تفسير راہنما جلد ۲

 تفسير راہنما0%

 تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 749

 تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 749
مشاہدے: 143707
ڈاؤنلوڈ: 4077


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 749 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 143707 / ڈاؤنلوڈ: 4077
سائز سائز سائز
 تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 2

مؤلف:
اردو

ذكر كيا ہے _

١٣_ خداوند متعال كى قدرت و اقتدار اور حكمت اس كے عدل و قسط كى بنياد ہے_قائما بالقسط لاإله إلا هو العزيز الحكيم

١٤_ خلقت كا عادلانہ نظام خداوند متعال كى وحدانيت، قدرت و اقتدار اور حكمت كى علامت ہے_

قائما بالقسط لاإله إلا هو العزيز الحكيم گويا جملہ''لا اله الا هو ''،''قائما بالقسط''ايككے نتيجہ كا بيان ہے يعنى عادلانہ نظام خدا تعالى كى توحيد، عزت، قدرت اور حكمت پر دلالت كرتا ہے_

١٥_ خدا تعالى عزيز اور حكيم ہے_هو العزيز الحكيم

١٦_ انبياء (ع) اور اوصياء (ع) اہل علم ہيں اور توحيد كے گواہ_شهد الله أنه لا إله إلا هو و الملائكة و أولوا العلم قائما بالقسط امام محمد باقر(ع) فرماتے ہيں :اما قوله''و اولوا العلم قائما بالقسط''فان اولى العلم الانبياء و الاوصياء صاحبان علم انبياء اور اوصياء ہيں (١)

اسماء و صفات: حكيم ١٥، عزيز ١٥

انبياء (ع) : انبياء (ع) كى گواہى ١٦

اوصياء (ع) : اوصياء (ع) كى گواہى ١٦

ايمان: ايمان كا پيش خيمہ ١٠

توحيد: ٢، ٣، ٥، ٦، ٨، ١٠، ١٤ توحيد ذاتى ١١; توحيد عبادى ١، توحيد كى دليليں ١، ٣، ٦،٨، ١٤; توحيد كے گواہ ١، ٢، ٣، ٦، ٨، ٩، ١٦

خدا تعالى: خدا تعالى كا عدل ١، ٤، ٥، ٧، ٨، ١٣; خدا تعالى كى حكمت ١٣، ١٤; خدا تعالى كى قدرت ١٣، ١٤; خدا تعالى كى گواہى ١، ٣، خدا تعالى كے حضور ١٢

خلقت: خلقت كا نظام ٥، ٦، ٧، ١٤

عدل : عدل كا سرچشمہ ١٣; عدل نظام تشريعى ميں ٥; عدل نظام تكوينى ميں ٥، ٧، ٨

____________________

١) تفسير عياشى ج١ ص ١٦٥ ح ١٨ نورالثقلين ج١ ص ٣٢٣ ح ٦٦_

۴۲۱

علم: علم اور توحيد ١٠; علم و ايمان كا رابطہ ١٠ علماء:٦، ٩ علماء اور توحيد ٣، ٥، ٦; علماء كى گواہى ٨، ٩، ١٦; علما ء كا مقام ١٢

فرشتے : فرشتوں كامقام ١٢;فرشتوں كى گواہى ٣، ٨; فرشتے اور توحيد ٥

ہدايت: ہدايت كے عوامل ١٠

إِنَّ الدِّينَ عِندَ اللّهِ الإِسْلاَمُ وَمَا اخْتَلَفَ الَّذِينَ أُوْتُواْ الْكِتَابَ إِلاَّ مِن بَعْدِ مَا جَاءَهُمُ الْعِلْمُ بَغْيًا بَيْنَهُمْ وَمَن يَكْفُرْ بِآيَاتِ اللّهِ فَإِنَّ اللّهِ سَرِيعُ الْحِسَابِ (١٩)

دين ، الله كے نزديك صرف اسلام ہے اور اہل كتاب نے علم آنے كے بعدہى جھگڑا شروع كيا ہے صرف آپس كى شرارتوں كى بناپر اور جو بھى آيات الہى كا انكار كرے گا تو خدا بہت جلد حساب كرنے والا ہے _

١_ خدا تعالى كى وحدانيت ، عدل اور اس كے عزيز و حكيم ہونے كا اعتقاد اور اقرار ہى خدا كا قابل قبول دين ہے _

قائما بالقسط لااله الا هو العزيز الحكيم_ انّ الدين عندالله الاسلام

٢_ خداوند متعال كى توحيد، قدرت اور حكمت كا تقاضا يہ ہے كہ انسان صرف اس كے سامنے سرجھكائے_

قائما بالقسط لااله الا هو العزيز الحكيم_ انّ الدين عندالله الاسلام يہ نكتہ اس آيت كے سابقہ آيت كے ساتھ ارتباط سے حاصل ہوتاہے_

٣_ خداوند عالم كے نزديك قابل قبول دين صرف

۴۲۲

اسلام (خدا كے سامنے سرتسليم خم كرنا) ہے_انّ الدين عندالله الاسلام

٤_ دين كى حقيقت و روح اپنے آپ كو خدا كے كے سامنے سر تسليم خم كرنا ہے_انّ الدين عندالله الاسلام

٥_ قرآن كريم كى نظر ميں توحيد، عدل اور دين باہم ارتباط ركھتے ہيں _لا اله الا هو قائما بالقسط انّ الدين

٦_ اہل كتاب كے علماء خداوند عالم كے سامنے سرجھكانے كے لازمى ہونے سے آگاہ ہونے كے باوجود اختلافات ميں پڑ گئے_إن الدين عند الله الأسلام و ما اختلف الذين أوتوا الكتاب إلا من بعد ما جآئهم العلم

٧_ دينى اختلافات كا سرچشمہ متجاوز اور حاسد علماء ہيں _و ما اختلف إلا من بعد ما جآئهم العلم بغيا

