تفسير راہنما جلد ۲

 تفسير راہنما0%

 تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 749

 تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 749
مشاہدے: 141281
ڈاؤنلوڈ: 3910


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 749 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 141281 / ڈاؤنلوڈ: 3910
سائز سائز سائز
 تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 2

مؤلف:
اردو

٤_ حضرت ابراہيم (ع) كے دين ميں تمام كھانے كى چيزيں حلال تھيں _

كل الطعام كان حلاً لبنى اسرائيل فاتبعوا ملّة ابراهيم حنيفا يہ اس صورت ميں ہے كہ ''الاّ ما حرّم'' استثناء منقطع ہو_

٥_ حضرت ابراہيم ہر قسم كے انحراف و گمراہى سے دور اور حق كے راستے پر گامزن رہے_فاتبعوا ملة ابراهيم حنيفا

''حنيف''يعنى وہ جو گمراہى سے دور ہو اور ہدايت و راہ راست پر گامزن ہو _

٦_ حضرت ابراہيم (ع) كبھى بھى مشرك نہيں تھے_و ما كان من المشركين

٧_ پيغمبر اكرم (ص) كے زمانے كے يہود مشركانہ عقائد ركھتے تھے_و ما كان من المشركين

حضرت ابراہيم (ع) سے شرك كى نفى كرنا يہوديوں كى طرف تعريض ہے_

اسلام : صدر اسلام كى تاريخ ٧

تورات : تورات كے حقائق ١

حضرت ابراہيم (ع) : ٣ اسلام اور دين حضرت ابراہيم (ع) ٣ ; حضرت ابراہيم (ع) سے شرك كى نفى ٦ ;حضرت ابراہيم (ع) كا حنيف ہونا ٥ ; دين حضرت ابراہيم (ع) ٢ ، ٤

خير : خير كى دعوت ٢

شرك : ٦

كھانے ، پينے كى چيزيں :١ ، ٤

يہود: يہود كے عقائد ٧

۶۴۱

إِنَّ أَوَّلَ بَيْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِي بِبَكَّةَ مُبَارَكًا وَهُدًى لِّلْعَالَمِينَ (٩٦)

بيشك سب سے پہلا مكان جو لوگوں كے لئے بنايا گيا ہے وہ مكّہ ميں ہے مبارك ہے او رعالمين كے لئے مجسم ہدايت ہے_

١_ كعبہ ، پہلا گھر اور لوگوں كى پہلى پناہ گاہ _انّ اوّل بيت وضع للناس ''بيت'' لغت ميں رات كى پناہ گاہ كے معنى ميں ہے_

٢_ سب لوگوں كيلئے ہونا، كعبہ كے ليئے ايك قدر ہے_ان اول بيت وضع للناس

٣_ ہر تحريك كيلئے عواميہونا اس كے ليئے قدروقيمت ركھتا ہے_*انّ اول بيت وضع للناس

٤_ كعبہ تمام لوگوں كے ليئے ہے نہ كسى خاص گروپ ' قوم يا كسى خاص نسل كے ليئے_وضع للناس

٥_ يہود كے باطل گمان كے باوجود كعبہ كا بيت المقدس سے افضل و باشرف ہونا _ان اول بيت وضع للناس

آيت كے شان نزول كوديكھتے ہوئے كہ يہود كہتے تھے بيت المقدس كعبہ سے افضل اور زيادہ قابل قدر ہے_

٦_ كعبہ كا قديم ہونا اسكے بيت المقدس پر باشرف و افضل ہونے كا معيار _انّ اول بيت وضع للناس

مجمع البيان ميں بيان كئے گئےشان نزول كے پيش نظر_

٧_ عبادت گاہوں كا تاريخى ہونا انكى اہميت جانچنے كا معيار ہے_*ان اول بيت وضع للناس

كيونكہ اول ہونا اس كے افضل ہونے كا معيار قرار ديا گيا ہے_

۶۴۲

٨_ '' بكة''اس سرزمين كا نام جس ميں بيت اللہ (كعبہ)ہے_ان اول بيت وضع للناس للذى ببكة

٩_ بكّہ مكّہ كے ناموں ميں سے ہے_وضع للناس للذى ببكة

١٠_ كعبہ ، ايك مبارك گھر ( بہت زيادہ خير و بركت والا)_وضع للناس ببكة مباركاً

١١_ كعبہ دنياوالوں كى ہدايت كا ذريعہ _انّ اول بيت و هدى للعالمين

١٢_ لوگوں كى مكّہ ميں بھيڑ كى وجہ سے اسے ''بكّة'كہا گيا_وضع للناس ببكّة جب امام صادق (ع) سے مكّة كو بكّہ كا نام ديئے جانے كے بارے ميں سوال كيا گيا تو فرمايا :لانّ الناس يبكّ بعضهم بعضا فيها بالايدى (١)يعنى مكّہ ميں لوگ ہاتھوں كے ساتھ ايك دوسرے كو ہٹاتے ہيں _

١٣_ كعبہ كى عمارت والى جگہ زمين كا وہ نقطہ ہے جسے سب سے پہلے بنايا گيا _اول بيت وضع للناس

امام صادق (ع) نے فرمايالما ارادالله تعالى ان يخلق الارض ...فجمعه فى موضع البيت ثم جعله جبلاً من زبد ثم دحى الارض من تحته وهو قول الله عزّوجل ''ان اوّل بيت ...'' جب خداوند عالم نے زمين كو خلق كرنے كا ارادہ فرمايا تو اسے بيت اللہ كى جگہ پر جمع كيا پھر اسے جھاگ كا پہاڑ بنايا اس كے بعد اس كے نيچے زمين كا فرش بچھايا اور يہى مراد ہے خدا تعالى كے اس فرمان سے ''انّ اول بيت ...'' (٢)

