تفسير راہنما جلد ۴

 تفسير راہنما0%

 تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 897

 تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 897
مشاہدے: 144525
ڈاؤنلوڈ: 3234


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 897 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 144525 / ڈاؤنلوڈ: 3234
سائز سائز سائز
 تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 4

مؤلف:
اردو

ہوئے_ما المسيح ابن مريم الا رسول قد خلت من قبله الرسل

۴_ حضرت عيسيعليه‌السلام كا ماں سے پيدا ہونا ان كے خدا نہ ہونے پر واضح اور روشن دليل ہے_

قالوا ان الله هو المسيح ما المسيح ابن مريم الا رسول حضرت عيسيعليه‌السلام كى الوہيت كے دعوي كے بعد انہيں حضرت مريمعليه‌السلام كا بيٹا قرار دينا ان كے اس دعوي اور عقيدہ كو رد كرتا ہے_

۵_ حضرت عيسيعليه‌السلام گذشتہ انبياءعليه‌السلام كى مانند ايك نبى اور رسول ہيں جو نہ تو خدا تھے اور نہ اس كے بيٹے_

ما المسيح ابن مريم الا رسول قد خلت من قبله الرسل

۶_ دوسرے انبيائےعليه‌السلام خدا كى مانند حضرت عيسيعليه‌السلام بھى فانى انسا ن ہيں _ما المسيح ابن مريم الا رسول قد خلت من قبله الرسل حضرت عيسيعليه‌السلام كو رسول قرار دينے كے بعد گذشتہ تاريخ ميں انبياءعليه‌السلام كى موت اور رحلت كا تذكرہ اس بات كى طرف اشارہ ہے كہ حضرت عيسيعليه‌السلام كيلئے بھى موت ممكن ہے_

۷_ حضرت عيسيعليه‌السلام كيلئے موت كا ممكن ہونا ان كے خدا نہ ہونے كى علامت ہے_قالوا ان الله هو المسيح الا رسول قد خلت من قبله الرسل جملہ'' قد خلت من قبلہ الرسل ''جو حضرت عيسيعليه‌السلام كى رحلت اور موت كے ممكن ہونے كى طرف اشارہ ہے ايك برہان ہے كہ جو حضرت عيسيعليه‌السلام كى الوہيت كے عقيدہ كو رد كرتا ہے_

۸_ عدم سے وجود ميں آنا (حدوث) اور فناپذيري، الوہيت اور خدا ہونے كے ساتھ ہم آہنگ نہيں ہيں _

قالوا ان الله هو المسيح الا رسول قد خلت من قبله الرسل يہ بتانا كہ حضرت عيسيعليه‌السلام حضرت مريمعليه‌السلام كے بيٹے ہيں ان كے حادث ہونے يعنى عدم سے وجود ميں آنے كا بيان ہے اور گذشتہ انبياءعليه‌السلام كى موت كا تذكرہ حضرت عيسيعليه‌السلام كے فناپدير ہونے كى طرف اشارہ ہے ان دو صفات (حادث و فاني) كو بيان كرنے كا مقصد حضرت عيسيعليه‌السلام كے خدا نہ ہونے پر استدلال كرنا ہے يعنى حضرت عيسيعليه‌السلام حادث ہيں اور كوئي بھى حادث خدا نہيں ہوسكتا نيز وہ فانى ہيں اور فناپذير خدا نہيں ہوسكتا_

۹_ حضرت مريمعليه‌السلام حضرت عيسيعليه‌السلام كى والدہ انتہائي سچى خاتون ہيں _و امه صديقة ''صديق ''اس كو كہاجاتا ہے جو بہت زيادہ سچا ہو (مفردات راغب)

۶۰۱

۱۰_ حضرت مريمعليه‌السلام كا كردار و گفتار (قول و فعل) ايك دوسرے كے ساتھ ہم آہنگ اور واقع كے ساتھ مطابقت ركھتا ہے_امه صديقة صديق اس شخص كو كہا جاتا ہے جس كى بات اور عقيدہ واقع كے مطابق ہو اور اپنى سچائي كو اپنے كردار سے ثابت كرے (يہ معنى راغب نے بعض اہل لغت سے نقل كيا ہے)_

۱۱_ حضرت مريمعليه‌السلام اپنے بيٹے عيسيعليه‌السلام كى رسالت پر عقيدہ ركھتے ہوئے ،نہ انہيں ابدى خيال كرتى تھيں نہ خدا كا بيٹا سمجھتى تھيں _امه صديقة جوہرى نے الصحاح ميں لكھا ہے كہ'' صديق'' اس شخص كو كہا جاتا ہے جو بہت زيادہ تصديق كرنے والا ہو اور صدر آيت كے قرينہ كى بناپر اس سے مراد حضرت عيسيعليه‌السلام كى رسالت، ان كے فانى ہونے اور خدا كا بيٹا نہ ہونے كى تصديق كرنا ہے_

۱۲_ ايك عورت معنوى اقدار اور كمال كے بلندترين درجات پر فائز ہونے كى صلاحيت ركھتى ہے_و امه صديقة

۱۳_ صداقت اور سچائي بلندترين اقدار ميں سے ہے_و امه صديقة

۱۴_ كھانا پينا حضرت عيسيعليه‌السلام اور ان كى والدہ حضرت مريمعليه‌السلام كى روزمرہ كى ضرورت تھي_

كانا يا كلان الطعام فعل مضارع'' يا كلان'' استمرار پر دلالت كرتا ہے اور اس بات كى علامت ہے كہ حضرت عيسيعليه‌السلام اور حضرت مريمعليه‌السلام كو ہميشہ غذا كى ضرورت تھي_

۱۵_ بعض عيسائي حضرت مريمعليه‌السلام ''حضرت عيسيعليه‌السلام كى والدہ'' كو خدا خيال كرتے تھے_كانا يا كلان الطعام

صراحت كے ساتھ يہ بيان كرنا كہ حضرت مريمعليه‌السلام غذاكھانے كى محتاج ہيں يہ چيز خدائي كے ساتھ ہم آہنگ نہيں ہے، اس سے معلوم ہوتا ہے كہ بعض عيسائي يہ عقيدہ ركھتے تھے كہ وہ مقام الوہيت پرفائز ہيں _

۱۶_ حضرت عيسيعليه‌السلام اور ان كى والدہ حضرت مريمعليه‌السلام كا غذا كھانے كا محتاج ہونا ان كے خدا نہ ہونے پر واضح و روشن دليل ہے_كانا يا كلان الطعام جملہ'' كانا ياكلان الطعام'' ايسى ٹھوس دليل ہے جو حضرت عيسيعليه‌السلام اور ان كى والدہ حضرت مريمعليه‌السلام كى الوہيت كے عقيدہ كو رد كرتى ہے يعنى چونكہ انہيں بھوك لگتى ہے اور وہ غذا كھانے اور اس كے فضلات كو دفع كرنے كے محتاج ہيں لہذا وہ خدا نہيں ہوسكتے_

۱۷_ صرف وہ ذات اللہ اور خدا ہوسكتى ہے جو ازلي، ابدى اور ہر قسم كى احتياج سے پاك و منزہ ہو_