''بغيا''كے معنى تجاوز كے ہيں اور حسد كے معنى ميں بھى آيا ہے_ (مجمع البيان)_

٨_ حسد اور اخلاقى نقائص علماء كى لڑائي كے اسباب ميں سے ہيں _و ما اختلف بغيا بينهم

٩_ حسد اور سركشى اہل كتاب (يہود و نصاري)كى طرف سے خدا كے قابل قبول دين كى مخالفت كے اسباب_

و ما اختلف الذين أوتوا الكتاب بغيا بينهم

١٠_ حسد اورحد سے تجاوز ، علماء كى روشن فكرى اور حقيقت شناسى كى حس كيلئے خطرہ ہے_و ما اختلف الذين أوتوا الكتاب بغيا بينهم

١١_ حاسد علماء كا ايك دوسرے سے جھگڑنا ان كى بے دينى اوران كے خدا تعالى كے سامنے سر تسليم خم نہ كرنے كى علامت ہے_إن الدين عند الله الأسلام و ما اختلف الذين بغيا بينهم

١٢_ دين كى حقيقت كے ادراك كے بعد اس ميں اختلافات پيدا كرنا كفر ہے_و ما اختلف و من يكفر بآيات الله

١٣_ فكري، معاشرتى اور دينى اختلافات كا پيدا ہونا الہى اديان كے عادلانہ قوانين سے تجاوز كا نتيجہ ہے_

۴۲۳

و ما اختلف الذين بغيا بينهم

١٤_ الہى آيات كا جان بوجھ كر انكار كرنا خدا تعالى كى سزا كو جلدى لانے كا موجب ہے_

و من يكفر بآيات الله فإن الله سريع الحساب

١٥_ خداوند عالم كى طرف سے كافروں كو كفر سے روكنے كيلئے دھمكي_ومن يكفر بآيات الله فإن الله سريع الحساب

١٦_ خداوند عالم جلدى حساب لينے والا ہے_فإن الله سريع الحساب

١٧_ اعتقاد اورقلبى يقين كے ساتھ سرجھكانا ہى خداوند متعال كے نزديك قابل قبول دين ہے_

ان الدين عند الله الاسلام مذكورہ بالا آيت كے بارے ميں امام محمد باقر(ع) فرماتے ہيں :يعنى وہ دين جس ميں ايمان ہے ''الدين فيہ الايمان''_(١)

آيات الہي: ان كو جھٹلانا ١٤

اختلاف: اختلاف كى سرزنش ١١; اختلاف كے عوامل ٧، ٨، ٩، ١٣; دينى اختلاف ١٢; دينى اختلاف كے عوامل ١٣

اسلام: اسلام كى خصوصيات ٣

اسماء و صفات: حكيم ١; سريع الحساب ١٦; عزيز ١

اہل كتاب: اہل كتاب كا اختلاف ٦;اہل كتاب كا حسد ٩;اہل كتاب كے علماء ٦

ايمان: ايمان توحيد پر ١; ايمان خدا پر ١

تجاوز : تجاوز كے اثرات ٧، ١٠، ١٣

تربيت: تربيت كا طريقہ ١٥

توحيد: ٢

حسد: حسد كے اثرات ٧، ٨، ٩، ١٠، ١١

____________________

١) تفسير عياشى ج١ ص ١٦٦ ح ٢٢، نورالثقلين ج ١ ص ٣٢٣ ح ٦٨_

۴۲۴

حق: حق كے ادراك كے موانع ١٠

خدا تعالى: خدا تعالى كا حساب لينا ١٦;خدا تعالى كا عدل ١، ٢; خدا تعالى كى حدود ١٣; خدا تعالى كى حكمت ٢; خدا تعالى كى دھمكياں ١٥ ;خدا تعالى كى قدرت ٢

دين: ١٢، ١٣ برگزيدہ دين ٣، ١٧;دين اور عدل ٥;دين كا انكار ١٢; دين كى حقيقت ٤، ١٢

روايت: ١٧

سرتسليم خم كرنا: خدا كے سامنے سر تسليم خم كرنا ٣، ٤; دل سے سر تسليم خم كرنا ١٧; سر تسليم خم كرنے كا پيش خيمہ ٢

شناخت: شناخت كے موانع ١٠

عدل:٥

عذاب: عذاب كے اسباب ١٤

علماء: ٧، ١٠ علماء كا اختلاف ٨، ١١

عيسائي: عيسائيوں كا حسد ٩

كفار: كفاركو دھمكى ١٥; كفار كى سزا ١٤

كفر: ١٢

معارف: معارف كا نظام ٥

نافرماني: نافرمانى كے عوامل ٩

ہدايت: ہدايت كا پيش خيمہ ١٥

يہود: يہود كاحسد ٩

۴۲۵

فإنْ حَآجُّوكَ فَقُلْ أَسْلَمْتُ وَجْهِيَ لِلّهِ وَمَنِ اتَّبَعَنِ وَقُل لِّلَّذِينَ أُوتُواْ الْكِتَابَ وَالأُمِّيِّينَ أَأَسْلَمْتُمْ فَإِنْ أَسْلَمُواْ فَقَدِ اهْتَدَواْ وَّإِن تَوَلَّوْاْ فَإِنَّمَا عَلَيْكَ الْبَلاَغُ وَاللّهُ بَصِيرٌ بِالْعِبَادِ (٢٠)

اے پيغمبر اگر يہ لوگ آپ سے كٹ حجتى كريں تو كہہ ديجئے كہ ميرا رخ تمامتر الله كى طرف ہے او رميرے پير و بھى ايسے ہى ہيں اور پھر اہل كتاب اور جاہل مشركين سے پوچھئے كيا تم اسلام لے آئے _ اگر وہ اسلام لے آئے تو گويا ہدايت پا گئے او راگر منھ پھير ليا تو آپ كا فرض صرف تبليغ تھا او رالله اپنے بندوں كو خوب پہچانتا ہے _

