تفسير راہنما جلد ۲

 تفسير راہنما0%

 تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 749

 تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 749
مشاہدے: 143726
ڈاؤنلوڈ: 4080


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 749 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 143726 / ڈاؤنلوڈ: 4080
سائز سائز سائز
 تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 2

مؤلف:
اردو

آزمانے اور انكى تو انائيوں كو پركھنے سے پہلے ہى ان پر بھروسہ كر لينے سے پرہيز لازم ہے_فلما فصل طالوت بالجنود

حضرت طالوت (ع) نے ايك كامياب كمانڈر (زادہ بسطة فى العلم و الجسم) ہونے كى حيثيت سے افواج كى آزمائش سے قبل انہيں اپنى طرف منسوب نہ كيا _

٨_ ميدان كارزار ميں قدم ركھنے سے پہلے سپہ سالار كيلئے اس بات كا انداز لگانا اور آزمائش كرلينا ضرورى ہے كہ اسكى افواج كس حد تك اسكى فرمانبردار اور اطاعت گزار اور كس حد تك استقامت دكھاسكتى ہيں _فلما فصل قال انّص الله مبتليكم بنهر

٩_ حضرت طالوت (ع) نے لشكر پر واضح كرديا كہ اگر انہوں نے نہر سے پانى پى ليا تو ميرے ساتھ انكا كوئي تعلق نہيں ہوگا اور ان كے اور آپ كے درميان جدائي ہوجائے گى _فمن شرب منه فليس مني

١٠_ حضرت طالوت (ع) نے لشكر والوں كو يہ بتاديا كہ اگر تم نہر سے پانى پينے سے چشم پوشى كرلوگے تو تمہارا ميرے ساتھ تعلق ہوگا_و من لم يطعمه فانه منّي

١١_جنہوں نے صرف ايك چلوپانى پيا انہيں اگر چہ حضرت طالوت (ع) سے نسبت نہيں تھى ليكن انہيں لشكر سے بھى خارج نہ كيا گيا _فمن شرب منه فليس منى ومن لم يطعمه فانه منى الا من اغترف غرفة ً بيد ه

كلمہ '' الا''، '' فمن شرب ''سے استثنا ہے_ لہذا حضرت طالوت(ع) كے لشكر كے تين گروہ بنتے ہيں (١) پينے والے (٢) بالكل نہ پينے والے (٣) صرف ايك چلوپينے والے پہلے اور دوسرے گروہ كا حكم واضح ہے ليكن تيسرا گروہ چونكہ اس نے پانى كو پيا لہذا '' منّي'' (مجھ سے ہے) كے دائرے ميں نہيں آتا اور چونكہ اس نے سيراب ہوكر نہيں پيا اسلئے '' ليس مني''(مجھ سے نہيں ہے) كے زمرے ميں بھى نہيں آتا_

١٢_ حضرت طالوت (ع) نے خدائي آزمائش كى بناپر بعض سپاہيوں كو لشكر سے نكال ديا_فمن شرب منه فليس مني

١٣_ افراد كى آزمائش كرنا اور بے كار عملے كو نكال دينا ايك لائق ناظم و سپہ سالار كى ذمہ دارى ہے_ان الله مبتليكم بنهر فمن شرب منه فليس مني حضرت طالوت (ع) نے فوج كى آزمائش كى اور پھر كامياب نہ ہونے والوں كو فوج سے نكال باہر كيا_

۲۲۱

١٤ _ حضرت طالوت (ع) كے منع كرنے كے باوجود لشكر كى اكثريت نے نہر سے پانى پى ليا اور امتحان الہى ميں كاميابى سے ہمكنار نہ ہوسكے_فشربوا منه الا قليلاً

١٥_ باوجود اس كے كہ لشكر كى اكثريت نے حضرت طالوت (ع) كى نافرمانى كى اور آپ (ع) نے انہيں فوج سے نكال باہر كيا ليكن پھر بھى تجاوز گروں سے برسر پيكار ہونے ميں حضرت طالوت (ع) كے عزم ميں كوئي تبديلى نہ آئي _

فشربوا منه الا قليلا منهم فلما جاوزه

١٦ _ فوجى كاروائي ميں بڑے لشكر كى بجائے اچھا اور قابل لشكر بہتر و برتر ہے _فشربوا منه الا قليلاً منهم فلما جاوزه هو والذين آمنوا معه كيونكہ حضرت طالوت(ع) نے آزمائش كے بعد اكثريت كو لشكر سے نكال باہر كيا تھا ليكن اسى كم تعداد ( مگر اچھى فوج) كے ساتھ جنگ جيت گئے_

١٧_حضرت طالوت (ع) كے بعض ہمراہيوں كى طرف سے نہر عبور كرنے كے بعد جالوت كے عظيم لشكر كو ديكھ كر اس سے برسرپيكار ہونے سے اپنى ناتوانى كا اظہار _فلما جاوزه هو و الذين آمنوا معه قالوا لا طاقة لنا اليوم بجالوت و جنوده

١٨_ صرف و ہ اقليت جو تشنگى كى آزمائش ميں كامياب ہوئي حضرت طالوت(ع) كے ہمراہ نہر عبور كرسكي_

فشربوا منه الا قليلا منهم فلما جاوزه هو والذين آمنوا معه

١٩_ جالوت، حضرت موسي (ع) كے زمانے كے بعد بنى اسرائيل كا ستمگر اور ظالم حكمران تھا_

لا طاقة لنا اليوم بجالوت

٢٠_ سپاہ دشمن كى ہيبت، نبردآزمائي كے عزم و ارادہ ميں تزلزل كا موجب ہے*قالوا لا طاقة لنا اليوم بجالوت

٢١_ حضرت طالوت (ع) كے لشكر ميں خدا تعالى كى ملاقات ( روز قيامت) كا يقين ركھنے والے، مضطرب دلوں ميں اميد كى شمع روشن كرتے ہيں _قال الذين يظنون انهم ملاقوا الله كم من فئة قليلة غلبت فئة كثيرة

