تفسير راہنما جلد ۲

 تفسير راہنما0%

 تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 749

 تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 749
مشاہدے: 141276
ڈاؤنلوڈ: 3910


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 749 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 141276 / ڈاؤنلوڈ: 3910
سائز سائز سائز
 تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 2

مؤلف:
اردو

مسلمان: ٢ ، ٣ ، ٤ ، ٥ ، ٨

منافقت : منافقت كے اثرات ٥ ، ٦

مؤمنين : مؤمنين كا مرتد ہونا ٨ ;مؤمنين كو انتباہ ٩; مؤمنين كو گمراہ كرنا ٢ ، ٣ ، ٤ ، ٥ ، ٧

يہود: ٧ يہود كى سازش ٣ ، ٤ ، ٧;يہود كى منافقت ٧

وَلاَ تُؤْمِنُواْ إِلاَّ لِمَن تَبِعَ دِينَكُمْ قُلْ إِنَّ الْهُدَى هُدَى اللّهِ أَن يُؤْتَى أَحَدٌ مِّثْلَ مَا أُوتِيتُمْ أَوْ يُحَآجُّوكُمْ عِندَ رَبِّكُمْ قُلْ إِنَّ الْفَضْلَ بِيَدِ اللّهِ يُؤْتِيهِ مَن يَشَاءُ وَاللّهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ (٧٣)

اورخبردار ان لوگوں كے علاوہ كسى پر اعتبار نہ كرنا جوتمھارے دين كا اتباع كرتے ہيں _ پيغمبر آپ كہہ ديں كہ ہدايت صرف خدا كى ہدايت ہے _ او رہرگز يہ نہ ماننا كہ خدا ويسى ہى فضيلت او رنبوت كسى اوركو بھى دے سكتا ہے جيسى تم كو دى ہے يا يہ كہ وہ پيش پروردگار بحث بھى كر سكتا ہے _ پيغمبر آپ كہہ ديجئے كہ فضل و كرم خدا كے ہاتھ ميں ہے وہ جسے چاہتا ہے عطاكرتا ہے او روہ صاحب و سعت بھى ہے اورصاحب علم بھى _

١_ يہودى علماء نے اپنے پيروكاروں كو متنبہ كيا كہ اپنے ہم مذہب كے علاوہ كسى پر بھروسہ نہ كريں _

و لا تؤمنوا الاّ لمن تبع دينكم يہ اس صورت ميں ہے كہ '' لا تومنوا ''كے معنى بھروسہ نہ كرنے كے ہوں نہ تصديق و يقين نہ كرنے كے_*

٢_ يہودى علماء نے اپنے پيروكاروں كو متنبہ كيا كہ

۵۸۱

اپنے ہم مذہب كے علاوہ كسى پر ايمان نہ لائيں _و لا تؤمنوا الاّ لمن تبع دينكم يہ اس صورت ميں ہے كہ ايمان كے معنى يقين كرنے اور ميلان ركھنے كے ہوں _

٣_ اسلام كے خلاف كى جانے والى سازش كے افشا پر يہودى علماء كى پريشانى و فكرمندى _و قالت طائفة من اهل الكتاب و لا تؤمنوا الاّ لمن تبع دينكم مسلمانوں كے خلاف سازش كرنے كے بعد يہودى علماء كا اپنے پيروكاروں كو اپنے ہم مذہبوں كے علاوہ كسى اور پر اعتماد كرنے سے روكنا انكى سازش كے ظاہر ہونے كے خوف كو بيان كرتاہے_

٤_ يہودى علماء كا اپنے پيروكاروں كو اپنے ہم مذہبوں كے علاوہ كسى كے سامنے سازش كو ظاہر كرنے سے روكنا_

و قالت طائفة آمنوا بالذى و لا تومنوا الاّ لمن تبع دينكم

٥_ يہودى علماء كى اپنے پيروكاروں كے اسلام كى طرف مائل ہوجانے كے بارے ميں فكر مندى _

و لا تومنوا الاّ لمن تبع دينكم يہودى علماء كا اپنے پيروكاروں كو اپنے ہم مذہبوں كے علاوہ كسى اور كى طرف مائل ہونے سے روكنا ان كى فكر مندى كو بتلاتاہے ( يہ اس صورت ميں ہے كہ ايمان كے معنى مائل ہونے كے ہوں )

٦_ يہودى علماء خيال كرتے تھے كہ پيغمبر(ص) كو ان ميں سے مبعوث ہونا چاہيئے تھے_و لا تؤمنوا الاّ لمن تبع دينكم

٧_ يہوديوں كا اپنے دين كے بارے ميں احساس برترى اور بے جا تعصّب _و لا تومنوا الاّ لمن تبع دينكم

٨_ پيغمبراسلام (ص) كو يہ پيغام پہنچانے كا حكم كہ حقيقى ہدايت صرف خدا وند عالم كى ہدايت ہے_

قل انّ الهدي هدى الله

٩_ يہودى علماء كا ايك دوسرے كو يہ مشورہ كہ پيغمبر اسلام (ص) كى رسالت كى دليلوں كو چھپائيں *

و لا تؤمنوا ان يؤتى احد مثل ما اوتيتم احتمال ہے كہ ''ما اوتيتم ''سے مراد رسالت كى دليليں ہوں _

١٠_ يہودى علماء مسلمانوں كو پيغمبراسلام (ص) كى رسالت پر دليل قائم كرنے پر قادر نہيں سمجھتے تھے_و لا تومنوا الّا لمن تبع دينكم او

۵۸۲

يحاجّوكم عند ربكم يہ اس صورت ميں ہے كہ '' او يحاجوكم'' جو كہ ''ان يؤتى ''پر عطف ہے '' لا تؤمنوا''كے ليئے '' لا''كى تقدير كے ساتھ مفعول لہ ہو يعنىلان لا يحاجوكم عند ربكم _

