تفسير راہنما جلد ۴

 تفسير راہنما0%

 تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 897

 تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 897
مشاہدے: 146840
ڈاؤنلوڈ: 3391


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 897 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 146840 / ڈاؤنلوڈ: 3391
سائز سائز سائز
 تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 4

مؤلف:
اردو

۹_ ايمان اور كفر كے نفع و نقصان كى بازگشت خدا نہيں بلكہ خود انسان كى طرف ہے_

فامنوا خيراً لكم و ان تكفروا فان لله ما فى السموات والارض ''خيراً لكم'' اور جملہ ''فان للہ ...'' كے قرينہ كى بناپر ''ان تكفروا'' كا جواب شرط يہ ہوسكتا كہ ''يكن شراً لكم و لا يضر اللہ شيئاً''_

۱۰_ صرف خداوند متعال اس كائنات كا مالك اور فرمانروا ہے_فان لله ما فى السموات والارض

''ما فى السموات ...'' جہان ہستى كيلئے كنايہ ہے_

۱۱_ انسان سعادت و شقاوت كى راہ انتخاب كرنے ميں آزاد ہے_فامنوا خيرا لكم و ان تكفروا فان لله ما فى السموات والارض

۱۲_خداوند متعال نے آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى رسالت كا انكار كرنے والے كفار كو خبردار كيا ہے_

و ان تكفروا فان لله ما فى السموات والارض جملہ ''فان للہ ...'' جو ہستى پر خداوند متعال كى سلطنت كو بيان كررہا ہے ہوسكتا ہے كہ رسالت پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا انكار كرنے والوں كو خبردار كرنے كيلئے ذكر كيا گيا ہو_

۱۳_ آسمان متعدد ہيں _فان لله ما فى السموات والارض

۱۴_ خداوند ہميشہ عليم( دانا ) اور حكيم( حكمت كے تحت فعل انجام دينے )والا ہے_و كان الله عليما حكيماً

۱۵_ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى بعثت اور قرآن كريم كے نزول كا سرچشمہ خدا وندمتعال كا علم اور حكمت ہے_

يا ايها الناس قد جائكم الرسول بالحق من ربكم و كان الله عليماً حكيماً

۱۶_ ايمان و كفر كے انتخاب ميں انسانوں كے خود مختار ہونے كا سرچشمہ خدا وند عالم كا علم و حكمت ہے_

فامنوا خيراً لكم و ان تكفروا و كان الله عليماً حكيماً آيت شريفہ كے ذيل ميں خداوند عالم كے علم و حكمت كى ياد دہانى اس بات كى طرف اشارہ ہے كہ آيت ميں مذكور تمام معارف، منجملہ انسان كا اختيار عالمانہ اور حكيمانہ ہے_

۱۷_ كمال اور علم كى بلند و بالا قدر و منزلت حكمت كے ساتھ آميختہ ہونے ميں مضمر ہے_

و كان الله عليماً حكيماً

۱۸_ مالكيت كى قدر و قيمت اور اس كا ثمر بخش ہونا علم و

۲۲۱

حكمت پر موقوف ہے_فان لله ما فى السموات والارض و كان الله عليماً حكيماً

خدا وند عالم كى مطلقہ مالكيت كا ذكر كرنے كے بعد اس كے علم و حكمت كى ياد دہانى مذكورہ بالا مطلب كى طرف اشارہ ہوسكتا ہے_

۱۹_ خداوند متعال لوگوں كے ايمان اور كفر سے آگاہ ہے_فامنوا خيراً لكم و ان تكفروا و كان الله عليماً حكيماً

۲۰_ رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ان لوگوں كى ولايت كا اعلان كرتے ہيں جن كى ولايت كا خداوند متعال نے حكم ديا ہے_

قد جاء كم الرسول بالحق من ربكم حضرت امام محمدباقرعليه‌السلام آيت شريفہ ميں مذكور ''بالحق''كى وضاحت كرتے ہوئے فرماتے ہيں : بولاية من امر اللہ تعالى بولايتہ(۱) اس سے مراد اس كى ولايت ہے جس كى ولايت كا خدا نے حكم ديا ہے_

آسمان: آسمانوں كا متعدد ہونا ۱۳

آسمانى كتب: آسمانى كتب كا كردار ۶

آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم : آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا نقش ۲۰;آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى بعثت ۲، ۵،۱۵;آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى تعليمات كى حقانيت ۱; آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى رسالت كا جہانى ہونا۳; آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى نبوت ۱

اسماء و صفات: حكيم ۱۴;عليم ۱۴

اللہ تعالى: اللہ تعالى سے مختص امور ۱۰، ۱۶;اللہ تعالى كا خبردار كرنا ۱۲; اللہ تعالى كا علم ۱۵، ۱۶، ۱۹;اللہ تعالى كى بے نيازى ۹;اللہ تعالى كى حكمت ۱۵، اللہ تعالى كى ربوبيت ۵;اللہ تعالى كى مالكيت ۱۰

انبياءعليه‌السلام : بعثت انبياءعليه‌السلام كا فلسفہ ۶

انسان: انسان كا اختيار ۱۱، ۱۶;انسان كا ايمان ۱۹; انسان كا كفر ۱۹;انسان كى تربيت ۶;انسان كى خير طلبى ۸;انسان كى كمال طلبى ۸;انسان كى ہدايت ۶

اہل كتاب: اہل كتاب اورآنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ۲

____________________

۱) مجمع البيان ج۳ ص ۲۲۱، آيت كے ذيل ميں تفسير برھان ج۱ ص ۴۲۸ ح ۴_

۲۲۲

ايمان: آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر ايمان ۷; ايمان كا اختيار ۱۶; اايمان كا متعلق ۷;ايمان كے اثرات ۷، ۹; قرآن كريم پر ايمان ۷

حكمت: حكمت كا كردار ۱۸;حكمت كى قدر و منزلت ۱۷

دين: دين كا فلسفہ ۶

روايت: ۲۰

سعادت: سعادت كا انتخاب ۱۱;سعادت كے عوامل ۷

شقاوت: شقاوت كا انتخاب ۱۱

عالم آفرينش: عالم آفرينش كا مالك ۱۰

علم: علم اور حكمت ۱۷;علم كا كردار ۱۸;علم كى قدر و منزلت ۱۷

قدر و قيمت: قدر و قيمت كا معيار ۱۸

قرآن كريم : قرآن كريم كا نزول۵،۱۵;قرآن كريم كى حقانيت ۴

كفار: كفار كو خبردار كرنا۱۲

كفر: آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے بارے ميں كفر ۱۲;كفر كا اختيار ۱۶ ; كفر كا نقصان ۹

