز شب جن فوائدپر مشتمل ہے شاید کوئی اور عمل نہ ہو لہٰذا نماز شب انجام دینے سے جنت کے دروازے ہمیشہ کےلئے کھل جاتے ہیں اور نمازی آسانی سے جنت میں داخل ہوسکتے ہیں چنانچہ پیغمبر اکرم)ص( کا یہ ارشاد ہے: اے خاندان عبدالمطلب تم لوگ رات کے وقت جب تمام انسان خواب غفلت میں غرق ہوجاتے ہیں تو شب بیداری کیا کرو اور خدا سے راز و نیاز کرو تاکہ جنت میں آسانی سے جاسکوں۔(١)

دوسری روایت میں پیغمبر )ص( نے فرمایا:

''من ختم له بقیام اللیل ثم مات فله الجنة '' (٢)

اگر کوئی شخص شب بیداری کا عادی ہو اور مرجائے تو خداوند اس کے عوض میں اس کو جنت عطا فرمائے گا۔

____________________

(١)محاسن برقی ص٨٧.

(٢)وسائل ج٥.

۱۱۸

نیز تیسری روایت جس میں حضرت پیغمبر اکرم)ص( نے جناب ابوذر سے فرمایا :

'' یا اباذر ایما رجل تطوع فی یوم ولیلة اثنتا عشرة رکعة سوی المکتوبة کان له حقاً واجباً بیت فی الجنة''

اے ابوذر اگر کوئی شخص چوبیس گھنٹے کے اوقات میں واجبات کے علاوہ بارہ رکعات مستحبی (نماز شب) بھی انجام دے تو خداوند اس کے بدلے میں اس کو جنت عطا کریگا(١)

تفسیر وتحلیل:

ان مذکورہ روایات کا خلاصہ یہ ہوا کہ جنت میں جانے کے خواہاں افراد کو چاہیے کہ وہ نماز شب کو ترک نہ کریں کیونکہ نماز شب کی خاطر جنت میں خداوندخوش نصیب افراد کو ایک خاص قسم کا قصر عطا کریگا ۔

٢۔جنت میں سکون کا ذریعہ

نماز شب کے فوائد اخروی میں سے ایک فائدہ یہ ہے کہ نماز شب انجام دینے کے نتیجے میں خداوند نمازی کو ابدی زندگی میں سکون جیسی نعمت عطا فرماتاہے کہ سکون جیسی نعمت کی نیاز تمام زندگی کے مراحل میں یقینی ہے چنانچہ دنیا میں ہر انسان کی طبیعت یہ ہے کہ زندگی سکون سے گذارے لہٰذا سکون کی خاطر طرح طرح

____________________

(١)مکارم الاخلاق ص٤٦١.

۱۱۹

کی مشقتیں برداشت کرکے عدم سکون جیسی بلا سے جان بخشی کی کوشش کرتے ہوئے نظر آتا ہے لہٰذا اگر کوئی شخص جنت میں زیادہ سے زیادہ آرام و سکون کا خواہاں ہو کہ انسانی فطرت اور عقل بھی یہی چاہتی ہے تو اس آرزو کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ایک عمل درکار ہے اور وہ عمل نماز شب ہے کہ جو اس مشکل کو حل کرسکتاہے یعنی سکون اور آرام جیسی نعمت سے زیادہ سے زیادہ مالامال ہوسکتاہے چنانچہ پیغمبر اکرم)ص( نے ارشاد فرمایا:اطولکم قنوتاً فی الوتر اطولکم یوم القیامة فی الموقف ، تم لوگ نماز وتر کے قنوت کو جتنا زیادہ وقت تک انجام دوگے تو اتنا ہی خدا قیامت کے دن آرام و سکون میں اضافہ فرمائے گا(١) پس اسی روایت کی روشنی میں یہ کہہ سکتاہے کہ سکون جیسی نعمت کا ذریعہ بھی نماز شب ہے.

٣۔دائیں ہاتھ میں نامہئ اعمال دیا جانے کا سبب

نماز شب کے عالم آخرت سے مربوط نتائج میں سے اہم ترین نتیجہ یہ ہے کہ نماز شب انجام دینے کی وجہ سے خداوند قیامت کے حساب وکتاب کے دن نامہئ اعمال دائیں ہاتھ میں دے گا کہ یہی قبولیت اعمال اور رضایت خدا کی علامت ہے لہٰذا اس مطلب کو روایت کی روشنی میں بیان کرنے سے پہلے ایک مقدمہ ضروری ہے کہ وہ مقدمہ یہ ہے کہ قیامت کی بحث علم کلام میں مستقل ایک بحث

____________________

(١)بحارالانوار ج٨٧.

۱۲۰

121

122

123

124

125

126

127

128

129

130

131

132

133

134

135

136

137

138

139

140

141

142

143

144

145

146

147

148

149

150

151

152

153

154

155

156

157

158

159

160

161

162

163

164

165

166

167

168

169

170

171

172

173

174

175

176

177

178

179

180

181

182

183

184

185

186

187

188

189

190

191

192

193

194

195

196

197

198

199

200

201

202

203

204

205

206

207

208

209

210

211

212

213

214

215

216

217

218

219

220

حدیث حوض اور فتنوں سے ڈرانےوالی احادیث کی سنگینی کا پتہ دیتی ہیں

ثانیاً:حدیث حوض کو ہم بہت وضاحت کے ساتھ آپ کے سابقہ سوال کےجواب میں پیش کرچکے ہیں،خصوصاً احادیث حوض میں بعض حدیثیں ایسی ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ صحابہ کی اکثریت کو حوض سے ہٹادیا جائےگاور ان میں سے بس چند لوگ باقی بچیں گے،یہ حدیثیں بتاتی ہیں کہ صحابہ میں نجات پانےوالے بہت کم لوگ ہیں،قرآن کی بہت سی آیتیں اور حدیثیں وہ ہیں جو فتنوں سے بچنے کی تقلین کرتی ہیں،ایسے فتنے جو امت پر بس آنےہی والے ہیں یہ آیتیں اور حدیثیں بتاتی ہیں کہ کتنی عظیم مصیبتیں آنےوالی ہیں اور کتنا خطرناک ماحول پیدا ہونےوالا ہے،میں نے ان آیتوں اور حدیثوں کو اکثر مقامات پر پیش کیا ہے ۔

سابقہ امتوں کے واقعات

حضور ؐ نے فرمایا کہ((تم اپنی سابقہ امتوں کی ایک بالشت اور ایک ایک ہاتھ پر پیروی کروگے یہاں تک کہ اگر وہ بجّو کے سوراخ میں داخل ہوئے ہیں تو تم بھی ان کی پیروی کروگے))صحابہ نے پوچھا حضور ؐ !کیا گذشتہ امتوں سے مراد یہود و نصاریٰ ہیں؟آپ نے فرمایا پھر کون ہے؟کیا آپ کو معلوم نہیں ہے کہ گذشتہ امتوں کی تباہی و بربادی کا سبب صرف یہ تھا کہ انھوں نے اپنے نبیوں کی مخالفت کی تھی خاص طور سے یہودیوں کے بارے میں تو قرآن مجید یہ کہتا ہے کہ وہ دوبارارہ مستقیم سے بہکیں گے ارشاد ہوتا ہے:

(وَجَاوَزْنَا بِبَنِي إِسْرَائِيلَ الْبَحْرَ فَأَتَوْا عَلَىٰ قَوْمٍيَعْكُفُونَ عَلَىٰ أَصْنَامٍ لَّهُمْ قَالُوا يَا مُوسَى اجْعَل لَّنَا إِلَٰهًا كَمَا لَهُمْ آلِهَةٌ قَالَ إِنَّكُمْ قَوْمٌتَجْهَلُونَ)(۱)

ترجمہ آیت:((ہم بنواسرائیل کو لیکے چلے یہاں تک کہ وہ ایک ایسی قوم کے پاس آئے جو اپنے بتوں کا اعتکاف کرتی تھی تو کہنے لگے موسیٰ،ان کے خداؤں کی طرح ہمارا بھی ایک خدا بنادیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ۱) سورہ الاعراف،آیت: ۱۳۸

۲۲۱

موسیٰ نے فرمایا تم جاہل لوگ ہو)) ۔

یہ پہلی کجی تھی اور دوسری کجی تب ظاہر ہوئی جب انھوں نے بچھڑے کو اپنا معبود بنایا تھا قرآن نے بہت سی آیتوں میں اس کا تذکرہ کیا ہے اور یہ واقعہ آج کل کی تورات(توریت)میں بھی موجود ہے،سورہ اسریٰ میں ارشاد ہوتا ہے کہ تم دو مرتبہ زمین میں فساد برپا کروگے اور ایک مرتبہ بہت بڑی سرکشی کروگے،اس فساد اور سرکشی کا نتجہ انھیں کے لئے نقصان دہ ہوگا ۔

مخالفت تو ایسی نصوص کی بھی کی گئی جو امامت کے لئے دلیل نہیں تھی

ثالثاً:وہ حدیثیں جو امیرالمومنین علیہ السلام،صدیقہ طاہرہ سلام اللہ علیہا اور اہل بیت علیہم السلام کے حق میں سرکار دو عالم ؐ نے عمومی طور پر ارشاد فرمائی تھیں،صحابہ نے ان کی مخالفت کو اپنے اوپر لازم قرار دیا تھا چاہے وہ خلافت پر نص ہوں یا نہ ہوں،جیسے حدیث ثقلین:جو اہل بیت ؑ سے تمسک کا حکم دیتی ہے،اس پر چھٹے سوال کے جواب میں گفتگو کی جائےگی ۔ انشاءاللہ

