تفسير راہنما جلد ۲

 تفسير راہنما0%

 تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 749

 تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 749
مشاہدے: 143689
ڈاؤنلوڈ: 4074


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 749 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 143689 / ڈاؤنلوڈ: 4074
سائز سائز سائز
 تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 2

مؤلف:
اردو

١٣_ خداوند عالم بندوں كو اپنى نافرمانى سے ڈراتا ہے_و يحذركم الله نفسه

١٤_خوف خدا، برے كردار كو چھوڑنے كاسرچشمہ ہے_و ما عملت من سوء تود و يحذركم الله نفسه

١٥_ خدا وند متعال كى بندوں پر وسيع اور گہرى نرمى و را فت_و الله رؤف بالعباد

١٦_ خدا كى بندوں كے ساتھ نرمى اور محبت انہيں لازمى تنبيہات كى علت ہے_و يحذركم الله و الله رؤف بالعباد

١٧_ خوف و اميد كو ملانا انسانوں كى تربيت كيلئے قرآن كريم كى ايك روش ہے_و يحذركم الله و الله رؤف بالعباد

١٨_ خداوند عالم رؤف ہے_و الله رؤف بالعباد

اسماء و صفات: رئوف ١٨

اطاعت: ١٣

اميدوار ہونا : ١٧

انسان: انسان كا اختيار ٩، ١٠; انسان كا انجام ٢

ايمان: آخرت پر ايمان كے عملى اثرات١٢; ايمان اور عمل ١٢

تحريك: تحريك كے عوامل ١٢، ١٤

تربيت: تربيت كا طريقہ ١٧; نظام تربيت ١٧

ثواب و عذاب: ٣، ٦

جبر و اختيار: ٩

خدا تعالى: خدا تعالى كا عذاب ٣; خدا تعالى كا علم ١; خدا تعالى كا غضب ٣، ١٢; خدا تعالى كى تنبيہيں ١٣، ١٦; خدا تعالى كى قدرت ١; خدا تعالى كى محبت ١٦;خدا تعالى كى نرمى ١٥، ١٦

خوف: ١٧ پسنديدہ خوف١٤; خوف خدا ١٢;خوف كے اثرات ١٤

عمل:١٢ عمل صالح ٣، ٤، ١٠; عمل كا باقى رہنا ١، ٢، ٣، ٤، ٥، ١٢; عمل كى پاداش ٦; ناشائستہ عمل ٣، ٤، ٧، ٨، ١٠، ١٤

۴۶۱

قيامت: قيامت كى خصوصيات ٣، ٥، ٦;قيامت كے دن آرزو ٧; قيامت كے دن انسان ٩; قيامت كے دن حسرت ٧، ١١; قيامت كے دن حقيقتوں كا ظاہر ہونا ١; قيامت كے دن غم و اندوہ ١١; قيامت كے دن گناہ گار لوگ ٧، ٨، ١١

گناہ: ٨ گناہگارلوگ : ٧، ٨، ١١ گناہگارلوگوں كى آرزو ٧; گناہگارلوگوں كى پشيمانى ٨

نافرماني: ١٣ نظريہ كائنات اور آئيد يالوجي: ١٢

قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللّهُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَاللّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ (٣١)

اے پيغمبر كہہ ديجئے كہ اگر تم لوگ الله سے محبت كرنا چاہتے ہو تو پس ميرى پيروى كرو_ اللہ تم سے محبت كرے گا او رتمھارے گناہوں كو بخش دے گا كہ وہ بڑا بخشے والا او رمہربا ن ہے _

١_ پيغمبر اكرم (ص) كو حكم ہے كہ خدا تعالى سے محبت كرنے والوں كو اپنى پيروى كى طرف بلائيں _

قل ان كنتم تحبون الله فا تبعوني

٢ _ خداوند متعال سے سچى محبت كرنے والے پيغمبر اكرم(ص) كے پيرو كاراور تابع ہيں _قل ان كنتم تحبون الله فاتبعوني

٣ _ سچى محبت كا لازمہ اسكے لوازم كى پابندى ہے_قل ان كنتم تحبون الله فاتبعوني

٤ _ پيغمبر اكرم(ص) كى مخالفت خدا وند عالم كى محبت كے منافى ہے_قل ان كنتم تحبون الله فاتبعوني

٥_ پيغمبر اسلام (ص) كى پيروى لازمى ہے_قل ان كنتم تحبون الله فاتبعوني

٦_ محبت اور دوستى انسان ميں عمل كا شوق اور تحريك پيدا كرتى ہے_قل ان كنتم تحبون الله فاتبعوني

۴۶۲

٧_ انسان كو عمل پرآمادہ كرنے كے ليئے قرآن كريم كا جذبات اور محبتوں سے استفادہ كرنا_قل ان كنتم تحبون الله فاتبعونى يحببكم الله

٨_ انسان كا كردار اس كے اندرونى تمايلات اور رجحانات كو ظاہر كرتاہے_قل ان كنتم تحبون الله فاتبعوني

٩_ الہى رہبروں كى ولايت و سرپرستى كے قائل ہونے اور انكى پيروى كرنے كى اہميت _

قل ان كنتم تحبون الله فاتبعونى يحببكم الله و يغفر لكم قرآن كريم ، خداوند متعال كى محبت اور گناہوں كے بخشے جانے كو الہى رہبروں كى ولايت كى قبوليت كا مرہون منت سمجھتاہے_

١٠_ پيغمبر اسلام (ص) كى پيروى ،خدا تعالى كى محبت حاصل كرنے اور تمام گناہوں كے بخشے جانے كى باعث ہے_

فاتبعونى يحببكم اللہ و يغفر لكم ذنوبكم جمع مضاف'' ذنوبكم ''، عموم كا فائدہ ديتى ہے_

١١_ خداوند عالم كى محبت حاصل كرنا، دين اور ديندارى كا آخرى ہدف ہے_

فاتبعونى يحببكم الله كيونكہ فرمايا ہے پيغمبراسلام (ص) كى پيروى خداوند عالم كى محبت كى موجب ہے_

