تفسير راہنما جلد ۲

 تفسير راہنما0%

 تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 749

 تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 749
مشاہدے: 141292
ڈاؤنلوڈ: 3910


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 749 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 141292 / ڈاؤنلوڈ: 3910
سائز سائز سائز
 تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 2

مؤلف:
اردو

نعمت سے مناسبت ركھتا ہو_و اذكروه كما هداكم

١٤_ خداوند متعال انسانوں كا ہادى اور معلم ہے_كما هداكم

١٥_ انسان ہدايت الہى كے بغير گمراہى ميں ہے_وان كنتم من قبله لمن الضالين

١٦_ اسلام سے پہلے لوگ گمراہ تھے_وان كنتم من قبله لمن الضالين

١٧_ ايام حج ميں خريد و فروخت كے جواز كا وقت ، مناسك حج كى تكميل اور احرام كھولنے كے بعد ہے_ليس عليكم جناح ان تبتغوا فضلا من ربكم آيت ''ليس عليكم ...''كے بارے ميں امام صادق (ع) فرماتے ہيں :''الرزق اذا احل الرجل من احرامه وقضى نسكه فليشتر و ليبع فى الموسم'' (١)يعنى طلب رزق اس وقت جائزہے جب آدمى احرام سے نكل آئے اور مناسك ادا كرلے تو اس كے بعد وہ خريد و فروخت كرسكتا ہے_

١٨_ حضرت جبرائيل (ع) كا حضرت ابراہيم (ع) كوعرفات ميں يوں خطاب كرنا ''اعرف بہا مناسكك و اعترف بذنبك'' اس مقام كا عرفات نام پڑنے كا موجب_فاذا افضتم من عرفات امام محمد باقر (ع) اور امام جعفرصادق (ع) نے ارشاد فرمايا:فقال جبرئيل(ع) هذه عرفات فاعرف بها مناسكك و اعترف بذنبك فسمّى عرفات (٢) جبرئيل (ع) نے حضرت ابراہيم (ع) سے كہا يہ عرفات ہے اپنے مناسك كو پہچان ليں اور اپنے گناہوں كا اعتراف كريں پس اسے عرفات كہا جانے لگا_ احكام: ١، ٦، ٧، ٨، ١٠، ١٧

اسلام: صدراسلام كى تاريخ ٢

اللہ تعالى: اللہ تعالى كى ربوبيت ٥; فضل الہي٥;نعمات الہي١٢، ١٣; ہدايت الہى ١٤، ١٥

انسان: انسان كى روزى ٤

جاہليت: تاريخ جاہليت ١٦، عقيدہ جاہليت ٢

جبرائيل (ع) : ١٨

حج: احكام حج ١،٦،٧، ٨، ١٠، ١٧; حج ميں خريد و فروخت١، ٢، ١٧;حج ميں كام١

____________________

١) تفسير عياشى ج ١ ص٩٦ ح ٢٦٢، تفسير برہان ج١ ص٢٠١ ح ١ _

٢) كافى ج ٤ ص٢٠٧ ح ٩، علل الشرايع ج ٢ ص ٤٣٦ ح ١ باب ١٧٣_

۲۱

حضرت ابراہيم (ع) : حضرت ابراہيم (ع) اور جبرئيل (ع) ١٨

ذكر: ذكرخدا ٨، ١٠، ١١، ١٢، ١٣ زما نہ بعثت كے قريب كى تاريخ: ١٦

عرفات: عرفات كانام ركھنا ١٨; عرفات ميں وقوف ٦، ٧

كام: كام كى اہميت ٣

گمراہي: گمراہى كے اسباب ١٥

مشعر الحرام: مشعر الحرام ميں ذكر ٨، ١٠; مشعر الحرام كا تقدس ٩; مشعر الحرام ميں وقوف ٧

معاملہ: ١٧

مقدس مقامات: ٩

نام: نام كا كردار١٨

واجبات: ٧، ٨

ہدايت: ہدايت كى نعمت ١٣

ثُمَّ أَفِيضُواْ مِنْ حَيْثُ أَفَاضَ النَّاسُ وَاسْتَغْفِرُواْ اللّهَ إِنَّ اللّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ (١٩٩)

پھر تمام لو گوں كى طرح تم بھى كوچ كرو اور الله سے استغفار كرو كہ الله بڑا بخشنے والا اور مہربان ہے _

١_ مشعر جانے كيلئے ضرورى ہے كہ دوسرے لوگوں كى طرح عرفات سے كوچ كريں _ثم افيضوا من حيث افاض الناس بعض كے نزديك جملہ''ثم افيضوا'' عرفات سے كوچ (افاضہ) كى تاكيد ہے، ''من حيث''كے قرينے سے كيونكہ قريش اوران

۲۲

كے حليف عام لوگوں كے برعكس ، عرفات سے كوچ نہيں كرتے تھے_

٢_ عرفات ميں وقوف، مناسك حج ميں سے ہے_ثم افيضوا من حيث افاض الناس اس لحاظ سے كہ اگر افاضہ سے مراد عرفات سے كوچ كرنا ہو تو اس كا لازمہ يہ ہوگا كہ عرفات ميں وقوف كيا جائے_

٣_ عام لوگوں كے ہمراہ مشعرالحرام سے كوچ كرنا ضرورى ہے_ثم افيضوا من حيث افاض الناس اس آيت ميں ''ثم''كا لفظ دلالت كرتا ہے كہ افاضہ سے مراد مشعر سے كوچ كرنا ہے_

٤_ حج ميں كسى قبيلہ يا گروہ كو ايك دوسرے پر كسى قسم كى برترى اور فوقيت حاصل نہيں ہے_ثم افيضوا من حيث افاض الناس آيہ كريمہ كے ذيل ميں منقول اس بات كے پيش نظر كہ قريش كے كچھ لوگ اپنے آپ كو دوسرے لوگوں سے جدا سمجھتے تھے اور عرفات ميں وقوف نہيں كرتے تھے_

