تفسير راہنما جلد ۴

 تفسير راہنما0%

 تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 897

 تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 897
مشاہدے: 146891
ڈاؤنلوڈ: 3398


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 897 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 146891 / ڈاؤنلوڈ: 3398
سائز سائز سائز
 تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 4

مؤلف:
اردو

آیت ۱۵

( يَا أَهْلَ الْكِتَابِ قَدْ جَاءكُمْ رَسُولُنَا يُبَيِّنُ لَكُمْ كَثِيراً مِّمَّا كُنتُمْ تُخْفُونَ مِنَ الْكِتَابِ وَيَعْفُو عَن كَثِيرٍ قَدْ جَاءكُم مِّنَ اللّهِ نُورٌ وَكِتَابٌ مُّبِينٌ )

اے اہل كتاب تمہارے پاس ہمارا رسول آچكا ہے جوان ميں سے بہت سى باتوں كى وضاحت كر رہا ہے جن كو تم كتاب خدا ميں سے چھپا ر ہے تھے او ربہت سى باتوں سے د رگذر بھى كرتا ہے تمہارے پاس خدا كى طرف سے نور اور روشن كتاب آچكى ہے _

۱_ خداوند متعال كى طرف سے اہل كتاب كو اسلام قبول كرنے اور پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر ايمان لانے كى دعوت_

يا اھل الكتاب قد جاء كم رسولنا

۲_ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اللہ كے بھيجے ہوئے ہيں _قد جاء كم رسولنا

۳_ اہل كتاب( يہود ونصاري) ہميشہ تورات اور انجيل كے بہت سارے حقائق كوچھپائے ركھتے تھے_

مما كنتم تخفون من الكتاب گذشتہ آيات كى روشنى ميں اہل كتاب سے مراد يہود بھى ہيں اور نصاري بھي، بنابريں ''الكتاب'' سے مراد تورات اور انجيل دونوں ہيں _

۴_ تورات اور انجيل كے چھپائے گئے بہت سارے حقائق آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے بيان فرمائے ہيں _

رسولنا يبين لكم كثيرا مما كنتم تخفون

۵_ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا گذشتہ آسمانى كتب كے حقائق سے مطلع و آگاہ ہونا_رسولنا يبين لكم كثيرا مما كنتم تخفون

۶_ تورات اور انجيل كے مخفى حقائق كو بيان كرنا پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى حقانيت كى دليل ہے_

يبين لكم كثيرا مما كنتم تخفون من الكتاب ''قد جائكم رسولنا ''كے بعد'' يبين لكم ...''كا جملہ آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى حقانيت كى

۳۴۱

دليل كى طرف اشارہ ہے_ اس معني كى تائيد ''كنتم تخفون ''كے جملے كے ذريعے ہورہى ہے جو گزشتہ تمام ادوار ميں حقائق كو چھپانے پر دلالت كررہا ہے_

۷_ آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اہل كتاب كى طرف سے چھپائے گئے حقائق كو فاش كرنے يا انہيں بيان كرنے سے چشم پوشى كرتے تھے_يبين لكم و يعفوا عن كثير مذكورہ بالا مطلب اس بناپر ہے كہ آيت كے گذشتہ حصے كى روشنى ميں ''كثير'' سے چھپائے گئے حقائق ہوں ، بنابريں عفو و درگذر كا معنى فاش نہ كرنا اور انہيں جوں كا توں چھوڑ دينا ہے_

۸_ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اہل كتاب كى بہت سارى خطاؤں سے چشم پوشى اور ان سے درگذر كرتے تھے_

و يعفوا عن كثير اس احتمال كى اساس پر كہ عفو (خطا سے درگذر) كے معني كے پيش نظر ''كثير'' سے مراد چھپائے گئے حقائق نہيں بلكہ اہل كتاب كے گناہ اور ان كى لغزشيں ہوں _

۹_ قرآن كريم خود بھى نوراور روشن ہے اور حقائق كو بھى بيان اور روشن كرتا ہے_قد جاء كم من الله نور و كتاب مبين اس بناپر كہ نور اور كتاب سے مراد قرآن كريم ہو، بعد والى آيہ شريفہ ميں ''بہ'' كى مفرد ضمير كو لوٹانا اس احتمال كو تقويت بخشتا ہے_

۱۰_ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ايسى كتاب كے ہمراہ خدا كى طرف سے بھيجے گئے ہيں ، جو خود روشن ہے اور حقائق كو روشن كرتى ہے_قد جاء كم من الله نور و كتاب مبين اس بناپر كہ ''نور'' سے مراد آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى ذات گرامى ہو، كتاب كا اس پر عطف اسكى تائيد كرتا ہے، كيونكہ عطف ميں بنيادى قانون يہ ہے كہ معطوف اور معطوف عليہ مختلف ہوں _

۱۱_ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم خود بھى نور اور ہدايت يافتہ ہيں اور دوسروں كو بھى نور عطا كرتے ہيں اور ہدايت كرتے ہيں _

قد جاء كم من الله نور

۱۲_ قرآن كريم خدا كى جانب سے بھيجى گئي ايسى كتاب ہے جو حقائق كو روشن كرتى ہے_قد جاء كم من الله نور و كتاب مبين

۱۳_ خداوند متعال نے اہل كتاب كو قرآن كريم پر ايمان لانے كى دعوت دى ہے_يا اهل الكتاب قد جاء كم من الله نور و كتاب مبين

۱۴_ قرآن كريم پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے دور ميں ہى كتابى اور تحريرى شكل اختيار كر چكا تھا_كتاب مبين

۱۵_ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور قرآن كريم كى عظمت _

۳۴۲

قد جاء كم من الله نور و كتاب مبين ''نور'' اور ''كتاب'' كو نكرہ لانے كا مقصد يہ بيان كرنا ہے كہ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور قرآن كريم كى عظمت اس سے كہيں زيادہ ہے كہ انسان اس كى تہہ تك پہنچ پائے اور اس كى حقيقت كو مكمل طور پر پہچان سكے_

آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم : آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور آسمانى كتب ۵; آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور انجيل ۴;آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور اہل كتاب ۷، ۸ ; آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور تورات ۴;آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا عفو و درگذر ۸;آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا علم ۵; آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا مقام و منزلت ۲;آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا نقش و كردار ۴، ۱۱; آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا ہدايت كرنا ۱۱; آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى حقانيت ۶; آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى رسالت ۱۰; آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى عظمت ۱۵; آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى كتاب ۱۰ ; آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى نبوت ۲;آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى ہدايت ۱۱

