تاريخ اسلام ميں عايشه کاکردار-دوران پيغمبر تا خلفا ثلاثه جلد ۱

تاريخ اسلام ميں عايشه کاکردار-دوران پيغمبر تا خلفا ثلاثه27%

تاريخ اسلام ميں عايشه کاکردار-دوران پيغمبر تا خلفا ثلاثه مؤلف:
زمرہ جات: متن تاریخ
صفحے: 216

جلد ۱ جلد ۲ جلد ۳
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 216 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 89596 / ڈاؤنلوڈ: 4575
سائز سائز سائز
تاريخ اسلام ميں عايشه کاکردار-دوران پيغمبر تا خلفا ثلاثه

تاريخ اسلام ميں عايشه کاکردار-دوران پيغمبر تا خلفا ثلاثه جلد ۱

مؤلف:
اردو

۱

یہ کتاب برقی شکل میں نشرہوئی ہے اور شبکہ الامامین الحسنین (علیہما السلام) کے گروہ علمی کی نگرانی میں تنظیم ہوئی ہے

۲

تاريخ اسلام ميں عايشه کاکردار جلد اول

دوران پيغمبر تا خلفا ثلاثه

مولف : سيد مرتضى عسكرى

مترجم : علامہ سيد على اختر رضوى گوپالپوري طاب ثراہ

۳

مولف كتاب پر ايك اجمالى نظر.

مولف كتاب علامہ سيد مرتضى عسكرى جمادى الثانى ۱۳۳۳ھ (مطابق ۱۹۱۴ ئ) ميں شہر سامرا عراق ميں پيدا ہوئے ، اپ كے والد سيد محمد اسماعيل جو عالم دين اور اية اللہ مرزا محمد شريف تہرانى عسكرى كے داماد تھے ايران كے شہر ساوہ سے ہجرت كر كے سامرا ميں مقيم ہو گئے تھے _

بچپن ہى ميں علامہ سيدمرتضى عسكرى كے سر سے باپ كا سايہ اٹھ گيا تھا _ اپ نے دس سال كى عمر ميں دروس حوزہى كا اغاز كيا ، ۱۳۵۰ھ ميں قم تشريف لائے اور يہاں درس كا سلسلہ شروع كيا اور اپنے كچھ ساتھيوں سے صلاح و مشورہ كے بعد تفسير و علوم قران احاديث غير فقہى اور كلامى كتابوں كے تدريس كى تحريك چلائي مگر اس ميں ناكامى كى وجہ سے دل برداشتہ ہو كر ۱۳۵۳ھ ميں دوبارہ سامرا واپس چلے گئے _

جب اية اللہ بروجردى كى مرجعيت كا اغاز ہوا تو اپنى ديرينہ خواہش كو عملى جامہ پہنانے كے لئے دوبارہ قم تشريف لائے _ مگر اس وقت كے سياسى حالات نے پھر عراق جانے پر مجبور كيا مگر اس بار اپ نے شہر بغدادكا انتخاب كيا اور چونكہ اية اللہ حكيم كى پورى پشت پناہى حاصل تھى لہذا عراق كے مختلف شہروں ميں شيعوں كے لئے ہاسپٹل ، لون دينے كے ادارے اور كتب خانے بنوائے ، بغداد ميں بہت بڑا ہاسپٹل اور اصول دين كالج قائم كئے _

علمى اور رفاہى فعالتيوں كے ساتھ ساتھ اپ كى سياسى فعاليت بھى بہت زيادہ تھى چنانچہ حكومت وقت كا مقابلہ كرنے كى خاطر علماء كى كميٹى بنام '' جماعة علماء بغداد الكاظميہ '' كى راہنمائي كرتے تھے _

اسى وجہ سے ۱۹۶۸ ھ ميں بعثى حكومت نے گرفتار كرنا چاہا مگر اپ مخفى طور سے بيروت چلے گئے ، اپ كے اساتيذ ميں اية اللہ اقا ميرزا حبيب اللہ اشتہاردى اور امام حمينى قابل ذكر ہيں _ اپ كے علمى فيوض كا سلسلہ اب بھى جارى ہے خدا اپ كو طول عمر عنايت فرمائے_امين

۴

تاليفات

۱_ احاديث ام المومنين عائشه ۴ج

۲_ خمسون ومئة صحابى مختلق ۳ج

۳_ عبد اللہ بن سبار اساطير اخرى ۲ج

۴_ معالم المستدرستين ۳ج

۵_ القران الكريم و روايات المدرستين ۳ج

۶_ عقائد الاسلام من القران الكريم ۳ج

۷_ قيام الائمة باحياء الدين ۱۴ج

۸_ دور الائمہ فى احياء السنة

۹_ مقدمہ '' مرا ةالعقول فى شرح اخبار ال الرسول ۲ج

۱۰_ مع ابى الفتوح التليدى فى كتابہ '' الانوار الباھرة ''

۱۱_ مع الدكتور الوردى فى كتابہ '' وعاظ السلاطين ''

۱۲_ اراء و اصداء حول عبد اللہ بن سبا و روايات يسف بن عمر

۱۳_ طب الرضا و طب الصادق

۱۴_ مصطلحات اسلاميہ

۱۵_ على مائدة الكتاب و السنة _ يہ كتاب درج ذيل ۱۹ رسالوں كا مجموعہ ہے _ السجدة على التربتہ ، البكاء على الميت ( اس كا اردو ترجمہ مولانا سيد على اختر صاحب طاب ثراہ نے كيا تھا جو شائع ہو چكا ہے )زيارة قبور الانبياء و الائمه و الصلحاء ، التوسل با لنبى و التبرك باثار ه، الصلاة على محمد و اله ، يكون لهذه الامة اثنا عشر قيماً، عدالة الصحابة، عصمة الانبياء ،البناء على قبور الانبياء و الاولياء ، الشفاعة ، البداء ، الجبر و التفويض و القضا ء و القدر ، صلاة ابى بكر ، المتعة او الزواج المو قت، حديث الكساء من طرق الفريقين ، تعليم الصلاة ، المصحف فى روايات الفريقين ، صفات الله جل ّجلاله فى روايات الفريقين ، اية التطهير فى مصادر الفريقين ، ان ميں كے اكثر رسالوں كے مو لف نے فارسى كا بھى ملبوس ديا ہے _ فارسى ميں اديان اسمانى و مسئلہ تحريف اور نقش ائمہ در احياء دين تحرير كى ہيں _

۵

كتاب حاضر

زير نظر كتاب '' احاديث ام المومنين عائشه '' كا ترجمہ ہے _ يہ كتاب چار جلدوں پر مشتمل ہے شروع كى تين جلديں حضرت عائشه كے حيات و كارنامے سے متعلق ہيں اور چوتھى جلد ان سے مروى احاديث سے متعلق ہے جس كا اردو ترجمہ مولانا سيد محمد باقر صاحب مرحوم سابق مدير اصلاح كھجوا بہار نے كيا تھا اور وہ اسى ادارے سے شائع ہوئي تھى _

علامى مرتضى عسكرى نے اس كتاب ميں اس بات كى وضاحت كى ہے كہ بہت سارى احاديث پيغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ميں تناقض ہے اور ان ميں كى بعض حديثيں قرانى مفاہيم سے مطابقت نہيں ركھتى ہيں بلكہ ايسى بھى حديثيں ہيں جو عقل و منطق سے بہت دور ہيں كہ انہى سے دشمنان اسلام سوء استفادہ كرتے ہيں _

مو لف نے اس بات كى نشاندہى كى ہے كہ دور يزيد تك كى صحيح تاريخ اسلام كو سمجھنے كے لئے ضرورى ہے كہ حضرت عائشه كى روايتوں اور حديثوں كى پورى چھان بين كى جائے كيونكہ صدر اسلام ميں رونما ہونے والے حوادث ميں انہوں نے كليدى رول ادا كيا ہے ، اسى وجہ سے ان كى حديثوں پر تحقيق كرنے سے پہلے مو لف نے ان كے حالات تحرير كئے ہيں تاكہ اس روشنى ميں ان كى حديثوں پر ايك نظر كى جائے كيونكہ ان كى سيرت عام ازواج سے مختلف نہيں ہے _

نيز مو لف نے بڑے ٹھوس دلائل سے ثابت كيا ہے كہ حضرت عثمان كے قاتل حضرت عائشه ہيں كيونكہ خليفہ اول و دوم كى طرح حضرت عثمان كى بھى انہوں نے تائيد كى مگر بعض وجوہات كى بناء پر ان سے روٹھ گئيں اور لوگوں كو ان كے خلاف ورغلانے لگيں يہاں تك كہ ان كے قتل كا حكم دے ديا _

حضرت عثمان كے قتل كے بعد وہ حضرت علىعليه‌السلام كى مخالفت پر اتر ائيں اور اس سلسلے ميں كسى چيز سے دريغ نہيں كيا يہاں تك كہ نوبت جنگ جمل تك پہونچى اور اپ بہ نفس نفيس اس ميں شريك ہوئيں ، حضرت علىعليه‌السلام سے ان كا بغض اس حد تك پہونچ گيا تھا كہ جب شہادت حضرت علىعليه‌السلام كى خبر ان تك پہونچى تو وہ بوليں '' اج عائشه كى ديرينہ خواہش پورى ہو گئي''

حقيقت يہ ہے كہ حضرت عائشه كى حيات اور كارناموں سے متعلق اس سے جامع كتاب ديكھنے ميں نہيں ائي ، اسى وجہ سے مولانا سيد على اختر صاحب قبلہ گوپالپورى مترجم '' الغدير '' نے اس كا ترجمہ شروع كيا مگر ابھى تيسرى جلد كے ابتدائي چند صفحوں سے اگے ان كا ترجمہ نہيں پہونچا تھا كہ اجل نے مہلت نہيں دى اور چند دنوں كى علالت كے بعد اس دارفانى سے كوچ كر گئے خدا مرحوم كو جوار معصومينعليه‌السلام ميں جگہ عنايت فرمائے _ مرحوم كے بعد اس كتاب كا ترجمے كى تكميل كى ذمہ دارى پھر ميرے سر ائي ميں نے اس ارادے سے كہ ترجمہ ناقص نہ رہ جائے ٹوٹے پھوٹے الفاظ ميں كتاب كو اردو كاملبوس دے ديا ہے خدا اس كو قبول فرمائے _

والسلام

سيد كرار حسين رضوى گوپالپوري

۶

پيشگفتار

درد اور درمان مرض

مسلمانوں كى لا چارى ، اپس كا تفرقہ و اختلاف اور اسلامى معاشرے كى الٹے پاو ں واپسى كا سب سے بڑا سبب تعصب شديد اور اندھى تقليد ہے اصطلاحى حيثيت سے جن لوگوں كو صلحائے قوم كہا جاتا ہے ان كا حد سے زيادہ احترام كيا جاتا ہے ان كى اخلاقى زندگى اور نفسياتى حالت كو تاريخ كے اوراق سے تلاش كرنے كى جرا ت نہيں جنكا مظاہرہ تمام جہات عصر ہى ميں ہوا _

تاريخ اسلام كى چودہ صدياں بيت گيئں ليكن مختلف سياسى عوامل كى وجہ سے حساس واقعات اور اہم حادثے جو اسلام كے اس تاريخى رفتار كے اصل محرك ہيں ; تمام مسلمانوں كے كانوں تك نہيں پہونچے جبكہ انكا ربط انھيں سے ہے_

اج كسى سے پوشيدہ نہيں كہ ہر معاشرے ميں اور ہر قوم كے درميان دين كے راستے سے غرضمند انہ كاروائي و نفوذ ;شخصى مفادات كى پيش رفت بہت اسان اور قطعى نتيجے سے قريب ہے _ اسى بنياد پر مطالب اور مفاہيم ميں تحريف كى جاتى رہى جھوٹى داستانيں گڑھ كے نشر كى گيئں _ حقيقت سے عارى مسائل بنا سنوار كر پھيلا يا جاتا رہا حقائق فہمى ميں الٹى چكى چلائي گئي _ خلاف واقع، واقعات گڑھے گئے_ ايسے ہى اور بہت سے طريقے تھے جو شخصى مفادا ت كى ترقى اور سياسى اھداف كى پيش رفت كے لئے ہر عہد اور ہر مملكت ميں برتے گئے_

ان وسيلوں سے مسلمانوں كے درميان جہاں تك ممكن ہوا اختلاف و تفرقہ كے ستو ن زيادہ سے زيادہ مستحكم كئے گئے اور ارباب اقتدار نے اپنے سياسى مقاصد كو چمكانے كيلئے پھوٹ ڈالنے كا ہر جتن كر ڈالا اور اختلاف كو مزيد جاندار بنانے ميں كوئي كسر نہيں اٹھا ركھي_

گذرتى صديوں كے ساتھ وہ مضا مين اور داستانيں; گڑھے ہوئے تحريف شدہ مسائل كو ذہنوں ميں راسخ كيا گيا ان كو نظريات و عقائد كى شكل ذہنوں ميں اتارا گيا سينہ بہ سينہ ، نسل در نسل منتقل كيا گيا _اخر كار اوضاع

