تفسير راہنما جلد ۶

 تفسير راہنما 0%

 تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 736

 تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 736
مشاہدے: 179030
ڈاؤنلوڈ: 4611


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 736 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 179030 / ڈاؤنلوڈ: 4611
سائز سائز سائز
 تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 6

مؤلف:
اردو

كا ن لم يغنوا فيها ...كانوا هم الخسرين

۵_ ہر قوم كا انجام ہى اس قوم كے خسارے يا رستگارى كو متعين كرتاہے_

كا ن لم يغنوا فيها الذين كذبوا شعيباً كانوا هم الخسرين

خداوند متعال نے قوم شعيبعليه‌السلام كے كفر پيشہ لوگوں كے خسارے ميں ہونے كو ان كے برے انجام كے ذكر كرنے كے بعد بيان كيا تا كہ اس نكتہ كى طرف اشارہ ہوپائے كہ ہر قوم كا انجام ہى اس قوم كے خسارے يا فلاح كو متعين كرتاہے_

۶_ ابنياء الہى كو جھٹلانے والوں كے برے انجام كو بيان كرنا، حقيقى خاسرين كو متعارف كروانے كيلئے مبلغين دين كا ايك طريقہ كار ہے_الذين كذبوا شعيباً كانوا هم الخسرين

خداوند متعال نے اہل كفر كے برے انجام كو بيان كرتے ہوئے حقيقى خاسرين كى نشاندہى كى ہے بنابراين حقيقى خاسرين كو متعارف كرانے كا ايك طريقہ اُن كے برے انجام كو بيان كرناہے_

الله تعالى :الله تعالى كے عذاب ۴

انبياء:انبياء كو جھٹلانے كى سزا ،۲;مكذبين انبياء كا انجام ۶;مكذبين انبياء كا عذاب ۲

اہل مدين:اہل مدين اور مؤمنين ۳

تاريخ:تاريخ سے عبرت حاصل كرنا ۶

تبليغ:روش تبليغ ۶

خاسرين:خاسرين كى شناخت كى معيار ۶

كاميابي:كاميابى كى شناخت كا معيار ۵

شعيبعليه‌السلام :مكذبين شعيب ۱

ضرر :ضرر كے عوامل ۴;تشخيص ضرر كا معيار ۵

عذاب:دنيوى عذاب كے آثار ۱;عذاب كے مراتب ۱، ۲

دنيوى عذاب كے اسباب ۲

قوميں :قوموں كا انجام ۵

قوم شعيبعليه‌السلام :قوم شعيبعليه‌السلام كى تاريخ ۱، ۳

۱۴۱

كافر لوگ:كافروں كا انجام ۶

مبلغين:مبلغين كى مسؤوليت ۶

مدين:مدين كے كافروں كا عذاب۱ ;مدين كے كافروں كى ہلاكت

آیت ۹۳

( فَتَوَلَّى عَنْهُمْ وَقَالَ يَا قَوْمِ لَقَدْ أَبْلَغْتُكُمْ رِسَالاَتِ رَبِّي وَنَصَحْتُ لَكُمْ فَكَيْفَ آسَى عَلَيا قوم كَافِرِينَ )

اس كے بعد شعيب نے ان سے منھ پھير ليا اور كہا كہ اے قوم ميں نے اپنے پروردگار كے پيغامات كو پہنچاديا اور تمھيں نصيحت بھى كى تو اب كفر اختيار كرنے والوں كے حال پر كسى طرح افسوس كروں (۹۳)

۱_ حضرت شعيبعليه‌السلام ، اہل كفر پر نزول عذاب كے حتمى ہونے كے بعد ان سے جدا ہوتے ہوئے دوسرى جگہ منتقل ہوگئے_فتولى عنهم

۲_ حضرت شعيبعليه‌السلام ، قريب الموت كافروں سے ہمدردى كے عالم ميں جدا ہوئے اور شہر مدين كو خير باد كہا_

فتولى عنهم و قال يا قوم

آيت كريمہ كے لحن اور يائے متكلم كى طرف كلمہ ''قوم'' كى اضافت ميں اس بات كى طرف اشارہ پايا جاتاہے كہ حضرت شعيبعليه‌السلام اپنى قوم كے بارے ميں درد اور ہمدردى ركھتے تھے_

۳_ خداوند متعال نے قوم مدين پر عذاب نازل كرنے سے پہلے ان كى طرف شعيبعليه‌السلام كے ذريعے اپنے پيغامات ابلاغ كرتے ہوئے اتمام حجت كي_لقد ابلغتكم رسلات ربى و نصحت لكم

۴_ حضرت شعيبعليه‌السلام نے قوم مدين سے جدائی كے وقت انہيں اتمام حجت كے بارے ميں مطلع كيا_

فتولى عنهم و قال ياقوم لقد ا بلغتكم رسالة ربي

۵_ حضرت شعيبعليه‌السلام ، متعدد پيغامات كے حامل خدا كے

۱۴۲

بھيجے ہوئے پيغمبر تھے_لقد ابلغتكم رسلات ربي

۶_ حضرت شعيبعليه‌السلام نے لوگوں تك پيام الہى ابلاغ كيا اور ان كى ہدايت اور راہنمائی كيلئے بہت كوشش كي_

لقد ا بلغتكم رسالة ربى و نصحت لكم

''لقد'' ميں لام تاكيد، كہ جو قسم مقدر پر دلالت كرتاہے نيز كلمہ ''قد'' كہ جو تاكيد كيلئے آتاہے اس سے يہ مفہوم حاصل ہوتاہے كہ حضرت شعيبعليه‌السلام نے رسالت الہى كے ابلاغ كے سلسلہ ميں كوتاہى نہيں كى اور اس راہ ميں كافى جد و جہد كى ہے_

۷_ حضرت شعيبعليه‌السلام ، لوگوں كے خير خواہ اور ايك مہربان پيغمبر تھے_و نصحت لكم

۸_ حضرت شعيبعليه‌السلام ، كى خيرخواہى لوگوں كى مصلحت كيلئے تھى نہ اپنى منفعت كيلئے_و نصحت لكم

