گلشن احکام

گلشن احکام0%

گلشن احکام مؤلف:
: مصنف/ مؤلف
: سیدہ ریاض فاطمہ زیدی
زمرہ جات: احکام فقہی اور توضیح المسائل
صفحے: 371

گلشن احکام

یہ کتاب برقی شکل میں نشرہوئی ہے اور شبکہ الامامین الحسنین (علیہما السلام) کے گروہ علمی کی نگرانی میں اس کی فنی طورپرتصحیح اور تنظیم ہوئی ہے

مؤلف: محقق ارجمند حجة الاسلام سید مجتبی حسینی
: مصنف/ مؤلف
: سیدہ ریاض فاطمہ زیدی
زمرہ جات: صفحے: 371
مشاہدے: 6661
ڈاؤنلوڈ: 80

تبصرے:

گلشن احکام
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 371 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 6661 / ڈاؤنلوڈ: 80
سائز سائز سائز
گلشن احکام

گلشن احکام

مؤلف:
اردو

یہ کتاب برقی شکل میں نشرہوئی ہے اور شبکہ الامامین الحسنین (علیہما السلام) کے گروہ علمی کی نگرانی میں اس کی فنی طورپرتصحیح اور تنظیم ہوئی ہے

نماز دین كا ستون اور تمام عبادتوں میں سب سے اہم اور باارزش عبادت ہے كیونكه اگر یه خداوند متعال كی بارگاه میں قبول ہوگئی تو دوسری تمام عبادآتیں بھی قبول ہوجائیں گی اور اگر یه شرف قبولیت سے نه نوازی گئی تو باقی اعمال بھی ردّ كردئے جائیں گے اسی وجه سے اس كے ترك كرنے كو گناه كبیره میں شماركیاگیاہے۔

پیغمبرخدا(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے ہیں:اگر كوئی نماز كو اہمیت نه دے یا اسے هلكا شمار كرے تو وه آخرت كے عذاب كا مستحق ہے نماز كے مختلف فائده اور بركات ہیں جیسے:

۱- فرد اور معاشره میں ذكر خداكوزنده كرنا

> أَقِمِ الصَّلاةَ لِذِكْری < ۔

۲- قلبی اطمینان كا حاصل ہونا

> أَلا بِذِكْرِ اللَّهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوب‏ < ۔

۳- برائیوں اور منكرات سے بچنے كا بهترین ذریعه

> إِنَّ الصَّلاةَ تَنْهى‏ عَنِ الْفَحْشاءِ وَ الْمُنْكَر < ۔

۴- تقوی ٰاور پرہیز گاری كا بهتریں وسیله

> یا أَیهَا النَّاسُ اعْبُدُ ۔۔۔ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُون‏ < ۔

نماز میں گیاره چیزیں واجب ہیں:نیت،تكبیرة الاحرام،قیام،(تكبیرة الاحرام كهتے وقت كھڑے ہونا اور قیام متصل به ركوع)ركوع،سجود،قرائت،ذكر،تشهد،سلام،ترتیب،موالات(پے درپے)

این تمام اجزاء میں شروع كے پانچ اجزاء نماز كے اركان میں شمارہوتے ہیں یعنی یه كه اگر انسان انہیں انجام نه دے یا اس میں اضافه كردے تو اس كی نماز باطل ہوجائیگی چاہے جان بوجھ كر كرے یا غلطی سے،لیكن اس كے بر خلاف بقیه اجزاء كو اگرغلطی یا بھولے سے انجام نه دے یا اس میں اضافه كردے تو نماز باطل نہیں ہوگی۔

اس كے علاوه بعض ایسے امور ہیں جنكو انجام دینے سے حضور قلب(قلبی رجحان)میں اضافه ہوتاہے جس كے نتیجه میں نماز خداكی بارگاه میں شرف قبولیت پآتی ہے جیسے:

الف:نمازی كا آنكھوں كوبندنه كرنا۔

ب:انگلیوں،ہاتھوں سریا چہره كےبالوں سے نه كھیلنا۔

ج:حمد یاسوره یاذكر پڑھنے كے دوران كسی كی باتوں كو سننے كے لئے خاموشی اختیار نه كرنا۔

