تفسير راہنما جلد ۵

 تفسير راہنما 0%

 تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 744

 تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 744
مشاہدے: 131982
ڈاؤنلوڈ: 3117


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 744 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 131982 / ڈاؤنلوڈ: 3117
سائز سائز سائز
 تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 5

مؤلف:
اردو

آیت ۱۷

( ثُمَّ لآتِيَنَّهُم مِّن بَيْنِ أَيْدِيهِمْ وَمِنْ خَلْفِهِمْ وَعَنْ أَيْمَانِهِمْ وَعَن شَمَائلِهِمْ وَلاَ تَجِدُ أَكْثَرَهُمْ شَاكِرِينَ )

اس كے بعدسامنہ، پيچھے اور داسنے بائيں سے آئوں گا اورتو اكثريت كوشكر گذار نہ پائے گا

۱_ انسان ہر طرف (آگے، پيچھے، دائيں اوربائيں ) سے ابليس كى سازشوں كى زد ميں ہے_

ثم لاتينهم من بين ايديهم و من خلفهم و عن ايمنهم و عن شماء لهم

۲_ ابليس، انسان كو گمراہ كرنے كے ليے مختلف طريقوں اور حيلوں سے كام ليتاہے_ثم لا تينهم من بين ايديهم

مندرجہ بالا مفہوم اس بنا پر ہے كہ مذكورہ جہات (آگے پيچھے و غيرہ) ابليس كے مختلف طريقوں ، سے كنايہ ہے_

۳_ ابليس انسان كو خداوندمتعال كا شكر بجا لانے سے روكنے كے ليے زيادہ سے زيادہ ہمہ پہلو كوشش كرتاہے_

ثم لاتينهم من بين ايديهم و لا تجد اكثرهم شكرين

۴_ ابليس بنى آدم كى سعادت اور و نجات كے تمام راستے بند كرنے سے عاجز و ناتوان ہے

ثم لاتينهم و لا تجد اكثرهم شكرين

تمام جہات (مثلا اوپر اور نيچے) كا نام نہ لينا ہوسكتاہے اس بات كى جانب اشارہ ہو كہ ابليس سعادت بشر كے تمام راستوں پر مسلط نہيں ہوسكتا اور انھيں انسانوں پر بند نہيں كرسكتا_

۵_ تمام انسانوں كا فريضہ ہے كہ وہ خداوند متعال كا شكر و سپاس بجالائيں _و لا تجد اكثرهم شكرين

انسانوں كو بہكانے كے بارے ميں ابليس كى بہت زيادہ تاكيد اور پھر ان كى ناشكرى كو اپنے كارنامہ كے طور پر بيان كرنا، خداوندمتعال كے سامنے شكر بجا لانے كى غير معمولى اہميت كو ظاہر كرتاہے_

۶_ خداوندمتعال كے مقابلے ميں بنى آدم كى ناشكري، ابليس كى اپنے بہكانے كے حوالے سے سب سے بڑى آرزو ہے_

۵۶۱

ثم لاتينهم و لا تجد اكثرهم شكرين

۷_ بنى آدم ميں سے اكثر لوگ، ابليس كے دھوكے اور فريب كے جال ميں گرفتار ہيں اور خداوندمتعال كا شكر بجا نہيں لاتے_و لا تجد اكثرهم شكرين

۸_ ابليس كى پيروي، خداوندمتعال كے مقابلے ميں ناشكرى ہے_ثم لاتينهم من بين ايديهم و لاتجد اكثرهم شكرين

۹_ انسانوں ميں سے بہت تھوڑے لوگ، خداوندمتعال شكر گذار ہيں اور ابليس كے دھوكے و فريب سے نجات پاتے ہيں _و لا تجد اكثرهم شكرين

۱۰_ ابليس، بنى آدم ميں سے بعض كے بہكاوے ميں نہ آنے اور ناقابل نفوذ ہونے سے آگاہ ہے_

ثم لاتينهم من بين ايديهم و لا تجد اكثرهم شكرين

۱۱_ شكر گذار بندے صراط مستقيم پر چلنے والے ہيں _لاقعدن لهم صراطك المستقيم لا تجد اكثرهم شكرين

۱۲_و قال ابوجعفر عليه‌السلام ''ثم لاتينهم من بين ايديهم'' معناه اهون عليهم امر الآاخرة ''و من خلفهم'' آمرهم بجمع الاموال و البخل بها عن الحقوق لتبقى لورثتهم ''و عن ايمانهم'' و افسد عليهم امر دينهم بتزيين الضلالة و تحسين الشبهة ''و عن شماء لهم'' بتحبيب اللذات اليهم و تغليب الشهوات على قلوبهم (۱)

حضرت امام باقرعليه‌السلام سے منقول ہے كہ''ثم لاتينهم من بين ايديهم'' سے مراد يہ ہے كہ ان پر آخرت كو ناچيز اور ہلكا بنادوں گا_ اور ''من ''خلفھم'' سے مراد يہ ہے كہ ميں انھيں اموال جمع كرنے كا حكم دونگا تا كہ دوسروں كے حقوق ادا كرنے سے بخل كريں اور يہ مال وارثوں كے ليے بچا رہے_ اور ''و عن ايمانھم'' كا مطلب يہ ہے كہ گمراہى كو زينت ديكر اور شبہات كو اچھا بناكر ان كے دين كو تباہ كرونگا اور ''عن شمائلھم'' كا معنى يہ ہے كہ لذات كو ان كے ليے محبوب بناكر اور ان كى خواہشات نفسانى كو ان كے دلوں پر غالب كركے، ان كو گمراہ كرونگا_

ابليس :ابليس كا بہكاوا،۶، ۱۱;ابليس كا ضعف۴; ابليس كا علم ۱۰; ابليس كى آرزو ۶; ابليس كى اطاعت ۸

____________________

۱) تفسير تبيان ج/ ۴_ ص ۳۶۵_ نور الثقلين ج/ ۲ ص ۱۱ ح ۳۳_

۵۶۲

ابليس كى سازش ۳; ابليس كى سازش كا وسيع ہونا۱; ابليس كے بہكانے كا طريقہ ۴;ابليس كے بہكاوے ميں نہ آنے والے ۹، ۱۰;ابليس كے مكر سے نجات ۹

اكثريت :اكثريت كا آسيب پذير ہونا ۷

انسان :انسان كى آسيب پذيرى ۱;انسان كى ذمہ دارى ۵; انسانوں كى اقليت ۹، ۱۰; انسانوں كى اكثريت كا بہكاوے ميں آنا ۷; انسانوں كى اكثريت كا كفران ۷; انسانوں كا كفران ۶