۷

و احوال ايسے سامنے ائے كہ صديوں سے قوميں جسكى شاہد اور ناظر ہيں _

ايسى تاريخ وجود ميں ائي كہ صحت مند فكر يں سر بہ گريباں ہيں اور حقائق كى يا زيابى كيلئے حيران و پريشان ہيں_

علاج

يہ انحراف حقيقت محض تاريخ اسلام ہى سے مخصوص نہيں ہر مذہب وملت ميں تاريخ كا يہى حال ہے _ ليكن يہ بات طئے شدہ ہے كہ حقائق كو يكسرختم نہيں كيا جا سكتا ، انحرافى وسائل جسقدر بھى قومى ہوں انھيں پورے طور سے مليا ميٹ نہيں كيا جا سكتاليكن اس درميان جو چيز عام حالات سے زيادہ اھميت ركھتى ہے وہ يہ ہے كہ ان حقائق كو واپس لانے كى ہمت كى جائے ہزاروں باطل ميں سے حق كو پا ليا جائے_ قطعى دليلوں كے ساتھ جسے دنيا پسند كرے اسكا اعلان كيا جاے ا ور اسى كا پر چار كيا جائے _

عظيم دانشور جناب سيد مرتضى عسكرى نے اپنى مشھور كتاب احاديث ام المومنين عائشه كى تاليف كے ذريعے عظيم كام انجام ديا ہے_ اپ نے وادى حق و حقيقت كے پياسوں كو نئي راہ سجھائي ہے_ مولف نے تاريخ وحديث كى ڈھير سارى ايسى كتابوں سے جنكى صحت پر تمام دنيا كے مسلمانوں كو اتفا ق ہے ايسى قطعى دليلوں سے جسميں ذرا بھى شك اور ترديد كى گنجائشے نہيں صدر اسلام كے تاريخى حقائق پر مشتمل موجودہ كتاب تاليف كى ہے تاكہ عام لوگ اسكو پڑھكرخود ہى فيصلہ كريں_

ميں نے زير نظر كتاب كو (نقش عائشه در تاريخ اسلام )كے نام سے اس وقت جب بغداد ميں اپنى ذمہ داريوں پر مامور تھا_ مولف كے اشارے پر لكھا ليكن كئي سال تك اسكى اشاعت ملتوى رہى جيسے اس التواہى ميں بھلائي تھى كيونكہ اس عرصے ميں موجود ہ كتاب كئي حيثيتوں سے اصل عربى سے ممتاز ہو گئي _

ميرى خواہش سے اتفاق كرتے ہوئے مندرجہ ذيل باتيں شامل كر ديں _

۱_استاد حفنى دائودنے تقريظ كے عنوان سے جو تشريح كى اس كا ترجمہ كر كے گفتار مترجم كے بعد شامل كيا گيا _

۲_تعدد ازواج رسول كى حكمت پر مولف كے قلم نے اضافہ كيا

۳_زيادہ تر اشخاص پر اختصار كے ساتھ حواشى لكھے گئے تھے انكى بھر پور تفصيل و تشريح كى گئي_ ۴_ بعض نماياں افراد كا تعارف چونكہ تاريخ اسلام كى روش ميں نماياں كردار نبھا تا ہے اس لئے ان كوشرح كے ساتھ حاشيے كے بجائے متن ميں جگہ دى گئي ہے_ ۵_ سورئہ تحريم كامل طريقے سے شامل كيا گيا ہے اسكى شان نزول اور ماريہ كا واقعہ اختصار سے بڑھايا گيا ہے _

۸

اس كتاب كا ترجمہ بھى مولف محترم كى پسنديدہ روش كى پيروى ميں ہر قسم كے تعصب اور جذبات كى مداخلت سے عارى ہو كر انجام ديا گيا ہے اور تاريخى حقائق كو دخل وتصرف يا محبت ونفرت سے بھرى رائے ظاہر كئے بغير پيش كيا گيا ہے_ہوسكتا ہے كہ يہ نا چيز خدمت جو بڑى حد تك حقائق اور علل تاريخ اسلام كى رفتار سے اشنا كرانے والى ہے بار گاہ حضرت احديت اور ارباب علم وتحقيق كى نظر ميں شرف قبوليت حاصل كر لے_

اب جبكہ اس كتاب كى پہلى جلد عام قارئين كے فيصلے كيلئے ان كے ہاتھوں ميں پہونچ رہى ہے _اميد قوى ہے كہ صاحبان بصيرت وكمال اور ارباب نظر فرقہ بندى كى متعصبانہ اور جانبدارانہ رائے سے الگ ہو كر صحيح علمى بنياد سے سر شار اپنى استدلاتى تنقيد سے ناشر كو ضرور مطلع فرمائيں گے جو انشا ء اللہ بعض جلدوں ميں شائع كى جائيگي_

عطا محمد سردار نيا

تہران ۱۳۶۶ھ ش

۹

حقائق

ابن مسعود كا طريقہ نصيحت

صحيح ترين قول كتاب خدا ہے اور نجات كى راہ وہى ہے جسكى نشاندھى ہمارے سردار محمد مصطفےصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے كى ہے اور بد ترين عمل بدعت اپنانا ہے اور ہر بدعت گمراہى ہے گمراہى كا نتيجہ اتش جہنم ہے_

عبداللہ بن مسعود اپنے عہد كے صحابہ اور شاگرد و تابعين كے سامنے انھيں باتوں سے اپنى گفتگو شروع كرتے اور دين كى علامتى باتيں سمجھاتے جس وقت وہ عالمانہ بات كرتے تو انكى نيت كا ہدف بہت بلند ہوتا تھا_

كيونكہ علماء دين طالبان حقيقت صرف حقائق سے سروكار ركھتے اور گمراہى اور غلط باتوں سے علحدگى اختيار كرتے ہيں--- وہ فرماتے ،حق پانے اور مقدس اسلام كا راستہ معلوم كرنے كا بنيادى طريقہ دو ہى طرح سے ممكن ہے_

كتاب خدا اور ا حا ديث رسول اس ميں پہلى چيز بلند اور مقدس ترين حقيقت ہے جس سے بہتر تو ماضى ميں حاصل كيا جا سكا نہ حال ميں ،نہ ايندہ ممكن ہے اسكا اعتبار نہ تو كچلا جا سكتا ہے نہ پامال كيا جا سكتا _اور نہ ايندہ پامال كيا جا سكے گا _

اور ايسا كيوں نہ ہو ؟جبكہ خدائے تعالے كى طرف سے نازل ہوئي ہے اسكى فصاحت و بلاغت اور تابناك حقائق كا جواب پيش كرنے سے تمام انسانوں نے عاجزى كا اقرار كيا_يہ قران حضرت محمد مصطفےصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى رسالت كى نا قابل ترديد دليل بھى ہے _

دوسرى بنيادى چيز رسول خدا كى حديث ہے جنہوں نے كسى كے سامنے زانوء ے تلمذ تہ نہيں كيا انھيں كى زبان مبارك سے دنيا والوں نے اسمانى كتاب سنى اپ نے اپنى طرف سے كوئي بات نہيں كہى ،نہ كوئي حكم ديا ، اپ نے جو كچھ فرمايا ، جو بھى حكم ديا وہ وحى الہى كے سرچشمے سے شاداب تھا_

اپ كا ارشاد گرامى دلوں ميں اتر جاتا ،اور يہ صرف اسلئے تھا كہ خدائے پاك اپ كے قلب ميں سروش اسمانى القا كرتا تھا ،خدا وند عالم نے اپكى ستائشے كرتے ہوئے سيرت پر مہر كى ہے _

انك لعلى خلق عظيم ،_______اپ بلند ترين ا خلاق كے مرتبے پر فائز ہيں _

اس بنا ء پر جو كچھ ان دو معتبر سر چشموں سے حاصل كيا جائے وہ حقيقى اور واقعى ہے بہت وا ضح ہے اسميں كسى قسم كے شك وشبہ كى گنجائشے نہيں ،اور جو كچھ ان دوسرچشموں كے علاوہ كہيں سے حاصل كيا جاے وہ غير معتبر ہے اسے تنقيدى معيار

۱۰

پر پركھنا ضرورى ہے ،اسے جرح و تعديل كے مرحلے سے گذار كر اچھا برا الگ كرنا چاہيے _

شايد صاحب نظر قارئين نے اس جليل القدر صحابى كے حكيمانہ ارشاد كو نقل كرنے سے ہمارا مقصد سمجھ ليا ہو گا ،وہ مقدس اسلام كے معالم دين اور تشريح قوانين كے ذريعے سننے والوں كى توجہ كو براہ راست قران اور سنت رسول كى طرف مركوز كر كے انھيں دونوں چيزوں كى پيروى پر ابھارتے تھے كتاب خدا ، جسكے الفاظ ،عبارات وترتيب اور اسكى ظاہرى صورت پر سبھى متفق ہيں كسى قسم كا اختلاف نہيں، اور سنت وسيرت جو پاك نفس اور صالح افرادكے توسط سے متواتر طريقے پر رسول خدا سے حاصل كى گئي ہو ، ايسے معتبر لوگوں سے جن كے بارے ميں رسول اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر دروغ بافى اور غلط بيانى كا شبہ نہ كيا جا سكے _

ہم حق اور اس كے طرفداروں كو پہچانيں

دوسرا مطلب جو اس حكيمانہ و صادقانہ گفتار سے ہميں ہاتھ لگتا ہے وہ يہ ہے كہ دونوں سر چشمے اسى كيفيت كے ساتھ ہر چون و چرا سے محفوظ قرار دئے گئے ہيں _ان دونوں پر تنقيد اور جرح وتعديل كى راہيں بند كر دى گئي ہيں حالانكہ بغير اسكے قدر وقيمت متعين كرنا، عقل وفرد كى مدد اور رہنمائي كے بغير اس كے بارے ميں كوئي فيصلہ صادر كرنا خوش فہمى كے سوا كچھ نہيں ،ہميں بحث و انتقاد اور چھان پٹك كرنا چاہيئے تاكہ غلط سے صحيح اور ٹھكرے سے موتى كو الگ كيا جاسكے اور جھوٹ كى تہوں سے حقيقت كى شناخت كى جا سكے ، اسكے مصادر اور راويوں كے بارے ميں كسى قسم كا خوف ظاہر كئے بغير رائے دينى چاہيے، چاہے وہ اسلامى معاشرے ميں كيسے ميں مرتبہ و مقام پر فائز ہو لوگوں كى نظر ہى كتنى ہى شان و شوكت والا ہو_

چاہے وہ صحابى رسول ہى ہو ، كيونكہ ہمارا مقصد اور ہدف صرف اور صرف حق اور حقيقت كا پتہ لگانا ہے_

بات يہ ہے كہ اصحاب رسول عدالت اور ياد داشت كے لحاظ سے يا رسول خدا كے الفاظ و عبارات كى حفا ظت و نگہدارى كے سلسلے ميں سب كے سب ايك ہى سطح كے نہيں تھے چونكہ تمام انسان بھول چوك يا غلطى و لغزش سے دو چار ہو جاتے ہيں اسلئے اكثر صحابہ سنت وقول وبيان كرنے ميں غلطى ولغزش كا شكار ہوئے ہيںبعض كا حافظہ قوى تھا ليكن ان سے چوك ہو گئي اكثر با ايمان اور مستحكم عقيدے والے تھے اور ايك گروہ سست عقيدہ اور پرا كندہ خيال تھا كچھ

۱۱

رسول خدا كے مخلص اور خدائي تھے اور دوسرے كچھ ان كے مقابل منافق اور دوسرے كردار والے تھے _

قران بھى اس نكتے كى تائيد كرتا ہے اسكا فرمان ہے

بعض ديہاتى بدو جو تمہارے ارد گرد ہيں، يہ منافق ہيں اور بعض اہل مدينہ بھى نفاق ميں ڈوبے ہوئے ہيں، تم ان كو نہيں پہچانتے ،ہم انھيں پہچانتے ہيں، انھيںہم دوہرا عذاب ديں گے پھر وہ درد ناك عذاب ميں كھينچے جائيں گے(سورہ توبہ ۱۰۱)

جب صدر اسلام كى يہ صورتحال ہے تو ہم تمام اصحاب رسولصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو ايك نظر سے نہيں ديكھ سكتے اور صدر اسلام كے علمبر دار وں كے بارے ميں پاك صاف ہونے كا عقيدہ نہيں ركھ سكتے_

