تفسير راہنما جلد ۴

 تفسير راہنما0%

 تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 897

 تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 897
مشاہدے: 144324
ڈاؤنلوڈ: 3226


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 897 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 144324 / ڈاؤنلوڈ: 3226
سائز سائز سائز
 تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 4

مؤلف:
اردو

۸_ حكومتى قوانين اور فيصلے صرف اس صورت ميں نافذ العمل ہيں جب احكام الہى كى اساس پر صادر ہوئے ہوں _

ومن لم يحكم بما انزل الله فاولئك هم الفاسقون

۹_ احكام الہى كى اساس پر صادر شدہ احكام اور فيصلوں كو قبول كرنا لازمى ہے_ومن لم يحكم بما انزل الله فاولئك هم الفاسقون

۱۰_ خدا كے احكام و قوانين كى اساس پر فيصلہ كرنے سے پہلو تہى فسق ہے_و من لم يحكم بما انزل الله فاولئك هم الفاسقون جملہ'' و من لم يحكم ''كے دو مصداق ہيں : ايك غير الہى احكام كى اساس پر فيصلہ كرنا اور دوسرا الہى قوانين كى اساس پر فيصلہ اور قضاوت سے پہلو تہى كرنا_ مذكورہ بالا مطلب دوسرے مصداق كى طرف ناظر ہے_

۱۱_ الہى تعليمات كى اساس پر قانون سازى سے اجتناب كرنا فسق ہے_ومن لم يحكم بما انزل الله فاولئك هم الفاسقون

۱۲_ احكام الہى كى اساس پر قضاوت سے كنارہ كشى ان احكام كے فلسفہ نزول كو لغو و بيہودہ قرار دينے كے مترادف ہے_و من لم يحكم بما انزل الله فاولئك هم الفاسقون

۱۳_انجيل كے احكام كى پيروى نہ كرنے كى صورت ميں عيسائي فاسق ہونگے_و ليحكم اهل الانجيل بما انزل الله فيه و من لم يحكم هم الفاسقون

آسمانى كتب:آسمانى كتب كا كردار ۱

احكام:احكام كا فلسفہ ۱۲;احكام كا معيار ۹;حكومتى احكام ۸

اللہ تعالى:اللہ تعالى كى عطا كردہ اشياء ۲

انجيل:انجيل كا كردار ۱، ۴;انجيل كى تعليمات ۳; انجيل كى تعليمات كا نزول ۲;انجيل كى نافرمانى ۱۳;انجيل ميں حكومت ۳; انجيل ميں قضاوت ۳

حكومت:حكومت كى مشروعيت كا معيار ۸

عصيان:عصيان كے اثرات ۱۳

عيسائي:

۴۸۱

عيسائي اور انجيل ۱۳;عيسائيوں كى ذمہ دارى ۱; عيسائيوں كى قضاوت ۴، ۵

فاسقين: ۶، ۱۳

فسق:فسق كے اسباب ۷، ۱۳ ;فسق كے موارد ۱۰، ۱۱

قاضي:عيسائي قاضى كا حكم ۵;قاضى كا حكم ۴، ۸

قانون سازي:قانون سازى كے مبانى ۷، ۱۱

قضاوت:قضاوت كے مبانى ۱، ۴، ۸، ۹;مشروع قضاوت ۴، ۸، ۹;مشروع قضاوت سے پہلو تہى كرنا ۱۰، ۱۲; ناحق قضاوت ۶

آیت ۴۸

( وَأَنزَلْنَا إِلَيْكَ الْكِتَابَ بِالْحَقِّ مُصَدِّقاً لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ مِنَ الْكِتَابِ وَمُهَيْمِناً عَلَيْهِ فَاحْكُم بَيْنَهُم بِمَا أَنزَلَ اللّهُ وَلاَ تَتَّبِعْ أَهْوَاءهُمْ عَمَّا جَاءكَ مِنَ الْحَقِّ لِكُلٍّ جَعَلْنَا مِنكُمْ شِرْعَةً وَمِنْهَاجاً وَلَوْ شَاء اللّهُ لَجَعَلَكُمْ أُمَّةً وَاحِدَةً وَلَـكِن لِّيَبْلُوَكُمْ فِي مَا آتَاكُم فَاسْتَبِقُوا الخَيْرَاتِ إِلَى الله مَرْجِعُكُمْ جَمِيعاً فَيُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمْ فِيهِ تَخْتَلِفُونَ ) .

اور اے پيغمبر ہم نے آپ كى طرف كتاب نازل كى ہے جو اپنے پہلے كى كتب توريت اور انجيل كى مصدق او رمحافظ ہے لہذا آپ ان كے درميان تنزيل خدا كے مطابق فيصلہ كريں اور خدا كى طرف سے آئے ہوئے حق سے الگ ہو كر ان كے خواہشات كا اتباع نہ كريں ہم نے سب كے لئے الگ الگ شريعت اور راستہ مقرر كرديا ہے اور خداچاہتا تو سب كو ايك ہى امت بنا ديتا ليكن وہ اپنے ديئے ہوئے قانون سے تمہارى آزمائش كرناچاہتا ہے لہذا تم سب نيكيوں كى طرف سبقت كرو كہ تم سب كى بازگشت الله ہى كى طرف ہے _ وہاں وہ تمہيں ان تمام باتوں سے باخبر كرے گا جن ميں تم اختلاف كرر ہے تھے_

۱_ قرآن كريم اللہ تعالى كى جانب سے پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر نازل كى گئي كتاب ہے_و انزل اليك الكتاب

۲_ قرآن كريم تمام كى تمام حق اور ہر قسم كے باطل سے پاك و منزہ كتاب ہے _و انزلنا اليك الكتاب بالحق

مذكورہ بالا مطلب ميں ''بالحق'' كو ''الكتاب'' كيلئے حال كے طور پر اخذ گيا ہے_

۳_ قرآن كريم آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر نازل ہونے كے دوران ہر قسم كے باطل سے محفوظ رہا_و انزلنا اليك الكتاب بالحق

۴۸۲

مذكورہ بالا مطلب اس اساس پر ہے جب'' بالحق'' ''انزلنا'' سے متعلق ہو_ يعنى قرآن كريم كا نزول حق كے ہمراہ تھا اور نزول كے دوران اس ميں كسى قسم كے باطل كى آميزش نہيں ہوئي_

۴_ قرآن كريم پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے عہد ميں جمع آورى كے ذريعے كتابى شكل اختيار كرچكا تھا_و انزلنا اليك الكتاب

قرآن كريم پر كتاب (تحرير )كا اطلاق اس بات كى علامت ہے كہ يہ رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے زمانے ميں ہى مكتوب شكل ميں آچكا تھا_

۵_ قرآن كريم نے گذشتہ آسمانى كتب (تورات اور انجيل )كى سچائي اور صحت كى گواہى دى ہے_و انزلنا اليك الكتاب بالحق مصدقا لما بين يديه من الكتاب گذشتہ آيات كى روشنى ميں ''لما بين يديہ من الكتاب'' سے مراد تورات اور انجيل ہيں _

