تفسير راہنما جلد ۴

 تفسير راہنما0%

 تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 897

 تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 897
مشاہدے: 146854
ڈاؤنلوڈ: 3394


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 897 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 146854 / ڈاؤنلوڈ: 3394
سائز سائز سائز
 تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 4

مؤلف:
اردو

۱۹_ خداوند متعال ہر صورت ميں حميد اور حمد كے لائق ہے، خواہ لوگ ايمان لائيں يا كفر اختيار كريں _

ان ا تقوا الله و ان تكفروا و كان الله غنياً حميداً

آسمان: آسمان كا مالك ۱ ;آسمانوں كا متعدد ہونا ۲

اديان: اديان كى آپس ميں ہم آہنگى ۹;اديان كى تعليمات ۸

اسماء و صفات: حميد۶ ۱،۱۹;غني۱۶

اقدار: ۱۰

اللہ تعالى: اللہ تعالى كا وعدہ ۳;اللہ تعالى كو نقصان پہنچنا ۱۳، ۱۴، ۱۵;اللہ تعالى كى بے نيازى ۱۴، ۱۷، ۱۸;اللہ تعالى كى تاكيد ۱۰; اللہ تعالى كى قدرت ۴; اللہ تعالى كى مالكيت ۱، ۳، ۴، ۵، ۱۴;اللہ تعالى كے اوامر ۷

انسان: انسان كى ضرورت پورى كرنا ۴

ايمان: ايمان كے اثرات ۱۹

تقوي: تقوي كى اہميت ۷، ۸;تقوي كى قدر و قيمت ۱۰

حمد: اللہ تعالى كى حمد ۱۷،۱۹

ذكر: ذكر كے اثرات ۵

زمين: زمين كا مالك ۱

شرعى فريضہ: شرعى فريضہ كا آسان ہونا ۹;شرعى فريضہ كا پيش خيمہ ۹

طلاق: طلاق كے اثرات ۵

عالم آفرينش: عالم آفرينش كا مالك ۳

عدم تقوي:

۱۰۱

عدم تقوي كا نقصان ۱۵ ;عدم تقوي كے اثرات ۱۱، ۱۲، ۱۳، ۱۵

عہد : ايفائے عہد ۳

غم و اندوہ: غم و اندوہ برطرف كرنے كے عوامل ۵

كفار: كفار كا كفر ۱۴

كفر: كفر كا پيش خيمہ ۱۲;كفر كا نقصان ۱۵;كفر كے اثرات ۱۳، ۱۵،۱۹ ;كفر كے موارد۱۱

گذشتہ امتيں : گذشتہ امتوں كى آسمانى كتب ۶

مشكل: مشكل آسان بنانے كے عوامل ۵

موجودات: موجودات كا مالك ۱

آیت ۱۳۲

( وَلِلّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الأَرْضِ وَكَفَى بِاللّهِ وَكِيلاً )

او رالله كے لئے زمين و آسمان كى كل ملكيت ہے او روہ سب كى نگرانى او ركفالت كے لئے كافى ہے _

۱_ آسمانوں اور زمين (كائنات) كے تمام موجودات كا يگانہ مالك خداوند متعال ہے_و لله ما فى السموات و مافى الارض

۲_ جہان آفرينش ميں متعدد آسمان موجود ہيں _و لله ما فى السموات و ما فى الارض

۳_ اس چيز كى طرف توجہ اور اعتقاد كہ تمام ہستى كائنات كا واحد مالك خداوند متعال ہے، اہميت كا حامل اور خوداس كى طرف سے مورد تاكيد ہے_و لله ما فى السموات و ما فى الارض

پے در پے تين آيات ميں ''و لله ما فى السموات ...'' كے تكرار سے مذكورہ بالا

۱۰۲

مطلب اخذ ہوتا ہے_

۴_ نظام كائنات اور انسانوں كے امور چلانے كيلئے خداوند متعال كى كارسازى كافى ہے_و كفى بالله وكيلا

۵_ نظام كائنات كا مالك خداوند متعال ہے اوروہى اس كى تدبيركرنے والا ہے_و لله ما فى السموات و ما فى الارض و كفى بالله وكيلاً

۶_ انسان كا مالك خداوند متعال ہے اور ان كے امور كى تدبير كرنے والا وہى ہے_و لله ما فى السموات و ما فى الارض و كفى بالله وكيلاً ''ما فى الارض'' كے مورد نظر مصاديق ميں سے ايك مصداق انسان ہيں كيونكہ قرآن كريم نے انہى سے خطاب كيا ہے_

آسمان: آسمانوں كا متعدد ہونا ۲;آسمانوں كے موجودات كا مالك ۱

اللہ تعالى: اللہ تعالى سے مختص امور ۱;اللہ تعالى كى تدبير ۴، ۵، ۶;اللہ تعالى كى مالكيت ۱، ۳، ۵، ۶;اللہ تعالى كے اوامر ۳

انسان: انسان كا مالك ۶

ايمان: ايمان كى اہميت ۳

زمين: زمين كے موجودات كا مالك ۱

عالم آفرينش: عالم آفرينش كا مالك ۱، ۵;عالم آفرينش كى تدبير ۴، ۵، ۶

۱۰۳

آیت ۱۳۳

( إِن يَشَأْ يُذْهِبْكُمْ أَيُّهَا النَّاسُ وَيَأْتِ بِآخَرِينَ وَكَانَ اللّهُ عَلَى ذَلِكَ قَدِيراً )

وہ چا ہے تو تم سب كو اٹھالے جائے اوردوسرے لوگوں كو لے آئے او روہ ہرشے پر قادر ہے _

۱_ خداوند متعال تمام انسانوں كو ہلاك كرنے اور نئے انسان خلق كرنے پر قادر ہے_ان يشا يذهبكم ايها الناس و يات باخرين و كان الله على ذلك قديرا