بخل :بخل كا منشاء ۱۱

حيات :حيات اخروى كو ہلكا اور ناچيز شمار كرنا ۱۱

دين :دين كى تباہى كى راہيں ۱۱

روايت : ۱۱

سعادت :سعادت كے موانع ۴

شاكرين :شاكرين كى قلت ۹; شكر بجا لانے والوں كا مقام ۱۱

شكر :شكر خدا ۵، ۹; شكر كے موانع ۳

صراط مستقيم :صراط مستقيم كے سالكين ۱۱

كفران :كفران كے موارد ۸

گمراہى :گمراہى كى زينت ۱۱; گمراہى كے علل و اسباب ۱، ۲، ۱۱

لذائذ :لذائذ كے آثار ۱۱

ہوا پرستى :ہوا پرستى كے آثار ۱۱

۵۶۳

آیت ۱۸

( قَالَ اخْرُجْ مِنْهَا مَذْؤُوماً مَّدْحُورأى لَّمَن تَبِعَكَ مِنْهُمْ لأَمْلأنَّ جَهَنَّمَ مِنكُمْ أَجْمَعِينَ )

فرمايا كہ يہاں سے نكل جا تو ذليل اور مردود ہ ہے اب جو بھى تير اتباع كرے گائيں تم سب سے جہنّم كووبھردوں گا

۱_خداوندمتعال نے ابليس كو تحقير و سرزنش اور ذلت و رسوائي كے ساتھ اس كے بلند مقام و منزلت سے نكالا_

قال اخرج منها مذء وما مدحورا

''مدحور'' كا معنى ذلت و رسوائي كے ساتھ نكالا گيا ہے (لسان العرب)

۲_ دوزخ، ابليس، اور اس كے پيروكاروں كا حتمى ٹھكانہ_لمن تبعك منهم لاملان جهنم منكم اجمعين

۳_ ابليس كا تكبّر، نافرمانى اور (دوسروں كو) بہكانا اور گمراہ كرنا، اسكے دوزخ كى آگ ميں گرفتار ہونے كا باعث ہے_

مامنعك الاتسجد ...لاملان جهنم منكم اجمعين

۴_ ابليس كى پيروى كرنا اسى جيسا بن جانے كا باعث بنتاہے_لمن تبعك منهم لاملان جهنم منكم اجمعين

ابليس اور اس كے پيروكار انسانوں كو ايك ہى ضمير ''منكم'' سے خطاب كيا گيا ہے_ جبكہ گذشتہ جملے ميں فقط ابليس مخاطب تھا_ اس سے پتہ چلتا كہ ابليس كى پيروي، انسان كو اس كا ہم جنس بنا ديتى ہے_

۵_ جہنم، ابليس اور اس كے گروہ ميں شامل ابليسى پيروكاروں سے بھرى پڑى ہوگي_لمن تبعك منهم لاملان جهنم منكم

''منكم'' ميں خطاب ہوسكتاہے يہ نكتہ بتانے كے ليے ہو كہ انسان فقط ابليس كى پيروى كرنے كى وجہ سے جھنم ميں اس جيسا مقام نہيں پائے گا بلكہ اس قسم كى پيروى كا تقاضا يہ ہے كہ انسان اور ابليس ہم جنس اور ہم فطرت ہوجائيں _ يہاں تك كہ ابليس اور اس كے پيروكاروں كو ايك ہى ضمير سے خطاب كيا جانے لگے_

۶_ آدمعليه‌السلام كے سامنے سجدہ كرنے سے نافرمانى كرنے كے سلسلے ميں خداوندمتعال كا ابليس سے بلاواسطہ گفتگو اور بات چيت كرنا_

۵۶۴

قال ما منعك قال اخرج منها

آدمعليه‌السلام :آدم كے سامنے سجدہ نہ كرنا ۶

ابليس :ابليس اور آدمعليه‌السلام ۶; ابليس كا جہنم ميں ہونا ۳، ۵;ابليس كا خدا سے تكلم ۶; ابليس كا عصيان۶; ابليس كا ہم مرتبہ ہونا ۴; ابليس كى اطاعت۴; ابليس كى تحقير۱; ابليس كى سرزنش ۱; ابليس كى عاقبت۲; ابليس كى نافرماني۱; ابليس كے بہكاوےكے آثار۳; ابليس كے پيروكاروں كا جہنم ميں ہونا۵; ابليس كے پيروكاروں كى عاقبت۲; ابليس كے تكبر كے آثار۳; ابليس كے عصيان كے آثار۳

جہنم :جہنم كے اسباب۳

جہنمى لوگ : ۲، ۳، ۵

خدا تعالى :افعال خدا ۱; تكلم خدا ۶

آیت ۱۹

( وَيَا آدَمُ اسْكُنْ أَنتَ وَزَوْجُكَ الْجَنَّةَ فَكُلاَ مِنْ حَيْثُ شِئْتُمَا وَلاَ تَقْرَبَا هَـذِهِ الشَّجَرَةَ فَتَكُونَا مِنَ الظَّالِمِينَ )

اور اسے آدم تم اور تمہارى زوجہ دونوں جنتّ ميں داخل ہوجائواور جہاں جو چا ہو كھا ئوليكن اس درخت كے قريب نہ جانا كہ ظلم كرنے والوں ميں شمار ہو جا ئوگے

۱_ خداوند متعال نے آدمعليه‌السلام اور انكى زوجہ كو بہشت ميں سكونت اختيار كرنے كا حكم ديا_

و يآدم اسكن انت و زوجك الجنة

۲_ خدانے نے بہشت كى كھانے پينے كى تمام اشياء آدمعليه‌السلام اور انكى زوجہ كے ليے مباح كرديں _

فكلا من حيث شئتما

۳_ خداوندمتعال نے ايك مخصوص درخت سے كھانا، آدمعليه‌السلام و حواعليه‌السلام پر حرام كرديا

و لا تقربا هذه الشجرة فتكونا من الظلمين

پہلے جملے(فكلا ...) اور (فلما ذاقا ...) (آيت ۲۲) كے قرينے سے ''لا تقربا ...'' سے مراد كھانے كى ممانعت ہے نہ فقط نزديك ہونے كي_

۵۶۵

۴_ خداوندمتعال نے آدمعليه‌السلام و حواعليه‌السلام پر ممنوعہ درخت سے ہر قسم كا استفادہ كرنا حرام كرديا

و لا تقربا هذه الشجرة

(لا تقربا) ميں نہى ہوسكتاہے ہر قسم كے استفادے كى حرمت كے بارے ميں كنايہ ہو_

۵_ خداوندمتعال كا آدمعليه‌السلام و حواعليه‌السلام كو خبردار كرنا كہ اگر اس ممنوعہ شجرہ سے كچھ كھاؤگے تو ظالموں ميں سے ہوجاؤگے_و لا تقربا هذه الشجرة فتكونا من الظلمين

