تفسير راہنما جلد ۲

 تفسير راہنما0%

 تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 749

 تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 749
مشاہدے: 141274
ڈاؤنلوڈ: 3909


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 749 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 141274 / ڈاؤنلوڈ: 3909
سائز سائز سائز
 تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 2

مؤلف:
اردو

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ اتَّقُواْ اللّهَ حَقَّ تُقَاتِهِ وَلاَ تَمُوتُنَّ إِلاَّ وَأَنتُم مُّسْلِمُونَ (١٠٢)

ايمان والو الله سے اس طر ح ڈرو جو ڈرنے كا حق ہے او رخبردار اس وقت تك نہ مرنا جب تك مسلمان نہ ہو جاؤ _

١_ اہل ايمان تقوى الہى كى اس طرح مراعات كريں جيسے اس كا حق ہے_يا ايها الذين آمنوا اتقوا الله حق تقاته

٢_ كافروں كى اطاعت سے بچنا اور تفرقہ و جھگڑے سے اجتناب مؤمنين كے تقوي كى علامت ہے_

ان تطيعوا فريقا من الذين اوتوا الكتاب اتقوا الله حق تقاته تفرقہ اور جھگڑے سے اجتناب كا استفادہ آيت ''ان تطيعوا ...''كے شان نزول سے كيا گيا ہے_

٣_ كامل اور بہترين تقوي ، ايمان كا بلند مرتبہ ہے_يا ايها الذين آمنوا اتقوا الله حق تقاته

٤_ كامل اور بہترين تقوي كى رعايت اور خدا كے سامنے ہر با ت ميں سر تسليم خم كر نا خد ا كے ساتھ_

تمسك و اعتصام ہے_و من يعتصم بالله اتقوا الله حق تقاته و لا تموتن الاّ و انتم مسلمون گويا يہ آيت خدا تعالى كے ساتھ حقيقى ارتباط، تمسك اور اعتصام كا بيان ہے _

٥_ خدا وند عالم كے سامنے سر جھكانا اور اسكى اطاعت دائمى اور آخرى سانس تك ہونى چاہيئے_و لا تموتن الاّ و انتم مسلمون

٦_ خوف خدا اور تقوي كى رعايت خدا وند متعال كے سامنے دائمى طور پر سر جھكانے اور ہر لحاظ سے سرتسليم خم كرنے كا پيش خيمہ ہے_اتقوا الله حق تقاته و لا تموتن الاّ و انتم مسلمون جملہ''لا تموتن الاّ و انتم مسلمون'' دوام پر دلالت كرتاہے اور ''مسلمون'' كے

۶۶۱

متعلق كا ذكر نہ كرنا خدا وند عالم كے سامنے ہر لحاظ سے سر تسليم خم كرنے پر دلالت كرتاہے_

٧_ كفر اور ارتداد كے حملے كے مقابلے ميں مؤمنين پر آخرى سانس تك اپنے اسلام كى حفاظت كرنا ضرورى ہے_

ان تطيعوا فريقاً من الذين اوتوا الكتاب يردّوكم و لا تموتن الاّ و انتم مسلمون

٨_ تقوي كو اس طرح اختيار كرنا جيسے اختيار كرنے كا حق ہے، يہ خداوند عالم كے سامنے ہر لحاظ سے اور دائمى طور پر سر تسليم خم خم كرناہے_اتقوا الله حق تقاته و لا تموتن الاّ و انتم مسلمون يہ اس صورت ميں ہے كہ جملہ '''و لا تموتن'' جو كہ ہر لحاظ سے سر تسليم ہونے پر دلالت كررہاہے '' حق تقاتہ' 'كى تفسير ہو_

٩_ خدا تعالى كى اطاعت،ياد اور اس كا شكر ادا كرنا كامل اور بہترين تقوي ہے_اتقو الله حق تقاته

مذكورہ بالا آيت كے معنى كے بارے ميں امام صادق (ع) فرماتے ہيں :يطاع فلا يعصى ، يذكر فلا ينسى و يشكر فلا يكفر (١) ''خدا كى اطاعت ايسى كى جائے كہ اس كا كفر نہ كيا جائے اس كا ذكر ايسا كيا جائے كہ اس ميں نسيان نہ ہو ، اس كا شكر اس طرح ادا كيا جائے كہ ناشكرى نہ ہو''

اختلاف : اختلاف سے اجتناب ،٢

اطاعت : خدا كى اطاعت ٥ ، ٩ ; كافروں كى اطاعت ٢

ايمان : ايمان كا پيش خيمہ ٦ ايمان كے مراتب ٣

تقوي: ٢ تقوي كا پيش خيمہ ٤ ، ٩ ;تقوي كى اہميت ١ ،٤ ، ٨ ; تقوي كى فضيلت ٣ ; تقوي كى نشانياں ٢ تقوي كے مراتب ٣

تمسك : خدا وند عالم سے تمسك ٤

خوف : پسنديدہ خوف ٦ ;خوف خدا ٦

دين : دين كى حفاظت ٧

____________________

١) معانى الاخبار ص ٢٤٠ حديث١ تفسير نورالثقلين ج١ ص٣٧٦ حديث ٢٩٩_

۶۶۲

ذكر : ذكر خدا ٩

روايت : ٩

سر تسليم خم كرنا : سر تسليم خم كرنا كى اہميت ٤ ، ٥; سر تسليم خم كرنے

كا پيش خيمہ ٤ ، ٦ ، ٨

شكر : ٩

كفار : ٢

مؤمنين : مؤمنين كا تقوي٢ ;مؤمنين كى ذمہ دارى ١ ، ٧

وَاعْتَصِمُواْ بِحَبْلِ اللّهِ جَمِيعًا وَلاَ تَفَرَّقُواْ وَاذْكُرُواْ نِعْمَةَ اللّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنتُمْ أَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ فَأَصْبَحْتُم بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا وَكُنتُمْ عَلَىَ شَفَا حُفْرَةٍ مِّنَ النَّارِ فَأَنقَذَكُم مِّنْهَا كَذَلِكَ يُبَيِّنُ اللّهُ لَكُمْ آيَاتِهِ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ (١٠٣)