۲_ خداوند متعال كفار اور گناہگاروں كو نابود كرنے اور متقى مومنين كو ان كا متبادل قرار دينے كى قدرت ركھتا ہے_

ان اتقوا الله و ان يشا يذهبكم ايها الناس و يات باخرين

۳_ خداوند متعال كا كفار كو مہلت دينا اس كى ناتوانى اور عجز كى وجہ سے نہيں بلكہ اس كى مشيت كا جلوہ ہے_

ان يشا يذهبكم و كان الله على ذلك قديراً

۴_ خدا كى مشيت و ارادہ كى تاثير اور نفوذ حتمى ہے_ان يشا يذهبكم و كان الله على ذلك قديرا

۵_عدم تقوي اور كفر، ملتوں كى ہلاكت اور صفحہ ہستى سے مٹ جانے كا سبب بنتا ہے_و ان تكفروا ان يشا يذهبكم ايها الناس

۶_ خداوند متعال نے كفر اختيار كرنے والے بے تقوي لوگوں كو ہلاك اور نابود كرنے كى دھمكى دى ہے_

ان اتقوا الله و ان تكفروا و ان يشا يذهبكم ايها الناس

۷_ خدا كى مطلق مالكيت ،مشيت خدا كے نفوذ اور جہان خلقت ميں ہر قسم كے دخل و تصرف پر قادر ہونے كى دليل ہے_و لله ما فى السموات و ما فى الارض ان يشا يذهبكم ''و للہ ...'' كا جملہ ''ان يشا ...'' كيلئے تعليل ہے_

۱۰۴

اللہ تعالى: اللہ تعالى اور آفرينش ۷;اللہ تعالى اور ضعف ۳; اللہ تعالى كا متنبہ كرنا ۶;اللہ تعالى كى قدرت ۲۱، ۷; اللہ تعالى كى مالكيت ۷;اللہ تعالى كى مشيت ۳، ۷; اللہ تعالى كى مشيت كا حتمى ہونا ۴; اللہ تعالى كى مہلت ۳

امت: امتوں كے مٹ جانے كا پيش خيمہ ۵;امتوں كى ہلاكت ۱

انسان: انسان كى خلقت ۱;انسان كى ہلاكت ۱

بے تقوي افراد: بے تقوي افراد كو دھمكى ۶

تقوي كا نہ ہونا : تقوي كے نہ ہونے كے اثرات ۵

كفار: كفار كو دھمكى ۶;كفار كو مہلت ۳;كفار كى ہلاكت ۲، ۶

كفر: كفر كے اثرات ۵

گناہگار: گناہگاروں كى ہلاكت ۲

ملت: ملتوں كے صفحہ ہستى سے مٹنے كا پيش خيمہ۵

ہلاكت: ہلاكت كا پيش خيمہ ۵

آیت ۱۳۴

( مَّن كَانَ يُرِيدُ ثَوَابَ الدُّنْيَا فَعِندَ اللّهِ ثَوَابُ الدُّنْيَا وَالآخِرَةِ وَكَانَ اللّهُ سَمِيعاً بَصِيراً )

جو انسان دنيا كا ثواب او ربدلہ چاہتا ہے (اسے معلوم ہونا چاہئے ) كہ خدا كے پاس دنيا او رآخرت دونوں كا انعام ہے او روہ ہر ايك كا سننے والا او رديكھنے والا ہے _

۱_ ايمان اور تقوي ترك كركے دنياوى سعادت و خوشبختى كا حصول، كفر اختيار كرنے والے بے تقوي لوگوں كا زعم

۱۰۵

باطل ہے_من كان يريد فعند الله ثواب الدنيا و الاخرة خداوند متعال نے تقوي اختيار كرنے اور كفر ترك كرنے كى تاكيد (وصينا ان اتقوا اللہ ) كے بعد كفر كے ارتكاب اور عدم تقوي سے پہنچنے والے بعض نقصانات بيان كيے ہيں _ اس آيت كے ذريعے كفر اور عدم تقوي كى طرف مائل ہونے كے علل و اسباب ميں سے ايك كى طرف اشارہ كيا ہے يعنى انہيں گمان تھا كہ كفر و عدم تقوي دنياوى سعادت كے حصول كا موجب بنتا ہے_

۲_ دنيا و آخرت كى سعادت صرف خدا كے پاس اور اسى كے اختيار ميں ہے_من كان يريد ثواب الدنيا فعند الله ثواب الدنيا و الآخرة

۳_ دنيوى اور اخروى سعادت ايمان و تقوي كى مرہون منت ہے_وصينا من كان يريد ثواب الدنيا فعند الله ثواب الدنيا و الآخرة

۴_ انسان كو سعادت اور خوشبختى تك پہنچانے كيلئے اس كى فائدہ حاصل كرنے اور پاداش طلب كرنے كى حس سے استفادہ تربيت كرنے كيلئے قرآن كريم كى ايك روش ہے_من كان يريد ثواب الدنيا فعند الله ثواب الدنيا والآخرة

۵_ اسلام ايك جامع دين ہے اور دنيا و آخرت ميں انسان كى سعادت و خوشبختى كا خواہاں ہے_

من كان يريد ثواب الدنيا فعند الله ثواب الدنيا و الآخرة

۶_ ايمان و تقوي كے بغير دنيا حاصل كرنا اللہ تعالى كى بارگاہ ميں بے وقعت سى چيز ہے_

من كان يريد ثواب الدنيا فعند الله ثواب الدنيا والآخرة

۷_ اسلام و قرآن كے نكتہ نظر سے دنيا و آخرت كو جمع كرنا اور دونوں جہانوں ميں سعادت حاصل كرنا ممكن ہے_

فعند الله ثواب الدنيا و الآخرة

۸_ خداوند متعال سميع (بہت سننے والا )اور بصير (بہت زيادہ بينا) ہے_و كان الله سميعا بصيرا