اسلام: اسلام كى دعوت دينا ۱

اللہ تعالى: اللہ تعالى كى دعوت ۱، ۱۳

انجيل: انجيل كى تعليمات ۶;انجيل كے حقائق كو چھپانا ۳، ۴، ۶

اہل كتاب: اہل كتاب اور حق كا كتمان ۳، ۷; اہل كتاب سے درگذر ۷; اہل كتاب كو دعوت ۱، ۱۳;اہل كتاب كى خطائيں ۸

ايمان: آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر ايمان ۱; ايمان كا متعلق ۱، ۱۳; ايمان كى دعوت ۱ ;قرآن كريم پر ايمان ۱۳

تورات: تورات كى تعليمات ۶; تورات كے حقائق كا كتمان ۳، ۴، ۶

حقائق: حقائق كو روشن كرنا ۹

عيسائي: عيسائي اور حق كا كتمان ۳

قرآن كريم: قرآن كريم صدر اسلام ميں ۱۴;قرآن كريم كا كردار ۹، ۱۲;قرآن كريم كا ہدايت كرنا ۱۲;قرآن كريم كى تاريخ ۱۴;قرآن كريم كى عظمت ۱۵

يہود: يہود اور حق كا كتمان ۳

۳۴۳

آیت ۱۶

( يَهْدِي بِهِ اللّهُ مَنِ اتَّبَعَ رِضْوَانَهُ سُبُلَ السَّلاَمِ وَيُخْرِجُهُم مِّنِ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ بِإِذْنِهِ وَيَهْدِيهِمْ إِلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ )

جس كے ذريعہ خدا اپنى خوشنودى كا اتباع كرنے والوں كو سلامتى كے راستوں كى ہدايت كرتا ہے اور انہيں تاريكيوں سے نكال كر اپنے حكم سے نور كى طرف لے آتا ہے اورانہيں صراط مستقيم كى ہدايت كرتا ہے _

۱_ جو لوگ رضائے خداوندى كے حصول كى كوشش كرتے ہيں خداوند انہيں صلح و سلامتى اور امن و سكون كى راہوں پر ڈال ديتا ہے_يهدى به الله من اتبع رضوانه سبل السلام ہدايت سے مراد صرف امن و سلامتى كى راہوں كى طرف راہنمائي كرنا نہيں ، بلكہ ان پر ڈال دينا ہے، كيونكہ صرف راہنمائي تو تمام انسانوں كيلئے موجود ہے، خواہ وہ رضائے خداوند حاصل كرنے كے درپے ہوں يا نہ ہوں _

۲_ خداوند متعال نے پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور قرآن كريم كے ذريعے انسانوں كو صلح و سلامتى اور امن و سكون كى راہوں كى طرف راہنمائي و ہدايت كى ہے_يهدى به الله من اتبع رضوانه سبل السلام ''بہ'' كى ضمير سے مراد پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم بھى ہوسكتے

ہيں ، كيونكہ آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم (نور) اور قرآن كريم (كتاب مبين) دونوں كا ہدف ايك ہے اور يہ ايك ہى چيز شمار ہوتے ہيں _

۳_ قرآن كريم اور پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم حقيقت واحدہ ہيں اور ان كا ہدف يكساں ہے يعنى (انسان كى ہدايت)_

يهدى به الله من اتبع رضوانه سبل السلام ''بہ'' كى مفرد ضمير كا قرآن كريم اور آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم دونوں كى طرف لوٹايا جانا اس بات كى علامت ہے كہ ان كى حقيقت ايك ہى ہے اور ہدايت كرنے ميں ايك ہى چيز شمار ہوتے ہيں _

۴_ انسان اپنى ہدايت (عاقبت) كى راہ خود ہموار كرتا ہے_يهدى من اتبع رضوانه

۳۴۴

۵_ رضائے خداوندى كا حصول بہت زيادہ اہميت كا حامل ہے_من اتبع رضوانه

۶_ امن و سلامتى كى راہوں تك پہنچنا رسالت پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے اہداف ميں سے ايك ہے_

قد جاء كم رسولنا يهدى به الله من اتبع رضوانه سبل السلام

۷_ صلح و سلامتى انبيائے الہى كى ہدايت كے سائے ميں _يهدى به الله من اتبع رضوانه سبل السلام

۸_ اہل كتاب كا آپس ميں بغض و كينہ اور ايك دوسرے سے دشمنى كا خاتمہ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى پيروى اور رضائے خداوند كے حصول ميں منحصر ہے_فاغرينا بينهم العداوة والبغضاء يهدى به الله من اتبع رضوانه

۹_ قرآن كريم اور پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم خدا كے اذن سے انسانوں كو تاريكى اور گمراہى سے نكال كر نور و ہدايت كى طرف لے جاتے ہيں _و يخرجهم من الظلمات الي النور باذنه مذكورہ مطلب ميں ''باذنہ'' كو ''يخرجھم'' كا متعلق قرار ديا گيا ہے، اس بناپر ''يخرجھم'' كى ضمير كو ''نور'' اور ''كتاب'' كى طرف لوٹانا ہوگا، نہ كہ ''اللہ'' كى طرف كيونكہ خدا اپنے اذن سے كوئي كام انجام دے، اس كا كوئي معنى نہيں بنتا_

۱۰_ خدا انسانوں كو ظلم اور اندھيرے سے نكال كر نور و ہدايت كى طرف لے جاتا ہے_يخرجهم من الظلمات الى النور اس بناپر كہ''يخرجھم'' كى ضمير فاعلى ''اللہ'' كى طرف لوٹائي جائے_ اس صورت ميں ''باذنہ'' كا معنى ''بعلمہ'' ہوگا_

۱۱_ گمراہى و باطل كى راہيں متعدد جبكہ ہدايت و حق كى راہ ايك ہى ہے_و يخرجهم من الظلمات الى النور

مذكورہ بالا مطلب ''ظلمات'' كے جمع اور ''نور'' كے مفرد ہونے سے اخذ كيا گيا ہے_

۱۲_ انسان خدا كے اذن سے ہدايت تك دسترس حاصل كرتا ہے_يخرجهم من الظلمات الى النور باذنه