٥_مشعرالحرام كا وقوف حج كے مناسك ميں سے ہے_ثم افيضوا من حيث افاض الناس اس صورت ميں كہ جب''ثم افيضوا'' مشعر الحرام سے متعلق ہو_

٦_ بارگاہ خداوندى ميں توبہ اوراستغفار ضرورى ہے_و استغفروا الله ان الله غفور رحيم

٧_ حج ميں اپنى امتيازى حيثيت كا خيال ركھنے والے قريش كيلئے خدا تعالى كا حكم ہے كہ اس امتيازى حيثيت اپنانے كے گناہ سے استغفار كريں *_ثم افيضوا من حيث افاض الناس و استغفروا الله امتيازى حيثيت (من حيث افاض الناس) كو رد كر كے، استغفار كا حكم دينا اس بات كى طرف اشارہ ہو سكتا ہے كہ يہ عمل گناہ ہے اور اس پر استغفار كرنا ضرورى ہے_

٨_ عرفات اورمشعر سے كوچ كرتے وقت استغفار كرنا ضرورى ہے_ثم افيضوا و استغفروا الله

اس مطلب ميں جملہ''ثم افيضوا''كے بارے ميں مذكور ہر دو نظريات (افاضہ عرفات يا افاضہ مشعر) كا خيال ركھا گيا ہے_

٩_ خداوند عالم غفور و رحيم ہے_ان الله غفور رحيم

١٠_ استغفار كرنے والوں كے لئے رحمت اور بخشش كا خداوند متعال نے وعدہ كيا ہے_و استغفروا الله ان الله غفور رحيم اگرچه مذكورہ بالا آيت عرفات اورمشعر سے كوچ كرنے والوں كے بارے ميں ہے ليكن''ان

۲۳

الله غفور رحيم''كى علت عام ہے لہذا بخشش اور رحمت كا وعدہ بھى تمام استغفار كرنے والوں كو شامل ہو گا _

١١_ حضرت ابراہيم (ع) ، حضرت اسماعيل (ع) ، حضرت اسحاق (ع) ، اور ديگرحاجيوں كى طرح عرفات سے كوچ كرنا ضرورى ہے_ثم افيضوا من حيث افاض الناس امام صادق (ع) آيت''ثم افيضوا ... ''كے بارے ميں فرماتے ہيں :يعنى ابراهيم و اسماعيل و اسحاق فى افاضتهم منها و من كان بعدهم _ (١)

١٢_ قريش سمجھتے تھے كہ ان پر عرفات سے كوچ كرنا ضرورى نہيں ہے_ثم افيضوا من حيث افاض الناس

امام صادق (ع) نے فرمايا:اولئك قريش كانوا يقولون:نحن اولى الناس بالبيت و لايفيضون الا من المزدلفة، فامرهم الله ان يفيضوا من عرفة (٢)''يہ قريش تھے جو كہتے تھے ہم بيت الله پر ديگر لوگوں كى نسبت زيادہ حق ركھتے ہيں وہ صرف مزدلفہ سے كوچ كرتے تھے خدا وند عالم نے انہيں حكم ديا كہ عرفات سے كوچ كريں ''_

١٣_ عرفات اورمشعر سے كوچ كرتے وقت خدا سے مغفرت طلب كرنے والے خدا كى رحمت و مغفرت سے بہرہ مند ہوتے ہيں _ثم افيضوا ...واستغفروا الله ان الله غفور رحيم

١٤_ عرفات سے اہل بيت (ع) كى طرح كوچ كرنا لازمى ہے_ثم افيضوا من حيث افاض الناس

امام حسين (ع) نے فرمايا:فنحن الناس و لذلك قال الله تعالى ذكره فى كتابه:''ثم افيضوا من حيث افاض الناس'' (٣) الناس سے مراد ہم اہل بيت (ع) ہيں اور اسى وجہ سے اللہ تعالى نے اپنى كتاب ميں ارشاد فرماياہے پھر كوچ كرو وہاں سے جہاں سے لوگ كوچ كريں ''_

احكام: ١، ٢، ٣، ٥

استغفار: استغفار كى اہميت ٦، ٧، ٨، ١٠، ١٣

اسماء و صفات: رحيم ٩، غفور ٩

____________________

١) كافى ج ٤ ص ٢٤٧ ح ٤; نور الثقلين ج ١ ص ١٩٦ ح ٧١٩_

٢) تفسير عياشى ج ١ ص ٩٦ ح ٢٦٣، نور الثقلين ج١ ص ١٩٥ ح ٧١٠_

٣) كافى ج ٨ ص ٢٤٤ ح ٣٣٩ ،تفسير برھان ج ١ ص٢٠١ ح ٢_

۲۴

اللہ تعالى: اللہ تعالى كى بخشش ١٠، ١٣ ; اوامر الہى ٧; رحمت الہي١٠، ١٣; وعدہ الہي١٠