د:اور ان تمام كاموں سے جوخضوع اور خشوع كو ختم كرتے ہیں پرہیز كرنا۔

نماز كی ایك خاص شكل و صورت اور تركیب ہے كه اگر نمازی اس كی شكل وصورت میں خلل ایجاد كردے تو نماز ختم اور باطل ہوجاتی ہے اور ان خلل و موانع سے مراد :بولنا یاكلام كرنا قهقهه لگاكر ساتھ هنسنا(نه كه مسكرانا)دنیاوی كام كے لئے رونا،قبله سے روگردانی كرنا كھانا اور پینا ،نماز كی ظاہر شكل كو خراب كرنا،اور اركان نماز كو كم یازیاده كرنا ہیں، جنہیں مبطلات نماز بھی كهتے ہیں۔

۶۱

واجب نمازیں

سوال نمبر۱۰۲: واجب نمازیں كونسی ہیں؟

۱- یومیه نمازیں(روزانه كی نمازیں)۔

۲- نماز آیات۔

۳- نماز میت۔

۴- باپ كی قضا نمازیں۔

۵- خانه كعبه كے واجب طواف كی نماز۔

۶- وه نمازیں جو اجاره،نذر،عهد،اور قسم كے ذریعه واجب ہوتی ہیں۔

۶۲

مستحب نمازیں

سوال نمبر۱۰۳: مستحب نمازیں كونسی ہیں؟

۱-عیدفطر كی نماز(غیبت كے زمانه میں)۔ ۲- عید قربان كی نماز(غیبت كے زمانه میں)۔

۳- نماز وحشت۔۴- نماز جعفرطیار۔۵- نماز غفیله۔

۶- مہینه كی پهلی تاریخ كی نماز۔ ۷- روزانه كے نوافل۔

۸- نماز شب۔ ۹- نماز زیارت۔

۱۰- نماز تحیت مسجد(نماز داخله مسجد۔

۱۱- نماز شكر۔

۱۲- نماز باران(بارش ہونےكے لئے نماز پڑھنا۔

۱۳- حاجت پوری ہونے كی نماز۔

سوال نمبر۱۰۴:نمازی كے لباس كے كیا شرائط ہیں؟

۱-پاك ہو(نجس نه ہو)۔

۲- مباح ہو۔

۳- مردار كے اجزاء سےنه بنا ہو(حتی بیلٹ یاٹوپی بھی)۔

۴- حرام گوشت جانور سےنه بنا ہو(مثال كے طور پر چیتے یا لومڑی كی كھال سے نه بناہو)۔

۵- اگر نمازی مرد ہے تو اس كا لباس سونے یا خالص ریشم كا نه ہو اور سوناوغیره نه پهنے ہو (حتی سونے كی انگوٹھی)۔

۶۳

نمازی كے مكان

سوال نمبر۱۰۵: نمازی كے مكان (جگه)كے كیا شرائط ہیں؟

۱- مباح ہو(غصبی نه ہو)۔

۲- بے حركت ہو(جیسے گاڑی كس طرح حركت كی حالت میں نه ہو)۔

۳- اس جگه كی چھت اتنی نیچی نه ہو كه سیدھا كھڑانه ہو سكے یا اتنی كم نه ہو كه ركوع اور سجودكو صحیح طور پرانجام نه دے سكے۔

۴- وه جگه جہاں(سجده كی حالت میں) پیشانی ركھتاہےپاك ہو۔

۵- نمازی كی جگه اگر نجس ہے تو اتنی ترنه ہو كه اس كی رطوبت اس كے بدن یا لباس میں سرایت كرے (لیكن اگر خشك ہو تو كوئی حرج نہیں)۔

۶- نمازی كی پیشانی كی جگه اس كے قدموں كی جگه سطح سے چار ملی ہوئی انگلیوں سے زیاده اونچی یا نیچی نه ہو لیكن اگر زمین میں تھوڑی ڈھلان ہو تو كوئی حرج نہیں۔

۶۴

نماز میں حجاب كرنا

سوال نمبر۱۰۶: اگر كوئی خاتون نماز كے درمیان متوجه ہو كه اس كے بال چادر كے باہر ہیں تو ا سكی كیا ذمه داری ہے؟اور اگرنماز كے بعد پته چلے توكیا نماز صحیح ہے؟

تمام مراجع:( بهجت،تبریزی،وحید كے علاوه):اگر نماز كے درمیان متوجه ہوجاتی ہے تو فوراً بالوں كو چھپائے اور نماز صحیح ہےبشرطیكه چھپانے میں زیاده وقت نه لگےلیكن اگر نماز كے بعد پته چلے تو اس كی نماز صحیح ہے۔(۱)

تبریزی:اگر نماز كے درمیان پته چلےتو نماز باطل ہے لیكن اگر نماز كے بعد پته چلے تو نماز صحیح ہے۔(۲)