اور الله كى رسّى كو مضبوطى سے پكڑے رہو او رآپس ميں تفرقہ نہ پيدا كرو اورالله كى نعمت كو ياد كرو كہ تم لوگ آپس ميں دشمن تھے اس نے تمھارے دلوں ميں الفت پيدا كردى تو تم اس كى نعمت سے بھائي بھائي بن گئے اور تم جہنّم كے كنارے پر تھے تو اس نے تمھيں نكال ليا اور الله اسى طرح اپنى آيتيں بيان كرتاہے كہ شايد تم ہدايت يافتہ بن جاؤ_

١_ سب لوگوں پر خدا تعالى كى رسّى كے ساتھ تمسك و وابستگى اور تفرقہ سے اجتناب ضرورى ہے_

و اعتصموا بحبل الله جميعا و لا تفرقوا

٢_ تمام اہل ايمان كا اتحاد اور اپنى صفوں ميں ہر قسم كے تفرقہ سے اجتناب ضرورى ہے_و اعتصموا بحبل الله جميعا و لا تفرقوا

۶۶۳

٣_ خدا كى رسّى ( قرآن و سنت) سے وابستگى اہل ايمان كى صفوں ميں وحدت كا موجب ہے_

و من يعتصم بالله و اعتصموا بحبل الله جميعا و لا تفرقوا آيت ١٠١ كے قرينہ سے ''حبل اللہ ''سے مراد قرآن و سنت ہے_

٤_ خداوندعالم كے واحد دين سے وابستگى اور ديگر مختلف مذاہب و اديان كى طرف رجحان سے اجتناب ضرورى ہے_

و اعتصموا بحبل الله جميعاً و لا تفرقوا آيت ١٠٠ كے قرينہ سے كہ جس ميں كفر كى طرف رجحان كى بات تھي، اس آيت ميں تفرقہ دينى تفرقوں اور اختلافات كى طرف اشارہ ہوسكتاہے_

٥_ الہى دين ( كتاب و سنت ) كى بنياد پر وحدت اور اس كا اعتقاد انسانوں كو آتش اختلاف سے نجات ديتاہے_

و اعتصموا بحبل الله جميعا و لا تفرقوا

٦_ صحيح تقوي كو پانا اور خداوند متعال كے سامنے مكمل طورپر سر تسليم خم كرنا ، خدا كى رسّى كو مضبوطى سے تھامنا ہے_*اتقوا الله حق تقاته و لا تموتن الاّ و انتم مسلمون _ و اعتصموا بحبل الله جميعاً ايسا معلوم ہوتا ہے كہ '' اعتصموا'' ''اتقوا اللہ حق تقاتہ'' اور جملہ ''ولاتموتن'' كے ليئے بيان ہے _

٧_ ايمان ، تقوي اور سر تسليم خم كرنااجتماعى طور پر خداوند عالم كى رسى كو تھامنے اور اختلاف و افتراق سے بچنے كے اسباب ہيں _يا ايها الذين آمنوا اتقوا الله حق تقاته و اعتصموا بحبل الله جميعاً و لا تفرقوا سابقہ آيات كے موارد كو ذكر كرنے كے بعد سب كو تمسك و وابستگى اور تفرقے سے بچنے كا حكم دينا مذكورہ مطلب كو بيان كرتاہے_

٨_ خداوندعالم كى نعمتوں كو ياد ركھنا ضرورى ہے_و اذكروا نعمة الله

٩_ دلوں ميں الفت پيدا كرنا ، لوگوں ميں اتحاد پيدا كرنا اور ان كے درميان دشمنيوں كو ختم كرنا انبياء (ع) كے اہداف ميں سے ہے_و اذكروا نعمة الله عليكم اذ كنتم اعدائً فالّف بين قلوبكم

١٠_ دلوں كو ملانے والا خداوند متعال ہے_فالّف بين قلوبكم

١١_ معاشرہ كے افراد كے درميان جذباتى تعلقات و

۶۶۴

روابط ( دوستى و دشمني) كا مركز دل ہے_اذ كنتم اعداء فا لّف بين قلوبكم

١٢_ انسانوں كى تربيت ميں ماضى كى ياد اور اس سے عبرت حاصل كرنے كا مؤثّر كردار_و اذكروا نعمة الله عليكم اذ كنتم اعداء فالّف بين قلوبكم

١٣_ مسلمان اسلام قبول كرنے سے پہلے اختلاف ، تفرقہ، جنگ اور دشمنى كا شكار تھے_اذ كنتم اعداء فا لّف بين قلوبكم

١٤_ اسلام نے دو قبيلوں اوس و خزرج كى دشمينوں اور جھگڑوں كو اتحاد، محبت اور بھائي چارے ميں تبديل كر ديا_

اذ كنتم اعداء فالّف بين قلوبكم فاصبحتم بنعمته اخوانا يہ مطلب آيت كے شان نزول كے پيش نظر ہے جو كہ مجمع البيان ميں اس آيت كے ضمن ميں نقل ہوا ہے_

١٥_ دشمينوں اور كينہ سے بھرى ہوئي تاريخ كے بعد مسلمانوں كے درميان اسلام كے سايہ ميں اخوت و بھائي چارہ خدا تعالى كے اس حكم كى دليل ہے كہ اللہ كى رسّى كو مضبوطى سے تھام لو_و اعتصموا بحبل الله و اذكروا نعمة الله عليكم اذ كنتم اعداء فالّف بين قلوبكم

١٦_ تاريخ كا مطالعہ انسانوں كى تربيت اور ہدايت كا پيش خيمہ ہے_واذكروا نعمة الله عليكم اذ كنتم اعداء كذلك يبيّن الله لكم آياته لعلكم تهتدون

١٧_ معاشرہ كے افراد كے درميان اتحاد، الفت اور بھائي چارہ انسانوں پر خداوند عالم كى نعمت ہے_