١٢_ انسان ميں خدا تعالى كى محبت پيدا كرنے ميں الہى رہبروں كا مؤثر كردار _*

فاتبعونى يحببكم الله كيونكہ محبت الہى كى راہ كا مرشد و راہنما پيامبر اسلام (ص) كو متعارف كرايا گيا ہے_

١٣_ خدا كى محبت اور بخشش، پيغمبراسلام --- كے --پيروكاروں كے ليئے بشارت ہے_فاتبعونى يحببكم الله و يغفر لكم

١٤_ الہى رہبروں كو قبول كرنا اور ان كى پيروى كرنا گناہوں كى بخشش كا پيش خيمہ ہے_

١٥_ خدا ، غفور ( بہت بخشنے والا) اور رحيم ( بہت رحم كرنے والا) ہے_والله غفور رحيم

١٦_ خداوند عالم كى بندوں كے ساتھ محبت ان كے سب گناہوں كى بخشش كاپيش خيمہ ہے_*

يحببكم الله و يغفر لكم ذنوبكم خدا كى محبت كو گناہوں كى مغفرت پر مقدم كرنا اس حقيقت كو بيان كرتاہے كہ خداكى محبت گناہوں كى بخشش ميں مؤثر واقع ہوتى ہے اور تمام گناہوں كا بخشا جانا '' ذنوب'' جمع كے اضافےسے سمجھا گيا ہے كيونكہ جمع مضاف عموم كا فائدہ ديتى ہے_

۴۶۳

١٧_ عيسائيوں كا يہ دعوي ہے كہ وہ خدا سے محبت كرتے ہيں _قل ان كنتم تحبون الله فاتبعوني

جملہ '' ان كنتم ''ميں يہ فرض كيا گيا ہے كہ مخاطب ،خدا كے ساتھ محبت كا دعوي كرتے تھے_اور جيسا كہ مجمع البيان ميں آيت كى شان نزول ميں ہے كہ آيت كے مخاطب عيسائي ہيں _

١٨_ خدا تعالى كا لوگوں كو پيغمبر اكرم (ص) كى پيروى ، تصديق اور آپ كى دعوت كے قبول كرنے كى تشويق دلانا_

قل ان كنتم تحبون الله فاتبعوني امير المؤمنين (ع) نے فرمايا:فقال تبارك و تعالى فى التحريض على اتباعه و الترغيب فى تصديقه والقبول لدعوته ''قل ان كنتم تحبون الله فاتبعونى ' ' خداوند عالم نے پيغمبراسلام (ص) كى پيروى پر ابھارتے ہوئے ،آپ(ص) كى تصديق كى ترغيب دلاتے ہوئے اور آپ(ص) كى دعوت كو قبول كرانے كے ليئے فرمايا ''ان كنتم تحبون الله فاتبعونى '' (١)

١٩_ پيغمبر خدا (ص) كى سنت سے روگردانى ،خدا تعالى كى محبت سے محروميت كا موجب ہے_

قل ان كنتم تحبون الله فاتبعوني پيغمبر اكرم (ص) نے يہ حديث ''مصنْ رغب عن سنّتى فليس منّى '' فرمانے كے بعد مذكورہ بالا آيت كى تلاوت فرمائي (٢)

٢٠_ تقوي ، نيكى ، تواضع اور خضوع و خشوع ميں پيغمبر اكرم(ص) كى پيروى كرنا خدا كى محبت كے حصول كا سبب ہے_قل ان كنتم تحبون الله فاتبعونى يحببكم الله مذكورہ بالا آيت كے بارے ميں رسول خدا (ص) نے فرماياعلى البّر والتقوي و التواضع و ذلة النفس (٣)نيكي، تقوي ، تواضع اور خضوع ميں اتباع كرو_

٢١_ دين كچھ نہيں ہے سوائے محبت كے _قل ان كنتم تحبون الله فاتبعونى يحببكم الله

امام محمد باقر (ص) فرماتے ہيں :هل الدين الا الحبّ؟ الا ترى الى قول الله تعالى ''قل ان كنتم تحبون الله فاتبعونى يحببكم الله '' (٤)دين سوائے محبت كے

____________________

١) كافى ج٨ ص ٢٦ حديث ٤ ، نورالثقلين ج ١ ص ٣٢٦ حديث ٨٧

٢ ،٣) الدرّ المنثور ج٢ ص ١٧٨

٤) محاسن برقى ج١ ص ٢٦٢ حديث ٣٢٧ ، خصال شيخ صدوق ج١ ص ٢١ حديث ٧٤

۴۶۴

كچھ نہيں _ اس لئے تو اللہ تعالى نے فرمايا ہے :قل ان كنتم تحبون الله فاتبعونى يحببكم الله_

٢٢_ خداكى خاطرمحبت كرنا يا بغض ركھنا ،حقيقت دين ہے _قل ان كنتم تحبون الله فاتبعونى يحببكم الله

رسول خدا (ص) نے فرماياو هل الدين الا الحب و البغض فى الله قال الله تعالى ''قل ان كنتم تحبون الله فاتبعونى '' (٥)دين ، خدا كى خاطر حب و بفض ركھنے كے علاوہ كچھ نہيں _ اللہ تعالى نے فرمايا ہے:قل ان كنتم تحبون الله فاتبعون

آنحضرت(ص) : آنحضرت(ص) كى ذمہ دارى ١ ; آنحضرت(ص) كى سيرت ١٩;آنحضرت(ص) كے پيروكار ٢ ، ١٣

اسماء و صفات : رحيم ١٥ ; غفور ١٥

اطاعت : اطاعت كے اثرات٩ ، ١٤ ; پيغمبر اكرم (ص) كى اطاعت ١ ، ٥ ، ١٠ ، ١٨ ، ٢٠ رہبر كى اطاعت ٨ ، ١٤

انبياء (ع) : انبياء (ع) كى دعوت ١٨

انسان : انسان كے رجحانات ٧

بخشش: بخشش كا پيش خيمہ٩، ١٤، ١٦

تحريك : تحريك كے عوامل ٣،٦،١٠

تربيت : تربيت كاطريقہ ١٠

تقوي : تقوي كے نتائج ٢٠

جذبات و احساسات ١٠ حب و بغض : ٤ ، ٦ ، ١٠ ، ٢١

خدا تعالى: خدا تعالى كا تشويق دلانا ، ١٨;خدا تعالى كى محبت ٩ ، ١١ ، ١٢ ، ١٣ ، ١٦ ، ٢٠;خدا تعالى كى مغفرت ١٣

