تفسير راہنما جلد ۴

 تفسير راہنما0%

 تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 897

 تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 897
مشاہدے: 144328
ڈاؤنلوڈ: 3226


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 897 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 144328 / ڈاؤنلوڈ: 3226
سائز سائز سائز
 تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 4

مؤلف:
اردو

آیت ۱۳۸

( بَشِّرِ الْمُنَافِقِينَ بِأَنَّ لَهُمْ عَذَاباً أَلِيماً )

آپ ان منافقين كو دردناك عذاب كى بشارت دے ديں _

۱_ خداوند عالم كا دردناك عذاب منافقوں كے انتظار ميں ہے_بشر المنافقين بان لهم عذاباً اليماً

۲_ ايمان كى راہ ميں ڈگمگانے والے انسان منافق ہيں _ان الذين آمنوا ثم كفروا ثم آمنوا ثم كفروا بشر المنافقين

بظاہر منافقين سے مراد وہى لوگ ہيں جن كى وضاحت گذشتہ آيت ميں بيان ہوئي_

۳_ خداوند متعال كى جانب سے منافقين كا تمسخر اور استہزا_بشر المنافقين بان لهم عذاباً اليماً

عذاب كى خبر ديتے ہوئے بشارت كا كلمہ استعمال كرنے كا مقصد ان كا تمسخر اڑانا ہے_

۴_ انسان كا مغفرت اور ہدايت الہى سے محروم رہنا ، اس كيلئے دردناك عذاب ميں مبتلا ہونے كا موجب بنتا ہے_

لم يكن الله ليغفر لهم و لا ليهديهم ...بشر المنافقين بان لهم عذاباً اليماً بظاہر منافقين سے مراد وہى لوگ ہيں جن كى گذشتہ آيت ميں توصيف بيان كى گئي ہے من جملہ توصيف ميں سے يہ ہے كہ وہ ہدايت و مغفرت سے محروم ہوتے ہيں _

۵_ ارتداد اور كفر كى زيادتى دردناك عذاب ميں مبتلا ہونے كا باعث بنتى ہے_آمنوا ثم كفروا ثم ازدادوا بشر المنافقين بان لهم عذاباً اليماً

ارتداد: ارتداد كے اثرات ۵

اللہ تعالى: اللہ تعالى كا عذاب ۱; اللہ تعالى كى جانب سے تمسخر اڑانا ۳;اللہ تعالى كى مغفرت سے محروميت ۴;اللہ تعالى كى ہدايت سے محروميت ۴

عذاب: عذاب كے مراتب ۱، ۴، ۵;عذاب كے موجبات ۴، ۵

۱۲۱

عقيدہ: عقيدہ ميں تزلزل ۲

كفر: كفر كے اثرات ۵;كفر ميں اضافہ ۵

منافقين: ۲ منافقين كا استہزا ۳;منافقين كا عذاب ۱

آیت ۱۳۹

( الَّذِينَ يَتَّخِذُونَ الْكَافِرِينَ أَوْلِيَاء مِن دُونِ الْمُؤْمِنِينَ أَيَبْتَغُونَ عِندَهُمُ الْعِزَّةَ فَإِنَّ العِزَّةَ لِلّهِ جَمِيعاً )

جو لوگ مومنين كو چھوڑ كر كفار كو اپنا ولى او رسرپرست بنا تے ہيں _ كيا يہ ان كے پاس عزت تلاش كرر ہے ہيں جب كہ سارى عزت صرف الله كے لئے ہے_

۱_ كفار كى سرپرستى اور دوستى قبول كرنے كى صورت ميں ايمان كے دعويدار، منافقين كے زمرے ميں شمار ہونگے_

بشر المنافقين بان لهم عذاباً اليماً_ الذين يتخذون الكافرين اولياء ''اوليائ''، ''ولي'' كى جمع ہے اور اس كا معنى دوست يا سرپرست ہوسكتا ہے واضح ر ہے كہ مذكورہ بالا مطلب ميں ''الذين'' كو منافقين كيلئے صفت كے طور پر اخذ كيا گيا ہے_

۲_ اہل ايمان سے قطع تعلق اور ان كى ولايت و سرپرستى قبول نہ كرنے كى صورت ميں ايمان كے دعويدار،منافقوں كے زمرے ميں آتے ہيں _بشر المنافقين الذين يتخذون الكافرين اولياء من دون المؤمنين

۳_ كفار كى دوستى اور سرپرستى قبول كرنا دردناك عذاب كا موجب بنتا ہے_بشر المنافقين بان لهم عذابا اليماً_ الذين يتخذون الكافرين اولياء

۴_ كفار كى ولايت و سرپرستى قبول كرنا ناجائز ہے_الذين يتخذون الكافرين اولياء من دون المؤمنين مذكورہ بالا مطلب ميں ولى كو سرپرست كے معنى

۱۲۲

ميں ليا گيا ہے_

۵_ كفار كے ساتھ دوستى كى پينگ بڑھانا حرام ہے_الذين يتخذون الكافرين اولياء من دون المؤمنين

مذكورہ بالا مطلب ميں ولى كو دوستى اور مودت كے معنى ميں ليا گيا ہے_

۶_ مومنين ايك دوسرے كے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم كرنے كے ذمہ دار ہيں _الذين يتخذون الكافرين اولياء من دون المؤمنين

۷_ منافقين ;كفار كى ولايت قبول كركے اور ان سے دوستى كى پينگ بڑھا كر عزت اور شان و شوكت حاصل كرنا چاہتے تھے_الذين يتخذون الكافرين اولياء ايبتغون عندهم العزة

۸_ تمام عزتيں صرف خدا وند عالم كيلئے ہيں _فان العزة لله جميعاً

۹_ كفار كى ولايت قبول كرنا كبھى بھى عزت و سربلندى كا موجب نہيں بن سكتا_ايبتغون عندهم العزة فان العزة لله جميعاً

۱۰_ خداوند متعال نے اپنى عزت كے پرتو ميں لوگوں كو عزت اور ناقابل شكست قدرت تك رسائي حاصل كرنے كى دعوت دى ہے_ايبتغون عندهم العزة فان العزة لله جميعاً

۱۱_ خدا كى عزت اور قدرت مطلقہ پر اعتقاد كفار كى موہوم عزت و قدرت كى طرف مائل ہونے كى راہ ميں ركاوٹ بنتا ہے_ايبتغون عندهم العزة فان العزة لله جميعاً