كيونكہ انسان نے جب سے روئے زمين پر نمودار ہو كر معاشرہ تشكيل ديا ،اس نے اعلى درجے كى پاك دامنى اور عدل گسترى كا مظاہرہ كيا اور اس كے ساتھ ادنى درجے كے نفاق اور دوغلاپن سے بھى خالى نہيں رہا ،تاريخى قرائن اور مختلف معاشرتى تجزيے جو ہاتھ لگے ہيں ان سے معلوم ہوتا كہ پيدائشی ادم سے اجتك اسى نظر يئے كى تايئد ہوتى ہے ،ليكن اتنا ضرور ہے كہ راہ حق كے لئے انداز تبليغ كى گونا گون نيك نامى حضرت محمد مصطفيصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور ان كے اصحاب ميں درجہ كمال تك پہونچى ہوئي تھى كيونكہ رسول اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے زيادہ وسيع اور استوار قانون كسى نے پيش نہيں كيا ،اور اپ سے زيادہ كسى پيغمبر كو دين كے سلسلے ميں پھر ارشاد ہوا اپ ياد دہانى فرمايئے ان لوگوں كو ،كيونكہ اپ كا دم ہى لوگوں كو ياد دہانى كراتا ہے (اعلى ۹)

اس قسم كى دسيوں ايات ہيں جن سے معلوم ہوتا ہے كہ يہ بشريت كا عظيم مصلح تمام لوگوں كى ہدايت ورہنمائي كے سلسلے ميں شديد ارزو مند تھا ،انحضرت اپنى شفقت ورحمت سے گمراہى ميں سر گرداں تمام لوگوں كى عمومى ہدايت كے خواہاں تھے ليكن سبھى كو راہ حق نہ مل سكى اور كچھ لوگ رہروان طريق حق سے الگ رہ گئے_

تكيہ گاہ اسلام

اس تقسيم كے تمام مراتب ہمارى نظر ميں واضح نقشہ پيش كرتے ہيں كہ اسلام كى عظمت وجلالت اسكى تعليمات وقوانين پر استوار ہے اپنے ماننے والوں پر نہيں ،اور يہ شان و عظمت لوگوں كى پيروى و تايئد سے نہيں پيدا ہوئي ہے كہ جب

۱۲

موقع پائيں اسلام كو نقصان پہونچاديں اور معاشرے سے اسلام كو اكھاڑ پھينكنے كا اقدام كريں _

خود ميرا عقيدہ ہے كہ اگر تمام دنيا والے اسلام سے جنگ وجدال پر امادہ ہو جائيں اور اسے مليا ميٹ كرنے كيلئے اپنى كمرچست كر ليں اور ايك اواز ہو جائيں تب بھى اسلام كو ذرہ برابر نقصان نہيں پہونچا سكتے اور نہ اسلام كى معنوى عظمت وجلالت كو ذرا بھى كم كر سكتے ہيں ثبات قدم دكھانے والے اتنى بڑى تعداد ميںاصحاب حاصل نہيں ہوئے_

ليكن يہ افتخار كہ انحضرت كے ساتھ تنہا مصاحبت اورہمدمى بہرحال اپكے اصحاب كے شامل حال ہے اور اسى وسيلے سے انہوںنے با عظمت مقام حاصل كيا يہ اس بات ميں ركاوٹ نہيں بنتا كہ انھيںاصحاب ميں ايسے لوگ بھى موجود ہوں جو انحضرت كے قوانين ميں خلل ڈاليں ،اور اپ كى شريعت كى پا بندى نہ كريں اسى بناء پر اسكى كوئي دليل نہيں كہ بزرگان اسلام يا جو لوگ پہلے گذر چكے انھيں صرف اسلئے نقد و تحقيق كے قانون كلى سے مستثنى قرار ديديا جائے كہ وہ رسول كے صحابى تھے ،كيونكہ تمام صحابى عدالت كے اعتبار سے مساوى درجہ نہيں ركھتے تھے ،اسى طرح رسولصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى ارزو ں كے بر خلاف اور انكى سخت كوششوں كے با وجود كہ تمام لوگ شاہراہ ہدايت و كمال پر گامزن ہو جائيں _

ان ميں ايسے لوگ بھى پائے جاتے تھے جن كے دلوں ميں اسلام كى ہوا بھى پہونچنے نہيں پائي تھي، خاص طور سے ايسے افراد بھى تھے جنھوں نے كفر و نفاق كو اسلام كى اڑ ميں چھپا ركھا تھا _

رسولصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم خدا كى اس بلند فكر اور سچى شديد وابستگى كا رد عمل قران نے مختلف مواقع پر بيان كيا ہے_ ايك جگہ ارشاد ہوا اپ نصيحت كئے جايئے كيونكہ اپ كا كام صرف نصيحت كرنا ہے اپ لوگوں پر مسلط نہيں ہيں (غاشيہ ۲۱)

دوسرى جگہ ارشاد ہوا ،اپ جسے پسند كريں اسے ہدايت نہيں كر سكتے بلكہ خدا ہى جسے چاہتا ہے ہدايت فرماتا ہے(قصص ۱۵۶) اسى طرح اگر تمام دنيا والے اسلام كى عظمت بڑھانے پر ايك رائے ہو جائےں، تو بھى ذرہ برابر عظمت ميں اضافہ نہ ہوگا كيونكہ رمز اسلام خود اسلام كے بلند اصولوں ميں ،اور اصولوں كا راز خود اسلام ميں پوشيدہ ہے اسلام ماننے والوں كى صورت و شكل ميں نہيں ہے اور يہ ايسا نكتہ ہے جسے صرف حقيقى علماء اور دانشور ہى سمجھ سكتے ہيں اسلئے ، اگر سلف كے بزرگوں اور اصحاب رسول كے بارے ميں بحث و تنقيد كى جائے، محققين انكى زندگى اور رفتار و گفتار كا تجزيہ كريں تاكہ اچھے برے كو عالم اسلام سے متعارف كرائيں تو كسى حيثيت سے بھى اسلام اور اسكى حقيقت معنوى كو نقصان نہيں پہونچے گا، بلكہ اسلام تو اسكو جائز سمجھتا ہے كيونكہ وہ خود احكام ميں عدالت كا نقيب ،اور تمام افراد بشر كو قانونى اعتبار سے يكساں سمجھتا ہے خاص طور سے حقيقت كى تلاش اور لوگوں كى رہبرى كے سلسلے ميں اس

۱۳

قسم كى بحث و تحقيق اور تنقيد كا اصرار كے ساتھ حكم ديتا ہے _

ہم دور كيوں جائيں ، عالم انسانيت كے عظيم مصلح حضرت محمد مصطفىصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اپنى حكيمانہ ہدايت كے ضمن ميں براہ راست اور بالواسطہ ہميں تشويق فرماتے ہيں كہ ہم نفس حقيقت كے در پئے رہيں ، صرف اس حيثيت سے كہ حق ہے اسے مانيں اور اسكى حمايت كريں اس بارے ميں افراد كو نظر انداز كر ديں چاہے وہ كم مايہ اورپست ہو _

اور باطل كے خلاف ہوں ،اسكو مليا ميٹ كرنے كيلئے قيام كريں چاہے وہ شريف اور معزز شخص كى زبان سے جارى ہو حدود الہى كے نفاذ ميں شريف اور رذيل كے درميان فرق نہ كريں_

محمد مصطفى اور نفاذ عدالت

احاديث صحيحہ ميں ايا ہے كہ اسامہ بن زيد يہ دونوں ہى باپ بيٹے رسول خدا كى نظر ميں بلند مرتبہ تھے انھوں نے انحضرت سے قريش كے ايك شريف ،عورت كے بارے ميں رسول اكرم سے سفارش كى جس نے چورى كى تھى اسامہ نے انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى بارگاہ ميں عرض كى كہ حد شرعى نافذ نہ كيا جائے ليكن مصلح بزرگ رسول اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے اس عورت پر حد شرعى جارى نہ ہونے كى سفارش مسترد كر دى اپ نے اس سلسلے ميں مشھور فقرہ فرمايا :

اے لوگو تمہارے گذرے لوگوں نے اپنى تمام باتوں كو نظر انداز كيا ان لوگوں كا اگر شريف اور عزت دار چورى كرتا تھا تو چھوڑ ديئے اور كمزور ،گمنام شخص كو سخت سزا ديتے تھے خدا كى قسم اگر محمد كى بيٹى نے بھى چورى كى تو ميں اسكے ہاتھ كاٹوں گا _

ان لا جواب بيانات كے ساتھ عدالت و مساوات كے بانى رسول خدا نے اس شريف مخزومى خاتون كے بارے قوانين الہى كے حدود معطل كرنے سے انكار كر ديا باوجود اسكے كہ وہ اپنى قوم و قبيلے ميں بلند نسب اور معزز تھى _

ا س طر ح سے رسول خدا نے اشتراكى فلسفيوں كے طبقاتى اختلافات ختم كرنے كى جد وجہد كے سيكڑوں سال پہلے اسے ختم كر ديا _انحضرت نے جس وقت عدل ومساوات كے قانون كا اعلان فرمايا ، سب كو قانون كى نظر ميں يكساں بتايا ،خود اپ نے توانا اور مقتدر ظالموں كے خلاف دبے كچلے بے پناہ تقوى شعاروں كى مدد كى _

يہ قانون بہت واضح طريقے سے قران و احاديث ميں بيان كيا گيا ہے_قران فرماتا ہے_

اے لوگو ہم نے تمہيں ايك مرد اور ايك عورت سے پيدا كيا ہے اور پھر تمہارى قوميں اور برادرياں بنا ديں

۱۴

تاكہ تم ايك دوسرے كو پہچان سكو در حقيقت اللہ كے نزديك تم ميں سب سے زيادہ عزت والا وہ ہے جو تمہارے اندر سب سے زيادہ پرہيز گار ہے (حجرات ۴۹ايت ۱۳)

اور حديث قدسى ميں ہے

جو شخص بھى ميرے احكام پر عمل كرے اسكا ٹھكانا بہشت ہے چاہے وہ حبشى غلام ہى ہو، اور جو شخص نا فرمانى كرے اسكا ٹھكانا اتش دوزخ ہے ، چاہے وہ قريش كا با عزت ہى ہو _

رسول خدا كى زيادہ تر احاديث ميں اس كمال انسانيت و عدالت كے شاندار نمونے موجود ہيں _

محمد مصطفى كے قريب و بعيد ساتھي

رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے جہاں ايندہ كے بارے ميں پيش گوئي فرمائي ہے اور مستقبل كے چہرے سے پردہ اٹھايا ہے تو اپنے بعد كے اصحاب كى اسطرح تو صيف فرمائي ہے _

بہت سے لوگ پسنديدہ طريقے سے راہ حق پر گامزن رہيں گے اور اكثر منحرف ہو جائيں گے ، كچھ حق كے خلاف قيام كريں گے اور ايك گروہ ظلم و سركشى كا طريقہ اپنائے گا _

عمار ياسر كو مخاطب كر كے فرمايا ،اے عمار تمہيں ظالم اور باغى گروہ قتل كرے گا _

حضرت علىعليه‌السلام سے فرمايا اے عليعليه‌السلام كيا تم اولين و اخرين كے سب سے بد بخت انسان كو پہچانتے ہو ؟

حضرت علىعليه‌السلام نے جواب ديا خدا و رسول بہتر جانتے ہيں

رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے فرمايا اولين ميں شقى ترين وہ شخص تھا جس نے قوم ثمود كا ناقہ پئے كيا اور اخرين شقى ترين وہ ہو گا جو تمہيں قتل كرے گا(۱)

ان تمام باتوں سے واضح ہوتا ہے كہ بغير شك اور ترديد كے انحضرت كے اصحاب مرتبہ و مقام كے اعتبار سے عام لوگوں كى طرح فرق مراتب ركھتے ہيں كچھ انسانيت كے اعلى مرتبہء كمال و تقوى پر فائز ہوئے اور كچھ پستى اور تباہى كے گڑھے ميں رہ گئے، تمام اصحاب رسول كو انحضرت كى صحبت كا شرف پانے سے يكساں افتخار حاصل نہ ہو سكا وہ حقيقت و كمال كى راہ پانے ميں ايك دوسرے كے برابر نہيں ہيں _

۱۵

جب يہ صورتحال ہے تو كيا يہ قانون كہ اصحاب اور تمام لوگ دين اسلام كى نظر ميں برابر ہيں ،اور فضيلت و بزرگى انہيںلوگوں كو حاصل ہے جو پرہيز گار ہيں اور قوانين اسلام پر عمل كرتے ہيں ،كيا يہ ان لوگوں كيلئے بھر پور ترين دليل نہيں ہے جن سے ابھى احتياط كا طريقہ نہيں چھوٹا ہے كہ اصحا ب رسول كى شخصيا ت كے بارے ميں بحث و تنقيد كى جائے ؟

صحابى نے جب تك راہ حق نہيں چھوڑا اور مقدس قانون اسلام سے انحراف نہيں كيا ہے صرف اسلئے كہ وہ صحا بى رسول ہے ،اسے كسى طرح بھى مفيد نہيں ،جسطرح اج كے لوگ جو رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے كافى زمانى فاصلہ ركھتے ہيں ،اگر وہ اسلام كے مقدس قانون پر عمل كريں اوراسلام ان كے رگ وپئے ميں رچ وبس گيا ہے تو ان كا صحابى رسول نہ ہونا كسى طرح بھى نقصان رساں نہيں ،واقعيت يہ ہے كہ بہت سے ايسے افراد ہيں جو بظاہر نزديك ہيں ليكن معنوى حيثيت سے دور ہيںاور بہت سے افراد ہيں جو بظاہر دور ہيں ليكن بباطن نزديك ہيں ،ميرا تو عقيدہ يہ ہے كہ ہم اور اصحاب رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم دعوت حق اور تبليغ دين وشريعت كے معاملے ميں يكساں اور برابر ہيں ،ہاں اصحاب رسول نے سب سے بڑا امتياز جو انحضرت كى صحبت سے حا صل كيا وہ ہے رسول خدا كے ديدار كا فايدہ ،اور مستقيم قانون كو صاحب شريعت سے حاصل كرنا _