خدا تعالى كے دوست:١،٢،١٧

خضوع : خضوع كے اثرات ٢٠

دوستى : دوستى كے اثرات ٦

____________________

١) الدرالمنثور ج٢/ ص ١٧٩_

۴۶۵

دين : دين كى حقيقت ٢٠ ;دين كے اہداف ٢١

ديندارى : ديندارى كے اثرات١٢

راہ و روش: راہ و روش كى بنياديں ٦ ، ٧

روايت : ١٨ ، ١٩ ، ٢٠ ، ٢١

شرعى فريضہ : شرعى فريضہ پر عمل كا پيش خيمہ ١٠

عمل : عمل كا پيش خيمہ٦; عمل كے اثرات٧

عيسائي : عيسائيوں كے دعوے ١٧

محبت : محبت كے اثرات٣ ، ٦

مسلمان: مسلمانوں كو بشارت ١٣

واجبات : ٥ ولايت و امامت: ٨ ، ١١

قُلْ أَطِيعُواْ اللّهَ وَالرَّسُولَ فإِن تَوَلَّوْاْ فَإِنَّ اللّهَ لاَ يُحِبُّ الْكَافِرِينَ (٣٢)

كہہ ديجئے كہ الله او ررسول كى اطاعت كرو _ جو اس سے روگردانى كرے گا تو خدا كافرين كو ہرگز دوست نہيں ركھتا ہے _

١_ پيغمبر اكرم(ص) كا فريضہ لوگوں كو خدا تعالى اور رسول كى اطاعت كى طرف بلانا ہے_قل اطيعوا الله و الرسول

٢_ خدا و رسول (ص) كى اطاعت لازمى ہے_اطيعوا الله والرسول

٣_ وحى اور قرآن كريم ميں آنے والے احكام و اوامر كے علاوہ پيغمبراسلام (ص) كے ديگر احكام و اوامر بھى تھے_

۴۶۶

اطيعوا الله والرسول اگر پيغمبر اكرم (ص) قرآن كريم ميں آنے والے اوامر و احكام كے علاوہ احكام و اوامر نہ ركھتے ہوتے تو آنحضرت(ص) كى اطاعت كا لازمى كرنا لغو ہوتا_

٤_ آنحضرت (ص) كى اطاعت خدا وند عالم كى اطاعت ہے_اطيعوا الله والرسول

٥_ اطاعت، محبت كا لازمہ ہے_ان كنتم تحبون الله اطيعو ا الله

٦_ خداوند عالم اور رسول اسلام(ص) كى اطاعت سے روگردانى كرنے والے كافر اور خدا كى محبت سے محروم ہيں _

قل اطيعوا الله والرسول فان تولّوا فان الله لا يحب الكافرين

٧_ كافر ، خدا تعالى كى محبت سے محروم ہيں _فان تولّوا فان الله لا يحب الكافرين _

٨_ صرف خداوند عالم اور رسول اسلا م(ص) كى اطاعت كرنے والے خدا كے محبوب ہيں _

اطيعوا الله والرسول فان تولّوا فان الله لا يحب الكافرين اطاعت كرنے والوں اور كافروں كے مقابلہ اور كفار كو محبت الہى سے محروم كرنے سے اس حصر كا استفادہ كيا گيا ہے_

٩_ كفر ، خدا تعالى كى محبت سے محروميت كا باعث ہے_فان تولّوا فانّ الله لا يحبّ الكافرين

١٠_ انسان ميں خدا تعالى كى محبت حاصل كرنے كا رجحان_*يحببكم الله فانّ الله لا يحبّ الكافرين

كسى عمل كے انجام دينے كى تشويق كيلئے جو كچھ اجر كے طور پر ذكر كيا جاتاہے ضرورى ہے كہ جن لوگوں كو اسكى تشويق دلائي جارہى ہے وہ اسكى خواہش بھى ركھتے ہوں _

١١_ پيغمبر اكرم (ص) كى گفتار و رفتار حجت ہے_ان كنتم تحبون الله فاتبعونى اطيعوا الله والرسول

فعل كى حجيت'' اتبعونى '' سے مستفاد ہوتى ہے اس بنا پر كہ اتباع سے مراد عملى اتباع ہو ''اطيعوا ''كے قرينہ سے كہ جس سے مراد كلام ميں اتباع كرنا ہے_

آنحضرت (ص) : آنحضرت (ص) سے روگردانى ٦;آنحضرت(ص) كا عمل ١١ ; آنحضرت (ص) كى ذمہ دارى ١ ; آنحضرت (ص) كى گفتار ١١ ;آنحضرت(ص) كے اوامر ٣

۴۶۷

اطاعت : آنحضرت (ص) كى اطاعت ١ ، ٢ ، ٣ ، ٤ ، ٨ ، اطاعت كا پيش خيمہ ٥ ;خدا تعالى كى اطاعت ١ ، ٢ ، ٤ ، ٨

انسان : انسان كے رجحانات ١٠

خدا تعالى: خدا تعالى سے روگردانى ٦ ;خدا تعالى كى محبت ٦ ، ٧ ، ٨ ، ٩ ، ١٠

سنت : سنت كا حجت ہونا ١١

قرآن كريم:٣

كفار : كفار كى محروميت ٦ ، ٧

كفر : كفر كے اثرات ٩

محبت : محبت كے اثرات ٥

نافرمانى : نافرمانى كے اثرات ٦

واجبات : ٢

إِنَّ اللّهَ اصْطَفَى آدَمَ وَنُوحًا وَآلَ إِبْرَاهِيمَ وَآلَ عِمْرَانَ عَلَى الْعَالَمِينَ (٣٣)

الله نے آدم ، نوح او رآل ابراہيم او رآل عمران كو منتخب كر ليا ہے _

١_ حضرت آدم(ع) ، حضرت نوح(ع) ، حضرت ابراہيم (ع) كا خاندان، اورحضرت عمران (ع) كا خاندان تمام كائنات والوں ميں سے خدا كے برگزيدہ ہيں _انّ الله اصطفي آدم و نوحا و آل ابراهيم وآل عمران على العالمين