۹_ خداوند متعال دنيا پرستوں كے اعمال و گفتار پر دقيق نظارت ركھتا ہے_

من كان يريد ثواب الدنيا و كان الله سميعا بصيرا

۱۰۶

۱۰_ خداوندمتعال نے دنيا پرستى پر دنيا پرستوں كو دھمكى دى ہے_

من كان يريد ثواب الدنيا و كان الله سميعا بصيراً اس حقيقت كى طرف توجہ دلانا كہ خداوند متعال دنيا پرستوں كے اعمال پر ناظر اور ان كى گفتار سنتا ہے ، در اصل انہيں عذاب خداوندى سے ڈرانا ہے _

۱۱_ خداوند متعال كا پاداش دينے كا نظام اس كے علم اور آگاہى كى اساس پر استوار ہے_

فعند الله ثواب الدنيا والآخرة و كان الله سميعاً بصيراً

اسلام: اسلامى تعليمات ۵، ۷

اسماء و صفات : بصير ۸;سميع ۸

اللہ تعالى: اللہ تعالى كا علم ۱۱; اللہ تعالى كى بارگاہ ۶;اللہ تعالى كى پاداش ۱۱;اللہ تعالى كى دھمكى ۱۰;اللہ تعالى كى نگرانى ۹

انسان: انسان كى اخروى سعادت ۵; انسان كى دنيوى سعادت ۵;انسان كى منفعت طلبى ۴;انسانى غرائز ۴

ايمان: ايمان كى قدر و منزلت ۶; ايمان كے اثرات ۳

تربيت: تربيت كى روش ۴

تقوي: تقوي كى قدر و قيمت ۶;تقوي كے اثرات ۳

جزا و سزاكا نظام : ۱۱

دنيا: دنيا كى قدر و قيمت ۶;دنيا و آخرت ۷

دنيا پرست : دنيا پرستوں كا عمل ۹;دنيا پرستوں كو دھمكى ۱۰

دنيا پرستي: دنيا پرستى كى سرزنش ۱۰

۱۰۷

سعادت: اخروى سعادت ۲، ۷;اخروى سعادت كا پيش خيمہ ۳;دنيوى سعادت ۱، ۲، ۷;دنيوى سعادت كا پيش خيمہ۳;سعادت كا پيش خيمہ ۴; سعادت كا سرچشمہ ۲

عقيدہ: باطل عقيدہ ۱

كفار: كفار اور ايمان ۱;كفار اور تقوي ۱;كفار كا عقيدہ ۱۱

آیت ۱۳۵

( يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ كُونُواْ قَوَّامِينَ بِالْقِسْطِ شُهَدَاء لِلّهِ وَلَوْ عَلَى أَنفُسِكُمْ أَوِ الْوَالِدَيْنِ وَالأَقْرَبِينَ إِن يَكُنْ غَنِيّاً أَوْ فَقَيراً فَاللّهُ أَوْلَى بِهِمَا فَلاَ تَتَّبِعُواْ الْهَوَى أَن تَعْدِلُواْ وَإِن تَلْوُواْ أَوْ تُعْرِضُواْ فَإِنَّ اللّهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيراً )

اے ايمان والو عدل و انصاف كے ساتھ قيام كرو او رالله كے لئے گواہ بنو چا ہے اپنى ذات يا اپنے والدين او راقربا ہى كے خلاف كيوں نہ ہو _ جس كے لئے گواہى دينا ہے وہ غنى ہو يافقير الله دونوں كے لئے تم سے اولي ہے لہذا خبردار خواہشات كا اتباع نہ كرنا تا كہ انصاف كر سكو او راگر توڑ مروڑسے كام ليا يا با لكل كنارہ كشى كرلى تو ياد ركھو كہ الله تمھارے اعمال سے خوب باخبر ہے _

۱_ تمام مؤمنين سماجى تعلقات ميں عدل و انصاف قائم كرنے اور اس پر كاربند رہنے كے پابند ہيں _

يا ايها الذين آمنوا كونوا قوامين بالقسط قسط كے قيام كا معنى عدل و انصاف پر عمل اور اس پر پابند رہنا ہے_

۲_ انصاف پسندى مومنين كيلئے دائمى طرز عمل ہونا

۱۰۸

چاہيئےيا ايها الذين آمنوا كونوا قوامين بالقسط ''قوام'' صيغہ مبالغہ ہے اور اس كا معنى يہ ہے كہ كمال كى حد تك ہميشہ عدل و قسط قائم كرنے والا_

۳_ اسلام زندگى كے تمام شعبوں ميں عدل و انصاف كا قيام چاہتا ہے_

يا ايها الذين آمنوا كونوا قوامين بالقسط قسط كا متعلق محذوف ركھنا اس كى عموميت و شموليت پر دليل ہے يعنى تمام شعبوں ميں انصاف سے كام لينا چاہيئے_

۴_ خدا كى خاطر اور برحق گواہى دينا ،عدالت اجتماعى اور معاشرتى انصاف برقرار كرنا ہے_يا ايها الذين آمنوا كونوا قوامين بالقسط شهداء لله بظاہر'' شہداء للہ ''برحق گواہى دينے كو قسط قائم كرنے كے راستوں ميں سے ايك راستہ كے طور پر تعارف كرايا گيا ہے_

۵_ ايمان كا تقاضا، عدل و انصاف كا قيام اور برحق گواہى دينا ہے_يا ايها الذين آمنوا كونوا قوامين بالقسط شهداء لله

۶_ بر حق گواہى دينا اسى وقت ممكن ہے جب انصاف پسندى كا ملكہ و صفت راسخہ پائي جاتى ہو_

يا ايها الذين آمنوا كونوا قوامين بالقسط شهداء لله مذكورہ مطلب اس اساس پر استوار ہے كہ آيت كا اصلى مقصد بر حق گواہى دينا ہو_ اس صورت ميں قسط و عدالت كا قيام برحق گواہى تك پہنچنے كيلئے مقدمہ كى حيثيت اختيار كر جائے گا_ يعنى برحق گواہى اسى وقت ميسر ہوسكتى ہے جب قسط و عدالت كا قيام انسان ميں ملكہ اور صفت راسخہ كى صورت ميں ايجاد ہوچكا ہو_

