تفسير راہنما جلد ۴

 تفسير راہنما0%

 تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 897

 تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 897
مشاہدے: 146842
ڈاؤنلوڈ: 3391


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 897 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 146842 / ڈاؤنلوڈ: 3391
سائز سائز سائز
 تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 4

مؤلف:
اردو

آیت ۴۴

( إِنَّا أَنزَلْنَا التَّوْرَاةَ فِيهَا هُدًى وَنُورٌ يَحْكُمُ بِهَا النَّبِيُّونَ الَّذِينَ أَسْلَمُواْ لِلَّذِينَ هَادُواْ وَالرَّبَّانِيُّونَ وَالأَحْبَارُ بِمَا اسْتُحْفِظُواْ مِن كِتَابِ اللّهِ وَكَانُواْ عَلَيْهِ شُهَدَاء فَلاَ تَخْشَوُاْ النَّاسَ وَاخْشَوْنِ وَلاَ تَشْتَرُواْ بِآيَاتِي ثَمَناً قَلِيلاً وَمَن لَّمْ يَحْكُم بِمَا أَنزَلَ اللّهُ فَأُوْلَـئِكَ هُمُ الْكَافِرُونَ )

بيشك ہم نے توريت كو نازل كيا ہے جس ميں ہدايت اور نور ہے اور اس كے ذريعہ اطاعت گذار انبيا ئيہوديوں كے لئے فيصلہ كرتے ہيں او رالله والے اور علمائے يہود اس چيز سے فيصلہ كرتے ہيں جس كاكتاب خدا ميں ان كو محافظ بنا يا گيا ہے او رجس كے يہ گواہ بھى ہيں لہذا تم ان لوگوں سے نہ ڈرو صرف ہم سے ڈرو اور خبردار تھوڑى سى قيمت كے لئے ہمارى آيات كا كاروبار نہ كرنا اور جو بھى ہمارے نازل كئے ہوئے قانون كے مطابق فيصلہ نہ كرے گا وہ سب كا فر شمار ہوں گے _

۱_ تورات ايك آسمانى كتاب ہے اور اسے خداوند متعال نے نازل فرمايا ہے_انا انزلنا التوراة

۲_ تورات ہدايت (احكام) اور نور (عقائد) پر مشتمل ہے_انا انزلنا التورة فيها هدى و نور

چونكہ كلمہ ''نور'' نظرى اور علمى مقولات اور مسائل سے مناسبت ركھتا ہے لہذا ہوسكتا ہے كہ اس سے مراد عقائد ہوں جبكہ كلمہ ''ہدايت'' اگر چہ نظرى اور عملى دونوں قسم كے مسائل ميں يكساں طور پر استعمال ہوتا ہے، ليكن چونكہ كلمہ نور كے مقابلے

۴۶۱

ميں استعمال ہوا ہے، لہذا ہوسكتا ہے اس سے مراد عملى احكام اور مسائل ہوں _

۳_ يہود كے درميان انبياءعليه‌السلام كے فيصلوں كى اساس تورات تھي_يحكم بها النبيون الذين اسلموا للذين هادوا

۴_ انبيائے يہود خداوند متعال اور اس كے قوانين كے سامنے سر تسليم خم ہوتے تھے_يحكم بها النبيون الذين اسلموا ''الذين اسلموا'' ، ''النبيون ''كيلئے صفت توضيحى ہے_

۵_ يہود كا خدا كے سامنے سر تسليم خم نہ كرنا ان كى طرف سے احكام تورات سے روگردانى كى دليل ہے_ثم يتولون من بعد ذلك يحكم بها النبيون الذين اسلموا ''الذين اسلموا'' ، ''يحكم بھا النبيون'' كى علت كو بيان كررہا ہے، يعنى چونكہ انبياءعليه‌السلام خدا كے سامنے سرتسليم خم كرتے تھے لہذا تورات كى اساس پر قضاوت كرتے تھے، اور'' ثم يتولون من بعد ذلك '' كے بعد اس حقيقت كى وضاحت اس بنيادى وجہ كى طرف اشارہ ہے جس كى بناپر عہد پيغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے يہود احكام تورات سے سركشى كرتے تھے_

۶_ خداوند متعال اور اس كے احكام كے سامنے سرتسليم خم كرنا ضرورى ہے_يحكم بها النبيون الذين اسلموا

۷_ يہود متعدد انبياءعليه‌السلام سے بہرہ مند ہوئے_يحكم بها النبيون الذين اسلموا

۸_ تورات قضائي اور حكومتى احكام كى حامل كتاب _يحكم بها النبيون الذين اسلموا للذين هادوا

۹_ يہود كے درميان علمائے ربانى اور احبار كى قضاوت كا محور تورات تھي_يحكم بها الربانيون والاحبار

۱۰_ علمائے ربانى اور احبارنے مسند قضاوت پر بيٹھ كر راہ انبياءعليه‌السلام كو جارى ركھا_يحكم بها النبيون والربانيون والاحبار

۱۱_ آسمانى كتب كى اساس پر قضاوت اور حكومت كرنا معاشرے ميں ہدايت و نور كاپھيلانا ہے_

فيها هدى و نور يحكم بها النبيون والربانيون والاحبار تورات كى نورانيت اور ہدايت سے توصيف كے بعد اس كى اساس و بنياد پر انبياءعليه‌السلام كى قضاوت كا ذكر اس بات كى علامت ہے كہ معاشرے ميں اس كے احكام كا نفاذ لوگوں كى ہدايت اور نورانيت كا باعث ہے _

۴۶۲

۱۲_ تورات كو تغيير و تحريف سے محفوظ ركھنا علمائے ربانى اور احبار كى ذمہ دارى _يحكم بها الربانيون و الاحبار بما استحفظوا من كتاب الله ''استحفظوا ''كا معنى ''امروا بالحفظ'' ہے اور''من كتاب''، ''بما استحفظوا '' ميں ''ما'' ،كيلئے بيان ہے، يعنى علماء ربانى اور احبار اس چيز كا حكم ديتے ہيں جس كى حفاظت كا انہيں پابند بنايا گيا ہے اور وہ چيز كتاب خدا ہے_

۱۳_ قضاوت، آسمانى كتب كا علم ركھنے والے افراد كى ذمہ دارى ہے_يحكم بها والربانيون والاحبار بما استخفظوا من كتاب الله

۱۴_ آسمانى كتب كا احياء اور انہيں تبديلى اور تحريف سے محفوظ ركھنا اس بات پر موقوف ہے كہ ان كى اساس و بنياد پر قضاوت و فيصلہ كيا جائے_يحكم بها النبيون والربانيون والاحبار بما استحفظوا من كتاب الله

''بما استحفظوا '' ميں ''با ''سببيت كيلئے ہے اور اس بات كى علامت ہے كہ چونكہ آسمانى كتب كے تحفظ كى ذمہ دارى ان پر عائد ہوتى ہے، لہذا انہيں ان كتب كى اساس پر قضاوت كرنا چاہيئے_ يعنى آسمانى كتب كا تحفظ اس بات پر موقوف ہے كہ ان كے احكام معاشرے ميں نافذ كيے جائيں _