يہ بات پيش نظر رہنى چاہيے كہ يہ امتياز دو صورتوں سے خالى نہيں ،ايك تو عظيم نعمت يہ كہ انہوں نے صحبت كا فيض اٹھايا ،اور مستقيم قانون بے واسطہ طريقے سے رسول اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے حاصل كيا اور دوسرے يہ كہ اس صحابى كے لئے يہ چيز لا جواب دليل و حجت ہے _

چنا نچہ اگر صرف رسول اكرم كى صحبت بروز قيامت سرمايہ حصول شفاعت ،يا صحابى كو بحث و تنقيد سے بچا كر مسلمانوں كو ان كے موافق يا مخالف فيصلہ كرنے سے روكنے والى ہوتى رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ہر گز اپنى پارئہ جگر كے بارے ميں وہ تاريخى اور ابد اثار خطاب نہ فرماتے كہ اے فاطمہ اے دختر رسول ،تو جو كچھ چاہتى ہے مجھ سے سوال نہ كر كيو نكہ عدل الہى كى بارگاہ ميں رسول كى بيٹى ہوناكچھ بھى مفيد نہيں(۱)

انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے يہ تاريخى بيان اپنى بيٹى سے اس دن فرمايا ،جب ايہوانذ ر عشيرتك الاقربين (اے رسول ،اپنے قريبى رشتہ دار وں كو ڈرايئے ) نازل ہوئي تھي

۱۶

جى ہاں ،رسول خدا نے عدل و مساوات كا جو بلند اصول لوگوں كيلئے پيش كيا تھا وہ احكام و حدود كے نفاذ ميں سب كو ايك نظر سے ديكھتا ہے_

حفنى دائود كى نظر ميں مولف كتاب

كچھ دن پہلے مرد فاضل و محقق جناب مرتضى عسكرى نے اپنى كتاب ( احاديث ام المومينين عائشه كو علماء و حق اگاہ محققين كے سامنے پيش كيا تھا ، انھو ں نے خاص طور سے اپنى كتاب كو دو جلد وں ميں ايسے قارئين كے سامنے پيش كيا جن كا سراپا وجود حقيقت كا متلاشى اور سچے دل سے فلسفہء تاريخ اسلام اور اس كے علل اور تاريخ تشريع كے ساتھ اس كے اصول سمجھنے كے خواہشمند ہيں

بات اجاگر كے درميان ايسا مشاہدہ كيا كہ جناب ام المومنين عائشه كے گردا گردنا قابل ترديد مدار ك و ماخذ ہيں ،كہ اگر صرف انھيں مدارك پر توجہ كى جائے تو حق وحقيقت كے بارے ميں اپنے افكار و عقائد كے سلسلے ميں ازادانہ رائے قائم كى جا سكتى ہے _

اگر چہ يہى حق گوئي حقيقت طلبى بجائے خود كوتاہ فكروں كى نظر ميں نا قابل معافى جرم ہے اگر اصحاب ميں سے كسى كے خلاف جو انھوں نے ان كا مقام متعين كرديا ہے اس كا تحليل و تجزيہ كيا جاے تو كبھى معاف نہيں كر سكتے _

اقائے عسكرى نے اس كتاب ميں بھر پور طريقے سے محققين اور تجزيہ نگار وں كى روش اپناتے ہوئے تنظيم و ترتيب ميں عرق ريزى كى ہے اور اس كے مقدمہ ميںان تمام مشكلات اور ركاوٹوں كى تشريح كى ہے جو حقائق و اشگاف كرنے ميں حق كے متلاشى كى راہ ميں پيش اتى ہيں _

منجملہ يہ كہ ممكن ہے كوئي محقق اپنے احساسات و جذبات كا پابند ہو ، اور ايك گروہ كو دوسرے گروہ پر ايك شخصيت كو دوسرى شخصيت پر متعصبانہ طريقے سے برترى ديدے ، حالانكہ حقيقت اس كے بر خلاف ہو ،اس كے ساتھ وہ خاص مقصد كو پيش نظر ركھتا ہو ،اور حق كو يہ طريقہ بعض اہل قلم نے اپنايا ہے جو چاہتے ہيں كہ دو مخالف راويوں كے درميان مطابقت پيدا كريں ،ممكن ہے يہ مطابقت بظاہر خوش ايندہو ، ليكن يہ بات طئے شدہ ہے كہ حق دو متخالف اور متناقض ارا كے درميان جمع نہيں ہو سكتا ہے ،،

۱۷

اقاى عسكرى نے ہر ممكن كوشش كى ہے كہ اپنے سلسلئہ مباحث ميں اس قسم كے عيوب سے جو ہر محقق كى تحقيق ميںسامنے اتى ہے دور رہيں ان كا مقصد متعين ہے ،اور وہ اسى كے تعاقب مين موضوع سے باہر نہيں نكلتے ہيں انھوں نے اپنے دائرئہ كار كو اشخاص اور مقامات كا پابند نہيں بنايا ہے بلكہ ان كا مقصد اصلى صرف حق اور حقيقت معلوم كرنا ہے اور اسى كے ا رد گرد رہے ہيں_

اس كے علاوہ انھوں نے اپنے ذاتى احساسات و جذبات سے الگ رہنے كى ہر ممكن كوشش كى ہے انھوں نے صرف عقل كو جج بنايا ہے،،

انھوں نے ايك گروہ كو دوسرے گروہ پر فضيلت دينے كا ذرا بھى پتہ نشان نہيں ،ذرا بھى مبالغہ نہيں ،، اگر كہا جائے كہ اقاى عسكرى بحث و تحقيق كى ڈگر ميں، اس كتاب جو چيزمحققين كو اپنى طرف مائل اور تعريف و تحسين پر امادہ كرنے والى ہے وہ يہ كہ انھوں نے كوشش كى ہے كہ اس علمى بحث ميں قانون كلى كى رعايت كريں ،اور احاديث ام المو منين مكمل حزم و احتياط كے ساتھ تحليل و تجزيہ كر كے حقيقت كو اشكار كيا ہے _

قتل على اور شكر عائشه،،

تاريخى قرائن ہميں مجبور كرتے ہيں كہ ام المومنين كى احاديث پر شك اور ترديد كريں جسے وہ احاديث جن ميں خلافت شيخين كا تذكرہ ہے اور حضرت عليعليه‌السلام كا نام نہيں ليا گيا ہے اسى طرح وہ احاديث جن ميں فضائل شيخين و عثمان اور حضرت عليعليه‌السلام روشن مذكور ہے ان ميں بلا شك وشبہ جذبات اور جانبدارى برتى گئي ہے ،، كيو نكہ ابو بكر اور ان كى نسبت باپ اور بيٹى كى ہے اسى طرح انھوں نے عمر كى باتيں كہى ہيں اور عليعليه‌السلام كا تذكرہ كيا ہے جو ابوبكر وعمر كے رقيب تھے ،ان ميں بد ترين فرق ہے _

پھر عثمان كے خلاف ان كى جد جہد لوگوں كو قتل عثمان پر ابھارنا اور پھر انھيں كے قتل كا انتقام لينے كے لئے قيام كرنا بھى مضبوط دليل ہے جو ہميں اس بات پر مجبور كرتى ہے كہ ان كى تمام احاديث كو شك اور ترديد كى نگاہ سے ديكھيں،اسى طرح وہ اقدامات جو انھوں نے حضرت على كے خلاف كيں علىعليه‌السلام كے دشمنوں كى كمك ،طلحہ و زبير كہ جنھوں نے عليعليه‌السلام كى بيعت توڑ دى تھى ،ايك پليٹ فارم پر لانا،جنگ جمل كى اگ بھڑ كانا _ يہ تمام باتيں بجائے خود اس بات كا واضح ثبوت ہيں كہ انھيں على جيسے پرہيز گار سے ديرينہ عداوت تھى اور اسى وجہ سے مسلمانوں كے گروہ ميں تفرقہ و اختلاف پيدا ہو ا ان كے دل ميں على كى ايسى نفرت تھى جو كبھى چين سے بيٹھنے نہيں ديتى تھى ،يہا ں تك كہ قتل على كى خبر سن كر سجدئہ شكر ادا كيا اور يہ شعر بطور تمثيل پڑھا،،

۱۸

فالقت عصاها و استقر نها النوي كما قر عينا بالاباب المسافر

اس نے دوڑ دھوپ ختم كر دى اور چين پاليا جسطرح مسافر كى اپنے ٹھكانے پر پہونچكر انكھيں ٹھنڈى ہوتى ہيں _

انكى تمام احاديث اسى قسم كے اہم ترين تاريخى وقائع سے وابستہ ہيں جن پر بڑى حزم و احتياط برتنى چاہيئے انكى شخصيت اور ان كے ميلانات سے قطع نظر كركے حقائق دريافت كرنے كى كوشش كرنى چاہيئے _

حجابيت كے رخ سے بھى دوسروں كى طرح صحيح يہ ہے كہ وہ فتوى و اجتہاد ميں لغزش و خطا سے دوچارہوئي ہوں كيو نكہ ادمى چاہے وہ كوئي بھى ہو جب تك اپنى رائے اور سليقے پر عمل كر رہا ہے ممكن ہے كہ خطا و صواب كا نشانہ بنے ليكن محقق يہ حق نہيں ركھتا كہ عقل و درايت كو كنارے ركھ كر بزرگوں كى شخصيت كے مقابلے ميں اپنے كو چھوٹا بنا لے اور حقائق چھپا ئے_

اس بات كى اجازت نہيں ہے كہ نظريات و اجتہاد كے خطا وصواب كو اہميت ديكر سب كو يكساں شمار كرے بلكہ ضرورى ہے كہ تمام مفہوم حقيقت كو بيان كرے

اسى طرح جب تك ہم حق ديںہر مجتہد ميں امكان ہے كہ وہ لغزش و خطا سے دوچارہو جائے اور عدل الہى كى بارگاہ ميں باز پرس كى جائے ،ام المومنين بھى اس قاعدے سے مستثنى نہيں ہيں ان پر ظلم نہيں ہے ،بلكہ علمى و تحقيقى نقطئہ نظر سے ستم يہ ہو گا كہ عليصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور عائشه كے بارے ميں ہم جانبدارانہ فيصلہ كريں اور دونوں كو عدالت ميں يكساں سمجھ ليں ،اور حضرت عليصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے جو اجتہاد ميں صحيح و صواب راستہ اختيار كيا(۱) ان دوسرے لوگوں كے مقابل جنہوں نے اجتہاد ميں غلطى كى جيسے عائشه و معاويہ اور دوسرے اصحاب جنہوں نے حضرت عليصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے جنگ كى اور مخالف كا راستہ اپنايايكساں سمجھ ليا جائے_

حضرت علىعليه‌السلام خدا كو حاضر و ناظر جانتے تھے

حضرت على اس جہت سے كہ اپ باب مدينتہ العلم اور وصى محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ہيں اسى طرح سے نہ اس حيثيت سے كہ بھر پور قدرت بيان اور واضح لہجے ميں حق بات كہتے تھے اور اس پر وہ جم بھى جاتے تھے اور يہ دين انھيں سے توانا ہوا اور حيثيت تشكيل پائي ،_نہيں_ ان تمام باتوں سے قطع نظر وہ ہر حيثيت سے تمام صفات كمال كے جامع تھے_

جس چيز نے على كو ان تمام امور سے بالا تر قرار ديا يہ تھا كہ وہ برابر اپنے كردار و گفتار ميں خدا كو حاضر و ناظر جانتے تھے ،

۱۹

اور مسلمانوں كى مصلحتوں كے مقابل اپنى ذات ميں شدت پسند تھے ،وہ مسلمان معاشرے كے عام دنياوى فائدوں كو اپنے دنياوى فائدے پر ترجيح ديتے تھے_

اپ كے دوران خلافت ميں بلند ترين مراتب انسانيت ايك ذات ميں سمٹے ہوئے نظر اتے ہيں _

وہ اپنے اس دور ميںخاص طور سے لباس اور خوراك، احكام ميں عدالت، فريبى دنيا كے مظاھرات سے كنارہ كشى كا كامل نمونہ تھے_

دوسروں نے عہد ئہ خلافت حاصل كرنے كى كوششيں كر ڈاليں ،جبكہ خلافت خود حضرت علىصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى طرف دوڑى ائي ،دوسروں نے اپنے اور رشتہ داروں كے فائدوں كو مصالح عامہ پرترجيح دى ، جبكہ اپ نے عام لوگوں كے فائدوںكو اپنے اور رشتہ داروں پر ترجيح دى _

عليصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم جس وقت كوفے ميں تھے ،عقيل بن ابى طالبصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اپنے بھائي كى خدمت ميں ائے حضرت علىصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے ان سے كہا :

اے بھائي بڑے اچھے ائے ،كس لئے كوفہ ائے ہو؟

جو مشاہرہ مجھے ملتا ہے وہ ميرى معيشت كےلئے نا كافى ہے ، زيادہ خرچ كا بو جھ ہے جسكى وجہ سے بہت زيادہ قرض لد گيا ہے ميں اس لئے ايا ہوں كہ ميرى مدد كيجئے _

خدا كى قسم اپنے مشاہرہ كے علاوہ ميرے پاس كچھ نہيں ،صبر كيجئے مال غنيمت تقسيم كرنے كا وقت ايئگا تو ميں اپ كو دوں گا _

ميں حجاز سے يہاں تك صرف اسى اميد پر ايا ہوں كہ كچھ نقد حاصل كر لوں گا اپ كا مشاہرہ ميرے درد كى دوا كيا كر سكے گا ، اور ميرا كون سابوجھ ہلكا كرے گا ،امام نے بھائي كو جواب ديا ،

كيا اپ اس كے علاوہ بھى ميرے گھر ميں مال دنيا سے كوئي چيز ديكھ رہے ہيں ،؟ يا اپ اس اميد پر بيٹھے ہيں كہ ميں مسلمانوں كا مال اپ كو دے دوں گا اور ميرا خدا اس صلئہ رحم كے بدلے اتش جہنم ميں جلائے گا _

كسى ترديد كے بغير ،علىصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم جسے پرہيز گار كے عدل و انصاف كو برداشت كرنے كى عقيل ميں طاقت نہيں تھى ،وہ معاويہ كى خدمت ميں پہونچ گئے جس كے يہاں حلال و حرام كا فرق نہيں تھا ،وہ مسلمانوں كے بيت المال كو ذاتى ملكيت سمجھتا تھا _

يہ واقعہ خود ہى ھمارى رہنمائي كر تا ہے كہ حضرت عليصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى شخصيت كيا تھى وہ كس قدر پر ہيز گار تھے ،اور عمومى منافع كو خود اور اپنے سے وابستہ افراد كے مصالح پر ترجيح دينے ميں ان كا پا يہ كس قدر بلند تھا، بے باكانہ قسم كھائي جا سكتى

۲۰

دنيوى امور كى سرپرستى كےلئے اپنے بعد ان كى جانشينى كا اعلام فرماديں _

رسول اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے اس الہى پيغام كا اعلان مختلف مواقع پر فرمايا يہاں ہم اختصار كے پيش نظر ان تين احاديث كا ہى ذكر كريں گے جو آپ نے مختلف اوقات ميں بيان فرمائي ہيں :

۱_ حديث يوم الدار

۲_ حديث منزلت

۳_ حديث غدير

حديث يوم الدار

بعثت كى تين سال كے بعد جب يہ آيت نازل ہوئي ''وانذر عشيرتك الاقربين''(۳۲) يعنى رسول اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اس كام پر مامور كئے گئے كہ وہ سب سے پہلے اپنے عزيز واقرباء كو دعوت اسلام ديں _ اس مقصد كے تحت پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے حكم پر حضرت علىعليه‌السلام نے بنى ہاشم كے چاليس سرداروں كو جن ميں ابوطالب، ابولہب ، حمزہ ، وغيرہ شامل تھے مدعو كيا جب سب لوگ كھانے سے فارغ ہوئے تو پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے فرمايا اے فرزندان عبدالمطلب عرب كے جوانوں ميں مجھے كوئي بھى ايسا نظر نہيں آتا جو تمہارے لئے مجھ سے بہتر پيغام لايا ہو _ ميں تمہارے لئے ايسا پيغام لے كر آياہوں جس ميں دونوں جہان كى خير وسعادت ہے_ خداوند تعالى نے مجھے حكم ديا ہے كہ ميں تمہيں اس كى طرف دعوت دوں _ تم ميں سے ايسا كون ہے جو اس راہ ميں ميرى مدد كرے تاكہ وہ ميرا بھائي ، وصى اور جانشين قرار پائے _ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے اپنے اس سوال كو تين مرتبہ دہرايا اور ہر مرتبہ حضرت علىعليه‌السلام ہى اپنى جگہ سے اٹھے اور انہوں نے اپنى آمادگى كا اعلان كيا_

اس وقت رسول اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے حضرت علىعليه‌السلام كى جانب اشارہ كرتے ہوئے فرمايا : تو گويا علىعليه‌السلام ہى ميرے بھائي ، وصى اور جانشين ہيں لہذا تم ان كى بات سنو اور ان كى اطاعت كرو _(۳۳)

۲۱

حديث منزلت

صرف وہ غزوہ جس ميں حضرت علىعليه‌السلام نے پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى حكم كے پيروى كرتے ہوئے شركت نہيں كى غزوہ تبوك تھا _ چنانچہ اس مرتبہ آپ جانشين رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى حيثيت سے اور ان واقعات كا سد باب كرنے كى غرض سے جن كے رونما ہونے كا احتمال تھا مدينہ ميں ہى قيام پذير رہے_

جس وقت منافقوں كو رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے ارادے كى خبر ہوئي تو انہوں نے ايسى افواہيں پھيلائيں جن سے حضرت علىعليه‌السلام اور پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے تعلقات ميں كشيدگى پيدا ہوجائے اور حضرت علىعليه‌السلام كو يہ بات باور كراديں كہ اب آپ سے رسولصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو پہلى سى محبت نہيں _ چنانچہ جب آپ كو منافقين كى ان شرپسندانہ سازشوں كا علم ہوا تو ان كى باتوں كو غلط ثابت كرنے كى غرض سے رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى خدمت ميں تشريف لے گئے اور صحيح واقعات كى اطلاع دي_ رسول اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے علىعليه‌السلام كو مدينہ واپس جانے كا حكم ديتے ہوئے اس تاريخى جملے سے حضرت علىعليه‌السلام كے اس مقام و مرتبہ كو جو آپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے نزديك تھا اس طرح بيان فرمايا : ''كيا تم اس بات سے خوش نہيں ہو كہ ميرے اور تمہارے درميان وہى نسبت ہے جو كہ موسىعليه‌السلام اور ہارونعليه‌السلام كے درميان تھي_ مگر يہ كہ ميرے بعد كوئي نبى نہيں ہوگا_(۳۴)

قرآن مجيد ميں حضرت ہارون كے مقامات ومناصب:

اب ديكھنا يہ ہے كہ قرآن پاك كى نظر ميں حضرت ہارون كے وہ كون سے مناصب و مقامات تھے جو حضرت علىعليه‌السلام ميں بھى نبوت كے علاوہ (چنانچہ حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے خود ہى مذكورہ حديث ميں آپ كو اس سے مستثنى قرار ديا ہے) بدرجہ اتم موجود تھے_

چنانچہ جب ہم قرآن كى جانب رجوع كرتے ہيں تو ديكھتے ہيں كہ حضرت موسىعليه‌السلام نے حضرت ہارونعليه‌السلام كے لئے مندرجہ ذيل مناصب چاہے تھے_ مقام وزارت :( واجعل لى وزيرا من اهلى هارون اخي' ) _(۳۵) _ ''ميرے كنبے سے ہارون كو وزير مقرر كردے جوكہ ميرے بھائي ہيں ''_

۲۲

تقويت و تائيد''واشد به ازري'' _ اس كے ذريعے ميرا ہاتھ مضبوط كر

مقام نبوت:''واشركه فى امري''اور اس كو ميرے كام ميں شريك كردے''_

حضرت موسىعليه‌السلام نے جو چيزيں خداوند تعالے سے مانگيں اس نے ان كا مثبت جواب ديا اور مذكورہ تمام مقامات حضرت ہارون كو عطا كرديئے_ چنانچہ اس سلسلے ميں قرآن مجيد فرماتاہے:''قد اوتيت سوالك يا موسي_ ''اے موسى جو تم نے مانگا ہم نے عطا كيا''_

اس كے علاوہ حضرت موسىعليه‌السلام نے اپنى غير موجودگى ميں حضرت ہارونعليه‌السلام كو اپنا جانشين مقرر كيا _ (وقال موسى لاخيہ ہارون اخلفنى فى قومي)موسى نے حضرت ہارون سے كہا تم ميرى قوم ميں ميرے خليفہ اور جانشين ہو ''_

حديث منزلت كے مطابق وہ تمام مناصب و مقامات جو ہارون كےلئے بيان كئے گئے ہيں ، صرف ايك منصب كے علاوہ كہ جسے آيت سے مستثنى قرار ديا ہے، حضرت علىعليه‌السلام كےلئے ثابت ہيں _

اس لحاظ سے حضرت عليعليه‌السلام ہى امت مسلمہ ميں رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے ياور و مددگار اور خليفہ ہيں _(۴۰)

حديث غدير

ہجرت كے دسويں سال پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم جس وقت ''حجة الوداع''(۴۱) سے واپس تشريف لا رہے تھے تو ماہ ذى الحجہ كى اٹھارہ تاريخ كو آپ نے ''غدير خم '' كے مقام پر فرمان خداوندى كے مطابق حكم ديا كہ سارے مسلمان يہاں توقف كريں اس كے بعد ايك لاكھ سے زيادہ افراد كى موجودگى ميں حمد وستائشے بارى تعالى كے بعد جو خطبہ ديا اسے جارى ركھتے ہوئے آپ نے دريافت فرمايا : اے لوگو تم ميں ايسا كون ہے جسے تمام مومنين پر برترى حاصل ہو ؟

سب نے كہا يہ تو خدااور اس كا رسولصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ہى بہتر جانتاہے _ آپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے فرمايا خداوند تعالى نے مجھے ولايت سے سرفراز فرمايا ہے اور مجھے تمام مومنين پر ان كے نفسوں سے زيادہ تصرف كا حق حاصل ہے_

۲۳

اس كے بعد آپ نے حضرت على عليه‌السلام كا ہاتھ اونچا كيا چنانچہ وہ تمام لوگ جو اس وقت وہاں جمع تھے انہوں نے حضرت علىعليه‌السلام كو پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے دوش بدوش ديكھا اور آپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے فرمايا : جس كا مولا و سرپرست ميں ہوں علىعليه‌السلام اس كا مولا و سرپرست ہے _(۴۲) چنانچہ يہ جملہ آپ نے تين مرتبہ دہرايا_

اس كے بعد مزيد فرمايا : ''اے پروردگار تو اسے دوست ركھ جو علىعليه‌السلام كو دوست ركھے اور اسے دشمن ركھ جو علىعليه‌السلام كو دشمن ركھے _ خداوندا ياران علىعليه‌السلام كى مدد فرما اور اس كے دشمنوں كو ذليل و خواركر_(۴۳)

يہ تھيں وہ سرافرازياں جو حضرت علىعليه‌السلام نے زندگى كے اس اولين مرحلے ميں حاصل كيں كہ جس كى مدت دس سال سے زيادہ نہ تھى _ اگرچہ ديگر كتب ميں آپ كى سوانح حيات مفصل طور پر بيان كى گئي ہے مگر يہاں اختصار سے كام ليتے ہوئے انہى پر اكتفا كرتے ہيں _

۲۴

سوالات

۱_ حضرت علىعليه‌السلام كى زندگى كے مختلف ادوار كے بارے ميں لكھيئے؟

۲_ بعثت سے قبل حضرت علىعليه‌السلام كى زندگى ميں كون سا اہم ترين واقعہ پيش آيا؟آپ كے اقوال كے روشنى ميں اس كى مختصر اً وضاحت كيجئے؟

۳_ حضرت علىعليه‌السلام كے امتيازات وافتخارات ميں سے ان دو كى كيفيت بيان كيجئے جو بعثت كے بعد اور رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى ہجرت سے قبل رونما ہوئے_

۴_ جنگ بدر ميں حضرت علىعليه‌السلام كا كيا كردار رہا اختصار سے لكھ يے_

۵_ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے غزوہ احزاب كے موقع پر حضرت علىعليه‌السلام كے بارے ميں كيا فرمايا تھا؟

۶_ حضرت علىعليه‌السلام نے مختلف جنگوں (بالخصوص جنگ بدر)ميں دلاورى كے جو جوہر دكھائے اورمشركين كو قتل كيا وہ آپ كى سياسى زندگى پر كس طرح اثر انداز ہوئے اور كب منظر عام پر آئے ان كى كوئي مثال لكھيئے

۷_ حديث ''يوم الدار'' كى مختصر وضاحت كيجئے اور بتايئے مذكورہ حديث پيغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے بعد امامعليه‌السلام كى جانشينى پر كس طرح دلالت كرتى ہے؟