١٤_ حضرت آدم (ع) كے زمانہ سے خانہ كعبہ ميں حج كے مراسم كى ادئيگى _انّ اول بيت وضع للناس

امام محمد باقر(ع) نے بعثت پيغمبر اكرم (ص) سے پہلے انجام حج كے بارے ميں فرمايا :نعم ان آدم و نوحاً و سليمان قد حجّوا البيت كما قال الله '' ان اوّل بيت وضع للناس .'' آدم (ع) ، نوح (ع) اور سليمان(ع) نے كعبہ كا حج كيا جيسا كہ خدا تعالى نے فرماياہے :''ان اوّل بيت وضع للناس'' (٣)

____________________

١) علل الشرائع ج٢ ص ٣٩٨ حديث ٥ تفسير عياشى ج١ ص ١٨٧ حديث ٩٥_

٢) كافى ج٤ ص ١٨٩ حديث٧ نورالثقلين ج١ ص٣٦٥ حديث ٢٤٤ ، ٢٤٦_

٣) تفسير عياشى ج١ ص ١٨٦ حديث ٩٢ تفسير برہان ج١ ص٣٠٠ حديث ١٩_

۶۴۳

آثار قديمہ:٧

بيت المقدس : ٥ ، ٦

حج : حج كى تاريخ ١٤ ;حضرت آدم (ع) اور حج ١٤

حضرت آدم (ع) : ١٤

روايت : ١٢ ، ١٣ ، ١٤

زمين : بابركت زمين ١٠ ;زمين كى تاريخ ١٣ عوامى ہونا ٢ ، ٣

قدر و قيمت : قدر و قيمت كے معيارات ٢ ، ٣ ، ٦

قدر و قيمت كا اندازہ لگانا: قدرو قيمت كا اندازہ لگانے كے معيار ات ٧

كعبہ : كعبہ كا قديمى ہونا ٦ ;كعبہ كى بركت ١٠; كعبہ كى جگہ ١٣ ;كعبہ كى خصوصيت ١ ، ٢ ، ٤; كعبہ كى قدر و قيمت ٢ ، ٥ ، ٦ ، ١١

مقدس مقامات : ٧

مكّہ : مكّہ كا نام ركھنا ١٢ ;مكّہ كے نام ٨ ، ٩

ہدايت : ہدايت كے عوامل ١١

يہود: يہود كے عقائد ٥

۶۴۴

فِيهِ آيَاتٌ بَيِّنَاتٌ مَّقَامُ إِبْرَاهِيمَ وَمَن دَخَلَهُ كَانَ آمِنًا وَلِلّهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلاً وَمَن كَفَرَ فَإِنَّ اللهَ غَنِيٌّ عَنِ الْعَالَمِينَ (٩٧)

اس ميں كھلى ہوئي نشانياں مقام ابراہيم ہے اورجو اس ميں داخل ہو جائے گا وہ محفوظ ہو جائے گا اور الله كے لئے لوگوں پر اس گھر كا حج كرنا واجب ہے اگر اس راہ كى استطاعت ركھتے ہوں اورجو كافر ہو جائے تو خدا تمام عالمين سے بے نياز ہے_

١_ دنيا والوں كے ليئے كعبہ ميں ہدايت كى روشن نشانياں موجود ہيں _و هدى للعالمين فيه آيات بيّنات

٢_ كعبہ كى تاريخى قدامت اور اس كے پہلى عمومى عمارت ہونے پر روشن نشانياں موجود ہيں *انّ اول بيت فيه آيات بيّنات

٣_ كعبہ ميں مقام ابراہيم (ع) خداوند عالم كى روشن آيات ميں سے ہے (آيات يعنى نشانياں )_فيه آيات بينات مقام ابراهيم

٤_ كعبہ حضرت ابراہيم (ع) كى عبادت گاہ *فيه آيات بينات مقام ابراهيم يہ اس صورت ميں ہے كہ ''مقام ابراھيم'' سے مراد انكى عبادت كى جگہ ہو جيسا كہ علامہ طباطبائي نے احتمال ديا ہے_

٥_ كعبہ ميں مقام ابراہيم (ع) كى اہميت اور قدر و منزلت _فيه آيات بينات مقام ابراهيم

٦_ خدا وند عالم كے نزديك حضرت ابراہيم (ع) كا بلند مقام و مرتبہ _فيه آيات بينات مقام ابراهيم

ظاہر يہ ہے كہ مقام ابراہيم (ع) كا مسجد الحرام ميں محترم ہونا اس كا حضرت ابراہيم (ع) كى طرف

۶۴۵

منسوب ہونے كى وجہ سے ہے_

٧_ جو لوگ كعبہ ميں داخل ہوجائيں انہيں مكمل امنيت حاصل ہے_و من دخله كان آمناً

٨_ كعبہ ميں امن برقرار كرنا اور امن كا خيال ركھنا ضرورى ہے_و من دخله كان امنا يہ اس صورت ميں ہے كہ جملہ خبريہ مقام انشاء ميں ہو_

٩_ حج كرنا استطاعت ركھنے والوں پر خدا تعالى كا حق_ولله على الناس حج البيت من استطاع اليه سبيلاً

١٠_ استطاعت (خانہ خدا تك جانے كى قدرت) وجوب حج كى شرط ہے_ولله على الناس حج البيت من استطاع اليه سبيلا

١١_ حج صرف خداوند متعال كى خاطر انجام ديا جائے_و لله على الناس حج البيت

١٢_ استطاعت كے باوجود حج نہ كرنا كفر ہے_و لله على الناس و من كفر فانّ الله غنى عن العالمين

