تفسير راہنما جلد ۶

 تفسير راہنما 0%

 تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 736

 تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 736
مشاہدے: 179085
ڈاؤنلوڈ: 4611


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 736 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 179085 / ڈاؤنلوڈ: 4611
سائز سائز سائز
 تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 6

مؤلف:
اردو

اخروى سعادت ۲; اخروى سعادت كى راہ فراہم ہونا ۴، ۶;اخروى سعادت كى شرائط ۱۵; اخروى سعادت كے عوامل ۲۱; دنيوى سعادت كى راہ فراہم ہونا ۵، ۶ ; دنيوى سعادت كى شرائط ۱۵; دنيوى سعادت كے عوامل ۲۱

شرك:شرك سے اجتناب كرنے والے ۱۳

عذاب:عذاب كے مشمولين ۷;عذاب سے نجات كے اسباب ۱۷

گناہ:مغفرت گناہ كے اثرات ۶

متقين:متقين كے فضائل ۱۳

مشركين:مشركين كى سزا ۱۸

مشمولين رحمت:خدا كى رحمت خاص كے مشمولين ۱۳

موحدين:موحدين كا محفوظ ہونا ۱۷

موسىعليه‌السلام :موسىعليه‌السلام كو بشارت ۱۵;موسىعليه‌السلام كى توبہ ۳، ۴ ;موسىعليه‌السلام كى خواہشات ،۱;موسىعليه‌السلام كى داستان ۸، ۹;موسىعليه‌السلام كى دعا كى اجابت ۱۵; موسىعليه‌السلام كى دلجوئي ۹;ميقات ميں موسىعليه‌السلام كى دعا،۱

موسىعليه‌السلام كے منتخبين :موسىعليه‌السلام كے منتخبين كى توبہ ۳،۴;موسىعليه‌السلام كے منتخبين كى مغفرت كى شرائط ۱۹

واجبات: ۲۰

يہوديت:دين يہوديت كى تعليمات ۲۰، ۲۱;دين يہوديت ميں واجبات ۲۰;يہوديت ميں زكات ۲۰

۳۰۱

آیت ۱۵۷

( الَّذِينَ يَتَّبِعُونَ الرَّسُولَ النَّبِيَّ الأُمِّيَّ الَّذِي يَجِدُونَهُ مَكْتُوباً عِندَهُمْ فِي التَّوْرَاةِ وَالإِنْجِيلِ يَأْمُرُهُم بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَاهُمْ عَنِ الْمُنكَرِ وَيُحِلُّ لَهُمُ الطَّيِّبَاتِ وَيُحَرِّمُ عَلَيْهِمُ الْخَبَآئِثَ وَيَضَعُ عَنْهُمْ إِصْرَهُمْ وَالأَغْلاَلَ الَّتِي كَانَتْ عَلَيْهِمْ فَالَّذِينَ آمَنُواْ بِهِ وَعَزَّرُوهُ وَنَصَرُوهُ وَاتَّبَعُواْ النُّورَ الَّذِيَ أُنزِلَ مَعَهُ أُوْلَـئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ )

جولوگ كہ رسورل نبى امّى كا اتباع كرتے ہيں جس كا ذكر اپنے پاس توريت اور انجيل ميں لكھا ہوا پاتے ہيں كہ وہ نيكيوں كا حكم ديتا ہے اور برائی وں سے روكتا ہے اور پاكيزہ چيزوں كو حلال قرار ديتا ہے اور خبيث چيزوں كو حرام قرار ديتا ہے اور ان پر سے احكام كے سنگين بوجھ اور قيد و بند كو اٹھا ديتا ہے پس جو لوگ اس پر ايمان لائے اس كا احترام كيا اس كى امداد كى اور اس نور كا اتباع كيا جو اس كے ساتھ نازل ہوا ہے وہى در حقيقت فلاح يافتہ اور كامياب ہيں (۱۵۷)

۱_ رسول اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى پيروى كرنے والے ، خدا كى رحمت خاص سے بہرہ مند ہيں _

فسا كتبها ...والذين هم بايا تنا يؤمنون _ الذين يتبعون الرسول

''الذين يتبعون'' گزشتہ آيت ميں مذكور ''الذين ھم ...'' كيلئے عطف بيان يا بدل ہے،بنابراين جملہ ''سا كتبھا'' كے ذريعے دى گئي رحمت كى بشارت ، پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى بعثت كے بعد آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى پيروى كرنے والوں كيلئے ہوگي_

۲_ قيامت كے دن خدا كى رحمت خاص، پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى پيروى كرنے والوں كيلئے ہوگي_

فسا كتبها للذين ...الذين يتبعون الرسول

فوق الذكر مفہوم اس اساس پر اخذ كيا گيا ہے كہ

۳۰۲

جب جملہ ''فسا كتبھا'' جہان آخرت ميں رحمت الہى كے متحقق ہونے كو بيان كرنے كيلئے لايا گيا ہو_

۳_ رسول اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى پيروى ،آيات الہى پر ايمان لانے كا اظہار ہے_الذين هم بايا تنا يؤمنون الذين يتبعون الرسول

۴_ صرف پرہيزگار اور زكات ادا كرنے والے ہى پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے حقيقى پيروكار ہيں _

للذين يتقون و يؤتون الزكوة ...الذين يتبعون الرسول

۵_ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى رسالت كا انكار كرنے والے اور آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے فرامين سے سرپيچى كرنے والے عذاب الہى ميں گرفتار ہونے كے خطرے سے دوچار ہيں _عذابى ا صيب به من ا شاء ...فسا كتبها للذين يتقون ...الذين يتبعون الرسول

جملہ ''الذين يتبعون ...'' گزشتہ آيت ميں مذكور''الذين يتقون ...'' كيلئے ايك واضح مصداق ہے، بنابراين جس طرح ''يتقون و ...'' كا مفہوم مخالف ''من ا شاء'' كے بعض مصاديق كو بيان كرتا تھا اسى طرح ''يتبعون ...'' كا مفہوم بھى ''من ا شاء'' كا ايك واضح مصداق ہوگا_

۶_ پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ،خدا كے ايك ايسے رسولصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم تھے كہ جنہوں نے كبھى بھى لكھنے كى تعليم حاصل نہيں كي_

الرسول النبى الاُميّ

''امي'' ايسے شخص كو كہتے ہيں كہ جس نے لكھنا نہ سيكھا ہو، بعض اہل لغت كتاب نہ پڑھنے كو بھى امى كا معنى شمار كرتے ہيں _