٢٢_افواج كى كمى كے باوجود قيامت پر ايمان ركھنے والے دشمن خدا كے مقابلے ميں پائيدارى اور ثبات قدم كا عزم كئے ہوئے ہيں _

۲۲۲

قال الذين يظنون غلبت فئة كثيرة

٢٣_ خدا كى ملاقات (روز قيامت) كا گمان، دشمن كے مقابلے ميں انسان كى پائيدارى كا سبب ہے_

قال الذين يظنون غلبت فئة كثيرة اس بناپر كہ ''يظنون'' كا معنى گمان ہو_

٢٤_ خدا كى ملاقات ( روز قيامت) كا اعتقاد ايمان كا اعلي مرتبہ ہے _والذين آمنوا معه قالوا لا طاقة لنا قال الذين يظنون غلبت فئة كثيرة نہر سے گزرنے والے سب اہل ايمان تھے ليكن اظہار عجز كئے بغير دشمن كے مقابلے كيلئے صرف وہى لوگ تيار ہوئے جو خدا كى ملاقات كا عقيدہ ركھتے تھے_ اس كا مطلب يہ ہے كہ خدا كى ملاقات پر ايمان ركھنا ايمان كا وہ بلند مرتبہ ہے جو انسان كو الہى ذمہ داريوں كے انجام دينے ميں ثابت قدم ركھتاہے_

٢٥_بعض اوقات ايسا بھى ہوا كہ چھوٹا مگر ثابت قدم لشكر اذن خدا سے بڑے لشكر پر غالب آگيا _

كم من فئة قليلة غلبت فئةً كثيرة

٢٦_ يہ باور كرلينا كہ اچھا لشكر اگر چہ چھوٹا ہى ہو بڑے لشكر پر غالب آسكتاہے ، افواج كى تسكين كا باعث ہوتاہے_

كم من فئة قليلة غلبت فئة كثيرة خدا تعالى كى ملاقات كا عقيدہ ركھنے والوں (الذين يظنون ...) نے دوسروں سے يوں كہا ( كم من ...) تا كہ انہيں دشمن كے مقابلے كيلئے آمادہ كرسكيں اور ان كے دلوں سے خوف و ہراس كو مٹاديں _

٢٧_خدا كى ملاقات كا عقيدہ ركھنے والے جنگ ميں كاميابى كو خدا وند متعال كى طرف سے سمجھتے ہيں _

قال الذين يظنون غلبت فئة كثيرة باذن الله

٢٨_ اجتماعى و معاشرتى حوادث و تحولات پر اذن خدا كى حاكميت_كم من فئة قليلة غلبت فئة كثيرة باذن الله

دشمن كے مقابلے ميں كاميابى اور پھر اس كے نتيجے ميں دين خدا كى حاكميت ايك ايسى معاشرتى تبديلى ہے كہ جو خدا كے ارادہ و حاكميت ( باذن اللہ ) كے تحت رونما ہوتى ہے_

٢٩_ خدا وند متعال صبر كرنے والوں كا يار و مددگار ہے_

۲۲۳

والله مع الصابرين

٣٠_ جنگ ميں كاميابى استقامت اور ثابت قدمى كے ساتھ ہوتى ہے نہ كہ بڑے لشكر كے ساتھ _

كم من فئة والله مع الصابرين يہ جملہ (واللہ ...) گويا چھوٹے گروہ كے بڑے گروہ پر غالب آنے كى شرط ہے_

٣١_ صبر و استقامت سے جنگ لڑنے والوں كو خدا وند عالم كى جانب سے دشمن پر كاميابى اور غلبے كا اذن حاصل ہے_*كم من فئة ...باذن الله و الله مع الصابرين يہ جملہ (واللہ مع الصابرين) ممكن ہے (باذن اللہ )كا بيان ہو يعنى ميدان كارزار ميں صبر كرنے والے كاميابى اور غلبہ كيلئے اذن الہى كے حصول كا سبب بنتے ہيں _

٣٢_ نہر سے گزرنے كے بعد حضرت طالوت (ع) كى ہمراہى سے اظہار ناتوانى كرنے والے وہى لوگ تھے جنہوں نے ايك چلو پانى پيا تھا_الا من اغترف غرفة بيده قالوا لا طاقة لنا

امام باقر (ع) اس آيت كے متعلق فرماتے ہيں : قال الذين اغترفوا جن لوگوں نے چلو بھر پانى پيا تھا وہ كہنے لگے( لا طاقة لنا اليوم بجالوت) ...(١)

٣٣_حضرت طالوت (ع) كے ہمركاب ہوكر آخر دم تك لڑنے والے وہى لوگ تھے جنہوں نے چلو بھر پانى بھى نہيں پيا تھا_فشربوا منه الا قليلاً قال الذين يظنون امام باقر (ع) مذكورہ آيت كے متعلق فرماتے ہيں : قال الذين لم يغترفوا''كم من فئة قليلة ...'' (٢)جن لوگوں نے چلو بھر پانى بھى نہ پيا تھا ان كا كہنا تھا : كم من فئة قليلة

٣٤_حضرت طالوت(ع) كے جن انصار نے بالكل پانى نہيں پيا تھا انكى تعداد ٣١٣ تھي_فشربوا منه الا قليلا

امام باقر (ع) فرماتے ہيں :فشربوا منه الا ثلاثمأة وثلاثة عشررجلاً ...سب لوگوں نے نہر سے پانى پى ليا سوائے ٣١٣ افراد كے (٣)

آزمائش آزمائش كا معيار ١٦;آزمائش كى اہميت ٨

استقامت : استقامت كے اثرات ٢٥،٣٠،٣١; استقامت كے عوامل ٢٣

____________________

١) و٢)و٣) كافى ج ٨ ص ٣١٦ ح ٤٩٨ نور الثقلين ج ١ ص ٢٥١ح ٩٩٦_

۲۲۴

اطمينان: اطمينان كے عوامل٢١ ، ٢٦

امتحان:امتحان كافلسفہ ٩ ، ١٠ ، ١٢ ، ١٣;امتحان كى اقسام ٤;امتحان كى اہميت ٧ ، ٨،١٨;پانى كےذريعے امتحان٢ ، ٤