١_ اہل كتاب كے علماء كا حقيقت جاننے كے باوجود پيغمبر اكرم(ص) سے مجادلہ اور جھگڑا كرنا_من بعد ماجائهم العلم ...فإن حآجوك فقل

٢_ پيغمبراسلام (ص) اور ان كے پيروكاروں كا مكمل طور پر خدا تعالى كے سامنے سر تسليم خم كرنا _

فقل أسلمت وجهى لله و من اتبعن

٣_ خدا تعالى كى طرف سے پيغمبر (ص) اسلام كو جھگڑالو اہل كتاب سے مجادلہ نہ كرنے كى ہدايت _فإن حآجوك فقل أسلمت

٤_ حق كے سامنے سرجھكانا اور جھگڑے والى باتوں سے اجتناب لازمى ہے_فان حاجوك فقل أسلمت

٥_ پيغمبر(ص) اسلام كے دين كا محور، خدا تعالى كے سامنے سرتسليم خم كرنا ہے_

فقل أسلمت وجهى ء أسلمتم فإن أسلموا

٦_ پيغمبر (ص) اسلام كا فريضہ اہل كتاب، مشركين مكّہ اور كتاب سے محرو م ان پڑھ لوگوں كو خدا تعالى

۴۲۶

كے سامنے سرتسليم خم كرنے كى دعوت دينا تھا_وقل للذين أوتواالكتاب و الأميين ء أسلمتم

٧_ خدا تعالى كے سامنے سرتسليم خم كرنا ہدايت پانا ہے_فإن أسلموا فقد اهتدوا

٨_ انسان اپنے اختيار سے دين كو قبول كرتا ہے يااس سے روگردانى كرتا ہے_فإن أسلموا فقد اهتدوا و إن تولوا

٩_كافروں كى خدا كے سامنے سرجھكانے (ہدايت) سے روگردانى كے بارے ميں پيغمبر اسلام(ص) كى فكرمندي_

و إن تولوا فإنما عليك البلاغ پيغمبر(ص) اسلام كے فريضے كو خدا كے پيغام كے پہنچانے ميں منحصر كرنے سے ظاہر ہوتا ہے كہ گويا آنحضرت(ص) پيغام پہنچانے كے علاوہ لوگوں كو خدا كے سامنے جھكانا بھى اپنا فريضہ سمجھتے تھے_

١٠_ آنحضرت (ص) كى اس بارے ميں فكر مندى كہ شايد صرف پيغام پہنچا كر انہوں نے اپنى ذمہ دارى پورى نہ كى ہو_

و إن تولوا فإنما عليك البلاغ يہ اس صورت ميں ہے كہ''فانّما عليك البلاغ''آنحضرت(ص) كى انجام فريضہ كى فكرمندى كے مقابلے ميں ہو_

١١_آنحضرت(ص) كا فريضہ صرف لوگوں تك خدا تعالى كا پيغام پہنچانا ہے نہ انہيں ايمان پر مجبور كرنا_

فإنما عليك البلاغ

١٢_خداوند عالم كى طرف سے آنحضرت(ص) كے فريضہ كى حدود بيان كرناآپ(ص) كے اطمينان خاطر كا باعث تھا_

لگتاہے كہ جملہ''فانما ...'' پيغمبر اكرم(ص) كے اطمينان خاطر كيلئے ذكر كيا گيا ہے_

١٣_ خدا تعالى كا بندوں كے بارے ميں ہر طرح سے عالم و بصير ہونا_ و الله بصير بالعباد

١٤_ خداوندعالم كى كافروں كو دھمكي_و إن تولوا و الله بصير بالعباد و ان تولوا كے بعد جملہ''والله بصير بالعباد''جو كہ خدا كى مكمل آگاہى كا بيان ہے كا

۴۲۷

ذكر كرنا ان كيلئے دھمكى ہے جو حق سے منہ موڑتے ہيں (كفار)_

١٥_ مومنين كى طرح كفار بھى خدا تعالى كے زير نظارت اور اس كى حكمرانى كے تحت ہيں _

و الله بصير بالعباد كفاركيلئے كلمہ ''عبد'' كے استعمال سے حكمرانى كامعنى ليا گيا ہے_

١٦_ انسان كا اپنے لئے ہدايت كا انتخاب قدروقيمت ركھتا ہے_ئص أسلمتم فإن أسلموا فقد اهتدوا و إن تولوا فإنما عليك البلاغ

١٧_ آنحضرت(ص) كا دين كو پہنچانا خدا تعالى كى طرف سے بندوں پر اتمام حجت ہے_فإنما عليك البلاغ و الله بصير بالعباد

آنحضرت(ص) : آپ (ص) اور اہل كتاب ١، ٣، ٦ ; آپ (ص) اور كفار ٩; آپ (ص) اور مشركين٦; آپ (ص) كى اطاعت ٢; آپ(ص) كى رسالت ٦، ١٠، ١١، ١٢، ١٧ ;آپ(ص) كے پيروكار ٢ اتمام حجت: ١٧

اسلام: اسلام كى خصوصيات ٥، ٧; صدر اسلام كى تاريخ ١

اطمينان: اطمينان كے عوامل١٢

انبياء (ع) : انبياء (ع) كى دعوت ٦، ١٠، ١١، ١٧; انبياء (ع) كى ذمہ دارى كى حدود ١١، ١٢

انسان: انسان كا اختيار ٨، ١٦;انسان اور دين٨

اہل كتاب: ١، ٣، ٦ اہل كتاب كے علماء ١، ٣

خدا تعالى: خدا تعالى كا علم ١٣;خدا تعالى كى حكمرانى ١٥; خدا تعالى كى دھمكياں ١٤; خدا تعالى كى نظارت ١٥