۲۵

حوالہ جات

۱_ عام الفيل وہ سال كہلاتا ہے جس ميں ابرہہ ہاتھيوں پر سوار لشكر كے ساتھ كعبہ كو نيست و نابود كرنے كى غرض سے آيا تھا_

۲_ حضرت عمران كے چار فرزند تھے جن كے نام طالب ، عقيل ، جعفر اور على تھے وہ ابوطالب كى كنيت سے مشہور تھے_ بعض مورخين نے حضرت علىعليه‌السلام كے والد كا نام عبدمناف بھى بيان كيا ہے (تفصيل كيلئے ملاحظہ ہو شرح ابن ابى الحديد ج۱ ص ۱۱)

۳_حضرت علىعليه‌السلام كى ولادت كو اہل سنت كے محدثين و مورخين نے بھى اپنى كتابوں ميں خانہ كعبہ ميں تحرير كيا ہے منجملہ ان كے مسعودى نے مروج الذہب (ج ۲ ص ۳۴۹)حاكم نے مستدرك (ج ۳ ص ۴۸۳) اور آلوسى نے شرح قصيدہ _ عبدالباقى افندى ص ۱۵ مزيد تفصيل كيلئے اہل سنت كے دانشوروں كے نظريات كو جاننے كيلئے ملاحظہ ہو كتاب ''الغدير'' ج ۴ ص ۲۳_ ۲۱

۴_ سيرت ابن ہشام ج ۱ /۲۶۲ ، كامل ابن اثير ج ۲/ ۵۸ كشف الغمہ ج ۱ / ۷۹ ، تاريخ طبرى ج ۲ / ۳۱۲ البتہ مورخين كى رائے ميں حضرت علىعليه‌السلام كے پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے گھر منتقل ہونے كا سبب وہ قحط سالى تھى جس سے شہر مكہ دوچار ہواتھا اور ابوطالب كى زندگى چونكہ تنگ دستى ميں گزر رہى تھى اس لئے حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى تجويز پر آپ كے قبيلے كے لوگ ان كے ہر فرزند كو اپنے ساتھ لے گئے اور حضرت علىعليه‌السلام كو آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اپنے ساتھ لے آئے ليكن شہيد مطہرى نے نقل مكانى كى اس وجہ كو مسترد كيا ہے اور اسے مورخين كے ذہن كى اختراع قرار ديا ہے_ جس كا سبب رسول اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے اس اقدام كى اہميت اور قدر وقيمت كو كم كرنا مقصود ہے اس سلسلے ميں موصوف كا مطمع نظر متن كتاب ميں ملاحظہ ہو _

۵_ تاريخ طبرى ج ۲/ ۳۱۳ شرح ابن ابى الحديد ج ۱۳/۱۹۹ _ كشف الغمہ ج ۱ / ۱۱۷ كامل ابن اثير ج ۲ /۵۸ وسيرة ابن ہشام ج ۱ / ۲۶۳

۶_ نہج البلاغہ خطبہ قاصعہ (۱۹۲)ولقد كنت اتبعه اتباع الفصيل اثر امه يرفع لى كل يوم من اخلاقه علماً يا مرنى بالاقتداء به

۷_ سورہ واقعہ آيہ( السابقون السابقون اولئك المقربون ) _ جنہوں نے اسلام قبول كرنے ميں سبقت

۲۶

كى وہى افراد خدا كى رضا ورحمت كے حصول ميں سبقت ركھتے ہيں _

۸_ سورہ حديد آيہ ۱۰( لاَيَستَوى منكُم مَن أَنفَقَ من قَبل الفَتح وَقَاتَلَ أُولَئكَ أَعظَمُ دَرَجَةً من الَّذينَ أَنفَقُوا من بَعدُ وَقَاتَلُوا ) ''تم ميں سے جو لوگ خرچ اور جہاد كريں گے وہ كبھى ان لوگوں كے برابر نہيں ہوسكتے جنہوں نے فتح سے پہلے خرچ اور جہاد كيا ان كا درجہ بعد ميں خرچ اور جہاد كرنے والوں سے بڑھ كر ہے''_

۹_ سيرت ابن ہشام ج ۱ / ۲۴۶ ، كشف الغمہ ج ۱/۱۱۳ ، تاريخ طبرى ج ۲/ ۳۱۰ _ سنن ابن ماجہ ج ۱/ ۵۷

۱۰ _''اولكم ورداً على الحوض اولكم اسلاماً على بن ابى طالب _ مستدرك حاكم ج ۳/ ۱۳۶ ، كشف الغمہ ج ۱ / ۱۰۵ _ تاريخ بغداد ج ۲/ ۸۱ شرح ابن ابى الحديد ج ۳ / ۳۸۵ وغيرہ مزيد اطلاع كيلئے ملاحظہ ہو الغدير ج ۳/ ۲۲۰

۱۱_ نہج البلاغہ خطبہ ۱۹۲ _''ولم يجمع بيت واحد يومئذ فى الاسلام غير رسول اللہ وخديجة انا ثالثہما ا رى نورالوحى والرسالة واشم ريح النبوة''_

۱۲_ نہج البلاغہ خ ۱۳۱ _اللهم انى اول من اناب وسمع واجاب

۱۳_ روايات سے مزيد آگہى كے لئے ملاحظہ ہو تفسير برہان ج ۱ / ۲۰۶ ، تفسير الميزان ج ۲/ ۹۹، مطبوعہ جامعہ مدرسين بحار ج ۱۹ صفحات (۵۶_ ۷۸_ ۸۷)

۱۴_ بقرہ آيہ ۲۰۷

۱۵_ قبا مدينہ سے دو فرسخ كے فاصلے پر واقع ہے يہاں قبيلہ بنى عمروبن عوف آباد تھا(معجم البلدان) ج ۴ / ۳۰۱

۱۶_ اعيان الشيعہ ج ۱/ ۳۷۷ (دس جلدي) منقول از سيرت حلبى واسد الغابہ

۱۷_والذى بعثنى بالحق الخ انت اخى فى الدنيا و الاخرة _ مستدرك حاكم ج ۳/ ۱۴

۱۸_ ''غزوہ'' اصطلاح ميں اس جنگ كو كہتے ہيں جس ميں پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم بذات خود موجود رہتے تھے _ ايسى جنگوں كى تعداد چھبيس يا ستائيس ہيں اورجن جنگوں ميں رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم موجود نہ تھے انہيں اصطلاحاً ''سريہ'' كہاجاتا ہے جن كى تعداد پينتيس سے چھياسٹھ تك كے درميان بتائي گئي ہے_

۱۹_ الصحيح من سيرة النبى ج ۳/۱۹۲ ، بحار ج ۱۹/ ۲۲۵ _ ۲۵۴ _۲۹۰

۲۷

۲۱_ الصحيح من سيرة النبى ج ۳ / ۲۰۳ _۲۰۲_ مناقب ج ۲/ ۶۸ نيز ملاحظہ ہو بحار ج ۱۹/ ۲۷۹_ ۲۷۶_ ۲۹۱

۲۲_ بحار ج ۲۰/۵۰ _ ۵۱ ،الصحيح من سيرة النبىصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ج ۴ / ۲۱۸_ ۲۱۳_

۲۳_ ملاحظہ ہو تاريخ طبرى ج ۲/ ۵۱۴ كامل ابن اثير ج ۲/ ۱۵۴ وشرح ابن ابى الحديد ج ۱۴/ ۲۵۰ اس واقعے كا ذكر تمام مذكورہ كتب ميں مختصر سے فرق كے ساتھ موجود ہے _

۲۴_ بحار ج ۲۰ / ۷۰ خصال صدوق (مترجم) ج ۲ / ۱۲۷_

۲۵_ بحار ج ۲۰/ ۵۴ تفسير على ابن ابراہيم سے منقول_

۲۶_ ۱۲۷ _ بحارج ۲۰ / ۲۱۶_ ۲۱۵ _

۲۷_ بحار ج ۲۰ / ۲۰۵_

۲۸_''ا رونيه ترونى رجلاً يحب الله ورسوله ويحبه الله ورسوله (ارشاد مفيد / ۶۶)_

۲۹_ ارشاد مفيد / ۶۷ / ۶۵ بحار ج ۲۱ / ۱۶_ ۱۴_

۳۰ _ شرح ابن ابى الحديد ج ۹/ ۲۳_ الصحيح ج ۳/ ۲۲۰_

۳۱_ مقتل خوارزمى ۲ /۵۹ _

لستُ من خندف ان لم انتقم من بنى احمد ما كان فعل

لعبت هاشم بالملك فلا خبر جاء و لا وحى نزل

قد اخذنا من على ثارناوقتلنا الفارس الليث البطل

۳۲_ سورہ شعرا ء ۲۱۴ _

۳۳_ تاريخ طبرى ج ۲/ ۳۲۱ و ۳۲۰ كامل ابن اثير ج ۲/ ۶۳ _ ۶۲ مجمع البيان ج ۸/ ۷ الغدير ج ۲ / ۲۷۸ ''فا يكم يؤازرنى على هذاالامر على ان يكون اخى ووصى وخليفتى فيكم ...؟ ان هذا اخى و وصيى وخليفتى فيكم فاسمعوا له واطيعوه'' _

۳۴_اما ترضى ان تكون منى بمنزلة هارون من موسى الا انه لا نبى بعدى _ غاية المرام كے صفحہ ۱۵۲ سے ۱۰۷پر ايك سو ستر (۱۷۰)محدثين كے طريق سے ''حديث منزلت'' كو نقل كيا گيا ہے ان ميں سے سو طريق اہل سنت والجماعت كے ہيں _ صاحب المراجعات نے بھى (۱۳۹_ ۱۴۱) پر مذكورہ حديث كو صحيح

۲۸

مسلم ، بخارى ، سنن ابن ماجہ ومستدرك حاكم اور اہل سنت كے ديگر مصادر سے نقل كيا ہے_

۳۵_ سورہ طہ ۲۹_ ۳۰_

۳۶_ _۳۷_ ۳۸ _ سورہ طہ آيات ۳۱_۳۲_ ۳۶_

۳۹_سورہ احزاب آيت ۱۴۲_

۴۰_ رہبرى امت مصنفہ جعفر سبحانى سے ماخوذ صفحات ۱۶۸ _ ۱۶۷_

۴۱_ فرمان خداوندى سورہ مائدہ آيت ۶۷ ''( ياأَيُّهَا الرَّسُولُ بَلّغ مَا أُنزلَ إلَيكَ من رَبّكَ وَإن لَم تَفعَل فَمَا بَلَّغتَ رسَالَتَهُ وَالله ُ يَعصمُكَ من النَّاس ) '_

۴۲_من كنت مولاه فهذا على مولاه _اللهم وال من والاه و عاد من عاداه وانصر من نصره واخذل من خذله _ ملاحظہ ہو الغدير ج ۱/ ۱۱_۹

۲۹

دوسر ا سبق

رسول اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى رحلت سے خلافت ظاہرى تك

وفات پيغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو جھٹلانا

غير متوقع حادثہ

پيغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى جانشينى كا مسئلہ شيعوں كى نظر ميں

لاتعلقي

امت كى پريشانى كا خطرہ

لوگوں كا دور جاہليت كى جانب واپس چلے جانے كا خطرہ

منافقين كا خطرہ

شورى

وصى اور جانشين كا تقرر

سقيفہ ميں رونما ہونے والے حالات

اس خطبے كے اہم نكات

انصار كا رد عمل

علىعليه‌السلام كى بيعت كے بارے ميں تجويز

سقيفہ كے واقعات كے بعد حضرت علىعليه‌السلام كا رد عمل

علىعليه‌السلام نے كيوں عجلت نہيں كي؟

سوالات

حوالہ جات

۳۰

رسول اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى رحلت سے خلافت ظاہرى تك(۱)

پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے زمانہ حيات ميں حضرت علىعليه‌السلام كى زندگى كے تعميرى اور كردار ساز بعض حادثات وواقعات كا جائزہ ترتيب وار گذشتہ فصل ميں ليا جاچكا ہے _ چونكہ ہمارا مطمع نظر تاريخ اسلام كا تجزيہ وتحليل ہے نہ كہ ان بزرگوار شخصيات كے احوال زندگى كو بيان كرنا اسيلئے بہت سے ايسے واقعات جن كا امامعليه‌السلام نے ان مراحل ميں سامنا كيا ، ان كا ذكر نہيں كياجاسكا_اب ہم يہاں پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى رحلت كے بعد تاريخ اسلام كے واقعات كا جائزہ ليں گے_