١١_ يہودى علماء كي، مسلمانوں كے ان كے ساتھ خدا كے حضور حجت قائم كرنے كے بارے ميں فكرمندي_

و لا تؤمنوا او يحاجوكم عند ربكم

١٢_ مسلمانوں كے خلاف يہودى علماء كى سازش كا خدا تعالى كى طرف سے افشا _

و لا تومنوا الّا لمن تبع دينكم او يحاجوكم عند ربكم

١٣_ ہر فضل خدا كے ہاتھ ميں ہے_قل انّ الفضل بيد الله

١٤_ خداوند عالم جسے چاہتا ہے اپنا فضل اسكے شامل حال كرديتاہے_قل انّ الفضل بيد الله يؤتيه من يشاء

١٥_ پيغمبرى اور ہدايت خداوندعالم كا فضل ہے وہ جسے چاہے عطا كرديتاہے_

و لا تؤمنوا الاّ لمن تبع دينكم قل انّ الفضل بيد الله يوتيه من يشاء ظاہراً '' قل انّ الفضل ''يہوديوں كى اس سوچ كا ردّ ہے جو سمجھتے تھے كہ پيغمبر(ص) صرف ان ميں سے منتخب ہونا چاہيئے_

١٦_ خداوند متعال ، واسع ( بہت زيادہ وسعت وجودى ركھنے والا) اور عليم (بہت زيادہ عالم ) ہے_والله واسع عليم

١٧_ خداوند عالم كى طرف سے كسى كو پيغمبر (ص) منتخب كرنا اس كے علم كى بنيادپر ہے_

قل ان الفضل بيد الله يؤتيه من يشاء والله واسع عليم يہ اس صورت ميں ہے كہ فضل خدا سے مراد جيسا كہ بيان ہوچكاہے نبوت اور نبى كا انتخاب ہو_

آنحضرت (ص) ٩ ، ١٠ آنحضرت (ص) كى ذمہ دارى ٨

اسلام : ٣ ، ٤ ، ٥

اسماء و صفات : عليم ١٦ ; واسع ١٦

۵۸۳

افشا كرنا :٣ ، ١٢

انبياء (ع) : كا انتخاب ١٧

اہل كتاب : اہل كتاب اور آنحضرت (ص) ٩ ، ١٠ ;اہل كتاب اور اسلام ٣ ، ٤; اہل كتاب اور حق كو چھپانا ٩ ; اہل كتاب كى خصلتيں ١ ، ٢ ;اہل كتاب كے عقائد ٦ ; اہل كتاب كے علماء ١ ، ٢ ، ٣ ، ٤ ، ٥ ، ٦ ، ٩ ، ١٠ ، ١١،١٢ ;مسلمان اوراہل كتاب ١٠ ، ١١

حق كو چھپانا : ٩

خدا تعالى : خدا تعالى كا علم ١٧ ;خدا تعالى كا فضل ١٣ ، ١٤ ، ١٥; خدا تعالى كى مشيت ١٤ ، ١٥ ،خدا تعالى ہدايت ٨

مسلمان : ١٠ ، ١١ ، ١٢

نبوت : ١٥ نبوت كى دليليں ١٠

ہدايت : ١٥

يہود: آنحضرت (ص) اوريہود ٩ ، ١٠ ;اسلام اور يہود ٣ ، ٤ ، ٥ ; مسلمان اوريہود ١٠ ، ١١ ، ١٢;يہود اور حق كوچھپانا ٩ ; يہود كا احساس برتري٧ ;يہود كى سازش ٣ ، ٤، ١٢ ; يہود كى صفات ١ ، ٢، ٧;يہودكى نسل پرستى ١ ، ٢، ٧ ;يہود كے عقائد ٦

يَخْتَصُّ بِرَحْمَتِهِ مَن يَشَاءُ وَاللّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ (٧٤)

وہ اپنى رحمت سے جسے چاہتا ہے مخصوص كرتا ہے او ر وہ بڑے فضل والا ہے _

١_ نبوت اور ہدايت خدا وند متعال كى خاص رحمت ہے_و لا تومنوا الاّ لمن تبع دينكم قل انّ الهدي

ہدى اللہ قل انّ الفضل بيد اللہ يختص برحمتہ من يشاء جملہ '' يختص برحمتہ ''يہوديوں كے

۵۸۴

اس خيال كا ردّ ہے كہ نبى صرف انہى ميں سے مبعوث ہوسكتاہے لہذا آيت ميں ''رحمتہ''سے مراد نبوت ہوگي_

٢_ خداوند متعال كى رحمت سے بہرہ مند ہونا اسكى مشيت پر موقوف ہے_يختص برحمته من يشاء

٣_ پيغمبر اسلام (ص) خدا وند عالم كى خاص رحمت سے بہرہ مند ہيں_ قل ان الفضل بيد الله يختص برحمته من يشاء يہ اس صورت ميں ہے كہ فضل خدا سے مراد نبوت اور نبى (ص) كا انتخاب ہو_

٤_ خداوند عالم كى خاص رحمت كا سرچشمہ اس كا عظيم فضل ہے_يختص برحمته من يشاء و الله ذوالفضل العظيم

جملہ ''واللہ ذو الفضل'' جملہ ''يختص برحمتہ''كے ليئے علت ہے _

٥_ خداوند عالم عظيم فضل و كرم كا مالك ہے_والله ذوالفضل العظيم

آنحضرت (ص) : آنحضرت (ص) كا مقام ومرتبہ ٣

خدا تعالى : خدا تعالى كا فضل ٤ ، ٥; خدا تعالى كى رحمت ١ ، ٢ ، ٣ ، ٤ ; خدا تعالى كى مشيت ٢

رحمت : خاص رحمت ١ ، ٢ ، ٣ ، ٤ ; رحمت جن كے شامل حال ہے ٣ ; نبوت والى رحمت ١ ; ہدايت والى رحمت ١