دعوت: ٦، ١٠،١١، ١٧

دين:٨ دين كى حقيقت ٥

سرتسليم خم كرنا: حق كے سامنے سر تسليم خم كرنا ٤; خدا كے سامنے سر تسليم خم كرنا ٢، ٥، ٧، ٩; سر تسليم خم كرنے كى دعوت ٦

۴۲۸

قدروقيمت: قدر و قيمت كے معيار ١٦

كفار: ٩، ١٥ كفاركو دھمكى ١٤; كفار كى ہدايت ٩

مجادلہ اور جھگڑا كرنا: ممنوع مجادلہ ٤; ناپسند مجادلہ ١، ٣

مشركين:٦ مشركين مكہ ٦

مومنين :١٥

ہدايت: ہدايت كى قدروقيمت ١٦; ہدايت كے عوامل٧

إِنَّ الَّذِينَ يَكْفُرُونَ بِآيَاتِ اللّهِ وَيَقْتُلُونَ النَّبِيِّينَ بِغَيْرِ حَقٍّ وَيَقْتُلُونَ الِّذِينَ يَأْمُرُونَ بِالْقِسْطِ مِنَ النَّاسِ فَبَشِّرْهُم بِعَذَابٍ أَلِيمٍ (٢١)

جو لوگ آيات الہيہ كا انكار كرتے ہيں اور ناحق انبياء كوقتل كرتے ہيں او ران لوگوں كوقتل كرتے ہيں جو عدل و انصاف كا حكم دينے والے ہيں انھيں دردناك عذاب كى خبر سنا ديجئے _

١_ جن لوگوں نے خداوند عالم كے سامنے سرتسليم خم كرنے سے روگردانى كى وہ كافر ہيں _و ان تولّوا إن الذين يكفرون بآيات الله

٢_ آيات الہى كے ساتھ كفر برتنے والے دردناك عذاب كے مستحق ہيں _إن الذين يكفرون بآيات الله فبشرهم بعذاب أليم

٣_ خدا تعالى كى آيات كا كفر ، انبياء (ع) اورعدل و عدالت چاہنے والوں كے قتل كا موجب بنتاہے_

۴۲۹

إن الذين يكفرون و يقتلون النبيين يقتلون الذين يأمرون بالقسط

٤_ انبياء (ع) اورعدل و عدالت چاہنے والوں كے قتل پر خدا تعالى كى كافروں كو دھمكي_إن الذين يكفرون و يقتلون النبيين فبشرهم بعذاب أليم

٥_ اہل كتاب اور مشركين كے درميان آيات الہى كے منكر اور انبياء (ع) و عدل خواہوں كے قاتلين موجود تھے_

قل للّذين اوتوا الكتاب و الامّيّن إن الذين يكفرون بآيات الله و يقتلون النبيين و يقتلون

٦_ انبياء (ع) اورعدل خواہوں كا قتل كرنا اور الہى آيات كا انكار كرنا گناہ كے لحاظ سے برابر ہيں _

إن الذين يكفرون و يقتلون النبيين و يقتلون گناہ كا يكساں ہونا سزا كے يكساں ہونے سے سمجھا گيا ہے_

٧_ كافروں كا انجام اور انبياء (ع) و عدل خواہوں كے قاتلوں كا انجام ايك جيسا ہے_إن الذين يكفرون فبشرهم بعذاب أليم

٨_ عقيدہ، انسان كے اعمال كا سرچشمہ_يكفرون و يقتلون

٩_ انبياء (ع) الہى كا قتل، ناحق اور ناقابل توجيہ عمل ہے_و يقتلون النبيين بغير حق

١٠_ كفار، توجيہ اور حق كے اظہار كے ساتھ انبياء (ع) اورعدل خواہوں كو قتل كرتے تھے اور تاويليں كرتے تھے_

إن الذين يكفرون و يقتلون النبيين بغير حق و يقتلون الذين يأمرون بالقسط ''بغير حق''كى تصريح و تاكيد دلالت كرتى ہے كہ كافر حق نمائي كا مظاہرہ كرتے تھے_

١١_ بہت سے انبياء (ع) اور عدل خواہ كفار كے ہاتھوں قتل ہوئے_إن الذين يكفرون و يقتلون النبيين بغير حق و يقتلون الذين يأمرون بالقسط

١٢_ سابقہ امتوں ميں ايسے عدل خواہ لوگ تھے جنہوں نے عدل و عدالت كى خاطر اپنى جانيں قربان كيں _

و يقتلون الذين يأمرون بالقسط

۴۳۰

١٣_ انبياء (ع) اور عدل خواہ لوگوں كے قتل پر خداوند عالم كا شديد غضبناك ہونا_*

و يقتلون النبيين بغير حق و يقتلون الذين يأمرون بالقسط لگتاہے كلمہ''يقتلون'' كا تكرار قتل كے سخت ناپسند ہونے كے بيان كيلئے ہے_

١٤_ عدل كى راہ ميں قتل ہونے كا خطرہ، امر بالمعروف اور برائي سے نبرد آزمائي كے جواز سے مانع نہيں ہے _

و يقتلون الذين يأمرون بالقسط كيونكہ آيت كا انداز ان قتل ہونے والوں كى تعريف و مدح ہے كہ جو عدل كى راہ ميں امربالمعروف كرنے والے تھے_

١٥_ ايسے عدل خواہ لوگ جنہوں نے قسط و عدالت كى راہ ميں اپنى جانيں قربان كرديں انبياء (ع) كے بعد والے رتبے پر فائز ہيں _و يقتلون النبيين بغير حق و يقتلون الذين يأمرون بالقسط من الناس فبشرهم بعذاب أليم

انبياء (ع) اور عدل چاہنے والوں كے قاتلوں كا ايك جيسا عذاب بيان كرنا ان كے رتبہ كے نزديك ہونے پر دلالت كرتا ہے اور انبياء (ع) كو عدل خواہوں سے پہلے ذكر كرنا انبياء (ع) كے رتبہ كے ان پر برتر و بلند ہونے كى حكايت كرتا ہے_

