تفسير راہنما جلد ۱

 تفسير راہنما 0%

 تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 785

 تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 785
مشاہدے: 163292
ڈاؤنلوڈ: 4429


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 785 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 163292 / ڈاؤنلوڈ: 4429
سائز سائز سائز
 تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 1

مؤلف:
اردو

۱۸_موسى بن ابى بكر واسطى كہتے ہيں :''سألت أبالحسن موسي عليه‌السلام عن الكفر والشرك ايهما اقدم فقال لي: الكفر اقدم وهو الجحود قال لابليس''أبى واستكبر وكان من الكافرين ''(۲) امام كاظمعليه‌السلام سے ميں نے سوال كيا كفر قديمى ترہے يا شرك تو امامعليه‌السلام نے ارشاد فرمايا كفر زيادہ قديمى ہے اور اس كا معنى انكار ہے اللہ تعالى نے ابليس كے بارے ميں فرمايا ''اس نے انكار كيا(نافرمانى كي) اور تكبر اختيار كيا اور كافروں ميں سے ہوگيا ''

۱۹_ امام سجادعليه‌السلام سے روايت ہے''فاول ما عصى الله به الكبر وهى معصيه ابليس حين أبى واستكبر وكان من الكافرين ...'' (۳) اللہ تعالى كى نافرمانى كا اولين سبب تكبر تھا اور يہ نافرمانى ابليس كى تھى جب اس نے انكار كيا اور تكبر كيا اور كافروں ميں سے ہوگيا

۲۰_عن على ابن الحسين عليه‌السلام فى قوله ''إسجدوا لادم فسجدوا'' ...إنها كانت عصابة من الملائكة و هم الذين كانوا حول العرش و هم الذين امروا باالسجود (۴) امام سجاد عليہ السلام سے اللہ تعالى كے اس كلام ''اسجدو الادم فسجدوا''كے بارے ميں روايت ہے كہ اپعليه‌السلام نے فرمايا :وہ (جن كو سجدے كا حكم ديا گيا )ملائكہ كے كچھ گروہ تھے جو عرش الہى كے اطراف ميں تھے ...يہى وہ فرشتے تھے جن كو سجدہ كا حكم ديا گيا_

۲۱_ امير المو منينعليه‌السلام نے فرمايا :''اول بقعة عبد الله عليها ظهر الكوفة لما امرالله الملائكة ان يسجدوا لادم سجدوا على ظهر الكوفة'' (۵) سب سے پہلى مقدس جگہ جہاں اللہ تعالى كى عبادت ہوئي وہ سر زمين كوفہ ہے جب اللہ تعالى نے فرشتوں كو حكم ديا كہ ادمعليه‌السلام كو سجدہ كريں تو انھوں نے ادم كو سر زمين كوفہ پر سجدہ كيا_

۲۲_ پيغبر اسلام صلى اللہ عليہ والہ وسلم كا ارشاد ہے: ''ان الله تبارك و تعالى خلق ادم فأودعنا صلبه و امر الملائكة بالسجود له تعظيماً لنا و اكراما وكان سجودهم لله عزوجل عبودية ولادم اكراما و طاعة لكوننا فى صلبه'' (۶)

____________________

۱) تفسير قمى ج / ۱ص/ ۳۵ ، نور الثقلين ج/۱ ص/۵۵ ح/۹۳_ ۲) تفسير عياشى ج/۱ص/۳۴ح/۱۹، نور الثقلين ج/۱ص/۵۷ ح/۹۹_

۳) كافى ج/۲ص/۱۳۰ح/۱۱، نورالثقلين ج/۱ ص / ۶۰ ح/۱۱۱_ ۴) تفسير عياشى ج/۱ ص۳۰ ح۷ ، تفسير برہان ج/۱ص ۷۴ ح ۶_

۵) تفسير عياشى ج/۱ ص۳۴ ح ۱۸ ، تفسير برہان ج/۱ ص ۷۹ ح ۱۶_

۶) عيوان الاخبار الرضاعليه‌السلام ج/۱ ص/۲۶۳ ح/۲۲باب ۲۶ ، نور الثقلين ج/۱ ص/۵۸ ح/۱۰۱ _

۱۲۱

خدا وند متعال نے حضرت ادمعليه‌السلام كو خلق فرمايا پھر ہميں حضرت ادمعليه‌السلام كى صلب ميں قرار ديا پھر ملائكہ كو امر فرمايا كہ ہمارى تعظيم اور اكرام كى خاطر سجدہ كريں اور ان كا سجدہ اللہ عزوجل كى عبادت كے لئے اور حضرت ادمعليه‌السلام كى اطاعت واكرام كے لئے تھا كيوں كہ ہم ان كى صلب ميں تھے_

ابليس : ابليس كے تكبر كے اثرات و نتائج ۹،۱۰; ابليس كى معصيت كے اثرات و نتائج ۱۰;ابليس كافروں ميں سے ۱۰; ابليس ملائكہ ميں سے ۸; ابليس معصيت سے پہلے ۷;ابليس اور حضرت ادمعليه‌السلام كو سجدہ ۳، ۴، ۹;ابليس كااختيار ۱۲; ابليس كا تكبر كرنا ۱۸ ، ۱۹; ابليس كى اطاعت ۱۲; ابليس كى جنس ۱۷; ابليس كى معصيت ۴،۱۲،۱۳ ،۱۶،۱۸، ۱۹; ابليس كى معصيت كے اسباب۹;ابليس كے كفر كے عوامل ۱۰;ابليس كاكفر ۱۳،۱۸، ۱۹; ابليس كى ذمہ دارى ۳; ابليس كے گذشتہ ; درجات ۷

اخلاق : اخلاقى رذائل ۱۵; شيطانى صفات ۱۵

اطاعت : الله تعالى كى اطاعت كى بنياد ۶

الله تعالى : لله تعالى كے اوامر ۱

اہل بيتعليه‌السلام : اہل بيتعليه‌السلام كى عزت وتكريم ۲۲; اہل بيتعليه‌السلام كے فضائل ۲۲

تاريخ: تاريخ سے عبرت لينا۱۶;تاريخ كے فوائد ۱۶

ترغيب : ترغيب كے عوامل ۶ (استكبار ) تكبر : تكبر كے اثرات و نتائج۱۱; تكبر كى سرزنش ۱۵

حديث:۱۷،۱۸،۱۹،۲۰،۲۱،۲۲

حضرت ادمعليه‌السلام : حضرت ادمعليه‌السلام كى صلاحتيں ۱;حضرت ادمعليه‌السلام كے واقعہ كى اہميت ۱۶;حضرت ادمعليه‌السلام كى ملائكہ پر برترى ۵،۶;حضرت ادمعليه‌السلام كے واقعہ ميں موجود سبق اور تعليمات ۱۶;حضرت ادمعليه‌السلام كواسماء كى تعليم ۱; خلافت ادمعليه‌السلام ۱،۶;حضرت ادمعليه‌السلام كوسجدہ كرنے كا پس منظر ۶;فرشتوں كاحضرت ادمعليه‌السلام كو سجدہ كرنا ۱،۲،۶، ۱۶، ۲۰، ۲۱،۲۲;حضرت ادمعليه‌السلام كاواقعہ ۱،۲،۳;حضرت ادمعليه‌السلام كے درجات ۱،۵

ذكر : تاريخى واقعات كاذكر ۱۶

سجدہ : سجدے كى حقيقت ۱۴

سرزمين : كوفہ كى سرزمين۲۱

۱۲۲

عبرت : عبرت كے عوامل ۱۶

كفار:۱۰،۱۸،۱۹ حضرت ادمعليه‌السلام كے زمانے كے كفار ۱۳

كفر : كفر كے اسباب۱۱

معصيت : معصيت كے نتائج ۱۱; الله تعالى كى معصيت ۱۱، ۱۳

وَقُلْنَا يَا آدَمُ اسْكُنْ أَنتَ وَزَوْجُكَ الْجَنَّةَ وَكُلاَ مِنْهَا رَغَداً حَيْثُ شِئْتُمَا وَلاَ تَقْرَبَا هَذِهِ الشَّجَرَةَ فَتَكُونَا مِنَ الْظَّالِمِينَ ( ۳۵ )