۶_ عورت اور مرد دونوں بارگاہ خدا ميں جوابدہ ہيں _و لا تقربا هذه الشجرة

۷_ حضرت آدمعليه‌السلام ، اپنى زوجہ كى نسبت، بارگاہ خدا ميں برتر مقام و منزلت كے حامل ہيں _

و يآدم اسكن انت و زوجك الجنة

خطاب الہى ميں آدمعليه‌السلام كا مخاطب قرار پانا ہو سكتاہے انكى اپنى زوجہ پر برترى كى جانب اشارہ ہو_

۸_حسين بن ميسر قال : سالت ابا عبدالله عليه‌السلام عن جنة آدم عليه‌السلام فقال :جنة من جنان الدنيا تطلع فيها الشمس والقمر و لو كانت من جنان الاخرة ما خرج منها ابدا (۱)

حسين بن ميسر كہتے ہيں ميں نے امام صادقعليه‌السلام سے جنت آدمعليه‌السلام كے بارے ميں پوچھا_ آپعليه‌السلام نے فرمايا : وہ دنيا كے باغات ميں سے ايك باغ تھا_ كہ جس ميں چاند اور سورج طلوع ہوتے تھے_ اگر بہشتى باغات ميں سے ہوتا تو آدمعليه‌السلام ہرگز وہاں سے نكالے نہ جاتے_

۹_عن ابى جعفر عليه‌السلام فى قوله : ''و لا تقربا هذه الشجرة'' يعنى لا تاكلا منها (۲)

حضرت امام باقرعليه‌السلام سے آيت ''و لا تقربا ...'' كے بارے ميں منقول ہے كہ ''اس درخت كے نزديك نہ ہونے'' سے مراد ''اس كا پھل نہ كھانا'' ہے_

۱۰_واختلفوا فى الشجرة التى نهى الله آدم عنها و روى عن علي عليه‌السلام انه قال : شجرة الكافور (۳)

____________________

۱) كافى ج ۳ ص ۲۴۷ ج ۲_ نور الثقلين ج/ ۲ ص ۱۳ ح ۳۶_

۲) تفسير عياشى ج/ ۱ ص ۳۵ ح ۲۰_ بحار الانوار ج ۱۱_ ص ۱۸۷، ح / ۴۱_

۳) تفسير تبيان ج/ ۱ ص ۱۵۸_ مجمع البيان ج/ ۱ ص ۱۹۵_

۵۶۶

امير المومنين عليعليه‌السلام سے منقول ہے كہ ''جس درخت كے نزديك جانے سے آدمعليه‌السلام كومنع كياگيا تھا، وہ درخت كافور تھا_

۱۱_عبدالسلام بن صالح الهروى قال : قلت للرضا عليه‌السلام : يابن رسول الله اخبرنى عن الشجرة التى اكل منها آدم و حوا ما كانت ؟ فقد اختلف الناس فيها فمنهم من يروى انها الحنطة و منهم من يروى انها العنب و منهم من يروى انها شجرة الحسد، فقال عليه‌السلام : كل ذلك حق، قلت : فما معنى هذه الوجوه على اختلافها ؟ فقال : يا ابا الصلت ان شجرة الجنة تحمل انواعا فكانت شجرة الحنطة و فيها عنب و ليست كشجرة الدنيا (۱)

عبدالسلام بن صالح ہروى كہتے ہيں : ميں نے امام رضاعليه‌السلام سے عرض كى : اے فرزند رسول(ص) مجھے بتايئےہ جس درخت سے آدمعليه‌السلام و حواعليه‌السلام نے كھايا ہے وہ كيا تھا ؟ لوگوں ميں اس كے بارے ميں اختلاف ہے_ بعض كہتے ہيں وہ گندم كا پودا تھا_ ايك گروہ كے مطابق وہ انگور كا درخت تھا بعض دوسروں كا قول ہے كہ وہ درخت حسد تھا_ امامعليه‌السلام نے فرمايا_ يہ سب درست ہے ميں نے كہا يہ جو مختلف وجوہات بيان كى گئي ہيں ان كا معنى كيا ہے ؟ آپ(ص) نے فرمايا : اے اباصلت، جنتى درخت چند

قسم كا پھل ديتاہے يعنى گندم كے پودے سے انگور كاپھل بھى ملتاہے وہ دنيوى درختوں كى طرح نہيں _

آدمعليه‌السلام :آدمعليه‌السلام اور ممنوعہ درخت ۳، ۴; آدمعليه‌السلام كا بہشت ميں ہونا ۱، ۲;آدمعليه‌السلام كا قصہ۱، ۲، ۳، ۴، ۵;آدمعليه‌السلام كو تنبيہ ۵; آدم كى بہشت كى صفات ۸;آدم كے مقام كى ۱ اہميت ۷

بہشت :بہشتى درختوں كى صفات ۱۱; بہشتى غذائيں ۲

حواعليه‌السلام :حواعليه‌السلام اور ممنوعہ درخت ۳، ۴; حوا كا بہشت ميں ہونا ۱;حوا كا قصہ ۱، ۳، ۴، ۵;حواعليه‌السلام كو تنبيہ ۵; مقام حواعليه‌السلام كى اہميت ۷

خدا تعالى :اوامر خدا ۱ ; خدا كى طرف سے تنبيہ ۵; نواہى خدا ۳، ۴

درخت كافور : ۱۰

روايت : ۸، ۹، ۱۰، ۱۱

ظالمين : ۵

____________________

۱) عيون اخبار الرضا ج/ ۱ ص ۳۰۶، ح/ ۶۷، ب ۲۸ بحار الانوار ۸ ح/ ۱۱، ص ۱۶۴ ح ۹

۵۶۷

عورت :عورت كى ذمہ دارى ۶

مرد :مرد كى ذمہ دارى ۶

ممنوعہ درخت :ممنوعہ درخت سے استفادہ ۵; ممنوعہ درخت سے نہى ۳، ۴، ۹; ممنوعہ درخت كى حقيقت ۱۰، ۱۱

آیت ۲۰

( فَوَسْوَسَ لَهُمَا الشَّيْطَانُ لِيُبْدِيَ لَهُمَا مَا وُورِيَ عَنْهُمَا مِن سَوْءَاتِهِمَا وَقَالَ مَا نَهَاكُمَا رَبُّكُمَا عَنْ هَـذِهِ الشَّجَرَةِ إِلاَّ أَن تَكُونَا مَلَكَيْنِ أَوْ تَكُونَا مِنَ الْخَالِدِينَ )