١٦_ انبياء (ع) اور عدل كا حكم دينے والوں كا قتل معاشرے كو ناقابل برداشت مشكلات ميں مبتلا كردينے كا موجب ہے_و يقتلون النبيين بغير حق فبشرهم بعذاب أليم يہ اس صورت ميں ہے كہ''فبشرھم بعذاب اليم''سے مراد دنياوى اور اخروى دونوں طرح كى مشكلات ہوں _ بعد والى آيت كے قرينہ سے كہ جس ميں فرمايا''حبطت اعمالہم فى الدنيا و الآخرة'' يہى ظاہر ہوتاہے_

١٧_عدل خواہى اورعدل خواہوں كا خدا كے نزديك بلند مرتبہ ہونا_و يقتلون النبيين و يقتلون الذين يأمرون بالقسط انبيائے (ع) الہى كے ذكر اور ان كے قاتلوں كو دردناك عذاب كى دھمكى دينے كے بعد عدل چاہنے والوں كے ذكر كرنے سے يہ مطلب ليا گيا ہے_

١٨_ پيغمبر اكرم(ص) كے دور كے كفار كا گذشتہ لوگوں كے ہاتھوں انبياء (ع) كے قتل پر راضى ہونا انہيں الہى عذاب كى دھمكى دينے كى علت ہے_*و يقتلون النبيين فبشرهم بعذاب أليم انبياء (ع) كے قاتلوں كے خاندان كو عذاب كى دھمكى تب صحيح ہوسكتى ہے كہ وہ اپنے ان گذشتہ لوگوں كے اعمال پر راضى ہوں _

۴۳۱

١٩_ معاشرہ كى سعادت و نيك بختي، ايمان، انبياء (ع) كى خدمات اور عدل خواہوں كى زحمات كى مرہون منت ہے_

إن الذين يكفرون فبشرهم بعذاب أليم معاشرہ ميں ايمان، انبياء (ع) اور مصلح حضرات كا نہ ہونا مشكلات اور بدبختى كا باعث ہے _ اس سے معلوم ہوتا ہے كہ ان كا وجود سعادت و نيك بختى كا پيش خيمہ ہے_

٢٠_ بنى اسرائيل، انبياء (ع) اور ان كے حاميوں كے قاتل تھے_و يقتلون النبيين بغير حق و يقتلون الذين يأمرون بالقسط رسول اكرم(ص) نے فرمايا:قتلت بنواسرائيل ثلاثة و اربعين نبيّاً فقام ماة رجل و اثنا عشر رجلاً من عبّاد بنى اسرائيل فصاصمصرُوا من قتلهم بالمعروف و نهوهم عن المنكر فقتلوا جميعا ...بنى اسرائيل نے تينتاليس (٤٣) نبيوں (ع) كو قتل كيا تو بنى اسرائيل سے ايك سو بارہ (١١٢) زاہد و عابد اشخاص امر بالمعروف اور نہى عن المنكر كرنے كى خاطر اٹھے تو انہوں نے ان سب كو بھى قتل كرديا ...(١)

٢١_ انبياء (ع) اور امر بالمعروف كرنے والوں كے قاتلوں كو خدا تعالى كا سخت ترين عذاب ہوگا_

و يقتلون النبيين بغير حق و يقتلون الذين يأمرون بالقسط رسول اسلام (ص) سے سوال ہوا ايّ الناس اشد عذاباً يوم القيامة؟قال(ص) :رجل قتل نبياً او رجلاً امر بمعروف او نہى عن منكركہ قيامت كے دن كس شخص كو سب سے سخت عذاب ہوگا؟ تو آنحضرت(ص) نے فرمايا وہ شخص جس نے كسى نبى كو يا كسى امر بالمعروف كرنے اور نہى عن المنكر كرنے والے كو قتل كيا ہو اس كے بعد آپ(ص) نے يہ آيت تلاوت فرمائي:''ان الذين يكفرون ...'' (٢)

٢٢_ بنى اسرائيل كو تينتاليس (٤٣) انبياء (ع) اور ايك سو بارہ (١١٢) امر بالمعروف اور نہى عن المنكر كرنے والوں كے قتل پر دردناك عذاب كىوعيد_ و يقتلون النبيين بغير حق و يقتلون الذين يأمرون بالقسط من الناس فبشرهم بعذاب أليم پيغمبر اسلام(ص) نے مذكورہ بالا آيت كے مصداق كے طور پر بيان فرمايا:قتلت بنواسرائيل ثلاثة و اربعين نبياً اول النهار فى ساعة واحدة فقام مائة رجل واثنى عشر رجلاً عبّاد من بنى اسرائيل فامروا

____________________

١) تفسير طبرى ج٣ ص ١٤٤ ، مجمع البيان ج ٢ص ٧٢٠ تفسير تبيان ج٢ ص ٤٢٢_

٢) تفسير طبرى ج ٣ ص ١٤٤ ، مجمع البيان ج ٢ ص ٧٢٠ ، تفسير تبيان ج ٢ ص ٤٢٢_

۴۳۲

من قتلهم بالمعروف و نهوهم عن المنكر فقتلوا جميعاً من آخر النهار فى ذلك اليوم _ بنى اسرائيل نے صبح كے وقت ايك ہى گھڑى ميں تينتاليس (٤٣) نبيوں (ع) كو قتل كيا تو ايك سو بارہ بنى اسرائيل كے عابد و زاہد لوگ اٹھے اور انہوں نے قتل كرنے والوں كو امر بالمعروف اور نہى عن المنكر كيا تو انہوں نے ان سب كو اسى دن شام كے وقت قتل كرديا_(١)

