امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک

مقالے

امام موسی کاظم(علیہ السلام)
حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام

حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام

حضرت امام موسیٰ كاظم علیہ السلام ، رسول مقبول حضرت محمد مصطفٰے صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم كے ساتویں جانشین اور ہمارے ساتویں امام ہیں ۔سلسلہ عصمت كی نویں كڑی ہیں. آپ کے والد گرامی حضرت امام جعفر صادق علیه السلام اور مادر گرامی حضرت بی بی حمیده  خاتون هیں جو مکتب جعفری کے تربیت یافته هونے کے ناطے طهارت باطنی اور پاکیزگی روح کے اعلا درجات تک پهنچ گئی تھیں

امیر المومنین(علیہ السلام)
فضیلت حضرت علیؑ غیر مسلم دانشوروں کی نظر میں

فضیلت حضرت علیؑ غیر مسلم دانشوروں کی نظر میں

ایک سوال ہمیشہ سے میرے ذہن میں کھٹکتا رہتا تھا، جس سے میرا ذہن ہمیشہ اضطراب میں رہتا تھا، میری ہمیشہ سے کوشش یہ رہتی تھی کہ کسی نہ کسی طرح اس مشکل کو حل کیے بغیر نہیں رہوں گا، اس سوال نے مجھے مختلف لائبریریوں تک پہنچا دیا، مختلف دانشوروں سے سوال کرنے پر مجبور کیا، مختلف شہروں میں پھرایا، آخر کار جب مجھے قانع کنندہ جواب ملا تب مجھے اطمینان محسوس ہوا، شاید یہ سوال آپ کے ذہن میں بھی موجزن ہو، وہ سوال تھا کہ جن بزرگان دین کو ہم اپناپیشوا مانتے ہیں، ان کی ستائش اور تعریف و تمجید کو ہم اپنا وطیرہ بنا رکھتے ہیں، کیا وہ حقیقت میں ہی ان مقامات عالیہ پر فائز ہیں یا ہمارے والدین کی تربیت کے باعث ہمارے ذہنوں میں ان کا ایک ایسا مقام بن گیا ہے؟

امام مہدی(عجّل اللّہ فرجہ الشریف)
 اہل سنت علماء اور دانشوروں کی نظر میں امام مہدی(ع)

اہل سنت علماء اور دانشوروں کی نظر میں امام مہدی(ع)

مہدویت کا نظریہ تمام ادیان میں پایا جاتا ہے، خواہ وہ الٰہی ادیان ہوں جیسے اسلام، مسیحیت، یہودیت یا غیر الٰہی جیسے بودیزم، صابئین وغیرہ۔ ان سب نے آخری زمانے میں ایک مصلح کے ظہور کرنے کی خبر دی ہے اور ان تمام مکاتب فکر کے پیروکار اسی پر اپنا عقیدہ بھی رکھتے ہیں۔ درحقیقت یہ تمام انسانوں کی ایک فطری خواہش ہے کہ دنیا سے ظلم و بربریت کا خاتمہ ہو، تبعیض کی دیواریں منہدم ہوں اور پوری دنیا میں عدالت کا راج ہو

تفسیر قرآن
سورہ تغابن کی مختصر تفسیر

سورہ تغابن کی مختصر تفسیر

مومنین کرام! ماہ مبارک رمضان کی مناسبت سےامام حسین علیہ السلام فاؤنڈیشن، شعبہ قم المقدسہ کی جانب سے انٹرنیٹ پر قم المقدسہ سےبراہ راست درس تفسیر قرآن کااہتمام کیاگیاہے،اورہماراموضوع،سورہ تغابن کی تفسیرہے۔ آ پ جانتے ہیں کہ ماہ مبارک رمضان ایک فرصت ہوتی ہے،اللہ کےکتاب قرآن کوپڑہنے،سننے اورسمجھنے اور اس پرعمل کرنے کی۔ ماہ مبارک رمضان ہےہی قرآن کامہینہ، عبادات کامہینہ،راز ونیازکامہینہ، پروردگارسےلولگانے، پروردگارسے مناجات کرنے، اس کے سامنے سرتسلیم خم کرنے اور اس کے احکام پر عمل کرنے کا مہینہ ۔ ویسے تو قرآن مجید پورا سال پڑہنے کی تاکید کی گئی ہے، روزانہ کم از کم پچاس آیات کی تلاوت کرنے کی تاکید کی گئی ہے، فرمایا گیا ہے جو چاہتا ہے کہ غافلین میں شمار نہ ہو اسے چاہیے کہ روزانہ پچاس آیات کی تلاوت کرے۔ مخلوق کو چاہیے کہ روزانہ اپنے دل کو، اپنی روح کو، اپنے قلب کو منور کریں خالق کائنات کے کلام کی تلاوت سے۔ اپنے رب کے کلام کو پڑھ، سمجھ، اور اس پر عمل کرکے اپنی دنیا اور آخرت کو آباد کریں ۔

متفرق مقالے
انسان سے انسانیت تک کا سفر

انسان سے انسانیت تک کا سفر

انسان جہالت، نادانی، ظلم و بربریت، ناانصافی، کدورت و دشمنی، قوم پرستی، بت پرستی، بے عفتی اور شراب خوری جیسی دسیوں برائیوں کے تاریک بادلوں کی اوٹ میں زندگی گزار رہا تھا۔ خاندانی اور قومی دشمنی کا سلسلہ صدیوں پر حاوی رہتا تھا۔ فخر و مباہات ان کا شیوہ بن چکا تھا۔