۱۵_ كتب الہى كى مكمل حفاظت كيلئے ہر دور ميں علمائے ربانى اور دينى دانشمندوں كا ہونا ضرورى ہے_والربانيون والاحبار بما استحفظوا من كتاب الله

۱۶_ يہودى دانشور اور علمائے ربانى حقانيت تورات كے شاہد و گواہ ہونے كے علاوہ اس كے حقائق كو بيان كرنے والے ہيں _يحكم بها والربانيون والاحبار بما استحفظوا من كتاب الله و كانوا عليه شهداء

۱۷_ يہودى علماء نے حقانيت تورات پر شاہد ہونے كى وجہ سے اپنے احكام كى اساس و بنياد تورات كو قرار ديا_

يحكم بما استحفظوا من كتاب الله و كانوا عليه شهداء چونكہ جملہ '' كانوا ...'' كا ''استحفظوا''پر عطف ہے اس سے معلوم ہوتا ہے كہ علمائے ربانى اور احبار كے تورات كى اساس پر قضاوت كرنے كى وجہ يہ تھى كہ وہ اس كتاب كى حقانيت پر عقيدہ ركھتے تھے_

۱۸_ قضات ميں آسمانى كتب كو محور قرار دينا ان كى حقانيت پر گواہي ہے_

يحكم بها النبيون بما استحفظوا من كتاب الله و كانوا عليه شهداء

۴۶۳

۱۹_ علمائے ربانى اور احبار نے عہد بعثت تك تورات كے تحفظ كى ذمہ دارى ادا كى ہے_بما استحفظوا من كتاب الله و كانوا عليه شهداء اگر '' شہدائ'' كا معنى محافظين ہو، تو جملہ ''و كانوا عليہ شھدائ'' اس ذمہ دارى كے وقوع پذير ہونے پر دلالت كرے گا جو علمائے يہود كے كاندھوں پر ڈالى گئي تھى اور وہ تورات كے تحفظ كى ذمہ دارى ہے_

۲۰_ آسمانى كتب كى حفاظت اور نگہبانى اور ان كى حقانيت كى گواہى دينا انبيائے الہى كى ذمہ دارى ہے_

يحكم بها النبيون بما استحفظوا من كتاب الله و كانوا عليه شهداء يہ اس بناپر ہے كہ '' استحفظوا '' كى ضمير ''النبيون'' كى طرف بھى لوٹائي جائے_

۲۱_ خدتعالى نے پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے ہم عصر علمائے يہود كو لوگوں سے كسى قسم كے خوف اور ڈر كے بغير تورات كى حفاظت اور اس كى اساس پر قضاوت كرنے كا حكم ديا _و الربانيون والاحبار بما استحفظوا من كتاب الله فلا تخشوا الناس

۲۲_ عہد نبوت كے علمائے يہود تورات كى اساس پر قضاوت كرنے كے مسئلہ پر لوگوں سے ڈرتے تھے_

والربانيون والاحبار بما استحفظوا من كتاب الله فلا تخشوا الناس

۲۳_ آسمانى كتب كى اساس پر قضاوت كرنے كے مسئلہ پر لوگوں سے ڈرنا ايك ناروا فعل ہے اور خدا تعالى نے اس سے منع فرمايا ہے _يحكم بها فلا تخشوا الناس

۲۴_ لوگوں سے خوف آسمانى كتب كے احكام اور قوانين پر عمل پيرا ہونے كى راہ ميں ركاوٹ بنتا ہے_

يحكم بها فلا تخشوا الناس

۲۵_ خداوند متعال نے علمائے يہود كو تورات كے حقائق چھپانے سے منع فرمايا_و كانوا عليه شهداء فلا تخشوا الناس

مذكورہ با لا مطلب اس بناپر ہے كہ '' فلا تخشوا ...'' كا متعلق وہ مطلب ہو جو ''كانوا عليہ شہدائ'' سے حاصل ہوتا ہے، يعنى تورات ميں موجود حقائق كا اظہار كرتے وقت لوگوں سے مت ڈرو_

۲۶_ احكام خداوندى چھپانے والوں كا انجام بہت خوفناك ہوگا_واخشون

۴۶۴

۲۷_ خداوند متعال كى طرف سےعلمائے يہود كو دھمكى كہ وہ احكام تورات كوبيان كرنے ميں كسى قسم كى كوتاہى نہ كريں _

يحكم ...واخشون

۲۸_ خوف خدا( اس كى عظمت سے پيدا ہونے والا خوف) علماء كو آسمانى كتب كى اساس پر قضاوت كرنے اور احكام الہى كو نہ چھپانے پر آمادہ كرتا ہے_يحكم بها و اخشون

۲۹_ غير اللہ كيلئے كسى قسم كى عظمت كا قائل نہ ہونا احكام الہى كے نفاذ ميں لوگوں كى پروا نہ كرنے كا باعث بنتا ہے_

فلا تخشوا الناس و اخشون

۳۰_ خدا كا خوف ركھنے والے لوگ احكام و قوانين الہى كے نفاذ كے سلسلے ميں لوگوں كے غيض و غضب سے بالكل نہيں ڈرتے_فلا تخشوا الناس و اخشون

۳۱_ خدا ترس علمائے ربانى اور احبار كے دل دنيا سے اچاٹ ہوتے ہيں اور وہ كسى قسم كى طمع و لالچ نہيں ركھتے_

الربانيون والاحبار فلا تخشوا الناس و اخشون

۳۲_ خوف خدا ركھنے اور لوگوں كى پروا نہ كرنے كے سلسلےميں علمائے يہود كا انبياءعليه‌السلام ، احبار اور علمائے ربانى سے سبق لينا ضرورى ہے_يحكم بها النبيون فلا تخشوا الناس و اخشون

جملہ'' فلا تخشوا الناس'' كو فاء كے ذريعے ''يحكم بھا النبيون'' پر متفرع كرنے سے مذكورہ بالا مطلب اخذ ہوتا ہے_

۳۳_ احكام خداوندى كى اساس پر قضاوت كرنے كيلئے، خوف خدا ركھنے اور لوگوں سے نہ ڈرنے كے بارے ميں انبياءعليه‌السلام ، علمائے ربانى اور احبار كا كردار نمونہ ہے_يحكم بها النبيون فلا تخشوا الناس و اخشون

۳۴_ خداوند متعال نے علمائے يہود كو دين فروشى اور آيات الہى كے ساتھ سودا بازى كرنے سے سختى كے ساتھ منع فرمايا_و لا تشتروا بآياتى ثمنا قليلاً

۳۵_ آيات الہى اور احكام دين كے ساتھ سودا بازى كا حرام ہونا_و لا تشتروا بآياتى ثمنا قليلاً

