حکومتوں کے زوال اور خاتمے کے اسباب نہج البلاغہ کی نظر میں

حکومتوں کے زوال اور خاتمے کے اسباب نہج البلاغہ کی نظر میں 0%

حکومتوں کے زوال اور خاتمے کے اسباب نہج البلاغہ کی نظر میں مؤلف:
زمرہ جات: متفرق کتب
صفحے: 85

حکومتوں کے زوال اور خاتمے کے اسباب نہج البلاغہ کی نظر میں

یہ کتاب برقی شکل میں نشرہوئی ہے اور شبکہ الامامین الحسنین (علیہما السلام) کے گروہ علمی کی نگرانی میں اس کی فنی طورپرتصحیح اور تنظیم ہوئی ہے

مؤلف: فاطمہ نقیبی
زمرہ جات: صفحے: 85
مشاہدے: 30089
ڈاؤنلوڈ: 3750

تبصرے:

حکومتوں کے زوال اور خاتمے کے اسباب نہج البلاغہ کی نظر میں
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 85 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 30089 / ڈاؤنلوڈ: 3750
سائز سائز سائز
حکومتوں کے زوال اور خاتمے کے اسباب نہج البلاغہ کی نظر میں

حکومتوں کے زوال اور خاتمے کے اسباب نہج البلاغہ کی نظر میں

مؤلف:
اردو

یہ کتاب برقی شکل میں نشرہوئی ہے اور شبکہ الامامین الحسنین (علیہما السلام) کے گروہ علمی کی نگرانی میں اس کی فنی طورپرتصحیح اور تنظیم ہوئی ہے

چوتھی خصوصیت

حضرت امام مہدی(عج) کی حکومت کی چوتھی خصوصیت یہ ہے کہ پوری دنیامیں چاروں طرف انصاف ہوگا،ظلم کانام ونشان مٹ جائے گاکوئی کسی پرظلم نہیں کرے گا،زندگی کے ہر پہلو میں انصاف ہی انصاف نظرآئے گا۔ روایتوں میں ملتاہے کہ حضرت امام مہدی علیہ السلام زمین کو عدل وانصاف سے اس طرح بھردیں گے جس طرح وہ ان سے پہلے ظلم و جور سے بھری ہوئی ہوگی۔

پانچویں خصوصیت

حضرت امام مہدی(عج) کی حکومت کی پانچویں خصوصیت یہ ہے کہ وہ اسلام کوزندگی کے ہرپہلو میں داخل کریں گے ۔ یعنی پوری دنیامیں انسانوں کی زندگی میں اسلامی قانون جاری ہوگااس وقت سارے علاقوں میں اسلامی قانون جاری ہوں گے۔ اس طرح حضرت امام مہدی علیہ السلام پوری دنیاسے ظلم مٹاکرعدالت کے ساتھ حکومت کریں گے اورسب کوان کے حق دئیے جائیں گے۔

حضرت امام مہدی علیہ السلام کے اصحاب

حضرت امام مہدی علیہ السلام کے اصحاب 313 ہیں۔ حضرت امام مہدی علیہ السلام کے بارے میں لکھی گئی کتابوں میں یہ ذکرملتا ہے کہ آپ کے ظہورکے وقت ان کے 313 خاص اصحاب ان سے آکر ملیں گے اورہرمشکل میں پہاڑکی طرح جم کرامام کے ساتھ رہیں گے یہ حدیث بحارالانوار،اثبات الہداة اور منتخب الاثر جیسی کتابوں میں نقل ہوئی ہیں۔

۸۱

1۔ حضرت امام مہدی علیہ السلام 313 اصحاب کے انتظار میں ہیں

ظہور کے وقت اس سے پہلے کہ وہ کعبہ کے پاس جائیں اور کعبہ سے لگ کرکھڑے ہوں اور اپنی بلند آواز کو پوری دینا کے لوگوں تک پہنچائیں، ذی طوی نامی جگہ پر اپنے 313خاص اصحاب کے انتظار میں رکیں گے تا کہ وہ آکر امام سے مل لیں وہاں سے پھر وہ امام کے ساتھ خانہ کعبہ کے پاس جائیں گے۔

2۔ یہ 313 اصحاب پوری دنیا سے جمع ہوں گے

حضرت امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اللہ حضرت قائم کے لئے ،جنگ بدر میں لڑنے والوں کی تعداد 313 کے برابر انسانوں کو دور دور کے شہروں سے اکھٹا کرے گا۔

3۔ وہ سب سے پہلے امام کی بیعت کریں گے

روایات میں ہے کہ ظہور کے وقت جبرئیل کے بعد امام کی بیعت کرنے والے یہی 313 اصحاب ہوں گے ۔