پھر شيطان نے ان دونوں ميں وسوسہ پيدا كرايا كہ جن شرم كے مقامات كوچھپاركھاہے وہ نماياں ہو جائيں اور كہنے لگا كہ تمہارے پروردگار نے تمہيں اس درخت سے صرف اس لئے روكا ہے كہ تم فرشتے ہو جائوگے يا تم ہميشہ رہنے والوں ميں سے ہو جائو گے

۱_ بہشت ميں آدمعليه‌السلام اور ان كى زوجہ كے ساكن ہونے كے بعد، ابليس ان كے خلاف سازش كرنے اور انھيں فريب دينے كى فكر ميں لگ گيا_فوسوس لهما الشيطن

جب بھى كلمہ ''وسوسہ'' كے بعد حرف ''لام'' لايا جائے تو منصوبہ بنانے اور سازش كرنے كا معنى ديتاہے_

۲_ آدمعليه‌السلام و حواعليه‌السلام كے خلاف سازش اور فريبكارى كرنے سے شيطان كا مقصد ان دونو كى شرمگاہ كو آشكار كرنا تھا_

فوسوس لها الشيطن ليبدى لها ما ورى عنهما من سوء تهما

۳_ ممنوعہ درخت كا پھل كھانے سے پہلے آدمعليه‌السلام اور حواعليه‌السلام كى شرمگائيں ايك دوسرے سے مستور تھيں _

ليبدى لهما ماورى عنهما

۴_ آدمعليه‌السلام اور حواعليه‌السلام كى شرمگائيں ، ممنوعہ درخت كا پھل كھانے سے پہلے، خود انكے اپنے اوپر بھى پوشيدہ تھيں _

فوسوس لهما الشى طن ليبدى لهما ماوري عنهما من سوء تهما

جملہ ''ورى عنھما'' ہوسكتاہے اس بات كى دليل ہو كہ آدم و حوا كى شرمگائيں ، ايك دوسرے پرمخفى ہونے كے علاوہ خود ان كے اپنے اوپر بھى پوشيدہ تھيں _

۵_شيطان نے آدمعليه‌السلام و حواعليه‌السلام كو وسوسے ميں ڈالتے ہوئے، انہيں دائمى زندگى اور فرشتہ نہ سے سنے محروم ہونے كو ممنوعہ درخت كا پھل كھانے كے حرام ہونے كى دليل قرار ديا_الا ان تكونا ملكين او تكونا من الخلدين

۵۶۸

۶_ شيطان نے ممنوعہ درخت كے آثار كے سلسلے ميں خداوندمتعال پر جھوٹ بولنے كى تہمت لگائي_

قال ما نهكما ربكما هذه الشجرة الا ان تكونا ملكين او تكونا من الخلدين

جملہ ''الا ان تكونا ...'' در حقيقت، كلام خداوندمتعال كى تكذيب ہے چونكہ خداوند نے فرمايا تھا''فتكونا من الظالمين''

۷_ شيطان كا، ممنوعہ درخت كى حرمت كے بارے ميں ، آدمعليه‌السلام و حواعليه‌السلام كے ذہن ميں شبہ پيدا كرنا_

ما نهكما ربكما او تكونا من الخلدين

بعض نے جملہ ''ما نرنہكما ربكما ...'' كا معنى اس طرح كيا ہے : يہ حرمت تمھارے ليے نہيں مگر يہ كہ تم كس طرح فرشتہ نہ بن جاؤ يا ہميشہ رہنے والوں ميں سے نہ ہوجاؤ_ جبكہ تم نہ تو فرشتہ ہو اور نہ ہى جنت ميں ہميشہ رہنے والے پس تمھارے اوپر كچھ بھى حرام نہيں _

۸_ آدمعليه‌السلام و حواعليه‌السلام كو دھوكہ ديتے اور وسوسے ميں ڈالتے وقت،شيطان نے اپنے كام كى بنياد جھوٹ پر ركھي_

ما نهكما ربكما الا ان تكونا ملكين

۹_ دھوكہ و فريب دينا، وسواس ميں ڈالنا، اور جھوٹ بولنا، ہى ابليس كى شيطنت ہے_

الا ابليس فوسوس، لهما الشيطن

خدا نے گذشتہ آيات ميں شيطان كو كلمہ ''ابليس'' كے نام سے ياد كيا ہے_ اور جب اس كى سازش، دھوكہ اور فريب كو بيان كيا تو اس كو ''شيطان'' كے نام سے پكارا_

۱۰_ شيطان نے آدمعليه‌السلام و حواعليه‌السلام كى نظر ميں ، فرائض الہى كو ان كے تكامل و ترقى كى راہ ميں مانع بناكر پيش كيا_

ما نهكما ربكما الا ان تكونا ملكين

''ان تكونا ...'' كراھية كو مقدر ميں ركھتے ہوئے ''ما نھاكما'' كے ليے مفعول لہ ہے_ بنابراين آيت كا معنى اسطرح ہوجائے گا : خداوندمتعال نے تمہيں اس درخت كا پھل كھانے سے اس ليے منع كيا ہے كہ كہيں تم فرشتہ نہ بن جاؤ يا ہميشہ رہنے والے نہ ہوجائے_

۱۱_ شيطا ن، ا نحطاط و تنزّ ل كے علل و اسباب كو رشد و تكامل كے راستے كے عنوان سے پيش كرتاہے_

ما نهكما ربكما او تكونا من الخلدين

۵۶۹

آدمعليه‌السلام :آدمعليه‌السلام اور ممنوعہ درخت ۳، ۴، ۵; آدمعليه‌السلام كا جنت ميں ساكن ہونا ۱;آدمعليه‌السلام كا قصہ ۱، ۴، ۵، ۷; آدمعليه‌السلام كو فريب ۱، ۲، ۸; آدم كى جائے ستر كا كشف ہونا ۲; آدمعليه‌السلام كى جائے ستر كا مخفى ہونا ۳،۴; آدمعليه‌السلام كے خلاف سازش ۲

ابليس:ابليس اور آدم ۱، ۲، ۵، ۷، ۱۰; ابليس اور حوا ۱، ۲، ۵، ۷، ۱۰;ابليس كا بہكانا ۱،۹;ابليس كا مكر۱; ابليس كا وسوسہ ۹; ابليس كى دروغگوئي ۹;ابليس كى سازش ۱، ۲; ابليس كى شيطانى ۹; ابليس كے القائات ۷; ابليس كے رذائل ۹