اہل بيت (ع) : اہل بيت (ع) كو نمونہ عمل قرار دينا ١٤

حج: حج كے احكام ١ ،٢، ٣، ٥، ١١; مناسك حج٤، ٥، ٨

حضرت ابراہيم (ع) : حضرت ابراہيم (ع) حج ميں ١١

حضرت اسحاق (ع) : حضرت اسحاق (ع) حج ميں ١١

رحمت: رحمت جن كے شامل حال ہے ١٣

روايت: ١١، ١٢، ١٤

عرفات: عرفات ميں استغفار ٨، ١٣; عرفات ميں وقوف ٢، ١١، ١٤

قريش: قريش كا احساس برتري٧; قريش كا عقيدہ ١٢; قريش اور عرفات ١٢

گناہ: گناہوں كى مغفرت ١٠; گناہوں سے استغفار ٧

مشعر الحرام: مشعر الحرام ميں استغفار ٨، ١٣; مشعر الحرام ميں وقوف ١، ٣، ٥

مقدس مقامات: ١، ٢، ٣، ٥، ٨، ١١، ١٢، ١٣، ١٤

نسلى امتياز: نسلى امتياز كى نفى ٤

۲۵

فَإِذَا قَضَيْتُم مَّنَاسِكَكُمْ فَاذْكُرُواْ اللّهَ كَذِكْرِكُمْ آبَاءكُمْ أَوْ أَشَدَّ ذِكْرًا فَمِنَ النَّاسِ مَن يَقُولُ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا وَمَا لَهُ فِي الآخِرَةِ مِنْ خَلاَقٍ (٢٠٠)

پھر جب سارے مناسك تمام كر لو تو خدا كو اسى طرح ياد ركھو جس طرح اپنے باپ دادا كو ياد كرتے ہو بلكہ اس سے بھى زيادہ كہ بعض لوگ ايسے ہيں جو كہتے ہيں كہ پروردگار ہميں دنيا ہى ميں نيكى دے دے اور ان كا آخرت ميں كوئي حصّہ نہيں ہے _

١_ مناسك حج كى تكميل كے بعد خدا كا ذكر ايسے ہى كرو جيسے اپنے آباء و اجداد كا ذكر كرتے ہو بلكہ اس سے بھى زيادہ كرو_

فاذا قضيتم مناسككم او اشد ذكرا

٢_ مناسك حج كے بعد آباء و اجدادپر فخر و مباہات كرنا زمانہ جاہليت كے طور طريقے تھے_فاذكروا الله كذكركم آبائكم

٣_ دعا كے آداب ميں سے ہے كہ خدا كى ربوبيت پر خاص توجہ ہو_من يقول ربنا آتنا

٤_ ان لوگوں كى مذمت جو مناسك حج كى ادائيگى كے بعد خداوند عالم سے صرف دنياوى منافع طلب كرتے ہيں _

فمن الناس من يقول ربنا اتنا فى الدنيا

٥_ دنيادارحسن و زيبائي كو صرف دنياوى وسائل اور اس كے منافع كے حصول ميں خيال كرتے ہيں _فمن الناس من يقول ربنا اتنا فى الدنيا كيونكہ انہوں نے اپنى دعاؤں ميں ''حسنةً '' كا لفظ ذكر نہيں كيا_ اس سے يہ ظاہر ہوتا ہے كہ جو كچھ بھى اس دنيا ميں ہے وہ ان سب كو خوبصورت گمان كرتے ہيں _

٦_ دنيا كے طالب آخرت كى نعمتوں سے محروم ہونگے_و ما له فى الاخرة من خلاق بعد والى آيت اس بات كا قرينہ ہے كہ دنيادار لوگ وہ ہيں جو آخرت كى طرف كسى قسم كى رغبت نہيں ركھتے اور دنيا كے طالب ہيں چاہے خداوندعالم راضى ہو يا ناراض _

٧_ دنيا دار حاجى اخروى نعمتوں سے محروم ہونگے_

۲۶

فاذا قضيتم مناسككم فمن الناس من يقول ربنا و ما له فى الاخرة من خلاق

٨_ بعض لوگ خدا وند عالم سے صرف دنيا طلب كرتے ہيں _و من الناس من يقول ربنا اتنا فى الدنيا

كيونكہ بعد والى آيت ميں جس گروہ كا ذكر ہوا ہے وہ دنيا كے ساتھ ساتھ آخرت كے بھى طلب گار ہيں لہذاقرينہ مقابلہ كے مطابق پہلا گروہ صرف دنيا كا طالب ہے_

٩_ خداوند متعال سے دعا اور درخواست كرنااس كا ذكر ہے_فاذكروا الله فمن الناس من يقول ربنا

١٠_ دنيا طلب حاجيوں كى دنياوى حاجات اور دعائيں قبول ہوجاتى ہيں _فمن الناس من يقول ربنا آتنا فى الدنيا و ما له فى الاخرة من خلاق جملہ''و مالہ '' ميں ''واو عاطفہ''سے پتہ چلتا ہے كہ يہاں ''نؤتيہ'' (ہم اسے دنيا ميں عطا كريں گے) جيسا جملہ مخدوف ہے اور آخرت سے اسے كچھ نہيں ملے گا_

١١_ حج كى ادائيگى كے بعد اپنے آباء و اجداد پر فخر و مباہات كى بجائے خدا كا ذكر كرنا چاہيئے_فاذا قضيتم مناسككم فاذكروا الله امام باقر (ع) فرماتے ہيں :و يعدّون مفاخر آبائهم فامرهم الله سبحانه، ان يذكروه مكان ذكرهم آبائهم فى هذا الموضع (١) اپنے آباء و اجداد كے كارناموں كا ذكر كرتے تھے تو خداوند متعال نے انھيں حكم ديا كہ وہ انكے ذكر كى بجائے اس مقدّس مقام پر خدا كا ذكر كريں _

اللہ تعالى: اللہ تعالى كى ربوبيت ٣

جاہليت: جاہليت كى رسوم ٢

حج: حج ميں تفاخر ٢، ١١; حج ميں دعا ١٠; حج ميں دنيا طلبى ٤، ٧; حج ميں ذكر ١١

دعا: دعا كى قبوليت ١٠; دعا كے آداب ٣;دعا ميں دنيا طلبى ٨، ١٠;