بهجت اور وحید:اگر نماز كے درمیان متوجه ہو جائے تو فوراً بالوں كوچھپائے اور احتیاط واجب كی بناءپر نماز كو تمام كرنے كے بعد دوباره پڑھے لیكن اگر نماز كے بعد متوجه ہو تو نماز صحیح ہے۔(۳)

مانتو(كوٹ)كے ساتھ نماز پڑھنا

سوال نمبر۱۰۷: كوٹ اور اسكاف كے ساتھ نماز پڑھنے كا كیا حكم ہے؟

تمام مراجع:اگر نماز میں بدن چھپانے كی واجب مقدار اور نمازی كے لباس كے شرائط كی رعایت كی گئی ہو تو اس طرح نماز پڑھنے میں كوئی اشكال نہیں ہے اگر چه نماز میں چادر كا استعمال بدن كو چھپانے كے لئے زیاده آسان اور بهتر ہے۔(۴)

نوٹ: نماز میں عورت کیلئےچھپانے كی واجب مقدار ،تمام بدن حتی سر كےبال سوائےچہره كو چھوڑكر اتنی مقدار جووضو میں دھوئی جاتی ہےاور ہاتھ كلائیوں اورپیرٹخنه تك لیكن اگر یقین حاصل كرنا ہو كه واجب مقدار چھپائی یا نہیں تو چہره كےاطراف اوركلائی كو تھوڑا نیچے تك چھپایاجائے (۵)

۶۵

پیركا چھپانا

سوال نمبر۱۰۸:آیا پیروں كے تلوے كو سجده كی حالت میں چھپاناواجب ہے؟

تمام مراجع :نہیں ،پیروں كے اوپری حصه اور تلوے كا چھپانا واجب نہیں ہے۔(۶)

نجس لباس

سوال نمبر۱۰۹: نمازكے بعد مجھے پته چلاكه میرابدن یالباس نجس تھا ایسی صوت میں میری نماز كا كیا حكم ہے؟

تمام مراجع:اگر نماز كے بعد پته چلے كه بدن یالباس نجس تھا تو نماز صحیح ہے۔(۷)

۶۶

حوالہ جات:

۱ ۔ توضیح المسائل مراجع،مسئله۷۹۲، خامنه ای،اجوبة الاستفتاءات،سوال۴۳۲،نوری، توضیح المسائل ،مسئله۷۹۳۔

۲ ۔ توضیح المسائل مراجع،مسئله۷۹۲۔

۳۔ توضیح المسائل ،مسئله۷۹۸، بهجت ،توضیح المسائل مسئله۶۶۵۔

۴۔ توضیح المسائل مراجع،مسئله۸۹۷۔

۵ ۔آیت الله مكارم كی نظر میں احتیاط واجب هے۔

۶ ۔امام،نوری،مكارم،فاضل،تعلیقات علی العروه،جلد۲،فصل فی الستروالساتر، وحید، سیستانی، تبریزی،منھاج الصالحین،مسئله۵۱۸،صافی،هدایة العباد،جلد۱، مسئله۶۶۱، بهجت، وسیلة النجاة،جلد۱،مسئله۶۲۵،اور دفترخامنه ای۔

۷۔ توضیح المسائل مراجع،مسئله۸۰۲، خامنه ای،اجوبة الاستفتاءات،سوال۳۰،نوری،توضیح المسائل ،مسئله ۸۰۳،وحید،توضیح المسائل مسئله۸۰۸۔

۶۷

لباس كی نجاست كابھول جانا

سوال نمبر۱۱۰: اگر كوئی شخص بھول جائے كه اس كا لباس یا بدن نجس تھا اور نماز پڑھ لے كیااس نماز كی قضا ہے یا نہیں؟

سیستانی كے علاوه تمام مراجع:نماز كو دوباره پڑھناہوگا اور اگر وقت گزرچكاہے تو اس كی قضاكرنی ہوگی۔(۱)

سیستانی:اگربھول، غفلت كی بناءپر ہو تو احتیاط واجب یه ہے كه نماز كو دوباره پڑھے اور اگر وقت گزرچكاہے تو اس كی قضا كرے ورنه نماز كادوباره پڑھنا ضروری نہیں ہے۔(۲)

اخبار(نیوز پیپر)پر نماز پڑھنا

سوال نمبر۱۱۱: جمعه كی نماز میں ایسے اخبار نیچے بچھاكرنماز پڑھنے كاكیا حكم ہے جس پرخدا كانام لكھا ہو ا ؟