و لاتفرقوا و اذكروا نعمة الله عليكم اذ كنتم اعداء فالّف بين قلوبكم فاصبحتم بنعمته اخوانا

١٨_ اسلام دشمنيوں كو ، دلوں كے مہر و محبت اور اتحاد سے بدل ديتاہے_

فالّف بين قلوبكم فاصبحتم بنعمته اخوانا ''اذ كنتم اعداء ''زمانہ جاہليت كى طرف اشارہ ہے اور جملہ '' فالّف بين ...'' زمانہ بعثت اور معاشرہ ميں اسلام كے ظہور كے بعد كے زمانہ كى طرف اشارہ ہے_

١٩_ مسلمانوں كى برادرى ان كے دلوں كے ارتباط كى وجہ سے ہے اور دلوں كا ارتباط و ملاپ خدا تعالى كى رسى كو مظبوطى سے تھامنے كى وجہ سے ہے_و اعتصموا بحبل الله جميعاً فالف بين قلوبكم فاصبحتم بنعمته اخوانا

۶۶۵

يہ مطلب'' فائ'' كا تقاضاہے_لہذا بھائي چارہ الفت پر متفرع ہے اور الفت رسى كو تھامنے پر_

٢٠_ خداوند متعال مؤمنين كو تفرقہ اور دشمنى كى آگ ميں گرنے سے نجات ديتاہے اور دلوں كے اتحاد و الفت كى طرف لے آتاہے_و كنتم على شفا حفرة: من النار فانقذكم منها يہ اس صورت ميں ہے كہ جملہ ''و كنتم على شفا حفرة من النار'' جملہ''اذ كنتم اعداء ''كے ليئے تفسير ہو _

٢١_ خدا تعالى كى رسى كو مظبوطى سے تھامنا خداوند متعال كى نعمتوں كے مقابلے ميں انسان كى ذمہ دارى ہے*

واعتصموا واذكروا لعلكم تهتدون گويا خدا كى نعمتوں ( اخوت و بھائي چارہ اور الفت) كے مقابل اعتصام(مضبوطى سے تھامنا) انسان كى شرعى ذمہ دارى قرار دى گئي ہے _

٢٢_ زمانہ بعثت ميں جزيرة العرب كا معاشرہ اختلاف و جھگڑے كى وجہ سے ہلاكت و نابودى كے كنارے پر پہنچ چكا تھا_

و كنتم على شفا حفرة من النار يہ اس صورت ميں ہے كہ ''النار ''ہلاكت اور نابودى سے استعارہ ہو_

٢٣_ كسى معاشرہ كے افراد كى آپس كى دشمنى اور تفرقہ اس معاشرہ كو ہلاكت و نابودى كے كنارے پر پہنچا ديتاہے_

اذ كنتم اعداء فالّف بين قلوبكم و كنتم على حفرة من النار يہ اس صورت ميں ہے كہ '' النار'' جھگڑے اور كشمكش كى وجہ سے پيدا ہونے والى ہلاكت و نابودى سے استعارہ ہو_

٢٤_ انسانوں كى ايك دوسرے كے ساتھ دشمنى اور جھگڑوں كا نتيجہ و انجام جہنم كى آگ ہے*

و كنتم على شفا حفرة من النار فانقذكم منها احتمال ہے كہ '' النّار''سے مراد جہنم كى آگ ہو_

٢٥_ كسى معاشرے كے افراد كا آپس كى دشمنيوں اور اختلافات سے بچنا خدا وند متعال كى نعمت ہے_

و اذكروا نعمة الله عليكم اذ كنتم اعداء و كنتم على شفا حفرة من النار فانقذكم منها جملہ ''كنتم علي'' عطف ہے جملہ ''كنتم اعداء ''پر جس كا مطلب يہ ہوگا كہ ان ميں سے ہر ايك خدا تعالى كى نعمت كا بيان ہے _

٢٦_ كسى معاشرہ كے افراد كے درميان تفرقہ كے بعد دلوں ميں الفت و اتحاد اور دشمنيوں كے بعد بھائي چارے كا پيدا كرنا بندوں كيل ے خداوند متعال كى نشانيوں ميں سے ہے_اذ كنتم اعداء كذلك يبين الله لكم آياته

۶۶۶

٢٧_ صحيح تقوي كى دعوت ، خدا كے سامنے مكمل طور پر سر تسليم خم كرنا ، اسكى رسّى كو مضبوطى سے تھامنا اور تفرقہ سے بچنے كى تنبيہ كرنا اتحاد و ہدايت كے ليئے قرآن كريم كى روش ہے_يا ايها الذين آمنوا كذلك يبين الله لكم آياته لعلكم تهتدون

٢٨_ خداوند عالم كى طرف سے آيات كے بيان كئے جانے كا ہدف انسانوں كى ہدايت ہے_كذلك يبين الله لكم آياته لعلكم تهتدون

٢٩_ دلوں ميں ا تحاد و الفت پيدا كرنا ، ايك معاشرہ كے افراد ميں بھائي چارہ پيدا كرنا اور ان جيسى نعمتوں كى يادآورى انسانوں كى ہدايت كے اسباب ميں سے ہے_و اعتصموا بحبل الله جميعاً لعلكم تهتدون يہ اس صورت ميں ہے كہ ''لعلّ'' تمام سابقہ مطالب كى غرض و غايت كا بيان ہو_

٣٠_ ہدايت كے ماننے يا نہ ماننے ميں انسان مكمل آزادى و اختيار ركھتاہے_لعلكم تهتدون

٣١_ قرآن كريم كے ساتھ جو كہ خدا تعالى كى رسى ہے تمسك و وابستگى ضرورى ہے_و اعتصموا بحبل الله جميعا و لا تفرقوا رسول خدا (ص) نے مذكورہ بالا آيت ميں ''حبل اللہ''كے بارے ميں فرمايا:انّه كتاب الله (١)