كلمہ ''لكم'' كا ''لام'' حضرت شعيبعليه‌السلام كے خلوص كى طرف اشارہ ہے_

۹_ مبلغين دين كو لوگوں كا خير خواہ ہونا چاہيئے نيز اپنے نصائح كو ذاتى مفاد سے پاك ركھنا چاہيئے_و نصحت لكم

۱۰_ حضرت شعيبعليه‌السلام نے اپنى قوم كے كفر كے لحاظ سے ان كى ہلاكت پر افسوس كرنے كو ناروا جانا_

فكيف ءاسى عليا قوم كفرين

جملہ ''ى -قوم ...'' كا لحن ،شعيبعليه‌السلام كے تا سف و حسرت سے حكايت كرتاہے ا ور جملہ ''كيف ء اسى ...'' اس مطلب پر دلالت كرتاہے كہ اہل كفر كى ہلاكت پر افسوس كرنا ناروا ہے، گويا حضرت شعيبعليه‌السلام نے جب ديكھا كہ ان كى قوم قريب المرگ ہے افسوس كيا اور پھر جب ان كے كفر كو ملاحظہ كيا اور انہيں اس ہلاكت كا مستحق پايا تب يہ نتيجہ اخذ كيا كہ ان كى ہلاكت پر افسوس نہيں كرنا چاہيئے_

۱۱_ اہل كفر كى ہلاكت پر ان كے ساتھ قرابت دارى كے باوجود بھى غمگين ہونا ،ناروا ہے_فكيف ء اسى عليا قوم كفرين

اللہ تعالى :اللہ تعالى كا عذاب ۱;اللہ تعالى كى اتمام حجت ۳; اللہ تعالى كے اوامر كا ابلاغ ۶; اللہ تعالى كے عذاب كا ضابطہ ۳

اندوہ:ناروا اندوہ ۱۱، ۱۰

اہل مدين:اہل مدين پر اتمام حجت ۳،۴;اہل مدين كا كفر ۱۰

تبليغ:تبليغ ميں منفعت طلبى ۹;تبليغ ميں موعظہ ۹

۱۴۳

خدا كے رسول: ۵

دين:مبلغين دين ۹

شعيبعليه‌السلام :شعيبعليه‌السلام اور اہل كفر ۲;شعيبعليه‌السلام اور اہل مدين ۱۰; شعيبعليه‌السلام اور لوگوں كے منافع ۸;شعيبعليه‌السلام كا اندوہ ۱۰; شعيبعليه‌السلام كا قصہ ۱، ۲، ۴، ۶، ۷، ۱۰;شعيبعليه‌السلام كا كردار ۳، ۶; شعيبعليه‌السلام كى تبليغ ۶; شعيبعليه‌السلام كى خير خواہى ۷، ۸; شعيبعليه‌السلام كى دلسوزى ۲، ۷;شعيبعليه‌السلام كى راہنمائی ; شعيبعليه‌السلام كى رسالت ۵; شعيبعليه‌السلام كى عوام دوستى ۸; شعيبعليه‌السلام كى نبوت ۲، ۷ ;شعيبعليه‌السلام كى ہجرت ۱، ۲، ۴ ; مكذبين شعيبعليه‌السلام كا عذاب

قرابت دار :كافرقرابت دار، ۱۱

عوام:عوام كے مفاد كا خيال ركھنا ۸

قوم شعيبعليه‌السلام :قوم شعيبعليه‌السلام كى تاريخ

كافر لوگ:كافروں كى ہلاكت پر اندوہ، ۱۱;ضدى كافر ،۱۱

مبلغين:مبلغين كى خيرخواہى ۹;مبلغين كى شرائط ۹

مدين:مدين پر نزول عذاب ،۱;مدين كے كافروں كا عذاب ۲

آیت ۹۴

( وَمَا أَرْسَلْنَا فِي قَرْيَةٍ مِّن نَّبِيٍّ إِلاَّ أَخَذْنَا أَهْلَهَا بِالْبَأْسَاء وَالضَّرَّاء لَعَلَّهُمْ يَضَّرَّعُونَ )

اور ہم نے جب بھى كسى قريہ ميں كوئي نبى بھيجا تو اہل قريہ كونافرمانى پر سختى اور پريشانى ميں ضرور مبتلا كيا كہ شايد وہ لوگ ہمارى بارگاہ ميں تضرع و زارى كريں (۹۴)

۱_ خداوند متعال نے گزشتہ اقوام كى ہدايت اور انہيں اپنا مطيع بنانے كيلئے پيغمبر ارسال كيئے_

و ما ارسلنا فى قرية من نبى إلا اخذنا ا هلها بالباسائ

۲_ خداوند متعال نے جن بستيوں ميں بھى پيغمبر بھيجے وہاں كے كفر پيشہ لوگوں كو سختى اور مصيبت ميں گرفتار كيا_

و ما ارسلنا فى قرية من نبى إلا اخذنا ا هلها

۱۴۴

بالباساء والضرائ

بعد والى دو آيات (و لو ا ن ا ھل القري ...) كو مد نظر ركھنے سے معلوم ہوتاہے كہ گزشتہ اقوام كو سختى اور مصيبت ميں اس صورت ميں گرفتار كيا گيا كہ جب انہوں نے پيغمبروں كى تبليغ و ارشاد كے باوجود ايمان نہ لاتے ہوئے كفر پر اصرار كيا لہذا انہيں متنبہ كرنے كيلئے ايسا برتاؤ كيا گيا_ بنابراين جملہ ''ا خذنا ا ھلھا ...'' جملہ ''ا ذا لم يؤمنوا و لم يتقوا'' كے ساتھ مقيد ہوگا_

۳_ كفر پيشہ معاشروں كو سختيوں اور مصيبتوں ميں مبتلا كرنے ايك مقصد، انہيں بارگاہ خدا كى طرف متوجہ كرنا اور خاضعانہ اطاعت ميں لاناہے_ا خذنا ا هلها بالبا ساء و الضراء لَعلَّهم يضرعون