۱۲_ سياسى منافقت، عقيدتى منافقت كى علامت ہے، اور اسى سے پھوٹتى ہے يعنى سياسى منافقت كا سرچشمہ عقيدتى نفاق ہے_ايبتغون عندهم العزة فان العزة لله جميعاً

۱۳_ غيروں سے سياسى وابستگى اور بين الاقوامى سطح پر عدم استقلال كا سبب ، منافقت ہے_ايبتغون عندهم العزة

۱۴_ مومنين ، عزت الہى سے بہرہ مند ہيں _ايبتغون عندهم العزة فان العزة لله جميعاً

اگر مومنين عزت الہى سے بہرہ مند نہ ہوں تو پھر ان سے دوستى ممنوع ہونى چاہيئے كيونكہ كفار سے دوستى نہ كرنے كا معيار يہ بيان كيا گيا ہے كہ ان كے درميان عزت كا فقدان ہے_

۱۲۳

۱۵_ عزت كا حصول صرف اللہ تعالى سے محبت اور اس كى ولايت قبول كرنے ميں منحصر ہے_

ايبتغون عندهم العزة فان العزة لله جميعاً يہ حقيقت بيان كرنے كے بعد كہ منافقين عزت كى خاطر كفار سے دوستى كرتے ہيں ، خدا وند عالم فرماتا ہے كہ تمام عزت خدا كيلئے ہے يعنى اگر عزت چاہتے ہو تو ولايت خدا قبول كرو اور اسى سے محبت و مودت كے پيمان باندھو_

احكام: ۴، ۵

استقلال: استقلال كے موانع ۱۳

اغيار : اغيار سے وابستگى كے عوامل ۱۳

اللہ تعالى: اللہ تعالى سے مختص امور ۸;اللہ تعالى كى دعوت ۱۰; اللہ تعالى كى عزت ۸، ۱۰، ۱۱، ۱۴;اللہ تعالى كى قدرت ۱۱;اللہ تعالى كى محبت كے اثرات ۱۵;اللہ تعالى كى ولايت كے اثرات ۱۵

ايمان: ايمان كے اثرات ۱۱

بين الاقوامى تعلقات: ۱۳

رجحان: ناپسنديدہ رجحان كے موانع ۱۱

سياسى نظام: ۴ عذاب:

عذاب كے مراتب ۳;عذاب كے موجبات۳

عزت: عزت كى اہميت ۱۰;عزت كے عوامل ۱۵; عزت كے موانع ۹

عقيدہ: عقيدہ ميں منافقت ۱۲

قدرت: قدرت كى اہميت ۱۰

كفار: كفار سے دوستي۱، ۷;كفار سے دوستى كى حرمت ۵; كفار سے دوستى كے اثرات ۳;كفار كى قدرت ۱۱;كفار كى ولايت ۴، ۷;كفار كى ولايت كى مذمت ۹;كفار كى ولايت كے اثرات ۱، ۳

محرمات: ۴، ۵ معاشرتى نظام : ۴،۶

منافقت: سياسى منافقت ۱۲;منافقت كے اثرات ۱۳ منافقين: ۱، ۲

۱۲۴

منافقين اور عزت ۷; منافقين اور كفار ۷; منافقين كے اہداف۷

مؤمنين: مؤمنين سے دوستى ۲، ۶;مؤمنين كى ذمہ دارى ۶; مومنين كى عزت ۱۴; مومنين كى ولايت ۲ مؤمنين كى ولايت رد كرنا ۲; مومنين كے فضائل ۱۴

آیت ۱۴۰

( وَقَدْ نَزَّلَ عَلَيْكُمْ فِي الْكِتَابِ أَنْ إِذَا سَمِعْتُمْ آيَاتِ اللّهِ يُكَفَرُ بِهَا وَيُسْتَهْزَأُ بِهَا فَلاَ تَقْعُدُواْ مَعَهُمْ حَتَّى يَخُوضُواْ فِي حَدِيثٍ غَيْرِهِ إِنَّكُمْ إِذاً مِّثْلُهُمْ إِنَّ اللّهَ جَامِعُ الْمُنَافِقِينَ وَالْكَافِرِينَ فِي جَهَنَّمَ جَمِيعاً )

او راس نے كتا ب ميں يہ بات نازل كردى ہے كہ جب آيات الہى كے بارے ميں يہ سنو كہ ان كا انكار او راستہزا ئہو رہا ہے تو خبردار ان كے ساتھ ہرگزنہ بيٹھنا جب تك وہ دوسرى باتوں ميں مصروف نہ ہو جائيں ورنہ تم انہيں كے مثل ہو جاؤ گے خدا كفار او رمنافقين سب كو جہنم مين ايك ساتھ اكٹھا كر نے والا ہے _

۱_ ايسى محافل ميں شركت كرنا حرام ہے جن ميں آيات الہى كا تمسخر اڑايا جائے اور انكار كيا جائے_

و قد نزل عليكم فى الكتاب فلا تقعدوا معهم حتى يخوضوا فى حديث غيره

۲_ ايسى محفلوں ميں بيٹھنا حرام ہے جن ميں آيات الہى كا مذاق اڑايا اور انكار كيا جائے_ يہ حكم پہلے بھى قرآن كريم ميں بيان ہوا ہے_و قد نزل عليكم فى الكتاب ان اذا سمعتم و يستهزا بها فلا تقعدوا معهم

۳_ صدر اسلام كے بعض مسلمان كفار سے دوستى اور ان كى ولايت قبول كرتے تھے حالانكہ خدا نے اس سے منع كيا تھا يہاں تك كہ ان كے ساتھ بيٹھنے سے بھى منع كيا تھا_الذين يتخذون الكافرين اولياء يكفر بها و يستهزء بها فلا تقعدوا معهم

۱۲۵

۴_ محافل گناہ ميں شركت حرام اور انہيں ترك كرنا واجب ہے_اذا سمعتم آيات الله يكفر بها و يستهزاء بها فلا تقعدوا معهم

۵_ قرآن كريم عہد پيغمبراكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ميں كتابى صورت ميں تھا_و قد نزل عليكم فى الكتاب

۶_ آيات الہى كا مذاق اڑانے والے ، كافر ہيں _اذا سمعتم آيات الله يكفر بها و يستهزء بها

بظاہر''يستهزء بها'' كا جملہ ''يكفر بھا''كيلئے توضيح و تفسير ہے اور'' غيرہ'' ميں مفرد ضميركا ان دو جملوں كى طرف لوٹنا اس بات پر دلالت كررہا ہے كہ استہزا اور كفر ايك ہى چيز ہيں _

