تفسير راہنما جلد ۵

 تفسير راہنما 0%

 تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 744

 تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 744
مشاہدے: 131704
ڈاؤنلوڈ: 3107


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 744 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 131704 / ڈاؤنلوڈ: 3107
سائز سائز سائز
 تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 5

مؤلف:
اردو

آمادہ كرتاہے_فهم لا يؤمنون و هو السميع العليم

۶_ خداوندعالم كا سننے والا اور جاننے والا ہونا، قيامت كے دن بندوں سے حساب كتاب لينے پر ضمانت ہے_

ليجمعنكم الى يوم القيامة و هو السميع العليم

اسماء و صفات :بصير ۳; سميع ۳

انسان :انسان كا عمل ۵

ايمان :ايمان كے عوامل ۵۷

خدا تعالى :حاكميت خدا ۱; خدا كا حساب لينا ۶; خدا كا سننے والا ہونا ۶; خدا كا علم غيب ۵; خصوصيات خدا ۲، ۳; علم خدا ۴، ۶;مالكيت خدا ۱، ۲;مالكيت خدا كے آثار ۴

ذكر :ذكر خدا كے آثار ۵

شب :شب و روز (دن رات) ۱

قيامت :قيامت كے دن حساب ليا جانا ۶

موجودات :ساكن موجودات ۲; مالك موجودات ۱، ۲; متحرك موجودات ۲; موجودات پر حاكم ۱

واردار كرنا:واردار كرنے كے اسباب ۵

۴۱

آیت ۱۴

( قُلْ أَغَيْرَ اللّهِ أَتَّخِذُ وَلِيّاً فَاطِرِ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ وَهُوَ يُطْعِمُ وَلاَ يُطْعَمُ قُلْ إِنِّيَ أُمِرْتُ أَنْ أَكُونَ أَوَّلَ مَنْ أَسْلَمَ وَلاَ تَكُونَنَّ مِنَ الْمُشْرِكَينَ )

آپ كہئے كہ كيا ميں خدا كے علاوہ كسى اور كو اپنا ولى بنالوں جب كہ زمين و آسمان كا پيدا كرنے والا وہى ہے اور وہى سب كو كھلا تا ہے اس كو كوئي نہيں كھلا تا ہے _ كہئے كہ مجھے حكم ديا گيا ہے كہ ميں سب سے پہلا اطاعت گذار بنوں اور خبردار تم لوگ مشرك نہ ہو جانا

۱_ آسمانوں اور زمين كے خالق اور بے نياز رازق خداوند كے سوا كوئي بھى ولايت و سرپرستى (كرنے) كے لائق نہيں _

قل اغير الله اتخذ وليا فاطر السموات والارض و هو يطعم و لا يطعم

۲_ پيغمبر(ص) كے ليے قابل قبول ولايت، فقط ولايت الہى ہے_قل اغير الله اتخذ وليا

۳_ پيغمبر(ص) كفار كے سامنے توحيد ربوبى كے بارے ميں ، دليل و حجت لانے پر مامور ہيں _

قل اغير الله اتخذ وليا فاطر السموات والارض و هو يطعم و لا يطعم

۴_ انسان اپنے ليے ولى اور سرپرست كى تلاش ميں رہتاہے اور اس كا محتاج ہے_قل اغير الله اتخذوليا _

آيت كے اول ميں استفھام انكارى كے ذريعے ايك مسلم موضوع فرض كيا گيا ہے اور وہ ''ولى و سرپرست'' كى ضرورت ہے لہذا مسئلہ يہ ہے كہ كس كو ولى اور سرپرست كے عنوان سے انتخاب كيا جائے_

۵_ خداوندمتعال بغير كسى قبلى نمونے كے آسمانوں اور زمين كا پيدا كرنے والا ہے_قل اغير الله اتخذوليا فاطر السموات والارض ''فطر'' بمعنى ايجاو و اختراع ہے_

۶_ دنيائے خلقت ميں متعدد آسمان كا موجود ہونا_

۴۲

فاطر السموات والارض

۷_ فقط خداوند عالم مخلوقات كو روزى دينے والا ہے اور وہ خود روزى سے بے نياز ہے_و هو يطعم و لا يطعم

۸_ موجودات كو روزى عطا كرنے والا خالق ہى فقط ولايت و سرپرستى كے قابل ہے_قل اغير الله اتخذ وليا فاطر السموت والارض و هو يطعم

۹_ انسان كے ليے ولى و سرپرست كى ضرورت كا فلسفہ، اسكى حاجتمندى اور فقر (ميں مضمر) ہے_قل اغير الله اتخذوليا و هو يطعم

۱۰_ موجودات كى ايجاد اور انكى بقاء خداوند كريم كے ہاتھ ميں ہے_فاطر السموات والارض و هو يطعم

۱۱_ موجودات كو خلق كرنا اور انكى ضروريات پورى كرنا، خداوندمتعال كى ولايت مطلقہ كے احوال ميں سے ہے_

قل اغير الله اتخذوا وليا فاطر السموات والارض و هو يطعم و لا يطعم

۱۲_ بے نياز خالق و رازق كى ولايت قبول كرنا، فطرت اور عقل كا تقاضا ہے_قل اغير الله اتخذ وليا فاطر السموات والارض و هو يطعم و لا يطعم

۱۳_ خود محتاج اور دوسروں كى ضروريات پورا كرنے سے عاجز و ناتوان معبودوں كى ولايت اور سرپرستى قبول كرنا، بے عقلى كى علامت ہے_قل اغير الله اتخذ وليا فاطر السموات والارض و هو يطعم و لا يطعم

''قل اغير الله'' ميں سرزنش اور تعجب كے ساتھ استفہام انكارى ہے كہ غير خدا كى ولايت قبول كرنا عقل و منطق سے دور ہے_

۱۴_ حجت و دليل لانے ميں عقل كو قضاوت كرنے پر ابھارنا قرآنى روش ہے_قل اغير الله اتخذ وليا فاطر السموات والارض

۱۵_ بارگاہ خدا ميں تسليم و بندگى كرنے ميں پيش قدمى كرنا پيغمبر(ص) كا فريضہ ہے_قل انى امرت ان اكون اول من اسلم