٢_ حضرت آدم (ع) ،حضرت نوح (ع) ،حضرت ابراہيم (ع) كا خاندان اورحضرت عمران (ع) كا خاندان مخصوص لياقتوں كے حامل تھے_ان ّ الله اصطفي آدم و نوحا و آل ابراهيم و آل عمران على العالمين

۴۶۸

خداوند متعال كا انتخاب يقيناً صلاحيت كى بنياد پر تھا كيونكہ خداوند حكيم كے بارے ميں ترجيح بلا مرجح محال ہے_

٣_ انبياء (ع) كى مخصوص لياقتيں ان كى اطاعت كے واجب ہونے كى علت ہيں _

قل اطيعوا الله والرسول انّ الله اصطفي آدم و نوحا و آل ابراهيم و آل عمران _

كيونكہ رسول اسلام (ص) كى اطاعت كے بعد انبياء كے برگزيدہ ہونے كا ذكر كيا گيا ہے_

٤_ خدا وند عالم غير شائستہ افراد كى پيروى كا حكم نہيں ديتا_اطيعوا الله والرسول ان الله اصطفي

خدا تعالى پيغمبراسلام (ص) كى اطاعت كے واجب ہونے كے اعلان كے بعد فرماتاہے كہ يہ اطاعت كا وجوب بغير معيار كے نہيں ہے بلكہ انبياء (ع) كى اطاعت انكى صلاحيتوں اوراستعدادكى وجہ سے واجب كى گئي ہے_

٥_ انبياء (ع) تمام انسانوں حتى فرشتوں سے ممتاز اور برتر انسان ہيں _ان الله اصطفى على العالمين

٦_ سابقہ انبياء (ع) كا امتياز اوران كى فضليت كا ذكر پيغمبر اكرم (ص) كى اطاعت كو آسانى سے قبول كرنے كا سبب ہے_*اطيعوا الله والرسول انّ الله اصطفي پيغمبر اكرم (ص) كى اطاعت كا حكم ديتے ہى گذشتہ انبياء (ع) كا امتياز ذكر كيا گيا تا كہ يہ بات سمجھائي جاسكے كہ سابقہ امتوں كوبھى اطاعت كا حكم ديا گيا تھا كہ شايد اس طرح سے آنحضرت (ص) كى اطاعت آسان ہوجائے_

٧_ زمين پر اترنے كے بعد حضرت آدم(ع) كى عصمت اور ان كا نبوت كے ليئے انتخاب _

ان الله اصطفي آدم امام رضا (ع) فرماتے ہيںو كانت المعصية من آدم (ع) فى الجنة لا فى الارض فلما اهبط الى الارض و جعل حجة و خليفة عصم بقوله عزوجل: ان الله اصطفي آدم آدم (ع) كى معصيت جنت ميں تھى نہ كہ زمين پر جب انھيں زمين پر اتارا گيا اور انہيں حجت اور خليفہ بناديا گيا تو انہيں معصوم بناديا اس كى دليل يہ آيہ مجيدہ ہے ''ان اللہ اصطفى آدم'' (١)

٨_ خداوند عالم نے انبياء (ع) كو علم ، ايمان ، اسم اعظم ، علمى ميراث اورعلم نبوت كے آثاردے كر انہيں چن ليا_

____________________

١) عيون اخبار الرضا (ع) ج١ ص ١٩٣ حديث ١ باب ١٤ نور الثقلين ج١ ص ٣٢٨ حديث ٩٨_

۴۶۹

امام محمد باقر (ع) فرماتے ہيںيامحمد فانى لم اقطع العلم و الايمان و الاسم الاكبروميراث العلم وآثار علم النبوّه من بيوتات الانبياء الذين كانوا بينك و بين ابيك آدم و ذلك قول الله تبارك و تعالى'' ان الله اصطفي اے محمد(ص) ميں نے علم ، ايمان ، اسم اكبر ، ميراث علم اور آثار علم نبوت كا سلسلہ ان انبياء (ع) كے گھروں سے منقطع نہيں كياجو تيرے اور تيرے باپ آدم كے درميان گزرے ہيں اور اللہ تعالى كے اس فرمان ''ان الله اصطفي آدم ...'' سے يہى مراد ہے_(١)

آل عمران (ع) : آل عمران (ع) كا انتخاب ١ ;آل عمران (ع) كا رتبہ ٢

احكام : احكام كا فلسفہ ٣ ;احكام كے معيارات ٤

اطاعت: ٤ آنحضرت (ص) كى اطاعت ٦ ;انبياء (ع) كى اطاعت٣

انبياء (ع) : انبياء (ع) كا ايمان ٨ ;انبياء (ع) كا برگزيدہ ہونا ٥ ، ٨; انبياء (ع) كا ذكر ٦ ;انبياء (ع) كا رتبہ و مقام٥ ، ٦;انبياء (ع) كا علم ٨; انبياء كى نبوت ٨

برگزيدہ لوگ: ١

حضرت آدم (ع) : حضرت آدم (ع) كا انتخاب ١ ، ٧;حضرت آدم (ع) كا رتبہ ٢ ;حضرت آدم (ع) كاھبوط ٧; حضرت آدم (ع) كى عصمت ٧

حضرت ابراہيم (ع) كى آل : حضرت ابراہيم (ع) كى آل كا انتخاب ١ ;حضرت ابراہيم (ع) كى آل كا رتبہ و مقام٢

حضرت نوح (ع) : حضرت نوح (ع) كا انتخاب ١;حضرت نوح (ع) كا رتبہ و مقام ٢

خدا تعالى: خدا تعالى كے عطيّے ٨

ذكر : ذكر كے اثرات ٦

روايت : ٧،٨

شرعى فريضہ : شرعى فريضہ پر عمل كا پيش خيمہ ٦

نافرمانى : ٤ واجبات : ٣

____________________

١) كافى ج٨ ص ١١٧ حديث ٩٢ ، تفسير عياشى ج١ص ١٦٨ حديث ٣١_

۴۷۰

ذُرِّيَّةً بَعْضُهَا مِن بَعْضٍ وَاللّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ (٣٤)