دنيا: وسائل دنيا ٥

دنيا پرست: دنيا پرستوں كاطرز تفكر ٥ ;دنيا پرستوں كى آخرت فروشى ٦ ;دنيا پرستوں كى محروميت ٧

دنيا پرستي: دنيا پرستى كے اثرات ٧;دنيا پرستى كى سرزنش ٤

____________________

١) مجمع البيان ج٢ص ٥٢٩،نور الثقلين ج ١ ص١٩٨ح ٧٢٢ _

۲۷

ذكر: دعا كے ساتھ ذكر ٩ ;ذكر خدا، ١، ٩، ١٠، ١١;ذكر كى اہميت ١

روايت: ١٠، ١١

فخر و مباہات: اپنے آبا واجداد پر فخر و مباہات كرنا ٢، ١١

معاشرتى گروہ: ٤، ٥، ٨

وِمِنْهُم مَّن يَقُولُ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ (٢٠١)

اور بعض كہتے ہيں كہ پروردگار ہميں دنيا ميں بھى نيكى عطا فرما اور آخرت ميں بھى اور ہم كو عذاب جہنم سے محفوظ فرما _

١_ ان لوگوں كى تعريف و تمجيد جو مناسك حج كى ادائيگى كے بعد دنيا و آخرت كى بھلائي اور جہنم كى آگ سے نجات كے خواہاں ہيں _و منهم من يقول ربنا آتنا فى الدنيا حسنة و فى الاخرة حسنة و قنا عذاب النار

٢_ خدا وند متعال كے مقام ربوبيت سے مانگنا دعا كے آداب ميں سے ہے_ربنا آتنا

٣_ خدا وند عالم سے مانگنے اور دعا كرنے كا طريقہ سكھلانا_و منهم من يقول ربنا آتنا فى الدنيا حسنة و فى الاخرة حسنة و قنا عذاب النار

٤_ آخرت كى خواہش اور دنيا كى طلب كے درميان كوئي تضاد نہيں ہے_و منهم من يقول ربنا آتنا فى الدنيا حسنة و فى الاخرة حسنة و قنا عذاب النار

٥_ ہر قسم كا آرام و آسائش مذموم نہيں ہے_ربنا آتنا فى الدنيا حسنة

٦_ دنيا ميں حسنہ سے مراد وسيع روزى اور اچھا اخلاق ہے جبكہ آخرت ميں حسنہ كا مطلب خداوند عالم كى رضا اور جنت ہے_ربنا آتنا فى الدنيا حسنة

امام صادق (ع) ''ربنا آتنا''كے بارے ميں فرماتے ہيں :رضوان الله و الجنة فى الاخرة و السعة فى الرزق و المعاش و حسن الخلق فى الدنيا (١)_رضائے الہى اور جنت آخرت ميں اور وسعت رزق و معاش اور حسن خلق دنيا ميں

____________________

١) معانى الاخبار ص ١٧٥، نور الثقلين ج١ ص ١٩٩ ح٧٢٥ و ٧٢٨_

۲۸

آخرت: آخرت كا دنيا سے رابطہ ١ آخرت طلبي: آخرت طلبى اور دنيا طلبى ٤

آسائش : جائز آسائش٥

اخلاق: پسنديدہ اخلاق ٦

جنت: ٦

حج: حج ميں دعا ١

حسنہ: اخروى حسنہ ٦; دنياوى حسنہ ٦

خدا تعالى: خدا تعالى كى ربوبيت ٢; رضا ئے الہى ٦

دعا: دعا كے آداب ١، ٢، ٣

روايت: ٦

روزي: وسيع روزي٦

معاشرتى گروہ: ١

أُولَئِكَ لَهُمْ نَصِيبٌ مِّمَّا كَسَبُواْ وَاللّهُ سَرِيعُ الْحِسَابِ (٢٠٢)

يہى وہ لوگ ہيں جن كے لئے ان كى كمائي كا حصّہ ہے او رخدا بہت جلد حساب كرنے والا ہے _

١_ جو لوگ دنيا اور آخرت ميں حسنہ كے طالب ہيں انہوں نے جو كچھ انجام ديا ہے اس كا انہيں فائدہ ہوگا_

و منهم من يقول ربنا آتنا اولئك لهم نصيب مما كسبوا

٢_ مقصد و ہدف تك پہنچنے كيلئے دعا كا اثر _ربنا آتنا فى الدنيا حسنة اولئك لهم نصيب

٣_ مقصد كو پانے كيلئے دعا كے ساتھ سعى و كوشش بھى

۲۹

شرط ہے_ربنا آتنا اولئك لهم نصيب مما كسبوا يہ اس صورت ميں ہے كہ''مما كسبوا''سے مراد ان كى دعا ہو_

٤_ دعا كرنا بھى ايك قسم كى كمائي ہے_ربنا اولئك لهم نصيب مما كسبوا

٥_ صرف انہى لوگوں كو اپنے حج سے فائدہ پہنچے گا جو حج كى ادائيگى كے بعد دنيا و آخرت كى بھلائي كے طالب ہوں _

فاذا قضيتم مناسككم اولئك لهم نصيب مما كسبوا يہ اس صورت ميں ہے كہ''مما كسبوا''سے مراد فريضہ حج كى ادائيگى ہو_

٦_ خداوند عالم بہت تيزى سے حساب لينے والا ہے_و الله سريع الحساب

٧_ خداوند عالم تمام انسانوں كے اعمال كا ايك ساتھ حساب كرے گا_و الله سريع الحساب

اميرالمومنين (ع) نے فرمايا:''معناه انه يحاسب الخلق دفعة كما يرزقهم دفعة' ' خدا تعالى تمام مخلوقات كا حساب ايك ساتھ اسى طرح كرے گا جس طرح سب كو رزق ايك ساتھ ديتا ہے_