افترا :خداوندمتعال پر افترا باندھنا ۶

انحطاط :انحطاط و تنزل كے علل و اسباب ۱۱

حوا :حوا اور ممنوعہ درخت ۳، ۴; حوا كا قصہ ۳، ۴، ۵، ۷; حوا كو فريب ۱، ۲، ۸; حوا كى بہشت ميں سكونت ۱، حوا كى جائے ستر كا پوشيدہونا۳، ۴;حوا كى جائے ستر كا كشف ہونا۲; حوا كے خلاف سازش ۲

شبہات :شبہات كا منشا ۷

شيطان :خدا پر شيطان كى تہمت ۶; شيطان اور تكامل كے عوامل ۱۱;شيطان اور تكامل كے موانع ۱۰; شيطان كا بہكانا ۸، ۱۰، ۱۱;شيطان كا كردار ۱۰; شيطان كا وسوسہ، ۵، ۸;شيطان كى دروغگوئي ۸; شيطان كے بہكانے كا فلسفہ ۲; شيطان كے رذائل ۸;

ممنوعہ درخت :ممنوعہ درخت اور ابدى زندگى ۵;ممنوعہ درخت كى حرمت ۵، ۷ ;ممنوعہ درخت كے آثار ۶

۵۷۰

آیت ۲۱

( وَقَاسَمَهُمَا إِنِّي لَكُمَا لَمِنَ النَّاصِحِينَ )

اور دونوں سے قسم كھائي كہ ميں تمہيں نصيحت كرنے والوں ميں ہوں

۱_ شيطان نے بار بار جھوٹى قسميں كھا كر اپنے آپ كو آدمعليه‌السلام و حواعليه‌السلام كا خيرخواہ ظاہر كيا_

و قاسمهما الى لكما لمن النصحين

باب مفاعلہ سے فعل ''قاسم'' كا استعمال، ...ہوسكتاہے تاكيد كے ليے ہو يعنى شيطان نے بار

۵۷۱

بار قسميں كھاكر ان ميں وسوسہ پيدا كيا_

۲_ آدمعليه‌السلام اور انكى زوجہ حوا نے پہلى بار شيطان كے روبرو ہوتے وقت اس پر بے اعتمادى كا اظہار كيا_

و قاسمهما انى لكما لمن النصحين

عام طور پر قسم اس وقت كھائي جاتى ہے كہ جب طرف مقابل، بے يقينى اور انكار كا اظہار كرے_

۳_ دوسروں كو فريب دينے كےلئے جھوٹى قسم كھانا، ايك شيطانى طريقہ ہے_و قاسمهما انى لكما لمن النصحين

۴_ انسانوں كو گمراہ كرنے كے ليے شيطان كا انكے كمال طلبى اور منفعت پسندى جيسے (فطري) خصائل سے غلط فائدہ اٹھانا كرنا_و قاسمهما انى لكما لمن النصحين

۵_عن الرضا عليه‌السلام : و لم يكن آدم و حوا شاهدا قبل ذلك من يحلف بالله كاذبا ''فدليهما بغرور'' فاكلا منها ثقة بيمينه بالله و كان ذلك من آدم قبل النبوة و لم يكن ذلك بذنب كبير استحق به دخول (۱)

امام رضاعليه‌السلام سے منقول ہے كہ : آدمعليه‌السلام و حواعليه‌السلام نے ابليس كے قسم كھانے سے پہلے كسى كو، خداوندمتعال كى جھوٹى قسم كھاتے نہيں ديكھا تھا_ اور ''ابليس نے انھيں فريب ديكر، (اپنے مقام سے) گرا ديا'' انھوں نے ابليس كى قسم پر اعتماد كرتے ہوئے اس درخت سے ( پھل) كھايا اور يہ فعل ان آدمعليه‌السلام كى نبوت سے پہلے سرزد ہوا_ لہذا ان پر كوئي ايسا گناہ كبيرہ نہيں كہ جس كى وجہ سے وہ آگ كے مستحق قرار پائيں _

آدمعليه‌السلام :آدمعليه‌السلام اور ابليس ۲; آدم كا عصيان ۵; آدم كا قصہ ۲; آدم كا ہبوط۵

ابليس :ابليس اور آدمعليه‌السلام ۱; ابليس اور حواعليه‌السلام ۱;ابليس پر بے اعتمادى ۲; ابليس كا بہكانا ۵; ابليس كا كردار ۵

انسان :انسان كى خصوصيت ۴;انسان كى كمال طلبى ۴; انسان كى منفعت پسندى ۴

حوا :حواعليه‌السلام اور ابليس ۲; حواعليه‌السلام كا قصہ ۲; حوا كا ہبوط ۵

شيطان :شيطان كا بہكانا ۱، ۴; شيطان كا جھوٹ بولنا ۱; شيطان كاغلط فائدہ آٹھانا ۴; شيطان كى جھوٹى قسم ۱;شيطان كى خير خواہى ۱

____________________

۱) عيون اخبار الرضا ج/ ۱ ص ۱۹۶ ح/ ۱ ب ۱۵_ نور الثقلين ج/ ۲ ص ۱۱ ح ۳۴_

۵۷۲

قسم :جھوٹى قسم كھانا ۳

گمراہى :گمراہى كے علل و اسباب۳، ۴

مقدسات :مقدسات سے غلط فائدہ اٹھانا ۳

آیت ۲۲

( فَدَلاَّهُمَا بِغُرُورٍ فَلَمَّا ذَاقَا الشَّجَرَةَ بَدَتْ لَهُمَا سَوْءَاتُهُمَا وَطَفِقَا يَخْصِفَانِ عَلَيْهِمَا مِن وَرَقِ الْجَنَّةِ وَنَادَاهُمَا رَبُّهُمَا أَلَمْ أَنْهَكُمَا عَن تِلْكُمَا الشَّجَرَةِ وَأَقُل لَّكُمَا إِنَّ الشَّيْطَآنَ لَكُمَا عَدُوٌّ مُّبِينٌ )

پھرانھيں دھو كہ كے ذريعہ درخت كى طرف جھكا ديا اور جيسے سى ان دونوں نے چكئھاشرمگاہ ميں كھلنے لگيں اور انھوں نے درختوں كے پتے جوڑكر شرمگاہ ہوں كو چھپانا شروع كرديا توان كے رب نے آواز دى كہ كيا ہم نے تم دونوں كو اس درخت سے منع نہيں كيا تھا اور كيا ہم نے تمھيں نہيں بتايا تھا كہ شيطان تمھارا كھلا ہوا دشمن ہے

۱_ شيطان اپنے فريب، دھوكے اور جھوٹى قسم كے ذريعے آدمعليه‌السلام و حواعليه‌السلام كو ممنوعہ درخت تك لے آيا تا كہ وہ اس كا پھل كھائيں _و قاسمهما فدلهما بغرور

