تفسير راہنما جلد ۱

 تفسير راہنما 0%

 تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 785

 تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 785
مشاہدے: 160257
ڈاؤنلوڈ: 4307


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 785 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 160257 / ڈاؤنلوڈ: 4307
سائز سائز سائز
 تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 1

مؤلف:
اردو

۲۰_ امام باقرعليه‌السلام سے روايت ہے كہ '' قال تعالى فى قصة يعقوبعليه‌السلام ''قالوا نعبد الهك و اله آبائك ابراهيم و اسماعيل و اسحاق '' و اسماعيل عليه‌السلام كان عم يعقوب عليه‌السلام و قد سماه اباً فى هذه الايه (۱) حضرت يعقوبعليه‌السلام كے واقعہ ميں اللہ تعالى ارشاد فرماتاہے( يعقوبعليه‌السلام كے فرزندوں نے اپنے والد كے جواب ميں كہا) ہم آپ كے اور آپ كے آباء ابراہيم ، اسماعيل اور اسحاق كے معبود كى عبادت كريں گے اور حضرت اسماعيلعليه‌السلام حضرت يعقوبعليه‌السلام كے چچا تھے جبكہ اللہ تعالى نے اس آيت ميں آپعليه‌السلام كو والد كہا ہے_

اديان : اديان كے اصول ۱۶

ارتداد: ارتداد كا خطرہ ۵; ارتداد كى نبياد۵

اطاعت: اللہ تعالى كى اطاعت ۱۵; اللہ تعالى كى اطاعت كى اہميت ۱۴

انبياء (عليہم السلام ): انبياءعليه‌السلام كى رحلت كے نتائج ۵; انبياءعليه‌السلام كى تبليغ ۱۹; انبياء كى تربيتى خصوصيات ۱۹

انسان: انسانوں كى ذمہ دارى ۱۳

اولاد: اولاد كى دينى تربيت ۸; اولاد كے رجحانات ۱۱

تاريخ : تاريخ كو نقل كرنے كى شرائط ۱۸

تبليغ: تبليغ ميں تنوع ۱۷; تبليغ كى روش ۱۷

تربيت: دينى تربيت ميں مؤثر عوامل ۱۱

توحيد : توحيد عبادتى كى اہميت ۱۰،۱۴; توحيد ذاتى ۱۵; توحيد عبادى ۶،۷،۹،۱۳،۱۵،۱۶; توحيد كے بارے ميں وصيت ۶،۹;دادا _ ۱۲

توحيد پرست افراد:۱۰ توحيد پرستوں كى ذمہ دارى ۹

چچا : ۱۲،۲۰ حضرت ابراہيمعليه‌السلام :

حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى توحيد ۱۰

____________________

۱) قصص الانبياء راوندى ص ۱۰۵ ح ۹۸_

۴۶۱

حضرت اسحاقعليه‌السلام : حضرت اسحاقعليه‌السلام كى توحيد ۱۰

حضرت اسماعيلعليه‌السلام : حضرت اسماعيلعليه‌السلام حضرت يعقوبعليه‌السلام كے چچا ۲۰; حضرت اسماعيلعليه‌السلام كى توحيد ۱۰

حضرت يعقوبعليه‌السلام : حضرت يعقوبعليه‌السلام كے نزع كا عالم ۶; حضرت يعقوبعليه‌السلام كے بيٹے ۲; حضرت يعقوبعليه‌السلام كے توحيد پرست بيٹے ۳،۷; حضرت يعقوبعليه‌السلام كى توحيد ۱۰; حضرت يعقوب كى وصيتيں ۱،۶; حضرت يعقوبعليه‌السلام كے بيٹوں كا دين ۴; حضرت يعقوبعليه‌السلام كا واقعہ ۲،۳،۴،۶،۷; حضرت يعقوبعليه‌السلام كى پريشانى ۴; حضرت يعقوبعليه‌السلام اور يہوديت ۱

خبر: خبر كے نقل كرنے ميں آگاہى ۱۸; خبر نقل كرنے كى شرائط ۱۸

دادا: ۱۲

دين :

دينى تبليغ ۱۷; دين ميں اكراہ و جبر كى نفى ۱۹

روايت: ۲۰

عبادت گزار لوگ :۱۰

سر تسليم خم ہونا : غير خداكے سامنے سر تسليم خم ہونے سے اجتناب ۱۴

عبادت: عبادت كى وصيت ۹; اللہ تعالى كى عبادت ۱۶

عبادت ميں جبر كى نفى ۱۹

عقيدہ: عقيدہ توحيد ۱۶

عمل: پسنديدہ عمل ۱۷

نظريہ كائنات (جہان بينى ) :

توحيدى نظريہ كائنات ۱۶

والد : والد كے رجحانات اور ترغيبات كے نتائج ۱۱

والدين : والدين كى ذمہ دارى ۸

يہود: يہوديوں كے دعوے ۱; يہوديوں كا جھوٹ ۱

۴۶۲

تِلْكَ أُمَّةٌ قَدْ خَلَتْ لَهَا مَا كَسَبَتْ وَلَكُم مَّا كَسَبْتُمْ وَلاَ تُسْأَلُونَ عَمَّا كَانُوا يَعْمَلُونَ ( ۱۳۴ )

يہوديو يہ قوم تھى جو گذر گئي انھيں وہ ملے گاجو انھوں نے كمايا اور تمھيں وہ ملے گاجو كماؤ گے تم سے ان كے اعمال كے بارےميں سوال نہ ہوگا (۱۳۴)

۱ _ حضرت ابراہيمعليه‌السلام ، حضرت اسماعيلعليه‌السلام ، حضرت اسحاقعليه‌السلام حضرت يعقوبعليه‌السلام اور ان كے فرزندان اللہ تعالى كى عبادت كرنے والى امت اور اسكے حضور سر تسليم خم ہيں _تلك امة قد خلت

'' تلك'' كا مشار اليہ ما قبل آيہ مجيدہ ميں مذكور انبياءعليه‌السلام اور ان كے فرزند ہيں _ مذكر كى طرف اشارہ كرنے كے لئے ''تلك'' كا استعمال خبر (امة) كى وجہ سے ہے _

۲ _ تمام انسان حتى عظيم الشان انبيائ( عليہم السلام) بھى دنيا ميں نہ رہے اور سب كو عالم آخرت كى طرف سفر كرنا ہوگا _تلك امة قدخلت ''خلت'' كا مصدر ''خلو'' ہے اسكا ايك معنى گزرناہے اور يہاں موت سے كنايہ ہے انبياء (عليہم السلام ) كى دنيا سے رحلت فقط ايك خبر ہى نہيں كيونكہ سب انسان اس سے آگاہ ہيں بلكہ يہاں مخاطبين كى توجہ اس حقيقت كى طرف دلانا مقصود ہے كہ اگر موت انبياءعليه‌السلام كى طرف آئي ہے تو تمہارا پيچھا بھى ضرور كرے گى اس سے غافل نہ رہو_

۳ _ حضرت ابراہيمعليه‌السلام ، حضرت اسماعيلعليه‌السلام ، حضرت اسحاقعليه‌السلام اور حضرت يعقوبعليه‌السلام كے نيك اعمال كى جزا ان كے ساتھ مختص ہے_ اس سے دوسروں كو فائدہ نہيں پہنچے گا_تلك امة قد خلت لها ما كسبت