۳۶_ عدليہ كے ذمہ دار افراد اور علمائے دين كودين

۴۶۵

فروشى اور آيات خداوندى كے ساتھ سودا بازى كرنے كا خطرہ_و لا تشتروا بآياتى ثمنا قليلاً

۳۷_ خوف خدا ركھنے والے علماء ،دين فروشى يا اس ميں تحريف كرنے سے پاك و منزہ ہوتے ہيں _واخشون و لا تشتروا باياتى ثمنا قليلا

۳۸_ لوگوں كى دشمنى سے ڈرنے والے علماء ديندارى اور كتاب خدا كے تحفظ پر اپنى آسائش اور رفاہ كو ترجيح دينے كے خطرے سے دوچار ہيں _فلا تخشوا الناس و لا تشتروا بآياتى ثمنا قليلاً

۳۹_ احكام الہى كو نظر انداز كرنے اور ان كى بنياد پر قضاوت نہ كرنے كے اسباب ميں سے ايك منفعت طلبى اور طمع و لالچ ہے_يحكم بها و لا تشتروا بآياتى ثمناً قليلاً

۴۰_ خدا كى آيات بہت گراں قدر اور گراں بہا ہيں ، جبكہ ان كے مقابلے ميں ہر چيز حقير اور بے قدر و قيمت ہے_

و لا تشتروا بآياتى ثمنا قليلاً ''قليلًا'' كى صفت قيد توضيحى ہے، يعنى آيات الہى كے بدلے ميں ادا كى جانے والى ہر قيمت حقير اور ناچيز ہے_

۴۱_ دين فروشى كے نتيجے ميں حاصل ہونے والا فائدہ مال حرام كا واضح مصداق ہے_اكالون للسحت و لا تشتروا بآياتى ثمناً قليلاً گذشتہ آيات ميں علمائے يہود كو ''اكالون للسحت'' '' حرام مال كھانے والے'' قرار دينے كے بعد خدا كا دنياوى منافع كے بدلے ميں دين بيچنے سے منع كرنا اس بات كى علامت ہے كہ يہاں پر سحت ( ايسا حرام جو ننگ آور ہو) كے مورد نظر مصاديق ميں سے وہ منافع ہيں جو وہ دين فروشى كے ذريعے حاصل كيا كرتے تھے_

۴۲_ كفر اختيار كرنے اور آسمانى حقائق كو چھپانے كا ايك سبب لوگوں كا خوف اور دولت پرستى ہے_

فلاتخشوا الناس و من لم يحكم بما انزل الله فاولئك هم الكافرون

۴۳_ جو لوگ اپنى قضاوت اور فيصلہ خدا كے احكام و قوانين كے مطابق انجام نہيں ديتے وہ كافر ہيں _

و من لم يحكم بما انزل الله فاولئك هم الكافرون قضاوت كے بارے ميں نازل ہونے والى گذشتہ آيات سے معلوم ہوتا ہے كہ جملہ ''و من لم يحكم '' بھى مسئلہ قضاوت كى طرف اشارہ ہے_

۴۴_ خدا كے قوانين اور مفاہيم كے علاوہ كسى اور بنياد

۴۶۶

پر قانون سازى كرنا حرام اور كفر ہے_و من لم يحكم بما انزل الله فاولئك هم الكافرون جملہ'' و من لم يحكم ...'' مسئلہ قضاوت كے ساتھ ساتھ ہر قسم كے قانون اور دستور كو بھى شامل ہوسكتا ہے_

۴۵_ قوانين اور فيصلے اس وقت نافذ العمل اور معتبر سمجھے جائيں گے جب وہ خدا كے معين كردہ اصولوں كى بنياد پر ہوں _و من لم يحكم بما انزل الله فاولئك هم الكافرون احكام الہى كى اساس پر قضاوت اور قانون سازى كے واجب ہونے كا لازمہ يہ ہے كہ وہ احكام غير معتبر ہيں جنكى بنياد الہى احكام نہ ہوں _

۴۶_ ان قوانين اور فيصلوں كو قبول كرنا لازمى ہے كہ جنكى بنياد الہى احكام ہوں _و من لم يحكم بما انزل الله فاولئك هم الكافرون احكام الہى كى اساس پر قضاوت كے واجب ہونے كا لازمہ يہ ہے كہ نزاع ميں طرفين كيلئے اسے قبول كرنا ضرورى ہے_

۴۷_ فيصلہ كرنے والوں كى اہليت كا معيار يہ ہے كہ وہ خدا كے احكام اور قوانين سے آگاہ ہوں _

و من لم يحكم بما انزل الله فاولئك هم الكافرون

۴۸_ احكام الہى كى اساس پر فيصلہ نہ كرنا ان احكام كے فلسفہ نزول كو لغو قرار دينے كے مترادف ہے_

و من لم يحكم بما انزل الله فاولئك هم الكافرون

۴۹_ احكام الہى كى اساس پر قضاوت كرنے سے اجتناب كرنا كفر ہے_و من لم يحكم بما انزل الله فاولئك هم الكافرون ''جملہ و من لم يحكم ''كے دو مصداق ہيں ايك غير الہى احكام كى اساس پر قضاوت و فيصلہ كرنا، دوسرا شرائط پائے جانے كے باوجود احكام خداوند ى كى اساس پر قضاوت سے اجتناب كرنا، مذكورہ بالامطلب دوسرے مصداق كى طرف ناظر ہے_

۵۰_ خداوند متعال كے مقرر كردہ قوانين كى اساس پر قانون سازى سے اجتناب كرنا كفر ہے_ومن لم يحكم بما انزل الله فاولئك هم الكافرون

۵۱_ عہد پيغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے بعض يہودى علماء و رؤساء تورات كى اساس پر قضاوت سے اجتناب كرنے كى وجہ سے كافر ہوگئے تھے_ثم يتولون من بعد ذلك و من لم يحكم بما انزل الله فاولئك هم الكافرون

۴۶۷

۵۲_ يہودى پيشوا (ربانيون )انبياءعليه‌السلام سے كم تر اور (علمائے يہود) احبار سے برتر مقام و منزلت كے مالك ہيں _

يحكم بها النبيون للذين هادوا والربانيون و الاحبار حضرت امام صادقعليه‌السلام سے منقول ہے كہ آپعليه‌السلام نے مذكورہ آيہ شريفہ كى تلاوت كرنے كے بعد فرمايا:''فهذه الائمة دون الانبياء الذين يربون الناس بعلمهم و اما الاحبار فهم العلماء دون الربانيين '' (۱) ان پيشواؤں كا مقام و منزلت ان انبياء سے كم ہے جو اپنے علم كے مطابق لوگوں كى تربيت كرتے ہيں ، جبكہ احبار وہ علماء ہيں جو ربانيون سے كم مقام و منزلت كے مالك ہيں ..._