''تدلية'' ''دليّ'' كا مصدہے جس كا معنى ''بھيجنا'' ہے_ اور يہاں اس سے مراد آدمعليه‌السلام و حواعليه‌السلام كو ممنوعہ درخت كے نزديك كرنا ہے تا كہ وہ اس كا پھل كھائيں _ كلمہ ''غرور'' ہوسكتاہے

مصدر ہو اورفريب دينے كے معنى ميں ہو اور ہوسكتاہے جمع ''غار'' (دھوكہ دينے والے كے معنى ميں ) ہو اور اس سے مراد وہ جھوٹى اور باطل باتيں ہيں جن كے ذريعے قسم كھاكر شيطان نے آدم و حوا كو وسوسہ ميں ڈالا_

۲_ آدمعليه‌السلام و حواعليه‌السلام نے ممنوعہ درخت كے قريب ہونے كے بعد، اس (كا پھل) كھايا_

فلما ذاقا الشجرة

۳_ آدمعليه‌السلام و حواعليه‌السلام ابليس كے قسم كھانے كے بعد ممنوعہ درخت (كا پھل) كھانے كے برے نتائج سے پريشان تھے_

فلما ذاقا الشجرة

كلمہ ''ذوق'' كہ جسكا معنى ''چكھنا' ' ہے ہوسكتا اس نكتے كى جانب اشارہ ہو كہ آدمعليه‌السلام و حواعليه‌السلام ممنوعہ درخت كو چكھنے كے ساتھ نہ كہ، كھاكر آزمايش و تجربہ كرنا چاہتے تھے كہ آيا كوئي ناگوار رد عمل تو نہيں ہوتا_

۵۷۳

۴_ فقط ممنوعہ درخت (كا پھل) چكھتے ہي، آدمعليه‌السلام و حواعليه‌السلام كى شرمگاہيں ان كے اوپر عياں ہوگئيں _

فلما ذاقا الشجرة بدت لهما سوء تهما

۵_ محرمات الہى كا ذرا بھر ارتكاب بھى انسان كى ذلت و رسوائي كا سبب بن سكتاہے

فلما ذاقا الشجرة بدت لهما سوء تهما

۶_ انسان، بہكاوے ميں آنے والى مخلوق ہے_فوسوس لهما فدلهما بغرور

۷_ آدمعليه‌السلام و حواعليه‌السلام كے شك و ترديد كو دور كرنے اور انھيں اطمينان دلانے كے ليے قسم كھانا ہى كافى تھا_

و قاسمهما فدلى هما بغرور

۸_ آدمعليه‌السلام اور انكى زوجہ كا اپنى شرمگاہيں جنتى درختوں كے پتوں سے چھپانے كى كوشش كرنا_

و طفقا يخصفان عليهما من ورق الجنه

كلمہ ''طفق'' افعال مقاربہ ميں سے ہے جس كا مطلب ''اس نے شروع كيا'' دو يا چند اشياء كے كچھ حصے كو ايك دوسرے پر ركھنا يا ايك ساتھ جوڑنا ''خصف'' كہلاتاہے_ يہاں ''يخصفان'' ''علي'' كے ساتھ متعدى ہوا ہے لہذا اس ميں ركھنے كا معنى بھى موجود ہے_ يعنى آدمعليه‌السلام و حوا نے پتوں كو ايك دوسرے سے جوڑكر اپنى شرمگاہ پر ركھا_

۹_ انسان فطرتاً اپنى شرمگاہ كے عياں ہونے سے شرم و حيا ركھتاہے_

بدلت لهما سوء تهما و طفقا يخصفان عليهما

۱۰_ آدمعليه‌السلام و حواعليه‌السلام ممنوعہ درخت (كا پھل) چكھنے كے بعد، اس سے دور ہوگئے اور اس سے فاصلہ پہ جا كھڑے ہوئے_و ناد اهما ربهما الم انهكما عن تلكما الشجرة

مندرجہ بالا مفہوم، كلمہ ''تلك'' كى وجہ سے اخذ كيا گيا ہے كہ جو دور كے اشارے كے ليے ہے_

۱۱_ آدم اور انكى زوجہ فرمان الہى كى خلاف ورزى كرنے كے سبب قرب خدا كے مقام سے دور ہوگئے_

نادهما ربهما الم انهكما عن تلكما الشجرة

كلمہ ''ندا'' عام طور پر اس جگہ استعمال ہوتا كہ جہاں مخاطب، ندا دينے والے سے زيادہ فاصلے پر ہو_ اور خداوندمتعال نے يہ كلمہ، آدم اور انكى زوجہ كے تخلف كے بعد استعمال كيا ہے (يعنى مقام قرب خدا سے دور ہونے كے بعد)

۵۷۴

۱۲_ خداوندمتعال كے اوامر، نواہى ، تنبيہات اور سرزنشيں ہميشہ انسانوں كى تربيت اور رشد كے ليے ہوتى ہيں _

و ناد اهما ربهما الم انهكما عن تلكما الشجرة

۱۳_ شيطان، انسان كا كھلم كھلا دشمن ہے_ان الشيطن لكما عدو مبين

۱۴_ آدمعليه‌السلام و حواعليه‌السلام كے ساتھ شيطان كى كھلى دشمنى كے بارے ميں خداوندمتعال كا انھيں پہلے سے نصيحت اور متنبہ كرنا_و اقل لكما ان الشيطن لكما عدو مبين

۱۵_ صراط مستقيم پر چلتے وقت راہ خدا كے دشمنوں كى پہچان كرنے كى ضرورت_و اقل لكما ان الشيطن لكما عدو مبين

۱۶_ آدمعليه‌السلام و حواعليه‌السلام سے شيطان كى دشمنى اور عداوت كے بارے ميں خداوندمتعال كى طرف سے انھيں كافى زيادہ خبردار كيئے جانے كے باوجود انكا شيطان كى بات قبول كرنا_فدلهما بغرور فلما ذاقا الشجرة

۱۷_ آدمعليه‌السلام اور انكى زوجہ، خداوندمتعال كى تنبيہ اور نہى كو نظر انداز كرنے كى وجہ سے سرزنش الہى كا نشانہ بنے_

و ناداهما ربهما الم انهكما و اقل لكما ان الشيطن لكما عدو مبين

۱۸_ خداوند اتمام حجت كئے بغير، گناہگار بندوں كى سرزنش نہيں كرے گا_الم انهكما عن تلكما الشجرة و اقل لكما ان الشيطن لكما عدو مبين

۱۹_عن ابى عبدالله عليه‌السلام : فلما اكلا (آدم و حوا) من الشجرة طار الحلى و الحلل عن اجسادهما و بقيا عريانين (۱)

