انوارُ القرآن اکیڈمی (پاکستان)
کا مختصر تعارف
تعریف: تفسیر، علوم اور معارف قرآن مجید سے متعلق قرآنی اِدارہ۔
نصبُ العین: عصری تقاضوں سے ہم آہنگ علوم و معارفِ قرآن مجید کی تبلیغ و ترویج۔
اغراض و مقاصد:
۱) تعلیماتِ قرآن و سنت کی روشنی میں علمی و تحقیقی مراکز کا قیام۔
(جامعہ قرآن، دانشکدہ قرآن، دارُ القرآن، دارُ التحفیظ، مکتبِ قرآن اور دیگر قرآنی ریسرچ سینٹرز)
۲) مفسرین اور علوم قرآن کے ماہرین کی تیاری کے لیے تمام تر ضروریات اور ماحول فراہم کرنا۔
۳) علوم و معارف قرآن مجید کی ترویج کے لیے زندگی کے ہر شعبے میں باکردار اور تربیت یافتہ افراد مہیا کرنا۔
۴) تعلیماتِ قرآن و سنت کی روشنی میں ادیان و مذاہب کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا نیز اُمت مسلمہ کے اتحاد کی عملی جدوجہد کرنا۔
۵) حوزہ ہائے علمیہ، جامعات اور دیگر تحقیقی اور تربیتی مراکز کو قرآن شناس اساتذہ کی فراہمی۔
۶) قرآن مجید کو ایک مکمل نظامِ حیات کے طور پر متعارف کرانا۔
۷) ملکی اور بین الاقوامی سطح پر قرآنی مراکز سے رابطہ، تعاون اور ہم آہنگی کرنا۔
۸) مملکتِ خدا داد پاکستان کی حفاظت اور اس کے حقوق کے دفاع کے لیے کوشش کرنا۔