مذكورہ بالا مطلب كى تائيد امام صادق (ع) كى ايك روايت سے بھى ہوتى ہے كہ حضرت (ع) نے فرمايا :''ومن ترك فقد كفر نيز فرماياو لم لا يكفر و قد ترك شريعة من شرايع الاسلام '' جو حج كو ترك كرے اس نے كفر كيا ، نيز فرمايا كيوں كفر نہ ہو حالانكہ اس نے اسلام كے احكام ميں سے ايك حكم كو چھوڑا ہے(١)

١٣_ حج كى غير معمولى اہميت اور قد رو منزلت _ولله على الناس حج البيت و من كفر كيونكہ حج كا ترك كرنا كفر ہے_

١٤_ حج كے ترك كرنے كا نقصان خود انسان كو ہوتا ہے_و من كفر فان الله غنى عن العالمين

١٥_ حج كے ادا كرنے والے كو كئي منافع و فائدے_و من كفر فان الله غنى عن العالمين

خداوند عالم كے غنى ہونے كى طرف اشارہ بتلاتاہے كہ خود حاجى حج كے فائدوں سے بہرہ مند ہوتا ہے _

١٦_ خداوند عالم كا كائنات والوں سے بطور مطلق بے نياز ہونا_

____________________

١) تفسير عياشى ج١ ص ١٩٠ حديث١٠٨ ، تفسير برہان ج١ ص ٣٠٣ حديث١٠

۶۴۶

فان الله غنى عن العالمين

١٧_ خداوند عالم كا كائنات كے حوادث سے متاثر نہ ہونا_فانّ الله غنى عن العالمين

١٨_ حصرصم ميں حيوانوں كو مكمل امن حاصل ہے اور انہيں اذيت و آزار پہنچانا جائز نہيں _

و من دخله كان آمنا امام صادق (ع) فرماتے ہيں :و من دخل الحرم و من دخله من الوحش و الطير كان آمناً من ان يهاج او يؤذى حتى يخرج من الحرم _اس ميں جو جانور اور پرندے داخل ہوجائيں تو وہ اس سے امنيت ميں ہيں كہ ان پر حملہ كيا جائے يا تكليف دى جائے يہاں تك كہ و ہ حرم سے نكل جائيں (١)

١٩_ جو كوئي حرم سے باہر جرم كا ارتكاب كركے حرم ميں پناہ لے لے تو وہ تعاقب سے امن ميں ہوگا_

و من دخله كان امنا مذكورہ بالا آيت كے بارے ميں امام صادق (ع) فرماتے ہيں : اذا احدث العبد فى غير الحرم جناية ثمّ فرّ الى الحرم لم يسع لاحد ان ياخذہ فى الحرم (٢) '' فرمايا جو شخص حرم سے باہر جرم كركے حرم كى طرف بھاگ جائے تو كسى كے ليئے جائز نہيں كہ اسے حرم ميں پكڑے''_

٢٠_ مالداروں پر ہر سال حج كا وجوب _ولله على الناس حج البيت من استطاع اليه سبيلا

امام كاظم (ع) نے فرمايا: ان اللہ فرض الحج على اہل الجدة فى كلّ عام (٣) يہ روايت اور اس جيسى روايات كو اس معنى پر حمل كيا جانا چاہيئے كہ كسى سال بھى مكہ حاجيوں سے خالى نہيں رہنا چاہيئے بلكہ ہر سال حج كى رسم انجام پانى چاہيئے او راس فريضہ كا انجام دينا صاحب استطاعت لوگوں كے اوپر ہے_

٢١_ صاحب استطاعت افراد پر حج اور عمرہ كا واجب ہونا_و لله على الناس حج البيت من استطاع اليه سبيلاً

مذكورہ بالا آيت كے بارے ميں ايك سوال كے جواب ميں امام صادق (ع) نے فرمايا :يعنى به الحج والعمرة جميعاً لانّهمامفروضان

____________________

١) كافى ج٤ ص ٢٢٦ حديث ١ نورالثقلين ج١ ص ٣٧٠ حديث ٢٦٧_

٢) كافى ج٤ ص ٢٢٦ حديث ٢ تفسير برہان ج١ ص ٢٩٩ حديث٥،١٥،٢٣ _

٣) كافى ج٤ ص ٢٦٥ حديث ٥ ، نورالثقلين ج١ ص ٣٧٢ حديث٢٨٠_

۶۴۷

اس سے مراد حج اور عمرہ دونوں ہيں كيونكہ يہ دونوں فرض ہيں (١)

٢٢_ حج كى استطاعت يعنى بدن كى صحت ، زاد و توشہ كا ہونا، سوارى كا ہونا اور راستے كا كھلا ہونا ہے_

من استطاع اليه سبيلاً مذكورہ بالا آيت كے بارے ميں امام صادق (ع) نے فرمايا:من كان صحيحا فى بدنه مخلى سربه له زاد و راحلة فهو ممّن يستطيع الحج (٢)جو شخص صحيح و سالم ہو اس كا راستہ كھلا ہو اسكے پاس زاد راہ اور سوارى موجود ہو وہ حج كيلئے استطاعت ركھتاہے_

٢٣_ مقام ابراہيم (ع) كہ جس پر آپ (ع) كے دو قدموں كے نشان ہيں ، حجر الاسود اور حضرت اسماعيل (ع) كا مسجد الحرام ميں گھرخدا تعالى كى روشن نشانياں ہيں _فيه آيات بينات مقام ابراهيم امام صادق (ع) نے مذكورہ بالا آيت ميں ''آيات بينات''كے بارے ميں ايك سوال كا جواب ديتے ہوئے فرمايا :مقام ابراهيم حيث قام على الحجر فاثّرت فيه قدماه و الحجر الاسود و منزل اسماعيل _كہ اس سے مراد مقام ابراہيم (ع) ہے جب حضرت ابراہيم(ع) اس پر كھڑے ہوئے تو ان كے قدموں كے نشان پتھر پر نقش ہوگئے '' اورحجر اسود ہے اور اسماعيل (ع) كا گھر(٣)