اور ہم نے كہا كہ اے آدم اب تم اپنى زوجہ كے ساتھ جنت ميں ساكن ہوجاؤ اور جہاں چاہو آرام سے كھاؤ صرف اس درخت كے قريب نہ جانا كہ اپنے اوپر ظلم كرنے والوں ميں سے ہوجاؤگے_

۱_خداوند متعال نے حضرت ادمعليه‌السلام اور ان كى زوجہ كو حكم ديا كہ جنت ميں سكونت اختيار كريں _وقلناياادم اسكن أنت وزوجك الجنة

۲_حضرت ادمعليه‌السلام اور ان كى زوجہ كى بہشت ميں سكونت فرشتوں كے حضرت ادمعليه‌السلام كو سجدہ كرنے كے بعد تھى _

واذقلنا للملائكة اسجدو لادم و قلنا يا ادم اسكن

۳_حضرت ادمعليه‌السلام كى بہشت ميں سكونت سے قبل حضرت حواعليه‌السلام كى تخليق ہوچكى تھى _ اسكن أنت وزوجك الجنة

۴_حضرت ادمعليه‌السلام وحضرت حواعليه‌السلام كى بہشت ميں سكونت سے قبل شادى ہوچكى تھي_ياادم اسكن أنت وزوجك الجنة

۵_بہشت كى تمام ترچيزوں سے استفادہ حضرت ادمعليه‌السلام اور اپعليه‌السلام كى زوجہ كے لئے مباح تھا _وكلامنها رغداًحيث شئتما

۶_جس بہشت ميں حضرت ادمعليه‌السلام اور حضرت حواعليه‌السلام نے قيام كيا انتہائي ارام دہ اور نعمتوں سے معمور تھى _

وكلامنها رغداًحيث شئتما''رغد ''كامعنى ہے خيرو بركت سے پُر،پاك اور جس ميں ارام واسائش ہو_يہ لفظ ''رغداً'' ضمير''منھا''كے لئے حال واقع ہواہے يعنى بہشت سے استفادہ كرو در اں حاليكہ يہ بہشت خيروبركت ، ارام واسائش اور ...سے پرُ ہے_

۱۲۳

۷_بہشت ميں ہر كہيں انا جانا حضرت ادمعليه‌السلام و حوّاعليه‌السلام كے لئے ازاد تھا_حيث شئتما

۸_ خدا وند متعال نے حضرت ادمعليه‌السلام و حوّاعليه‌السلام كو ايك مخصوص درخت سے كھانے سے منع فرمايا_ولا تقربا هذه الشجرة

۹_ ادمعليه‌السلام وحو ّ اعليه‌السلام ممنوعہ شجر كے نزديك ہونے سے نہى الہى كے مرتكب قرار پائے_ولا تقربا هذه الشجرة

اگر ''ولا تقربا _نزديك نہ جائو '' سے مرا د كھانے سے منع كرناہو تو''لا تاكلا_نہ كھاو،'' كى جگہ ''لاتقربا '' كااستعمال اس معنى كى طرف اشارہ ہے كہ ادمعليه‌السلام وحواعليه‌السلام نے شجرہ، ممنوعہ كے نزديك جانے سے نہى الہى كے ارتكاب كا خطرہ مول ليا_

۱۰ _ حضرت ادمعليه‌السلام وحواعليه‌السلام كى بہشت ميں شجرہ ممنوعہ ايك خاص كشش ركھتاتھا_*ولاتقربا هذه الشجرة

يہ جو ادمعليه‌السلام وحواعليه‌السلام ممنوعہ درخت كے قريب جانے سے نہى الہى كے مرتكب ہوئے اس سے معلوم ہوتاہے كہ اس درخت كاپھل اتنا پر كشش تھاكہ اس كے نزديك جانا ہى اس ميں پورى رغبت وتمايل اور اس سے استفادہ كا باعث تھا_

۱۱_ جب انسان كو كسى گناہ كے ارتكاب كا خطرہ ہو تو اس گناہ كى حدود اور دائرہ سے بھى دور رہنا چاہئے_ولا تقربا هذه الشجرةفتكونا من الظالمين

۱۲_ ممنوعہ درخت سے ہر طرح كا استفادہ ادمعليه‌السلام و حوّاعليه‌السلام كے لئے ممنوع تھا_*ولا تقربا هذه الشجرة

يہ مفہوم اس احتمال كى بنا پر ہے كہ جملہ ''ولا تقربا''سے مراد تمام تصرفات اور استعمالات حرام ہوں نہ فقط كھانا جب كہ يہ جملہ اس احتمال سے مانع بھى نہيں بلكہ ايك اچھى توجيہ ہے اس سوال كے مقابلے ميں كہ اللہ تعالى نے يہ كيوں نہيں ارشاد فرمايا''ولا تا كلا من هذه الشجرة''

۱۳_ اللہ تعالى نے ادمعليه‌السلام وحو ّاعليه‌السلام كو متنبہ كيا تھا كہ اگر انھو ں نے شجرئہ ممنوعہ سے كچھ تناول كيا تو ظالموں ميں سے شمار ہوں گے_ولا تقربا هذه الشجرة فتكونا من الظالمين

۱۴_ جس بہشت ميں حضرت ادمعليه‌السلام و حضرت حوّاعليه‌السلام تھے وہ

۱۲۴

شرعى ذمہ داريوں (تكليف شرعي)كا گھر تھا_اسكن انت و زوجك الجنة ولا تقربا هذه الشجرة

۱۵_ سكونت كى جگہ ،بيوى اور خور اك انسان كى ضرورى احتياجات ہيں _اسكن أنت و زوجك الجنة وكلا منها

حضرت ادمعليه‌السلام كى خلقت كا سارا ماجرا انسان كى شخصيت ،اس كى ضروريات ،نفسيات،اور افكار وغيرہ كى ايك كلى تصوير ہے حضرت ادمعليه‌السلام وحوّا كا واقعہ محض ايك داستان ہى نہيں با لفاط ديگر اگر حضرت ادمعليه‌السلام اور حضرت حواعليه‌السلام كے بارے ميں ان كى جائے سكونت، زوجہ ،خوراك كے بارے ميں گفتگو ہوئي ہے تو يہ بطور كلى سب انسانوں كى ضرورت ہے اسى طرح اگر شريعت اور ہدايت كى بات ہوئي ہے تو يہ بھى سب انسانوں كى ضرورت ہے_

۱۶_ عورت اور مرد دونوں يہ لياقت اور شائستگى ركھتے ہيں كہ ان كے ذمے الہى تكاليف (ذمہ دارياں ) ہوں اور يہ دونوں خدا وند قدوس كى بارگاہ ميں جواب دہ ہوں _ولا تقربا هذه الشجرة

۱۷_ انسان ايك ايسا موجود ہے جو قانون كا محتاج اور اللہ تعالى كى جانب سے شرعى ہدايات كا نياز مند ہے_ولا تقربا هذه الشجرة فتكونا من الظالمين

۱۸_ انسان اللہ تعالى كى اطاعت اور نافرمانى ميں صاحب اختيار ہے_ولا تقربا هذه الشجرة فتكونا من الظالمين

۱۹_ اللہ تعالى كے فرامين كى نا فرمانى كرنا ظلم ہے_ولا تقربا هذه الشجرة فتكونا من الظالمين

۲۰_ الہى ذمہ دارياں انسان كى مصلحتوں اور مفادات كو پورا كرتى ہيں _ولا تقربا هذه الشجرة فتكونا من الظالمين

۲۱_ حسين بن ميسرّ كہتے ہيں :سا لت أبا عبد الله عن جنة ادم فقال جنة من جنان الدنيا تطلع فيها الشمس والقمر ولو كانت من جنان الاخرة ما خرج منها ابداً (۱) ميں نے امام صادق( عليہ السلام )سے حضرت ادمعليه‌السلام كى بہشت كے بارے ميں سوال كيا تو اپعليه‌السلام نے فرما يا دنيا كے باغات ميں سے ايك باغ تھا جس ميں سورج اور چاند طلوع كرتے تھے اگر يہ اخرت كى بہشت ہوتى تو اس سے ہر گز نہ نكلتے_

۲۲_عن ابى جعفر عليه‌السلام فى قوله ''ولا تقربا هذه الشجره''يعنى لا تا كلا منها (۲) اللہ تعالى كے اس كلام ''و لا تقربا هذه الشجره'' كے بارے ميں امام باقرعليه‌السلام سے منقول ہے يعنى '' اس درخت سے مت كھاؤ''