اس طرح حدیث سفینہ جس میں حضور ؐ نے فرمایا تھا کہ میرے اہل بیت ؑ سفینہ نوح جیسے ہیں جو اس میں سوار ہوا وہ نجات پائےگا اور جو اس سے منھ موڑےگا وہ ہلاک ہوجائےگا ۔(۱) اور حضور اکرم ؐ کا اہل بیت اطہار ؑ کو مخاطب کرکے یہ فرمانا کہ جس سے تم سلامتی رکھوگے میں بھی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ۱) مستدرک علی صحیحین ج: ۲ ص: ۳۷۲ ،کتاب تفسیر،تفسیر سورہ ہود،ج: ۳ ص: ۱۶۳ ،کتاب معرفۃ الصحابۃ،آل رسول کے مناقب میں،مجمع الزوائدج: ۹ ص: ۱۴۸ ،کتاب مناقب،باب اہل پیغمبرؐ کی فصل میں مسند البرازج: ۹ ص: ۳۴۳ ،اسی مورد میں سعید بن مسیّب نے ابی ذر سے روایت کی ہے،المعجم الاوسط ج: ۴ ص: ۱۰ ،ج: ۵ ص: ۳۵۵ ،ج: ۶ ص: ۸۵ ،المعجم الصغیرج: ۱ ص: ۲۴۰ ،ج: ۲ ص: ۸۴ ،المعجم الکبیرج: ۳ ص: ۴۴۵ ،حسن بن علی کی باقی خبروں میں ج: ۱۲ ص: ۳۴ ،اسی مورد میں کہ سعید بن جبیر نے ابن عباس سے روایت کی ہے،مسند الشہاب ج: ۲ ص: ۲۷۳ ،باب گیارہ،دسواں جز،فیض القدیرج: ۲ ص: ۵۱۹ ،حلیۃ الاولیاءج: ۴ ص: ۳۰۶ ،تاریخ بغدادج: ۷ ،ص: ۳۳۶ ،ترجمہ الحسن بن ابی طیبۃ القاضی المصری،ج: ۱۲ ص: ۱۹ ،ترجمہ علی بن عمر بن شداد،فضائل الصحابہ عبداللہ بن احمد بن حنبل،ج: ۲ ص: ۷۸۵ ،اور اس کے علاوہ،منابع و مصادر

۲۲۲

سلامتی رکھوں گا اور جس سے تم جنگ کروگے اس میں بھی جنگ کروں گا،(۱) اس کے علاوہ وہ تمام حدیثیں جو عمومی طور پر اہل بیت ؑ کے حق میں وارد ہوئی ہیں،جیسے حدیث غدیر،جس میں حضرت ؐ نے فرمایا کہ امیرالمومنین ؑ مومنین کے نفسوں پر ان سے زیادہ حق رکھتے ہیں،حضور اکرم ؐ کا یہ قول کہ علی ؑ قرآن کے ساتھ ہے اور قرآن علی ؑ کے ساتھ ہے(۲) علی ؑ حق کے ساتھ ہیں اور حق علی ؑ کے ساتھ ہے(۳) خدا علی ؑ پر رحم کرے:پالنےوالے حق کو ادھر موڑدے جدھر علی ؑ مڑے(۴) علی ؑ مجھ سے ہیں میں علی ؑ سے ہوں ۔(۵)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(۱)سنن ابن ماجہ ج:۱ص:۵۲،صحیح بن حبان،ج:۱۵ص:۴۳۴،سنن ترمذی ج:۵ص:۶۹،مستدرک علی صحیحین ج:۳ص:۱۶۱،کتاب صحابہ کی معرفت،و رسول اللہؐ کے اہل پیغمبرؐ کے مناقب میں،المصنف ابن ابی شیبۃ ج:۶ص:۳۷۸،کتاب فضائل،وہ چیز جو حسنؑ حسینؑ کے بارے میں آئی ہے،مجمع الزوائدج:۹ص:۱۶۹،کتاب مناقب،باب اہل بیتؑ کے فضائل کے بارے میں،المعجم الاوسط ج:۳ص:۱۷۹،ج:۵ص:۱۸۲،ج:۷ص:۱۹۷،معجم الشیوخ،ص:۱۳۳،جس کی روایت محمد بن عمار بن عمروعاص بن مطیع ابوجعفر نے کی ہے،ص:۳۸۰،المعجم الصغیرج:۲ص:۵۳،معجم الکبیرج:۳ص:۴۰،باقی اخبار حسن بن علیؑ میں ج:۵ص:۱۸۴،امالی المعاملی ص:۴۴،سیر اعلام النبلاءج:۲ص:۱۲۲،ترجمہ فاطمہ بنت رسول اللہؐ ج:۳ص:۲۵۸،حالات حسن بن علی بن ابی طالبؑ میں،ج:۱۰ص:۴۳۲،تہذیب الکمال ج:۳،ص:۱۱۲،تاریخ بغدادج:۷ص:۱۳۷،-(۲)مجمع الزوائدج:۹ص:۱۳۴،المستدرک علی صحیحین ج:۳ص:۱۳۴،المعجم الصغیرج:۲ص:۲۸،فیض القدیرج:۴ص:۳۵۶،المعجم الاوسط ج:۵ص:۱۳۵،الفردوس بماثور الخطاب ج:۳ص:۲۳۰،تاریخ الخلفاءج:۲ص:۱۷۳،اجمال الاصابۃ ص:۵۵،الجامع الصغیرج:۲ص:۱۷۷،حدیث:۵۵۹۴،کنزالعمال ج:۱۱ص:۶۰۳،حدیث:۳۲۹۱۲،ینابیع المودۃ ج:۱ص:۱۲۴،ج:۲ص:۹۶۔۳۹۶۔۴۰۳،العصاح الکافیۃ ص:۲۱۵،المناقب الخوارزمی ص:۱۷۷-(۳)مجمع الزوائدج:۷ص:۲۳۵،تاریخ بغدادج:۱۴،ص:۳۲۰،تاریخ دمشق ج:۲۰ص:۳۶۱،حالات سعد بن مالک بن ابی وقاص،ج:۴۲ص:۴۴۹،حلات علی ابن ابی طالبؑ،الامامۃ و السیاسۃ ج:۱ص:۶۸،ینابیع المودۃ ج:۱ص:۱۷۳،وغیرہ.-(۴)سنن ترمذی ج:۵ص:۶۳۳،کتاب مناقب رسول اللہؐ باب مناقب علی ابن ابی طالبؑ،المعجم الاوسط ج:۶ص:۹۵،مسند البزارج:۳ص:۵۲،فیض القدیرج:۲ص:۲۳۶،ج:۴ص:۱۹،تذکرۃ الحفاظ ج:۳ص:۸۴۴،سیر اعلام النبلاءج:۱۵ص:۲۷۹،المستدرک علی صحیحین ج:۳ص:۱۳۴،الکامل فی ضعفاء الرجال ج:۶ص:۴۴۵،الضعفاء للعقیلی ج:۴ص:۲۱۰،المجروحین ج:۳ص:۱۰،تہذیب الکمال ج:۱۰،ص:۴۰۲،العلل المتناھیۃج:۱ص:۲۵۵،الریاض النضرۃج:۱ص:۲۴۳مسند ابی یعلی ج:۱ص:۴۱۸،مسند علی بن ابی طالبؑ،وغیرہ-(۵)سنن ترمذی ج:۵ص:۶۳۶،کتاب مناقب رسول اللہؐ،سنن ابن ماجۃ ج:۱ص:۴۴،فضائل علی بن ابی طالبؑ میں،سنن کبری للنسائی ج:۵ص:۴۵،فضائل ابی بکر،عمر،عثمان،مسند احمد ج:۴ص:۱۶۵،الآحاد و المثانی ج:۳ص:۱۸۳،المعجم الکبیرج:۴ص:۱۶،السنۃ لابن ابی عاصم ج:۲ص:۵۶۶۔۵۹۸،تذکرۃ الحفاظ ج:۲ص:۴۵۵،کشف الخلفاءج:۱ص:۲۳۶،تہذیب الاسماءج:۱ص:۳۱۸،فضائل الصحابۃ لابن حنبل ج:۲ص:۵۹۹،سیر اعلام النبلاءج:۸ص:۲۱۲،تاریخ دمشق،ج:۴۲،ص:۳۴۵،حالات علی ابن ابی طالبؑ میں اور اس کے علاوہ مصادر،

۲۲۳

اوراے علی ؑ !((کیا تم مجھ سے اس بات پر راضی نہیں ہو کہ تمہاری منزلت میرے لئے ویسی ہے جیسی ہاروں کی موسیٰ کے لئے،مگر یہ کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں ہوگا))(۱) مجھ پر شب معراج وحی آئی علی ؑ کے بارے میں جس میں تین باتیں گئیں:

۱ ۔ علی ؑ سیدالمومنین ہے

۲ ۔ علی ؑ امام المتقین ہے

۳ ۔ علی ؑ روشن پیشانی والوں کا سردار ہے(۲)

سرکار دو عالم ؐ نے علی ؑ کا تعارف اکثر ان الفاظ میں کرایا کہ علی ؑ امیرالمومنین ہیں(۳) بلکہ بریدہ کی حدیث میں تو ہے کہ حضور ؐ نے ہمیں حکم دیا کہ علی ؑ امیرالمومنین کہہ کے سلام کرنا،اس وقت ہم سات آدمی تھے میں ان میں سب سے چھوٹا تھا ۔(۴)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(۱)صحیح بخاری ج:۴ص:۱۶۰۲،کتاب المغازی،باب جنگ تبوک،اواسی طرح ج:۳ص:۱۳۵۹،کتاب فضائل الصحابۃ،باب مناقب علی بن ابی طالبؑ،صحیح مسلم ج:۴ص:۱۸۷۱۔۱۸۷۰،کتاب فضائل الصحابہ باب فضائل علی بن ابی طالبؑ صحیح ابن حبان ج:۱۵ص:۱۵،باب اخبار رسول اللہؐ،المستدرک علی صحیحین ج:۲ص:۳۶۷،کتاب تفسیر،تفسیر سورہ توبہ،ج:۳ص:۱۱۷،کتاب معرفت صحابہ،اور مناقب علی بن ابی طالبؑ میں سے کتاب معرفت صحابہ،الاحادیث المختارہ ج:۳ص:۲۰۷،