۱۳_ انسان صرف خدا كے اذن اور مشيت سے ہى اس كى رضا اور خوشنودى حاصل كرنے كے در پے ہوسكتے ہيں _

من اتبع رضوانه باذنه اس بناپر كہ ''باذنہ'' ''يخرجھم'' كے نہيں ، بلكہ ''اتبع'' كے متعلق ہو_

۳۴۵

۱۴_ انسان اپنے اعمال كى انجام دہى ميں نہ مجبور ہيں اور نہ بالكل آزاد _ ( امر بين الامرين)من اتبع رضوانه باذنه

۱۵_ قرآن كريم اور پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم انسانوں كو صراط مستقيم كى طرف ہدايت كرتے ہيں _و يهديهم الى صراط مستقيم اس بناپر كہ ''يھديھم'' كا فاعل قرآن كريم اور پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ہوں _

۱۶_ خداوندمتعال انسانوں كو صراط مستقيم كى طرف ہدايت كرتا ہے_و يهديهم الي صراط مستقيم

اس بناپركہ ''يھديھم'' كا فاعل خدا ہو ''باذنہ'' كى قيد نہ لانا اس احتمال كى تائيد كرتا ہے_

۱۷_ انبياء كا انتہائي ہدف انسانوں كو صراط مستقيم كى طرف ہدايت كرنا ہے_يهديهم الى صراط مستقيم

چونكہ رسالت كے اہداف و مقاصد شمار كرتے وقت صراط مستقيم كى طرف ہدايت كو آخر ميں بيان كيا گيا ہے، لہذا اس سے مذكورہ بالا مطلب اخذ ہوتا ہے_

۱۸_ صراط مستقيم سبل السلام( امن و سلامتى كى راہوں ) سے بالاترراستہ اور ايك خاص ہدايت كا محتاج ہے_

يهدى به الله من اتبع رضوانه سبل السلام و يهديهم الى صراط مستقيم ''سبل السلام'' كى طرف ہدايت كو ''صراط مستقيم'' كى طرف ہدايت سے پہلے ذكر كرنا اس بات كى علامت ہے كہ صراط مستقيم تك پہنچنے كيلئے ''سبل السلام'' سے گذرنا پڑتا ہے_

۱۹_ امن و سلامتى كى راہوں تك اہل كتاب كى رسائي، گمراہيوں سے ان كا نجات پانا اور صراط مستقيم پر گامزن ہونا قرآن كريم اور پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر ايمان لانے پہ موقوف ہے_يا اهل الكتاب قد جاء كم رسولنا يهديهم الى صراط مستقيم

آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم : آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور قرآن كريم ۳; آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا نقش و كردار ۲، ۹، ۱۵ ; آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا ہدايت كرنا ۳، ۱۵;آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى اطاعت كے اثرات ۸; آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے اہداف ۳، ۶

اللہ تعالى: اللہ تعالى كا اذن ۹، ۱۲، ۱۳ ;اللہ تعالى كى رضا ۵; اللہ تعالى كى رضا كا حصول ۱۳; اللہ تعالى كى رضا كے اثرات ۸; اللہ تعالى كى ہدايت۲، ۷، ۱۰، ۱۶;اللہ تعالى كے افعال ۱۰

امن و سلامتي:

۳۴۶

امن و سلامتى كى اہميت ۲، ۶;امن و سلامتى كے اسباب ۱، ۷

انبياءعليه‌السلام : انبياءعليه‌السلام كا نقش ۷;انبياءعليه‌السلام كا ہدايت كرنا ۷;انبياءعليه‌السلام كے اہداف ۶، ۱۷

انسان: انسان كا نقش و كردار۴;انسان كى عاقبت۴

اہل كتاب: اہل كتاب كى دشمنى ۸

ايمان: آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر ايمان ۱۹;ايمان كا متعلق ۱۹;ايمان كے اثرات ۱۹;قرآن كريم پر ايمان ۱۹

باطل: باطل راہوں كا متعدد ہونا ۱۱

بغض: بغض دور كرنے كے اسباب ۸

جبر و اختيار: ۱۴

دشمني: دشمنى ختم كرنے كے اسباب ۸

رشد و تكامل: رشد و تكامل كے اسباب ۱۹

رضائے الہى كے طالب: ۱

سبل السلام (امن و سلامتى كى راہيں ) : سبل السلام كى قدر و منزلت ۱۸

سبيل اللہ : ۱۱

صراط مستقيم: ۱۵، ۱۶، ۱۷، ۱۹ صراط مستقيم كى قدر و منزلت ۱۸

صلح: صلح كى اہميت ۲;صلح كے اسباب ۱، ۷، ۱۹

ظلمت: ظلمت سے نكلنا ۱۰

قرآن كريم: قرآن كريم كا كردار ۲، ۹، ۱۵ ; قرآن كريم كا ہدايت كرنا ۳، ۱۵;قرآن كريم كے اہداف ۳

گمراہي: گمراہى سے نجات ۱۹;گمراہى كى راہوں كا متعدد ہونا۱۱;گمراہى كے موانع ۹

نور: نورو ظلمت ۹

ہدايت: خاص ہدايت ۱۸;نور كى طرف ہدايت ۱۰;ہدايت كا پيش خيمہ ۴;ہدايت كے اسباب ۹، ۱۰، ۱۲، ۱۵، ۱۶، ۱۷

۳۴۷

آیت ۱۷

لَّقَدْ كَفَرَ الَّذِينَ قَآلُواْ إِنَّ اللّهَ هُوَ الْمَسِيحُ ابْنُ مَرْيَمَ قُلْ فَمَن يَمْلِكُ مِنَ اللّهِ شَيْئاً إِنْ أَرَادَ أَن يُهْلِكَ الْمَسِيحَ ابْنَ مَرْيَمَ وَأُمَّهُ وَمَن فِي الأَرْضِ جَمِيعاً وَلِلّهِ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ وَاللّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ

يقينا وہ لوگ كافر ہيں جن كا كہنا يہ ہے كہ مسيح ابن مريم ہى الله ہيں _ پيغمبر آپ ان سے كہئے كہ پھر خدا كے مقابلہ ميں كون كسى امر كا صاحب اختيار ہو گا اگر وہ مسيح بن مريم اور ان كى ماں اور سارے اہل زمين كو مار ڈالنا چا ہے اور الله ہى كے لئے زمين وآسمان اور ان كے درميان كى كل حكومت ہے _ وہ جسے بھى چاہتا ہے پيدا كرتا ہے اور وہ ہرشے پر قدرت ركھنے والا ہے _

۱_ بعض عيسائي الوہيت كو حضرت عيسيعليه‌السلام ميں منحصر سمجھتے تھے_قالوا ان الله هو المسيح ابن مريم

۲_ حضرت عيسيعليه‌السلام كى الوہيت كا دعوي كفر اور اس كے دعويدار كافر ہيں _لقد كفر الذين قالوا ان الله هو المسيح ابن مريم

۳_ حضرت عيسيعليه‌السلام كى الوہيت كا دعوي عيسائيوں كى طرف سے عہد خدا كو توڑنے كا واضح اور روشن مصداق ہے_

لقد كفر الذين قالوا ان الله هو المسيح

۴_ غير خدا كى خدائي كا دعوي كفر ہے_لقد كفر ا لذين قالوا ان الله هو المسيح ابن مريم

۵_ عيسائي اس بات كا اعتراف كرتے ہيں كہ حضرت

۳۴۸

عيسيعليه‌السلام حضرت مريمعليه‌السلام كے بيٹے ہيں _قالوا ان الله هو المسيح ابن مريم بظاہر حضرت عيسيعليه‌السلام كى ''ابن مريم'' سے توصيف كرنا عيسائيوں كا كلام ہے، يعنى وہ اس حقيقت كے معترف ہيں كہ حضرت عيسيعليه‌السلام حضرت مريمعليه‌السلام كے بيٹے ہيں _

۶_ حضرت مريمعليه‌السلام كا بيٹا ہونا اس بات كى دليل ہے كہ حضرت عيسيعليه‌السلام خدا نہيں ہيں _

قالوا ان الله هو المسيح ابن مريم عيسائيوں كے اس اعتراف كو كہ حضرت عيسيعليه‌السلام حضرت مريمعليه‌السلام كے بيٹے ہيں نقل كرنے كا مقصد انہيں اس حقيقت كى طرف توجہ دلانا ہے كہ بيٹا ہونا (مخلوق ہونا) خدائي كے ساتھ منافات ركھتا ہے_

۷_ حضرت عيسيعليه‌السلام كے بيٹا ہونے كا اعتراف كرنے كے باوجود ان كى خدائي كا دعوي قلبى عقيدہ نہيں بلكہ صرف زبانى جمع خرچ ہے_لقد كفر الذين قالوا ان الله هو المسيح ابن مريم چونكہ ان كے دعوى كو ''آمنوا يا اعتقدوا'' جيسے الفاظ كے ذريعے نہيں بلكہ لفظ ''قالوا'' كے ذريعے بيان كيا گيا ہے جس كا معنى يہ ہے كہ وہ كہتے ہيں : اس سے معلوم ہوتا ہے كہ يہ دعوي قلبى عقيدہ ہونے كى صلاحيت نہيں ركھتا_

۸_ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم حضرت عيسىعليه‌السلام كى خدائي اور الوہيت كا دعوي كرنے والے عيسائيوں سے بحث و استدلال پر مأمور ہيں _الذين قالوا ان الله قل فمن يملك

۹_ حضرت عيسيعليه‌السلام ، ان كى والدہ حضرت مريمعليه‌السلام اور تمام اہل زمين كى موت و حيات خدا كے قبضہ قدرت ميں ہے_قل فمن يملك من الله شيئا ان اراد ان يهلك و من فى الارض جميعاً

۱۰_ خدا كى قدرت اور ارادے كے مقابلے ميں ہر قسم كى قدرت كى نفى كى گئي ہے_فمن يملك من الله شيئا ان اراد ان يهلك''فمن يملك'' كا استفہام ،استفہام انكارى ہے، يعنى كوئي بھى مشيت خدا كے سامنے ٹھہرنے كى طاقت نہيں ركھتا_

۱۱_ حضرت عيسيعليه‌السلام ، ان كى والدہ اور تمام اہل زمين كا ارادہ خداوندى كے سامنے عاجز و ناتوان ہونا اس دعوي كے بطلان كى دليل ہے كہ حضرت عيسيعليه‌السلام خدا ہيں _لقد كفر الذين ان اراد ان يهلك المسيح ابن مريم و امه و من فى الارض جميعاً

۱۲_ جو شخص كسى اور كى قدرت كے زير اثر اور مجبور ہو وہ الوہيت كى صلاحيت نہيں ركھتا_فمن يملك من الله شيئا ان اراد ان يهلك

۳۴۹

۱۳_ حضرت عيسيعليه‌السلام كا باپ نہيں تھا_هو المسيح ابن مريم المسيح ابن مريم و امه

۱۴_ حضرت عيسىعليه‌السلام اور ان كى والدہ حضرت مريمعليه‌السلام پيغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اسلام كے زمانہ تك زندہ تھے_

فمن يملك من الله شيئا ان اراد ان يهلك المسيح ابن مريم و امه جملہ ''ان اراد ...'' كا مفہوم يہ ہے كہ يہ دونوں بزرگ شخصيات مذكورہ آيہ شريفہ كے نزول كے زمانے ميں زندہ تھيں _

۱۵_ حضرت عيسيعليه‌السلام اور ان كى والدہ حضرت مريمعليه‌السلام ديگر انسانوں كى مانند انسان ہيں _

ان يهلك المسيح ابن مريم و امه و من فى الارض جميعاً اگر چہ ''من فى الارض''كے بغير بھى استدلال مكمل تھا، ليكن اس كے باوجود اسے ذكر كرنے كا مقصد يہ ہوسكتا ہے كہ مملوكيت اور خدا كے سامنے عاجز و ناتوان ہونے ميں حضرت عيسيعليه‌السلام اور دوسرے انسانوں ميں كوئي فرق نہيں ہے_

۱۶_ خداوندمتعال زمين و آسمانوں اور ان كے درميان موجود ہر چيز (تمام كائنات )كا حاكم اور بطور مطلق مالك ہے_