۴_ مشكلات اور مصائب كے ذريعے انسان، مشيت خدا كے ساتھ قدرتى عوامل كى وابستگى كى طرف متوجہ ہوتاہے_

ا خذنا ا هلها بالبا ساء و الضراء لَعلَّهم يضرعون

۵_ مشكلات اور بليات، انسان كيلئے خدا كى طرف بازگشت اور اس كى درگاہ ميں تضرع كا باعث ہوتى ہيں _

ا خذنا ا هلها بالبا ساء و الضراء لَعلَّهم يضرعون

۶_ كفر پيشہ اور بے تقوى اقوام كو خدا كى طرف متوجہ كرانے كيلئے مشكلات اور مصائب ميں گرفتار كرنا، سنن الہى ميں سے ہے_و ما ا رسلنا الاا خذنا ا هلها بالبا ساء و الضراء لَعلَّهم يضرعون

۷_ بارگاہ خدا ميں تضرع اور اس كے سامنے خشوع، الہى اقدار اور رسالت انبياء كے اہداف ميں سے ہے_

لعلهم يضرعون

۸_ بارگاہ خدا ميں تضرع اور اس كے سامنے خشوع، بندگان خدا كيلئے ضرورى ہے_لعلَّهم يضرعون

آزماءش:سختى كے ذريعے آزماءش ۶

اقدار: ۷اللہ تعالى :اللہ تعالى كا ارادہ ۴;اللہ تعالى كى سنن ۶;اللہ تعالى كى مشيت ۴

انبياء:انبياء كا كردار، ۱;بعثت انبياء ۲;بعثت انبياء كا مقصد، ۱، ۷

۱۴۵

انسان:انسان كى مسؤوليت ۸

تسليم:خدا كے سامنے تسليم كى اہميت،۱ ;تسليم كے عوامل ۳

تضرع:تضرع كى اہميت ۸; تضرع كى قدروقيمت ۷; تضرع كے اسباب ۵

تنبّہ:تنبّہ كے عوامل ۴

توبہ:توبہ كا سبب ۵، ۶

خشوع:خشوع كى اہميت ۸

سختي:سختى كے آثار ۴، ۵

سزا و جزا كا نظام: ۲

قدرتى عوامل:قدرتى عوامل كى وابستگى ۴

كفّار:كفار پر اتمام حجت ۲;كفار كى آزماءشوں كا مقصد ۳، ۶;كفار كى تنگدستى ۲;كفار كى مشكلات ۲

كفر:كفر كے آثار ۲

مصيبت:مصيبت كے اثرات ۴، ۵

معاشرہ:بے تقوى معاشروں كى آزماءش ۶

ہدايت:ہدايت كى اہميت ۱

۱۴۶

آیت ۹۵

( ثُمَّ بَدَّلْنَا مَكَانَ السَّيِّئَةِ الْحَسَنَةَ حَتَّى عَفَواْ وَّقَالُواْ قَدْ مَسَّ آبَاءنَا الضَّرَّاء وَالسَّرَّاء فَأَخَذْنَاهُم بَغْتَةً وَهُمْ لاَ يَشْعُرُونَ )

پھر ہم نے برائی كى جگہ اچھائی دے دى يہاں تك ہ وہ لوگ بڑھ نكلے اور كہنے لگے كہ يہ تكليف و راحت توہمارے بزرگوں تك بھى آچكى ہے تو ہم نے اچانك انھيں اپنى گرفت ميں لے ليا اور انھيں اس كا شعور بھى نہ ہوسكا(۹۵)

۱_ بعض گزشتہ اقوام، سختيوں سے دوچار ہونے كے باوجود اسى طرح اپنے كفر اور معصيت پر باقى رہيں _لعلّهم يصير

۲_ خداوند متعال نے انبياء كو جھٹلانے والوں كو بيدار كرنے والى سختيوں سے نجات ديتے ہوئے ان كى زندگى كو آساءش ميں بدل ديا_ا خذنا ا هلها بالبا ساء ...ثم بدلنا مكان السيئة الحسنة حتى عفوا

۳_ كفر پيشہ معاشروں كى زندگى ميں پائی جانے والى سختياں اور آساءشيں ارادہء خدا سے مربوط ايك خاص پيام اور ہدف كى حامل ہوتى ہيں _ا خذنا ا هلها بالبا ساء ثم بدلنا مكان السيئة الحسنة حتى عفوا

۴_ دكھ اور سكھ ميں بارگاہ خدا ہى كى طرف رجوع كرنے كى ضرورت_ثم بدلنا مكان السيئة الحسنة

۵_ آساءش ميں ہونے كى وجہ سے گزشتہ انبياء كو جھٹلانے والوں كى تعدادميں اضافہ ہوا_حتى عفوا

''عفو'' كے معانى ميں سے ايك معنى ''زياد ہونا'' بھى ہے_ لسان العرب ميں آيا ہے ''عفا القوم كثروا''

۶_ مشكلات سے دوچار كافروں كيلئے آساءش ايجاد

۱۴۷

ہونے كے بعد انہوں نے، مشكلات كى پيداءش اور آساءش كے اسباب كے بارے ميں غلط تحليل كي_

ثم بدلنا ...حتى عفوا و قالوا قد مس ءاباء نا الضراء والسرائ

۷_ رسالت انبياء كے منكرين، اپنے آباء و اجداد كى تاريخ ميں موجود سختيوں اور آساءشوں كا حوالہ ديتے ہوئے اپنى زندگى كى بيدار كرنے والى مشكلات كو ہر طرح كے پيغام اور ہدف سے عارى ايك عام مسئلہ خيال كرتے تھے_

ثُمَّ بدلنا ...قالوا قد مس ءابانا الضراء والسرائ

۸_ منكرين رسالت نے آساءش پانے كے بعد متنبہ كرنے والى اور با ہدف سختيوں كى غلط تحليل كرتے ہوئے انہيں بے ہدف اور قدرتى عوامل كا نتيجہ سمجھا_قالوا قد مسءاباءنا الضراء و السرائ

