‌دروس تمهیدیة فی القواعد الرجالیة

‌دروس تمهیدیة فی القواعد الرجالیة0%

‌دروس تمهیدیة فی القواعد الرجالیة مؤلف:
: مصنف/ مؤلف
: مصنف/ مؤلف
زمرہ جات: علم رجال

‌دروس تمهیدیة فی القواعد الرجالیة

یہ کتاب برقی شکل میں نشرہوئی ہے اور شبکہ الامامین الحسنین (علیہما السلام) کے گروہ علمی کی نگرانی میں اس کی فنی طورپرتصحیح اور تنظیم ہوئی ہے

مؤلف: مصنف/ مؤلف
: مصنف/ مؤلف
: مصنف/ مؤلف
زمرہ جات: مشاہدے: 7561
ڈاؤنلوڈ: 304

تبصرے:

‌دروس تمهیدیة فی القواعد الرجالیة
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 106 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 7561 / ڈاؤنلوڈ: 304
سائز سائز سائز
‌دروس تمهیدیة فی القواعد الرجالیة

‌دروس تمهیدیة فی القواعد الرجالیة

مؤلف:
اردو

یہ کتاب برقی شکل میں نشرہوئی ہے اور شبکہ الامامین الحسنین (علیہما السلام) کے گروہ علمی کی نگرانی میں اس کی فنی طورپرتصحیح اور تنظیم ہوئی ہے

‌دروس تمهیدیة فی القواعد الرجالیة

مؤلف: آیت اللہ محمد باقر ایروانی

مترجم: دلاور حُسین حجّتی

ناشر: الغدیر ایجوکیشنل نیٹ ورک

بسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

الحمد لله رب العالمين،

والصلاة والسلام على أشرف الخلق

محمد و اهل بيته الطيبين الطاهرين

فہرست مطالب:

پیش گفتار ۴

مقدمۂ مؤلف ۷

جدید اصولی نظریات سےواقفیت ۹

عرض مترجم ۱۷

تمہید ۲۱

عملی تطبیق ۲۴

تطبیق ( ۱) ۲۵

غلط فہمی ۲۹

فصل اول ۳۰

پہلا نکتہ راوی کی وثاقت ثابت کرنے کے طریقے ۳۱

۱ ۔ معصوم علیہ السلام کی گواہی ۳۱

۲ ۔ بزرگ علماء میں سے کسی ایک کی وثاقت کی گواہی ۳۲

۳ ۔ وثاقت پر اجماع ۳۴

۴ ۔ امام علیہ السلام کی طرف سے حاصل وکالت ۳۶

۵ ۔ ثقہ کی روایت ۳۹

۶ ۔ شیخوخۃ الاجازہ ۴۱

تطبیقات ۴۳

تطبیق ( ۲) ۴۳

تمرینات ۵۰

توثیقاتِ عامہ ۵۵

۱ ۔ تفسیر قمی کے راویوں کی توثیق ۵۶

۲ ۔ کامل الزیارت کے راوی ۵۹

۳ ۔ مشایخ نجاشی ۶۱

۴ ۔ سند میں بنو فضال کا واقع ہونا ۶۳

۵ ۔ تین اکابرین میں سے ایک کی روایت ۶۵

رجالی کے قول کی حجّیت کا مدرک ۶۷

تطبیقات ۷۰

تطبیق ( ۳) ۷۰

تمرينات ۷۳

فصل دوم: حدیث کی اقسام کے متعلق ۷۶

صحیح حدیث کے خلاف شہرت ۷۸

ثقہ یا عادل کی خبر ۸۰

ثقہ کی خبر یا قابلِ اعتماد خبر ۸۲

خبرِ حسن ۸۳

خبرِ ضعیف ۸۴

خبرِ مضمر ۸۵

خبرِ مرسل ۹۰

تطبیقات ۹۴

تطبیق( ۴) ۹۴

تمرینات ۱۰۰

حدیث کی بعض کتابوں کے بارے میں نظریات ۱۰۵

کتاب الکافی کے بارے میں نظریات ۱۰۹

" کتاب من لا یحضرہ الفقیہ " کے بارے میں نظریات ۱۱۸

تہذیبین (تہذیب و استبصار) کے بارے میں نظریات ۱۲۲

تمرینات ۱۲۶

ہماری بعض رجالی کتابوں کے بارے میں نظریات ۱۳۲

۱ ۔ رجال کشّی ۱۳۲

۲ ، ۳ ۔ رجالِ شیخ اور فھرستِ شیخ ۱۳۴

۴ ۔ رجالِ نجاشی ۱۳۸

تمرینات ۱۳۹

تمہید ۱۴۳

خبر کی حجیت کے مسئلے میں آراء ۱۴۴

تحقیق: کیا صحیح ہے؟ ۱۴۷

علمِ رجال کی ضرورت ۱۴۸

پھر وہیں سے آغاز ۱۵۰

تمرینات ۱۵۳

ہماری بحث کا اسلوب ۱۵۶

توثیق سے متعلق بحث ۱۵۷

حدیث کو چار اقسام میں تقسیم( ۱) کیا گیا ہے:- ۱۵۷

راوی کی وثاقت ثابت کرنے کے طریقے ۱۵۹

۱ ۔ معصومین علیہم السلام میں سے کسی کے حق میں صریح گواہی ۱۶۰

۲ ۔ بعض متقدمین رجالیوں کی صریح گواہی ۱۶۳

اعتراض اور جواب ۱۶۹

۳ ۔ متاخرین بزرگ علماء میں سے کسی کی صریح گواہی ۱۷۳

متاخرین کی توثیقات حجّت نہیں ہے اس کا سبب ۱۷۳

متاخرین کی توثیقات قابل قبول ہونے پر دلیل ۱۷۵

علامہ حلی ؒکے اقوال میں "اصالة العدالة" ۱۸۴

تمرینات ۱۸۹

عملی تطبیقات ۱۹۳

دیگر اسانید ۲۱۶

اصل موضوع کی طرف واپسی ۲۴۳

۴ ۔ تصدیق یا توثیق پر اجماع کا دعویٰ ۲۴۳

۵ ۔ امام علیہ السلام کی طرف سے وکالت ۲۴۷

۶ ۔ ثقہ کی روایت ۲۵۱

۷ ۔ شیخوخۃ الاجازۃ ۲۶۰

۸ ۔ ایسی سند میں واقع ہونا جس پر صحت کا حکم لگایا گیا ہو ۲۶۹

وثاقت ثابت کرنے کے دیگر طریقے ۲۷۵

عمومی توثیقات ۲۸۳

۱ ۔ راویانِ تفسیرِ قمی ۲۸۴

۲ ۔راویانِ کامل الزیارۃ ۲۹۳

۳ ۔ نجاشی ؒ کے مشائخ ۲۹۹

۴ ۔ اصحاب الاجماع کی سند میں واقع ہونا ۳۰۲

۵ ۔ بنو فضال کا سند میں واقع ہونا ۳۰۵

۶ ۔ مشائخ ثلاثہ میں سے کسی ایک کی روایت ۳۱۰