۵۳_ ظلم و جور كى اساس پر فيصلہ كرنا اگر چہ انتہائي كم مال ميں ہى كيوں نہ ہو اور پھر دوسروں كو يہ فيصلہ قبول كرنے پر مجبور كرنا كفر ہے_و من لم يحكم بما انزل الله فاولئك هم الكافرون رسولصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم خدا سے روايت ہے:''من حكم فى درهمين بحكم جور ثم جبر عليه كان من اهل هذه الاية ''و من لم يحكم بما انزل الله فاولئك هم الكافرون ''(۲) اگر كوئي دو درہم كے بارے ميں بھى ظالمانہ اور غير منصفانہ فيصلہ كرے اور پھر دوسروں كو

اسے قبول كرنے پر مجبور كرے تو وہ اس آيہ شريفہ كا مصداق ہے كہ جوقانون الہى كى بنياد پر فيصلہ نہ كريں وہ كافر ہيں _

آسمانى كتب:آسمانى كتب پر عمل كرنے كے موانع۲۴;آسمانى كتب كا كردار ۱۱، ۱۸، ۲۳، ۲۸;آسمانى كتب كى پاسدارى ۱۴، ۱۵، ۲۰، ۳۸; آسمانى كتب كى حقانيت ۱۸، ۲۰

آيات الہي:آيات الہى كى قدرو قيمت ۴۰

احكام: ۳۵، ۴۳احكام كا فلسفہ ۴۸

اسلام:صدر اسلام كى تاريخ ۵۱

اللہ تعالى:اللہ تعالى كا خبردار كرنا ۲۷، ۳۴;اللہ تعالى كے افعال ۱;اللہ تعالى كے اوامر ۲۱;اللہ تعالى كے نواہى ۲۳، ۲۵

انبياءعليه‌السلام :انبياءعليه‌السلام كو نمونہ عمل بنانا ۳۲;انبياءعليه‌السلام كى اطاعت ۱۰; انبياءعليه‌السلام كى تعليمات ۳۲ ; انبياءعليه‌السلام كى ذمہ دارى ۲۰; انبياءعليه‌السلام كى شجاعت ۳۳;انبياءعليه‌السلام كى قضاوت ۳۳;انبياءعليه‌السلام كى گواہى ۲۰

____________________

۱) تفسير عياشى ج۱ ص ۳۲۳ ح ۱۱۹، نور الثقلين ج۱ ص ۶۳۴، ح ۲۰۶_

۲) كافى ج۷ص ۴۰۸ ح ۳; تفسير عياشى ج۱ ص ۳۲۳ ح ۱۲۰_

۴۶۸

اہل كتاب:علمائے اہل كتاب كى ذمہ دارى ۱۳

تحريف:تحريف كے موانع۳۷

تقوي:تقوى كى اہميت ۳۲

تورات:تورات آسمانى كتب ميں سے ۱;تورات سے روگردانى كرنا ۵;، تورات كا كردار ۳، ۹، ۵۱ ; تورات كا نزول ۱;تورات كا ہدايت كرنا ۲; تورات كى پاسدارى ۱۲، ۱۹، ۲۱ ;تورات كى تعليمات ۲، ۸، ۲۵;تورات كى تعليمات كوچھپانا ۲۷;تورات كى حقانيت ۱۶، ۱۷ ;تورات كے احكام ۲، ۵۱;تورات كے احكام كو ترك كرنا ۵; تورات يہودميں ۳;حكومت تورات كى نظر ميں ۸; قضاوت تورات كى نظر ميں ۸، ۹

حرام خوري:حرام خورى كے موارد ۴۱

حق:كتمان حق كى سزا ۲۶;كتمان حق كے عوامل ۴۲

خوف:خوف خدا كى اہميت ۳۲;خوف خدا كے اثرات ۲۸، ۳۰، ۳۷ ;خوف كے اثرات ۲۴، ۴۲; ناپسنديدہ خوف ۲۳، ۳۸

دولت پرستي:دولت پرستى كے اثرات ۴۲

دين:احيائے دين ۱۴

دينداري:ديندارى كے موانع۳۸

دين فروشي:دين فروشى كا خطرہ ۳۶;دين فروشى كى حرمت ۳۵;دين فروشى كى مذمت ۴۱;دين فروشى كے موانع ۳۷

ذكر:ذكر كے اثرات ۲۹

رفاہ طلبي:رفاہ طلبى كا پيش خيمہ ۳۸

روايت: ۵۲، ۵۳

سر تسليم خم كرنا:خدا كے سامنے سر تسليم خم كرنا ۴، ۶

شجاعت:شجاعت كا پيش خيمہ ۲۹، ۳۰;شجاعت كى اہميت ۳۲

شرعى فريضہ :شرعى فريضہ پر عمل ۱۹،۳۰;شرعى فريضہ پرعمل كا

۴۶۹

پيش خيمہ۲۹; شرعى فريضہ پر عمل كے موانع ۲۴، ۳۹

طمع:طمع كے اثرات۳۹

علماء:علماء كے خوف كے اثرات ۳۸;علمائے دين كا كردار ۱۶، ۱۷;علمائے دين كى ذمہ دارى ۱۵، ۳۶;علمائے دين كے فضائل ۳۷; علمائے ربانى كا تقوي ۳۱;علمائے ربانى كا زہد ۳۱;علمائے ربانى كے فضائل۵۲

قاضي:قاضى كى ذمہ دارى ۳۶;قاضى كى شرائط ۴۷

قانون سازي:حرام قانون سازى ۴۴;قانون سازى كى شرائط ۴۵;قانون سازى كے مبانى ۴۴، ۴۵، ۴۶، ۵۰

قضاوت:ظالمانہ قضاوت ۵۳;عادلانہ قضاوت كے موانع ۳۹;قضاوت كا ترك كرنا ۴۸;قضاوت كى اہميت ۱۳، ۱۴، ۴۹ ;قضاوت كى شرائط ۴۵، ۴۷ ;قضاوت كے احكام ۴۷;قضاوت كے مبانى ۳، ۹، ۱۱، ۱۴، ۱۷، ۱۸، ۲۱، ۲۲، ۲۳، ۲۸، ۴۳، ۴۶، ۴۸، ۴۹، ۵۱ ;قضاوت ميں خوف ۲۳

كفار:۴۳

كفر:كفر كے اسباب ۴۲، ۴۳;كفر كے موارد ۴۴، ۴۹، ۵۰، ۵۳

محرمات: ۳۵، ۴۴

معاشرہ:معاشرے كى ترقى كے اسباب ۱۱;معاشرے كى ہدايت كے عوامل ۱۱

منفعت طلبي:منفعت طلبى كے اثرات ۳۹

نظريہ كائنات:نظريہ كائنات اور آئيڈيالوجى ۲۹

ہدايت:ہدايت كے عوامل ۲

يہود:صدراسلام كے يہود ۲۱، ۲۲;علمائے يہود ۵۲; علمائے يہود اور انبياءعليه‌السلام ۳۲;علمائے يہود اور حق كا كتمان۲۵;علمائے يہود كا تقوي ۳۱، ۳۳; علمائے يہود كا خوف ۲۲;علمائے يہود كا زہد ۳۱; علمائے يہود كا كفر ۵۱; علمائے يہودكا نقش ۱۰، ۱۹ ; علمائے يہود كو خبردار كرنا ۲۷;علمائے يہود كى دين فروشى ۳۴; علمائے يہود كى ذمہ دارى ۱۲، ۲۱، ۳۲، ۳۳;علمائے يہود كى شجاعت ۳۳;علمائے يہود كى قضاوت ۹، ۱۰، ۳۳ ; علمائے يہود كى گواہى ۱۶، ۱۷; يہود كى نافرمانى ۵; يہود كے انبياءعليه‌السلام ۷;يہودكے انبياءعليه‌السلام كا مطيع ہونا ۴; يہود كے قائدين ۵۲