۶۰۲

ما المسيح ابن مريم الا رسول قد خلت من قبله الرسل كانا يا كلان الطعام

۱۸_ خدا كى وحدانيت اور تثليث كے بطلان پر قرآن كريم كے پيش كردہ دلائل انتہائي واضح اور غور و فكر كے قابل ہيں _ما المسيح انظر كيف نبين لهم الآيات

''الآيات ''كا الف لام عہدى ہے اور آيت ميں مذكورہ دلائل كى جانب اشارہ ہے_

۱۹_ يہ غور و فكر كرنا لازمى ہے كہ قرآن كريم نے كس طرح دلائل ديے ہيں _انظر كيف نبين لهم الآيات

كلمہ''نظر'' كا معنى گہرا غور و فكر كرنا ہے_

۲۰_ تثليث اور حضرت عيسيعليه‌السلام كى الوہيت كے بطلان پر قرآن كريم كے پيش كردہ واضح دلائل كے باوجود عيسائي اپنے عقيدہ پر بضد ر ہے_انظر كيف نبين لهم الآيات ثم انظر انى يؤفكون

''يوفكون'' كا مصدر'' افك'' ہے اور اس كا معنى لوٹانا ہے_ '' انى ''كا مطلب كہاں اور كيسے ہے، بنابريں جملہ'' انظر اني يوفكون'' كا معنى يہ ہوگا كہ غور كرو كہ تثليث اور حضرت عيسيعليه‌السلام كى الوہيت كے بطلان پر واضح و روشن دلائل بيان كرنے كے باوجود وہ كس طرح حق سے منحرف ہوئے اور كہاں جاكر اوندھے منہ گرے_

۲۱_ خداوند متعال نے مسلمانوں كو خبردار كيا كہ وہ انبيائعليه‌السلام اور اولياء اللہ كو خدا خيال كركے كہيں شرك كى طرف رجحان كے خطرے سے دوچار نہ ہوں _ما المسيح ابن مريم الا رسول انظر انى يؤفكون

چونكہ ہر مسلمان كيلئے بنى اسرائيل كے برے اور شرك آلود انجام كو مد نظر ركھنا ضرورى ہے لہذا اس سے معلوم ہوتا ہے كہ مسلمان بھى اسى طرح انبيائعليه‌السلام كو خدا سمجھ كر شرك كى طرف مائل ہونے كے خطرے سے دوچار ہيں اور اس فرمان ''انظر'' كا مقصد يہ ہے كہ اس ناروا اور ابتر صورتحال سے دوچار ہونے سے بچنے كيلئے احتياطى تدابير اختيار كى جائيں _

۲۲_ حق سے منہ موڑكر شرك آلود اور منحرف عقائد كى جانب مائل ہونے كے اصلى اسباب كوتلاش كرنا اور ان كا صحيح تحليل و تجزيہ كرنا ضرورى ہے_انظر كيف نبين لهم الآيات ثم انظر انى يؤفكون

بعض اوقات كلمہ '' اني''بمعني'' من اين'' يعنى ''كہاں سے''كے معنى ميں استعمال ہوتا ہے لہذا يہ جملہ'' ثم انظر ''بنى اسرائيل كے انحراف كے اصلى اسباب ميں غور و فكر كرنے كا فرمان ہوسكتا ہے_

۲۳_ اديان الہى كى تاريخ اور ان كے پيروكاروں ميں

۶۰۳

آنے والے عقائدى تغير و تبدل كى تاريخ غور و فكر كے قابل ہے_لقد اخذنا ميثاق بنى اسرائيل ثم انظر انى يؤفكون

اديان:اديان كى تاريخ ۲۳

اقدار: ۱۳

ا لله تعالى:الله تعالى اور اولاد ۲;الله تعالى كا خبردار كرنا ۲۱

الوہيت:الوہيت اور تولد ۸;الوہيت اور موت ۸; الوہيت كا معيار ۸، ۱۷

انبياءعليه‌السلام :انبياءعليه‌السلام كا بشر ہونا ۶; انبياءعليه‌السلام كى موت ۶;انبياءعليه‌السلام كى الوہيت كى نفى ،۲۱;انبياءعليه‌السلام كے قصے ۳;حضرت عيسيعليه‌السلام سے پہلے كے انبياءعليه‌السلام ۳

اوليائے خدا:اوليائے خدا كى الوہيت كى نفى ۲۱

بے نياز:بے نياز ہونے كى قدر و قيمت ۱۷

تاريخ:تاريخ ميں غور و فكر ۲۳

تثليث:تثليث پر بضد رہنا ۲۰;تثليث كا بطلان ۱۸

تحقيق:پسنديدہ تحقيق ۲۲

توحيد:توحيد كے دلائل ۱۸

جاويداني:جاويدانى كى قدر و قيمت ۱۷

حق:حق سے بھٹك جانا ۲۲

شرك:شرك پر تحقيق كرنا ۲۲;شرك كى نفى ۲۱

صداقت:صداقت كى قدر و قيمت ۱۳

طعام :طعام كى ضرورت ۱۴

عقيدہ:باطل عقيدہ ۲۰

عورت:

۶۰۴

عورت كا تكامل ۱۲;عورت كى صلاحيت ۱۲

عيسيعليه‌السلام :حضرت عيسيعليه‌السلام كا بشر ہونا ۱،۲،۴،۶; حضرت عيسيعليه‌السلام كى الوہيت پر اصرار ۲۰;حضرت عيسىعليه‌السلام كى الوہيت كى نفى ۲،۴، ۵ ، ۷ ،۱۶; حضرت عيسيعليه‌السلام كى رسالت ۱،۵; حضرت عيسيعليه‌السلام كى ضروريات ۱۱; حضرت عيسيعليه‌السلام كى غذا ۱۴; ۱۶; حضرت عيسيعليه‌السلام كى موت ۷; حضرت عيسيعليه‌السلام كى ولادت ۴

عيسائي:عيسائيوں كا عقيدہ ۱۵، ۲۰

قرآن كريم:قرآن كريم كا استدلال ۱۸، ۱۹، ۲۰ ;قرآن كريم ميں غور و فكر ۱۹

گمراہي:گمراہى ميں غور و فكر اور تحقيق كرنا ۲۲

مريمعليه‌السلام :حضرت مريمعليه‌السلام اور حضرت عيسيعليه‌السلام ۱۱;حضرت مريمعليه‌السلام عيسائيوں كى نظر ميں ۱۵; حضرت مريم كا بيٹا ۱، ۱۱;حضرت مريمعليه‌السلام كا عقيدہ ۱۱; حضرت مريمعليه‌السلام كا فعل ۱۰; حضرت مريمعليه‌السلام كا قول ۱۰; حضرت مريم كا مقام و مرتبہ ۹ ;حضرت مريمعليه‌السلام كى الوہيت ۱۵;حضرت مريمعليه‌السلام كى الوہيت كى نفي۱۶;حضرت مريمعليه‌السلام كى صداقت ۹،۱۰; حضرت مريمعليه‌السلام كى ضروريات ۱۴،۱۶; حضرت مريمعليه‌السلام كى غذا ۱۴،۱۶

