حج کی منتخب حدیثیں

حج کی منتخب حدیثیں 0%

حج کی منتخب حدیثیں مؤلف:
زمرہ جات: متن احادیث

حج کی منتخب حدیثیں

مؤلف: سید علی قاضی عسکر
زمرہ جات:

مشاہدے: 4396
ڈاؤنلوڈ: 2310

تبصرے:

حج کی منتخب حدیثیں
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 12 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 4396 / ڈاؤنلوڈ: 2310
سائز سائز سائز
حج کی منتخب حدیثیں

حج کی منتخب حدیثیں

مؤلف:
اردو

یہ کتاب برقی شکل میں نشرہوئی ہے اور شبکہ الامامین الحسنین (علیہما السلام) کے گروہ علمی کی نگرانی میں تنظیم ہوئی ہے

حج کی منتخب حدیثیں

مولف سید علی قاضی عسکر

مترجم سید احتشام عباس زیدی

پیش لفظ

حج لغت میں قصد وارادہ اوراصطلاح میں خانہ خداکی طرف سفر کرنے کو کہتےہیں ۔یہ مسلمانوں کا ایک اھم دستور ہے۔کعبہ کی کشش ہر سال لاکھوں مسلمانوں کو دنیا کے کونے کونے سے اپنی طرف کھینچتی ہے تاکہ وہ ایک تمرینی میدان میں اعمال ومناسک اور کچھ مخصوص قوانین کی رعایت کر کے توحیدی زندگی کو بروئے کار لانے کی کوشش کریں اور دنیا والوں کے سامنے اسلام کی قوت وعظمت کا نظارہ پیش کریں۔

اس عظیم اجتماع میں مسلمان مختلف نسلوں اور رنگوں میں کعبہ کے گرد اکٹھاہوتےہیں تاکہ ایک دوسرے سے تعارف حاصل کریں اور اس طرح اسلامی معاشروں میں اتحاد وہم بستگی کی فضاقائم کریں ۔

حج،روحانیت ،شوق شعور ،تعبد وبندگی ،جرات و ایثار، اتحاد وذکر کی جلوہ گاہ او ر خدا سے ربط و وابستگی کا نام ہے لہٰذا ایسے سفر کی توفیق خداجو افرا د کے لئے بہترین موقع ہوتا ہے تاکہ روحی واخلاقی اعتبار سے خود کو پاک وصاف کریں اور ان کی روح وجان میں ساز گار اور مثبت دگرگونی وانقلاب پیداہو۔

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور ائمہ معصومین علیھم السلام کی دینی تعلیمات میں بہت سے سبق آموز نکتے موجودہیں جو اس وادی نور کے زائروںکو ان مواقع سے بہتر فائدہ اٹھانے میں مدد دیتےہیں ۔ان تعلیمات میں حاجیوں سے تاکید کی گئی ہے کہ اس سفر سے پھلے گناہوں سے دوری اختیار کریں اور اپنے باطن کو توبہ کے پانی سے پاک کریں ۔سفر کا خرچ پاک اور حلال مال سے مھیاکریں ۔عزیز واقارب ،دوستوں اور ہمسایوں کو خدا حافظ کہیں اور ان سے قصور بخشوالیں،اور ان کی رضا مندی حاصل کرنے کے بعد اس راہ میں قدم بڑھائیں ۔سفر کا آغاز خدا کے نام اور اس کی یاد سے کریں ،خدا طلبی خدا جوئی کے لئے سفر کریں۔سفر کے دوران گناہ اور خدا کی نافرمانی سے پرہیز کریں اور خود اپنے محافظ رہیں۔

یہ فرامین اور ان پر عمل اس بات کا موجبهوتا ہے کہ حاجی میں ایک نبیادی اور مثبت تبدیلی پیداہو نتیجہ میں وہ اپنے غلط اور بُرے ماضی سے دوری اختیار کر کے خود کو ایک صحیح اسلامی زندگی کے لئے آمادہ کرتے ہیں۔

روایات میں حج کامقصدحاجیوں میں روحی واخلاقی دگرگونی اور فلاح و کامیابی نیز خدا سے ان کی قربت بیان کیا گیا ہے۔ اگر حج کرنے والے روحی واخلاقی تغیر اور اپنی اصلاح کے ساتھ الٰھی راہ میں قدم بڑھائیں تو اس عظیم جمعیت کو دیکھتےہو ئے جوھر سال عمرہ وحج سے مشرفهوتی ہے بلاشبہ یہ تبد یلیا ں خاندانوں اور معاشروں میں بھی پیداہوںگی۔

جو مسلمان بھی حج کے لئے جاتا ہے اگر یہ فیصلہ کر لے کہ سفر کے دوران اور واپسی میں اسلامی اخلاق کی رعایت کرے گا، حرام کاموں سے پر ہیز کرے گا اور دینی واجبات پر جیسے خدا چاھتا ہے عمل کرے گا اور اسی فکر وخیال کو وہ اپنی اولاد،عزیزوں، دوستوں اور ساتھ کام کرنے والوں میں منتقل کرے تو قطعی طور سے معاشرہ میں بڑا اخلاقی تغیر پیداہو جائے گا اور دشمن اپنے تھذیبی حملوں میں ناکامهو کر رہ جائیں گے ۔

یہ مختصر مجموعہ ان تعلیمات کا ایک حصہ ہے جنھیں معصومین علیھم السلام نے خانہ خدا کے زائروں اور حاجیوں کی رہنمائی کے لئے بیان فرمایا ہے ۔امید ہے کہ حجاج کرام اس پر عمل کر کے خدا کی بارگاہ سے نزدیک اور الٰھی سفر کی نورانیتوں اور برکتوں سے مالامال ہوں گے۔

سید علی قاضی عسکر

معاون آموزش و تحقیقات

بعثہ رہبر انقلاب اسلامی

----------