٣٢_ آل محمد (ص) حبل اللہ كے مصاديق ميں سے ہيں _و اعتصموا بحبل الله

امام محمد باقر (ع) نے فرمايا:آل محمد (ص) هُم ''حبل الله'' الذى امرنا بالاعتصام به فقال''وعتصموا بحبل الله ...'' (٢) آل محمد (ص) خدا كى رسّى ہيں جسكے ساتھ وابستگى كا ہميں حكم ديتے ہوئے جو خدا نے فرمايا ہے''واعتصموا ''

٣٣_ پيغمبر اسلام (ص) مسلمانوں كو آگ كے گڑھے ميں گرنے سے بچانے والے ہيں _

وكنتم على شفا حفرة من النار فانقذكم منها

___________________

١) تفسير تبيان ج١ ص ٥٤٥ تفسير قرطبى ج٤ ص١٥٩_

٢) تفسير عياشى ج١ ص ١٩٤ حديث ١٢٣ تفسير برہان ج١ ص٣٠٧ حديث٧_

۶۶۷

مذكورہ بالا آيت كے بارے ميں امام صادق (ع) نے فرمايا:فبرسول الله (ص) و الله انقذوا خدا كى قسم وہ رسول خدا(ص) كے ذريعہ جہنم كى آگ ميں گرنے سے بچائے گئے (١)_

آزادى : ٣١

آنحضرت (ص) : ٣٣

آيات خدا : ٢٦ آيات خدا كا بيان كرنا ٢٨

اتحاد : اتحاد كا پيش خيمہ ٩، ٢٧;اتحاد كى اہميت ٢ ، ١٠ ;اتحاد كى نعمت ١٧ ، ٢٥ ; اتحاد كے عوامل ٣ ، ٥ ، ١٠، ١٤ ، ١٥ ، ١٨ ، ٢٠

اختلاف: ١٣ ، ١٤ ، ٢٦ اختلاف سے اجتناب ١ ، ٢ ، ٢٧ ; اختلاف كى سزا ٢٤; اختلاف كے ٢٢ ، ٢٣ ;دينى اختلاف ٤

اختيار : ٣٠

اسلام : اسلام كا كردار ١٣ ، ١٤ ، ١٥ ، ١٨ ;تاريخ صدر اسلام ١٤ ، ١٥

انبياء (ع) : انبياء (ع) كے اہداف ٩

انسان : انسان كا اختيار ٣٠ ; انسان كى ذمہ دارى ٢١

اوس و خزرج : ١٤

اہل بيت (ع) : ٣٢

ايمان : ايمان كے اثرات و ٧ ، ٢٧

بھائي چارہ : ١٧ ، ٢٠ ، بھائي چارہ كى نعمت١٧ ، ٢٩ ;بھائي چارہ كے عوامل ١٥ ، ١٨ ، ١٩

تاريخ : تاريخ سے عبرت ١٢ ;تاريخ نقل كرنے كا ہدف ١٢ ، ١٦ ; زمانہ بعثت كى تاريخ ١٣ ، ١٥ ، ٢٢

تربيت : تربيت كے طريقے ١٢ ، ١٦

تقوي : تقوي كا پيش خيمہ ٦ ; تقوي كے اثرات ٧ ، ٢٧

تمسك: الله تعالى سے تمسك كے اثرات ٢٧ ; خدا تعالى كى رسى ساتھ تمسك ١ ، ٣ ، ٤ ، ٧ ، ١٥ ، ١٩ ، ٢١

____________________

١) تفسير عياشى ج١ ص١٩٤ ح ١٢٦ ، تفسير برہان ج١ ص ٣٠٧ ح ٤_

۶۶۸

جذبات و احساسات : ١١

جزيرةالعرب : ٢٢

جہنم : جہنم كى آگ ٢٤

حب و بغض : ١١

حبل اللہ : ٣١ ، ٣٢

خدا تعالى : خدا تعالى كى تنبيہات ٢٧ ; خدا تعالى كى نعمتوں كا ذكر ٨ ، ٢٩ ; خدا تعالى كى نعمتيں ١٧ ، ٢١ ، ٢٥ ، ٢٩

دشمني: دشمنى كى سزا ٢٤ ;دشمنى كے اثرات ٢٣

دل : دل كا كردار و اہميت ١١ دلوں ميں الفت پيدا كرنا ٩ ، ١٠ ، ١١ ، ١٩ ، ٢٠ ، ٢٦ ، ٢٩

دين : ٤ ، ٥

روايت : ٣١ ، ٣٢ ، ٣٣

سر تسليم خم كرنا : سر تسليم خم كرنے كے اثرات ٦ ، ٧ ، ٢٧

سنت : سنت كا كردار و اہميت ٣ ، ٥

عذاب : عذاب سے نجات كے عوامل ٣٣

قرآن كريم : قرآن كريم كا كردار ٣ ، ٥; قرآن كريم كے ساتھ تمسك ٣١

گمراہى : گمراہى ميں اختيار ٣٠

مسلمان: ١٣ ، ١٥

معاشرہ : معاشرہ كى پستى كے عوامل ٢٢ ، ٢٣ ;معاشرہ كى ترقى كے عوامل ٢٥

مؤمنين : ٢٠ مؤمنين كى ذمّہ دارى ٢

ہدايت : ہدايت كا پيش خيمہ ٢٧، ٢٩ ; ہدايت كى اہميت ٢٨; ہدايت كے عوامل ١٦ ، ٢٠;ہدايت ميں اختيار ٣٠

۶۶۹

وَلْتَكُن مِّنكُمْ أُمَّةٌ يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنكَرِ وَأُوْلَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ (١٠٤)

اورتم ميں سے ايك گروہ كو ايسا ہونا چاہئے جو خير كى دعوت دے ، نيكيوں كا حكم دے _ برائيوں سے منع كرے اور يہى لوگ نجات يافتہ ہيں _

١_ كچھ ايسے اہل ايمان كا وجود ضرورى ہے جو خير كى دعوت ديں اور امر بالمعروف ونہى عن المنكر كريں _

و لتكن منكم امة عن المنكر يہ اس صورت ميں ہے كہ، '' منكم'' ميں '' منص'' تبعيضيہ ہو_