مالكيت: مالكيت كى قدر و قيمت ۱۸

ولايت: ولايت كى اہميت ۲۰

۲۲۳

آیت ۱۷۱

( يَا أَهْلَ الْكِتَابِ لاَ تَغْلُواْ فِي دِينِكُمْ وَلاَ تَقُولُواْ عَلَى اللّهِ إِلاَّ الْحَقِّ إِنَّمَا الْمَسِيحُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ رَسُولُ اللّهِ وَكَلِمَتُهُ أَلْقَاهَا إِلَى مَرْيَمَ وَرُوحٌ مِّنْهُ فَآمِنُواْ بِاللّهِ وَرُسُلِهِ وَلاَ تَقُولُواْ ثَلاَثَةٌ انتَهُواْ خَيْراً لَّكُمْ إِنَّمَا اللّهُ إِلَـهٌ وَاحِدٌ سُبْحَانَهُ أَن يَكُونَ لَهُ وَلَدٌ لَّهُ مَا فِي السَّمَاوَات وَمَا فِي الأَرْضِ وَكَفَى بِاللّهِ وَكِيلاً )

اے اہل كتاب اپنے دين ميں حدسے تجاوز نہ كرو او رخدا كے بارے ميں حق كے علاوہ كچھ نہ كہو _ مسيح عيسي بن مريم صرف الله كے رسول او راس كا كلمہ ہيں جسے مريم كى طرف القا ئكيا گيا ہے او روہ اس كى طرف سے ايك روح ہيں لہذا خدا او رمرسلين پر ايمان لے آؤ او رخبردار تين كانام بھى نہ لو _اس سے باز آجاؤ كہ اسى ميں بھلائي ہے _ الله فقط خدائے واحد ہے او روہ اس بات سے منزہ ہے كہ اس كا كوئي بيٹا ہو ،زمين و آسمان ميں جو كچھ بھى ہے سب اسى كا ہے او روہ كفالت و وكالت كے لئے كافى ہے _

۱_ خداوند متعال نے اہل كتاب كو اپنے دين ميں غلو كرنے سے منع كيا ہے_يا اهل الكتاب لا تغلوا فى دينكم

''غلو'' تجاوز كے معنى ميں ہے اور دين ميں غلو كا معنى ان حدود اور معارف و تعليمات سے باہر نكل جانا ہے جو آسمانى كتب ميں بيان ہوئے ہيں يا

۲۲۴

انبياء خداعليه‌السلام نے ان كى تعليم دى ہے_

۲_ قرآن كريم نے اہل كتاب كو خداوند متعال كے بارے ميں باطل گفتگو كرنے سے منع كيا ہے_

يا اهل الكتاب لا تقولوا علي الله الا الحق

۳_ يہود و نصاري دين ميں غلو اور بيہودہ باتوں كے مرتكب ہوتے تھے_يا اهل الكتاب لا تغلوا فى دينكم

سياق آيت كى روشنى ميں معلوم ہوتا ہے كہ يہ صرف غلو سے روكنے كيلئے حفظ ما تقدم كے طور پر منع نہيں كيا گيا بلكہ غلو اور تجاوز واقع ہوچكا تھا_

۴_ دين ميں غلو كرنا حرام اور مذہبى جذبات كو كنٹرول كرنا لازمى ہے_يا اهل الكتاب لا تغلوا فى دينكم

۵_ اديان الہى كے پيروكار ہر وقت دين ميں غلو اور بيہودہ گوئي كے خطرے سے دوچار رہتے ہيں _

يا اهل الكتاب لا تغلوا فى دينكم

۶_ خداوند عالم كے بارے ميں ہر قسم كى ناحق بات سے اجتناب لازمى ہے_و لا تقولوا على الله الا الحق

۷_ عقائد اور گفتار ميں حق كو محور قرار دينا لازمى ہے_و لا تقولوا علي الله الا الحق

۸_ حضرت عيسيعليه‌السلام ، حضرت مريمعليه‌السلام كے بيٹے اور خداوند عالم كے رسول ہيں _انما المسيح عيسى ابن مريم رسول الله

۹_ عيسائي حضرت عيسيعليه‌السلام كے بارے ميں غلو پر مبنى عقيدہ ركھتے ہيں _يا اهل الكتاب لا تغلوا فى دينكم انما المسيح عيسي ابن مريم

۱۰_ مسيح حضرت عيسيعليه‌السلام كا لقب اور عيسي ان كا نام ہے_انما المسيح عيسي ابن مريم

عام طور پر اسم كى ''ابن'' كے ذريعے توصيف كى جاتى ہے_ بنابريں ''عيسي'' ان كا نام اور نتيجةً ''مسيح'' ان كا لقب ہوگا_

۱۱_ خدا وند عالم كى بارگاہ ميں حضرت مريمعليه‌السلام بہت زيادہ عظمت كى مالك ہيں _انما المسيح عيسي ابن مريم رسول الله و كلمته القها الى مريم

۱۲_ حضرت عيسيعليه‌السلام كى خلقت ايك خارق العادت خلقت اور بغير باپ كے ہوئي ہے_

انما المسيح عيسي ابن مريم رسول الله و كلمته القها الى مريم

۲۲۵

حضرت عيسيعليه‌السلام كو ان كى والدہ حضرت مريمعليه‌السلام كى طرف نسبت دينا اس بات پر دلالت كرتا ہے كہ وہ بغير باپ كے پيدا ہوئے ہيں _

۱۳_ خداوند عالم كا ارادہ كائنات كے تكوينى قوانين پر حاكم ہے_انما المسيح عيسي ابن مريم رسول الله و كلمته القها الى مريم و روح منه

۱۴_ حضرت عيسيعليه‌السلام خدا يا اس كے بيٹے نہيں بلكہ مخلوق و مملوك خدا ہيں _

انما المسيح عيسي ابن مريم رسول الله و كلمته بعض كا عقيدہ ہے كہ ''كلمة اللہ'' سے مراد وہى كلمہ ''كن'' ہے كہ جس كے ذريعے خداوند عالم مخلوقات كو خلق كرتا ہے اور اسى كلمہ كے ذريعے اس نے حضرت عيسيعليه‌السلام كو پيدا كيا ہے_