''ما كسبت'' پر ''لہا'' كو مقدم كرنا حصر كا باعث ہے بنابريں ''لہا ما كسبت'' يعنى ان كے اعمال كى جزا اور فائدہ صرف انہى كو لوٹ كر جائے گا _

۴ _ يہوديوں كا حضرت ابراہيمعليه‌السلام ، حضرت اسحاقعليه‌السلام اور جيسے انبياءعليه‌السلام كى فضيلتوں اور نيك اعمال سے بہرہ مند ہونا ان كے نادرست اور ناصحيح عقائد ميں سے تھا_لها ما كسبت و لكم ما كسبتم

يہ مطلب اس چيز سے حاصل ہوتا ہے كہ اللہ تعالى

۴۶۳

نے يہوديوں سے مخاطب ہوتے ہوئے اس حقيقت كو بيان فرماياہے كہ انبياءعليه‌السلام كے اعمال كى جزا صرف انہى كو ملے گي_

۵ _ ہر فرد او ر ہر امت اپنے ہى نيك اعمال كى جزا سے بہرہ مند ہوگى _لها ما كسبت و لكم ما كسبتم

۶ _ ہر انسان اور ہر معاشرے كے عمل كا نتيجہ انہى سے متعلق ہے اور انہى كى طرف لوٹنا چاہيئے_

لها ما كسبت و لكم ما كسبتم

۷_ ہر معاشرے اور امت كى ايك مو ت و حيات اور مستقل شخصيت ہے_تلك امة قد خلت

۸ _ انسان اپنے اسلاف كے اعمال كے ذمہ دار نہيں ہيں اور نہ ہى ان كے سبب انكا مؤاخذہ ہوگا_و لا تسئلون عما كانوا يعملون

۹_ يہوديہ باطل خيال كہ انكا كا مؤاخذہ ان كے اسلاف كے يہ اعمال كى بناپر ہوگا _ *و لا تسئلون عما كانوا يعملون

يہ مطلب اس بناپر ہے كہ يہوديوں كو مخاطب قرا ر دے كر يہ حقيقت بيان كى گئي ہے كہ تم اپنے اسلاف كے اعمال كے ذمہ دار نہيں ہو_

۱۰_ انبياءعليه‌السلام كے ساتھ رشتہ دارى او ر ان كى نسل سے ہونا قيامت ميں كار ساز نہ ہوگا اور نہ ہى اپنے اعمال كے نتائج سے رہائي كا موجب بنے گا_تلك امة قد خلت لها ما كسبت و لكم ما كسبتم

حضرت ابراہيم ،عليه‌السلام حضرت اسحاقعليه‌السلام اور حضرت يعقوبعليه‌السلام جيسے انبياءعليه‌السلام كى نسل كومخاطب قرار ديتے ہوئے يہ مطلب بيان كرنا كہ انبياء ( عليہم السلام)كے اعمال كى جزا كا دوسروں كو فائدہ نہيں ہوگا _ مذكورہ بالا مطلب پر دلالت كرتاہے_

۱۱ _ انسانوں كے اعمال كے حساب كتاب اور ان كى جزا كے لئے عدل الہيلها ما كسبت و لكم ما كسبتم

اللہ تعالى : اللہ تعالى كى جزائيں ۱۱; اللہ تعالى كى عدالت ۱۱

امتيں : عبادت گزار امتيں ۱; امتوں كى جزا ۵; امتوں كى حيات ۷; امتوں كى شخصيت ۷; امتوں كى موت ۷

انبيائ( عليہم السلام ): انبياء كى رحلت ۲

انسان : انسانوں كى موت ۲

جزا : جزا كا مختص ہونا ۳،۴، ۵; دوسروں كى جزا سے فائدہ اٹھانا ۳،۴; جزا دينے ميں عدالت ۱۱

۴۶۴

حضرت ابراہيمعليه‌السلام : حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى نسل كا امت ہونا ۱;حضرت ابراہيمعليه‌السلام كا خاضع و خاشع ہونا ۱; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى نسل كا خاضع و خاشع ہونا ۱; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى اخروى جزا ۳،۴; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى عبادت ۱; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى نسل كى عبادات ۱

حضرت اسحاقعليه‌السلام : حضرت اسحاقعليه‌السلام كا خاضع و خاشع ہونا ۱; حضرت اسحاقعليه‌السلام كى اخروى جزا ۳،۴

حضرت اسماعيلعليه‌السلام : حضرت اسماعيلعليه‌السلام كا خاضع و خاشع ہونا ۱; حضرت اسماعيلعليه‌السلام كى اخروى جزا ۳

حضرت يعقوبعليه‌السلام : حضرت يعقوبعليه‌السلام كا خاشع و خاشع ہونا ۱; حضرت يعقوبعليه‌السلام كى اخروى جزا ۳

رشتہ داري: انبياءعليه‌السلام سے رشتہ دارى ۱۰

سر تسليم خم ہونا : اللہ رب العزت كے حضور سرتسليم خم ہونے كى اہميت ۱

سزا : زا كا ذاتى ہونا ۸

سزائيں : سزاؤں كا ذاتى ہونا ۸; سزاؤں كا نظام ۱۱

عبادت گزار لوگ :۱

عقيدہ: باطل عقيدہ ۴،۹

عمل : عمل كے نتائج ۶; عمل كى جزا ۵; عمل كا حساب كتاب ۱۱

فرزند: فرزند كى ذمہ دارى كا دائرہ ۸

قيامت : قيامت ميں رشتہ دارى ۱۰

معاشرہ: معاشروں كى زندگى ۷; معاشروں كى شخصيت ۷; معاشروں كى موت ۷

موت: موت كا حتمى ہونا ۲

نجات: اخروى نجات كے اسباب ۱۰

يہود: يہوديوں كا عقيدہ۴،۹; يہوديوں كا مؤاخذہ ۹; يہوديوں كے اسلاف ۹

۴۶۵

وَقَالُواْ كُونُواْ هُودًا أَوْ نَصَارَى تَهْتَدُواْ قُلْ بَلْ مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ ( ۱۳۵ )

اور يہودى اورعيسائي كہتے ہيں كہ تم لوگ بھى يہودى اورعيسائي ہو جاؤ تاكہ ہدايت پاجاؤ تو آپكہہ ديں كہ صحيح راستہ باطل سے كتراكرچلنے والے ابراہيم كا راستہ ہے كہ وہمشركين ميں نہيں تھے (۱۳۵)

۱ _ يہود و نصارى ميں سے ہر كوئي چاہتا تھا كہ مسلمانوں كو اپنے دين كى طرف راغب كريں _و قالوا كونوا هوداً او نصارى تهتدوا يہ جو يہود و نصارى ايك دوسرے كو ہدايت يافتہ نہيں سمجھتے اس سے معلوم ہوتاہے كہ جملہ ''قالوا ...'' ميں '' لف اجمالى '' پائي جاتى ہے جو دو جملوں كى حكايت كرتى ہے _ ايك ''قالت اليہود كونوا ہوداً تہتدوا'' دوسرے ''قالت النصارى كونوانصارى تہتدوا'' ما بعد آيت كى روشنى ميں مافوق جملے كے مخاطبين مسلمان ہيں _

۲ _ زمانہ بعثت كے يہود و نصارى كا مسلمانوں كے خلاف اتفاق و اتحاد تھا باوجود اس كے كہ ان كے درميان شديد اختلافات پائے جاتے تھے_قالوا كونوا هوداً او نصارى تهتدوا آيت ميں '' لف اجمالى '' كا پايا جانا اور ايك ہى كلام ميں دو جملوں كا ہونا اس بات كى دليل ہے كہ يہو د ونصارى مسلمانوں كے خلاف متحد و متفق ہيں _

۳ _ يہود و نصارى ميں سے ہر ايك اپنے مكتب كو انسانيت كى ہدايت كا ذريعہ سمجھتے تھے_قالوا كونوا هوداً او نصارى تهتدوا

۴ _ يہو د و نصارى ہر ايك كا دين شرك كى آميزش كے باعث قابل ہدايت نہيں ہے _قل بل ملة ابراهيم

۵ _ حضرت ابراہيمعليه‌السلام كے دين كى پيروى ضرور ى ہے _كونوا هوداً قل بل ملة ابراهيم '' ملة ابراہيم''، '' اتبعوا _( پيروى كرو) يا ''نتبع_( ہم پيروى كرتے ہيں ) كے لئے مفعول ہے _

۶ _ حضرت ابراہيمعليه‌السلام كا دين بشريت كے لئے ہدايت كرنے والا دين ہے _قالوا كونوا هوداً او نصارى تهتدوا قل بل ملة ابراهيم حرف ''بل'' ما قبل جملے ميں موجود دعووں كى نفى اوراسكے مابعد كى ضد كے اثبات پر حكايت كرتاہے پس ''بل ملة ابراہيم'' يعنى يہود و نصارى كا دين قابل ہدايت نہيں _ لہذا انكى اتباع نہيں ہونى چاہيئے بلكہ حضرت ابراہيمعليه‌السلام كا دين ہدايت بخش ہے اور اسكى پيروى كى جانى چاہيئے_

۷_ حضرت ابراہيمعليه‌السلام حق پرست اور باطل سے گريزاں انسان تھے _ملة ابراهيم حنيفاً ''حنيف'' اس كو كہتے ہيں جو ضلالت و گمراہى سے دور رہے اور صراط مستقيم كى طرف متوجہ رہے (مفردات راغب )

۴۶۶

۸ _ حضرت ابراہيمعليه‌السلام ہرگز شرك كى طرف راغب نہ ہوئے اور نہ ہى وہ مشركين ميں سے تھے_و ما كان من المشركين

۹ _ يہود و نصارى نے اپنے دين كو شرك سے ملاكر آلودہ كيا _بل ملة ابراهيم حنيفاً و ما كان من المشركين

يہود و نصارى كے دين كى نفى كے بعد حضرت ابراہيمعليه‌السلام كے دين كى تائيد، حضرتعليه‌السلام كى تعريف كرنا كہ آپعليه‌السلام (ہميشہ) شرك و گمراہى سے دور رہے_ اشارہ ہے كہ يہود و نصارى نے اپنے دين كو شرك اور گمراہيوں سے آلودہ كرليا تھا_

۱۰ _ حضرت ابراہيمعليه‌السلام كا دين، دين اسلام كى بنياد و اساس ہے _قل بل ملة ابراهيم حنيفاً

۱۱_ حضرت ابراہيمعليه‌السلام نہ تو دين يہود كے پيروكار تھے اور نہ ہى دين نصارى پر تھے _قالوا كونوا هوداً او نصارى تهتدوا قل بل ملة ابراهيم حنيفاً

۱۲_ حضرت ابراہيمعليه‌السلام كے دين كى بنياد و اساس توحيدہےملة ابراهيم حنيفاً و ما كان من المشركين

۱۳ _ توحيد پر زور دينا دين حق كى بنياد ى نشانيوں ميں سے ہے اور اس دين كے ہدايت بخش ہونے كى اہم ترين علامتوں ميں سے ہے _و قالوا تهتدوا بل ملة ابراهيم حنيفاً و ما كان من الشمركين

يہ جملہ ''و ماكان من المشركين '' در حقيقت حضرت ابراہيمعليه‌السلام كے دين كے انتخاب كى دليل ہے اور اس دين كے ہدايت بخش ہونے اور اسكى پيروى كے لئے اہل ہونے كا اعلان بھى ہے گويا يہ كہ حضرت ابراہيمعليه‌السلام چونكہ مشرك نہ تھے اور ان كا دين شرك سے آلودہ نہ تھا پس اسى لئے صرف اسى كى اتباع ہونى چاہيئے اور اسى دليل سے انكا دين ہدايت بخش ہے _

۱۴ _ دشمنوں كے غلط پراپيگنڈہ كا جواب دينا ضرورى ہے _قالوا كونوا هوداً او نصارى تهتدوا قل بل ملة ابراهيم حنيفاً آيہ مجيدہ ميں '' قل'' كا لانا اس ہدف كى خاطر ہے كہ دشمنان دين كے غلط پراپيگنڈہ كا جواب دينا ضرورى ہے _

۱۵ _ امام صادقعليه‌السلام سے روايت ہے آپعليه‌السلام نے فرمايا''

۴۶۷

ان الحنيفة هى الاسلام'' (۱) (دين )حنيف وہى اسلام ہے _

۱۶ _ امام باقرعليه‌السلام سے روايت ہے ''ما ابقت الحنيفة شيئاً حتى ان منها قص الشارب و قلم الاظفار والختان ''(۲) دين حنيف نے كوئي چيز (بغير حكم كے ) نہيں چھوڑى حتى مونچھوں كے بالوں كو چھوٹا كرنا ، ناخن كاٹنا اور ختنہ كے بارے ميں (بھى حكم ) ہے _

اسلام: صدر اسلام كى تاريخ ۲; دين اسلام ۱۵; اسلام كا سرچشمہ۱۰

توحيد: توحيد كى اہميت ۱۳; دين ابراہيمىعليه‌السلام ميں توحيد ۱۲

حضرت ابراہيمعليه‌السلام : حضرت ابراہيمعليه‌السلام اور شرك ۸; حضرت ابراہيمعليه‌السلام اور عيسائيت ۱۱; حضرت ابراہيمعليه‌السلام اور يہوديت ۱۱; دين ابراہيمىعليه‌السلام كے اصول ۱۲;د ين ابراہيمىعليه‌السلام كى اتباع ۵; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى توحيد ۸; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى حق پرستى ۷; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كا حنيف ہونا ۷; دين ابراہيمىعليه‌السلام ۱۰،۱۱; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى صفات۷،۸; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كا واقعہ ۸; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كے دين كا ہدايت بخش ہونا ۶

دشمنان: دشمنوں كے پراپيگنڈہ كا جواب دينا ۱۴

دين : دين كى نگہدارى و حفاظت ۱۴; دين حق ۱۳; دين حنيف ۱۵،۱۶; دين كى حقانيت كے دلائل و نشانياں ۱۳

روايت : ۱۵،۱۶

عيسائي : مسلمانوں كے خلاف عيسائيوں كى كوششيں ۱; عيسائيوں كا عقيدہ ۳; صدر اسلام كے عيسائي ۲; عيسائي اور ہدايت۳

عيسائيت: عيسائيت ميں آميزش ۴،۹; عيسائيت ميں تحريف ۴،۹;عيسائيت اور شرك ۹; عيسائيت اور ہدايت ۴

مسلمان : مسلمانوں كے دشمن ۲; مسلمانوں كے انحراف كے اسباب۱

ہدايت: ہدايت كے اسباب ۶

يہود: يہوديوں اور عيسائيوں كا اتحاد۲; يہوديوں كا عيسائيوں سے اختلاف ۲; يہوديوں كى كوشش ۱; يہوديوں كا عقيدہ ۳; صدر اسلام كے يہود ۲; يہود اور ہدايت۳

يہوديت: يہوديت ميں آميزش ۴،۹; يہوديت ميں تحريف ۴،۹; يہوديت اور شركت ۹; يہوديت اور ہدايت ۴

____________________

۱) تفسير عياشى ج/ ۱ ص ۶۱ ح ۱۰۳ ، تفسير برہان ج/ ۱ ص ۱۵۶ ح ۱_ ۲) تفسير عياشى ج/ ۱ ص ۶۱ ح ۱۰۴ ، تفسير برہان ج/ ۱ ص ۱۵۶ ح ۲_

۴۶۸

قُولُواْ آمَنَّا بِاللّهِ وَمَآ أُنزِلَ إِلَيْنَا وَمَا أُنزِلَ إِلَى إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَقَ وَيَعْقُوبَ وَالأسْبَاطِ وَمَا أُوتِيَ مُوسَى وَعِيسَى وَمَا أُوتِيَ النَّبِيُّونَ مِن رَّبِّهِمْ لاَ نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِّنْهُمْ وَنَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ ( ۱۳۶ )

اور مسلمانو تم ان سے كہو كہ ہم الله پراور جو اس نےہمارى طرف بھيجا ہے اور جو ابراہيم ،اسماعيل ، اسحاق، يعقوب ، اولاد يعقوب كيطرف نازل كيا ہے اور جو موسى ، عيسى اور انبياء كو پروردگار كى طرف سے دياگيا ہے ان سب پر ايمان لے آے ہيں _ ہمپيغمبروں ميں تفريق نہيں كرتے اور ہم خداكے سچے مسلمان ہيں (۱۳۶)

۱ _ حضرت ابراہيمعليه‌السلام ، حضرت اسماعيلعليه‌السلام ، حضرت اسحاقعليه‌السلام اور حضرت يعقوبعليه‌السلام پر نازل ہونے والے احكام و معارف ، قرآن كريم اور اللہ تعالى پر ايمان لانا ضرورى ہے _قولوا آمنا بالله و ما انزل الينا و اما انزل الى ابراهيم و يعقوب

۲ _ حضرت يعقوبعليه‌السلام كى نسل در نسل اولاد(بنى اسرائيل كے بارہ قبائل ) ميں انبياءعليه‌السلام اور آسمانى احكام و معارف تھے_قولوا آمنا بالله و ما انزل الى والاسباط

''سبط'' كى جمع '' اسباط'' ہے جسكا معنى پوتے پڑ پوتے ہيں آيہ مجيدہ ميں اس سے مراد بنى اسرائيل كے بارہ قبيلے ہيں ہر قبيلے كا شجرہ نسب حضرت يعقوبعليه‌السلام كے ايك فرزند سے جاملتا تھا_ جملہ '' و ما انزل الى الاسباط'' بيان كررہاہے كہ حضرت يعقوبعليه‌السلام كى پوتوں پڑ پوتوں ميں سے بعض افراد بطور نبى مبعوث ہوئے_

۳ _ اسباط (بنى اسرائيل كے قبائل ) كے ليئے ضرورى تھا كہ ان كى طرف بھيجے گئے انبياءعليه‌السلام اور احكام و معارف پر ايمان لائيں _آمنا بالله و ما انزل الينا الاسباط

۴ _ تورات و انجيل اور حضرت موسىعليه‌السلام اور حضرت عيسىعليه‌السلام كو عطا كيئے گئے آسمانى احكام و معارف پر ايمان لانا ضرورى ہے _آمنا بالله و ما اوتى موسى و عيسى

۵ _ يہود و نصارى نے دين الہى ميں تحريف كى اور الہى احكام و معارف كو غير دينى امور سے ملا جلاديا_

قولوا آمنا بالله و ما اوتى موسى و عيسى آيہ مجيدہ كا مورد خطاب يہود و نصارى ہيں اور وہ لوگ خود كو حضرت موسىعليه‌السلام اور حضرت عيسىعليه‌السلام كا پيروكار جانتے تھے پس تقاضائے كلام يہ تھا كہ ''و ما اوتى موسى و عيسى '' كى بجائے كہا جاتا ''و ما اوتيتم'' ليكن يہ امر اس نكتہ كى طرف اشارہ ہے كہ حضرت موسىعليه‌السلام اور حضرت عيسىعليه‌السلام پر جو احكام و معارف نازل كيئے گئے تھے يہ وہ نہيں ہيں جو يہود و نصارى كے پاس ہيں _

۴۶۹

۶ _ تمام انبيائ( عليہم السلام) پر نازل ہونے والى آسمانى كتابيں اور احكا م و معارف پر ايمان لانا ضرورى ہے _

آمنا بالله و ما اوتى النبيون من ربهم

۷_ انبيائ( عليہم السلام )كو آسمانى كتابوں كا عطا كيا جانا اور ان پر دينى احكام و معارف كا نازل ہونا اللہ تعالى كى ربوبيت كا ايك پرتو ہے _و ما اوتى النبيون من ربهم يہ مطلب لفظ '' رب' ' سے استفادہ ہوا ہے _

۸ _ مسلمانوں كو چاہيئے كہ تمام انبياءعليه‌السلام پر ايمان لائيں اور ايمان ميں تبعيض (بعض پر ايمان لانا اور بعض پر ايمان نہ لانا ) سے گريز كريں _لا نفرق بين احد منهم آيہ مجيدہ ميں چونكہ ايمان كے بارے ميں بحث ہوئي ہے پس ''لا نفرق بين احد منهم _ (ہم انبياء كے مابين فرق نہيں كرتے ) سے مراد ايمان ميں فرق نہ كرنا ہے نہ كہ ديگر جہات ميں _

۹ _ بعض انبياءعليه‌السلام پر ايمان لانا اور بعض كا كفر اختيار كرنا نہ توہدايت كا باعث ہے اور نہ ہى جائز ہے _

قالوا كونوا هوداً او نصارى تهتدوا لا نفرق بين احد منهم

۱۰_ مسلمانوں كو چاہيئے كہ يہود و نصارى كو تبليغ كريں كہ وہ قرآن كريم ، تمام انبيائ( عليہم السلام) ان پر نازل ہونے والے احكام و معارف اور تمام آسمانى كتابوں پر ايمان ركھتے ہيں _قولوا آمنا بالله و ما انزل الينا و ما انزل الى ابراهيم و ما اوتى النبيون يہ مطلب '' قولوا ...'' كہہ دو'' سے استفادہ ہوتاہے _ ماقبل آيت مقول لہ _'' جس كو يہ تبليغ كى جائے '' كو بيان كررہى ہے كہ اس سے يہود و نصارى مراد ہيں _

۱۱ _ سب كا فريضہ ہے كہ خداوند متعال كے حضور سر تسليم خم ہوجائيں _و نحن له مسلمون

۱۲ _ غير خدا كے سامنے سر تسليم خم ہونا ناجائز ،ناپسنديدہ اور نہايت مكروہ عمل ہے _و نحن له مسلمون

'' مسلمون'' پر '' لہ'' كو مقدم كرنا حصر كا معنى ديتاہے پس اس جملہ '' نحن لہ مسلمون'' دو حقيقتوں كو بيان كر رہا ہے۱ _ اللہ كے حضور سر تسليم خم ہونا ۲ _ غير خدا كے سامنے تسليم خم نہ ہونا_

۱۳ _ مسلمان كو چاہيئے كہ يہوديوں اور نصرانيوں تك يہ بات پہنچاديں كہ وہ ان كى خواہشات كے سامنے ہرگز نہيں جھكيں گے _كونواهوداً او نصارى قولوا آمنا و نحن له مسلمون جملہ ''و نحن لہ مسلمون'' كا حصر يہود و نصارى كى بات پر ناظر ہے جو مسلمانوں سے چاہتے تھے كہ دين يہوديت و نصرانيت پر ايمان لے آئيں اور اہل يہود و نصارى ميں سے ہوجائيں _

۴۷۰

۱۴ _ حضرت ابراہيمعليه‌السلام كا دين تمام اديان الہى كى اساس و بنياد ہے _ملة ابراهيم حنيفاً قولوا آمنا بالله و ما انزل الينا و ما انزل الى ابراهيم و ما اوتى النبيون يہ جملہ ''بل ملة ابراہيم ...'' بيان كررہاہے كہ فقط دين ابراہيمىعليه‌السلام قابل قبول ہے _ مورد بحث آيت تمام انبياءعليه‌السلام ، ان كى كتابوں اور ان پر نازل ہونے والے احكام و معارف پر ايمان كو ضرورى قرار دے رہى ہے ان دو باتوں كے تقابل سے يہ معنى نكلتاہے كہ حضرت ابراہيمعليه‌السلام كے بعد سب اديان كى بنياد و اساس دين ابراہيمىعليه‌السلام ہى رہاہے_

۱۵ _يہود و نصارى فقط بعض انبياءعليه‌السلام پر ايمان ركھتے تھے _لا نفرق بين احد منهم جملہ ''و ما اوتى النبيون'' سب انبيائ( عليہم السلام) پر ايمان كو ضرورى قر ار دے رہاہے _ اس جملہ كى '' و لا نفرق ...'' سے تاكيد كرنا اس مطلب كى طرف اشارہ ہے كہ مخاطبين (يہود و نصارى ) تمام انبياءعليه‌السلام پر ايمان نہيں ركھتے تھے_

۱۶_ اللہ تعالى كے حضور سر تسليم خم ہونے كا لازمى نتيجہ تمام انبياءعليه‌السلام اور آسمانى كتابوں پر ايمان ہے _

آمنا بالله و ما انزل الينا و نحن له مسلمون جملہ''و نحن لہ مسلمون'' ہوسكتاہے آيہ مجيدہ ميں مذكورہ حقائق كى دليل كے طور پر آياہو_

۱۷_ اللہ تعالى انبياءعليه‌السلام اور آسمانى كتابوں پر ايمان اور پروردگار كے حضور سرتسليم خم ہونا دين اسلام كے اركان ميں سے ہے _قولوا آمنا بالله و نحن له مسلمون

۱۸_حنان بن سدير عن ابيه عن ابى جعفر عليه‌السلام قال قلت له كان ولد يعقوب عليه‌السلام انبياء ؟ قال لا و لكنهم كانوا اسباطاً اولاد الانبياء (۱) حنان بن سدير اپنے والد سے روايت كرتے ہيں كہ انہوں نے امام باقرعليه‌السلام سے سوال كيا كيا حضرت يعقوبعليه‌السلام كى اولاد انبياء تھے؟ آپعليه‌السلام نے فرمايا نہيں بلكہ وہ لوگ اسباط تھے اور انبياءعليه‌السلام كى اولاد تھے_

آسمانى كتابيں : آسمانى كتابوں كا عطا ہونا ۷

اديان : اديان كا سرچشمہ ۱۴

اسباط : اسباط جو انبياءعليه‌السلام تھے ۲ اسباط كى تعليمات۲

____________________

۱) تفسير عياشى ج/ ۱ ص ۶۲ ح ۱۰۶ ، مجمع البيان ج/ ۱ ص ۴۰۵_

۴۷۱

اسلام: اركان اسلام ۱۷

اللہ تعالى : اللہ تعالى كى ربوبيت كے مظاہر ۷

انسان : انسانوں كى ذمہ دارى ۱۱

ايمان: انجيل پر ايمان كى اہميت ۴; تورات پر ايمان كى اہميت ۴; اللہ تعالى پر ايمان كى اہميت ۱; قرآن كريم پر ايمان كى اہميت ۱; آسمانى كتابوں پر ايمان كى اہميت ۶;ان انبياءعليه‌السلام پر ايمان ۸،۹، ۱۰، ۱۶، ۱۷; ان انبياءعليه‌السلام پر ايمان جو اسباط تھے ۳; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى تعليمات پرا يمان ۱; اسباط كى تعليمات پر ايمان ۳; حضرت اسحاقعليه‌السلام كى تعليمات پر ايمان ۱; حضرت اسماعيلعليه‌السلام كى تعليمات پر ايمان ۱; انبياءعليه‌السلام كى تعليمات پر ايمان ۶; حضرت عيسىعليه‌السلام كى تعليمات پر ايمان ۴; حضرت موسىعليه‌السلام كى تعليمات پر ايمان ۴; حضرت يعقوبعليه‌السلام كى تعليمات پر ايمان ۱; اللہ تعالى پر ايمان ۱۷; قرآن كريم پر ايمان ۱۰; آسمانى كتابوں پر ايمان ۶،۱۰،۱۶،۱۷; ايمان ميں تبعيض ۸،۹،۱۵; ايمان كے متعلقات ۱ ،۳ ،۴،۶،۸،۹،۱۰،۱۶،۱۷

حضرت ابراہيمعليه‌السلام : دين ابراہيمى ۱۴

حضرت يعقوبعليه‌السلام : حضرت يعقوبعليه‌السلام كے اسباط ۱۸; حضرت يعقوبعليه‌السلام كى نسل ۲

دين : نزول دين ۷

روايت:۱۸

سر تسليم خم ہونا : اللہ رب العزت كے حضور سر تسليم خم ہونے كے نتائج ۱۱،۱۶،۱۷; غير اللہ كے سامنے سر تسليم خم ہونا ۱۲

عيسائي: عيسائيوں كا ايمان ۱۵; عيسائيوں كا تحريف كرنا ۵

عيسائيت: عيسائيت ميں تحريف ۵

عمل: ناپسنديدہ عمل ۹،۱۲

كفر: انبياءعليه‌السلام كا كفر اختيار كرنا ۹

مسلمان : مسلمانوں كى تبليغ ۱۰،۱۳; مسلمانوں كى ذمہ دارى ۸،۱۰،۱۳; مسلمان اور عيسائي ۱۳; مسلمان اور يہودي۱۰،۱۳

۴۷۲

ہدايت: ہدايت كے اسباب ۹

يہودي: يہوديوں كا ايمان ۱۵; يہوديوں كى تحريف كا عمل ۵

يہوديت: يہوديت ميں تحريف ۵; يہوديت ميں آميزش۵

فَإِنْ آمَنُواْ بِمِثْلِ مَا آمَنتُم بِهِ فَقَدِ اهْتَدَواْ وَّإِن تَوَلَّوْاْ فَإِنَّمَا هُمْ فِي شِقَاقٍ فَسَيَكْفِيكَهُمُ اللّهُ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ ( ۱۳۷ )

اب اگر يہ لوگبھى ايساہى ايمان لے آئيں گے تو ہدايتيافتہ ہوجائيں گے اور اگر اعراض كريں گےتو يہ صرف ہناد ہوگا اور عنقريب الله تمھيں ان سب كے شر سے بچالے گا كہ وہ سننے والابھى ہے اور جاننے والا بھى ہے (۱۳۷)

۱_ اللہ تعالى ، تمام انبياءعليه‌السلام اور آسمانى كتابوں پر ايمان لانے اور پروردگار كے حضور سر نياز جھكانے سے ہدايت كے مقام تك پہنچنا ممكن ہے _فان آمنوا بمثل ما آمنتم به فقد اهتدوا

۲ _ يہود و نصارى جب تك قرآن حكيم، تمام انبياءعليه‌السلام اور تمام آسمانى كتابوں پر ايمان نہ لائيں ہدايت يافتہ نہيں ہيں _

فان آمنوا بمثل ما آمنتم به فقد اهتدوا '' آمنوا'' اور ''اہتدوا'' كى فاعلى ضميرسے مراد آيت ۱۳۵ كى روشنى ميں يہود نصارى ہيں _

۳ _ معارف اسلام كى آگاہى حاصل ہوجانے كے بعد ان كو قبول نہ كرنا حق كے خلاف ڈھٹائي اور اس كے خلاف ستيزہ كارى كے مترادف ہے_قولوا آمنا بالله فان آمنوا و ان تولوا فانما هم فى شقاق

۴ _ يہو د و نصارا كو تبليغ كيئے گئے معارف ( قرآن كريم ، تمام انبياءعليه‌السلام اور پر ايمان ) كو اگر وہ قبول نہ كريں تو اسلام و مسلمين كے خلاف سرگرم عمل دشمن تصور ہوں گے _فان آمنوا فقد اهتدوا و ان تولوا فانماهم

۴۷۳

فى شقاق

''شقاق'' كا معنى دشمنى اور مخالفت كرناہے حرف ''في'' اس بات كى نشاندہى كررہاہے كہ اسلام كى دشمنى اور مخالفت نے يہود و نصارى كے سارے وجود كو گھيرا ہوا ہے _

۵ _ اللہ تعالى نے نبى اسلام صلى اللہ عليہ و آلہ و سلم كو خوش خبرى دى كر اسلامى معاشرہ يہودو نصارى كے شر سے محفوظ ہوجائے گا _فانما هم فى شقاق فسيكفيكهم الله و هو السميع العليم

۶ _ انبياءعليه‌السلام كے مخلافين كى سازشوں ، سرگرميوں اور ستيزہ كارى كے شر كو دور كرنے كے ليئے اللہ تعالى كا فى ہے_

فسيكفيكهم الله

۷_ يہود و نصارى كا قرآن كريم اور اسلامى معارف پر ايمان نہ لانا دشمنى و ستيزہ كارى ہے_و ان تولوا فانماهم فى شقاق

۸_ اللہ تعالى سميع (سننے والا) اور عليم ( جاننے والا) ہے_وهو السميع العليم

۹_ اللہ تعالى دشمنان اسلام كى گفتگو ، باتوں ، افكار اور سازشوں سے آگاہ ہے _فانما هم فى شقاق فسيكفيكهم الله و هو السميع العليم

۱۰_ انسانوں كے اركان ايمان كے اقرار و اعتراف كو اللہ تعالى سننے والا ہے اور ان كے افكار و عقائد سے آگاہ ہے _

فان آمنوا فقد اهتدوا و هو السميع العليم

اس مطلب ميں جملہ ''وہو السميع العليم'' كا آيہ مجيدہ كے صدر سے ارتباط كے حوالے سے معنى كيا گيا ہے _

۱۱_ امام صادقعليه‌السلام سے روايت ہے كہ آپعليه‌السلام نے فرمايا آيہ مجيدہ ''فانما ہم فى شقاق'' ميں شقاق سے مراد كفر ہے(۱)

اسلام: دشمنان اسلام۴

اسماء اور صفات: سميع ۸; عليم ۸

اقرار: ايمان كا اقرار ۱۰

اللہ تعالى : اللہ تعالى كى بشارتيں ۵; اللہ تعالى كا سننا ۱۰; علم الہى ۹،۱۰; قدرت الہى ۶

____________________

۱) مجمع البيان ج/ ۱ ص ۴۰۶ ، تفسير برہان ج/ ۱ ص ۱۵۷ ح ۳_

۴۷۴

اہل كتاب: اہل كتاب كا كفر ۱۱

ايمان: انبياءعليه‌السلام پر ايمان كے نتائج ۱; اللہ تعالى پر ايمان كے آثار۱; آسمانى كتابوں پر ايمان كے نتائج ۱

پيامبر اسلام(ص) : پيامبر اسلام (ص) كو بشارت دينا ۵

حق : حق كو قبول نہ كرنے كى علامتيں ۳

دشمن: دشمنوں كى سازشوں سے آگاہى ۹; دشمنوں كے شر كو دفع كرنا ۶

دشمنى : دشمنى كى علامتيں يا نشانياں ۳

روايت:۱۱

سر تسليم خم ہونا: اللہ تعالى كے حضور سر تسليم خم ہونے كے آثار۱

علم: علم كے آثار۳

عيسائي: عيسائيوں كى دشمنى كے نتائج ۷; عيسائيوں كى دشمنى ۴; عيسائيوں كے شركا دفع ہونا ۵; عيسائيوں كى ہدايت كى شرائط ۲; عيسائيوں كا كفر ۷

كفر : انبياءعليه‌السلام كا كفر اختيار كرنے كےآثار ۴; قرآن كريم كا كفر اختيار كرنے كے نتائج ۴; اسلام كا كفر ۳،۷; قرآن كريم كا كفر ۷

مسلمان : مسلمانوں كى حمايت ۵; مسلمانوں كے دشمن ۴

ہدايت: ہدايت كے اسباب ۱

يہودي: يہوديوں كى دشمنى كے نتائج ۷; يہوديوں كى دشمنى ۴; يہوديوں كے شركا دفع ہونا ۵; يہوديوں كى ہدايت كى شرائط ۲; يہوديوں كا كفر ۷