٢٤_ موت، قبر اور قيامت پر توجہ اور انكے ليئے آمادگي،حج كے وجوب او راس كے خداوند عالم كے ساتھ مختص ہونے كا فلسفہ ہے _ولله على الناس حج البيت امام صادق (ع) فرماتے ہيں :و اعلم بانّ الله تعالى لم يفترض الحج و لم يخصّه من جميع الطاعات بالاضافة الى نفسه بقوله عزّوجل ''ولله على الناس حج البيت .''الا للاستعداد و الاشارة الى الموت و القبر و البعث و القيامة .. كہ خداوند متعال نے تمام عبادات ميں سے صرف حج كو اپنى طرف نسبت دے كر (وللہ على الناس حج البيت ...) اس ليئے فرض كيا تا كہ موت، قبر ،اٹھائے جانے اور قيامت كى طرف اشارہ ہو اور انكے ليئے تيارى كى جائے (٤)

٢٥_ وجوب حج كا منكر كافر ہے_و من كفر

____________________

١) كافى ج٤ ص ٢٦٥ حديث ١ تفسير برہان ج١ ص ٣٠٢ حديث٢ _ ٢) كافى ج٤ ص ٢٦٧ حديث ٢ تفسير نورالثقلين ج١ ص ٣٧٣ حديث ٢٨٣_

٣) كافى ج٤ ص ٢٢٣ حديث١ تفسير عياشى ج١ ص ١٨٧ حديث ٩٩_ ٤) مصباح الشريعہ ص ٤٩ بحار الانوار ج٩٩ ص ١٢٥ حديث١_

۶۴۸

جب امام موسى كاظم (ع) سے پوچھا گيا كہ اگر كوئي حج بجا نہ لائے تو وہ كافر ہے ؟ فرمايالا ولكن من قال ليس هذا هكذا فقد كفر _ نہيں البتہ جو يہ كہے كہ حج واجب نہيں وہ كافر ہے(١)

٢٦_ استطاعت كے ليئے سوارى ركھنا ضرورى نہيں ہے_ولله على الناس حج البيت من استطاع

امام صادق (ع) نے مذكورہ بالا آيت كے بارے ميں فرمايايخرج و يمشى ان لم يكن عنده ما يركب _ اگر اس كے پاس سوارى نہ ہو توپيدل نكل كھڑا ہو (٢)

٢٧_ اگر كسى كو حج كا خرچہ بخشا جائے تو وہ مستطيع ہے_ولله على الناس حج البيت من استطاع

امام صادق (ع) نے اس سوال كے جواب ميں كہ اگر كسى كو حج بجا لانے كا خرچہ ديا جائے اور وہ اس كے قبول كرنے سے شرم محسوس كرے تو كيا مستطيع ہے يا نہيں ؟ فرما يا ''نعم ماشانه ان يستحي'' ہاں اسے حيا نہيں كرنا چاہيئے(٣)

٢٨_ حج كى استطاعت ميں حج كے خرچہ كے علاوہ اہل و عيال كے اخراجات كا ہونا بھى ضرورى ہے_

ولله على الناس حج البيت امام باقر (ع) نے استطاعت كو بيان كرتے ہوئے فرمايا :السعة فى المال اذ كان يحجّ ببعض و يبقى بعضاً يقوت به عياله ...مال اتنا زيادہ ہو كہ كچھ حج كے اخراجات ميں خرچ كرے اور كچھ اہل و عيال كو خرچہ كے طور پر دے (٤)

اخلاص : ١١

اسماء و صفات : صفات جماليہ ١٦ ;غنى ١٦،١٧

امنيت : ٧ ، ٨ ، ١٨ ، ١٩

تاريخ : تاريخ كے اثرات ٢

____________________

١) كافى ج٤ ص ٢٦٥حديث ٥ تفسير برہان ج١ ص ٣٠٢ حديث١_

٢) استبصار ج٢ ص ١٤٠حديث ٥ با ب ٨١ تہذيب شيخ طوسى ج٥ ص ١٠ حديث ٢٦_

٣) كافى ج٤ ص ٢٦٦حديث ١ تہذيب شيخ طوسى ج٥ ص ٣ حديث ٣_ ٤) كافى ج ٤ ص ٢٦٧ ح٣ استبصار ج ٢ ص ١٣٩ ح ١ ب ٨١_

۶۴۹

حج : ترك حج ١٢ ، ١٤ ;حج كا انكار ٢٥ ; حج كا فلسفہ ٢٤ ; حج كى قدر و منزلت ١٣ ;حج كے احكام ١٠ ، ٢٠ ، ٢١ ، ٢٢ ، ٢٦ ، ٢٧ ، ٢٨; حج كے فائدے ١٥ ;حج ميں اخلاص ١١; حج ميں استطاعت ٩ ، ١٠ ، ١٢ ، ٢٠ ، ٢١ ، ٢٢ ،٢٦ ، ٢٧ ، ٢٨ ; وجوب حج كى شرائط ١٠ ، ٢١ ، ٢٢

حجر الاسود : ٢٣

حضرت ابراہيم (ع) : حضرت ابراہيم (ع) اور كعبہ ٤ ، ٥ ; حضرت ابراہيم (ع) كا مقام و مرتبہ ، ٦ ;حضرت ابرہيم (ع) كى عبادت گاہ ٤