۷_ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى بعثت، تورات اور انجيل كى بشارتوں اور غيبى خبروں ميں سے ہے_

الرسول النبى الا ميّ الذين يجدونه مكتوبا عندهم فى التورة والانجيل

۸_ تورات اور انجيل ميں رسول اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے بارے ميں نشانيوں كا موجود ہونا_

الذين يجدونه مكتوبا عندهم فى التورة والانجيل

۹_ پيغمبر موعودصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو مقام نبوت كے علاوہ مقام رسالت حاصل ہونے كے بارے ميں تورات اور انجيل ميں صراحت موجود تھي_الرسول النبى الامى الذى يجدونه مكتوبا عندهم فى التورة والانجيل

۱۱_ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا امّى ہونا، آپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى رسالت كى حقانيت پر دليل اور اہل كتاب كيلئے آپعليه‌السلام كى نبوت و رسالت كو پہچاننے كى (پہلے سے بيان كى گئي ) ايك علامت تھي_الرسول النبى الا مّى الذين يجدونه مكتوبا عندهم

۳۰۳

جملہ ''يجدونہ ...'' يہ معنى فراہم كرتاہے كہ آيت كريمہ ميں ذكر شدہ صفات، ايسى علامات ہيں كہ جنہيں خداوند متعال نے اہل كتاب كيلئے ذكر كيا تا كہ ان كے ذريعہ پيغمبر موعودصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو پہچان سكيں _

۱۲_ پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر تورات و انجيل ميں موجود پيغمبر موعودصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى علامات كے پورا اترنے ميں يہود و نصارى كيلئے كسى شك و شبہہ كى گنجاءش نہ تھي_الذى يجدونه مكتوبا عندهم تورات و انجيل ميں تو پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى علامات كا تذكرہ تھا ليكن خداوند متعال نے جملہ ''يجدونہ ...'' كے ذريعے يہ بيان كيا كہ اہل كتاب خود پيغمبر اسلام كو تورات و انجيل ميں موجود پاتے ہيں اس تعبير ميں يہ نكتہ مضمر ہے كہ تورات و انجيل ميں موجود علامات كى تطبيق ،پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر اس طرح واضح تھى كہ جس كے بعد بنى اسرائیل كيلئے كسى قسم كے شك و شبہہ كى گنجاءش باقى نہ تھي_

۱۳_ انجيل كا نزول، خدا كى طرف سے موسىعليه‌السلام كو دى جانے والى غيبى خبروں اور بشارتوں ميں سے تھا_

يجدونه مكتوبا عندهم فى التورة والانجيل

ظاہر يہ ہے كہ بظاہر مذكورہ آيت ايسے حقائق پر مشتمل ہے كہ جنہيں خدا نے موسىعليه‌السلام كيلئے بيان كيا، بنابراين انجيل كا تذكرہ ايك غيبى خبر ہے كہ جس كے بارے ميں خدا نے موسىعليه‌السلام كو بشارت دى تھي_

۱۴_ شاءستہ كاموں كا حكم اور ناروا كاموں كى ممانعت (امر بالمعروف و نھى عن المنكر) پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے بنيادى فرائض اور آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى رسالت كے مقاصد ميں سے ہيں _يا مرهم بالمعروف و ينههم عن المنكر

۱۵_ شاءستہ كاموں كو انجام دينا اور ناشاءستہ كاموں سے اجتناب كرنا ضرورى ہے_يا مرهم بالمعروف و ينههم عن المنكر

۱۶_ تمام پاكيزہ چيزوں كى حليّت اور تمام ناپاك چيزوں كى حرمت كا حكم دينا پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے فرائض اور آپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى رسالت كے مقاصد ميں سے ہے_و يحل لهم الطيبت و يحرم عليهم الخبئث

۱۷_ ہر پاك و طيب چيز حلال اور ہر خبيث و ناپاك چيز حرام ہے_و يحل لهم الطيبت و يحرم عليهم الخبئث

۱۸_ امر بالمعروف و نھى عن المنكر، نيز پاكيزہ چيزوں كو حلال جاننا اور ناپاك چيزوں كو حرام شمار كرنا ، تورات و انجيل ميں موجود پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى شناختى علامات ميں سے ہيں _

الذين يجدونه يا مرهم بالمعروف ...و يحل لهم الطيبت و يحرم عليهم الخبئث

''يا مرهم و '' فعل ''يجدونه '' كى مفعولى ضمير كيلئے حال ہے، لہذا يہ مطلب فراہم كرتاہے كہ ان جملات كا مفاد پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى صفات

۳۰۴

كے عنوان سے تورات و انجيل ميں بيان ہوا ہے اس بناپر كہا جاسكتاہے كہ ان خصوصيات كو تورات و انجيل ميں بيان كرنے كا مقصد اہل كتاب كى ان امور كى طرف راہنمائی ہے كہ جو پيغمبر موعودصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى پہچان حاصل كرنے ميں مدنظر ركھے جانے چاہيئے_

۱۹_ اسلام سے پہلے يہود و نصارى ناپاك چيزوں سے استفادہ اور بعض پاكيزہ چيزوں سے اجتناب كرنے ميں مبتلا تھے_

يحل لهم الطيبت و يحرم عليهم الخبئث

''التورى ة والانجيل'' كے قرينے كى روشنى ميں ''لھم'' اور ''عليھم'' كى ضمير ''ھم'' سے مراد يہود و نصارى ہيں _

۲۰_ سخت احكام كو اٹھانا نيز جہالت اور خرافات كى زنجيروں كو توڑنا اور دينى بدعتوں كو ختم كرنا، پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى رسالت كے فرائض ميں سے تھا_و يضع عنهم إصرهم و الا غلل التى كانت عليهم

كلمہ ''إصر'' مشكل عہد و پيمان كے معنى ميں ہے اور ہر دشوار اورطاقت فرسا چيز كو بھى كہا جاتاہے، اس لحاظ سے كہ آيت كريمہ تشريع احكام كو بيان كررہى ہے لہذا اس ميں اصر سے مراد وہ سخت احكام ہيں كہ جن كى گزشتہ اقوام پابند تھيں _ ''غُلّ'' (اغلال كا مفرد) طوق و زنجير كے معنى ميں ہے كہ جو گردن يا ہاتھوں ميں ڈالے جاتے ہيں يہاں اس سے مراد جہالت خرافات اور بدعت وغيرہ ہيں _ اور ہر دشوار اورطاقت فرسا چيز كو بھى كہا جاتاہے، اس لحاظ سے كہ آيت كريمہ تشريع احكام كو بيان كررہى ہے لہذا اس ميں اصر سے مراد وہ سخت احكام ہيں كہ جن كى گزشتہ اقوام پابند تھيں _ ''غُلّ'' (اغلال كا مفرد) طوق و زنجير كے معنى ميں ہے كہ جو گردن يا ہاتھوں ميں ڈالے جاتے ہيں يہاں اس سے مراد جہالت خرافات اور بدعت وغيرہ ہيں _