۹_ زيادہ آرام اور آساءش، ياد خدا سے غفلت اور غير الہى فكركا باعث بنتى ہے_

ثم بدلنا ...حتى عفوا و قالوا قد مس ء اباءنا الضراء و السرائ

۱۰_ كفار مشكلات زندگى كو بے مقصد كہنے كى وجہ سے تمام عوامل ہدايت سے محروم رہے اور انہيں عذاب خدا نے اچانك آليا جس سے وہ ہلاك ہوگئے_فا خذنهم بغتة و هم لا يشعرون

۱۱_ متنبہ كرنے والي،مشكلات زندگى كو بے ہدف عوامل كے ساتھ توجيہ كرتے ہوئے رسالت انبياء كا انكار، عذاب الہى ميں گرفتار ہونے كا باعث بنتاہے_قالوا قد مسّ ء اباء نا الضراء والسراء فاخذنهم بغتة

۱۲_ منكرين رسالت كا عذاب، ايك اچانك اور ناگہانى عذاب ہے_فا خذنهم بغتة و هم لا يشعرون

آزماءش:سختى كے ذريعے آزماءش ۶;سختى كے ذريعے آزماءش كے اثرات،۱۰

آساءش:آساءش كى غلط تفسير ۶، ۷;آساءش كے اثرات ۵، ۹

اقوام:گزشتہ بے تقوى اقوام ;گزشتہ كافر اقوام

اللہ تعالى :اللہ تعالى كا ارادہ ۳; اللہ تعالى كے افعال ۲;اللہ تعالى كے عذاب ۱۰، ۱۱

انبياء:

۱۴۸

رسالت انبياء كے انكار كے اثرات ۱۱;رسالت انبياء كے منكرين كا عذاب ۱۲;رسالت انبياء كے منكرين كا عقيدہ ۲;منكرين انبياء كى آساءش ۸;مكذبين انبياء كى آبادى ۵;مكذبين انبياء كى آساءش ۲، ۸;مكذبين انبياء كى غفلت ۲

تنبّہ:تنبہ كے عوامل ۷، ۸، ۱۰، ۱۱

جہان بيني:غلط جہان بينى كے عوامل ۶

ذكر:آساءش ميں ذكر خدا ،۴;سختى ميں ذكر خدا ،۴

رفاہ:رفاہ كے آثار ۵، ۶، ۹;سختى كے بعد رفاہ ۶، ۸

سختي:سختى كى غلط تحليل ۶، ۷، ۸، ۱۱;سختيوں كا مقصد ۷، ۸، ۱۰، ۱۱

عذاب:ناگہانى عذاب ۱۲;عذاب كے اسباب ۱۱

غفلت:خدا سے غفلت كا سبب ۹;غفلت كے عوامل ۲

فكر:غلط فكر كے عوامل ۹

كفّار:كفار اور آساءش ۷;كفار اور سختى ۷; كفار كى آزماءش ۶;كفار كى آزماءشوں كا مقصد ۳;كفار كى آساءش كا مقصد ۳;كفار كى جہان بينى ۱۰، ۸;كفار كے عذاب كے اسباب ۱۰;ہدايت سے كفار كى محروميت ۱۰

كفر:كفر پر اصرار ،۱

۱۴۹

آیت ۹۶

( وَلَوْ أَنَّ أَهْلَ الْقُرَى آمَنُواْ وَاتَّقَواْ لَفَتَحْنَا عَلَيْهِم بَرَكَاتٍ مِّنَ السَّمَاءِ وَالأَرْضِ وَلَـكِن كَذَّبُواْ فَأَخَذْنَاهُم بِمَا كَانُواْ يَكْسِبُونَ )

اوراگر اہل قريہ ايمان لے آتے اور تقوى اختيار كر ليتے تو ہم ان كے لئے زمين اور آسمان سے بركتوں كے دروازے كھول ديتے ليكن انھوں نے تكذيب كى توہم نے ان كو ان كے اعمال كى كرفت ميں لے ليا(۹۶)

۱_ انسانى معاشرے ،رسالت انبياء پر ايمان لانے اور تقوى كى پابندى كرنے كى صورت ميں مختلف آسمانى اور زمينى بركات سے فراوانى كے ساتھ بہرمند ہوتے ہيں _

و لو ا ن ا هل القرى ء امنوا و اتقوا لفتحنا عليهم بركت السماء والا رض

۲_ ہلاك ہونے والى گزشتہ اقوام، انبياء پر ايمان لانے اور ان كى مخالفت سے پرہيز كرنے كى صورت ميں مختلف، خداداد بركات سے بہرہ مند ہوتيں اور عذاب الہى ميں ہرگز مبتلا نہيں ہوتيں _

و لو ا ن ا هل القرى امنوا و اتقوا لفتحنا عليهم بركت

كلمہ ''القُري'' ميں ''ال'' عہد ذكرى ہے اور آيت ۹۴ ميں مذكور بستيوں كى طرف اشارہ ہے_

۳_ آسمان اور زمين ميں انسانى معاشروں كيلئے مختلف بركات اور خيرات فراوانى كے ساتھ موجود ہيں _

لفتحنا عليهم بركت من السماء والا رض

۴_ آسمان و زمين كى بركات كے ذريعے اقوام پر كثير نعمات كا نزول ،خدا كے اختيار ميں ہے اور اسى كے ارادہ كے تحت ہے_لفتحنا عليهم بركت من السماء والا رض

۵_ قدرتى عوامل كى كاركردگى ،خداوند متعال كے ارادے كے ماتحت اور اسى كے اختيار ميں ہے_

لفتحنا عليهم بركت من السماء والا رض

۶_ لوگوں كى ہدايت كيلئے دنيوى آرام و سكون اور معاشى خوشحالى كى طرف ان كے رجحان سے فائدہ اٹھانا، ايك قرآنى روش ہے_و لو ا ن ا هل القرى ء امنوا و اتقوا لفتحنا عليهم بركت من السماء والا رض

۷_ آسمانى اديان، لوگوں كيلئے معاشى خوشحالى اور مادى بركات و خيرات سے بہرہ مندى كے خواہاں ہيں _