۱۶_ پيغمبر(ص) كا اسلام كے بارے ميں اپنے اعتقادى مؤقف كے اظہار كرنے اور پيش قدمى كرنے پر مامور ہونا_

قل انى امرت ان اكون اول من اسلم

۴۳

۱۷_ اپنے اصول و عقائد كى پابندى كرنے ميں پيش قدمى كرنا الہى نمائندوں كے ليے ضرورى ہے_

قل انى امرت ان اكون اول من اسلم و لا تكونن من المشركين

۱۸_ خداوندمتعال كى ولايت قبول كرنے كا لازمہ، اس كے سامنے بندگى محض اختيار كرنا ہے_

قل اغير الله اتخذ وليا قل انى امرت ان اكون اول من اسلم

۱۹_ سوال و جواب كى صورت ميں حقائق كو بيان كرنا، ہدايت كرنے كا قرآنى طريقہ ہے_

قل اغير الله قل انى امرت ان اكون اول من اسلم

۲۰_ پيغمبر اكرم(ص) اپنى امت ميں سے پہلے مسلمان ہيں _قل انى امرت ان اكون اول من اسلم ہوسكتاہے اول ''بمعني'' اوليت زماني'ہو اور اسلام اپنے اصطلاحى معنى ميں ہو_

۲۱_ پيغمبر(ص) دنيا ميں پہلے مسلمان ہيں _قل انى امرت ان اكون اول من اسلم _

جملہء ''اول من اسلم'' مطلق ہے اور ظاہر كرتاہے كہ پيغمبر(ص) كا اسلام، دوسروں كے اسلام پر مقدم تھا_

۲۲_ پيغمبر(ص) كو خداوندمتعال كے سامنے تسليم و بندگى كے بلندترين مرتبے پر فائز ہونا چاہيئے_

قل انى امرت ان اكون اول من اسلم _اگر آيت ميں مذكورہ اوليت رتبے اور درجے كے لحاظ سے ہو تو تسليم و بندگى كے مقام پر اوليت حاصل كرنے پر مامور ہيں _

۲۳_ پيغمبر(ص) مشركين كى صف سے دورى اختيار كرنے پر مامور ہيں _قل انى امرت و لا تكونن من المشركين

۲۴_ پيغمبر(ص) شرك جيسے خطرے كے مقابلے ميں اپنے ايمان اور اسلام كى مكمل حفاظت و نگہبانى پر مامور ہيں _

قل انى امرت و لا تكونن من المشركين

۲۵_ غير خدا كى ولايت قبول كرنا شرك ہے_قل اغير الله اتخذوليا و لا تكونن من المشركين

۲۶_ پيغمبر اكرم(ص) كى دعوت اور پيام ،عقل اور وحى پر قائم ہے_قل اغير الله اتخذوليا قل انى امرت ان اكون اول من اسلم

آيت كے اول ميں استفھامى جملہ حكم عقل كى طرف دعوت ہے اور جملہء ''انى امرت'' وحى كى پيروى كرنے كى جانب اشارہ كررہاہے_

۴۴

۲۷_ ولايت خدا كى قبوليت كے لازمى ہونے ميں عقل و شرع كى ہم آہنگي_قل اغير الله اتخذ وليا انى امرت ان اكون اول من اسلم

جملہء ''انى امرت'' خداوند عالم كے سامنے تسليم ہونے پر (شرعي) فرمان كے صادر ہونے كى حكايت كررہاہے استفھام انكارى پر مشتمل جملہ(اغيرالله اتخذ ...) بھى اسى سلسلے ميں حكم عقل كى جانب اشارہ ہے_ بنابرايں عقل و شرع ايك ساتھ ولايت خداوند كى قبوليت كا حكم لگا رہے ہيں _

آسمان :آسمانوں كا خالق ۱، ۵;تعدد آسمان ۶

آنحضرت(ص) :آنحضرت(ص) اور كفار ۳; آنحضرت(ص) اور مشركين ۲۳; آنحضرت(ص) اور ولايت خدا۲; آنحضرت(ص) كا اسلام ۲۰ ، ۲۱ ، ۲۴ ; آنحضرت (ص) كا دليل لانا ۳; آنحضرت(ص) كا عقيدہ ۲ ، ۱۶; آنحضرت (ص) كى اطاعت ۱۵ ; آنحضرت(ص) كى پيش قدمى ۱۵، ۱۶ ;آنحضرت كى ذمہ دارى ۳، ۱۵، ۱۶ ، ۲۲، ۲۳، ۲۴

احتجاج (حجت و دليل لانا) :كفار سے احتجاج ۳; احتجاج كا طريقہ ۱۴

اسلام :اسلام كى حفاظت ۲۴; اسلام كى خصوصيت ۲۶; اسلام كى عقلانيت ۲۶; اسلام كا وحى پر مبتنى ہونا ۲۶;

انسان :انسان كى ضروريات ۴، ۹

باطل معبود :باطل معبودوں كا ضعف ۱۳; باطل معبودوں كى ولايت ۱۳

بے عقلى :بے عقلى كى نشانياں ۱۳

تبر ا:مشركين سے برات ۲۳

تسليم :خدا كے سامنے تسليم ہونا ۱۸; تسليم خدا كے درجات ۲۲

توحيد :توحيد ربوبى كى اہميت ۳

حقائق :حقائق كو بيان كرنے كا طريقہ ۱۹

خدا تعالي:ايجاد خدا ۵; بے نيازى خدا ۱، ۷، ۱۲;خالقيت خدا ۵، ۱۲;خصوصيات خدا ۱، ۷، ۸; رزاقيت خدا ۱، ۷،

۴۵

۸;عقلى خداشناسى ۱۲;فطرى خدا شناسي۱۲;قدرت خدا ۱۰; ولايت خدا ،۱، ۸; ولايت خدا كو قبول كرنا ۲، ۱۲، ۱۸، ۲۷ ;ولايت خدا كے احوال ۱۱