تمام مراجع:جن چیزوں پركھڑاہونا اوربیٹھنا حرام ہے(جیسے وه اخبارفرش جس پر خداكانام لكھاہواہے )ان پرنماز نہیں پڑھنی چاهئے۔(۳)

فرش كی نجاست

سوال نمبر۱۱۲: اگر كمره كافرش نجس ہو توكیا اس پرنماز پڑھنا صحیح ہے؟سجده گاه كے بارے میں بھی كچھ بیان فرمائیں؟

تمام مراجع:اگرنجس فرش اتنا خشك ہو كه اس كی رطوبت بدن تك سرایت نہیں كر رہی ہے تو كوئی حرج نہیں، لیكن سجده كرنے كی جگه پاك ہونی چاهئے۔(۴)

۶۸

حوالہ جات:

۱ ۔ توضیح المسائل مراجع،مسئله۸۰۳، نوری،توضیح المسائل،مسئله ۸۰۴،وحید،توضیح المسائل مسئله۸۰۹۔

۲ ۔ توضیح المسائل مراجع،مسئله۸۰۳۔

۳ ۔حواله سابق،مسئله۸۸۳،نوری، توضیح المسائل مراجع،مسئله۸۸۴، وحید،توضیح المسائل مسئله۸۹۲،دفتر، خامنه ای۔

۴ ۔ توضیح المسائل مراجع،مسئله۸۸۵،نوری،توضیح المسائل،مسئله۸۸۹، وحید،توضیح المسائل مسئله۸۹۵،دفتر، خامنه ای۔

۶۹

نماز كا ركوع

سوال نمبر۱۱۳: كیانماز میں ركوع كے وقت ہاتھ كازانوپر ہونا ضروری ہےیا اگر زانوكےاوپر بھی ركھا جائے تو كوئی حرج نہیں؟

امام خمینی،بهجت،تبریزی،فاضل،صافی،نوری:ركوع كے وقت واجب ہے كه انسان اتنا خم ہو كه ہاتھ كی هتھیلی كو زانوپر ركھ سكے لیكن هتھیلی كازانوہی پر ركھناواجب نہیں ہے۔(۱)

مكارم:ركوع كرتے وقت واجب ہے كه اتنا خم ہوكه هتھیلی زانوپرركھی جاسكے اور هتھیلی كازانوپر ركھنااحتیاط كی بناء پر واجب ہے۔(۲)

سیستانی،وحید:ركوع كرتے وقت واجب ہے كه اتنا خم ہوں كه انگلیوں كےسرے كو زانوپرركھ سكے لیكن هتھیلی كازانوپر ركھنا واجب نہیں ہے۔(۳)

سجده گاه پر سركا دوبارركھنا

سوال نمبر۱۱۴: اگر سجده گاه پر دوبار سر پڑجائے توكیاحكم ہے؟

وحیدكے علاوه تمام مراجع:اگردوسری مرتبه بے اختیار سر سجده میں چلاجائے تو دونوں ایك ہی سجده حساب ہوگا۔(۴)

وحید:اگر سركو نہیں روك پائے اور بے اختیار سرسجده میں چلاجائے تواحتیاط واجب كی بناءپر دونوں ایك ہی سجده شمارنہیں ہوگا (اگرچه صرف ایك ہی سجده بجالایا گیاہے لهذااگرنماز ی نے ابھیذكرسجده نہیں پڑھاہو تو احتیاط واجب كی بناپر س قصدسم ذكر پڑھے كه اسے جو حكم دیاگیاہے (چاہے واجب ہو یا مستحب )۔(۵)

سجده میں ركاوٹ

سوال نمبر۱۱۵: اگرپیشانی كو سجده گاه پرركھتے وقت بال یاچادر كاكوئی حصه پیشانی اور سجده گاه كے درمیان حائل ہوجائے تو كیا حكم ہے؟

تمام مراجع:بال یاچادر كو پیشانی سے اس طرح هٹائیں كه پیشانی سجده گاه سے نه اٹھے اور سجده گا پیشانی كو مكمل طریقه سے ٹھہرجانے كے بعد سجده كے ذكر كو پڑھیں ۔البته اگر پیشانی كی واجب مقدار سجده گاه پرہو تو بال یاچادر كاهٹاناضروری نہیں ہے۔(۶)

سجده گاه

سوال نمبر۱۱۶: ایسی سجده گاه پر سجده كرنے كا كیاحكم ہے جوبهت زیاده میلی یا كالی ہوچكی ہو؟