٢٣_ حضرت زكريا(ع) اور حضرت يحيي (ع) كے قاتلوں كو دردناك عذاب كا وعدہ_

و يقتلون النبيين بغير حق فبشرهم بعذاب أليم اميرالمؤمنين(ع) مذكورہ بالا آيت كے بارے ميں فرماتے ہيں : انّ نبى الله زكريا قد نشر بالمناشير ويحيى ابن زكريا قتلہ قومہ و ہو يدعوہم الى الله كہ زكريا (ع) نبى كو آروں سے چير ديا گيا اور يحيي ابن زكريا(ع) كو ان كى قوم نے قتل كرديا حالانكہ وہ انہيں خدا كى طرف بلا رہے تھے(٢) _

آيات الہى : ان كوجھٹلانا ٥;ان كے بارے ميں كفر ٣، ٦; ان كے منكرين ٥

اسلام: صدر اسلام كى تاريخ ١٨

اصلاح طلب لوگ: اصلاح طلب لوگوں كا قتل ٢٢

امربالمعروف: ٢١، ٢٢ امر بالمعروف كى اہميت ١٤;امر بالمعروف كے احكام ١٤

انبياء (ع) : انبياء (ع) كا قتل ٣، ٤،٥، ٦، ٧، ٩، ١٠، ١١، ١٣، ١٨; انبياء (ع) كى تاريخ ١١;انبياء (ع) كى خدمات ١٩;انبياء (ع) كے قتل كى سزا ٧، ١٦، ٢١،٢٣

اہل كتاب: ٥

ايمان: ايمان اور عمل ٨;ايمان كے معاشرتى اثرات ١٩

بنى اسرائيل: بنى اسرائيل اور انبياء (ع) كا قتل ٢٠، ٢٢

حضرت زكريا(ع) : حضرت زكريا (ع) كے قتل كى سزا ٢٣

____________________

١) تفسير طبرى ج ٣ ص ١٤٤ ، مجمع البيان ج ٢ ص ٧٢٠ ، تفسير تبيان ج ٢ ص ٤٢٢_

٢) تفسير برہان ج ١ ص ٢٧٤ح ١

۴۳۳

حضرت يحيي (ع) : حضرت يحيي كے قتل كى سزا ٢٣

خدا تعالى: خدا تعالى كا عذاب ١٨، ٢١; خدا تعالى كا غضب ١٣; خدا تعالى كى دھمكى ٤; خدا تعالى كے وعدے ٢٢، ٢٣

راہ وروش: راہ و روش كى بنياد ٨

روايت: ٢٠، ٢١، ٢٢، ٢٣

سرتسليم خم كرنا: خدا كے سامنے سر تسليم خم كرنا ١

سعادت: سعادت كے عوامل ١٩

عدل : عدل كيلئے جد و جہد ١٢، ١٤

عدل خواہ لوگ: ان كا رتبہ ١٥، ١٧;ان كا قتل ٣،٤،٥،٦ ،٧،١٠، ١١،١٣،١٦;انكى خدمات١٩، يہ لوگ تاريخ ميں ١٢

عدل خواہي: عدل خواہى كى قدر و قيمت ١٥،١٧

عذاب: عذاب كے اسباب ٢،١٨،٢١، ٢٢ ، ٢٣; عذاب كے مراتب ٢، ٢١ ;عذاب كے مستحق ٢،٢١

عقيدہ: عقيدہ كے اثرات ٨

عمل: ٨ ناشائستہ عمل ٩

قتل نفس: قتل نفس كى سزا ٢١

كفار: ١، ٢، ١٠، ١١ كفار كا انجام ٧;كفار كودھمكي٤، ١٨

كفر: كفر كى سزا ٢;كفر كے اثرات١٣; كفر كے عوامل ١

گناہ: گناہ پر راضى ہونا١٨;گناہ كے درجات٦

معاشرہ: معاشرتى انحطاط و پستى كے عوامل ١٦; معاشرتى ترقى كے عوامل ١٩

مشركين: ٥

۴۳۴

نافرماني: نافرمانى كے اثرات ١

نہى عن المنكر: ٢٢ اسكے احكام ١٤;نہى از منكر كى اہميت ١٤

أُولَئِكَ الَّذِينَ حَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ فِي الدُّنْيَا وَالآخِرَةِ وَمَا لَهُم مِّن نَّاصِرِينَ (٢٢)

يہى وہ لوگ ہيں جن كے اعمال دنيا ميں بھى برباد ہو گئے او رآخرت ميں بھى ان كا كوئي مددگار نہيں ہے _

١_ كفار اورانبياء (ع) وعدل خواہ لوگوں كے قاتلوں كے اعمال كا دنيا و آخرت ميں حصبْط و اكارت ہوجانا_

انّ الذين يكفرون أولئك الذين حبطت أعمالهم فى الدنيا و الآخرة

٢_ كفراختيار كرنا اور انبياء (ع) وعدل كيلئے قيام كرنے والوں كا قتل ايسا عظيم گناہ ہے جو تمام اعمال كو نابود اور برباد كرديتا ہے_انّ الذين يكفرون أولئك الذين حبطت أعمالهم

٣_ ايمان، نيك اعمال كى قدر و قيمت كا معيار اور ان كے انجام د ينے كى صورت ميں ا ن پر خدا تعالى كے اجر دينے كى شرط_انّ الذين يكفرون أولئك الذين حبطت أعمالهم

٤_كفاراور انبياء (ع) و عدل كيلئے قيام كرنے والوں كے قاتلين كے اعمال اجتماعى قدر و قيمت اور اعتبار سے عارى ہيں _*انّ الذين يكفرون حبطت أعمالهم ايسالگتاہے دنيا ميں اعمال كى نابودى يا ان كے حبط ہونے كا مطلب ان كا اثرات سے خالى اور غيرمعتبر ہونا ہے_

٥_ انسان كے نيك اعمال قابل قدر اور دنياوى و اخروى نتائج كے حامل ہيں _

حبطت أعمالهم فى الدنيا و الآخرة

۴۳۵

٦_ نيك عمل سرمايہ ہے اور انسان كے ليئے دنيا و آخرت ميں مددگار_حبطت أعمالهم فى الدنيا و الآخرة و ما لهم من ناصرين

