(شریعت اسلام میں )روزے سے مراد

(شریعت اسلام میں )روزے سے مراد

خداوندعالم کی رضا اوراظہار بندگی کے لئے انسان اذان صبح سے مغرب تک نو چیزوں سے پرہیز کرے۔
روزے کی نیت
انسان کے لئے روزے کی نیت کا دل سے گزارنامثلاً یہ کہناکہ: ’’میں کل روزہ رکھوں گا‘‘ ضروری نہیں بلکہ اس کاارادہ کرناکافی ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی رضاکے لئے اذان صبح سے مغرب تک کوئی ایسا کام نہیں کرے گاجس سے روزہ باطل ہوتاہو اوراس یقین کوحاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ کچھ دیراذان صبح سے پہلے اورکچھ دیرمغرب کے بعدبھی ایسے کام کرنے سے پرہیزکرے جن سے روزہ باطل ہوجاتاہے
دین مقدس اسلام میں روزہ  ایک دینی عبادات  جو فروع دین میں شامل ہے لہذا انسان خداوندعالم کی رضا اوراظہار بندگی کے لئے نو چیزوں سےپرہیز کرے
روزہ  کے معنی : تمام مسلمان  اللہ تعالی کی اطاعت کی خاطر اذانِ صبح سے اذانِ مغرب تک روزےکوباطل کرنےوالی نو چیزوں سے اجتناب کرنا ہے
وہ (مبطلات روزہ)یہ ہیں
نو چیزیں روزے کوباطل کردیتی ہیں :
کھانااورپینا۔
جماع کرنا۔
استمناء۔ یعنی انسان اپنے ساتھ یاکسی دوسرے کے ساتھ جماع کے علاوہ کوئی ایسافعل کرے جس کے نتیجے میں منی خارج ہو
اللہ تعالیٰ،پیغمبراکرم ﷺاورائمہ طاہرین علیہم السلام سے احتیاط واجب کی بناء پر کوئی جھوٹی چیز منسوب کرنا۔
احتیاط واجب کی بناء پر غلیظ غبار حلق تک پہنچانا۔(جیسے آٹا)
اذان صبح تک جنابت، حیض اورنفاس کی حالت میں رہنا۔
کسی سیال چیزسے حقنہ(انیما) کرنا۔
عمداًقے کرنا۔

  ۱سوال: اگر بھول جانے کی وجہ سے کوئی ایسا کام انجام دیں جس سے روزہ باطل ہو جاتا ہے تو کیا روزہ باطل ہو جائے گا ؟
جواب: روزہ باطل نہیں ہوگا۔
۲سوال: میں ایسے گھرانے سے ہوں جہاں کوئی مذہبی مسائل نہیں جانتا بلکہ میرا باپ مذہب کا مخالف ہے، لیکن میں اللہ کے فضل سے وقت کے ساتھ ساتھ مسائل جاننے اور سیکھنے لگا ہوں اور چونکہ یہ ایک طولانی راستہ ہے اور میں اماموں کی ولایت اور مرجع کی ضرورت جیسے مسائل پر زیادہ توجہ نہیں دیتا تھا، مجھے ان چند سوالوں کے جواب عنایت فرمائیں:
میں نے اس زمانے میں، جو کئی سال بنتے ہیں، جو نمازیں پڑھیں ہیں اس میں میری قراءت صحیح نہیں تھی، کیا مجھ پر ان سب کا پھر سے پڑھنا واجب ہے؟
 اور اس زمانے کے روزے، جب مجھے غسل کرنا نہیں آتا تھا کیا حکم رکھتا ہے۔
جواب: اگر آپ مطمئن تھے کہ اس طرح کی قرائت صحیح تھی تو نمازوں کی قضا لازم نہیں ہے لیکن اگر غسل صحیح نہیں تھا تو نماز یں صحیح نہیں ہیں لیکن روزہ صحیح ہے۔