امام صادقعليه‌السلام سے منقول ہے كہ جب آدمعليه‌السلام و حواعليه‌السلام نے اس ممنوعہ درخت (كا پھل) كھايا تو انكا زيور و پوشاك ان كے بدن سے جدا ہوگيا اور وہ برہنہ ہوگئے_

۲۰_عن ابى عبدالله عليه‌السلام فى قوله : ''بدت لهما سوء اتهما'' قال : كانت سوء اتهما لا تبدو لهما يعنى كانت داخلة (۲)

امام صادقعليه‌السلام سے آيت كے اس جملے ''بدت

____________________

۱) معانى الاخبار، ص ۱۰۹ ح ۱_ نور الثقلين ج/ ۲ ص ۱۲ ح ۳۵_

۲) تفسير قمى ج ۱_ ص ۲۲۵_ نور الثقلين ج/۲، ص ۱۵_ ح ۴۱_

۵۷۵

لھما سوء اتھما'' كے بارے ميں منقول ہے كہ آدم و حوا كى شرمگاہ نماياں نہيں تھي_ يعنى بدن كے اندر تھيں ( اور بعد ميں ممنوعہ درخت كا پھل كھانے سے نماياں ہوگئيں )_

آبرو :آبرو و عزت كى ہتك كى راہ ۵

آدمعليه‌السلام :آدمعليه‌السلام اور شيطان ۱۶; آدمعليه‌السلام اور ممنوعہ درخت ۱، ۲، ۳، ۱۰، ۱۹; آدمعليه‌السلام كاتقرب ۱۱;آدم كا قصہ ، ۱، ۲، ۳، ۴، ۷، ۸، ۱۰، ۱۴، ۱۶، ۱۹، ۲۰;آدمعليه‌السلام كو تنبيہ ۱۴، ۱۶; آدم كى برہنگى ۱۹;آدمعليه‌السلام كى پريشانى ۳;آدمعليه‌السلام كى جائے ستر ۲۰; آدمعليه‌السلام كى جائے ستر كا پوشيدہ ہونا۸; آدمعليه‌السلام كى جائے ستر كا كشف ہونا۴; آدمعليه‌السلام كى نافرمانى ۱۶، ۱۷; آدمعليه‌السلام كے عصيان كے آثار ۱۱

ابليس :ابليس اور آدمعليه‌السلام ۱; ابليس اور حواعليه‌السلام ۱; ابليس كا بہكانا ۱; ابليس كا جھوٹى قسم كھانا ۱; ابليس كى قسم ۳

اطمينان :اطمينان كے علل و اسباب ۷

انسان :انسان كا بہكاوے ميں آنا ۶; انسان كا حيا ۹; انسان كى خصوصيت ۶; انسان كے دشمن ۱۳، ۱۴;انسان ميں لچك ۶

بہشت :بہشتى درختوں كے پتے ۸

تربيت :تربيت پر اثر انداز ہونے والے عوامل ۱۲

تقرّ ب :تقربّ كے موانع ۱۱

حرام خورى :حرام خورى كے آثار ۵

حوا :حوا اور شيطان ۱۶; حوا اور ممنوعہ درخت ۲، ۳، ۱۰;حوا كا تقرّ ب ۱۱; حوا كا عصيان ۱۶، ۱۷; حوا كا قصہ ۲، ۳، ۴، ۷، ۸، ۱۰، ۱۴، ۱۶، ۱۹، ۲۰; حوا كا مقام سزا۲; حوا كو تنبيہ ۱۴، ۱۶; حوا كى برہنگى ۱۹; حوا كى پريشانى ۳; حوا كى سرزنش ۱۷;حوا كے عصيان كے آثار ۱۱; حوا كے مقام ستر كى پوشيدگى ۸; حوا كے مقام ستر كا كشف ہونا۷

خدا تعالى :اتمام حجت خدا ۱۸; اوامر خدا ۱۲; خداوند متعال كى طرف سے تنبيہ ۱۲، ۱۴، ۱۶; خداوندمتعال كى طرف سے سرزنش ۱۲، ۱۷ ;نواہي خدا ۱۲

دشمن شناسى :دشمن شناسى كى اہميت ۱۵

دين :فلسفہ دين ۱۲

۵۷۶

رشد :رشد و ترقى كے علل و اسباب ۱۲

روايت : ۱۹، ۲۰

سزا:سزا كا نظام ۱۸

شرم گاہ چھپانا :شرمگاہ چھپانے كى اہميت ۹

شيطان :شيطان اور آآدمعليه‌السلام ، ۱۴; شيطان اور انسان۱۳; شيطان اور حوا ۱۴; شيطان كا مكر ۱; شيطان كى دشمنى ۱۳، ۱۴، ۱۶

فقہى قواعد :قاعدہ عقاب بلا بيان ۱۸

قسم :قسم كھانے كے آثار ۷

مقرّ بين : ۱۱

ممنوعہ درخت :ممنوعہ درخت سے استفادہ ۳; ممنوعہ درخت سے استفادہ كرنے كے آثار ۴

نافرمان لوگ :نافرمان افراد كى سرزنش ۱۸

يقين :يقين كى اہميت ۷

آیت ۲۳

( قَالاَ رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنفُسَنَا وَإِن لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِينَ )

ان دونوں نے كہا كہ پروردگار ہم نے اپنے نفس پر ظلم كيا ہے اب اگر تو معاف نہ كرے گا اور رحم نے كرے گا تو ہم خسارہ اٹھالے والوں ميں ہو جائيں گے

۱_ ممنوعہ درخت (كا پھل) كھانے پر خداوندمتعال كي طرف سے سرزنش كے بعد آدمعليه‌السلام و حواعليه‌السلام كو اپنى غلطى كا

۵۷۷

احساس ہوگيا اور انھوں نے اس كا اعتراف كرليا_قالا ربنا ظلمنا انفسنا

۲_ آدمعليه‌السلام و حواعليه‌السلام كى لغزش و خطا، وہ ظلم تھا جو انھوں نے اپنے اوپر كيا تھا_قالا ربنا ظلمنا انفسنا

۳_ گناہ اور نافرمانى ايك ايسا ظلم ہے كہ جو انسان اپنے اوپر كرتاہے_قالا ربنا ظلمنا انفسنا

۴_ آدمعليه‌السلام و حواعليه‌السلام نے اپنى لغزش كا اعتراف كرنے كے بعد، خداوندمتعال سے اپنے گناہوں كى مغفرت طلب كى اور رحم كى درخواست كي_قالا ربنا ظلمنا انفسنا و ان لم تغفر لنا و ترحمنا