حضرت اسماعيل (ع) : حضرت اسماعيل (ع) كا گھر ٢٣

حق خدا : ٩ حيوانات : حيوانات كى امنيت ١٨

خدا تعالى كى نشانياں : ٣ خدا تعالى : خدا تعالى كى شناخت ١٧; خدا تعالى كے مختصات٢٤

ذكر : ٢٤ روايت : ١٨ ، ١٩ ، ٢٠ ، ٢١ ، ٢٢ ، ٢٣ ، ٢٤ ، ٢٥ ، ٢٦ ، ٢٧ ، ٢٨

عبادت : عبادت ميں اخلاص ١١

عمرہ : عمرہ كے وجوب كى شرائط ٢١

قيامت : قيامت كا ذكر ٢٤

كعبہ : ٤ ، ٥ كعبہ كا قديم ہونا ٢ ;كعبہ كى امنيت ٧ ، ٨ ;كعبہ كى اہميت ١

كفار : ٢٥

كفر : ١٢

مسجد الحرام ٢٣ مسجد الحرام كے احكام ٧ ، ٨ ، ١٩ ; مسجد الحرام ميں امنيت ٧ ، ٨ ، ١٩

مقام ابراہيم (ع) : ٣،٥،٢٣

مقربين : ٦

موت : ٢٤

۶۵۰

نقصان : نقصان كے عوامل ١٤

ہدايت : ہدايت كے عوامل ١

قُلْ يَا أَهْلَ الْكِتَابِ لِمَ تَكْفُرُونَ بِآيَاتِ اللّهِ وَاللّهُ شَهِيدٌ عَلَى مَا تَعْمَلُونَ (٩٨)

اے اہل كتاب كيوں آيات الہى كا انكار كرتے ہو جب كہ خدا تمھارے اعمال كا گواہ ہے _

١_ پيغمبر اكرم (ص) كو اہل كتاب سے كفر كے محرّ كات كے بارے ميں پوچھنے كا حكم_

قل يا اهل الكتاب لم تكفرون بآيات الله

٢_ اہل كتاب كا الہى آيات كا انكار ( تورات كے نزول سے پہلے دين ابراہيمى (ع) ميں بعض كھانے كى حلال چيزوں كا اور كعبہ كى عمارت كے تاريخى تقدّم كا انكار )كلّ الطعام قل يا اهل الكتاب لم تكفرون بآيات الله

''آيات الله ''سے مراد وہى مضامين ہيں جو سابقہ آيات ميں بيان ہوئے ہيں _

٣_ اہل كتاب اور كفار كى كجرويوں كے مقابل اعتراض كرنا ضرورى ہے_قل يا اهل الكتاب لم تكفرون بآيات الله

٤_ حقائق كے بيان كئے جانے كے بعد عقيدتى انحرافات كا فكرى مقابلہ ضرورى ہے_قل يا اهل الكتاب لم تكفرون بآيات الله يہ مطلب سابقہ آيات كے مجموعہ كے پيش نظر ہے كہ پہلے خداوند عالم نے بنى اسرائيل كے بارے ميں مختلف حقائق بيان كيئے پھر ان پر اعتراض كيا _

٥_ اہل كتاب بيت اللہ ميں خدا تعالى كى روشن نشانيوں كے منكر ہيں _فيه آيات بينات قل يا اهل الكتاب لم تكفرون بآيات الله

٦_ خدا تعالى انسانوں كے اعمال پر گواہ ہے_

۶۵۱

والله شهيد على ما تعلمون

٧_ اہل كتاب كى مسلمانوں كے خلاف خفيہ سرگرمياں _*والله شهيد على ما تعملون ايسا معلوم ہوتا ہے كہ جملہ ''واللہ شہيد ...'' خدا تعالى تمھارے اعمال كا شاہد اور ان سے آگاہ ہے، مسلمانوں كے خلاف ان كى خفيہ سرگرميوں كے بارے ميں ہے_

٨_ انسان كے اعمال كے بارے ميں خداوند عالم كے علم و آگاہى كى جانبتوجہ انسان كيلئے خدا تعالى كى نشانيوں كے بارے ميں كفر كرنے سے مانع ہوسكتى ہے_و الله شهيد على ما تعملون

آنحضرت(ص) : آنحضرت(ص) كى ذمہ دارى ، ١

اسماء و صفات شہيد ،٦

اہل كتاب : اہل كتاب اور حق كا چھپانا ٥ ;اہل كتاب كا كفر ١ ، ٢ ;اہل كتاب كى سازش ٧; اہل كتاب كى گمراہى ٣ ، ١ ; مسلمين اور اہل كتاب ٧

تبليغ : تبليغ كے طريقے ٤

تورات : تورات كا نازل ہونا ٢

حضرت ابراہيم (ع) : حضرت ابراہيم (ع) كا دين ٢

حق كو چھپانا : ٥

خدا تعالى : خدا تعالى كا علم ٨ ; خدا تعالى كى گواہى ٦ ; خدا تعالى كى نظارت ٨

خدا كى آيات :٢ خدا تعالى كى آيات كا انكار ٨

سوال و جواب : ١

علم : ٨

عمل : ٨ عمل كے گواہ : ٦

كعبہ : ٥ كعبہ كى عمارت ٢

كفار : كفار كى گمراہى ٣ ;كفار كے ساتھ برتاؤ كا طريقہ ٤

۶۵۲

كھانے پينے كى چيزيں : ٢

گمراہى : ٣ گمراہى كے موانع ٨

مسلمين : ٧

نہى عن المنكر : ٣

قُلْ يَا أَهْلَ الْكِتَابِ لِمَ تَصُدُّونَ عَن سَبِيلِ اللّهِ مَنْ آمَنَ تَبْغُونَهَا عِوَجًا وَأَنتُمْ شُهَدَاءُ وَمَا اللّهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ (٩٩)

