تفسير راہنما جلد ۶

 تفسير راہنما 5%

 تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 736

جلد ۱ جلد ۲ جلد ۳ جلد ۴ جلد ۵ جلد ۶ جلد ۷ جلد ۸ جلد ۹ جلد ۱۰ جلد ۱۱
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 736 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 195565 / ڈاؤنلوڈ: 5200
سائز سائز سائز
 تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد ۶

مؤلف:
اردو

۱

یہ کتاب برقی شکل میں نشرہوئی ہے اور شبکہ الامامین الحسنین (علیہما السلام) کے گروہ علمی کی نگرانی میں تنظیم ہوئی ہے

۲

تفسير راہنما (جلدششم)

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني

۳

آیت ۴۲

( وَالَّذِينَ آمَنُواْ وَعَمِلُواْ الصَّالِحَاتِ لاَ نُكَلِّفُ نَفْساً إِلاَّ وُسْعَهَا أُوْلَـئِكَ أَصْحَابُ الْجَنَّةِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ )

اور جن لوگوں نے ايمان اختيار كيا اور نيك اعمال كئے جم كسى نفس كو اس كى وسعت سے زيادج تكليف نھيں ديتے وہى لوگ جتنى ہيں اور اس ميں ہميشہ رہنے والے ہيں

۱_ بہشت جاودان، ان لوگوں كا ٹھكانہ ہے كہ جو آيات الہى پر ايمان لائیں اور نيك اعمال انجام ديں _

والذين ء امنوا و عملوا الصّلحت اولئك اصحاب الجنة هم فيها خلدون

آيت ۴۰ كى روشنى ميں''ء آمنوا'' كا متعلق آيات الہى ہيں _

۲_ ايمان اور عمل صالح كا ايك ساتھ ہونا ان ميں سے ہر ايك كے ثمر بخش ہونے كى شرط ہے_

والذينء امنوا و عملوا الصلحت ...اولئك اصحاب الجنة

۳_ معارف الہى پر اعتقاد اور دينى فرائض كى انجام دہى كے متعلق ہر انسان كى ذمہ دارى اس كى قدرت اور استطاعت كے مطابق ہوتى ہے_لا نكلف نفساً إلا وسعها

۴_ معارف دين كے بارے ميں اعتقاد ركھنے اورفرائض الہى كے انجام دينے ميں انسانوں كا مختلف توانائی وں سے بہرہ مند ہونا _والذين ء امنوا و عملوا الصلحت لا نكلف نفساً الا وسعها

۵_ شريعت الہي، ايك سہل اور آسان شريعت ہے_والذين ...لا نكلف نفساً الاّ وسعها

۶_ بہشت، ايك ابدى ٹھكانہ ہے كہ جس ميں اہل بہشت دائمى بقاء ركھتے ہيں _هم فيها خلدون

۷_ انسان، ابدى سعادت اور ايك جاودانہ زندگى كا خواہاں ہے_هم فيها خلدون

صلہ اور جزا كا وعدہ اسى صورت ميں آدمى كيلئے مؤثر اور ترغيب كا باعث بن سكتاہے كہ جب آدمى اس كا آرزومند ہو_

۴

انسان:انسان كى آرزوئيں ۷; انسان كى ذمہ دارى ۳; انسان كے ميلانات ۷; انسانوں ميں باہمى فرق ۴

اہل بہشت:اہل بہشت كى جاودانگى ۶

ايمان:ايمان اور عمل صالح ۲;ايمان كے اثرات ۲

بہشت:بہشت كى ابديت ۶، ۱

دين:دين كا سہل ہونا ۵

شرعى فريضہ:شرعى فريضے پر عمل ۴، ۳; شرعى فريضے كى شرائط ۳; فريضے كيلئے استطاعت ۴، ۳

عمل صالح:عمل صالح كے اثرات ۲

مؤمنين:مؤمنين كى عاقبت ۱

نيك لوگ:نيك لوگوں كى عاقبت ۱

آیت ۴۳

( وَنَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِم مِّنْ غِلٍّ تَجْرِي مِن تَحْتِهِمُ الأَنْهَارُ وَقَالُواْ الْحَمْدُ لِلّهِ الَّذِي هَدَانَا لِهَـذَا وَمَا كُنَّا لِنَهْتَدِيَ لَوْلا أَنْ هَدَانَا اللّهُ لَقَدْ جَاءتْ رُسُلُ رَبِّنَا بِالْحَقِّ وَنُودُواْ أَن تِلْكُمُ الْجَنَّةُ أُورِثْتُمُوهَا بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ )

اور ہم نے ان كے سينوں سے ہر كينہ كو الگ كرديا _ ان كے قدموں ميں نہريں جارى ہوں گى اور وہ كہيں گے كہ شكر ہے پروردگار كا كہ اس نے ہميں يہاں تك آنے كا راستہ بتاديا ورنہ اس كى ہدايت نہ ہوتى تو ہم يہاں تك آنے كا راستہ بھى نہيں پاسكتى تھے_ بيشك ہمارے رسول سب دين حق لے كر ائے تھے تو پھر انھيں اواز دى جائیے گى كہ يہ وہ جنت ہے جس كا تمھيں تمھارے اعمال كى بناپر وارث بنايا گيا ہے

۱_ خداوند تعالي، اہل بہشت كے قلوب كو ہر قسم كے بغض اور كينہ سے پاك كردے گا_

۵

و نزعنا ما فى صدورهم من غل

''غل'' سے مراد كينہ ہے_

۲_ اہل بہشت كى زندگى صلح و سلامتى سے بھرپور اور جہنميوں كے جنگ و جدال جيسى الجھنوں سے پاك ہوتى ہے_

و نزعنا ما فى صدورهم من غل

جہنميوں كے باہمى نزاع كو ذكر كرنے كے بعد اہل بہشت كے دلوں كى بغض و كينہ سے پاكيزگى كو بيان كرنے كا مقصد، دونوں مقاموں كا خلوص و سچائی اور عداوت و كينہ توزى كے لحاظ سے موازنہ كرناہے_

۳_ عداوت اور كينہ توزى پختہ رذائل ميں سے ہيں اور ان كا مقابلہ كرنے كے لئے سعى و كوشش كى ضرورت ہے_

و نزعنا ما فى صدورهم من غل

انسان كو عداوت اور كينہ سے نجات دلانے كيلئے آيت كريمہ ميں كلمہ ''نزع'' (اكھاڑنا) استعمال كيا گيا ہے لہذا اس ميں مذكورہ بالا مطلب كى طرف اشارہ پايا جا سكتاہے_

۴_ دلوں سے كينہ اور عداوت دور كرنا ،ايك الہى قدر و منزلت ہے_و نزعنا ما فى صدورهم من غل

۵_ بہشت ميں داخل ہونے سے پہلے مؤمنين كے سينوں ميں بعض كينوں كا وجود اور بہشت ميں وارد ہونے كے ساتھ ہى ان سے خلاصي*_و نزعنا ما فى صدورهم من غل

۶_ بہشت ميں مسلسل بہتى ہوئي متعدد لبريز نہروں كا وجود_تجرى من تحتهم الانهر

''جرى الميزاب'' كى طرح يہاں جريان كا خود نہروں كى طرف نسبت ديا جانا نہروں كے پر اور لبريز ہونے سے حكايت كررہا ہے_

۷_ بہتى نہروں كے اوپر اہل بہشت كو مقام والا حاصل ہونا_تجرى من تحتهم الانهر

۸_ بہتى نہريں ، نيك كردار مؤمنين كى جزا ہيں _تجرى من تحتهم الانهر

۹_ اہل بہشت، بہشت ميں داخل ہونے اور وہاں كى نعمتوں كا مشاہدہ كرنے كے بعد ہدايت پانے اور بہشت ميں پہنچنے پر خداوند تعالى كا شكر بجا لاتے ہيں _و قالوا الحمد لله الذى هدانا لهذا

۱۰_ ہدايت الہى كے بغيربہشت جاودان تك رسائی ميسّر نہيں _و ما كنا لنهتدى لو لا ا ن هدانا الله

۱۱_ بہشت اور اس كى نعمات تك پہنچانے كيلئے خداوند

۶

متعال لوگوں كو ايمان اور اعمال صالح بجا لانے كى طرف ہدايت كرتاہے_قالوا الحمد لله الذى هدانا لهذا

مذكورہ بالا مفہوم كا اخذ ہونا اس بناپر ہے كہ جب گذشتہ آيت كے قرينہ سے ''ھدى نا'' كا متعلق ايمان اور عمل صالح ہوں اور ''لھذا'' كا ''لام'' ہدايت كے ہدف اور غايت كے بيان كيلئے ہو يعني:''هدانا إلى الايمان لنكون من اصحاب الجنة''

۱۲_ ايمان اور عمل صالح تك رسائی صرف ہدايت اور توفيق الہى كے سائے ميں ہى ميسّر ہے_و ما كنا لنهتدى لو لا ان هدانا الله

گزشتہ آيت كے قرينہ سے ''لنھتدي'' اور ''ھدى نا'' كا متعلق آيات الہى پر ايمان اور عمل صالح كى بجا آورى ہوسكتاہے يعني:ما كنا لنهتدى إلى الايمان و الا عمال الصالحه لو لا ان هدانا الله إلى ذلك

۱۳_ بہشتى نعمات تك رسائی حاصل كرنے كيلئے اہل بہشت كا اپنے اعمال پر اعتماد نہ كرنا_

و قالوا الحمدلله الذى هدانا لهذا و ما كنا لنهتدي

۱۴_ اہل بہشت پيغمبروں كى رسالت اور ان كے وعدوں كى سچّائی كو پاتے ہيں اور اسے قسميہ بيان كرتے ہيں _

لقد جاء ت رسل ربّنا بالحق

۱۵_ انبيائے الہى كى رسالت، بشر كى رشد و ہدايت كيلئے ہے_لقد جاء ت رسل ربّنا بالحق

مذكورہ بالا مطلب كلمہ ''ربّ'' سے استفادہ كرتے ہوئے اخذ كيا گيا ہے_

۱۶_ بہشت، خدا كى جانب سے نيك كردار مؤمنين پر فضل و كرم ہے اور يہ ان كى كاركردگى كے ہم پلہ جزا نہيں _

تلكم الجنه او رثتموها بما كنتم تعملون

خداوند تعالى نے ايك طرف سے تو بہشت كو اہل ايمان كى كاركردگى كى جزاء كے طور پر متعارف كرايا (بما كنتم تعملون) تو دوسرى جانب سے اسے ميراث (كسى چيز كا بلاعوض ہاتھ آنا) كا عنوان ديا تاكہ اس حقيقت كى طرف اشارہ ہو پائے كہ بہشت كا عطا كيا جانا مؤمنين كے اعمال كے ہم پلہ نہيں بلكہ اس كى جانب سے تفضل ہے_

۱۷_ بہشت، خدا كے ہاں ايك عالى مقام ہے_ان تلكم الجنه

كلمہ ''تلكم'' كا استعمال، با وجود اس كے كہ اس كا مشار اليہ ''بہشت'' نزديك ہے، بہشت كى بلندى اور عظمت كى نشاندہى كرتاہے_

۷

۱۸_ بہشت ميں مؤمنين كا الہى نعمات سے بہرہ مند ہونا ان كے نيك اور مستمر كردار كا نتيجہ ہے_

و نودوا ان ...بما كنتم تعملون

۱۹_و روى عن النبي صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم انه قال: ما من احد الاّ و له منزل فى الجنة و منزل فى النار ...و المؤمن يرث الكافر منزله من الجنة فذلك قوله ''اورثتموها ...'' (۱)

جناب رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے مروى ہے كہ آپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے فرمايا: كوئي بھى ايسا نہيں مگر يہ كہ اسكے لئے بہشت ميں ايك منزل اور جہنم ميں ايك منزل موجود ہے ...اور مؤمن بہشت ميں كافر كى منزل ارث ميں ليتاہے اور قول خدا ''اورثتموھا ...'' كا معنى يہى ہے_

۲۰_عن رسول الله صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم (فى حديث) انه قال فى وصف ا هل الجنه: و الانهار تجرى من تحت مساكنهم و ذلك قول الله عزوجل ''تجرى من تحتهم الانهار ...'' (۲)

نبى اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے مروى ہے كہ آپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے ايك طولانى حديث كے ضمن ميں اہل بہشت كى توصيف ميں فرمايا: نہريں ان كے گھروں كے نيچے سے جارى ہوں گى اور قول خدا ''تجرى من تحتهم الانهار ...'' كا معنى يہى ہے_