۱۵_ حضرت عيسيعليه‌السلام انسانوں كى ہدايت اور ان كى بيدارى كا كام سرانجام دينے والے ہيں _

انما المسيح رسول الله و كلمته القها الى مريم و روح منه كہا جاتا ہے كہ خدا وند عالم نے حضرت عيسيعليه‌السلام كو اس لئے اپنا كلمہ قرار ديا ہے كيونكہ ان كا كلام لوگوں كى ہدايت كا سبب بنتا ہے اور انہيں روح قرار دينے كى وجہ يہ ہے كہ وہ انسانوں كى معنوى اور مادى حيات كا باعث ہيں _

۱۶_ حضرت عيسيعليه‌السلام خدا وند عالم كى جانب سے بھيجى گئي روح ہيں _انما المسيح عيسي ابن مريم رسول الله و روح منه

۱۷_ حضرت عيسيعليه‌السلام نفخہ الہى ہيں جسے حضرت مريمعليه‌السلام ميں پھونكا گيا_

انما المسيح عيسي ابن مريم رسول الله و كلمته القها الى مريم و روح منه كلمہ ''روح'' ''كلمتہ'' پر عطف ہے اور عطف كے مطابق، ''روح منہ'' كى جملہ ''القھا الى مريم'' سے توصيف كى جا سكتى ہے: يعنى '' و روح منہ القھا الي مريم'' _ اس صورت ميں جيسا كہ بعض مفسرين نے كہا ہے، ''روح'' كا معني نفخہ ہوگا_

۱۸_ حضرت مريمعليه‌السلام كا دامن يہوديوں كى طرف سے لگائي گئي ناروا تہمتوں سے پاك تھا_

انما المسيح عيسي ابن مريم رسول الله و كلمته القها الى مريم و روح منه جملات ''انما المسيح روح منہ'' حضرت عيسيعليه‌السلام كے بارے ميں غلو آميز عقيدہ كو رد كرنے كے علاوہ ان تہمتوں كے ناروا ہونے كى طرف بھى اشارہ ہوسكتا ہے جو يہوديوں كى جانب

۲۲۶

سے حضرت مريمعليه‌السلام پر لگائي گئيں _

۱۹_ حضرت عيسيعليه‌السلام خداوند متعال كى بارگاہ ميں عظمت اور قدر و منزلت كے مالك ہيں _

انما المسيح عيسي ابن مريم رسول الله و كلمته القها الي مريم چونكہ خداوند متعال نے حضرت عيسيعليه‌السلام كو مسيح (مبارك) كا لقب ديا اور انہيں اپنا كلمہ اور روح قرار ديا ہے لہذا اس سے ان كى خدا كے ہاں عظمت اور قدر و منزلت كا پتہ چلتا ہے_

۲۰_ حضرت عيسيعليه‌السلام كى غير معمولى شخصيت عيسائيوں كى طرف سے ان كے بارے ميں غلو اور بيہودہ گوئي كا سبب بني_يا اهل الكتاب لا تغلوا فى دينكم انما المسيح عيسي ابن مريم رسول الله

۲۱_ اہل كتاب كو خدا وند عالم اور انبياءعليه‌السلام پر ايمان لانے كا حكم ديا گيا ہے اورتين خداؤں كى پرستش (تثليث) جيسے عقيدے سے روكا گيا ہے_يا اهل الكتاب فامنوا بالله و رسله و لا تقولوا ثلاثة

۲۲_ تمام انبياءعليه‌السلام پر ايمان لانا لازمى ہے_فامنوا بالله و رسله

۲۳_ تثليث كے معتقد عيسائيوں نے دين ميں غلو كيا ہے_يا اهل الكتاب لا تغلوا فى دينكم و لا تقولوا ثلاثة

۲۴_ تثليث كا عقيدہ خداوند عالم كے بارے ميں ناحق عقيدہ ہے_

و لا تقولوا على الله الا الحق و لا تقولوا ثلاثة جملہ ''و لا تقولوا ثلاثة'' خدا وندعالم كے بارے ميں ناحق عقيدہ كا مورد نظر مصداق ہوسكتا ہے_

۲۵_ انبياءعليه‌السلام پر ايمان، عقيدہ تثليث كے ساتھ ہم آہنگ نہيں ہے_يا اهل الكتاب فامنوا بالله و رسله و لاتقولوا ثلاثة جملہ ''و لا تقولوا ثلاثة'' جملہ ''امنوا باللہ و رسلہ'' كيلئے وضاحت و بيان ہے_

۲۶_ عيسائيوں كى خير و سعادت; تثليث اورتين كى پوجا سے اجتناب پر موقوف ہے_

يا اهل الكتاب و لا تقولوا ثلاثة انتهوا خيراً لكم مذكورہ بالا مطلب ميں كلمہ ''خيرا'' كو فعل محذوف ''يكن'' كى خبر كے طور پر اخذ كيا گيا ہے اور پورا جملہ يوں بنتا ہے كہ:''انتهوا ان تنتهوا يكن خيراً لكم'' _

۲۲۷

۲۷_ شرك سے اجتناب انسان كى خير و سعادت كا سرچشمہ ہے_و لا تقولوا ثلاثة انتهوا خيراً لكم

۲۸_ يگانہ پرستى كا فائدہ خود انسان كو پہنچتا ہے_و لا تقولوا ثلاثة انتهوا خيراً لكم

كلمہ ''لكم'' اس بات كى طرف اشارہ ہے كہ توحيد كى طرف رجحان كا فائدہ خدا وند عالم يا اس كے انبياءعليه‌السلام كو نہيں بلكہ خود انسان كو پہنچتا ہے_

۲۹_ صرف اللہ تعالى خدائے واحد اور انسانوں كا حقيقى معبود ہے_انما الله اله واحد

۳۰_ تثليث كا عقيدہ، خداوند عالم اور اس كى يگانگت (توحيد) كے عقيدے كے ساتھ ہم آہنگ نہيں ہے_

فامنوا بالله و رسله و لا تقولوا ثلاثة انما الله اله واحد

۳۱_ خداوند عالم كى يگانگى پر يقين اور اس كا اقرار خدا كے بارے ميں برحق عقيدہ اور صحيح نظريہ ہے_

لا تقولوا على الله الا الحق انما الله اله واحد

۳۲_ تثليث كا عقيدہ شرك ہے_و لا تقولوا ثلاثة انما الله اله واحد

۳۳_ عيسائي حضرت عيسيعليه‌السلام كو خدا وند متعال كا بيٹا سمجھتے ہيں _يا اهل الكتاب انما المسيح عيسي ابن مريم رسول الله و كلمته القها الى مريم و روح منه فامنوا بالله و رسله و لا تقولوا ثلاثة انتهوا خيراً لكم

