دیتے تھے_(۱) یہاں تک کہ اسحاق موصلی (جو موسیقی دانوں کا استاد تھا) نے کہا:'' اگرہادی زندہ رہتا تو ہم اپنےگھروں کی دیواریں سونے اور چاندی سے بناتے''_(۲)
رسولصلىاللهعليهوآلهوسلم اللہ کا قبا میں نزول
کہتے ہیں کہ اس پرشکوہ استقبال کے بعد رسولصلىاللهعليهوآلهوسلم اللہ ، قبا کی جانب چلے اور قبیلہ عمرو بن طوف میں کلثوم بن ہدم کے ہاں ٹھہرے_
اس دن حضرت ابوبکر نے آپصلىاللهعليهوآلهوسلم کے شہر میں داخل ہونے پر بہت اصرار کیا لیکن آپصلىاللهعليهوآلهوسلم نے انکار فرمایا اور بتایا کہ جب تک آپصلىاللهعليهوآلهوسلم کے چچا کا بیٹا، آپصلىاللهعليهوآلهوسلم کا برادر دینی اور آپصلىاللهعليهوآلهوسلم کے گھرانے میں آپ کے نزدیک، سب سے عزیز ہستی (جس نے آپصلىاللهعليهوآلهوسلم کے بقول اپنی جان کے بدلے آپصلىاللهعليهوآلهوسلم کی جان بچائی تھی) نہ پہنچے آپصلىاللهعليهوآلهوسلم وہاں سے کوچ نہیں کریں گے_ یہ سن کر حضرت ابوبکر کی طبیعت ہی مکدر ہوگئی اور پیغمبرصلىاللهعليهوآلهوسلم سے جدا ہو کراس رات شہر مدینہ میں داخل ہوئے اور رسولصلىاللهعليهوآلهوسلم خدا وہیں امیرالمومنین علیعليهالسلام کے منتظر رہے یہاں تک کہ آپصلىاللهعليهوآلهوسلم فواطم (فاطمہ کی جمع _ یعنی فاطمہ زہراعليهالسلام ، فاطمہ بنت اسد اور فاطمہ بنت زبیر بن عبدالمطلب )اور ام ایمن(۳) کے ساتھ نیمہ ربیع الاول کو رسولصلىاللهعليهوآلهوسلم اللہ کی خدمت میں پہنچ گئے(۴) اور آپصلىاللهعليهوآلهوسلم کے ساتھ کلثوم بن ہدم کے ہاں ٹھہرے_(۵)
___________________
۱_ ربیع الابرار ج ۱ ص ۶۷۵ جس میں مذکور ہے کہ اس نے ابراہیم موصل کو بہترین موسیقی کے انعام میں ایک لاکھ،درہم دیئے اس سلسلے میں ابوالفرج نے اپنی کتاب الاغانی میں جن موارد کا ذکر کیا ہے اس کا مطالعہ کافی ثابت ہوگا_
۲_ حیاة الامام الرضا السیاسیة (از مولف کتاب ہذا) ص ۱۱۸ از الاغانی مطبوعہ دار الکتب قاھرہ ج ۵ ص ۱۶۳_
۳_ البحار ج ۱۹ ص ۱۰۶ و ۱۱۵،۱۱۶ و ۷۵،۷۶ و ۶۴ از روضة الکافی ص ۳۴۰ و اعلام الوری ص ۶۶ و الخرائج و الجرائح نیز رجوع ہو الفصول المھمة (ابن صباغ مالکی )ص ۳۵ و امالی شیخ طوسی ج ۲ ص ۸۳_
۴_ امتاع الاسماع ص ۴۸ _
۵_ البحار ج ۱۹ و البدایة و النہایة ج ۳ ص ۱۹۷ _