مذکورہ بالا کا نتیجہ ۳۱۶

دیگر توثیقاتِ عامہ ۳۱۶

تمرینات ۳۱۷

رجالی کے قول کی حجیت کا مدرک ۳۲۱

توثیقات میں ارسال کا مسئلہ ۳۲۶

تطبیقات ۳۳۲

تمرینات ۳۳۵

حدیث کی اقسام کے بارے میں بحث ۳۳۷

صحیح روایت کےخلاف شہرت کا وجود ۳۴۰

ثقہ کی خبر یا عادل کی خبر ۳۴۳

خبرِ ثقہ یا الموثوق بہ ۳۴۴

خبرِ حسن ۳۴۷

خبرِ ضعیف ۳۴۹

خبرِ مضمر ۳۵۳

ضمیر کےاستعمال کا سبب ۳۵۷

خبرِ مرسل ۳۵۹

تمرینات ۳۶۳

بعض حدیث کی کتابوں کے بارے میں نظریات ۳۶۹

کتب اربعہ میں سب کچھ صحیح نہیں ہے ۳۷۵

خصوصی اشکالات ۳۸۵

مسترد شدہ مستندات ۳۸۶

برعکس دعویٰ ۳۸۹

تمرینات ۳۹۳

کتاب "الکافی" کے بارے میں نظریات ۳۹۶

چار نکات ۴۰۳

کلینی ؒ کا سلسلہ سند ۴۰۳

الکافی کی تمام احادیث کی صحت ۴۰۶

عدۃ من اصحابنا (ہمارے چند اصحاب) ۴۱۲

کلینی کے مشائخ ۴۲۱

تمرینات ۴۳۳

کتاب "من لا یحضرہ الفقیه" کے بارے میں نظریات ۴۳۶

پہلا نکتہ ۴۴۱

دوسرا نکتہ ۴۴۳

تیسرا نکتہ ۴۴۵

چوتھا نکتہ ۴۵۲

تمرینات ۴۵۵

"التھذیبین" کے بارے میں نظریات ۴۵۷

شیخ ؒ کا سلسلہ سند بیان کرنے کا طریقہ ۴۶۱

دونوں کتابوں کی تمام احادیث کی صحت ۴۶۲

ضعیف سلسلہ سند کا تدارک ۴۶۵

شیخ اردبیلی ؒ کا طریقہ ۴۶۸

شیخ مجلسی ؒ کا طریقہ ۴۷۲

تیسرا طریقہ ۴۷۴

میرزا محمد استرآبادی ؒ کا طریقہ ۴۷۹

سید خوئی ؒ کا طریقہ ۴۸۳

سید خوئی ؒ کا ایک اور طریقہ ۴۹۱

عملی تطبیقات ۵۰۱

تمرینات ۵۱۱

وسائل الشیعہ کے بارے میں نظریات ۵۱۴

وسائل الشیعہ پر ملاحظات ۵۱۷

مستدرک الوسائل ۵۲۳

الوافی ۵۲۴

بحار الانوار ۵۲۶

ہماری رجالی کتابوں کے بارے میں نظریات ۵۳۱

رجال کشی کے بارے میں نظریات ۵۳۳

رجال شیخ طوسی ۵۳۷

پہلا نکتہ ۵۳۸

دوسرا نکتہ ۵۴۵

فہرست شیخ طوسی ۵۴۸

" جماعت " کی اصطلاح ۵۵۰

رجال نجاشی ۵۵۱

دوسری تالیف کیوں؟ ۵۵۵

برقی اور ابن غضائری کی رجال ۵۵۷

دیگر رجالی کتب ۵۶۰

تمرینات ۵۶۸

بسمہ تعالی

پیش گفتار

از: حجّۃ الاسلام مولانا محمد رضا داؤدانی دامت برکاتہ

آپ کے پیش نظر جناب آیت اللہ باقر ایروانی مدظلہ کی کتاب

"‌دروس تمهیدیة فی القواعد الرجالیة"

کا اردو ترجمہ ہے۔ محترم مؤلف کی یہ خوبی ہر صاحب علم پر عیاں ہے کہ وہ مشکل مباحث کو انتہائی آسان اور سہل انداز میں بیان کر دیتے ہیں۔

ان کی تمام کتب اس حقیقت پر شاہد ہیں۔ یہ کتاب انہوں نے بنیادی طور پر حوزۂ علمیہ اور مدارس کے طلاب کے لیے بطور نصاب تحریر کی ہے۔

یونیورسٹی کے طلبا اور دانشور حضرات بھی مکتب اہلِ بیت علیہم السلام کے راویان حدیث سے آشنائی کے لیے اس کتاب سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

اصل کتاب عربی میں ہے جس سے اردو دان طبقے کا براہِ راست فائدہ اٹھانا ناممکن تھا۔ اردو ترجمہ استاد محترم حجۃ الاسلام مولانا دلاور حسین حجّتی مدظلہ کی کوشش ہے۔