۴۷۰

آیت ۴۵

( وَكَتَبْنَا عَلَيْهِمْ فِيهَا أَنَّ النَّفْسَ بِالنَّفْسِ وَالْعَيْنَ بِالْعَيْنِ وَالأَنفَ بِالأَنفِ وَالأُذُنَ بِالأُذُنِ وَالسِّنَّ بِالسِّنِّ وَالْجُرُوحَ قِصَاصٌ فَمَن تَصَدَّقَ بِهِ فَهُوَ كَفَّارَةٌ لَّهُ وَمَن لَّمْ يَحْكُم بِمَا أنزَلَ اللّهُ فَأُوْلَـئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ )

اور ہم نے توريت ميں يہ بھى لكھ ديا ہے كہ جان كا بدلہ جان او رآنكھ كا بدلہ آنكھ اور ناك كا بدلہ ناك اور كان كا بدلہ كان او ردانت كابدلہ دانت ہے اور زخموں كا بھى بدلہ ليا جائے گااب اگر كوئي شخص معاف كردے تو يہ اس كے گناہوں كا بھى كفارہ ہو جائے گا او رجو بھى خدا كے نازل كردہ حكم كے خلاف فيصلہ كرے گا وہ ظالموں ميں سے شمار ہو گا _

۱_ خداوند متعال نے تورات ميں يہود كيلئے قصاص كے قوانين بيان فرمائے_و كتبنا عليهم فيها ان النفس والجروح قصاص

۲_( تورات ميں بيان كردہ )قصاص كے قوانين و احكام كو اپنے درميان نافذ كرنا يہود كا فريضہ تھا_و كتبنا عليهم فيها ان النفس بالنفس و الجروح قصاص

۳_ دوسروں كو قتل كرنا اور انہيں صدمہ پہنچانا مجرم سےزندگى اور امن و سلامتى كا حق چھين لينے كا باعث ہے_

و كتبنا عليهم فيها ان النفس بالنفس والعين بالعين والجروح قصاص

۴_ تورات ميں بيان كردہ قصاص كا قانون يہ تھا :جان كے بدلے جان، آنكھ كے بدلے آنكھ، ناك كے بدلے ناك، كان كے بدلے كان اور دانت كے بدلے دانت_و كتبنا عليهم والعين بالعين والانف بالانف و الاذن بالاذن والسن بالسن

۴۷۱

۵_ تورات ميں بيان شدہ قوانين الہى ميں سے زخموں كے قصاص كا قانون ہے_والجروح قصاص

۶_ تورات ميں بيان كردہ احكام قصاص، نورتھے اور ہدايت كا سبب تھے_فيها هدى و نور و كتبنا عليهم فيها ان النفس بالنفس تورات كى اس طرح توصيف كرنا كہ اس ميں نور و ہدايت ہے اور پھر يہ بيان كرنا كہ تورات ميں قصاص كے احكام موجود ہيں دلالت كرتا ہے كہ يہ احكام نور اور انسانوں كى ہدايت كا سبب ہيں _

۷_ تورات ميں بيان كردہ قانون قصاص كے سامنے تمام يہود ايك دوسرے كے مساوى ہيں _و كتبنا عليهم فيها ان النفس بالنفس ''النفس ''،'' العين '' و كا الف لام كل كے معنى ميں ہے اور اس بات كو بيان كررہا ہے كہ تورات ميں تمام يہود كى قانون قصاص كے سامنے برابر كى حيثيت ہے اور اس آيہ شريفہ كے شان نزول اسى مطلب كى تائيد كرتا ہے كہ جب بنى قريظہ نے پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى خدمت ميں شكايت كى كہ بنى نظير قانون قصاص كے سامنے تمام افراد كو مساوى نہيں سمجھتے، تويہ آيہ شريفہ نازل ہوئي_

۸_ بعض يہود قصاص كا قانون قبول كرنے اور اسے تمام يہوديوں كيلئے مساوى و يكساں تسليم كرنے سے منكرتھے_

و كيف يحكمونك و عندهم التورة و كتبنا عليهم فيها ان النفس بالنفس حكم تورات سے يہود كى روگردانى كى وضاحت كرنے كے بعد قصاص كا قانون بيان كرنا اس بات كى علامت ہے كہ انہوں نے قصاص كے قانون اور اس كے تمام افراد كيلئے مساوى ہونے كو قبول نہيں كيا_

۹_ قصاص كا حق ركھنے والے افراد قصاص لينے يا اس سے چشم پوشى كرنے كا حق ركھتے ہيں _فمن تصدق به فهو كفارة له

۱۰_ مجرموں كے قصاص پر اصرار كرنے كى بجائے اس سے چشم پوشى كرنا خدا كے ہاں زيادہ پسنديدہ فعل ہے_

فمن تصدق به فهو كفارة له حق قصاص سے چشم پوشى كرنے والوں كے گناہ بخش دينے كا وعدہ ان پرخدا كى خاص عنايت ہونے پر دلالت كرتا ہے_

۱۱_ قصاص كے بدلے ميں كسى قسم كى قيمت لئے بغير اس سے چشم پوشى كرنا صدقہ كے مصاديق ميں سے ہے_

فمن تصدق به فهو كفارة له كلمہ ''تصدق'' كا معنى كسى قسم كى قيمت لئے بغير معاف كردينا ہے_

۴۷۲

۱۲_ قصاص سے چشم پوشى كے نتيجے ميں حق قصاص كے مالك كے گناہ بخش ديئے جاتے ہيں _فمن تصدق به فهو كفارة له

۱۳_ حق قصاص سے چشم پوشي، مجرم كے گناہ بخشے جانے اور حق قصاص كے ساقط ہونے كا باعث ہے_فمن تصدق به فهو كفارة له اگر ''لہ'' كى ضمير مجرم كى طرف لوٹ رہى ہو كہ جو مضمون كلام سے حاصل ہوتا ہے تو جملہ'' فہو كفارة لہ ''حق قصاص كے ساقط ہونے كے علاوہ مجرم كے گناہ بخشے جانے پر بھى دلالت كرے گا_

۱۴_ انتقام لينے سے اجتناب كرنا اور اپنے ذاتى حقوق سے درگذر كرنا خدا كے ہاں پسنديدہ فعل ہے، اور اس نے اس كى ترغيب دلائي ہے_فمن تصدق به فهو كفارة له