لفتحنا عليهم بركت من السماء والا رض

۱۵۰

۸_ خدا اور رسالت انبياء پر ايمان، تقوى كى رعايت كے بغير سودمند نہيں ہوتا_

و لو ا ن ا هل القرى ء امنوا و اتقوا

۹_ خدا اور رسالت انبياء پر ايمان اور تقوى پر كار بند رہنا، خدا كے حضور خشوع اور اظہار تذلل ہے_

لعلهم يضرعون ...و لو ا ن ا هل القرى ء امنوا واتقوا

آيت ۹۴ ميں يہ مطلب بيا ن ہوا كہ خداوند متعال لوگوں كو ان كے خضوع و خشوع كيلئے مشكلات سے دوچار كرتاہے اور اس آيت ميں يہ بيان فرمايا كہ اگر وہ معاشرے با ايمان اور باتقوى ہوتے تو خدا انہيں نہ صرف يہ كہ مشكلات سے دوچار نہ كرتا بلكہ ان پرآسمان و زمين كى بركات نازل ہوتيں _ ان دو مطالب كو مد نظر ركھنے سے يہ نكتہ سمجھا جاتاہے كہ ايمان اور تقوى خدا كے حضور خشوع و خضوع ہى كے واضح مصاديق ہيں _

۱۰_ گزشتہ كافرمعاشرے، انبياء كو جھٹلانے اور غير پسنديدہ اعمال پر مصرّ رہنے كے باعث، عذاب الہى ميں مبتلا ہوكر ہلاكت سے دوچار ہوئے_و لكن كذبوا فا خذنهم بما كانوا يكسبون

جملہ ''ما كانوا يكسبون'' سے مراد وہ گناہ ہيں كہ جن ميں سے ايك تكذيب انبياء ہے نہ يہ كہ اس سے مراد فقط تكذيب انبياء ہو و گرنہ جملہ يوں بيان ہوتا:''و لكن كذبوا بما كانوا يكذبون''

۱۱_ انبيائے الہى كو جھٹلانے والے معاشروں كيلئے زندگى كى مشكلات اور محروميت كا شكار ہونے كا خطرہ_

و لو ا ن ا هل القرى ء امنوا ...و لكن كذبوا فا خذنهم بما كانوا يكسبون

آيت ۹۶ كى روشنى ميں''فا خذنهم ...'' كے مصاديق ميں سے ايك انبيائے الہى كو جھٹلانے والوں كا مشكلات اور محروميت سے دوچار ہونا ہے_

۱۲_ انسانى معاشروں كا ايمان اور تقوى ،ان كے لئے عذاب الہى سے نجات كا باعث ہے_

و لو ا ن ا هل القريء امنوا و اتقوا ...و لكن كذبوا فاخذنهم

۱۳_ خداوند متعال، انبياء كو جھٹلانے والوں اور ديگر گناہ گاروں كو عذاب ميں مبتلا كرنے والا ہے_

و لكن كذبوا فاخذنهم بما كانوا يكسبون

۱۴_ انسانى معاشروں كى مشكلات ،خود انہى كے بُرے اعمال كى سزا ہے_فاخذنهم بما كانوا يكسبون

آزماءش:

۱۵۱

سختى كے ذريعے آزماءش كے اسباب ۱۱

آسمان:آسمانى بركات ۳

اديان:اديان كى خير خواہى ۷

الله تعالى :اللہ تعالى اور قدرتى عوامل ۵;اللہ تعالى كا ارادہ ۴، ۵; اللہ تعالى كے افعال ۴; اللہ تعالى كے عذاب ۱۰، ۱۳

انبياء:انبياء كے ساتھ مخالفت كو ترك كرنا ۲تكذيب انبياء كى سزا ،۱۰; تكذيب انبياء كے اثرات ۱۱; مكذبين انبياء كا عذاب ۱۳;مكذبين انبياء كى آزماءش ۱۱

انسان:انسان كے رجحانات۶

ايمان:انبياء پر ايمان ۹;انبياء پر ايمان كے آثار ۱، ۲، ۸;ايمان كے آثار ۹، ۱۲;يمان كے اسباب ۶; خدا پر ايمان ۹،ا

بركت:آسمانى بركت ۱، ۴;بركت كى اقسام ۲;بركت كے خزانے نے ۳;بركت كے اسباب ۱، ۲;زمينى بركت ۱، ۴

تقوى :تقوى كے آثار، ۱، ۸، ۹، ۱۲;تقوى كے اسباب ۶

خشوع:خشوع كے موارد ۹

دين:تعليمات دين كا داءرہ كار ۷;دين اور عينيت ۷

رفاہ:رفاہ اور ہدايت ۶

زمين:زمين كى بركات ۳

عذاب:عذاب سے نجات كے اسباب۱۲;عذاب كى ركاوٹيں ۲

عمل:غير پسنديدہ عمل كى سزا، ۱۰، ۱۴

كافر:كافروں پرعذاب كے عوامل ۱۰

گناہ گار:گناہ گاروں كا عذاب۱۳

۱۵۲

محروميت :محروميت كے عوامل ۱۱

معاشرہ :معاشرے كى آزماءش ۱۴

معاشى ترقي:معاشى ترقى كے عوامل ۷، ۱;معاشى ترقى كا منشاء ۴

ہدايت:روش ہدايت،۶

آیت ۹۷

( أَفَأَمِنَ أَهْلُ الْقُرَى أَن يَأْتِيَهُمْ بَأْسُنَا بَيَاتاً وَهُمْ نَآئِمُونَ )

كيا اہل قريہ اس بات سے مامون ہيں كہ يہ سوتے ہى رہيں اور ہمارا عذاب راتوں رات نازل ہوجائیے (۹۷)

۱_ انبياء كو جھٹلانے والى اقوام كيلئے ہر وقت عذاب الہى ميں گرفتار ہونے كا خطرہ لاحق رہتاہے خاص طور پر رات كو حالت خواب اور عالم غفلت ميں _ا فامن ا هل القرى ا ن ياتيهم باسنا بياتاً و هم نائمون

