امامیہ اردو ریڈر درجہ سوم جلد ۳

امامیہ اردو ریڈر درجہ سوم0%

امامیہ اردو ریڈر درجہ سوم مؤلف:
زمرہ جات: گوشہ خاندان اوراطفال
صفحے: 49

امامیہ اردو ریڈر درجہ سوم

مؤلف: تنظیم المکاتب
زمرہ جات:

صفحے: 49
مشاہدے: 32314
ڈاؤنلوڈ: 2389


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 49 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 32314 / ڈاؤنلوڈ: 2389
سائز سائز سائز
امامیہ اردو ریڈر درجہ سوم

امامیہ اردو ریڈر درجہ سوم جلد 3

مؤلف:
اردو

ان الفاظ کے معنی بتاؤ :

فریاد ۔ غلّہ ۔ گرانی ۔ شکایت ۔ بدحال ۔ خوش حال ۔ حرام ۔ عیش و آرام ۔ طالب علم ۔ استاد ۔ صدمہ ۔ اطمینان ۔ جاہل ۔ عالم ۔ مرضی ۔ انصاف ۔ قافلہ ۔ کمزوری ۔ رئیس۔ پالکی ۔ خس کی ٹٹی ۔ تیور ۔ کہار ۔ افراد ۔ فٹ پاتھ ۔ فاقہ ۔ عالم ۔ جلیل۔

سوالات

۱ ۔ تم نے اس سبق سے کیا سیکھا ؟

۲ ۔ تمہارے مولا کا غریبوں کے بارے میں کیا خیال تھا ؟

۳ ٣۔ عالم دین نے کیو نکر حساب لگایا ؟

۴ ٤۔ آئندہ تمہارا کیا طریقہ ہوگا ؟

۴۱

اک i سواں سبق

زندگی کا مقصد

کتنی حسین اور دلکش ہے یہ دنیا۔

یہ روشنی اور حرارت بخشنے والا آفتاب، یہ نور برساتا ہوا چاند، یہ دمکتے ہوئے ستارے، یہ سنکتی ہوئی ہوائیں، یہ فضا میں منڈلاتے ہوئے بادل، یہ برف سے ڈھکے ہوئے پہاڑ، یہ نیلے نیلے استھاہ سمندر، یہ سر سبز اور ہری بھری وادیاں، یہ بل کھاتی ہوئی ندیاں،ییہ ہوا کے روش پر تیرتے ہوئے پرندے، یہ جنگلوں میں سیر کرتے ہوئے جانور۔

یہ سب کتنے خوبصورت ہیں۔

اور پھر یہ بڑے بڑے شہروں میں رواں رواں زندگی کا قافلہ، یہ گورے، کالے اور بھورے انسان، یہ تیز رفتار موٹریں، یہ سمندر کی چھاتی پر رینگتے ہوئے جہاز، یہ شور مچاتے ہوئے ریلوے انجن، یہ دھواں اڑاتی ہوئی چمنیاں، یہ جگمگاتی ہوئی دکانیں، یہ فضا میں اُڑتے ہوئے ہوائی جہاز، یہ خونصورت مکان یہ شاندار دفتر، یہ سب زندگی کے کتنے حسین منظر ہیں۔

اور پھر ان میں سے کوئی چیز بھی تو بےکار نہیں۔

سورج ہمکں گرمی دے رہا ہے، چاند اندھکرے رستوں میں اُجالا کر رہا ہے، ہوائیں بادل لا رہی ہیں، بادل ہماری سوخی ہوئی زمینوں کو سر سبز بنا رہے ہیں، ندیا ہمارۓ کھیتوں کو پانی دے رہی ہیں اور ضروریات زندگی مہیّا کر رہی ہیں، ریلوے اور موٹر ہمارے لئے سفر کی شہولت فراہم کر رہے ہیں، بجلی ہمارے گھروں کو روشنی دے رہی ہے۔ غرض یہ کہ دنیا کی ہر چیز ہماری خدمت میں لگی ہوئی ہے۔ دنیا کی ہر چیز انسان کو فائدہ پہونچا رہی ہے۔

اللّٰہ کا کرم دیکھئے کہ اس نے ہمارے فائدہ اور آرام کے لئے ان گنت چیزیں پیدا کر دی ہیں۔ دنیا کی ہر چیز کے پیدا کئے جانے کا مقصد یہ ہے کہ وہ انسان کی خدمت کرے اور اس کی جسمانی، روحانی اور ذہنی زندگی میں معاون ہو۔