تمام مراجع:پیشانی اور سجده گاه كے درمیان كوئی بھی چیز حائل نہیں ہونی چاهئے لهذا اگر میل اتنا ہو كه پیشانی سجده گاه سے مس نہیں ہویا یہی ہے تو سجده باطل ہے لیكن اگر صرف سجده گاه كا رنگ بدل گیاہے تو كوئی اشكال نہیں۔(۷)

پیشانی پر زخم

سوال نمبر۱۱۷:پیشانی كے بیچوں بیچ دانه یاپھنسی نكل آئی ہے جس سے سجده كرتے وقت خون نكل آتاہے ایسی حالت میں كس طرح سجده كیاجائے گا؟

تمام مراجع:پوری،پیشانی سجده كی جگه ہےلهذا آپكے سوال كے پیش نظر پیشانی كاوه حصه جو صحیح اورسالم ہو اس سے سجده كریں تاكه سجده گاه پرخون نه لگے۔(۸)

۷۰

حوالہ جات:

۱ ۔ توضیح المسائل مراجع،مسئله۱۰۲۲،اور۱۰۲۳،نوری،توضیح المسائل، مسئله۱۰۲۳،اور۱۰۲۴،دفتر خامنه ای۔

۲ ۔ توضیح المسائل مراجع،مسئله۱۰۲۳۔

۳ ۔آیت الله سیستانی،توضیح المسائل مراجع،مسئله۱۰۲۲اور۱۰۲۳، وحید،توضیح المسائل مسئله۱۰۳۱، ۱۰۳۲۔

۴ ۔ توضیح المسائل مراجع،مسئله۱۰۷۱،نوری،استفتاءات، جلد۱،سوال۱۳۰۔

۵ ۔توضیح المسائل،مسئله ۱۰۸۰۔

۶ ۔ توضیح المسائل مراجع،مسئله۱۰۸۰۔

۷ ۔ توضیح المسائل مراجع،مسئله۱۰۰۵، نوری،مسئله ۱۰۰۶،وحید،توضیح المسائل مسئله۱۰۱۴،خامنه ای، اجوبة الاستفتاءات،سوال۴۸۳۔

۸ ۔ مذكور حواله،نوری،توضیح المسائل ،مسئله۱۰۶۱؛ وحید،توضیح المسائل مسئله۱۰۶۹؛ خامنه ای،اجوبة الاستفتاءات،سوال۴۹۱۔

۷۱

نماز میں ذكر كادہرانا

سوال نمبر۱۱۸: كیا سوره حمد یا كسی اور سوره كے جملوں یانماز كے كسی ذكركو كئی مرتبه دہرانے سے نماز میں اشكال تو نہیں ؟

تمام مراجع:سوره حمد اور سوره كی آیتوں یا ركوع سجود اور تسبیحات اربعه كے ذكر كو جزءہونے كےقصد كے بلكه احتیاط یاثواب كے لئے دہرانے میں كوئی حرج نہیں بشرطیكه وسواس كی حدتك نه پهنچ جائے۔(۱)

تسبیحات اربعه

سوال نمبر۱۱۹: كیاجاں بوجھ كر تسبیحات اربعه كو تین بار سے كم یازیاده پڑھاجاسكتاہے؟

تمام مراجع:آیت الله(فاضل كے علاوه)تسبیحات اربعه كا ایك مرتبه پڑھنا كافی ہے لیكن بهتر ہے كه تین بارپڑھی جائے اور ذكر كی نیت سے پڑھنے میں كوئی اشكال نہیں۔(۲)

آیت الله فاضل:احتیاط واجب یه ہے كه تسبیحات اربعه كو تین بارپڑھاجائے۔(۳)

نماز كا سلام

سوال نمبر۱۲۰:كیا نمازكے سلام كے لئے اتنا كهنا كافی ہے “ السلام علیكم ورحمة الله وبركاتة ”یا اس سےپهلے والےدوسلام كابھی پڑھنا ضروری ہے؟۔

تمام مراجع:جی ہاں،كافی ہے لیكن بهترہے كه اس سے پهلے والے دوسلام بھی پڑھے جائیں۔(۴)

۷۲

حوالہ جات:

۱ ۔ توضیح المسائل مراجع،مسئله۱۰۰۵، نوری،مسئله ۱۰۰۶،وحید،توضیح المسائل مسئله۱۰۱۴،خامنه ای، اجوبة الاستفتاءات،سوال۴۸۳۔