____________________

۱) كافى ج /۳ ص/۲۴۷ ح/۲ ،نور الثقلين ج/۱ ص/۶۲ ح/۱۱۸ ،۱۱۷_

۲) تفسير عياشى ج/۱ ص/۳۵ ح/۲۰، مجمع البيان ج/۱ ص/۱۹۴ _

۱۲۵

۲۳_اختلفت فى الشجرة التى نهى عنها ادم عليه‌السلام وقيل هى شجرة الكافور يروى عن علي عليه‌السلام ...(۱) جس شجر سے حضرت ادمعليه‌السلام كو منع كيا گيا تھا اس ميں اختلاف رائے ہے_ امام علىعليه‌السلام سے ايك روايت ہے كہ وہ كافور كادرخت تھا_

اللہ تعالى : اوامر الہى ۱; اللہ تعالى كے نواھى ۹; اللہ تعالى كى تشريعى ہدايت۱۷;اللہ تعالى كى تنبيہات ۱۳

انسان : انسان كا اختيار ۱۸;انسانى مصلحتوں كى تكميل ۲۰; انسانى ضروريات ۱۵،۱۷

جبر: جبر اور اختيار ۱۸

حديث:۲۱،۲۲،۲۳

حضرت ادمعليه‌السلام : حضرت ادمعليه‌السلام بہشت ميں ۳; حضرت ادمعليه‌السلام اور شجرہ ممنوعہ۸،۹،۱۲،۱۳;حضرت ادمعليه‌السلام اور حضرت حواعليه‌السلام كى شادى ۴; بہشت ميں حضرت ادم كى تكليف (شرعى ذمہ داري) ۵،۸، ۱۲; حضرت ادمعليه‌السلام كى بہشت ميں كھانے والى اشياء ۵; حضرت ادمعليه‌السلام كى بہشت ميں اسائش۶; حضرت ادم كو ملائكہ كا سجدہ۲; حضرت ادمعليه‌السلام كى بہشت ميں سكو نت اختيار كرنا ۱،۲;حضرت ادمعليه‌السلام كا واقعہ ۱،۲، ۴، ۹; حضرت ادمعليه‌السلام كى بہشت ميں محرمات ۸; حضرت ادمعليه‌السلام كى بہشت كا مقام ۲۱; حضرت ادمعليه‌السلام كى بہشت كى نعمتيں ۶; حضرت ادمعليه‌السلام كى بہشت كى خصوصيات ۶،۷،۱۴;حضرت ادمعليه‌السلام كو تنبيہ ۱۳

حضرت حواعليه‌السلام : حضرت حواعليه‌السلام كى بہشت ميں تكليف (شرعى ذمہ دارى ) ۵،۸،۱۲; حضرت حواعليه‌السلام اورشجرہ ممنوعہ ۸،۹ ،۱۲،۱۳; حضرت حواعليه‌السلام كى تخليق ۳; حضرت حواعليه‌السلام كا بہشت ميں قيام ۱،۲; حضرت حواعليه‌السلام كا واقعہ ۱،۲،۳،۴،۹;حضرت حواعليه‌السلام كو تنبيہ ۱۳ دين : دين كا فلسفہ ۲۰

شجرہ ممنوعہ: شجرہ ممنوعہ سے اجتناب ۲۲; شجرہ ممنوعہ سے استفادہ ۱۲;شجرہ ممنوعہ سے مراد كيا ہے ۲۳; شجرہ ممنوعہ كى خصوصيات ۱۰

ضروريات : غذاكى ضرورت ۱۵;دين كى ضرورت ۱۷; جائے سكونت كى ضرورت ۱۵; ہدايت كى ضرورت ۱۷ زوجہ كى ضرورت۱۵

ظالمين:۱۳ ظلم: ظلم كے موارد ۱۳،۱۹

____________________

۱) تفسير تبيان ج/۱ ص/۱۵۸ ،مجمع البيان ج/۱ ص/۱۹۵_

۱۲۶

عورت : عورت كى شرعى ذمہ دارى ۱۶;عورت كى ذمہ دارى ۱۶

كافور : كافور كا درخت ۲۳

گناہ: سے اجتناب ۱۱; گناہ كے ارتكاب كا خطرہ ۱۱

مرد: مرد كى شرعى ذمہ داري۱۶; مرد كى ذمہ داري۱۶

معصيت: معصيت الہى ۱۹

فَأَزَلَّهُمَا الشَّيْطَانُ عَنْهَا فَأَخْرَجَهُمَا مِمَّا كَانَا فِيهِ وَقُلْنَا اهْبِطُواْ بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ وَلَكُمْ فِي الأَرْضِ مُسْتَقَرٌّ وَمَتَاعٌ إِلَى حِينٍ ( ۳۶ )

تب شيطان نے انھيں فريب دينے كى كوشش كى اور انھيں ان نعمتوں سے باہر نكال ليا اور ہم نے كہا كہ اب تم سب زمين پراتر جاؤ وہاں ايك دوسرے كى دشمنى ہوگى اور وہيں تمھارا مركز ہوگا اور ايك خاص وقت تك كے لئے عيش زندگانى رہے گا_

۱_ شيطان نے حضرت ادمعليه‌السلام و حواعليه‌السلام كوشجرہ ممنوعہ سے استفادہ كى ترغيب دلائي اور اس طرح انھيں اللہ تعالى كى نا فرمانى كى طرف كھينچ كر لے گيا_فازلهما الشيطان عنها ''ازل''كا مصدر''ازلال'' ہے جس كا معنى لغزش، تزلزل پيدا كرنا اور گناہ كى ترغيب دلاناہے_ عنھا كى ضمير ممكن ہے ''الجنة''كى طرف لوٹتى ہو يعنى شيطان نے ادم وحوا كو گناہ كى طرف ترغيب دلا كر جنت سے دور كر ديا_يہ بھى ممكن ہے كہ ''عنھا '' كى ضمير ''الشجرة''كى گناہ طرف لوٹتى ہو پس مفہوم يہ ہوگا كہ شيطان نے ادمعليه‌السلام و حواعليه‌السلام كو ايسے گناہ كى طرف ترغيب دلائي جس كا منبع شجرہ ممنوعہ تھا مذكورہ بالا مطلب دوسرے احتمال كى بنا پر ہے_

۲_ حضرت ادمعليه‌السلام و حوا نے اللہ تعالى كى نافرمانى سے جنت ميں قيام كى لياقت كھو دي_فاخر جهما مما كانا فيه

۳_ شيطان اور اس كا ورغلانا حضرت ادمعليه‌السلام وحواعليه‌السلام كے جنت سے نكلنے كا سبب بنے_فا خرجهما مما كانا فيه

۴_ حضرت ادمعليه‌السلام وحواعليه‌السلام كے جنت ميں قيام و سكونت كى شائستگى و لياقت سلب ہوجانے كے بعد اللہ تعالى نے انھيں جنت سے نكل كر زمين پر انے كا حكم فرمايا_وقلنا اهبطوا ''اھبطوا''كا مصدر ''ھبوط'' ہے جس كا معنى ہے نيچے انا ما بعد كے جملے كى روشنى ميں ''اھبطوا''كا مفعول ''الارض ''بنتا ہے_

۱۲۷

۵_ حضرت ادمعليه‌السلام و حواعليه‌السلام كى جنت ميں سكونت اور ان كى لغزش كے ما بين وقت نسبتاًبہت مختصر تھا_

وقلنا يادم اسكن أنت و زوجك الجنة فأزلهما الشيطان عنها''ازلھما''كا ماقبل جملے پر ''فا''كے ذريعہ عطف ممكن ہے اس مطلب كى طرف اشارہ ہو_

۶_ شيطان ايك ورغلانے والا عنصر ہے اور انسان فريب كے دام ميں انے والا موجود ہے_فأزلهما الشيطان عنها

۷_ حضرت ادمعليه‌السلام وحواعليه‌السلام كى بہشت ميں شيطان بھى تھا_فأزلهما الشيطان عنها

۸_ اللہ تعالى نے شيطان كو حكم ديا كہ وہ بہشت سے نكل كر زمين پر چلا جائے_وقلنا اهبطوا ''اهبطوا' 'جمع كا صيغہ ہے جو اس بات كى طرف اشارہ ہے كہ يہ خطاب حضرت ادمعليه‌السلام وحواعليه‌السلام كے علاوہ ديگر كسى فردياافرادكو بھى ہے بعض كا خيال ہے كہ يہ خطاب شيطان كو بھى تھا_