متفرق مقالات
جدید ٹیکنالوجی ۔۔۔ فوائد اور نقصانات

جدید ٹیکنالوجی ۔۔۔ فوائد اور نقصانات

گلوبل ویلج کا نام تو آپ نے سنا ہی ہوگا، یہ کوئی افسانوی بات نہیں بلکہ میدانی حقیقت ہے۔ آج جدید ٹیکنالوجی نے سچ مچ میں ہماری اس دنیا کو گلوبل ویلیج میں بدل دیا ہے۔ ماضی کی  مشکلات اب جدید ٹیکنالوجی کی بدولت کافی حد تک حل ہوگئی ہیں۔ وسائل نقل و حمل کا مسئلہ ہو یا مواصلات کا، پہلے دنیا ومافیہا سے لوگ بے خبر ہوتے تھے، لیکن آج ان سہولیات کی بدولت پل پل کی خبروں سے انسان آگاہ رہ سکتے ہیں

امام حسین(علیہ السلام)
پیام عرفانی قیام  امام حسین علیہ السلام

پیام عرفانی قیام امام حسین علیہ السلام

قیام کربلا کے بہت سارے پیغام ہیں ان میں سے ایک  وہ   جو ہماری آنکھوں کے سامنے واضح و روشن ہے وہ عرفانی پیغام ہے اور یہی عرفانی پیام ایک مہمترین اور بہترین  پیغام ہے کہ ہر زمانے کے عرفا  ء نے اسی عرفانی پیغام پر تکیہ کیا ہے   اسی  عرفانی پیام نے  عرفاء کی زندگی میں رونق بخشی ہے ۔

امامت
امام شناسی امام رضا ع کی نگاہ میں

امام شناسی امام رضا ع کی نگاہ میں

دیباچہ حضرت ابو الحسن علی بن موسی الرضا علیہ السلام گیارہ ذیعقدہ سنہ 148 ہجری قمری  کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد گرامی امام موسی کاظم علیہ السلام تھے اور والدہ ماجدہ حضرت نجمہ خاتون تھیں جنہیں ام البنین، نوبیہ اور تکتم کے ناموں سے بھی پہچانا جاتا ہے۔ حضرت امام رضا علیہ السلام کی ولادت کے بعد امام کاظم علیہ السلا م نے طاہرہ کہا۔

گوشہ خواتین
اسلام میں خواتین کا کردار

اسلام میں خواتین کا کردار

خلاصہ خواتین کے  کردار کے حوالہ سے مختلف قسم کے کتابیں موجود ہین، اسی طرح  مجلات  و مقالات   گوناگون  دست بہ دست  پائے جاتے ہیں ۔ میں نے اس مقالہ میں   ان مباحث کے بارے میں  بحث کیا۔

فاطمہ زھرا(سلام اللّہ علیھا)
حضرت فاطمۃ الزہرا ؑ بطور نمونہ عمل

حضرت فاطمۃ الزہرا ؑ بطور نمونہ عمل

خلاصہ کمال کا حصول ہر انسان کا فطری حق ہے،جب انسان فطرت کے تقاضوں کے مطابق کمال کے حصول کی جستجو کرتا ہے تو پورا نظامِ فطرت یعنی نظام کائنات اس کی مدد کرتا ہے۔ اس دنیا میں ہر مادی انسان  کے لئے ضروری ہے کہ کو ئی الٰہی ہادی  اس کو کمال کی طرف لے جائے۔ انسان کسی پتھر کی طرح نہیں ہے کہ کوئی دوسرا اسے اٹھا کر بلندی، معراج یا کمال کے مقام پر رکھ دے،  بلکہ انسان کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے ارادے اور اختیار کے ساتھ اپنے نمونہ عمل یعنی اپنے ہادی کو پہچانے، اس کی معرفت کے ساتھ اس کی اتباع کرے اور جب انسان صحیح اور کامل ہادی کی اتباع کرتا جائے گا تو وہ خود بخود کمال کی منازل کو طے کرتا جائے  گا۔ خداوند عالم نے جن شخصیات کو بنی نوع انسان کے لئے نمونہ عمل اور رول ماڈل بنا کر خلق کیا ہے ، ان میں سے ایک ہستی حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیھا کی بھی ہے۔آج کے اس پر آشوب دور میں ضروری ہے کہ اس شخصیت کی حیاتِ مبارکہ کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی جائے  تا کہ اولادِ آدم آپ کی سیرت کو بطریقِ احسن سمجھ کر اس پر عمل کر کے مادی و معنوی کمالات کو حاصل کرسکے۔ بصورت دیگر کوئی شخصیت کتنی ہی جامع کیوں نہ ہو اگر اس کی سیرت پر عمل نہ کیاجائے تو معاشرے کو اس سے  جو فائدہ پہنچنا چاہیے وہ نہیں پہنچ پاتا۔اگر ہم اپنے معاشرے کو انسانیت کی بلندیوں اور ملکوت کے اعلی درجات پر دیکھنا چاہتے ہیں تو یہ آج بھی ممکن ہے لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم  خود بھی حضرت فاطمۃ لزہرا ؑ کی عملی شخصیت اور حقیقی فضائل  سے آگاہ ہوں اور اور اپنی آئندہ نسلوں کو بھی اس معظمہ بی بی ؑ کی سیرت و کردار سے متعارف کروائیں۔

آپ کا تبصرہ شامل کریں

قارئین کے تبصرے

کوئی تبصرہ موجودنہیں ہے
*
*

امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک