گلشن احکام

گلشن احکام0%

گلشن احکام مؤلف:
: مصنف/ مؤلف
: سیدہ ریاض فاطمہ زیدی
زمرہ جات: احکام فقہی اور توضیح المسائل
صفحے: 371

گلشن احکام

یہ کتاب برقی شکل میں نشرہوئی ہے اور شبکہ الامامین الحسنین (علیہما السلام) کے گروہ علمی کی نگرانی میں اس کی فنی طورپرتصحیح اور تنظیم ہوئی ہے

مؤلف: محقق ارجمند حجة الاسلام سید مجتبی حسینی
: مصنف/ مؤلف
: سیدہ ریاض فاطمہ زیدی
زمرہ جات: صفحے: 371
مشاہدے: 6553
ڈاؤنلوڈ: 79

تبصرے:

گلشن احکام
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 371 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 6553 / ڈاؤنلوڈ: 79
سائز سائز سائز
گلشن احکام

گلشن احکام

مؤلف:
اردو

یہ کتاب برقی شکل میں نشرہوئی ہے اور شبکہ الامامین الحسنین (علیہما السلام) کے گروہ علمی کی نگرانی میں اس کی فنی طورپرتصحیح اور تنظیم ہوئی ہے

حوالہ جات:

۱ ۔العروة الوثقیٰ،ج۱،الستر۔

۲ ۔خمینی،تحریر الوسیله ،ج۲،النكاح،م ۲۷؛فاضل ونوری،تعلیقات علی العروۀ ،النكاح ،م۲۷؛صافی،هدایة العباد،ج۲،النكاح ،م۲۷،وخامنه ای،استفتاءت،س۵۰۹، ۵۸۲'۱۳۹۹

۳ ۔دفتر آیت الله بهجت۔

۴ ۔آیة الله وحید،توضیح المسائل،م ۲۴۴۳؛سیستانی،توضیح المسائل،مراجع،م ۲۴۳۴و

org ۔ sistani ،(نگاه) س۲؛تبریزی،التعلیقه علی منها ج الصالحین،النكاح ،م ۱۲۳۲؛ مكارم، استفتاءات ،ج۱،س ۸۱۲،التعلیقة علی العروۀ، م۲۷۔

۵ ۔ آیت الله خامنه ای،استفتاءت،س۴۸۸؛تبریزی، استفتاءات،س۱۶۰۶؛مكارم، استفتاءات،ج۲،س۱۰۲۴؛ سیستانی، org ۔ sistani ،(هاتھ لگانا) س۴؛صافی،جامع الاحكام، ج۲، س۱۶۶؛بهجت، توضیح المسائل ،م۱۹۳۴؛فاضل،جامع المسائل،ج۱، س۱۷۱۷؛امام و نوری،تعلیقات علی العروۀ،النكاح ،م ۴۰؛دفتر:وحید۔

۶ ۔آیة الله سیستانی،تعلیقات علی العروۀ ،(احكام التخلی)م ۲ و org ۔ sistani (تصویر)س۱و ۲؛تبریزی،صراط النجاة،ج۳،س۷۷۸؛خامنه ای،اجوبة الاستفتاءات، س۱۳۱۴؛ فاضل،جامع المسائل، ج۱،س۱۷۳۱و تعلیقات علی العروۀ،ج۱،(احكام التخلی)م۲؛امام خمینی،تعلیقات علی العروۀ،(احكام التخلی)،م۲؛دفتر:وحید۔

۷ ۔آیة الله مكارم،استفتاءات،ج۲،س۳۳،تعلیقات علی العروۀ،(احكام التخلی)م۲،جامع الاحكام،ج۲،س۱۷۰۷؛نوری،التعلیقات علی العروۀ،(احكام التخلی)، م۲، دفتر:بهجت۔

۳۴۱

غیر مسلم عورتوں سے متعه

سوال نمبر۴۹۹: كیا اہل كتاب (یہود ونصاری)عورتوں سے متعه كرنا جائز ہے؟

تمام مراجع:ہاں،ان سے متعه كرنا جائز ہے۔(۱)

سوال نمبر۵۰۰: كیا مسلم اور غیر مسلم عورتوں سے متعه كرنے كے طریقه میں كوئی فرق ہے؟

تمام مراجع:نہیں،انسے بھی متعه كرنےکیلئےمسلمان عورتوں كی طرح صیغه پڑھنا ضروری ہے(۲)

سوال نمبر۵۰۱: مسلمان عورتوں كا غیر مسلم مردوں سے شادی كرنا كیسا ہے؟

تمام مراجع:مسلمان عورت غیر مسلم مردسے شادی نہیں كرسكتی ہے چاہے كتابی كافر ہو یاغیر كتابی نكاح چاہے دائمی ہو یا موقت(متعه)۔(۳)

نومسلم كی شادی

سوال نمبر۵۰۲: عیسائی باپ كی مسلمان لڑكی سے شادی كرنے كے لئے اس كے باپ كی اجازت ضروری ہے؟

مراجع:نہیں نہیں،كافر (چاہےكسی مسلمان كا باپ ہی كیوں نه ہو) مسلمان لڑكی پركوئی ولایت نہیں ركھتا(۴)

عیسائی لڑكی سے متعه

سوال نمبر۵۰۳: كیا یہودی یاعیسائی لڑكی سے‌متعه كرنے كے لئے اس كے باپ كی اجازت ضروری ہے؟

تمام مراجع:اگر ان كے مذهب میں لڑكی كی شادی كے لئے باپ كی اجازت ضروری نہیں ہے تولازم نہیں ہے۔(۵)

۳۴۲

حوالہ جات:

[۱] ۔توضیح المسائل مراجع،م۲۳۹۷؛آیت الله وحید،توضیح لمسائل،م۲۴۶۱؛نوری،توضیح المسائل،م۲۳۹۳؛خامنه ای،اجوبة الاستفتاءات،س۱۴۵۔

۲ ۔آیة الله تبریزی،صراط النجاة ،ج۱،س۸۵۴؛تمام مراجع كا دفتر۔

۳ ۔ توضیح المسائل مراجع،ن۲۳۹۷؛آیت الله وحیدتوضیح المسائل،م۲۴۶۱؛نوری،توضیح المسائل ن۲۳۹۳۔

۴ ۔آیة الله خامنه ای،اجوبة الاستفتاءات،س۶۵؛تبریزی،صراط النجاة ،ج۱،س۸۳۶؛تمام مراجع كادفتر ۔

۵ ۔آیة الله خامنه ای،استفتاءات،س۱۰۰؛وحید،توضیح المسائل،مسائلی الزم قاعده لاازام؛امام،تحریر الوسیله،ج۲،الكفر،م۲؛صافی،هدایة العباد،ج۲،الكفر،م ۲؛تبریزی، استفتاءات ،س۱۴۷۸و دفتر:سیستانی،فاضل،مكارم،نوری وبهجت۔

۳۴۳

غیر مسلم عورتوں سے چیٹنگ كرنا

سوال نمبر۵۰۴: غیر مسلم عورتوں سے چٹ كرنا اور شہوت آمیز باتیں كرنا كیساہے؟

تمام مراجع:حرام ہے۔(۱)

شرابی كے ساتھ اٹھنا بیٹھنا

سوال نمبر۵۰۵: كیا غیر مسلم شرابی كے ساتھ ہم نشینی جائز ہے؟

امام خمینی،آیة الله بهجت،سیستانی: ہم نشینی میں كوئی حرج نہیں ہے

ہاں! جس دستر خوان پروه شراب پیتے ہیں احتیاط واجب كی بناء پر اس پر بیٹھنا جائز نہیں‌ہے اور اس دسترخوان پر حلال غذا بھی كھانا حرام ہے۔(۲)

آیة الله تبریزی،خامنه ای،صافی،فاضل،مكارم،نوری،وحید:

ہم نشینی میں كوئی حرج نہیں ہے لیكن جس دستر خوان پر شراب پی جائے اس پركھانا كھانا حرام ہے چاہے وه كھانا حلال ہی‌كیوں نه ہو۔(۳)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ جات:

۱ ۔دفتر تمام مراجع۔

۲ ۔توضیح المسائل مراجع،م ۲۶۳۴۔

۳ ۔توضیح المسائل مراجع،م۲۶۳۴؛وحید،توضیح المسائل،م ۲۶۹۸،خامنه ای،اجوبة الاستفتاءات،س۱۴۲۵۔

۳۴۴

اسلامی ذبیحه

سوال نمبر۵۰۶: بعض غیر اسلامی ممالك میں كچھ ایسی ماركیٹ موجود ہیں جواسلامی ممالك میں تیار شده سامان بیچتے رہتے ہیں اور ان پر اسلامی ذبیحه كا مارك لگا رہتاہے ان اشیاء كا خرید نا كیساہے؟

تمام مراجع:كھانےكی پیكنگ پر صرف اسلامی مارك لگارہنا اسكے شرعی ذبیحه كی دلیل نہیں ہےہاں اگركوئی دوكاندارمسلمان یه بتاكر فروخت كررہاہو كه یه شرعی ذبیحه ہے تو اس كا كلام معتبر ہے(۱)

چرم سے بنا سامان

سوال نمبر۵۰۷: كیا غیر مسلم سے چرمی سامان خرید نا جائز ہے؟

امام خمینی،بهجت،صافی،نوری،وحید :جائز نہیں ہے اور معامله باطل ہے ہاں اگر اس بات كا علم ہو كه جس جانور كے چمڑے سے یه سامان بنا ہے اسلامی شریعت كے قانونكے مطابق یا كسی مسلمان كی نگرانی میں ذبح كیاگیاہے تو صحیح ہے۔(۲)