۲ ۔ توضیح المسائل مراجع،مسئله۱۰۶۶، نوری،توضیح املسائل ،مسئله ۱۰۶،وحید،توضیح المسائل مسئله۱۰۷۵۔

۳ ۔ توضیح المسائل مراجع،مسئله۱۰۰۵۔

۴ ۔ توضیح المسائل مراجع،مسئله۱۱۰۵؛آیت الله وحید،توضیح المسائل، مسئله۱۱۱۴؛نوری،توضیح المسائل ،مسئله ۱۱۰۶اورآیت الله خامنه ای، صاحب كا دفتر۔

۷۳

نماز اور سونے كے زیورات

سوال نمبر۱۲۱: مردكے لئے سونے كی زنجیر او رانگوٹھی پهن كر نماز پڑھنا كیسا ہے ؟

تمام مراجع:(آیت الله خامنه ای كےسوا)ایسی حالت میں نماز باطل ہے۔(۱)

آیت الله خامنه ای:احتیاط واجب كی بناپر نماز باطل ہے۔(۲)

خوآتین كی نماز

سوال نمبر۱۲۲: كیاخوآتین كو نماز میں مردوں كے پیچھے ہی كھڑاہونا چاهئے؟

امام خمینی،بهجت و صافی ،نوری:نہیں اگر آگے بھی كھڑی ہوتی ہیں تو كوئی حرج نہیں لیكن بهترہے كه عورت مردكے پیچھے كھڑی ہو۔(۳)

آیت الله تبریزی و خامنه ای:عورت اور مرد كے درمیان كم سے كم ایك بالشت كافاصله ہونا چاهئےاور اس فاصله كا لحاظ كرتے ہوئے اگر عورت مرد كےآگےبھی كھڑی ہوتی ہے تو اس كی نماز صحیح ہے۔(۴)

آیت الله فاضل ومكارم:عورت مردكے پیچھے ہی كھڑی ہو،نہیں تو اس كی نمازباطل ہے اوراس سلسله میں محرم نامحرم كے درمیان بھی كوئی فرق نہیں ہے۔(۵)

آیت الله سیستانی:احتیاط لازم كی بناءپر عورت مردكے پیچھے كھڑی ہو اور اس سلسله میں محرم و نامحرم كے درمیان كوئی فرق نہیں ہے ۔(۶)

آیت الله وحید:عورت اور مرد كے درمیان كم سے كم ایك بالشت كافاصله ہونا چاهئے لیكن اگر عورت مرد كے برابر یا اسے كےآگے (ایك بالشت سے كم فاصلے)پركھڑی ہو اور دونوں نے ایك ساتھ نماز شروع كی ہو تو انہیں پھر سے نماز پڑھنی ہوگی۔(۷)

۷۴

حوالہ جات:

۱۔ توضیح المسائل مراجع،مسئله۸۳۲؛ آیت الله نوری،مسئله ۸۳۳؛وحید،توضیح المسائل مسئله۸۳۸۔

۲ ۔آیت الله خامنه ای، اجوبة الاستفتاءات،سوال۴۴۲۔

۳ ۔ توضیح المسائل مراجع،مسئله۸۸۶؛نوری،توضیح المسائل مسئله۹ ۸۸۷۔

۴ ۔ توضیح المسائل مراجع،مسئله۸۸۶؛آیت الله خامنه ای، اجوبة الاستفتاءات،سوال۳۷۴۔

۵ ۔ توضیح المسائل مراجع،مسئله۸۸۶۔

۶ ۔ توضیح المسائل مراجع،مسئله۸۸۶۔

۷ ۔آیت الله وحید،توضیح المسائل مسئله۸۹۵اور۸۹۶۔

۷۵

نماز میں حركت كرنا

سوال نمبر۱۲۳: اگرنمازمیں حمد یاسوره پڑھتے وقت اچانك دھكالگنے سے بے اختیار حركت ہوجائے اسكی نماز كاكیا حكم ہے؟

تمام مراجع:اگر نماز كی حالت سے خارج نہیں ہواہے تو اس كی نماز باطل نہیں ہے لیكن وه ذكر جوحركت كی حالت میں كها ہے(احتیاط واجب كی بناءپر)اسے سكون كی حالت میں دوباره پڑھے۔(۱)