انتخاب: انتخاب كا معيار ٩،١٠، ١٢، ١٣

ايمان: آخرت پر ايمان لانے كے نفسياتى اثرات ٢٢; ايمان كے اثرات ٢١،٢٢، ٢٣، ٢٦، ٢٧; ايمان كے مراتب ٢٤;خدا كى ملاقات پر ايمان٢١ ،٢٣ ، ٢٤ ، ٢٧;قيامت پر ايمان ٢١،٢٢ ، ٢٣

بنى اسرائيل: بنى اسرائيل كا تابوت ٣;بنى اسرائيل كى آزمائش ٢،٤،٦،١١،١٢،١٤ ،١٨; بنى اسرائيل كى تاريخ ١،٢،٣،٤،٥،٩،١٠،١١،٢ ١،١٤، ١٧ ،١٩، ٣٢ ، ٣٣ ، ٣٤;بنى اسرائيل كى ناتوانى ١٧ ، ٣٢;بنى اسرائيل كى نافرمانى ١١، ١٤، ١٥ ، ٣٢

جالوت : جالوت كا ظلم ١٩; جالوت كى حكومت ١٩; جالوت كى رہبرى ١٩

جانچنا : جانچنے كى اہميت ٨ جانچنے كا معيار ١٦

جنگ: جنگ كى سپہ سالارى ٨،٩،١٠;جنگ ميں استقامت ٢٣ ، ٣٠;جنگ ميں سستى كے عوامل ٢٠;جنگ ميں كاميابى كے عوامل ٢٦ ، ٢٧

جہاد: جہاد دشمنوں كے ساتھ ٣، ٥، ١٥;جہاد ميں استقامت ٢٢; جہاد ميں شكست كے عوامل ٢٠; جہاد ميں كاميابى كے عوامل ٢٥ ، ٣٠

حضرت طالوت (ع) : طالوت (ع) كا جہاد ١٥; طالوت (ع) كى اطاعت ٤ ، ٥;طالوت (ع) كى رہبرى ٣;طالوت (ع) كى سپاہ ٦، ٩ ، ١٠ ، ١١ ، ١٢ ، ١٤ ، ١٥ ، ١٧ ، ١٨ ، ٢١ ، ٣٢ ، ٣٣ ، ٣٤; طالوت (ع) كى سپہ سالارى ١ ، ٢

خدا تعالى: خدا تعالى كا اذن ٢٥ ، ٢٨ ، ٣١;خدا تعالى كى امداد ٢٩;خدا تعالى كى حاكميت ٢٨;خدا تعالى كى سنتيں ٢٥

خوف: خوف كے اثرات ٢٠;ناپسنديدہ خوف ٢٠

روايت ٣٢ ، ٣٣ ، ٣٤

صابرين: صابرين كے فضائل ٢٩

صبر: صبر كے اثرات ٣١

۲۲۵

فوجى تيارى :٣

قدر و قيمت : قدر و قيمت كامعيار ١٦

مجاہدين : صابر مجاہدين ٣١

معاشرہ: معاشرے كے تحولات ٢٨

وَلَمَّا بَرَزُواْ لِجَالُوتَ وَجُنُودِهِ قَالُواْ رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ (٢٥٠)

او ريہ لوگ جب جالوت او راس كے لشكروں كے مقابلے كے لئے نكلے تو انھوں نے كہا كہ خدا يا ہميں بے پناہ صبر عطا فرما ہمارے قدموں كو ثبات دے اور ہميں كافروں كے مقابلہ ميں نصرت عطا فرما_

١_ حضرت طالوت (ع) كے چنے ہوئے جنگجوؤں كى جب جالوت سے مڈبھيڑ ہوئي تو انہوں نے خدا تعالى سے صبر ، ثابت قدمى اور كافروں كے خلاف نصرت كى در خواست كى _ولما برزوا وانصرنا على القوم الكافرين

٢_ دشمن كے ساتھ لڑتے وقت خدا وند متعال سے مناجات كرنے كى ضرورت_و لما برزوا لجالوت و جنوده قالوا ربّنا

٣_ حضرت طالوت (ع) كى قليل فوج نصرت الہى كى اميد كے ساتھ جالوت كى افواج كے مقابلے ميں گئي_

و لما برزوا لجالوت و انصرنا على القوم الكافرين

٤_ افواج كى ثابت قدمي، جنگ ميں انكى صبر و استقامت كا نتيجہ اور نصرت الہى كا پيش خيمہ ہے_*

قالوا ربنا افرغ وانصرنا على القوم الكافرين

۲۲۶

اس بناپر كہ ان تين دعائيہ جملوں ميں سے ہر ايك بعد والے كا پيش خيمہ ہو يعنى صبر، ثابت قدمى كا اور ثابت قدمى نصرت و كامرانى كا پيش خيمہ ہو_

٥ _ جالوت اور اسكى افواج سب كافر تھے_و لما برزوا لجالوت و جنوده و انصرنا على القوم الكافرين

٦_ جالوت اپنى افواج كى پہلى صف ميں تھا_*و لما برزوا لجالوت و جنوده

كيونكہ جالوت كا ذكر پہلے آياہے اور اس كا معني يہ ہے كہ مومنين كا پہلے جالوت كے ساتھ اور اس كے بعد اسكى فواج كے ساتھ آمنا سامنا ہوا اور اس كا لازمہ يہ ہے كہ جالوت پہلى صف ميں تھا_

استقامت: استقامت كى اہميت ١

امداد: غيبى امداد ١ ، ٣

جالوت: جالوت كا كفر ٥; جالوت كى جنگ ٦;جالوت كى سپاہ ٥;جالوت كى سپہ سالارى ٦;جالوت كے خلاف جہاد ٣

جہاد : جہاد دشمنوں كے خلاف ٢;جہاد ميں پر اميد ہونا ٣;جہاد ميں دعا ٢;جہاد ميں كاميابى كے عوامل ٣ ، ٤