۷_ صرف حق كى اساس پر اور خداوند عالم اور اس كى قربت كى خاطر گواہى دينا چاہيئے_يا ايها الذين آمنوا كونوا قوامين بالقسط شهداء لله ''للہ'' ميں لام غايت كيلئے ہے اور اس بات پر دلالت كرتا ہے كہ دنيوى اغراض و مقاصد كى خاطر نہيں بلكہ خدا كى خاطر گواہى دينا چاہيئے_

۸_ برحق اور صحيح گواہى دينا لازمى ہے اگر چہ اپنے يا والدين اور رشتہ داروں كے نقصان ميں ہى ہو_

كونوا قوامين بالقسط شهداء لله و لو على

۱۰۹

انفسكم او الوالدين و الاقربين ''شھدائ'' ''كونوا'' كيلئے خبر دوم ہے، لہذا برحق گواہى دينا لازم الاجراء شرعى فريضہ ہے_ واضح ر ہے كہ مذكورہ بالا مطلب ميں ''و لو علي انفسكم'' كو قرينہ بناتے ہوئے شھادت كا متعلق كلمہ ''بالحق'' كو قرار ديا گيا ہے_

۹_ انسان كا اپنے خلاف اقرار كرنا ،صحيح اور قانونى لحاظ سے معتبر اور قابل قبول ہے_شهداء لله و لو على انفسكم

۱۰_ انسان كا اپنے ماں باپ اور دوسرے رشتہ داروں كے خلاف گواہى دينا قانونى لحاظ سے معتبر اور صحيح ہے_

شهداء لله و لوعلى انفسكم او الوالدين والاقربين

۱۱_ افراد كے غنى اور فقير ہونے كو مد نظر ركھے بغير برحق گواہى دينا لازمى ہے_كونوا قوامين بالقسط شهداء لله ان يكن غنيا او فقيرا فالله اولى بهما

۱۲_ فقراء يا اغنياء كى حقيقى منفعت و مصلحت، ناحق اور غلط گواہى كے ذريعے حاصل نہيں ہوسكتي_

ان يكن غنيا او فقيرا فالله اولى بهما

۱۳_ ذاتى منافع اور والدين، رشتہ داروں ، فقراء اور ثروتمندوں كے مصالح و مفادات كى حفاظت ;حق اور رضائے خداوندى كے تابع ہونى چاہيئے_كونوا شهداء لله و لو على انفسكم او الوالدين والاقربين ان يكن

۱۴_ فقيروں پر ترحم اور ثروتمندوں سے بيزارى يا فقيروں سے بے اعتنائي اور ثروتمندوں سے توقع جيسے امور كو مومنين كيلئے برحق گواہى دينے كى راہ ميں ركاوٹ نہيں بننا چاہيے_كونوا قوامين بالقسط شهداء لله ...ان يكن غنياً او فقيراً فالله اولى بهم فقير اور امير كے بارے ميں گواہى دينے كى چار صورتيں ہوسكتى ہيں يا استكبار كے خلاف پائے جانے والے جذبات و رجحانات كى بناپر ثروتمند كے خلاف گواہى دى جاتى ہے ، يا اس سے طمع و لالچ يا خوف كى وجہ سے اس كے حق ميں گواہى دى جاتى ہے، اسى طرح بے اعتنائي كى بناپر فقير كے خلاف گواہى دى جاتى ہے ،يا پھر مستضعفين سے الفت اور ترحم كى وجہ سے فقير كے حق ميں گواہى دى جاتى ہے_ خداوند متعال نے شہادت كى ادائيگى ميں ان موارد كو دخالت دينے سے منع فرمايا ہے_

۱۵_ الہى قوانين فقيروں اور ثروتمندوں ، سب كے حقوق كى حمايت اور ان كے تحفظ كى ضمانت فراہم كرتے ہيں _

ان يكن غنيا او فقيرا فالله اولي بهما اہل ايمان كيلئے قسط كے قيام اور برحق گواہى دينے كو لازمى قرار دينے كے بعد يہ جملہ''فالله اولي بهما''

۱۱۰

كہ ( خداوند ان كے حالات كا خيال ركھنے كے لحاظ سے زيادہ اولي ہے) بيان كرنے كا مقصد يہ ہوسكتا ہے كہ صرف الہى قوانين كى پابندى سے ہى انسانوں ، خواہ ثروتمند ہوں خواہ فقير، كے حقوق كے تحفظ كى ضمانت دى جاسكتى ہے_

۱۶_ خداوند متعال نے خواہشات نفس كى پيروى سے منع فرمايا ہے_فلا تتبعوا الهوي ان تعدلوا

۱۷_ عدل و انصاف كا نفاذ صرف اسى صورت ميں ممكن ہے جب ہوا و ہوس اور خواہشات نفسانى كى پيروى سے اجتناب كيا جائے_فلا تتبعوا الهوى ان تعدلوا اس بناپر جب ''ان تعدلوا'' عدل كے مادہ سے انصاف كے معنى ميں ہو اور يہ ''لا تتبعوا'' كيلئے ''مفعول لہ '' ہو يعنى خدا نے خواہشات نفس كى پيروى سے منع فرمايا ہے تا كہ عدل و انصاف كا نفاذ كرو_

۱۸_ نفسانى خواہشات كى پيروى عدل و انصاف كى راہ ميں ركاوٹ ہے_ فلا تتبعوا الهوى ان تعدلوا عدل و انصاف كے قيام كا حكم دينے كے بعد خداوند متعال نے ہوا و ہوس اور خواہشات نفسانى كى پيروى سے منع فرمايا ہے_ اس سے معلوم ہوتا ہے كہ ہوا و ہوس اور خواہشات نفسانى ،انصاف پسندى اور عدل كے نفاذ كى راہ ميں سب سے بڑى ركاوٹ ہيں _ خداوند متعال نے صراحت كے ساتھ اس بارے ميں خبردار كيا ہے_