اس بات پر توجہ رہے کہ ظہور کے وقت امام کے اصحاب کی تعداد 313 ہے لیکن وہ تعداد بڑھتی رہے گی اور ظہور کے فورا بعد ہی 10000 تک پہنچ جائے گی ۔

4۔ وہ بہادر اور جاں نثارہوں گے

حضرت امام سجاد علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ وہ 313 اصحاب اتنے بہادر اور جاں نثارہوں گے کہ جب دشمن جمع ہوکر قائم آل محمد کو قتل کرنا چاہیں گے تو یہ 313 اصحاب بہادری کے ساتھ حضرت کا دفاع کریں گے۔

۸۲

5۔ وہ زمین پر حاکم ہوں گے

حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ ”ایسا ہے جیسے میں امام قائم کو کوفہ کے منبر پر دیکھ رہا ہوں اور ان کے اصحاب،(جنگ بدرمیں مسلمانوں کی تعدادکے برابرہیں یعنی 313 ) ان کو چاروں طرف سے گھیرے ہوئے ہیں یہ اصحاب اللہ کی طرف سے زمین پر حاکم ہیں۔

6۔ وہ امت معدودہ ہیں

قرآن کریم کی آیت ہے کہ تم جہاں پر بھی ہوں گے اللہ تم سب کو جمع کرے گا اس آیت کی تفسیر کرتے ہوئے حضرت امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ہیں کہ اللہ کی قسم سورہ ہود میں امت معدودہ سے مراد حضرت امام مہدی علیہ السلام کے اصحاب ہیں اللہ کی قسم وہ سب ایک پل میں اس طرح جمع ہوں جائیں گے ،جس طرح ہوا کے اثر سے بادل جمع ہوجاتے ہیں۔

7۔ 313 اصحاب میں سے 50 عورتیں ہیں

حضرت امام باقرعلیہ السلام نے فرمایاہے کہ اللہ کی قسم بادلوں کی طرح آنے والے ان 313 اصحاب میں پچاس عورتیں ہیں۔

۸۳

فہرست

حرف اول از مترجم 3

مقالہ اور مقالہ نگار 5

ترجمہ اور اس کی خصوصیات 5

خلاصہ 6

اسلامی حکومت کا مقام 7

حکومت کا مفہوم 7

نہج البلاغہ میں حکومت کا معنی 8

1- قائد کی اطاعت سے سرپیچی 10

الف: معاشرے کا حقیقی قائد اور الہی رہبر 10

ب۔ غیبت کے زمانے میں قائد کا کردار 15

ج- رہبر اور عوام کے ایک دوسرے پر حقوق 24

2- اختلاف اور انتشار کا شکار ہونا 26

3- دنیا داری 33

الف : کمیونٹی رہنماؤں اور سیاستدانوں کی دنیا طلبی 33

ب: سماج میں رہنے والے عام لوگوں کی دنیا پرستی 40

دنیا داری سے جنم لینے والی بیماریاں 41

امام علیہ السلام اور دنیا کی ستائش 43

4- اقدار کا چہرہ بگاڑنا 44

5- راہ خدا میں جہاد سے منہ موڑنا 52

قرآن کریم میں جہاد کی فضیلت 52

۸۴

اسلام میں جہاد دفاع ہے 54

جہاد میں سستی کا انجام 55

کوفیوں کی شکست کے اسباب 57

6- غربت اور نا انصافی 61

عہدنامہ مالک اشتر کے بعض اقتباسات 64

7- گذشتہ امتوں کی تباہیوں سے عبرت نہ لینا 70

تتمۂ مؤلف 77

تتمۂ مترجم 79

حضرت امام مہدی (عج) کی حکومت کی خصوصیتیں 79

پہلی خصوصیت 79

دوسری خصوصیت 80

تیسری خصوصیت 80

چوتھی خصوصیت 81

پانچویں خصوصیت 81

حضرت امام مہدی علیہ السلام کے اصحاب 81

1 ۔ حضرت امام مہدی علیہ السلام 313 اصحاب کے انتظار میں ہیں 82

2 ۔ یہ 313 اصحاب پوری دنیا سے جمع ہوں گے 82

3 ۔ وہ سب سے پہلے امام کی بیعت کریں گے 82

4 ۔ وہ بہادر اور جاں نثارہوں گے 82

5 ۔ وہ زمین پر حاکم ہوں گے 83

6 ۔ وہ امت معدودہ ہیں 83

7 ۔ 313 اصحاب میں سے 50 عورتیں ہیں 83

۸۵