۶_ قرآن كريم كا وجود گذشتہ آسمانى كتب كى سچائي اور صحت كا گواہ ہے_و انزلنا اليك الكتاب بالحق مصدقا لما بين يديه من الكتاب چونكہ آسمانى كتب ميں قرآن كريم كے بارے ميں نويد دى گئي تھي، لہذا قرآن كريم كا نزول ان كى حقانيت كى دليل ہوگا_

۷_ آسمانى كتب اور الہى اديان آپس ميں ہم آہنگ ہيں _و آتيناه الانجيل و انزلنا اليك الكتاب بالحق مصدقا لما بين يديه من الكتاب

۸_ قرآن كريم تورات اور انجيل كے حقائق و تعليمات كا محافظ و نگہبان ہے_و انزلنا اليك الكتاب بالحق مصدقا و مهيمنا عليه ''مھيمن'' كا معنى محافظ و نگہبان ہے_

۹_ قرآن كريم دوسرى آسمانى كتب سے زيادہ عظمت و منزلت كا مالك ہے_و انزلنا اليك الكتاب بالحق مصدقا و مهيمنا عليه چونكہ آسمانى كتب كى حفاظت و نگہبانى كى ذمہ دارى قرآن كريم پر عائد كى گئي ہے لہذا يہ اس كى برترى كى علامت ہے_

۱۰_ احكام الہى كى اساس پر اہل كتاب كے درميان قضاوت كرنا پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا فريضہ تھا_فاحكم بينهم بما انزل الله مذكورہ بالا مطلب اس مبنا پر اخذ كيا گيا ہے جب ''بينھم''كى ضمير اہل كتاب كى طرف لوٹ رہى ہو_

۱۱_ دين اسلام اور آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى حكومت و ولايت كى وسعت اس قدر ہےكہ اس نے دوسرے آسمانى اديان كے پيروكاروں كو بھى اپنے دامن ميں سميٹ ليا ہے_فاحكم بينهم بما انزل الله

۴۸۳

۱۲_ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا فريضہ تھا كہ آسمانى كتب ميں سے قرآن كريم كو اہل كتاب كے درميان قضاوت كيلئے منتخب كريں _و انزلنا اليك الكتاب مهيمناً عليه فاحكم بينهم بما انزل الله قرآن كريم كيلئے'' مھيمن'' كى صفت ذكر كرنے كے بعد ''فاحكم'' كى ''فائ'' اس بات كى علامت ہے كہ'' ما انزل اللہ'' سے مراد قرآن كريم ہے_

۱۳_ احكام الہى كى اساس پر فيصلہ كرنا پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے فرائض ميں سے تھا_فاحكم بينهم بما انزل الله

يہ اس بناپر ہے كہ جب''بينھم'' كى ضمير صرف اہل كتاب كى طرف نہيں بلكہ تمام لوگوں كى طرف لوٹ رہى ہو_

۱۴_ صرف احكام الہى كو قضاوت كى اساس اور معيار قرار دينا چاہيئے_فاحكم بينهم بما انزل الله

۱۵_ تمام قوانين اور احكام كو صرف قرآنى تعليمات كى بنياد پر تدوين و ترتيب ديا جانا چاہيئے_و انزلنا اليك الكتاب فاحكم بينهم بما انزل الله

۱۶_ تمام قوانين اور فيصلے اس وقت نافذ العمل اور معتبر ہيں ، جب ان كى اساس و بنياد قرآنى تعليمات ہوں _

و انزلنا اليك الكتاب فاحكم بينهم بما انزل الله

۱۷_ خداوند متعال نے پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو قضاوت كے وقت اہل كتاب كے تمايلات كى پيروى كرنے اور حق (قرآن كريم كے احكام )سے عدول كرنے سے منع كيا ہے_فاحكم و لا تتبع اهوائهم عما جاء ك من الحق

''عما جاء ك'' ميں كلمہ'' عن'' سے معلوم ہوتا ہے كہ عدول كا معنى ''لا تتبع'' ميں تضمين كيا گيا ہے، يعنى ''لا تعدل عن الحق متبعا اھوائھم ...'' ان كے تمايلات كى پيروى كرتے ہوئے حق سے عدول نہ كرو_

۱۸_ فيصلہ اور قضاوت كرتے وقت حق كى پابندى اور افراد كے نفسانى تمايلات سے اجتناب كرنا لازمى ہے_

فاحكم بينهم بما انزل الله و لا تتبع اهوائهم عما جاء ك من الحق

۱۹_ احكام الہى كى اساس پر قضاوت كرنا اسى وقت ممكن ہے جب منحرفين كے تمايلات اور نفسانى خواہشات سے گريز كيا جائے_فاحكم بينهم بما انزل الله و لا تتبع اهوائهم ''فاحكم'' كے بعد'' لا تتبع ''كے ذريعے نہى كرنے كا مقصد يہ معنى سمجھانا ہے كہ دوسروں كى خواہشات كى پيروى كرنے كى صورت ميں احكام الہى كى اساس پر قضاوت كرنا ناممكن ہے_

۲۰_ مختلف افراد اور گروہوں كى نفسانى خواہشات اور تمايلات حاكم اور قاضى كيلئے انتہائي خطرناك لغزش گاہ ہيں _

فاحكم و لا تتبع اهوائهم عما جاء ك من الحق

۴۸۴

۲۱_ منحرفين كے تمايلات كى پيروى حق سے انحراف كا سبب بنتى ہے_و لا تتبع اهوائهم عما جاء ك من الحق

۲۲_ خداوند متعال نے ہر امت كو ايك خاص شريعت اور آئين سے بہرہ مند فرمايا ہے_لكل جعلنا منكم شرعة و منهاجاً ''شرعة'' اس راستے كو كہا جاتا ہے جو پانى پر جاكر ختم ہوتاہو اور يہاں پر اس سے مراد دين اور آئين ہے، كيونكہ وہ انسان كو كمال اور حقيقى زندگى كى ہدايت كرتا ہے، واضح ر ہے كہ مذكورہ بالا مطلب ميں '' منكم''سے تمام انسان مراد لئے گئے ہيں _

۲۳_ ہر امت ايك نظام اور شريعت الہى كى محتاج ہے_لكل جعلنا منكم شرعة و منهاجا چونكہ خداوند متعال نے تمام اُمتوں كيلئے آئين اور شريعت كو وضع كيا ہے، اس سے معلوم ہوتا ہے كہ انسان خداوندمتعال كى جانب سے كسى طريقے اور شريعت كے بغير ايك مطلوبہ زندگى اختيار نہيں كرسكتا اور اپنے كمال تك نہيں پہنچ سكتا_

۲۴_ يہودي، عيسائي اور مسلمان سب ايك خاص نظام اور شريعت ركھتے ہيں _لكل جعلنا منكم شرعة و منهاجاً

يہوديوں ، عيسائيوں اور مسلمانوں كے بارے ميں آنے والى گذشتہ آيات كو ملحوظ ركھتے ہوئے يہ كہا جاسكتا ہے كہ''منكم'' ميں تمام انسانوں كو مخاطب كيا گيا ہے_