(۲)المعجم الصغیرج:۲ص:۱۹۲،مجمع الزوائدج:۹ص:۱۲۱،کتاب مناقب علی ابن ابی طالبؑ،المستدرک علی صحیحین ج:۳ص:۱۴۸،اسد الغابۃج:۱ص:۶۹،حالات اسعد بن زرارہ انصاری،ج:۳ص:۱۱۶،حالات عبداللہ بن اسعد بن زرارہ انصاری،تاریخ دمشق ج:۴۲،ص:۳۰۲۔۳۰۳،معجم الصحابۃج:۱ص:۷۰حالات ابجر بن غالب المزنی ج:۲ص:۱۱۲،موضوع ادھام الجمع و التفریق،ج:۱ص:۱۸۶۔۱۸۵۔۱۸۴۔۱۸۳،الفردوس بماثور الخطاب ج:۵ص:۳۱۵،حلیۃ الاولیاءج:۱ص:۶۳،حالات علی بن ابی طالبؑ،تاریخ بغدادج:۱۱ص:۱۱۲،حالات عبدالجبار بن احمد بن عبیداللہ السمسار،ج:۱۳ص:۱۲۲،کشف الخفاءج:۳ص:۴۵۶،کنزالعمال ج:۱۱ص:۶۲۰۔۶۱۹،میزان الاعتدال ج:۷ص:۲۰۷،الکامل فی ضعفاء الرجال ج:۷ص:۱۹۹،حالات یحی بن العلاء الرازی،

(۳)تاریخ دمشق ج:۴۲،ص:۳۸۶۔۳۰۳،حالات علی بن ابی طالبؑ،المناقب خوارزمی ص:۸۵،موضع ادھام الجمع و التفریق،ج:۱ص:۱۸۵،الفردوس بماثور الخطاب ج:۵ص:۳۶۴،حلیۃ الاولیاءج:۱ص:۶۳لسان المیزان ج:۱ص:۱۰۷،میزان الاعتدال ج:۱ص:۱۹۱،حالات ابراہیم بن محمد بن میمون،

(۴)تاریخ دمشق ج:۴۲،ص:۳۰۳،حالات علی بن ابی طالبؑ میں،

۲۲۴

حضور ؐ نے فرمایا:علی ؑ میرے بعد تم لوگوں کے ولی ہیں ۔(۱)

حضور ؐ نے ایک اور مقام پر فرمایا کہ:علی ؑ جو مجھ سے الگ ہوا وہ اللہ سے الگ ہوا اور جو تم نافرمانی کرتا ہے اور جو علی ؑ کی اطاعت کرے وہ میری اطاعت کرتا ہے اور جو علی ؑ کی نافرمانی کرے وہ میری نافرمانی کرتا ہے ۔(۳) اور حضور کا یہ کہنا کہ اے علی تم میرے بعد امت کے اختلافات کو دور کروگے ۔(۴) اور حضور ؐ کا یہ ارشاد کہ جو علی ؑ کو ستائے وہ مجھےستاتا ہے اور جو علی ؑ کو اذیت دے دو مجھے اذیت دیتا ہے.(۵)

---------------

(۱)مجمع الزوائدج:۹ص:۱۲۸،سنن کبری للنسائی ج:۵ص:۱۳۳،المعجم الاوسط،ج:۶ص:۱۶۳،مسند احمدج:۵ص:۳۵۶،الفردوس بماثورالخطاب ج:۵ص:۳۹۲،فتح الباری ج:۸ص:۶۸،تحفۃ الاحوزی ج:۱۰ص:۱۴۸۔۱۴۶،فیض القدیر ج:۴ص:۳۵۷،الاصابۃج:۶ص:۶۲۳،الریاض النضرۃ ج:۲ص:۱۸۷،تاریخ دمشق ج:۴۲،ص:۱۸۹،حالات علی بن ابیطالبؑ میں،فضائل الصحابۃ لابن حنبل ج:۲ص:۶۸۸،البدایۃ و النہایۃج:۷ص:۳۴۶۔۳۴۴،

(۲)المستدرک علی صحیحین ج:۳ص:۱۳۳،کتاب معرفت صحابہ ص:۱۵۸،مجمع الزوائدج:۹ص:۱۳۵،کتاب مناقب باب الحق مع علی،مسند البرازج:۹ص:۴۵۵،معجم شیوخ ابی بکر الاسماعیلی ج:۳ص:۸۰۰،المعجم الکبیرج:۱۲،ص:۴۲۳،فضائل الصحابہ ج:۲ص:۷۵۰،فیض القدیرج:۴ص:۳۵۷،میزان الاعتدال ج:۳ص:۳۰،ص:۷۵،حالات رزین بن عقبہ میں،تاریخ دمشق ج:۴۲،ص:۳۰۷،حالات علی بن ابی طالبؑ میں،

(۳)المستدرک علی صحیحین ج:۳ص:۱۳۱،معجم شیوخ ابی بکر اسماعیلی ج:۱ص:۴۸۵،الکامل فی ضعفاء الرجال ج:۴ص:۳۴۹،تاریخ دمشق ج:۴۲،ص:۳۰۷،حالات علی بن ابی طالبؑ میں

(۴) المستدرک علی صحیحین ج ۳: ۱۳۲ ،تاریخ دمشق ج ،اص: ۴۸۵ ،الکامل فی ضعفاء الرجال ج :ج ص:۳۴۹ ، تاریخ دمشق ج :۴۲ ص:۳۰۷ ،حالات علی ابن ابی طالب-

(۵)صحیح ابن حبان ج:۱۵ص:۳۶۵،المستدرک علی صحیحین ج:۳ص:۱۳۱،کتاب معرفت صحابہ،الاحادیث المختارہ ج:۳ص:۲۶۸۔۲۶۷،موارد الظمان ص:۴۵۳،مجمع الزوائد،ج:۹ص:۱۲۹،المصنف لابن ابی شیبۃج:۶ص:۳۷۱،فضائل علی بن ابی طالبؑ،مسند الشاشی ج:۱ص:۱۳۴،مسند البزارج:۶ص:۲۳۷،مشاہیر علماء الامصار ص:۳۵،الثقات ج:۳ص:۲۷۳،التدوین فی اخبار قزوین ج:۳ص:۳۹۰،معجم الصحابۃ ج:۲ص:۲۰۱،الستیعاب ج:۳ص:۱۱۰۱،حالات علی بن ابی طالبؑ میں،ص:۱۱۸۳،حالات عمر بن شاس بن عبید،الاصابۃج:۶۴۶۴،فضائل الصحابۃ لابن حنبل ج:۲ص:۵۷۹،۶۳۳،تاریخ الخلفاءج:۱ص:۱۷۳،حالات علی بن ابی طالبؑ میں انساب الاشراف ج:۲ص:۳۷۹،اس کے علاوہ دوسرے مصادر،

۲۲۵

اسی طرح جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے بارے میں بھی حدیث پیغمبر ؐ کی مخالفت کی گئی،حضور اکرم ؐ نے فرمایا کہ:جو فاطمہ ؑ کو خوف زدہ کرے وہ مجھےخوفزدہ کرتا ہے اور جو فاطمہ ؑ کو اذیت دے وہ مجھے اذیت دیتا ہے(۱) دوسرے مقام پر آپ ؐ نے فرمایا((فاطمہ ؑ تیری غضب کی وجہ سے خدا غضبناک ہوتا ہے اور تیری رضا کی وجہ سے خدا راضی ہوتا ہے ۔(۲)

اس طرح کی بہت سی حدیثیں فضائل علی ؑ و فاطمہ ؑ و اہل بیت ؑ میں پائی جاتی ہیں جن کے معنی و مفاہیم ایک ہیں چاہے الفاظ مختلف ہوں،یہ حدیث اس کثرت سے پائی جاتی ہیں کہ ان کا شمار ممکن نہیں اور نہ ان سے انکار ممکن ہے ان حدیثوں کے اجمال تفصیل میں تواتر پایا جاتا ہے بلکہ یہ حدیثیں تواتر کی حد سے بھی آگے ہیں،لیکن ان حدیثوں میں امیرالمومنین ؑ کی خلافت پر نص ہو یا نہ ہو بہرحال سقیفہ میں اور سقیفہ کے بعد کے واقعات میں ان حدیثوں کی شدید مخالفت کی گئی ان حدیثوں کا مذاق اڑایا گیا اور ان حدیثوں کی طرف کسی نے دھیاں نہیں دیا،علی ؑ و فاطمہ ؑ کے گھر پر حملہ کیا گیا،ان کی ہتک حرمت کی گئی،انھیں اذیت دی گئی،انھیں غضبناک کیا گیا،امیرالمومنین ؑ کو بیعت پر

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(۱)تفسیر ابن کثیرج:۳ص:۲۵۷،صحیح بخاری ج:۵ص:۲۰۰۴،کتاب النکاح،صحیح ابن حبان ج:۱۵ص:۴۰۶،مسند ابی عوانۃج:۳ص:۷۰،سنن ترمذی ج:۵ص:۶۹۸،سنن کبریٰ للبیہقی ج:۷ص:۳۰۷،ج:۱۰ص:۲۸۸،سنن ابی داود،ج:۲ص:۲۲۶،سنن ابی ماجۃج:۱ص:۶۴۳،معتصرالمختصرج:۱ص:۳۰۷،المعجم الکبیرج:۲۲ص:۴۰۴،حالات حسین بن علیؑ میں ج:۷ص:۳۲۵،سیراعلام النبلاءج:۲ص:۱۱۹،فاطمہ بنت رسول اللہؐ کی سوانح حیات میں،تہذیب الکمال ج:۲۲ص:۵۹۹،حالات عیسی بن حماد بن مسلم،ج:۳۵،ص:۲۵۰،معجم الصحابۃج:۳ص:۱۱۰،صفوۃ الصفوۃج:۲ص:۱۳،معجم المحدثین ص:۹غوامص الاسماءالمبھۃ ج:۱ص:۳۴۰،المغنی ج:۱۰ص:۱۸۶،فضائل الصحابۃ لابن حنبل ج:۲ص:۷۵۶،فضائل الصحابۃ للنسائی ص:۷۸،