۵۸۵

وَمِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ مَنْ إِن تَأْمَنْهُ بِقِنطَارٍ يُؤَدِّهِ إِلَيْكَ وَمِنْهُم مَّنْ إِن تَأْمَنْهُ بِدِينَارٍ لاَّ يُؤَدِّهِ إِلَيْكَ إِلاَّ مَا دُمْتَ عَلَيْهِ قَآئِمًا ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ قَالُواْ لَيْسَ عَلَيْنَا فِي الأُمِّيِّينَ سَبِيلٌ وَيَقُولُونَ عَلَى اللّهِ الْكَذِبَ وَهُمْ يَعْلَمُونَ (٧٥)

او راہل كتاب ميں سے كچھ ايسے بھى ہيں جن كے پاس ڈھير بھر مال بھى امانت ركھ ديا جائے تو واپس كرديں گے او ركچھ ايسے بھى ہيں كہ ايك دينار بھى امانت ركھ دى جائے تو اس وقت تك واپس نہ كريں گے جب تك ان كے سرپر كھڑے نہ رہو _ يہ اس لئے كہ ان كا كہنايہ ہے كہ عربوں كى طرف سے ہمارے اوپر كوئي ذمہ دارى نہيں ہے _ يہ خدا كے خلاف جھوٹ بو لتے ہيں او رجانتے بھى ہيں كہ جھوٹے ہيں _

١_ اہل كتاب ميں بھى بہت امانت دار لوگ پائے جاتے ہيں _و من اهل الكتاب من ان تامنه بقنطار يؤدّه اليك

٢_ خداوند عالم كا بعض اہل كتاب كى امانت دارى كى وجہ سے ان كى قدر كرنا_و من اهل الكتاب من ان تامنه بقنطار يؤدّة اليك

٣_ افراد كى قدر و قيمت جانچنے كا معيار انكى امانت دارى ہے _و من اهل الكتاب من ان تامنه بقنطار يؤدّه اليك

٤_ لوگوں كے ساتھ ( دوست ہوں يا دشمن) منصفانہ اور حقيقت پسندانہ برتاؤ كرنا ضرورى ہے_

و من اهل الكتاب من ان تامنه

۵۸۶

قرآن كريم نے اہل كتاب كى جو پسنديدہ صفت تھى اسے ذكر كيا اور اس پر ان كى تعريف كى اور يہ مؤمنين كے ليئے درس ہے_

٥_ بعض اہل كتاب كى خيانت حتى كہ انتہائي كم قيمت امانتوں ميں _و منهم من ان تامنه بدينار لا يؤدّه اليك

٦_ بعض اہل كتاب صرف طاقت كے زور پر امانت واپس كرنے پر تيار ہونگے_الاّ ما دمت عليه قائماً

جملہ '' ما دُمت ...'' مذكورہ بالا مطلب سے كنايہ ہے_

٧_ اجتماعى اورانفرادى حقوق پر ڈاكہ ڈالنے والوں كے خلاف مسلسل قيام ہى انہيں اس كام سے روكنے كا طريقہ ہے_و منهم من ان تامنه بدينار: لا يؤدّه اليك الاّ ما دمت عليه قائماً

٨_ بعض اہل كتاب ( يہوديوں ) كے ہاتھوں دوسروں كے حقوق كے ضائع كيئے جانے كا سبب يہود كا احساس برترى ہےذلك بانهم قالوا ليس علينا فى الاميين سبيل

٩_ يہود كى غير مذہب لوگوں كے بارے ميں متفاوت نظر باعث بنى كہ وہ ان كى امانتوں كى حفاظت كريں يا خيانت _

و من اهل الكتاب و منهم من ان تامنه ذلك بانهم قالوا ليس علينا فى الاميين سبيل ''ذلك ''دوسرے گروہ كى طرف اشارہ ہے_

١٠_ بعض اہل كتاب كا غير مذہب لوگوں كے حقوق كے بارے ميں ذمہ دارى كا احساس نہ كرنا_ذلك بانهم قالوا ليس علينا فى الاميين سبيل

١١_ بعض اہل كتاب كا يہ غلط نظريہ تھا كہ دوسروں كے اموال ميں ان كے ليئے تصرّف اور ان كے حقوق ضائع كرنا جائز ہے، يہ امر موجب بنا كہ وہ اپنے غير مذہب لوگوں كے حقوق ميں خيانت كريں _ذلك بانهم قالوا ليس علينا فى الاميين سبيل

١٢_ نسل پرستى اور احساس برترى دوسروں كے حقوق پر تجاوز كا پيش خيمہ_و منهم من ان تامنه ذلك بانّهم قالوا ليس علينا فى الاميين سبيل

۵۸۷

١٣_ اہل كتاب غير مذہب لوگوں پر اپنى برترى نيز ان كے اموال ميں ناجائز تصرف كى جھوٹى نسبت خداوند عالم كى طرف ديتے تھے _ذلك بانهم قالوا ليس علينا فى الاميين سبيل و يقولون على الله الكذب

١٤_ اہل كتاب اپنے گھڑے ہوئے عقائد كو جان بوجھ كر خدا وند عالم كى طرف منسوب كرتے ہيں _

و يقولون على الله الكذب و هم يعلمون

١٥_ اپنى نسلى برترى اور دوسروں كے حقوق كے ضياعكے جواز كو خدا تعالى كى طرف نسبت دينا جھوٹ اور ناجائز كام ہے_ذلك بانهم قالوا ليس علينا فى الاميين سبيل و يقولون على الله الكذب و هم يعلمون

١٦_ بدعت قائم كرنا، ظلم و ستم اور اجتماعى و معاشرتى معاہدوں كو توڑنے كى توجيہ كا ذريعہ ہے_و منهم من ان تامنه بدينار لا يؤدّه اليك و يقولون على الله الكذب