اخلاق:اخلاقى رذائل كا مقابلہ ۳

اقدار: ۴

اللہ تعالى :اللہ تعالى كا فضل ۱۶; اللہ تعالى كى ہدايت ۱۰،۱۱،۱۲

انبياء:بعثت انبياء كى حكمت ۱۵; رسالت انبياء كى حقانيت ۱۴

اہل بہشت:اہل بہشت اور انبياء كا وعدہ ۱۴;اہل بہشت اور كينہ ۱; اہل بہشت بہشت ميں ۹;اہل بہشت كا ٹھكانہ ۷;اہل بہشت كا خلوص ۲;اہل بہشت كا شكر ۹;اہل بہشت كا عمل ۱۳; اہل بہشت كى زندگى ۲;اہل بہشت كى صفات ۱۳;اہل بہشت كى صلح ۲; اہل بہشت كى قسم ۱۴;اہل بہشت كے قلب كى پاكيزگى ۱، ۵;اہل بہشت كے مقامات ۷

اہل جہنم:اہل جہنم كا باہمى نزاع ۲

ايمان:ايمان كى طرف ہدايت ۱۱;ايمان كے عوامل ۱۲

____________________

۱) مجمع البيان، ج ۴ ص ۶۴۹; الدر المنثور ج/۷ ص ۳۹۴_

۲) كافى ج/۸ ص ۹۸ ج ۶۹; بحار الانوار ج ۸ ص ۱۶۰ ج ۹۸_

۸

بہشت:بہشت سے پہلے تزكيہ ۵;بہشت كى قدر و منزلت ۱۷; بہشت كى نعمات ۹، ۱۱، ۱۳، ۱۸ ; بہشت كى نہروں كا جارى ہونا ۶;بہشت كى نہريں ۷، ۸; بہشت ميں حقائق كا ظہور ۱۴; موجبات بہشت ۱۰، ۱۱، ۱۳،۱۶; بہشت ميں ورود كے اثرات ۵; بہشتى نہروں كى صفات ۶

تربيت:تربيت كے عوامل ۱۵

تزكيہ:تزكيہ كى قدر و منزلت ۴

رشد:رشد كے عوامل ۱۵

شكر:نعمت بہشت كا شكر ۹;نعمت ہدايت كا شكر ۹

عمل صالح:عمل صالح كى جزا ۱۸; عمل صالح كى طرف ہدايت ۱۱;عمل صالح كے اثرات ۱۶; عمل صالح كے موجبات ۱۲

كينہ:كينہ دور كرنے كى اہميت۳;كينہ دور كرنے كى قدر و منزلت ۴

مؤمنين:مؤمنين بہشت ميں ۵، ۱۸مؤمنين پر فضل خدا ۱۶; مؤمنين كا عمل صالح ۸;مؤمنين كى جزا ۸، ۱۶; مؤمنين ميں كينہ ۵

نيك لوگ:نيك لوگوں كى جزا ۸

ہدايت:ہدايت كے عوامل ۱۱،۱۲

۹

آیت ۴۴

( وَنَادَى أَصْحَابُ الْجَنَّةِ أَصْحَابَ النَّارِ أَن قَدْ وَجَدْنَا مَا وَعَدَنَا رَبُّنَا حَقّاً فَهَلْ وَجَدتُّم مَّا وَعَدَ رَبُّكُمْ حَقّاً قَالُواْ نَعَمْ فَأَذَّنَ مُؤَذِّنٌ بَيْنَهُمْ أَن لَّعْنَةُ اللّهِ عَلَى الظَّالِمِينَ )

اور جتنى لوگ جہنميوں سے پكار كر كہيں گے كہ جو كچھ ہمارے پروردگار نے ہم سے وعدہ كيا تھا وہ ہم نے تو پاليا كيا تم نے بھى حسب وعدہ حاصل كر ليا ہے _ وہ كہيں گے بيشك_ پھر ايك منادى آواز دے گا كہ ظالمين پر خدا كى لعنت ہے (۴۴)

۱_ اہل بہشت بہشت ميں وارد ہونے كے بعد بلند آواز كے ساتھ اہل دوزخ كو مخاطب قرار ديتے ہوئے ان كے ساتھ كلام كريں گے_و نادى اصحاب الجنة اصحاب النّار

''نداء'' يعنى پكارنا اور كسى كو اونچى آواز كے ساتھ بلانا_

۲_ اہل ايمان كو ديئے گئے الہى وعدوں كے پوراہونے كا اعلان، اہل بہشت كى طرف سے اہل جہنم كو اطلاع دينے كے ليئے ہوگا_و نادى ...ا ن قد وجدنا ما وعدنا ربنا حقّاً

۳_ اہل بہشت، جہنميوں كى سرزنش و ملامت كيلئے ان

سے آيات خدا كے جھٹلانے والوں كے متعلق وعيد الہى كے رونما ہونے كے بارے ميں سوال كريں گے_

و نادى ...فهل وجدتم ما وعد ربّكم حقاً

۴_ اہل جہنم كا اپنے بارے ميں الہى دھمكيوں كے پورا ہونے كا اہل بہشت كے سامنے اعتراف كرنا_

فهل وجدتم ما وعد ربّكم حقاً قالوا نعم

۵_ خداوند متعال كے وعدہ اور وعيد كا سرچشمہ اس كى ربوبيّت ہے اور ان كا مقصد انسان كى رشد و تربيت ہے_

۱۰

قد وجدنا ما وعدنا ربنا حقا فهل وجدتم ما وعد ربّكم حقا

۶_ ظالمين، خدا كى رحمت سے دور ہيں _ان لعنة الله على الظلمين

۷_ روز قيامت، ايك منادى ظالموں كے لعنت خدا ميں گرفتار ہونے كا اعلان كرنے پر مامور ہوگا_

فاذن مؤذن بينهم ان لعنة الله على الظلمين

۸_احمد بن عمر الحلاّل قال: سا لت ابا الحسن عن قوله تعالي: ''فاذن مؤذن بينهم ا ن لعنة الله على الظالمين'' قال: المؤذن امير المؤمنين عليه‌السلام (۱)

احمد بن عمر حلّال كہتے ہيں كہ ميں نے امام رضاعليه‌السلام سے آيت ''فاذن مؤذن ...'' كے بارے ميں سوال كيا تو آپعليه‌السلام نے فرمايا: وہ مؤذن حضرت اميرالمؤمنينعليه‌السلام ہيں _

آيات خدا:آيات خدا كے جھٹلانے والوں كا عذاب ۳

اللہ تعالى :اللہ تعالى كا وعدہ ۵; اللہ تعالى كى دھمكيوں كا تحقق ۴; اللہ تعالى كى ربوبيت ۵; اللہ تعالى كى لعنت ۷; اللہ تعالى كى وعيد۵; اللہ تعالى كى وعيد كا پورا ہونا ۳; اللہ تعالى كے وعدے كا پورا ہونا ۲

اہل بہشت:اہل بہشت اور اہل جہنم ۱، ۲، ۳;اہل بہشت بہشت ميں ۱;اہل بہشت كا سوال ۱،۳;اہل بہشت كا كلام كرنا ۱،۲;اہل بہشت كى طرف سے كى جانے والى ملامتيں ۳

اہل جہنم:اہل جہنم اور اہل بہشت ۴;اہل جہنم كا اقرار ۴;اہل جہنم كى سرزنش ۳

بہشت:بہشت كا وعدہ ۲;بہشت كى نعمات ۲ تربيت:تربيت كے عوامل ۵

رشد:رشد كے عوامل ۵

ظالمين:ظالمين پر لعنت ۷;ظالمين قيامت كے دن ۷

قيامت:قيامت كے دن ندا ۷لعنت:لعنت كے مشمولين ۷

محرومين:رحمت خدا سے محروم لوگ ۶

مؤمنين:مؤمنين بہشت ميں ۲

____________________

۱) كافي، ج/۱ ص ۴۲۶ ح ۷۰، نور الثقلين ج/۲ ص ۳۲ ج ۱۲۲_

۱۱

آیت ۴۵

( الَّذِينَ يَصُدُّونَ عَن سَبِيلِ اللّهِ وَيَبْغُونَهَا عِوَجاً وَهُم بِالآخِرَةِ كَافِرُونَ )

جو راہ خدا سے روكتے تھے اور اس ميں كجى پيدا كيا كرتے تھے اور آخرت كے منكر تھے(۴۵)

۱_ راہ خدا (دين و معارف الہي) سے روگردانى كرنے والے ظالمين كے زمرہ ميں سے ہيں _

ان لعنة الله على الظلمين_ الذين يصدون عن سبيل الله

''يصدون'' كا مصدر ''صدّ'' ہے كہ جو ''روگردانى كرنا'' كے معنى ميں بھى ہوسكتاہے اور ''ركاوٹ بننے'' كے معنى ميں بھى پہلى صورت ميں يصّدون فعل لازم ہے اور دوسرى صورت ميں فعل متعدي، مندرجہ بالا مطلب پہلى صورت كى بناپر ہى اخذ كيا گيا ہے_

۲_ لوگوں كو راہ خدا كے ساتھ ملحق ہونے سے روكنے والے، ظالم ہيں _

ان لعنة الله على الظلمين الذين يصدون عن سبيل الله

يہ مفہوم اس بنا پر اخذ كيا گيا ہے كہ جب ''يصدّون'' كہ جو ''صدّ'' سے ہے كو بمعنى ''روكنا'' ليں اس صورت ميں ''الناس'' جيسا كوئي كلمہ اس كا مفعول بنے گا كہ جو واضح ہونے كى وجہ سے كلام ميں نہيں لايا گيا_

۳_ راہ خدا كو كج اور ٹيڑھاظاہر كرنے كے درپے افراد ظالمين كے گروہ ميں سے ہيں _

ان لعنة الله على الظلمين، الذين ...يبغونها عوجاً

''بغي'' چاہنے اور جستجو كرنے كے معنى ميں ہے اور ''يبغونھا'' ميں ''ھا'' كے ہمراہ ''لام'' مقدر ہے اور ''عوجاً'' (كجى و انحراف) مفعول بہ ہے يعني: وہ لوگ كہ جو دين خدا كيلئے كجى پيدا كرنے كى جستجو ميں ہوتے ہيں ، چاہے خود معارف دين ميں ہى ايسے موارد كى جستجو ميں ہوں كہ جنہيں انحرافى نكات كے طور پر ظاہر كر پائیں يا يہ كہ دين كے حقائق ميں تحريف كرتے ہوئے انہيں انحرافى مسائل ميں تبديل كرنے كے درپے ہوں _ البتہ مذكورہ بالا مطلب كى اساس پہلا احتمال ہى ہے_

۴_ راہ خدا كو كج اور منحرف كرنے كے در پے لوگوں كا شمار ظالمين كے زمرہ ميں ہوتاہے اور وہى روز قيامت لعنت خدا كے مشمول قرار پائیں گے_

۱۲

ان لعنة الله على الظالمين الذين يبغونها عوجاً

مطلب بالا كى اساس احتمال دوم ہے كہ جو گزشتہ مطلب كى وضاحت كيلئے دين ميں كجى پيدا كرنے كے انداز كى تشريع كے ضمن ميں بيان كيا گيا_

۵_ راہ خدا ہر قسم كى كجى اور انحراف سے پاك ہے_ان لعنة الله على الظلمين_ الذين ...يبغونها عوجا

۶_ قيامت كو جھٹلانے والے، ظالم ہيں اور روز قيامت رحمت خدا سے محروم ہوں گے_

ان لعنة الله على الظلمين_ الذين ...و هم بالاخرة كفرون

۷_ راہ خدا سے روگردانى كرنے والے اور لوگوں كو ائین الہى كے ساتھ پيوستہ ہونے سے روكنے والے، نيز راہ خدا كو منحرف اور كج ظاہر كرنے والے، روز قيامت رحمت خدا سے محروم ہوں گے_

ان لعنة الله على الظلمين، الذين يصدون عن سبيل الله و يبغونها عوجاً

۸_ بعض لوگ قيامت كو قبول نہ كرنے كى وجہ سے دين خدا كو منحرف خيال كرتے ہوئے اس سے روگردان ہوجاتے ہيں _

الذين يصدون عن سبيل الله و يبغونها عوجاً و هم بالآخرة كفرون

مندرجہ بالا مطلب كا اخذ ہونا اس بنياد پر ہے كہ جملہ''و هم بالاخرة كفرون'' جملہ حاليہ اور مقام تعليل ميں ہو كہ ايسے جملے كيلئے حال معلّلہ كى اصطلاح استعمال كى جاتى ہے_ اس بناء پر آيت ميں اس معنى كى طرف اشارہ پايا جاتاہے كہ: بعض افراد قيامت كو نہ ماننے كى وجہ سے يہ خيال كرتے ہيں كہ جس دين ميں مردوں كے زندہ ہونے كى بات كى جائیے وہ ايك بے بنياد اور منحرف دين ہے لہذا اس سے روگردان ہوتے ہوئے دوسروں كو بھى اس كے ساتھ ملحق ہونے سے روكتے ہيں _

اللہ تعالى :اللہ تعالى كى اخروى رحمت ۶;اللہ تعالى كى اخروى لعنت ۴;اللہ تعالى كى رحمت سے محروميت ۷

دين:دين سے روگرداني۱;دين سے روگردانى كے اسباب ۸;دين كى خصوصيت ۵

راہ خدا:راہ خدا سے روكنے والے ۷;راہ خدا سے روگردانى ۱; راہ خدا سے روگردانى كرنے والے ۷;راہ خدا سے ممانعت ۲، ۴;راہ خدا كو بد ظاہر كرنا ۳، ۴، ۷ ; راہ خدا كى خصوصيت ۵

رحمت خدا سے محروم لوگ :۶،۷

ظالمين: ۱، ۲، ۳، ۴، ۶

۱۳

ظالمين قيامت ميں ۴

ظلم:ظلم كے موارد ۲، ۶

قيامت:تكذيب قيامت كا ظلم ۶; تكذيب قيامت كے

اثرات ۸;قيامت اور دين كو جھٹلانے والے ۸; قيامت كو جھٹلانے والوں كى بصيرت ۸; منكرين قيامت كى محروميت ۶

لعنت:لعنت كے مشمولين ۴

آیت ۴۶

( وَبَيْنَهُمَا حِجَابٌ وَعَلَى الأَعْرَافِ رِجَالٌ يَعْرِفُونَ كُلاًّ بِسِيمَاهُمْ وَنَادَوْاْ أَصْحَابَ الْجَنَّةِ أَن سَلاَمٌ عَلَيْكُمْ لَمْ يَدْخُلُوهَا وَهُمْ يَطْمَعُونَ )

اور ان كے درميان پردہ ڈال ديا جائیے گا اوراعراف پر كچھ لوگ ہوں گے جو سب كو ان كى نشانيوں سے پہچان ليں گے اور اصحاب جنت كو آواز ديں گے كہ تم پر ہمارا سلام_ وہ جنت ميں داخل نہ ہوئے ہوں گے ليكن اس كى خواہش ركھتے ہوں گے

۱_ اہل بہشت اور اہل جہنم كے درميان حجاب اور فاصلے كا وجود_و بينهما حجاب

۲_ اہل بہشت اور اہل جہنم كے درميان حائل حجاب كے فراز پر بلند مرتبہ اشخاص (اصحاب اعراف) موجود ہوں گے_

و بينهما حجاب و على الاعراف رجال

ہر بلند اور مرتفع چيز كے بالائی حصّوں كو ''عرف''

كہتے ہيں اس كى جمع ''اعراف'' ہے (لسان العرب)'' الاعراف ''ميں ''ال'' مضاف اليہ كا جانشين ہے يعني:و على اعراف الحجاب رجال _

۳_ اہل اعراف، قيامت كے دن حاضر تمام انسانوں پر بلند مقام سے ناظر ہوں گے_

و على الاعراف رجال يعرفون كلا بسيمهم

اصحاب اعراف كا يوں وصف بيان كيا جانا كہ وہ اہل بہشت اور اہل جہنم كے درميان حائل بلندى پر مستقر ہيں ، اس مطلب كو ظاہر كرتاہے كہ وہ ميدان قيامت ميں موجود تمام افراد پر اشراف ركھتے ہيں اور ان پر نظارت كرتے ہيں _

۱۴

۴_ اصحاب اعراف، خداوند متعال كى بارگاہ ميں ايسے بلند مرتبہ مؤمنين ہيں كہ جن كا مقام دوسرے مؤمنين سے برتر ہے_

و على الاعراف رجال يعرفون كلاً بسيمهم و نادوا اصحاب الجنة ا ن سلم عليكم

اس لحاظ سے كہ اصحاب اعراف ايك ايسے مقام پر كھڑے ہيں كہ جہاں سے وہ سب لوگوں كو زير نظر ركھتے ہوئے ہر شخص يا گروہ كو ان كى مخصوص علامات سے پہنچانتے ہيں اور ميدان قيامت ميں اہل بہشت كے ساتھ كلام كرتے ہيں اور ان تك بہشت ميں داخل ہونے كا فرمان پہنچاتے ہيں اس سے معلوم ہوتاہے كہ وہ دوسرے مؤمنين سے برتر مقام كے حامل ہيں _

۵_ قيامت كے ميدان ميں موجود امتوں اور گروہوں (چاہے وہ بہشتى ہوں يا جہنمي) كيلئے مخصوص علامات ہيں _

و على الاعراف رجال يعرفون كلا بسيمهم

كلمہ ''سيما'' كا معنى علامت يا نشانى ہے_

۶_ اصحاب اعراف روز قيامت ہر امت اور گروہ كو ان كى مخصوص نشانيوں سے پہچان ليں گے_يعرفون كلاً بسيمهم

۷_ اصحاب اعراف، جنت ميں ورود كے منتظر مؤمنين پر بلند آواز سے درود بھيجيں گے_و نادوا اصحاب الجنة ان سلام عليكم

جملہ ''سلم عليكم'' ايك انشائی جملہ بھى ہوسكتاہے اور مؤمنين كيلئے موجود امن و سلامتى سے اخبار بھي، مذكورہ بالا مطلب كى اساس احتمال اوّ ل ہے_

۸_ اصحاب اعراف، بہشت كى طرف رواں مؤمنين كو بلند آواز سے امن و سلامتى كى خوشخبرى ديں گے_

و نادوا اصحاب الجنّة ان سلام عليكم

مذكورہ بالا مفہوم كى بنياد اس پر ہے كہ جب جملہ ''سلم عليكم'' كو ايك اخبارى جملہ جانا جائیے_

۹_ اہل بہشت، بہشت ميں ورود كا وقت آنے پر، اپنى سرنوشت كے بارے ميں پريشان ہوں گے_لم يدخلوها و هم يطعمون

مندرجہ بالا مفہوم كى اساس يہ ہے كہ جملہ''لم يدخلوها'' اور ''يطمعون '' ميں ضمير فاعل''اصحاب الجنّة'' كى طرف پلٹائی جائیے كہ اس صورت ميں جملہ''لم يدخلوها'' ''اصحاب الجنّة'' كيلئے حال شمار ہوگا_ قابل ذكر نكتہ يہ ہے كہ جملہ''يطمعون'' (يعنى اميد ركھتے ہيں ) ميں اہل بہشت كے اضطراب كى طرف اشارہ ہے_ يعنى پريشان ہيں كہ مبادا بہشت ميں داخل ہونے سے روك لئے جائیں _

۱۵

۱۰_عن ابى عبدالله عليه‌السلام و قد سئل عن قول الله عزوجل ''و بينهما حجاب'' فقال سور بين الجنة والنار (۱)

حضرت امام صادقعليه‌السلام سے روايت نقل كى گئي ہے كہ آيت ''و بينھما حجاب'' ميں كلمہ حجاب كے معنى كے بارے ميں سوال كے جواب ميں انہوں نے فرمايا: بہشت اور جہنم كے درميان ايك ديوار ہے

۱۱_قال الصادق عليه‌السلام : ...يعرف الائمة عليه‌السلام اوليائهم و اعدائهم بسيماهم و هو قوله تعالي: و على الاعراف رجال (و هم الائمة عليه‌السلام ) يعرفون كلا بسيماهم ...''(۲) حضرت امام صادقعليه‌السلام نے فرمايا: كہ ائیمہعليه‌السلام اپنے دوستوں اور دشمنوں كو ان كى پيشانيوں سے پہچانتے ہيں چنانچہ قول خدا ''اعراف پر اشخاص ہيں (كہ وہ ائیمہ ہى ہيں ) كو جو ہر ايك كو اس كى پيشانى سے پہچان ليتے ہيں '' كا مطلب يہى ہے_

۱۲_بريد العجلى قال: سا لت ابا جعفر عليه‌السلام عن قول الله : ''و على الاعراف رجال ...'' قال: صراط بين الجنّة والنار (۳)

بريد عجلى كہتے ہيں كہ ميں نے حضرت امام باقرعليه‌السلام سے اعراف كے بارے ميں سوال كيا توآپعليه‌السلام نے فرمايا: اعراف بہشت اور جہنم كے درميان ايك راہ ہے

۱۳_انس بن مالك عن النبي صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم قال ا ن مؤمنى الجن لهم ثواب و عليهم عقاب، فسا لناه عن ثوابهم فقال: على الاعراف و ليسوا فى الجنّة مع امة محمد صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم فسا لناه و ما الاعراف؟ قال: حائط الجنة تجرى فيه الانهار و تنبت فيه الاشجار والثمار (۴)

انس بن مالك كا بيان ہے: كہ رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے فرمايا مؤمن جنّات كيلئے ثواب و عقاب ہے،ہم نے آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے سے ان كے ثواب كے بارے ميں پوچھا تو آپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے فرمايا: وہ اعراف پر ہيں اور جنت ميں امت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے ساتھ نہيں ہيں ہم نے سوال كيا اعراف كيا ہے؟ فرمايا: بہشت كى ديوار ہے جس ميں نہريں جارى ہيں اور درخت اور پھل اگتے ہيں _

۱۴_عن ابى عبدالله عليه‌السلام : الاعراف كثبان بين الجنّة والنّار فيوقف عليها كل نبّى و كل خليفة نبّى مع المذنبين من اهل زمانه ...و قد سبق المحسنون إلى الجنّة فيقول ذلك الخليفة للمذنبين الواقفين معه: انظروا الى اخوانكم المحسنين قد سبقوا الى الجنّة فيسلم المذنبون عليهم و ذلك قوله ''و نادوا اصحاب الجنّة ا ن

____________________

۱)تاويل الايات الظاہرہ ص ۱۸۲_۲)تفسير قمى ج/۲ ص ۳۸۴: نور الثقلين ج/۲ ص ۳۲ ح ۱۲۶_

۳)بصاءر الدرجات صفار ص ۴۹۶ ج ۵ ب ۱۶: تفسير برھان ج ۲ ص ۱۸ ح ۸ _۴) الدر المنثور ج/۳ ص ۴۶۵_

۱۶

سلام عليكم'' ثم اخبر تعالي: إنهم ''لم يدخلوها و هم يطمعون'' يعنى هؤلاء المذنبين لم يدخلوا الجنة، و هم يطمعون ان يدخلهم الله ايّاها بشفاعة النبّى والامام .(۱)

حضرت امام صادقعليه‌السلام سے مروى ہے كہ اعراف بہشت اور جہنم كے درميان ٹيلے ہيں كہ جہاں ہر پيغمبر اور جانشين پيغمبر كو ان كے زمانے كے گناہ گاروں كے ہمراہ ٹھہراتے ہيں ...در حالانكہ نيك افراد جنت ميں پہنچ چكے ہوتے ہيں ، پس جانشين پيغمبر اپنے ہمراہ گناہ گاروں سے كہتاہے: اپنے نيك بھائی وں كى طرف ديكھو كہ وہ تم سے پہلے جنت ميں جا چكے ہيں تب گناہ گار لوگ ان كو سلام كہيں گے_ قول خدا ''و نادوا اصحاب الجنة ا ن سلام عليكم'' كا مطلب يہى ہے، پھر خداوند متعال نے خبر دى ہے ''لم يدخلوھا و ھم يطمعون'' يعني: يہ گناہ گارلوگ ابھى تك بہشت ميں داخل نہيں ہوئے ہيں ليكن اميد وار ہيں كہ خدا انہيں پيغمبر اور امام كى شفاعت سے بہشت ميں لے جائیے

۱۵_حارث عن ابى عبدالله عليه‌السلام قال: سا لته بين الايمان والكفر منزلة؟ فقال نعم و منازل ...و بينهما قوله ''و على الاعراف رجال'' (۲)

حارث كہتے ہيں كہ ميں نے حضرت امام صادقعليه‌السلام سے سوال كيا آيا ايمان اور كفر كے درميان كوئي مرتبہ موجود ہے؟فرمايا: ہاں بلكہ كئي مراتب ہيں ان ميں سے ايك (اصحاب اعراف پر اعتقاد ہے) كہ خدا نے فرمايا:''وعلى الاعراف رجال''

اصحاب اعراف:اصحاب اعراف قيامت كے دن ۳، ۶;اصحاب اعراف كا اشراف ۳; اصحاب اعراف كا سلام ۷;اصحاب اعراف كا علم ۶;اصحاب اعراف كى بشارت ۸; اصحاب اعراف كے مقامات ۲، ۴

امتيں :روز قيامت امتوں كى علامت ۵، ۶

اہل بہشت:اہل بہشت كى اميد ۹;اہل بہشت اور اہل جہنم كا حجاب ۱،۲ ;اہل بہشت كى علامات ۵;;اہل بہشت كى پريشانى ۹;اہل بہشت كے مقامات ۹

اہل جہنم:اہل جہنم كى علامت ۵

بہشت:بہشت ميں امن و امان ۸;بہشت ميں سلامتى ۸

مقربين: ۴مؤمنين:مؤمنين پر سلام ۷; مؤمنين قيامت كے دن ۷، ۸ ; مؤمنين كو بشارت ۸; مؤمنين كے مقامات ۴

____________________

۱) تفسير تبيان ج/۴ ص ۴۱۱: مجمع البيان ج/۴ ص ۶۵۳_

۲)تفسير عياشى ج/۲ ص ۱۱ ج/۱۳۳، بحار الانوار ج/۶۹ ص ۱۶۶ ح/۳۲_

۱۷

آیت ۴۷

( وَإِذَا صُرِفَتْ أَبْصَارُهُمْ تِلْقَاء أَصْحَابِ النَّارِ قَالُواْ رَبَّنَا لاَ تَجْعَلْنَا مَعَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ ) .