آیة الله سیستانی اور فاضل:اگر ایسے جانور كا چمڑاہے جس كے بارے میں یه احتمال ہو كه اسے شریعت كے قانون كے مطابق یا مسلمان كی نگرانی میں ذبح كیا گیا ہے تو اس كا خرید نا جائز اور معامله صحیح ہے ورنه معامله باطل ہے۔(۳)

آیة الله تبریزی،مكارم:احتیاط واجب كی بنا پر جائز نہیں ہے اور معامله باطل ہے ہاں اگر كه اس بات كا علم ہو كه شرعی قانون كے تحت یا مسلمان كی نگرانی میں ذبح ہوا ہےتو جائز اور معالمه صحیح ہے۔(۴)

۳۴۵

حوالہ جات:

۱ ۔آیة الله خامنه ای،س۱۷۴۸؛توضیح المسائل مراجع،م۹۵،وحید توضیح المسائل،م ۹۶۔

۲ ۔توضیح المسائل مراجع،م۲۰۶۱؛آیت الله وحید،توضیح المسائل،م۲۰۸۹۔

۳ ۔توضیح المسائل مراجع،م۲۰۶۱۔

۴ ۔ توضیح المسائل مراجع،م۲۰۶۱۔

۳۴۶

اسٹوڈینٹس (طلاب)كے خصوصی احكام

اسٹوڈینٹس كے حق

سوال نمبر۵۰۸: یونیورسٹیوں میں اسٹوڈینٹس كو كھانے اور یونیورسٹی كی دیگر ضروریات كی كچھ اشیاءفراہم كی جاتی ہیں

(جو وزارت تجارت یا دیگر موسئسات كیطرف سے تعلیم حاصل كرنے والےاسٹوڈنٹس كیلئےمخصوص ہوتی ہے)

كیایونیورسٹی كےاسٹاف میں اسكا تقسیم كرنا جائز ہے؟

تمام مراجع:

نہیں،جو چیز یں تعلیم حاصل كرنے والے اسٹوڈنیٹس كے لئے مخصوص ہیں ان كو دوسرے ایسے لوگوں میں تقسیم كرنا جائز نہیں‌ہے جو وہاں پركام كرتے ہیں۔(۱)

كھانے كا ٹوكن

سوال نمبر۵۰۹: كھانے كا ٹوكن اگر اس كے معین دن میں استعمال نه ہو تو ضائع ہوجاتاہے كیا دوسرے دن اس كے ذریعه معتبر ٹوكن كی حیثیت سے كھانالینےكے لئے استعمال كرسكتے ہیں؟

تمام مراجع:

جس ٹوكن كی تاریخ گزر چكی ہے اس سے كھانا لینا جائز نہیں‌ہے

اور اس ٹوكن سے لیا گیا كھانا جائز نہیں ہے اور وه اس كا ضامن ہے۔(۲)

ہاسٹل(دارلااقامه)كی فرج

سوال نمبر۵۱۰: اسٹوڈنیٹس كے لئے دوسروں كی فرج میں ركھی ہوئی كھانے كی اشیاء كا استعمال كرنا كیساہے؟

تمام مراجع: مالك كی اجازت كے بغیر استعمال جائز نہیں ہے۔(۳)

كھانے پینے‌كی اشیاء

سوال نمبر۵۱۱: كیا اپنے دوست كی كھانے پینے كی چیز كو استعمال كرنےكے بعد اسے اس كی قیمت دے سكتے ہیں؟

تمام مراجع:نہیں اس كی اجازت كے بغیر استعمال جائز نہیں ہے۔(۴)

۳۴۷

حوالہ جات:

۱ ۔امام خمینی،استفتاءات،ج۳،مقررات دولتی،س۵۰، ۱۱۲ و ۱۴۸؛آیت الل صافی،جامع الاحكام ،ج۲،س ۱۵۴۹، ۱۵۴۷؛خامنه ای،اجوبة الاستفتاءات،س۱۹۶۴؛ تبریزی ، استفتاءات ،س ۱۳۰۰؛افاضل،جامع المسائل،ج۱،س۹۳۳،۹۳۸؛دفتر :سیستانی،،مكارم،وحید،نوری وبهجت۔

۲ ۔آیة الله خامنه ای،اجوبة الاستفتاءات، س۱۹۶۳ورتمام مراجع كرام كے دفاتر۔

۲ ۔تمام مراجع كرام كے‌دفتر۔

۴ ۔ تمام مراجع كرام كے دفاتر۔

۳۴۸

انڈے كاخون

سوال نمبر۵۱۲:بعض وقت انڈے میں جوخون نكل آتاہے اس كا كیا حكم ہے؟

امام خمینی:یه خون پاك ہے لیكن احتیاط واجب كی بناء پر اس كے كھانے سے پرہیز كیا جائے ہاں اگر اس خون كو انڈے كی زردی میں ملادے اور وه ختم ہوجائے تو اس كے كھانے میں كوئی حرج نہیں ہے۔(۱)