اب سوال یہ ہے کہ خود انسان کے پیدا کئے جانے کا مقصد کیا ہے ۔؟

۴۲

جس انسان کے لئے قدرت نے زمین، آسمان ، چاند، سورج، ہوا، بادل، سمندر، درخت سب پیدا کئے اس انسان کے پیدا کئے جانے کا بھی کچھ مقصد ہونا چائیے۔

اگر انسان کے پیدا کئے جانے کا مقصد محض یہ ہے کہ وہ کھائے، پئے، سوئے، اور مر جائے، تو جانور بھی یہی سب کچھ کرتے ہیں۔ پھر انسان اور جانور میں کیا فرق رہتا ہے۔؟

اللّٰہ نے انسان کو عقل دی، علم دیا، ذہالت دی، نئی نئی چیزیں ایجاد کرنے کی قوت دی، کائنات کی ہر شے پر حاکم بنایا۔ کیا اللّٰہ نے یہ سب کچھ محض اس لئے دیا ہے کہ انسان کھئے، پئے، سوئے اور مر جائے ۔؟

نہیں، ایسا ہرگز نہیں ہو سکتا۔

اللّٰہ نے اگر انسان کو اپنی ہر مخلوق پر فضیلت دی ہے تو اس کی زندگی کا مقصد بھی بہت اعلیٰ بنایا ہے اللّٰہ نے دنیا کی ہر چیز انسان کے لئے بنائی ہے اور انسان کو اپنی اطاعت کے لئے بنایا ہے۔

انسان کی زندگی کا مقصد یہ ہے کہ وہ اللّؤہ کی خوشنودی حاصل کرے، ایمان اور اطھے اعمال کے سہارے خدا سے قریب تر ہو جائے۔

اس اعلیٰ اور بلند مقصد کا انعام بھی بہت اعلیٰ اور بلند ہے۔

"جنّت " اللّٰہ کی وہ لازوال نعمت ہے جو ان بندوں کے لئے مخصوص ہے جو اپنی زندگی کا مقصد پورا کرتے ہوئے اللّٰہ کی خوشنودی اور قریب حاصل کر لیتے ہیں۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ خدا کی خوشنودی کیسے حاصل کی جائے۔

اس کا جواب بالکل سادہ ہے۔

اللّٰہ کی خوشنودی حاصل کرنے کا ذریعہ اللّٰہ کے احکام کی اطاعت ہے۔ قرآن پاک نے اسی بات کو یوں واضع کیا ہے۔

۴۳

ہم نے جن و انس کو نہیں پیدا کیا لیکن اس لئے کہ وہ ہماری عبادت کریں۔

" عبادت " کے معنی یہاں اطاعت اور بندگی کے ہیں۔ اللّٰہ کا ارشاد ہے کہ ہم نے انسان کو صرف اپنی اطاعت کے لئے پیدا کیا ہے۔

پھر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اللّٰہ کے وہ احکام کیا ہیںؤ جن کی ہم پابندی کریں ؟ یہ حکم ہمیں کہاں سے مل سکتے ہیں ؟

اس سوال کا جواب یہ ہے کہ :-

"اللّٰہ کے احکام وہ ہیں جو قرآن میں درج ہیں "

قرآن ہدایت ہے، نور ہے، فرقان ہے، وہ انسانی زندگی کا ایک ایسا مکمل قانون ہے، جسے اللّٰہ نے بذریعہ وحی اپنے نبی پر نازل فرمایا ہے۔

قرآن کے معنی خود اللّٰہ تعالیٰ کا ارشاد ہے۔

" یہ قرآن عقل و دانش کا مہموعہ ہے، ہدایت ہے، رحمت ہے، ایمان اور یقین والوں کے لئے "

" یہ قرآن تمام عالموں کے لئے نصیحت ہے "

" یہ قرآن ہم نے اُتارا ہے، یہ برکت والا ہے، اس کے احکام پر چلو "

" یہ ایسی کتاب کی باتیں ہیں جو حکمت سے معمور ہے ۔"

" اے نبی ہم نے آپ پریہ کتاب اتاری جس میں ہر شے کو روشن کر دیا۔ یہ کتاب مسلمانوں کے لئے ہدایت، رحمت اور خؤشخبری ہے۔"

یہ رحمت، مرکت اور ہدایت والا قرآن جو علم و یقین سے بھر پور ہے، ہمیں ایک ایسی زندگی راہ دکھاتا ہے جو عزت اور کامیابی کی ندگی ہے۔