۹_زمين شياطين كى جائے سكونت اور قيام گاہ ہے_اهبطوا ...ولكم فى الارض مستقر يہ مفہوم اس بنا پر ہے كہ اگر ''اھبطوا ''كا حكم شيطان كو بھى شامل ہو_

۱۰_ دنياوى زندگى ميں انسان اور شيطان ايك دوسرے كے دشمن ہيں _اهبطوا بعضكم لبعض عدو اگر ''اهبطوا '' كا خطاب حضرت ادمعليه‌السلام ،حواعليه‌السلام اور شيطان كو ہو تو ''بعضكم لبعض عدو''سے مراد يہ ہے كہ شيطان اور انسان ايك دوسرے كے دشمن ہوں گے_

۱۱_ زمين ميں انسانوں كى زندگى ہميشہ ايك دوسرے سے دشمنى سے پرُ ہے_اهبطوا بعضكم لبعض عدو يہ مفہوم اس بنا پر ہے كہ اگر ''اھبطوا ''اور اسى طرح ديگر خطابات سے مراد حضرت ادمعليه‌السلام ،حواعليه‌السلام اور ان كى نسل ہوں اس طرح''بعضكم لبعض عدو ''سے مراد انسانوں كى اپس ميں دشمنى ہے_

۱۲_ حضرت ادمعليه‌السلام و حواعليه‌السلام كے ہبوط كے ساتھ ہى اللہ تعالى نے ان كى نسل كى اپس ميں دشمنى كے بارے ميں بتايا_وقلنا اهبطوا بعضكم لبعض عدو

۱۳_ حضرت ادمعليه‌السلام و حواعليه‌السلام كے شجرہ ممنوعہ كا پھل كھانے سے ان كى نسل كي، ابتدائي بہشت ميں قيام و سكونت كى لياقت وشائستگى سلب ہو گئي *قلنا اهبطوا حضرت ادمعليه‌السلام و حواعليه‌السلام كو بہشت سے نكال كر زمين ميں قيام كے خطاب ميں اللہ تعالى نے گفتگو كے طبعى تقاضے كے بر خلاف حضرت ادمعليه‌السلام و حواعليه‌السلام كى نسل كو بھى خطاب فرمايا ہے

۱۲۸

اس طرح اس نكتے كى طرف اشارہ فرمايا ہے كہ ادمعليه‌السلام و حواعليه‌السلام كے شجرہ ممنوعہ سے پھل كھانے كا اثر ان كى نسل پر بھى ہوا جس كا نتيجہ يہ نكلا كہ ان كى نسل زمين پر زندگى كرے_

۱۴ _ شجرہ ممنوعہ سے ادمعليه‌السلام و حواعليه‌السلام كا تناول كرنا اس بات كى كى راہ ہموار ہوئي كہ انسانوں كے درميان دشمنى كے جذبات پيدا ہو گئے _*فأزلهماالشيطان عنها وقلنا اهبطوا بعضكم لبعض عدو

۱۵_ زمين انسانوں كے ليئے ايك وقتى جائے سكونت اور قرار گاہ ہے_و لكم فى الارض مستقر و متاع الى حين ''الى حين _ايك وقت تك ''يہ ''متاع'' كے علاوہ '' مستقر'' سے بھى متعلق ہے_

۱۶_ زمين پر انسانوں كے سكونت اور قرار كى مدت ان كے لئے نا معلوم ہے_ولكم فى الارض مستقر و متاع الى حين ''حين'' كا نكرہ انا اس بات كى علامت ہے كہ انسانوں كيلئے ان كے زمين پر قيام كى مدت نامعلوم ہو اور يہ كہ اس كو نہ جان سكيں گے_

۱۷_ زمين انسانوں كے لئے ايك خاص وقت اور نا معلوم مدت تك زندگى كرنے كا ذريعہ ہے_ ولكم فى الارض مستقر و متاع الى حين ''متاع'' اس چيز كو كہتے ہيں جس سے كوئي منفعت ہو_

۱۸_ جس بہشت ميں حضرت ادمعليه‌السلام وحواعليه‌السلام تھے وہ جگہ زمين سے برتر اور بالا تر تھي_قلنا اهبطوا ...ولكم فى الارض مستقر يہ جملہ ''ولكم فى الارض مستقر '' اس بات پر دلالت كرتا ہے جس بہشت ميں حضرت ادمعليه‌السلام وحواعليه‌السلام قيام پذير تھے وہ زمين پر نہ تھى جبكہ ''اھبطوا'' اس بات كى طرف اشارہ ہے كہ وہ جگہ زمين سے برتر اور والا تر تھي_

۱۹_رسول اسلام صلى اللہ عليہ والہ وسلم سے روايت ہے كہ اپ (ص) نے ارشاد فرمايا:''انما كان لبث ادم وحوا فى الجنة حتى خرجا منها سبع ساعات من ايام الدنيا ...'' (۱) حضرت ادمعليه‌السلام و حواعليه‌السلام كا بہشت ميں قيام دنيا كے ايك دن كے سات گھنٹے تھے_

۲۰_ رسول خدا (ص) سے روايت ہے كہ اپ (ص) نے ارشادفرمايا:''يوم الجمعة سيد الايام خلق الله فيه ادم واهبط فيه ادم الى الارض'' (۲) جمعہ كا دن سيد الايام (دنوں كا سردار) ہے اس دن اللہ تعالى نے حضرت ادمعليه‌السلام كو خلق فرمايا اور اسى دن حضرت ادمعليه‌السلام زمين كى طرف بھيجے گئے _

____________________

۱) تفسير عياشى ج/۱ ص/۳۵ ح/۲۱ ،نور الثقلين ج/۱ ص/۶۴ ح/۱۲۹_ ۲) خصال صدوق ج/۱ ص/۳۱۶ ح/۹۷ ،نور الثقلين ج/۱ ص/۶۴ ح/۱۲۸_

۱۲۹

۲۱_''عن الصادق عليه‌السلام ...فى قوله تعالى ولكم فى الارض مستقر ومتاع الى حين قال الى يوم القيامة '' (۱) امام صادق عليہ السلام سے اللہ تعالى كے اس كلام''ولكم فى الارض مستقر ومتاع الى حين '' كے بارے ميں روايت ہے آپعليه‌السلام نے فرمايا اس سے مراد قيامت تك زمين پر قيام اور اس سے استفادہ كرناہے_

۲۲_امام رضاعليه‌السلام سے روايت ہے''فتسلط عليه (ادم) الشيطان ...وتسلط على حوا عليه‌السلام فاخرجهما الله عزوجل عن جنته فاهبطهما عن جواره الى الارض ... (۲) پس شيطان ادمعليه‌السلام اور حواعليه‌السلام پر مسلط ہو گيا پس اللہ تعالى نے انھيں اپنى جنت اور اپنے جوار سے نكال كرزمين كى طرف بھيجا_

۲۳_ انحضرت (ص) سے روايت ہے كہ اپ (ص) نے ارشاد فرمايا''فاوحى الله تعالى الى جبرائيل ان اهبطهما الى البلدة المباركة مكة فهبط بهما جبرائيل فالقى ادم على الصفا والقى حواء على المروة'' (۳) پس اللہ تعالى نے جبرائيلعليه‌السلام كو وحى فرمائي كہ ادمعليه‌السلام و حواعليه‌السلام كو مكہ كى مبارك سر زمين كى طرف لے جائے پس جبرائيلعليه‌السلام نے حضرت ادمعليه‌السلام كو كوہ صفا پر اور حضرت حواعليه‌السلام كو كوہ مروہ پر اتارا_

۲۴ _رسول گرامى قدر اسلام صلى اللہ عليہ والہ وسلم نے ارشاد فرمايا''حين امر ادم عليه‌السلام ان يهبط هبط ادم وزوجته و هبط ابليس ولا زوجة له ...'' (۴) جب اللہ تعالى نے حضرت ادمعليه‌السلام كو نيچے اتر نے كا حكم فرمايا ...ادمعليه‌السلام اور ان كى زوجہعليه‌السلام نيچے اتر ائے اور ابليس بھى اترا ليكن اس كى زوجہ نہ تھى