۱۵_ درگذر اور چشم پوشى كرنے والے انسانوں پر تنقيد سے اجتناب كرنا لازمى ہے_فمن تصدق به فهو كفارة له خداوند متعال نے حق قصاص ركھنے والے افراد كو اپنے حق سے درگذر كرنے كى صورت ميں مغفرت كا وعدہ ديا ہے اور يہ لوگوں كيلئے درس ہے كہ وہ درگذر كرنے والوں كى لغزشوں اور غلطيوں سے چشم پوشى سے كام ليں _

۱۶_ جو لوگ خدا كے احكام اور قوانين كى اساس پر فيصلہ نہ كريں وہ ظالم ہيں _و من لم يحكم بما انزل الله فاولئك هم الظالمون

۱۷_ احكام الہى كے مطابق كئے گئے فيصلوں كو قبول كرنا لازمى ہے_و من لم يحكم بما انزل الله فاولئك هم الظالمون آسمانى كتب كى اساس پر فيصلہ كرنے كا حكم دينے كا لازمہ يہ ہے كہ لوگوں كيلئے ان فيصلوں كو قبول كرنا لازمى ہے_

۱۸_ قوانين اورفيصلوں كو اس وقت نافذ اور معتبر سمجھا جائيگاجب وہ الہى قوانين كى بنياد پر ہوں _

و من لم يحكم بما انزل الله فاولئك هم الظالمون احكام الہى كى اساس پر قضاوت اور قانون سازى كے ضرورى ہونے كا لازمہ يہ ہے كہ وہ فيصلے غير معتبر ہيں جو غير الہى احكام كى اساس پر استوار ہوں _

۱۹_ احكام الہى كى اساس پر فيصلہ نہ كرنا ظلم ہے_و من لم يحكم بما انزل الله فاولئك هم الظالمون

۲۰_ احكام الہى كى اساس پر قانون سازى سے گريز كرنا ظلم ہے_ *

۴۷۳

و من لم يحكم بما انزل الله فاولئك هم الظالمون

۲۱_ احكام الہى كى اساس پر قضاوت سے اجتناب كرنا ان احكام كے فلسفہ نزول كو مہمل اور بے ہودہ قرار دينے كے مترادف ہے_و من لم يحكم بما انزل الله فاولئك هم الظالمون

۲۲_ قانون قصاص سے بے اعتنائي برتنا ظلم ہے_و كتبنا عليهم فيها و من لم يحكم بما انزل الله فاولئك هم الظالمون

۲۳_ عہد پيغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے بعض يہودى علماء اور رؤساء تورات كى اساس پر قضاوت نہ كرنے كى وجہ سے ظالم و ستمگر قرار پائے_و كتبنا عليهم فيها و من لم يحكم بما انزل الله فاولئك هم الظالمون

۲۴_ قضائي احكام اور الہى قوانين منصفانہ، عادلانہ اور ہر قسم كے ظلم و ستم سے پاك ہيں _و من لم يحكم بما انزل الله فاولئك هم الظالمون

۲۵_ حق قصاص ركھنے والا شخص جس حد تك مجرم كے گناہ سے چشم پوشى كرے گا اتنا ہى خداوند متعال اس كے گناہوں كو بخش ديگا_فمن تصدق به فهو كفارة له حضرت امام صادقعليه‌السلام سے'' فمن تصدق بہ فھو كفارة لہ'' كے بارے ميں سوال كيا گيا تو آپعليه‌السلام نے فرمايا:''يكفر عنه من ذنوبه بقدر ما عفا ...'' (۱) جتنا وہ عفو و درگذر سے كام لے گا اسى قدر اس كے گناہ بخش ديئے جائيں گے_

احكام: ۴، ۹، ۱۳احكام كى تبيين ۱

اللہ تعالى:اللہ تعالى كى مغفرت ۲۵

انتقام:انتقام سے درگزر كرنا ۱۴

تورات:تورات كا كردار ۲۳;تورات كى تعليمات ۱، ۲، ۴، ۵، ۶، ۷;قصاص تورات كى نظر ميں ۱، ۲، ۴، ۵، ۶، ۷

دين:دينى تعليمات كى حقانيت ۲۴

روايت: ۲۵

____________________

۱) كافي، ج ۷، ص ۳۵۸، ح ۱، نورالثقلين ج۱، ص ۶۳۷، ح ۲۲۶ و ۲۲۷_

۴۷۴

زخم:زخم كے اثرات ۳

صدقہ:صدقہ كے موارد ۱۱

ظالمين: ۱۶، ۲۳

ظلم:ظلم كے اسباب ۱۶;ظلم كے موارد ۱۹، ۲۰، ۲۲، ۲۳

عدالتى نظام: ۲۴

عفو و درگذر:عفو و درگذر كى اہميت ۱۵;عفو و درگذر كى تشويق ۱۴

عمل:پسنديدہ عمل ۱۰، ۱۴

قانون سازي:قانون سازى كے مبانى ۲۰

قتل:قتل كے اثرا ت ۳

قدر و قيمت:قدر و قيمت كا معيار ۲۴

قصاص:آنكھ كا قصاص ۴; جان كا قصاص ۴;حق قصاص كا ساقط ہونا ۱۳;دانت كا قصاص ۴; زخم كا قصاص ۵; صاحب قصاص كے حقوق ۹، ۲۵;قصاص سے درگذر كرنے كے اثرات ۱۲، ۱۳; قصاص سے عفو و درگذر كرنا ۹، ۱۰، ۱۱، ۲۵;قصاص كا ترك كرنا ۲۲ ; قصاص كے احكام ۲، ۴، ۶، ۹، ۱۳;قصاص ميں برابري۷، ۸;كان كا قصاص ۴;ناك كا قصاص ۴

قضاوت:جائز قضاوت كا معيار۱۸ ;ظالمانہ قضاوت ۱۶; قضاوت ترك كرنا ۲۱، ۲۳;قضاوت كا فلسفہ ۲۱; قضاوت كى شرائط ۱۸; قضاوت كے مبانى ۱۶، ۱۷، ۱۸، ۱۹، ۲۱، ۲۳

گناہ:گناہ كى مغفرت ۲۵;گناہ كى مغفرت كے اسباب ۱۲، ۱۳

لغزش:لغزش سے درگذر كرنا ۱۵

مجرمين:مجرمين سے قصاص ۱۰;مجرمين كو معاف كرنا ۱۰، ۲۵ ; مجرمين كى زندگى ۳; مجرمين كى مغفرت ۱۳

ہدايت:ہدايت كے اسباب ۶

يہود:صدر اسلام كے يہود ۲۳; علمائے يہود كا ظلم ۲۳; قصاص يہود ميں ۸;يہودكى ذمہ دارى ۲; يہود كى نافرمانى ۸