حضرت طالوت (ع) : طالوت (ع) كا جہاد ١ ، ٣;طالوت (ع) كى سپاہ كى دعا ١

خدا تعالى: خدا تعالى كى امداد كا پيش خيمہ ٤

صبر: صبر كى اہميت١ كفار٥

مجاہدين : مجاہدين كا صبر ٤;مجاہدين كى استقامت ٤

۲۲۷

فَهَزَمُوهُم بِإِذْنِ اللّهِ وَقَتَلَ دَاوُدُ جَالُوتَ وَآتَاهُ اللّهُ الْمُلْكَ وَالْحِكْمَةَ وَعَلَّمَهُ مِمَّا يَشَاء وَلَوْلاَ دَفْعُ اللّهِ النَّاسَ بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ لَّفَسَدَتِ الأَرْضُ وَلَكِنَّ اللّهَ ذُو فَضْلٍ عَلَى الْعَالَمِينَ (٢٥١)

نتيجہ يہ ہوا كہ ان لوگوں نے جالوت كے لشكر كو خدا كے حكم سے شكست دے دى اور داؤد نے جالوت كو قتل كرديا او رالله نے انھيں ملك اور حكمت عطا كردى اور اپنے علم سے جس قدر چاہا ديد يا اور اگر اسى طرح خدا بعض كو بعض سے نہ روكتا رہتا تو سارى زمين ميں فساد پھيل جاتا ليكن خدا عالمين پر بڑا فضل كرنے والا ہے _

١_صبر و استقامت ، ثابت قدمى اور نصرت الہى دشمن كے خلاف كاميابى كے عوامل ميں سے ہيں _

قالوا ربنا افرغ علينا صبرا فهزموهم باذن الله (فهزموهم ) كى فائ تفريع كا مطلب يہ نكلتاہے كہ اہل ايمان كى كاميابى اور لشكر جالوت كى شكست كے عوامل يہى گذشتہ چيزيں ( صبر و استقامت، ثابت قدمى اور ...) تھيں _

٢_ حق كے محاذ پر لڑنے والوں كى كاميابى ميں دعا كا كردار_قالوا ربنا فهزموهم باذن الله

٣_ حركت اور عملى اقدام، دعا اور اسكى قبوليت كا پيش خيمہ ہے_

و لمّا برزوا قالوا ربنا فهزموهم حضرت طالوت (ع) پر ايمان لانے والوں نے صرف دعا نہيں كى بلكہ پہلے عمل كيا اور اپنے آپ كو جنگ كيلئے تيار كيا پھر دعا كى تو وہ قبول ہوئي _

۲۲۸

٤_ اذن الہى سے حضرت طالوت (ع) كى قليل فوج كے مقابلے ميں افواج جالوت كى شكست وريخت_

فهزموهم باذن الله

٥_ افواج طالوت (ع) كى دعا و مناجات كى قبولى سپاہ جالوت كى شكست اور ہزيمت پر منتج ہوئي _

قالوا ربنا و انصرنا على القوم الكافرين فهزموهم باذن الله

٦_ كاميابى و ناكامى پر اذن الہى كى حاكميت_فهزموهم باذن الله

كيونكہ كلمہ (باذن اللہ ) كا تعلق (ہزموہم) كے ساتھ ہے لہذا يہ ان دونوں معنوں كى قيد ہے جو اس ميں موجود ہيں يعنى لشكر جالوت كى شكست اور سپاہ طالوت (ع) كى كاميابى پس شكست اور كاميابى دونوں ميں اذن الہى كارفرماہے_

٧_ حضرت داود (ع) كے ہاتھوں جالوت كى ہلاكت_و قتل داود جالوت

٨_ سپاہ جالوت كى شكست و ہزيمت جالوت كے قتل ہوجانے كے بعد*فهزموهم باذن الله و قتل داود جالوت

اگر (وقتل ...) كى واو حاليہ ہو اور ''قد ''كو مقدر سمجھيں _

٩_ دشمن كے خلاف كامياب ہونے كيلئے قلب لشكر اور اسكى كمان پر ضرب وارد كرنا ضرورى ہے_فهزموهم باذن الله و قتل داود جالوت يہ تب ہے كہ (و قتل ...) كى واو حاليہ ہو اور خصوصيت مورد كو ملغى سمجھيں _

١٠_ حضرت داود (ع) كو علم و حكمت اور حكومت و سلطنت خدا تعالى نے عطا كى _

و آتاه الله الملك و الحكمة و علّمه مما يشاء

١١_ خداوند عالم نے حضرت داؤد (ع) كو اپنى مشيت كے اقتضاء كے مطابق علوم عطا كئے_و علمه مما يشاء

١٢_ خدا تعالى نے داود (ع) كو بعض ان چيزوں كى تعليم دى جنكى انہوں نے درخواست كى تھي*و علمه مما يشاء

اگر (مما يشا) ميں منْ تبعيض كيلئے ہو تو (يشاء) كى ضمير فاعلى سے مراد حضرت داو د (ع) ہوں گے نہ اللہ تعالى كيونكہ معقول نہيں ہے كہ خدا ايك كام كو چاہے اور پھر اس كا بعض انجام پائے_

١٣_ علم و حكمت ، الہى حكمرانوں كى دو لازمى خصوصيات_ *و اتاه الله الملك و الحكمة و علمه مما يشاء

حكومت كا تذكرہ كرنے كے بعد دو ديگر

۲۲۹

خصوصيات ذكر كى گئي ہيں علم و حكمت اور يہ اشارہ ہے كہ سلطنت الہى كے عطا كرنے كا لازمہ يہ ہے كہ علم و حكمت بھى عطا كى جائے يعنى حكومت الہى كا حاكم ان دو خصوصيات سے عارى نہيں ہوسكتا_

١٤_ كسى شخص كو كوئي ذمہ دارى سونپنے سے پہلے اسكى صلاحيت كا يقين كرنا ضرورى ہے_و قتل داود جالوت و اتاه الله الملك جب(قتل جالوت ميں ) داود (ع) كى لياقت و اضح ہوگئي تو خدا تعالى نے انہيں حكومت و ملك عطا كيا_