٧_ بعض ناشائستہ اعمال ماضى كے اچھے اعمال كو بھى اكارت كرديتے ہيں _حبطت أعمالهم و ما لهم من ناصرين

٨_ انبياء (ع) و عدل كى خاطر قيام كرنے والوں كے قاتلين اور كفار خداوند عالم كے سامنے اپنے اعمال كى نابودى پر نہ كوئي مددگار ركھتے ہيں اور نہ كوئي شفاعت كرنے والا_انّ الذين يكفرون حبطت أعمالهم و ما لهم من ناصرين

٩_ انبياء (ع) اورعدل كى خاطر قيام كرنے والوں كے قاتل اور كفار كوئي راہ نجات نہيں ركھتے_انّ الذين يكفرون و ما لهم من ناصرين

١٠_ كفر اور انبياء (ع) اورعدل كى خاطر قيام كرنے والوں كا قتل شفاعت كرنے والوں كى مدد سے محروميت كا باعث ہے_انّ الذين يكفرون و ما لهم من ناصرين ايسا معلوم ہوتا ہے كہ جملہ''و ما لہم من ناصرين''ميں بعض اعمال كى كمى كو پورا كرنے كى خاطر كچھ مددگار (شفاعت كرنے والے) فرض كئے گئے ہيں ليكن آيت ميں مذكور اشخاص كو ان كى مددشامل نہيں ہوگي_

اقدار: ٥ معاشرتى اقدار٤

انبياء (ع) : انبياء (ع) كا قتل ٢، ٤، ١٠; انبياء (ع) كے قتل كى سزا ١، ٨، ٩

انسان: انسان كا سرمايہ ٦

ايمان: ايمان كے اثرات ٣

شفاعت: شفاعت كے موانع ٨، ١٠

عدل و عدالت كى خاطر قيام كرنے والے: ان كا قتل ١، ٢، ٤، ١٠; ان كے قتل كى سزا ٨، ٩

عذاب: عذاب كے مستحق ٩

عمل:

۴۳۶

حبط عمل ١،٤ ،٨;عمل صالح ٥ ،٦; عمل صالح كى قدر و قيمت ٣; عمل كا اجر ٣; عمل كى قدروقيمت ٤;عمل كے اثرات ٥، ٦، ٧; عمل كے حبط ہونے كے عوامل ١، ٧; ناشائستہ عمل٧

قدروقيمت: قدر و قيمت كے معيارات ٣

كبيرہ گناہ: ٢

كفار: ٩

كفاركا عمل ١، ٤، ٨

كفر: كفر كى سزا ٨، ٩;كفر كے اثرات ١٠;كفر كے مراتب ٢

گناہ: گناہ كے اثرات ٢

أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ أُوْتُواْ نَصِيبًا مِّنَ الْكِتَابِ يُدْعَوْنَ إِلَى كِتَابِ اللّهِ لِيَحْكُمَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ يَتَوَلَّى فَرِيقٌ مِّنْهُمْ وَهُم مُّعْرِضُونَ (٢٣)

كيا تم نے ان لوگوں كو نہيں ديكھا جنھيں كتاب كا تھوڑاسا حصّہ دے ديا گيا كہ انہيں كتاب خدا كى طرف فيصلہ كے لئے بلا يا جاتا ہے تو ايك فريق مكر جاتا ہے او ربالكل كنارہ كشى كرنے والے ہيں _

١_ فيصلے كيلئے كتاب خدا كى طرف بلائے جانے پر اہل كتاب كا سركشى كرنا بہت تعجب آور ہے_

ألم ت-رالى الذين و هم معرضون

٢_ اہل كتاب كا كتاب خدا كى حكمرانى سے سركشى كرنا ان كے كفر كى دليل ہے_

ألم ت-رالى الذين أوتوا نصيبا و هم معرضون لگتاہے يہ آيت اہل كتاب كے كفر كو بيان كررہى ہے كہ جس كى پہلے والى آيت ميں تصريح كى گئي ہے_

٣_ بعض اہل كتاب (يہوديوں ) كى اپنى آسمانى كتاب كے بارے ميں ناقص معلومات_

۴۳۷

ألم ترالى الذين أوتوا نصيبا من الكتاب

٤_ سابقہ آسمانى كتابوں كے حقائق كى تحريف اور اہل كتاب كى صرف بعض حقائق تك دسترسي_*أوتوا نصيبا من الكتاب

٥_ آسمانى كتاب سے ہدايت پانا اس كے بارے ميں مكمل علم حاصل كرنے پر موقوف ہے_

ألم ت-رالى الذين أوتوا نصيبا من الكتاب

٦_ تورات كو فيصل قرار دينے كے بارے ميں پيغمبر اكرم (ص) كى رائے كے بعد بعض يہودى علماء كا اسے قبول نہ كرنا_ألم ت-رالى الذين أوتوا نصيبا من الكتاب و هم معرضون مذكورہ بالا نكتہ آيت كے نقل كردہ شان نزول كى بنياد پر اخذ كيا گيا ہے_(مجمع البيان)

٧_ آسمانى كتاب قانون اور فيصلے كى كتاب ہے_يدعون إلى كتاب الله ليحكم بينهم

٨_ قرآن حكيم كا مخالفين كے ساتھ منطقى برتاؤ_يدعون إلى كتاب الله ليحكم بينهم

كيونكہ قرآن مجيدنے خود انہى كى كتاب كو فيصل قرار ديا ہے_

٩_ انبياء (ع) اور عدل و عدالت كى خاطر قيام كرنے والے جو كافروں كے ہاتھوں مارے گئے آسمانى كتابوں كى حكمرانى كے خواہاں تھے_*يدعون إلى كتاب الله ليحكم بينهم يہ اس صورت ميں ہے كہ''يدعون'' كا محذوف فاعل وہى قتل كئے جانے والے لوگ ہوں جو اس سے پہلى آيت ميں مذكور ہيں يعنى يدعوہم المقتولون الى كتاب الله (يہ قتل كئے جانے والے لوگ انہيں كتاب خدا كى طرف بلاتے ہيں )_