١٧_ امانت ميں خيانت كے جواز كو خداوند عالم كى طرف منسوب كرنا خدا پر جھوٹ باندھنا ہے_و منهم من ان تامنه بدينار لا يؤدّه اليك قالوا ليس علينا فى الاميين سبيل و يقولون على الله الكذب و هم يعلمون اس آيت كے نازل ہونے كے بعد رسول خدا (ص) نے فرمايا:'' كذب اعداء الله ما من شيء كان فى الجاہلية الاّ و ہو تحت قدميّ ہاتين الاّ الامانة فانّھا مؤدّاة الى البرّ والفاجر'' كہ خدا كے دشمن جھوٹ بولتے ہيں ، جو كچھ جاہليت ميں تھا وہ ميرے ان دونوں قدموں كے نيچے ہے مگر امانت جو ادا كى نيك اور بدكار دونوں طرح كے افراد كو ادا كى جائے_(١)

افترا : خدا پرافترا باندھا ١٣ ، ١٤ ، ١٥ ، ١٧

امانت دارى : ٩ امانت دارى كى قدر و قيمت ٢ ، ٣ ; امانت دارى ميں خيانت ٥ ، ٩ ، ١٧

انصاف : ٤

انقلاب : انقلاب كى اہميت ٧

اہل كتاب : ١٠

____________________

١) الدرالمنثور ج٢ ص ٢٤٤ مجمع البيان ج٢ ص ٧٧٨_

۵۸۸

اہل كتاب كا تكبّر١٣;اہل كتاب كى خصلتيں ٨ ، ١٣ ;اہل كتاب كى خيانت ٥ ; اہل كتاب كے اختلافات ٩ ; اہل كتاب كے امين لوگ ١ ، ٢; اہل كتاب كے خيانت كار ٦ ; اہل كتاب كے عقائد ٩ ، ١١ ، ١٤

بدعت: بدعت كے اثرات ١٦

تكبر : ١٣ تكبر كے اثرات ١٢ حق مانگنا ٦ ، ٧

حقوق : لوگوں كے حقوق پر تجاوز٧ ، ٨ ، ١٠ ، ١١ ، ١٢ ، ١٣ ، ١٥ ، ١٦

خيانت : ٥ ، ٩ ، ١٧ خيانت كے اسباب ٩ ،١١

روايت : ١٧

ظلم : ظلم كاپيش خيمہ ١٦

عقيدہ : باطل عقيدہ ١٤

عہد: عہدتوڑنا ١٦

قدرت : قدرت كى اہميت ٦

قدر و قيمت : قدر و قيمت كے معيار ٢ ، ٣

معاشرت: معاشرت كے آداب ٤

معاشرتى تعلقات : ٤

نسلى امتياز: ١٥ نسلى امتياز كے اثرات ١٢

نظريہ كائنات اور آئيڈيا لوجى : ٩ ، ١١

يہود : يہود كا احساس برترى ٨

۵۸۹

بَلَى مَنْ أَوْفَى بِعَهْدِهِ وَاتَّقَى فَإِنَّ اللّهَ يُحِبُّ الْمُتَّقِينَ (٧٦)

بيشك جو اپنے عہد كو پو را كرے گا او رخوف خدا پيدا كرے گا تو خدا متقين كو دوست ركھتا ہے _

١_ اہل كتاب كے اپنے آپ كو دوسروں سے برتر سمجھنے كے نظريے كا ردّ و ابطال _ذلك بانهم قالوا بلي من اوفي

٢_ امانت دارى اور وفائے عہد كى قدر و قيمت اور اہميت_بلى من اوفى بعهده

٣_ عہد كى وفا، امانت دارى اور خيانت سے اجتناب كرنا تقوي كى علامات ہيں _بلى من اوفى بعهده و اتقى فان الله يحب المتقين جملہ '' يحب المتقين ''بيان كررہاہے كہ عہد كى وفا تقوي كى علامت ہے_

٤_ خداوند عالم كے نزديك انسان كى قدر و قيمت كا معيار وفائے عہد اور تقوي كى رعايت ہے نہ كہ

كسى خاص نسل و قوم كى طرف منسوب ہونا_ذلك بانهم قالوا ليس علينا بلى من اوفى بعهده و اتقى فان الله يحب المتقين

٥_ وفائے عہد، امانت دارى او تقوي خداوند متعال كى محبت حاصل كرنے كے ذرائع ہيں _بلى من اوفي بعهده واتقى فان الله يحب المتقين

٦ متقين خدا تعالى كے محبوب ہيں _فان الله يحب المتقين

٧ خداوند عالم كے ساتھ كئے گئے عہد كى پابندى اور خيانت سے پرہيز كرنا خدا كى محبت كے حصول كا پيش خيمہ ہے _

بلى من اوفى و اتقى فانّ الله يحب المتقين جملہ '' يحب المتقين ''بيان كررہاہے كہ عہد كى وفا تقوي كى علامت ہے_

٤_ خداوند عالم كے نزديك انسان كى قدر و قيمت كا معيار وفائے عہد اور تقوي كى رعايت ہے نہ كہ

كسى خاص نسل و قوم كى طرف منسوب ہونا_ذلك بانهم قالوا ليس علينا بلى من اوفى بعهده و اتقى فان الله يحب المتقين

٥_ وفائے عہد، امانت دارى او تقوي خداوند متعال كى محبت حاصل كرنے كے ذرائع ہيں _

بلى من اوفي بعهده واتقى فان الله يحب المتقين

٦_ متقين خدا تعالى كے محبوب ہيں _فان الله يحب المتقين

۵۹۰

٧_ خداوند عالم كے ساتھ كئے گئے عہد كى پابندى اور خيانت سے پرہيز كرنا خدا كى محبت كے حصول كا پيش خيمہ ہے _

بلى من اوفى و اتقى فانّ الله يحب المتقين يہ اس صورت ميں ہے كہ بعد والى آيت كے قرينہ سے '' بعہدہ ''كى ضمير '' اللہ ''كى طرف لوٹے جو كہ پہلے والى آيت ميں مذكور ہے_