۲۵_''عن امير المومنين فى حديث طويل وفيه ساله عن اكرم واد على وجه الارض فقال واد يقال له ''سرانديب'' ،''سقط فيه ادم من السمائ'' (۵) امير المومنينعليه‌السلام سے ايك طويل حديث ميں سوال كيا گيا كہ روئے زمين پر سب سے زيادہ صاحب شرف مقام كون سا ہے؟ حضرتعليه‌السلام نے ارشاد فرمايا وہ جگہ ''سرانديب''ہے(لغت نامہ دہخدا كے مطابق يہ جگہ سرى لنكا ميں ہے)يہاں حضرت ادمعليه‌السلام اسمان سے نازل ہوئے_

ابليس: ابليس كا ہبوط (اترنا)۲۴

اللہ تعالى : اوامر الہى ۴،۸;اللہ تعالى كى تنبيہات۱۲

____________________

۱) تفسير قمى ج/۱ ص/۴۳، نور الثقلين ج/۱ ص/۶۳ح/۱۲۳ ۲) عيون اخبار الرضا ج/۱ ص/۳۰۶ ح /۶۷ ،نور الثقلين ج/۱ ص/ ۶۰ ح /۱۱۲_

۳) تفسير عياشى ج/ ۱ ص/۳۶ ح / ۲۱ ، تفسير برہان ج/۱ ص۸۴ ح/۱۵_ ۴)علل الشرائع ص/۵۴۷ ح /۲ باب۳۴۰ ،نور الثقلين ج/۱ ص/۶۶ و ح / ۱۳۷_

۵) نور الثقلين ج/۱ ص/ ۶۴ ح / ۱۲۶_

۱۳۰

انسان: زمين پر انسانوں كا استقرار ''قيام'' ۱۵،۱۶،۲۱ انسان كا فريب كھانا ۶; انسانوں كے دشمن ۱۰;انسانوں كى دشمنى ۱۱; انسانوں كى دشمنى كے اسباب۱۴;انسانوں كا مسكن ۱۵

جمعہ: جمعہ كى فضيلت ۲۰

حديث: ۱۹،۲۰ ،۲۱،۲۲،۲۳،۲۴،۲۵

حضرت ادمعليه‌السلام : حضرت ادمعليه‌السلام اور ممنوعہ درخت ۱;حضرت ادمعليه‌السلام كا بہشت سے نكلنا۳،۴،۲۲;حضرت ادمعليه‌السلام كى اولاد كى دشمنى ۱۲;حضرت ادمعليه‌السلام كا بہشت ميں قيام ۵،۱۹; حضرت آدمعليه‌السلام كى نافرمانى ۲; حضرت ادمعليه‌السلام كى نافرمانى كے عوامل ۱; حضرت ادمعليه‌السلام كے ہبوط كے اسباب ۳،۴; حضرت ادمعليه‌السلام كى بہشت كے فضائل ۱۸; حضرت ادمعليه‌السلام كا واقعہ ۱،۳،۴،۵ ،۱۲،۳ ۱ ، ۱۹; حضرت ادمعليه‌السلام كى لغزش ۱،۵; حضرت ادمعليه‌السلام كا بہشت سے محروم ہونا ۱۳; حضرت ادمعليه‌السلام كى نسل كا محروم ہونا ۱۳;حضرت ادمعليه‌السلام كى بہشت كا مقام ۱۸; حضرت ادمعليه‌السلام كے اترنے كى جگہ ۲۳،۲۵; حضرت ادمعليه‌السلام كى خلقت كا وقت ۲۰;حضرت ادمعليه‌السلام كا اترنا۱۲، ۲۲، ۲۴

حضرت حواعليه‌السلام : حضرت حواعليه‌السلام كا بہشت سے نكالا جانا ۳،۴،۲۲ حضرت حواعليه‌السلام اور شجرہ ممنوعہ ۱; حضرت حواعليه‌السلام كا جنت ميں قيام ۵،۱۹;حضرت حواكى نافرمانى ۲; حضرت حواعليه‌السلام كى نافرمانى كے عوامل۱; حضرت حواعليه‌السلام كے اترنے كے عوامل۳،۴;حضرت حواعليه‌السلام كا واقعہ ۱،۳،۴، ۵،۷،۱۲، ۱۳،۱۹; حضرت حواعليه‌السلام كى لغزش ۱،۵; حضرت حواعليه‌السلام كے اترنے كى جگہ ۲۳;حضرت حواعليه‌السلام كا اترنا ۱۲،۲۲،۲۴

زمين: زمين كے فوائد ۱۷

زندگي: دنياوى زندگى ۱۷

سر زمينيں : سرزمين سرانديب۲۵;سر زمين سرى لنكا ۲۵

شجرہ ممنوعہ: شجرہ ممنوعہ سے استفادہ ۱۳،۱۴

شياطين: شياطين زمين پر ۹; شياطين كا مسكن ۹

شيطان: شيطان كے ورغلانے كے نتائج۳;شيطان كا بہشت سے نكالا جانا ۸; شيطان كا فريب دينا ۱،۶;شيطان كے دشمن۱۰; شيطان كا تسلط ۲۲;شيطان، حضرت ادمعليه‌السلام كى بہشت ميں ۷; شيطان كا كردار۱،۳،۶;شيطان كا اترنا۸

كوہ صفا : ۲۳ كوہ مروہ:۲۳ نا فرمان : نافرمانى كے نتائج ۲;اللہ تعالى كى نا فرمانى ۱،۲

۱۳۱

فَتَلَقَّى آدَمُ مِن رَّبِّهِ كَلِمَاتٍ فَتَابَ عَلَيْهِ إِنَّهُ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ ( ۳۷ )

پھر آدم نے پروردگار سے كلمات كى تعليم حاصل كى اور ان كى بركت سے خدا نے ان كى توبہ قبولى كرلى كہ وہ توبہ قبول كرنے والا اور مہربان ہے_

۱_ حضرت ادمعليه‌السلام اپنے كيئے پر پشيمان ہوئے اور اللہ تعالى كى بارگاہ ميں توبہ كے لئے رجوع كيا_من ربه كلمات

۲_اللہ تعالى نے انتہائي قدرو قيمت والے كلمات حضرت ادمعليه‌السلام كو تعليم و تلقين فرمائے تا كہ ان كے واسطے سے اللہ كى بارگاہ ميں توبہ كريں _فتلقى ادم من ربه كلمات ''تلقى ''كا مصدر ''تلقى ''ہے جس كا معنى ہے لے لينا_لہذا اس جملے ''فتلقي ...'' كا معنى يوں بنتا ہے حضرت ادمعليه‌السلام نے اللہ تعالى كى جانب سے كلمات لے ليئے _كلمات كو نكرہ لانا ان كى عظمت وبلندى پر دلالت كرتا ہے _

۳_حضرت ادمعليه‌السلام كى توبہ اور اللہ تعالى كى جانب سے كلمات حاصل كرنا حضرت ادمعليه‌السلام كے زمين پر قيام پذير ہونے كے بعد ہوا_ *ولكم فى الارض مستقر ...فتلقى ادم من ربه كلمات يہ مفہوم ''فتلقى ''كي'' فاء ''سے استفادہ ہو تا ہے جو ترتيب كے معانى ديتا ہے_

۴_ اللہ تعالى نے حضرت ادمعليه‌السلام كى توبہ قبول كى ،انكاگناہ معاف فرما ديا اور اپعليه‌السلام پر اپنى رحمت نازل فرمائي _

فتاب عليه انه هو التواب الرحيم

۵_ اللہ تعالى توّاب (انتہائي زيادہ توبہ قبول كر نے والا ہے) اور رحيم (مہربان )ہے_انه هو التوّاب الرحيم

۶_اللہ انسان تعالى كى طرف سے گناہ كاروں كى توبہ قبول كرنا اس كى رحمت كا پر تو ہے_ فتاب عليه انه هو التواب الرحيم اللہ تعالى كى رحمت كو اس كے تو اب ہونے كے ساتھ ساتھ ملاحظہ كيا جاسكتا ہے يعنى اللہ تعالى كے توبہ قبول كرنے كاسرچشمہ اسكى رحمت ہے يا يہ رحمت اس اعتبار سے ہے كہ حضرت ادمعليه‌السلام كو اللہ تعالى نے كلمات تعليم فرمائے مذكورہ بالا مفہوم پہلے اعتبار كے مطابق ہے_