كہئے اے اہل كتاب كيوں صاحبان ايمان كو راہ خدا سے روكتے ہو اور اس ميں كجى تلاش كرتے ہو جبكہ تم خود اس كى صحت كے گواہ ہو اور الله تمھارے اعمال سے غافل نہيں ہے _

١_ مومنين كو راہ خداسے روكنے كى وجہ سے اہل كتاب كى توبيخ_قل يا اهل الكتاب لم تصدون عن سبيل الله

٢_ اہل كتاب كا اسلام كى پيشرفت كے راستے ميں ركاوٹيں ڈالنا _قل يا اهل الكتاب لم تصدّون عن سبيل الله

'' سبيل اللہ ''سے مراد اسلام ہے كيونكہ ''من آمن ''جو كہ '' سبيل اللہ ''پر چلنے والے ہيں وہى مسلمان ہيں _

٣_ دين اسلام '' سبيل اللہ ''ہے_ لم تصدّون عن سبيل الله

٤_ جو لوگ راہ خدا سے مانع ہوجائيں اور مؤمنين كو اس سے روكيں ان پر اعتراض اور ان كے ساتھ مقابلہ كرنا ضرورى ہے_قل يا اهل الكتاب لم تصدون عن سبيل الله

٥_ يہوديوں كى مسلمانوں كے درميان تفرقہ ڈالنے كى كوشش_قل يا اهل الكتاب لم تصدون من آمن

بعض مفسّرين كے نزديك مذكورہ بالا آيت يہود كے بارے ميں نازل ہوئي ہے كہ جو اوس اور خزرج كے درميان اختلاف ڈالنے كى كوشش كرتے تھے( مجمع البيان ج٢)

۶۵۳

٦_ راہ خدا سے مومنين كو روكنے كے ليئے راہ خدا كو منحرف ظاہر كرنا، يہود كى خواہش_

لم تصدون عن سبيل الله من آمن تبغونها عوجا '' تبغونہا عوجاً''يعنى تم يہود خدا تعالى كے راستے كو ٹيڑھا دكھانے كے خواہشمند ہو_

٧_ اسلام كے راستے كو منحرف ظاہر كرنا يہوديوں كا اسلام كے مقابلے ميں ايك طريقہ _لم تصدون تبغونها عوجا

٨_ علمائے دين اور رہبروں كا انحراف و گمراہى عوام كى گمراہى اور حقائق كى تحريف كا موجب ہے_

يا اهل الكتاب لم تصدون عن سبيل الله تبغونها عوجا و انتم شهداء

ظاہر يہ ہے كہ '' انتم شہداء ''كے قرينہ سے اہل كتاب سے مراد ان كے علماء ہيں اور ''من آمن''سے مراد عام لوگ ہيں لہذا اہل كتاب كے علماء كو عوام كى گمراہى اور حقائق كى تحريف كے سبب كے طور پر پہچنواياگيا ہے _

٩_ اہل كتاب كے علماء كا اسلام كى حقانيت كے بارے ميں آگاہى ركھنے كے باوجود اس كا مقابلہ كرنا _

قل يا اهل الكتاب لم تصدّون عن سبيل الله وانتم شهداء '' سبيل اللہ''سے مراداسلام ہے_

١٠_ اہل كتاب كے علماء كا اسلام كى حقانيت سے مكمل طور پر آگاہ ہونا_قل يا اهل الكتاب لم تصدّون ...و انتم شهداء

١١_ اہل كتاب كے علماء كا اپنے مكروہ عمل ( مومنين كو راہ خدا سے روكنا ) سے مطلع و آگاہ ہونا _

و انتم شهداء بعض كا خيال ہے كہ شہادت وہى راہ خدا سے روكنے كے بارے ميں ہے_

١٢_ خدا وند عالم كى انسانوں كے اعمال پر گہرى نظارت_و ما الله بغافل عمّا تعملون

١٣_ خداوند متعال كا اہل كتاب كو ان كى اسلام اور مؤمنين كے خلاف خفيہ سرگرميوں كے بارے ميں متنبہ كرنا _

قل يا اهل الكتاب و ما الله بغافل عمّا تعملون

١٤ انسان كے اعمال كے بارے ميں خدا وند متعال كے علم پرتوجہ انسان كو بُرے اور مكروہ اعمال سے روكتى ہے_

۶۵۴

و ما الله بغافل عما تعملون

آنحضرت(ص) : ١٠

اختلاف: اختلاف كے عوامل ٥ اسلام ٢ ، ٦ ، ٧ ، ٩ ، ١٣ دين اسلام٣

اہل كتاب : ٢ ، ٦ ، ٧ ، ٩ ، ١١ ، ١٣ اہل كتاب اور حق كو چھپانا ٩ ; اہل كتاب اور لوگوں كو گمراہ كرنا ٦ ، ٧ ،٨ ، ١١ ;اہل كتاب كا ركاوٹ ڈالنا ٢ ; اہل كتاب كا سازش كرنا ١٣ ; اہل كتاب كى توبيخ ١ ;اہل كتاب كے علماء ٩ ، ١٠ ، ١١

تحريف : تحريف كے عوامل ٨

خدا تعالى : خدا تعالى كا علم ١٤ ; خدا تعالى كى تنبيہات ١٣ ; خدا تعالى كى توبيخيں ١ ;خدا تعالى كى نظارت ١٢