اسماء و صفات: سريع الحساب ٦، ٧

اللہ تعالى: اللہ تعالى كا بندوں سے حساب لينا ٧

ترقي: ترقى كے اسباب ٢، ٣

حج: حج ميں دعا ٥

حسنہ: اخروى حسنہ ١، ٥; دنياوى حسنہ ١، ٥

دعا: دعا اور عمل ٣;دعاكى حقيقت٤; دعا كى شرائط قبوليت٣، ٥; دعا كے اثرات ١، ٢

روايت: ٧

عمل: عمل كاحساب كتاب٧ ;عمل كى جزا ١، ٥

____________________

١) مجمع البيان ج ٢ ص ٥٣١، نور الثقلين ج ١ ص٢٠٠ ح ٧٣١_

۳۰

وَاذْكُرُواْ اللّهَ فِي أَيَّامٍ مَّعْدُودَاتٍ فَمَن تَعَجَّلَ فِي يَوْمَيْنِ فَلاَ إِثْمَ عَلَيْهِ وَمَن تَأَخَّرَ فَلا إِثْمَ عَلَيْهِ لِمَنِ اتَّقَى وَاتَّقُواْ اللّهَ وَاعْلَمُوا أَنَّكُمْ إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ (٢٠٣)

اور چند معين دنوں ميں ذكر خدا كرو _ اس كے بعد جو دو دن كے اندر جلدى كر ے گا اس پربھى كوئي گناہ نہيں ہے اورجو تا خير كرے گا اس پر بھى كوئي گناہ نہيں ہے بشرطيكہ پرہيزگار رہا ہو اور الله سے ڈرو اوريہ ياد ركھو كہ تم سب اسى كى طرف محشور كئے جاؤ گے _

١_ حاجى پر كچھ معين دنوں (ايام تشريق) ميں خدا كا ذكر كرنا وا جب ہے_و اذكروا الله فى ايام معدودات

ان معين دنوں سے مراد ايام تشريق (گيارہ، بارہ، اور تيرہ ذى الحج) ہيں _

٢_ حج كے دوران ذكر خدا انتہائي اہميت ركھتا ہے_فاذكروا الله و اذكروه فاذكروا الله و اذكروا الله

٣_ معين دنوں (ايام تشريق) ميں مني ميں رہنا حج كے مناسك ميں سے ہے_و اذكروا الله فى ايام معدودات فمن تعجل فى يومين فلا اثم عليه و من تاخر فلا اثم عليه

٤_ حاجى كو اختيار ہے كہ مني سے بارہ ذى الحج كو كوچ كرے يا تيرہ ذى الحج كو، بشرطيكہ تقوي كي پابندى كرے_

فمن تعجل فى يومين فلا اثم عليه و من تاخر فلا اثم عليه لمن اتقي

٥_ خوف خدا اورتقوي كى پاسبانى ضرورى ہے_و اتقوا الله

٦_تقوي الہى فريضہ حج كى ادائيگى كا پيش خيمہ ہے_و اتقوا الله اس بات كے پيش نظر كہ مناسك حج بيان كرنے كے بعد تقوي كا ذكر كيا گيا ہے_

٧_ سب لوگوں كا حشر و نشر اوربازگشت صرف خدا وند عالم كى طرف ہوگي_و اعلموا انكم اليه تحشرون

٨_ قيامت اور خدا وند عالم كى جانب بازگشت پر توجہ

۳۱

تقوي كى رعايت كا باعث بنتى ہے_فاذا قضيتم مناسككم و اتقوا الله و اعلموا انكم اليه تحشرون

٩_ قيامت كى ياد، مناسك حج كى ادائيگى ميں مددگار ثابت ہوتى ہيں _و اعلموا انكم اليه تحشرون كيونكہ مناسك حج كے بيان كرنے كے بعد قيامت كا ذكر ہوا ہے_

١٠_ حاجيوں كا اجتماع، ميدان محشر ميں انسانوں كے جمع ہونے كى ياد دلاتا ہے_و اعلموا انكم اليه تحشرون

١١_ اگر حج ميں تقوي كى رعايت كى جائے (جيسے محرمات احرام سے پرہيز) تو حج گناہوں كى بخشش كا باعث بنتا ہے_

فمن تعجل فى يومين فلا اثم عليه و من تاخر فلا اثم عليه لمن اتقي مذكورہ بالا مفہوم كى تائيد امام صادق (ع) سے مروى ايك روايت سے بھى ہوتى ہے كہ جس ميں آپ(ص) نے ''فمن تعجل في ...''كے بارے ميں فرمايا:''يرجع لاذنب لہ'' (١) حاجى گناہوں سے خالى ہوكر واپس پلٹتاہے_

١٢_ ''ايام معدودات''سے مراد ايّام تشريق ہيں _و اذكروا الله فى ايام معدودات حضرت امام صادق(ص) اس آيت كے بارے ميں فرماتے ہيں :هى ايّام التشريق (٢)

١٣_ جس حاجى كو ايّام تشريق ميں موت آ جائے اس كے گناہ بخش ديئے جاتے ہيں _فمن تعجل فى يومين فلا اثم عليه امام صادق (ع) آيت''فمن تعجل''كے بارے ميں فرماتے ہيں : من مات قبل ان يمضى فلا اثم عليہ(٣) جو شخص ايام تشريق گزرنے سے پہلے مرجائے اس پر كوئي گناہ نہيں ہے_

١٤_ اگر حاجى گناہا ن كبيرہ سے پرہيز كرے تو وہ گناہوں سے پاك ہوجاتا ہے_و من تاخر فلا اثم عليه لمن اتقي

امام صادق (ع) فرماتے ہيں : ...و من تاخر ...''فلا اثم عليہ'' اذا اتقى الكبائر (٤) اس پر گناہ نہيں ہے اگر وہ گناہان كبيرہ سے اجتناب كرے_