۴۷۵

صِبْغَةَ اللّهِ وَمَنْ أَحْسَنُ مِنَ اللّهِ صِبْغَةً وَنَحْنُ لَهُ عَابِدونَ ( ۱۳۸ )

رنگتو صرف الله كا رنگ ہے اور اس سے بہتر كسكا رنگ ہوسكتا ہے اور ہم سب اسى كے عبادتگذار ہيں (۱۳۸)

۱ _ قرآن كريم ، انبياءعليه‌السلام اور ان پر نازل ہونے والے معارف پر ايمان ركھنا ايك ايسا رنگ ہے جسكے ذريعے اللہ تعالى نے اہل ايمان كو پاكيزہ اور مزين فرماياہے_قولوا آمنا بالله صبغة الله ''صبغة'' مصدر نوعى ہے جسكا معنى رنگ آميز ى كرناہے جو آيہ مجيدہ ميں فعل محذوف (صبغنا) كا مفعول مطلق ہے اس كا مصدر نوعى استعمال كرنا يہود و نصارى كى ايك رسم كى طرف اشارہ ہے جو اپنے بچوں كى تطہير كے لئے انہيں ايك خاص قسم كا پانى ''معموديہ''كے ساتھ نہلاتے تھے_ ما قبل آيات كى روشنى ميں '' صبغة اللہ '' سے مراد اللہ تعالى اور پر ايمان لاناہے پس ''صبغةاللہ'' كا معنى يوں بنتاہے اللہ تعالى نے ہميں اپنے اور پر ايمان كے ذريعے رنگ كيا ہے( پاك و تطہير كيا) اسطرح رنگ نہ كيا كہ جس طرح يہود و نصارى كرتے ہيں _

۲ _ انسانوں كى آلودگيوں سے پاكيزگى كے لئے اللہ تعالى نے بہترين معارف اور احكام پيش فرمائے_و من احسن من الله صبغة ''و من احسن كون ہے جو اللہ سے بہتر رنگ دے سكتاہے'' ( يعنى پاك كرسكتاہے) ايمان ، قرآنى معارف و احكام اور كو بيان كرنے كے بعد اس جملہ كو لانا اس مطلب كى طرف اشارہ ہے كہ اللہ تعالى نے جواحكام و معارف نازل فرمائے ہيں اور انسانوں كو ان كى طرف دعوت دى ہے انسانوں كى پاكيزگى اور تطہير كے لئے يہ معارف اور احكام بہترين ہيں _

۳ _ اہل ايمان فقط اللہ كى ہى عبادت كرنے والے ہيں _و نحن له عابدون

۴_ اہل ايمان عبادت ميں شرك كرنے سے منزہ و مبرا ہيں _و نحن له عابدون يہ مطلب اس سے ليا گيا ہے كہ ''لہ'' ''عابدون'' پر مقدم ہے جو حصر پر دلالت

۴۷۶

كرتاہے_

۵ _ يكتاپرستى انسانوں كے ليئے بہترين رنگ اور انتہائي خوبصورت زينت ہے _و من احسن من الله صبغة و نحن له عابدون

۶ _عن ابى عبدالله عليه‌السلام فى قول الله عزوجل '' صبغة الله و من احسن من الله صبغة'' قال الصبغة هى الاسلام (۱) اللہ تعالى كے اس كلام''صبغة الله و من احسن من الله صبغة'' كے بارے ميں امام صادقعليه‌السلام سے روايت ہے آپعليه‌السلام نے فرمايا اس رنگ سے مراد وہى اسلام ہے_

اللہ تعالى : افعال الہى ۲

ايمان : انبياءعليه‌السلام پرايمان ۱; انبياءعليه‌السلام كى تعليمات پرا يمان ۱ قرآن كريم پر ايمان ۱; ايمان كے متعلقات۱

تزكيہ : تزكيہ كے اسباب۲

توحيد: توحيد عبادى كى اہميت ۵

دين: فلسفہ دين ۲; دين كا سرچشمہ ۲

روايت:۶

زينت: بہترين زينت ۵

صبغة اللہ :۱ صبغة اللہ سے كيا مرادہے ۶

عبادت: اللہ تعالى كى عبادت۳

عبادت گزار انسان : ۳

مبرا ہونا :

عبادت ميں شرك سے مبرا ہونا ۴

مؤمنين: مومنين كا مزين ہونا ۱; مومنين كى تطہير ۱;مومنين كى توحيد عبادى ۴; مومنين كى عبادت۳

___________________

۱) كافى ج/ ۲ ص ۱۴ ح۱ ، ۳ ، نورالثقلين ج/ ۱ ص ۱۳۲ ح ۳۹۳ ، ۳۹۵ ، ۳۹۶ ، ۳۹۷_

۴۷۷

قُلْ أَتُحَآجُّونَنَا فِي اللّهِ وَهُوَ رَبُّنَا وَرَبُّكُمْ وَلَنَا أَعْمَالُنَا وَلَكُمْ أَعْمَالُكُمْ وَنَحْنُ لَهُ مُخْلِصُونَ ( ۱۳۹ )

اے رسول كہہ ديجئے كہ كياتم ہم سے اس خدا كے بارے ميں جھگڑتے ہوجو ہمارا بھى پروردگار ہے اور تمھارا بھي_ تو ہمارے لئے ہمارے اعمال ہيں اورتمھارے لئے تمھارے اعمال اور ہم تو صرفخدا كے مخلص بندے ہيں (۱۳۹)

۱ _ صدر اسلام كے مسلمانوں سے اہل كتاب كا اللہ تعالى كے بارے ميں بحث و گفتگو كرنا _قل اتحاجوننا فى الله

اللہ تعالى كے بارے ميں يہود و نصارى كا بحث و گفتگو كرنا ما قبل اور مابعد آيات كى روشنى ميں اس سے مراد اسلام اور آنحضرت (ص) كى بعثت كے بارے ميں بحث و گفتگو ہے _ البتہ يہ بحث و گفتگو اس انداز سے تھى كہ اسكى بازگشت اللہ تعالى اور اسكى صفات وافعال كى طرف تھى _ اسكى مثال يہ دعوى ہے كہ محمد (ص) عربى النسل ہيں اورانبياءعليه‌السلام كو تو بنى اسرائيل كى نسل سے ہونا چاہيئے_

۲ _ اللہ تعالى كے بارے ميں مسلمانوں سے اہل كتاب كى بحث و گفتگو بے جا اور بے نتيجہ تھي_قل اتحاجوننا فى الله

'' اتحاجوننا ...'' ميں استفہام انكار توبيخى كيلئے ہے يعنى اللہ تعالى كے بارے ميں ہم سے كيوں بحث و گفتگو كرتے ہو؟

۳ _ اللہ تعالى سب ( مسلمانوں اہل كتاب اور ...) كا پروردگار ہے _و هو ربنا و ربكم

۴ _ اہل كتاب كى مسلمانوں سے اللہ تعالى اور اسكى صفات و افعال (انبياءعليه‌السلام كو مبعوث كرنا ) كے بارے ميں بحث وگفتگو كے بے جا ہونے كے دلائل ميں سے ايك چيز اہل كتاب اور مسلمانوں كا خدائے واحد و يكتا كى ربوبيت پر اعتقاد ہے _اتحاجوننا فى الله و هو ربنا و ربكم