دشمن : ٤

سبيل اللہ : ٣ سبيل الله سے روكنا ١ ، ٤ ، ١١

علم : ١٤ علمائے دين : ٨

عمل : ١٢ ناپسنديدہ عمل ١٤

گمراہ كرنا : ٦ ، ٧ گمراہي: گمراہى كے عوامل ٦،٨

مسلمان: ٥، ٦ ، ١١ ، ١٣

مومنين : مومنين اور دشمن ٤ نہى عن المنكر ٤

يہود: ٥ ، ٧ يہوديوں كى سازش ٥

۶۵۵

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوَاْ إِن تُطِيعُواْ فَرِيقًا مِّنَ الَّذِينَ أُوتُواْ الْكِتَابَ يَرُدُّوكُم بَعْدَ إِيمَانِكُمْ كَافِرِينَ (١٠٠)

اے ايمان والو اگر تم نے اہل كتاب كے اس گروہ كى اطاعت كرلى تو يہ تم كو ايمان كے بعد كفر كى طرف پلٹا ديں گے_

١_ ايمان اور دينى عقائد كى سرحدوں كى حفاظت كرنا سب مؤمنين كى ذمہ دارى ہے_يا ايها الذين آمنوا ان تطيعوا يردوكم بعد ايمانكم كافرين

٢_ اہل كتاب كے علماء اور رہبروں كى پيروي، ايمان سے كفر كى طرف لوٹنے ( ارتداد) كى موجب بنتى ہے_

يا ايها الذين آمنوا ان تطيعوا فريقا من الذين اوتوا الكتاب يردوكم سابقہ آيت ''و انتم شہدا''سے معلوم ہوتا ہے كہ اہل كتاب كے اس گروہ سے مراد ان كے علماء اور دانشمند افراد ہيں _

٣_ بعض اہل كتاب كى جانب سے مومنين كو منحرف و گمراہ كرنے كا عزم اورا سكى كوشش كرنا _

يا ايها الذين آمنوا ان تطيعوا فريقا من الذين اوتوا الكتاب يردوكم

٤_ اسلام كے دشمنوں كى گمراہ كن سازشوں اور كوششوں كے مقابلے ميں اہل ايمان كا ہوشيار رہنا ضرورى ہے_

يا ايها الذين آمنوا ان تطيعوا فريقا يردوكم بعد ايمانكم كافرين

٥_ خدا وند متعال كا اہل ايمان پر خاص لطف و كرم اور توجّہ_يا ايها الذين آمنوا ان تطيعوا سابقہ آيات كے مد نظر كہ جن ميں اہل كتاب كو براہ راست خطاب نہيں كيا گيا ليكن اہل ايمان كو خود خطاب كيا گيا ہے_

٦_ يہوديوں كا اہل ايمان ( اوس و خزرج) كے

۶۵۶

درميان زمانہ جاہليت كے قومى تعصّبات اور جھگڑوں كو ابھارنے كا عزم اور كوشش كرنا_

يا ايها الذين آمنوا ان تطيعوا شاش ابن قيس يہودى كو مومنين ( اوس و خزرج) كے اتحاد سے سخت غصہ آيا اور اس نے ايك يہودى كو متعين كيا كہ وہ ان كو جاہليت كے فتنوں پر ابھارے ( الميزان ج٣)

٧_ بعض اہل كتاب ( يہود) كى اسلام اور مسلمانوں كے ساتھ دشمني_يا ايها الذين آمنوا ان تطيعوا فريقا من الذين اوتو الكتاب يردوكم بعد ايمانكم كافرين

٨_ اسلام اختيار كرنے كے بعد كينوں ، عداوتوں اور زمانہ جاہليت كى ديگر خصوصيات كى طرف لوٹ جانا كفر كى ايك جھلك ہے_يردّوكم بعد ايمانكم كافرين يہود كے ابھارنے كے بعد اوس و خزرج نے سابقہ كينوں كا اظہار كيا اور جنگ پر آمادہ ہوگئے ، آيت شريفہ نے اس كينہ توزى كو كفر كى طرف ميلان گردانا ہے ( الميزان ج٣ )_

٩ كافروں كے ساتھ تعلقات ميں مؤمنين ( ايمانى معاشرہ) كو اپنى ثقافتى سرحدوں كى حفاظت كرنا چاہيئے _

يا ايها الذين آمنوا ان تطيعوا فريقا من الذين اوتوا الكتاب يردّوكم

اختلاف : اختلاف كے عوامل ٦

ارتداد: ارتداد كے عوامل ٢

اسلام : ٧ صدر اسلام كى تاريخ ٦

اہل كتاب : اہل كتاب اور لوگوں كو گمراہ كرنا ٢ ، ٣ ;اہل كتاب كے علماء ٢ ، ٣

بين الاقوامى تعلقات :٩

جاہليت : جاہليت كى سنّتيں ٨

خدا تعالى : خدا تعالى كا لطف و كرم ٥

دشمن: دشمنوں كى سازش ٤

دشمنى : دشمنى كے عوامل ٨

دين :

۶۵۷

دشمنان دين ٧ ;دين كى حفاظت ١ ، ٩

كفار : كفار كے ساتھ رابطہ ٩

كفر : كفر كے اثرات ٨ ;كفر كے عوامل ٢

گمراہ كرنا :٢ ، ٣

مسلمان:٣ ، ٦ ، ٧

مؤمنين : مؤمنين كا مقام و مرتبہ ٥ ; مؤمنين كى بصيرت ٤ ;مؤمنين كى ذمہ دارى ١

يہود : يہود كى سازش ٦

وَكَيْفَ تَكْفُرُونَ وَأَنتُمْ تُتْلَى عَلَيْكُمْ آيَاتُ اللّهِ وَفِيكُمْ رَسُولُهُ وَمَن يَعْتَصِم بِاللّهِ فَقَدْ هُدِيَ إِلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ (١٠١)