٨_ اہل كتاب كا دين ميں بدعتيں پيدا كرنے اور امانت ميں خيانت كرنے كا سرچسمہ بے تقوي ہونا ہے _

و منهم من ان تامنه بدينار و يقولون على الله الكذب بلى من اوفى بعهده واتقي

٩ تقوي انسان كو، اپنے آپ كو برتر سمجھنے اور دين ميں بدعتيں ايجاد كرنے سے روكتاہے_

قالوا ليس علينا و يقولون على الله الكذب بلى واتقي

١٠ اہل كتاب بھى اگر عہد پورا كريں اور تقوي اختيار كريں تو خدا وند عالم كے محبوب ہوجا ئيں گے _

و من اهل الكتاب بلى من اوفى بعهده واتقى فان الله يحب المتقين

اقدار : ٢

امانت دارى : امانت دارى كى اہميت ٢ ;امانت دارى كى قدر و قيمت ٢ ، ٣ ;امانت دارى كے اثرات ٥ ، ٧;امانت دارى ميں خيانت ٨

انسان : انسان كى قدر و قيمت ١٠

اہل كتاب: ١٠ اہل كتاب كا فسق ٨;اہل كتاب كے عقائد ١

بدعت : دين ميں بدعت ٨ ، ٩

بدعت قائم كرنے والے : ٨

تقوي : تقوي كى اہميت ٤ ; تقوى كى نشانياں ٣ تقوي كے اثرات ٥ ، ٧ ، ٩ ، ١٠

تكبر : تكبر كے موانع ٩

خدا تعالى : خدا تعالى كى محبت ٥ ، ٦ ، ٧ ، ١٠; خدا تعالى كے محبوب٦ ، ١٠

خيانت :٨

دين : ٨ ، ٩

۵۹۱

عقيدہ : باطل عقيدہ ١

عہد : وفائے عہد ٢ ، ٣ ، ٤ ، ٥ ، ٧ ; وفائے عہد كے اثرات ١٠

فسق : فسق كے اثرات ٨

قدر و قيمت : قد رو قيمت كے معيار٤

متقين: متقين كا مقام ٦

نسلى امتياز٤ :

إِنَّ الَّذِينَ يَشْتَرُونَ بِعَهْدِ اللّهِ وَأَيْمَانِهِمْ ثَمَنًا قَلِيلاً أُولَئِكَ لاَ خَلاَقَ لَهُمْ فِي الآخِرَةِ وَلاَ يُكَلِّمُهُمُ اللّهُ وَلاَ يَنظُرُ إِلَيْهِمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلاَ يُزَكِّيهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ (٧٧)

جو لوگ الله سے كئے گئے عہد او رقسم كو تھوڑى قيمت پر بيچ ڈالتے ہيں ان كے لئے آخرت ميں كوئي حصہ نہيں ہے او رنہ خدا ان سے بات كرے گا او رنہ روز قيامت ان كى طرف نظر كرے گا اور نہ انھيں گناہوں كى آلودگى سے پاك بنائے گا او ران كے لئے دردناك عذاب ہے _

١_ اہل كتاب (كے علماء) كا اپنے دنياوى مقاصد تك پہنچنے كے ليئے عہد شكنى اور دين فروشى كرنا _

ان الذين يشترون بعهد الله و ايمانهم ثمناً قليلاً سابقہ آيات كے قرينہ سے''ان الذين ...''كے واضح مصاديق اہل كتاب ہيں اور چونكہ عموماً دين فروشى اور بدعت علمائے دين كے ہاتھوں انجام پاتى ہے لہذا ہم نے مذكورہ

۵۹۲

بالا مطلب ميں علماء كا اضافہ كيا ہے_

٢_ اہل كتاب اپنے دنياوى مقاصد تك پہنچنے كے ليئے اپنى قسميں توڑديتے ہيں _انّ الذين يشترون بعهدالله و ايمانهم ثمناً قليلاً

٣_ امانت دارى اور معاشرتى حقوق خدا تعالى كے عہد ہيں *و منهم من ان تامنه بدينارلا يؤدّه اليك انّ الذين يشترون بعهد الله

٤_ يہودى علماء عہد خدا ( پيغمبر اسلام سے مربوط حقائق)ميں تحريف كرنے اور اسے چھپانے ميں دنياوى مقاصد ركھتے ہيں _انّ الذين يشترون بعهد الله و ايمانهم

آيت كے شان نزول كو مد نظر ركھتے ہوئے ''عھد اللہ''سے مراد پيغمبر اسلام (ص) سے مربوط حقائق ہيں جو تورات ميں تھے اور يہودى علماء نے ان ميں تحريف كردى _

٥_ عہد الہى اور اس سے پيدا ہونے والى ذمہ داريوں پر سوداگرى كرنے كى اصل وجہ دنياپرستى ہے_

ان الذين يشترون بعهد الله ثمناً قليلاً

٦_ اہل كتاب كے نزديك عہد الہى اور اس كى ذمہ دارياں بے وقعت و كم ارزش ہيں _

يشترون بعهد الله ثمناً قليلاً الہى معاہدوں كو كم قيمت پر بيچنا انہيں كم قيمت سمجھنے كى دليل ہے_

٧_ عہد الہى بيچ كردنياوى قيمت حاصل كرنا اگر چہ بہت زيادہ ہو پھر بھى كم ہے_

ان الذين يشترون بعهد الله و ايمانهم ثمناً قليلاً ظاہراً جو قيمت (رياست اور مال و ثروت) آيات الہى بيچنے والے ليتے تھے كم نہيں تھى ليكن خدا تعالى نے اسے كم كہا ہے_

٨_ اخروى نعمتوں سے يہودى علماء ،عہد الہى كے سوداگروں اور عہد و پيمان توڑنے والوں كا محروم ہونا_

