چہل حدیث مع اضافہ مشکلات کے حل کیلئے بارہ دعائیں

چہل حدیث مع اضافہ مشکلات کے حل کیلئے بارہ دعائیں0%

چہل حدیث مع اضافہ مشکلات کے حل کیلئے بارہ دعائیں مؤلف:
زمرہ جات: متن احادیث

چہل حدیث مع اضافہ مشکلات کے حل کیلئے بارہ دعائیں

مؤلف: علامہ شیخ عباس قمی
زمرہ جات:

مشاہدے: 10104
ڈاؤنلوڈ: 2774

تبصرے:

چہل حدیث مع اضافہ مشکلات کے حل کیلئے بارہ دعائیں
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 16 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 10104 / ڈاؤنلوڈ: 2774
سائز سائز سائز
چہل حدیث مع اضافہ مشکلات کے حل کیلئے بارہ دعائیں

چہل حدیث مع اضافہ مشکلات کے حل کیلئے بارہ دعائیں

مؤلف:
اردو

یہ کتاب برقی شکل میں نشرہوئی ہے اور شبکہ الامامین الحسنین (علیہما السلام) کے گروہ علمی کی نگرانی میں تنظیم ہوئی ہے

نام کتاب: چہل حدیث

مولف: علامہ شیخ عباس قمی

مترجم:مولانا سید محمد اصغر نقوی

طبع اول:

تعداد:

کمپوزر: مجاہد حسین حر

ٹائٹل:

قیمت:

ناشر: المعراج کمپنی لاہور پاکستان

اسلامی فقہ و اخلاقیات کا عظیم علمی ذخیرہ قرآن اور حدیث کی صورت میں ہم تک پہنچا ہے حدیث کا علم ابتداء اسلام سے کبھی زبانی اور کبھی کتابی شکل میں لوگوں کی مشکلات کو حل کرنے کے لئے پیش کیا جاتا رہا ہے اور تاقیامت یہ عمل جاری و ساری رہے گا۔ خدا کا شکر ہے آج ہمیں بھی یہ سعادت نصیب ہو رہی ہے کہ ہم جناب شیخ عباس قمی کی چہل حدیث کا ترجمہ آپ تک پہنچا رہے ہیں ۔

یہ کتاب پاکستان میں پہلی بار ترجمہ ہو کر شائع ہو رہی ہے ہم جناب مولانا سید محمد اصغر نقوی صاحب کے بے حد ممنون ہیں کہ انہوں نے اس کتاب کا ترجمہ کیا اور ہمیں اس کی اشاعت کا موقع فراہم کیا۔اللہ تعالیٰ ان کی توفیقات میں اضافہ فرمائے۔

المعراج کمپنی لاہورپاکستان

مقدمہ مولف

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَالصَّلٰوةُ وَ السَّلامُ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّاٰلِهِ الطَّاهِرِیْنَ ۔

حمد و ثنا و صلوات و سلام کے بعد یہ فقیر عاصی عباس بن محمد رضا القمی ا س طرح کہتا ہے کہ چالیس حدیثوں کے حفظ کی فضیلت و اہمیت کے بارے میں روایات مستفیضہ (تواترکے قریب) وارد ہوئی ہیں ان میں سے ایک حدیث یہ ہے ۔

عَنْ اَبِیْ عَبْدِاللّٰهِ عَلَیْهِ السَّلامُ قَالَ مَنْ حَفَظَ مِنْ شِیْعَتَنَا اَرْبَعِیْنَ حَدِیْثًا بَعَثَهُ اللّٰهُ یَوْمَ الْقِیَامَةِ عَالِمًا فَقِیْهًا وَلَمْ یُعَذِّبْهُ (امالی شیخ صدوق ۲۵۲)

امام جعفر صادق-نے فرمایا کہ " ہمارے شیعوں میں سے جو چالیس حدیثیں یاد کرے تو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اسے عالم اور فقیہ کے طور پر قبر سے ا ٹھا ئے گااور اسے عذاب بھی نہ دے گا ۔

احقر ( شیخ محمد ر ضا القمی) نے اس رسالے میں چا لیس حدیثیں جمع کی ہیں چو نکہ میرا مقصد عوام کو فا ئدہ پہنچا نا تھا لہٰذا میں نے احادیث کے تر جمہ پر اکتفا کیا ہے اور اصل حدیث کا حوالہ اس میں درج کر دیا ہے اور اکثر احا دیث کے نیچے ان سے مشابہ دو تین روایات فا ئدہ مند مطلب یا حکمت آمیز شعر میں نے لکھے ہیں ان میں سے اکثر کو میں نے اپنی کتاب منتہی الآ مال ( اردو میں احسن المقال) کی دوسری جلد سے نقل کیا ہے۔ اور اس کا ثواب میں نے اپنے والدین کی روح کو ہدیہ کیا ہے امید ہے اللہ تعا لیٰ اپنی رحمت واسعہ ہمارے شامل ِحال فرمائے اور ہمیں والدین کے ساتھ نیکی کرنے والوں میں شمار فرما کر عذاب سے محفوظ رکھے۔

وَمَا تَوْفِیْقِیْ اِلَّا بِاللّٰهِ عَلَیْهِ تَوَکَّلْتُ و َاِلِیْهِ اُنِیْبُ

(میری تمام تو فیق اللہ تعا لیٰ کی طرف سے ہے اور میرا بھروسہ اسی پر ہے اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں۔)