يہ ايك نسل ہے جس ميں ايك كا سلسلہ ايك سے ہے او رالله سب كى سننے والا او رجاننے والا ہے _

١_ حضرت آدم (ع) ، حضرت نوح (ع) ،حضرت ابراہيم (ع) كا خاندان اورحضرت عمران (ع) كا خاندان ايك ہى نسل سے تعلق ركھتے تھے_انّ الله اصطفى ذرية بعضها من بعض مذكورہ بالامطلب كى تائيد امام صادق (ع) كى اس روايت سے بھى ہوتى ہے جس ميں فرمايا:الذين اصطفاهم الله بعضهم من نسل بعض (١)جن كو اللہ تعالى نے انتخاب كيا ان ميں سے بعض ، ديگر بعض كى نسل سے ہيں _

٢_ انسانوں كى شخصيت كى تعمير ميں وراثت كا كردار_*ذرية بعضها من بعض

٣_ ايك ہى ہدف تك پہنچنے كے ليئے انبيائے (ع) الہى ايك دوسرے كے مددگار تھے_*ذرية بعضها من بعض مرحوم طبرسى نے جملہ ''بعضها من بعض '' كو ايك دوسرے كى مدد كرنے كے معنى ميں ليا ہے_(مجمع البيان)_

٤_ خدا تعالى، سميع (بہت سننے والا) اور عليم ( بہت جاننے والا) ہے_والله سميع عليم

٥_ انبياء (ع) كى اہليت و صلاحيت كى پہچان اور ان كا انتخاب خدا تعالى كے سميع ہونے اور ہمہ پہلوعلم كى بنياد پر ہے_ان الله اصطفى والله سميع عليم

٦_ انبياء (ع) كے مقابل انسانوں كے كردار كے بارے ميں خدا وند عالم كى مكمل اور وسيع آگاہى _

اطيعوا الله والرسول والله سميع عليم

٧_ برگزيدہ بندوں كى گفتار و رفتار اور نيتوں پر خداوند متعال كى مكمل اور كڑى نظر _*ان الله اصطفى والله سميع عليم

٨_ پيغمبر اكرم (ص) حضرت

____________________

١) مجمع البيان ج٢ ص ٧٣٥_

۴۷۱

ابراہيم (ع) سے ہيں اور حضرت ابراہيم (ع) آ نحضرت (ص) سے تھے اورآپ (ص) كا دين و سنّت وہى ابراہيمى (ع) دين و سنت ہے_ذرية بعضها من بعض

رسول خدا (ص) نے فرمايا:لانى من ابراهيم و ابراهيم منى دينه دينى و سنته سنتى وانا افضل منه و فضلى من فضله و فضله من فضلى و تصديق قولى قول ربي''ذرية بعضها من بعض'' ميں ابراہيم (ع) سے ہوں اور ابراہيم (ع) مجھ سے ہيں ان كا دين ميرا دين ہے اور ان كى سنّت ميرى سنت ہے اور ميں ان سے افضل ہوں ميرى فضيلت انكى فضيلت سے ہے اور ان كى فضيلت ميرى فضيلت سے ہے اور ميرى بات كى تصديق ميرے ربّ كا يہ فرمان ہے''ذرية بعضها من بعض'' (١)

آل عمران (ع) : آل عمران (ع) كى نسل ١

آنحضرت (ص) : ٨

اسماء و صفات : سميع ٤ ; عليم ٤

انبياء (ع) : انبياء (ع) كاانتخاب ٥ ;انبياء (ع) كى نسل ١ ;انبياء (ع) كى ہم آہنگى ٣ ; انبياء (ع) كے اہداف ٣

برگزيدہ انسان : ٧

حضرت آدم (ع) : حضرت آدم (ع) كى نسل ١

حضرت ابراہيم (ع) : آل ابراہيم (ع) كى نسل ١; آنحضرت (ص) اور حضرت ابراہيم (ع) ٨; دين ابراہيم (ع) اور اسلام ٨

حضرت نوح (ع) : حضرت نوح (ع) كى نسل ١

خدا تعالى: خدا تعالى كا علم ٥ ، ٦;خدا تعالى كى نظارت ٧

روايت : ١ ، ٨

شخصيت : شخصيت تشكيل پانے كے عوامل ٢

عمل : ٦ وراثت : وراثت كے اثرات ٢

____________________

١) محاسن برقى ج ١ص ١٥٢ح ٧٤ تفسير عياشى ج ١ ص ١٦٩ح٣٣_

۴۷۲

إِذْ قَالَتِ امْرَأَةُ عِمْرَانَ رَبِّ إِنِّي نَذَرْتُ لَكَ مَا فِي بَطْنِي مُحَرَّرًا فَتَقَبَّلْ مِنِّي إِنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ (٣٥)

اس وقت كو ياد كرو جب عمران كى زوجہ نے كہا ميرے پروردگار ميں نے اپنے شكم كے بچّے كو تيرے گھر كى خدمت كے لئے نذر كرديا ہے اب تو قبول فرما لے كہ تو ہر ايك كى سننے والا او رنيتوں كا جاننے والا ہے_

١_ حضرت عمران (ع) كى بيوى نے اپنے شكم ميں موجود بچے كے بارے ميں خدا كے ليئے منّت مانى اور اپنى ہر طرح كى خدمت سے اسے آزاد كرديا_اذ قالت امراة عمران ربّ انى نذرت لك ما فى بطنى محررّاً

٢_ سابقہ شريعتوں ميں بچے كو راہ خدا ميں خدمت گزارى كے لئے وقف كرنے كى نذر جائز تھي_

ربّ انى نذرت لك ما فى بطنى محرراً

٣_ جملہ ''ربّ انى نذرت لك ''كہنے سے نذر متحقق ہوجاتى ہے_رب انّى نذرت لك ما فى بطنى محرراً

٤_ بچے كے ليئے ماں كى خدمت كرنا ماں كاطبعى حق ہے كہ جس سے ماں صرف نظر كرسكتى ہے_

ربّ انى نذرت لك ما فى بطنى محررا

٥_ حضرت عمران (ع) كى بيوى كو اپنے بچے پرولايت حاصل تھي_رب انّى نذرت لك ما فى بطن

٦_ سابقہ شريعتوں ميں ماں كو بھى اولاد پر ولايت و سرپرستى حاصل تھى _*رب انى نذرت لك ما فى بطني