احكام: ١، ٣، ٤

اللہ تعالى: اللہ تعالى كى طرف بازگشت٧

____________________

١) كافى ج ٤ ص ٣٣٧، نور الثقلين ج ١، ص ٢٠٣ ح ٧٤٤ و ٧٤٥_

٢) كافى ج ٤ ص ٥١٦ ح ٣، نور الثقلين ج ١ ،ص٢٠٠ ح٣٢ ٧ _ ٣) كافى ج ٤، ص ٥٢١ ح ١٠ ،نور الثقلين ج ١ ،ص٢٠١ ح٤٠ ٧_

٤) مجمع البيان ج ٢ ص ٥٣٢_

۳۲

انسان: ا نسان كاا نجام ٧; انسان كا محشور ہونا ٧، ١٠

ايام تشريق: ١، ٣، ١٢، ١٣

ايمان: آخرت پر ايمان كے عملى اثرات٨ ، ٩; ايمان و عمل كا رابطہ٨، ٩

تقوي: تقوي كا پيش خيمہ ٨; تقوي كى اہميت٤، ٥;تقوي كے اثرات ٦،٣ ١

حج: احكام حج ١، ٣، ٤; حج كى اہميت ٦;حج ميں اجتماع ١٠; حج ميں ذكر ١، ٢; حج ميں موت ١٣

حجاج: حجاج كى بخشش ١٣

ذكر: ذكر خدا ١ ، ٢;ذكر كى اہميت ٢; قيامت كا ذكر١٠

روايت: ١١، ١٢، ١٣

شرعى فريضہ : شرعى فريضہ پر عمل كا پيش خيمہ ٦، ٩

علم: علم و عمل كا رابطہ٨، ٩

گناہ: گناہان كبيرہ ١٣;گناہوں كى بخشش ١٣، ١٤

مني: مني ميں وقوف ٣، ٤

واجبات: ١

وَمِنَ النَّاسِ مَن يُعْجِبُكَ قَوْلُهُ فِي الْحَيوةِ الدُّنْيَا وَيُشْهِدُ اللّهَ عَلَى مَا فِي قَلْبِهِ وَهُوَ أَلَدُّ الْخِصَامِ (٢٠٤)

انسانوں ميں ايسے لوگ بھى ہيں جن كى باتيں زندگانى دنيا ميں بھلى لگتى ہيں او روہ اپنے دل كى باتوں پر خدا كو گواہ بناتے ہيں حالا نكہ وہ بدترين دشمن ہيں _

١_ بعض لوگ مسلمانوں سے دشمنى كے باوجود ان كے دنياوى امور كى اصلاح كے لئے مكارانہ

۳۳

منصوبے پيش كرتے ہيں _و من الناس من يعجبك قوله فى الحيوة الدنيا و هو الد الخصام اس صورت ميں كہ''فى الحياة'' ''قولہ'' كے متعلق ہو_

٢_ بعض لوگوں كى دھوكہ اور فريب پر مبنى گفتگو سے نبى اكرم(ص) كا حيرت زدہ ہونا _و من الناس من يعجبك قوله فى الحيوة الدنيا يہ مفہوم مطلب نمبر ايك كى وضاحت كو مد نظر ركھتے ہوئے ہے_

٣_ منافق ريا كار اور تظاہر كرنے والے ہيں _و من الناس من يعجبك قوله فى الحيوة الدنيا و هو الد الخصام

٤_ رياكارى اور دوسروں كو دھوكہ و فريب دينا صرف دنيا ميں ممكن ہے_و من الناس من يعجبك قوله فى الحيوة الدنيا

يہ مطلب اس صورت ميں ہے كہ''فى الحياة الدنيا'' ،''يعجبك''كے متعلق ہو يعنى ان كى گفتگو كى دلچسپى اور حيرت انگيزى صرف دنيا تك محدود ہے_ كيونكہ آخرت تو حقيقتوں كے منكشف ہونے كا دن ہے_

٥_ پيغمبر اكرم(ص) لوگوں كى ظاہرى گفتگو پر توجہ فرماتے تھے_و من الناس من يعجبك قوله فى الحيوة الدنيا

٦_ پيغمبر اكرم (ص) كے علم كى محدوديت_و من الناس من يعجبك قوله فى الحيوة الدنيا

٧_ منافقين اپنے اظہارات كو ثابت كرنے كيلئے خدا تعالى كو شاہد بناتے ہيں اور اس كى قسم كھاتے ہيں _

و يشهد الله على ما فى قلبه

٨_ منافقين اپنے اغراض و مقاصد تك پہنچنے كيلئے مومنين كے اعتقادات اور مقدسات سے استفادہ كرتے ہيں _

و يشهد الله على ما فى قلبه

''خدا كى قسم'' مسلمانوں كے مقدسات ميں سے ہے جسے بعض لوگ اپنے بے بنياد عقائد قبول كروانے كيلئے ايك حربہ كے طور پر

۳۴

استعمال كرتے ہيں _

٩_ منافقين، مسلمانوں اور اصلاح معاشرہ كے سخت ترين دشمن ہيں _و من الناس و هو الد الخصام ''الخصام''خصم كى جمع ہے جو كہ دشمن كے معنى ميں ہے_

١٠_ مسلمانوں كے ساتھ سب سے زيادہ جنگ و جدال كرنے والے منافق ہيں _و من الناس و هو الد الخصام

اس صورت ميں كہ''الخصام''مصدر ہو اور خصومت و جدال كے معنى ميں ہو_

١١_ پيغمبر اكرم (ص) كيلئے بعض منافقين كے چہروں سے اللہ تعالى نے نقاب اتار دي_و من الناس و هو الد الخصام