۷_ آيات الہى كا احترام اور تقدس تمام سماجى تعلقات اور روابط پر فوقيت ركھتا ہے_ان اذا سمعتم آيات الله يكفر بها و يستهزء بها فلا تقعدوا معهم

۸_ مقدسات اور آيات الہى كى توہين كے مقابلے ميں مومن كى خاموشى اور چشم پوشى اسے كفار اور منافقين كى صف ميں لا كھڑا كرتى ہے_فلا تقعدوا معهم انكم اذا مثلهم ان الله جامع المنافقين والكافرين فى جهنم

۹_ يہود اور مشركين آيات الہى كا تمسخر اڑاتے جبكہ منافقين ان كى محفلوں ميں شركت كرتے تھے_

اذا سمعتم آيات الله يكفر بها و يستهزء بها فلا تقعدوا معهم ابن عباس اس آيت كے شان نزول ميں فرماتے ہيں كہ منافقين يہوديوں كى جانب سے منعقد كى جانے والى ان محافل ميں شركت كرتے تھے جن ميں قرآن كا تمسخر اڑايا جاتا تھا اور سدى كا كہنا ہے: جب مشركين مسلمانوں كے ساتھ كسى محفل ميں يكجا بيٹھتے تو قرآن كريم كا تمسخر اڑاتے اور رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو دشنام ديتے تھے_(۱)

۱۰_ اگر كفار آيات الہى كا تمسخر نہ اڑائيں اور ان كا انكار نہ كريں تو اس صورت ميں ان كے ساتھ ميل جول ركھنا اور اٹھنا بيٹھنا جائز ہے_فلا تقعدوا معهم حتى يخوضوا فى حديث غيره

جملہ''حتى يخوضوا ...'' كا مفہوم يہ بيان كررہا ہے كہ كفار كے ساتھ مذكورہ شرط كے ساتھ ميل جول ركھنا جائز ہے_

۱۱_ آيات الہى كا تمسخر اڑانے اور ان كا انكار كرنے والوں كے ساتھ منفى مقابلہ كرنا لازمى ہے_

____________________

۱)مجمع البيان مذكورہ آيت كے ذيل ميں ; الدرالمنثور ج ۲، ص ۲۳۵_

۱۲۶

ان اذا سمعتم آيات الله يكفر بها و يستهزء بها فلا تقعدوا معهم حتي

۱۲_ ايسى محفلوں ميں جہاں آيات الہى كا انكار كيا جاتا اور تمسخر اڑايا جاتاہو شركت كرنے والے انہى تمسخر اڑانے والے كفار كى مانند ہيں _يكفر بها فلا تقعدوا معهم حتى يخوضوا فى حديث غيره انكم اذا مثلهم

۱۳_ محافل گناہ ميں شركت كرنے كا گناہ بھى انہيں منعقد كرنے كے گناہ كى مانند ہے_

فلا تقعدوا معهم حتى يخوضوا فى حديث غيره انكم اذا مثلهم

۱۴_ خداوند عالم تمام منافقين اور كفار كو جہنم ميں اكٹھا كريگا_ان الله جامع المنافقين والكافرين فى جهنم جميعاً

۱۵_ جہنم تمام منافقين اور كفار كا ٹھكانہ اور اكٹھا ہونے كى جگہ ہے_ان الله جامع المنافقين والكافرين فى جهنم جميعاً

۱۶_ كفار و منافقين ،گناہ و كفركى محافل ميں شريك ہونے والوں اور آيات الہى كا تمسخر اڑائي جانے والى محافل ميں شركت كرنے والوں كا انجام ايك جيسا ہوگا_انكم اذا مثلهم ان الله جامع المنافقين جميعاً

۱۷_ آيات الہى كے انكار اور تمسخر اڑانے كيلئے منعقد كى جانے والى محافل ميں شركت كرنے والا مسلمان منافق ہے_

فلا تقعدوا معهم حتى يخوضوا فى حديث غيره انكم اذا مثلهم جميعاً تمسخر اڑانے والوں كے ساتھ اٹھنے بيٹھنے كو حرام قرار دينے كے بعد جملہ ''ان اللہ ...'' ذكر كرنا اس بات پر دلالت كرتا ہے كہ منافقين سے مراد وہ مسلمان ہيں جو ايسى محافل ميں شركت كرتے ہيں _

۱۸_ حرام باتوں كى طرف دھيان دينا اور غضب خداوند متعال كا موجب بننے والى چيزوں كا سننا حرام ہے_

و قد نزل عليكم فى الكتاب ان اذا سمعتم آيات الله يكفر بها امام صادقعليه‌السلام فرماتے ہيں :و فرض على السمع ان يتنزه عن الاستماع الى ما حرم الله والاصغاء الى ما اسخط الله عزوجل فقال فى ذلك: و قد نزل عليكم فى الكتاب ان اذا سمعتم آيات الله يكفر بها و يستهزا بها فلا تقعدوا

۱۲۷

معهم (۱) يعنى قوت سماعت كيلئے واجب ہے كہ ايسى چيزيں سننے سے اجتناب كرے جنہيں خدا نے حرام قرار ديا ہے اور ايسى چيزوں كى طرف كان لگانے سے بچے جو خدا كے غضب كا باعث ہيں _ چنانچہ اس بارے ميں خداوند متعال كا ارشاد ہےان اذا سمعتم آيات الله يكفر بها و يستهزء بها فلا تقعدوا معهم

۱۹_ حق كا انكار اور تكذيب كرنے والوں اور حق پرستوں كى بدخوئي كرنے والوں كے ساتھ اٹھنے بيٹھنے سے اجتناب لازمى ہے_اذا سمعتم آيات الله يكفر بها و يستهزا بها حضرت امام رضاعليه‌السلام مذكورہ آيت شريفہ كے بارے ميں فرماتے ہيں :اذا سمعت الرجل يجحد الحق و يكذب به و يقع فى اهله فقم من عنده و لا تقاعده (۲) يعنى جب تم كسى شخص كو حق كا انكار اور اسكى تكذيب كرتے ہوئے سنو تو پھر وہاں مت بيٹھو بلكہ فورا ًاس محفل سے اٹھ جاؤ_

آيات خدا: آيات خدا كا تقدس ۷;آيات خدا كا تمسخر اڑانا ۱، ۲، ۶، ۹، ۱۰، ۱۱، ۱۲، ۱۶، ۱۷;آيات خدا كو جھٹلانا ۱