(۲)المستدرک علی صحیحین ج:۳ص:۱۶۷،مجمع الزوائد،ج:۹ص:۲۰۳،الآحادوالمثانی ج:۵ص:۳۶۳،المعجم الکبیرج:۱ص:۱۰۸،ج:۲۲ص:۴۰۱،میزان الاعتدال ج:۲ص:۲۸۹،حالات حسین بن زیاد بن علی بن حسین بن علی علوی ج:۴ص:۱۸۵،الکامل فی ضعفاء الرجال ج:۲ص:۳۵۱،حالات حسین بن زید بن علی میں،التدوین فی اخبار قزوین ج:۳ص:۱۱،الاصابۃج:۸ص:۵۷،حالات فاطمۃ الزہراءؑمیں،تاریخ دمشق ج:۳ص:۱۶۵،باب اولاد فاطمۃ الزہراؑ کے ذکر میں،ص:۱۲۰،

۲۲۶

مجبور کیا گیا،آپ ؑ کو تیسری درجےکے لوگوں کا تابع اور مطیع قرار دیا گیا،ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ امت میں اختلاف کے وقت لوگ فیصلہ اور قول محکم کے لئے امیر کائنات ؑ کی طرف رجوع کرتے مگر اس کے برعکس امیرالمومنین ؑ کو ادنیٰ لوگوں کی پیروی مجبور کیا گیا،نبی ؐ نے حکم دیا تھا کہ اہل بیت ؑ سے تمسک کرو امت نے اہل بیت ؑ کا خذلان کیا،نبی ؐ نے فرمایا کہ اہل بیت ؑ سفینہ نوح جیسے ہیں اس سفینہ پرآؤگے تو نجات پاجاؤگے اور امت نے اس سفینہ ہی کو ڈ بونے کی کوشش کی،نبی ؐ نے فرمایا تھا علی ؑ تمہارے مولی ہیں،علی ؑ امیرالمومنین ہیں،امت نے کے بدلے میں اپنی ولایت اور امارت علی ؑ پر مسلط کردی،اس دور کے سب سے کمزور وجود کا نام علی ؑ ہوگیا،جس طرح بنواسرائیل نے جناب ہاروں کو کمزور کردیا تھا اسی طرح مسلمانوں نے علی ؑ کو سب سے کمزور سمجھ کے ظلم و ستم کے پہاڑ توڑدئیے،شوریٰ کے دن بھی گذشتہ تمام حدیثوں کی مخالفت کی گئی،علی ؑ کو حاکم ہونا چاہئے تھا لیکن یہ حق عبدالرحمٰن بن عوف نے چھین کر عثمان کی خلافت کا فیصلہ سنا دیا اور حاکم برحق کو محکوم بناکے ابوطلحہ انصاری کو حکم دیا کہ اگر علی ؑ بیعت عثمان سے انکار کرتے ہیں تو وہ انھیں قتل کردے،عثمان کا مولا اور عبدالرحمٰن کے جابرانہ فیصلہ نے اسے رعایا اور مامور قرار دیا ۔

بلکہ انصاف سے دیکھ جائے تو شیخین(ابوبکر و عمر)نےنصوص نبوی ؐ کی زیادہ مخالفت کی ہے اور اکثر جہگوں پر خود کو نصوص نبوی ؐ کی پابند یوں سےآزاد قرار دیا ہے،تفصیل کتابوں میں موجود ہے جسے شک ہو وہ جاکے دیکھے،میں ان کتابوں کا حوالہ دینا ضروری نہیں سمجھتا اور اس مختصر میں اس کی گنجائش بھی نہیں ہے ۔

اب آپ فیصلہ کریں،شواہد کیا کہتے ہیں؟صحابہ نے ان نصوص شریفہ کی مخالفت کی یا نہیں؟صحابہ نے ان نصوص شریفہ سے تغافل برتایا نہیں؟ان حدیثوں میں تو امیرالمومنین ؑ کی امامت و خلافت پر کوئی نص بھی نہیں تھی لیکن صحابہ نے ہر اس حدیث کی مخالفت کی اور ہر اس نص سے تغافل برتا جس میں امیرالمومنین ؑ اور اہل بیت ؑ کے حق کی رعایت کا حکم دیا گیا تھا تو جب صحابہ ایسے نصوص کی

۲۲۷

مخالفت کرسکتے ہیں تو امامت و خلافت پر نصوص نبوی ؐ کی مخالفت کرنے اور تغافل برتنے سے انھیں کون روکے گا؟وہ کیوں نہیں کریں گے؟اس لئے کہ وہ خود غاصب خلافت تھے،اگر نص پر عمل کرتےتو خلافت حقدار خلافت کو دینی پڑتی ۔

انصار نے الائمۃ من قریش کی مخالفت کی

انصاف سے بتائیں کیا((الائمۃ من قریش))نص نہیں ہے؟کیا اس سے قریش میں امامت کا محصور ہونا سمجھ میں نہیں آتا ہے؟پھر انصار جو قریش نہیں تھے انھوں نے دعوائےخلافت کرکے کیا اس نص کی مخالفت نہیں کی؟انصار صحابہ تھے کہ نہیں؟انصار وہ باوقار گروہ جن میں بہت سے سابق الاسلام تھے،نبی ؐ کی نصرت میں بھی سابق تھے،لیکن جب حکومت کی ہوس دل میں سمائی تو ان ہی صاحبان جبّہ و دستارنے سعد بن عبادہ کی بیعت کرنی چاہی اور الائمۃ من قریش کے نص صریح کی مخالفت کر بیٹھے(۱) عام مسلمانوں کے درمیان یہ تو بہت مشہور حدیث تھی،کیا انصار نے یہ حدیث نہیں سنی تھی؟

ہاں قریش کی ایک جماعت نے جب دیکھا کہ انصار نص کی مخالفت کررہے ہیں تو انھوں نے ان کو ڈ انٹا اور سختی سے انکار کیا،یہاں تک کہ عمروعاص کہتا ہے قریب تھا کہ وہ اسلام کی رسّی کو ڈ ھیلی کردیں جیسا کہ انھوں نے اس کے لئے قتال کیا تھا اور جس طرح اسلام میں داخل ہوئے تھے قریب تھا کہ اسی طرح وہ اسلام سے نکل جاتے،خدا کی قسم اگر انھوں نے پیغمبر ؐ کا قول((الائمۃ من قریش))سنا تھا پھر بھی امامت کے دعویدار تھےتو وہ ہلاک ہوچکے تھے اور ہلاک کرچکے تھے اور اگر نہیں سنا تھا انھوں نے یہ قول!تو بھی وہ مہاجرین جیسے تو نہیں تھے ۔(۲)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(۱)اس سوال کے جواب کے آغاز میں اسکے مصادر گذرچکے ہیں)

(۲)شرح نہج البلاغہ ج:۶ص:۲۹

۲۲۸

لیکن انصار آخر اس مذکورہ نص کے مخالف کیوں تھے ۔ صرف اس لئے کہ وہ نص ان کی مصلحتوں کے خلاف تھی اور ان کے مفاد کو مجروح کررہی تھی،اس طرح عمر نے بھی اس نص کو مبہل قرار دیا اور اس نص سے خارج ہونے کی پرواہ نہیں کی اور کسی نے ان کی مخالفت بھی نہیں کی،وقت وہ ہے جب انھیں زخمی کیا گیا اور موت کا فرشتہ ان کے سامنے آکے کھڑا ہوگیا اس وقت کہنے لگے اگر ابوحذیفہ کا غلام سالم زندہ ہوتا تو میں اس کو خلیفہ بنادیتا ۔(۱) پھر کہا اگر معاژ بن جبل کو پاتا تو خلیفہ بنادیتا،پھر میں اپنے پروردگار سے ملتا تو وہ مجھ سے پوچھتا....(۲)

سوچئے کیا سالم غلام ابوحذیفہ اور معاذ بن جبل جیسے لوگوں کے ہاتھوں خلافت سوچنے کی خواہش((الائمۃ من قریش))کے نص کی مخالفت نہیں ہے یہ دونوں مسلمان قریش سے نہیں تھے،

یہیں سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ تمام صحابہ کی طرف سے نص کی مخالفت کا اقدام ذرا بھی بعید از قیاس نہیں ہے،اس لئے کہ نص کی مخالفت ہی سے ان کے الّو سیدھے ہوررہے تھے،ان کی مصلحتوں کا افادہ ہورہا تھا اور وہ نقصان سے بچ رہے تھے،نص کی مخالفت تو صرف ان کو نقصان پہنچارہی تھی جو اہل بیت ؑ پیغمبر ؐ تھے اور پیغمبر کے بعد انھیں کمزور کردیا گیا تھا،جیسا کہ آئندہ صفحات میں عرض کیا جائےگا ۔

حاصل گفتگو یہ ہے کہ جب صحابہ ان نصوص نبوی ؐ کی مخالفت کرسکتے ہیں جن سے امامت و خلافت امیرالمومنین ؑ ثابت نہیں ہوتی تو پھر امامت و خلافت کے حامل نصوص کی مخالفت بعید از قیاس ہے نہ تعجب خیز،جیسا کہ شیعوں کے قول کے مطابق ایسی نص موجود ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(۱)تاریخ طبری ج:۲ص:۵۸۰،العقد الفریدج:۴ص:۲۵۵،تاریخ دمشق ج:۵۸ص:۴۰۵۔۴۰۴،مقدمہ ابن خلدون ص:۱۹۴،حلیۃاولیاءج:۱ص:۱۷۷،صفوۃ الصفوۃج:۱ص:۳۸۸،کشف الخفاءج:۲ص:۴۲۸

(۲)تاریخ دمشق ج:۸ص:۴۰۴۔۴۰۳،مسند احمدج:۱ص:۱۸،فیض القدیرج:۳ص:۱۹۰،صفوۃالصفوۃج:۱ص:۳۶۷.

۲۲۹

نبی نے صحابہ کو خبردار کردیا تھا کہ وہ امیرالمومنینؑ کے بارے میں نصوص کی مخالفت کریں گے

بلکہ تاریخ شاہد ہے کہ حضور سرور کائنات ؐ نے اپنے صحابہ کو خبردار کردیا تھا کہ وہ علی ؑ کے بارے میں نصوص کی مخالفت کریں گے اور نصوص کو جاری ہونے سے روکیں گے،اگر امیرالمومنین ؑ اپنے حق کے لئے قیام بھی کریں گےتو صحابہ علی ؑ سے الگ ہوجائیں گے،اس لئے کہ حضور کائنات ؐ اپنے اصحاب کی نفسیات سے اچھی طرح واقف تھے اور ان کے دلوں میں کیا کچھ ہے اس سے اچھی طرح واقف تھے حضور ؑ سمجھ رہے تھے کہ وہ لوگ کس حد تک جاسکتے ہیں ۔

ثبوت کے لئے ملاحظہ ہو((جب عائشہ نے مولائے کائنات ؑ پر خروج کیا اور بصرہ تک پہنچ گئیں تو انھوں نے کوشش کی کہ ام سلمہ ؒ کو بھی اپنے ساتھ ملالیں اور دونوں مل کے علی ؑ پر خروج کریں لیکن ام المومنین ام سلمہ نے انکار کردیا بلکہ عائشہ کو بھی سمجھانے کی کوشش کی کہ وہ امیرالمومنین ؑ سے نہ الجھیں،ام المومنین ام سلمہ نے عائشہ کو کچھ باتیں یاد دلائیں جو امیر کائنات ؑ کے حق میں تھیں اور انھیں روکنے کی کوشش کی،ان باتوں میں ایک واقعہ یہ بھی تھا کہ ام سلمہ نے عائشہ سے کہا:میں تمہیں ایک واقعہ یاد دلاتی ہوں،ہم لوگ یعنی میں اور تم سرکار دو عالم ؐ کے ساتھ سفر کررہے تھے،علی ؑ ہمارے ساتھ تھے،پیغمبر ؐ کی جوتیاں ٹانکا کرتے تھے اور کپڑے دھویا کرتے تھے ایک دن آپ کی جوتی میں سوراخ ہوگیا علی ؑ اس کو ٹانکنے کے لئے بیٹھ گئے،اس وقت علی ؑ ایک ببول کے درخت کے سایہ میں بیٹھے تھے اتنے میں تمہارے باپ اور عمر آگئےانھوں نے نبی ؐ سے حاضری کی اجازت لی،ہم لوگوں نے پردہ کرلیا اور وہ دونوں خدمت پیغمبر ؐ میں حاضر ہوئے،وہ نبی ؐ سے کہنے لگے،حضور ؐ ہمیں نہیں معلوم کہ آپ کی صحبت ہمیں کب تک حاصل رہےگی،کاش آپ بتایئےکہ آپ کے بعد آپ کا خلیفہ کون ہوگا؟تا کہ ہم آپ کے بعد اس کی پناہ میں چلے جاتے،حضور ؐ نے فرمایا:ویسے تو میں اس کی جگہ دیکھ رہا ہوں لیکن اگر میں تمہیں بتادوں تو تم اس سے الگ ہوجاؤگے جس طرح بنی اسرائیل ہارون بن عمران ؑ کو چھوڑکے الگ

۲۳۰

ہوگئے تھے،یہ سن کر دونوں خاموش ہوگئے اور باہر چلے گئے،پھر جب نبی ؐ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو میں نے نبی ؐ سے پوچھ لیا حالانکہ عائشہ تم نبی ؐ پر مجھ سے زیادہ جسارت کرتی تھیں،بہرحال میں نے نبی ؐ سے پوچھا:حضور ؐ آپ ان لوگوں پر کس کو خلیفہ بنانا چاہتے ہیں؟فرمایا جوتی ٹانکنےوالے کو تو ہم نے غور سے دیکھا اس وقت علی ؑ کے علاوہ جوتی ٹانکنےوالا کوئی نہیں تھا میں نے پوچھا یا رسول اللہ ؐ اس وقت تو جوتی ٹانکنےوالا علی ؑ کے علاوہ کوئی دکھائی نہیں دیتا؟آپ ؐ نے فرمایا:ہاں میری مراد بھی وہی ہے،عائشہ نے کہا،ہاں مجھے یاد آگیا،(۱)

یہ وہ حقائق ہیں کہ جس کی بنیاد پر مجھے عرض کرنا ہے کہ صحابہ کےتغافل کی وجہ سے نص کو وجود کو بعید از قیاس نہیں سمجھا جاسکتا،بلکہ ضرورت ہے کہ نص کےدعوے پر منصفانہ نظر کی جائے اور اس دعوے پر جو دلیلیں دی جارہی ہیں ان پر کامل موضوعیت کے ساتھ جذبات سے دور ہوکے غور کیا جائے پھر وجدان کو حاکم بناکے ایک فیصلہ کیا جائے،شیعہ امیرالمومنین ؑ اور آپ کی معصوم اولاد ؑ کی خلافت کے بارے میں جن نصوص کا دعویٰ کرتے ہیں کیا وہ نصوص ان لوگوں کے بارے میں بھی وارد ہوئی ہیں جن کی خلافت کو جمہور صحیح قرار دیتے ہیں تو جمہور نے مقام استدلال میں ان نصوص کا استعمال کیا ہے کہ نہیں جب اس نکتہ پر غور کریں گےتو راستہ خود بخود مل جائےگا اس لئے کہ حق سبحانہ تعالیٰ صحیح راستے کی طرف ہدایت کرنےکا ذمہ دار ہے ۔

جن لوگوں نے نص کی مخالفت کی،ان کی تعداد بہت کم ہے

وجہ ثالث:جن لوگوں نے نص خلافت کی مخالفت کی اگر بقول شیعہ نص موجود ہے تو ان کی تعداد بہت کم ہے،صرف وہی لوگ نص کی مخالفت کرتے ہیں یا نص سے تغافل برتتے ہیں جنھوں نے امیرالمومنین ؑ کے خلاف تحریک کی قیادت کی ہے،آپ کے مقابلہ پر اترے ہیں اور خلافت کو ان سے چھین کے خود قبضہ جمالیا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(۱)شرح نہج البلاغہ ج:۶ص:۲۱۸

۲۳۱

جہاں تک باقی لوگوں کا سوال ہے تو انھوں نے مخالفت نص کا اقدام کیا ہےنہ امیرالمومنین ؑ کی مخالفت کی ہے،بس انھوں نے واقعات کو ایک حقیقت سمجھ کے قبول کرلیا ہے اور اس کے بہت سے اسباب ہوسکتے ہیں یا تو انھوں نے نص اور حق کو اہم نہیں سمجھایا یہ سوچا کہ عافیت اسی میں ہے کہ حالات سے سمجھوتہ کرلیا جائے یا یہ سوچا کہ نصوص کی وجہ سے حقدار کو حق نہیں ملنے جارہا ہے یا اس لئے خاموش رہے کہ وہ نص کو بعید از قیاس سمجھ رہے تھے و غیرہ

انسانی سماج کا مزاق وقت کے دھارے کے ساتھ مڑجاتا رہا ہے

انسانی سماج کا مزاج یہ ہے کہ وہ وقت کے دھارے کے ساتھ کسی بھی تحریک اور انقلاب کی طرف بہت جلد مڑجاتا ہے اور اس میں رہنے،سہنے کی عادت ڈ ال دیتا ہے،تحریک یا انقلاب کے بانیوں کی تعداد بہت مختصر ہوتی ہے،یہی لوگ شریعت اور قانون کو بدلنے میں پیش پیش رہتے ہیں اور یہی لوگ اس تحریک سے فائدہ بھی اٹھاتے ہیں،پھر تو تحریک کی ذمہ داریاں ان لوگوں پر آپڑتی ہیں جو بالکل ہی بودے اور عام کالانعام ہوتے ہیں اور اس تحریک کو برقرار رکھ کے کچھ فائدہ وہ بھی اٹھالیتے ہیں،لیکن جب انسانی سماج پر غلط تحریک کی وجہ سے مصیبتں آتی ہیں،جو اس تحریک سے انکار کرنےوالے اور شریعت کی مخالفت کی وجہ سے حاصل ہونےوالے نقصانات کی نشاندہی کرنےوالے سامنے آتے ہیں اور ان کی مدد وہ لوگ کرتے ہیں جو قانون کی بالادستی اور شریعت کی پابندی کے قائل ہیں اور حق کی راہ میں ہر قربانی دینے کو تیار رہتے ہیں ایسے لوگ ہر دور میں کم رہے ہیں اور باقی لوگ؟دل میں تو شرع کی توہین کے منکر ہوتے ہیں لیکن ظاہر میں شروع کو کوئی اہمیت نہیں دیتے،اسی لئے وہ حق کو مقام حق تک پہنچانے کے لئے قربانیاں دینا بہت مشکل سمجھتے ہیں،اب یا تو بزدلی کریں یا اس لئے کہ ان کےاندر قربانی کا جذبہ پایا جاتا ہےمگر سوچتے ہیں کہ اگر شریعت کی حفاظت نہیں ہوسکی اور انقلاب نہ آسکا تو ہماری قربانیاں ضائع ہوجائیں گی اس لئے کہ مخالفین کی طاقت بہت زیادہ ہے اور ہم اس کے مقابلے میں کوئی حیثیت نہیں رکھتے ۔

۲۳۲

ابوبکر کی بیعت پر اہل مدینہ کے اتفاق کا دعویٰ

کچھ لوگوں کا دعویٰ ہے کہ مدینہ کے مہاجرین و انصار اور دوسرے لوگوں نے بھی ابوبکر کی بیعت پر اتفاق کرلیا تھا اور یک زبان ہوکے ان کی تائید کی تھی،الگ تھے تو صرف کچھ لوگ اور امیرالمومنین علی ؑ ،دعویٰ کچھ اس انداز میں کیا گیا ہے کہ لوگ سمجھیں کہ اگر نص موجود تھی بھی تو اہل مدینہ کی اتنی بڑی جماعت نے عمداً اس کی مخالفت کی اور نص کے خلاف عمل کیا،اکثر ایسا ہی ہوتا ہے کہ عوام سامنے کی صورتحال سے سمجھوتہ کرلیتے ہیں اور اکثریت کسی نظریہ کی گہرائی پر نظر نہیں رکھتی،