١٥_ حضرت داؤد (ع) ، حضرت طالوت (ع) كے بعد ، بنى اسرائيل كے الہى حكمراں تھے_

ان الله قد بعث لكم طالوت ملكا و قتل داود جالوت و اتاه الله الملك فاء كى جگہ واو كا استعمال باوجود اس كے كہ داود (ع) كو حكومت كا ملنا ان كے جالوت كو قتل كرنے كا نتيجہ تھا، ہوسكتاہے ان دو چيزوں كے درميان فاصلے كى طرف اشارہ ہو اور ظاہراً يہ فاصلہ حضرت طالوت (ع) كى حكمرانى كا دور ہے _

١٦_ خدا تعالى لوگوں كے ايك دوسرے كے خلاف ظلم و ناانصافى كا سدباب كركے روئے زمين سے فساد كو ختم كرتاہے_و لو لا دفع الله الناس بعضهم ببعض لفسدت الارض

١٧_ حضرت طالوت (ع) اور ان كے ہمراہيوں كے ذريعے لشكر جالوت كے تجاوز كا قلع قمع كركے اس زمانے ميں فساد كو روكا گيا_فهزموهم باذن الله و قتل داود جالوت و لو لا دفع الله الناس لفسدت الارض

١٨_ حق كے باطل كے خلاف بر سر پيكار ہونے كے آثار ميں سے ، روئے زمين سے فساد كا قلع قمع كرنا ہے _

ابعث لنا ملكا نقاتل و لو لا دفع الله الناس بعضهم ببعض لفسدت الارض

١٩_ روئے زمين پر محيط فسادات كو روكنے كا واحدذريعہ ظلم و تجاوز كا روكنا ہے _و لو لا دفع الله الناس بعضهم ببعض لفسدت الارض

٢٠_ ايك دوسرے كے ذريعے فساد اور انسان كى تجاوزطلبى كو روكنا كائنات پر خدا تعالى كے عمومى و جہانى فضل و كرم كا پرتو ہے_و لو لا دفع الله و لكن الله ذو فضل على العالمين

۲۳۰

٢١_ خدا تعالى كا فضل و كرم پورى كائنات پر محيط ہے_و لكن الله ذو فضل على العالمين

٢٢_ ظالم حكمرانوں كے تباہى و شكست سے دوچار ہونے تك ، ان كے خلاف مبارزہ و جہاد سے ہاتھ كھينچ لينا زمين پر فتنہ و فساد كا پيش خيمہ ہے_فهزموهم باذن الله و قتل داود جالوت و لو لا دفع الله لفسد ت الارض

٢٣_ خدا وند عالم كے ارادہ كا طبعى عوامل كے ذريعے عملى ہونا_و لو لا دفع الله الناس بعضهم ببعض

كلمہ '' لولا'' زمين پر فتنہ و فساد نہ پھيلنے كے متعلق ارادہ الہى سے حكايت كرتاہے اور خدا تعالى اس ارادہ كو تجاوز گروں كے خلاف حق پرستوں كے جہاد و نبرد كے ذريعے عملى كرتاہے_

٢٤_سپاہ طالوت (ع) كا لشكر جالوت پر غلبہ خدا تعالى كے آفاقى فضل و كرم كا پرتو ہے _فهزموهم باذن الله و لكن الله ذوفضل على العالمين

٢٥_ حكومت و سلطنت ان صاحبان حكمت علما ء كا حق ہے جو ستمگروں كو شكست و ہزيمت سے دوچار كئے بغير چين سے نہيں بيٹھتے*و قتل داود جالوت و آتاه الله الملك و الحكمة و علمه مما يشاء

حضرت داود (ع) كے سلطنت ديئے جانے كو قتل جالوت كے بعد بيان كرنا ظاہراً سببيت كى طرف اشار ہ ہے يعنى جالوت كے خلاف جنگ اور اسے قتل كرنے كى وجہ سے حضرت داؤد (ع) كو سلطنت عطا كى گئي_

٢٦_حضرت داود (ع) كے ہاتھوں جالوت ( كفر و سركشى كا سرغنہ) كا قتل ہونا داود (ع) كو سلطنت الہى كے عطا ہونے كے عوامل ميں سے تھا_و قتل داود جالوت و آتاه الله الملك

٢٧_ خدا تعالى صالح مسلمان كى بركت سے، اس كے ہمسايوں كے گھر سے بلا كو ٹال ديتاہے_

و لو لا دفع الله الناس پيغمبر (ص) فرماتے ہيں :ان الله ليدفع بالمسلم الصالح نحو ماة الف بيت من جيرانه البلاء

خدا تعالى صالح مسلمان كے ذريعے اسكى ہمسائيگى ميں بسنے والے تقريباً ايك لاكھ گھروں سے بلا كو ٹال ديتاہے پھر آپ نے اس آيت كى تلاوت فرمائي ''و لو لا دفع الله ...'' (١)

____________________

١) تفسير برہان ج١ ص ٢٣٨ ح ٤، الدرالمنثور ج١ ص ٧٦٤_

۲۳۱

استقامت: استقامت كے اثرات ١

اصلاح: اصلاح كے عوامل ١٦ ، ١٧ ، ١٨

انتخاب: انتخاب كا معيار ١٤

بلا: دفع بلا كے عوامل ٢٧

بنى اسرائيل: بنى اسرائيل كى تاريخ ٢٤ ، ٢٦;بنى اسرائيل ميں رہبرى ١٥

جالوت: جالوت كا تجاوز ١٧;جالوت كى سپا ہ٤;جالوت كى سپاہ كى شكست ٥،٨،٢٤;جالوت كى ہلاكت ٧