۷_ حضرت ادمعليه‌السلام كو كلمات كى تلقين و تعليم (اللہ تعالى كى بارگاہ ميں كس طرح توبہ كى جائے اور اس كى بارگاہ اقدس ميں نياز حاصل كيا جائے ) خدا وند

۱۳۲

قدوس كى رحمت كا حضرت ادمعليه‌السلام پر ايك جلوہ تھا_فتلقى ادم من ربه كلمات انه هو التواب الرحيم

يہاں ''الرحيم'' كا جملہ ''فتلقى ...'' كے ساتھ ارتباط كے عنوان سے معنى بيان ہوا ہے اس كا مطلب يہ ہے كہ اللہ تعالى كى رحمت اس بات كا موجب بنى كہ حضرت ادمعليه‌السلام كو كلمات كى تعليم دى جائے_

۸_اللہ تعالى كى بارگاہ ميں توبہ اوراس سے گناہوں كى معافى طلب كرناضرورى ہے_ فتلقى ادم من ربه كلمات انه هو التواب الرحيم اولين انسان ہونے كے ناطے حضرت ادمعليه‌السلام كى توبہ كامسئلہ پيش كرنا گويااس كامقصد يہ تھاكہ انسان جب لغزش يا گناہ ميں مبتلاہو تواس كا فريضہ بيان كياجائے_

۹_توبہ كيسے كى جائے اوراس كے لئے لازم وضرورى واسطے كيسے تلاش كئے جائيں ، يہ واسطے كيسے ہوں يہ سب كچھ دين سے سيكھنا چاہئے_فتلقى ادم من ربه كلمات فتاب عليه مذكورہ بالا مفہوم اس سے استفادہ ہوتا ہے كہ حضرت ادمعليه‌السلام كى توبہ كى قبوليت(تاب عليہ)كو فاء تفريع كے ساتھ اللہ كى جانب سے كلمات سيكھنے كے بعد استعمال كيا گيا ہے_

۱۰_ توبہ كى قبوليت اور اللہ تعالى كى رحمت كا يقين گناہگار انسان كو توبہ اور طلب مغفرت كى طرف راغب كرتا ہے_

فتاب عليه انه هو التواب الرحيم توبہ كى قبوليت كے لئے حرف تاكيد ''انّ''كے استعمال، ضمير فصل ''ھو'' اورصيغہ مبالغہ ''توّاب''كے استعمال سے يہ مطلب اخذہوتا ہے كہ گناہگار وں كو طلب مغفرت كى ترغيب دلائي گئي ہے_

۱۱ _ ابن عباس كہتے ہيں :''سألت رسول الله عن الكلمات التى تلقيها آدم من ربه فتاب عليه قال سأل بحق محمدوعلى و فاطمة و الحسن والحسين الا تبت عليّ فتاب عليه'' (۱) ميں نے رسول اللہ(ص) سے ان كلمات كے بارے ميں سوال كيا جو حضرت آدمعليه‌السلام نے اللہ تعالى سے حاصل كيئے اور اللہ نے ان كى توبہ قبول فرمائي حضرت (ص) نے ارشاد فرمايا حضرت آدمعليه‌السلام نے اللہ تعالى كو محمد (ص) ، علىعليه‌السلام ، فاطمہعليه‌السلام ، حسنعليه‌السلام ، حسينعليه‌السلام كے واسطے سے پكار ا اور عرض كيا يا اللہ ميرى توبہ قبول فرما تو اللہ تعالى نے حضرت آدمعليه‌السلام كى توبہ قبول كى _

۱۲ _ امام باقرعليه‌السلام سے روايت ہے آپعليه‌السلام نے ارشاد فرمايا :''الكلمات التى تلقيهن آدم من ربه فتاب عليه و هدى قال سبحانك اللهم و بحمدك انى عملت سوء اً و ظلمت نفسى فاغفر لى انك خير الغافرين انك انت الغفور الرحيم (۲)

____________________

۱) الدرالمنثور ج/ ۱ ص ۱۴۷ ، نورالثقلين ج/ ۱ ص ۶۷ ح ۱۴۳ ،۱۴۵ ، ۱۴۷ _ ۲) تفسير عياشى ج/ ۱ ص ۴۱ ح ۲۵ ، تفسير برہان ج/ ۱ ص ۸۷ ح ۸ _

۱۳۳

وہ كلمات جو حضرت آدمعليه‌السلام نے اللہ تعالى سے حاصل كيئے پس اللہ نے حضرت آدمعليه‌السلام كى توبہ قبول فرمائي اور حضرت آدمعليه‌السلام كى ہدايت فرمائي ( وہ كلمات يہ تھے) كہا اے اللہ تيرى ذات پاك ہے اور تيرى حمد بجالاتاہوں بے شك ميں نے برا عمل انجام ديا اور اپنے اوپر ظلم كيا پس تو مجھے بخش دے بے شك تو بہترين بخشنے والا ہے بتحقيق تو بخشنے والا اور رحيم ہے _

۱۳_ امام صادقعليه‌السلام سے روايت ہے ''ان الله تبارك و تعالى لما اراد ان يتوب على آدم ارسل اليه جبرئيل فقال له ان الله تبارك و تعالى بعثنى اليك لا علمك المناسك التى يريد ان يتوب عليك بها ففعل ذالك آدم عليه‌السلام فقال له جبرئيل ان الله تبارك و تعالى قد غفرلك و قبل توبتك . ..(۱) جب اللہ تعالى نے ارادہ فرمايا كہ آدمعليه‌السلام كى توبہ قبول فرمائے تو حضرت جبرئيلعليه‌السلام كو آپعليه‌السلام كى طرف بھيجا جبرائيلعليه‌السلام نے آپعليه‌السلام سے كہا اللہ تعالى نے مجھے آپعليه‌السلام كى طرف بھيجا ہے تا كہ آپعليه‌السلام كو مناسك (حج) كى تعليم دوں اور اللہ تعالى چاہتاہے كہ مناسك كى وجہ سے آپعليه‌السلام كى توبہ كو قبول فرمائے پس حضرت آدمعليه‌السلام نے مناسك كو انجام ديا پس جبرائيلعليه‌السلام نے آپعليه‌السلام سے كہا كہ بے شك اللہ تبارك و تعالى نے آپعليه‌السلام كو بخش ديا ہے اور آپعليه‌السلام كى توبہ قبول فرمالى ہے _

استغفار ( طلب مغفرت): طلب مغفرت كى اہميت ۸; طلب مغفرت كى بنياد۱۰

اسماء اور صفات: توّاب ۵; رحيم ۵

اللہ تعالى : اللہ تعالى كى بخشش ۴; اللہ تعالى كى توبہ ۱۰; اللہ تعالى كى رحمت ۴،۱۰; اللہ تعالى كى رحمت كے مظاہر ۶،۷

اہل بيتعليه‌السلام : اہل بيتعليه‌السلام كے فضائل ۱۱

ايمان: رحمت خدا پر ايمان كے اثرات و نتائج۱۰

بخشش: بخشش كى درخواست ۸

ترغيب : ترغيب كے عوامل ۱۰

توبہ : توبہ كے آداب ۲،۷،۹; توبہ كى اہميت ۸; توبہ ميں توسل ۲; توبہ كا سرچشمہ ۱۰; توبہ كى قبوليت ۶

جہان بينى (نظريہ كائنات): جہان بينى اورآئيڈيالوجى ۱۰

____________________

۱) علل الشرائع ج / ۱ص ۴۰۰ ح/ ۱ باب ۱۴۱، نورالثقلين ج/ ۱ ص ۶۹ ح ۱۵۲_

۱۳۴

حضرت آدمعليه‌السلام : حضرت آدمعليه‌السلام كى بخشش ۴،۱۳; حضرت آدمعليه‌السلام كا طلب مغفرت كرنا ۱۲; آدمعليه‌السلام كا زمين پر قيام و سكونت ۳;حضرت آدمعليه‌السلام كو كلمات القاء كرنا ۲،۳، ۷،۱۱،۱۲، ۱۳;حضرت آدمعليه‌السلام كى پشيمانى ۱;حضرت آدمعليه‌السلام كو توبہ كى تعليم دينا ۲، ۳، ۷; حضرت آدمعليه‌السلام كى توبہ ۱،۲،۱۱،۱۲; آدمعليه‌السلام كى نافرماني۱;حضرت آدمعليه‌السلام كى توبہ قبول ہونا ۴ ، ۱۳ ; حضرت آدمعليه‌السلام كا واقعہ ۱،۲،۳،۴،۱۱; حضرت آدمعليه‌السلام كى توبہ كى جگہ ۳