جملہ''و ہو ربنا ...'' حاليہ ہے جو اہل كتاب كى توبيخ اور انكے اعتراض كو بيان كررہاہے گويا يہ كہ معقول نہيں ہے كہ تم اللہ تعالى اور اس كے افعال و صفات كے بارے ميں ہم سے بحث كرو كيونكہ جسطرح وہ ہمارا پروردگار ہے اسى طرح تمھارا پروردگار بھى ہے_ اگر تمہارى نسل سے كسى نبى كو مبعوث كرتاہے تو بعينہ قادر ہے كہ عربوں ميں بھى پيامبر كو مبعوث فرمائے _

۴۷۸

۵ _ اللہ تعالى سے انسانوں كا قرب اور بعد ان كے اعمال و كردار كى بناپر ہے نہ كہ قبيلہ اور نسل كى بنياد پر_لنا اعمالنا و لكم اعمالكم يہ جملہ''و لنا اعمالنا ...'' اہل كتاب كى مسلمانوں سے اللہ تعالى كے انتخاب انبياءعليه‌السلام كے بارے ميں گفتگو كو بے جا قرار دے رہاہے اس سے معلوم ہوتاہے كہ '' لنا اعمالنا ...'' سے مراد يہ ہے كہ كسى نسل يا قبيلے سے ہونا خداوند قدوس سے تقرب كا باعث نہيں جو يہ امر اس بات كا موجب ہو كہ اللہ تعالى ہميشہ اسى نسل سے انبياءعليه‌السلام كو مبعوث فرمائے بلكہ يہ تو انسان كے اعمال ہيں جو قرب الہى كى بنياديں فراہم كرتے ہيں _

۶_ اللہ تعالى كے تقرب كا كسى قبيلے يا نسل سے مربوط و مخصوص نہ ہونايہ دليل ہے كہ اہل كتاب كى مسلمانوں سے اللہ تعالى اور اسكے افعال ( انبياءعليه‌السلام كا انتخاب و غيرہ ) كے بارے ميں بحث و گفتگو بے جاہے_

اتحاجوننا فى الله و لنا اعمالنا و لكم اعمالكم

۷_ اللہ تعالى نے مسلمانوں كو شريك خدا كى عبادت سے منزہ جاناہے اور وہ فقط اللہ رب الارباب كى ہى عبادت كرتے ہيں _و نحن له مخلصون

۸_ اہل كتاب كى مسلمانوں سے اللہ تعالى اور اسكے انتخاب انبياءعليه‌السلام كے بارے ميں بحث و گفتگو كے بے جا ہونے كى دليل مسلمانوں كا اخلاص اور توحيد پر ان كا ايمان و اعتقاد ہے _اتحاجوننا فى الله ...و نحن له مخلصون

۹ _ مخالفين دين كى طرف سے القاء كيئے گئے شبہات كا جواب دينا ضرورى ہے _قل اتحاجوننا فى الله و هو ربنا و ربكم

اسلام: صدر اسلام كى تاريخ ۱

اسماء اور صفات: جلالى صفات۷

اللہ تعالى : اللہ تعالى كا منزہ ہونا ۷; اللہ تعالى اور شريك ۷; اللہ تعالى كى ربوبيت ۳;اللہ تعالى سے دورى كے عوامل۵

اہل كتاب: اہل كتاب كى بحث و گفتگو ۱،۲،۴،۶،۸; اہل كتاب اور مسلمان ۱،۲ ، ۴،۶; ہل كتاب كا پروردگار ۳; اہل كتاب كى توحيد ۴

ايمان: توحيد پر ايمان ۸; ايمان كے متعلقات۸

بحث و مجادلہ كرنا : بے جا بحث كرنا ۲،۴،۶،۸; ، انبياءعليه‌السلام كے بارے

۴۷۹

ميں بحث كرنا ۴،۶; اللہ تعالى كے بارے ميں بحث كرنا ۲،۴، ۶، ۸; پيامبر اسلام (ص) كے بارے ميں بحث كرنا ۸

تقرب: تقرب كے عوامل ۵،۶

توحيد: توحيد ربوبى ۴

شبہات: شبہات كے جواب دينے كى اہميت ۹

عمل: عمل كے آثار۵

مسلمان: مسلمانوں كا اخلاص ۸;مسلمانوں كا پروردگار ۳; مسلمانوں كى توحيد عبادتى ۷; مسلمانوں كى توحيد ۴،۸; مسلمانوں كى عبوديت ۷; مسلمانوں كا عقيدہ۷

نظريہ كائنا ت (جہان بيني): توحيد ى نظريہ كائنات ۷

أَمْ تَقُولُونَ إِنَّ إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَقَ وَيَعْقُوبَ وَالأسْبَاطَ كَانُواْ هُودًا أَوْ نَصَارَى قُلْ أَأَنتُمْ أَعْلَمُ أَمِ اللّهُ وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّن كَتَمَ شَهَادَةً عِندَهُ مِنَ اللّهِ وَمَا اللّهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ ( ۱۴۰ )

كيا تمھاراكہنا يہ ہے كہ ابراہيم ، اسماعيل ، اسحاق، يعقوب اور اولاد يعقوب يہودى يا نصرانيتھے اے رسول كہہ ديجئے كہ كيا تم خدا سےبہتر جانتے ہو _ اور اس سے بڑا ظالم كوہوگا جس كے پاس خدائي شہادت موجود ہو اوروہ پھر پردہ پوشى كرے اور الله تمھارےاعمال سے غافل نہيں ہے ( ۱۴۰)

۱ _ يہودى حضرت ابراہيمعليه‌السلام ، حضرت اسماعيلعليه‌السلام ، حضرت اسحاقعليه‌السلام ، حضرت يعقوبعليه‌السلام اور ان كى اولاد كے دين كو دين يہوديت اور ان كو يہودى سمجھتے تھے_ام تقولون ان ابراهيم و اسماعيل كانوا هوداً

جملہ ''ام تقولون ...'' لف اجمالى پر مشتمل ہے اور دو قضيوں (جملوں ) كى حكايت كررہاہے الف) اے يہود كياتم خيال كرتے ہو كہ ابراہيم اور يہودى تھے ؟ ب) اے نصارى كيا تم گمان كرتے ہو كہ ابراہيم اور نصرانى تھے_

۲ _نصارى حضرت ابراہيمعليه‌السلام ، حضرت اسماعيلعليه‌السلام ، حضرت اسحاقعليه‌السلام ، حضرت يعقوبعليه‌السلام اور ان كى اولاد كے دين كو نصرانيت اورخود ان كو نصرانى جانتے تھے_ام تقولون ان ابراهيم و اسماعيل كانوا هوداً او نصارى

۳ _ يہود و نصارى باوجود اس كے كہ ان كے مابين بنيادى اختلافات پائے جاتے ہيں ليكن اسلام اور مسلمانوں كے خلاف متحد او رہم آواز ہيں _ام تقولون ان ابراهيم كانوا هوداً او نصارى

۴۸۰