آیة الله سیستانی ،فاضل:یه خون نجس نہیں ہے لیكن احتیاط مستحب یه ہے كه اس سے پرہیز كیا جائے لیكن خون جب تك زردی میں ہے ( اس كے اوپر جوباریك سی جھلّی ہے وه اگر نہیں پھٹی تو)اس كی سفیدی پاك ہے۔(۲)

آیة الله بهجت ،تبریزی،صافی،نوری،مكارم،وحید:یه خون احتیاط واجب كی بناءپر نجس ہے اور اس سے پرہیز كرنا چاهئے اور خون جب تك زردی میں ہےسفیدی پاك ہے۔(۳)

آیة الله خامنه ای:یه خون توپاك ہے مگر اس كا كھانا حرام ہے۔(۴)

۳۴۹

حوالہ جات:

۱ ۔توضیح المسائل مراجع،م۹۸۔

۲ ۔آیة الله فاضل،تعلیقات،علی العروۀ ،فی النجاسات،الخامس ،م ۱،سیستانی، توضیح المسائل مراجع،م۹۸۔

۳ ۔آیة الله وحید،توضیح المسائل مراجع،م۹۸؛مكارم،توضیح المسائل مراجع،مسئله ۹۸،تعلیقات علی العروۀ،فی النجاسات ،الخامس ،م۱؛نوری،توضیح المسائل ،م ۹۸؛ بهجت،توضیح المسائل مراجع،م ۹۸و وسیلة النجاة ،ج۱،م ۵۲۴۔

۴ ۔آیة‌الله خامنه ای،اجوبة الاستفتاءات،س ۲۶۹۔

۳۵۰

امانتی كتاب

سوال نمبر۵۱۳: چند سال قبل میں نے اپنے دوست سے یونیورسٹی میں كتاب امانت پر لی تھی اور پڑھائی ختم ہونے كے بعد ایك دوسرے سے جدا ہوگئے اب اس كا پته بھی ہم ارے پاس نہیں ہے اس كتاب كا كیا حكم ہے؟

تمام مراجع:اگر اس كوتلاش كركے مایوس ہوچكے ہیں تو مجتهد كی اجازت سے اس كتاب كو اسی كی طرف سے فقیر كو صدقه و یدیں۔(۱)

لیكن اگر آپ كو یقین ہے كه وه راضی ہے تو كتاب آپ كی ہے اور اس كے استعمال میں كوئی حرج نہیں ہے۔

نوٹ:بعض مراجع(آیة الله سیستانی،فاضل،مكارم ،تبریزی،وحید)كے نزدیك بناء بر احتیاط مجتهد جامع الشرائط كی اجازت لینا واجب ہے۔

(۱)-

( توضیح المسائل مراجع،م ۲۲۷۹؛آیت الله وحید توضیح المسائل،م ۲۳۳۱؛نوری،توضیح المسائل، م۲۲۷۳؛ و دفتر :خامنه ای۔)

۳۵۱

استاد كی غیبت

سوال نمبر۵۱۴:ایسےمسائل كه جنكے بارے میں اگرگفتگو نه كی جائے تو وه حل نہیں ہونگے(جیسے اس معلم و استاد كے بارے میں گفتگو كرنا جو اچھا نہیں پڑھاتا )تو اس غیبت كاكیا حكم ہے؟

تمام مراجع:

استاد كے كمزور علمی پهلوؤں كو اداره یا مدرسه یایونیورسٹی كے ذمه دار حضرات سے یا مشوره كے وقت بیان كرنے میں كوئی حرج نہیں ہے كلی طور پر وه تمام مقامات جہاں غیبت كے نقصان سے زیاده اس كی مصلحت غالب ہو تو وہاں غیبت كرنے میں كوئی حرج نہیں ہے۔(۱)

استاد كو دیكھنا

سوال نمبر۵۱۵: اپنی(پڑھانے والی استانی) لیڈی ٹیچر كو تدریس كے وقت دیكھنا كیسا ہے؟

تمام مراجع :

(سوائے آیت الله صافی)اگر قصد لذت اور حرام میں پڑنے كا خطر ه نه ہو تو جائز ہے۔(۲)

آیت الله صافی:

احتیاط واجب كی بناءپر قصد لذت كے بغیر بھی جائز نہیں ہے لیكن اگر اچانك نظر پڑجائے تو كوئی حرج نہیں‌ہے۔(۳)

۳۵۲

پورا پرده نه كرنیوالی لیڈی ٹیچر

سوال نمبر۵۱۶: میری لیڈی ٹیچر پورا( شرعی )پرده نہیں كرتی ہے ایسے كه تخته سیاه پر لكھتے وقت اس كا ہاتھ اور سر كے بال ضرورت سے زیاده دكھائی دینے لگتے ہیں ایسی صورت میں ہم اری ذمه داری كیا ہے؟