و لله ملك السموات والارض و ما بينهما''لله'' كو مقدم كرنا حصر پر دلالت كرتا ہے، يعنى صرف اسى كى ذات آسمانوں و غيرہ كى مالك ہے، لہذا اسے مطلق مالكيت سے تعبير كيا گيا ہے_

۱۷_ صرف وہى الوہيت و خدائي كى صلاحيت ركھتا ہے جو عالم ہستى كا مالك مطلق ہے_لقد كفر الذين قالوا ان الله و لله ملك السموات

۱۸_ حضرت عيسيعليه‌السلام حضرت مريمعليه‌السلام كے بيٹے اور ہر دو مملوك خدا ہيں _المسيح ابن مريم و امه و لله ملك السموات والارض

۱۹_ خداوند متعال كا حضرت عيسيعليه‌السلام اور ان كى والدہ كا مالك و حاكم ہونا اس دعوي كے بطلان كى دليل ہے كہ حضرت عيسيعليه‌السلام خدا ہيں _قالوا ان الله هو المسيح ابن مريم و لله ملك السموات والارض

۲۰_ حضرت عيسيعليه‌السلام كى خدائي كا دعوي اس بات كى علامت ہے كہ عيسائي خدا اور اس كى مطلقہ قدرت كى صحيح شناخت نہيں ركھتے تھے_الذين قالوا و لله ملك السموات

۲۱_ غير خدا كى خدائي كا دعوي خدا كى صحيح معرفت نہ ہونے كى علامت ہے_

۳۵۰

الذين قالوا و لله ملك السموات والارض

۲۲_ خداوند متعال كا تمام كائنات كا مالك ہونا اس بات كى دليل ہے كہ وہ حضرت عيسيعليه‌السلام ، حضرت مريمعليه‌السلام اور تمام اہل زمين كو ہلاك كرنے پر قادر ہے نيز اس كى قدرت كے سامنے كوئي قدرت نہيں ٹھہرسكتي_

فمن يملك من الله شيئا ان اراد ان يهلك و لله ملك السموات والارض

۲۳_ زمين اور آسمانوں كے درميان موجودات پائے جاتے ہيں _و ما بينهما

۲۴_ خداوند متعال جو چاہتا ہے اسے خلق كرتا ہے_يخلق مايشاء

۲۵_ خداوند متعال كى مشيت تمام كائنات ميں حاكم اور نفوذ ركھتى ہے_يخلق ما يشاء

۲۶_ خدا كى مطلق خالقيت اس كى مطلق مالكيت كى اساس ہے_لله ملك السموات و يخلق ما يشاء

اس بناپر كہ''يخلق ما يشائ'' ''لله ملك السموات'' كى علت ہو_

۲۷_ كائنات پر خدا كى مطلق مالكيت و حاكميت اس بات كى دليل ہے كہ وہ ہر قسم كى خلقت (مثلا ًبغير باپ كے ايك انسان خلق كرنے ) پر قادر ہے_لله ملك السموات والارض و ما بينهما يخلق ما يشاء اس بناپر كہ ''يخلق ما يشائ'' ''لله ملك السموات والارض'' كا نتيجہ ہو_

۲۸_ حضرت عيسيعليه‌السلام كى خاص خلقت ان كے بارے ميں الوھيت كا شبہ پيدا ہونے كا باعث نہيں بننى چاہيئے_

لقد كفر الذين يخلق ما يشاء گويا جملہ ''يخلق ما يشائ'' ان لوگوں كے گمان كے رد ميں ہے جو حضرت عيسيعليه‌السلام كى مخصوص خلقت كى بناپر ان كى خدائي كے قائل ہوگئے ہيں _

۲۹_ خداوندمتعال ہر چيز پر قادر ہے_والله على كل شيء قدير

۳۰_ خدا كى قدرت مطلقہ تمام كائنات پر اس كى مشيت كے حاكم ہونے كى دليل ہے_يخلق ما يشاء والله على كل شيء قدير

۳۱_ حضرت عيسي كى الوھيت كے سلسلے ميں قرآن كريم كا عيسائيوں كے ساتھ منطقى اور استدلالى رويہ _

الذين قالوا ان الله هو المسيح و الله على كل شيء قدير

آسمان:آسمان كا مالك ۱۶

۳۵۱

آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا استدلال ۸;آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى ذمہ دارى ۸

استدلال:استدلال كى روش ۳۱

اللہ تعالى:اللہ تعالى كا ارادہ ۱۰، ۱۱; اللہ تعالى كى حاكميت ۱۶، ۱۹، ۲۵، ۲۷; اللہ تعالى كى خالقيت ۲۴، ۲۶;اللہ تعالى كى قدرت ۹، ۱۰، ۲۰، ۲۴، ۲۷، ۲۹، ۳۰;اللہ تعالى كى قدرت كى علامات ۲۲;اللہ تعالى كى مالكيت، ۱۶ ۱۸، ۱۹، ۲۲، ۲۷; اللہ تعالى كى مالكيت كا سرچشمہ ۲۶; اللہ تعالى كى مشيت ۲۴،۲۵، ۳۰ ; اللہ تعالى كے ساتھ عہد ۳

الوہيت:الوہيت كا معيار ۱۲، ۱۷;غير خدا كى الوہيت ۴، ۲۱

انسان:انسان كى خلقت ۲۷;انسان كى زندگى ۹;انسان كى موت ۹

حضرت عيسيعليه‌السلام :حضرت عيسي كا بشر ہونا ۱۵، ۲۲;حضرت عيسيعليه‌السلام كى الوہيت كا بطلان ۱۹;حضرت عيسيعليه‌السلام كى حيات ۹، ۱۴;حضرت عيسيعليه‌السلام كى خدائي ۱، ۲، ۳، ۶، ۷، ۸، ۱۱، ۲۰، ۲۸، ۳۱;حضرت عيسيعليه‌السلام كى خلقت ۱۳، ۲۸; حضرت عيسيعليه‌السلام كى موت ۹;حضرت عيسيعليه‌السلام كى ناتوانى ۱۱; حضرت عيسيعليه‌السلام كى والدہ ۱۸

حضرت مريمعليه‌السلام :حضرت مريمعليه‌السلام كا بشر ہونا ۱۵ ;حضرت مريمعليه‌السلام كا فرزند ۵، ۶، ۱۸; حضرت مريمعليه‌السلام كى زندگى ۹، ۱۴;حضرت مريم كى ناتوانى ۱۱، ۲۲