۲۵_ خداوند متعال كى جانب سے متعدد شريعتيں بھيجنے كى وجہ يہ ہے كہ ہر امت كچھ خاص شرائط و ضروريات كى حامل تھي_لكل جعلنا منكم شرعة و منهاجاً ظاہراً'' منكم''، '' جعلنا'' سے متعلق ہے اور متعدد شريعتوں كى اصل وجہ كى طرف اشارہ كررہا ہے، يعنى تم لوگوں ميں سے ہر امت كيلئے ايك خاص شريعت كے آنے كى وجہ خود تمہارى اپنى خاص خصلتيں ہيں _

۲۶_ خدا كے نظام اور شرائع تك دسترسى كا ايك خاص طريقہ اور روشن راستہ موجود ہے_لكل جعلنا منكم شرعة و منهاجاً ''شرعة'' كا معنى شريعت اور'' منھاجاً ''كا مطلب اس شريعت تك پہنچنے كا راستہ ہے_

۲۷_ خداوند متعال انسانوں كو ايك شريعت اور ايك امت كى صورت ميں ڈھالنے پر قادر ہے_و لو شاء الله لجعلكم امة واحدة

۲۸_ خداوند متعال تمام انسانوں كو اُمت واحدہ كى صورت ميں نہيں ڈھالنا چاہتا_و لو شاء الله لجعلكم امة واحدة

۲۹_ شرائع اور اُمتوں كے متعدد ہونے كا سبب خدا كى مشيئت اور ارادہ ہے_لكل جعلنا منكم شرعة و منهاجا و لو شاء الله لجعلكم امة واحدة

۴۸۵

۳۰_ اُمتوں كى وحدت ان كى شريعتوں اور نظام كے ايك ہونے پر موقوف ہے_لكل جعلنا منكم شرعة و منهاجاً و لو شاء الله لجعلكم امة واحدة ان دو جملوں''لكل جعلنا ...'' اور''لو شاء الله '' كے آپس ميں ارتباط كا تقاضا يہ ہے كہ اُمت واحدہ، شريعت واحدہ كے ذريعے ہى وجود ميں آسكتى ہے، بنابريں انسانوں كى وحدت شريعت اور دين كے ايك ہونے پر موقوف ہے_

۳۱_ اُمتوں كى تشكيل كى اساس اعتقادى اور دينى مسائل ہوتے ہيںلكل جعلنا منكم شرعة و منهاجاولوشاء الله لجعلكم امة واحدة چونكہ شريعت واحدہ تمام لوگوں كو اُمت واحدہ كى شكل ميں ڈھال ديتى ہے جبكہ شرائع كا متعدد ہونا اُمتوں كے متعدد ہونے كا سبب بنتا ہے، لہذا اس سے معلوم ہوتا ہے كہ اُمتيں دينى اعتقادات كى بنياد پر تشكيل پاتى ہيں _

۳۲_ خداوند متعال متعدد شرائع اور مختلف اُمتيں بناكر انسانى معاشروں كو آزماتا ہے_لكل جعلنا منكم شرعة و منهاجا و لو شاء الله لجعلكم امة واحدة و لكن ليبلوكم

۳۳_ گوناگوں شريعتيں اور مختلف و متعدد امتيں وجود ميں لانے كا فلسفہ يہ ہے كہ انسانوں كو آزمايا جائے_لكل جعلنا منكم شرعة و منهاجا ليبلوكم

۳۴_ہر امت كيلئے خداوند متعال كے عطيے و مواہب اور احكام شرعى ان كے امتحان كا وسيلہ ہيں _ليبلوكم فى ما آتاكم '' ما آتاكم'' كا عنوان تمام الہى نعمتوں كو شامل كرليتا ہے اور '' لكل جعلنا منكم شرعة'' كے قرينے سے آسمانى شريعتيں اس كے مورد نظر مصاديق ميں سے ہيں _

۳۵_نيك كاموں كى انجام دہى ميں كوشش كرنا اور ايك دوسرے سے آگے بڑھنا لازم ہے _فاستبقوا الخيرات

۳۶_ نيكيوں كو وجود ميں لانا اور معاشروں ميں رائج كرنا آسمانى اديان كے اہداف ميں سے ہے_لكل جعلنا منكم شرعة. فاستبقوا الخيرات اگر چہ جملہ '' فاستبقوا الخيرات'' گذشتہ امتوں سے خطاب نہيں ليكن '' لكل جعلنا ...'' كے قرينے سے يہ كہا جاسكتا ہے كہ اپنے دور ميں ہر شريعت نيكيوں كى جانب بشر كى راہنمائي كرتى تھى اور اس زمانے كے لوگ مأمور تھے كہ نيكيوں كو پانے كيلئے اس وقت كى شريعت پر عمل پيرا ہونے كى خاطر آگے بڑھيں _

۳۷_نيكيوں تك پہنچنے كيلئے خداوند متعال كى عطا كردہ نعمتوں اور قدرتى وسائل سے فائدہ اٹھانا ضرورى ہے _

ليبلوكم فى ماء اتاكم فاستبقوا الخيرات

۳۸_ نيك اعمال كى انجام دہى ، الہى آزمائشوں ميں

۴۸۶

توفيق اور كاميابى كى علامت ہے _ليبلوكم فى ماء اتاكم فاستبقوا الخيرات

۳۹_ قرآن كريم بہترين احكام و تعليمات اور مناسب ترين شريعت كا حامل ہے _و انزلنا اليك الكتاب مهيمنا عليه فاستبقوا لخيرات متعدد شريعتوں كى يادآورى اور قرآن كريم كى ان سب كيلئے نگہبانى كاذكر قرينہ ہے كہ ''الخيرات'' سے مراد احكام و قوانين اور قرآنى معارف ہيں يعنى چونكہ قرآن كريم نيك اعمال كى طرف انسان كى راہنمائي كرتا ہے اس لئے اسے '' خيرات'' كے عنوان سے ذكر كيا گيا ہے _

۴۰_ الہى شريعتوں كے پيروكار وں كى ذمہ دارى ہے كہ وہ قرآن كريم كے احكام، قوانين اور معارف كو قبول كريں _

فاستبقوا الخيرات

۴۱_ تمام انسانوں كى بازگشت صرف خداوند متعال كى جانب ہے _الى الله مرجعكم جميعاً

۴۲_ قيامت كا دن ، امتوں كے دينى اختلافات ميں خداوند عالم كے فيصلہ كرنے اور ان كے تمايلات كے صحيح يا غلط ہونے كو ظاہر كرنے كا زمانہ ہے _الى الله مرجعكم جميعاً فينبئكم بما كنتم فيه تختلفون

۴۳_ قيامت الہى آزمائشوں كے نتائج كے اعلان اور لوگوں كے اپنے اعمال كے انجام سے باخبر ہونے كا دن ہے _

ليبلوكم الى الله مرجعكم جميعاً فينبئكم بما كنتم فيه تختلفون

۴۴_ نيكيوں كى جانب پيش قدمى كرنے والے قيامت كے دن الہى اجر و ثواب سے بہرہ مند ہوں گے _