۵_ آدمعليه‌السلام و حواعليه‌السلام ، مغفرت اور رحمت الہى كے اميدوار تھے_و ان لم تغفرلنا و ترحمنا

۶_ بارگاہ خدا ميں تذ لل و عبوديت كا اظہار اور اپنى خطا كا اعتراف كرنا، آداب استغفار ميں سے ہے_

ان لم تغفر لنا و ترحمنا لنكونن من الخسرين

۷_آدم اور حوا انے خطا اور كوتاہى كے سبب اپنے آپ كو نقصان اٹھانے والوں ميں سے قرار ديا_

ان لم تغفر لناو ترحمنا لنكونن من الخسرين

۸_ پروردگار كى نافرمانى اور عصيان، انسان كے خسارے كا باعث بنتاہے_ظلمنا انفسنا لنكونن من الخسرين

۹_ آدمعليه‌السلام و حو اعليه‌السلام خسارے سے اپنى نجات كا واحد سبب، خداوند متعال كى مغفرت اور رحمت كو سمجھتے تھے_

و ان لم تغفرلنا و ترحمنا لنكونن من الخسرين

۱۰_ گناہوں كے خسارے سے گناہگاروں كى نجات كا واحد وسيلہ اور اميد خدا كى مغفرت اور رحمت الہى ہے_

و ان لم تغفر لنا و ترحمنا لنكونن من الخسرين

۱۱_ اپنى خطا كا احساس كرنے كے بعد، آدمعليه‌السلام و حواعليه‌السلام كا بارگاہ خداوند متعال ميں انتہائي تذلل و تضرع كرنا_

ربنا ظلمنا لنكونن من الخسرين

آدمعليه‌السلام :آدمعليه‌السلام كا خسارہ ۷; آدمعليه‌السلام كا ظلم ۲; آدمعليه‌السلام كا عصيان ۱۱; آدم كا عقيدہ ۹;آدمعليه‌السلام كا قصہ ۱، ۴، ۷;آدمعليه‌السلام كى

۵۷۸

اميد۵; آدمعليه‌السلام كى دعا ۴;آدمعليه‌السلام كى لغزش ۲

استغفار :استغفار كے آداب ۶

اقرار :خطا كا اقرار ۶

اميد :رحمت خدا كى اميد ۱۰; مغفرت خدا كى اميد ۵، ۱۰

حوا :حوا اور ممنوعہ درخت۱;حواكا استغاثہ ۱۱; حوا كا اقرار عصيان۱، ۴;حوا كا تضرع ۱۱; حوا كا خسارہ ۷;حوا كاظلم ۳; حوا كا عصيان ۱۱; حوا كا عقيدہ ۹; حوا كا قصہ ۱، ۴، ۷;حوا كى اميد ۵; حوا كى دعا ۴; حوا كى لغزش ۲

خدا تعالى :خدا كى طرف سے سرزنش ۱;رحمت خدا ۹; مغفرت خدا ۹

خود :خود اپنے اوپر ظلم ۲، ۳

خسارہ:خسارہ سے نجات كے اسباب۹،۱۰; خسارہ كے موجبات۹ ; خسارہ كے اسباب۷

خسارہ كرنے والے لوگ: ۷

رحمت :رحمت كى درخواست ۴

سرزنش :سرزنش كے آثار ۱

عبوديت :عبوديت كا اظہار ۶

عصيان :عصيان و نافرمانى كا ظلم ۳;عصيان كے آثار ۸

علم :علم كے آثار ۱۱

گناہ :گناہ كا خسارہ ۱۰; گناہ كا ظلم ہونا ۳

گناہگار :گناہگاروں كى نجات كے اسباب ۱۰

معافي:معافى كى درخواست ۴

۵۷۹

آیت ۲۴

( قَالَ اهْبِطُواْ بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ وَلَكُمْ فِي الأَرْضِ مُسْتَقَرٌّ وَمَتَاعٌ إِلَى حِينٍ )

ارشاد ہوا كہ تم سب زمين ميں اتر جائواورسب ايك دوسرے كے دشمن ہو _ زمين ميں تمہارے لئے ايك مدتّ تك ٹھكانااور سامان زندگانى ہے

۱_ خداوندمتعال نے آدمعليه‌السلام حوا اور شيطان كو حكم ديا كہ جنت سے زمين كى طرف اتر جاؤ_

قال اهبطوا بعضكم لبغض عدو ''و لكم فى الارض مستقر''كے قرينے سے''اھبطوا'' كا مفعول كلمہ ''الارض'' ہے_

۲_ بنى آدمعليه‌السلام اور شيطان كا ايك دوسرے كى عداوت اور دشمنى لئے ہوئے زمين پر اترنا_

قال اهبطوا بعضكم لبعض عدو

جب ''اھبطوا'' كے مخاطب آدمعليه‌السلام ، حوا اور شيطان ہوں تو ''بعضكم لبعض'' سے مراد ايك جانب شيطان ہے اور دوسرى جانب بنى آدم ہيں _

۳_ انسان دنيا ميں ہميشہ سے ايك دوسرے كى دشمنى اور عداوت كے ساتھ زندگى گذارتے آئے ہيں _

قال اهبطوا بعضكم لبعض عدو

مندرجہ بالا مفہوم اس بنا پر ہے كہ جب كلمہ ''اهبطوا '' كا مخاطب فقط بنى آدم ہوں _ اس صورت ميں ''بعضكم لبعض''سے مراد انسانوں كى ايك دوسرے سے دشمنى و عداوت ہے_

۴_ خدا كى نافرمانى كرنے كى سزا كے طور پر آدمعليه‌السلام ، حوا اور شيطان كو زمين پر اتارا گيا_

فدلهما بغرور قال اهبطوا بعضكم لبعض عدو

۵_ آدمعليه‌السلام و حواعليه‌السلام كى اولين بہشت، زمين كے علاوہ اور اس سے بلند و برتر ايك اور مكان تھا_

و ى ادم اسكن انت و زوجك الجنة قال اهبطوا

جملہ''و لكم فى الارض مستقر'' دلالت كررہاہے كہ جس بہشت ميں آدمعليه‌السلام و حوا سكونت ركھتے تھے وہ زمين ميں نہيں تھى اور كلمہ''اهبطوا'' حكايت كررہاہے كہ وہ جگہ زمين سے بلند اور برتر تھي_

۶_ ابليس كا تنزل ان چار مرحلوں ميں (يعني) نافرمانى ، تكبر كرنے، انسانوں كو گمراہ كرنے كاارادہ كرنے اور آدمعليه‌السلام و حوا كو فريب دينے كى وجہ سے انجام پايا_

۵۸۰