اور پھر جب ان كى نظر جہنم والوں كى طرف مڑجائیے گى تو كہيں گے كہ پروردگار ہم كو ان ظالمين كے ساتھ نہ قرار دينا

۱_ روز قيامت اہل جہنم كى سنگين اور ناگوار حالت_و إذا صرفت ابصارهم تلقاء اصحاب النار قالوا ربنا

اہل دوزخ كو ديكھ كر اہل بہشت كى ناراحتى اور اس ناخواستہ مشاہدہ كے بعد ان كى دعا كا بيان اہل جہنم كى مشكل حالت كى نقشہ كشى كررہاہے_

۲_ جہنم ميں ، ايك انتہائی ہولناك منظرو إذا صرفت ابصارهم تلقاء اصحاب النار قالو ربّنا

۳_ راہيان بہشت، روز قيامت اہل دوزخ كے ہولناك اور ناگوار منظر كا مشاہدہ كريں گے_

و إذا صرفت ابصارهم تلقاء اصحاب النار قالوا ربّنا

يہ مفہوم اس بناء پر اخذ كيا گيا ہے كہ جب ''ابصرھم'' اور ''قالوا'' كى ضمير گزشتہ آيت ميں مذكور ''اصحاب الجنة'' كى طرف پلٹائی جائیے_

۴_ اہل بہشت كى جانب سے اہل دوزخ كا مشاہدہ غير ارادى ہے_و إذا صرفت ابصرهم تلقا اصحاب النّار

فعل ''صرفت'' كا مجہول آنا ہى مذكورہ بالا مطلب كى دليل ہے_

۵_ راہيان بہشت اہل دوزخ كى ناگوار حالت اور دوزخ كے ہولناك منظر كا مشاہدہ كرنے كے بعد دعا كريں گے_

و اذا صرفت ابصارهم تلقاء اصحاب النار قالوا ربّنا

۶_ خدا كے حضور اہل بہشت كى دعا كہ ستمگر دوزخيوں كے پاس ان كا ٹھكانہ نہ ہو_

و إذا صرفت ...قالوا ربّنا لا تجعلنا مع القوم الظلمين

۷_ بہشت ميں جانے والے بہشت ميں داخلے كى اميد

۱۸

كے باوجود، اہل دوزخ كے ساتھ ملحق ہونے كے ڈر سے مضطرب ہيں _ربّنا لا تجعلنا مع القوم الظلمين

۸_ اہل بہشت كى نظر ميں ظالم اہل دوزخ ،ناپسنديدہ لوگ ہيں _ربَّنا لا تجعلنا مع القوم الظلمين

اہل بہشت آتش جہنم ميں گرفتار نہ ہونے كى خواہش كا اظہار ظالمين سے دورى كى دعا كے ذريعے كرتے ہيں _ اس سے معلوم ہوتاہے كہ اہل بہشت قيامت كے دن خود ظالمين سے بھى متنفر ہيں _

۹_ آتش جہنم ميں گرفتار ہونا، ظالم ملّتوں اور قوموں كا انجام ہے_

إذا صرفت ابصارهم تلقاء اصحاب النار قالوا ربّنا لا تجعلنا مع القوم الظلمين

۱۰_ ستمگري، تمام اہل دوزخ كى ايك مشتركہ خصوصيت ہے_

إذا صرفت ابصارهم تلقاء اصحاب النار قالوا ربّنا لا تجعلنا مع القوم الظلمين

۱۱_ اہل اعراف، غير ارادى طور پر اہل دوزخ كى ناپسنديدہ حالت كا مشاہدہ كريں گے_

و إذا صرفت ابصارهم تلقاء اصحاب النار

مندرجہ بالا مفہوم اس صورت ميں درست ہوگا كہ جب ''ابصرھم'' اور ''قالوا'' كى ضمير سے مراد اہل اعراف ہوں _

۱۲_ اہل دوزخ كى حالت زار كا مشاہدہ اہل اعراف كيلئے بارگاہ خدا ميں اہل دوزخ جيسے انجام ميں مبتلا نہ ہونے كے بارے ميں دعا كا باعث بنتاہے_إذا صرفت ابصارهم تلقا اصحاب النار قالوا ربنا لا تجعلنا مع القوم الظلمين

۱۳_ اہل اعراف كى نظر ميں ستمگر اہل دوزخ ،ناپسنديدہ لوگ ہيں _ربّنا لا تجعلنا مع القوم الظالمين

اصحاب اعراف:اصحاب اعراف اور اہل جہنم ۱۱، ۱۲، ۱۳;اصحاب اعراف قيامت ميں ۱۱;اصحاب اعراف كى دعا ۱۲

اہل بہشت:اہل بہشت اور اہل جہنم ۳، ۴، ۵، ۸ ; اہل بہشت كى اميد ۷;اہل بہشت كى پريشانى ۷;اہل بہشت كى دعا ۵، ۶;اہل بہشت قيامت ميں ۳، ۵، ۷

اہل جہنم:اہل جہنم سے نفرت ۸، ۱۳;اہل جہنم كا ظلم ۱۰;اہل جہنم كى اخروى مشكلات ۱; اہل جہنم كى صفات ۱۰;اہل جہنم كى مشكلات ۱۵، ۱۱، ۱۲;اہل جہنم كى ہولناكى ۵; ظالم اہل جہنم ۶، ۸;قيامت كے دن

۱۹

اہل جہنم۱ ;قيامت كے دن اہل جہنم كى رؤيت ۳، ۴، ۵

جہنم:جہنم كا منظر ۲،۵;جہنم كى صفات ۲;جہنم كى ہولناكى ۲، ۳

خوف :خوف كے آثار ۱۲

دعا:موجبات دعا ۱۲

ظالم اقوام :ظالم اقوام كى عاقبت ۹

آیت ۴۸

( وَنَادَى أَصْحَابُ الأَعْرَافِ رِجَالاً يَعْرِفُونَهُمْ بِسِيمَاهُمْ قَالُواْ مَا أَغْنَى عَنكُمْ جَمْعُكُمْ وَمَا كُنتُمْ تَسْتَكْبِرُونَ )

اور اعراف والے ان لوگوں كو جنھيں وہ نشانيوں سے پہچانتے ہوں گے آواز ديں گے كہ آج نہ تمھارى جماعت كام ائی اور نہ تمھارا غرور كام آيا

۱_ قيامت كے دن مستكبر اور كفر پيشہ گروہ اپنى مخصوص علامات كے ساتھ حاضر ہوں گے_

و نادى اصحاب الاعراف رجالاً يعرفونهم بسيمهم

۲_ اصحاب اعراف، روز قيامت مستكبر اور كفر پيشہ گروہوں كو ان كى علامات سے پہچان ليں گے_يعرفونهم بسيمهم

۳_ اصحاب اعراف، روز قيامت مستكبر اور كفر پيشہ گروہوں كو مخاطب قرار ديتے ہوئے دور سے ان

كے ساتھ كلام كريں گے_و نادى اصحاب الاعراف رجالاً

۴_ اصحاب اعراف، اہل كفر كو ان كے مادى وسائل اور دنيوى قدرتوں كے بے ثمر ہونے كے اعتبار سے ناكام كہتے ہوئے سرزنش كريں گے_قالو ما ا غنى عنكم جمعكم و ما كنتم تستكبرون

۵_ روز قيامت گناہوں كا گناہ گاروں كيلئے علامت كى

۲۰

صورت ميں ظاہر ہونا_و نادى اصحاب الاعراف رجالاً يعرفونهم بسيمهم

۶_ مادى وسائل، افرادى قوت اور طرفداروں كا موجود ہونا كافروں كى عذاب جہنم سے نجات كا موجب نہيں بن سكتا_

ما ا غنى عنكم جمعكم و ما كنتم تستكبرون

۷_ مستكبر اور زر اندوز كفّار اپنى قدرت اور ثروت كو عذاب خدا سے محفوظ رہنے كا سبب خيال كرتے ہيں _

ما ا غنى عنكم جمعكم و ما كنتم تستكبرون

۸_حمزه بن الطيار عن ابى عبدالله عليه‌السلام : قلت: و ما اصحاب الاعراف؟ قال: قوم استوت حسانتهم و سيئاتهم فان ادخلهم النار فبذنوبهم و ان ادخلهم الجنة فبرحمته (۱)

حمزہ بن طيار كہتے ہيں كہ ميں نے حضرت امام صادقعليه‌السلام سے عرض كى كہ اصحاب اعراف كون لوگ ہيں ؟ فرمايا ايسے لوگ ہيں كہ جن كى نيكياں اور برائی اں برابر ہيں ، پس اگر خدا انہيں جہنم ميں داخل كرے تو ايسا ان كے گناہوں كے سبب سے ہوگا اور اگر جنت ميں داخل كرے تو ايسا اس كى رحمت كے سبب سے ہوگا_

۹_سئل رسول الله صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم عن اصحاب الاعراف فقال:هم قوم غزوا فى سبيل الله عصاة لابائهم فقتلوا فاعتقهم الله من النار بقتلهم فى سبيله و حبسوا عن الجنة بمعصيته آبائهم فهم آخر من يدخل الجنة (۲)

رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے اصحاب اعراف كے بارے ميں سوال كيا گيا تو آپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے فرمايا: وہ لوگ ہيں كہ جنہوں نے والد كى رضايت حاصل كيئےغير راہ خدا ميں جہاد كيا اور شہيد ہوئے_ پس خدا انہيں راہ خدا ميں شہيد ہونے كى خاطر آتش جہنم سے نجات بخشے گا ليكن وہ والد كى نافرمانى كى خاطر جنت ميں داخل ہونے سے روك لئے جائیں گے: پس وہ جنت ميں داخل ہونے والے آخرى افراد ہوں گے_

اصحاب اعراف:اصحاب اعراف اور اہل كفر ۳، ۴ ;اصحاب اعراف اور مستكبرين ۲، ۳ ;اصحاب اعراف كا تكلم ۳; اصحاب اعراف كى طرف سے سرزنش ۴; اصحاب اعراف قيامت كے دن ۲، ۳

اللہ تعالى :اللہ تعالى كے عذاب ۷

اہل كفر:

____________________

۱)كافى ج/۲ ص ۳۸۱ ح/۱، نور الثقلين ج/۲ ص ۳۵ ح ۱۳۷_

۲)الدر المنثور ج/۳ ص ۴۶۵_

۲۱

اہل كفر قيامت كے دن ۱، ۴; اہل كفر كا حتمى عذاب ۶;اہل كفر كى اخروى سرزنش ۴;اہل كفر كى اخروى علامات ۱، ۲;اہل كفر كى بصيرت ۷; اہل كفر كى شكست ۴; اہل كفر كى قدرت ۶; اہل كفر كے مادى وسائل ۶;ثروتمند اہل كفر ۷;مستكبر اہل كفر ۷

عذاب:عذاب سے امان كے موجبات ۷

قيامت:روز قيامت قدرت كا بے ثمر ہونا ۴;قيامت كے دن تجسم گناہ ۵

گروہ :قيامت كے دن كافر گروہ ۱، ۲، ۳;قيامت كے دن مستكبر گروہ ۱

گناہ:گناہ كے اخروى آثار ۵

گناہ گار:گناہگاروں كى اخروى علامات ۵

مستكبرين:مستكبرين كى اخروى علامات ۲، ۱

آیت ۴۹

( أَهَـؤُلاء الَّذِينَ أَقْسَمْتُمْ لاَ يَنَالُهُمُ اللّهُ بِرَحْمَةٍ ادْخُلُواْ الْجَنَّةَ لاَ خَوْفٌ عَلَيْكُمْ وَلاَ أَنتُمْ تَحْزَنُونَ )

كيا يہى لوگ ہيں جن كے بارے ميں تم قسميں كھايا كرتے تھے كہ انھيں رحمت خدا حاصل نہ ہوگى جن سے ہم نے كہہ ديا ہے كہ جاؤ جنّت ميں چلے جاؤ تمھارے لئے نہ كو ى خوف ہے اور نہ كوئي حزن

۱_ مستكبر كفار دنيا ميں قسميں كھاتے ہيں كہ روز آخرت مؤمنين كو خدا كسى رحمت سے نہيں نوازے گا_

اهؤلاء الذين اقسمتم لا ينالهم الله برحمة

كلمہ ''رحمة'' نكرہ ہے اور چونكہ نفى كے بعد واقع ہوا ہے لہذا عموم كا معنى ديتاہے، يہ نكتہ بھى قابل