۳۴_ خداوند متعال كے صاحب اولاد ہونے كا عقيدہ سراسر باطل و ناحق اور اس كى ہتك حرمت ہے_

لا تقولوا على الله الا الحق سبحانه ان يكون له ولد

۳۵_ آسمان متعدد ہيں _له ما فى السماوات

۳۶_ ہستى كائنات پر خدا كى مطلق مالكيت اس بات پر دلالت كرتى ہے كہ اس كا كوئي بيٹا نہيں _

سبحانه ان يكون له ولد له ما فى السماوات و ما فى الارض جملہ ''لہ ما فى السماوت ...'' جملہ ''سبحانہ ان يكون لہ ولد'' كيلئے دليل و برہان ہے يعنى حضرت عيسيعليه‌السلام سميت ہر وہ چيز جو غير اللہ كے زمرے ميں آتى ہے خدا كى مملوك و عبد

۲۲۸

ہے اور جو تمام ہستى كائنات كا مالك ہو ا سے اولاد كى ضرورت نہيں ہے_

۳۷_ صرف خداوند متعال تمام ہستى كائنات كا مالك و فرمانروا ہے_له ما فى السماوات و ما فى الارض

۳۸_ خداوند متعال كى ذات اس جہاں كى وكالت، سرپرستى اور تدبير كيلئے كافى ہے_و كفي بالله وكيلاً وكيل اس كو كہا جاتا ہے جو كوئي كام اپنے ذمہ لے اور اس كى تدبير كرے اور چونكہ جہان ہستى كى بات ہورہى تھى لہذا وكيل سے مراد جہان ہستى كا سرپرست اور تدبير كرنے والا ہے_

۳۹_ ہستى كائنات كى تدبير كيلئے خداوند متعال كا كافى ہونا اس كى وحدانيت اور شريك و فرزند سے پاك و منزہ ہونے پر دلالت كرتا ہے_انما الله اله واحد سبحانه ان يكون له ولد كفى بالله وكيلاً جملہ ''كفي ...'' گذشتہ مطالب پر ايك اور دليل ہے_

۴۰_ خداوند متعال كى مطلق قدرت و مالكيت كى طرف توجہ انسان كيلئے اس بات پر يقين كرنے كا پيش خيمہ ہے كہ ہستى كى تدبير كيلئے خدا وند عالم كى ذات كافى ہے_له ما فى السموات و ما فى الارض و كفي بالله وكيلاً جملہ ''لہ ما فى السموات ...'' اس بات كى طرف اشارہ ہوسكتا ہے كہ خداوند متعال عالم ہستى كى وكالت اور تدبير كيلئے كافى ہے: يعنى چونكہ مطلق مالك اور فرمانروا ہے لہذا ہستى كى وكالت اور تدبير كيلئے كافى ہے_

آسمان: آسمانوں كا متعدد ہونا ۳۵

آفرينش: عالم آفرينش كا حاكم ۱۳; عالم آفرينش كا قانون كے تحت ہونا ۱۳; عالم آفرينش كا مالك ۳۶، ۳۷; عالم آفرينش كى تدبير ۳۸، ۳۹، ۴۰

احكام: ۴ اديان كے پيروكار:۵

اسماء و صفات: صفات جلال ۳۶، ۳۹

اقرار: توحيد كا اقرار ۳۱

۲۲۹

اللہ تعالى: اللہ تعالى اور اولاد ۳۳،۳۴، ۳۶، ۳۹;اللہ تعالى پر افتراء ۲، ۶;اللہ تعالى سے مختص امور ۳۷;اللہ تعالى كا ارادہ ۱۳; اللہ تعالى كا نفخہ;اللہ تعالى كى تدبير ۳۸; اللہ تعالى كى توہين ۳۴;اللہ تعالى كى ربوبيت ۳۹;اللہ تعالى كى روح۱۶; اللہ تعالى كى قدرت ۴۰;اللہ تعالى كى مالكيت ۳۶، ۳۷، ۴۰; اللہ تعالى كى ولايت ۳۸;اللہ تعالى كے نواہى ۱;

انبياءعليه‌السلام : ابنياءعليه‌السلام كا نقش ۱۵

اہل كتاب: اہل كتاب كا غلو ۱;اہل كتاب كى ذمہ دارى ۲۱

ايمان: اللہ تعالى پر ايمان ۲۱، ۳۰; انبياءعليه‌السلام پر ايمان ۲۱، ۲۲، ۲۵; ايمان اور شرك ۳۰; ايمان كا پيش خيمہ ۴۰;ايمان كا متعلق ۲۱، ۲۲، ۲۵، ۳۰;توحيد پر ايمان ۳۱

تثليث: تثليث پر اعتقاد ۲۳، ۲۴، ۲۵، ۳۰، ۳۲;تثليث سے اجتناب ۲۱، ۲۶

توحيد: توحيد عبادى ۲۹; توحيد عبادى كے اثرات ۲۸; توحيد كے اثرات ۳۰;توحيد كے دلائل ۳۹

حق: حق كى اہميت ۷

دين: دين ميں غلو ۱، ۳، ۵، ۲۳;دين ميں غلو كى حرمت ۴

دينى تعصب: دينى تعصب كو كنٹرول كرنا ۴

ذكر: ذكر كے اثرات ۴۰

سعادت: سعادت كا پيش خيمہ ۲۷;سعادت كے عوامل ۲۶

شرك: شرك سے اجتناب ۲۷;شرك كے موارد ۳۲

عقيدہ: باطل عقيدہ ۲۳، ۲۴، ۲۵، ۳۲، ۳۴;پسنديدہ عقيدہ ۳۱;عقيدہ كے صحيح ہونے كا معيار۷

عيسيعليه‌السلام : حضرت عيسيعليه‌السلام كا لقب ۱۰;حضرت عيسيعليه‌السلام كا مقام ۲۰;حضرت عيسيعليه‌السلام كا نام ۱۰;حضرت عيسىعليه‌السلام كا ہدايت كرنا۱۵;حضرت عيسيعليه‌السلام كى الوہيت ۱۴;حضرت عيسيعليه‌السلام كى خصوصيت ۱۲;حضرت عيسيعليه‌السلام كى خلقت ۱۴، ۱۷;حضرت عيسيعليه‌السلام كى شخصيت ۲۰; حضرت عيسيعليه‌السلام كى عظمت ۱۹;حضرت عيسيعليه‌السلام كى نبوت ۸;