ترجمہ اور تالیف کا شعبہ ان کے لیے نیا نہیں ہے۔ وہ اس شعبے میں سالوں کا تجربہ رکھتے ہیں۔ برجستہ خطیب ہونے کے باوجود انہوں نے خود کو حوزوی علوم کے لیے وقف کر رکھا ہے۔ مجھے ان کے سامنے زانوئے تلمذ تہہ کرنے کا شرف حاصل رہا ہے بلکہ حوزوی علوم کی طرف راغب کرنے والی اوّلین شخصیت مولانا حجّتی کی ہی تھی۔

خواہش اور تمنا ہے کہ طلاب اور دانشور اس کتاب سے استفادہ کریں اور مولانا دلاور حجّتی تا دیر مکتب اہلِ بیت علیہم السلام کی خدمت کرتے رہیں۔

محمد رضا داؤدانی

۶ ستمبر ۲۰۲۵ / ۱۲ ربیع الاول سن ۱۴۴۷ ھ

مقدمۂ مؤلف

میں نے اپنی آنکھیں نجفِ اشرف کے محبوب مدرسہ میں فقہ اور اصول کے شعبوں میں کھولیں، اور اس کے ساتھ مجھے علمِ رجال اور اس کے قواعد کا کوئی شعبہ نہ ملا، بلکہ میں تو صرف نامور شخصیات کی سوانح عمریوں میں پڑھا کرتا تھا کہ فلاں نے فلاں سے رجال کا علم پڑھا ہے، مگر عملی سطح پر اس کا کوئی نمونہ یا مشاہدہ مجھے دیکھنے کو نہ ملا۔

میں نے سطوح کا مرحلہ مکمل کیا اور خارج کے مرحلہ میں داخل ہوا، جبکہ رجال کے مسائل سے میرا نہ قریب کا اور نہ ہی بعید کا کوئی تعلق تھا، خاص طور پر جب میں نے فقہ میں " الروضة البهية" (شرح لمعہ) اور " المکاسب" کو پڑھا، تو دونوں ہی اس بات سے مکمل طور پر دور تھیں۔

میں جب درسِ خارج میں شرکت کرتا تھا تو اِس یا اُس علم کے توسّط سے علمِ رجال کے بعض مسائل سنتا تھا، جس سے مجھے ایک واضح خلاء کا احساس ہوا۔

میں نے یہ خلا تین مقامات پر محسوس کیا ہے، جن کا میں ذکر کرتا ہوں، شاید جو لوگ اس کے ناممکن ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں وہ ہمیں اس کا کوئی حل فراہم کر سکیں۔

۱۔ میں نے سطوح کے مرحلہ میں اصول کی جن کتابوں کو پڑھا، ان میں تین اکابرین - نائینی ؒ، عراقی ؒاور اصفہانی ؒ - کے نظریات شامل نہیں تھے۔ اور میں نے صرف اصفهانی ؒکی فصول، قمي ؒکی قوانین، رشتي ؒکی بدائع، شیخ انصاری ؒکی رسائل اور آخوند خراسانی ؒکی کفایہ جیسے پرانے نظریات کا مطالعہ کیا۔

میرا مقصد ان مکاتب ِفکر کے نظریات کو کم تر سمجھنا نہیں ہے۔ خدا کی پناہ کہ میں ایسا تصور بھی کروں، اور میں اپنے ربّ سے معافی مانگتا ہوں اگر میں نے ایسا ارادہ کیا ہو، میرا اصل مطلب یہ ہے کہ کسی بھی مکتب کے افکار مخصوص زمانی مرحلے میں جیتے ہیں اور قانونِ ارتقا ان پر بھی لاگو رہتا ہے۔ قانونِ ارتقا اگر کسی چیز میں استثنا پاتا ہے تو وہ صرف ان نظریات میں ہے جو قرآنِ کریم نے پیش کیے اور وہ افکار جو اہلِ بیت علیہم السلام نے بیان فرمائے ہیں۔