جملہ ''ا فامن ...'' كى جملہ ''و لكن كذبوا فا خذنھم'' پر تفريع سے يہ مطلب حاصل ہوتاہے كہ ''ا ھل القري'' سے مراد انبياء كو جھٹلانے والى اقوام ہيں _

۲_ انبياء كى تكذيب كرنے والى قوميں اپنے آپ كو عذاب الہى سے محفوظ خيال كرتى ہيں _

ا فامن ا هل القرى ا ن ياتيهم باسنا

۳_ انبياء كو جھٹلانے والوں كا دنيوى عذاب سے تحفظ كا احساس، حقيقت سے دور ايك بے جا احساس تھا_

ا فامن ا هل القرى ا ن ياتيهم باسنا

جملہ ''ا فامن ...'' ميں استفہام، انكارى توبيخى ہے، يعنى كفر پيشہ اقوام عذاب الہى سے تحفظ كا احساس ركھتى ہيں ليكن اس احساس كے بے جا ہونے كى وجہ سے مورد ملامت ہيں _

۴_ انبياء كو جھٹلانے والى بے تقوى اقوام كى ہلاكت بعد ميں آنے والى اقوام كيلئے باعث عبرت ہے_

و لكن كذبوا فا خذنهم ...افامن ا هل القرى ا ن ياتيهم باسنا

۵_ انسانى معاشروں كا انبياء كو جھٹلانے والوں كے انجام كى طرف متوجہ ہونا، ان كيلئے عذاب الہى ميں مبتلا ہونے كے خوف اور ايمان و تقوى كى طرف رغبت كا باعث ہے_

۱۵۳

و لو ا ن ا هل القري ا فا من ا هل القرى ا ن يا تيهم با سنا

جملہ ''ا فا من ...'' جملہ ''فا خذنھم بما كانوا يكسبون'' پر عطف ہے يعنى آيا كفر پيشہ اقوام انبياء كو جھٹلانے والوں كے انجام سے آگاہ ہوتے ہوئے بھى عذاب الہى كا انكار كرتى ہيں اور اپنے آپ كو اس ميں مبتلا ہونے سے محفوظ جانتى ہيں _

اقوام:اقوام كى ہلاكت ۴

الله تعالى :الله تعالى كے عذاب ۱، ۵

انبياء:تكذيب انبياء كے آثار، ۱;مكذبين انبياء كا انجام ۵;مكذبين انبياء كا عذاب ۱، ۳;مكذبين انبياء كا عقيدہ ۲، ۳;مكذبين انبياء كى ہلاكت ۴

اندوہ:اندوہ كے اسباب ۵

ايمان:ايمان كے اسباب ۵

بے تقوى لوگ:بے تقوى لوگوں كى ہلاكت ۴

تاريخ:تاريخ سے عبرت حاصل كرنا ۴، ۵

تقوى :تقوى كے اسباب ۵

عذاب:دنيوى عذاب ۳; عذاب سے تحفظ ۲، ۳;عذاب كے اسباب،۱;ناگہانى عذاب ،۱; نيند كى حالت ميں عذاب

عقيدہ:باطل عقيدہ ۲

معاشرتى كنٹرول:معاشرتى كنٹرول كے اسباب ۵

۱۵۴

آیت ۹۸

( أَوَ أَمِنَ أَهْلُ الْقُرَى أَن يَأْتِيَهُمْ بَأْسُنَا ضُحًى وَهُمْ يَلْعَبُونَ )

يا اس بات سے مطمئن ہيں كہ يہ كھيل كو دميں مصروف رہيں اور ہمارا عذاب دھاڑے نازل ہوجائیے (۹۸)

۱_ انبيائے الہى كو جھٹلانے والے انسانى معاشروں كيلئے ہر وقت، خاص كر روزانہ كى سرگرميوں اور مصروفيتوں كے دوران، عذاب الہى كا خطرہ موجود رہتاہے_ا و ا من ا هل القرى ا ن ياتيهم با سنا ضحى و هم يلعبون

۲_ كفار، اپنے غلط گمان كى وجہ سے اپنے آپ كو خدا كے عذاب سے محفوظ سمجھتے تھے_

ا و ا من ا هل القرى ا ن ياتيهم با سنا

۳_ كفّار، خدا كى سزاؤوں كا سامنا كرنے سے ناتوان ہيں _ا و ا من ا هل القرى ا ن ياتيهم با سنا

۴_ ايمان اور تقوى كى طرف لوگوں كى ہدايت كيلئے بے تقوى كفر پيشہ لوگوں كے انجام كو بيان كرنا، قرآن كا ايك انداز ہے_و لكن كذبوا فاخذنهم ا و ا من ا هل القرى ا ن ياتيهم با سنا

۵_ رسالت كا انكار كرنے والوں كى زندگى اور كوششيں سراسر بے ہودہ اور ان كى سعادت ميں غير مؤثر ہيں _

ا ن ياتيهم با سنا ضحى و هم يلعبون

كہا جا سكتاہے كہ كلمہ ''يلعبون'' ميں ''لعب'' سے مراد دنيوى امور ميں مصروفيت اور مادى ضروريات پورا كرنے كيلئے جد و جہد ہے كہ جسے انسان كيلئے متعيّن كيئے گئے ہدف اور حق كى راہ ميں نہ ہونے كيا وجہ سے ''لعب'' (كھيل كود) سے تعبير كيا گيا ہے_

۶_ دنيوى زندگي، ايمان اور تقوى كى اساس كے بغير محض ايك كھلونا ہے_ا ن ياتيهم با سنا ضحى و هم يلعبون

۱۵۵

الله تعالى :الله تعالى كى سزائیں ۳;الله تعالى كى سنن،۱ ;الله تعالى كے عذاب ۲

انبياء:انبياء كا انكار كرنے والوں كى زندگى كا بے ہودہ ہونا ۵;انبياء كا انكار كرنے والوں كى كوششوں كا بے ہودہ ہونا ۵;انبياء كو جھٹلانے والوں كا عذاب ۱