۱۹_ خواہشات نفسانيہ كى پيروى حق سے منحرف ہونے اور بھٹك جانے كا باعث بنتى ہے_

فلا تتبعوا الهوي ان تعدلوا اس بناپر جب ''ان تعدلوا'' كا مصدر عدول اور اس كا معنى انحراف ہو اور يہ ''فلا تتبعوا'' كيلئے مفعول لہ ہو البتہ اس صورت ميں ''تعدلوا'' سے پہلے لائے نافيہ محذوف ہونى چاہيئے يعنى ''ان لاتعدلوا'' خداوند متعال نے تمہيں ہوا و ہوس كى پيروى سے منع كيا ہے تا كہ منحرف نہ ہوجاؤ_

۲۰_ اپنے اور والدين و رشتہ داروں كے ذاتى مفادات كو برحق شھادت دينے پر ترجيح دينا ،ہوا پرستى اور نا انصافى ہے_

كونوا قوامين بالقسط شهداء لله و لو على انفسكم فلا تتبعوا الهوي

۲۱_ گواہى ديتے وقت افراد كے فقير اور غنى ہونے كو ملحوظ ركھنا خواہشات نفس كى پيروى ہے_

شهداء لله ان يكن غنيا او فقيرا فالله اولي بهما فلا تتبعوا الهوي

۱۱۱

۲۲_ خودپسندى ،رشتہ دارى كا لحاظ اور افراد كے فقير و غنى ہونے كو ملحوظ ركھنا، بہت سارى نا انصافيوں اور ناحق گواہيوں كى بنياد اور معاشرتى انصاف كيلئے خطرناك ہے_كونوا شهداء لله و لو على انفسكم او الوالدين والاقربين

۲۳_ معاشرتى انصاف كے نفاذ كى ذمہ دارى سے جان چھڑانے كى وجہ ہوا و ہوس اور خواہشات نفسانيہ ہيں _

كونوا قوامين بالقسط شهداء لله فلا تتبعوا الهوي ان تعدلوا

۲۴_خداوند عالم انسانوں كے اعمال و رفتار سے متعلق تمام پہلوؤں سے اور دقيق آگاہى ركھتا ہے_

فان الله كان بما تعملون خبيرا

۲۵_ خداوند متعال لوگوں كى جھوٹى اور ناحق گواہيوں اور ان كى طرف سے كتمان شہادت سے آگاہ ہے_

ان تلوا او تعرضوا فان الله كان بما تعملون خبيرا ''تلوا'' ''لوى لسانہ'' سے ليا گيا ہے جسكا معنى يہ ہے كہ اس نے اپنى زبان ميں انحراف پيدا كرليا اور'' شھداء اللہ ''كے قرينہ كى بناپر اس كا متعلق شھادت ہے اور زبان كا انحراف جھوٹ بولنے كيلئے كنايہ ہے_

۲۶_ خداوند متعال نے جھوٹى گواہى دينے اور برحق گواہى ترك كرنے والوں كو خبردار كيا ہے_

و ان تلوا او تعرضوا فان الله كان بما تعملون خبيرا جھوٹى گواہيوں اور برحق شہادت كے ترك كرنے كے بارے ميں خداوند متعال كى آگاہى كا بيان ، در اصل تہديد اور عذاب الہى كيلئے كنايہ ہے_

۲۷_ گواہى دينے سے اجتناب جھوٹى گواہى كى مانند گناہ اور عذاب الہى كا موجب بنتا ہے_

و ان تلوا او تعرضوا فان الله كان بما تعملون خبيراً يہ بيان كرنا كہ خداوند متعال انسان كے ناروا عمل سے آگاہ ہے، در اصل عذاب الہى كيلئے كنايہ ہے_

۲۸_ خداوند متعال نے ان لوگوں كو متنبہ كيا ہے جو انصاف كے نفاذ سے گريز كريں يا اس ميں كوتاہى كے مرتكب ہوں _كونوا قوامين بالقسط شهداء لله فان الله كان بما تعملون خبيراً مذكورہ بالا مطلب اس بنياد پر ہے كہ ''تلوا'' اور ''تعرضوا'' كا متعلق قسط كا قيام ہے_ يعنى اگر تم قسط كے قيام سے منحرف ہوئے يا اس كے اجراء سے انكار كيا تو جان لو كہ خداوندعالم اس سے آگاہ

۱۱۲

ہے اور

۲۹_ اس بات كى طرف توجہ كہ خداوند متعال انسانوں كے اعمال سے آگاہ ہے، انصاف كے قيام اور جھوٹى گواہيوں اور كتمان شھادت سے اجتناب كا پيش خيمہ ہے_كونوا قوامين بالقسط شهداء لله فان الله كان بما تعملون خبيرا

احكام: ۹، ۱۰ احكام كى خصوصيت ۱۵

اقرار : اقرار كے اثرات ۹;اقرار كے احكام ۹

اللہ تعالى: اللہ تعالى كا عذاب ۲۷;اللہ تعالى كا علم غيب ۲۴، ۲۵، ۲۹;اللہ تعالى كى دھمكى ۲۶، ۲۸;اللہ تعالى كى رضا ۱۳; اللہ تعالى كے نواھى ۱۶

انحراف: انحراف كے عوامل ۱۹

انسان: انسان كا عمل ۲۴

انصاف: انصاف قائم كرنا ۱۷، ۲۳ ;انصاف قائم كرنے سے اجتناب كرنا ۲۸;انصاف كا دائرہ كار ۳;انصاف كى اہميت ۱، ۲۸; انصاف كى راہ ميں حائل ركاوٹيں ۱۸; انصاف كى راہ ہموار كرنا ۴، ۲۹; انصاف كے علل و اسباب ۵;معاشرتى انصاف ۳; معاشرتى انصاف كى راہ ميں حائل ركاوٹيں ۲۲، ۲۳ ;ناانصافى كے موارد ۲۰