دين :دين اور ولايت خدا ۲۷; دين و عقل كى ہم آہنگى ۲۷

رھبرى :دينى رہبرى كا پيش قدم ہونا ۱۷; رھبرى كى ذمہ دارى ۱۷

زمين :خالق زمين ۱، ۵

سوال :سؤال و جواب كى اہميت ۱۹

شرك :شرك كے موارد ۲۵

عقل :عقل اور ولايت خدا ۲۷

فلسفہ سياسي: ۴

قضاوت :قضاوت ميں عقل ۱۷; قضاوت ميں وجدان ۱۴

مسلمان :اولين مسلمان ۱۶، ۲۰، ۲۱

موجودا ت :موجودات كى بقاء ۱۰;موجودات كى خلقت ۱۰، ۱۱; موجودات كى روزى ۷; موجودات كى ضروريات كا پورا ہونا ۱۱

ولايت :اہميت ولايت ۹، ۴; غير خدا كى ولايت كا قبول كرنا ۲۵

معيار ولايت :۱، ۸

ہدايت :ہدايت كا طريقہ ۱۹

۴۶

آیت ۱۵

( قُلْ إِنِّيَ أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ رَبِّي عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ )

كہئے كہ ميں اپنے خدا كى نافرمانى كروں تو مجھ بڑے سنگين دن كے عذاب كا خطرہ ہے

۱_ پيغمبر(ص) كا عذاب خدا سے ڈرنا_قل انى اخاف ان عصيت ربى عذاب يوم عظيم

۲_ پيغمبر(ص) كا وظيفہ ہے كہ پروردگار كى نافرمانى كى صورت ميں عذاب كے متعلق اپنے خوف اور ڈركا اظہار كريں _

قل انى اخاف ان عصيت ربى عذاب يوم عظيم

۳_ لوگوں كى ہدايت اور انہيں گناہ سے روكنے ميں ، دينى پيشواؤں كا عذاب الہى سے (اپنے) ڈر و خوف كو بيان كرنے كا تعميرى كردار_قل انى اخاف ان عصيت ربى عذاب يوم عظيم

۴_ شرك اور غير خدا كى ولايت قبول كرنا، خدا كى نافرمانى ہے_اغير الله اتخذ وليا و لا تكونن من المشركين قل انى اخاف ان عصيت ربي

۵_ شرك اور غير خدا كى ولايت قبول كرنا، آخرت كے شديد عذاب ميں مبتلا ہونے كا موجب بنتاہے_

اغير الله اتخذ وليا ولا تكونن من المشركين قل انى اخاف ان عصيت ربّى عذاب يوم عظيم

۶_ عذاب قيامت سے ڈرنا، شرك اور غير خدا كى ولايت قبول كرنے ميں ركاوٹ بنتاہے_

اغير الله اتخذ وليا انى اخاف ان عصيت ربّى عذاب يوم عظيم

۷_ پيغمبر(ص) بھى دوسرے لوگوں كى مانند الہى اوامر اور نواہى كے مكلف ہيں _

قل انى اخاف ان عصيت ربّى عذاب يوم عظيم

۴۷

۸_ ربوبيت خداوند كى جانب توجہ ،كا تقاضا ہے كہ اس كى نافرمانى و گناہ سے بچا جائے_

قل انى اخاف ان عصيت ربي

۹_ گنہگاروں كا بدترين انجام، عذاب قيامت ہے_قل انى اخاف ان عصيت ربّى عذاب يوم عظيم

۱۰_ قيامت كا عذاب، دہشتناك اور بہت زيادہ ڈرانے والا ہے_انى اخاف ان عصيت ربى عذاب يوم عظيم

قيامت كے دن كو ''عظيم'' كى صفت سے بيان كرنا_ اس ميں (عذاب اور دوسرے ...) رونما ہونے والے واقعات كى عظمت كو بيان كرنا ہے_

۱۱_ قيامت، ايك عظيم دن ہے_عذاب يوم عظيم

۱۲_ قانون الہى اور اس كے اخروى نتائج كے سامنے تمام انسانوں حتى انبياء الہى كا مساوى ہونا_

قل انى اخاف ان عصيت ربّى عذاب يوم عظيم چونكہ پيغمبر(ص) اپنى تمام تر عظمت كے باوجود فرماتے ہيں كہ ميں نافرمانى كى صورت ميں عذاب الہى سے ڈرتا ہوں ، تو اس سے پتہ چلتاہے كہ قيامت كے دن بندوں كے حساب كتاب ميں كسى قسم كى رعايت نہيں ہوگى _ اگر اس قسم كى تبعيض ہوتى تو پھر انبيا كا عصيان و نافرمانى سے ڈرنا كوئي معنى نہ ركھتا_

آنحضرت(ص) :آنحضرت(ص) كا خوف ۱،۲; آنحضرت(ص) كى ذمہ دارياں ، آنحضرت(ص) كى مسئوليت ۲

احكام :احكام كى عموميت ۱۲

انبيا :انبياء كے فرائض ۱۲

انسان :انسانوں كا مساوى ہونا ۱۲

انجام :برا انجام۹

خوف :اخروى عذاب سے خوف ۱، ۲، ۳، ۶، ۱۰;خوف كے آثار ۶; خوف كے عوامل ۱۰; عذاب سے خوف ۱، ۲، ۳، ۱۰

خدا تعالى :اوامر خدا كى عموميت ۷; ربوبيت خدا ۸; عذاب خدا ۱; نواہى خدا كى عموميت ۷

۴۸

ذكر :ذكر خدا كے آثار ۸

رفتار و كردار :رفتار و كردار كو نمونہ بنانا ۳

رہبرى :دينى رہبرى كا خوف ۳;دينى رہبرى كو نمونہ بنانا ۳

شرك :شرك كے آثار ۴، ۵; شرك كے موانع ۶

عذاب :اخروى عذاب ۹; اخروى عذاب كى خصوصيات ۱۰;

اخروى عذاب كے اسباب۵; عذاب كے مراتب ۵

عصيان :خدا كى نافرمانى اور عصيان ۴

قيامت :عظمت قيامت ۱۱

گناہ :ترك گناہ كا مقدمہ

گناہگار :گناہگاروں كا انجام ۹

ولايت :غير خدا كى ولايت قبول كرنا ۴; غير خدا كى ولايت كے آثار ۵;غير خدا كى ولايت كے موانع ۶