فاستبقوا الخيرات الى الله مرجعكم جميعاً

۴۵_ دينى اختلافات اور انتشار، خداوند عالم كى جانب سے سزا كا باعث بنتے ہيں _فينبئكم بما كنتم فيه تختلفون

'' فينبئكم'' كے جملے كا مفاد آگاہ كرنا ہے جو سزا دينے سے كنايہ ہے _

۴۶_آسمانى اديان كى پيروى كرنے والوں كيلئے دينى اختلافات اور انتشار سے پرہيز كرنا لازم ہے_الى الله مرجعكم جميعاً فينبئكم بما كنتم فيه تختلفون

۴۷_ خداوند متعال كى بارگاہ ميں حاضر ہونے اور اعمال كے حساب كتاب كا يقين، انسان كيلئے محرك بنتا ہے كہ وہ نيك اعمال انجام دے اور مذہبى اختلافات سے پرہيز كرے_فاستبقوا الخيرات الى الله مرجعكم جميعاً فينبئكم بما كنتم فيه تختلفون

آسمانى كتب:آسمانى كتب كى حقانيت ۵، ۶;آسمانى كتب ميں ہم آہنگى ۷

۴۸۷

آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور اہل كتاب ۱۰، ۱۲، ۱۷ ; آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى رسالت كا عالمگير ہونا ۱۱;آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى ذمہ دارى ۱۰، ۱۲، ۱۳; آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى قضاوت ۱۰، ۱۲، ۱۳;آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى كتاب ۱; آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى ولايت ۱۱

اتحاد:اتحاد كے اسباب ۳۰احكام:احكام كى تاثير ۱۴اختلاف:اختلاف سے اجتناب كا پيش خيمہ ۴۷; دينى اختلاف سے اجتناب كى اہميت ۴۶; ينى اختلاف كى سزا ۴۵

اديان:اديان كا متعدد ہونا ۲۹، ۳۲،۳۳; اديان كا مختلف ہونا ۳۳;اديان كى ہم آہنگى ۷; اديان كے پيروكاروں كى ذمہ دارى ۴۰،۴۶اديان كے متعدد ہونے كا فلسفہ ۲۵، ۳۳

اسلام:اسلام كا عالمگير ہونا ۱۱

اللہ تعالى:اللہ تعالى كا دين ۲۶; اللہ تعالى كى طرف بازگشت ۴۱; اللہ كى طرف سے امتحانات ۳۸، ۴۳;اللہ تعالى كى طرف سے جزائيں ۴۴; اللہ تعالى كى عطا كردہ نعمتيں ۱; اللہ تعالى كى قدرت ۲۷;اللہ تعالى كى قضاوت ۴۲،۴۷; اللہ تعالى كى مشيئت ۲۸، ۲۹;اللہ تعالى كے نواہى ۱۷

امت:اُمت واحدہ ۲۷، ۲۸;اُمتوں كا اتحاد ۳۰;اُمتوں كا اختلاف ۲۹;اُمتوں كا امتحان ۳۲;اُمتوں كا دين ۲۲، ۲۵;اُمتوں كى تشكيل كے اسباب ۳۱

امتحان:امتحان كے وسائل۳۴; امتحان ميں كاميابى كى نشانى ۳۸;دين كے ذريعے امتحان ۳۲; فرائض كے ذريعے امتحان ۳۴ ; نعمت كے ذريعے امتحان۳۴

انبياءعليه‌السلام :انبياءعليه‌السلام كا نقش و كردار ۱۰انجيل:انجيل كى حقانيت ۵، ۸انحراف:انحراف كا پيش خيمہ۲۱

انسان:انسان كا امتحان ۳۳; انسان كى معنوى ضروريات ۲۳;انسانوں كا مختلف ہونا ۲۸

اہل كتاب:اہل كتاب كے تمايلات ۱۷

ايمان:اللہ تعالى كى بازپرس پر ايمان ۴۷ ; قرآن پر ايمان ۴۰ ; قيامت پر ايمان كے اثرات ۴۷

تورات:تورات كى حقانيت ۵، ۸

دين:بہترين دين ۳۹; دين اور وقت كے تقاضے ۲۵; دين كا سرچشمہ ۲۲;دين كا كردار ۳۰;دين كى

۴۸۸

اہميت ۲۳; دين كے حصول كى روش ۲۶عقيدہ:عقيدہ كى اہميت ۳۱

عمل:عمل خير كا پھيلانا ۳۶ ; عمل خير كا پيش خيمہ ۳۷ ; عمل خير كے اثرات ۳۸

عيسائي:عيسائيوں كا دين ۲۴

قاضي:قاضى كى لغزش ۲۰

قانون سازي:قانون سازى كے مبانى ۱۵;مشروع قانون سازى كا معيار ۱۶

قرآن كريم:قرآن كريم آسمانى كتب ميں سے ايك ۱; قرآن كريم اور آسمانى كتب ۶، ۹;قرآن كريم اور انجيل ۵;قرآن كريم اور تورات ۵;قرآن كريم پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے زمانے ميں ۴;قرآن كريم كا كردار ۶، ۸، ۱۲، ۱۷; قرآن كريم كا محفوظ ہونا ۳;قرآن كريم كا نزول ۱، ۳;قرآن كريم كا وحى ہونا۱; قرآن كريم كى تاريخ ۴; قرآن كريم كى تعليمات ۱۵، ۱۶،۳۹;قرآن كريم كى جمع آورى ۴;قرآن كريم كى حقانيت ۲; قرآن كريم كى شان و شوكت ۹; قرآن كريم كى عظمت ۹;قرآن كريم كى كتابت ۴;قرآن كريم كى گواہى ۵

قضاوت:قضاوت كى شرائط ۱۸، ۱۹ ;قضاوت كے منابع ۱۰، ۱۳، ۱۴، ۱۷،۱۸ ;قضاوت ميں عدل و انصاف ۱۷ ، ۱۸;مشروع قضاوت كا معيار ۱۶

قيامت :قيامت ميں حقائق كا ظہور ۴۲ ، ۴۳ ; قيامت ميں قضاوت ۴۲

لغزش:لغزش اسباب ۲۰مادى امكانات:مادى امكانات سے استفادہ كى اہميت ۳۷

مسلمان:مسلمانوں كا دين ۲۴

معاشرہ :معاشرتى نظام ۳۰ملتيں :ملتوں كا دين ۲۲

منحرفين:منحرفين كى پيروى ۲۱;منحرفين كے تمايلات ۱۹، ۲۱

نظريہ كائنات:توحيدى نظريہ كائنات ۴۱نعمت :نعمت سے استفادہ كى اہميت ۳۷

نيكي:نيكى كى طرف پيش قدمى كا پيش خيمہ ۴۷ ; نيكى كى طرف پيش قدمى كرنے والوں كى جزا ۴۴; نيكى كى طرف پيش قدمى كى اہميت ۴۵