۲۳۰

حضرت عيسيعليه‌السلام كے فضائل ۱۶،۱۷،۱۹;حضرت عيسيعليه‌السلام مسيح ۱۰

عيسائي: عيسائي اور حضرت عيسيعليه‌السلام ۹ ;عيسائيوں كا شرك ۳۳ عيسائيوں كا عقيدہ ۹، ۲۳، ۳۳;عيسائيوں كا غلو ۳، ۹، ۲۰،۲۳ ;عيسائيوں كى سعادت ۲۶

غلو: غلو كا پيش خيمہ۲۰;غلو كا خطرہ ۵

قرآن كريم: قرآن كريم كى دعوت ۲

گفتگو: باطل گفتگو سے اجتناب ۲;گفتگو كا معيار۷ ;

ناپسنديدہ گفتگو سے اجتناب ۶

محرمات: ۴

مريمعليه‌السلام : حضرت مريمعليه‌السلام پر تہمت ۱۸;حضرت مريمعليه‌السلام كا بيٹا ۸; حضرت مريمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى پاكدامنى ۱۸;حضرت مريمعليه‌السلام كى عظمت ۱۱; حضرت مريمعليه‌السلام كے فضائل ۱۱

معبود: حقيقى معبود۲۹

مقربين: ۱۱، ۱۹

يہودي: ;يہودى اور حضرت مريمعليه‌السلام ۱۸;يہوديوں كا افترا ۱۸;يہوديوں كا غلو ۳

آیت ۱۷۲

( لَّن يَسْتَنكِفَ الْمَسِيحُ أَن يَكُونَ عَبْداً لِّلّهِ وَلاَ الْمَلآئِكَةُ الْمُقَرَّبُونَ وَمَن يَسْتَنكِفْ عَنْ عِبَادَتِهِ وَيَسْتَكْبِرْ فَسَيَحْشُرُهُمْ إِلَيهِ جَمِيعاً )

نہ مسيح كواس بات سے انكا ر ہے كہ وہ بندہ خدا ہيں او رنہ ملائكہ مقربين كو اس كى بندگى سے كوئي انكار ہے او رجو بھى اس كى بندگى سے انكار و استكبا ر كرے گا تو الله سب كو اپنى بارگاہ ميں محشور كرے گا_

۱_ حضرت عيسيعليه‌السلام زندگى كے تمام مراحل ميں خداوند عالم كى بندگى كے معترف تھے_

لن يستنكف المسيح ان يكون عبدا لله ''استنكاف'' كا معنى امتناع ہے_

۲۳۱

۲_ عيسائي خداوند عالم كى بندگى كو نقص شمار كرتے ہوئے حضرت عيسيعليه‌السلام كے بارے ميں غلو كرتے تھے_

يا اهل الكتاب لا تغلوا فى دينكم لن يستنكف المسيح ان يكون عبداً لله

جملہ ''لن يستنكف'' اس مطلب كى طرف اشارہ ہے كہ عيسائي حضرت عيسيعليه‌السلام كيلئے خدا كى بندگى كا انكار كرتے تھے_ گويا ان كے خيال ميں حضرت عيسيعليه‌السلام كى شان، بندگى سے بڑھ كر تھي_

۳_ چونكہ حضرت عيسيعليه‌السلام ہرگز خداوند متعال كى بندگى كا انكار نہيں كرتے تھے لہذا نہ تو وہ خدا ہيں اور نہ ہى اس كے بيٹے_لن يستنكف المسيح ان يكون عبداً لله جملہ ''لن يستنكف'' اس بات كى علت اور ايك نئي دليل ہے كہ حضرت عيسيعليه‌السلام خدا ہيں نہ اس كے بيٹے_ يعنى وہ اپنے آپ كو خدا كا بندہ سمجھتے ہيں لہذا يہ كيونكر ممكن ہے كہ خدا يا اس كا بيٹا يا تثليث كا ايك ركن ہوں _

۴_ خدا كے فرشتوں حتى مقربين ميں سے بھى كوئي خداوند عالم كى بندگى كا انكار نہيں كرتا_لن يستنكف المسيح ان يكون عبدالله و لا الملائكة المقربون مذكورہ بالا مطلب ميں كلمہ ''مقربون'' كو صفت احترازى كے طور پر اخذ كيا گيا ہے اور چونكہ مقرب فرشتے عبادت خدا سے انكار نہيں كرتے تو دوسرے فرشتے بدرجہ اولي اسى طرح ہيں _

۵_ حضرت عيسيعليه‌السلام كى عظيم شخصيت اور فرشتوں كا بلند مقام و مرتبہ ان كيلئے خداوندمتعال كى بندگى اختيار كرنے ميں مانع نہيں ہے_لن يستنكف المسيح ان يكون عبداً لله و لا الملائكة المقربون

۶_ خداوند عالم كى عبادت اور بندگى بلند و بالا مقام ہے اور خدا نے اس كى ترغيب دلائي ہے_

لن يستنكف المسيح ان يكون عبدا لله و لا الملائكة المقربون اس حقيقت كى وضاحت كہ حضرت عيسيعليه‌السلام جيسے عظيم الشان پيغمبر اور بلند مرتبہ ملائكہ ہميشہ خدا كى بندگى اختيار كرتے اور اس سے امتناع نہيں كرتے، كا مقصد يہ ہوسكتا ہے كہ انسانوں كو خدا كى بندگى اختيار كرنے كى ترغيب دلائي جائے اور اس بلند و بالا مقام كى طرف اشارہ كيا جائے_

۷_ فرشتے خداوند متعال كے ہاں مختلف درجات اور مراتب كے مالك ہيں _و لا الملائكة المقربون

اس بناپر جب صفت '' المقربون '' صفت احترازى ہو_

۸_ ملائكہ اور انسان; خدا وند متعال كى عبوديت اور

۲۳۲

بندگى ميں شريك ہيں _لن يستنكف المسيح ان يكون عبدا لله و لا الملائكة المقربون

۹_ قيامت كے دن تمام انسان ; مستكبرين اور عبادت گذار سب ہى خدا كى بارگاہ ميں حاضر ہوں گے_