مسلمان:مسلمانوں كو خبردار كرنا ۲۱

مؤمنين:مومنين كے عقائدى تغيرات و تبدلات ۲۳

آیت ۷۶

( قُلْ أَتَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللّهِ مَا لاَ يَمْلِكُ لَكُمْ ضَرّاً وَلاَ نَفْعاً وَاللّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ )

پيغمبر آپ ان سے كہئے كہ كيا تم الله كو چھوڑ كر ان كى عبادت كرتے ہو جو تمہارے لئے نفع او رنقصان كے مالك بھى نہيں ہيں او ر خدا سننے والا بھى ہے او رجاننے وا لا بھى ہے _

۱_ بعض عيسائي غير اللہ كى عبادت اور پرستش جيسى برائي ميں مبتلا تھے_اتعبدون من دون الله ما لا يملك

گذشتہ آيات كى روشنى ميں معلوم ہوتا ہے كہ جملہ

۶۰۵

''اتعبدون ''كے مخاطبين عيسائي ہيں _

۲_ غير اللہ كى عبادت كرنے كى وجہ سے خدا نے عيسائيوں كى سخت مذمت كى ہے_قل اتعبدون من دون الله

۳_ بعض عيسائي حضرت عيسيعليه‌السلام اور ان كى والدہ حضرت مريمعليه‌السلام كى عبادت كرتے تھے_قالوا ان الله هو المسيح قل اتعبدون من دون الله گذشتہ آيات كى روشنى ميں '' من دون اللہ'' كے مورد نظر مصداق حضرت عيسيعليه‌السلام اور ان كى والدہ حضرت مريمعليه‌السلام ہيں _

۴_ خدا تعالى كے علاوہ كوئي بھى نفع يا نقصان پہنچانے پر قادر نہيں ہے_اتعبدون من دون الله ما لا يملك لكم ضرا و لا نفعا

۵_ حضرت عيسيعليه‌السلام اور ان كى والدہ حضرت مريمعليه‌السلام لوگوں كے كسى بھى نفع يا نقصان كے مالك نہيں ہيں _

اتعبدون من دون الله ما لا يملك لكم ضرا و لا نفعا

۶_ صرف وہى ذات عبادت كے لائق ہے جس كے ہاتھ ميں لوگوں كے نفع و نقصان كى باگ ڈورہو_اتعبدون من دون الله ما لا يملك لكم ضرا و لا نفعا

۷_ حضرت عيسيعليه‌السلام اور حضرت مريمعليه‌السلام كو لوگوں كے نفع و نقصان پر قادر خيال كرنا ان عوامل ميں سے ايك ہے جس كى بناپرعيسائي ان دو كى عبادت كرتے ہيں _قل اتعبدون من دون الله ما لا يملك لكم ضرا و لا نفعاً

حضرت عيسيعليه‌السلام اور حضرت مريمعليه‌السلام كى عبادت كے ناجائز ہونے پر استدلال كرتے ہوئے يہ كہنا كہ وہ نہ تو نفع پہنچانے كى قدرت ركھتے ہيں اور نہ نقصان ، نصاري كى جانب سے حضرت عيسيعليه‌السلام اور حضرت مريمعليه‌السلام كى عبادت كرنے كى بنياد اور وجہ كى جانب اشارہ ہوسكتا ہے_

۸_ شرك اور غير اللہ كى پرستش كى اصل وجہ، نفع و نقصان كے حقيقى مالك اور كائنات ميں سرچشمہ قدرت سے ناآگاہى ہے_اتعبدون من دون الله ما لا يملك لكم ضراً و لا نفعاً

۹_ عبادت كا اصلى محرك نقصان سے بچنا اور منفعت كا حصول ہے_اتعبدون من دون الله ما لا يملك لكم ضرا و لا نفعاً

۱۰_ صرف خداوند متعال سميع (سننے والا) اور عليم

۶۰۶

(جاننے والا ) ہے_والله هو السميع العليم

۱۱_ صرف خداوندمتعال انسانوں كى درخواستوں ، كو سننے والا اور ان كے نفع و نقصان سے آگاہ ہے_

ما لا يملك لكم ضرا ولا نفعا و الله هو السميع العليم

۱۲_ بطور مطلق سميع اور عليم ہونا عبادت كے لائق اور شائستہ معبود كى خصوصيت ہے_قل اتعبدون من دون الله ...والله هو السميع العليم

۱۳_ بطور مطلق سميع اور عليم ہونا لوگوں كو نفع يا نقصان پہنچانے پر قادر ہونے كى لازمى شرط ہے_

ما لا يملك لكم ضرا و لا نفعا و الله هو السميع العليم بظاہر معلوم ہوتا ہے كہ جملہ '' واللہ ...'' آيت كے گذشتہ حصے ميں بيان ہونے والى ان دو حقيقتوں پر دليل و برہان ہے: ايك يہ كہ خداوند متعال نفع و نقصان پہنچانے پر قادر ہے اور دوسرى يہ كہ غير اللہ اس پر قادر نہيں ہے_

اسماء و صفات:سميع ۱۰;عليم ۱۰

الله تعالى:الله تعالى كا سننا۱۱;الله تعالى كا علم ۱۱; الله تعالى كى طرف سے سرزنش ۲; الله تعالى كى قدرت ۴

تحريك:تحريك كے اسباب ۹

توحيد:توحيد افعالى ۴

جہالت:جہالت كے اثرات ۸

سميع ہونا:سميع ہونے كى قدر و قيمت ۱۲، ۱۳

شرك:شرك عبادى ۱، ۲، ۳، ۷;شرك عبادى كا پيش خيمہ۸

عبادت:عبادت كا پيش خيمہ ۹;غير اللہ كى عبادت۱، ۲

عقيدہ:باطل عقيدہ ۷

علم:علم كى قدر و منزلت ۱۲، ۱۳

عيسيعليه‌السلام :حضرت عيسيعليه‌السلام كو معبود قرار دينا ۳;حضرت عيسيعليه‌السلام كى عبادت كا پيش خيمہ ۷; حضرت عيسيعليه‌السلام كى قدرت ۵، ۷

۶۰۷

عيسائي:عيسائيوں كا شرك ۱، ۲، ۳;عيسائيوں كى سرزنش ۲

قدرت:قدرت كا سرچشمہ ۸;قدرت كے اثرات ۷

مريمعليه‌السلام :حضرت مريمعليه‌السلام كو معبود قرار دينا ۳; حضرت مريمعليه‌السلام كى پرستش كا پيش خيمہ ۷; حضرت مريمعليه‌السلام كى قدرت ۵، ۷

مشركين:مشركين كى سرزنش ۲

معبود:معبود ہونے كا معيار ۶، ۱۲

منفعت طلبي:منفعت طلبى كے اثرات ۹

نفع:نفع كا سرچشمہ۴، ۵،۶، ۸، ۱۱، ۱۳

نقصان:نقصان سے بچنا ۹;نقصان كا سرچشمہ ۴، ۵، ۶، ۸، ۱۱، ۱۳

آیت ۷۷

( قُلْ يَا أَهْلَ الْكِتَابِ لاَ تَغْلُواْ فِي دِينِكُمْ غَيْرَ الْحَقِّ وَلاَ تَتَّبِعُواْ أَهْوَاء قَوْمٍ قَدْ ضَلُّواْ مِن قَبْلُ وَأَضَلُّواْ كَثِيراً وَضَلُّواْ عَن سَوَاء السَّبِيلِ )