خدا شناسي:ناقص خداشناسى ۲۱

زمين:زمين كا مالك ۱۶

شبہ:شبہ كا پيش خيمہ۲۸

عالم خلقت:عالم خلقت كا خلق ہونا۲۷; عالم خلقت كا مالك ۱۷، ۲۲، ۲۷;عالم خلقت كى تدبير ۲۵، ۳۰

عقيدہ:باطل عقيدہ، ۲، ۷، ۱۱

عہد شكني:عہد شكنى كے موارد ۳

عيسائي:

۳۵۲

عيسائي اور حضرت عيسي ۵;عيسائيوں كا استدلال ۸;عيسائيوں كا عقيدہ۵، ۲۰;عيسائيوں كا كمزور نظريہ كائنات ۲۰;عيسائيوں كانقطہ نظر ۳۱; عيسائيوں كى عہد شكنى ۳; عيسائيوں كے دعوے ۱، ۲۰

قدرت:غير خدا كى قدرت كى نفى ۱۰، ۲۲

قرآن كريم:قرآن كريم اور عيسائي ۳۱

كفار: ۲

كفر:كفر كے موارد ۲، ۴

موجودات:غير آسمانى موجودات ۲۳;غير زمينى موجودات ۲۳

آیت ۱۸

( وَقَالَتِ الْيَهُودُ وَالنَّصَارَى نَحْنُ أَبْنَاء اللّهِ وَأَحِبَّاؤُهُ قُلْ فَلِمَ يُعَذِّبُكُم بِذُنُوبِكُم بَلْ أَنتُم بَشَرٌ مِّمَّنْ خَلَقَ يَغْفِرُ لِمَن يَشَاءُ وَيُعَذِّبُ مَن يَشَاءُ وَلِلّهِ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَإِلَيْهِ الْمَصِيرُ )

اور يہوديوں و نصرانيوں نے يہ كہنا شروع كرديا كہ ہم الله كے فرزند اور اس كے دوست ہيں تو پيغمبر آپ كہہ ديجئے كہ پھر خدا تم پر تمہارے گناہوں كى بنا پر عذاب كيوں كرتا ہے _ بلكہ تم اس كى مخلوقات ميں سے بشر ہو اور وہ جس كو چاہتا ہے بخش ديتا ہے اور جس پر چاہتا ہے عذاب كرتا ہے اور اس كے لئے زمين و آسمان اور ان كے درميان كى كل كائنات ہے اور اسى كى طرف سب كى بازگشت ہے_

۱_ يہودى اور عيسائي اپنے آپ كو خدا كے بيٹے اور اس كے محبوب خيال كرتے تھے_و قالت اليهود والنصاري نحن ابناء الله و احبائه

۲_ خدا كا صاحب اولاد ہونا يہود و نصاري كے باطل

۳۵۳

خيالات ميں سے ايك ہے_و قالت اليهود و النصاري نحن ابناء الله و احبائه

۳_ يہود و نصاري اپنے آپ كو خدا كے مقربين ميں سے خيال كرتے تھے _و قالت اليهود و النصارى نحن ابناء الله و احبائه اس بناپر كہ ''ابنائ'' سے مراد اس كا كنائي معنى (مقربين )ہو_

۴_ يہود و نصارى خدا سے محبت اور عشق كا بے بنياد دعوي كرتے تھے_و قالت اليهود والنصاري نحن ابناء الله و احبائه مذكورہ بالا مطلب اس بناپر ہے كہ ''احبائ'' جمع ''حبيب'' اور اسم فاعل( محبت كرنے والوں ) كے معنى ميں ہو_

۵_ بعض يہود و نصاري گناہ سے آلودہ ہيں _فلم يعذبكم بذنوبكم

۶_ گناہگار يہودو نصاري عذاب خداوندى سے دوچار ہوں گے_فلم يعذبكم بذنوبكم

۷_ عذاب خداوندى گناہ سے آلودہ ہونے كا نتيجہ ہے_فلم يعذبكم بذنوبكم

۸_ گناہگار يہود و نصاري كا عذاب خداوندى ميں مبتلا ہونا ان كے اس نظريہ كو رد كرتا ہے كہ وہ خدا كے مقرب اور محبوب بندے ہيں _قل فلم يعذبكم بذنوبكم

۹_ گناہ كے مرتكب ہونے كى وجہ سے يہود و نصاري نہ تو خدا كے محبوب ہيں اور نہ اس كى بارگاہ ميں مقرب بندے ہيں _

نحن ابناء الله و احبائه قل فلم يعذبكم بذنوبكم

۱۰_ خدا كے عاشق گناہ كى آلودگى سے پاك و منزہ ہوتے ہيں _نحن ابناء الله و احبائه قل فلم يعذبكم بذنوبكم

۱۱_ گناہگار يہود و نصاري كادنيوى عذاب ميں مبتلا ہونا_قل فلم يعذبكم بذنوبكم چونكہ عيسائي اپنے آپ كو قيامت كے عذاب سے محفوظ سمجھتے ہيں ، لہذا يہ استدلال اس صورت ميں صحيح و تام ہوگا جب عذاب سے مراد دنيوى عذاب ہو_

۱۲_ يہود و نصاري دوسرے انسانوں جيسے اور ان كى

۳۵۴

مانند خلق كيے گئے ہيں _بل انتم بشر ممن خلق

۱۳_ يہودى اور عيسائي اپنے آپ كو ممتاز اور برتر انسان خيال كرتے ہيں _و قالت اليهود والنصاري نحن ابناء الله بل انتم بشر ممن خلق چونكہ خدا نے يہوديوں اور عيسائيوں كے اس وہم و خيال كے رد ميں فرمايا ہے كہ تم بھى دوسرے انسانوں كى مانند ہو، اس سے معلوم ہوتا ہے كہ وہ اپنے لئے خاص امتياز كے قائل اور اپنے آپ كو دوسروں سے افضل خيال كرتے تھے_

۱۴_ خداوندمتعال نے كسى فرد، گروہ يا جماعت كو دوسرے لوگوں سے زيادہ مقرب اور عزيز خلق نہيں كيا_

بل انتم بشر ممن خلق

۱۵_ يہود و نصاري كا دوسرے انسانوں كى مانند اور ان كے مساوى ہونا اس وہم و گمان كے غلط ہونے كى دليل ہے كہ وہ خدا كے ہاں محبوب اور مقرب بندے ہيں _نحن ابناء الله و احبائه بل انتم بشر ممن خلق