انّ الذين يشترون اولئك لاخلاق لهم فى الآخرة

٩_ عہد الہى اور اپنے وعدوں د معاہدوں كى پابندى اخروى نعمتوں سے بہرہ مند ہونے كا موجب ہے_

ان الذين يشترون بعهد الله و ايمانهم لاخلاق لهم فى الآخرة

١٠_ دنياوى نعمتوں كا اخروى نعمتوں كے مقابلے ميں

۵۹۳

بے ارزش و بے وقعت ہونا _ان الذين يشترون بعهد الله ثمناً قليلاً اولئك لاخلاق لهم فى الاخرة

جملہ '' لاخلاق ...''دنياوى نعمتوں كے كم ہونے كى دليل ہوسكتاہے يعنى چونكہ وہ اخروى نعمتوں سے محروم ہوجائيں گے لہذا جو كچھ دنيا ميں حاصل كرتے ہيں وہ كم ہے_

١١_ عہد الہى كے سوداگر اور عہد توڑ نے والے خداوند عالم كے غضب كا شكار اور آخرت ميں خدا تعالى كى توجہ اور گفتگو سے محروم ہونگے_ان الذين يشترون و لا يكلمهم الله و لا ينظر اليهم يوم القيامة

١٢_ خداوند متعال كے عہد اور اپنے وعدوں كى پابندى خداوند عالم كى توجہ اور گفتگو سے بہرہ مند ہونے كا موجب ہے _

ان الذين يشترون و لا يكلمهم الله و لا ينظر اليهم يوم القيامة

١٣_ خدا وند متعال كا قيامت كے دن لوگوں سے گفتگو كرنا _و لا يكلمهم الله يوم القيامة

١٤_ عہد الہى كے سوادگر اور عہد توڑنے والے قدرت الہى سے رشد و ترقى كرنے اور پاك ہونے سے محروم ہيں _

ان الذين يشترون بعهد الله و لا يزكيهم تزكيہ '' زصكصوص''يا '' زصكى ''كے مادہ سے ہے جس كے معنى پاك ہونے نيز ترقى و رشد حاصل كرنے كے ہيں _

١٥_ علمائے اہل كتاب; عہد الہى كى سوداگرى اور پيمان شكنى كى وجہ سے خداوند متعال كے غضب كا شكار، قيامت ميں اس كى نظر اور گفتگو سے محروم اور اسكے تزكيہ سے بے بہرہ ہيں _

و منهم من ان تامنه بدينار انّ الذين يشترون و لايكلمهم الله و لا ينظر اليهم يوم القيامة و لا يزكيهم

١٦_ عہد الہى اور اپنےمعاہدوں كى پابندى خدا تعالى كے تزكيہ سے بہرہ مند ہونے كا ذريعہ ہے_

انّ الذين يشترون بعهد الله و ايمانهم و لا يزكيهم مذكورہ بالامطلب آيت كے مفہوم سے حاصل كيا گيا ہے_

١٧_ عہد الہى كى سوداگرى اور عہد شكنى قيامت ميں خدا تعالى كے دردناك عذاب كى موجب ہے_

ان الذين يشترون و لهم عذاب اليم

١٨_ علمائے اہل كتاب عہد الہى كى تجارت اور

۵۹۴

عہدشكنى كى وجہ سے قيامت ميں خدا تعالى كے دردناك عذاب كے مستحق ہوں گے_و من اهل الكتاب ان الذين يشترون و لهم عذاب اليم

١٩_ انسانوں كا تكامل و ترقى اور نيز ان كا سقوط و انحطاط مراتب ركھتاہے_*ان الذين يشترون و لهم عذاب اليم

احتمال ہے كہ مذكورہ بالا مختلف عذاب ( اخروى نعمتوں سے محروم ہونا ، خدا كا نظر نہ كرنا ، تكلم نہ كرنا ) انحطاط كے مراتب كى طرف اشارہ ہو _

٢٠_ خداوند متعال كے عہد اور اپنى قسموں كو توڑكر تجارت كرنا گناہ كبيرہ ہے_ان الذين يشترون و لهم عذاب اليم سخت عذاب كا وعدہ گناہ كے كبيرہ ہونے كى علامت ہے_

٢١_ بندوں كے ساتھ قيامت ميں كلام كرنا، نظر كرنا اور دنيا ميں ان كا تزكيہ كرنا، ان كے ساتھ خداوند عالم كى محبت كا جلوہ ہے_بلى من اوفى بعهده و اتقى فانّ الله يحب المتقين ان الذين يشترون ولا يزكيهم

سابقہ آيت كے اس آيہ كے مفہوم كے ساتھ ارتباط سے مذكورہ بالا مطلب حاصل كيا گيا ہے اور چونكہ جملہ ''لا يزكيھم '' كو اس سے پہلے جملوں كے برخلاف''يوم القيامة '' كے ساتھ مقيد نہيں كياگيا ، لہذا كہا جاسكتاہے كہ تزكيہ دنيا سے مربوط ہے_

٢٢_ دنيا پرستى ، اخروى نعمتوں اور قيامت ميں خدا تعالى كى نظر اور گفتگو سے محروميّت كى موجب اور انسان كى ترقى و تكامل اور اس كے پاك ہونے سے مانع ہے_ان الذين يشترون ثمناً قليلاً و لا يزكيهم

٢٣_ قيامت ميں خدا وند عالم كا لوگوں پر نظر كرنا ان پر اس كى رحمت ہے_و لا ينظر اليهم

امير المؤمنين (ع) نے آيت '' و لا ينظر اليھم يوم القيامة ''كے بارے ميں فرمايا : فنظرہ اليھم رحمة منہ لھم (١)پس خدا تعالى كا انگى طرف نظر كرنا ان كيلئے اس كى رحمت ہے_

٢٤_ جو لوگ جھوٹى قسم كھاتے ہيں آخرت ميں ان كا كوئي حصہ نہيں اور دردناك عذاب ان كے انتظار ميں ہے_