جدید اصولی نظریات سےواقفیت

میں ان تین نمایا ں شخصیتوں کے افکار کا عاشق ہوں جن کے ساتھ میں نے اپنی اصولِ خارج کی تعلیم کے دوران وقت گزارا، اور پھر میں سید شہید ؒکے اصولی حلقات کا بھی عاشق ہوں اور جن کے ذریعے ہم اس فکری خلا پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے۔

۲۔میں نے اپنے سطوح کے دروس کے دوران اہلِ بیت علیہم السلام کی احادیث دیات، حدود، اور تعزیرات تو درکنار نہ روزہ کے بارے میں پڑھی، نہ نماز کے بارے میں اور نہ ہی طہارت کے بارے میں پڑھی۔ اسی طرح سے میں نے استدلال کے ان طریقوں کو بھی نہیں پڑھا جن سے استنباط کے مقام پر فقیہ مدد لیتا ہے۔ میں یہ سنتا تھا کہ "الروضہ البھیہ"(شرح لمعہ) ایک استدلالی دورہ ہے جو استدلال کے ذریعے فقہ سکھاتی ہے اور میں اسے فقط بطور تعبّد قبول کرتا رہا یہاں تک کہ جب میں نے آنکھیں کھولیں تومیں نےمعاملہ اس کےبرخلافپایا۔ "الروضۃ البھیۃ"ہمیں سکھاتی ہےکہ ہم کیسےپیچیدہ الفاظ کےساتھت لفظ کرسکتے ہیں اوررموزاورمبہم الفاظ کوکیسےحل کرسکتےہیں۔

میں کچھ عرصےتک مبہم الفاظ کوحل کرتارہااورجوباتیں ان مبہم الفاظ کےاندرتھیں وہ مجھ سےپوشیدہ رہیں۔ میں یہ سیکھتارہاکہ یہ اصل کے لیے شرط نہیں ہےاور وہ روایت کی وجہ سے واجب ہے۔ میں نے اس قدر جانا، بس اس سے زیادہ نہیں، اور میں اس مسئلے میں وارد ہونے والی روایات کو نہیں جانتا تھا کہ جب میں ابھی انہیں سنوں تو میرے لیے اجنبی نہ ہوں۔

میں نے نہیں سنا کہ یہ کس طرح متعارض ہیں اور ہم تعارض کو کیسے حل کریں گے اور جب تعارض مستحکم ہو جائے تو ہم کس طرف رجوع کریں گے؟ میں نے یہ چیز " الروضہ"(شرح لمعہ) میں نہیں دیکھی۔ ہاں، میں نے اس کا کچھ حصہ المکاسب میں دیکھا، لیکن المکاسب کی حدود تنگ ہیں اور یہ صرف بیع اور خیارات تک محدود ہے، تو نماز کہاں ہے، روزہ کہاں ہے، حج کہاں ہے، خمس کہاں ہے، اور کہاں ہیں اور کہاں ہیں اور کہاں ہیں۔

ہمیں سطوح کی مرحلے میں ایک ایسی فقہی کتاب کی ضرورت ہے جو کم از کم اکثر فقہی ابواب پر مشتمل ہو، تاکہ ہم اہلِ بیت علیہم السلام کی روایات کو سنیں اور جب تعارض ہو تو ہم کیسے عمل کریں اور ہمارے نامور علماء کی طرف سے استعمال ہونے والے جدید استدلال کے طریقے کیا ہیں، ساتھ ہی کچھ رجال کے مسائل کا مختصر ذکر ہو۔

اور اس کے بعد ہمیں طلاسم اور رموز والی عبارات کی ضرورت نہیں ہے۔ کیا ہمارے علمی مطالب اور ہمارے استدلال کے طریقوں میں کوئی کمی ہے کہ ہم اس کی اس کے ذریعہ تکمیل کی ضرورت محسوس کریں؟