٧_ اپنے بچے كو راہ خدا ميں خدمت كيلئے وقف كرنے كى نذر ميں حضرت عمران (ع) كى بيوى كى نيت كا خالص ہونا_

۴۷۳

ربّ انّى نذرت لك '' لك ''خلوص نيت كو بيان كررہاہے_

٨_ حضرت عمران (ع) كى بيوى كى مخلصانہ منت، اللہ تعالى كى طرف سے آل عمران كے ليئے نبوت كے انتخاب كا پيش خيمہ بنى _ان الله اصطفى آل عمران اذ قالت امراة عمران رب انى نذرت لك _

'' اذْ''، '' اصطفي''كے متعلق ہے يعنى اس وقت خدا نے آل عمران كومنتخب كيا جب عمران كى بيوى نے مخلصانہ منت ماني_ اخلاص كو ''لك''سے سمجھا گيا ہے_

٩_ خداوند عالم كے مقام ربوبيت سے درخواست كرنا دعا كے آداب ميں سے ہے_ربّ انى نذرت لك

١٠_ حضرت عمران (ع) اس وقت زندہ نہيں تھے جب انكى بيوى نے اولاد كے سلسلہ ميں خدا كے حضور منت مانى *

اذ قالت امرا ة عمران ربّ انى نذرت لك ما فى بطنى محررّا كيونكہ اگر والدموجود ہو تو عموماً مائيں اولاد كے بارے ميں ايسے فيصلے نہيں كرتيں _

١١_ اپنى اولاد پر حضرت عمران (ع) كى بيوى كى ولايت اس وقت تھى جب حضرت عمران (ع) زندہ نہيں تھے*

ربّ انّى نذرت لك

١٢_ حضرت عمران (ع) كى بيوى كى بارگاہ الہى ميں دعا اور منت كى قبوليت كى درخواست _ربّ انى نذرت لك انك انت السميع العليم

١٣_ اللہ تعالى كے وسيع و مطلق علم و سماعت پر حضرت عمران (ع) كى بيوى كا پختہ اور گہرا ايمان_ربّ انك انت السميع العليم

١٤_ حضرت عمران (ع) كى بيوى كے ذہن ميں يہ تھا كہ ''حمل '' بيٹا ہے_ربّ انى نذرت لك ما فى بطنى محرّراً

كيونكہ اس وقت رسم يہ تھى كہ بيٹے كو عبادت كے ليئے وقف كرتے تھے اورحضرت مريم (ع) كى ماں نے اپنى منّت كو'' حمل'' كے بيٹا ہونے كے ساتھ مشروط نہيں كيا اور دوسرى طرف بچے كى پيدائش پر افسوس اور تعجب كے ساتھ كہا''انّى وضعتها انثي''

١٥_ خداوند عالم كے سميع ہونے اور اسكے وسيع و مطلق علم كا اقرار دعا كے آداب ميں سے ہے_

ربّ انك انت السميع العليم

۴۷۴

١٦_ صرف خداوند متعال، سميع ( بہت سننے والا) اور عليم ( بہت جاننے والا) ہے_انك انت السميع العليم

١٧_ سميع اور عليم پروردگاركى بارگاہ ميں اپنے حضور كا احساس كرنا دعا كے آداب ميں سے ہے_ربّ فتقبّل منى انك انت السميع العليم '' حضور كا احساس''خطاب كى ضميروں سے سمجھا گيا ہے_

١٨_ خدا تعالى كا حضرت عمران (ع) كو بيٹا دينے كا وعدہ موجب ہوا كہ ان كى بيوى يہ گمان كرے كہ اس كے شكم ميں بيٹا ہے_ربّ انّى نذرت لك فتقبل منّي امام صادق (ع) نے فرمايا :ان الله تعالى اوحى الى عمران انى واهب لك ذكراً سويا مباركاً ...فحدث عمران امراته حنّة بذلك .. خداوند عالم نے حضرت عمران(ع) كو وحى كى كہ ميں تجھے، كامل الخلقة، مبارك بيٹا عطا كروں گا تو حضرت عمران نے اپنى بيوى حنة كو بات بتلادى (١)

١٩_ حضرت عمران (ع) كى بيوى نے ہميشہ كے ليئے اپنے بچے كو عبادت گاہ كا خدمتگار بنانے كى منت مانى _

ربّ انى نذرت لك ما فى بطنى محرراً امام محمد باقر (ع) فرماتے ہيں :ان امراة عمران نذرت مافى بطنها محرّراً والمحرّر للمسجد يدخله ثم لا يخرج منه ابداً . حضرت عمران (ع) كى بيوى نے اپنے شكم ميں موجود بچے كو محرر بنانے كى منت مانى اور محرر وہ كہلاتاہے جو ايك دفعہ مسجد ميں داخل ہو تو پھر كبھى بھى وہاں سے نہيں نكلتا_ (٢)

اديان : ٦

اسماء و صفات : سميع ١٦ ، ١٧ ; عليم ١٦ ، ١٧

انتخاب : انتخاب كے عوامل ٨ اولاد : ٧ ، ١٩

اولاد پر ولايت ٥ ، ١١;اولاد كى ذمہ دارى ٤

توحيد : توحيد صفاتى ١٦

حضرت عمران (ع) : آل عمران (ع) كى نبوت ٨;حضرت عمران (ع) كى بيوى ٥ ، ١١ ، ١٣ ، ١٤ ، ١٨ ; حضرت عمران (ع) كى بيوى كى دعا ١٢; حضرت عمران (ع) كى بيوى كى منت ١ ، ٧ ، ٨ ، ١٠ ، ١٢ ، ١٩ ;حضرت عمران(ع) كى موت ١٠

____________________

١) كافى ج١ص٥٣٥حديث ١،مجمع البيان ج٢ص ٧٣٧_

٢) كافى ج٣ ص ١٠٥ حديث ٤، نورالثقلين ج١ ص ٣٣٢ حديث ١١٣_

۴۷۵

خدا تعالى: خدا تعالى كا سننا ١٣ ، ١٥ ;خدا تعالى كا علم ١٣ ، ١٥ ; ١٧;خدا تعالى كے حضور ١٧ ;خدا تعالى كے وعدے ١٨