انصاف پسندي: انصاف پسندى كى اہميت ۲;انصاف پسندى كے اثرات ۶

ايمان: ايمان كے اثرات ۵

تقوي: تقوي كا پيش خميہ ۲۹

ثروتمند: ثروتمندوں سے برائت ۱۴;ثروتمندوں سے طمع ركھنا ۱۴ ; ثروتمندوں كے حقوق ۱۵;ثروتمندوں كے مصالح۱۲، ۱۳

خواہشات كى پيروي: خواہشات كى پيروى سے نہى ۱۶، ۱۷ ;خواہشات كى پيروى كے اثرات ۱۸، ۱۹، ۲۳;خواہشات كى پيروى كے موارد ۲۰، ۲۱

۱۱۳

خود : خود كے خلاف اقرار كرنا ۹

خودپسندي: خودپسندى كے اثرات ۲۲

ذكر: ذكر كے اثرات ۲۹

رشتہ دار: رشتہ داروں كو نقصان پہنچانا ۸;رشتہ داروں كے خلاف گواہى دينا ۱۰;رشتہ داروں كے مصالح۱۳، ۲۰

زندگي: زندگى ميں انصاف۳

سماجى تعلقات: ۱

ظلم: ظلم كا سرچشمہ ۲۲

عدالتى نظام: ۹

فقراء: فقراء پر ترحم ۱۴;فقراء كى حمايت ۱۵;فقراء كے حقوق ۱۵;فقراء كے مصالح ۱۲، ۱۳

فقہى قواعد: ۹

قرآن كريم : قرآن كريم كى تشبيہات ۲۷

گواہي: برحق گواہى ۷; برحق گواہى كى اہميت ۸ ، ۱۱ ، ۱۴ ، ۲۰ ، برحق گواہى كے اثرات ۴ ; برحق گواہى كے موجبات ۵ ، ۶; جھوٹى گواہى كى سزا ۲۷ ; گواہى چھپانا ۲۵; گواہى چھپانے كے گناہ ۲۷ ; گواہى چھپانے كے موانع ۲۹; گواہى كتمان كرنے كے اثرات ۲۶ ; گواہى كى شرائط ۷; گواہى كے اثرات ۱۰ ; گواہى كے احكام ۱۰ ; گواہى ميں اخلاص ۷ ; گواہى ميں تقرب خداوندى ۷ ; ناحق گواہى ۱۲ ; ۲۵ ; ناحق گواہى كا پيش خيمہ

مصلحت: ذاتى مصلحت ۱۳، ۲۰

معاشرتى نظام: ۱، ۳

مؤمنين: مؤمنين كى ذمہ دارى ۱، ۲

نسلى امتياز: نسلى امتياز كے اثرات ۲۲

والدين: والدين كو نقصان پہنچانا ۸;والدين كے خلاف گواہى دينا ۱۰; والدين كے مصالح ۱۳، ۲۰

۱۱۴

آیت ۱۳۶

( يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ آمِنُواْ بِاللّهِ وَرَسُولِهِ وَالْكِتَابِ الَّذِي نَزَّلَ عَلَى رَسُولِهِ وَالْكِتَابِ الَّذِيَ أَنزَلَ مِن قَبْلُ وَمَن يَكْفُرْ بِاللّهِ وَمَلاَئِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ فَقَدْ ضَلَّ ضَلاَلاً بَعِيداً )

ايمان والو الله ، رسول او روہ كتاب جو رسول پر نازل ہوئي ہے او روہ كتاب جو اس سے پہلے نازل ہو چكى ہے سب پر ايمان لے آؤ اور ياد ركھو كہ جوخدا ، ملائكہ ، كتب سماويہ ، رسول او رروز قيامت كا انكار كرے گا وہ يقينا گمراہى ميں بہت دور نكل گيا ہے _

۱_ خداوند متعال، پيغمبراكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ، قرآن كريم اور ديگر آسمانى كتب پر ايمان لانا ضرورى ہے_

يا ايها الذين امنوا امنوا بالله و رسوله و الكتاب الذى انزل من قبل

۲_ ايمان كے كئي درجات اور تكامل پذير مراتب ہيں اور مومنين پران عالى درجات كے حصول كى ذمہ دارى ہے_

يا ايها الذين امنوا امنوا مومنين كو ايمان كى دعوت دينا، يا ايہا الذين امنوا امنوا اس بات كى طرف اشارہ ہوسكتا ہے

كہ ايمان كے متعدد مراتب و درجات ہيں _ اور مؤمنين ايمان كے جس مرتبہ پر بھى فائز ہوں اس سے اعلي مرتبہ تك پہنچنے كى كوشش ان كى ذمہ دارى ہے_

۳_ خداوند متعال نے مسلمانوں كو ظاہرى ايمان پر اكتفا نہ كرنے اور سچا ايمان لانے كى دعوت دى ہے_

يا ايها الذين امنوا امنوا اس احتمال كى بناپر جب''يا ايها الذين آمنوا'' ميں ايمان سے مراد ظاہرى ايمان ہو لہذا ''آمصنوا'' كا مقصد انہيں يہ دعوت دينا ہوگا كہ وہ

۱۱۵

حقيقى ايمان و يقين تك رسائي حاصل كرنے كى كوشش كريں _

۴_ خداوند متعال نے مومنين كو ايمان كى راہ ميں ثابت قدم اور پائيدار رہنے كى دعوت دى ہے_

يا ايها الذين امنوا امنوا بالله مذكورہ بالا مطلب ، مؤمنين كو ايمان لانے كيلئے دى جانے والى دعوت كى ايك اور توجيہ ہے يعنى اے اہل ايمان اپنے ايمان پر ہميشہ ثابت قدم رہو_