وفات پيغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو جھٹلانا

رسول اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى رحلت كے بعد سب سے پہلا واقعہ جو مسلمانوں كے سامنے آيا وہ عمر كى جانب سے رونما ہوا چنانچہ انہوں نے رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے گھر كے سامنے بآواز بلند كہا كہ جو شخص يہ كہے گا كہ رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى رحلت ہوگئي ميں اسى تلوار سے اس كا سر قلم كردوں گا اگر چہ حضرت ابن عباس و ديگر صحابہ رسولصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے وہ آيت بھى سنائي جس كا مفہوم يہ ہے كہ موت سے پيغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو بھى مفر نہيں(۲) مگر اس كا ان پر اثر نہ ہوا بوقت رحلت ابوبكر مدينہ سے باہر تھے _ چند لحظے گذرنے كے بعد وہ بھى آن پہنچے اور عمر كى داد و فرياد كى جانب توجہ كي ے بغير وہ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے گھر ميں داخل ہوگئے اور رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے چہرہ مبارك سے چادر ايك طرف كركے بوسہ ديا اور مسجد ميں واپس آگئے اور يہ اعلان كيا كہ رسول اللہصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم رحلت فرماگئے ہيں _ اس كے بعد انہوں نے بھى اسى آيت كى تلاوت كى اس پر عمر نے كہا ايسا لگتا ہے كہ ميں نے آج تك گويا يہ آيت سنى ہى نہيں تھى(۳)

۳۱

غير متوقع حادثہ

جس وقت حضرت علىعليه‌السلام پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو غسل دينے ميں مشغول اور مسلمان تكميل غسل و كفن كا انتظار كر رہے تھے تاكہ نماز جنازہ ميں شركت كرسكيں خبر آئي كہ كچھ لوگ ''سقفيہ بنى ساعدہ'' ميں جمع ہيں او رخليفہ منتخب كئے جانے كے بارے ميں بحث كر رہے ہيں اور قبيلہ خزرج كے سردار سعد بن عبادہ كا نام خلافت كےلئے پيش كيا گيا ہے_

عمر اور ابوبكر نے جيسے ہى يہ خبر سنى فوراً سقيفہ كى طرف روانہ ہوئے_ راستے ميں ابوعبيدہ بن جراح كو بھى مطلع كيا اور تينوں افراد نے سقيفہ(۴) كى جانب رخ كيا _

اس وقت تك معاملہ انصار كے ہاتھ ميں تھا ليكن جيسے ہى يہ تينوں مہاجر وہاں پہنچے تو تنازع شروع ہوگيا اور ہر شخص اپنى اہليت وشايستگى كى تعريف كرنے لگا _ بالآخر ابوبكر كو پانچ رائے كے ذريعے سقيفہ ميں خليفہ چن ليا گيا _

برادران اہل سنت نے اس واقعہ كو حقيقت سمجھ ليا اور خليفہ كے انتخاب كو مشاورت اور اجماع مسلمين كا نام دے كر اسے تسليم كرليا_

اس حقيقت كو آشكار كرنے كے لئے ضرورى ہے كہ مندرجہ ذيل عنوانات كا تجزيہ كياجائے تاكہ اصل واقعے كى وضاحت ہوسكے_

پيغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى جانشينى كا مسئلہ شيعوں كى نظر ميں

شيعوں كا عقيدہ ہے كہ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى جانشينى كا مسئلہ آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے زمانہ حيات ميں ہى فرمان خدا كے ذريعے رسولصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے طے اور واضح كرديا تھا اور جو كچھ سقيفہ بنى ساعدہ ميں پيش آيا وہ فرمان خدا اور حكم رسولصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے خلاف محض ايك تحريك تھي_

گذشتہ فصل ميں ہم نے چند ايسى دليليں اور حديثيں بيان كى تھےں جو مذكورہ دعوے كو ثابت كرتى ہيں _ يہاں اس مسئلے كا تاريخى واقعات كى روشنى ميں جائزہ لياجائے گا_

۳۲

پيغمبر اكرم صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے دوش مبارك پر ايك عالمى تحريك كى قيادت تھى يہ بات بھى واضح و روشن ہے كہ اس تحريك كے پروان چڑھنے اور سياسى ، ثقافتى نيز اجتماعى سطح پر گہرى تبديلى لانے كيلئے رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا زمانہ رسالت (بعثت سے رحلت تك) كافى نہ تھا اگرچہ اسلام كے اس عظےم رہبر و پيشوا نے اس مختصر و محدود عرصے ميں ہى انسان كى تكميل اور اسلامى معاشرے كى تشكيل كے لئے بہت عظيم واساسى اقدامات كئے ليكن اس عالمى تحريك كو آپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے بعد بھى جارى و سارى رہناتھا_

اس بات كو مد نظر ركھتے ہوئے كہ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى رحلت اچانك واقع نہيں ہوئي بلكہ آپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے اس كے وقوع پذير ہونے سے كچھ عرصہ قبل محسوس كرليا تھا كہ جلد ہى اس دنيا سے كوچ كر جائيں گے _ چنانچہ آپ نے ''حجةالوداع'' كے موقع پر كھلے لفظوں ميں اس كا اعلان بھى كرديا تھا اس كے بعد آپ كے پاس اسلام كے مستقبل سے متعلق سوچنے كے لئے وقت كافى تھا اور آپ كوئي اصولى روش وتدبير اختيار كركے ان عوامل كى پيش بندى كرسكتے تھے جن سے انقلاب خداوندى كى راہ ميں آئندہ كسى خطرے كے آنے كا امكان ہوسكتا تھا_ان حالات و واقعات كے بارے ميں غيبى عوامل كى مدداور سرچشمہ وحى سے ارتباط كو عليحدہ كركے بھى غور كياجاسكتا ہے ايسى صورت اور ان واقعات كى روشنى ميں رسول اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے سامنے اسلام كے مستقبل سے متعلق تين ہى ممكن راہيں ہوسكتى تھيں :

لا تعلقي

شوري

اپنے وصى اور جانشين كے بارے ميں وصيت

اب ہم تاريخى حقائق اور ان سياسى واجتماعى حالات كو مد نظر ركھتے ہوئے جو اس وقت اسلامى معاشرہ پر حكم فرما تھے مذكورہ بالا تينوں راہوں كا اجمالى جائزہ ليں گے_

۳۳

لاتعلقي

لاتعلقى سے مراد يہ ہے كہ ہم اس بات كے قائل ہوجائيں كہ رسول خد اصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو اسلام كے مستقبل سے كوئي سرو كار نہ تھا بلكہ آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے اسے نوشتہ تقدير اور آئندہ حالات كے رحم وكرم پر چھوڑ ديا تھا_

پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم جيسى شخصيت كے بارے ميں ايسى بے سرو پا باتوں كا فرض كرلينا كسى طرح بھى حقائق وواقعات كے موافق نہيں ہے كہ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى اسلامى رسالت كا مقصد يہ تھا كہ دور جاہليت كے جتنے بھى رگ وريشے اس دور كے انسان ميں ہوسكتے تھے انہيں اس كے دل وجان كے اندر ہى خشك كردياجائے اور اس كے بجائے ايك جديد اسلامى انسان كى تعمير كى جائے _ جب بھى كوئي ہادى و راہنما نہ ہو تو معاشرہ بے سرپرست رہ جائے اور انقلاب ميں ايك ايسا خلاء پيدا ہوجائے گا جس كى وجہ سے اس كو مختلف قسم كے خطرات لاحق ہوجائيں گے _ مثال كے طور پر :

لوگوں كا دور جاہليت كى جانب واپس چلے جانے كا خطرہ

اس ميں كوئي شك نہيں ہے كہ روح رسالت اور رسولصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى تحريك كے مقاصد كو وہى شخص پايہ تكميل تك پہنچاسكتا تھا كہ جس كو رسولصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے پہچنواياتھا اور امت كے كسى فرد ميں اسكى صلاحيت نہ تھى كہ وہ رسول كے بعد زمام دارى اور رسالت كے مقصد كے درميان كوئي متين تناسب قائم كرسكے اور اسلامى معاشرہ سے ان جاہلى تعصبات كو دور كرسكے جو ابھى تك معاشرہ كى رگ و پے ميں موجود تھے كہ جس نے انہيں مہاجر، انصار ، قريش و غير قريش اور مكى و مدنى وغيرہ ميں تقسيم كر ركھا تھا_

۳۴

تھے آپ صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے فرمايا كہ كاغذ و دوات لے آؤ تاكہ ميں تمہارے لئے ايسا نوشتہ لكھ دوں كہ جس سے تم (ميرے بعد)ہرگز گمراہ نہ ہو(۵)

رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا يہ فرمانا ہى اس بات كى واضح و روشن دليل ہے كہ آيندہ رونما ہونے والے خطرات كے بارے ميں آپ كو تشويش تھى اور ان كا سد باب كرنے كے لئے آپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كوشاں تھے _

شورى

شورى سے مراد يہ ہے كہ گويا رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے اپنے بعد مسلمانوں كى رہبرى كو انہى كے وست اختيار ميں دے ديا تھا كہ جسكو چاہيں منتخب كر ليں _

اگرچہ اسلام نے قانون اور اصول شورى (مشاورت)كا احترام كيا ہے اور قرآن ميں اس كا شمار اوصاف مومنين ميں ہوتا ہے(۶) ليكن اس كا تعلق ان واقعات سے ہے جو مسلم معاشرے كے درميان رونما ہوتے ہيں اور ان كى بارے ميں كوئي نص صريح موجود نہ ہو كيونكہ اسلام كے قوانين و احكام مشوروں سے طے نہيں ہوتے يہى وجہ تھى كہ وہ ذمہ دارياں (تكاليف) جو وحى كى ذريعے معين كى گئيں تھيں ان كے بارے ميں پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے كسى سے مشورہ نہ كيا چنانچہ مسئلہ ولايت و امامت كا شمار بھى ايسے ہى مسائل ميں ہوتاہے جو امور مشاورت كى حدود سے خارج ہيں يہى نہيں بلكہ اس كے بارے ميں رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم بھى اپنى رائے كا اظہار نہيں فرما سكتے تھے _

يہى وجہ ہے كہ جس وقت قبيلہ بنى عامر كى ايك جماعت پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے ملاقات كرنے كے لئے آئي اور اس نے يہ تجويز پيش كى كہ ہم اس شرط پر ايمان لانے كو تيار ہيں كہ آپ اپنے بعد خلافت ہمارى تحويل ميں دے ديں اگرچہ اس وقت پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم انتہائي پر آشوب حالات سے دو چار تھے نيز قريش(۷) كى جانب سے آپ پر سخت دباؤ بھى تھا اور آپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كوخوفزدہ كرنے كى كوشش بھى كى جا رہى تھى مگر اس كے باوجود آپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے فرمايا يہ كام خداند تعالى كا ہے (اور اس ميں مجھے كوئي اختيار نہيں )وہ جسے بھى مناسب سمجھے گا اسے ہى ميرے بعد ميرا جانشين مقرر كرے گا(۸) _

۳۵

اس كى علاوہ اسلام كى فلاح و بہبود كى خاطر پيغمبر اكرم صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نظام شورى كو سودمند اقدام خيال فرماتے تو آپ يقينا اپنے زمانہ حيات كے دوران ايسے دستورات عمل كا سلسلہ مرتب فرماتے جس كے ذريعے امت مسلمہ خود كو اس اقدام كے لئے تيار كر ليتى كہ شورى كے ذريعے نظام حكومت جارى ركھ سكے كيونكہ دور جاہليت كے نظام حكومت ميں كوئي ايسا ادارہ كار فرمانہ تھا جو شورى كى ذريعے نظام حكومت چلاسكے اگرچہ رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے كسى وقت بھى نظام شورى اور راس كے دائرہ عمل نيز مشخصات كو منفى قرار نہيں ديا اور نہ ہى مسلمانوں كو يہ ہدايت فرمائي كہ وہ اس سے گريز كريں _

اس سے قطع نظر ابو بكر نے جب عمر كو اپنا جانشين مقرر كيا تو يہ اس امر كى واضح دليل تھى كہ اس اقدام كے ذريعے نظام شورى كى نفى كى گئي اور يہ ثابت ہو گيا كہ آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نظام شورى كے حامى نہ تھے اور آپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اسے اپنا حق سمجھتے تھے كہ زمانہ حيات ميں كسى ايسے شخص كو مقرر فرما ديں جو رحلت كے بعد آپ كا جانشين ہو سكے يہى نہيں بلكہ عمر بھى خليفہ مقرر كرنا اپنا حق سمجھتے تھے اور اسے انہوں نے چھ افراد كے درميان محدود كر ديا تھا تاكہ وہ اپنے درميان ميں سے كسى ايك شخص كو خليفہ مقرر كر ليں اور ان افراد كے علاوہ انہوں نے تمام امت مسلمہ كو اس حق سے محروم كر ديا تھا_

وصى اور جانشين كا تقرر

وصايت (عملى جانشينى)سے ہمارى مراد يہ ہے كہ تنہا ايك يہى ايسى راہ ہے جو حقائق اور فطرت اور خلافت كى واقعيت سے عين سازگار ہے اور ہم كہہ سكتے ہيں كہ رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے اسلام كى آيندہ فلاح و بہبود كى خاطر يہ مثبت اقدام فرمايا تھا اور خدا عالم كے حكم سے ايك شخص كو جانشين كى حيثيت سے مقرر كر ديا تھا چنانچہ صرف يہى ايك ايسا مثبت اقدام تھا جو مستقبل ميں اسلام كى خير و صلاح اور رسالت كو خطرات سے محفوظ ركھنے كا ضامن ہو سكتا تھا _ اسلام ميں سبقت ، اور دوسرے مسلمانوں كى نسبت عليعليه‌السلام كى واضح و امتيازى خصوصيات كى بناء پر كسى دوسرے شخص كو ان كے علاوہ