ذكر ہے كہ رحمت سے كافروں كى مراد اخروى رحمت ہے، يعنى بالفرض اگر كسى آخرت كا وجود ہوا تو خداوند متعال اپنى رحمت مؤمنين كے شامل حال نہيں كرے گا_ اس مطلب كى تائی د يوں ہوتى ہے كہ ''لا ينال'' فعل مضارع ہے نيز يہ كہ دنيا

۲۲

ميں خدا كى تمام رحمتوں كى نفى معقول نہيں _

۲_ اہل ايمان دنيا ميں مستكبر كفّار كى طرف سے تحقير كا نشانہ بنتے ہيں _ا هؤلاء الذين ا قسمتم لا ينالهم الله برحمة:

۳_ كفر پيشہ مستكبرين آخرت ميں رحمات الہى سے بہرہ مند ہونے كے مدعى ہيں _ا هؤلاء الذين ا قسمتم لا ينالهم الله برحمة

۴_ بہشت كے راہى مؤمنين، اصحاب اعراف كے فرمان سے اپنى عالى شان منزل ميں اتريں گے_ادخلوا الجنة

جملہ ''ا هؤلاء الذين '' بظاہر اصحاب اعراف كى كفار كے ساتھ ہونے والى گفتگو كا حصّہ ہے يعنى قالوااهؤلاء الذين ...اس بناپر جملہ ''ادخلوا'' بھى اصحاب اعراف كا ہى كلام ہے_

۵_ اصحاب اعراف، روز قيامت راہيان بہشت كو ايك خوشحال اور پرامن زندگى كى بشارت ديں گے_

ادخلوا الجنة لا خوف عليكم و لا ا نتم تحزنون

۶_ بہشت، حزن حوادث سے محفوظ ايك پر امن ٹھكانہ ہے_لا خوف عليكم و لا ا نتم تحزنون

۷_ نيك كردار مؤمنين كى دنيوى زندگي، مستكبرين كى خلل اندازيوں كے سبب نا آرام اور ان كى سرزنشوں كے باعث رنجيدہ خاطر ہوتى ہے*_اهؤلا الذين اقسمتم لاينالهم الله برحمة ادخلوا الجنة لا خوف عليكم

كفّار كى طرف سے مؤمنين كى تحقير كو ذكر كرنے اور اس كے بعد تمام نعمات بہشت ميں سے صرف دو نعمتوں كو بيان كرنے ميں اس بات كى طرف اشارہ پايا جاتاہے كہ اولاً مؤمنين كى دنيوى زندگى نا امنى اور حزن كے ساتھ آميختہ ہوتى ہے ثانياً ان كا يہ حزن و ملال مستكبر كفّار كى طرف سے ايجاد كيا ہوا ہوتاہے_

۸_ بہشت اور اس كى نعمات رحمت خدا كا ايك برترين جلوہ ہيں _لا ينالهم الله برحمة ادخلوا الجنة

۹_ اصحاب اعراف، خدا كے ہاں اعلى مقام پر فائز اور ميدان قيامت كے خدمتگزاروں ميں سے ہيں _

قالوا ...ادخلوا الجنة لا خوف عليكم و لا انتم تحزنون

اصحاب اعراف:اصحاب اعراف قيامت كے دن ۵;اصحاب اعراف اور اہل بہشت ۵;اصحاب اعراف اور مؤمنين ۴;اصحاب اعراف كى بشارت ۵;اصحاب اعراف كے مقامات ۹

۲۳

اللہ تعالى :اللہ تعالى كى اخروى رحمت۱،۳; اللہ تعالى كى ايجاد ۵; اللہ تعالى كى بے نيازى ۷،۱۲;اللہ تعالى كى خالقيت۵،۱۲; اللہ تعالى كى خصوصيات ۲،۷، ۸; اللہ تعالى كى رحمت ۸; اللہ تعالى كى رزاقيت ۱،۷، ۸; اللہ تعالى كى عقلى معرفت ۱۲; اللہ تعالى كى فطرى معرفت ۱۲;اللہ تعالى كى قدرت ۱۰; اللہ تعالى كى ولايت ۱،۸; اللہ تعالى كى ولايت كو قبول كرنا ۲، ۱۲ ، ۱۸، ۲۸;اللہ تعالى كى ولايت كے احوال ۱۱

اہل بہشت:اہل بہشت كو بشارت ۵

بہشت:بہشت كى زندگى ۵;بہشت كى نعمات ۸;بہشت ميں امن و امان ۵، ۶;بہشت ميں حزن و اندوہ ۵، ۶; بہشت ميں ورود ۴

رحمت كے مشمولين:مشمولان رحمت، ۱، ۳

قيامت:قيامت كے خدمتگزار ۹

كفار:كفار اور مؤمنين ۱، ۲;كفار كى بصيرت ۱; مستكبركفاركا دعوى ۳; مستكبركفّار كاسلوك ۲; مستكبركفار كى بصيرت ۳; مستكبر كفار كى قسم ۱

مستكبرين:مستكبرين اور كفار ۷;مستكبرين كى طرف سے سرزنش ۷

مقربين: ۹

مؤمنين:مؤمنين كا حزن ۷;مؤمنين كى تحقير ۲;مؤمنين كى دنيوى زندگى ۷;مؤمنين كى دنيوى مشكلات ۷;مؤمنين كى سرزنش ۷; مؤمنين كى ناآرامى ۷; مؤمنين كے مقامات ۴

آیت ۵۰

( وَنَادَى أَصْحَابُ النَّارِ أَصْحَابَ الْجَنَّةِ أَنْ أَفِيضُواْ عَلَيْنَا مِنَ الْمَاء أَوْ مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّهُ قَالُواْ إِنَّ اللّهَ حَرَّمَهُمَا عَلَى الْكَافِرِينَ )

اور جہنم والے جنّت والوں سے پكار كر كہيں گے كہ ذرا اٹھنڈا پانى يا خدانے جو رزق تمھيں ديا ہے اس ميں سے ہميں بھى پہنچاؤ تو وہ لوگ جواب ديں گے كہ ان چيزوں كو اللہ ن ے كافروں پر حرام كرديا ہے

۱_ اہل دوزخ بلند آواز كے ساتھ اہل بہشت سے

درخواست كريں گے كہ جنت كے پانى يا ديگر نعمات ميں

۲۴

سے كچھ ان كى طرف پھينكيں _و نادى اصحاب النار ...ا ن افيضو علينا من الماء او ممّا رزقكم الله

۲_ بہشت دوزخ سے كافى دور اور اس سے اونچى جگہ پر واقع ہے_و نادى اصحاب النار اصحاب الجنة ا ن افيضوا علينا

كلمہ ''افاضہ'' كہ جو گرانے كے معنى ميں ہے اس مطلب پر دال ہے كہ بہشت دوزخ سے بالاتر جگہ پر واقع ہے اور كلمہ ''ندا'' (بلند آواز سے پكارنے) ميں بہشت اور دوزخ كے ايك دوسرے سے دور ہونے كا اشارہ پايا جاتاہے_

۳_ پاني، جہنميوں كى اشدّ ضرورت اور ان كا اہم تقاضا_ا ن ا فيضوا علينا من الماء او ممّا رزقكم الله

۴_ جہنمى لوگ، جہنم كے اندر سے اہل بہشت كے ساتھ گفتگو كر سكتے ہيں اسى طرح اہل بہشت بھى ان كے ساتھ ہمكلامى پر قادر ہيں _و نادى اصحاب النار اصحاب الجنة

۵_ جہنمى لوگ، اہل بہشت كى طرف سے ان كى درخواست قبول نہ ہونے كى وجہ سے پانى اور جنت كى ديگر نعمات كے حصول ميں ناكام رہيں گے_ا ن ا فيضوا علينا ...قالوا إن الله حَرَّمَهُما على الكافرين

۶_ خداوند تعالى نے پانى اور ديگر بہشتى نعمات دوزخيوں پر حرام كى ہيں _إن الله حرمهما على الكفرين

۷_ اہل جہنم كو پانى اور دوسرى نعمات عطا كرنے سے اہل بہشت كے انكار كا سبب ،اہل جہنم پربہشتى رزق كى تحريم ہے_ا ن افيضوا علينا ...قالوا إن الله حَرَّمَهُمَا على الكافرين

۸_ اہل كفر كے زمرہ سے خارج ہونے كيلئے صرف وجود خدا پر اعتقاد ہى كافى نہيں _

ا قسمتم لا ينالهم الله برحمة ...إن الله حرمهما على الكفرين

اس حصّہ كى آيات كے سياق سے ظاہر ہوتاہے كہ جملہ ''اقسمتم'' كہنے والے اہل دوزخ ہيں لہذا ''الكافرين'' كا عنوان اس آيت ميں ان كو بھى شامل ہوگا، حالانكہ ان سے نقل كيا گيا يہ جملہ ''ا قسمتم لا ينالھم الله برحمة'' اس مطلب كو بيان كرتاہے كہ يہ گروہ وجود خدا كا معتقد ہے_

اہل بہشت:اہل بہشت اور اہل جہنم ۷;اہل جہنم كے ساتھ اہل بہشت كى گفتگو ۴

اہل جہنم:

۲۵

اہل جہنم اور اہل بہشت ۱، ۵;اہل جہنم اور نعمات بہشت ۶، ۷;اہل جہنم پر پانى كا حرام ہونا ۶;اہل جہنم كا پانى مانگنا ۱، ۵;اہل جہنم كى اہل بہشت كے ساتھ گفتگو ۴;اہل جہنم كى خواہشات ۱، ۷اہل جہنم كى ضروريات ۳;اہل جہنم كے محرمات ۷

بہشت:بہشت اور جہنم كا فاصلہ ۲;بہشت كا محل وقوع ۲نعمات بہشت كى تحريم ۶، ۷

جہنم:جہنم كا محل وقوع ۲

عقيدہ:خدا كے بارے ميں عقيدہ ۸

كفر:كفر سے نجات ۸

آیت ۵۱

( الَّذِينَ اتَّخَذُواْ دِينَهُمْ لَهْواً وَلَعِباً وَغَرَّتْهُمُ الْحَيَاةُ الدُّنْيَا فَالْيَوْمَ نَنسَاهُمْ كَمَا نَسُواْ لِقَاء يَوْمِهِمْ هَـذَا وَمَا كَانُواْ بِآيَاتِنَا يَجْحَدُونَ )

جن لوگوں نے اپنے دين كو كھيل تماشہ بناليا تھا اور انھيں زندگانى دنيا نے دھوكہ دے ديا تھا تو آج ہم انھيں اسى طرح بھلاديں گے جس طرح انھوں نے آج كے دن كى ملاقات كو بھلاديا تھا اور ہمارى آيات كا ديدہ و دانستہ انكار كر رہے تھے

۱_ دين خدا كو بے ہودہ اور سعادت و كمال سے مانع امور كے مجموعہ ميں تبديل كرنا، اہل كفر كى خصوصيات ميں سے ہے_

حرمهما على الكفرين _ الذين اتخذوا دينهم لهواً و لعباً

الف: ''دينھم'' سے مراد خداكا دين ہے اور اس كى نسبت لوگوں كى طرف ديا جانا اس لحاظ سے

ہے كہ دينى لائحہ عمل اور قوانين شريعت كى منفعت خود انسان ہى كو حاصل ہوتى ہے_

ب: ''اتخذوا '' افعال تصيير ميں سے ہے يعنى ''بدلوا دين اللّه لهواً و لعباً ''، اور دين خدا كو لہو و لعب ميں تبديل كرنا يوں ہے كہ دين خدا پر ايسے بہتان باندھے جائیں كہ وہ لہو و لعب كا ايك مجموعہ نظر آنے لگے_

۲۶

۲_ دين خدا كو ان باطل امور اور خرافات سے بچانے كى ضرورت ہے جو انسان كو حقيقى سعادت سے روكتے ہيں _

الذين اتخذوا دينهم لهواً و لعباً

۳_ دنيوى زندگي، ايك فريب دينے اور مشغول ركھنے والى زندگى ہے_غرتهم الحى وة الدنيا

غرور (غرّ ت كا مصدر) ''فريب دينا'' كے معنى ميں ہے_

۴_ اہل كفر، دنيوى زندگى پر فريفتہ لوگ ہيں _حرمهما على الكفرين الذين ...غرتهم الحى وة الدنيا

۵_ دين كو بازيچہ اور محض ايك سرگرمى سمجھنا اوردنيوى زندگى پر فريفتہ ہوجانا بہشت اور اس كى نعمات سے محروميت كا باعث بنتاہے_إن اللّه حرمهما على الكفرين الذين ا تخذوا ...و غرتهم الحى وة الدنيا

اہل كفر كى ''الذين اتخذوا ...'' كے ذريعے توصيف كرنا انكے آتش جہنم ميں گرفتار ہونے كى علت كو ظاہر كرتاہے_

۶_ حيات دنيا كا پُر فريب ہونا بعض لوگوں كے كفر اور آيات الہى سے مسلسل انكار كى طرف رجحان كا باعث بنتاہے_