۵_ قرآن كريم عہد پيغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ميں مختلف سطوح پر لكھا جاچكا اور كتابى صورت ميں تدوين ہوچكاتھا_

يا ايها الذين امنوا امنوا بالله و رسوله و الكتاب الذى نزل على رسوله

۶_ قرآن كريم كا نزول تدريجى جبكہ ديگر آسمانى كتب كا نزول ايك دفعہ ہوا تھا_

والكتاب الذى نزل على رسوله والكتاب الذى انزل من قبل بعض مفسرين مثلاً زمخشرى كا كہنا ہے كہ ''نزل'' سے مراد نزول تدريجى جبكہ ''انزل'' نزول دفعى يعنى ايك ہى دفعہ تمام كتاب كے نازل ہونے كيلئے استعمال ہوتا ہے_

۷_ فرشتوں ، انبيائے الہىعليه‌السلام اور روز قيامت پر ايمان لانا ضرورى ہے_من يكفر بالله و ملائكته و كتبه و رسله واليوم الآخر

۸_ خداوند متعال، ملائكہ، آسمانى كتب، انبيائے الہىعليه‌السلام اور روز قيامت كے منكر كفار گمراہى كى انتہائي گہرائيوں ميں ہيں _و من يكفر بالله و ملائكته و كتبه و رسله و اليوم الآخر فقد ضل ضللاً بعيداً

۹_ خداوند متعال، انبيائ، روز قيامت، فرشتوں اور آسمانى كتب پر اعتقاد ركھنا ہدايت كے اركان اور ايمان كے ہونے كى شرط ہے_يا ايها الذين امنوا امنوا بالله و رسوله فقد ضل ضلالاً بعيداً

۱۰_ خداوند متعال، انبيائ، ملائكہ، آسمانى كتب اور روز قيامت ميں سے كسى بھى حقيقت كا انكار ،كفر اور ان تمام حقائق كے انكار كى مانند ہے_و من يكفر بالله و ملائكته و كتبه و رسله واليوم الآخر فقد ضل ضللاً بعيداً

صدر آيت ميں ان معارف ميں سے ہر ايك پر ايمان لانا لازمى قرار ديا گيا ہے اور اس چيز كو سامنے ركھنے سے معلوم ہوتا ہے كہ ضلالت بعيد ان تمام معارف كے انكار كا نتيجہ نہيں بلكہ ان ميں سے كسى بھى حقيقت كے انكار كا نتيجہ ضلالت بعيد

۱۱۶

ہے _

۱۱_ شدت اور ضعف كے اعتبار سے گمراہى اور ضلالت كے كئي مراتب اور درجات ہيں _

و من يكفر بالله ...فقد ضل ضللاً بعيدا

آسمانى كتب: آسمانى كتب كا نزول ۶;آسمانى كتب كو جھٹلانا ۱۰

اللہ تعالى : اللہ تعالى كو جھٹلانا ۱۰:اللہ تعالى كى دعوت ۳، ۴

انبياءعليه‌السلام : انبياءعليه‌السلام كو جھٹلانا ۱۰

ايمان: آسمانى كتب پر ايمان ۱، ۹;آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر ايمان ۱;انبياءعليه‌السلام پر ايمان ۷، ۹;ايمان كا متعلق ۱۰، ۷، ۹;ايمان كى اہميت ۳;ايمان كى شرائط ۹;ايمان كے مراتب۲;ايمان ميں استقامت ۴;خدا تعالى پر ايمان ۱، ۹;قرآن كريم پر ايمان ۱;قيامت پر ايمان ۷، ۹;ملائكہ پر ايمان ۷، ۹

قرآن : صدر اسلام ميں قرآن كريم ۵;قرآن كريم كا

تدريجى نزول ۶;قرآن كريم كى تاريخ ۵;قرآن كريم كى جمع آورى ۵;قرآن كريم كى كتابت ۵

قيامت: قيامت كو جھٹلانا ۱۰

كفار: كفار كى گمراہى ۸

كفر: آسمانى كتب كے بارے ميں كفر ۸;اللہ تعالى كے بارے ميں كفر ۸; انبياءعليه‌السلام كے بارے ميں كفر ۸;قيامت كے بارے ميں كفر ۸;كفر كے اثرات ۸;كفر كے موارد ۱۰;ملائكہ كے بارے ميں كفر ۸

گمراہي: گمراہى كے مراتب ۱۱

مومنين: مومنين كى ذمہ دارى ۲، ۴

ہدايت: ہدايت كے اركان ۹

۱۱۷

آیت ۱۳۷

( إِنَّ الَّذِينَ آمَنُواْ ثُمَّ كَفَرُواْ ثُمَّ آمَنُواْ ثُمَّ كَفَرُواْ ثُمَّ ازْدَادُواْ كُفْراً لَّمْ يَكُنِ اللّهُ لِيَغْفِرَ لَهُمْ وَلاَ لِيَهْدِيَهُمْ سَبِيلاً ) .

جو لوگ ايمان لائے او رپھر كفر اختيار كرليا پھر ايمان لے آئے اور پھر كافر ہو گئے او رپھر كفر ميں شديد و مزيد ہوگئے تو خدا ہرگز انہيں معاف نہيں كرسكتا او رنہ سيد ھے راستے كى ہدايت دے سكتا ہے _

۱_ جو لوگ متعدد بار مرتد ہوں اور اپنے كفر ميں اضافہ كريں انہيں بخشنا اور ہدايت كرنا خدا كى سنتوں ميں سے نہيں ہے_ان الذين امنوا ثم كفروا ثم امنوا لم يكن الله ليغفر لهم

۲_ بار بار ايمان اور كفر كا اظہار كركے اپنے موقف ميں تبديلى لانا اہل كتاب كى طرف سے مسلمانوں كے عقائد كمزور كرنے كى سازش تھي_ان الذين امنوا ثم كفروا ثم امنوا ثم كفروا و لا ليهديهم سبيلاً