ان الذين و ايمانهم ثمناً قليلاً امام صادق(ع) نے گناہان كبيرہ كا ذكر كرتے ہوئے فرمايا: واليمين الغموس اورجھوٹى قسم كيونكہ خدا فرماتاہے:

____________________

١) توحيد صدوق ص ٢٦٥ حديث ٥ ، تفسير برہان ج١ ص ٢٩٣ حديث ١٣_

۵۹۵

''ان الذين يشترون بعهد الله وايمانهم ثمناً قليلاً اولئك لاخلاق لهم فى الآخرة ...'' (١)

٢٥ جو شخص جھوٹى قسم كے ذريعے كسى مسلمان كا مال حاصل كرلے وہ خدا وند عالم كا مغضوب ہے_

ان الذين يشترون بعهدالله لهم عذاب اليم رسول خدا (ص) نے فرمايا :''من حلف يميناً يقتطع بها مال اخيه لقى الله عزوجلّ و هو عليه غضبان فانزل الله تصديق ذلك فى كتابه '' ان الذين يشترون ...'' جو شخص جھوٹى قسم كے ذريعے اپنے بھائي كا مال ہتھيا لے وہ خدا تعالى سے ملاقات كرے گا اس حال ميں كہ خدا وند عالم اس پر غضبناك ہوگا اور خدا نے اسكى تصديق قرآن كريم ميں بھى نازل فرمائي ہے '' ان الذين يشترون ...''(٢)

اخروى اجر: ٩

امانت دارى : امانت دارى كى اہميت ٣

اہل كتاب: اہل كتاب كا عہد توڑنا ١ ، ١٥ ، ١٨;اہل كتاب كى خصلتيں ٢; اہل كتاب كى دين فروشى ١ ، ١٥ ، ١٨ ;اہل كتاب كے علماء ١ ، ٦ ، ١٥ ، ١٨

تحريف :٤

ترقى : ترقى كے عوامل ١٤ ;ترقى كے مراحل ١٩ ;ترقى كے موانع ١٤

تكامل : تكامل كے مراتب ١٩

حق كو چھپانا : ٤

خدا تعالى : خدا تعالى كا عہد ٣ ،٤ ، ٥ ، ٦ ، ٧ ، ٨ ، ٩ ، ١١ ، ١٢ ، ١٤ ، ١٥ ، ١٦ ، ١٧ ، ١٨ ، ٢٠ ; خدا تعالى كا غضب ١١ ، ١٥ ، ٢٥; خدا تعالى كا كلام ، ١١ ، ١٢ ، ١٣ ، ١٥ ، ٢١ ، ٢٢ ; خدا تعالى كى توجہ ١١ ، ١٢ ،٢١ ، ٢٢; خدا تعالى كى رحمت ٢٣ ;خدا تعالى كى محبت ٢١ ;خدا تعالى كى نعمتيں ٩ ، ١٠

____________________

١) عيون اخبار الرضا (ع) ج١ ص ٢٨٧ حديث ٣٣ ، نورالثقلين ج١ ص٣٥٥ حديث ١٩٥_

٢) امالى شيخ طوسى ج١ ص ٣٦٨ جزء ١٢، نورالثقلين ج١ ص ٣٥٥ حديث ١٩٣_

۵۹۶

خودسازي: خودسازى كا پيش خيمہ ١٦،٢١; خودسازى كے موانع ١٤،١٥،٢٢

دنيا پرستى : ٧ دنيا پرستى كے اثرات ٥، ٢٢

دنياوى وسائل : ٢ دين فروشى :١،٧،٨،١١،١٤،١٥،١٧،١٨ دين فروشى كا پيش خيمہ ٥ ; دين فروشى كى سزا ١٨

روايت : ٢٣ ، ٢٤ ، ٢٥

عذاب : اہل عذاب ١٧،١٨;عذاب كے موجبات ١٧،١٨،٢٤

عہد : عہد توڑنا ٨،١١،١٤،٢٠;عہد توڑنے كى سزا ١٧; وفائے عہد ٩،١٢،١٦

قسم : جھوٹى قسم كى سزا ٢٤;جھوٹى قسم كے اثرات ٢٥;قسم توڑنا ٢، ٢٠

قيامت : ١١ ، ١٢ ، ١٣ ، ١٥ ، ٢١ ، ٢٢ ، ٢٣

گناہان كبيرہ :٢٠ لوگوں كے حقوق : ٣

مورد غضب لوگ : ١١ ، ١٥ ، ٢٥

نعمت : اخروى نعمت كى قدر و قيمت ١٠ ; دنياوى نعمت كى قدر و قيمت ١٠

يہود: علمائے يہود ٤ ، ٨ ; يہود اور حق كو چھپانا ٤ ;يہود كا تحريف كرنا ٤ ; يہود كا دنيا كى طرف رجحان ٤، ٨

۵۹۷

وَإِنَّ مِنْهُمْ لَفَرِيقًا يَلْوُونَ أَلْسِنَتَهُم بِالْكِتَابِ لِتَحْسَبُوهُ مِنَ الْكِتَابِ وَمَا هُوَ مِنَ الْكِتَابِ وَيَقُولُونَ هُوَ مِنْ عِندِ اللّهِ وَمَا هُوَ مِنْ عِندِ اللّهِ وَيَقُولُونَ عَلَى اللّهِ الْكَذِبَ وَهُمْ يَعْلَمُونَ (٧٨)

انھيں يہو ديوں ميں سے بعض وہ ہيں جو كتاب پڑھنے ميں زبان كو توڑ موڑ ديتے ہيں تا كہ تم لوگ اس تحريف كو بھى اصل كتا ب سمجھنے لگو_ حالانكہ وہ اصل كتاب نہيں ہے اوريہ لوگ كہتے ہيں كہ يہ سب الله كى طرف سے ہے حالانكہ الله كى طرف سے ہرگز نہيں ہے يہ خدا كے خلاف جھوٹ بولتے ہيں حالانكہ سب جانتے ہيں _