مذکورہ دعویٰ کے بطلان کے شواہد

لیکن یہ دعویٰ خلاف واقع ہے،اس لئے کہ بیعت کے وقت جو واقعات اور حادثات سامنے آئے وہ اس اتفاق کے خلاف گواہی دیتے ہیں،حدیث کی کتابوں میں یہ قول ہر جگہ پایا جاتا ہے کہ ابوبکر کی بیعت ایک لغزش تھی(۱) فلتہ(لغزش)کی تشریح تو فلتہ سے بھی ناکارہ ہے فلتہ کا مطلب مباغتہ ہے یعنی بغیر مشورہ کے،مورخین کا بیان بھی اسی بات کی شہادت دیتا ہے کہ بیعت ابوبکر اچانک حاصل ہوگئی،تاریخ کے آئینہ میں اس وقت مدینہ کی صحیح صورت حال کا جائزہ لیجئے،حضور سرور کائنات ؐ کی وفات ہوچکی ہے اہل مدینہ دہشت ناک حادثہ سے وحشت زدہ ہیں،مولائے کائنات ؑ اور دوسرے بنوہاشم حضور سرور کائنات ؑ کی تجہیز و تکفین میں مصروف ہیں اور ایک چھوٹی سی جماعت اپنی سازشوں میں لگی ہوئی ہے،وہ لوگ اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ اس وقت اقتدار اور خلافت پر قبضہ جمانےکا سب سے بہتر موقعہ ہے اس لئے کہ اہل مدینہ خبط ہیں اور اصل دعویدار ان خلافت بلکہ مستحقین خلافت پیغمبر ؐ کی تجہیز میں مشغول ہیں،اس وقت یہ جماعت ابوبکر کی بیعت کی پیشکش کرتی ہے اور نص کے خلاف(اگر نص موجود تھی)تو بہت چالاکی سے ابوبکر کو آگے بڑھا کےلوگوں سے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(۱)اس سوال کے آغازِ جواب میں اس کا حوالہ گذرچکا ہے

۲۳۳

بیعت مانگتی ہے اور لوگ حیرت و وحشت کے عالم میں تنکے کے سہارے کےطور پر ڈ وبنے سے بچنے کے لئے اس اقدام کو قبول کرتے ہیں(اس کہتے ہیں ہنگامی صورت حال سے فائدہ اٹھانا) اب ذرا مشہور تاریخ نگار یعقوبی سے سنئے اس وقت سقیفہ میں کای ہورہا ہے؟کس کی بیعت ہورہی ہے؟اور کیسے بیعت لی جارہی ہے؟یعقوبی لکھتا ہے براءبن عازب آئے اور بنوہاشم کے دروازے پر دستک دی اور آواز لگائی کہ اے بنوہاشم ابوبکر کی بیعت ہوگئی،بنوہاشم میں سے کسی نے کہا:مسلمان ہمارے غیاب میں کوئی غیاب میں کوئی اہم فیصلہ نہیں کرسکتے،ہم محمد ؐ کے قریب ترین ہیں،عباس بولے انھوں نے فیصلہ کر بھی لیا،ربّ کعبہ کی قسم:حالانکہ مہاجرین و انصار کو شک بھی نہیں تھا کہ علی ؑ کےعلاوہ کسی کی بیعت ہوگی،مہاجرین و انصار کےایک گروہ نے ابوبکر کی بیعت سے اختلاف کیا اور مولائے کائنات ؑ کی طرف مائل ہوئے،ان میں عباس بن عبدالمطلب فضل بن عباس،زبیر بن عوام بن عاص(یہی نام چھپی ہوئی کتاب میں لکھا ہے)خالد بن سعید،مقداد بن عمرو،سلمان فارسی،ابوذر غفاری،عمار بن یاسر،براءبن عازب اور اُبی بن کعب تھے،(۱)

ابوبکر کی بیعت کے مخالفین میں فردہ بن عمر انصاری بھی تھے،یہ بڑی قدآور شخصیت تھی اور راہِ خدا میں جہاد کرنےوالے شہسواروں کے سردار تھے،ہر سال اپنے باغ کی کھجوروں میں سے ایک ہزار وسق صدقہ نکالتے تھے،اپنی قوم کے سردار اور شاعر تھے،آپ امیرالمومنین ؑ کے اصحاب میں سے تھےآپ نے جنگ جمل میں مولائےکائنات ؑ کی حمایت میں جہاد کیا تھا ۔(۲)

ابن ابی الحدید لکھتے ہیں کہ جب ابوبکر کی بیعت ہوگئی تو بنی تیم کے لوگ(ابوبکر کا قبیلہ بھی تیم تھا)فخر کرنے لگے،یہ بیان محمد بن اسحاق کا ہے حالانکہ مہاجرین کو اس بات میں کوئی شک نہیں تھا کہ علی ابن ابی طالب علیہ السلام ہی صاحب الامر ہیں انصار کےنمایاں افراد کو بھی اسی بات کا یقین تھا ۔(۳)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(۱)تاریخ یعقوبی ج:۲ص:۱۲۴،روایت سقیفہ بنی ساعدہ اور ابوبکر کی بیعت)

(۲)شرح نہج البلاغہ ج:۶ص:۲۸۔۲۹

(۳)شرح نہج البلاغہ ج:۶ص:۲۱

۲۳۴

انصار کی کوشش کہ سعد بن عبادہ کی بیعت ہوجائے

میرا خیال ہے کہ((اور یہ خیال حقیقت سے بہت قریب بھی ہے کہ))انصار مدینہ نے سعد بن عبادہ کی بیعت کی تجویز اس لئے رکھی تھی کہ وہ دیکھ رہے تھے کہ اگر وہ خلافت پر قبضہ کرنے میں جلدی نہیں کریں گے تو قریش مسند خلافت مارلے جائیں گےپھر قریش ہی حاکم ہوں گے اور انصار محکوم انصار کی یہ پیشکش علی ؑ کے خلاف نہیں تھی اور نہ اس لئے تھی کہ انصار نص سے ناواقف تھے بلکہ وہ دیکھ رہے تھے کہ قریش خلافت کی لالچ میں نص کی مخالفت کررہے ہیں علی ؑ سے محض بغض و عناد کی وجہ سے خلافت کو غصب کرلینا چاہتے ہیں،علی ؑ کے اسلامی کارنامے یعنی علی ؑ کا راہِ خدا میں جہاد،قریش کو ان کے کفر کی وجہ سے سزا دیتا و غیرہ،قریش کے دل میں علی ؑ کےبغض کو پیدا کرچکا ہے حالانکہ علی ؑ ہی وہ ہیں جن کی حکومت نبی ؐ کی حکومت سمجھی جاتی ہے،علی ؑ ہی وہ ہیں جنہوں نے کفارِ قریش کا خون بہایا ہے،ان کی بنیادیں کھودی ہیں اور ذاتِ باری تعالی کے معاملے میں سب سے سخت ہیں،علی ؑ احکام و حدودِ الٰہی کے سخت پابند ہیں اور بغیر کسی رعایت،محبت یا رخصت کے حدود الہیہ کو جاری کرنےمیں سب سے آگے ہیں ۔

منافقین و طلقاء کی کارستانیاں

علیؑ کے بارے میں حکم نبیؐ کی مخالفت اور علیؑ کی وجہ سے نبیؐ کی طرف بُغض کےآثار نبیؐ کی زندگی ہی میں دکھائی دینےلگے،منافقین طلقا اور ان کے حلیفوں نے اپنی سازشوں کے جال،حیات پیغمبر ہی میں پھیلا دیتے تھے یہاں تک کہ انہوں نے وادی عقبہ کےمشہور واقعہ میں نبیؐ کو مارڈالنے کی کوشش کی،دوسرےسوال کے جواب میں اس واقعہ کو بیان کیا جاچکا ہے،اسی طرح انہوں نے مختلف مقامات پر حکم پیغمبرؐ سے تجاہل برتا،نبیؐ جیش اسامہ میں جانے پر باربار حکم دیتے رہے اور یہ لوگ مدینے میں بیٹھے رہے اور حکم نبیؐ کو نہیں مانا۔

آخر وقت میں نبی ؐ کو ایسی تحریر دینے سے روکدیا جو انھیں گمراہی سے بچاسکتی تھی،دوسرےسوال کے جواب میں اس کی طرف بھی اشارہ کیا جاچکا ہے ۔ غدیر خم میں جب آپ پہونچے تو ان لوگوں نے آپ کی مخالفت کی حضرت ؐ نے اس بات کا شدت سے احساس کیا اور ان لوگوں کو یہ کہہ کےتنبیہ فرمائی

۲۳۵

کے اے لوگوں میرےدستور تہماری مخالفت اور کنارہ کشی مجھے بہت ناگوار گذرتی ہے مجھے تو ایسا لگتا ہے کہ تمہارےدل میں میرے خاندان کی طرف سے سب سے زیادہ بغض بھرا ہواہے،(۱) جب آپ مکہ مکرمہ سےواپس آئےتو لوگ آپ سے اجازت لےکےجانےلگے،آپ نے ان کو جازت تو دیدی لیکن یہ بھی فرمایا:کہ آخر بات کیا ہے،میرے خاندان کے لوگ دوسرے خاندانوں سےزیادہ تہمارا بغض جھیل رہے ہیں ۔(۲) لوگ اہل بیت ؑ سے علانیہ بغض و عداوت کا اظہار کرنےلگےتھے،چنانچہ ابن عباس حضور ؐ کی خدمت میں آئے اور کہنےلگے اے خدا کےرسول ؐ ہم جب باہر نکلتے ہیں تو قریش کو آپس میں بات کرتے ہوئے دیکھتے ہیں لیکن قریش ہمیں دیکھتے ہی خاموش ہوجاتے ہیں،یہ سن کر حضور ؐ غضبناک ہوئے(۳) دوسری روایت میں ہےکہ جب قریش آپس میں ایک دوسرے سے ملتے تھے تو مسکراتے ہوئے چہروں کے ساتھ لیکن جب ہم(عباس بن عبدالمطلب)لوگوں سے ملتے ہیں تو ان کا منہ لوح جاتا ہےیہ سن کر حضور ؐ غضبناک ہوئے ۔(۴) اس طرح کے بہت سارےشواہد ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ وہ لوگ حکم پیغمبر سے برابر تجاہل کرتے تھے،انہوں نے حیات پیغمبر ؐ ہی میں پختہ ارادہ کرلیا تھا کہ خلافت اہل بیت ؑ کے ہاتھ نہیں لگنےدیں گے ۔ اس خیال کو دو باتوں سے مزید تقویت مل رہی تھی،