۴۴

قرآن ایک ایسا قانون ہے جو زندگی میں عزت اور آخرت میں نجات کا ضامن ہیاور ہم اسی قانون پر عمل کر کے اپنا مقصد زندگی حاصل کر سکتے ہیں۔ قرآن کے احکام کی پابندی کر کے ہم اللّٰہ کی خوشنودی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس لئے قرآن کو پڑھنا اور سمجھ کے پڑھنا ہمارے لئے حد درجہ ضروری ہے۔

ان الفاظ کے معنی بتائے :

دلکش ۔ حرارت ۔ استھا ۔ دوش ۔ رواں رواں ۔ معادن ۔ شے ۔ درج ۔ فرقان ۔ دانش ۔ معمور ۔ ضامن ۔ سکتی ۔ فضا ۔ جگمگاتی ۔ کرم ۔ محض ۔ ان گنت ۔ کائنات ۔ اعلیٰ ۔ لازوال ۔ نعمت ۔ خوشنودی ۔ وحی ۔ دمکتے۔

سوالات

۱ ۔ دنیا کی چيزیں کس کے لئے پیدا ہوئی ہیں ؟

۲ ۔ انسان کی پیدائش کا مقصد کیا ہے ؟

۳ ٣۔ ہمارا مقصد خلقت کہاں سے معلوم ہوگا ؟

۴۵

فہرست

ہدایت ۴

اے خدا ۵

سوالات ۵

دوسرا سبق ۶

ماں باپ کا مرتبہ ۶

محمد بن ابی بکر ۶

ان الفاظ کے ماعنی بتاؤ :- ۶

سوالات ۶

تیسرا سبق ۷

معجزہ ۷

ان الفاظ کے معنی بتاؤ :- ۱۰

سوالات ۱۰

چوتھا سبق ۱۱

سائنس ۱۱

پانچواں سبق ۱۲

ہمدردی ۱۲

ان الفاظ کے معنی بتاؤ :- ۱۳

سوالات ۱۳

چھٹا سبق ۱۴

۴۶

ہم حیدری ہیں حیدری ۱۴

ان الفاظ کے معنی یاد کرو : ۱۵

ساتواں سبق ۱۶

تقّیہ ۱۶

ان الفاظ کے معنی بتاؤ : ۱۷

سوالات ۱۷

آٹھواں سبق ۱۸

جہاد ۱۸

ان الفاظ کے معنی بتاؤ :- ۱۸

سوالات ۱۸

نواں سبق ۱۹

بیمار پُرسی ۱۹

ان الفاظ کے معنی بتاؤ :- ۲۰

سوالات ۲۰

دسواں سبق ۲۱

خودداری ۲۱

ان الفاظ کے معنی بتاؤ : ۲۲

سوالات ۲۲

گیارہواں سبق ۲۳

مشرق بعید ۲۳

۴۷

ان الفاظ کے معنی بتاؤ : ۲۴

سوالات ۲۴

بارہواں سبق ۲۵

قیامت کا ڈر ۲۵

ان الفاظ کے معنی بتاؤ : ۲۶

سوالات ۲۶

تھرہواں سبق ۲۷

نئی دنیا ۲۷

ان الفاظ کے معنی بتاؤ : ۲۸

سوالات ۲۸

چودھواں سبق ۲۹

مساوات ۲۹

ان الفاظ کے معنی بتاؤ : ۳۰

سوالات ۳۰

پندرہواں سبق ۳۱

وجودباری ۳۱

ان الفاظ کے معنی بتائے : ۳۲

سوالات ۳۲

سولھواں سبق ۳۳

قنبر ۳۳

۴۸

ان الفاظ کے معنی بتاؤ : ۳۳

سوالات ۳۳

سترہواں سبق ۳۴

ہندوستان ۳۴

ان الفاظ کے معنی بتائے : ۳۴

اٹھاراواں سبق ۳۵

ہماری عملی ترقیاں ۳۵

ان الفاظ کے معنی بتاؤ : ۳۸

سوالات ۳۸

انیسواں سبق ۳۹

ریل اور پہاڑ کا سفر ۳۹

ان الفاظ کے معنی بتاؤ : ۳۹

بیسواں سبق ۴۰

فریاد ۴۰

ان الفاظ کے معنی بتاؤ : ۴۱

سوالات ۴۱

اک i سواں سبق ۴۲

زندگی کا مقصد ۴۲

ان الفاظ کے معنی بتائے : ۴۵

سوالات ۴۵

۴۹