جنگ : جنگ ميں كاميابى كے عوامل ١ ، ٢ ، ٤ ، ٩

جہاد: جہاد كا فلسفہ ٢٠ ، ٢٢;جہاد كے اثرات ١٨

حكومت: حكومت كا سرچشمہ ١٠

خدا تعالى : اذن خدا ٤،٦;ارادہ خدا ٢٣;امداد خدا ١;تعليم خدا، ١١ ، ١٢;عطائ خدا ١٠ ،١١، ١٢;فضل خدا ٢٠ ، ٢١ ، ٢٤;مشيت خدا، ١١

حضرت داود (ع) : داود(ع) كا علم ١٠ ، ١١ ، ١٢; داود(ع) كى حكمت ١٠;داود(ع) كى حكومت ١٠، ١٥ ، ٢٦;داود(ع) كى خواہشات ١١; داود(ع) كى كاميابى ٧ ، ٢٦;داود(ع) كے فضائل ١٠ ، ١٦

حضرت طالوت (ع) : سپاہ طالوت (ع) كى دعا ٥;سپاہ طالوت(ع) كى كاميابى ٤ ، ٥ ، ٢٤

دعا: دعا كى قبوليت ٥ ، ١٢; دعا كى قبوليت كے شرائط ٣; دعا كے اثرات ٢، ٥

روايت: ٢٧

رہبر: رہبر كى شرائط ١٣ ، ١٤ ، ٢٥

شكست: شكست كا سرچشمہ٦;شكست كے عوامل ٨

۲۳۲

صبر: صبر كے اثرات ١ طبيعى عوامل ٢٠،٢٣

علم : علم كى اہميت ١٠ ، ١٣

علمائے دين : علمائے دين كا جہاد و مبارزت ٢٥; علمائے دين كا نقش ٢٥

عمل: عمل كے اثرات ٣ ، ٢٦

فساد: دفع فساد ١٦ ،١٧،١٨، ٢٠;سرچشمہ فساد ٢٢ موانع فساد ١٧ ، ١٩،٢٠

كاميابى : كاميابى كا سرچشمہ٦;كاميابى كے عوامل ١ ، ٢ ، ٩

مسلمان: مسلمان كى بركت ٢٧;

معاشرہ: معاشرہ كے تحولات ١٩

مبارزت: باطل كے خلاف مبارزت ١٨;فتنہ و فساد كے خلاف مبارزت ١٩،٢٠

ہمسايہ : ٢٧

تِلْكَ آيَاتُ اللّهِ نَتْلُوهَا عَلَيْكَ بِالْحَقِّ وَإِنَّكَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ (٢٥٢)

يہ آيات الہيہ ہيں جن كو ہم واقعيت كے ساتھ آپ كو پڑھ كر سناتے ہيں او رآپ يقينا مرسلين ميں سے ہيں _

١_ خدا تعالى كا اس گروہ كو مارنا اور پھر زندہ كرنا جو موت كے ڈر سے گھروں سے بھاگ نكلے تھے، الہى نشانيوں ميں سے ہے_الم تر الى الذين خرجوا تلك آيات الله

كلمہ (تلك) جس طرح حضرت طالوت (ع) و جالوت كے قصہ كى طرف اشارہ ہے اسى طرح اس سے پہلے والے قصے كى طرف بھى اشارہ ہوسكتاہے يعنى موت سے بھاگنے والوں كے واقعہ كى طرف_

۲۳۳

٢_ داستان حضرت طالوت (ع) اور سپاہ جالوت كى ہلاكت خدا تعالى كى نشانيوں ميں سے ہے_

الم تر الى الملاء من بنى اسرائيل تلك آيات الله كلمہ ''تلك'' طالوت (ع) و جالوت كے قصہ كى طرف اشارہ ہے_

٣_ظلم و ناانصافى كا روكنا اور روئے زمين پر انسانوں كے فتنہ و فساد كا خود انہيں ميں سے ايك دوسرے كے ذريعے قلع قمع كرنا خدا تعالى كى نشانيوں ميں سے ہے_و لو لا دفع الله الناس تلك آيات الله ہوسكتاہے كلمہ '' تلك'' اس روش كى طرف اشارہ ہو كہ جسے خدا تعالى نے ''و لو لا دفع الله ...'' كے جملے كے ساتھ بيان فرمايا ہے_

٤_ قرآن كريم ميں بيان كى جانے والى داستانيں خدا تعالى كى نشانيوں ميں سے ہيں _تلك آيات الله

٥_ خدا تعالى اپنے پيغمبر كے لئے وہ آيات بيان كرتاہے كہ انحراف يا باطل جن كے قريب بھى نہيں پھٹك سكتا_

تلك آيات الله نتلوها عليك بالحق

٦_ قرآن كريم ميں بيان كى گئي داستانوں كى حقانيت_تلك آيات الله نتلوها عليك بالحق

٧_ حضرت محمد( صلى اللہ عليہ و آلہ و سلم) خدا كے رسولوں ميں سے ہيں _و انك لمن المرسلين

٨_ گذشتگان كى عبرت آموز تاريخ كا بيان كرنا پيغمبر(ص) كى ذمہ دارى ہے _تلك آيات الله و انك لمن المرسلين

٩_ پيغمبر (ص) كے ذريعے گذشتہ اقوام كى صحيح تاريخ كا بيان ہونا آپ(ع) كى رسالت كى حقانيت كى علامت ہے_

تلك آيات الله و انك لمن المرسلين

آيات الہى : ١،٢،٣،٤ آيات الہى كا بيان كرنا ٥

انبياء (ع) : انبياء (ع) كے اہداف ٨

۲۳۴

پيغمبر اسلام(ص) : آپ (ص) كا نقش ٨;آپ (ص) كى حقانيت ٩;آپ (ص) كى رسالت ٧

تاريخ : تاريخ سے عبرت ٨

جالوت : جالوت كى ہلاكت ٢

جہاد : دفاعى جہاد ٣

خوف : موت كا خوف ١

حضرت طالوت(ع) : قصہ حضرت طالوت (ع) ٢

فساد: دفع فساد ٣

قرآن كريم : قرآن كريم كے قصے ٤ ، ٦ ،٩

مردوں كو زندہ كرنا ١

۲۳۵

تِلْكَ الرُّسُلُ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ مِّنْهُم مَّن كَلَّمَ اللّهُ وَرَفَعَ بَعْضَهُمْ دَرَجَاتٍ وَآتَيْنَا عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ الْبَيِّنَاتِ وَأَيَّدْنَاهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ وَلَوْ شَاء اللّهُ مَا اقْتَتَلَ الَّذِينَ مِن بَعْدِهِم مِّن بَعْدِ مَا جَاءتْهُمُ الْبَيِّنَاتُ وَلَكِنِ اخْتَلَفُواْ فَمِنْهُم مَّنْ آمَنَ وَمِنْهُم مَّن كَفَرَ وَلَوْ شَاء اللّهُ مَا اقْتَتَلُواْ وَلَكِنَّ اللّهَ يَفْعَلُ مَا يُرِيدُ (٢٥٣)