۴۷۵

آیت ۴۶

( وَقَفَّيْنَا عَلَى آثَارِهِم بِعَيسَى ابْنِ مَرْيَمَ مُصَدِّقاً لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ مِنَ التَّوْرَاةِ وَآتَيْنَاهُ الإِنجِيلَ فِيهِ هُدًى وَنُورٌ وَمُصَدِّقاً لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ مِنَ التَّوْرَاةِ وَهُدًى وَمَوْعِظَةً لِّلْمُتَّقِينَ )

اور ہم نے ا نہيں انبيا ئكے نقش قدم پر عيسي بن مريم كو چلا ديا جو اپنے سامنے كى توريت كى تصديق كرنے والے تھے اور ہم نے ا نہيں انجيل ديدى جس ميں ہدايت اور نور تھا اور وہ اپنے سامنے كى توريت كى تصديق كرنے والى اور ہدايت تھى اور صاحبان تقوي كے لئے سامان نصيحت تھى _

۱_ حضرت عيسيعليه‌السلام كوانبيائے يہود كے بعد خدا كى جانب سے رسول بناكر بھيجا گيا_و قفينا علي آثارهم بعيسى ابن مريم ''قفينا'' كا مصدر'' تقفية'' ہے اور اس كا معنى ايك چيز كے بعد دوسرى چيز لانا ہے، اور ''آثارھم''كى ضمير ''النبيين ''كى طرف لوٹ رہى ہے_

۲_ حضرت عيسيعليه‌السلام انبيائے يہود كے ہم مذہب تھے اور انہوں نے اپنى رسالت كے دوران انہى كى رسالت اور تعليمات كو آگے بڑھايا_و قفينا علي آثارهم بعيسى ابن مريم اثر اس چيز كو كہا جاتا ہے جو كسى اور چيز سے حاصل

ہو اور اس كے وجود پر دلالت كرے، جس طرح قدموں كے نشان وہاں سے كسى گذرنے والے پر دلالت كرتے ہيں ، بنابريں جملہ'' قفينا'' سے مراد يہ ہے كہ حضرت عيسيعليه‌السلام نے وہى راہ طے كى جو حضرت موسيعليه‌السلام اور دوسرے انبيائے يہود نے طے كى تھي_

۳_ حضرت عيسيعليه‌السلام كى بعثت كے زمانے تك انبيائے يہود كى نشانياں اور دين باقى تھے_

و قفينا علي آثارهم بعيسي ابن مريم ''آثارھم ''سے معلوم ہوتا ہے كہ گذشتہ انبياء كى شريعت اور ان كے بعض آثار باقى تھے_

۴_ حضرت عيسيعليه‌السلام بارگاہ خداوندى ميں بہت بلند و بالا

۴۷۶

مقام و منزلت كے حامل تھے_و قفينا علي آثارهم بعيسي ابن مريم انبيائے بنى اسرائيل ميں سے صرف حضرت عيسيعليه‌السلام كا نام لينا آپ كے خاص مقام و عظمت پر دلالت كرتا ہے_

۵_ حضرت عيسيعليه‌السلام (خدا كے نہيں ) حضرت مريمعليه‌السلام كے بيٹے تھے_و قفينا علي آثارهم بعيسى ابن مريم

۶_ حضرت عيسيعليه‌السلام كى اپنے دور ميں موجود تورات كى سچائي اور صحت پر گواہي_و قفينا بعيسى ابن مريم مصدقا لما بين يديه من التوراة

۷_ حضرت عيسيعليه‌السلام كى بعثت تورات كى حقانيت كى گواہ اور تائيد تھي_و قفينا بعيسى ابن مريم مصدقا لما بين يديه من التوراة تورات ميں حضرت عيسيعليه‌السلام كى بعثت كے متعلق دى جانے والى بشارت كو مدنظر ركھنے سے معلوم ہوتا ہے كہ خود حضرت عيسيعليه‌السلام كى بعثت تورات كى سچائي اور صحت پر گواہ ہے_

۸_ تورات حضرت عيسيعليه‌السلام كے زمانے تك تحريف سے محفوظ تھي_و قفينا بعيسى ابن مريم مصدقا لما بين يديه من التوراة

۹_ بنى اسرائيل كے تمام انبياءعليه‌السلام كى تورات كى حقانيت پر گواہي_و قفينا على آثارهم بعيسى ابن مريم لما بين يديه من التورات حضرت عيسيعليه‌السلام كى جانب سے انبيائے يہود كى پيروى كى وضاحت كے بعد انہيں تورات كى تصديق كرنے والے كے عنوان سے يادكرنا اس بات كى علامت ہے كہ ان تمام انبياء نے بھى تورات كى تصديق كى تھي_

۱۰_ انجيل حضرت عيسيعليه‌السلام كى آسمانى كتاب تھى جو انہيں خداوند متعال كى جانب سے عطا كى گئي_و آتيناه الانجيل

۱۱_ انجيل عملى دستورات اور نظرى تعليمات پر مشتمل تھي_و آتيناه الانجيل فيه هدى و نور

كلمہ نور علمى اور نظرى مباحث كے ساتھ مناسبت ركھتا ہے اور كلمہ ھدايت اگر چہ علمى اور عملى دونوں قسم كے مسائل ميں استعمال ہوتا ہے ليكن قرينہ مقابلہ كى بناپر اس سے مراد عملى منصوبے ہوسكتے ہيں _

۱۲_ انجيل نے حضرت عيسيعليه‌السلام كے دور ميں موجود تورات كى سچائي اور صحت پر گواہى دى اور اس كى تصديق كى _

۴۷۷

و آتيناه الانجيل مصدقا لمابين يديه من التوراة

۱۳_ انجيل كا وجود تورات كى سچائي اور صحت پر گواہ ہے_و آتيناه الانجيل و مصدقا لما بين يديه من التوراة

۱۴_ تورات و انجيل كى علمى اور عملى تعليمات (اصول، مقاصد اور احكام )ميں مكمل ہم آہنگي_انا انزلنا التورية فيها هدى و نور و آتيناه الانجيل فيه هدى و نور باہم مربوط آيات ميں دونوں كتابوں كو ہدايت و نور قرار دينا ان كے مشتركہ اصول اور اہداف پر دلالت كرتا ہے_

۱۵_ يہوديوں اور عيسائيوں كى شريعت قصاص كے ايك جيسے احكام و قوانين كى حامل تھي_و كتبنا عليهم فيها ان النفس بالنفس مصدقا لما بين يديه من التوراة تورات كو نور و ہدايت قرار دينے كے بعد قصاص كے احكام بيان كرنا اس بات كى علامت ہے كہ يہ احكام نور و ہدايت كے مصاديق ميں سے ہيں اور چونكہ اس كے فورا بعد انجيل كو بھى نور و ہدايت قرار ديا گيا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے كہ يہ احكام اہل انجيل پر بھى نازل ہوئے تھے، جملہ'' وقفينا علي آثارھم'' اور كلمہ ''مصدقا'' اس معنى كى تائيد كرتا ہے_