۳۶

پيغمبر اكرم صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى جانشينى كا حق حاصل نہ تھا _

رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور حضرت علىعليه‌السلام كى باہمى زندگى كے ايسے بہت سے شواہد موجود ہيں جو اس بات پر دلالت كرتے ہيں كہ آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اس حيثيت سے حضرت علىعليه‌السلام كى تربيت فرمارہے تھے كہ آيندہ اسلامى معاشرے كے آپعليه‌السلام ہى قائد و رہبر ہيں پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے آپعليه‌السلام كو حقائق رسالت كى بہت سے خصوصيات سے نوازا تھا حضرت علىعليه‌السلام جب كبھى پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے كوئي بات دريافت فرماتے تو آپكا سوال ختم ہونے كے بعد رسول اللہصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كلام كى ابتدا فرماتے اور تہذيب و افكار كے ہدايا و تحائف كى دولت سے آپعليه‌السلام كو معزز و مفتخر فرماتے چنانچہ روز و شب كا زيادہ وقت باہمى گفتگو اور خلوت مےں گذرتا _

اس كے علاوہ رسول اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے حضرت علىعليه‌السلام كى جانشينى كا مختلف مواقع پر اعلان بھى فرما ديا تھا چنانچہ اس ضمن ميں بكثرت احاديث نبوى موجود ہيں جس ميں سے حديث يوم الدرار ' حديث الثقلين ' حديث منزلت اور سب سے اہم غدير (حضرت علىعليه‌السلام كے دست مبارك پر مسلمانوں كا بيعت كرنا)قابل ذكر اور اس دعوے كى شاہد و گواہ ہيں(۹) _

مزيد بر آں رسول اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى وفات كے بعد بہت سے حوادث رونما ہوئے اور آپ نے پورى زندگى جہاد و ذمہ دارى ميں گذارى جس سے يہ بات ثابت ہوتى ہے كہ آپعليه‌السلام ہى رسولصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے جانشين ہيں آپ كى لياقت كا ايك نمونہ يہ ہے كہ جن مسائل كو حل كرنا خلفاء كے لئے ناممكن تھا انھيں آپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ہى سے حل كرتے تھے ليكن اس كے برعكس ہميں خلفاء كے زمانہ ميں ايك موقعہ بھى ايسا نظر نہيں آتا كہ جس ميں امامعليه‌السلام نے كسى مشكل كے حل كيلئے يا اسلام كے نظريہ سے مزيد آگہى كے لئے كسى سے رجوع كيا ہو(۱۰)

سقيفہ ميں رونما ہونے والے حالات

معن بن عدى اور عويم بن ساعدہ نامى دو افراد كے دلوں ميں '' سعد بن عبادہ خزرجى '' كے

۳۷

خلاف كدورت تھى ان كے ذريعے عمر اور ابوبكر كو خبر ملى كہ انصار سقيفہ بنى ساعدہ ميں جمع ہو رہے ہيں چنانچہ يہ دونوں حضرات نہايت عجلت كے ساتھ اضطراب و پريشانى كے عالم ميں ابو عبيدہ كے ہمراہ سقيفہ ميں داخل ہوئے عمر گفتگو كا آغاز كر كے ابوبكر كى خلافت كيلئے ميدان ہموار كرنا چاہتے تھے ليكن ابو بكر نے منع كر ديا اور كہا كہ اگر مجھ سے كوئي فرو گذاشت ہو جائے تو تم اس كى تلافى كرو چنانچہ اس كے بعد انھوں نے تقرير شروع كى اور خداوند عالم كى وحدنيت اور رسالت رسول خدا صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى شہادت كے بعد كہا كہ مہاجرين ميں ہم وہ پہلے افراد تھے جنہوں نے دين اسلام قبول كيا اور اس لحاظ سے تمام لوگ ہمارے پيروكار ہيں ہم طائفہ رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور مركز قبائل عرب ميں سے ہيں نيز ان كے درميان نقطئہ ربط و تعلق ہيں آپ انصار بھى خدا و رسول كے ياور و مددگار ہيں پيغمبراكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے پشتيبان اور ہمارے سردار ہيں دين اور اس كے فائدے ميں آپ ہمارے شريك ہيں _ خداوند تعالى كى رضا ميں راضى رہے اور اس پاك پروردگار نے تم سے مہاجر بھائيوں كے لئے جو كچھ چاہا اسے قبول كرنے ميں لائق و شائستہ ترين افراد ثابت ہوئے ليكن تمہيں اس پر حسد نہيں كرنا چاہيے اسلام كى ترقى كى خاطر تم نے مشكلات ميں اپنى طاقت كے جوہر دكھائے اس بنا پر تمہارے لئے يہ زيبا نہيں كہ اپنے ہى ہاتھوں سے اس دين كى بيخ كُنى كرو_ ميں تمہيں ابو عبيدہ اور عمر كى بيعت كى دعوت ديتا ہوں ميں دونوں ہى كو قابل و اہل سمجھتا ہوں(۱۱) اس موقعے پر ان دونوں نے كہا : لوگوں ميں سے كسى كو تم پر برترى حاصل نہيں ہے _ تم پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے يار غار ہو

اس خطبے كے اہم نكات

ابو بكر نے جو تقرير كى اس كے بعض نكات كا ذكر كرنا يہاں ضرورى ہے _(۱۲)

ابوبكر نے پہلے مہاجرين كى تعريف كى تاكہ ان كى عظمت انصار كے ذہنوں پر نقش ہو جائے اس كے بعد جس حد تك ممكن تھا اُس نے انصار كى بھى تعريف و توصيف بيان كى اور خود كو منصف كى حيثيت سے ظاہر كيا جس كا نتيجہ يہ ہوا كہ انصار كو اپنى طرف متوجہ كر ليا اس تردو كے بر خلاف جو

۳۸

خلافت كے سلسلہ مےں انصار كے ذہنوں ميں تھا ابوبكر نے يقين كے ساتھ كہا مہاجرين كى خلافت جو خدا كى مرضى كے مطابق ہے اور يہى خدا كا حتمى فيصلہ ہے چنانچہ ہر قسم كا تذبذب ختم ہو گيا ابوبكر نے خلافت كو مہاجرين كا مسلم حق ثابت كرنے كے بعد اس سلسلہ ميں انصار كى كسى بھى فعاليت كو خدا سے عہد شكنى اور دين كو برباد كرنے كے مترادف قرار دے ديا اپنى تقرير كے آخر ميں ابوبكر نے حاضرين كو عُمر و ابوعبيدہ كى بيعت كى دعوت دى وہ طبيعى طور پر ابوبكر كو مقدم سمجھتے تھے گويا وہ پہلے ہى خليفہ كى تعيين كے سلسلہ ميں منصوبہ بنا چكے تھے _(۱۳)

انصار كا ردّعمل

پروگرام كے تحت ابوبكر كى ہونے والى تقرير سن كر انصار اپنے گذشتہ موقف سے ہٹ گئے اور انہوں نے مہاجرين كے سامنے اپنے سرخم كر ديئے ان ميں '' حباب بن منذر '' ہى ايك ايسے انصار تھے جنہوں نے كھڑے ہو كر يہ دھمكى دى كہ اگر مہاجرين انصار سے مصالحت نہيں كرتے تو ہم عليحدہ مستقل حكومت قائم كر ليں گے ليكن عمر نے فورا ہى اس كى گفتگو كى كمزورى سے فائدہ اٹھاتے ہوئے كہا كہ افسوس دو تلواريں ايك ميان ميں نہےں سماسكتيں خدا كى قسم عرب اس بات پر ہرگز راضى نہےں ہوں گے كہ حكومت تمہارے حوالے كر دى جائے اس كى وجہ يہ تھے كہ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم تم ميں سے نہےں تھے _(۱۴) مہاجرين اور انصار كے درميان حصول اقتدار كى خاطر بہت سخت كشمكش ہونے لگى چنانچہ انصار كے دو قبيلوں اوس اور خزرج كے درميان شديد اختلاف پيدا ہو گيا قبيلہ اوس كے سردار ''اسيد بن حضير'' كا ميلان مہاجرين كى طرف تھا ، اس نے اظہار رغبت كيا انكى پيروى كرتے ہوئے '' بشير بن سعد خزرجى '' نے لوگوں كو مہاجرين كى بيعت كى جانب رغبت دلانا شروع كى بالاخر اس كشمكش كا نتيجہ يہ ہوا كہ خلافت كا فيصلہ ابوبكر كے حق ميں ہوگيا اور انھيں پانچ رائے كے ذريعے خليفہ منتخب كر ليا گيا _(۱۵)

اس واقعے كا اگر اجمالى طور پر جايزہ ليں تو اس نتيجے پر پہنچيں گے كہ سقيفہ ميں جو كچھ پيش آيا

۳۹

اور اس ميں ابوبكر كو خليفہ منتخب كيا گيا وہ انتخاب كے اصول و ضوابط كے منافى تھا _

اس معاملے مےں فيصلہ اتنى عجلت و جلدى سے كيا گيا كہ كسى صاحب فكر شخص كو اتنا موقعہ ہى نہےں ديا گيا كہ وہ اس مسئلے كے بارے ميں غور و فكر كر سكے اور كسى مخالف كوبھى اتنى مہلت نہ ملى كہ وہ اپنے دعوے كے حق ميں دليل پيش كر سكے اس عجلت و تندى كے باعث روح انتخابات كى اچھى طرح پائمالى كى گئي كہ حتى كہ ان لوگوں سے بھى جو سقيفہ ميں موجود تھے حق رائے دہى سلب كر ليا گيا شروع سے آخر تك ذاتى ميلانات و احساسات كار فرما رہے اس كے علاوہ انتخاب اس طرح كيا گياكہ بيشتر مسلمان قطعى لاعلم و بے خبر رہے اور جنہيں اطلاع بھى ہوئي تو وہ رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے مراسم تجہيز و تكفين ميں منہمك و مشغول تھے وہ سقيفہ والے انتخابات ميں شريك نہيں ہو سكتے تھے _

جانشين رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے انتخاب كے لئے جس مجلس كى تشكيل كى گئي تھى اس ميں كم از كم كوئي ايسا شخص تو اپنے افراد خاندان كے ہمراہ وہاں پيش پيش رہتا جس كى قدر و منزلت پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى نظروں ميں وہى تھى جو حضرت ہارون كى حضرت موسيعليه‌السلام كے نزديك تھى اس واقعے پر جب ہم شروع سے آخر تك نظر ڈالتے ہيں تو ديكھتے ہيں يہ سب اس طرح پيش آيا كہ قبيلہ بنى ہاشم بالخصوص اس كے سردار يعنى اميرالمومنين علىعليه‌السلام ان واقعات سے قطعى بے خبر اور لاعلم ركھا گيا _

علىعليه‌السلام كى بيعت كے بارے ميں تجويز

حضرت علىعليه‌السلام پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے جسد مبارك كى تجہيز و تدفين ميں منہمك و مشغول تھے كہ ابو سفيان ' جس مےں حس تدبر و سياست فہمى بہت تيز تھى ' پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے گھر پہنچا تاكہ مسلمانوں كے درميان اختلاف پيدا كرے اور حضرت علىعليه‌السلام كے سامنے يہ تجويز پيش كى كہ آپعليه‌السلام كے دست مبارك پر بيعت كرے ليكن حضرت علىعليه‌السلام اسكى نيت كو جانتے تھے لہذا اسكى باتوں كو قطعى اہميت نہ دى اور فرمايا تمہارا مقصد مسلمانوں كے درميان فتنہ پھيلانا ہے_(۱۶)

جس وقت ابوسفيان نے يہ تجويز پيش كى توعين اس وقت حضرت عباس نے بھى چاہا كہ اپنے

۴۰

41

42

43

44

45

46

47

48

49

50

51

52

53

54

55

56

57

58

59

60

61

62

63

64

65

66

67

68

69

70

71

72

73

74

75

76

77

78

79

80

81

82

83

84

85

86

87

88

89

90

91

92

93

94

95

96

97

98

99

100

101

102

103

104

105

106

107

108

109

110

111

112

113

114

115

116

117

118

119

120

121

122

123

124

125

126

127

128

129

130

131

132

133

134

135

136

137

138

139

140

141

142

143

144

145

146

147

148

149

150

151

152

153

154

155

156

157

158

159

160

161

162

163

164

165

166

167

168

169

170

171

172

173

174

175

176

177

178

179

180

181

182

183

184

185

186

187

188

189

190

191

192

193

194

195

196

197

198

199

200

201

202

203

204

205

206

207

208

209

210

211

212

213

214

215

216