١٢_ لوگوں كے اصلى عقائد جاننے كيلئے ان كا ظاہرى طور طريقہ اطمينان بخش معيار نہيں ہے_

و من الناس من يعجبك قوله فى الحيوة الدنيا و هو الد الخصام

آنحضرت(ص) : آنحضرت (ص) اور لوگ ٥; آنحضرت (ص) كا تعجب ٢; آنحضرت (ص) كا علم ٦; آنحضرت (ص) كى سيرت ٥

اسلام: صدر اسلام كى تاريخ ١١

تظاہر: تظاہر كى حدود ٤

دشمن: دشمن اور اصلاح ٩; دشمنوں كا مكرو حيلہ ١; دشمنوں كى سازش ١

دنيا: دنياوى زندگى ٤

طور طريقہ: طور طريقہ كى بنياديں ١٢

عقيدہ: عقيدہ كى درستى كا معيار١٢

قسم: خدا كى قسم٧

۳۵

مسلمان: مسلمان اور منافقين١٠;مسلمانوں كے دشمن ٩، ١٠; مسلمانوں كے ساتھ دشمنى ١

معاشرتى گروہ: ٣

مقدسات: مقدسات سے سوء استفادہ ٧، ٨

مكر: مكر كى حدود ٤

منافقين: منافقين كا افشا١١;منافقين كا جھگڑنا ١٠; منافقين كا فساد برپا كرنا ٩;منافقين كا مكر٧، ٨ ; منافقين كى دشمنى ٩،٠ ١;منافقين كى رياكارى ٣ ; منافقين كے برتاؤ كا طريقہ ٣، ٧،٨

وَإِذَا تَوَلَّى سَعَى فِي الأَرْضِ لِيُفْسِدَ فِيِهَا وَيُهْلِكَ الْحَرْثَ وَالنَّسْلَ وَاللّهُ لاَ يُحِبُّ الفَسَادَ (٢٠٥)

اور جب آپ كے پاس سے منھ پھيرتے ہيں تو زمين ميں فساد بر پا كرنے كى كوشش كرتے ہيں اور كھيتيوں اور نسلوں كو بر باد كرتے ہيں جب كہ خدا فساد كو پسند نہيں كرتا ہے _

١_ اگر منافقين حكومت حاصل كر ليں تو وہ زمين ميں فساد اور كھيتى اور نسل بشريت كى تباہى و بربادى كى كوشش كرتے ہيں _و اذا تولى سعى فى الارض الحرث و النسل اس صورت ميں كہ''تولي''كے معنى حكومت

۳۶

حاصل كرنے كے ہوں _

٢_ منافقوں كا حكومت حاصل كرنے سے پہلے اصلاح طلبى كا اظہار كرنا اور حكومت كے بعد فساد برپا كرنا_

و من الناس من يعجبك و اذا تولى سعى فى الارض ليفسد فيها

٣_ منافق جب پيغمبر اكرم(ص) سے ملتے تو اصلاح طلبى كا اظہار كرتے اور آپ(ص) كى محفل سے اٹھتے ہى فساد كى كوششوں ميں مشغول ہو جاتے_*و من الناس من يعجبك و اذا تولى سعى فى الارض اس صورت ميں كہ جب ''اذا تولّي''كے معنى پلٹنےكے ہوں _

٤_ كھيتى باڑى كو تباہ و برباد كرنا اور نسل كشى كو رواج دينا، روئے زمين پر فساد كى روشن اور واضح مثاليں ہيں _

ليفسد فيها و يهلك الحرث و النسل اس صورت ميں كہ''و يھلك الحرث و ...'' جملہ''ليفسد فيها ''كى تفسير و بيان ہو_

٥_ كھيتى باڑى ، زراعت اور افرادى قوت كى غير معمولى اہميت اور معاشرے كے استحكام ميں ان كا بنيادى كردار_

و اذا تولي ...و يهلك الحرث و النسل اس اعتبار سے كہ ان دونوں كى تباہى و بربادى كو زمين كى تباہى و بربادرى قرار ديا گيا ہے ان كى بنيادى حيثيت و اہميت واضح ہوجاتى ہے_

٦_ اصلاح معاشرہ ، كھيتى باڑى اور نسل انسانى كى حفاظت صالح حكومت كى خصوصيات ميں سے ہے_

و اذا تولى ليفسد فيها و يهلك الحرث و النسل خداوند متعال نے فتنہ و فساد جيسے امور كو منافقوں كا كام شمار كيا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے كہ صالحين كى حكومت ميں ايسے كام نہيں ہوتے_

٧_ غير صالح (كرپٹ) سياست دانوں كے اقتدار تك پہنچنے كيلئے منافقت سيڑھى كا كام ديتى ہے_ اس مفہوم ميں ''تولّي''كے معنى حكومت تك پہنچنے كے كئے گئے ہيں _

٨_ حكومت اور اقتدار، انسان كى پوشيدہ خصلتوں كو آشكار كرديتا ہے_و اذا تولى سعى فى الارض ليفسد فيها و يهلك

۳۷

٩_ خداوند عالم زمين ميں فساد كو ناپسند كرتا ہے_و الله لايحب الفساد

١٠_ فساد كرنے والا مبغوض خدا ہے_و الله لايحب الفساد

١١_ كھيتى باڑى اجاڑنااور نسل كشى كرنا خداوندعالم كى نظر ميں مبغوض ہے_و اذا تولى و يهلك الحرث و النسل والله لايحب الفساد

١٢_ منافقوں كى حكومت كا نتيجہ روئے زمين پر فساد كى صورت ميں ظاہر ہوتاہے_و اذا تولى سعى فى الارض ليفسد فيها