حرمهما على الكفرين ...غرتهم الحى وة الدنيا ...و ما كانوا بايا تنا يجحدون

۷_ خداوند تعالى روز قيامت ،منكرين قيامت كو فراموش كرتے ہوئے ان كى پرواہ نہيں كرے گا_فاليوم ننسهم

۸_ روز قيامت خداوند تعالى كى اہل كفر سے بے اعتنائی اور انہيں فراموش كرنا خود ان كے آيات الہى سے انكار اور قيامت سے غفلت كى سزا ہے_فاليوم ننسهم كما نسوا لقاء يومهم هذا و ما كانوا بايا تنا يجحدون

جملہ ''كما نسوا'' ميں حرف ''كاف'' تعليليہ ہے اور ''ما'' مصدريہ ہے، يعنى ''لنسيانھم'' اسى طرح ''ما كانوا'' ميں بھى ''ما ''مصدريہ ہے اور ''مانسوا ''پر عطف ہے يعني:لكونهم باياتنا يجحدون _

۹_ دنيوى زندگى پر فريفتہ ہوتے ہوئے اس ميں سرگرم ہوجاناروز قيامت اور آتش جہنم كى فراموشى كا سبب بنتا ہے_

و غرتهم الحى وة الدنيا فاليوم ننسهم كما نسوا لقاء يومهم هذا

''كما نسوا'' سے يہ مطلب حاصل ہوتا ہے كہ خداوند تعالى كى اہل دوزخ سے بے اعتنائی كى ايك وجہ يہ ہے كہ انہوں نے روز قيامت كو فراموش كيا تھا_ اور چونكہ جملہ''فاليوم نَنْسهُمْ'' حرف ''ف'' كے ذريعے جملہ

۲۷

''غرتهم الحيوة الدنيا'' پر تفريع ہے اس سے معلوم ہوتاہے كہ قيامت كى فراموشى كے اسباب ميں سے ايك سبب دنيوى زندگى پر فريفتہ ہونا ہے_

۱۰_ خداوند تعالي، منكرين قيامت كو بہشت اور اس كى نعمات سے محروم ركھے گا_

إن اللّه حرمهما على الكافرين ...فاليوم ننسهم كما نسوا لقاء يومهم هذا

جملہ''كما نسوا لقاء يومهم هذا'' كى روشنى ميں منكرين قيامت ،كافرين كے مصاديق ميں سے ہيں _

۱۱_ آيات الہى كا مسلسل انكار ،بہشت اور اس كى نعمات سے محروم رہنے كا موجب ہے_

فاليوم ننسهم كما نسوا ...و ما كانوا بايا تنا يجحدون

مورد بحث آيت ان كافروں كے حال كو بيان كرتى ہے كہ جو روز قيامت بہشتى نعمات سے محروم ہوں گے اور آيت كريمہ كا يہ حصّہ ''و ما كانوا ...'' اس معنى كو بيان كرتاہے كہ آيات الہى كے منكر ، ان كافروں ميں سے ہيں _

۱۲_ قيامت سے انكار اور اس كى فراموشى كفر ہے_ان اللّهحرمهما على الكفرين ...فاليوم ننسهم كما نسوا لقاء يومهم هذا

۱۳_ آيات الہى كا انكار كفر ہے_فاليوم ننسهم كما نسوا ...و ما كانوا بايا تنا يجحدون

۱۴_ روز قيامت كا واقع ہونا اہم ترين آيات الہى ميں سے ہے*_كما نسوا لقاء يومهم هذا و ما كانوا بايا تنا يجحدون

واضح ہے كہ قيامت كا برپا ہونا آيات الہى ميں سے ہے لہذا يہاں اس كا خصوصى ذكر اس لحاظ سے ہوسكتاہے كہ دوسرى آيات ميں سے اسے خاص اہميت حاصل ہے_

۱۵_عن الرضا عليه‌السلام : ...و قال تعالي: ''فاليوم ننسهم كما نسوا لقاء يومهم هذا'' اى نتركهم كما تركوا الاستعداد للقاء يومهم هذا _(۱)

حضرت امام رضاعليه‌السلام سے منقول ہے: ...يہ كہ خداوند متعال نے فرمايا: ''پس آج ہم ان (كافروں ) كو فراموش كرتے ہيں جس طرح انہوں نے ايسے دن كے ديدار كو فراموش كيا'' يعنى جس طرح انہوں نے ايسے روز كے ديدار كيلئے مستعد ہونے كو ترك كيا ہم بھى انہيں ترك كريں گے_

آلودہ سازى :

____________________

۱)عيون اخبار الرضا، ج۱ ص ۱۲۵ باب ۱۱، حديث ۱۸ و نورالثقلين ج ۲ ص۳۷ حديث ۱۴۷_

۲۸

آلودہ سازى سے اجتناب ۲

آيات خدا:آيات خدا كى تكذيب ۳۱;آيات خدا كى تكذيب كا پيش خيمہ ۶ ;آيات خدا كى تكذيب كى مكافات ۸;آيات خدا كى تكذيب كے اثرات ۱;آيات خدا كے موارد ۱۴;مكذبين كى مكافات ۸

اللہ تعالي:اللہ تعالى كو فراموش كرنا۷،۸;اللہ تعالى كے افعال ۱۰

بہشت:بہشت كى نعمات ۵;بہشت كے موانع ۵، ۱۰، ۱۱ ; نعمات بہشت سے محروميت ۱۰

جہنم:جہنم كى فراموشى كے عوامل ۹

حيات:حيات دنيا كى حقيقت ۳

خرافات:خرافات سے اجتناب ۲

دنيا:فريب دنيا كے اثرات ۶;فريب دنيا ۳، ۴، ۵، ۹

دنيا طلبي:دنيا طلبى كے اثرات ۹

دين:دين كو بدنما پيش كرنا ۱;دين كى آسيب شناسى ۲، ۱; دين كے ساتھ كھيلنا ۱، ۲، ۵

سعادت:سعادت كے موانع سے اجتناب ۲

قيامت:تكذيب قيامت ۱۲;تكذيب قيامت كى مكافات ۸;قيامت كا برپا ہونا ۱۴;قيامت كى تكذيب كے اثرات ۷;قيامت كى فراموشى كے اسباب ۹;قيامت كى فراموشى ۱۲;مكذّ بين قيامت كى محروميت ۱۰

كفّار:اہل كفر اور دين ;اہل كفر قيامت كے دن ۷;اہل كفر كى خصوصيت ۱;اہل كفر كى دنيا طلبى ۴;اہل كفر كى صفات ۴;خدا كے بھلائے ہوئے اہل كفر ۷، ۸

كفر:كفر كا باعث ۶;كفر كے موارد ۱۲، ۱۳

۲۹

آیت ۵۳

( هَلْ يَنظُرُونَ إِلاَّ تَأْوِيلَهُ يَوْمَ يَأْتِي تَأْوِيلُهُ يَقُولُ الَّذِينَ نَسُوهُ مِن قَبْلُ قَدْ جَاءتْ رُسُلُ رَبِّنَا بِالْحَقِّ فَهَل لَّنَا مِن شُفَعَاء فَيَشْفَعُواْ لَنَا أَوْ نُرَدُّ فَنَعْمَلَ غَيْرَ الَّذِي كُنَّا نَعْمَلُ قَدْ خَسِرُواْ أَنفُسَهُمْ وَضَلَّ عَنْهُم مَّا كَانُواْ يَفْتَرُونَ )

كيا يہ لوگ صرف انجام كار كا انتظار كر رہے ہيں تو جس دن انجام سامنے آجائیے گا تو جو لوگ پہلے سے اسے بھولے ہوئے تھے وہ كہنے لگيں گے كہ بيشك ہمارے پروردگار كے رسول صحيح ہى پيغام لائے تھے تو كيا ہمارے لئے بھى شفيع ہيں جو ہمارى سفارش كريں يا ہميں واپس كرديا جائیے تو ہم جو اعمال كرتے تھے اس كے علاوہ دوسرے قسم كے اعمال كريں _ در حقيقت ان لوگوں نے اپنے كو خسارہ ميں ڈال ديا ہے اور ان كى سارى افترا پردازياں غائب ہوگئي ہيں (۵۳)

۱_ منكرين قرآن كيلئے قرآن پر ايمان لانے كا واحد حل قرآن ميں خدا كى طرف سے عذاب كى دى گئي دھمكيوں كا پورا ہونا اور اسكے حقائق كا ظہور ميں آناہے_و لقد جئنهم بكتب ...هل ينظرون إلا تاويله

''تاويلہ'' كى ضمير گزشتہ آيت ميں مذكور كلمہ ''كتاب'' كى طرف پلٹتى ہے اور اس آيت كے بعد والے حصّے كى روشنى ميں كتاب الہى كى تاويل سے مراد قرآن كے حقائق كا ظہور ميں آنا اور اس كى تہديدات اور وعدوں كا متحقق ہونا ہے اور اس لحاظ سے كہ جملہ ''ھل ينظرون'' گزشتہ آيت كے ساتھ مربوط ہے يہ مفہوم اخذ ہوتاہے كہ:

منكرين قرآن كيلئے قرآن كى تصديق كرنے اور حقائق قرآن كے قيامت كے دن ظہور ميں آنے كے علاوہ كوئي اور راہ موجود نہيں _

۲_ قيامت، قرآن كے حقائق كے ظہور اور تاويل كا دن ہے_هل ينظرون إلا تأويله يوم يأتى تأويله

بعد ميں آنے والى عبارات كى روشنى ميں ''يوم'' سے مراد، روز قيامت ہے_

۳_ قيامت ائے بغير حقانيت قرآن كو قبول نہ كرنے كى خاطر خداوند متعال كى طرف سے اہل كفر كى سرزنش

۳۰

ہونا_هل ينظرون إلا تأويله يوم يأتى تأويله

۴_ قيامت كے برپا ہونے پر منكرين قيامت معاد كے بارے ميں انبياء كے قول كى سچائی كو پاتے ہوئے اس كا اعتراف كريں گے_يوم يأتى تأويله يقول الذين نسوه من قبل قد جائت رسل ربّّنا بالحق

كلمہ ''نسوا'' كى ضمير مفعول گزشتہ آيت ميں موجود كلمہ ''كتب'' كى طرف پلٹ سكتى ہے كہ اس صورت ميں كلمہ ''الحق'' ميں ''ال'' جنسيہ ہوگا اور اس سے مراد رسالت انبياء كى حقانيت ہوگي_ اور وہ ضمير ''يوم يا تى تا ويلہ'' كى طرف بھى پلٹ سكتى ہے كہ اس صورت ميں ''الحق'' ميں ''ال'' عہديہ ہوگا اور روز قيامت كى حقانيت كى طرف اشارہ مقصود ہوگا مندرجہ بالا مفہوم احتمال دوم كى بناپر اخذ كيا گيا ہے_

۵_ حقانيت قرآن كے منكر لوگ، قرآنى حقائق كے ظہور اور قيامت كے دن پيغمبروں كى رسالت كى حقانيت كا اعتراف كريں گے_يوم يأتى تأويله يقول الذين نسوه من قبل قد جاء ت رسل ربّنا بالحق

مندرجہ بالا مفہوم اس بناء پر اخذ كيا گيا ہے كہ جب فعل ''نسوہ'' كى ضمير مفعول گزشتہ آيت ميں مذكور ''كتب'' كى طرف پلٹائی جائیے_

۶_ پيغمبروں كى رسالت، انسانوں پر خدا كى ربوبيّت كا ايك جلوہ ہے_قد جاء ت رسل ربّنا بالحق

۷_ قيامت كے برپا ہونے پر منكرين قرآن عذاب سے نجات دلانے والے كسى شفيع كے ملنے يا پھر نيك اعمال بجا لانے كيلئے دنيا كى طرف پلٹنے كى آرزو كريں گے_يقول الذين نسوه ...فيشفعوا لنا او نرد فنعمل غير الذى كنا نعمل

۸_ آخرت كى زندگى ميں نيك اعمال انجام دينے كى فرصت ميسّر نہ ہوگي_او نرد فنعمل غير الذى كنّا نعمل

گذشتہ اعمال كے جبران اور نيك اعمال بجا لانے كيلئے دنيا كى طرف پلٹنے كى آرزو كرنا اس مطلب پر دلالت كرتاہے كہ آخرت ميں گذشتہ كے جبران اور نيك اعمال بجا لانے كى فرصت ميسّر نہيں ہے_

۹_ منكرين قرآن، معارف قرآن سے بے اعتنائی كے سبب اپنا سرمايہ زندگى تباہ كرتے ہيں _قد خسروا أنفسهم

۱۰_ تعليمات قرآن پر اعتقاد ركھنا اور اس كے دستورات پر عمل كرنا سرمايہ زندگى كو تباہى سے بچانے كا ذريعہ ہے_

قد خسروا أنفسهم

۳۱

جملہ''قد خسروا أنفسهم'' ايسے لوگوں كى مذمت ميں لايا گيا ہے كہ جنہوں نے دنيا ميں قرآن كو قبول نہ كرتے ہوئے اس كے دستورات كے سامنے سر تسليم خم نہ كيا_