لن يستنكف المسيح ان يكون عبداً لله و يستكبر فسيحشرهم اليه جميعاً بعد والى آيت ميں كلمہ ''اما'' ''فسيحشرھم ...'' كيلئے تفصيل و توضيح ہے_ بنابريں ضمير ''ھم'' عبادت گذار اور عبادت سے روگردانى كرنے والے ہر دو گروہوں كو شامل ہے _

۱۰_ مستبكرين اور خدا كى بندگى سے روگردانى كرنے والوں كے اعمال كا حساب كتاب اور سزا دينے كى خاطر انہيں بارگاہ خداوندى ميں پيش كيے جانے كى دھمكى دى گئي ہے_و من يستنكف عن عبادته و يستكبر فسيحشرهم اليه جميعاً جملہ ''فسيحشرھم'' مستكبرين كے حساب كتاب اور سزا كيلئے كنايہ ہے_

۱۱_ قيامت اور بارگاہ الہى ميں محشور ہونے كے بارے ميں حضرت عيسيعليه‌السلام اور خدا كے مقرب فرشتوں كا علم اور ايمان ان كيلئے خدا كى بندگى سے روگردانى كى راہ ميں مانع ہے_لن يستنكف المسيح ان يكون عبداً لله و لا الملائكة فسيحشرهم اليه جميعاً جملہ''و من ...'' جملہ حاليہ اور گذشتہ جملہ كيلئے علت ہے_ يعنى حضرت عيسيعليه‌السلام اور فرشتوں كيلئے عبادت خدا سے روگردانى محال ہے كيونكہ انسان اور ملائكہ كا خدا كے سامنے حساب كتاب حتمى و يقينى ہے اور حضرت عيسيعليه‌السلام اور ملائكہ اس سے بخوبى آگاہ ہيں _

۱۲_ تكبر اور احساس برترى كى وجہ سے خداوند عالم كى بندگى سے منہ موڑنا اس كے عذاب كا موجب بنتا ہے_

و من يستنكف عن عبادته و يستكبر فسيحشرهم اليه جميعاً مذكورہ بالا مطلب ميں ''و يستكبر'' ميں مذكور''واو'' كو واو جمع كے طور پر اخذ كيا گيا ہے_

۱۳_ قيامت اور بارگاہ خداوندى ميں حاضر ہونے كا علم اور اس پر ايمان استكبار اور عبادت خدا سے روگردانى كى راہ ميں مانع ہے_لن يستنكف المسيح و من يستنكف عن عبادته و يستكبر فسيحشرهم اليه جميعاً

استكبار: استكبار كے موانع ۱۱، ۱۳

۲۳۳

اللہ تعالى: اللہ تعالى اور فرزند ۳;اللہ تعالى كى سزائيں ۱۲

انسان: انسان كا محشور ہونا ۹;انسان كى عبوديت ۸

ايمان: ايمان كا متعلق ۱۱، ۱۳;ايمان كے اثرات ۱۳;حشر پر ايمان ۱۱، ۱۳ ; قيامت پر ايمان ۱۱، ۱۳

تكبر: تكبر كى سزا ۱۲

عبادت: عبادت كى تشويق ۶;عبادت كى قدر و منزلت ۶

عبادت گذار: عبادت گذار قيامت ميں ۹

عبوديت: عبوديت سے اجتناب ۱۲;عبوديت كا پيش خيمہ ۱۱، ۱۳; عبوديت كى قدر و قيمت۶; عبوديت كے موانع۵

عصيان: عصيان كى سزا ۱۲

علم: علم كے اثرات ۱۳

عمل: عمل كا حساب كتاب ۱۰

عيسيعليه‌السلام : حضرت عيسيعليه‌السلام كا اعتراف ۱; حضرت عيسيعليه‌السلام كا ايمان ۱۱ ; حضرت عيسيعليه‌السلام كا عقيدہ ۱; حضرت عيسيعليه‌السلام كا علم ۱۱; حضرت عيسي كا مقام ۵; حضرت عيسيعليه‌السلام كى الوہيت كى نفى ۳;حضرت عيسيعليه‌السلام كى شخصيت ۵; حضرت عيسيعليه‌السلام كى عبوديت ۱، ۳، ۵

عيسائي: عيسائي اور حضرت عيسيعليه‌السلام ۲;عيسائيوں كا عقيدہ ۲;عيسائيوں كا غلو ۲

مستكبرين: مستكبرين قيامت ميں ۹;مستكبرين كا حشر ۱۰; مستكبرين كو دھمكى ۱۰;مستكبرين كى سزا ۱۰

مقربين: مقربين كى عبوديت ۴

ملائكہ: مقرب ملائكہ ۱۱; ملائكہ كا ايمان ۱۱;ملائكہ كا علم ۱۱;ملائكہ كا مقام ۵; ملائكہ كى عبوديت ۴، ۵، ۸; ملائكہ كے درجات۷

۲۳۴

آیت ۱۷۳

فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُواْ وَعَمِلُواْ الصَّالِحَاتِ فَيُوَفِّيهِمْ أُجُورَهُمْ وَيَزيدُهُم مِّن فَضْلِهِ وَأَمَّا الَّذِينَ اسْتَنكَفُواْ وَاسْتَكْبَرُواْ فَيُعَذِّبُهُمْ عَذَاباً أَلُيماً وَلاَ يَجِدُونَ لَهُم مِّن دُونِ اللّهِ وَلِيّاً وَلاَ نَصِيراً

پھر جو لوگ ايمان لے آئے او رانہوں نے نيك اعمال كئے انہيں مكمل اجر دے گا او راپنے فضل وكرم سے اضافہ بھى كردے گا اور جن لوگوں نے انكار او رتكبر سے كام ليا ہے ان پردردناك عذاب كرے گااور انہيں خداكے علاوہ نہ كوئي سرپرست ملے گا او رنہ مددگار _

۱_ نيك عمل انجام دينے والے مؤمنين قيامت كے دن مكمل اجر اور فضل خداوندى سے بہرہ مند ہوں گے_

فاما الذين امنوا و عملوا الصالحات فيوفيهم اجورهم و يزيدهم من فضله

۲_ خداوند عالم بذات خود نيك عمل انجام دينے والے مؤمنين كو پاداش عطا كرتا ہے_فيوفيهم اجورهم

۳_ ايمان اور نيك عمل اخروى پاداش كے مستحق ہونے كا موجب بنتے ہيں _فاما الذين امنوا و عملوا الصالحات فيوفيهم اجورهم و يزيدهم من فضله كلمہ اجر (اجرت اور پاداش) اس بات پر دلالت كرتا ہے كہ مؤمنين پاداش كا استحقاق ركھتے ہيں _