اس بنا پر كہ '' تولي''كے معنى حكومت تك پہنچنے كے ہوں _

١٣_ حكومت كى ذمہ دارى ہے كہ زراعت، اور افرادى قوت كى حفاظت كرے اور انكى اصلاح ميں كوشاں رہے_

و اذا تولى سعى فى الارض

١٤_ روئے زمين پر تباہى و بربادى ، بُرے اور بدكردار لوگوں كے اعمال اور ناصالح حكومتوں كى وجہ سے ہوتى ہے_

و اذا تولى ليفسد فيها

١٥_خداوند عالم نے خبردار كيا ہے كہ ہر كس و ناكس جو اصلاح طلبى كا نعرہ لے كر اٹھے، اس سے دھوكا نہ كھاؤ_

و من الناس من يعجبك و اذا تولى سعى فى الارض ليفسد

١٦_ فاسد اور فساد برپا كرنے والے حكم راں خدا كے مبغوضہيں _و اذا تولى و الله لايحب الفساد

١٧_ اخنس ابن شريق منافق، دشمن، فسادي، متكبر اور نصيحت قبول نہ كرنے والا تھا_و من الناس و اذا تولي

بعض مفسرين كے نزديك مذكورہ بالا آيت اخنس ابن شريق كے بارے ميں نازل ہوئي ہے جو منافقانہ طرز عمل ركھتا تھا (مجمع البيان) _

١٨_ منافقوں كا طريقہ كار عوام اور انكے دين كى تباہى ہے_و اذا تولى و يهلك الحرث و النسل

امام صادق (ع) فرماتے ہيں كہ ان''الحرث''فى ھذا الموضع الدين و''النسل'' الناس _ يہاں پر '' حرث'' سے مراد دين اور '' نسل'' سے مراد لوگ ہيں _

____________________

١) مجمع البيان ج٢، ص٥٣٤، نور الثقلين ج ١ ص٢٠٤ح ٧٥٤ و ٧٥٥ _

۳۸

آنحضرت(ص) : آنحضرت(ص) اور منافقين ٣ اخنس ابن شريق: ١٧

اسلام: صدر اسلام كى تاريخ ٣، ١٧

اصلاح: اصلاح كى اہميت ١٣

اعلان: ١٧

اللہ تعالى: اللہ تعالى كاخبردار كرنا ١٥;اللہ تعالى كاغضب ١٠، ١١،٦ ١; اللہ تعالى كى محبت ٩

انحطاط: انحطاط كے اسباب و عوامل ١، ١١، ١٤

انسان: انسانى صفات ٨

حكومت : حكومت كى ذمہ دارى ٦،٣ ١; فاسد حكومت كے اثرات١٤

روايت: ١٨

زراعت: زراعت كو تباہ و برباد كرنا ٤، ١١;زراعت كى اہميت ٥، ٦، ١١،٣ ١

عمل: عمل كے اثرات ١٤

فاسد راہنما: فاسد راہنماؤں كا فساد پھيلانا ١٦; فاسد راہنماؤں كا مبغوضہونا١٦

فساد: فساد كى ناپسنديدگى ٩; فساد كے اسباب ١،٣ ١، ١٥; فساد كے موارد٤ فسادى عناصر: ١٨ فسادى عناصر كا مبغوض ہونا ١٠

قدرت : قدرت كے اثرات٨

مسلمان: مسلمانوں كے دشمن ١٨

معاشرہ: معاشرتى ڈھانچہ ٥; معاشرے كى اصلاح كى اہميت ٦; معاشرے كى تشكيل كے عوامل ٥

منافقين: ١٨

منافقين اور دين ١٨;منافقين كا برتاؤ ١، ٢، ٣، ٧، ١٢; منافقين كا فساد پھيلانا ١، ٢، ٣; منافقين كا نسل كشى كرنا، ٤، ١١ ;منافقين كى حكومت ١، ١٢;

۳۹

منافقين كى قدرت طلبى ٧; منافقين كے دعوے ٢، ٣

نسل: نسل كى حفاظت ٦

نسل كشي: نسل كشى كا مبغوض ہونا٤، ١١

نفاق: نفاق كا محرك ٧

وَإِذَا قِيلَ لَهُ اتَّقِ اللّهَ أَخَذَتْهُ الْعِزَّةُ بِالإِثْمِ فَحَسْبُهُ جَهَنَّمُ وَلَبِئْسَ الْمِهَادُ (٢٠٦)

جب ان سے كہاجاتا ہے كہ تقوى الہى اختيار كرو تو غرور گناہ آڑے آجاتا ہے ايسے لوگوں كے لئے جہنم كافى ہے جو بدترين ٹھكانا ہے _

١_ اصلاح طلبى كا جھوٹا دعوي كرنے والے رياكار منافقين كو جب تقوي الہى كى دعوت دى جاتى ہے تو اس كے مقابلے ميں غرور، تكبر اور ہٹ دھرمى كا مظاہرہ كرتے ہيں _و من الناس من يعجبك و اذا قيل له اتق الله اخذته العزة بالاثم

٢_ تقوى كى طرف بلائے جانے پر غرور و تكبر اور ہٹ دھرمى كا مظاہرہ كرنا ناصالح اور فاسد حكمرانوں كى نشانيوں ميں سے ہے_و اذا تولى سعى و اذا قيل له اتق الله اخذته العزة بالاثم اس صورت ميں كہ''تولي''كے معنى حكومت پانے كے ہوں _

٣_ گناہ كى وجہ سے پيدا ہونے والے غرور ، تكبر اور ہٹ دھرمى مفسد حكمرانوں كے نصيحت قبول كرنے ميں مانع ہوتے ہيں _و اذا قيل له اتق الله اخذته العزة بالاثم اس صورت ميں كہ''بالاثم''، ''العزة''سے متعلق ہو_

۴۰