نوٹ:ذكر كا دوباره پڑھنا آیت الله سیستانی،تبریزی،وحیدكی نظر میں احتیاط مستحب ہے۔

جهازمیں نمازكا پڑھنا

سوال نمبر۱۲۴ :اڑتے ہوئےجهاز یا چلتی ہوئی ٹرین میں نماز پڑھناكیسا ہے؟

تمام مراجع:نماز پڑھنے كی جگه بے حركت ہونی چاهئے ۔ جی ہاں،اگر وقت نه ہو یا دوسری ضرورت كے تحت مجبور ہیں كه جهازیا ٹرین میں ہی نمازپڑھیں جہاں تك ہوسكےٹھہراؤ اء اور قبله كی رعایت كی جائے اور قبله كی طرف گھومتے وقت كوئی چیز نه پڑھی جائے۔(۲)

نمازكےنامناسب حالات

سوال نمبر۱۲۵: كس حالت میں انسان سے نمازساقط ہوجاتی؟

تمام مراجع:كسی بھی حالت میں نماز انسان سے ساقط نہیں ہوتی

لهذا اگر كھڑاہو كر نماز نہیں پڑھ سكتاتوبیٹھ كرپڑھے بیٹھ كرنہیں پڑھ سكتاتو لیٹ كر داهنے كروٹ قبله روہوكرپڑھے

اگر دائیں كروٹ پر بھی نہیں پڑھ سكتا توبائیں كروٹ پر پڑھے

اگر اس كروٹ پربھی نہیں پڑھ سكتا تو سیدھا لیٹ جائے اس طرح سے كه پیروں كے تلوے قبله كی طرف ہوں،یہاں تك كه بس یاجهاز میں بھی اگر وقت تنگ ہے تو نماز پڑھنی ہوگی۔ البته ركوع وسجود اور قبله كی جہاں تك سوسكے رعایت كرنی ہوگی۔(۳)

نماز میں كھانا

سوال نمبر۱۲۶: نماز كے دوران اگر دانتوں میں پھنسی غذا كے ذرات نگل لئے جائیں تو كیا نماز باطل ہوجائےگی؟

تمام مراجع:(امام خمینی اورآیت الله فاضل،نوری كے سوا)دانتوں میں پھنسی غذا كے ذرات كو نگلنے سے نماز باطل نہیں ہوتی بلكه اگر شكر كی ڈلی یا اس جیسی چیزمنھ میں ره جائے اور نماز كی حالت میں آہسته آہسته پگھل كر اس كی مٹھاس حلق میں چلی جائے تب بھی نماز باطل نہیں ہوتی۔(۴)

امام خمینی اورآیت الله فاضل:دانتوں میں پھنسی عذا كے ذرات كو نگلنے سے نماز باطل نہیں ہوتی لیكن اگر شكركی ڈلی اور اس جیسی كوئی چیز منھ میں ره جائے جو نماز پڑھتے وقت آہسته آہسته گھل كر حلق میں چلی جائے تو نماز میں اشكال ہے۔(۵)

آیت الله نوری:احتیاط واجب یه ہے كه نماز كے دوران دانتوں میں پھنسی غذا كےذرات نه نگلے جائیں لیكن اگرشكركی ڈلی،اور اس جیسی كوئی چیز منھ میں ره جائےجو آہسته آهست گھل كر حلق میں جارہو ہے تو نماز صحیح ہے اور نماز میں كوئی اشكال نہیں ہے ۔(۶)

۷۶

حوالہ جات:

۱ ۔ توضیح المسائل مراجع،مسئله۹۶۸؛آیت الله نوری،مسئله ۹۶۵؛وحید،توضیح المسائل مسئله۹۷۷۔

۲ ۔ توضیح المسائل مراجع،مسئله۸۸۰؛ اجوبه ۳۸۸؛آیت الله نوری، توضیح المسائل ،مسئله۸۸۱ ؛وحید،توضیح المسائل ،مسئله۸۸۷ ۔

۳ ۔ توضیح المسائل مراجع،مسئله۹۷۱؛آیت الله نوری،مسئله توضیح المسائل، مسئله۹۷۱؛وحید،توضیح المسائل ،مسئله۹۷۸،اور آیت الله خامنه ای، كا دفتر۔

۴ ۔ توضیح المسائل مراجع،مسئله۱۱۵۵؛آیت الله وحید،توضیح المسائل ،مسئله۱۱۶۳،اورآیت الله خامنه ای، كا دفتر۔

۵ ۔ توضیح المسائل مراجع،مسئله۱۱۵۵۔

۶ ۔آیت الله نوری،توضیح المسائل ،مسئله ۱۱۵۶۔

۷۷

نماز كے دوران خیالوں میں كھوجانا

سوال نمبر۱۲۷: كیانماز كے دوران حمد و سوره پڑھتے وقت خیالوں میں كھوجانے سے نماز باطل ہوجاتی ہے؟