دين : دين كى اہميت و كردار ۹

رحمت الہى : رحمت الہى جن لوگوں كے شامل حال ہوتى ہے۴،۷

روايت : ۱۱، ۱۲،۱۳

قُلْنَا اهْبِطُواْ مِنْهَا جَمِيعاً فَإِمَّا يَأْتِيَنَّكُم مِّنِّي هُدًى فَمَن تَبِعَ هُدَايَ فَلاَ خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلاَ هُمْ يَحْزَنُونَ ( ۳۸ )

اور ہم نے يہ بھى كہا كہ يہاں سے اتر پڑو پھر اگر ہمارى طرف سے ہدايت آجائے تو جو بھى اس كا اتباع كرلے گا اس كے لئے نہ كوئي خوف ہوگا نہ حزن _

۱_ حضرت آدمعليه‌السلام و حواعليه‌السلام كى نافرمانى كے بعد اللہ تعالى نے ان سے چاہا كہ بہشت سے نكل جائيں_ قلنا اهبطوا منها '' قلنا اہبطوا'' كے آيت ۳۶ اور ۳۸ ميں تكرار كے بارے ميں چند آراء كا ذكر ہوا ہے _ اس آيت ميں '' واو'' يا كوئي اور حرف عطف موجود نہيں ہے پس اس امر سے اس بات كى تقويت ہوتى ہے كہ اس آيت ميں ''قلنا اهبطوا '' آيت ۳۶ ميں''قلنا اهبطوا'' كے لئے تاكيد ہے _

۲ _ شجرہ ممنوعہ سے حضرت آدمعليه‌السلام و حواعليه‌السلام كے تناول كرنے سے ان كى نسل بھى ابتدائي بہشت سے محروم ہوگئي _قلنا اهبطوا منهماجميعاً ''اهبطوا '' جمع كا صيغہ استعمال ہوا ہے يہ اس بات كى طرف اشارہ ہے كہ حضرت آدمعليه‌السلام و حواعليه‌السلام كے علاوہ بھى كوئي ايك يا زيادہ افراد مورد خطاب ہيں اس بارے ميں چند آراء كا اظہار ہوا ہے ان ميں سے ايك يہ ہے كہ دوسرے مخاطبين آدمعليه‌السلام و حواعليه‌السلام كى نسل ہے _ مذكورہ بالا مفہوم

۱۳۵

اسى رائے كے مطابق ہے _

۳_ اللہ تعالى نے شيطان كو بھى بہشت سے نكال باہر كيا_*قلنا اهبطوا منها جميعاً

يہ مفہوم اس احتمال كى بناپر ہے كہ اگر ''اہبطوا'' كا حكم حضرت آدمعليه‌السلام و حواعليه‌السلام كے علاوہ شيطان كو بھى شامل ہو_

۴ _ حضرت آدمعليه‌السلام و حواعليه‌السلام اور انكى نسل كو بہشت سے نكلتے ہوئے اللہ تعالى نے انكو اپنى جانب سے ہدايت اور راہنمائي سے بہرہ مند ہونے كى بشارت دى _فاما ياتينكم منى هدي لفظ '' امّا'' ان شرطيہ اور ما زائدہ سے تركيب پايا ہے _ جملے ميں ايك طرف انْ شرطيہ اور دوسرى طرف ما زائدہ اور يا تينَّ ميں نون تاكيد سے اس كى تاكيد كرنا اس امر كا مقتضى ہے كہ جملے كا معنى يہ ہو '' اگر ميرى طرف سے ہدايت ملے كہ جو يقيناً آئے گى ...''

۵ _ انسان كو سعادت كے حصول كى خاطر ہدايت اور الہى راہنمائي كى ضرورت ہے_ فاما ياتينكم منى هديً

۶ _ اللہ تعالى كى ہدايات و راہنمائي كى اتباع كرنے والوں كو قيامت كے روز كوئي خوف و خطر نہ ہوگا _فمن تبع هداى فلا خوف عليهم و لا هم يحزنون ''خوف'' نكرہ استعمال ہوا ہے اور حرف نفى كے بعد واقع ہوا ہے جو معنى ميں عموميت پر دلالت كرتاہے گويا مطلب يوں ہے كسى قسم كا كوئي بھى خوف نہ ہوگا اسى طرح جب فعل منفى ہو تو تمام تر مصاديق كے نہ ہونے پر دلالت كرتاہے پس ''ولا ہم يحزنون'' سے مراد يہ ہے كہ كسى طرح كا بھى غم وا ندوہ نہ ہوگا_

۷_ سرائے آخرت اديان كے پيروكاروں كےلئے ايك ايسى سرائے ہے جو خوف و پريشانى كے عوامل سے دور اور ہر طرح كے حزن و ملال آور واقعات سے امان ميں ہے _فلا خوف عليهم و لا هم يحزنون

بعد والى آيت جس ميں كفار كے لئے آخرت ميں پاداش كاذكر ہواہے اس كے قرينے سے كہا جاسكتاہے كہ اس آيت ميں اہل ہدايت كى آخرت ميں جزا كا ذكر كيا گيا ہے بنابريں '' فلا خوف ...'' كا تعلق عالم آخرت سے ہے _

۸ _ گناہ كے وضعى نتائج اللہ تعالى كى جانب سے توبہ كى قبوليت كے باوجود رہتے ہيں _فتاب عليه قلنا اهبطوا منها جميعاً فاما ياتينكم منى هديً حضرت آدمعليه‌السلام كى توبہ اور اللہ تعالى كى جانب سے اسكى قبوليت كے بعد بھى حضرت آدمعليه‌السلام كو ہبوط كا تاكيد سے حكم دينا اس بات پر دلالت كرتاہے كہ حضرت آدمعليه‌السلام كى توبہ قبول ہونے كے باوجود انكو بہشت ميں دوبارہ ان كا مقام نہ مل سكا يہ چيز حكايت كرتى ہے كہ گناہ كى معافى كا لازمہ اسكے وضعى نتائج كا خاتمہ نہيں ہے _

۱۳۶

اديان : اديان كے پيروكاروں كى آخرت ميں امنيت ۷; اديان كے پيروكار قيامت ميں ۷; اديان كے پيروكاروں كا اخروى سرور ۷

اللہ تعالى : افعال الہى ۱،۳; اللہ تعالى كى بشارتيں ۴; ہدايت الہى ۴،۵

انسان: انسان كى معنوى ضروريات۵

توبہ : توبہ كے نتائج ۸

حضرت آدمعليه‌السلام : آدمعليه‌السلام كى نافرمانى كے نتائج ۲; حضرت آدمعليه‌السلام كا بہشت سے اخراج ۱،۴; نسل آدمعليه‌السلام كو بشارت ۴; حضرت آدمعليه‌السلام كى نافرمانى ۱; حضرت آدمعليه‌السلام كا واقعہ ۴;حضرت آدمعليه‌السلام كا بہشت سے محروم ہونا ۲; نسل آدمعليه‌السلام كا محروم ہونا ۲; حضرت آدمعليه‌السلام كا ہبوط ۱

حضرت حواعليه‌السلام : حواعليه‌السلام كى نافرمانى كے نتائج ۲; حواعليه‌السلام كا بہشت سے اخراج ۱،۴; حضرت حواعليه‌السلام كى نافرمانى ۱; حضرت حواعليه‌السلام كا واقعہ ۴; حضرت حواعليه‌السلام كا ہبوط ۱

سعادت: سعادت كے عوامل ۵

شيطان : شيطان كا بہشت سے اخراج ۳; شيطان كا ہبوط ۳

ضروريات : ہدايت كى ضرورت ۵

گناہ : گناہ كے وضعى نتائج۸

نافرماني: نافرمانى كے نتائج ۱

ہدايت يافتہ افراد: اہل ہدايت كا آخرت ميں امن و امان ۶; اہل ہدايت كا اخروى سرور ۶; ہدايت يافتہ انسان قيامت ميں ۶

۱۳۷

وَالَّذِينَ كَفَرواْ وَكَذَّبُواْ بِآيَاتِنَا أُولَئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ ( ۳۹ )