ہوس پرستي:ہوس پرستى ترك كرنا ۱۹;ہوس پرستى سے اجتناب ۱۸;ہوس پرستى كے اثرات ۲۰

يہود:يہود كا دين ۲۴

۴۸۹

آیت ۴۹

( وَأَنِ احْكُم بَيْنَهُم بِمَا أَنزَلَ اللّهُ وَلاَ تَتَّبِعْ أَهْوَاءهُمْ وَاحْذَرْهُمْ أَن يَفْتِنُوكَ عَن بَعْضِ مَا أَنزَلَ اللّهُ إِلَيْكَ فَإِن تَوَلَّوْاْ فَاعْلَمْ أَنَّمَا يُرِيدُ اللّهُ أَن يُصِيبَهُم بِبَعْضِ ذُنُوبِهِمْ وَإِنَّ كَثِيراً مِّنَ النَّاسِ لَفَاسِقُونَ )

اورپيغمبر آپ ان كے درميان تنزيل خدا كے مطابق فيصلہ كريں اور ان كے خواہشات كا اتباع نہ كريں اوراس بات سے بچتے رہيں كہ يہ بعض احكام الہى سے منحرف كرديں _ پھر اگر يہ خود منحرف ہو جائيں تو ياد ركھيں كہ خدا ان كو ان كے بعض گناہوں كى مصيبت ميں مبتلاكرنا چاہتا ہے اور انسانوں كى اكثريت فاسق اور دائرہ اطاعت سے خارج ہے _

۱_ لوگوں كے در ميان احكام الہى كى اساس پر قضاوت كرنا پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا فريضہ تھا_و ان احكم بينهم بما انزل الله

۲_ لوگوں كے درميان فيصلہ اور قضاوت كرنا پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے مناصب ميں سے ايك منصب ہے_

و ان احكم بينهم بما انزل الله

۳_ صرف احكام الہى كو حكومت و قضاوت كى اساس اور بنياد بنانا چاہيے_و ان احكم بينهم بما انزل الله

۴_ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى حكومت كى وسعت اور دين اسلام كى ديانت نے تمام لوگوں اور دوسرے آسمانى اديان كے پيروكاروں كو اپنے دامن ميں سميٹ ليا_و ان احكم بينهم بما انزل الله

مذكورہ بالا مطلب اس بناپر اخذ كيا گيا ہے جب گذشتہ آيات كے قرينے كى روشنى ميں '' بينھم'' كى ضمير اہل كتاب (يہوديوں اور عيسائيوں ) كى طرف لوٹائي جائے_

۵_ خداوند متعال نے پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو قضاوت كے دوران

۴۹۰

اہل كتاب كے نفسانى ميلان كى پيروى سے منع كرتے ہوئے خبردار كيا ہے_و لا تتبع اهوائهم

۶_ فيصلے اور قضاوت كے دوران دوسروں كے نفسانى رجحانات كى پيروى يا ان سے متا ثر ہونا حرام ہے_

و ان احكم بينهم بما انزل الله و لا تتبع اهوائهم

۷_ مختلف افراد اور گروہوں كى نفسانى خواہشات حاكم اور قاضى كيلئے خطرناك لغزش كا مقام ہيں _

و ان احكم بينهم بما انزل الله و لا تتبع اهوائهم

۸_ خداوند متعال نے پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو متنبہ كيا كہ بعض لوگ آپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو قرآنى تعليمات كى اساس پر قضاوت كرنے سے روكنے كى سازش كرر ہے ہيں _و احذرهم ان يفتنوك عن بعض ما انزل الله اليك

۹_ سازشى عناصر كى طرف سے حكام اور قاضيوں كو قرآنى تعليمات كى اساس پر فيصلہ اور قضاوت كرنے سے منحرف كرنے كى خاطر ديے جانے والے مكر و فريب سے ہوشيار رہنا ضرورى ہے_و احذرهم ان يفتنوك عن بعض ما انزل الله اليك

۱۰_ قرآن كريم كى تھوڑى سى تعليمات سے بھى ہاتھ دھوبيٹھنا حرام اور ہوس پرستوں كے افكار كى پيروى كى علامت ہے_و لا تتبع اهوائهم و احذرهم ان يفتنوك عن بعض ما انزل الله اليك

۱۱_ سازشى اور دھوكہ باز عناصر كے مكر و فريب كى وجہ سے قرآنى تعليمات اور احكام سے ہاتھ دھو بيٹھنے كے نتيجے ميں انسان سختيوں اور مشكلات ميں گرفتار ہوجاتا ہے_و احذرهم ان يفتنوك عن بعض ما انزل الله اليك

''يفتنوك اى يوقعوك فى بلية و شدة ...'' وہ تجھے مصائب و مشكلات ميں گرفتار كرديں گے ...( مفردات راغب ) يعنى مبادا وہ تجھے احكام الہى سے دور كركے عذاب و مشكلات ميں گرفتار كرديں _

۱۲_ با ايمان معاشروں كى قيادت ہميشہ دشمنوں كى سازشوں اور مكاريوں كے خطر سے دوچار رہتى ہے_و احذرهم ان يفتنوك ''لا تتبع'' اور ''احذرھم'' كے مخاطب اور ان ''يفتنوك ''كى كاف خطاب سے معلوم ہوتا ہے كہ دشمنان اسلام خود پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى ذات كو اپنى سازشوں كا نشانہ بناتے تھے_ يعنى اسلامى

۴۹۱

معاشرے كا قائدہميشہ دشمنوں كى سازشوں كا نشانہ ہوتا ہے_

۱۳_ اہل كتاب (يہودي) پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو قرآن كريم كى اساس پر فيصلہ اور قضاوت كرنے سے روكنے كيلئے انتہائي اذيت ناك اور مكارانہ كوششيں كرتے تھے_و احذرهم ان يفتنوك عن بعض ما انزل الله اليك

چونكہ'' يفتنوك'' كلمہ'' عن'' كے ذريعے متعدى ہوا ہے لھذا روكنے اور گمراہ كرنے كے علاوہ مكر و فريب كا معنى بھى اس ميں سمويا گيا ہے، يعنى مبادا تجھے مكر و فريب كے ذريعے احكام الہى سے روك ديں يا گمراہ كرديں _

۱۴_ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے فيصلے اور قضاوت سے روگردانى كرنا عذاب دنيوى ميں مبتلا ہونے كا پيش خيمہ_

فان تولوا فاعلم انما يريد الله ان يصيبهم ببعض ذنوبهم بعض علماء كے نزديك كلمہ '' بعض ''اس چيز پر قرينہ ہے كہ عذاب سے مراد دنيوى عذاب ہيں ، كيونكہ اخروى عذابوں كى دھمكى صرف بعض گناہوں كے ساتھ مختص نہيں ہوسكتي_

۱۵_ خداوند متعال كا گناہگاروں كو عذاب دينے كا ارادہ، ان كيلئے احكام الہى اور پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے فيصلوں كو قبول كرنے كى توفيق سے مانع بنتا ہے_فان تولوا فاعلم انما يريد الله ان يصيبهم ببعض ذنوبهم