امام خمینی،خامنه ای ،صافی،فاضل ،نوری:

اسے دیكھنا صحیح نہیں ہے چاہے قصد لذت بھی نه ہو۔(۴)

آیة الله بهجت:اسے دیكھنا جائز نہیں ہے چاہے لذت كا اراده بھی نه ہو۔(۵)

آیة الله تبریزی،سیستانی،مكارم،وحید:اگروه ایسی هٹ دھرم اور بے باك عورت ہے كه اس كو صحیح پرده كرنے كو كہیں تو نہیں مانے گی تو اس كو دیكھنے میں كوئی حرج نہیں ہے (بشرطیكه قصد لذت اور حرام میں پڑنے كا خطره نه ہو )۔(۶)

۳۵۳

حوالہ جات:

[۱] ۔ تمام مراجع كے دفتر۔

۲ ۔توضیح المسائل مراجع، م ۲۴۳۳؛العروة الوثقیٰ،ج۲،النكاح ،م ۳۱؛آیت الله نوری،توضیح المسائل،م ۲۴۲۹؛وحید،توضیح المسائل،م۲۴۴۲وخامنه ای،استفتاء،س ۵۰۹۔

۳ ۔آیة الله صافی،توضیح المسائل،مراجع،م۲۴۳۳،جامع الاحكام، ج۲،س ۱۷۰۰و هدایة العباد، ج۲،النكاح ،م۱۸،دفتر:خامنه ای۔

۴ ۔امام خمینی،فاضل،ونوری،تعلیقات علی العروة الوثقی،النكاح،م ۲۷؛ صافی،هدایة العباد،ج۲،النكاح م ۲۷،و خامنه ای،استفتاءات،س ۵۰۹، ۵۸۲، ۱۳۹۹۔

۵ ۔دفترآیت بهجت۔

۶- آیة الله سیستانی،توضیح المسائل مراجع،م ۲۴۳۴؛ تبریزی؛التعلیقة علی منهاج الصالحین، النكاح، م ۲۳۲؛مكارم، استفتاءات ج۲،س ۱۰۲۹، ۱۰۳۹ و تعلیقات علی العروة الوثقیٰ،انكاح ،م ۲۷؛وحید توضیح المسائل م ۲۴۴۳۔

۳۵۴

یونیورسٹی فیسٹیول

سوال نمبر۵۱۷:ایسے یونیورسٹی فیسٹیول (تیوهار،مراسم)جس میں لڑكی لڑكے شامل ہوتے ہیں جشن كا منعقد كرنا كیسا ہے؟

تمام مراجع:

لڑكے لڑكیوں كے ایك جگه جمع ہونے میں كوئی حرج نہیں ہے لیكن اگر عورتیں پرده نه كریں اور مرد حضرات انہیں بری نگاه سے دیكھ رہے ہوں اور دیگر حرام كام جیسے حرام موسیقی وغیره انجام دئے جارہے ہوں تو ان لوگوں كاكسی ایسی جگه جمع ہونا جائز نہیں ہے۔(۱)

لڑكے اور لڑكیوں كا ایك ساتھ پكنك پر جانا

سوال نمبر۵۱۸:كیا لڑكے اور لڑ كیاں ایك ساتھ پكنك پر جاسكتے‌ہیں؟

تمام مراجع:

اگر لڑكے اور لڑكیوں كااجتماع گناه كا سبب ہوتو اس سے پرہیز كرنا ضروری ہے۔(۲)

طلاب كو امربالمعروف كرنا

سوال نمبر۵۱۹: یونیورسٹی میں لڑ كے اور لڑ كیوں كے تعلقات بڑے بڑے مسائل اور جھگڑے كھڑے كرتے ہیں ایسے وقت میں ہم ارا فریضه كیا ہے؟

تمام مراجع: ہرفرد پرواجب ہے كه گناه سے دوری كے ساتھ ساتھ جہاں تك ہوسكے اس فریضه(نہی عن المنكر)پر عمل كرے۔(۳)

صحیح پرده نه كرنے والی عورت كو امر بالمعروف كرنا

سوال نمبر ۵۲۰: بعض گناه (جیسے پوراپرده نه كرنا وغیره )اس حدتك ہیں كه اگر میں اپنا پوراوقت بھی صرف كردوں تب بھی اپنے فریضه پر عمل نہیں كرسكوں گا اور اپنی زندگی كے دوسرے امور میں پیچھے ره جاؤں گا ایسے میں ہم ارا وظیفه كیا ہے؟

تمام مراجع:

امربالمعروف او رنہی عن المنكر اس وقت تك واجب ہے جب تك كه وه شدید مالی بحران یا زندگی میں خلل كا سبب نه ہو۔(۴)

۳۵۵

حوالہ جات:

۱ ۔تمام مراجع،العروة الوثقیٰ ،ج۲،النكاح م ۴۹؛آیت الله تبریزی،استفتاءات ،س ۱۵۹۲و ۱۵۴۹؛خامنه ای، استفتاءات ،س ۶۴۶؛مكارم،استفتاءات، ج۱، س ۸۱۳و۸۰۵؛ امام، استفتاءات ج۲،وظایف اجتماعی زنان،س ۱۹،آیت الله صافی،جامع الاحكام، ج۲، س ۱۶۵۶، و ۱۶۵۸؛دفتر:سیستانی، بهجت،وحید،فاضل و نوری۔

۲ ۔ تمام مراجع كرام كے دفاتر۔

۳ ۔آیة الله مكارم،استفتاءات،ج ۲،س ۱۳۸۵و۱۳۸۸، ج۱،س ۱۱۵۹و ۱۱۵۴؛خامنه ای، اجوبة الاستفتاءات ،س ۱۰۸۶؛تبریزی،استفتاءات ،س ۹۷۹؛فاضل،جامع المسائل،ج۱، س۹۴۶؛ صافی، جامع الاحكام، ج۲، س۱۴۶۲؛دفتر: وحید،،سیستانی،نوری وبهجت۔

۴ ۔آیة الله مكارم،استفتاءات ،ج ۱، س ۱۱۶۰؛تبریزی، استفتاءات،س۹۷۹،صافی، جامع الاحكام،ج۲،س ۱۴۵۹؛امامو فاضل،توضیح المسائل مراجع،م ۲۷۹۱؛ سیستانی، منهاج الصالحین،ج۱،شرائط وجوب الامربالمعروف ،الخامس؛نوری،توضیح المسائل ،م ۲۷۸۹؛بهحت،توضیح المسائل،۱۶۰۸، چهارم،فتر: وحید وخامنه ای۔

۳۵۶

اسٹوڈنٹس ہاسٹل میں موسیقی

سوال نمبر۵۲۱: ہاسٹل میں بعض ایسے افرا دجوناجائز اورمخرب اخلاق(وجدآور) موسیقی سنتے ہیں ایسی صورت میں ان كےساتھ كیا برتاؤ كیا جائے؟

تمام مراجع:

اگر اثراندازی كا احتما ل ہو(اور شرائظ پائے جاتے‌ہوں)تو اس كو متوجه كریں اور اگر ممكن ہو تو ذمه داران حضرات (ڈپارٹمنٹ)كواس كی خبردیں؟(۱)

ہم كلاس لڑكیاں

سوال نمبر۵۲۲: یونیورسٹی میں لڑكے لڑكیوں كی كلاس ایك ساتھ میں‌ہوتی ہے او رنه چاهتے ہوئے بھی ان پر نظر پڑہی جاتی ہے تو اس كا كیا حكم ہے؟

تمام مراجع:

اگر اتفاقیه (نه چاہتے ہوئے)اور لذت كے بغیرایسا ہو تو كوئی حرج نہیں ہے۔(۲)

محرم بنانے كا صیغه

سوال نمبر۵۲۳: ہم دو لوگ(لڑكیاور لڑكا)غیرشادی شده ایك جگه كام کرتے ہیں شرعی مشكل پیش نه آئے اس لئے لڑكی كے باپ كی اجازت كے بغیر عقد موقت (متعه) كرنا چاهتے ہیں كیا شرعی طور پر یه كام صحیح ہے؟

تمام مراجع: ایك ساتھ كام كرنا یا تعلیم حاصل كرنا اس بات كا سبب نہیں ہوسكتا ہے كه لڑكی كے باپ یاداداكی و لایت و اجازت كاحق ختم ہوجائے۔(۳)

ہاف(آدھی) آستین

سوال نمبر۵۲۴: نامحرم عورت كے سامنے ہاف آستین كی شرٹ پهننا كیساہے؟

امام خمینی،آیة الله تبریزی،خامنه ای ،سیستانی، فاضل ومكارم:كوئی حرج نہیں ہے۔(۴)

آیت الله نوری: اگرعمومی عفت كے‌خلاف نه ہو اور دیندارافراد كے‌نزدیك برانه سمجھتا ہو تو كوئی حرج نہیں‌ہے۔(۵)

آیة الله وحید :اگر یه جانتااہو كه عورتیں جان بوجھ كر اور لذت كی نگاه سے اس كو دیكھیں گی تو مرد پرپوری آستین كی شرٹ پهنناواجب ہے ورنه كوئی حرج نہیں۔(۶)

آیة الله بهجت وصافی:

احتیاط واجب كی بنا پر پوری آستین والالباس پهننا چاهئے۔(۷)

نوٹ: اگر كسی جگه هاف شرٹ پهننا كسی خاص برائی كا سبب بنے تو اس سے پرہیز كرناواجب ہے۔

۳۵۷

حوالہ جات:

[۱] ۔ تمام مراجع كرام كے دفاتر۔

۲ ۔آیة الله مكارم،استفتاءات، ج۲،س ۱۰۳۶؛فاضل،جامع المسائل، ج۲، س ۱۳۲۴؛العروة الوثقیٰ، ج۲، النكاح ۲۷؛امام،تحریر الوسیله،ج۲، النكاح،م ۲۷؛نوری، استفتاءات،ج ۱،س ۴۸۴و توضیح المسائل، م ۲۴۲۹؛توضیح المسائل مراجع،م ۲۴۳۳؛وحید ،توضیح المسائل، م ۲۴۴۲؛دفتر: خامنه ای،صافی،جامع الاحكام، م۱۷۰۰ و۱۷۰۲و۱۷۰۳؛توضیح المسائل مراجع،م ۲۴۳۳،خامنه ای استفتاءات ،س۴۸۴۔

۳ ۔آیت الله خامنه ای،استفتاءات، س ۸۶؛ امام ،استفتاءات ،ج۳،اولیای عقد،س۱۰؛سیستانی، org ۔ sistani ،عقد موقت ،ش ۱۶؛منهاج الصالحین،كتاب النكاح،اولیاء العقد ، م ۶۷،آیت الله صافی،جامع الاحكام،ج۲،س۱۳۱۱،مكارم،استفتاءات،ج۱،س۷۶۱؛تبریزی،استفتاءات، س ۱۴۷۹،؛فاضل، وبهجت،توضیح المسائل مراجع، م ۳۸۵ و فتر :نوری۔

۴ ۔آیت الله مكارم،استفتاءات، ج۱،س ۸۳۴و تعلیقات علی العروة الوثقیٰ النكاح ،م ۵۱؛تبریزی،استفتاءات ،س ۱۵۹۱ وصراط النجاة ،۱،س ۱۴۸۷؛خامنه ای،استفتاءات،س ۵۵۱و دفتر:سیستانی۔

۵- آیت الله نوری، استفتاءات ج۱،س ۴۸۳۔

۶ ۔دفتر آیت الله وحید۔

۷ ۔ صافی،جامع الاحكام،ج۲،س ۱۷۲۲؛بهجت،توضیح المسائل،م ۱۹۳۳و ۱۹۳۷

كھیل كود اورموسیقی

سوال نمبر۵۲۵: اگر موسیقی سننےسے كام میں طاقت اور رغبت پیدا ہوتی ہو تو كیا موسیقی سن سكتے ہیں؟

تمام مراجع:

اگر وه حرام موسیقی ہے تو اس كا سنناجائز نہیں ہے(چاهئے كام میں رغبت كاسبب ہی كیوں نه بنے)۔(۱)

علاج سے مربوط موسیقی

سوال نمبر۵۲۶: آجكل بعض نفسیآتی بیماریوں(جیسے افسردگی،اضطراب،جنسی مشكلات اور عورتوں كی سرد مزاجی)كے لئے موسیقی كا استعمال بطور علاج كیا جاتاہے اس موسیقی اس كا شرعی اعتبار سے كیا حكم ہے؟

تمام مراجع:

اگر ماہر اور ذمه داری ڈاكڑكی تشخیص یہی ہو كه موسیقی سے علاج كیا جائے تو صرف علاج كی حدتك اس كا سننا جائز ہے۔(۲)

نوٹ:

یه فرضیه بهت نادر ہے اور خدانے حرام موسیقی میں شفا و علاج نہیں ركھا ہے مذكوره جواب صرف بقدر ضرورت ہے۔

كمپیوٹر گیم

سوال نمبر۵۲۷: آلات قمار سے اكیلے كمپیوٹر كے ساتھ كھیلناكیساہے؟

تمام مراجع(سوائے آیت الله سیستانی و بهجت):آلات قمار سے كھیلنا جائز نہیں ہے چاهئے سامنے شخص ہویا كمپیوٹر۔(۳)

آیت الله بهجت اور سیتانی:احتیاط واجب كی بناپرجائز نہیں ہے۔(۴)

كھیل سے متعلق انعامات

سوال نمبر۵۲۸: كیا گیموں اور كھیلوں میں كسی فرد یا گرده كی طرف سے( نه كه جو كھیل كروارہاہو) انعام معین كرنے میں اشكال ہے؟

تمام مراجع: مذكوره فرضیه میں‌كوئی حرج نہیں ہے۔(۵)

۳۵۸

حوالہ جات:

۱ ۔خامنه ای، اجوبة الاستفتاءات ،س ۱۱۴۳و ۱۱۵۷؛صافی،جامع الاحكام ج۱،س ۹۹۹و ۱۰۰۵؛مكارم،استفتاءات ،ج۱،س ۵۲۰؛فاضل ،جامع المسائل، ج۱،س۹۸۸؛ تبریزی،صراط النجاة،ج۱،س۱۰۱۴وج۱،س۱۱۴۹؛دفتر بهجت ؛وحید نوری،سیستانی و امام۔