۱۱_ منكرين قرآن، قيامت كے دن تعليمات دين كے مخالف اپنے خود ساختہ عقائد اور افكار كے بطلان سے آگاہ ہوجائیں گے_ضلّ عنهم ما كانوا يفترون

۱۲_ منكرين قرآن، روز قيامت اپنے افكار اور عقائد كے بطلان اور اپنے خسارے ميں ہونے سے آگاہى حاصل ہونے پر اپنے گزشتہ كردار سے پشيمان ہوجائیں گے_نرد فنعمل غير الذى كنا نعمل قد خسروا أنفسهم وضلّ عنهم ما كانوا يفترون

قد خسرو'' ...اور'' ضلّ عنهم'' كا جملہ ''نرد فنعمل ...'' كے لئے تعليل كى مانند ہے يعنى دنيا ميں پلٹنے كى آرزو اور گزشتہ كى تلافى اس لئے ہے كہ كفر پيشہ لوگ اپنے آپ كو خسارے ميں ديكھتے ہيں اور اپنے عقائد كو نابود سمجھتے ہيں _

۱۳_ روز قيامت، كافر لوگوں كو ان كے جھوٹے معبود كہيں نظر نہيں ائیں گے_و ضلّ عنهم ما كانوا يفترون

چونكہ نزول قرآن كے وقت اسلام كے مخالفين مشرك اور بت پرست لوگ تھے كہ جو انسان كى سرنوشت ميں اپنے جھوٹے معبودوں كے عمل دخل كے قائل تھے لہذا يہ كہا جا سكتاہے كہ ان كے خود ساختہ معبود''ما كانوا يفترون'' كے مصاديق ميں سے ہيں _

آرزو:اخروى آرزوئيں ۷

اللہ تعالى :اللہ تعالى كى ربوبيت كے مظاہر ۶;اللہ تعالى كى طرف سے سرزنش ۳

انبياء:رسالت انبياء ۶;رسالت ابنياء كى حقانيت ۵;صداقت انبياء ۴

اہل كفر:اہل كفر قيامت كے دن ۱۱، ۱۳;اہل كفر كا باطل عقيدہ ۱۲;اہل كفر كى سرزنش ۳

ايمان:ايمان كے اثرات ۱۰;قرآن پر ايمان ۱، ۱۰

باطل معبود:قيامت كے دن باطل معبود ۱۳

حيات آخرت:حيات آخرت كى خصوصيت ۸

۳۲

دنيا كى طرف پلٹنا:دنيا كى طرف پلٹنے كى درخواست۷

رشد:رشد كے اسباب ۱۰

عذاب:عذاب سے نجات كے اسباب ۷

عمر:سرمايہ عمر كى تباہى ۹;عمر كى تباہى كے موانع ۱۰

عمل صالح:عمل صالح كى فرصت ۸

قرآن:تعليمات قرآن پر عمل ۱۰;حقانيت قرآن كى تكذيب ۳;قرآن سے روگردانى كے اثرات ۹;

قرآن كے حقائق كا ظہور ۱، ۲، ۵; مكذبين قرآن ۱; مكذبين قرآن ،قيامت كے دن ۲، ۷، ۱۲; مكذبين قرآن كا اقرار ۵;مكذبين قرآن كا خسارے ميں ہونا ۱۲; مكذبين قرآن كى آرزو ۷ ; مكذبين قرآن كى پشيمانى ۱۲

قيامت:قيامت بر پا ہونے كے آثار ۴، ۵;قيامت كے دن پشيمانى ۱۲;قيامت كے دن حقائق كا ظہور ۲، ۳، ۴، ۵، ۱۱;قيامت كے دن شفيع ۷;مكذبين قيامت كا اقرار ۴

كفر:قرآن كے بارے ميں كفر ۱۱

معاد:معاد كى حقانيت ۴

۳۳

آیت ۵۴

( إِنَّ رَبَّكُمُ اللّهُ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضَ فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوَى عَلَى الْعَرْشِ يُغْشِي اللَّيْلَ النَّهَارَ يَطْلُبُهُ حَثِيثاً وَالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ وَالنُّجُومَ مُسَخَّرَاتٍ بِأَمْرِهِ أَلاَ لَهُ الْخَلْقُ وَالأَمْرُ تَبَارَكَ اللّهُ رَبُّ الْعَالَمِينَ )

بيشك تمھارا پروردگار وہ ہے جس نے آسمانوں اور زمين كو چھ دن ميں پيدا كيا ہے اور اس كے بعد عرض پر اپنا اقتدار قائم كيا ہے وہ رات كو دن پر ڈھنپ ديتا ہے اور رات تيزى سے اس كے پيچھے دوڑا كرتى ہے اور آفتاب و ماہتاب اور ستارے سب اسى كے حكم كے تابع ہيں اسى كے لئے خلق بھى ہے اور امر بھى وہ نہايٹ ہى صاحب بركت اللہ ہے جو عالمين كا پالنے والا ہے(۵۴)

۱_ خداوند متعال، زمين اور آسمانوں كا خالق اور انسانوں كا حقيقى پروردگار ہے_

إن ربَّكم اللّه الذى خلق السموات والأرض فى ستة ايام

۲_ صرف نظام ہستى كا خالق ہى انسانوں كے امور كى تدبير اور ربوبيت كے لائق ہے_

إن ربَّكم اللّه الذى خلق السموات والأرض

۳_ آسمانوں اور زمين كى آفرينش چھ مرحلوں ميں انجام پائی جانے والى ايك تدريجى آفرينش ہے_

خلق السموات والأرض فى ستة أيام

آيت شريفہ ميں ''يوم'' سے مراد اس كا متعارف معنى (دن يا رات و دن) نہيں ہے بلكہ اس سے مراد ايك مرحلہ ہے اس لئے كہ ''يوم'' اپنے رائج معنى كے ساتھ آسمانوں اور زمين كى آفرينش كے بعد متحقق ہوا ہے_

۴_ خداوند متعال نے زمين و آسمان (نظام ہستي) كى آفرينش كے بعد عرش پر استيلاء (اقتدار)كے ساتھ ان كے امور كى تدبير شروع كي_ثمّ استوى على العرش

۳۴

۵_ عرش، جہان آفرينش پر اقتدار الہى كا مركز ہے_إن ربّكم اللّه ...استوى على العرش

۶_ دن، رات كے پردے ميں پنہان ہوجاتاہے_يغشى اليل النهار

۷_ دن كا رات كے پردے ميں پنہان ہونا ،جہان ہستى ميں خدا وند متعال كى تدابير ميں سے ہے_

ثمّ استوى على العرش يغشى الليل النهار

يغشى اليل ، جملہ''استوى على العرش'' كا ايك مصداق ہے_

۸_ رات، دن كو ڈھانپنے كيلئے اس كے پيچھے پيچھے تيزى سے حركت كرتى ہے_يطلبه حثيثاً

''يطلبہ'' كى ضمير فاعل ''الليل'' كى طرف پلٹ سكتى ہے كہ اس صورت ميں اس كى ضمير مفعول ''النھار'' كى طرف پلٹے گى چنانچہ اس مطلب كے برعكس كا بھى احتمال موجود ہے مندرجہ بالا مفہوم احتمال اول كى بناپر اخذ كيا گيا ہے_

۹_ دن، مسلسل سرعت كے ساتھ رات كے تعاقب ميں ہے_و يطلبه حثيثاً

مذكورہ مفہوم اس بنياد پر اخذ كيا گيا ہے كہ ''يطلبہ'' كى ضمير فاعل ''النھار'' كى طرف پلٹائی جائیے_

۱۰_ آفتاب و مہتاب اور ستارے، خدا ہى كى مخلوق ہيں اور اسى كے حكم و ارادہ كے تابع ہيں _

خلق السموات ...و الشمس والقمر والنجوم مسخر ات بأمره

كلمہ ''الشمس'' اور اسكے بعد والے كلمات ''السموات'' پر معطوف ہيں _

۱۱_ مخلوقات كى آفرينش اور ان كے امور كى تدبير خدا ہى كيلئے ہے اور اسى كے اختيار ميں ہے_

إن ربَّكم اللّه ألا له الخق و الأمر

''الأمر'' ميں ''ال'' مضاف اليہ كا جانشين ہوسكتاہے يعنى ''أمر الخلق'' اس صورت ميں ''أمر'' ''تدبير كرنا'' كے معنى ميں ہوگا_ چنانچہ يہ ''ال'' جنس كيلئے بھى ہوسكتاہے كہ اس صورت ميں ''ا مر'' ، ''حكم دينا'' كے معنى ميں ہوگا_ مندرجہ بالا مطلب احتمال اوّ ل كى بنياد پر اخذ كيا گيا ہے يہ بھى قابل ذكر ہے كہ كلمہ ''خلق'' كا مصدرى معنى ''پيدا كرنا'' ہے_

۱۲_ تمام مخلوقات كا مالك اور فرمانروا ،فقط خداوند متعال ہے_ألا له الخلق والأمر

مذكورہ بالا مطلب ميں كلمہ ''الخلق'' اسم مفعول (مخلوق) كے معنى ميں اور كلمہ ''امر'' (حكم دينے) كے معنى ميں ليا گيا ہے_

۱۳_ خداوند متعال، اہل عالم تك پہنچنے والى خيرات و بركات كا سرچشمہ ہے_تبارك اللّه ربّ العالمين

۳۵

۱۴_ اہل عالم كو حاصل ہونے والى خيرات و بركات كا منبع خدا كى ربوبيت ہے_تبارك اللّه ربّ العالمين

۱۵_ خداوند متعال، ايك قائم و دائم ذات ہے_تبارك الله ربّ العالمين

''تبارَ ك'' كا مصدر ''تبارُك'' اگر ''بَرَكَ'' (لَزمَ وَ ثَبَتَ) سے ليا گيا ہو تو جاودانگى اور دوام كا معنى ديتا ہے اور اگر ''بركت'' سے ليا جائیے تو بركات و خيرات كے پہنچانے كے معنى ميں ہوتاہے_

۱۶_ جہان ہستى كے تمام موجودات ،ربوبيت خدا كے سائے ميں ہيں _اللّه ربّ العالمين

۱۷_ نظام ہستى ميں متعدد عوالم كا وجود_اللّه ربّ العالمين

۱۸_عن ابى جعفر عليه‌السلام قال: قال امير المؤمنين عليه‌السلام : إن اللّه جلَّ ذكره و تقدست اسمائه خلق الارض قبل السماء .(۱)

حضرت امام باقرعليه‌السلام سے منقول ہے كہ اميرالمؤمنينعليه‌السلام نے فرمايا: خداوند ''جلّ ذكرہ ...'' نے زمين كو آسمان سے پہلے خلق كيا

۱۹_إن رسول اللّه صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم قال: إن الشمس و القمر و النجوم خلقن من نور العرش _(۲)

رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے فرماياہے: سورج چاند اور ستارے ، عرش خدا كے نور سے خلق ہوئے ہيں _

آسمان:آسمان كى خلقت ۱، ۴;آسمانوں كى تدريجى خلقت ۳;آسمانوں كى خلقت كے مراحل ۳

آفرينش:آفرينش كا مركز تدبير ۵;تدبير آفرينش ۷، ۱۱; خالق آفرينش ۲;عوالم آفرينش كا متعدد ہونا ۱۷; نظام آفرينش ۱۶

اعداد:چھ كا عدد ۳

اللہ تعالى :اللہ تعالى سے مختص امور ۱۱، ۱۲، ۱۳;اللہ تعالى كى بقاء اور دوام ۱۵;اللہ تعالى كى تدبير ۷; اللہ تعالى كى حاكميت ۵، ۱۲;اللہ تعالى كى ربوبيت ۱، ۲، ۴، ۱۴، ۱۴;اللہ تعالى كى خالقيت ۱; اللہ تعالى كى مالكيت ۱۲; اللہ تعالى كے اوامر ۱۰;عرش پر اللہ تعالى كا استيلاء ۴

امور:تدبير امور ۲، ۴

____________________

۱) تفسير عياشى ج/۲ ص ۱۲۰، نور الثقلين ج/۲ ص ۲۹۲ حديث ج ۱۲_

۲) الدرالمنثور ج/۳ ص ۴۷۴_

۳۶

بركت:مبداء بركت ۱۴، ۱۳

چاند :چاند كى خلقت ۱۰

خير:خير كا منشاء ۱۳، ۱۴

دن :دن كا پنہان ہونا ۶، ۷، ۸;دن كى گردش ۸;دن كى تيز گردش ۹

رات :رات اور دن ۷، ۶;رات كى تيز گردش ۸ ;رات كى گردش ۹

ربوبيت:ربوبيت كا مستحق ۲;ربوبيت كى شرائط ۲

زمين:زمين كى تدريجى خلقت ۳;زمين كى خلقت ۱، ۴

زمين كى خلقت كے مراحل ۳

ستارے:ستاروں كى خلقت ۱۰

سورج:سورج كى خلقت ۱۰

عرش:عرش كا كردار ۵

موجودات:موجودات كى تدبير ۱۱;موجودات كا مالك ۱۲

آیت ۵۵

( ادْعُواْ رَبَّكُمْ تَضَرُّعاً وَخُفْيَةً إِنَّهُ لاَ يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ )

تم اپنے رب كو گڑ گڑا كر اور خاموشى كے ساتھ پكارو كہ وہ زيادتى كرنے والوں كو دوست نہيں ركھتا ہے(۵۵)

۱_ بارگاہ الہى ميں دعا كرنا ضرورى ہے_ادعوا ربكم

۲_ ربوبيت خدا كى شناخت كا لازمہ انسان كا بارگاہ الہي ميں دعا كى طرف رخ كرنا ہے _

إن ربَّكم الّله الذي ...ادعوا ربَّكم تضرعاً

ربوبيت خدا كو ذكر كرنے كے بعد دعا كى ضرورت

۳۷

كو بيان كرنے ميں مذكورہ بالا مطلب كى طرف اشارہ پايا جاسكتاہے_

۳_ بارگاہ الہى ميں دعا كے دوران تضرع (احساس ذلت و پستي) كى ضرورت_ادعوا ربكم تضرعاً و خفية

''تضرع'' (تذلل و اظہار پستي) مصدر ہے اور آيت كريمہ ميں اسم فاعل كے معنى ميں استعمال ہوا ہے اور ''ادعوا'' كے فاعل كيلئے حال ہے، يعني: ادعو ربكم متضرعين_

۴_ خدا كى طرف سے بندوں كو راز دارى سے دعا مانگنے كى نصيحت_ادعوا ربكم تضرعاً و خفية

''خفية'' (پوشيدہ كرنا) مصدر ہے اور آيت كريمہ ميں اسم فاعل كے معنى ميں استعمال ہوا ہے اور ''ادعوا'' كے فاعل كيلئے حال ہے_ يعني:ادعوا ربَّكم مخفين دعاء كم

۵_ دعا ميں اخلاص كى ضرورت_ادعوا ربَّكم تضرعاً و خفية

دعاؤں كو پوشيدہ كرنے كے بارے ميں ترغيب دعا ميں ريأ سے بچنے كيلئے ہوسكتى ہے_

۶_ سركشى اور تجاوز كرنے والے لوگ خدا كى محبت سے محروم ہيں _إنه لا يحبُّ المعتدين

۷_ خدا كے سامنے تضرع اور دعا سے روگردان ہونا، سركشى اور محبت الہى سے محروميت، كا باعث ہے_

ادعوا ربَّكم ...إنه لا يحبُّ المعتدين

۸_ دعا كو عياں كرنا اور اس ميں تضرع كى پابندى نہ كرنا، بار گاہ الہى ميں دعا كے آداب سے تجاوز شمار ہوتاہے_

ادعوا ربَّكم تضرعاً و خفية انه لا يحب المعتدين

۹_ ربوبيت خدا كى طرف متوجہ ہونا ہى اسكى بارگاہ ميں آدمى كے دعا كرنے كا باعث ہے_ادعوا ربَّكم

انسان كو بارگاہ الہى ميں دعا كرنے كى دعوت كے ضمن ميں ربوبيت خدا كو بيان كرنے كا مقصد انسان ميں دعا كيلئے رغبت ايجاد كرنا ہے، يعنى ربوبيت خدا كا اعتقاد ہى انسان كے بارگاہ خدا ميں دعا كرنے كا باعث ہے_

۱۰_عن ابى عبداللّه عليه‌السلام : ...و دعاء التضرع أن تحرك اصبعك السبابه مما يلى وجهك (۱)

حضرت امام صادقعليه‌السلام سے مروى ہے كہ آپ نے دعا كے مختلف طريقوں كے بيان كرنے كے ضمن ميں ) فرمايا: دعا تضرع يہ ہے كہ تو اپنى انگشت شہادت كو دعا كے دوران اپنے چہرے كے نزديك حركت دے_

____________________

۱)كافى ج/۲ ص ۴۸۱ ج ۵، نور الثقلين ج ۲ ص ۴۱ حديث ۱۶۳_

۳۸

اللہ تعالى :اللہ تعالى كى ربوبيت ۲، ۹;اللہ تعالى محبت سے محروميت ۷

تجاوز:تجاوز كے موارد ۷

ترغيب:ترغيب كے عوامل ۲، ۹

تضرع:تضرع كا ترك كرنا ۷

جہان بيني:جہان بينى اور ائی ڈيا لوجى ۲

خدا شناسي:خدا شناسى كے آثار ۲،۹

دعا:آداب دعا ۳، ۴;آشكار دعا ۸;پوشيدہ دعا ۴;دعا ترك كرنے كے آثار ۷;دعا كا باعث ۳، ۹;دعا كى اہميت ; ۵، ۸ ;دعا ميں اخلاص ۵;دعا ميں تضرع ۳، ۸

علم:علم اور عمل ۲، ۹

متجاوزين:متجاوزين كى محروميت ۶

محرومين:محبت خدا سے محروم لوگ ۶

آیت ۵۶

( وَلاَ تُفْسِدُواْ فِي الأَرْضِ بَعْدَ إِصْلاَحِهَا وَادْعُوهُ خَوْفاً وَطَمَعاً إِنَّ رَحْمَتَ اللّهِ قَرِيبٌ مِّنَ الْمُحْسِنِينَ )

اور خبردار زمين ميں اصلاح كے بعد فساد نہ پيدا كرنا اور خدا سے ڈرتے ڈرتے اور اميدوار بن كر دعا كرو كہ اس كى رحمت صاحبان حسن عمل سے قريب تر ہے(۵۶)

۱_ زمين ميں فساد پھيلانا حرام ہے_و لا تفسدوا فى الأرض

۲_ خداوند تعالى نے زمين كو فساد سے پاك خلق كيا اوراسے انسان كيلئے زندگى بسر كرنے كا مقام قرار ديا_بعد إصلحها

۳_ زمين كو اجاڑنا اور اس كے مادى وسائل كو تلف كرنا، زمين ميں فساد پھيلانے كے مصاديق ميں سے ہے_و لا تفسدوا فى الأرض بعد إصلحها

بعد والى آيت كريمہ ''و ھو الذي ...''، كہ جو زمين كو آباد كرنے كا ايك نمونہ پيش كرتى ہے، كے قرينے سے يہ مفہوم اخذ كيا جاسكتاہے كہ زمين كو ويران كرنا و غيرہ ''لا تفسدوا ...'' كے زمرے ميں آتا ہے_

۳۹

۴_ بارگاہ خدا ميں دعا كى ضرورت_و ادعوه

۵_ خدا كے مقام ربوبى اور اس كے عذاب سے خاءف ہونا نيز اس كى رحمت كى اميد ركھنا بارگاہ الہى ميں دعا كرنے كے آداب ميں سے ہے_و ادعوه خوفاً و طمعاً

''خوفاً'' اور ''طمعاً'' دونوں مصدر ہيں اور اسم فاعل كے معنى ميں استعمال ہوئے ہيں اور ''ادعوہ'' كے فاعل كيلئے حال ہيں يعني: ''ادعوہ خاءفين و طامعين'' آيت كے بعد والے حصّے كى روشنى ميں ''طمعاً'' كا متعلق رحمت خدا ہے اور اس كے مقابلے ميں ''خوفاً'' كا متعلق عذاب خدا، اور اس كى رحمت سے دورى ہے_

۶_ رحمت خدا، ہميشہ نيك لوگوں كے نزديك ہے_إن رحمت اللّه قريب من المحسنين

۷_ نيك لوگ، رحمت خدا حاصل كرنے كيلئے آمادہ ہوتے ہيں _إن رحمت اللّه قريب من المحسنين

۸_ بارگاہ خدا ميں نيك لوگوں كى دعا و نيايش، خداوند كى رحمت خاص تك رسائی حاصل كرنے كى استعداد كے ظاہر ہونے كا باعث بنتى ہے_و ادعوه ...إن رحمت اللّه قريب من المحسنين

۹_ نيك آدمى كا احسان اور كردار بارگاہ الہى ميں اس كى دعاؤں كى قبوليت كا سامان فراہم كرتاہے_

و ادعوه إن رحمت الله قريب من المحسنين

مندرجہ بالا مفہوم كى اساس يہ ہے كہ جملہ ''إن اللّہ'' '' ''اد عوہ'' كيلئے ايك توضيح ہو اور اس كى تعليل كيلئے نہ ہو_ يعني: خدا كو پكاريں اور اس كى بارگاہ ميں دعا كريں ليكن يہ بھى جان ليں كہ تمھارى دعائیں اس وقت بارگاہ حق ميں مقبول ہوں گى كہ جب تمھارا كردار نيك ہو_

۱۰_ بارگاہ خدا ميں خوف و رجاء كى حالت ميں دعا كرنے والوں كا شمار محسنين كے زمرے ميں ہوتاہے_

وادعوه خوفاً و طمعاً إن رحمت اللّه قريب من المحسنين

مندرجہ بالا مفہوم كى بنياد اس احتمال پر ہے كہ جملہ ''إن اللّہ ...'' ''فادعوہ'' كى علت بيان كرنے كيلئے ہو يعني: دعا كے بارے ميں ہمارى نصيحت اس لحاظ سے ہے كہ تمھيں اپنا مشمول رحمت قرار ديں اس مبنا كے مطابق آيت كريمہ اس مطلب پر دلالت كرتى ہے كہ دعا، احسان كا ہى مصداق ہے_ اور دعا كرنے والے لوگ محسنين كے زمرے سے ہيں _

۴۰

41

42

43

44

45

46

47

48

49

50

51

52

53

54

55

56

57

58

59

60

61

62

63

64

65

66

67

68

69

70

71

72

73

74

75

76

77

78

79

80

81

82

83

84

85

86

87

88

89

90

91

92

93

94

95

96

97

98

99

100

101

102

103

104

105

106

107

108

109

110

111

112

113

114

115

116

117

118

119

120

121

122

123

124

125

126

127

128

129

130

131

132

133

134

135

136

137

138

139

140

141

142

143

144

145

146

147

148

149

150

151

152

153

154

155

156

157

158

159

160

161

162

163

164

165

166

167

168

169

170

171

172

173

174

175

176

177

178

179

180

181

182

183

184

185

186

187

188

189

190

191

192

193

194

195

196

197

198

199

200

201

202

203

204

205

206

207

208

209

210

211

212

213

214

215

216

217

218

219

220

221

222

223

224

225

226

227

228

229

230

231

232

233

234

235

236

237

238

239

240

241

242

243

244

245

246

247

248

249

250

251

252

253

254

255

256

257

258

259

260

261

262

263

264

265

266

267

268

269

270

271

272

273

274

275

276

277

278

279

280

281

282

283

284

285

286

287

288

289

290

291

292

293

294

295

296

297

298

299

300

301

302

303

304

305

306

307

308

309

310

311

312

313

314

315

316

317

318

319

320

321

322

323

324

325

326

327

328

329

330

331

332

333

334

335

336

337

338

339

340

341

342

343

344

345

346

347

348

349

350

351

352

353

354

355

356

357

358

359

360

361

362

363

364

365

366

367

368

369

370

371

372

373

374

375

376

377

378

379

380

381

382

383

384

385

386

387

388

389

390

391

392

393

394

395

396

397

398

399

400

401

402

403

404

405

406

407

408

409

410

411

412

413

414

415

416

417

418

419

420

421

422

423

424

425

426

427

428

429

430

431

432

433

434

435

436

437

438

439

440

441

442

443

444

445

446

447

448

449

450

451

452

453

454

455

456

457

458

459

460

461

462

463

464

465

466

467

468

469

470

471

472

473

474

475

476

477

478

479

480

481

482

483

484

485

486

487

488

489

490

491

492

493

494

495

496

497

498

499

500

501

502

503

504

505

506

507

508

509

510

511

512

513

514

515

516

517

518

519

520

521

522

523

524

525

526

527

528

529

530

531

532

533

534

535

536

537

538

539

540

541

542

543

544

545

546

547

548

549

550

551

552

553

554

555

556

557

558

559

560

561

562

563

564

565

566

567

568

569

570

571

572

573

574

575

576

577

578

579

580

581

582

583

584

585

586

587

588

589

590

591

592

593

594

595

596

597

598

599

600

601

602

603

604

605

606

607

608

609

610

611

612

613

614

615

616

617

618

619

620

621

622

623

624

625

626

627

628

629

630

631

632

633

634

635

636

637

638

639

640

641

642

643

644

645

646

647

648

649

650

651

652

653

654

655

656

657

658

659

660

661

662

663

664

665

666

667

668

669

670

671

672

673

674

675

676

677

678

679

680

681

682

683

684

685

686

687

688

689

690

691

692

693

694

695

696

697

698

699

700

701

702

703

704

705

706

707

708

709

710

711

712

713

714

715

716

717

718

719

720

721

722

723

724

725

726

727

728

729

730

731

732

733

734

735

736