احكام: ۱، ۲، ۴، ۱۰، ۸

اغيار : اغيار سے رابطہ ۱۰

اللہ تعالى: اللہ تعالى كے افعال ۱۴ ;اللہ تعالى كے غضب كا موجب بننے والى چيزيں ۱۸ ;اللہ تعالى كے نواہي۳

اہم اور مہم: ۷

تمسخر اڑانے والے: تمسخر اڑانے والوں كا كفر ۶; تمسخر اڑانے والوں كے ساتھ مبارزت ۱۱

حق: حق كو جھٹلانا _۱۹

روايت: ۱۸، ۱۹

قرآن كريم : صدر اسلام ميں قرآن كريم ۵;قرآن كريم كى تاريخ ۵;قرآن كريم كى جمع آورى ۵

كفار:۶ كفار جہنم ميں ۱۴، ۱۵;كفار سے دوستى ۳;كفار سے مبارزت۱۱;كفار سے مشابہت ۸; كفار سے ميل

____________________

۱) كافى ج۲ ص ۳۵ ح۱; نور الثقلين ج۱ ص ۵۶۴، ح۶۲۵_

۲) تفسير عياشى ج۱ ص ۲۸۱ ح۲۹۰; نور الثقلين ج۱ ص ۵۶۴ ح ۶۲۷_

۱۲۸

جول ۱۰; كفار كا ا نجام ۱۶; كفار كى سزا ۱۴ ;كفار كى ولايت ۳كفار كے ساتھ ا ٹھنا بيٹھنا ۳، ۱۰، ۱۲

كفر: آيات الہى كے بارے ميں كفر ۲

گفتگو : حرام گفتگو سننا ۱۸

گناہ: گناہ كا ارتكاب ۱۳ ;محفل گناہ۱، ۴، ۱۲; محفل گناہ ميں شركت ۱۳، ۱۶، ۱۷;

مبارزت : مبارزت كى اقسام ۱۱ ;منفى مبارزت ۱۱

محرمات ۱، ۲، ۴، ۱۸

محفل: حراممحفل ۱

مسلمان: صدر اسلام كے مسلمان ۳;مسلمان اور كفار ۳

مشركين: مشركين كى جانب سے تمسخر اڑانا ۹

معاشر تى تعلقات:۷

مقدسات: مقدسات كى توہين ۸

منافقين: ۱۷ منافقين اور مشركين ۹; منافقين اور يہود ۹; منافقين جہنم ميں ۱۴، ۱۵;منافقين سے مشابہت ۸; منافقين كاانجام ۱۶; منافقين كى سزا ۱۴

منكرين حق: منكرين حق كے ساتھ اٹھنا بيٹھنا ۱۹

ہم نشينى : حرام ہم نشينى ۱، ۲، ۴;ناپسنديدہ ہم نشينى ۱۹

يہود: يہود كى جانب سے تمسخر اڑانا ۹

۱۲۹

آیت ۱۴۱

( الَّذِينَ يَتَرَبَّصُونَ بِكُمْ فَإِن كَانَ لَكُمْ فَتْحٌ مِّنَ اللّهِ قَالُواْ أَلَمْ نَكُن مَّعَكُمْ وَإِن كَانَ لِلْكَافِرِينَ نَصِيبٌ قَالُواْ أَلَمْ نَسْتَحْوِذْ عَلَيْكُمْ وَنَمْنَعْكُم مِّنَ الْمُؤْمِنِينَ فَاللّهُ يَحْكُمُ بَيْنَكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَن يَجْعَلَ اللّهُ لِلْكَافِرِينَ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ سَبِيلاً )

يہ منافقين تمہارے حالات كا انتظار كرتے رہتے ہيں كہ تمہيں خدا كى طرف سے فتح نصيب ہو تو كہيں گے كيا ہم تمہارے ساتھ نہيں تھے اور اگر كفار كو كوئي حصہ مل جائے گا تو ان سے كہيں گے كہ كيا ہم تم پر غالب نہيں آگئے تھے او رتمہيں مومنين سے بچا نہيں ليا تھا تو اب خدا ہى قيامت كے دن تمہارے درميان فيصلہ كرے گا او رخدا كفار كے لئے صاحبان ايمان كے خلاف كوئي راہ نہيں دے سكتا _

۱_ مسلمانوں كى فتح كے وقت منافقين اپنے آپ كو ان كا مددگار اور كفار كے غلبہ كى صورت ميں ان كا طرفدار ظاہر كرتے اور اپنے آپ كو ان كى كاميابى كى وجہ قرار ديتے تھے_الذين يتربصون بكم قالوا الم نستحوذ عليكم

''الذين يتربصون''، ''الذين يتخذون'' كيلئے بدل ہے اور منافقين كى خصوصيات كى وضاحت كررہا ہے_

۲_ موقع كى تلاش ميں رہنا، طمع و لالچ ركھنا اہل نفاق كى منجملہ خصوصيات ميں سے ہے_الذين يتربصون بكم فان كان لكم فتح من الله و نمنعكم من المؤمنين

۳_ منافقين ،دنيا تك رسائي اور ذاتى مفادات حاصل كرنے كيلئے دوستى بڑھاتے اور معاشرتى تعلقات استوار كرتے ہيں _الذين يتربصون بكم الم نستحوذ عليكم

۱۳۰

۴_ منافقين صرف ذاتى مفادات كے حصول اور مال غنيمت ميں حصہ دار بننے كيلئے جنگ ميں شركت كرتے ہيں _

الذين يتربصون بكم فان كان لكم فتح من الله و نمنعكم من المؤمنين بظاہر جملہ ''الم نكن معكم'' سے مراد جہاد ميں شركت اور جنگ ميں مسلمانوں كى ہمراہى ہے_

۵_ مسلمانوں كيلئے منافقين كى مكاريوں اور چالبازيوں كے مقابلے ميں ہوشيار رہنا لازمى ہے_

الذين يتربصون بكم فان كان لكم فتح من الله و نمنعكم من المؤمنين منافقين كى حقيقت فاش كرنے اور ان كى خصوصيات سے پردہ اٹھانے كا مقصد مؤمنين كو ان كے حيلوں اور مكاريوں سے آگاہ كرنا ہے_

۶_ جنگ ميں مسلمانوں كى كاميابى خداوند عالم كى جانب سے ہے اور يہ ان كيلئے الہى عطيہ ہے_