ہدايت :ہدايت كا طريقہ ۳

آیت ۱۶

( مَّن يُصْرَفْ عَنْهُ يَوْمَئِذٍ فَقَدْ رَحِمَهُ وَذَلِكَ الْفَوْزُ الْمُبِينُ )

اس دن جس سے عذاب ٹال ديا جائے اس پر خدا نے بڑا رحم كيا اور يہ ايك كُھلى ہوئي كاميابى ہے

۱_ انسان كا عذاب قيامت سے نجات پانا، رحمت الہى سے بہرہ مند ہونے كى علامت ہے_من يصرف عنه يومئذ فقه رحمه

۲_ انسان جس درجے پر بھى فائز ہو اور جس قدر عمل انجام دے اس كے باوجود وہ عذاب قيامت سے نجات پانے كے ليے رحمت خدا كا محتاج ہے_

۴۹

و من يصرف عنه يومئذ فقد رحمه

من اسم موصول اور عموميت كا معنى ديتاہے يعني'' جو كوئي ''بنابريں اس كا صلہ ''يصرف ...'' عموميت كا فائدہ دے رہاہے اور تمام لوگوں اس ميں شامل ہے_

۳_ خدا كے سامنے تسليم ہونا اور شرك سے دورى اختيار كرنا رحمت الہى سے بہرہ مند ہونے كى راہ ہموار كرتاہے_

قل انى امرت ان اكون اول من اسلم من يصرف عنه يومئذ فقد رحمه

۴_ پيغمبر(ص) بھي، عذاب قيامت سے نجات پانے كے ليے، رحمت الہى كے محتاج ہيں _

قل انى اخاف من يصرف عنه يومئذ فقد رحمه

۵_ خداوند يكتا كو ولايت و سرپرستى كے ليے انتخاب كرنا، انسان كے رحمت الہى ميں شامل ہونے كے راہ ہموار كرتا ہے_قل اغير الله اتخذ وليا من يصرف عنه يومئذ فقد رحمه

۶_ عذاب قيامت سے نجات اور رحمت الہى كا حصول، واضح سعادت و كاميابى ہے_

من يصرف عنه يومئذ فقد رحمه و ذلك الفوز المبين

آنحضرت(ص) :آنحضرت(ص) كى ضروريات۲،۴

انسان :انسان كى ضروريات ۲

تسليم :خدا كے آگے تسليم ہونے كے آثار ۳

خدا تعالى :رحمت خدا كى راہيں ۳، ۵ رحمت خدا كى علائم ۱; ولايت خدا كے آثار ۵

رستگارى (نجات و رہائي) :رستگارى كے عوامل ۶

سعادت :عوامل سعادت ۶

شرك :شرك سے اجتناب كے آثار ۳

ضروريات :رحمت خدا كى ضرورت ۲، ۴

عذاب :اخروى عذاب ۱، ۴; عذاب سے نجات ۱، ۶; عذاب سے نجات كے عوامل ۲، ۴

۵۰

آیت ۱۷

( وَإِن يَمْسَسْكَ اللّهُ بِضُرٍّ فَلاَ كَاشِفَ لَهُ إِلاَّ هُوَ وَإِن يَمْسَسْكَ بِخَيْرٍ فَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدُيرٌ )

اگر خدا كى طرف سے تم كوكوئي نقصان پہنچ جائے تو اس كے علاوہ كوئي ٹالنے والا بھى نہيں ہے اور اگر وہ خير ديدے تو وہى ہر شے پر قدرت ركھنے والا ہے

۱_ اگر خداوند عالم، پيغمبر(ص) كو، كوئي نقصان و ضرر پہنچائے تو كوئي دوسرى ہستى اس (نقصان) كو برطرف كرنے پر قادر نہيں _و ان يمسسك الله بضر فهو على كل شيء قدير

۲_ پيغمبر(ص) كو جو خير (و نفع) خداوند كى جانب سے پہنچتى ہے اسے كوئي طاقت بھى نہيں روك سكتي_

و ان يمسسك بخير

۳_ خداوند عالم كى جانب سے پہنچنے والے ضرر يا فائدے كو، كوئي دوسرى ہستى برطرف كرنے پر قادر نہيں _

و ان يمسسك الله بضر فلا كاشف له الا هو و ان يمسسك بخير

۴_خداوند عالم، انسان كو ہر قسم كا فائدہ و نقصان پہنچانے پر قادر ہے_ان يمسسك الله بضر و ان يمسسك بخير فهو على كل شى قدير

۵_ انسان كو ہر قسم كا نفع و نقصان پہنچانے پر قادر خداوند عالم ہى عبادت اور ولايت كے لائق ہے_

اغير الله اتخذ وليا و ان يمسسك الله بضر فهو على كل شيء قدير

۶_ ہر قسم كا نفع و نقصان پہنچانے پر قادر ہونا، ولايت الہى كے مظاہر ميں سے ہے_

اغير الله اتخذ وليا و ان يمسسك الله بضرً فهو على كل شيء قدير

۷_ نفع و نقصان پہنچانے پر خداوند عالم كى بلا مانع قدرت كى جانب توجہ كرنا توحيد پر اعتقاد ركھنے اور شرك سے بچنے كى راہيں فراہم كرتاہے_و لا تكونن من المشركين و ان يمسسك

۵۱

الله بضر فهو على كل شيء قدير

۸_ خير و شر كے ليے متعدد علل و اسباب (كا عقيدہ فقط) ايك خام خيالى ہے_و ان يمسسك الله بضر فلا كاشف له الا هو و ان يمسسك بخير فهو على كل شيء قدير ہوسكتاہے خير و شر پر خداوند عالم كى قدرت كو بيان كرنا ان لوگوں كى جانب اشارہ ہو كہ جو خير و شر ميں سے ہر ايك كے ليے جدا منشا كے قائل ہيں _

۹_ شر (نقصان) كو روكنے اور خير (نفع) پہنجانے ميں خيالى معبودوں اور بتوں كى طاقت و توانائي (كا عقيدہ) مشركين كا ايك فضول گمان ہے_و ان يمسسك الله بضر فلا كاشف له الا هو و ان يمسسك بخير فهو على كل شيء قدير