۲ ۔مكارم،استفتاءات ،ج۲،س۷۱۴؛صافی ،جامع الاحكام ،ج۱، س ۱۰۰۴؛ خامنه ای، اجوبة الاستفتاء ات،س ۱۱۵۱؛دفتر:بهجت،وحید ،نوری،خمینی ، تبریزی،سیستانی و فاضل

۳ ۔فاضل، lankarani.org ، احكام قمار،س ۵۰؛خامنه ای،اجوبة الاستفتاءات ،ج۵،س ۱۱۵۴؛صافی ،جامع الاحكام ،ج۱، س۱۰۴۳؛ مكارم، استفتاءات ،ج۲، س۷۳۴و نوری، استفتاءات ،ج۱،س ۵۵۹؛تبریزی،صراط النجاة ،ج۵،س۱۱۵۴و فتر :وحید وامام خمینی ۔

۴ ۔آیة الله سیستانی، org ۔ .sistarni قمار،س ۱؛و فتر :بهجت۔

۵ ۔آیة الله مكارم،استفتاءات،ج۲،س ۷۲۸؛صافی،جامع الاحكام،ج۱،س۱۰۴۹؛دفتر امام،خامنه ای ،وحید،فاضل،بهجت،نوری وتبریزی صاحب ۔

۳۵۹

تخت پرنماز

سوال نمبر۵۲۹: كیا تخت اورلچك دارنچے گدے پرنماز پڑھنا صحیح ہے؟

تمام مراجع: اگرنماز پڑھتے وقت تخت میں زیاده حركت اور جنبش نه ہو اور سوره و ذكر پڑھتے وقت بدن میں ٹھہراو ہوتونماز صحیح ہے۔(۱)

جنابت اور مہمانی

سوال نمبر۵۳۰: اگركوئی شخص مہمانی كے عالم میں مجنب ہوجائے تو كیا شرم كی وجه سے تیمم كرسكتاہے؟

تمام مراجع:شرم كی بنیاد پر ایسا شخص تیمم نہیں كرسكتا اس كو غسل ہی كرنا ہوگا۔(۲)

نوٹ: اگرایساشخص اتنا انتظار كرے كه وقت نماز تنگ ہوجائے وه گنهگار ہوگا لیكن اس وقت اس كا تیمم صحیح ہے اور جسم ولباس كوپاك كرنے كے بعد اسی تیمم سے نماز پڑھ سكتاہے۔

تعلیم كو جاری ركھنا

سوال نمبر۵۳۱: شادی كے وقت (نكاح میں)ہم نے‌اپنے شوہر سے شرط كی تھی كه میں اپنی پڑھائی جارركھوں گی كیاوه اپنا وعده تو ڑكر ہم كو تعلیم سے روك سكتےہیں؟

تمام مراجع: نہیں! آپ اپنے شوہر كی اجازت كے بغیر تعلیم جاری ركھ سكتی ہیں۔(۳)

طلباء كی در آمد میں خمس

سوال نمبر۵۳۲: جس اسٹوڈنٹ(طالب علم) كا خرچ اس كے گھروالے اٹھاتے ہوں كیا اس كی در آمد پر خمس واجب ہے؟

تمام مراجع: اگر درآمد كمائی كے ذریعه حاصل ہوئی ہے‌تو ایك سال كے بعد اس كی بچت میں خمس واجب ہے۔(۴)

نوٹ: ہدیه ،انعام وغیره جیسی درآمدكا حكم “ ہدیه كاخمس” كے باب میں آئے گا ۔

اسكا لرشپ كاخمس

سوال نمبر۵۳۳: كیادوران تعلیم یونیورسٹی سے‌ملنے والی اسكالرشپ میں خمس واجب ہے؟

تمام مراجع: نہیں، خمس واجب نہیں ہے۔(۵)

نوٹ: ۱۔تعلمی اسكا لرشپ ایك طرح كا قرض ہے جو دوران تعلیم اسٹوڈنٹس(طلباء) كو دی جاتی ہے‌اور چند برس بعد اس كو قسطی كی شكل میں واپس لیا جاتا ہے ۔

نوٹ:۲۔ اسكالر شپ كی قسطیں ادا كرنے كے بعد اگر وه فكس كردی جائےتو خود اس میں اوراس كے فائدے میں خمس ہے۔

كتاب كا خمس

سوال نمبر ۵۳۴: كیا آنیوالے سمسٹركے لئے خریدی جانے والی كتاب میں خمس واجب ہے؟

امام خمینی،آیت الله خامنه ای:اگر فرد كے لئے اس كا ركھنا اس كی شان اور ضرورت ہے تو اس میں خمس نہیں ہے۔(۶)

آیة الله بهجت،سیستانی،فاضل،نوری:ہاں، خمس ہے مگر یه كه آئنده برس اس كو آپ نه خرید سكیں تو ایسی حالت میں خمس نہیں ہے۔(۷)

آیت الله تبریزی،صافی ،مكارم ،وحید: ہاں ،خمس ہے۔(۸)

۳۶۰