يہ سب رسول و ہ ہيں جن ميں ہم نے بعض كو بعض پر فضيلت دى ہے_ ان ميں سے بعض و ہ ہيں جن سے خدا نے كلام كيا ہے او ربعض كے درجات بلند كئے ہيں اورہم نے عيسى بن مريم كو كھلى ہوئي نشانياں دى ہيں اور روح القدس كے ذريعہ ان كى تائيد كى ہے _ اگر خدا چاہتا تو ان رسولوں كے بعد والے ان واضح معجزات كے آجانے كے بعد آپس ميں جھگڑانہ كرتے ليكن ان لوگوں نے (خدا كے جبرنہ كرنے كى بناپر ) اختلاف كيا _بعض ايمان لائے اور بعض كافر ہوگئے اور اگر خدا طے كرليتا تو يہ جھگڑانہ كرسكتے ليكن خدا جو چاہتا ہے وہى كرتا ہے _

١_ خدا تعالى كے ہاں پيغمبران الہى كا اعلى مرتبہ _تلك الرسل كلمہ ''تلك'' جو دور كى طرف اشارہ كرنے كيلئے ہے پيغمبران الہى كے بلند و بالا مرتبہ كو بيان كررہاہے _

٢_ اصل رسالت ميں برابر ہونے كے باوجود بعض انبياء (ع) كى دوسرے بعض پر برترى _

۲۳۶

تلك الرسل فضلنا بعضهم على بعض

٣_ خدا تعالى اپنے بعض انبياء (ع) ( حضرت موسي (ع) ) كے ساتھ ہم كلام ہوا _منهم من كلّصم الله

٤_ خدا تعالى كا اپنے كسى نبى (ع) كے ساتھ ہم كلام ہونا اس نبى (ع) كى فضيلت و برترى كى دليل ہے_

منهم من كلم الله

٥_ خدا تعالى نے بعض رسولوں (ع) كو كئي گنا بلند و بالا درجات و مراتب عطا كئے _تلك الرسل فضلنا بعضهم على بعض و رفع بعضهم درجات

٦_ خدا تعالى نے حضرت عيسي (ع) ابن مريم (ع) كو واضح نشانياں عطا كيں اور روح القدس ( جبرائيل (ع) ) كے ذريعے انكى تائيد فرمائي_و اتينا عيسى ابن مريم البينات و ايدناه بروح القدس

٧_ حضرت عيسي (ع) صاحب فضيلت و بلند مرتبہ ہونے كے باوجود حضرت مريم (ع) كے بيٹے ہيں نہ خدا كے_ و آتينا عيسى ابن مريم البينات

٨_ واضح نشانيوں كے حامل ہونے اور روح القدس كى تائيد كى وجہ سے حضرت عيسي (ع) كو انبياء (ع) كے درميان ممتاز مقام حاصل ہے_تلك الرسل فضلنا و اتينا عيسي ابن مريم البينات وايدناه بروح القدس

٩_ مختلف مذاہب كے پيروكاروں كے درميان نظرياتى اختلاف جنگوں كے وقوع پذير ہونے كے عوامل ميں سے ہے_و لو شاء الله ما اقتتل و لكن اختلفوا

١٠_دين ، اختلافات كا سرچشمہ نہيں ہے بلكہ لوگ خود ان ميں مبتلا ہوتے ہيں _من بعد ما جآء تهم البينات و لكن اختلفوا

١١_ رسالت انبياء (ع) كى سچائي پر الہى دليليں واضح اور سب كيلئے قابل فہم ہيں _من بعد ما جائص تهم البينات

كيونكہ خدا تعالى نے دليلوں كو كلمہ ''بينات''سے تعبيرفرماياہے_

١٢_ اگر چہ خدا تعالى نے لوگوں كو ايمان اور اختلاف ختم كرنے كى طرف دعوت دينے كيلئے، انبياء (ع) كو بھيجا ليكن خدا كى سنت اور روش يہ نہيں كہ لوگوں كو ايمان اور اختلاف و قتل نہ كرنے پر مجبور كرے_

و لو شاء الله ما اقتتل الذين ...و لكن اختلفوا

۲۳۷

١٣_ سنت الہى يہ ہے كہ لوگ انبياء (ع) كى رسالت پر ايمان لانے اور نہ لانے ميں اختيار ہيں _

و لو شآء الله ما اقتتل و لكن اختلفوا فمنهم من آمن و منهم من كفر

١٤_پيغمبران (ع) الہى كى پيروى اختلافات اور قتل و غارتگرى كے روكنے كا ذريعہ ہے _من بعد ما جآء تهم البينات و لكن اختلفوا فمنهم من آمن و منهم من كفر

١٥_ اختلافات اور معاشرتى كشمكش انسان كے اختيار و آزادى سے نشأت پكڑتے ہيں _و لكن اختلفوا فمنهم من آمن و منهم من كفر

١٦_ پيروان انبياء (ع) ، انبياء (ع) كے بعد اختلاف كا شكار ہوگئے چنانچہ بعض نے ايمان اور بعض نے كفر اختيار كيا اور آپس ميں بر سر پيكار ہوگئے_من بعدهم و لكن اختلفوا و لو شآء الله ما اقتتلوا