۱۰_ خداوند عالم قادر مطلق ہے اور ہر كام كرنے كى طاقت ركھتاہے_فهو على كل شيء قدير

۱۱_ خداوند عالم كى قدرت مطلقہ كے جارى ہونے ميں كوئي مانع نہيں ہے_و ان يمسسك الله بضر فلا كاشف له الا هو فهو على كل شيء قدير

۱۲ _ خسارے سے بچنے اور خير و نفع حاصل كرنے كے ليے فقط خداوند عالم پر بھروسہ كرنا چاہيئے اور اسى سے اميد ركھنى چاہيئے_

و ان يمسسك الله بضر فلا كاشف له الا هو و ان يمسسك بخيرفهو على كل شيء قدير

آنحضرت(ص) :آنحضرت(ص) پر احسان ۲; آنحضرت(ص) كو ضرر پہچانا۱

باطل معبود:باطل معبودوں كى ناتواني۹

بھروسہ :خداوند متعال پر بھروسہ ۱۲

توحيد :توحيد عبادى ۵; مقدمات توحيد ۷

خدا تعالى :خدا كا احسان ۲، ۴، ۶، ۷;خدا كا ضرر پہنچانا ۱، ۴، ۵، ۶، ۷; خدا كے ساتھ خاص۵، ۱۲; قدرت خدا ۱، ۲، ۳، ۶، ۷، ۱۰، ۱۱; ولايت خدا ۵;ولايت خدا كے مظاہر ۶

خير :منشا خير، ۲، ۳، ۴، ۵، ۶، ۸، ۱۲

ذكر :ذكر خدا كے آثار ۷

سچے معبود :

۵۲

سچے معبودوں كى خصوصيت ۵

شرك :شرك سے بچنے كى راہيں ۷

شرور :منشا شرور ۶ ۸

عقيدہ :عقيدہ باطل ۸، ۹

مشركين :مشركين اور باطل معبود ۹; مشركين اور بت ۹; مشركين كا عقيدہ ۹

آیت ۱۸

( وَهُوَ الْقَاهِرُ فَوْقَ عِبَادِهِ وَهُوَ الْحَكِيمُ الْخَبِيرُ )

اور اپنے تمام بندوں پر غالب اور صاحب حكمت اور باخبر رہنے والا ہے

۱_ بنى آدم خداوند كريم كے تنہااقتدار اور قدرت كے مقابلے ميں مغلوب ہيںهو القاهر فوق عباده

''قھر'' غلبہ كے معنى ميں ہے اور اس كے ہمراہ مغلوب كى ذلت و خوارى بھى ہے_

۲_ انسان كو نفع و نقصان پہنچانے ميں بغير كسى رقيب كے خداوند كى قدرت تمام بندوں پر اس كے غلبے و اقتدار كى علامت ہے_و ان يمسسك الله بضر و هو القاهر فوق عباده

۳_ فقط خداوند عالم، حكيم (دانا) اور خبير (امور كے دقائق سے آگاہ) ہے_و هو الحكيم الخبير

مبتدا (هُوَ ) اور خبر (الحكيم الخبير ) كا معرفہ ہونا، حصر كو ظاہر كررہاہے_

۴_ خداوند كا قہر و غلبہ اسكى دقيق و مكمل آگاہى اور حكمت پر استوار ہے_و هو القاهر فوق عباده و هو الحكيم الخبير

۵_ خداوند متعال كا بندوں كو نفع و نقصان پہنچانا حكمت و آگاہى كى بنا پر ہے_و ان يمسسك الله بضر فلا كاشف له الا هو هو الحكيم الخبير

۶_ حريم خدا تك كسى قسم كا ضعف و كمزوري، عبث و بيہودگى اور جہل و غلطى كى رسائي نہ ہونا_

و هو القاهر فوق عباده و هو الحكيم الخبير

۵۳

خداوند عالم كے ليے بيان ہونے والى صفات ''قاھر'' حكيم، اور خبير سے مندرجہ بالا مفہوم اخذ كيا گيا ہے_

اسما و صفات :حكيم ۳; خبير ۳; صفات جلال ۶

انسان :انسان كى ناتوانى ۱

خدا تعالى :احاطہ خدا ۲; احسان خدا ۲، ۵; افعال خدا ۴; افعال خدا ميں حكمت ۵;حكمت خدا ۳، ۴; خدا اور اشتباہ ۶; خدا اور جہل ۶;خدا اور ضعف ۶; خدا كا ضرر پہنچانا ۲، ۵; خدا كے ساتھ خاص۳; علم خدا ۳، ۴، ۵; قدرت خدا ۱، ۲; قھاريت خدا ۱، ۲، ۴

شرور :منشا شرور ۲، ۵

نيكى :نيكى كا منشائ۲، ۵

آیت ۱۹

( قُلْ أَيُّ شَيْءٍ أَكْبَرُ شَهَادةً قُلِ اللّهِ شَهِيدٌ بِيْنِي وَبَيْنَكُمْ وَأُوحِيَ إِلَيَّ هَذَا الْقُرْآنُ لأُنذِرَكُم بِهِ وَمَن بَلَغَ اء نَّكُمْ لَتَشْهَدُونَ أَنَّ مَعَ اللّهِ آلِهَةً أُخْرَى قُل لاَّ أَشْهَدُ قُلْ إِنَّمَا هُوَ إِلَـهٌ وَاحِدٌ وَإِنَّنِي بَرِيءٌ مِّمَّا تُشْرِكُونَ ).