میں تجربے کی بنا پر کہتا ہوں: میں نے اہلِ بیت علیہم السلام کی مختلف فقہی ابواب کی روایات کو صرف خارج کی بحث میں شرکت کے دوران ہی جانا، اور اس وقت مجھے دوبارہ ایک نئی اور غیر معمولی کیفیت کا سامنا کرنا پڑا۔

ہمیں ایک ایسی کتاب تالیف کرنے کی شدید ضرورت ہے جو ایک مکمل یا تقریباً مکمل فقہی دورے پر مشتمل ہو اور اس میں اہلِ بیت علیہم السلام کی روایات کی بڑی تعداد اور جدید استدلال کے طریقے شامل ہوں، تاکہ خارج کے مرحلے میں منتقل ہوتے وقت ہمارا افق مکمل ہو۔

اور اس تجویز کو ہم عالمِ امکان سے عالمِ فعلیت میں نہیں لا سکتے، سوائے اس کے کہ ہم اپنی نیت اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے لیے خالص کریں، جیسے شہید ثانی ؒ، شیخِ اعظم ؒاور آخوند خراسانی ؒاور دیگر بزرگوں نے اپنی نیت خالص کی، جن کی کتابیں آج تک پڑھائی جاتی ہیں۔

یقیناً ایسی خالص نیت پہاڑ جیسے مشکل حالات کو دور کر دیتی ہے۔ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہم سب کو ایسا خلوص عطا فرمائے تاکہ ہم اس کے ذریعے ان درسی مشکلات پر قابو پا سکیں جن کا ہم سامنا کر رہے ہیں۔

۳۔ اور تیسرا میدان جس میں مجھے خلا کا سامنا ہوا، وہ رجال اور روایات کی اسناد کا میدان تھا۔ تو وثاقت کے ثابت ہونے کے کیا طریقے ہیں اور ہم کیسے جانیں کہ فلاں شخص ثقہ ہے یا نہیں؟ اور روایت کی حجیت کا کیا ضابطہ ہے؟ اور عمومی توثیقات کیا ہیں؟ یہ سب میں نے مرحلۂ سطوح میں نہیں جانا تھا، بلکہ اساتذہ سے یہ نکتہ اور وہ نکتہ سیکھتا رہا اور باقی چیزوں کو جاننے کے لیے کوشش کرتا رہا۔

اور میں رجال کے نکات کا عاشق تھا اور میں اس استاد یا کتاب کو پسند کرتا تھا جو مجھے واضح طور پر رجال کے نکات کا ایک مجموعہ پیش کرے تاکہ میں اس سے سیراب ہو سکوں۔

اور میرے پاس ان نکات کا ایک مجموعہ جمع ہو گیا اور میں ایک مدت تک ان نکات کو معزز اساتذہ اور علمی مباحثات کے ذریعے سمجھنے میں لگا رہا۔

اور تھوڑی بہت سمجھ آنے کے بعد، میں نے یہ پایا کہ جو کچھ بھی میں نے سمجھا ہے، ہمارے بزرگ علماء نے اپنی کتابوں اور بیانات میں اس کی طرف اشارہ کیا ہے، اور کوتاہی میری جانب سے تھی یا عبارات میں کوئی کمزوری تھی۔

اور میرے لیے یہ واضح ہو گیا کہ ہمیں صرف ایک قلم کی ضرورت ہے جو ان اعلیٰ مطالب کی وضاحت کرے جنہیں ہمارے علماء کے افکار نے شامل کیا ہے۔

میں نے دس سال قبل جب ہجرت کر کے شہر قم مقدس میں قدم رکھا، ایک علمِ رجال کا دوره تحریر کیا جو تقریباً مسئلہ کے ایک حصے کو حل کر دینے کے مترادف ہے، اور میں نے اسے شائع نہ کرنے کا عہد کیا کیونکہ میں نے اس میں کوئی ایسی چیز نہیں دیکھی جو شائع کرنے کے قابل ہو۔

اور دس سال گزرنے کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا کہ اگر مسئلہ حوزہ علمیہ کی خدمت کا ہے تو ہمارے علماء کی بات کو آسان زبان میں بیان کر دینا کافی ہے اور اس کے لیے یہ شرط نہیں کہ کوئی نئی بات سامنے آئے۔