اس آيت كے شان نزول ميں آيا ہے كہ بعض اہل كتاب مسلمانوں كے سامنے ايمان لانے كا اظہار كرتے اور پھر ان ميں شبہ ايجاد كرنے كيلئے دوبارہ كافر ہوجاتے اور اس كى وجہ يہ بتاتے كہ اسلام صحيح اور برحق دين نہيں ہے_ يوں وہ

مسلمانوں كے اذہان ميں شك و ترديد كا بيج بونے كى كوشش كرتے_

۳_ ان يہوديوں نے جو حضرت عيسيعليه‌السلام كا انكار كركے كافر ہوگئے تھے، حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا انكار كركے اپنے كفر ميں اضافہ كيا_لم يكن الله ليغفر لهم و لا ليهديهم سبيلاً شان نزول ميں آيا ہے كہ آيت شريفہ كے مد نظر يہودى ہيں جو حضرت موسيعليه‌السلام پر ايمان لائے اور پھر بچھڑے كى پوجا كركے دائرہ كفر ميں چلے گئے اور جب حضرت موسيعليه‌السلام كوہ طور سے واپس لوٹے تو دوبارہ مومن ہوگئے، پھر حضرت عيسيعليه‌السلام كا انكار كركے كفر كے مرتكب ہوئے، اور پھرحضرت رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا انكار كركے انہوں نے اپنے كفر ميں اضافہ كيا_

۱۱۸

۴_ كفر كے كئي مراتب و درجات ہيں _ثم ازدادوا كفراً

۵_ بار بار مرتد ہونا اور كفر پر بضد رہنا ابدى شقاوت اور ہدايت الہى سے محروميت كا باعث بنتا ہے_

ان الذين امنوا ثم كفروا لم يكن الله ليغفر لهم و لا ليهديهم سبيلاً

۶_ بخشش و مغفرت كا نظام اور ہدايت الہى مختلف سنن و قوانين كے تحت ہے_

ان الذين لم يكن الله ليغفر لهم و لا ليهديهم سبيلاً

۷_ بار بار مرتد ہونے كا نتيجہ حيرت و سرگردانى ہے_ان الذين امنوا ثم كفروا ...لم يكن الله ليغفر لهم و لا ليهديهم سبيلاً

۸_ خداوند متعال كى جانب سے گناہوں كى بخشش اور مغفرت انسان كيلئے ہدايت پانے كى راہ ہموار كرتى ہے_

لم يكن الله ليغفر لهم و لا ليهديهم سبيلاً جملہ ''لم يكن اللہ ليغفر'' كو ''لا ليھديھم'' پر مقدم كرنا مذكورہ بالا مطلب كى طرف اشارہ ہوسكتا ہے_

۹_ انسانوں كى ہدايت اور مغفرت، ارادہ الہى پر موقوف ہے_لم يكن الله ليغفر لهم و لا ليهديهم سبيلاً

۱۰_ شراب خوري، زنا اور زكواة كى عدم ادائيگى جيسے افعال كو گناہ سمجھتے ہوئے انجام دينا كفر ہے_

ان الذين آمنوا ثم كفروا ابوبصير معصومعليه‌السلام سے روايت كرتے ہيں كہ''ان الذى امنوا ثم كفروا ثم امنوا ثم كفروا ثم ازدادوا كفرا' ' كى تلاوت كے بعد امامعليه‌السلام نے فرمايا:من زعم ان الخمر حرام ثم شربها و من زعم ان الزنا حرام ثم زنى و من زعم ان الزكاة حق ولم يؤدها يعنى اس سے مراد وہ شخص ہے جو شراب خورى اور زنا كو حرام سمجھتا ہو ليكن اس كے باوجود ان كا مرتكب ہو، اسى طرح جو زكوة كى ادائيگى كا معتقد ہو ليكن ادا نہ كرے_(۱)

آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم : آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو جھٹلانا ۳

ارتداد: ارتداد كے اثرات ۵، ۷

اللہ تعالى:

____________________

۱) تفسير عياشى ج۱ ص ۲۸۱ ح ۲۸۸: نور الثقلين ج۱ ص ۵۶۳ ح ۶۲۳_

۱۱۹

اللہ تعالى كا ارادہ ۹; اللہ تعالى كى سنتيں ۱; اللہ تعالى كى مغفرت۸، ۹;اللہ تعالى كى مغفرت كا نظام ۶; اللہ تعالى كى ہدايت سے محروميت ۵;اللہ تعالى كى ہدايت كا نظام ۶

اہل كتاب : اہل كتاب اور مسلمان۲;اہل كتاب كا كفر ۲;اہل كتاب كى سازش ۲

بخشش: بخشش كا سرچشمہ ۹;بخشش كے اثرات ۸

تحير و سرگرداني: تحير و سرگردانى كے عوامل _۷

جزا كا نظام: ۶

روايت: ۱۰

زكو ة: زكوة كى ادائيگى سے اجتناب ۱۰

زنا: زنا كا گناہ ۱۰

شراب: شراب پينے كا گناہ ۱۰

شقاوت: شقاوت كا پيش خيمہ۵

عقيدہ: عقيدہ كمزوركرنے كا طريقہ ۲

علم: علم كے اثرات ۱۰

عيسيعليه‌السلام : حضرت عيسيعليه‌السلام كو جھٹلانا ۳

كفر: كفر پر بضد رہنا ۵;كفر كے اثرات ۵;كفر كے مراتب ۴;كفر كے موارد ۱۰

گناہ: گناہ كى بخشش ۸

مرتد: مرتد كى بخشش ۱;مرتد كى ہدايت ۱

نفسياتى جنگ: ۲

ہدايت: ہدايت كا پيش خيمہ ۸;ہدايت كا سرچشمہ ۹

يہود: يہود كا ارتداد ۳;يہود كا كفر ۳

۱۲۰