۲۱_ لوگوں (يعنى يہود و نصارى و غيرہ) كو سخت احكام كے بوجھ اور خرافات سے نجات دلانا، تورات و انجيل ميں موجود پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى شناختى علامات ميں سے ہے_الذى يجدونه ...يضع عنهم إصرهم و الا غلل التى كانت عليهم

۲۲_ اسلام سے قبل يہود و نصارى دشوار احكام ميں مبتلا اور بہت سى دينى بدعتوں اور خرافات كا شكار تھے_

و يضع عنهم إصرهم و الا غلل التى كانت عليهم

كلمہ ''اغلال'' كو بصورت جمع لانے ميں ان بدعتوں اور خرافات كى وسعت اور زيادہ ہونے كى طرف اشارہ پايا جاتاہے_

۲۳_ اسلام اقدار كو زندہ كرنے والا، پاكيزگيوں كى نشاندہى كرنے والا نيز دشوار احكام اور خرافات سے منزہ دين ہے_

يحلّ لهم الطيبت و يحرم ...و يضع عنهم إصرهم و الا غلل التى كانت عليهم

۳۰۵

۲۴_ سب لوگوں (حتى كہ يہود و نصارى )كى فلاح پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر ايمان لانے ، دشمنوں كے مقابلے ان كا دفاع كرنے اور ان كى رسالت كى تقويت كے سائے ميں ميسر ہے_فالذين ء امنوا به و عزروه و نصروه ا ولئك هم المفلحون كلمہ ''تعزيز'' سے مراد ، تلوار كے ذريعے مدد كرنا ہے، بنابراين ''الذين ...عزّ روہ'' سے مراد وہ لوگ ہيں كہ جو دشمنوں كے مقابلے ميں آپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا دفاع كرتے ہيں ، كلمہ ''نصر'' مطلق مدد كرنے كے معنى ميں آتاہے ليكن چونكہ كلمہ ''نصر'' كلمہ ''عزروہ'' كے مقابلے ميں استعمال ہوا ہے لہذا اس سے مراد غير دفاعى مسائل ميں مدد كرنا ہے_

۲۵_ قرآن سراسر نور ہے اور فلاح كى راہ كو روشن كرتاہے_فالذين ...اتبعوا النور الذى ا نزل معه ا ولئك هم المفلحون

۲۶_ قرآن ہميشہ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى رسالت كے دوران آپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے ہمراہ رہا ہے_و اتبعوا النور الذى ا نزل معه

كلمہ ''معہ'' فعل ''انزل'' كے نائب فاعل كيلئے حال ہے بنابراين ''الذى انزل معہ'' كا معنى يہ ہوگا كہ نازل ہونے والا قرآن ،ہميشہ پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے ساتھ رہا_

۲۷_ انسان كى فلاح، قرآن كى پيروى كرے ميں ہى ہے_فالذين ...اتبعوا النور الذى ا نزل معه ا ولئك هم المفلحون

۲۸_عن ابى عبدالله عليه‌السلام : كان مما منّ الله عزوجل به على نبيه صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم إنه كان ا مّيا لا يكتب و يقرء الكتاب (۱)

حضرت امام صادقعليه‌السلام سے مروى ہے كہ آپعليه‌السلام نے فرمايا خدا نے جو نعمات اپنے پيغمبر كو عطا كيں ان ميں سے ايك يہ تھى كہ آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم امى تھے، خود نہيں لكھتے تھے ليكن لكھے ہوئے كو پڑھتے تھے_

۲۹_عن ابى جعفر عليه‌السلام : ...''يجدونه'' يعنى اليهود والنصارى ''مكتوبا'' يعنى صفة محمد صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم و اسمه ''عندهم فى التوراة والإنجيل'' ...(۲)

حضرت امام باقرعليه‌السلام سے آيت ''الذى يجدونہ مكتوبا ...'' كے بارے ميں منقول ہے كہ جس ميں آپعليه‌السلام نے فرمايا: يہود و نصارى ، حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا نام اور آپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے اوصاف تورات و انجيل ميں پاتے تھے

____________________

۱)علل الشرايع ، ص ۱۲۶، ح۷ ب ۱۰۵ نورالثقلين ج۲ ص ۷۹ ح ۳۹۳_

۲)كمال الدين صدوق ص ۲۱۷ ح ۲ ب ۲۲ ، بحارالانوار ج۱۱ ص ۴۸ ح ۴۹_

۳۰۶

احكام:تشريع احكام ۱۶

اسلام:اسلام اور حقداروں كا احياء ۲۳;اسلام اور خرافات ۲۳ ;اسلام اور طيبات ۲۳;اسلام كا سہل ہونا ۲۰، ۲۱، ۲۳

اللہ تعالى :اللہ تعالى كى بشارتيں ۱۳; اللہ تعالى كى غيبى خبريں ۱۳; اللہ تعالى كے عذاب ۵

امر بالمعروف:امر بالمعروف كى اہميت ۱۴، ۱۸

انجيل:نزول انجيل كى بشارت ۱۳;انجيل كى بشارتيں ۷، ۱۲

اہل كتاب:اہل كتاب اور حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ،۱۱

ايمان:آيات خدا پر ايمان ۳;ايمان كى علامت ۳; حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر ايمان ۱۰; حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر ايمان كے آثار ۲۴

بدعت:بدعت كے ساتھ مبارزہ ۲۰

تورات:تورات كى بشارتيں ۷، ۱۲

جہالت:جہالت كے خلاف مبارزہ ۲۰

حلال اشياء: ۱۷

خباءث:خباءث كى تحريم ۱۶، ۱۸;خباءث كى حرمت ۱۷

خدا كے رسول: ۶

خرافات:خرافات كے ساتھ مبارزہ ۲۰، ۲۱

زكات:زكات ادا كرنے والوں كے فضائل ۴

طيبات:طيبات كا حلال ہونا ۱۶ ،۱۷،۱۸

عذاب:عذاب كے اسباب ۵

عمل:پسنديدہ عمل كى اہميت ۱۵;ناپسنديدہ عمل سے اجتناب ۱۵

فريضہ:

۳۰۷

دشوار فرائض كو اٹھانا ۲۰،۲۱

فلاح:فلا ح كے عوامل ۲۴،۲۵،۲۷

قرآن:قرآن كا حقائق روشن كرنا ۲۵;قرآن كى اطاعت كے آثار ۲۷; قرآن كى نورانيت ۲۵

معاشرتى نظم و ضبط: ۱۴

متقين:متقين كے فضائل ۴

محرمات: ۱۶

محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :انجيل ميں محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ۷، ۸، ۹، ۱۰، ۱۲، ۱۸، ۲۱ ;تورات ميں محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے مقامات ۹;محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا امى ہونا ۶، ۱۱ ;محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا انكار كرنے والوں كا عذاب ۵;محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا دفاع كرنے كى اہميت ۲۴;محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا كردار ۲۰;محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى اطاعت ۳، ۱۰; محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى بعثت ۷;محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى حقانيت كى علامات ۱۱;محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى رسالت كا فلسفہ ۱۴، ۱۶ ; محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى رسالت ۹;محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى نافرماني۵;محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى نبوت ۶، ۹ ;محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى صفات ۱۸

مسلمين:قيامت كے دن مسلمين ۲;مسلمين كے فضائل ۱، ۲

مسيحي:اسلام سے قبل كے مسيحى ۲۲; خباءث سے مسيحيوں كا استفادہ ۱۶;طيبات سے مسيحيوں كا اجتناب ۱۹; مسيحى اور محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ۱۰;مسيحيوں كى فلاح كى شرائط ۲۴;مسيحيوں كى مسؤوليت ۱۰;مسيحيوں ميں بدعت ۲۲;مسيحيوں ميں خرافات ۲۱، ۲۲ ; مسيحيوں كے دشوار احكام ۲۲

مشمولين رحمت:خدا كى رحمت خاص كے مشمولين ۱، ۲

موسىعليه‌السلام :موسىعليه‌السلام كو بشارت ۱۳

نافرمان:نافرمانوں كا عذاب ۵

نھى عن المنكر:نھى عن المنكركى اہميت ۱۴، ۱۸

يہود:اسلام سے قبل كے يہود ۲۲;خباءث سے يہود كا استفادہ ۱۹;طيبات سے يہود كا اجتناب ۱۹; يہود اور محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ۱۰;يہود كى فلاح كى شرائط ۲۴; يہود كى مسؤوليت ۱۰; يہود ميں بدعت ۲۲; يہود ميں خرافات ۲۱، ۲۲;يہود كے دشوار احكام ۲۲

۳۰۸

آیت ۱۵۸

( قُلْ يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعاً الَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ لا إِلَـهَ إِلاَّ هُوَ يُحْيِـي وَيُمِيتُ فَآمِنُواْ بِاللّهِ وَرَسُولِهِ النَّبِيِّ الأُمِّيِّ الَّذِي يُؤْمِنُ بِاللّهِ وَكَلِمَاتِهِ وَاتَّبِعُوهُ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ )

پيغمبر كہہ دو كہ ميں تم سب كى طرف اس اللہ كا رسول اور نمائندہ ہوں جس كے لئے زمين و آسمان كى مملكت ہے ں اس كے علاوہ كوئي خدا نہيں ہے_ وہى حيات ديتا ہے اور وہى موت ديتا ہے لہذا اللہ اور اس كے پيغمبر امّى پر ايمان لے آؤ جو اللہ اور اس كے كلمات پر ايمان ركھتا ہے اور اسى كا اتباع كرو كہ شايد اسى طرح ہدايت يافتہ ہوجاؤ(۱۵۸)

۱_ حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ، تمام انسانوں كيلئے خدا كى جانب سے رسولصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم تھے_قل يا ايها الناس إنى رسول الله إليكم جميعا

۲_ اسلام، تمام انسانوں كيلئے ائین حيات ہے_إنى رسول الله إليكم جميعا

۳_ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ، تمام اہل جہاں تك اپنا پيغام ابلاغ كرنے اور سب لوگوں پر اپنى رسالت كے شمول كو بيان كرنے كے ذمہ دار تھے_قل يا ا يها الناس إنى رسول الله إليكم جميعا

۴_ آسمانوں اور زمين كى حاكميت، خدا كيلئے مختص ہے_الذى له ملك السموات والا رض

۵_ تشريع دين اور ارسال رسل، جہان ہستى پر خدا كى حاكميت كے ساتھ مربوط ہے_

إنى رسول الله إليكم جميعا الذى له ملك السموات والا رض

۶_ كائنات پر خدا كى حاكميت كا اعتقاد، بعثت انبياء كے متعلق ہر قسم كى بے يقينى كے خاتمے كا باعث ہے_إنى رسول الله ...الذى له ملك السموات والا رض

۷_ جہان ہستى پر خدا كى على الاطلاق حاكميت كى طرف توجہ، پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى عالمگير رسالت كے متعلق ہر قسم كے شك و شبہہ كے خاتمے كا باعث بنتى ہے_إنى رسول الله إليكم جميعا الذى له ملك السموات والا رض

رسالت پيغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور اس كے عالمگير ہونے كے بيان كے بعد كائنات پر خدا كى حاكميت كو بيان كرنے ميں در حقيقت ايسى رسالت كے امكان پر ايك استدلال كرنا مراد ہے_

۸_ عالم خلقت، متعدد آسمانوں پر مشتمل ہے_له ملك السموات

۹_ خدائے يكتا كے سوا كوئي موجود، پرستش كے لائق نہيں _لا إله إلا هو

۳۰۹

۱۰_ صرف كائنات كا فرمانروا ہى پرستش و عبادت كے لائق ہے_الذى له ملك السموت والا رض لا إله إلا هو

خداكے ساتھ حاكميت ہستى كے مختص ہونے كو بيان كرنے كے بعد اس حقيقت كو بيان كرنا كہ صرف وہى لائق پرستش ہے، مندرجہ بالا مفہوم فراہم كرتاہے_

۱۱_ كائنات پر صرف خدا كى حاكميت كے بارے ميں يقين، اس كے سوا كسى اور قابل پرستش معبود كے نہ ہونے پر ايمان كاباعث ہے_الذى له ملك السموات والا رض لا إله إلا هو

۱۲_ پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى رسالت نيز آپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى رسالت كا تمام اہل جہاں كو شامل ہونا، كائنات پر خدا كى فرمانروائی اور اس كے سوا ہر معبود كى نفى ہى كا ايك جلوہ ہے_إنى رسول الله ...الذى له ملك السموات والارض لا إله إلا هو

پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے رسولصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم الله ہونے كى وضاحت اور پھر اس كے بعد جہان ہستى كى حاكميت كے ذريعے خدا كى توصيف ميں يہ مطلب پايا جاتاہے كہ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى رسالت آيت كريمہ ميں مذكور خدا كے اوصاف كى متقاضى ہے_

۱۳_ ہر شخص كى زندگى اور موت فقط خداوند كے اختيار ميں ہے _يحيى و يميت

۱۴_ جہان ہستى پر خدا كى على الاطلاق حاكميت موجودات كو زندہ كرنے اور انہيں مار نے پر اس كے اقتدار كى دليل ہے_

الذى له ملك السموات والا رض ...يحيى و يميت

جہان ہستى پر خدا كى حاكميت مطلق كو بيان كرنے اور پھر زندگى اور موت كے اسى كے ہاتھ ميں ہونے كو ذكر كرنے ميں اس مطلب كى طرف اشارہ پايا جاسكتاہے كہ امور عالم چونكہ اسى كے اختيار ميں ہيں لہذا موجودات كى موت و حيات بھى اسى كے اختيار ميں ہوگي_ بنابراين ''لہ ملك ...'' ميں ''يحيى و يميت'' پر استدلال پايا جاسكتاہے_

۱۵_ تمام انسانوں (حتى كہ يہود و نصارى ) كو چاہيے كہ خدا اور اس كے پيغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر ايمان لائیں _

قل ى ا يها الناس ...فا منوا بالله و رسوله

گزشتہ آيات (كہ جن ميں پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے اوصاف، تورات و انجيل ميں ثبت ہونے كى وضاحت كى گئي ہے) كى روشنى ميں كلمہ ''الناس'' كا مطلوبہ مصداق، يہود و نصارى ہيں ، بنابراين يہود و نصارى ''فا منوا ...'' كے مخاطبين ميں سے ہيں _

۳۱۰

۱۶_ حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم بغير پڑھے لكھے، خداوند كى جانب سے مقام رسالت كے حامل پيغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم تھے_

فا منوا بالله و رسوله النبى الا ميّ

۱۷_ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا اُمّى ہونا، ادعائے رسالت ميں آپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى صداقت كى علامت ہے_

فامنوا بالله و رسوله النبى الامي

يہ اس احتمال كى بنياد پر كہ جب پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى امّى ہونے كے ساتھ توصيف آپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى حقانيت پر استدلال كيلئے كى گئي ہو__

۱۸_ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ، اپنى زندگى ميں خدا اور اس كے تمام كلمات پر ايمان ركھتے تھے_رسوله ...الذى يؤمن بالله و كلمته

۱۹_ انبيائے الہى كا خدا اور اپنى رسالت كے پيغام پر اعتقاد اور ايمان، ادعائے نبوت ميں ان كى صداقت كى علامت ہے_رسوله ...الذى يؤمن بالله و كلمته

پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا يہ وصف بيان كيا جانا كہ آپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اپنى رسالت كى حقيقت پر ايمان ركھتے تھے ہوسكتاہے كہ يہ آپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى رسالت كى سچائی پر دليل كے طور پر ہو_

۲۰_ سب كو (حتى كہ يہود و نصارى كو بھي) چاہيے كہ پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى پيروى كريں _و اتبعوه

۲۱_ ہدايت تك رسائی ، خدا پر ايمان لانے اور رسالت پيغمبر كو قبول كرنے اور اس كى پيروى كرنے كى صورت ميں ہى ممكن ہے_فا منوا بالله و رسله ...و اتبعوه لعلكم تهتدون

۲۲_ راہ فلاح كى شناخت اور اس كا حصول، پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر ايمان لانے اور آپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى پيروى كرنے ميں ہى منحصر ہے_فا منوا بالله و رسوله ...و اتبعوه لعلكم تهتدون

گزشتہ آيت ميں مذكور جملہ ''ا ولئك هم المفلحون'' كى روشنى ميں فعل ''تھتدون'' كا متعلق، فلاح ہے_

۲۳_ خدا اور پيغمبراكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر ايمان، آپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے فرامين كى پيروى كئے بغير ،ہدايت اور فلاح كا باعث نہيں بن سكتا_

فا منو بالله و رسوله ...و اتبعوه لعلكم تهتدون

۳۱۱

آسمان:آسمانوں كا حاكم ۴;آسمانوں كا متعدد ہونا ۸

آفرينش:حاكم آفرينش ۵، ۶، ۷، ۱۰، ۱۱، ۱۲، ۱۴

اسلام:اسلام كا عالمگير ہونا ۲

انبياء:انبياء پر ايمان ۱۶;انبياء كى تعليمات ۱۶;حقانيت انبياء كى علامات ۱۹;رسالت انبياء كا منشاء ۵

انسان:انسان كى مسؤوليت ۱۵

ايمان:ايمان كے آثار ۶، ۱۱، ۲۱، ۲۲، ۲۳;حاكميت خدا پر ايمان ۶;خدا پر ايمان ۱۱، ۱۵، ۱۸، ۱۹، ۲۱، ۲۲، ۲۳

محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر ايمان ۱۵، ۲۱، ۲۲، ۲۳

توحيد:توحيد عبادى ۹، ۱۰; توحيد عبادى كے اسباب ۱۱;توحيد كے دلائل ۱۲

حيات:حيات كا منشاء ۱۳

اللہ تعالى :اللہ تعالى سے مختص امور ۴، ۹، ۱۴;اللہ تعالى كى حاكميت ۴، ۵، ۷، ۱۱، ۱۲;اللہ تعالى كى حاكميت كے مظاہر ۱۲;اللہ تعالى كى قدرت ۱۳، ۱۴

خدا كے رسول: ۱،۶ ۱

دين:تشريع دين كا منشاء ۵

ذكر:ذكر كے اثرات ۷

زمين:زمين كا حاكم۴

شك:شك كے موانع ۷

فلاح :فلاح كے اسباب ۲۲;فلاح كے عوامل ۲۳

كفر:انبياء كے بارے ميں كفر كے موانع ۶

محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم : رسالت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا عالمگير ہونا ۱، ۳، ۷، ۱۲ ;محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر ايمان ۱۸; محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا امّى ہونا ۱۶، ۱۷ ;محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى اطاعت ۲۰;محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى اطاعت كى اہميت ۲۳;محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى اطاعت كے آثار ۲۱، ۲۲; محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى حقانيت كى علامات ۱۷;محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى رسالت كا داءرہ ۳، ۷ ;محمد كى مسؤوليت ۳;محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے مقامات ۱۶