٢_ اتحاد، خدا تعالى كى رسى كو مضبوطى سے تھامنا، دلوں ميں محبت و الفت اور اہل ايمان ميں بھائي چارہ خير و نيكى كے مصاديق ميں سے ہيں _و اعتصموا بحبل الله جميعا و لتكن منكم امّة يدعون الى الخير

'' الخير''ميں ممكن ہے الف لام عھد ذكرى كا ہو جو كہ اس سے پہلے والى آيت كے مطالب كى طرف اشارہ ہو يا دونوں آيات كے ارتباط كے پيش نظر سابقہ آيت ميں مذكور خصوصيات

كلمہ ''خير''كے مورد نظر مصاديق ميں سے ہوں _

٣_ كچھ اہل ايمان كاوجود ضرورى ہے جو معاشرہ كو اتحاد ، دلوں كى محبت اور بھائي چارے كى طرف دعوت ديں _

و اعتصموا بحبل الله و لتكن منكم امة يدعون الى الخير

٤_ خير كى دعوت اورامر بالمعروف و نہى عن المنكر مؤمنين ميں اتحاد پيدا كرنے كے طريقے ہيں _

و اعتصموا بحبل الله جميعاً و لتكن منكم امة يدعون الى الخير اس آيت كے سابقہ آيت كے ساتھ ارتباط كے پيش نظر ايسا لگتا ہے كہ''و لتكن'' الله

۶۷۰

تعالى كى رسّى كو مضبوطى سے تھامنے كا طريقہ بتلارہاہے_

٥_ امر بالمعروف اور نہى عن المنكر كرنے والے گروہوں كے درميان ہم آہنگى پيدا كرنا ضرورى ہے_

ولتكن منكم امة يدعون الى الخير و يامرون بالمعروف و ينهون عن المنكر ''امّت''اس جماعت كو كہا جاتاہے جو ايك ہدف ركھتى ہو اس كا لازمہ ان كى آپس ميں ہم آہنگى ہے_

٦_ امر بالمعروف اور نہى عن المنكر خير كى دعوت ہے*ولتكن منكم امّة يدعون الى الخير و يامرون بالمعروف و ينهون عن المنكر يہ اس صورت ميں ہے كہ '' و يامرون'' ''يدعون الى الخير ''كے ليئے عطف تفسيرى ہو يا خير كى دعوت كا مصداق ہو_

٧_ معاشرہ كے حالات پر نظر ركھنا دو مرحلے ركھتاہے ايك خير كے اعمال بيان كرنا اور اس كے بعد امر بالمعروف اور نہى عن المنكر كرنا *ولتكن منكم امة يدعون الى الخير و يامرون بالمعروف و ينهون عن المنكر

٨_ مومنين كے درميان اتحاد اور بھائي چارہ ''معروف''كے مصاديق ميں سے ہے اور ان كے درميان تفرقہ و دشمنى '' منكر ''كے مصاديق ميں سے ہے_واعتصموا بحبل الله جميعا و لا تفرقوا ولتكن منكم امة يدعون الى الخير و يامرون بالمعروف و ينهون عن المنكر '' المعروف''اور '' المنكر''ميں الف لام عہد ذكرى كا ہوسكتاہے جو كہ سابقہ آيت ميں بيان كئے جانے والے معروف اور منكر كى طرف اشارہ ہو_

٩_ نيكيوں كى دعوت ، امر بالمعروف اور نہى عن المنكر (عمومى نظارت ) اسلامى معاشرے كے تمام افراد كا فريضہ ہے_

ولتكن منكم امة يدعون الى الخير و يامرون بالمعروف و ينهون عن المنكر يہ اس صورت ميں ہے كہ ''منكم'' ميں ''منْ''بيانيہ ہو_

١٠_ خير كى دعوت دينے والے اور امر بالمعروف و نہى عن المنكر كرنے والے ہى فلاح و كاميابى پانے والے ہيں _

و لتكن منكم اولئك هم المفلحون يہ اس صورت ميں ہے كہ ''اولئك'' كا مشار اليہ خير كى دعوت كرنے والے ، امر بالمعروف اور نہى عن المنكر كرنے والے ہوں _

۶۷۱

١١_ معاشرہ كى فلاح و كاميابى ميں خير كى طرف دعوت، امر بالمعروف اور نہى عن المنكر كا بنيادى كردار و اہميت _

و لتكن منكم امة و اولئك هم المفلحون يہ اس صورت ميں ہے كہ ''اولئك'' كا مشاراليہ اسلامى معاشرہ ہو يعنى امر بالمعروف اور نہى عن المنكر كرنے والے ہى فقط كا مياب و رستگار نہيں ہيں بلكہ معاشرے كے دوسرے افراد بھى ايسے افراد كے وجود سے بہرہ مند ہوكر كامياب و سعادت مند ہوجاتے ہيں _

١٢_ نيك اعمال كے مثبت اثرات و كو بيان كرنا، انسانوں كو ان اعمال كى طرف ترغيب و تحريك كے ليئے قرآن كريم كا طريقہ كار _و لتكن منكم امّة و اولئك هم المفلحون

١٣_ اہداف كى پيشرفت كے ليئے اجتماعى اقدام مؤثر كردار ادا كرتاہے_و لتكن منكم امّة يدعون الى الخير و اولئك هم المفلحون ''اولئك هم المفلحون''يعني''هم المفلحون فيما قصدوا'' ( يعنى وہ اپنے مقصود ميں كامياب ہيں ) اور ان كا مقصد وہى خير كى دعوت دينا ہے ، اور يہ بات قابل ذكر ہے كہ اجتماعى اقدام كا لفظ '' امت''سے استفادہ كيا گيا ہے_

١٤_ خير ، قرآن و سنت رسول (ص) كى پيروى كرناہے_و لتكن منكم امة يدعون الى الخير

رسول خدا (ص) نے مذكورہ بالا آيت كى تلاوت كرنے كے بعد فرمايا:الخير اتباع القرآن و سنّتى (١)