پيغمبر آپ كہہ ديجئے كہ اے اہل كتاب اپنے دين ميں ناحق غلو سے كام نہ لو اور اس قوم كے خواہشات كا اتباع نہ كرو جو پہلے سے گمراہ ہو چكى ہے او ربہت سے لوگوں كو گمراہ بھى كر چكى ہے اور سيدھے راستہ سے بہك چكى ہے _

۱_ اہل كتاب كے دينى عقائد غلو، ياوہ گوئي اور باطل امور پر مشتمل تھے_قل يا اهل الكتاب لا تغلوا فى دينكم غير الحق ''لا تغلوا'' كا مصدر'' غلو '' ہے اور اس كا معنى اعتدال كى حد سے خارج ہوكر افراط كى جانب مائل ہونا ہے جسے ياوہ گوئي سے تعبير كيا جاتا ہے_

۶۰۸

۲_ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو حكم ديا گيا كہ اہل كتاب كو اپنے دين ميں غلو كرنے اورفضول و بے سروپا باتيں كرنے سے منع كريں _قل يا اهل الكتاب لا تغلوا فى دينكم

۳_ دين ميں غلو كرنا (معارف الہى كو باطل اور فضول اموركے ساتھ ملانا) قابل مذمت اور حرام فعل ہے_

لا تغلوا فى دينكم

۴_ اديان الہى كے پيروكار اپنے دين ميں غلو كرنے اور اس سے منحرف ہوجانے كے خطرے سے دوچار ہيں _

يا اهل الكتاب لا تغلوا فى دينكم

۵_ تثليث اور حضرت عيسيعليه‌السلام اور ان كى والدہ حضرت مريمعليه‌السلام كى الوہيت و خدائي كا عقيدہ عيسائيوں كے اپنے دين ميں غلو اور ياوہ گوئي كا واضح و روشن مصداق ہے_يا اهل الكتاب لا تغلوا فى دينكم

گذشتہ آيات كى روشنى ميں عيسائيوں كى بے سروپا و فضول باتوں كے مورد نظر مصاديق ميں سے ايك ان كا تثليث اور حضرت عيسيعليه‌السلام اور ان كى والدہ حضرت مريمعليه‌السلام كى الوہيت و خدائي كا عقيدہ ہے_

۶_ دين ميں ہر قسم كا افراط اور غلو; باطل اور حقيقت سے خارج ہونا ہے_لا تغلوا فى دينكم غير الحق

''غير الحق'' محذوف كلمہ'' غلواً ''كى صفت ہے اور بظاہر صفت توضيحى ہے يعنى حدود الہى مت پھلانگو كہ يہ ايك باطل فعل ہے_

۷_ دين ميں غلو اورياوہ گوئي كا سر چشمہ آسمانى كتب سے بے اعتنائي ہے_يا اهل الكتاب لا تغلوا فى دينكم غير الحق

عيسائيوں كو اہل كتاب كے طور پر مخاطب كرنے كا مقصد اس حقيقت كى طرف اشارہ كرنا ہے كہ دين ميں غلو كرنا آسمانى كتب كى پيروى كے ساتھ ہم آہنگ نہيں ہے_ بنابريں پيروكاران اديان الہى كے غلو سے كام لينے كى اصل وجہ ان كا اپنى آسمانى كتب كى جانب توجہ نہ كرنا ہے_

۸_ اہل كتاب كے دين ميں غلو اور ياوہ گوئي سے كام لينے كا سرچشمہ ان كا اپنے گمراہ اور ہوس پرست اسلاف كى پيروى كرنا ہے _

۶۰۹

يا اهل الكتاب لا تغلوا و لا تتبعوا اهواء قوم قد ضلوا من قبل چونكہ''يا اهل الكتاب'' كے مخاطب زمان پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے يہود و نصاري ہيں ، لہذا پتہ چلتا ہے ''قوم قد ضلوا من قبل ''سے مراد اہل كتاب كے اسلاف ہيں جبكہ اس قوم كى ضلالت اور گمراہى كا مورد نظر مصداق ان كا دينى مسائل بيان كرتے وقت غلو اور حد سے تجاوز كرنا ہے_

۹_ اہل كتاب كے ہوس پرست اور گمراہ غاليوں نے بہت سے لوگوں كو بھى گمراہ كيا_و لا تتبعوا اهواء قوم قد ضلوا من قبل و اضلوا كثيراً مذكورہ بالا مطلب ميں '' كثيرا'' كو'' اضلوا'' كيلئے مفعول بہ قرار ديا گيا ہے يعنى ''اضلواكثيرا من الناس''

۱۰_ اہل كتاب كے ناروا اور غلو آميز عقائد كا سرچشمہ گذشتہ ادوار كے گمراہ اور مشرك افراد كے باطل افكار تھے_

قل يا اهل الكتاب لا تغلوا فى دينكم ولا تتبعوا اهواء قوم قد ضلوا اس احتمال كى بناپر كہ ''يا اھل الكتاب'' ميں صرف پيغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اكرم كے ہم عصر نہيں بلكہ تمام يہود و نصاري كو مخاطب كيا گيا ہو _ اس بنياد پر'' قوم قد ضلوا''سے مراد خود اہل كتاب كے اسلاف نہيں بلكہ مذاہب شرك كے پيروكار ہونگے_

۱۱_ انسان كو بہت سى اور مضبوط جڑوں والى گمراہياں ، گذشتہ ادواركے ہوس پرستوں كے عقائد و افكار سے ورثہ ميں ملى ہيں _و لا تتبعوا اهواء قوم قد ضلوا من قبل و اضلوا كثيراً

اس احتمال كى بناپر كہ جب كثيراً محذوف مفعول مطلق كى صفت ہو يعنى''اضلوا اضلالاً كثيراً''

۱۲_ اديان الہى كے پيروكار اپنے اسلاف كے بے معنى و بيہودہ عقائد اور ہوس پرستى پر مبنى رجحانات كى پيروى كے خطرے سے دوچار رہتے ہيں _و لا تتبعوا اهواء قوم قد ضلوا من قبل

۱۳_ غير مدلل اور نفسانى ميلانات پر مبنى افكار اور عقائد كى پيروى مذموم فعل ہے اور خداوند عالم نے اس سے منع كيا ہے_و لا تتبعوا اهواء قوم قد ضلوا

۱۴_ دين ميں غلو اور افراط كا سرچشمہ غير مدلل اور نفسانى ميلانات ہيں _لا تغلوا فى دينكم غير الحق و لا تتبعوا اهواء قوم قد ضلوا

۱۵_ ہوس پرستى اور نفسانى ميلانات كى بنياد پر دينى عقائد استوار كرنا اپنى اور دوسروں كى گمراہى كا باعث بنتا ہے_

و لا تتبعوا اهواء قوم قد ضلوا من قبل و اضلوا كثيرا

۱۶_ دينى عقائد ميں ميلانات اور نفسانى خواہشات كى پيروى حد اعتدال اور ميانہ روى سے خارج ہونے كا باعث بنتى ہے_و لا تتبعوا اهواء قوم وضلوا عن سواء السبيل