فان كان لكم فتح من الله بظاہر ''من اللہ'' كى قيد توضيحى ہے يعنى جب بھى مسلمان فتحياب ہوں تو يہ فتح خداوند متعال كى جانب سے ہے_

۷_ مؤمنين كا جنگ ميں غلبہ، حقيقى فتح اور كاميابى ہے جبكہ كفار كى كاميابياں محدود اور جلد گذر جانے والا فائدہ ہے_

فان كان لكم فتح من الله و ان كان للكافرين نصيب خداوند متعال نے مومنين كے غلبہ كو فتح اور كاميابى قرار ديا ہے جبكہ كفار كے غلبہ كيلئے كلمہ ''نصيب'' استعمال كيا ہے تا كہ اس مطلب كى طرف اشارہ كرے كہ كفار كا غلبہ فتح اور كاميابى نہيں بلكہ محدود اور جلد گذر جانے والا فائدہ ہے_

۸_ منافقين ، اسلام اور مؤمنين سے غدارى كرنے والے جبكہ كفار كيلئے بہترين خدمت گذار ہيں _

قالوا الم نستحوذ عليكم و نمنعكم من المؤمنين ''استحواذ'' كا معنى غلبہ اور تسلط ہے اور سياق آيت كو مد نظر ركھتے ہوئے جملہ ''و ان كان للكافرين الم نستحوذ'' سے مراد يہ ہے كہ كفار كى كاميابى كے بعد منافقين ان سے كہتے كہ جنگ كے دوران ہميں تم پر تسلط حاصل تھا ليكن ہم نے تمہيں قتل نہيں كيا_اس اساس پر جملہ ''نمنعكم من المؤمنين'' كا معنى يہ ہوگا كہ ہم اہل ايمان اور تمہارے درميان حائل ہوگئے تھے اور تمہيں ان كے ہاتھ نہيں لگنے ديا اور يوں تمہيں كاميابى حاصل ہوئي_

۹_ منافقين ہميشہ اسلام كے پھيلاؤ اور دين كى جانب لوگوں كے مائل ہونے كى راہ ميں حائل ر ہے

۱۳۱

ہيں _قالوا الم نستحوذ عليكم و نمنعكم من المؤمنين جملہ''نمنعكم من المؤمنين'' كا معنى يہ ہوسكتا ہے كہ منافقين كفار كى كاميابى كے بعد دعوي كرتے تھے كہ وہ اہل كفر كو اسلام اور ايمان كى طرف مائل ہونے سے روكتے تھے_ قابل توجہ نكتہ يہ ہے كہ اس مبنا كے مطابق ''الم نستحوذ'' ميں غلبہ سے مراد تفضل اور احسان كا غلبہ ہے يعنى ہم نے تم پر احسان كيا ہے_

۱۰_ منافقين ، مؤمنين كى كاميابى كى راہ ميں ركاوٹ ہيں _قالوا الم نستحوذ عليكم و نمنعكم من المؤمنين

''نمنعكم من المؤمنين'' كا معنى يہ ہے كہ ہم نے مؤمنين كے مقابلے ميں تمہارى جان و مال كى حفاظت كى ہے اور انہيں تم پر غلبہ نہيں پانے ديا_

۱۱_ خداوندعالم قيامت كے دن مؤمنين اور منافقين كے درميان فيصلہ كرےگا_الذين يتربصون بكم ...فالله يحكم بينكم يوم القيامة

۱۲_ خداوند متعال نے مؤمنين پر كفار كے معمولى سے غلبہ كى بھى تشريع نہيں كى اور اس پر قطعاً راضى نہيں ہے_

و لن يجعل الله للكافرين على المؤمنين سبيلاً چونكہ كلمہ''سبيل'' نكرہ ہے اور نفى كے بعد استعمال ہوا ہے لہذا عموم پر دلالت كرتا ہے يعنى خداوند متعال نے كفار كيلئے معمولى سے غلبہ كى راہ بھى قرار نہيں دي_

۱۳_ كفار كى ولايت و حكومت قبول كرنا حرام ہے_و لن يجعل الله للكافرين على المؤمنين سبيلاً

اس بناپر كہ جب جملہ ''لن يجعل الله ...'' جملہ خبريہ نہ ہو بلكہ انشائيہ ہو يعنى مؤمنين كفار كا غلبہ قبول نہ كريں _

۱۴_ ايسا ہر قسم كا (سياسي، فوجي، اقتصادى اور ثقافتي) معاہدہ ناجائز اور باطل ہے جو كفار كے غلبے كا باعث بنے_

و لن يجعل الله للكافرين على المؤمنين سبيلاً

۱۵_ بالآخر مؤمنين ہى كفار پر كاميابى حاصل كريں گے_و لن يجعل الله للكافرين علي المومنين سبيلاً

اس بناپر جب جملہ''لن يجعل الله'' جملہ انشائيہ نہيں بلكہ خبريہ ہو اور چونكہ يہ جملہ كفار كا غلبہ

۱۳۲

فرض كرنے كے بعد ذكر ہوا ہے(و ان كان للكافرين نصيب ) لہذا اس كا مطلب يہ ہے كہ آخرى اور ہميشہ كى كاميابى مسلمانوں كو نصيب ہوگى اگر چہ ممكن ہے كہ كسى مختصر دور ميں كفار كو غلبہ حاصل ہو_

۱۶_ ايمان كے لوازم كى مراعات كرنے كى صورت ميں مؤمنين كبھى بھى كفار كے زير تسلط نہيں آسكتے_

و لن يجعل الله للكافرين على المؤمنين سبيلاً آيہ مجيدہ ميں خطاب (بينكم ) سے غائب (المومنين)كى طرف التفات ،ممكن ہے اس مطلب كى طرف اشارہ ہوكہ اگر مسلمان ايمان كے لوازم كى مراعات كريں اور حقيقى مؤمن بنيں تو كفار كبھى بھى ان پر تسلط حاصل نہيں كر سكتے_

۱۷_ قيامت كے دن كفار كو مسلمانوں پر كسى قسم كا غلبہ يا ان كے خلاف كوئي حجت حاصل نہيں ہوگي_

فالله يحكم بينكم يوم القيامة و لن يجعل الله للكافرين على المؤمنين سبيلاً بعض مفسرين نے ''فاللہ يحكم بينكم يوم القيامة'' كو قرينہ قرار ديتے ہوئے كہا ہے كہ مؤمنين پر كفار كے كسى بھى قسم كے غلبے كى نفى روز قيامت كے ساتھ مربوط ہے_