۳۱۲

موت:موت كا سبب ۱۳

مسيحي:مسيحيوں كى مسؤوليت ۱۵، ۲۰

موجودات:موجودات كى حيات كا سرچشمہ۱۴;موجودات كى موت كا سبب ۱۴

ہدايت:ہدايت كے اسباب ۲۱، ۲۳

يہود:يہود كى مسؤوليت ۱۵، ۲۰

آیت ۱۵۹

( وَمِن قَوْمِ مُوسَى أُمَّةٌ يَهْدُونَ بِالْحَقِّ وَبِهِ يَعْدِلُونَ )

اور موسى كى قوم ميں سے ايك ايسى جماعت بھى ہے جو حق كے ساتھ ہدايت كرتى ہے اور معاملات ميں حق و انصاف كے ساتھ كام كرتى ہے(۱۵۹)

۱_ قوم موسىعليه‌السلام كے كچھ لوگ ہدايت كرنے والے اور عدالت پيشہ تھے_

و من قوم موسى امة يهدون بالحق و به يعدلون

۲_ قوم موسىعليه‌السلام كے ہدايت كرنے والے لوگ خود بھى ہميشہ حق و حقيقت كے ہمراہ رہتے تھے_يهدون بالحق

فوق الذكر مفہوم اس بناء پر اخذ كيا گيا ہے كہ جب ''بالحق'' كى ''باء'' مصاحبت كيلئے ہو كہ اس صورت ميں ''بالحق'' فعل''يهدون'' كیفاعل كيلئے حال ہوگا، يعني: ''يھدون مصاحبين الحق''

۳_ قوم موسىعليه‌السلام كے ہدايت كرنے والے باطل اسباب كے ذريعے نہيں بلكہ موازين حق كا سہارہ ليتے ہوئے لوگوں كى ہدايت كرتے تھے_يهدون بالحق

فوق الذكر مفہوم كى اساس يہ ہے كہ ''بالحق'' كى ''باء'' استعانت كيلئے ہو_

۴_ ہدايت كرنے والوں كو خود بھى حق كے ساتھ ہونا چاہيئے اور حق كى ہى پيروى كرنى چاہيئے _يهدون بالحق

۵_ قوم موسىعليه‌السلام كے عدالت پيشہ لوگ ،اپنے فيصلوں كا معيار ہميشہ حق كو قرار ديتے ہوئے اسى كى بنياد پر قضاوت كرتے تھے_و به يعدلون كلمہ ''بہ'' فعل''يعدلون'' كے متعلق ہے اور اس ميں حرف ''باء'' استعانت كيلئے ہے_

۶_ ہدايت كرنا اور عدالت كو اپنانا، سب پر فرض ہے_يهدون بالحق و به يعدلون

۳۱۳

۷_ انسانى معاشروں اور اقوام كے طرز عمل كى تصوير كشى كيلئے قرآن كى ايك روش يہ ہے كہ وہ ہر قوم كے ناپسنديدہ كرداروں پر تنقيد كرنے كے ساتھ ساتھ اس كے اچھے كرداروں كو بھى بيان كرتاہے_

و من قوم موسى ا مة يهدون

۸_ اقوام كے چہروں كو نماياں كرنے كيلئے انصاف كى مراعات كرنا ،ايك پسنديدہ امر ہے_*

و من قوم موسى اُمة يهدون بالحق

قوم موسى كى برائی اور اس كے بُرے افراد كا حال بيان كرنے كے بعد اس قوم كے عدالت پيشہ اور ہدايت كرنے والے گروہ كا تذكرہ كرنے كا ايك مقصد ہوسكتاہے يہ ہو كہ اس روش كى تعليم دى جائیے كہ كسى معاشرے كے بارے ميں تحليل كرنے اور اس كى خبر دينے ميں اس معاشرے كى خوبيوں سے صرف نظر كرتے ہوئے انہيں بھول نہيں جانا چاہيے_

۹_عن امير المؤمنين عليه‌السلام : ...لقد افترقت (بنو اسرائيل بعد موسي) على احدى و سبعين فرقة كلها فى النار الا واحدة فان الله يقول ''و من قوم موسى امة يهدون بالحق و به يعدلون'' فهذه التى تنجو (۱)

حضرت امير المؤمنينعليه‌السلام سے مروى ہے كہ: حضرت موسىعليه‌السلام كے بعد بنى اسرائیل ۷۱ فرقوں ميں بٹ گئے كہ ان ميں سے ايك كے سوا سب كے سب جہنمى ہيں ، خدا نے فرمايا ''قوم موسى كا ايك گروہ لوگوں كى حق كے ساتھ راہنمائی كرتاہے اور حق كے ساتھ قضاوت كرتاہے'' صرف يہى لوگ اہل نجات ہيں _

اچھے لوگ:اچھے لوگوں كا تعارف ۷

اقوام:اقوام كے تعارف ميں انصاف كى رعايت ۸

برے لوگ:برے لوگوں پر تنقيد ۷

بنى اسرائی ل:بنى اسرائیل كى اقليت۱ ;بنى اسرائیل كى تاريخ ۱، ۲، ۵ ;بنى اسرائیل كے عادل لوگ ۱;بنى اسرائیل كے عادلوں كى قضاوت ۵;بنى اسرائیل كے ہدايت كرنے والے ۱، ۲، ۳

____________________

۱) تفسير عياشى ج/۲ ص ۳۲ ح ۹۱ نورالثقلين ج/۲ ص ۸۵ ح ۳۰۷_

۳۱۴

عدالت:عدالت كى اہميت ۶

ذمہ داري:سب كى ذمہ دارى ۶

نمونہ :پسنديدہ نمونے ۷;ناپسنديدہ نمونے ۷

ہدايت:ہدايت كى اہميت ۶;روش ہدايت ۳، ۷

ہدايت كرنے والے:ہدايت كرنے والوں كى ذمہ دارى ۴;ہدايت كرنے والے اور حق ۴

آیت ۱۶۰

( وَقَطَّعْنَاهُمُ اثْنَتَيْ عَشْرَةَ أَسْبَاطاً أُمَماً وَأَوْحَيْنَا إِلَى مُوسَى إِذِ اسْتَسْقَاهُ قَوْمُهُ أَنِ اضْرِب بِّعَصَاكَ الْحَجَرَ فَانبَجَسَتْ مِنْهُ اثْنَتَا عَشْرَةَ عَيْناً قَدْ عَلِمَ كُلُّ أُنَاسٍ مَّشْرَبَهُمْ وَظَلَّلْنَا عَلَيْهِمُ الْغَمَامَ وَأَنزَلْنَا عَلَيْهِمُ الْمَنَّ وَالسَّلْوَى كُلُواْ مِن طَيِّبَاتِ مَا رَزَقْنَاكُمْ وَمَا ظَلَمُونَا وَلَـكِن كَانُواْ أَنفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ )

اور ہم نے بنى اسرائیل كو يعقوب كى بارہ اولاد كے بارہ حصول پر تقسيم كرديا اور موسى كى طرف وحى كى جب ان كى قوم نے انى كا مطالبہ كيا كہ زمين پر عصا ماردو_ انھوں نے عصا مارا تو بارہ چشمے جارى ہوگئے اس طرح كہ ہر گروہ نے اپنے گھاٹكو پہچان ليا اور ہم نے ان كے سروں پر ابر كا سايہ كيا اور ان پر من و سلوى جيسى نعمت نازل كى كہ ہمارے ديئے ہوئے پاكيزہ رزق كو كھاؤ اور ان لوگوں نے مخالفت كر كے ہمارے اوپر ظلم نہيں كيا بلكہ يہ اپنے ہى نفس پر ظلم كر رہے تھے(۱۶۰)

۱_ خداوند متعال نے بنى اسرائیل كو بارہ قبيلوں ميں تقسيم كيا_و قطّعنهم اثنتى عشرة أسباطا أمما

''اثنتى عشرة'' كى تمييز كلمہ''فرقة'' كى طرح

۳۱۵

كا كوئي مفرد مؤنث كلمہ ہے كہ جو واضح ہونے كى وجہ سے كلام ميں نہيں لايا گيا ''اسباط، سبط'' (قبيلہ طاءفہ) كى جمع ہے اور ''اثنتى عشرة'' كيلئے بدل ہے_

۲_ بنى اسرائیل كے بارہ طاءفوں ميں سے ہر ايك دوسرے كے مقابلے ميں ايك مستقل گروہ تھا_

و قطّعنهم اثنتى عشرة أسباطا أمما

امت كى جمع ''أمما'' كلمہ ''أسباطا'' كيلئے حال ہے، يعنى ايسے قبائل كہ جن ميں ہر كوئي ايك امت تھا_

۳_ حضرت يعقوبعليه‌السلام كے بيٹوں ميں سے ہر ايك كى طرف بنى اسرائیل كا انتساب ہى ان كى گروہ بندى كى اساس تھا_

و قطّعنهم اثنتى عشرة أسباطا أمما

''أسباط'' لغت ميں اولاد كى اولاد كے معنى ميں استعمال ہوتاہے چنانچہ بنى اسرائیل كے بارہ طاءفوں كيلئے اسى كلمہ كے استعمال ميں اس مطلب كى طرف اشارہ پايا جاتاہے كہ ان قبائل كى اساس (كہ سب حضرت يعقوبعليه‌السلام كى اولاد كى اولاد ہيں ) حضرت يعقوبعليه‌السلام كے بارہ فرزند ہيں _

۴_ بنى اسرائیل كى بارہ گرہوں ميں تقسيم ان كيلئے ايك نعمت الہى تھى اور يہ تقسيم ان كے اجتماعى امور كى تنظيم كے سلسلہ ميں تھي_قطّعنهم اثنتى عشرة أسباطا أمما ...قد علم كل أناس مشربهم

چونكہ آيت كے بعد كے حصوں ميں بنى اسرائیل كو عطا كى جانے والى نعمات كا تذكرہ ہے لھذا اس سے معلوم ہوتاہے كہ ان كى بارہ گروہوں ميں تقسيم بھى نعمات الہى ميں سے ہے چنانچہ جملہ ''قد علم ...'' كہ جو اس تقسيم كے فائدہ كو بيان كرتاہے بھى اس تقسيم كے نعمت ہونے كى تائی د كرتاہے_

۵_ عصر موسى ميں بنى اسرائیل كى زندگى ايك قبائلى زندگى تھي_و قطّعنهم اثنتى عشرة أسباطا أمما

۶_ سمندر عبور كرنے كے بعد قوم موسى آب و غذا كى كمى سے دوچار ہوگئي_إذا ستسقه قومه ...و أنزلنا عليهم المن والسلوي

۷_ بنى اسرائیل نے حضرت موسىعليه‌السلام كى طرف رجوع كرتے ہوئے اُن سے پانى كى قلت كو برطرف كرنے كا مطالبہ كيا_

إذ استسقه قومه

۸_ مشكلات سے نجات حاصل كرنے كيلئے انبياءعليه‌السلام سے متوسل ہونے كا جواز_إذ استسقه قومه

۹_ حضرت موسىعليه‌السلام كو خدا كى طرف سے حكم ملا كہ پانى

۳۱۶

حاصل كرنے كيلئے اپنا عصا پتھر پر مارو_و أوحينا الى موسى ...ا ن اضرب بعصاك الحجر

كلمہ ''الحجر'' كا ''ال'' جنس كيلئے بھى ہوسكتاہے كہ اس صورت ميں ''الحجر'' سے مراد دوسرى اشياء كے مقابلے ميں كوئي بھى پتھر ہوسكتاہے چنانچہ ''ال'' عہد حضورى يا ذہنى كيلئے بھى ہوسكتاہے كہ اس صورت ميں ''الحجر'' سے مراد ايك خاص پتھر ہوگا_

۱۰_ حضرت موسىعليه‌السلام نے خدا كا حكم ملنے پر كسى تاخير كے بغير اپنا عصا(پانى حاصل كرنے كيلئے) پتھر پر مار ديا_

أن اضرب بعصاك الحجر فانبجست منه اثنتا عشرة عينا

''فانبجست'' ميں حرف ''فاء'' فائے فصيحہ ہے، يعنى ايك مقدر معطوف عليہ كو بيان كرنے كيلئے ہے اور وہ مقدر معطوف عليہ آيت كے پہلے حصّے كى روشنى ميں ''فضرب بعصاہ الحجر'' ہے گويا اس جملے كے محذوف ہونے ميں يہ معنى پايا جاتاہے كہ فرمان الہى (اضرب) ملتے ہى موسىعليه‌السلام نے اپنا عصا پتھر پر دے مارا_

۱۱_ پتھر پر عصامارنے كے بارے ميں خدا كا حكم موسىعليه‌السلام كو وحى كے ذريعے موصول ہوا_