١_ بعض اہل كتاب ( ان كے علماء )كا دين ميں بدعت ايجاد كرنا اور تورات و انجيل كى تحريف كرنا_

و ان منهم لفريقا يلون السنتهم بالكتاب لتحسبوه من الكتاب

٢_ دينى زبان و روايات كو انكى تحريف كا ذريعہ بناناو انّ منهم لفريقاً يلون السنتهم بالكتاب

٣_ خداوند عالم كى كتابيں لوگوں كے درميان خدا تعالى كاعہد ہيں _ان الذين يشترون بعهد الله و ان منهم لفريقا يلون السنتهم بالكتاب

٤_ بعض اہل كتاب كا آسمانى كتابوں ميں تحريف كے ذريعے دھوكہ و فريب دينا _و ان منهم لفريقا لتحسبوه من الكتاب

٥_ آسمانى كتابيں دوسرى تمام تحريروں اور گفتاروں سے مشخص و ممتاز قالب اور اسلوب و انداز ركھتى ہيں *

يلون السنتهم بالكتاب لتحسبوه من الكتاب كيونكہ يہودى اپنى تحريروں كو تورات كے انداز

۵۹۸

سے پڑھتے تھے معلوم ہوتاہے كہ تورات كا اپنا خاص قالب اور اسلوب تھا_

٦_ بعض اہل كتاب ( ان كے علماء) عوام كو دھوكہ دينے كے ليئے اپنى تحريروں كى كتاب خدا كى طرح تلاوت كرتے تھے_و ان منهم لفريقا يلون السنتهم بالكتاب لتحسبوه من الكتاب

٧_ بعض اہل كتاب ( ان كے علماء ) مسلمانوں كو منحرف كرنے كے لئے اپنى تحريروں كوتورات و انجيل كے طور پر پيش كرتے تھے_و ان منهم لفريقاً لتحسبوه من الكتاب مذكورہ بالا مطلب ''لتحسبوہ''جو كہ مسلمانوں اورمؤمنين كو خطاب ہے كے ظاہر سے حاصل كيا گيا ہے_

٨_ بعض اہل كتاب ( ان كے علماء ) اپنى تحريروں كو كتاب خدا كے عنوان سے لوگوں كے سامنے پيش كرتے تھے_

و يقولون هو من عند الله و ما هو من عند الله

٩_ بعض اہل كتاب ( ان كے علماء ) كا آگاہانہ خدا تعالى اور اسكے دين پر افترا پردازى كرنا اور جھوٹ باندھنا_

ويقولون هو من عندالله و يقولون على الله الكذب و هم يعلمون

١٠_ معاشروں كے انحراف و گمراہى ميں تحريف كرنے والے علماء اور آسمانى كتابوں كى تحريف كا كردار و تاثير _

و ان منهم لفريقا و يقولون على الله الكذب و هم يعلمون

تحريف كے ذكر ، اسكى كيفيت كے بيان اور آيت كے علمائے اہل كتاب كے بارے ميں سخت لہجے سے پتہ چلتاہے كہ يہ عمل لوگوں كے گمراہ كرنے ميں بہت زيادہ مؤثر تھا_

آسمانى كتابيں : ٣ ، ٥ ، ٦ ،٧ آسمانى كتابوں كى تحريف ٤ ، ١٠

افترا: خدا پر افترا ٩ ; دين پر افترا ٩

انجيل : انجيل ميں تحريف ١

اہل كتاب : اہل كتاب اور آسمانى كتابيں ٦ ، ٨ ;اہل كتاب اور لوگوں كو گمراہ كرنا ٧; اہل كتاب كا تحريف كرنا ١ ، ٤ ، ٦ ، ٧; اہل كتاب كا مكر و فريب ٤ ، ٦ ;اہل كتاب كے علماء ١ ، ٦ ، ٧ ، ٨ ، ٩

۵۹۹

بدعت : ١

تورات : تورات ميں تحريف ١

خدا تعالى : خدا تعالى كا عہد ٣

دين : ٩ دين سے سوء استفادہ ٢ ، ٦ ، ٨;دين كى تحريف ٢ ;دين ميں بدعت ١

علماء : ١٠

گمراہى : گمراہى كے عوامل ٧ ، ١٠

معاشرہ : معاشرہ كے انحراف كا پيش خيمہ١٠

مَا كَانَ لِبَشَرٍ أَن يُؤْتِيَهُ اللّهُ الْكِتَابَ وَالْحُكْمَ وَالنُّبُوَّةَ ثُمَّ يَقُولَ لِلنَّاسِ كُونُواْ عِبَادًا لِّي مِن دُونِ اللّهِ وَلَكِن كُونُواْ رَبَّانِيِّينَ بِمَا كُنتُمْ تُعَلِّمُونَ الْكِتَابَ وَبِمَا كُنتُمْ تَدْرُسُونَ (٧٩)

كسى بشر كے لئے يہ مناسب نہيں ہے كہ خدا اسے كتاب و حكمت اور نبو ت عطا كر دے او رپھر وہ لوگوں سے يہ كہنے لگے كہ خدا كو چھوڑ كر ہمارے بندے بن جا ؤ بلكہ اس كا قول يہى ہوتا ہے كہ الله والے بنو كہ تم كتاب كى تعليم بھى ديتے ہوا او ر اسے پڑھتے بھى رہتے ہو _

١_ كسى نبى كو يہ حق نہيں پہنچتا كہ لوگوں كو اپنى بندگى اور اپنے سامنے خشوع و خضوع كا حكم دے_

ما كان لبشر: ان يؤتيه الله الكتاب ثمّ يقول للناس كونوا عباداً لي

٢_ انبياء (ع) كى طرف منسوب كرنا كہ وہ لوگوں كو اپنى عبادت كى طرف بلاتے ہيں ، آسمانى كتابوں ميں تحريف كرنے والوں كى گھڑى ہوئي بات ہے_

۶۰۰