١٠_اہل كتاب كے بعض علماء نے كتاب خدا كى حكمرانى اور فيصل ہونے كو قبول كرليا_

ثم يتولى فريق منهم بعض كا قبول نہ كرنا كچھ دوسرے بعض كے قبول كرنے پر مفہومى دلالت ركھتا ہے_

١١_ پيغمبر اكرم(ص) كے زمانے ميں بعض اہل كتاب كے علماء كا اسلام كى حقانيت كو قبول كرلينا_

ثم يتولى فريق منهم

١٢_ آسمانى كتاب كے فيصل بنانے كے بارے ميں اہل كتاب كے علماء كے درميان متضاد آراء پائي جاتى تھيں _

ثم يتولى فريق منهم

۴۳۸

١٣_ تورات ميں پيغمبراسلام(ص) كى سچائي كى علامتيں موجود تھيں _*

يدعون إلى كتاب الله ليحكم بينهم اگر ايسى نشانياں تورات ميں نہ ہوتيں تو پيغمبر اكرم(ص) كى تورات كے فيصل بنانے كى دعوت صحيح نہ ہوتي_

١٤_ پيغمبر اكرم(ص) كا يہوديوں ميں تورات كى بنياد پر فيصلے فرمانا اور ان ميں سے بعض كا تورات كے حكم كو نہ ماننا_

يدعون إلى كتاب الله ليحكم بينهم ثم يتولى فريق منهم اس آيت كے شان نزول ميں آيا ہے كہ ايك يہودى مرد و عورت نے زنا كيا تو پيغمبر اكرم(ص) نے انہيں تورات كے مطابق سنگسار كرنے كا حكم ديا تو اس سے يہوديوں ميں غم و غصّہ كى لہر دوڑ گئي_

آسمانى كتابيں : ١، ٢، ٣، ٤، ٥، ٧، ١٠، ١٢، ١٤ آسمانى كتابوں كى تحريف ٤، آسمانى كتابوں كى حكمرانى ٩

آنحضرت(ص) : آپ (ص) اور آسمانى كتابيں ١٣; آپ (ص) اور تورات ١٣; آپ(ص) اور يہودى ٦، ١٤;آپ (ص) كى صداقت ١٣

اسلام: صدر اسلام كى تاريخ ٦، ١٠، ١١، ١٢، ١٤

انبياء (ع) : انبياء (ع) كے اہداف ٩;انبياء (ع) كا قتل ٩

اہل كتاب١١: ان كا كفر ٢; ان كى سركشى ١، ٢; ان كے علماء ١٠، ١١، ١٢; ان كے مومنين ١١;اہل كتاب اور آسمانى كتابيں ١، ٢، ٣، ٤، ١٠، ١٢، ١٤; اہل كتاب اور تورات ٣; اہل كتاب كا اختلاف ١٢

بصيرت: بصيرت كى اہميت ٥

تورات: ٣، ٦، ١٣

عدل خواہ لوگ: ان كا قتل ٩

قانون: قانون كے منابع و مصادر ٧

قرآن كريم: قرآن كريم كى منطق ٨

۴۳۹

مخالفين: مخالفين كے ساتھ برتاؤ كا طريقہ ٨

ہدايت: ہدايت كا پيش خيمہ ٥

يہود: ٦، ١٤ ان كى ناآگاہى ٣; علمائے يہود ٦; يہود اور تورات ٦

ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ قَالُواْ لَن تَمَسَّنَا النَّارُ إِلاَّ أَيَّامًا مَّعْدُودَاتٍ وَغَرَّهُمْ فِي دِينِهِم مَّا كَانُواْ يَفْتَرُونَ (٢٤)

يہ اس لئے كہ ان كا عقيدہ ہے كہ انھيں آتش جہنم صرف چند دن كے لئے چھوئے گى او ران كو دين كے بارے ميں انكى افترا پردازيوں نے دھو كہ ميں ركھا ہے _

١_ خرافات كى پابندي، بے بنياد عقيدے اور خيالى امن كا احساس وہ عوامل ہيں جن كى وجہ سے اہل كتاب نے اسلام سے روگردانى كي_ثمّ يتولى فريق منهم ذلك بأنهم قالوا لن تمسنا النار

٢_ بعض اہل كتاب كا يہ باطل عقيدہ كہ وہ چند دن سے زيادہ جہنم كى آگ ميں نہيں رہيں گے_

ثمّ يتولى فريق منهم ذلك بأنهم قالوا لن تمسنا النار

٣_ جہنم كى آگ ميں ہميشہ نہ رہنے كے احساس نے اہل كتاب كو گمراہ كرنے ميں مؤثر كردار ادا كيا_

ثمّ يتولى فريق منهم ذلك بأنهم قالوا لن تمسنا النار و غرّهم

٤_ جھوٹے اورخرافاتى عقائد و نظريات گمراہى اور فريب كا موجب ہيں _قالوا لن تمسنا النار و غرهم فى دينهم

٥_ اہل كتاب كے علماء جو كتاب خدا كے فيصلے سے روگرداں تھے اپنے گناہكار ہونے كا پورا يقين ركھتے تھے_

لن تمسنا النار إلا أياما معدودات

٦_ اہل كتاب كا اپنى قومى اور نسلى برترى كا معتقد ہونا_*

لن تمسنا النار

يہوديوں كا يہ سمجھنا كہ انہيں معمولى سا عذاب ہوگا''لن تمسنا''ميں ''نا''كے قرينہ سے يہ احتمال ديا جاسكتا ہے كہ ان كا يہ سمجھنا اپنے آپ كو برتر نسل سمجھنے كى وجہ سے تھا_

۴۴۰