۱۶_ بعض گناہ، احكام الہى اور آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے فيصلے قبول كرنے سے محروميت كا سبب بنتے ہيں _

فان تولوا فاعلم انما يريد الله ان يصيبهم ببعض ذنوبهم مذكورہ بالا مطلب اس مبنا پر اخذ كيا گيا ہے كہ جب ''ان يصيبھم'' سے مراد وہى گناہگاروں كو احكام قرآن سے روگردانى اور قبول نہ كرنے ميں مبتلا كرنا ہو_

۱۷_ گناہوں كى سزا سے چھٹكارا احكام الہى اور پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے فيصلے قبول كرنے پر موقوف ہے_

فان تولوا فاعلم انما يريد الله ان يصيبهم ببعض ذنوبهم

۱۸_ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے فيصلے اور قضاوت سے روگردانى نفسانى ہوا و ہوس كى پيروى كا نتيجہ ہے_

و ان احكم بينهم بما انزل الله و لا تتبع اهوائهم فان تولوا

۱۹_ احكام الہى كى اساس پر فيصلہ و قضاوت كرنا لازمى ہے حتى اگر لوگوں كى جانب سے اسے قبول نہ كرنے كا احتمال موجود ہو_

۴۹۲

و ان حكم فان تولوا

۲۰_ عہد بعثت كے يہوديوں اور عيسائيوں (حتي ان ميں سے بعض )كے گناہوں نے ان كے احكام الہى اور پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے فيصلے قبول كرنے سے محروم ہونے كا پيش خيمہ فراہم كيا_فان تولوا فاعلم انما يريد الله ان يصيبهم ببعض ذنوبهم كلمہ'' بعض'' اس مطلب كى طرف اشارہ ہوسكتا ہے كہ اہل كتاب كے تمام نہيں بلكہ صرف بعض گناہ حق قبول كرنے سے محروميت كا اقتضاء ركھتے ہيں اور اس معنى كى طرف بھى اشارہ ہوسكتا ہے كہ ان كے بعض گناہ انہيں قبول حق سے محروم كرنے كيلئے كافى ہيں ، اگر چہ ان كے بہت سارے گناہ اس چيز كا اقتضاء ركھتے ہيں ، مذكورہ بالا مطلب دوسرے احتمال كى بناپر اخذ كيا گيا ہے_

۲۱_ خداوند متعال نے عہد پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے بہت سے يہوديوں اور عيسائيوں كو عذاب سے دوچار كرنے كا ارادہ كيا ہے_فان تولوا ان يصيبهم ببعض ذنوبهم و ان كثيراً من الناس لفاسقون

۲۲_ اہل كتاب كے بعض گناہ انہيں حتماً عذاب الہى سے دوچار كرنے كا موجب بنيں گے_انما يريد الله ان يصيبهم ببعض ذنوبهم مذكورہ بالا مطلب ميں '' ان يصيبھم'' كو عذاب ميں مبتلا كرنے كے معنى ميں ليا گيا ہے، واضح ر ہے كہ'' بعض ذنوبھم'' اس طرف اشارہ ہوسكتا ہے كہ بعض گناہ ايسے بھى ہيں جن كا ارتكاب كرنے والوں كو خداوند حتمى عذاب سے دوچار كرے گا، لہذا ان سے قبول حق كى توفيق چھين لے گا_

۲۳_ بہت سارے لوگ حدود الہى سے بے اعتنائي برتتے ہيں اور فاسقوں كے زمرے ميں آتے ہيں _

و ان كثيراً من الناس لفاسقون

۲۴_ گناہگار افراد فاسق ہيں _ان يصيبهم ببعض ذنوبهم و ان كثيرًا من الناس لفاسقون

۲۵_ فاسقين احكام الہى سے روگردانى كرتے اور پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے فيصلوں سے بے اعتنائي برتتے ہيں _

فان تولوا و ان كثيراً من الناس لفاسقون

۲۶_ فسق انسان كو قبول ہدايت سے محروم كرنے كا پيش خيمہ ہے_فان تولوا ان يصيبهم ببعض ذنوبهم و ان كثيراً من الناس لفاسقون مذكورہ بالا مطلب اس بنا پر اخذ كيا گيا ہے جب ''ان يصيبھم'' سے مراد گناہگاروں كو حق سے

۴۹۳

روگردانى ميں مبتلا كرنا ہو_

۲۷_ عذاب خداوندى ميں مبتلا ہونا فسق اور حريم دين توڑنے كا نتيجہ ہے_فان تولوا ان يصيبهم ببعض ذنوبهم و ان كثيرا من الناس لفاسقون جملہ'' و ان كثيرا ''جملہ ''يريد اللہ ان يصيبھم'' كيلئے تعليل كى منزل ميں ہے، يعنى چونكہ بہت سارے لوگ گناہ كے نتيجے ميں فاسقين كے زمرے ميں آگئے ہيں ، لہذا خداوند متعال انہيں عذاب ميں مبتلا كريگا_

۲۸_ فاسقوں اور حريم دين توڑنے والوں كے ہجوم كے مقابلے ميں رہبران الہى كيلئےہوشيار، آمادہ اور ثابت قدم رہنا ضرورى ہے_و ان احكم بينهم بما انزل الله و لا تتبع اهوائهم و ان كثيراً من الناس لفاسقون

ہوس پرستوں كى پيروى سے منع كرنے كے بعد بہت سے لوگوں كے فسق كے تذكر كا مقصد قاضيوں اور رہبران الہى كو خبردار كرناہوسكتا ہے، يعنى انہيں متوجہ رہنا چاہيئے كہ بہت سے فاسق لوگ انہيں احكام الہى كے نفاذ سے روكنے كى كوششوں ميں مصروف ہيں _

۲۹_ الہى رہبروں كا بہت سارے لوگوں كى پليدى و ناپاكى كو ملحوظ ركھنا انہيں بعض لوگوں كى طرف سے دين اور اس كے احكام سے منہ پھيرنے پر افسردہ ہونے سے روكتا ہے_فان تولوا و ان كثيراً من الناس لفاسقون

اگر جملہ'' فاعلم ...'' كا مقصد پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو غمگين اور افسردہ ہونے سے روكنا ہو تو پھر جملہ ''ان كثيرا'' كو اس كى علت قرار ديا جاسكتا ہے، يعنى اے پيغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم بہت سے لوگ فاسق ہيں ، خداوند متعال نے انہيں ہدايت كرنے كا ارادہ نہيں كيا ہے، بنابريں ان كى طرف سے دين اور اس كے احكام سے روگردانى پر غمگين و افسردہ نہ ہو_

۳۰_ عہد پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے بہت سے اہل كتاب حدود الہى كو توڑنے والے اور فاسق لوگ تھے_و ان كثيراً من الناس لفاسقون

۳۱_ عہد پيغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے بہت سے يہودى اور عيسائي گناہ اور معصيت سے آلودہ لوگ تھے_يريد الله ان يصيبهم ببعض ذنوبهم و ان كثيراً من الناس لفاسقون

آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور اہل كتاب ۵;آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا فيصلہ ۱، ۲،۸،۱۳،۱۵،۱۶; آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا نقش و كردار ۲، ۸; آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو متنبہ كرنا ۸;آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى ذمہ دارى ۱، ۵;آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى رسالت كا عالمگير ہونا ۴; آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى قضاوت سے روگردانى ۱۴، ۱۸، ۲۵; آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى قضاوت سے محروم ہونا۲۰;

۴۹۴

آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى قضاوت قبول كرنا ۱۷

احكام: ۶، ۱۰احكام سے روگردانى ۲۵;احكام كانقش و كردار ۱

اسلام:اسلام كا عالمگير ہونا ۴;صدر اسلام كى تاريخ ۳۰

اكثريت:اكثريت كا برا ہونا ۲۹

اللہ تعالى:اللہ تعالى كا ارادہ ۱۵، ۲۱;اللہ تعالى كا خبردار كرنا ۸; اللہ تعالى كا عذاب ۲۲، ۲۷;اللہ تعالى كى حدودسے تجاوز كرنا ۳۰;اللہ تعالى كے نواہى ۵

انحراف:انحراف كے اسباب ۹، ۱۱

اہل كتاب:اہل كتاب اور آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ۱۳;اہل كتاب كا عذاب ۲۲;اہل كتاب كا عصيان ۳۰;اہل كتاب كا گناہ ۲۲;اہل كتاب كا مكر و فريب ۱۳;اہل كتاب كى اكثريت ۳۰;اہل كتاب كى ہوس پرستى ۵

حكومت:حكومت كے مبانى ۳

دشمن:دشمنوں كى سازش ۱۲;رہبر كے دشمن ۱۲

دين:دين قبول كرنا ۱۷; دين قبول كرنے سے محروم ہونا ۱۶، ۲۰;دين قبول كرنے كے موانع۱۵;دين كى ہتك حرمت ۲۸، ۲۹;دينى تعليمات سے روگردانى ۳۰

رہبر:رہبر اور فاسقين ۲۸;رہبر كا علم ۲۹;رہبر كو خبردار كرنا ۱۲;رہبر كى اہميت ۱۲;رہبر كى ثابت قدمى ۲۸;رہبركى لغزش كے علل و اسباب ۷; رہبر كے زيرك ہونے كى اہميت ۹، ۲۸

سر تسليم خم كرنا:مشروع قضاوت كے سامنے سر تسليم خم كرنا ۱۹

سزا:سزا سے بچنے كے اسباب ۱۶

سياسى نظام: ۳

شرعى فريضہ:شرعى فريضہ ترك كرنے كا پيش خيمہ ۱۱

عدالتى نظام: ۳

عذاب:

۴۹۵

دنيوى عذاب كا پيش خيمہ۱۴;عذاب كے اسباب ۲۲،۲۷

علم:علم كے اثرات۲۹

عيسائي:صدر اسلام كے عيسائي ۲۰، ۲۱، ۳۱;عيسائيوں كا گناہ ۲۰،۳۱ ; عيسائيوں كى اكثريت ۳۱; عيسائيوں كى سزا ۲۱

فاسقين: ۲۳،۲۴،۳۰فاسقين كا عصيان ۲۵

فسق:فسق كے اثرات ۲۶،۲۷

قاضي:قاضى كى لغزش كے اسباب ۷;قاضى كى ہوس پرستى ۷;قاضى كے زيرك ہونے كى اہميت ۹

قرآن كريم:قرآن كريم كا نقش و كردار ۱۳; قرآن كريم كى تعليمات كا ترك كرنا ۱۰، ۱۱

قضاوت:قضاوت كى شرائط ۵، ۶;قضاوت كے مبانى ۱، ۳، ۸، ۹، ۱۳، ۱۹

كاميابي:كاميابى كے موانع ۱۵

گمراہ:گمراہ پر افسوس ۳۱

گناہ:گناہ كے اثرات ۱۷، ۲۱، ۲۳

گناہگار: ۳۲

گناہگاروں پر عذاب ۱۵;گناہگاروں كا فسق ۲۴

لوگ:لوگوں كا عصيان ۲۹; لوگوں كى اكثريت ۲۳،۲۹

محر مات: ۶، ۱۰

مشكل:مشكل كے اسباب ۱۱

مكر و فريب:مكر و فريب كا خطرہ ۹، ۱۱

ہدايت:ہدايت كے موانع۲۶

ہوس پرست:

۴۹۶

ہوس پرستوں كى اطاعت كرنا ۱۰

ہوس پرستي:ہوس پرستى سے نہى كرنا ۵;ہوس پرستى كا خطرہ ۷ ; ہوس پرستى كى حرمت ۶; ہوس پرستى كے اثرات ۱۹

يہود:صدر اسلام كے يہود ۲۰، ۲۱، ۳۱; يہود اور آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ۱۳;يہود كا گناہ ۲۰، ۳۱; يہود كا مكر ۱۳; يہود كى اكثريت ۳۱;يہود كى سازش ۱۲; يہود كى سزا ۲۱

آیت ۵۰

( أَفَحُكْمَ الْجَاهِلِيَّةِ يَبْغُونَ وَمَنْ أَحْسَنُ مِنَ اللّهِ حُكْماً لِّقَوْمٍ يُوقِنُونَ )

كيا يہ لوگ جاہليت كا حكم چاہتے ہيں جب كہ صاحبان يقين كے لئے الله كے فيصلہ سے بہتر كس كا فيصلہ ہو سكتا ہے _

۱_ عہد بعثت كے بہت سے لوگوں كى خواہش تھى كہ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم جاہلانہ قوانين كى اساس پر قضاوت كريں _

افحكم الجاهلية يبغون

۲_ بہت سے عيسائي اور يہودى الہى احكام اور قوانين كى بجائے جاہلانہ رجحانات اور قوانين لاگو كرنے كے در پے تھے_

افحكم الجاهلية يبغون ''بغي'' كا معنى طلب كرنا ہے_

۳_ احكام الہى سے گريز كرتے ہوئے جاہلانہ احكام كى طرف مائل ہونا ناپسنديدہ فعل اور روش ہے_

افحكم الجاهلية يبغون

۴_ احكام الہى قبول كرنے سے انكار كرنے كا سبب جہالت و نادانى ہے_فان تولوا ...افحكم الجاهليه يبغون

۵_ غير الہى قوانين كى اساس پر تشكيل پانے والا سياسى اور عدالتى نظام جاہليت پر مبنى نظام ہے_

افحكم الجاهلية يبغون و من احسن من الله حكما

۶_ جاہليت كے احكام كى طرف رجحان كا اصلى سبب خواہشات نفسانى ہيں _و لا تتبع اهوائهم افحكم الجاهلية يبغون

۴۹۷

۷_ فسق انسان كوجاہلانہ ثقافت اور قوانين كى جانب لے جاتا ہے_و ان كثيراً من الناس لفاسقون _ افحكم الجاهلية يبغون