اور اس کے بعد میں نے عزم کیا کہ جو کچھ میں نے لکھا ہے اسے دو حصوں میں تقسیم کروں: ایک حصہ جس کی طرف طالب علم اپنے ابتدائی ایام میں رجوع کرےگا اور دوسرا حصہ پہلے سے مختلف نہیں ہوگا مگر کچھ وسعت کے ساتھ ہوگا۔ اور میں نے دونوں حصوں پر

" ‌دروس تمهیدیة فی القواعد الرجالیة"

کا عنوان دیا تاکہ وہ شخص جو مجھ سے زیادہ وسیع فکر اور علم رکھتا ہو، میرے لکھے ہوئے سے زیادہ وسیع افق کے ساتھ ایک دوسری کتاب لکھنے کی جانب متوجہ ہو سکے۔

اور میرا خیال ہے— اگر میں غلط نہیں ہوں — کہ جو شخص میرے لکھے ہوئے کی طرف رجوع کرےگا، وہ خارج کی مرحلے میں خلا کا سامنا نہیں کرے گا یا سامنا کرےگا بھی تو جزوی طور پر۔

اور میرا یہ بھی گمان ہے کہ جو کچھ میں نے لکھا ہے، اگرچہ میں نے اسے آسان الفاظ میں بیان کرنے کی کوشش کی ہے لیکن پھر بھی بعض مقامات میں خاص استاد کی ضرورت ہے تاکہ پھل کی مکمل طور پر بارآوری ہو سکے۔

اور میرا اعتقاد یہ بھی ہے کہ اگر اس کتاب کو اس کی اس عملی تطبیق کے بغیر پڑھا جائے جو ہم نے کتاب کے مختلف مقامات پر بیان کرنے کی کوشش کی ہے، تو یہ درخت اپنے پھل نہیں دے گا۔

نظریہ کو علمی تطبیق سے جدا رکھنا علم نحو میں بُرے نتائج کا باعث بنتا ہے، لہذا جو شخص عربی قواعد کو بغیر تطبیق کے پڑھتا ہے، وہ کسی قسم کا فائدہ حاصل نہیں کرتا ہے۔ اور فقہ میں، جو شخص اصول کو بغیر ذاتی عملی استنباط کی تمرین کیے پڑھتا ہے، وہ کسی قسم کا فائدہ حاصل نہیں کرتا ہے اور ہماری اس کتاب کے حوالے سے، جو اس کو بغیر تطبیق کے پڑھےگا، وہ کسی قسم کا فائدہ حاصل نہیں کرےگا۔

اور آخر میں، میں نے جو کچھ لکھا اس کا مقصد صرف ہمارے حوزات کے طلباء اور اہلِ بیت علیہم السلام کے مدرسے کی خدمت ہے، اگر میں کامیاب ہوا تو یہی میری حقیقی خواہش ہے، ورنہ میرے فخر کے لیے اتنا کافی ہے کہ جو غلطیاں مجھ سے سرزد ہوئی ہے اس میں، میں جاہلِ بسیط ہوں جاہل ِمرکب نہیں ہوں۔اور میں اللہ تعالیٰ سے ہمارے ولی اور ہمارے زمانے کے امام – کہ ان پر میری روح اور تمام عالمین کے ارواح فدا ہو - کے حق کے واسطے سوال کرتا ہوں کہ وہ مجھے امام علیہ السلام کی مبارک دعا کے ذریعہ قوت عطا فرمائے کہ جس کے ذریعے ہر مشکل حل ہوتی ہے اور ہر کمزور کو کامیابی ملتی ہے، اور میری توفیق تو اللہ ہی کی طرف سے ہے، اور میں اس سے مغفرت چاہتا ہوں اور اسی کی طرف توبہ و رجوع کرتا ہوں۔

باقر ایروانی

۲۵/ رجب المرجب/ ۱۴۱۶ھ