۱۶_ انجيل متقيوں كيلئے ہدايت اور وعظ و نصيحت ہے_و آتيناه الانجيل هدى و موعظة للمتقين

۱۷_ انجيل متقى افراد كيلئے خاص ہدايت لے كر آئي تھي_فيه هدى و نور هدى و موعظة للمتقين

''ھدي'' كو دوبارہ ذكر كرنے سے معلوم ہوتا ہے كہ دوسرى ہدايت'' ھدى للمتقين'' ايك خاص ہدايت ہے_

۱۸_ انجيل ميں تورات سے زيادہ ہدايت اور پند و نصائح موجود تھے_فيها هدى و نور فيه هدى و نور و مصدقا لما بين يديه من التوراة و هديً و موعظة

۱۹_ صرف تقوي كے مالك افراد ہى انجيل كى ہدايت اور پند و نصائح سے بہرہ مند ہيں _فيه هدى و نور هدى و موعظة للمتقين جملہ'' فيہ ھدي'' كا تقاضايہ ہے كہ تمام انسانوں كيلئے ہدايت كو واضح طور پر بيان كر ديا گيا ہے_ لہذا'' ھدى للمتقين'' كا معنى يہ ہوسكتا ہے كہ صرف اہل تقوى ہى اس ہدايت سے بہرہ مند ہوسكتےہيں _

۲۰_ ہدايت اور پند و نصيحت سے بہرہ مند ہونے كى شرط تقوي ہے_هدى و موعظة للمتقين

۴۷۸

۲۱_ دين مسيحيت ميں اہل تقوي كا خاص مقام و احترام_و آتيناه الانجيل هدى و موعظة للمتقين

آسمانى كتب:آسمانى كتب كا كردار ۱۶، ۱۷، ۱۹;آسمانى كتب كى ہم آہنگى ۱۲، ۱۳، ۱۴، ۱۵

اللہ تعالى:اللہ تعالى كى عطا كردہ اشياء ۱۰

انجيل:انجيل اور تورات ۱۲، ۱۳، ۱۴;انجيل ايك آسمانى كتاب ۱۰;انجيل كا ہدايت كرنا ۱۶، ۱۷، ۱۸، ۱۹; انجيل كى تعليمات ۱۱، ۱۴، ۱۸;انجيل كى خصوصيت ۱۸;انجيل كى گواہى ۱۲، ۱۳;انجيل كى نصيحتيں ۱۹

بنى اسرائيل:انبيائے بنى اسرائيل كى تعليمات ۲;انبيائے بنى اسرائيل كى گواہى ۹

پند و نصائح:پند و نصائح قبول كرنے كا پيش خيمہ ۲۰

تقوي:تقوي كا پيش خيمہ۱۹;تقوي كے اثرات ۲۰

تورات:تورات كا ہدايت كرنا ۱۸; تورات كى تاريخ ۸; تورات كى تحريف ۸; تورات كى تعليمات ۱۴; تورات كى حقانيت ۶، ۷، ۹، ۱۲، ۱۳; تورات كے پند و نصائح ۱۸

حضرت عيسيعليه‌السلام :حضرت عيسيعليه‌السلام كى الوہيت كى نفى ۵;حضرت عيسيعليه‌السلام اور تورات ۶;حضرت عيسيعليه‌السلام كا مقام و منزلت ۴; حضرت عيسيعليه‌السلام كى بعثت ۳، ۷; حضرت عيسيعليه‌السلام كى تعليمات ۲;حضرت عيسيعليه‌السلام كى كتاب ۱۰;حضرت عيسيعليه‌السلام كى گواہى ۶;حضرت عيسيعليه‌السلام كى نبوت ۱; حضرت عيسيعليه‌السلام كے زمانے كى تاريخ ۳

متقين:متقين كا مقام و مرتبہ ۲۱;متقين كى ہدايت ۱۶، ۱۷

مريمعليه‌السلام :مريمعليه‌السلام كا بيٹا ۵

مسيحيت:قصاص ،مسيحيت ميں ۱۵;متقين ،مسيحيت ميں ۲۱

مقربين: ۴

ہدايت:ہدايت كى شرائط ۲۰;ہدايت كے عوامل ۱۶، ۱۷، ۱۹

يہود:انبيائے يہود كى تعليمات ۳;قصاص، يہود ميں ۱۵

۴۷۹

آیت ۴۷

( وَلْيَحْكُمْ أَهْلُ الإِنجِيلِ بِمَا أَنزَلَ اللّهُ فِيهِ وَمَن لَّمْ يَحْكُم بِمَا أَنزَلَ اللّهُ فَأُوْلَـئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ )

اہل انجيل كو چاہئے كہ خدا نے جو حكم نازل كيا ہے اس كے مطابق فيصلہ كريں كہ جو بھى تنزيل خدا كے مطابق فيصلہ نہ كرے گا وہ فاسقوں ميں شمار ہو گا_

۱_ انجيل كى اساس پر قضاوت كرنا عيسائيوں كا فريضہ ہے_و ليحكم اهل الانجيل بما انزل الله فيه

۲_ انجيل كى تعليمات خداوند متعال كى جانب سے نازل كى گئي تھيں _و ليحكم اهل الانجيل بما انزل الله فيه

۳_ انجيل حكومتى اور عدالتى قوانين كى حامل تھي_و ليحكم اهل الانجيل بما انزل الله فيه

۴_ اگر عيسائي قاضيوں كى جانب سے صادر ہونے والے فيصلے انجيل كى اساس پر جارى كيے گئے ہوں تو نافذ اور معتبر ہوں گے_و ليحكم اهل الانجيل بما انزل الله فيه چونكہ اہل انجيل قرآن كے امر و نہى كى پيروى نہيں كرتے لہذا يہ كہا جاسكتا ہے كہ اس امر ''وليحكم'' سے مراد ان احكام كا نافذ كرنا ہے جو عيسائي علماء انجيل كى اساس پر صادر كريں _

۵_ عيسائي قاضيوں كے احكام صرف ان كے ہم عقيدہ لوگوں كيلئے قابل قبول ہيں _و ليحكم اهل الانجيل بما انزل الله فيه ممكن ہے ''اہل الانجيل'' كا عنوان ان فيصلوں كے معتبر ہونے كى حدود بيان كررہا ہو جو انجيل كى اساس پر صادر كئے گئے ہيں _

۶_ جو لوگ خدا كے قوانين و احكام كو اپنے فيصلے اور قضاوت كى بنياد نہيں بناتے وہ فاسق ہيں _و من لم يحكم بما انزل الله فاولئك هم الفاسقون

۷_ خدا كى تعليمات كے علاوہ كسى اور اساس پر قانون سازى كا نتيجہ فسق ،تباہى وہلاكت ہے_و من لم يحكم بما انزل الله فاولئك هم الفاسقون جملہ''من لم يحكم ...'' مسئلہ قضاوت كے علاوہ ہر قسم كے دستور و قوانين كو بھى شامل ہوسكتا ہے_

۴۸۰