۸_ قرآن كريم كے احكام اور قوانين علم و عقل پر مبنى ہيں _و ان احكم بينهم بما انزل الله افحكم الجاهلية يبغون

كلمہ جہل لغت ميں عقل اور علم دونوں كے مقابلے ميں استعمال ہوتا ہے_

۹_جاہلانہ ثقافت كے خلاف جنگ اور اسے جڑ سے اكھاڑنے كيلئے جدو جہد كرنا لازمى ہے_افحكم الجاهلية يبغون

۱۰_ الہى احكام اور قوانين كا ايك ہدف معاشروں پر مسلط جاہلانہ ثقافت اور قوانين كو ختم كرنا ہے_

و ان احكم بينهم بماانزل الله افحكم الجاهلية يبغون

۱۱_ اہل يقين كى نظر ميں قوانين خداوندمتعال سب سے بہترين اور افضل قوانين ہيں _و من احسن من الله حكماً لقوم يوقنون

۱۲_ قرآن كريم كے احكام اور قوانين سب سے بہترين اور اچھے قوانين ہيں _و من احسن من الله حكماً

۱۳_ وحى الہى سے ماخوذ نظام بہترين حكومتى اور عدالتى نظام ہے_و من احسن من الله حكماً

۱۴_ صرف اہل يقين يہ تشخيص دينے پر قادر ہيں كہ قرآن كريم كے احكام دوسرے تمام قوانين سے افضل و برتر ہيں _

و من احسن من الله حكماً لقوم يوقنون خداوند متعال كا حكم سب سے افضل اور برتر ہے، خواہ اہل يقين وجود ركھتے ہوں يا نہ ركھتے ہوں ، بنابريں (لقوم يوقنون) كى قيد (و من احسن) ميں آنے والے سوال كى طرف لوٹ رہى ہے، يعنى اس سوال كا جواب صرف اہل يقين ہى دے سكتے ہيں ، كيونكہ صرف وہى اس حقيقت سے واقف ہيں _

۱۵_ افضل و برتر احكام (قوانين الہي) سے بہرہ مند ہونا صرف اہل يقين كے ساتھ مخصوص ہے_و من احسن من الله حكما لقوم يوقنون يہ مطلب اس احتمال كى بناپر اخذ كياگيا ہے جب (لقوم) كى (لام) منفعت كےلئے ہو، يعنى صرف اہل يقين ہى قوانين الہى سے بہرہ مند ہوسكتے ہيں _

۱۶_ خداوند متعال نے اپنے احكام كے افضل و برتر ہونے كے بارے ميں يقين حاصل كرنے كيلئے لوگوں كو انہيں دوسرے تمام قوانين كے ساتھ موازنہ كرنے كى دعوت دى ہے_و من احسن من الله حكما لقوم يوقنون

۴۹۸

۱۷_ احكام الہى كو دوسرے تمام قوانين سے افضل و برتر نہ سمجھنے اور اس كا يقين نہ كرنے كى اصل وجہ كوتاہ فكرى اور كج فہمى ہے_و من احسن من الله حكماً لقوم يوقنون

(ايقان) كا معنى تدبر و تحقيق كے ذريعے سمجھنا ہے_

۱۸_ احكام الہى سے روگردانى انسان كے صحيح تفكر اور محكم سوچ سے محروم ہونے كى علامت ہے_

فان تولوا و من احسن من الله حكماً لقوم يوقنون

آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :

آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى قضاوت ۱

احكام:احكام كا فلسفہ ۱۰

اللہ تعالى:اللہ تعالى كى حدود سے روگردانى كرنا ۳، ۱۸ ;اللہ تعالى كى حدود كو تبديل كرنا ۲; اللہ تعالى كى حدود كى قدر و قيمت ۱۶، ۱۷ ;اللہ تعالى كى دعوت ۱۶

اہل يقين:اہل يقين كا ايمان ۱۱، ۱۴ ;اہل يقين كى خصوصيت ۱۵;اہل يقين كى فضيلتيں ۱۴

جہالت:جہالت كے اثرات ۴، ۱۷

حكومت:حكومت كے مبانى ۵

دين:دين اور علم ۸;دين قبول كرنے سے گريز كرنا ۴; دينى تعليمات سے استفادہ كرنا۱۵;دينى تعليمات كا فلسفہ ۱۰;دينى تعليمات كى قدر و قيمت ۱۱

زمانہ جاہليت:زمانہ جاہليت سے دلبستگى كے اسباب ۷; زمانہ جاہليت كى ثقافت ۹;زمانہ جاہليت كى رسوم ۱، ۲; زمانہ جاہليت كى رسوم سے دلبستگى ۳،۶; زمانہ جاہليت كى رسوم كے خلاف مقابلہ ۹، ۱۰

سياسى نظام: ۵، ۱۳عدالتى نظام : ۵،۱۳

عمل:ناپسنديدہ عمل ۳

عيسائي:عيسائيوں كى اكثريت ۲; عيسائيوں كى سازش ۲

غور و فكر:

۴۹۹

غور و فكر نہ كرنے كے اثرات ۱۸

فسق:فسق كے اثرات ۷

قانون:بہترين قانون ۱۲، ۱۶، ۱۷

قدر و قيمت:قدر و قيمت تشخيص دينے كا معيار ۱۴;قدر و قيمت كا معيار ۱۳

قرآن كريم:قرآن كريم اور علم ۸;قرآن كريم اور عمل ۸; قرآن كريم كى تعليمات ۸; قرآن كريم كى تعليمات كى قدر و قيمت ۱۲، ۱۴

قضاوت:قضاوت كے مبانى ۵

لوگ:صدر اسلام كے لوگوں كى خواہشات ۱;لوگ اور آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ۱

موازنہ:موازنہ سے استفادہ ۱۶

وحي:وحى كا كردار ۱۳

ہوس پرستي:ہوس پرستى كے اثرات ۶

يہود:يہود كى اكثريت ۲;يہود كى سازش ۲

آیت ۵۱

( يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ لاَ تَتَّخِذُواْ الْيَهُودَ وَالنَّصَارَى أَوْلِيَاء بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاء بَعْضٍ وَمَن يَتَوَلَّهُم مِّنكُمْ فَإِنَّهُ مِنْهُمْ إِنَّ اللّهَ لاَ يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ )

ايمان والو يہوديوں اور عيسائيوں كو اپنا دوست او رسرپرست نہ بناؤ كہ يہ خود آپس ميں ايك دوسرے كے دوست ہيں اور تم ميں سے كوئي انہيں دوست بنائے گا تو انہيں ميں شمار ہو جائے گا بيشك الله ظالم قوم كى ہدايت نہيں كرتا ہے _

۱_ مسلمانوں كيلئے يہود و نصاري كى ولايت و حاكميت قبول كرنے سے اجتناب كرنا لازمى ہے_

يا ايها الذين آمنوا لا تتخذوا اليهود والنصاري اولياء ولايت كے مختلف معانى ميں سے ايك امارت و سلطنت ہے، (قاموس المحيط) بنابريں ''ولي'' كا معنى امير اور حاكم ہوسكتا ہے_

۵۰۰