اتحاد : ٨ اتحاد كى اہميت ٢ ، ٣ ;اتحاد كے عوامل ٤

اختلاف : ٨ اخوت ٢ ، ٣ ، ٨

امر بالمعروف : ٤ ، ٥ ، ٦ ، ٧ ، ٨ ، ٩ ، ١٠ امر بالمعروف كى اہميت ١ ، ١١

تحريك: تحريك كے عوامل ١٢

تربيت : تربيت كے طريقے ١٢

تمسك: خدا كى رسى كے ساتھ تمسك٢

خير : ٢،١٤ خير كى دعوت ١ ، ٣ ، ٤ ، ٦ ، ٩ ، ١٠ ، ١١

____________________

١) الدرالمنثور ج٢ ص ٢٨٩_

۶۷۲

دشمنى : ٨ دلوں ميں محبت پيدا كرنا ٢ ، ٣

روايت: ١٤

سنت : سنت كى اطاعت ١٤

علم : ١٢

عمومى نظارت : ٧ ، ٩ ، ١٣

عمل : ١٢

فلاح : ١٠ فلاح كے عوامل ١٠ ، ١١

قرآن كريم : قرآن كريم كى اطاعت ١٤

معاشرہ : معاشرہ كى ترقى كے عوامل١١ ; معاشرہ كى ذمہ دارى ٩;معاشرہ كے اہداف ١٣

مؤمنين : مؤمنين كا بھائي چارہ ٢ ، ٣ ، ٨ ;مؤمنين كى دشمنى ٨، مؤمنين كى ذمہ دارى ١

نظم و نسق: نظم و نسق كى اہميت ٥

نہى عن المنكر : ٤ ، ٥ ، ٦ ، ٧ ، ٨ ، ٩ ، ١٠ نہى عن المنكر كى اہميت ١ ، ١١

نيك عمل : نيك عمل كے اثرات ١٢

نيكى : نيكى كے موارد ٢

وَلاَ تَكُونُواْ كَالَّذِينَ تَفَرَّقُواْ وَاخْتَلَفُواْ مِن بَعْدِ مَا جَاءَهُمُ الْبَيِّنَاتُ وَأُوْلَئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ (١٠٥)

اور خبردار ان لوگوں كى طرح نہ ہو جاؤ جنھوں نے تفرقہ پيدا كيا اور واضح نشانيوں كے آجانے كے بعد بھى اختلاف كيا كہ ان كے لئے عذاب عظيم ہے _

١_ مومنين كو روشن دليليں دكھانے كے بعد خدا كا انہيں تفرقہ و اختلاف سے بچنے پر متنبّہ كرنا _

۶۷۳

و لا تكونوا كالذين تفرقوا و اختلفوا من بعد ما جاء هم البينات

٢_ نيكيوں كى دعوت، امر بالمعروف اور نہى عن المنكر معاشرے ميں تفرقہ پيدا ہونے سے مانع ہيں _

و لتكن منكم امة يدعون الى الخير و لا تكونوا كالذين تفرقوا احتمال ہے كہ جملہ ''و لا تكونوا ...'' سابقہ آيت كے نتيجہ كا بيان ہو_

٣_ نيكيوں كى دعوت، امر بالمعروف اور نہى عن المنكر كو چھوڑنے كا انجام معاشرہ ميں تفرقہ و اختلاف كا ظاہر ہوجانا ہے_و لتكن منكم امة يدعون و لا تكونوا كالذين تفرقوا و اختلفوا

٤_ ايك متحد ايمانى معاشرے كو دوسرے معاشروں كى طرح ہميشہ تفرقہ و اختلاف كا خطرہ در پيش ہے_

و لا تكونوا كالذين تفرقوا و اختلفوا من بعد ما جاء هم البينات

٥_ انسانى معاشرے ميں اتحاد و وحدت كے حاصل كرنے كے لئے خدا تعالى كا مختلف طريقے اور راستے بتلانا_

و لا تكونوا كالذين تفرقوا و اختلفوا من بعد ما جائهم البينات

٦_ خداوند عالم كى طرف سے دى جانے والى دليليں اور نشانياں تمام لوگوں كے لئے قابل فہم و ادراك ہيں _

من بعد ما جاء هم البينات ايك تو يہ كہ ''بيّنہ' كے لفظ ميں واضح ، روشن اور قابل فہم ہونے كا مفہوم پايا جاتا ہے اور دوسرا يہ كہ استدلال اس وقت تمام ہے اور انكى مذمت بجا ہوگى كہ ''بيّنات '' قابل فہم ہوں _

٧_ خداوند متعال كے پيغامات، اتحادو وحدت پيدا كرنے كا راستہ بيان كرتے ہيں _

من بعد ما جاء هم البينات اختلاف و تفرقہ كى بحث كى مناسبت سے ''بيّنات''سے مراد خداوند متعال كے وحدت آفرين پيغامات ہونگے_

٨_ سابقہ اديان كے پيروكار ''بيّنات''(خدا تعالى كے پيغامات) سے لا پروا ئي كى وجہ سے تفرقہ و اختلاف ميں گرفتار ہوگئے _كالذين تفرقوا و اختلفوا من بعد ما جاء هم البينات

۶۷۴

٩_ اتحاد پيدا كرنے اور تفرقہ و اختلاف سے بچنے كے ليئے گذشتہ اقوام كى تاريخ سے عبرت اور نصيحت حاصل كرنا ضرورى ہے_و لا تكونوا كالذين تفرقوا و اختلفوا من بعد ما جاء هم البينات

١٠_ مؤمنين كے در ميان تفرقہ و اختلاف ان كے ليئے بہت بڑے عذاب كا موجب ہے_

و لا تكونوا كالذين تفرقوا و اختلفوا و اولئك لهم عذاب عظيم

١١_ سابقہ اديان كے پيروكار آپس ميں تفرقہ و اختلاف كى وجہ سے سخت عذاب ميں مبتلا ہوئے_