۴_ ايمان كے ساتھ نيك عمل كى انجام دہى پاداش اور فضل الہى سے بہرہ مند ہونے كا باعث بنتى ہے_

فاما الذين امنوا و عملوا الصالحات فيوفيهم اجورهم و يزيدهم من فضله

۵_ صالح و نيك مؤمنين كو ان كے استحقاق سے زيادہ اخروى پاداش عطا كى جائيگي_

۲۳۵

فاما الذين امنوا و عملوا الصالحات و يزيدهم من فضله

۶_فضل خداوندى اہل ايمان كى پاداش ميں اضافے كا سرچشمہ_فاما الذين ا منوا ...و يزيدهم من فضله

''من فضلہ'' ميں '' من'' نشويہ ہے _

۷_ وحدانيت خدا اورقيامت پر ايمان اور نيك اعمال خدا وند عالم كى عبوديت اور بندگى كى علامت ہے_

و يستكبر فسيحشرهم اليه جميعاً _ فاما الذين ا منوا و عملوا الصالحات وہ لوگ جو خداوند عالم كى عبادت سے منہ نہيں موڑتے، خدا نے انہيں نيك عمل انجام دينے والے مؤمنين كہا ہے اور گذشتہ آيات كى روشنى ميں ايمان كا متعلق قيامت (فسيحشرھم) اور وحدانيت خدا (انما اللہ الہ واحد) ہے_

۸_ گھمنڈ اور احساس برترى كى وجہ سے خدا وند متعال كى عبادت سے منہ موڑنا قيامت كے دن دردناك عذاب كا باعث بنے گا_و اما الذين استنكفوا و استكبروا فيعذبهم عذاباً اليما

۹_ خداوند متعال كى بندگى سے منہ موڑنے والے مستكبرين كيلئے قيامت كے دن عذاب خدا سے بچنے كيلئے كوئي پناہگاہ نہ ہوگي_اما الذين استنكفوا واستكبروا فيعذبهم عذاباً اليما و لا يجدون لهم من دون الله ولياً و لا نصيراً

۱۰_ عذاب الہى كى گوناگوں اقسام ہيں _فيعذبهم عذاباً اليما

۱۱_ خداوند عالم قيامت كے دن ولى (سرپرست )اور نصير (مدد كرنے والا ) ہے_و لا يجدون لهم من دون الله ولياً و لا نصيراً

۱۲_ صرف خداوند متعال قيامت كے دن مستكبرين كى مدد كرسكتا ہے_

و لا يجدون لهم من دون الله ولياً و لا نصيراً آيت شريفہ كے گذشتہ حصے ''فيعذبھم عذاباً اليماً'' كى روشنى ميں اس مطلب كہ مستكبرين صرف خداوند متعال كو اپنا يار و مددگار پائيں گے، سے مراد يہ نہيں ہے كہ خداوند عالم ان كى مدد كرے گا بلكہ مراد يہ ہے كہ صرف اسى كى ذات ان كى مدد كرنے پر قادر ہے_

۱۳_ خداوندعالم ہرگز قيامت كے دن عبادت سے منہ موڑنے والے مستكبرين كى مدد نہيں كرے گا_

و لا يجدون لهم من دون الله ولياً و نصيراً

۲۳۶

۱۴_ عبادت خداسے منہ موڑنے والے مستكبرين شفاعت كرنے والوں كى شفاعت سے محروم ہوں گے_

و لا يجدون لهم من دون الله ولياً و لا نصيرا

۱۵_ قيامت كے دن لوگوں كى مدد كيلئے شفاعت كرنے والے افراد موجود ہوں گے_

و لا يجدون لهم من دون الله ولياً و لا نصيراً ''لھم'' كو ''نصيراً'' پر مقدم كرنا اس بات پر دلالت كرتا ہے كہ قيامت كے دن ايسے افراد موجودہوں گے جو دوسروں كى مدد كريں گے ليكن مستكبرين ان كى مدد سے محروم رہيں گے_

۱۶_ مستكبرين كى سزا ان كے استحقاق سے زيادہ نہيں ہوگي_فاما الذين آمنوا و اما الذين استنكفوا واستكبروا فيعذبهم عذاباً اليماً خداوند متعال نے مومنين كى پاداش كے بارے ميں جملہ ''و يزيدھم من فضلہ'' استعمال كيا ہے يعنى وہ اپنے فضل سے ان كے اجر ميں اضافہ كرے گا ليكن مستكبرين كى سزا كے بارے ميں ايسے نہيں كہا اور انہيں اتنى ہى سزا (عذاب اليم) دينے كا اعلان كيا ہے جتنا وہ حق ركھتے ہيں اور ان كے حق سے زيادہ سزا دينے كى بات نہيں كي_

۱۷_ قرآن كريم نے انسانوں كو عبادت اور بندگى خدا كى طرف ہدايت كرنے كيلئے تہديد و تشويق كى روش سے استفادہ كيا ہے_فاما الذين امنوا و اما الذين استنكفوا و استكبروا فيعذبهم

۱۸_ انسان كى اخروى عاقبت، اس كے ان نظريات و عقائد اور اعمال پر موقوف ہے جو وہ دنيا ميں اختيار كرتا ہے_

فاما الذين آمنوا و اما الذين استنكفوا و استكبروا فيعذبهم

۱۹_ نيك عمل انجام دينے والے مؤمنين بہشت كى نعمت سے بہرہ مند ہوں گے اور انہيں ان لوگوں كى شفاعت كا حق حاصل ہوگا جنہوں نے دنيا ميں ان كے ساتھ نيكى كى ہو_فيوفيهم اجورهم و يزيدهم من فضله رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم آيت شريفہ ميں مذكور ''اجورھم'' كے بارے ميں فرماتے ہيں _''يدخلهم الجنة'' يعنى انہيں جنت ميں داخل كيا جائيگا اور ''يزيدھم من فضلہ'' كے بارے ميں فرماتے ہيں :الشفاعة فيمن وجبت لهم النار ممن صنع اليهم المعروف فى الدنيا (۱) يعنى اس سے مراد ان لوگوں كى شفاعت ہے جن پر دوزخ واجب ہوچكى ہو اور دنيا ميں انہوں نے صالح مؤمنين كے ساتھ نيكى كى ہو_