ايمان:ايمان كى اہميت ۶;ايمان كے اسباب ۴

بے تقوى لوگ:بے تقوى لوگوں كا انجام ۴

تقوي:تقوى كى اہميت ۶;تقوى كے اسباب ۴

حيات:دنيوى حيات كا بے ہودہ ہونا ۶

زندگي:غير پسنديدہ زندگى ۶

سرگرمي:سرگرميوں ميں مصروفيت ۱

عذاب:عذاب سے محفوظ ہونا ۲;عذاب كے اسباب

عقيدہ:باطل عقيدہ ۲

علم:علم كے آثار ۴

كفّار:كفّار كا انجام ۴;كفار كا ضعف ۳;كفار كا عقيدہ ۲

ہدايت:

روش ہدايت ۴

آیت ۹۹

( أَفَأَمِنُواْ مَكْرَ اللّهِ فَلاَ يَأْمَنُ مَكْرَ اللّهِ إِلاَّ الْقَوْمُ الْخَاسِرُونَ ) .۹۹

كيا يہ لوگ خدائی تدبير كى طرف سے مطمئن ہوگئے ہيں جب كہ ايسا اطمينان صرف گھاٹے ميں رہنے والوں كو ہوتا ہے(۹۹)

۱_ انبياء كو جھٹلانے والے، خدا كے مكراور اس كى سزا كى پنہانى تدابير سے امان ميں نہيں رہ سكتے_ا فا منوا مكر الله

۲_ كفر پيشہ لوگوں كا، رات كى غفلتوں اور دن كى

۱۵۶

مصروفيات كے دوران عذاب الہى ميں مبتلاء ہونا ان كے بارے ميں خدا كے مكراور خفيہ لائحہ عمل كا حصّہ ہے_

ا ن ياتيهم با سنا بى تاً ...ضحى و هم يلعبون ا فا منوا مكر الله

۳_ كفر پيشہ لوگ ،اپنے باطل خيال ميں اپنے آپ كو خدا كى تدابير اور اس كى ناگہانى سزاؤں سے محفوظ سمجھتے تھے_

ا فا منوا مكر الله

۴_ انبياء كو جھٹلانے كے باوجود اپنے آپ كو عذاب الہى سے محفوظ سمجھنے والے لوگ گھاٹے ميں ہيں _

و لكن كذبوا ...فلا يا من مكر الله إلا القوم الخسرون

۵_ انبياء كو جھٹلانے والے، گھاٹے ميں ہيں _و لكن كذبوا ...فلا يامن مكر الله الا القوم الخسرون

۶_عن امير المؤمنين عليه‌السلام : لا تامنن على خير هذه الامة عذاب الله لقوله تعالي: ''فلا يامن مكر الله الا القوم الخاسرون'' (۱)

حضرت امير المومنينعليه‌السلام سے مروى ہے كہ آپ نے فرمايا: اس امت كے بہترين شخص كو بھى اپنے

آپ كو عذاب خدا سے امان ميں نہيں جاننا چاہيئے، اسلئے كہ خداوند متعال نے فرمايا ہے: (جب كہ ايسا اطمينان صرف گھاٹے ميں رہنے والوں كو ہوتاہے)

الله تعالى :الله تعالى كى ناگہانى سزا ،۳; الله تعالى كے عذاب ،۱; الله تعالى كے مكر ۱ ، ۲

انبياء:انبياء كو جھٹلانے كى سزا ،۴;انبياء كو جھٹلانے والوں كا گھاٹا ۴، ۵;انبياء كو جھٹلانے والوں كى سزا ،۱

عذاب:اچانك عذاب۲; رات ميں عذاب،۲; عذاب سے امان،۴

كافر:كافروں كا احساس تحفظ ۳;كافروں كا عذاب ۲; كافروں كا عقيدہ ۳;كافروں كى سرگرمى ۲; كافروں كى سزا ۳

گھاٹا پانے والے:۴،۵

____________________

۱)نہج البلاغہ، قصار ۳۷۷، نور الثقلين ج/۲ ص ۵۲ ح ۲۰۱_

۱۵۷

آیت ۱۰۰

( أَوَلَمْ يَهْدِ لِلَّذِينَ يَرِثُونَ الأَرْضَ مِن بَعْدِ أَهْلِهَا أَن لَّوْ نَشَاء أَصَبْنَاهُم بِذُنُوبِهِمْ وَنَطْبَعُ عَلَى قُلُوبِهِمْ فَهُمْ لاَ يَسْمَعُونَ )

كيا ايك قوم كے بعد دوسرے زمين كے وارث ہونے والوں كہ يہ ہدايت نہيں ملتى كہ اگر ہم چاہتے تو ان كے گناہوں كى بناپر انھيں بھى مبتلائے مصيبت كرديتے اور ان كے دلوں پر مہر لگاديتے اور پھر انھيں كچھ سنائی نہ ديتا(۱۰۰)

۱_ بعض گزشتہ اقوام كفر اور ارتكاب گناہ كى وجہ سے عذاب الہى ميں مبتلا ہوئيں اور ان سے معارف دين كو سمجھنے كى توانائی سلب ہوگئي_ا و لم يهد للذين يرثون ا ن لو نشاء ا صبنهم بذنوبهم و نطبع على قلوبهم

۲_ تاريخ كے كفر پيشہ لوگوں كا عذاب الہى ميں مبتلا ہونا، گنہگاروں كو ان كے گناہوں كى سزا دينے كے بارے ميں خدا كى قدرت كو ظاہر كرتاہے_ا و لم يهد للذين يرثون ا ن لو نشاء ا صبنهم بذنوبهم

فعل ''يھد'' كا فاعل ،ضمير ہے كہ جو گزشتہ اقوام كى داستان كى طرف پلٹتى ہے اور جملہ ''ا ن لو نشاء ...'' اس كا مفعول ہے، يہ نكتہ بھى قابل ذكر ہے كہ''الذين يرثون'' بھى فعل ''يھد'' كيلئے