دعا : دعا كے آداب ٩ ، ١٥ ، ١٧

روايت : ١٨ ، ١٩

عمل : عمل كا قبول ہونا ١٢

قرآن كريم : قرآن كريم كے واقعات ١ ، ١٠

منت : اولاد كى منت٧ ، ١٩;منت كے احكام ٢ ، ٣

نيت : نيت ميں خلوص ٧ ، ٨

والدين : والدين كى ولايت ٥ ، ٦ ;والدين كے ساتھ نيكى ٤

ولايت : ٥ ، ١١ سابقہ اديان ميں ولايت ٦

فَلَمَّا وَضَعَتْهَا قَالَتْ رَبِّ إِنِّي وَضَعْتُهَا أُنثَى وَاللّهُ أَعْلَمُ بِمَا وَضَعَتْ وَلَيْسَ الذَّكَرُ كَالأُنثَى وَإِنِّي سَمَّيْتُهَا مَرْيَمَ وَإِنِّي أُعِيذُهَا بِكَ وَذُرِّيَّتَهَا مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ (٣٦)

اس كے بعد جب ولادت ہوئي تو انھوں نے كہا پروردگا ريہ تو لڑكى ہے حالانكہ الله خوب جانتا ہے كہ وہ كيا ہے او روہ جانتا ہے كہ لڑكا اس لڑكى جيسا نہيں ہو سكتا _ او رميں نے اس كا نام مريم ركھا ہے او رميں اسے او راس كى اولاد كو شيطان رجيم سے تيرى پناہ ميں ديتى ہوں _

١_ حضرت عمران (ع) كى بيوى نے ولادت كے بعد يقين نہ كرتے ہوئے اپنے حمل كو بيٹى كى صورت ميں پايا_

۴۷۶

فلمّا وضعتها قالت ربّ انى وضعتها انثي

٢_ حضرت عمران(ع) كے زمانے ميں معاشرہ ميں عموماً رواج يہ تھا كہ بيٹوں كو عبادت گاہ كا خدمت گار بنايا جاتا تھا_*

قالت رب انّى وضعتها انثي حضرت عمران (ع) كى بيوى كا حيران رہ جانا اس خيال كى دليل ہے كہ بيٹيوں كو خدمتگار نہيں بنايا جاسكتاتھا_

٣_ حضرت عمران (ع) كى بيوى كا يہ سمجھ كر غمگين اور متا سف ہونا كہ ان كى منت قبول نہيں ہوئي _

انّى نذرت قالت ربّ انى وضعتها انثي

٤_ خداوند عالم كے نزديك حضرت مريم (ع) كى شخصيت كى عظمت_والله اعلم بما وضعت و ليس الذكر كالانثي يہ اس صورت ميں ہے كہ '' الانثي'' ميں الف لام عھد حضورى كا ہو يعنى جو بيٹا تم چاہتى تھيں اس بيٹى كى طرح نہيں ہوسكتا جو ہم نے تم كو دى ہے_اس قسم كا اندازحضرت مريم (ع) كى عظيم شخصيت پر دلالت كرتاہے_

٥_ حضرت مريم (ع) كى ولادت كے دور ميں اجتماعى و معاشرتى ذمہ داريوں اور عہدوں كو سنبھالنے كے ليئے عورت اور مرد كى صلاحيتوں ميں فرق پايا جاتا تھا_رب انى وضعتها انثى و ليس الذكر كالانثي يہ اس صورت ميں ہے كہ ''وليس الذكر كالانثي'' حضرت مريم (ع) كى ماں كا كلام ہو_

٦_ خداوند متعال كے نزديك قدر و قيمت كامعيار بيٹا ہونا نہيں ہے_والله اعلم بما وضعت كيونكہ خدا كا فرمانا ''واللہ اعلم ...'' حضرت مريم (ع) كى والدہ كى اس حسرت كے اظہار كے جواب ميں تھا جو انہوں نے بيٹى ہونے پر كيا ، اس سے يہ سمجھا جاسكتاہے كہ بيٹى ہونا يا بيٹا ہونا خداوند متعال كے نزديك قدر شمار نہيں ہوتا_

٧_ حضرت مريم (ع) كا اپنے زمانے كے تمام مردوں سے بلند مرتبہ ہونا _

و ليس الذكر كالانثي '' الانثي''ميں الف لام عہد حضورى كاہے جو كہ حضرت مريم (ع) كى طرف اشارہ ہے اور ''الذكر'' ميں الف لام جنس كا يا استغراق كا ہے البتہ مذكورہ بالا استفادہ ميں جملہ ''و ليس الذكر كالانثي'' كو خدا تعالى كا كلام سمجھا گيا ہے_

٨_ خدا تعالى كا حضرت مريم (ع) كى والدہ كو بيٹى كے

۴۷۷

روشن مستقبل كے بارے ميں تسلّى و اميد دلانا_و ليس الذكر كا لانثي يہ اس صورت ميں ہے كہ '' و ليس الذكر كالانثي''خدا وند متعال كا كلام ہو_

٩_ حضرت عمران (ع) كى بيوى نے نومولود كا نام مريم (ع) ركھا_و انّى سميتها مريم

١٠_ حضرت مر يم (ع) حضرت عمران (ع) كى بيٹى تھيں _امراة عمران و انى سميتها مريم

١١_ حضرت مريم (ع) كى والدہ كى خداوند عالم سے يہ دعا كہ مريم (ع) اور اسكى نسل كو ہميشہ كے ليئے شيطان كے شرّ سے بچائے_و انّى اعيذها بك و ذريتها من الشيطان الرجيم فعل مضارع ''اعيذ ''سے دوام و استمرار كا استفادہ كيا گيا ہے_

١٢_ حضرت مريم (ع) كى ماں كا اپنى نسل كى سعادت مندى سے لگاؤ_و انى اعيذ ها بك و ذريتها