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ۱) تاریخ دمشق ج: ۴۲ ص: ۲۲۷ ،العمدۃ لابن بطریق ص: ۱۰۷ ،مسند شامیین طبرانی ج: ۳ ص: ۲۲۳ ،روایت قبیصہ جابر انصاری سے

( ۲) صحیح ابن جبان ج: ۱ ص: ۴۴۴ ،باب فرض ایمان مسند احمدج: ۴ ص: ۱۶ ،مجمع الزوائدج:آـ ۲۰ ،کتاب ایمان ج: ۱۰ ص: ۴۰۸ ،مسند طیاسی ص: ۱۸۲ ،الاحاد و المثانی ج: ۵ ص: ۲۴ ،معجم الکبیرج: ۵ ص: ۴۹ ۔ ۵۰ ۔ ۵۱ ،شعب الایمان ج: ۱ ص: ۳۶۴ ،حلیۃالاولیاءج: ۶ ص: ۲۸۶ ،تھذیب الکمال ج: ۹ ص: ۲۰۸ ،موضح اوھام الجمع و التفریق ج: ۲ ص: ۵۲۰ ،موارد ظمان ج: ۱ ص: ۳۲)

( ۳) مسنداحمدج: ۴ ص: ۱۶۵ ،تفسیر ابن کثیرج: ۴ ص: ۱۱۴ ،مجمع الزوائدج: ۱ ص: ۸۸ کتاب الایمان ج: ۹ ص: ۱۷۰ ،مسند البرازج: ۶ ص: ۱۳۱ ،مسندالمطلب بن ربعیہ ج: ۲ ص: ۹۱۸ معجم الصحابہ ج: ۲ ص: ۱۱۹۴ المعجم الاوسط ج: ۵ ص: ۵۲ ،ج: ۷ ص: ۳۷۳ ،المعجم الصغیرج: ۱ ص: ۳۹۹ ،سیراعلام النبلاءج: ۲ ص: ۸۸ ،ج: ۱۲ ص: ۱۵۶ ،تھذیب الکمال ج: ۳۳ ص: ۳۴۰ ،تاریخ بغدادج: ۳ ص: ۳۷۶)

( ۴) المستدرک علی صحیحین ج: ۳ ص: ۳۷۶ ،کتاب معرفت الصحابہ ج: ۵۴ ص: ۸۵ ،السنن الکبری للنسائی ج: ۵ ص: ۵۱ ،کتاب مناقب،فضائل علیؑ سنن ترمذی ج: ۵ ص: ۶۵۲ ،کتاب کتاب المناقب:مصنف لابن ابی شیبۃ ج: ۶ ص: ۳۸۲ ،مسند البراز،ج: ۴ ص: ۱۴۰ ،المعجم الکبیرج: ۲۰ ص: ۲۸۴ ۔ ۲۸۵ ،تعظیم قدرالصلاۃج: ۱ ص: ۴۵۳ ۔ ۴۵۵ ،تھذین الکمال ج: ۱۴ ص: ۲۲۸ ،فضائل الصحابہ للنسائی ص: ۲۲

۲۳۶

آنےوالےفتنوں کےبارےمیں رسول خدا ؐ کی پیشین گوئیاں

۱ ۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ قرآن مجید کی طرف سے اور خود سرکارِ دو عالم ؐ کی طرف سے مسلسل آنےوالے فتنوں کی پیشین گوئی کی جارہی تھی اور ان سے بچنے کی ہدایت دی جارہی تھی یہ بتایا جارہا تھا کہ فتنے بہرحال واقع ہوں گےاور بہت سخت دور آئےگا،دوسرے سوال کےجواب میں اس سلسلے میں کچھ عرض کیا جاچکا ہے،قرآن،پیغمبر ؐ کےرویائے صادقہ پر آپ کو تسلی دیتا ہوا کہتا ہے میں نے آپ کے خواب کو صرف لوگوں کے لئے ایک فتنہ قرار دیا ہے اور قرآن قرآن میں شجرہ ملعونہ بھی ہے اور ہم انہیں ڈ راتے ہیں مگر وہ اپنی سرکشی میں اضافہ ہی کرتےجاتے ۔(۱) یہ آیت اس وقت نازل ہوئی تھی جب پیغمبر ؐ نے خواب میں دیکھا تھا کہ کچھ لوگ بندوں کی طرح آپ کے منبر پر اچھل کود کررہے ہیں ۔(۲)

آنحضرت ؐ دین اور اہل بیت ؑ پر آنےوالی مصیبتوں اور حکومت کےانحراف کی خبر باربار دیتے رہے

آپ ؐ نےفرمایا:اس امت کی ہلاکت قریش کے لون ڈ وں کے ہاتھوں ہوگی ۔(۳)

حضرت ؐ نےفرمایا:تم ضرور اسلام کے ہر بندھن کو توڑ دوگےاور جب بھی کوئی بندھن ٹوٹےگا تم اسی فرقے کےہوجاؤگے،تم سب سے پہلا بندھن حکومت کا اور آخری بندھن نماز کا توڑوگے ۔(۴)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ۱) سورہ اسراء،آیت: ۶۰)- ( ۲) تفسیر قرطبی ج: ۱۰ ص: ۲۸۳ ۔ ۲۸۲ ،تفسیرطبری ج: ۱۵ ص: ۱۱۲ ۔ ۱۱۳ ،تفسیرابن کثیرج: ۳ ص: ۵۰ ،تاریخ طبری ج: ۵ ص: ۶۳۴ ،شرح نہج البلاغہ ج: ۹ ص: ۲۲۰ ،مجمع الزوائدج: ۵ ص: ۲۴۳ ۔ ۲۴۴ ،مسند ابی یعلی ج: ۱۱ ص: ۳۴۸ ۔علل متناھیہ ج: ۲ ص: ۷۰۱ ،مستدرک صحیحین ج: ۴ ص: ۵۲۷ ،کنزالعمال ج: ۱۱ ص: ۳۵۸ ،حدیث: ۳۱۳۷ ،سیرہ اعلام النبلاءج: ۲ ص: ۱۰۸) ( ۳) اس کا حوالہ گذشتہ سوال کے جواب میں گذرچکا ہے)

( ۴) صحیح ابن حبان ج: ۱۵ ص: ۱۱۱ ،آپ کی امت کےدرمیان جو کچھ حوادث اور فتن رونما ہوں گےکےبارے میں خبریں،مجمع الزوائدج: ۷ ص: ۲۸۱ ،کتاب الفتن،مسنداحمدج: ۵ ص: ۲۵۱ ،موارد الظمان ج: ۱ ص: ۸۷ ،کتاب الصلاۃ،جس نے نماز کی پابندی کی اور جس نے اسے ترک کردیا کے بیان میں المعجم الکبیرج: ۸ ص: ۹۸ ،شعب الایمان،ج: ۴ ص: ۳۲۶ ،ج: ۶ ص: ۶۹ ،فصل جماعت اور رکعت کی فضیلت،اور تفرقہ سے کراہت کے بیان میں،مسندالشامیین ج: ۲ ص: ۴۱۱ ،السنۃ عبداللہ بن احمد ج: ۱ ص: ۳۵۶ ،الترغیب و الترہیب ج: ۱ ص: ۲۱۶ ،تعظیم قدر الصلاۃ ج: ۱ ص: ۴۱۵ ،الفردوس بماثورالخطاب ج: ۲ ص: ۴۴۵ ،فیض القدیرج: ۵ ص: ۳۹۹ ۔ ۲۶۳ ،اور اس کے علاوہ مصادر،

۲۳۷

حضرت ؐ فرمایا:دیکھو!اسلام کی چکی چل چُکی ہےاسے کتاب خدا کے ساتھ ہی چلاتے رہو ۔

خبردار ہوجاؤ!کہ سلطنت اور کتاب میں ہونےوالی ہے،جب ایسا ہوتو تم کتابِ خدا سے جُدا مت ہونا ۔(۱)

آپ ؐ نے امیرالمومنین ؑ سے فرمایا:امّت میرے بعد تم سےغدّاری کرےگی،(۲) امیرالمومنین ؑ نےدیکھا پیغمبراعظم ؐ رورہے ہیں آپ نےرونے کا سبب پوچھا تو حضور ؐ نےفرمایا:اس قوم کےدل تمہاری طرف سےکینوں سےبھرے ہوئے ہیں اور یہ کینے ظاہر نہیں کریں گےمگر میرےبعد،(۳) آپ نے بنی ہاشم سےفرمایا:تم میرےبعد کمزور بنادیئے جاؤگے(۴)

اورآپ ؐ نے انصار سےفرمایا:میرےبعد تم لوگ نشانہ انتقام بنوگے ۔(۵)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ۱) مجمع الزوائدج: ۵ ص: ۲۳۸ ،مسند شامیین ج: ۱ ص: ۳۷۹ ،معجم صغیرج: ۲ ص: ۴۲ معجم کبیرج: ۲۰ ص: ۹۰ ،فیض قدیرج: ۳ ص: ۵۳۴ حلیۃ الاولیاءج: ۵ ص: ۱۶۵)

( ۲) اس کا حوالہ تیسرےسوال کےجواب میں گذرچکا ہے)

( ۳) مجمع الزوائدج: ۹ ص: ۱۱۸ مسند البرازج: ۲ ص: ۲۹۳ ،مسند ابی یعلی ج: ۱ ص: ۴۲۶ ،معجم کبیرج: ۱۱ ص: ۷۳ ،تاریخ بغدادج: ۱۲ ص: ۳۹۸ ،میزان الاعتدال ج: ۵ ص: ۴۳۱ فضل بن عمیرہ قیسمی کےحالات میں،ج: ۷ ص: ۳۱۵ ،الکامل فی ضعفاءالرجال ج: ۷ ص: ۱۷۳ ،تھذیب الکمال ج: ۲۳ ص: ۲۳۹ ،علل متناہیہ ج: ۱ ص: ۳۴۳ ۔ ۲۴۴ ،تاریخ دمشق ج: ۴۲ ص: ۳۲۲ ۔ ۳۲۳ ۔ ۳۲۴)

( ۴) مجمع الزوائدج: ۹ ص: ۳۴ ،مسنداحمدج: ۶ ص: ۳۳۹ ،معجم کبیرج: ۲۵ ص: ۲۳ ،الفردوس بما ثور الخطاب ج: ۱ ص: ۳۹۴)

( ۵) صحیح بخاری ج: ۳ ص: ۱۳۸۱ ،کتاب فضائل الصحابہ،باب رسول اکرم کا قول ہماری ملاقات تک صبر کرو،ج: ۴ ص: ۱۵۷۴ ،کتاب المغازی،باب غزوہ الطائف،صحیح مسلم ج: ۲ ص: ۷۳۸ ،کتاب الزکوٰۃ،صحیح ابن حبان ج: ۱۶ ص: ۲۶۴ ،صحابہ اور تابعین کے فضائل کے باب میں،الاحادیث المختارۃ،ج: ۴ ص: ۲۷۲ ،مسند ابی عوانۃ ج: ۴ ص: ۴۱۵ ،مجمع الزوائدج: ۱۰ ،ص: ۳۳ ۔ ۳۱ ،السنن الکبریٰ بیہقی ج: ۶ ص: ۳۳۹ ،مسنداحمدج: ۳ ص: ۱۱۱ ۔ ۱۶۷ ۔ ۱۷ ،مسند ابن مالک کی ج: ۴ ص: ۴۲ ،پر عبداللہ بن زید بن عاصم المازنی کی حدیث،ص: ۲۹۲ ،پر اور براء بن عازب کی حدیث، ۴ ص: ۳۵۲ ،مسند رویانی ج: ۲ ص: ۱۸۳ ،المعجم الکبیرج: ۱ ص: ۲۰۸ ،السنن الواردۃ فی الفتن ج: ۱ ص: ۲۰۳ ،البیان و التعریف،ج: ۱ ص: ۳۵۲ ،مسند رویانی ج: ۲ ص: ۱۸۳ ،المعجم الکبیرج: ۱ ص: ۲۰۸ ،السنن الواردۃ فی الفتن ج: ۱ ص: ۲۰۳ ،البیان و التعریف،ج: ۱ ص: ۲۵۴ ،سیر اعلام النبلاءج: ۲ ص: ۴۵۲ ،فضائل الصحابۃ ابن حنبل ج: ۲ ص: ۸۰۸ ،وغیرہ منابع،

۲۳۸

نبی اعظم ؐ اور مولائے کائنات ؑ منافقین کے ٹکراؤ سے بچتے تھے

۲ ۔ انص ٓ ر یہ بھی دیک ھرہے تھے کہ سرکارِ دو عالم ؐ اور مولائے کائنات ؑ منافقین اور طلقا سے تا حدامکان ٹکرانا نہیں چاہتے ہیں اور ان سے اُلجھنا نہیں چاہتے ہیں،دونوں حضرات ان لوگوں کو سزا نہیں دینا چاہتے اس لئے کہ اس سے خواہ مخواہ کا فتنہ اُٹھ کھڑا ہوگا،معاملات بگڑ جائیں گے اور فضول باتیں پیدا ہوں گی مثلاً السام کے چہرے کو بگاڑنےکی کوشش،نبی ؐ اور آلِ نبی ؐ کی توہین،اس کےعلاوہ دعوت اسلام کو بھی جلد یا دیر سے ایسا نقصان پہنچےگا جس کا تدارک ممکن نہیں ہوگا،شواہد ملاحظہ ہوں ۔

کیس صحابی نےعرض کیا کہ حضور ؐ !جن لوگوں نےوادی عقبہ میں آپ کو قتل کرنا چاہا تھا اُن کےنام ظاہر کر کےانہیں قتل کردیں آپ نے فرمایا:میں اس بات کو مکروہ سمجھتا ہوں کہ عرب کہیں:محمد ؐ نے ایک قوم کی مدد سے دشمنوں پر فتح حاصل کی اور جب فتحیاب ہوگئے تو اُسی قوم کو قتل کرنا شروع کردیا(۱) اسی طرح جب لوگوں نے عبداللہ بن اُبی کے قتل کا مطالبہ کیا تو آپ نے فرمایا:لوگ یہ نہ کہنے لگیں کہ محمد ؐ پنے ہی اصحاب کو قتل کررہے ہیں(۲) ان واقعات کے علاوہ بھی بہت سے موقع آئے جب انصار نے دیکھا کہ مولائے کائنات ؑ اور حضور سرورِ دو عالم ؐ ،منافقین اور یاکاروں سے چشم پوشی کرتے ہیں اور حتی الامکان ان سے اُلجھنا نہیں چاہتے،یہ تمام باتیں دیکھ کے انصار یہ سمجھ گئے کہ قریش اور اُن کے ہم خیال لوگ موقعہ کی تلاش میں ہیں اور آج موقعہ ملا ہے تو علی ؑ سے حکومت کو چھین لینا چاہتے ہیں،اس لئے انصار نے یہ سوچا کہ جب علی ؑ کے ہاتھ میں حکومت رہنی ہی نہیں ہے تو کیوں نہ پہلے ہم کوشش کریں اور قریش کے لئے راستہ بند کردیں،اس لئے کہ انصار کو یہ توقع تھی کہ اگر خلافت کا پلّہ جُھکا اور خلافت اپنے مرکز سے ہٹی تو منافقین اور طلقا اس پر قابض ہوکے حاکم بن

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ۱) تفسیر ابن کثیرج: ۲ ص: ۳۷۳ ،سبل الہدی و الرشادج: ۵ ص: ۴۶۷ ،الدر المنثور ج: ۴ ص: ۲۴۴ ،روح المعانی ج: ۱۰ ص: ۱۳۹)

( ۲) تاریخ المدینہ ج: ۱ ص: ۲۶۶ اور اسی طرح ص: ۳۶۰

۲۳۹

جائیں گے اور چونکہ انصار نے قریش کے خلاف سرکارِ دو عالم ؐ کی نصرت کی ہے اس لئے یہ عرب کے بُدّواں سے انتقام لینے میں ذرا بھی سُستی نہیں کریں گے اور نصرت پیغمبر ؐ کی سزا بلکہ سخت ترین سزا دیں گے ۔

اگر انصار یہ سمجھ لیتے کہ خلافت امیرالمومنین ؑ ہی کے ہاتھ مٰں ہے تو بہت ممکن تھا کہ وہ مولائے کائنات ؑ پر غالب آنے کی اور آپ سے خلافت چھیننے کی،نیز نص وارد سے تجاہل کی کوشش نہیں کرتے،میرے اس خیال کی شہادت وہ واقعات دیتے ہیں جنہیں مورخین نے((احداثِ سقیفہ))کے عنوان سے لکھا ہے اور اہلِ حدیث نے جن کی طرف اشارہ کیا ہے ۔

انصار کے آرا اور ان کے نظریے

ابن ابی الحدید لکھتے ہیں کہ جوہری نے اپنی کتاب((السقیفہ))میں لکھا ہے کہ ابوبکر نے انصار کو خطاب کر کے بتایا کہ((مہاجرین قریش))انصار سے زیادہ خلافت کے مستحق ہیں تو انصار نے ان کا جواب دیا،خدا کی قسم ہم اس خَیر کی وجہ سے تم سے حسد نہیں کرتے جو خیر خدا نے تم تک پہنچایا ہے،تم سے زیادہ ہمارا کوئی محبوب ہے نہ پسندیدہ،بلکہ ہم مستقبل سے خوف زدہ ہیں اور اس بات سے ڈ رتے ہیں کہ کہیں یہ امر ایسے لوگوں کے ہاتھوں میں نہ پہنچ نائے جو نہ ہم میں سے ہیں اور نہ تم میں سے ۔(۱)

دوسری روایت میں ہے کہ حباب بن منذر کھڑے ہوئے یہ بدری صحابی تھے،انہوں نے کہا:ایک ہم میں سے امیر ہوجائے،ایک تم میں سے،اے لوگو!ہم تم سے اس امر کو الگ نہیں کرنا چاہتے،ہمیں خوف ہے تو اس بات کا کہ کہیں اس حکومت پر وہ لوگ نہ غالب آجائیں جن کے باپ،بھائیوں کو ہم نے قتل کیا ہے ۔

عمر بولے:اگر ایسا ہوا تو میں اس کی مخالفت بھرپور طریقے سے کروں گا ۔(۲)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(۱)شرح نہج البلاغہ ج:۶ص:۷۔۸،

(۲)انساب الاشراف ج:۲ص:۲۶۰طبقات الکبری ج:۳ص:۱۸۲،تاریخ دمشق ج:۳۰ص:۲۷۵شرح نہج البلاغہ ج:۲ص:۵۳،کنزالعمال ج:۵ص:۶۰۶حدیث:۱۴۰۷۲

۲۴۰

241

242

243

244

245

246

247

248

249

250

251

252

253

254

255

256

257

258

259

260

261

262

263

264

265

266

267

268

269

270

271

272

273

274

275

276

277

278

279

280

281

282

283

284

285

286

287

288

289

290

291

292

293

294

295

296

297

298

299

300

301

302

303

304

305

306

307

308

309

310

311

312

313

314

315

316

317

318

319

320

321

322

323

324

325

326

327

328

329

330

331

332

333

334

335

336

337

338

339

340

341

342

343

344

345

346

347

348

349

350

351

352

353

354

355

356

357

358

359

360

361

362

363

364

365

366

367