آپ كہہ دليجے كہ گواہى كے لئے سب سے بڑى چيز كيا ہے اور بتادليجے كہ خدا ہمارے اور تمھارے در ميان گواہ ہے اور ميرى طرف اس قرآن كى وحى كى گئي ہے تا كہ اس كے ذريعہ ميں تمھيں اور جہان تك يہ پيغام پہنچے سب كو ڈرائوں كيا تم لوگ گواہى ديتے ہو كہ خدا كے ساتھ كوئي اور خدا بھى ہے تو آپ كہہ دليجے كہ ميں اس كى گواہى نہيں دے سكتا اور بتا دليجے كہ خدا صرف خدائے واحد ہے اور ميں تمہارے شرك سے بيزارہوں

۱_ پيغمبر(ص) كو مشركين سے يہ سوال كرنے كا حكم ديا گيا ہے كہ آپ(ص) كى حقانيت كى تائيد كرنے والى سب سے

۵۴

بڑى گواہى (شھادت) كس كى ہوسكتى ہے_قل اى شيء اكبر شهادة قل الله

۲_ خداوند عالم ہر چيز پر، سب سے بڑا اور عظيم الشان گواہ ہے_قل اى شيء اكبر شهادة قل الله

۳_ خداوند متعال كى گواہى سب سے زيادہ اہم، صحيح اور اطمينان بخش ہے_قل اى شيء اكبر شهادة قل الله شهيد بينى و بينكم

۴_ خداوند كے بارے ميں (لفظ) شي استعمال كرنے كا جواز_قل اى شيء اكبر شهادة قل الله

۵_ منكرين كے مقابلے ميں پيغمبر اكرم(ص) كى رسالت كا سب سے بڑا گواہ خداوندمتعال ہے_

قل اى شيء اكبر شهادة قل الله شهيد بينى و بينكم يہ اس حقيقت كى بنا پر ہے كہ پيغمبر(ص) اور مشركين كے درميان نزاع، ذاتى نہيں تھا_ بلكہ اختلاف يہ تھا كہ پيغمبر(ص) كا اپنے اوپر وحى نازل ہونے كا دعوى درست ہے يا نہيں _

۶_ پيغمبر(ص) ، سؤال و جواب كے ذريعے، مشركين كے ساتھ بحث كرنے اور اپنى دليل پيش كرنے پر مامور ہيں _

قل اى شيء اكبر شهادة قل الله

۷_ مشركين كا پيغمبر(ص) كى رسالت كى تائيد كے ليے، آپ(ص) سے گواہ طلب كرنا_

قل اى شيء اكبر شهادة قل الله شهيد بينى و بينكم

۸_ سوال و جواب كى شكل ميں حقائق بيان كرنا تبليغ و ہدايت كے قرآنى طريقوں ميں سے ايك طريقہ ہے_

قل اى شيء اكبر شهادة قل الله شهيد

۹_ شرك كے بطلان اور توحيد كى حقانيت پر سب سے بڑا شاھد (گواہ) خدا ہے_

و لا تكونن من المشركين قل اى شيء اكبر شهادة قل الله شهيد بينى و بينكم

۱۰_ اپنے اوپر قرآن كے نازل ہونے كا اعلان اور نزول (قرآن) كے اہداف و مقاصد بيان كرنا پيغمبر(ص) كا فريضہ ہے_و اوحى الى هذا القرء ان لانذركم به و من بلغ

۱۱_ قرآن ايك عالمى كتاب ہے جو ہر زمانے كے ليے ہے اور جو بھى اس سے معارف حاصل كرے اسے

۵۵

انداز كرنے (ڈرانے) والى ہے_

و اوحى الى هذا القر ان لانذركم به و من بلغ ''من بلغ'' قرآن كى دعوت كے زمان و مكان كے لحاظ سے محدود نہ ہونے اور عام ہونے كو ظاہر كررہاہے_

۱۲_ طول تاريخ ميں لوگوں كو انداز كرانا (خوف خدا دلانا)، پيغمبر(ص) پر قرآن نازل كرنے كا ہدف و مقصد ہے_

و اوحى الى هذا القرآن لانذركم به و من بلغ

۱۳_ تبليغ ميں مقام انذار(ڈرانے) كى اہميت_و اوحى الى هذا القر ان لانذركم به و من بلغ

چونكہ نزول قرآن كا بنيادى مقصد، انذار بيان كيا گيا ہے (لھذا) دين كے تبليغى مقاصد اور اہداف ميں اس كا خصوصى مقام و مرتبہ واضح ہوجاتاہے_

۱۴_ پورى تاريخ ميں پيغمبر(ص) كا فريضہ ہے كہ لوگوں كو انداز كرے_و اوحى الى هذا القرآن لانذركم به و من بلغ

جملہ ''من بلغ'' ''انذركم'' كى ضمير خطاب (كم) پر عطف ہے_ لہذاآيت كا معنى يہ ہوگا ''لانذر من بلغ'' اور چونكہ فاعل ''انذر'' پيغمبر(ص) ہيں _ بنابرايں آنحضرت(ص) كا يہ فريضہ تاريخ ميں جارى ہے_

۱۵_ حضرت محمد(ص) خاتم الانبياء ہيں اور آپ(ص) كى رسالت عالمى اور انتہائے تاريخ تك پھيلى ہوئي ہے_

و اوحى الى هذا القران لانذركم به و من بلغ ''من بلغ'' كى عموميت _كہ جو ہر زمانے كے افراد كو شامل ہے_ سے رسالت پيغمبر(ص) كى عا لميت و خاتميت كو اخذ كيا گيا ہے_

۱۶_ رسالت پيغمبر(ص) كى حقانيت پر خداوندعالم كا گواہ، قرآن ہے_قل الله شهيد بينى و بينكم و اوحى الى هذا القرآن

۱۷_ قرآن، خداوند كى وحدانيت اور شرك كے بطلان پر گواہ ہے_قل اغير الله اتخذ وليا قل الله و اوحى الى هذا القرآن اس آيت اور پہلى آيات كے ارتباط سے يہى ظاہر ہوتاہے كہ قرآن خداوندعالم كى شہادت (دو گواہي) كى عينى (خارج ميں موجود) شكل ہے_

۱۸_ جاھل قاصر معذور ہے_و اوحى الى هذا القرآن لانذركم به و من بلغ

۱۹_ قرآن كے ہمراہ، معاشرے ميں انداز كرنے (ڈرانے و آگاہ كرنے) والے مبلغين كى ضرورت_و اوحى الى هذا القرآن لانذركم به ''انداز'' كے ليے قرآن كے ساتھ پيغمبر(ص) كے

۵۶

موجود گى كى تاكيد سے يہ نكتہ معلوم ہوتاہے كہ انداز كے ليے فقط قرآن كافى نہيں ہے_ بلكہ كچھ لوگ ہونے چاہيئں كہ جو ہميشہ قرآن كے ہمراہ ہوں اور دين كى تبليغ كريں اور لوگوں كو (عذاب الہى )سے ڈرائيں _