١٣_ انسان كا اپنى نسل كى سعادت مندى سے لگاؤ_انى اعيذها بك و ذريتها

١٤_ حضرت مريم (ع) كى والدہ ( عمران(ع) كى بيوى ) كى روحى اور معنوى عظمت_

اذ قالت ربّ انى سميتها مريم و انى اعيذها حضرت مريم (ع) كى والدہ كى خدا كى طرف توجہ ، منت ميں آپ كا خلوص اور آپ نے اپنى بيٹى كا جو نام ركھا ( مريم كے معنى عبادت كرنے والى كے ہيں ) اس سے مذكورہ بالا مطلب حاصل كيا گيا ہے_

١٥_ اولاد كى نيك بختى اور سعادت ميں ماں كى دعا اور اسكے معنوى كمالات كى تاثير_ربّ انى نذرت و انّى اعيذها بك

١٦_ شيطانى وسوسوں سے انسان كے ليئے پناہ خداوند متعال كى ذات اقدس ہے_و انى اعيذها بك من الشيطان

١٧_ حضرت مريم (ع) كى والدہ كا اپنى منت كى پابندى كرتے ہوئے مريم كو خدا كى عبادت كے ليئے وقف كردينا _

رب انّى نذرت و انّى سميتها مريم اس لحاظ سے كہ والدہ نے اپنى بچى كا نام مريم (عابدہ) ركھا_

١٨_ شيطان ، ايسا خطرہ جو انسان كى تاك ميں رہتا ہے_ و انى اعيذها بك و ذريتها من الشيطان الرجيم

۴۷۸

١٩_ شيطان درگاہ الہى سے دھتكارا ہوا_من الشيطان الرجيم

٢٠_ انبياء (ع) كا انتخاب خواتين ميں سے نہيں ہوتا_و ليس الذكر كالانثي امام صادق (ع) فرماتے ہيں :''فلما وضعتها قالت رب انى و ضعتها انثي ...و ليس الذكر كالانثي''''اى لا يكون البنت رسولاً'' يعنى بيٹى رسول نہيں ہوسكتي(١)

٢١_ حضرت عمران (ع) كى بيوى كا مريم (ع) كى پيدائش كے بعد اس بات پر افسوس كرنا كہ اس كى منت پورى نہيں ہوسكى چونكہ اسكى بيٹى حيض كى وجہ سے مسجد ميں نہيں رہ سكے گى لہذا محرّصر ( جسے عبادت كے لئے خاص كرديا جائے) نہيں بن سكے گى _ربّ انّى وضعتها انثى و ليس الذكر كالانثي امام صادق (ع) فرماتے ہيں''و ليس الذكر كالانثي'' ان الانثي تحيض فتخرج من المسجد و المحرر لا يخرج من المسجد كہ عورت كو حيض آتا ہے جس كى وجہ سے اسے مسجد سے نكلنا پڑتا ہے جبكہ محرّر مسجد سے نہيں نكلتا (٢)

٢٢_ حضرت عمران (ع) كى بيو ى كى مريم (ع) اور اسكى اولاد كو شرّ شيطان سے بچانے كى دعا كى قبوليت _

و انى اعيذها بك و ذريتها من الشيطان الرجيم رسول خدا (ص) فرماتے ہيںوقال عيسى (ع) فيما يثنى على ربه: و اعاذنى وامّى من الشيطان الرجيم فلم يكن له علينا سبيل حضرت عيسى (ع) نے اپنے ربّ كى حمد و ثناكرتے ہوئے فرمايا خدا نے مجھے اور ميرى والدہ كو شيطان كے شرّ سے بچايا لہذا شيطان كو ہمارے اوپر كوئي تسلط نہيں تھا(٣)

انبياء (ع) : انبياء (ع) كا انتخاب ٢٠;انبياء (ع) كى نوع٢٠

انسان : انسان كے رجحانات ١٣

اولاد : اولاد ذكور٦ ; اولاد كى محبت ١٣;اولاد كے لئے دعا ١٥

حضرت عمران (ع) : ٢

____________________

١) كافى ج١ ص ٥٣٥ حديث ١، نورالثقلين ج١ ص ٣٣٤ ح ١١٩_

٢) تفسير عياشى ج١ ص ١٧٠ ح ٣٧ ، بحارالانوار ج١٤ ص ٢٠٤ ح ١٨-

٣) الدّرالمنثور ج٢ ص ١٨٤-

۴۷۹

حضرت عمران (ع) كى بيٹى ١٠ ;حضرت عمران (ع) كى بيوى ٩ ، ٢١;حضرت عمران (ع) كى بيوى كا غم ٣ ; حضرت عمران (ع) كى بيوى كا وضع حمل ١ ;حضرت عمران (ع) كى بيوى كى دعا ٢٢ ;حضرت عمران (ع) كى بيوى كى منزلت١٤ ;حضرت عمران (ع) كى بيوى كى منت ٣

حضرت مريم (ع) : حضرت مريم (ع) كا رتبہ ٤ ، ٧ ، ٨ ، ٢٢ ; حضرت مريم (ع) كانام ركھنا ٩;حضرت مريم (ع) كى عبادت ١٧ ; حضرت مريم (ع) كى ماں ، ١١ ، ١٢ ، ١٤ ;حضرت مريم (ع) كى ماں كى منت ١٧ ، ٢١ ;حضرت مريم (ع) كى ولادت ١; حضرت مريم (ع) كے والد١٠

خدا تعالى : خدا تعالى كى بشارت ٨

دعا : دعا كى تاثير ١٥ ;دعا كى قبوليت ٢٢

روايت ٢٠ ، ٢١ ، ٢٢

سعادت : سعادت كے عوامل ١٥; سعادت كے موانع ١٨

شرّ : شر كا منبع ٢٢

شيطان : شيطان سے پناہ مانگنا ١١ ، ١٦ ; شيطان كا خطرہ ، ١٨ ، ٢٢; شيطان كا راندہ ہوا ہونا ١٩

شيطان سے پنا ہ مانگنا : ١١ ، ١٦

عورت : عورت معاشرہ ميں ٥

قدر و قيمت : قدر و قيمت كے معيارات ٦

معاشرہ : ٥

منت: منت كو پورا كرنا ١٧ ; عبادت كى منت ١٧

والدين : والدين كى دعا ١٥

۴۸۰