____________________

۱) الدر المنثور، ج ۲ص ۷۵۲_

۲۳۷

استكبار: استكبار كى سزا ۸

اللہ تعالى: اللہ تعالى كا فضل ۱، ۴، ۶;اللہ تعالى كى پادا ش ۲، ۴; اللہ تعالى كى سزائيں ۹، ۱۰;اللہ تعالى كى قدرت ۱۲; اللہ تعالى كى نصرت ۱۱، ۱۲، ۱۳;اللہ تعالى كى ولايت ۱۱; اللہ تعالى كے افعال ۲

انذار : انذار كا كردار ۱۷

انسان: انسان كا انجام ۱۸

ايمان: ايمان اور نيك عمل ۴;ايمان كى اخروى پاداش ۳; توحيد پر ايمان ۷;قيامت پر ايمان ۷

بشارت: بشارت كا كردار ۱۷

بہشت: بہشت كى نعمتيں ۱۹

پاداش: پاداش كا منبع ۶;پاداش كے اسباب ۳، ۴;پاداش كے مراتب ۱

جزا وسزا كا نظام: ۱۶

روايت: ۱۹

سزا: سزا كى اقسام ۱۰

شفاعت: شفاعت سے محروميت ۱۴

شفيع: قيامت ميں شفيع۱۵

عبادت: عبادت ترك كرنے كے اثرات ۱۴;عبادت سے منہ موڑنا ۸،۹

عبوديت: عبوديت ترك كرنا ۱۳;عبوديت كى تشويق ۱۷; عبوديت كى علامات ۷

عذاب: عذاب كے اسباب ۸;عذاب كے مراتب ۸

عصيان: عصيان كى اخروى سزا ۸

عمل:

۲۳۸

عمل كے اثرات ۱۸;نيك عمل ۷;نيك عمل كى پاداش ۳

قيامت: قيامت كے دن ولايت ۱۱; قيامت ميں امداد ۱۲; قيامتميں شفاعت ۱۵، ۱۹ ; قيامت ميں نصرت ۱۱، ۱۳

مستكبرين: عاصى مستكبرين ۹، ۱۳، ۱۴; مستكبرين قيامت ميں ۱۲، ۱۳;مستكبرين كا بغير پناہ كے ہونا ۹، ۱۳;

مستكبرين كى سزا ۹، ۱۶ ;مستكبرين كى محروميت ۱۴

موقف : موقف اختيار كرنے كے اثرات ۱۸

مؤمنين: صالح مؤمنين ۵; مؤمنين كا نيك عمل ۱، ۲، ۱۹; مؤمنين كى اخروى پاداش ۵;مؤمنين كى پاداش ۱، ۲، ۶; مؤمنين كى شفاعت ۱۹

ہدايت: ہدايت كى تشويق ۱۷;ہدايت كى روش ۱۷

آیت ۱۷۴

( يَا أَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءكُم بُرْهَانٌ مِّن رَّبِّكُمْ وَأَنزَلْنَا إِلَيْكُمْ نُوراً مُّبِيناً )

اے انسانو تمہارے پاس تمہارے پروردگار كى طرف سے برہان آچكا ہے او رہم نے تمہارى طرف روشن نور بھى نازل كرديا ہے _

۱_ آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم خداوند عالم كى طرف سے تمام انسانوں كيلئے بھيجے گئے ہيں _يا ايها الناس قد جاء كم برهان من ربكم

۲_ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى بعثت لوگوں كيلئے خدا وند عالم كى ربوبيت كا جلوہ ہے_يا ايها الناس قد جاء كم برهان من ربكم

۳_ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم خود اپنى رسالت كى حقانيت پر روشن حجت اور برہان ہيں _قد جاء كم برهان من ربكم

''برھان'' كا واضح اور مورد نظر مصداق پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ہيں _ آيت ۱۷۰ اور اس سے پہلے والى آيات كى

۲۳۹

روشنى ميں يہ كہا جا سكتا ہے كہ جس چيز پر برہان قائم كيا گيا ہے وہ آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى رسالت كى حقانيت ہے_ مذكورہ بالا مطلب كى تاييد '' برہان'' كے بارے ميں امام صادقعليه‌السلام كا يہ فرمان بھى كرتا ہے كہ البرہان محمد(۱) يعنى برہان سے مراد آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ہيں

۴_ انسانوں كى تربيت اور ارتقاء ميں دليل و برہان كا مؤثركردار ہے_يا ايها الناس قد جاء كم برهان من ربكم

''برہان'' كو ''رب'' كى طرف منسوب كرنا اس بات كى علامت ہے كہ برہان كا آنا بندوں پر خدا كى ربوبيت كا مظہر ہے_

۵_ خداوند عالم تمام انسانوں كا پروردگار اور ان كے امور كى تدبير كرنے والا ہے_يا ايها الناس قد جاء كم برهان من ربكم

۶_پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى بعثت كا مقصد اور ہدف تمام انسانوں كى تربيت ہے_يا ايها الناس قد جاء كم برهان من ربكم

۷_ قرآن كريم ايك روشن كتاب ہے جو راہ ہدايت كو منور كرتى ہے_و انزلنا اليكم نوراً مبيناً

۸_ قرآن كريم كے مخاطب تمام انسان ہيں _يا ايها الناس و انزلنا اليكم نوراً مبيناً

۹_ تمام لوگ قرآنى مفاہيم كے ادراك پر قادر ہيں _يا ايها الناس و انزلنا اليكم نوراً مبيناً

۱۰_ قرآن كريم كو لوگوں كى جانب خداوند متعال نے نازل كيا ہے_انزلنا اليكم نوراً مبيناً

۱۱_ قرآن كريم ايك روشن چراغ اور خداوند متعال كى توحيد و يگانگت پر واضح برہان ہے_

قد جاء كم برهان من ربكم و انزلنا اليكم نورا مبينا مذكورہ بالا مطلب ميں ''برہان'' سے مراد قرآن كريم ليا گيا ہے اور گذشتہ آيات كے قرينہ كى بناپر يہ برہان خدا كى توحيد و يگانگت پر قائم كيا گيا ہے بعد والى آيت شريفہ ''فاما الذين ا منوا باللہ'' بھى اسى مطلب پر دلالت كرتى ہے_

آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم : آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى بعثت ۱، ۲; آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى بعثت كا فلسفہ ۶; آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى نبوت كى حقانيت ۳;

اسلام:

____________________

۱) تفسير عياشى ج ۱، ۲۸۵ ح ۳۰۸; نور الثقلين ج ۱ ص ۵۷۹ ح ۷۰۰_

۲۴۰