بالواسطہ مفعول ہے_ اور چونكہ فعل ''يھد'' حرف ''لام'' كے ذريعے متعدى ہوا ہے لہذايہ تبيين كے معنى كومتضمن ہے_ بنابراين جملہ''ا و لم يهد '' يعني: آيا گزشتہ لوگوں كى سرنوشت نے ان كے وارثوں كيلئے يہ حقيقت واضح نہيں كى ہے كہ اگر ہمارى مشيت اقتضاء كرتى تو انہيں ان كے گناہوں كى وجہ سے سزا ديتے_

۳_ تاريخ كے گناہ گار كفر پيشہ لوگوں كا برا انجام ،عبرت اور نصيحت حاصل كرنے كا بہترين ذريعہ ہے_

ا و لم يهد للذين يرثون ...ا ن لو نشاء ا صبنهم بذنوبهم

گزشتہ آيات اور بعد والى آيت كے قرينے سے معلوم ہوتاہے كہ كفر اور آيات الہى كا انكار ''ذنوب'' كے مصاديق ميں سے ہے_

۱۵۸

۴_ گزشتہ اقوام كے برے انجام سے لوگوں كا نصيحت حاصل نہ كرنا ،ايك غير عاقلانہ اور حيرت انگيز بات ہے_

ا و لم يهد للذين يرثون ...ا ن لو نشاء ا صبنهم

جملہ ''ا و لم يھد ...'' ميں ہمزہ استفہام ، تعجب كيلئے ہے يعني: عقل كا تقاضا يہ ہے كہ انسان نصيحت حاصل كرے لہذا ايك عقل كے مدعى سے تعجب ہے كہ وہ نصيحت حاصل نہ كرے_

۵_ گناہ گار اور كفر پيشہ لوگوں كيلئے عذاب الہى ميں مبتلا ہونے كا خطرہ موجود رہتاہے_ا ن لو نشاء ا صبنهم بذنوبهم

۶_ گناہ گاراور كفر پيشہ لوگ دينى معارف كو سمجھنے كى توانائی كے ہاتھ سے جانے كے خطرے سے دوچار ہوتے ہيں _

ا ن لو نشاء ا صبنهم بذنوبهم و نطبع على قلوبهم

جملہ ''نطبع على قلوبھم'' جملہ ''ا صبنھم'' پر عطف ہے اور فعل ماضى ''ا صبنا'' مضارع كے معنى ميں ہے_ يہ نكتہ بھى قابل ذكر ہے كہ اس آيت ميں حرف ''لو'' شرط كى جزاء كے گزشتہ كے بجائیے ائندہ زمانہ ميں واقع ہونے كو بيان كرتاہے_

۷_ دلوں پر مہر لگنا اور معارف دين كو سمجھنے كى توانائی كا سلب ہونا، خدا كى سزاؤں ميں سے ہے_

و نطبع على قلوبهم فهم لا يسمعون

۸_ انسان كا دل اور اس كے سمجھنے كا عمل ،خداوند متعال كے اختيار ميں ہے اور اسى كى مشيت كے تابع ہے_

و نطبع على قلوبهم

۹_ انبيائے الہى كى طرف سے بيان كئے گئے حقائق اور معارف كو سمجھنے كى توانائی كا سلب ہوجانا ،دلوں پر مہر لگنے كى مشكلات ميں سے ہے_و نطبع على قلوبهم فهم لا يسمعون

مندرجہ بالا مفہوم ''فائے تفريع'' سے استفادہ كيا گيا ہے_

الله تعالى :اللہ تعالى كاقلوب پر تسلط ۸;اللہ تعالى كى سزائیں ۲، ۷; اللہ تعالى كى قدرت ۲; اللہ تعالى كے افعال ۸; اللہ تعالى كے عذاب ۱،۵

امور:غير معقول امور ۴

تاريخ:تاريخ سے عبرت حاصل كرنا ۳

دين:فہم دين كى قوت ۹;فہم دين كے موانع ۱، ۶، ۷

شناخت:

۱۵۹

شناخت كے موانع ۱، ۶، ۷

عبرت:عبرت حاصل نہ كرنے كى مذمت ۴

قلب:قلب پر مہر لگنا ۷;قلب پر مہر لگنے كے اسباب ۹

كافر:كافروں كا انجام ۳;كافروں كا عذاب ۵;كافروں كى سزا ،۲;كافروں كے قلوب پر مہر لگنا ۶

كفر:كفر كے نتائج ،۱;كفر كى سزا ،۱

گزشتہ لوگ:گزشتہ كافر لوگوں كا عذاب ،۱;گزشتہ لوگوں كا انجام ۴

گناہ:گناہ كى سزا ،۱، ۲;گناہ كے آثار، ۱

گناہ گار:گناہ گاروں كا انجام ۳;گناہ گاروں كا عذاب ۵;گناہ گاروں كے قلوب پر مہر لگنا ۶

معاشرتى كنٹرول:معاشرتى كنٹرول كے اسباب ۳

آیت ۱۰۱

( تِلْكَ الْقُرَى نَقُصُّ عَلَيْكَ مِنْ أَنبَآئِهَا وَلَقَدْ جَاءتْهُمْ رُسُلُهُم بِالْبَيِّنَاتِ فَمَا كَانُواْ لِيُؤْمِنُواْ بِمَا كَذَّبُواْ مِن قَبْلُ كَذَلِكَ يَطْبَعُ اللّهُ عَلَىَ قُلُوبِ الْكَافِرِينَ )

يہ وہ بستياں ہيں جن كى خبريں ہم آپ سے بيان كر رہے ہيں كہ ہمارے پيغمبران كے پاس معجزات لے كر ائے مگر كہلے سے تكذيب كرنے كى بناپر يہ ايمان نہ لاسكے_ ہم اسى طرح كافروں كے دولوں پر مہر لگا ديا كرتے ہيں (۱۰۱)

۱_ خداوند متعال، گزشتہ اقوام كے حالات ،پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے لئے بيان كرتاہے_

تلك القرى نقص عليك من ا نبائها

۲_ خداوند متعال، انبياء كو جھٹلانے والے كفار كے بُرے

۱۶۰