۱۸_ خداوند متعال نے كفار كو انبياءعليه‌السلام اور مؤمنين پر كسى بھى قسم كا فكرى اور منطقى غلبہ عطا نہيں كيا_

و لن يجعل الله للكافرين على المؤمنين سبيلاً حضرت امام رضاعليه‌السلام مذكورہ آيت كى وضاحت كرتے ہوئے فرماتے ہيں :لن يجعل الله لكافر على مومن حجة لن يجعل الله لهم على انبيائه عليه‌السلام سبيلاً من طريق الحجة يعنى خدا نے كسى بھى كافر كو مومن پر حجت عطا نہيں كي_ خدا نے كفار كو اپنے انبياءعليه‌السلام پر حجت كے ذريعہ كسى بھى قسم كاتسلط عطا نہيں كيا_(۱)

احكام: ۱۲، ۱۳، ۱۴

اسلام: اسلام كے پھيلاؤ ميں موانع ۹;اسلام كے ساتھ خيانت ۸

اللہ تعالى: اللہ تعالى كى قضاوت ۱۱;اللہ تعالى كے عطيے۶

____________________

۱) عيون اخبار الرضاعليه‌السلام ج ۲ص ۲۰۲ ح ۵ب ۴۶; نور الثقلين ج ۱ ص ۵۶۴ ح ۶۳۰_

۱۳۳

ايمان: ايمان كے اثرات ۱۶

بين الاقوامى تعلقات :۱۲

جنگ: جنگ ميں كاميابى ۶، ۷: غنيمت جنگى ۴

خائنين: ۸

دين: دين كى طرف مائل ہونے كے موانع ۹

روايت: ۱۸

زيركى : زيركى كى اہميت ۵

سياسى نظام: ۱۲، ۱۳، ۱۴

قيامت: قيامت ميں قضاوت ۱۱

كاميابي: كاميابى كا سرچشمہ ۶

كفار: حكومت كفار كى حرمت ۱۳ ;قيامت ميں كفار ۱۷; كفار اور مؤمنين ۱۸; كفار كا غلبہ ۱۲، ۱۴، ۱۶، ۱۸; كفار كى شكست ۱۵;كفار كى كاميابى ۷;كفار كے ساتھ معاہدہ ۱۴; ولايت كفار كى حرمت ۱۳

كفار كے پيروكار:۱

محرمات: ۱۳، ۱۴

مسلمان: مسلمان اور منافقين ۵

معاشرتى تعلقات: ۳

معاہدے: اقتصادى معاہدے ۱۴ ;ثقافتى معاہدے ۱۴;سياسى معاہدے ۱۴ ;فوجى معاہدے ۱۴

منافقين: جنگ ميں منافقين كے اہداف ۴; قيامت ميں منافقين ۱۱; منافقين اور كفار ۱، ۸; منافقين اور مسلمان۱; منافقين كا برتاؤ ۱ ;منافقين كا طرز عمل ۱، ۳، ۴ ; منافقين كا مكر ۵;منافقين كا موقع كى تلاش ميں رہنا ۲; منافقين كا نقش۹، ۱۰;منافقين كى خيانت ۸;منافقين كى دوستى ۳; منافقين كى سازش ۵;منافقين كى صفات ۲;منافقين كى طمع ۲;

۱۳۴

منافقين كى منفعت طلبى ۳، ۴

موقع كى تلاش ميں رہنے والے لوگ: ۲

مؤمنين: قيامت ميں مؤمنين ۱۱; مومنين اور كفار ۱۵، ۱۶ ; مؤمنين كى كاميابى ۶، ۷، ۱۵;مؤمنين كى كاميابى كے موانع ۱۰; مؤمنين كے ساتھ خيانت ۸

آیت ۱۴۲

( إِنَّ الْمُنَافِقِينَ يُخَادِعُونَ اللّهَ وَهُوَ خَادِعُهُمْ وَإِذَا قَامُواْ إِلَى الصَّلاَةِ قَامُواْ كُسَالَى يُرَآؤُونَ النَّاسَ وَلاَ يَذْكُرُونَ اللّهَ إِلاَّ قَلِيلاً )

منافقين خدا كودھو كہ دينا چاہتے ہيں او رخدا ان كو دھو كہ ميں ركھنے والا ہے او ريہ نماز كے لئے اٹھتے بھى ہيں تو سستى كے ساتھ _ لوگوں كو دكھا نے كے لئے عمل كرتے ہيں او رالله كو بہت كم ياد كرتے ہيں _

۱_ منافقين ہميشہ خدا كو دھوكہ اور فريب دينے كے در پے رہتے ہيں _ان المنافقين يخادعون الله

''يخادعون'' فعل مضارع ہے جو منافقين كے حيلہ بازيوں پرباقى اور بضد رہنے پر دلالت كرتا ہے_

۲_ منافقين ،حيلہ بازوں اور دھوكہ بازوں كا گروہ ہے_ان المنافقين يخادعون الله

۳_ مكار منافقين خود مكر خدا كے دام ميں گرفتار ہوجاتے ہيں _و هو خادعهم

۴_ منافقين كو دھوكے اور مكر كى مہلت دينا اور كھلا چھوڑنا، اللہ تعالى كا ان كے ساتھ ايك حيلہ و مكر ہے _

ان المنافقين يخادعون الله و هو خادعهم ''و ھو خادعھم'' جملہ حاليہ ہے يعنى وہى منافقين كا مكرو فريب ہى اللہ تعالى كا ان كے خلاف مكر ہے بايں معنى كے خداوند متعال نے انہيں مہلت دى اور اپنے حال پر چھوڑ ديا ہے تاكہ وہ گناہوں كى دلدل ميں غرق ہوجائيں _

۵_ مومنين كے ساتھ مكر كرنا ، خدا وند عالم كے ساتھ مكر

۱۳۵

كرنا ہے_ان المنافقين يخادعون الله و هو خادعهم گزشتہ آيت كے پيش نظر كہ جس ميں مؤمنين كے خلاف منافقين كا مكر بيان كيا گيا ہے گويا اسى حيلہ كو ايك خاص توجہ كے ساتھ خدا كے ساتھ حيلہ قرار ديا گيا ہے_

۶_ منافقين كے مكر و حيلے كے مقابلے ميں خداوند متعال مؤمنين كا پشت پناہ اور حامى ہے_

ان المنافقين يخادعون الله و هو خادعهم اس بناپر جب خداوند متعال كے ساتھ مكر سے مراد مؤمنين كے ساتھ مكر كرنا ہو_