اور تم لوگ كس طرح كافر ہو جاؤگے جب كہ تمھارے سامنے آيات الہيہ كى تلاوت ہو رہى ہے ا و رتمھارے در ميان رسول موجود ہے اور جو خدا سے وابستہ ہو جائے سمجھو كہ اسے سيدھے راستہ كى ہدايت كردى گئي _

١_ الہى آيات كى مومنين پر تلاوت كرنے اور پيغمبر اكرم (ص) كے ان كے در ميان موجود ہونے كے باوجود ان كى گمراہى اور كفر ( ارتداد) تعجّب كا باعث ہے_و كيف تكفرون و انتم تتلى عليكم آيات الله و فيكم رسوله استفہام سے مرادتعجب ہے_

٢_ قرآن كريم اور پيغمبر اكرم (ص) (سنّت)، ايمان اور عقيدہ كے دفاع و حفاظت كا كامل ذريعہ وسبب ہيں _

و كيف تكفرون و انتم تتلى عليكم آيات الله و فيكم رسوله

٣_ قرآن كريم اور سنت انسانوں كى ہدايت كا ذريعہ ہيں _

۶۵۸

و كيف تكفرون و انتم تتلى عليكم آيات الله و فيكم رسوله

٤_ احكام كى مخالفت كرنے والوں كى سرزنش اور ان كا عذاب ہميشہ ان پر حجت تمام كرنے كے بعد ہونا چاہيئے_

و كيف تكفرون و انتم تتلى عليكم آيات الله و فيكم رسوله يہ اس صورت ميں ہے كہ استفہام توبيخى ہو اور تلاوت آيات اور وجود رسول(ص) سے مراد اتمام حجت ہو_

٥_ خداوند عالم كے ساتھ تمسك و ارتباط اور اسكى مكمل اطاعت صراط مستقيم كى ہدايت كا يقينى سبب_

ومن يعتصم بالله فقد هدى الى صراط مستقيم ''ھُدي''فعل ماضى كا بصورت صيغہ مجہول لانا دلالت كرتاہے كہ خداوند عالم سے وابستگى كى صورت ميں يقينى ہدايت حاصل ہوجائے گى _

٦_ خداوند متعال كے ساتھ تمسك و ارتباط اور اسكى مكمل اطاعت اہل ايمان كو دشمنوں كے كفر كے فريب سے نجات دلاتى ہے_ان تطيعوا فريقاً و من يعتصم بالله فقد هدى الى صراط مستقيم

٧_ الہى آيات كا قبول كرنا اور انبياء (ع) كى اطاعت و پيروي، خداوند متعال كے ساتھ تمسك ، وابستگى اور اسكى مكمل پيروى كے واضح مصاديق ميں سے ہے_و انتم تتلى عليكم آيات الله و فيكم رسوله و من يعتصم بالله

ظاہر يہ ہے كہ ''و من يعتصم باللہ'' جملہ ''و انتم تتلى عليكم''كى وضاحت ہے_

٨_ آيات الہى كى تلاوت (نزول قرآن) اور انبيائ(ع) كے بھيجنے كا ہدف و مقصد انسانوں كى صراط مستقيم كى طرف ہدايت ہے_و انتم تتلى عليكم آيات الله و فيكم رسوله و من يعتصم بالله فقد هدى الى صراط مستقيم

٩_ خداوند متعال كى مدد سے معصوم ہر قسم كے گناہ سے محفوظ ہوتاہے_

ومن يعتصم بالله فقد هدى الى صراط مستقيم امام صادق (ع) نے فرمايا :المعصوم هو الممتنع بالله من جميع محارم الله و قال الله تبارك و تعالى '' و من يعتصم بالله فقد هدى الى صراط مستقيم_ '' معصوم خداوند متعال كى مدد سے تمام محارم الہى سے دور ہوتاہے خدا تعالى فرماتاہے ''و من يعتصم باللہ فقد ہدى الى صراط مستقيم ''(١)

____________________

١) معانى ا لاخبار ص ١٣٢ حديث ٢ ، تفسير برہان ج١ ص ٣٠٤ حديث ١_

۶۵۹

آسمانى كتابيں : آسمانى كتابوں كے اہداف ٨

آنحضرت(ص) :١

آيات خدا : ٧

اتمام حجت : ٤

اطاعت : اطاعت كے اثرات ٥ ، ٦ ; انبياء (ع) كى اطاعت ٧ ; خدا كى اطاعت ٥ ، ٦ ،٧

انبياء (ع) : ٧ ، انبياء (ع) كے اہداف ٨

ايمان : ايمان كا پيش خيمہ٢ ; ايمان كے عوامل ٦

تمسك : خدا تعالى كے ساتھ تمسك ٥ ، ٦ ، ٧ ، ٩

دين : دين كا قبول كرنا ٧;دين كى حفاظت ٢

روايت : ٩

سنت : سنت كا كردار ٢ ، ٣ صراط مستقيم ٥ ، ٨

عصمت : عصمت كى قدر و قيمت ٩

قرآن كريم : قرآن كريم كا كردار و اہميت ٢ ، ٣ ;قرآن كريم كى تلاوت ١ ، ٨

كاميابي: كاميابى كے عوامل٦

گمراہى : ١

گناہ : گناہ سے اجتناب ٩

گناہ گار : گناہ گاروں كى سرزنش ٤ ;گناہ گاروں كى سزا ٤

مدد مانگنا: خدا سے مدد مانگنا ٩

مؤمنين : ١ مؤمنين كا ارتداد ١ ;مؤمنين كى گمراہى ١

ہدايت : ہدايت كے عوامل ٣ ، ٥ ، ٨

۶۶۰