كالذين تفرقوا و اختلفوا من بعد ما جاء هم البينات و اولئك لهم عذاب عظيم

١٢_ قوموں كى ہلاكت و نابودى كا راز ان كے در ميان تفرقہ و اختلاف تھا*تفرقوا و اختلفوا و اولئك لهم عذاب عظيم يہ اس صورت ميں ہے كہ ''عذاب عظيم '' سے مراد دنيا ميں عذاب ہو_

١٣_ بُرے اعمال كے بُرے انجام كو بيان كرنا ، لوگوں كو ان كے ناپسنديدہ اعمال سے روكنے كے ليئے قرآن كريم كا طريقہ كار _و لا تكونوا كالذين تفرقوا و اولئك لهم عذاب عظيم

١٤_ ايمانى معاشروں كا روشن دليلوں كے باوجود (حجت كے تمام ہونے كے بعد) اختلاف كرنا بہت بڑا گناہ ہے_

و اختلفوا من بعد ما جاء هم البينات و اولئك لهم عذاب عظيم عذاب كا عظيم ہونا گناہ كے بڑے ہونے پر دلالت كرتاہے_

١٥_ اتمام حجت كے بعد عذاب كا استحقاق ثابت ہوجاتاہے_من بعد ما جاء هم البينات واولئك لهم عذاب عظيم

١٦_ اہل كتاب ( يہود اور نصاري ) كو تفرقہ و اختلاف كى وجہ سے سخت عذاب_

و لا تكونوا كالذين تفرقوا و اختلفوا من بعد ما جائهم البينات و اولئك لهم عذاب عظيم

آسمانى كتابيں :

۶۷۵

آسمانى كتابوں كا كردار ٧

آيات خدا : ٦

اتحاد : ٤ اتحاد كے عوامل ٢ ، ٥ ، ٧ ، ٩

اختلاف : ١٤ ، ١٦ اختلاف سے اجتناب ١ ;اختلاف كے اثرات ١٠ ، ١١ ، ١٢ ، ١٦ ; اختلاف كے عوامل ٣ ، ٨ ; اختلاف كے موانع ٢

اديان :٨ ،١١ اسلامى معاشرہ : ٤

امتيں : امتوں كى نابودى كے عوامل ١٢

امر بالمعروف : امر بالمعروف كاترك كرنا٣ ;امر بالمعروف كے اثرات ٢

اہل كتاب : اہل كتاب كا اختلاف ١٦

بُرا عمل : بُرے عمل كے اثرات ١٣

تاريخ: تاريخ سے عبرت ٩

تربيت : تربيت كے طريقے ١٣

حجت تمام كرنا : ١ ، ١٤ ، ١٥

خدا تعالى : خدا تعالى كى تنبيہات ١ ; خدا تعالى كى دليليں ٥ ، ٦ ، ٨

خير (نيكي) : خير كى دعوت ٢ ، ٣

دور انديشى : دور انديشى كے اثرات ١٣

عذاب : عذاب كے اسباب ١٠ ، ١١ ، ١٥ ، ١٦

عيسائي: عيسائيوں كى سزا ١٦

قرآن كريم : قرآن كريم كا كردار ٧ ;قرآن كريم كى آيات ٦

گناہان كبيرہ ١٤

۶۷۶

نہى عن المنكر : نہى عن المنكر ترك كرنا ٣ ;نہى عن المنكر كے اثرات ٢

وحى : وحى كا كردار و اہميت ٧

يہود : يہود كى سزا ١٦

يَوْمَ تَبْيَضُّ وُجُوهٌ وَتَسْوَدُّ وُجُوهٌ فَأَمَّا الَّذِينَ اسْوَدَّتْ وُجُوهُهُمْ أَكَفَرْتُم بَعْدَ إِيمَانِكُمْ فَذُوقُواْ الْعَذَابَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُونَ (١٠٦)

قيامت كے دن جب بعض چہرے سفيد ہوں گے اور بعض سياہ _ جن كے چہرے سياہ ہوں گے ان سے كہا جائے گا كہ تم ايمان كے بعد كيوں كافر ہو گئے تھے اب اپنے كفر كى بنا پر عذاب كا مزہ چكھو _

١_ اختلاف و تفرقہ كا راستہ اختيار كرنے والوں كو اُس روز سخت سزا دى جائے گى جس روز كچھ چہرے سفيد ہونگے اور كچھ سياہ_ واولئك لهم عذاب عظيم_ يوم تبيض وجوه و تسود وجوه ''يوم تبيض''، ''لھم عذاب عظيم'' كے متعلق ہے_

٢_ ميدان محشر ميں انسانوں كے اعمال ان كے چہروں پر ظاہر ہونگے_يوم تبيض وجوه و تسود وجوه

٣_ خداوند متعال كى رسى كومضبوطى سے تھامنا ، نيكيوں كى دعوت دينا ، امر بالمعروف كرنا اور نہى عن المنكر كرنا قيامت كے دن چہروں كى سفيدى كا موجب ہيں _و اعتصموا بحبل الله ...ولتكن منكم امة يدعون الى الخير و يامرون بالمعروف و ينهون عن المنكر ...يوم تبيّض وجوه سابقہ آيات كے ساتھ ارتباط كے پيش نظر چہرے كا نورانى ہونا سابقہ آيات ميں مذكورہ نيكيوں كا اجر ہوسكتاہے_

۶۷۷

٤_ نيكيوں كى دعوت نہ كرنا ، امر بالمعروف اور نہى عن المنكر كو ترك كرنا قيامت ميں روسياہى كا موجب ہيں _

يدعون الى الخير و يامرون بالمعروف و ينهون عن المنكر و تسود وجوه سابقہ آيات كے ساتھ ارتباط كے پيش نظر روسياہى سابقہ آيات ميں مذكور گناہوں كى سزا ہوسكتى ہے_

٥_ مرتدوں كو قيامت ميں عذاب اور ان كے چہروں كا سياہ ہونا_فاما الذين اسودت وجوههم اكفرتم بعد ايمانكم فذوقوا العذاب

٦_ كفر اور ارتداد قيامت ميں عذاب اور روسياہى كا سبب ہيں _فاما الذين اسودت وجوههم اكفرتم بعد ايمانكم فذوقوا العذاب بما كنتم تكفرون