۷_ خداوندعالم خود، غدار منافقين كو ان كے مكر و فريب كى سزا ديتا ہے_ان المنافقين يخادعون الله و هو خادعهم

اس احتمال كى بناپر كہ خداوند متعال كا مكر وہى سزا اور عذاب خداوندمتعال ہو_

۸_ دشمنوں كے مكر و حيلے كے مقابلے ميں مكر و فريب (مقابلہ بالمثل) سے كام لينا جائز ہے_ان المنافقين يخادعون الله و هو خادعهم

۹_ نماز اور اس كے مقدمات كى انجام دہى ميں سستى دكھانا اور پر نشاط اور ہشاش بشاش نہ ہونا منافقين كى صفات ميں سے ہے_و اذا قاموا الى الصلاة قاموا كسالي ''كسالي'' ''كسلان'' كى جمع ہے اور كسلان اس كو كہا جاتا ہے جو سستي، اكراہ، بغير نشاط اور بے رغبتى كے ساتھ كوئي كام انجام دے_ جملہ ''قاموا الى الصلوة'' يعنى نماز كيلئے قيام، يہ مقدمات نماز كو بھى شامل ہے_

۱۰_ ميل و رغبت اور نشاط كے ساتھ نماز قائم كرنا اور اس كى ادائيگى كے دوران كسالت اور سستى سے اجتناب ضرورى ہے_و اذا قاموا الى الصلاة قاموا كسالي

۱۱_ نماز اور عبادت ميں ريا كاري، منافقين كى صفات ميں سے اور منافقت كى علامت ہے_

و اذا قاموا الى الصلاة قاموا كسالى يراء ون الناس

۱۲_ عبادت ميں اخلاص لازمى اور رياكارى سے اجتناب ضرورى ہے_و اذا قاموا الى الصلاة قاموا كسالى يراء ون الناس

۱۳_ نماز اور عبادت ميں رياكارى اللہ تعالى كے ساتھ دھوكہ ہے_ان المنافقين يخادعون الله قاموا كسالى يراء ون الناس و لا يذكرون الله

۱۳۶

اس بناپر جب''اذا قاموا الي الصلاة ...'' ''يخادعون اللہ'' كيلئے بيان ہو_

۱۴_ خدا سے غافل ہونا اور اسے كم ياد كرنا منافقين كى صفات ميں سے ہے_و لا يذكرون الله الا قليلاً

۱۵_ خدا كا كثرت سے ذكر اور اس كى ياد لازمى ہے_و لا يذكرون الله الا قليلاً

۱۶_ خدا كى ياد اور اس كى طرف توجہ كا بہترين وسيلہ نماز ہے_اذا قاموا الى الصلاة و لا يذكرون الله

۱۷_ مكار منافقين كو سزا دينا خداوندمتعال كا ان كے خلاف ايك حيلہ ہے_ان المنافقين يخادعون الله و هو خادعهم امام رضا عليہ السلام نے آيت شريفہ ميں مذكور مكر خدا كے بارے ميں پوچھے گئے سوال كے جواب ميں فرمايا:ان الله تعالى لا يخادع و لكنه تعالى يجازيهم جزاء الخديعة .. يعنى خداوند متعال مكر نہيں كرتا ليكن انہيں ان كے مكر كى سزا ديتا ہے_(۱)

۱۸_ دوسروں كے سامنے خدا كو ياد كرنا اور خلوت ميں اسے ترك كرنا بہت كم ياد كے زمرے ميں آتا ہے نيز يہ بے وقعت اور نفاق كى علامت ہے_و لا يذكرون الله الا قليلاً امير المومنين حضرت علىعليه‌السلام فرماتے ہيں :ان المنافقين كانوا يذكرون الله علانية و لا يذكرونه فى السر، فقال الله عزوجل ''يراء ون الناس و لا يذكرون الله الا قليلا ً''(۲) يعنى منافقين اعلانية طور پر تو خدا كا ذكر كرتے ہيں ليكن تنہائي اور خلوت ميں بالكل ذكر خدا نہيں كرتے_ چنانچہ خداوند متعال نے فرمايا كہ ''لوگوں كے سامنے ريا كارى كرتے ہيں اور خدا كو بہت كم ياد كرتے ہيں _

۱۹_ رياكارى كى وجہ سے احكام خداوندى پر عمل كرنا، اللہ تعالى سے دھوكہ اور نفاق كى علامت ہے_

ان المنافقين يخادعون الله و هو خادعهم رسول گرامى اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے خداوند عالم كو دھوكہ دينے كى كيفيت كے بارے ميں پوچھے گئے سوال كے جواب ميں فرمايا:يعمل بما امر الله ثم يريد به غيره (۳) يعنى جو دوسروں كو دكھاوے كيلئے احكام خداوندى پر عمل كرے

____________________

۱_ توحيد صدوق، ص ۱۶۳ ح۱ ب ۲۱; نور الثقلين ج۱ ص ۵۶۵ ح ۶۳۲_

۲_ كافي، ج ۲ ص ۵۰۱ ح ۲; نور الثقلين ج۱ ص ۵۶۶ ح۶۳۷_

۳_ عقاب الاعمال ص ۳۰۳ ح۱ ،عقاب الريائ; تفسير عياشى ج ۱ ص ۲۸۳ ح ۲۹۵ _

۱۳۷

اللہ تعالى: اللہ تعالى كا حيلہ ۳، ۴، ۱۷ ;اللہ تعالى كى حمايت ۶; اللہ تعالى كى سزائيں ۷;اللہ تعالى كى مہلت ۴;اللہ تعالى كے ساتھ مكر ۱، ۵، ۱۳، ۱۹

دشمن: دشمنوں كا مكر ۸

ذكر: آشكارا ذكر ۱۸; بے وقعت ذكر ۱۸; خدا كا ذكر ۱۴، ۱۵، ۱۸; خدا كے ذكر كے موجبات ۱۶

روايت: ۱۷، ۱۸، ۱۹

رياكاري: رياكارى سے اجتناب ۱۲ ;رياكارى كے اثرات ۱۹

سزا: مكر كے ذريعہ سزا ۱۷

عبادت: عبادت كے آداب ۱۲;عبادت ميں اخلاص ۱۲; عبادت ميں رياكارى ۱۱، ۱۳

غفلت: خدا سے غفلت ۱۴

مقابلہ بالمثل: ۸

مكر: جائز مكر ۸

منافقت: منافقت كى نشانياں ۱۱، ۱۸، ۱۹

منافقين: منافقين سے سلوك كى روش ۱ ;منافقين كا مكر ۱، ۲، ۳، ۴، ۶، ۷، ۱۷ ;منافقين كو مہلت ۴ منافقين كى سزا ۷، ۱۷ ; منافقين كى صفات ۹، ۱۱، ۱۴; منافقين كے ساتھ مكر ۳، ۷