۱۶_ خدا كے عذاب اور مغفرت كى اساس اس كى مشيت ہے_يغفر لمن يشاء و يعذب من يشاء

۱۷_ يہود و نصاري خدا كى مغفرت سے بہرہ مند ہونے يا اس كے عذاب ميں مبتلا ہونے ميں دوسرے انسانوں كے مساوى ہيں _بل انتم بشر ممن خلق يغفر لمن يشاء و يعذب من يشاء

۱۸_ صرف خداوندمتعال آسمانوں ، زمين اور ان كے درميان موجود ہر چيز( تمام كائنات) كا مالك اور فرمانروا ہے_

و لله ملك السموات والارض و ما بينهما

۱۹_ يہود و نصاري نہ تو خدا كے بيٹے ہيں اور نہ اس كى خاص محبت كے حامل ہيں ، بلكہ دوسرے انسانوں كى مانند خدا كے مملوك اور اس كى حاكميت كے ماتحت ہيں _و قالت اليهود و النصاري نحن ابناء الله و لله ملك السموات والارض

مذكورہ بالا مطلب ميں جملہ''لله ملك السموات ...'' كو يہود و نصاري كے اس وہم و گمان''نحن ابناء الله و احبائه ''كے رد كے طور پر ليا گيا ہے_

۲۰_ خدا كى مطلق مالكيت اور فرمانروائي انسانوں كى مغفرت يا عذاب ميں اس كى مشيت كے نافذ

۳۵۵

ہونے كى دليل ہے_يغفر لمن يشاء و يعذب من يشاء و لله ملك السموات والارض و ما بينهما

مذكورہ بالا مطلب ميں جملہ ''للہ ملك ...'' كو ''يغفر لمن يشاء ...'' كيلئے دليل كے طور پر ليا گيا ہے_

۲۱_ آسمانوں كا متعدد ہونا_و لله ملك السموات والارض

۲۲_ تمام موجودات كى حركت كى انتہاء صرف خداوند متعال ہے_واليه المصير

آسمان:آسمان كا مالك ۱۸;آسمانوں كا متعدد ہونا ۲۱

اللہ تعالى:اللہ تعالى اور عيسائي ۱۹;اللہ تعالى اور فرزند ۲، ۱۹; اللہ تعالى اور يہود۱۹;اللہ تعالى سے محبت ۴;اللہ تعالى كا عذاب ۷، ۸، ۱۶، ۱۷، ۲۰;اللہ تعالى كى حاكميت ۱۹;۱۹، ۲۰;اللہ تعالى كى مالكيت ۱۸، اللہ تعالى كى مشيت ۱۶، ۲۰;اللہ تعالى كى مغفرت ۱۶، ۱۷، ۲۰

اللہ تعالى سے محبت كرنے والے:اللہ تعالى سے محبت كرنے والوں كى پاكيزگي۱۰

اللہ تعالى كے محبوب: ۱، ۱۵

انسان:انسانوں كا مساوى ہونا ۱۴، ۱۵، ۱۷

پاك لوگ: ۱۰

تقرب:تقرب كے موانع ۹جزا وسزا كا نظام: ۱۷

زمين:زمين كا مالك ۱۸

عالم خلقت:عالم خلقت كا مالك ۱۸

عذاب:عذاب كے اسباب ۷

عقيدہ:باطل عقيدہ ۱، ۲، ۸، ۱۵

عيسائي:عيسائيوں كا احساس برتري۱۳; عيسائيوں كا دنيوى عذاب ۱۱;عيسائيوں كا عقيدہ ۱، ۲، ۳، ۴، ۸، ۱۵ ; عيسائيوں كى نسل ۱۲;عيسائيوں كى نسل پرستى ۱۳; گناہگار عيسائي ۵، ۶، ۸، ۹، ۱۱

۳۵۶

گناہ:گناہ سے پاك ہونا ۱۰;گناہ كى سزا ۷;گناہ كے اثرات ۹

گناہگار:گناہگاروں پر عذاب ۶، ۸

مقربين: ۳، ۱۵

موجودات:موجودات كا انجام ۲۲;موجودات كى حركت ۲۲

يہود:گناہگار يہود ۵،۶،۸، ۹،۱۱;يہود كا احساس برترى ۱۳;يہود كادنيوى عذاب ۱۱; يہود كا عقيدہ ۱، ۲، ۳، ۴، ۸، ۱۵;يہود كى نسل ۱۲;يہود كى نسل پرستى ۱۳

۳۵۷

آیت ۲۳

( قَالَ رَجُلاَنِ مِنَ الَّذِينَ يَخَافُونَ أَنْعَمَ اللّهُ عَلَيْهِمَا ادْخُلُواْ عَلَيْهِمُ الْبَابَ فَإِذَا دَخَلْتُمُوهُ فَإِنَّكُمْ غَالِبُونَ وَعَلَى اللّهِ فَتَوَكَّلُواْ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ )

مگر دو انسان جنہيں خدا كا خوف تھا اور ان پر خدا نے فضل و كرم كياتھا انھوں نے كہاكہ ان كے درو ازے سے داخل ہوجاؤ _ اگر تم دروازے ميں داخل ہوگئے تو يقينا غالب آجاؤ گے اوراللہ پر بھر وسہ كرو اگر تم صاحبان ايمان ہو _

۱_ حضرت موسيعليه‌السلام كے دو ساتھيوں نے تجويز دى كہ مقدس سرزمين كے دروازے كى طرف سے حملہ كيا جائے_

قال رجلان ادخلوا عليهم الباب

۲_ حضرت موسيعليه‌السلام كى قوم ميں خوف خدا ركھنے والے اور ذمہ دارى كا احساس كرنے والے ساتھى بھى موجود تھے_

قال رجلان من الذين يخافون ادخلوا عليهم الباب مذكورہ بالا مطلب اس بناپر ہے كہ ''يخافون'' كا محذوف مفعول ''اللہ'' ہو يعنى ''يخافون اللہ'' جو اللہ سے ڈرتے ہيں _