۲۰_ شرك كے بطلان پر، قرآن و خدا كى گواہى اور توحيد كے بديہى (روشن و آشكار) ہونے كے باوجود، خداؤں كے تعدد كے اعتقاد كا تعجب انگيز ہونا_اء نكم لتشهدون ان مع الله الهة اخري

''ائنكم'' ميں ہمزہ استفھام، حيرت و تعجب پر دلالت كرتاہے_

۲۱_ الوہيت خداوند پر مشركين كا اعتقاد_قل اى شى اكبر شهادة قل الله

آيت مباركہ ميں خدا كى جانب سے سوال كيا گيا ہے، لہذا مشركين كو جواب دينا چاہيئے ليكن اس سؤال كا جواب خود، خداوند عالم دے رہا ہے ''قل اللہ'' اس قسم كى جواب گوئي مد مقابل كى طرف سے مذكورہ مطالب كے عتراف پر گواہ ہے_

۲۲_ مشركين اپنے شرك آميز عقائد كى حقانيت پر ہر قسم كے گواہ اور دليل سے عارى ہيں _قل اى شيء اكبر شهادة اء نكم لتشهدون ان مع الله ء الهة اخرى

۲۳_ پيغمبر اكرم(ص) خداوند عالم كى يكتائي كا اعلان كرنے اور شرك و مشركين كے معبودں سے بيزارى كا اظہار كرنے پر مامور ہيں _قل انما هو اله واحد و اننى بريء مما تشركون

۲۴_ مشركين كے معبودوں سے بيزارى كرنے ، شرك كے باطل ہونے كا صريح اعلان كرنے اور عقيدہ توحيد ميں استقامت و پائيدارى دكھانے كا ضرورى ہونا_قل لا اشهد قل انما هو اله واحد و اننى بريء مما تشركون

۲۵_ ہدايت خدا كے سائے ميں ، پيغمبر(ص) كا مشركين كے مقابلے ميں متعدد دلائل پيش كرنا_

قل اى شيء اكبر شهادة قل الله قل لا اشهد قل و اننى بريء مما تشركون

۲۶_ الہى رہبروں كے ليے اپنے اصولى عقائد و (مؤقف) كو اہميت دينے، انكى پابندى كرنے اور اس سلسلے ميں ہر قسم كى سودے بازى سے بچنے كى ضرورت_قل لا اشهد قل انما هو اله واحد و اننى بريء مما تشركون

اگر چہ آيت كا خطاب پيغمبر(ص) كى جانب ہے_ ليكن يقيناً آنحضرت سے مختص نہيں ہے بلكہ قابل عموميت ہے اور ہر زمانے كے رہبروں كو شامل ہے_

۵۷

۲۷_عن ابى جعفر(ص) فى قوله : ''قل اى شيء اكبر شهادة قل الله شهيد بينى و بينكم'' و ذلك ان مشركى اهل مكة قالوا : يا محمد ما وجد الله رسولا يرسله غيرك: ما نرى احدا يصدقك بالذى تقول فتاتينا من يشهد انك رسول الله ؟ قال رسول الله(ص) : الله شهيد بينى و بينكم ''(۱)

امام باقرعليه‌السلام سے آيت ''قل اى شيء اكبر شهادة ...'' كے بارے ميں روايت ہے كہ مشركين مكہ نے حضرت محمد(ص) سے كہا : خدا كو تيرے علاوہ اور كوئي رسول نہيں ملا كہ جسے بھيجتا ؟ ہم كسى كو نہيں ديكھتے كہ جو تيرے قول كى تصديق كرے پس ہمارے سامنے كسى ايسے شخص كو لا جو تيرى رسالت كى تصديق كرے ؟ رسول خدا(ص) نے فرمايا : خداوندعالم ميرے اور تمھارے درميان گواہ ہے_

۲۸_عن ابيّ بن كعب قال: اتى رسول الله(ص) با سارى فقال لهم: هل دعيتم الى الاسلام؟ قالوا: لا، فخلى سبيلهم، ثم قرأى ''و اوحى الى هذا القرآن لانذركم به و من بلغ'' ثم قال : خلوا سبيلهم حتى ياتو مأمنهم من اجل انهم لم يدعو (۲) ابى بن كعب كہتے ہيں رسول خدا(ص) كے پاس كچھ اسير لائے گئے_

آنحضرت(ص) نے ان سے فرمايا : كيا ابھى تك تمھيں اسلام كى دعوت دى گئي ہے ؟ انھوں نے كہا : نہيں _ پس آپ(ص) نے ان كو آزاد كرديا اور آيت ''و اوحى الى هذا القرآن ...'' كى تلاوت فرمائي_ اور پھر فرمايا : ان لوگوں كو آزادكردو تا كہ اپنى پر امن جگہ چلے جائيں چونكہ ان كو ابھى تك اسلام كى دعوت نہيں دى گئي_

۲۹_عن مالك الجهنى قال : قلت لابى عبدالله عليه‌السلام : قوله عزوجل ''و اوحى الى هذا القرآن لانذركم به و من بلغ'' قال : من بلغ ان يكون اماما من آل محمد عليه‌السلام فهو ينذر بالقرآن كما انذر به رسول الله(ص) (۳)

''مالك جہنى كہتے ہيں ميں نے امام صادقعليه‌السلام سے آيت ''لانذركم بہ و من بلغ'' كے بارے ميں سوال كيا_ آپعليه‌السلام نے فرمايا : جو كوئي آل محمد(ص) ميں سے مقام امامت پر فائز ہوتاہے، قرآن كے ذريعے لوگوں كو خوف دلاتاہے (كہ خدا كى مخالفت كرنے سے ڈريں )_ اسى طرح جيسے رسول خدا(ص) قرآن كے ذريعے لوگوں كو خبردار كرتے تھے'' اس روايت سے پتہ چلتاہے ''من بلغ'' كا ''من'' ''انذركم'' كى ضمير فاعل پر عطف ہے_