تمام مراجع:خیالوں میں كھوجانے یا مختلف افكار میں غرق ہوجانے سے نماز باطل نہیں ہوتی مگریه كه اس قدرغافل ہوجائیں كه اگر اس سے سوال كیا جائے كه كیاكررہے ہو تو جواب نه دے سكے كه نماز پڑھ رہاہوں۔(۱)

حوالہ:

(۱)-توضیح المسائل مراجع،مسئله۹۴۵؛آیت الله نوری،توضیح المسائل، مسئله۹۴۶؛وحید،توضیح المسائل مسئله۹۵۴۔

۷۸

نماز میں شك

سوال نمبر۱۲۸: محل اور جگه سے گزرجانے كے بعد شك كرنےكو مثال كے ذریعه بیان كریں؟

تمام مراجع:محل اور جگه سے گزرجانے كے بعد شك كرنے كا مطلب یه ہے كه سوره پڑھتے وقت شك كرے كه الحمد كو صحیح پڑھایانہیں یا ركوع میں شك كر ےكه سوره صحیح پڑھایا نہیں۔ سجده میں شك كرے كه ركوع صحیح انجام دیایانہیں ،سلام كے بعد شك كرے كه تشهد پڑھایانہیں وغیره ان تمام موارد میں اپنے شك كی پروانه كی جائے نماز پوری كرے اور نماز صحیح ہے۔(۱)

بهت شك كرنے والا(كثیر الشك)

سوال نمبر۱۲۹: جولوگ جونماز میں بهت زیاده شك كرتے ہیں انكا نماز میں شرعی وظیفه كیا ہے؟

تمام مراجع:كثیر الشك اسے كهتے ہیں جومسلسل تین نمازیں بغیر شك كے نہیں پڑھ سكتاایسی حالت میں اسے اپنے شك كی پروا نہیں كرنی چاهئے،یعنی جس طرف اس كا فائده ہو اس كو انتخاب كرے مثال كے طورپر اگر صبح كی نمازمیں دوسراورتیسری ركعت كے درمیان شك كررہاہے توكہے كه ۲ہی ركعت پڑھی ہے اور اگر سجده اور ركوع كو انجام دینے میں شك كررہاہے تو كہے كه انجام دیا ہے۔(۲)

حوالہ جات:

۱- توضیح المسائل مراجع،مسئله۱۱۶۸۹؛آیت الله نوری،توضیح المسائل، مسئله۱۱۷۰۔

۲- توضیح المسائل مراجع،مسئله۱۱۸۵۶؛آیت الله خامنه ای اجوبة الاستفتاءات، سوال۵۱۸؛وحید،توضیح المسائل ،مسئله۱۱۹۳؛ نوری،توضیح المسائل، مسئله۱۱۸۵۶۔

۷۹

نماز احتیاط

سوال نمبر۱۳۰: نماز احتیاط پڑھنے كا طریقه بیان كریں؟

تمام مراجع:جس شخص پرنماز احتیاط واجب ہووه سلام كے بعد فوراًنماز احتیاط كی نیت كركے تكبیرة الاحرام كہے اور صرف سوره حمد كو پڑھے پھر ركوع اور سجده كرے،دوسرے سجده كے بعد اگر ایك ركعت نماز احتیاط پڑھناتھی تو تشهد اور سلام پڑھے اور اگر دو ركعت اس پرواجب ہے تو دوسری ركعت بھی پهلی ركعت كی طرح انجام دیكر تشهد اورسلام پڑھے۔نماز احتیاط میں حمد كے علاو كوئی اورسوره اور قنوت كو نہیں ہے اور اس كی نیت بھی زبان پر نہیں لانا چاهئے اور احتیاط واجب كی بناءپر سوره حمد یہاں تك كه بسم الله بھی بهت آہسته پڑھنا ہوگا اور اصل نماز اور نماز احتیاط كے درمیان كوئی ایساكام بھی انجام نه دےجو نماز كو باطل كرتاہے۔(۱)

حوالہ:

۱-توضیح المسائل مراجع،مسئله ۱۲۱۵؛آیت الله وحید ،توضیح المسائل،مسئله ۵،۱۲۲۴؛نوری،توضیح المسائل،مسئله۱۲۱۶۷ اور خامنه ای كادفتر۔

۸۰