۶۱۰

۱۷_ دين ميں غلو كرنا گمراہى ہے اور حد اعتدال اور ميانہ روى سے خارج ہونا ہے_

لاتغلوا فى دينكم غير الحق و لا تتبعوا اهواء قوم ضلواعن سواء السبيل

۱۸_ عہد پيغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے بعض يہودى اور عيسائي ہوس پرست اور گمراہ لوگ تھے اور اپنے ہم مذہب افراد كے درميان افراط اور غلو پر مبنى عقائد كى ترويج كرتے تھے_و لا تتبعوا اهواء قوم و اضلوا كثيراً و ضلوا عن سواء السبيل

كلمہ ''ضلوا'' كا آيہ شريفہ ميں دو مختلف جگہوں پر استعمال گمراہوں كے دو مختلف گروہوں كى طرف اشارہ ہوسكتا ہے، ايك آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى بعثت سے پہلے كا گروہ، جس پر جملہ'' قد ضلوا من قبل'' دلالت كررہا ہے اور دوسرا پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا ہم عصر گروہ كہ جس پر جملہ''ضلوا عن سواء السبيل'' دلالت كررہا ہے، واضح ر ہے كہ ايك حصہ ميں '' من قبل ''كى قيد لانا اور دوسرے ميں نہ لانا اس تفسير كى دليل ہے_

۱۹_ معاشروں كو ضلالت سے دوچار كرنا گمراہى و ہوس پرستى كا اثر اور اس كا نتيجہ اسلام كى جانب ہدايت سے محروميت ہے_و لا تتبعوا اهواء قوم قد ضلوا و اضلوا كثيرا و ضلوا عن سواء السبيل

''ضلوا'' كا دوبارہ استعمال ہوس پرست گمراہوں كى ضلالت كے مراحل كى طرف اشارہ ہوسكتا ہے كہ اس صورت ميں تينوں افعال ''قد ضلوا، اضلوا اور ضلوا'' كا فاعل ايك ہى گروہ ہوگا، بنابريں ''لا تتبعوا ...'' كا معنى يہ ہوگا كہ ان ہوس پرست گمراہوں كى پيروى نہ كرو جنہوں نے دوسروں كو گمراہى سے دوچار كيا اور اس كے نتيجے ميں '' سواء السبيل'' (اسلام)كى طرف ہدايت سے محروم ر ہے_

آسمانى كتب:آسمانى كتب سے روگردانى ۷

اديان كے پيروكار: ۴، ۱۲

اسلاف:اسلاف كا عقيدہ ۱۲

اطاعت:ناپسنديدہ اطاعت ۱۳

اعتدال:حد اعتدال سے خارج ہونا ۱۶، ۱۷

الله تعالى:الله تعالى كے نواہى ۱۳

انبياءعليه‌السلام :انبياءعليه‌السلام كى ذمہ دارى ۲

۶۱۱

انحراف:انحراف كا خطرہ ۴; انحراف كے موارد ۱۷

اہل كتاب:اہل كتاب كا عقيدہ ۱، ۲، ۱۰;اہل كتاب كا غلو ۱، ۲، ۸، ۹، ۱۰;گمراہ اہل كتاب ۹;ہوس پرست اہل كتاب ۹

دين:دين كو لاحق خطرات كى معرفت ۳، ۴، ۱۰، ۱۱ ;دين ميں غلو ۲ ، ۴ ، ۵ ، ۷ ، ۱۴،۱۷;دين ميں غلو كا بطلان ۶;دين ميں غلو كا سرچشمہ ۱۸ ;دين ميں غلو كى حرمت ۳

عقيدہ:باطل عقيدہ ۱، ۳، ۱۰، ۱۲; باطل عقيدہ كا سرچشمہ ۱۳، ۱۵ ;باطل عقيدہ كى پيروى ۱۳;باطل عقيدہ كى ترويج كے عوامل ۱۸; عقيدہ ميں ہوس پرستى ۱۵، ۱۶

عيسيعليه‌السلام :حضرت عيسيعليه‌السلام كى الوہيت ۵

عيسائي:صدر اسلام كے عيسائي ۱۸;عيسائيوں كا عقيدہ ۵;عيسائيوں كا غلو ۵;عيسائيوں كى ہوس پرستى ۱۸

غلو:غلو سے نہى ۲; غلو كا خطرہ ۴; غلو كا سرچشمہ ۷ ، ۸ ، ۱۰ ،۱۴; غلو كے اثرات ۹،۱۷; غلو كے موارد ۵; ناپسنديدہ غلو ۳،۴

گمراہ: ۱۸گمراہوں كا عقيدہ ۱۰;گمراہوں كى اطاعت ۸

گمراہي:گمراہى كاسرچشمہ ۱۱;گمراہى كے اثرات ۱۹; گمراہى كے اسباب ۹، ۱۵، ۱۹;گمراہى كے موارد ۱۷

محرمات: ۳

مريمعليه‌السلام :حضرت مريمعليه‌السلام كى الوہيت ۵

مشركين:مشركين كا عقيدہ ۱۰

ہدايت:ہدايت سے محروميت كے عوامل ۱۹

ہوس پرست:ہوس پرستوں كا عقيدہ ۱۱;ہوس پرستوں كى پيروى ۸

ہوس پرستي:ہوس پرستى كے اثرات ۱۴، ۱۵، ۱۹

يہود:صدر اسلام كے يہود ۱۸;يہود كى ہوس پرستى ۱۸

۶۱۲

آیت ۷۸

( لُعِنَ الَّذِينَ كَفَرُواْ مِن بَنِي إِسْرَائِيلَ عَلَى لِسَانِ دَاوُودَ وَعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ ذَلِكَ بِمَا عَصَوا وَّكَانُواْ يَعْتَدُونَ )

بنى اسرائيل ميں سے كفر اختيا ر كرنے والوں پر جناب داؤد اور جناب عيسي كى زبان سے لعنت كى جا چكى ہے كہ ان لوگوں نے نافرمانى كى اورہميشہ حدسے تجاوز كيا كرتے تھے _

۱_ بنى اسرائيل كے كفار حضرت داؤدعليه‌السلام اور حضرت عيسيعليه‌السلام كى نفرين كى وجہ سے لعنت خدا ميں گرفتار اور اس كى رحمت سے دور ہوگئے_لعن الذين كفروا من بنى اسرائيل علي لسان داوود و عيسي ''لعن ''كا محذوف فاعل حضرت داؤدعليه‌السلام اور حضرت عيسيعليه‌السلام ہيں ، بنابريں جملہ'' لعن ...على لسان داوود و عيسي'' كا معنى يہ ہوگا كہ بنى اسرائيل كے كفار حضرت داؤدعليه‌السلام اور حضرت عيسيعليه‌السلام كى جانب سے مورد لعنت قرار پائے، واضح ر ہے كہ جب كسى انسان كى زبان سے كلمہ لعنت جارى ہوتا ہے تو اس كا معنى ملعون شخص سے رحمت خدا كے انقطاع كى درخواست ہوتى ہے_

۲_ حضرت داؤدعليه‌السلام اور حضرت عيسيعليه‌السلام بنى اسرائيل كے كفار كيلئے خدا كى لعنت اور نفرين كاپيغام لے كر آئے_

