گلشن احکام

گلشن احکام0%

گلشن احکام مؤلف:
: مصنف/ مؤلف
: سیدہ ریاض فاطمہ زیدی
زمرہ جات: احکام فقہی اور توضیح المسائل
صفحے: 371

گلشن احکام

یہ کتاب برقی شکل میں نشرہوئی ہے اور شبکہ الامامین الحسنین (علیہما السلام) کے گروہ علمی کی نگرانی میں اس کی فنی طورپرتصحیح اور تنظیم ہوئی ہے

مؤلف: محقق ارجمند حجة الاسلام سید مجتبی حسینی
: مصنف/ مؤلف
: سیدہ ریاض فاطمہ زیدی
زمرہ جات: صفحے: 371
مشاہدے: 6473
ڈاؤنلوڈ: 79

تبصرے:

گلشن احکام
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 371 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 6473 / ڈاؤنلوڈ: 79
سائز سائز سائز
گلشن احکام

گلشن احکام

مؤلف:
اردو

یہ کتاب برقی شکل میں نشرہوئی ہے اور شبکہ الامامین الحسنین (علیہما السلام) کے گروہ علمی کی نگرانی میں اس کی فنی طورپرتصحیح اور تنظیم ہوئی ہے

احكام روزه

واجب روزے

سوال نمبر۱۵۳:واجب روزےكون كون سے ہیں؟

واجب روزه مندرجه ذیل ہیں:

۱- ماه رمضان كاروزه

۲- كفاره كاروزه

۳- قضاروزه

۴- نذر وعهد وقسم كاروزه

۵- اجاره روزه(یعنی وه روزے جنكے بدلے میں پیسے لئے گئے ہوں)

۶- اعتكاف كے تیسرے دن كا روزه

۷- حج تمتع میں قربانی كے بدله كاروزه

۱۰۱

حرام روزے

سوال نمبر۱۵۴:حرام روزے كون كون سے ہیں؟

حرام روزے(یعنی وه روزےنہیں ركھنا چاہیئے)مندرجه ذیل ہیں؟

۱-عید قربان كا روزه

۲- عیدفطر كار زوه

۳- ایام تشریق جوصفا میں ہے تشریق كا روزه اس شخص كے لئے جومنیٰ میں ہے

۴- یوم الشك كاروزه، ماه رمضان كی نیت سے(یوم الشك سے مراد وه دن ہے جس دن كے بارےمیں یه شك ہو كه شعبان كی آخری تاریخ یا رمضان كی پهلی تاریخ)

۵- خاموشی كاروزه

۶- وصال كاروزه(رات میں بھی سحرتك روزه ركھنا)

۷- بیوی كاوه مستحبی روزه جس سے شوہر كے حق كی ادائیگی نه ہو سكے

۸- اولاد كا مستحبی روزه اگروالدین كی اذیت و تكلیف كا سبب بنے

۹- مریض كا روزه یا ہر وه شخص جس كے لئے روزه ركھنانقصان ده ہو

۱۰- مسافر كا روزه سوائے ان موارد كے جومستثنیٰ ہیں

۱۰۲

مكروه روزے

سوال نمبر۱۵۵:مكروه روزےكون كون سے ہیں؟

۱- عاشور كے دن كا روزه

۲- عرفه كے دن كا روزه اس شخص كے لئے جو روزه كی وجه سے دعائیں نه پڑھ سكے

۳- میزبان كی اجازت كے بغیر مہم ان كا مستحبی روزه

۴- والدین كی اجازت كے بغیر اولاد كا مستحبی روزه

روزه نه ركھنے والے لوگ

سوال نمبر۱۵۶: كن افراد كے لئے روزه نه ركھا جائز ہے؟

تمام مراجع :كچھ ایسے لوگ ہیں جن پر روزه واجب نہیں ہے:

۱- وه ضیعف مرد اور عورت جسكے لئے روزه ركھنا مشقت كا باعث ہو۔

۲- وه حامله عورت جس كے لئے روزه ركھنا نقصان ده ہو۔

۳- وه دودھ پلانے والی عورت جسكے روزہركھنے سے بچه یا خود ا س كو نقصان وضرر ہو۔

۴- ایسابیمار جس كے لئے روزه ركھنانقصان ده ہو۔

۵- وه شخص جسے پیاس كی بیماری ہو یعنی وه پیاس كو برداشت نه كرسكتاہو۔

۶- وه شخص جوابھی نالغ ہو۔

۷- وه عورت جسے حیض یانفاس كاخون آجائے ۔

۸- وه شخص جوسفر میں ہو اوركہیں دس دن ٹھہرنے كا قصد نه كرے۔

۹- وه لڑكی جو جسمانی كی ساخت كےضعف و كمزورہونے كی وجه سے روزه نہیں ركھ سكتی یا اس كے لئے روزه ركھنا بهت مشقت كاباعث اور نقصان ده ہو۔

۱۰- جو شخص بے ہوش یا كومامیں ہو۔

۱۱- دیوانه پر ۔(۱)

حوالہ:

۱-توضیح المسائل مراجع ،مسئله،۱۷۲۹، ۱۷۲۵،العروة الوثقیٰ،ج۲،كتاب الصوم،فصل فی طرق ثبوت الھلال۔

۱۰۳

جبڑے كا خون

سوال نمبر۱۵۷: كبھی كبھی میرے جبڑوں سے خون نكلتا ہے جو لعاب دھن میں ملكر ختم ہوجاتاہے كیا اس تھوك كو نگلنے سے روزه باطل ہوجاتاہے؟

تمام مراج ع (آیت الله تبریزی،صافی و نوری كے سوا):اگر جبڑے كا خون لعاب دهن سے ملكر ختم ہو جائے تو اس كو نگلنے سے روزه باطل نہیں ہوتا۔(۱)

تبریزی،صافی:اگرجڑے كا خون لعاب دھن سے مل جائے تو احتیاط واجب كی بناءپر اسے نه نگلنےكےبجائے تھوك دیا جائے۔(۲)

آیت الله نوری:اس كا نگلنا جائز نہیں ہے اگرچه وه لعاب دھن میں ملكر ختم ہی كیوں نه ہوجائے۔(۳)

روزه دار اوردانتوں كا علاج

سوال نمبر۱۵۸: ماه رمضان میں دانتوں كو بھروانے كا كیا حكم ہے؟

تمام مراجع:ماه رمضان میں دانتوں كو بھرنا،صفائی كرنا یا دانتوں كا اكھاڑنا ڈاكٹر كے لئے جائز ہے اور روزه دار كے لئے اس وقت جائز ہوگا جب اسے یقین ہو كه خون یا پانی جو مشین كےذریعه اس كے منھ میں ڈالا جاتاہے حلق كے نہیں جائے گا۔(۴)

۱۰۴

حوالہ جات:

۱۔امام خمینی،سیستانی،فاضل،مكارم،تعلیقات علی العروه،الفصل الرابع،مسئله۱؛خامنه ای،اجوبة الاستفتاءات،سوال۷۶۳،و دفتر وحیداور بهجت۔

۲۔آیت الله تبریزی،استفتاءات،سوال ،۶۴۰ادرفتر صافی۔

۳۔آیت الله نوری،تعلیقات علی العروة،الفصل الرابع،مسئله۱۔

۴۔ توضیح المسائل مراجع ،مسئله،۱۵۸۳، ۱۵۷۳۔

۱۰۵

روزه دار كا بلغم

سوال نمبر۱۵۹: آیا بلغم كونگلنے سے روزه باطل ہوجاتاہے؟

تمام مراجع( آیت الله بهجت اور سیستانی كےسوا)بلغم ( اگر منھ كی فضا میں نه آیا ہو)تو اس كو نگلنے میں كوئی حرج نہیں لیكن اگر منھ كے اندر آجائے تو احتیاط واجب یه ہے كه اسے نه نگللاجائے۔(۱)

آیت الله بهجت:اگر روزه كے علاوه دوسرےنوں میں اس كی بلغم كا نگلنا ایك عادت بن گئی امر ہو اور منھ میں بھی نه آیا ہو تو كوئی حرج نہیں ،لیكن اگر حلق سے منه میں جائے تو احتیاط واجب یه ہے كه اسے تھوك دیاجائے۔(۲)

آیة الله سیستانی:بلغم(اگر منه میں نه آیاہو)تو اس كو نگلنے میں كوئی حرج نہیں ،لیكن اگر منه میں آجائے تو احتیاط مستحب یه ہے كه اسے نه نگلے۔(۳)

نوٹ:منه كی فضا اور حلق كی حد،حرف“خ”كامخرج ہے۔

گاڑیوں كا دھواں

سوال نمبر۱۶۰: كبھی كبھی گاڑی كے پاس كھڑے ہونے كی وجه سے اس كا دھواں روزه دار كے حلق میں چلاجاتاہے توكیا ایسی صورت میں اس كا روزه باطل ہوجائےگا؟

تمام مراجع:اگر اس یقین كے ساتھ كه دھواں اس كے حلق میں نہیں جائے گاوه گاڑی كےپاس كھڑا ہے اور اچانك دھواں حلق میں چلاجائے تو روزه صحیح ہے۔(۴)

۱۰۶

حوالہ جات:

۱۔ توضیح المسائل،مراجع مسئله،۱۵۸۰،وحید،توضیح المسائل،مسئله۱۵۸۸ادرفتر خامنه ای۔

۲ ۔ توضیح المسائل،مراجع مسئله،۱۵۸۰۔

۳۔آیت الله سیستانی،مذكوره حواله،مسئله ۱۵۸۰۔

۴۔آیت الله سیستانی اورنوری،تعلیقات علی العروه،ج۲،المفطرات، السادس،امام خمینی،تبریزی،فاضل ومكارم،توضیح المسائل مراجع،مسئله۱۶۰۵؛بهجت،وسیلة النجاة، ج۱، مسئله۱۱۳۲؛دفتر خامنه ای۔

۱۰۷

غسل خانه(حمام) كی بھاپ

سوال نمبر۱۶۱: روزه دار كے لئے غسل خانه میں گرم پانی كی بھاپ میں سانس لینے كا كیا حكم ہے؟ جواب: تمام مراجع:غسل خانه میں گرم پانی كی بھاپ روزه كو باطل نہیں كرتی۔(۱)

روزه داركا عطر لگانا

سوال نمبر۱۶۲:كیا ماه رمضان میں عطر،شیمپو( (shampoo ( كِرم) cram (لپ سٹك) Liptiek كااستعمال كرنا جائز ہے ؟

تمام مراجع:مذكوره موارد میں سے كوئی بھی چیز روزه كو باطل نہیں كرتی مگریه كه Lipistick كومنھ میں لے جاكر نگل لیا جائے۔(۲)

روزه دار كاسردھونا

سوال نمبر۱۶۳: روزه كی حالت پانی كے نیچے سركا دھوناكیساہے؟

تمام مراجع: سركوپانی میں ڈبونے سے روزه باطل ہوجاتاہے اس طرح سے كه ایك بارپانی میں پور سركو ڈبودیاجائے لیكن نل كے نیچے یاشاوركے نیچے سر دھونے میں كوئی اشكال نہیں ہے۔(۳)

نامحرم كو دیكھنا

سوال نمبر۱۶۴: روزه كی حالت میں نامحرم كو دیكھنے سےكیا روزه باطل ہوجاتاہے؟

تمام مراجع:نہیں، روزه صحیح ہے۔(۴)

نوٹ:چونكه اس كام سے روزه كا ثواب كم ہوجاتاہےلهذا واجب ہے كه انسان كی آنكھ،كان،زبان،دل اور تمام اعضائے بدن گناه سے پرہیز كریں۔

روزه كی حالت میں ازدواجی تعلقات

سوال نمبر۱۶۵: كیاروزه كی حالت میں بیوی سے(ہم بستری كے علاوه)خوش فعلی وغیره كرناجائزہے؟

تمام مرجع:اگر خوش فعلی منی كے باہر آنے كے قصد سے نه كی جائے(یعنی اسے اطمینان ہو كه منی باہر نہیں آئے گی) تو كوئی حرج نہیں اور دونوں كا روزه بھی صحیح ہےچاہے اتفاق سے منی ہی كیوں نه نكل آئے۔(۵)

سوال نمبر۱۶۶: كسی طرح كے جھوٹ سے روزه باطل ہوجاتاہے؟

تمام مراجع (آیت الله بهجت،سیستانی و مكارم كے سوا):خدا،پیغمبراسلام(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)،ائمه علیہم السلام كی جانب جھوٹی نسبت دینے سے اور احتیاط واجب كی بناءپر انبیاء اور ان كے جانشین اور جناب فاطمه زہراسلام الله علیهاپربھی جھوٹی نسبت دینے سے۔

آیت الله مكارم:احتیاط وجب كی بناءپر خداپیغمبراسلام(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)،ائمه معصومین علیہم السلام اسی طرح سے دوسرے انبیاءاور ان كے جانشین اور جناب فاطمه زہرا سلام الله علیها كی جانب جھوٹی نسبت دینے سے ۔

آیت بهجت:خدا،پیغمبراسلام(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)،ائمه معصومین علیہم السلام انبیاءاور ان كے جانشین اور حضرت زہرا سلام الله علیها كی جانب جھوٹی نسبت دینے سے ۔

آیت الله سیستانی:احتیاط واجب كی بناءپر خدا،پیغمبر اسلام(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)اور اماموں پرجھوٹی نسبت دینے سے۔(۶)

۱۰۸

حوالہ جات:

۱۔ توضیح المسائل مراجع، مسئله۱۶۰۵۔

۲۔العروة الوثقیٰ،احكام المفطرات،فصل،۴، ۵۔

۳۔ توضیح المسائل مراجع، مسئله۱۶۰۸، ۱۶۰۹، ۱۶۱۰۔

۴۔ سب كے دفتر ۔

۵۔ توضیح المسائل مراجع، مسئله۱۵۶۵؛وحید،توضیح المسائل،مسئله۱۶۰۳؛دفتر امام خمینی و خامنه ای وبهجت۔

۶۔ رجوع توضیح المسائل مراجع، مسئله۱۵۹۶؛وحید،توضیح المسائل،مسئله۱۶۰۴۔

۱۰۹

سحری اور اذان

سوال نمبر۱۶۷: اگر كوئی اذان كے ختم ہونے تك سحری كھائے تو اس كے روزه كا كیا حكم؟

تمام مراجع:روزه میں امساك (كھانے كو ترك كرنے )كا معیارصبح صادق كا طلوع ہونا ہے۔ اس لئے اگر اذان كے شروع ہونے سےطلوع فجركااطمینان حاصل ہوجائے تو پھركوئی چیز نہیں كھانا چاهئے اور اگر منھ میں لقمه ہے تو اسے نگلنا نہیں چاہیئے ۔لیكن اگر طلوع فجركا اطمینان حاصل نه ہو تو كھاسكتاہے۔(۱)

نوٹ:البته روزه كے باطل ہونے اور قضا كے واجب ہونے كے شبهه سے بچنے كے لئے احتیاط یه ہے كه اذان صبح سے كچھ منٹ پهلے ہی كھانے او رپینے سے پرہیز كرے ۔

سوال نمبر۱۶۸: اگر كوئی شخص اس اطمینان پر كه ابھی اذان صبح نہیں ہوئی سحری كھانے میں مشغول ہو پھراسے پته چلے كه اذان صبح ہوچكی ہے تو اس كے روزه كا كیا حكم ہے؟

تمام مراجع (آیت الله بهجت كے سوا):اگر تحقیق اور جستجوكےبغیر سحری كھانے میں مشغول ہواہو تو روزه باطل ہے اور اس كی قضا بجالانا ہوگی۔(۲)

آیت الله بهجت:اگر تحقیق اور جستجوكے بغیر سحری كھانے میں مشغول ہواہو تواحتیاط واجب كی بناءپر روزه باطل ہوگا اور اس كی قضابھی بجالانا ہوگی۔(۳)

نوٹ:ایسا شخص روزه باطل ہونے كے باوجود افطار نہیں كرسكتا بلكه شام تك اسے روزه كو باطل كردینے والی چیزوں سے پرہیز كرناہوگا۔

۱۱۰

حوالہ جات:

۱ ۔توضیح المسائل مراجع،مسئله ۷۴۲ و۱۵۷۴۔

۲ ۔امام خمینی اور آیت الله نوری،فاضل،مكارم،تعلیقات علی العروه،ج۳،فصل فیمایتعلق بالقضاء،الاربع؛آیت الله سیستانی،وحید،تبریزی،منهاج الصالحین، مسئله۱۰۲۳؛ صافی،هدایة العباد،ج۱،مسلئه ۱۳۳۶ادرفتر خامنه ای۔

۳- بهجت،وسیلة النجاة،ج۱،مسئله۱۱۳۲۔

۱۱۱

روزه دار كے بدن كی كمزوری

سوال نمبر۱۶۹: میری آنكھیں كمزورہیں اور میں ڈرتاہوں كه روزه سے مجھے نقصان پهنچے تو ایسی صورت میں میری شرعی ذمه داری كیا ہے؟

تمام مراجع:اگر آپ كاڈر عقلائی ہے تو آپ پرروزه واجب نہیں ہے اور اگر اگلے سال ماه رمضان تك بیماری باقی رہی تو قضا بھی واجب نہیں ہے فقط ہرروز ۷۵۰گرام گہیوں،جویاآٹا وغیره كفاره كے طور پر فقیر كو دیں۔(۱)

نوٹ:ضرركامعیارخود شخص كی تشخیص ہےیعنی نقصان كو لیكر آپ كا ڈر اگر عقلائی ہوتو كافی ہے۔ضرر اور نقصان كا احتمال كبھی ماہر شخص كی بات سےاور كبھی اس جیسے مریضوں كے تجربه اور كبھی خود انسان كے تجربه سے حاصل ہوتاہے۔

سوال نمبر۱۷۰: جب میں روزه ركھتاہوں میرا بدن بهت سست اور كمزور ہوجاتا ہے او ر میں پڑھائی وغیره جیسے كاموں كو انجام نہیں دے سكتا ہوں جیسےایسی صورت میں میراوظیفه كیاہے؟

تمام مراجع:اس طرح كی سستی اورضعف كسی حدتك روزه سے وابسته ہے اور معمولاً سب كے ساتھ پیش آتی ہے لهذا اس كی بنیاد پر روزه نه چھوڑاجاسكتاہے اور نه ہی توڑا جاسكتاہے لیكن اگر كمزوری اتنی زیاده ہے كه ناقابل برداشت ہے تو روزه كو توڑدینے میں كوئی حرج نہیں ہے ۔(۲)

نوٹ: البته ایسی حالت میں انسان(حداقل۵/۲۲كیلومیڑ)كا سفر كرلےاور روزه نه ركھے پھر واپس اپنے وطن آجائے ایسی صورت میں مغرب تك كھانے اور پینے سے بھی پرہیز كرنا ضروری نہیں ہوگا اور رمضان كے بعد اس كی قضا كرلے اور اس پر كفاره بھی نہیں ہوگا۔

قضاروزوں كی تعداد كا بھول جانا

سوال نمبر۱۷۱: ماه رمضان میں كچھ دن روزه نہیں ركھ سكا،اب روزوں كی تعداد كو بھول گیاہوں میرا وظیفه كیا ہے؟

تمام مراجع:حداقل مقدار پر اكتفا كرسكتےہیں یعنی جتنے بھی روزه كا یقین ہو كه اس سے كم نه ہوگا اس كی قضا كرلیں اور اس سے زیاده لازم نہیں ہے۔

عورت كے روزه كاكفاره

سوال نمبر۱۷۲: عورت كے روزه كا كفاره شوہر پر ہے یا خود اس پر؟

تمام مراجع:عورت كا كفاره خود عورت پر واجب ہوگا اور اس كے پاس در آمد نه ہونے كی صورت میں اس سے كفاره ساقط ہے ۔(۳)

سوال نمبر۱۷۳: اگركوئی بیماری كی وجه سے ماه رمضان كا روزه نه ركھ سكے اور چند سال اس كی قضا میں تاخیر كردے اس كے لئے كیا حكم ہے؟

تمام مراجع:اگر اس كی بیماری در میان سال دور ہوجائے تو روزوں كی قضا كرنی ہوگی اور اگر آئنده سا لوں پر چھوڑ دیا تو روزه كی قضا كے علاوه ہرروزكے عوض ایك مد طعام فقیركو دے۔ لیكن اگر بیماری اگلے سا ل تك باقی رہے( اس طرح سے كه قضا بجانه لاسكے)تو ہردن كے بدله صرف ایك مد طعام فقیر كو دے ۔(۴)

۱۱۲

حوالہ جات:

۱۔ توضیح المسائل مراجع، مسئله،۱۵۸۳۔

۲۔ توضیح المسائل مراجع، مسئله۱۵۸۳۔

۳۔آیت الله فاضل،جامع المسائل،ج۲،سوال۱۳۱۳؛سیستانی،منهاج الصالحین،ج۳،مسئله۴۲۸، تمام مراجع كےدفاتر ۔

۴ ۔توضیح المسائل مراجع،مسئله۱۷۰۵، ۱۷۰۹؛وحید،توضیح المسائل، مسئله ۱۷۱۳، ۱۷۱۷۔

۱۱۳

روزه كاكفاره

سوال نمبر۱۷۴: میں نے جان بوجھ كر روزه نہیں ركھالیكن مجھے علم بھی نہیں تھا كه قضا كے علاوه كفاره بھی ہوگا آیااس صورت میں كفاره واجب ہوگا؟

تمام مراجع:قضاكے علاوه كفاره بھی دیناہوگا اور كفاره كا علم نه ہو نے سے ساقط نہیں ہوگا(۱)

اذان سے پهلے مجنب ہونا

سوال نمبر۱۷۵: جس مجنب كو ماه رمضان میں اذان صبح سے پهلے پانی حاصل نه ہو سكے اس كا وظیفه كیا ہے؟

تمام مراجع:اگراذا ن صبح سے قبل تك پانی حاصل نه ہو سكے تو غسل كے بدلے تیمم كرلے اور اس كا روزه صحیح ہوگا۔اذان كے بعد اگر پانی مل جائے تو نماز صبح كے لئے غسل كرلے اور اگرپانی حاصل نه ہوا تو اسی تیمم سے نماز صبح كو بھی پڑھے۔(۲)

غسل جنابت میں تاخیر كرنا

سوال نمبر۱۷۶: اگر میں ماه رمضان كی رات میں مجنب ہو ا اور اذان صبح تك غسل نه كروں اور پھر تیمم كرلوں تو كیا روزه صحیح ہوگا؟

تمام مراجع(آیت الله صافی ،وحید كے سوا):مذكوره صورت میں اگرچه غسل میں دیری گناه ہے لیكن اگر اذان صبح سے پهلے تیمم كرلیا تو روزه صحیح ہوگا۔(۳)صافی اوروحید:اس صورت میں (اگرچه غسل میں تاخیر كرنا گناه ہے) احتیاط واجب كی بناءپر تیمم كركے روزه ركھیں اور بعد میں اس كی قضا بھی كریں۔(۴)

روزه دار كا مجنب ہونا

سوال نمبر۱۷۷: اگر كوئی شخص نماز صبح كے بعد محتلم ہوجائے اور غروب تك غسل نه كرے كیا اس كا روزه كاصحیح ہوگا؟

تمام مراجع:فوراً غسل كرنالازم نہیں ہے اس كا روزه صحیح ہے لیكن نماز كے لئے اسے غسل كرناہوگا۔(۵)

سوال نمبر۱۷۸: میں نے چند سالوں تك جنابت كی حالت میں روزه ركھا اور نماز پڑھی چونكه نہیں جانتا تھا كه جنابت كی حالت میں غسل واجب ہوتاہے اب میری شرعی ذمه داری كیاہوگی؟

امام خمینی،آیت الله بهجت،تبریزی،خامنه ای ،مكارم،وحید: جنابت كی حالت میں ركھے گئے تمام روزوں اور نمازوں كی قضا كرنا ہوگی۔(۶)

آیت الله سیستانی،صافی،فاضل:اگر مسائل كو سیكھنے میں كوتاہی نہیں كی ہے تو روزےصحیح ہیں اورانكی قضا نہیں ہے لیكن وه نمازیں جو جنابت كی حالت میں پڑھی گئی ہیں ان كی قضا كرنی ہوگی۔(۷)

آیت الله نوری:روزه صحیح ہیں ان كی قضانہیں ہے لیكن وه نمازیں جو حالت جنابت میں پڑھی گئی ہیں ان كی قضا كرنی ہوگی۔(۸)

نوٹ:نماز كے لئے طهارت شرط ہے لهذا اگر كوئی انجانے میں بھی بغیر طهارت كے نماز پڑھے تو اس كی نماز باطل ہے۔

۱۱۴

غسل جنابت كابھول جانا

سوال نمبر۱۷۹: اگر ماه رمضان میں غسل جنابت كرنابھول جائیں اورچند روز كے بعد یاد آئےتوہم اری شرعی ذمه داری كیاہوگی؟

تمام مراجع:ان ایام كے تمام روزوں اور نمازوں كی قضا كرنی ہوگی لیكن كفاره نہیں ہوگا۔(۹)

سوال نمبر۱۸۰: جوشخص ایك عرصه تك نماز پڑھتا رہاہو اور روزه ركھتا رہا ہو اوربعد میں اسے پته چلے كه مجنب تھا اس كی شرعی ذمه داری كیاہے؟

تمام مراجع:اگر اصل جنابت كی جانب متوجه نہیں تھاتوروزےصحیح ہونگے لیكن نمازوں كی قضا كرنی ہوگی۔(۱۰)

۱۱۵

حوالہ جات:

[۱] ۔ سیستانی،منهاج ،ج۱،كفارة الصوم؛خامنه ای،اجوبة الاستفتاءات ،س،۸۲۲،دفاتر مراجع

۲ ۔تمام مراجع كےدفاتر ۔

۳ ۔ توضیح مراجع، مسئله۱۶۲۱،مكارم،توضیح،مسئله۱۳۷۱؛نوری توضیح، مسئله۱۶۱۸

۴ ۔آیة الله وحید،توضیح المسائل،مسئله۱۶۲۹۔ صافی،توضیح المسائل مراجع، مسئله۱۶۲۱۔

۵ ۔توضیح المسائل مراجع،مسئله۱۶۳۲۲۔

۶ ۔آیت الله تبریزی،صراط النجاة،ج۱،سوال۱۰۷اورمنهاج الصالحین،ج۱، مسئله۱۰۰۴ كے بعد؛وحید،منهاج الصالحین،ج۲، مسئله۱۰۰۴كے‌بعد؛امام خمینی ، استفتاءات، ج۱(روزه)سوال ۳۱؛خامنه ای، اجوبة الاستفتاءات ،سو ال ۱۹۴، مكارم اوربهجت،دفاتر۔

۷۔آیت الله سیستانی،منهاج الصالحین،ج۱، مسئله،۱۰۰۴كے بعد؛فاضل،جامع المسائل،ج۱ ،سوال۱۵۵۸؛ صافی اورو حیدكے دفاتر۔

۸ ۔آیت الله نوری،استفتاءات،ج۲،سوال۶۹۔

۹ ۔توضیح المسائل مراجع،مسئله۱۶۲۲۔

۱۰ ۔امام خمینی،استفتاءات،ج۱،روزه،سوال۳۱؛خامنه ای،اجوبة الاستفتاءات سوال۱۹۵؛ نوری،استفتاءات،ج۲،سوال۶۹؛تبریزی،صراط النجاة،ج۱،سوال۱۰۷؛ فاضل،جامع المسائل،ج۱،سوال ۵۵۸؛بهجت،وسیلة النجاة،ج۱،مسئله۱۰۸۹؛سیستانی،تبریزی،منهاج الصالحین،مسئله۹۸۵؛صافی،هدایة العباد،ج۱، مسئله۱۲۸۲؛ وحیدومكارم كے دفاتر

۱۱۶

روزه دار كا استمناكرنا

سوال۱۸۱: اگر كوئی جان بوجھ كر ماه رمضان میں استمناء كے ذریعه روزه كو باطل كرے تو اس كا كیا حكم ہے؟

تمام مراجع(آیت الله خامنه ای ،سیستانی،صافی):قضاكے علاوه احتیاط واجب كی بناءپر“ كفاره جمع”(ساٹھ دن روزه ركھنا اور ساٹھ فقیركو كھاناكھلانا)بھی ادا كرے۔(۱)

آیت الله صافی،قضا كے علاوه كفاره جمع بھی دینا ہوگا۔(۲)

آیت الله سیستانی،خامنه ای :قضا كے علاوه كفاره بھی دیناہوگا ااور احتیاط مستحب كی بناءپر كفاره جمع ادا كرے۔(۳)

سوال نمبر۱۸۲: جوانی میں كئی بار ماه رمضان میں استمناءكیا لیكن اس بات سے بالكل بے خبر تھا كه یه كام حرام ہے اور یه بھی نہیں جانتاتھا كه یه عمل روزه كو باطل كرتاہے اس حالت میں میر ی شرعی ذمه داری كیا ہوگی؟

امام خمینی،صافی،نوری:اگر جهل اس حدتك تھا كه آپ روزه كے باطل ہونے كا احتمال بھی نہیں دیتے تھے تو كفاره واجب نہیں ہوگا لیكن احتیاط واجب كی بناءپر ان ایام میں ركھے گئے روزوں كی قضا بجالائیں ۔(۴)

آیت الله تبریزی اوروحید:حالت جنابت میں ركھے گئے روزوں كی قضا بجالانا ہوگی لیكن كفاره واجب نہیں ہے۔(۵)

آیت الله سیستانی:كفاره اداكرنا واجب نہیں ہے اور اگر جهل اس حدتك تھا كه روزه كے باطل ہونے كا احتمال بھی نہیں دیتے تھے تو روزه كی قضا بھی واجب نہیں۔(۶)

آیت الله بهجت،خامنه ای،فاضل:اگر جهل اس حد تك ہو كه روزه كے باطل ہونے كا احتمال تك نہیں دیتے تھےتو كفاره واجب نہیں ہوگا ، لیكن حالت جنابت میں ركھے گئے روزوں كی قضابجالانا ہوگی۔(۷)

آیت الله مكارم:احتیاط واجب كی بناءپر حالت جنابت میں ركھے گئے روزه كی قضابجالانا ہوگی لیكن كفاره واجب نہیں ہے۔(۸)

ماه رمضان میں سفركرنا

سوال نمبر۱۸۳: كیاماه رمضان میں سفر كیاجاسكتاہے؟اگر ہاں ،توروزه كا كیا حكم ہے؟

تمام مراجع:ماه رمضان میں سفرت كرنے میں كوئی حرج نہیں لیكن اگر روزه نه ركھنے كے لئے ہو تو مكروه ہے۔(۹)

سوال نمبر۱۸۴: كیا ہم ماه رمضان كےروزه یا اس كی قضا كو سفر میں بجالانے كی نذر كرسكتے ہیں ؟

تمام مراجع:نہیں،یه نذر صحیح نہیں ہے۔(۱۰)

۱۱۷

حوالہ جات:

۱ ۔توضیح المسائل مراجع،مسئله۱۶۶۵؛آیت الله نوری،توضیح المسائل،مسئله۱۶۶۲؛وحید،توضیح المسائل ،مسئله ۱۶۷۳۔

۲ ۔توضیح المسائل مراجع،مسئله۱۶۶۵۔

۳ ۔مذكوره حواله،مسئله۱۶۶۵؛آیت الله خامنه ای اجوبة الاستفتاءات ،سوال ۷۸۵۔

۴۔امام خمینی،تحریر الوسیله،ج۱،فیمایجب الامساك فیه، مسئله۱۸،فیمایترتب علی الفطار ،مسئله۱؛آیت الله صافی،هدایة العباد،ج۱، مسئله۱۳۱۱، ۱۳۱۸؛نوری،تعلیقات علی العروه ، الفصل الثالث ، السادس۔

۵ ۔آیت الله تبریزی،وحید،منهاج الصالحین،كفارة الصوم ،تتمیم۔

۶ ۔آیت الله سیستانی،منهاج الصالحین،ج۱،كفارة الصوم، تتمیم ۔

۷ ۔آیت الله بهجت،وسیلة النجاة،ج۱،مسئله۱۱۰۹؛ ۱۱۱۷،فاضل،تعلیقات علی العروة،الفصل الثالث،السادس؛خامنه ای،اجوبة الاستفتاءات ،سوال۸۱۷۔

۸ ۔ آیت الله مكارم،توضیح المسائل مراجع،مسئله۱۶۵۸۔

۹ ۔ توضیح المسائل مراجع ،مسئله۱۷۱۵، ۱۷۰۳،والعروة الوثقیٰ،فصل ۷۶،مسئله۲۵اورفصل ۱۰،مسئله۵۔

۱۰ ۔آیت لله فاضل،جامع المسائل،ج۱،مسئله۵۸۱؛خامنه ای استفتاءات، سوال۱۱۲۲۔

۱۱۸

فطره كے احكام

طلاب Students) )كافطره

سوال نمبر۱۸۵: وه Students طلاب جوہوسٹل میں رهتے ہیں كیاان پر فطره واجب ہے؟

تمام مراجع:اگر انكے خرچ كو ان كے ماں باپ دیتے ہوں اور وه ان كے نان خور( كھانے پینے والوں)میں شمار ہوتاہوں تو فطره والدین پرواجب ہوگا لیكن اگر Students طلاب خودمختار ہے (اور اپنا خرچ وغیره خود چلاتاہے)تو اپنا فطره خودادا كرے۔(۱)

حكومت كانان خور

سوال نمبر۱۸۶: وه Students یا سپاہی جنھیں حكومت كی جانب سے مفت كھا نا ملتاہے ان كا فطره كس كے ذمه ہوگا؟

تمام مراجع (آیت الله صافی ،مكارم،نوری ):كے علاوه خود اس كے ذمه ہوگا لیكن اگر اس كی مالی حیثیت اچھی نه ہو تو اس سے فطره ساقط ہو جائیگا۔(۲)

آیت الله نوری:ایسی حالت میں كسی پر بھی فطره واجب نہیں ہوگا۔(۳)

آیت الله مكارم:اگر مالی حالت بهترہے تو احتیاط واجب كی بناءپر وه خود ادا كرلے۔(۴)

آیت الله صافی:اگر اس كی مالی حالت بهتر ہے تو احتیاط كی بناءپر اپنا فطره خود نكالے ۔(۵)

نوٹ:جن لوگوں كی نظر میں فطره Student كے ذمه نہیں ہے اگر اس كی مالی حالت اچھی ہو تو احتیاط مستحب كی بناء پر اپنا فطره وه خود نكالے۔

۱۱۹

منگیتر (عقد شده لڑكی)كافطره

سوال نمبر۱۸۷: اس لڑكی كافطره كس كے ذمه ہوگا جس كا عقدہوچكا؟

تمام مراجع:اگروه اپنے والدكی نان خور ہے تو انكے ذمه ہوگا۔(۶)

جنین كافطره

سوال نمبر۱۸۸: وه بچه جوابھی پیدا نہیں ہوگیا اس كابھی فطره واجب ہے؟

تمام مراجع: جوبچه ابھی ماں كے شكم میں ہے اس كا فطره واجب نہیں ہےمگریه كه عیدفطر كی رات غروب سے پهلے پیداہوجائے۔(۷)

والدین كوفطره دینا

سوال نمبر۱۸۹: اگر والدین مستحق ہوں تو كیا فطره كاپیسه انھیں دیاجاسكتاہے؟

تمام مراجع:اگر ماں باپ فقیر ہیں تو اولاد پرواجب ہے كه ان كے اخراجات كو پورا كرے لیكن فطره كاپیسه انھیں، نہیں دیاجاسكتا۔(۸)

اولاد كو فطره دینا:

سوال نمبر۱۹۰: اولاد اگر محتاج ہو تو كیاباپ فطره كی رقم اولاد كودے سكتاہے؟

تمام مراجع:اگراولاد فقیر ہو تووالدین پرواجب ہے كه ان كے اخراجات كو پورا كریں لیكن فطره كی رقم انہیں دی جاسكتی۔(۹)

۱۲۰