١٧_ كسى معاشرہ كے افراد كى طبقہ بندى كا معيار ايمان اور كفر ہے_فمنهم من آمن و منهم من كفر

١٨_ ايمان يا كفر، انبياء (ع) كے واضح كردينے كے باوجود انسان كا انتخاب _من بعدما جآء تهم البينات ...ولكن اختلفوا فمنهم من آمن و منهم من كفر

١٩_ انسان كے اختيارى اعمال اورسماجى و تاريخى تحولات پر ارادہ الہى كى حكمرانى _و لو شاء الله ما اقتتل و لكن الله يفعل ما يريد

٢٠_ انسان كى آزادى و اختيار خدا وند عالم كى مشيت اور ارادے كا پرتو ہے_و لو شائص الله ما اقتتل و لكن اختلفوا و لكن الله يفعل ما يريد جملہ '' و لو شاء اللہ ما اقتتل'' انسان كے با اختيار ہونے پر دلالت كرتاہے اور جملہ ''و لكن اللہ '' دلالت كرتاہے كہ كوئي چيز خدا كے ارادے اور مشيت سے خارج نہيں ہے، اس كا نتيجہ يہ ہوگا كہ انسان كا اختيار بھى خدا كے ارادے اور مشيت سے ہے_

٢١_ خداوند عالم جس كا ارادہ كرتاہے اسے انجام ديتاہے_

ولكن الله يفعل ما يريد

اتحاد: اتحاد كے عوامل ١٤

۲۳۸

اختلاف: اختلاف كے اثرات ٩،١٦;اختلاف كے عوامل ١٠ ، ١٥ ، ١٦;دينى اختلاف ٩

اقدار : ٤

انتخاب : انتخاب كے عوامل ٨

انبياء (ع) : انبياء (ع) كى ہم آہنگى ٢;انبياء (ع) كے پيروكاروں كا اختلاف ١٦; انبياء (ع) كے درميان امتياز٢;انبياء (ع) كے فضائل ١ ، ٣، ٤، ٥

انسان : انسان كا اختيار ١٥ ، ١٨، ١٩ ، ٢٠;انسان كى آزادى ١٢ ، ١٣ ، ١٥ ٢٠

ايمان: ايمان كے اثرات ١٧;ايمان كے سلسلے ميں اختيار ١٨; نبوت پرايمان ١٣

جبرائيل (ع) :٦

جبرو اختيار: ١٢ ، ١٣

جنگ: جنگ كے عوامل ٩،١٦;جنگ كے موانع ١٢

حضرت عيسي (ع) : حضرت عيسي(ع) ، حضرت مريم (ع) كے بيٹے ٦،٧ ; حضرت عيسي (ع) كى تائيد ٦،٨ ;حضرت عيسي(ع) كے فضائل ٧،٨

خدا تعالى : خدا تعالى كا ارادہ ١٩ ، ٢٠;خدا تعالى كا تكلم ا ٣، ٤; خدا تعالى كى برہان ١١;خدا تعالى كى حاكميت ١٩ ; خدا تعالى كى سنتيں ١٢،١٣;خدا تعالى كى مشيت ٢; خدا تعالى كے افعال ٢١

دين : دين كاكردار ١٠

روح القدس :١٦

كفر : كفر كے اثرات ١٧; كفر ميں اختيار ١٣،١٨

مقربين : ١

معاشرہ : معاشرہ كے تحولات ١٩;معاشرہ كے طبقات ١٧

حضرت موسي(ع) : اللہ تعالى كا حضرت موسي سے ہم كلام ہونا ٣; حضرت موسي كے فضائل ٣

۲۳۹

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ أَنفِقُواْ مِمَّا رَزَقْنَاكُم مِّن قَبْلِ أَن يَأْتِيَ يَوْمٌ لاَّ بَيْعٌ فِيهِ وَلاَ خُلَّةٌ وَلاَ شَفَاعَةٌ وَالْكَافِرُونَ هُمُ الظَّالِمُونَ (٢٥٤)

اے ايمان والو جو تمھيں رزق ديا گيا ہے اس ميں سے راہ خدا ميں خرچ كرو قبل اس كے كہ وہ دن آجائے جس دن نہ تجارت ہوگى نہ دوستى كام آئے گى اور نہ سفارش _ اور كافرين ہى اصل ميں ظالمين ہيں _

١_ مومنين خدا كے ديئے ہوئے رزق ميں سے كچھ حصہ اسكى راہ ميں خرچ كريں _يا ايها الذين آمنوا انفقوا مما رزقناكم

٢_ معاشرہ كى اقتصادى ضروريات اور نواقص كو پورا كرنا ضرورى ہے_يا ايها الذين آمنوا انفقوا

٣_ مسلمانوں كى ذمہ دارى ہے كہ وہ راہ خدا ميں اپنے اموال خرچ كركے اسلامى معاشرہ كى حكومتى اور دفاعى بنيادوں كو مضبوط بنائيں _يا ايها الذين آمنوا انفقوا ان سابقہ آيات كو مدنظر ركھتے ہوئے كہ جو حكمرانى اور جنگ و جدال كے بارے ميں تھيں _

٤_ انفاق فى سبيل اللہ كا دائرہ انسان كے سب خداداد وسائل و اموال كو شامل ہے_انفقوا مما رزقناكم

٥_ اس بات كو مدنظر ركھتے ہوئے كہ سب مال و متاع خدا كا ديا ہوا ہے انسان كيلئے راہ خدا ميں خرچ كرنا آسان ہوجاتاہے_انفقوا مما رزقناكم

خدا تعالى اس حقيقت كو بيان كركے كہ انسان كا سب مال و متاع خدا كا عطا كردہ ہے (رزقناكم) اسے يہ سمجھانا چاہتاہے كہ اسكے لئے راہ خدا ميں خرچ كرنا مشكل نہ ہو كيونكہ سب كچھ خداہى كا تو ہے_

٦_ راہ خدا ميں خرچ كرنا مومنين كا توشہ آخرت ہے_

۲۴۰