____________________

۱) تفسير قمي، ج/ ۱ ص ۱۹۵، نور الثقلين، ج ۱ ص ۷۰۶ ح ۳۰_

۲) الدرالمنثور ج/ ۳ ص ۲۵۷

۳) كافى ج ۱، ص ۴۱۶، ح۲۱_ نور الثقلين ج ۱، ص ۷۰۷، ح ۳۱

۵۸

۳۰_عن الحسين بن خالد عن الرضا عليه‌السلام فقلت له: يا بن رسول الله ان قوما يقولون لم يزل الله عالماً بعلم و قادرأى بقدرة و حيّاً بحياة و قديما بقدم و سميعا بسمع و بصيرأى بصبر فقال: من قال ذلك و دان به فقد اتخذ مع الله آلهة اخري (۱)

حسين بن خالد كہتے ہيں ميں نے امام رضاعليه‌السلام سے عرض كى اسے فرزند رسول خدا(ص) كچھ لوگ كہتے ہيں : خداوند علم (زائد برذات) كے ذريعے عالم اور قدرت (زائد برذات) كے ذريعے قادر اور حيات (زائد بر ذات) كے ذريعے زندہ اور قدمت (زائد بر ذات) كے ذريعے قديم اور سمع (زائد بر ذات) كے ذريعے سننے والا (سميع) بصارت (زائد بر ذات) كے ذريعے، بصير (ديكھنے والا) ہے_ امامعليه‌السلام نے فرمايا : جو كوئي اس كا قائل ہو اور اس كا معتقد ہو تو گويا اس نے بہت سے دوسرے معبودوں كو خدا كا شريك قرار ديا ہے_

آنحضرت(ص) :آنحضرت(ص) اور مشركين ۱،۶، ۲۵;آنحضرت(ص) پر وحى نازل ہونا۱۰; آنحضرت (ص) كا احتجاج ۶، ۲۵;آنحضرت(ص) كا سوال ۱ ;آنحضرت(ص) كى تاريخ ۲۸ ;آنحضرت كى حقانيت پر گواہى ۷ ، ۱۶ ; آنحضرت (ص) كى حقانيت كے گواہ ۱۶; آنحضرت(ص) كى خاتميت ۱۵ ;آنحضرت كى ذمہ دارى ۱، ۶، ۱۰، ۱۴، ۲۳; آنحضرت(ص) كى ذمہ دارى كى حدود ۲۸ ; آنحضرت(ص) كى رسالت كا دوام ۱۵ ; آنحضرت (ص) كى عالمگير رسالت ۱۴; آنحضرت كى نبوت كے گواہ ۵ ، ۲۷; آنحضرت(ص) كے انذار ۱۴; آنحضرتعليه‌السلام كے مخاطبين ۱۴ ; آنحضرت(ص) كے مقامات ۵

آئمہعليه‌السلام :آئمہ كى ذمہ دارى ۲۹

احتجاج (دليل و حجت لانا) :مشركين كے خلاف احتجاج ۶،۲۵

اسلام :تاريخ صدر اسلام ۱; دعوت اسلام ۲۸;عالمگير اسلام ۱۵

انبيا:خاتم الانبياء ۱۵

انذار (ڈرانا) :انذار كى اہميت ۱۳، ۲۹; لوگوں كو انداز كرنا ۱۲، ۲۹

تبرّا (بيزاري) :باطل خداؤں سے تبرا ۲۳، ۲۴;شرك سے تبرا ۲۳، ۲۴ ;مشركين كے معبودوں سے ا بيزارى ۲۳، ۲۴

تبليغ :تبليغ كا طريقہ ۸، ۱۳; تبليغ ميں ڈراوا۱۳، ۱۹

توحيد :

____________________

۱) عيون اخبار الرضا ج/۱ ص ۱۱۹ ح ۱۰ نور الثقلين ج/۱ ص ۷۰۷ ح ۳۴_

۵۹

توحيد كا بديہى ہونا ۲۰;توحيد كى اہميت ۲۳، ۲۴; توحيد كى دعوت ۲۳; توحيد كے گواہ ۹، ۱۷، ۲۰;توحيد ميں استقامت ۲۴;

جہلا :جاہل قاصر كا معذور ہونا ۱۸

حقائق :حقائق كو بيان كرنے كا طريقہ ۸

خدا تعالى :خدا پر شي كا اطلاق ۴ ;خدا كى الوہيت ۲۱; خدا كى گواہى ۲، ۵، ۹، ۱۶ ۲۰، ۲۷; گواہى خدا كى خصوصيت ۳; ہدايت خدا ۲۵

روايت : ۲۷، ۲۸، ۲۹، ۳۰

رہبرى :دينى رہبرى كا اصول پسند ہونا ۲۶;دينى رہبرى كا گٹھ جوڑ سے دور ہونا ۲۶;دينى رہبرى كى استقامت ۲۶; دينى رہبرى كى ذمہ داري۲۶

سوال:سوال كى اہميت ۶،۸

شرك :شرك كا باطل ہونا۲۴; شرك كا تعجب انگيز ہونا

۲۰;شرك كا خلاف منطق ہونا ۲۲; شرك كے بطلان پر گواہ ۹، ۱۷، ۲۰; شرك كے موارد ۳۰

عقيدہ :باطل عقيدہ۲۰، ۳۰; متعدد خداؤں كا عقيدہ ۲۰

قرآن :قرآن كا عالمگير ہونا ۱۱; قرآن كا كردار ۱۱، ۱۶ ۱۷، ۱۹،۲۹;قرآن كا وحى ہونا ۱۰; قرآن كى تعليمات ۱۱; قرآن كى گواہى ۱۶، ۱۷، ۲۰; قرآن كے انداز ۱۱، ۱۲;فلسفہ نزول قرآن، ۱۰، ۱۲

گواہ :بہترين گواہ ۲، ۳

مبلغين :مبلغين كے وجود كى اہميت ۱۹

مشركين :مشركين اور آنحضرت(ص) ۷; مشركين اور الوہيت خدا ۲۱; مشركين سے سوال ۱،۶; مشركين كا عقيدہ ۲۱; مشركين كا غير منطقى ہونا ۲۲

معذورين:۱۸

ہدايت :روش ہدايت ۸

۶۰