جو لوگ كافر ہوگئے اور انھوں نے ہمارى نشانيوں كو جھٹلا ديا وہ جہنمى ہيں اور ہميشہ وہيں پڑے رہيں گے_

۱ _ آيات الہى كا انكار اور تكذيب كرنے والوں كى سزا اور كيفر آتش جہنم ہے_والذين كفروا و كذبوا باياتنا اولئك اصحاب النار '' كذبوا'' كا مصدر تكذيب ہے جسكا معنى ہے جھوٹى نسبت دينا ہے '' باياتنا'' كذبوا كے علاوہ كفروا سے بھى متعلق ہے_ جملہ''الذين كفروا '' جملہ ''من تبع ...'' پر عطف ہے جو اس بات كى طرف اشارہ ہے كہ يہ لوگ اللہ تعالى كى ہدايت و راہنمائي كو قبول كرنے والے نہيں _

۲ _ آيات الہى كا كفر اختيار كرنے والے اور جھٹلانے والے ہميشہ كے لئے جہنم ميں رہيں گے _اولئك اصحاب النارهم فيها خالدون

۳ _ دوزخ اور اسكى آگ دائمى اور ہميشہ رہنے والى ہے_هم فيها خالدون

۴ _ اللہ تعالى اپنى ہدايت و راہنمائي كو لوگوں كى طرف ايسے بھيجتاہے كہ اس ہدايت كے خدائي ہونے كى نشانى و علامت اسكے ہمراہ ہوتى ہے_فاما ياتينكم منى هدى الذين كفروا و كذبوا بآياتنا

''آيات'' جمع استعمال ہوا ہے اور اسكا معنى ہے نشانياں اور علامات_ لفظ '' ہديً'' اور ما قبل آيہ ميں لفظ '' ہداي'' دليل ہے كہ آيات سے مراد اللہ تعالى كى ہدايات او ر راہنمائي ہے _ ہدايت كو آيت سے تعبير كرنے كا معنى يہ ہے كہ اللہ تعالى اپنى ہدايت كو اس انداز سے پيش فرماتاہے كہ جس سے اسكى حقانيت آشكار ہو اور اسكا خدائي ہونا ثابت ہو_

آيات الہى : آيات الہى كو جھٹلانے والوں كى سزا ۱; آيات الہى كو جھٹلانے والے جہنم ميں ۲

اللہ تعالى : ہدايت الہى كى خصوصيات ۴

۱۳۸

اہل جہنم : ۲ جہنم : آتش جہنم ۱; آتش جہنم كا ہميشہ رہنا ۳; جہنم كا دائمى ہونا ۳; جہنم ميں ہميشہ كے لئے رہنا ۲

سزا : سزا كى وجوہات ۱، ۲

عذاب : اہل عذاب ۱،۲

كفار: كفار جہنم ميں ۲

يَا بَنِي إِسْرَائِيلَ اذْكُرُواْ نِعْمَتِيَ الَّتِي أَنْعَمْتُ عَلَيْكُمْ وَأَوْفُواْ بِعَهْدِي أُوفِ بِعَهْدِكُمْ وَإِيَّايَ فَارْهَبُونِ ( ۴۰ )

اے بنى اسرائيل ہمارى نعمتوں كو ياد كرو جو ہم نے تم پر نازل كى ہيں اور ہمارے عہد كو پورا كرو ہم تمھارے عہد كو پورا كريں گے اور ہم سے ڈرتے رہو_

۱ _ اللہ تعالى نے بنى اسرائيل كو گراں قدر نعمتوں سے بہرہ مند فرمايا:يا بنى اسرائيل اذكروا نعمتى التى أنعمت عليكم

'' نعمت'' مفرد آياہے اس سے مراد خاص نعمت ہوسكتى ہے جيساكہ حضرت موسىعليه‌السلام كى بعثت اور ممكن ہے نعمت كى جنس يا صنف مراد ہو جس ميں متعدد نعمتيں شامل ہيں جن كا آيت ۴۷ كے بعد والى آيات ميں ذكر ہوا ہے _ نعمت كى '' يائ'' متكلم كى طرف اضافت اس بات كى دليل ہے كہ يہ نعمت يا نعمتيں بہت عظيم و باشرافت ہيں _

۲ _ اللہ تعالى نے بنى اسرائيل سے چاہا كہ اسكى نعمتوں كو ہميشہ ہميشہ كے لئے ياد ركھيں _يا بنى اسرائيل اذكروا نعمتى التى أنعمت عليكم

۳ _ بنى اسرائيل قرآن كريم كے مخاطب قرار پائے اور ان كا فريضہ قرار ديا گيا كہ قرآن حكيم كى پيروى كريں _

يا بنى اسرائيل اذكروا

۴ _ نزول قرآن كے زمانے تك بنى اسرائيل ايك قوم و

۱۳۹

قبيلے كى شكل ميں تھے_يا بنى اسرائيل اذكروا حضرت اسحاقعليه‌السلام كے فرزند اور حضرت ابراہيمعليه‌السلام كے پوتے حضرت يعقوبعليه‌السلام كا ايك اور نام اسرائيل تھا يہ جو بنى اسرائيل ( فرزندان يعقوبعليه‌السلام ) كے عنوان سے ايك گروہ يا جماعت كى شكل ميں معروف تھے اور آنحضرتعليه‌السلام كے زمانے ميں بھى اسى نام سے جانے پہچانے جاتے تھے اس سے معلوم ہوتاہے كہ انہوں نے اپنے زمانہ آغاز سے اس زمانے تك اپنى قوميت كو محفوظ كر ركھا تھا اور قوم قبيلے كى صورت ميں رہتے تھے _

۵ _ اللہ تعالى اور بنى اسرائيل كے ما بين متقابل عہد و پيمان كا وجود _اوفوا بعهدى اوف بعهدكم '' عہدي'' يعنى وہ عہد و پيمان جو اللہ تعالى نے لوگوں كے ذمے قرار ديا ہے _ '' عہدكم'' سے مراد وہ وعدے ہيں جو اللہ تعالى نے اپنے بندوں كو ديئے ہيں اور ان كى انجام دہى كو اپنے ليئے ضرورى قرار ديا ہے _

۶ _ بنى اسرائيل كو اللہ تعالى كے احكام و فرامين ميں سے ايك حكم يہ تھا كہ الہى وعدوں كو وفا كريں _و اوفوا بعهدي

۷_ پيامبر اكرم صلى اللہ عليہ و آلہ و سلم كے زمانے كے بنى اسرائيل الہى عہد و پيمان سے آگاہ تھے_اوفوا بعهدى اوف بعهدكم

۸_ اللہ تعالى كا وفائے عہد كرنا اس شرط كے ساتھ تھا كہ بنى اسرائيل الہى عہد و پيمان كى پابندى كريں _اوفوا بعهدى اوف بعهدكم

۹_ بنى اسرائيل كو اللہ تعالى كى نصيحتوں ميں سے ايك نصيحت يہ تھى كہ فقط خدا سے ڈريں اور اسكے غير سے خوف زدہ نہ ہوں _و اياى فارهبون ''رہبہ'' كا معنى ڈرنا ہے _'' ارھبون'' ميں فعل امر ''ارہبوا'' اور نون وقايہ مكسور ہے جو اس بات كى حكايت كرتى ہے كہ يہاں '' ياى متكلم'' محذوف ہے يعنى جملہ يوں ہے ''و اياى فارهبونى ''

۱۰_ اللہ تعالى انسانوں كو نعمت عطا كرنيوالاہے _نعمتى التى انعمت عليكم

۱۱_ الہى نعمتوں كو ياد ركھنے كى ضرورت_اذكروا نعمتى التى انعمت عليكم

۱۲ _ نعمتوں كو ياد كرنے اور ياد ركھنے كا ہدف اللہ كى ياد ميں رہنا اور نعمتوں كو اس كى جانب سے سمجھنا ہے _

اذكروا نعمتى التى انعمت عليكم''نعمت'' كى توصيف يوں كرنا كہ اللہ تعالى نے اسے عطا فرمايا ہے '' انعمت عليكم'' يہ اس حقيقت كى طرف اشارہ ہے كہ نعمت كو ياد كرنا نعمت دينے والے كى ياد كا ذريعہ ہونا چاہيئے يعنى نعمت كو ياد كرنے كا لازمہ يہ ہو كہ ہر نعمت ميں خدا كو ديكھاجائے_

۱۴۰