لعن الذين كفروا من بنى اسرائيل على لسان داوود و عيسى ابن مريم اس احتمال كى بناپر كہ '' لعن'' كا محذوف فاعل اللہ ہو_ واضح ر ہے كہ بنى اسرائيل كے كفار پر خداوند عالم كى لعنت كا حضرت داؤد اور حضرت عيسي كى زبان سے ادا ہونے كا مطلب يہ ہے كہ خدا وند متعال كى لعنت ان انبياءعليه‌السلام كے توسط سے ان تك پہنچائي گئي_

۳_ انبياءعليه‌السلام كى زبان، نطق خداوند متعال كى تجلى كا ايك مظہر ہے_لعن الذين كفروا على لسان داوود و عيسي ابن مريم

۴_ حضرت داؤدعليه‌السلام اور حضرت عيسيعليه‌السلام اپنى قوم كے كفار كے ايمان لانے سے مايوس ہوچكے تھے_

۶۱۳

لعن الذين كفروا من بنى اسرائيل على لسان داوود و عيسي ابن مريم حضرت داؤدعليه‌السلام اور حضرت عيسيعليه‌السلام كا كفار بنى اسرائيل پر لعنت كرنا اور انہيں دھتكارنااس بات پر دلالت كرتا ہے كہ وہ ان كے ہدايت پانے سے مايوس ہوچكے تھے_

۵_ كفار لعنت و نفرين كے مستحق اور رحمت خداوندى سے محروم ہيں _لعن الذين كفروا من بنى اسرائيل

۶_ بعض بنى اسرائيل كا كفر، ان كے دين ميں غلو كا نتيجہ تھا_لا تغلوا فى دينكم لعن الذين كفروا من بنى اسرائيل

اہل كتاب كى جانب سے دين ميں غلو كى طرف اشارہ كرنے كے بعد بعض بنى اسرائيل كے كفر كى طرف ميلان كو بيان كرنا اس بات كى دليل ہوسكتا ہے كہ ان كا كفر ان كے غلو كا نتيجہ تھا_

۷_ دين ميں غلو كفر كا باعث بنتا ہے_لا تغلوا فى دينكم لعن الذين كفروا

۸_ حضرت داؤدعليه‌السلام اور حضرت عيسيعليه‌السلام انبيائے بنى اسرائيل ميں سے ہيں _لعن الذين كفروا من بنى اسرائيل على لسان داوود و عيسى ابن مريم

۹_ حضرت داؤدعليه‌السلام حضرت عيسيعليه‌السلام سے پہلے مبعوث ہوئے تھے_على لسان داوود و عيسى ابن مريم

حضرت داؤدعليه‌السلام كو حضرت عيسيعليه‌السلام سے پہلے ذكر كرنا اس بات كى دليل ہے كہ وہ زمانے كے لحاظ سے حضرت عيسيعليه‌السلام سے پہلے مبعوث ہوئے تھے_

۱۰_ حضرت داؤدعليه‌السلام اور حضرت عيسيعليه‌السلام كے زمانے كے بعض بنى اسرائيل نافرمان اور متجاوز تھے_

لعن الذين كفروامن بنى اسرائيل ذلك بما عصوا و كانوا يعتدون

۱۱_ كفار بنى اسرائيل كا حضرت داؤدعليه‌السلام اور حضرت عيسيعليه‌السلام كى لعنت ميں گرفتار ہونے كا سبب ان كا عصيان اور تجاوز تھا_لعن الذين كفروا ...ذلك بما عصوا و كانوا يعتدون مذكورہ بالا مطلب ميں ''ذلك ''كو لعنت كيلئے اشارہ قرار ديا گيا ہے_

۱۲_ خداوند عالم اور انبياءعليه‌السلام كى نافرمانى ، حدود الہى سے مسلسل تجاوز اور لوگوں كے حقوق پر ڈاكہ ڈالنا، كفر اور لعنت خداوندى ميں گرفتار ہونے كا باعث بنتا ہے_

لعن الذين كفروا ذلك بما عصوا و كانوا يعتدون

۶۱۴

۱۳_ اہل ايلہ (بنى اسرائيل كا ايك گروہ) كى جانب سے ہفتے كے دن كے بارے ميں آنے والے حكم خداوندى كى خلاف ورزى اور نافرمانى كى وجہ سے حضرت داودعليه‌السلام نے ان پر لعنت كي_لعن الذين كفروا من بنى اسرائيل على لسان داود

مذكورہ آيہ شريفہ كى وضاحت ميں حضرت امام باقرعليه‌السلام سے روايت ہے: (اما داؤد فلعن اهل ايلة لما اعتدوا فى سبتهم )(۱) اہل ايلہ كى جانب سے ہفتے كے دن كے بارے ميں آنے والے حكم كى خلاف ورزى كى وجہ سے حضرت داؤدعليه‌السلام نے ان پر لعنت كي_

۱۴_ آسمانى كھانا نازل ہونے كے بعد بعض بنى اسرائيل كے كفر اختيار كرنے كى وجہ سے وہ حضرت عيسيعليه‌السلام كى جانب سے مورد لعنت قرار پائے_لعن الذين كفروا من بنى اسرائيل عيسى ابن مريم مذكورہ آيہ شريفہ كى وضاحت ميں حضرت امام باقرعليه‌السلام سے روايت ہے:(... و اما عيسي فلعن الذين انزلت عليهم المائدة ثم كفروا بعد ذلك )(۲) حضرت عيسي نے ان لوگوں پر لعنت كى جنہوں نے اپنے اوپر آسمانى كھانا نازل ہونے كے باوجود كفر اختيار كرليا_

۱۵_ بعض بنى اسرائيل حضرت داؤدعليه‌السلام كى لعنت كے نتيجے ميں خنزير كى صورت ميں جبكہ بعض حضرت عيسيعليه‌السلام كى لعنت كے نتيجے ميں بندر كى صورت ميں مسخ ہوگئے_لعن الذين كفروا من بنى اسرائيل على لسان داؤد و عيسي

مذكورہ آيہ شريفہ كے بارے ميں حضرت امام صادقعليه‌السلام سے روايت ہے: (الخنازير على لسان داؤد و القردة على لسان عيسى ابن مريم)عليه‌السلام (۳) حضرت داؤد نے لعنت كى تو وہ مسخ ہوكر خنزير اور حضرت عيسي نے لعنت كى تو وہ مسخ ہوكر بندر كى شكل اختيار كرگئے_

اصحاب سبت:اصحاب سبت پر لعنت ۱۳;اصحاب سبت كا عصيان ۱۳

الله تعالى:الله تعالى كى حدود سے تجاوز ۱۲;الله تعالى كى رحمت سے محروم ہونا ۱، ۵; الله تعالى كى لعنت كے اسباب ۱۲;الله تعالى كى نافرمانى ۱۲;الله تعالى كے كلام كے مظاہر ۳

انبياءعليه‌السلام :انبياءعليه‌السلام كى زبان ۳;انبياءعليه‌السلام كى نافرمانى كرنا ۱۲

بنى اسرائيل:

____________________

۱) تفسير تبيان ج۳ ص ۶۰۹; نور الثقلين ج۱ ص ۶۶۱ ح ۳۱۵_۲) تفسير تبيان ج۳ ص ۶۰۹; نور الثقلين ج۱ ص ۶۶۱ ح ۳۱۵_

۳) كافى ج۸ص ۲۰۰ ح ۲۴۰; نورالثقلين ج۱ ص ۶۶۰ ح ۳۱۱_

۶۱۵

انبيائے بنى اسرائيل ۸;بنى اسرائيل پر لعنت ۱۳،۱۴; بنى اسرائيل كا عصيان ۱۳; بنى اسرائيل كا كفر ۶; بنى اسرائيل كى تاريخ ۱۰; بنى اسرائيل كے تجاوز كرنے والے لوگ ۱۰،۱۱;بنى اسرائيل كے كفار ۱،۲،۱۱،۱۴; بنى اسرائيل كے معصيت كار ۱۰ ، ۱۱; بنى اسرائيل ميں مسخ ۱۵;

زمانہ داؤدعليه‌السلام كے بنى اسرائيل ۱۰;زمانہ عيسيعليه‌السلام كے بنى اسرائيل ۱۰

تجاوز:تجاوز كے اثرات ۱۱، ۱۲

داؤدعليه‌السلام :حضرت داؤدعليه‌السلام اور كفار ۴; حضرت داؤدعليه‌السلام كا قصہ ۹; حضرت داؤدعليه‌السلام كى بعثت ۹;حضرت داؤدعليه‌السلام كى لعنت ۱، ۲، ۱۱، ۱۳، ۱۵ ;حضرت داؤدعليه‌السلام كى مايوسى ۴; حضرت داؤدعليه‌السلام كى نبوت ۸

دين:دين كو لاحق خطرات كى پہچان۷;دين ميں غلو كے اثرات ۶، ۷;

روايت: ۱۳، ۱۴، ۱۵

عصيان :عصيان كے اثرات ۱۱، ۱۲، ۱۳

عيسيعليه‌السلام :حضرت عيسيعليه‌السلام اور كفار ۴; حضرت عيسيعليه‌السلام كى بعثت ۹; حضرت عيسيعليه‌السلام كى لعنت ۱، ۲، ۱۱، ۱۴، ۱۵ ;حضرت عيسيعليه‌السلام كى مايوسى ۴; حضرت عيسيعليه‌السلام كى نبوت ۸

كفار:كفار پر لعنت ۵

كفر:كفر كے اسباب ۷، ۱۲

لعنت:لعنت كے اثرات ۱۵;لعنت كے اسباب ۱

لعنت كے حقدار: ۵

لعنتى لوگ:۱

لوگ:لوگوں كے حقوق پر ڈاكہ ڈالنا ۱۲

مائدہ:مائدہ كا نزول ۱۴

مسخ:بندر كى شكل ميں مسخ ہونا ۱۵; خنزير كى شكل ميں مسخ ہونا ۱۵

۶۱۶

آیت ۷۹

( كَانُواْ لاَ يَتَنَاهَوْنَ عَن مُّنكَرٍ فَعَلُوهُ لَبِئْسَ مَا كَانُواْ يَفْعَلُونَ )

انہوں نے جوبرائي بھي کي ہے اس سے بازنہيں آتے تھے اوربدترين کام کياکرتے تھے

۱_ بعض بنى اسرائيل كى نہى عن المنكر جيسے الہى فريضہ سے بے اعتنائي اور اپنے معاشرے ميں پھيلے ہوئے گناہ اور فساد سے لا تعلقي_كانوا لا يتناهون عن منكر فعلوه ''لايتناہون'' كا معنى ہے كہ وہ ايك دوسرے كو نہ روكتے تھے اور نہ ہى نہى عن المنكركياكرتے تھے_

۲_ بنى اسرائيل ميں فسق وفجور اور بہت سارى برائياں رائج تھيں _كانوا لا يتناهون عن منكر فعلوه

جملہ'' كانوا لا يتناہون'' دلالت كرتا ہے كہ وہ مسلسل نہى عن المنكر ترك كرتے تھے، اور يہ دليل ہے كہ ان ميں بہت سارى برائياں برى طرح رچ بس چكى تھيں _

۳_ نہى عن المنكر تمام لوگوں كالازمى فريضہ ہے_كانوا لا يتناهون عن منكر فعلوه

۴_ نہى عن المنكركا ترك كرنا بنى اسرائيل كے تجاوز كا واضح و روشن نمونہ ہے_و كانوا يعتدون _ كانوا لا يتناهون

جملہ '' كانوا لا يتناہون'' جملہ ''كانوا يعتدون'' كى تفسير ہے يا اس كے واضح و روشن مصداق كابيان ہے_

۵_ نہى عن المنكركا ترك كرنا اور معاشرے ميں پھيلنے والے گناہ اور فسق و فجور سے بے اعتنائي برتنا خداوند عالم اور اس كے انبياءعليه‌السلام كى لعنت ميں گرفتار ہونے كا موجب بنتا ہے_لعن الذين كفروا ذلك بما عصوا و كانوا يعتدون_ كانوا لا يتناهون

۶_ كفر كى جانب معاشروں كے رخ كرنے كا سبب نہى عن المنكر كو ترك كرنا ہے_لعن الذين كفروا ذلك بما عصوا و كانوا يعتدون _ كانوا لا يتناهون گذشتہ آيہ شريفہ ميں تجاوز اور تعدى كو كفر اور خداوند عالم كى لعنت ميں گرفتار ہونے كا سبب قرار ديا گيا ہے_ جبكہ مورد بحث آيہ شريفہ ميں نہى عن المنكر ترك كرنے كو تجاوز و تعدى كا واضح مصداق

۶۱۷

شمار كيا گيا ہے، بنابريں نہى عن المنكر كا فريضہ انجام نہ دينا لوگوں كے كفر كى جانب رجحان اور لعنت خداوندى ميں گرفتار ہونے كا سبب بنتا ہے_

۷_ بنى اسرائيل برائيوں ميں گرفتار تھے اور دين كے نواہى اور محرمات كى بالكل پروا نہيں كرتے تھے_كانوا لا يتناهون عن منكر فعلوه اس احتمال كى بناپر كہ ''لا يتناہون'' كا معنى ''لا ينتھون'' ہو، يعنى بنى اسرائيل برے كاموں سے باز نہيں آتے تھے اور نواہى اور تنبيہات كى بھى پروا نہيں كرتے تھے_

۸_ نہى عن المنكر كا ترك كرنا بعض بنى اسرائيل كے انتہائي برے، اور ناپسنديدہ افعال ميں سے ايك ہے_

كانوا لا يتناهون لبئس ما كانوا يفعلون

۹_ نہى عن المنكر ترك كرنا ايك برا اور ناپسنديدہ فعل ہے_كانوا لا يتناهون لبئس ما كانوا يفعلون