۳_ حضرت موسيعليه‌السلام كے وفادار ساتھيوں اور مقدس سرزمين كے جابروں كے ساتھ نبرد آزمائي ميں انكاساتھ دينے والوں كى تعداد بہت ہى تھوڑي، بلكہ نہ ہونے كے برابر تھي_ان فيها قوماًً جبارين قال رجلان من الذين يخافون

۴_ يوشع اور كالب حضرت موسي كے خوف خدا ركھنے والے ساتھيوں ميں سے تھے_

قال رجلان من الذين يخافون انعم الله عليهمابهت سارے مفسرين كا كہنا ہے كہ ''رجلان'' سے مراد يوشع و كالب ہيں _

۵_ يوشع اور كالب كے خوف خدا نے ان ميں حضرت موسيعليه‌السلام كے اوامر كے مقابلے ميں ذمہ دارى كا احساس پيدا كيا_

۳۵۸

قال رجلان من الذين يخافون ادخلوا عليهم الباب

۶_ يوشع اور كالب خدا كى نعمتوں سے بہرہ مند افراد تھے_قال رجلان انعم الله عليهما

۷_ خدا كا خوف اور اس كے سامنے ذمہ دارى كا احساس خدا كى عظيم نعمتوں ميں سے ہے_قال رجلان من الذين يخافون انعم الله عليهما

۸_ خوف خدا انبيائے خدا كے سامنے سرتسليم خم كرنے اور ان كا مطيع بننے كا باعث بنتا ہے_قال رجلان من الذين يخافون انعم الله عليهما ادخلوا عليهم الباب

۹_ خدا كا خوف انسان كو بہادر بناتا ہے اور اس كے دل سے دشمن كا ڈر نكال ديتا ہے_قال رجلان من الذين يخافون ادخلوا عليهم الباب يوشع اور كالب كى خدا ترسى والى صفت بيان كرنے كے بعد ان كى بہادرى اور دليرى كہ جو جملہ ''ادخلوا ...'' سے معلوم ہوتى ہے، كا ذكر كرنے سے پتہ چلتا ہے كہ ان كى بہادرى اور دشمن كے مقابلے ميں نڈر ہونے كا سبب ان كا خوف خدا تھا_

۱۰_ حضرت موسيعليه‌السلام كى قوم كے لوگ خدا كے سامنے گستاخ اور لاپروا تھے_قال رجلان من الذين يخافون

''من الذين يخافون'' اس مطلب كى طرف اشارہ ہوسكتا ہے كہ قوم موسيعليه‌السلام نے خوف خدا نہ ہونے كى وجہ سے حضرت موسيعليه‌السلام كے فرمان كى تعميل نہيں كي_

۱۱_ خدا كے سامنے قوم موسيعليه‌السلام كى گستاخى اور اس سے بے اعتنائي حضرت موسيعليه‌السلام كے( مقدس سرزمين ميں داخل ہونے اور جابروں كے ساتھ مقابلہ كرنے كے) فرمان سے منہ موڑنے كا سبب بني_انا لن ندخلها قال رجلان من الذين يخافون انعم الله عليهما ادخلوا

۱۲_ يوشع اور كالب دشمن سے ڈرو خوف كے باوجود لوگوں كو مقدس سرزمين پر حملے كى دعوت ديتے تھے_

قال رجلان من الذين يخافون مذكورہ بالا مطلب اس بناء پر ہے كہ ''يخافون'' كا محذوف مفعول ''جبارين'' ہو_

۱۳_ دشمنوں كى قوت اور طاقت سے ڈرنے كے باوجود ان كا مقابلہ كرنا لازمى ہے_قال رجلان من الذين يخافون ادخلوا عليهم الباب

۱۴_ يوشع اور كالب نے مقدس سرزمين كو بلافاصلہ اور

۳۵۹

فوراً فتح كرنے كيلئے يہ تجويز پيش كى كہ اس كے جابر باسيوں پر زبردست حملہ كركے اس كا دروازہ كھول دياجائے_

قال رجلان ادخلوا عليهم الباب فاذا دخلتموه فانكم غالبون

۱۵_ يوشع اور كالب اس بات سے آگاہ تھے كہ مقدس سرزمين كے جابروں پر فتح اور كاميابى كيلئے كونسى حكمت عملى اختيار كى جائے_قال رجلان ادخلوا عليهم الباب فاذا دخلتموه فانكم غالبون

۱۶_ مقدس سرزمين كے دروازہ كى طرف سے حملہ آور ہونے كى صورت ميں بنى اسرائيل كى جابروں پر فتح و كاميابى يقينى تھي_ادخلوا عليهم الباب فاذا دخلتموه فانكم غالبون

۱۷_ حق كا باطل پر غلبہ اہل حق كى سعى و كوشش پر موقوف ہے_فاذا دخلتموه فانكم غالبون

۱۸_ اہل ايمان كا فريضہ ہے كہ دشمن پر فتح پانے كيلئے انكى شناخت حاصل كريں ، منصوبہ بندى كريں اور مناسب روش كو بروئے كار لائيں _ادخلوا عليهم الباب فاذا دخلتموه فانكم غالبون

۱۹_ يوشع اور كالب جابروں سے مقابلہ اور ان پر غلبہ حاصل كرنے كيلئے سعى و كوشش كے ساتھ ساتھ قوم موسيعليه‌السلام كو خدا پر توكل كى تلقين كرتے تھے_ادخلوا عليهم الباب فانكم غالبون و على الله فتوكلوا

۲۰_ خدا پر توكل كرنا مومنين كيلئے دشمنوں پر غلبہ حاصل كرنے ميں بہت مفيد ثابت ہوتا ہے_فانكم غالبون و علي الله فتوكلوا

۲۱_ نعمت خداوندى سے بہرہ مند لوگ صرف خدا پر بھروسہ كرتے ہيں ، اس كى راہ ميں نبرد آزمائي كيلئے آمادہ رہتے ہيں اور لوگوں كو جہاد اور توكل كى دعوت ديتے ہيں _قال رجلان من الذين يخافون انعم الله عليهما ادخلوا و على الله فتوكلوا

۲۲_خدا پر توكل كے ساتھ ساتھ سعى و كوشش كرنا ضرورى ہے_ادخلوا عليهم الباب و علي الله فتوكلوا

۲۳_ صرف خدا پر توكل و بھروسہ كرنا اس پر حقيقى ايمان اور سچے يقين كا نتيجہ ہے_و على الله فتوكلوا ان كنتم مؤمنين

۳۶۰