مؤمنين: مؤمنين كى حمايت ۶; مؤمنين كے ساتھ مكر ۵

نماز: نماز كے آداب ۱۰; نماز كے اثرات ۱۶;نماز ميں رياكارى ۱۱، ۱۳; نماز ميں سستى ۹، ۱۰; نماز ميں نشاط ۹، ۱۰

۱۳۸

آیت ۱۴۳

( مُّذَبْذَبِينَ بَيْنَ ذَلِكَ لاَ إِلَى هَـؤُلاء وَلاَ إِلَى هَـؤُلاء وَمَن يُضْلِلِ اللّهُ فَلَن تَجِدَ لَهُ سَبِيلاً )

يہ كفر و اسلام كے درميان حيران و سرگردان ہيں نہ ان كى طرف ہيں اور نہ ان كى طرف او رجس كو خدا گمراہى ميں چھوڑ دے اس كے لئے آپ كوكوئي راستہ نہ ملے گا _

۱_ منافقين، كفر اور ايمان كے درميان متحيرو سرگرداں رہتے ہيں _مذبذبين بين ذلك لا الى هولاء و لا الى هولاء

''ذلك'' ايمان و كفر كى طرف اشارہ ہے_ ''مذبذب'' ايسى معلق شے كو كہا جاتا ہے جو ہميشہ ادھر اُ دھر حركت كرتى ر ہے اور كبھى بھى ايك جگہ نہ ٹھہرے_

۲_ منافقين نہ تو مؤمنين كى صف ميں شمار ہوتے ہيں اور نہ كفار كے زمرے ميں آتے ہيں _لا الى هولاء و لا الى هولاء

۳_ نفاق، مختلف موقف اختيار كرنے ميں انسان كو سرگرداں كرديتا ہے اور اس سے زندگى كى صحيح راہ و روش اپنا نے كى قدرت سلب كر ليتا ہے_مذبذبين بين ذلك لا الى هولاء و لا الى هولاء و من يضلل الله فلن تجد له سبيلاً

۴_ جسے خداوندعالم گمراہى ميں چھوڑدے اسے كوئي بھى يہاں تك كہ پيغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم بھى راہ ہدايت نہيں دكھا سكتے_

و من يضلل الله فلن تجد له سبيلاً قرينہ ''اضلال'' كى بناپر بظاہر ''سبيل'' سے مراد راہ ہدايت ہے_

۵_ تمام قدرتيں اور عوامل اللہ تعالى كے ارادے اور مشيت كے تحت ہيں _و من يضلل الله فلن تجد له سبيلاً

۶_ كفر اور ايمان كے درميان متحير و سرگرداں رہنا گمراہى ہے_مذبذبين و من يضلل الله فلن تجد له سبيلاً

۷_ منافقين كا متحير و سرگرداں رہنا ،ان كے برے كردار

۱۳۹

(مكرو فريب و ...) كى سزا ہے_مذبذبين بين ذلك ...فلن تجد له سبيلاً چونكہ خدا كا كسى كو گمراہى ميں چھوڑنا اس كى سزا كے طور پر ہے اور سزا كسى ناروا عمل كى وجہ سے دى جاتى ہے لہذا اس سے معلوم ہوتا ہے كہ منافقين كى گمراہي، من جملہ ان كا سرگرداں رہنا، خدا كى جانب سے ان كيلئے سزا ہے اور يہ سزا انہيں ان كے ناروا اعمال (مكرو فريب ،نماز ميں سستى و ...) كى بدولت دى گئي ہے_

۸_ يہ خداوند متعال كا قانون اور سنت ہے كہ منافقين گمراہى كا شكار اور حقيقى ہدايت و ايمان سے محروم رہيں _

مذبذبين بين ذلك و من يضلل الله فلن تجد له سبيلاً

۹_ ہر انسان كى ضلالت اور گمراہى خود اس كے اپنے عمل كا نتيجہ ہے نيز يہ خداوند عالم كے قانون اور سنت كى اساس پر استوار ہے_مذبذبين بين ذالك و من يضلل الله فلن تجد له سبيلا

۱۰_ كفار كى دوستى اور سرپرستى قبول كرنا، جنگ ميں غداري، خدا كو دھوكہ، عبادت ميں سستى و بے رغبتي، رياكارى اور خدا كو كم ياد كرنا; گمراہى اور ہميشہ كيلئے ہدايت الہى سے محروم ہوجانے كا سبب بنتے ہيں _

و من يضلل الله فلن تجد له سبيلاً ''من يضلل'' كے مورد نظر مصاديق ميں وہ لوگ بھى شامل ہيں كہ جن كى خصلتيں گذشتہ آيات (۱۳۸ سے ۱۴۳ تك) ميں بيان كى گئي ہيں _

۱۱_ منافقين كو راہ ہدايت طے كرنے سے محروم ركھنا خداوند عالم كا حيلہ اور ان كيلئے سزا ہے_

و من يضلل الله فلن تجد له سبيلاً ممكن ہے كہ جملہ ''و من يضلل اللہ'' منافقين كے ساتھ خداوند عالم كے مكر كا بيان ہو_

۱۲_ عبادت ميں پر نشاط ہونا، اخلاص، خدا كا كثرت سے ذكر اور ايمان ميں ثابت قدم رہنا ہدايت الہى كا ايك جلوہ ہے_و اذا قاموا الى الصلاة و من يضلل الله فلن تجد له سبيلاً

۱۳_ ديندارى (ايمان) كا دكھاوااور كفر و دين كى تكذيب كو پنہاں ركھنا منافقين كى صفات ميں سے ہےں _

مذبذبين بين ذلك امام رضاعليه‌السلام مذكورہ آيت كى وضاحت ميں فرماتے ہيں :يظهرون الايمان و يسرون الكفر و التكذيب لعنهم الله (۱) يعنى وہ

____________________

۱) تفسير عياشي، ج ۱، ص ۲۸۲، ح ۲۹۴، نور الثقلين، ج ۱، ص ۵۶۵، ح ۶۳۱_

۱۴۰