۱۰_ بنى اسرائيل كے دو قسم كے لوگوں پر لعنت كى گئي ہے: ايك وہ جو نہى عن المنكر كا اثر قبول نہيں كرتے تھے، دوسرے وہ جو خود تو نہى عن المنكر كا فريضہ انجام ديتے تھے ليكن گناہگاروں كے ساتھ اٹھتے بيٹھتے اور ميل جول بھى ركھتے تھے_لعن الذين كفروامن بنى اسرائيل كانوا لا يتناهون عن منكر فعلوه حضرت علىعليه‌السلام سے روايت ہے(... و لما وقع التقصير فى بنى اسرائيل جعل الرجل منهم يرى اخاه على الذنب فينهاه فلا ينتهى فلا يمنعه ذلك من ان يكون اكيله و جليسه و شريبه حتى ضرب الله عزوجل قلوب بعضهم ببعض و نزل فيهم القرآن حيث يقول عزوجل لعن الذين كفروا من بنى اسرائيل كانوا لا يتناهون عن منكر فعلوه )(۱) جب بنى اسرائيل سے كوتاہى ہوئي اور ان ميں برائياں رچ بس گئيں تو ايك شخص ديكھتا كہ ميرا بھائي بھى ان برائيوں كا مرتكب ہوتا ہے، لہذا وہ اسے منع كرتا، ليكن وہ باز نہ آتا تھا تويہ بھى اس كے ساتھ كھانا پينا، اٹھنا بيٹھنا اور ميل جول ترك نہيں كرتا، يہاں تك كہ خداوند متعال نے ان كے دل آپس ميں ملا ديئے، اور ان كے بارے ميں قرآن كريم ميں فرمايا: بنى اسرائيل كے ان لوگوں پر لعنت كى گئي ہے جنہوں نے كفر اختيار كيا جن برائيوں كا ارتكاب كرتے تھے ان سے باز نہيں آتے تھے_

الله تعالى:الله تعالى كى لعنت كے اسباب ۵

انبياءعليه‌السلام :انبياءعليه‌السلام كى لعنت كے اسباب ۵

____________________

۱) ثواب الاعمال مترجصم، ص ۵۹۷ ح ۳; نورالثقلين ج۱ ص ۶۶۰ ح ۳۱۲_

۶۱۸

بنى اسرائيل:بنى اسرائيل اور نہى عن المنكر ;بنى اسرائيل پر لعنت ۱۰;بنى اسرائيل كا تجاوز ۴;بنى اسرائيل كا سكوت ۱; بنى اسرائيل كا ناپسنديدہ عمل ۸;بنى اسرائيل كى نافرمانى ۷; بنى اسرائيل ميں برائياں ۲، ۷;بنى اسرائيل ميں گناہ و فساد ۱، ۲;بنى اسرائيل ميں نہى عن المنكر

روايت: ۱۰

عمل:ناپسنديدہ عمل ۹

عمومى ذمہ داري: ۳

كفر:كفر كا پيش خيمہ ۶

گناہگار:گناہگاروں كى ہم نشينى ۱۰

گناہ و فساد:گناہ و فساد كى جانب توجہ نہ كرنا ۵

لعنت:لعنت كے اسباب ۱۰

نہى عن المنكر:نہى عن المنكر ترك كرنا ۴، ۸، ۹;;نہى عن المنكر ترك كرنے كے اثرات ۵، ۶;نہى عن المنكر كى اہميت ۱، ۳;نہى عن المنكر كى جانب توجہ نہ كرنا ۱۰

آیت ۸۰

( تَرَى كَثِيراً مِّنْهُمْ يَتَوَلَّوْنَ الَّذِينَ كَفَرُواْ لَبِئْسَ مَا قَدَّمَتْ لَهُمْ أَنفُسُهُمْ أَن سَخِطَ اللّهُ عَلَيْهِمْ وَفِي الْعَذَابِ هُمْ خَالِدُونَ )

ان ميں سے اكثر كو آپ ديكھيں گے كہ يہ كفار سے دوستى كرتے ہيں _ انہوں نے اپنے نفس كے لئے جو سامان پہلے سے فراہم كيا ہے وہ بہت برا سامان ہے جس پر خدا ان سے ناراض ہے وہ عذاب ميں ہميشہ رہنے والے ہيں ۱_ عہد پيغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے بہت سے بنى اسرائيل مشركين مكہ كے ساتھ دوستانہ تعلقات ركھتے اور ان كى ولايت

قبول كرتے تھے _ترى كثيرا منهم يتولون الذين كفروا

۶۱۹

بعض مفسرين كا كہنا ہے كہ'' الذين كفروا'' سے مراد مشركين مكہ ہيں _

۲_ بنى اسرائيل مسلسل اور آشكار طور پر مشركين مكہ كے ساتھ دوستانہ اور ولائي تعلقات ركھتے تھے_

ترى كثيرا منهم يتولون الذين كفروا كلمہ'' تري'' سے معلوم ہوتا ہے كہ بنى اسرائيل على الاعلان مشركين مكہ كے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار كرتے تھے، جبكہ فعل مضارع ''يتولون '' تعلقات كے استمرار اور دوام پر دلالت كرتا ہے_

۳_ بعض بنى اسرائيل احكام الہى كے پابند اورمشرك كفار سے محبت اور دوستانہ تعلقات سے خود كو دور ركھتے تھے _

ترى كثيرا منهم يتولون

۴_ خداوند متعال اس بات كا خواہاں ہے كہ اديان الہى كے پيروكار كفار كا تسلط اور غلبہ قبول نہ كرتے ہوئے آزاد اور مستقل رہيں _ترى كثيرا منهم يتولون الذين كفروا

۵_ كفار كے ساتھ دوستى اور ان كى ولايت قبول كرنا حرام ہے_ترى كثيرا منهم يتولون الذين كفروا لبئس ما قدمت

۶_ مشركين كے ساتھ دوستى اور ان كى ولايت قبول كرنا ان ناپسنديدہ اعمال ميں سے ايك ہے جو عہد پيغمبرعليه‌السلام كے بہت سے يہوديوں كے ہاں رائج تھے_لبئس ما كانوا يفعلون _ ترى كثيرا منهم يتولون الذين كفروا

جملہ'' يتولون الذين كفروا'' جملہ''لبئس ما كانوا يفعلون ''كا ايك مصداق ہے، اور آيت (۸۲)(و لتجدن اقربهم مودة ...) كہ جو عيسائيوں كو مسلمانوں كا دوست بتاتى ہے كے قرينے كى بنا پر ان آيات ميں بنى اسرائيل سے مراد يہودى ہيں _

۷_ بنى اسرائيل اپنے ہم مسلك لوگوں كوكفار كى ولايت قبول كرنے اور ان كے ساتھ دوستى سے منع نہيں كرتے تھے_

لا يتناهون عن منكر فعلوه تري كثيرا منهم يتولون الذين كفروا مورد بحث آيہ شريفہ''منكر'' كا ايك مصداق بيان كررہى ہے جو گذشتہ آيت ميں گذرا ہے_

۸_ ايمانيمعاشرے كے تمام افراد كيلئے اغيار كے ساتھ تعلقات كے قائم كرنے پر نظر ركھنا اور مؤمنين كو كفار كى ولايت قبول كرنے اور ان كے ساتھ محبت كے رشتے بڑھانے سے روكنا ضرورى ہے_كانوا لا يتناهون عن منكر تري كثيرا منهم يتولون الذين كفروا

۹_ بنى اسرائيل كے كفر اور خدا و انبياء كى لعنت ميں گرفتار

۶۲۰