٧_ ايمانى معاشرے ميں اتمام حجت كے بعد تفرقہ و اختلاف ، كفرو ارتداد كا موجب ہے_

و لا تكونوا كالذين تفرقوا و اختلفوا اكفرتم بعد ايمانكم گويا ارتداد (اكفرتم ...) اس تفرقہ و اختلاف كا نتيجہ ہے جس سے سابقہ آيت ميں نہى كى گئي ہے_

٨_ ايمانى معاشرے ميں اتمام حجت كے بعد تفرقہ و اختلاف ، كفر و ارتداد ہے_*و لا تكونوا كالذين تفرقوا و اختلفوا اكفرتم بعد ايمانكم سابقہ آيت كے قرينہ سے ارتدا د ( اكفر تم ...) سے مراد ممكن ہے مسلمانوں ميں اتحاد كے بعد تفرقہ و اختلاف كرنا ہو _

٩_ ايمانى معاشرہ ميں اختلاف و تفرقہ كا لازمہ قيامت ميں عذاب اور روسياہى ہے_و لا تكونوا كالذين تفرقوا فاما الذين اسودت وجوههم فذوقوا العذاب

١٠_ خداوند عالم كى نعمتوں كا كفران اور ناشكرى قيامت ميں روسياہى كا موجب ہے*

و اذكروا نعمة الله فاما الذين اسودت وجوههم اكفرتم بعد ايمانكم يہ اس صورت ميں ہے كہ''اكفرتم ...'' كفران نعمت كے معنى ميں ہو اور سابقہ آيات كے ساتھ ارتباط كے پيش نظر جن نعمتوں كا كفران كيا گيا ان سے مراد وہى نعمتيں ہوں جو

۶۷۸

سابقہ آيات ميں مذكور ہيں _

١١_ روسياہ مرتدّوں سے قيامت ميں حساب كتاب ليا جائے گا اور انہيں سرزنش كى جائے گى _

فاما الذين اسودت وجوههم اكفرتم بعد ايمانكم

١٢_ خدا تعالى كى نعمتوں كا شكر ادا كرنا قيامت ميں چہرے كى نورانيت كا موجب ہے_*

و اذكروا نعمة الله يوم تبيض وجوه چونكہ قيامت ميں روسياہى كفران نعمت كى وجہ سے ہے لہذا چہرے كى سفيدى كى وجہ نعمتوں كى شكر گذارى ہوگى _

١٣_ ان مؤمنين سے حساب كتاب لينا اور ان كى سرزنش كرنا جنہوں نے دين كے زير سايہ اتحاد كے بعد تفرقہ و اختلاف كو اختيار كيا _ولا تكونوا كالذين تفرقوا و اختلفوا من بعدماجائهم البينات اكفرتم بعد ايمانكم

سابقہ آيت كے قرينہ سے ارتداد (اكفرتم ...) سے مراد مسلمانوں ميں اتحاد كے بعد تفرقہ و اختلاف ہے_

١٤_ آدمى كا اخروى عذاب اس كے كفر اور بُرے اعمال كا نتيجہ ہے_فذوقوا العذاب بما كنتم تكفرون

'' تكفرون ...''عملى كفر اور اعتقادى كفر دونوں كو شامل ہوسكتاہے

١٥_ اسلامى معاشرے ميں ہوس پرست اور بدعتى لوگ قيامت كے دن روسياہ ہونگے_فاما الذين اسودت وجوههم

امير المؤمنين (ع) نے فرمايا''فاماالذين اسودت وجوههم ...'' انهم اهل البدع و الاهواء من هذه الامة (١)

آنحضرت (ص) : آنحضرت (ص) كى سنت ١٦

اتحاد : اتحاد كے عوامل ١٣

اختلاف : اختلاف كى سزا ١ ، ١٣ ;اختلاف كے اثرات٧ ، ٨ ، ٩

ارتداد :

____________________

١) مجمع البيان ج٢ ص ٨٠٩ نورالثقلين ج١ ص ٣٨٢ حديث ٣٢٥_

۶۷۹

ارتداد كے اثرات ٦ ; ارتدادكے عوامل ٧; ارتداد كے موارد ٨ اسلامى معاشرہ : ٧،٨،٩،١٥

اعتصام: حبل اللہ كے ساتھ اعتصام٣

امر بالمعروف : امر بالمعروف كا ترك كرنا ٤

بدعت قائم كرنا : بدعت قائم كرنے كى سزا ١٥

حجت تمام كرنا : ٧

خدا تعالى : خدا تعالى كى نعمات ١٢

روايت: ١٥ ، ١٦

سزا : ٥ ، ١١ ، ١٤

عذاب : عذاب كے اسباب ١ ، ٦ ، ٩ ، ١٤

عمل : بُرا عمل ١٤

قيامت : قيامت ميں حقيقتوں كا ظاہر ہونا ٢ ; قيامت ميں سياہ چہروں والے ١ ، ٤ ، ٥، ٦ ، ٩ ، ١٠ ، ١١ ، ١٥ ; قيامت ميں مرتد ٥ ;قيامت ميں نورانى چہروں والے ١ ،٣ ، ١٢

كفر : ٨ كفر كى سزا ١٤ ; كفركے اثرات و ٦ ;كفر كے عوامل ٧ ;

گناہ : گناہ كے اثرات و نتائج ١٤ مرتد : ٥ ، مرتد كى سرزنش ١١ ;مرتد كى سزا ٥ ، ١١

مومنين : مومنين كى سرزنش ١٣

نعمت : شكر نعمت كے اثرات ١٢ ; نعمت كا كفر ان ١٠

نہى عن المنكر : نہى عن المنكر كے اثرات ٣ ; نہى عن المنكر نہ كرنا ٤

نيكى : نيكى كى دعوت ترك كرنا ٤;نيكى كى دعوت كے اثرات ٣

ہوس پرست لوگ : ہوس پرستوں كى سزا ٥ ١

۶۸۰