و أوحينا إلى موسى ...أن اضرب بعصاك الحجر

۱۲_ پتھر پر عصائے موسى كے لگتے ہى اس سے پانى كے بارہ چشمے پھوٹ پڑے_

أن اضرب بعصاك الحجر فانبجست منه اثنتا عشرة عينا

فعل ''انبجست'' كا مصدر ''انبجاس'' جوش مارنے اور پھوٹنے كے معنى ميں استعمال ہوتاہے_

۱۳_ پتھر سے پھوٹنے والے بارہ چشموں ميں سے ہر ايك بنى اسرائیل كے بارہ قبيلوں ميں سے ايك قبيلے كے ساتھ مخصوص تھا_قد علم كل أناس مشربهم

''أناس'' كلمہ ''انس'' (لوگ) كى جمع ہے اور يہاں اس سے مراد بنى اسرائیل كے بارہ قبيلے ہيں _ ''مشرب'' پينے كے پانى يا اس جگہ كو كہتے ہيں كہ جہاں سے پانى ليا جاتاہے (گھاٹ) اور يہاں اس سے مراد وہى پتھر سے پھوٹنے والے چشمے ہيں _

۱۴_ پتھر سے پھوٹنے والے بارہ چشموں ميں سے ہر ايك چشمہ بنى اسرائیل كے ايك قبيلے كے ساتھ مخصوص ہونے كى علامت ركھتا تھا_قد علم كل أناس مشربهم

۱۵_ بنى اسرائیل كے قبيلوں ميں سے ہر قبيلہ اپنے مخصوص چشمے سے آگاہ تھا_قد علم كل أناس مشربهم

۳۱۷

۱۶_ قوم موسى كو سمندر عبور كرنے كے بعد سورج كى سخت گرمى كا سامنا كرنا پڑا_و ظلّلنا عليهم الغمم

۱۷_ خداوند متعال نے قوم موسىعليه‌السلام پر ابر كا سايہ كركے انہيں سورج كى جھلسا دينے والى گرمى سے نجات عطا كي_

و ظلّلنا عليهم الغمم

''غمامہ'' يعنى بادل اور اس كى جمع غمام ہے (لسان العرب) بعض اہل لغت كا كہنا ہے كہ غمام يعنى سفيد بادل''ظلّلنا'' كا مصدر ''تظليل'' سايہ قرار دينے كے معنى ميں آتاہے_

۱۸_ خداوند متعال نے قوم موسى پر گرم صحرا كو عبور كرنے كے دوران ، مَنّ و سلوى نازل كيا_

و أنزلنا عليهم المن والسلوي لغت ميں كلمہ ''مَنّ'' كا معنى ترنجبين اور شہد كى طرح كا ميٹھا شربت ذكر كيا گيا ہے اور ''سلوى '' كے معنى كے بارے ميں كہا گيا ہے كہ اس سے مراد بٹير كى طرح كا ايك سفيد رنگ كا پرندہ ہے اور بعض كا كہنا ہے كہ ''سلوى '' وہى بيٹر ہے_

۱۹_ ''منّ'' و ''سلوى '' بنى اسرائیل كو عطا كيا جانے والا رزق ايك پاك و پاكيزہ خوراك تھي_

و أنزلنا عليهم المن و السلوى كلوا من طيبت ما رزقنكم

۲۰_ قوم موسى كے اوپر ابر كا نمودار ہونا باعث بنا كہ ان پر من و سلوى نازل ہو *

و ظلّلنا عليهم ألغمم و أنزلنا عليهم المن و السلوي

جملہ ''ظلّلنا ...'' پر جملہ ''انزلنا ...'' كے معطوف ہونے ميں ابر كے چھانے اور من و سلوى كے نازل ہونے كے درميان ارتباط كا سراغ مل سكتاہے_

۲۱_ سمندر عبور كرنے كے بعد قوم موسى كو حلال اور حرام غذاؤں تك رسائی حاصل ہوگئي تھي_

كلوا من طيبت ما رزقنكم

۲۲_ َمنّ و سلوى اور پاك و پاكيزہ رزق سے استفادہ كرنے كے بارے ميں بنى اسرائیل كو خدا كى ہدايتكلوا من طيبت ما رزقنكم فوق الذكر مفہوم فعل امر ''كلوا'' كو مد نظر ركھتے ہوئے اخذ كيا گيا ہے_

۲۳_ خداوند متعال ،اپنے بندوں كو رزق عطا كرتاہے_ما رزقنكم

۲۴_ پاك و پاكيزہ نعمات سے استفادہ كرنے كے بارے ميں بندوں كو خدا كى ہدايت_كلوا من طيبت ما رزقنكم

۲۵_ جہان ہستى خدا كے اختيار ميں ہے اور اس ميں رونما

۳۱۸

ہونے والى تبديلياں بھى اسى كے دست قدرت ميں ہيں _فانبجست منه ...ظلّلنا عليهم الغمم و ا نزلنا عليهم المن و السلوى

۲۶_ سمندر كو عبور كرنے كے بعد قوم موسى كيلئے متعدد معجزات (پاني، سايہ اور منّ و سوى كا نزول) ظاہر ہوئے_

فانبجست ...و ظلّلنا عليهم الغمم و أنزلنا عليهم المنّ و السلوي

۲۷_ قوم موسى نے ناپاك خوراكوں سے استفادہ كرتے ہوئے خدا كى نافرمانى كي_كلوا من طيبت ما رزقنكم و ما ظلمونا و لكن كانوا ا نفسهم يظلمون اگر قوم موسى پر ظالم ہونے كا اطلاق (كانوا ا نفسهم يظلمون ) جملہ ''كلوا من طيبت ...'' كے ساتھ مربوط ہو تو اس صورت ميں ان كے ظلم سے مراد حرام اور ناپاك غذاؤں سے ان كا استفادہ ہے ليكن اگر جملہ ''و ما ظلمونا و لكن ...'' آيت ميں مذكور متعدد نعمات كے ساتھ مرتبط ہو تو اس صورت ميں ان كے ظلم سے مراد نعمات كے مقابلے ميں ناسپاسى ہے مندرجہ بالا مفہوم پہلے احتمال كى بناء پر اخذ كيا گيا ہے_

۲۸_ قوم موسى ، عطا كى جانے والى نعمات (پانى كے چشموں و غيرہ) كے مقابلے ميں شكر گزارنہ تھي_

و ما ظلمونا و لكن كانوا ا نفسهم يظلمون

فوق الذكر مفہوم اس بناء پر اخذ كيا گيا ہے كے جب جملہ ''و ما ظلمونا و لكن ...'' آيت كہ ان تمام حصوں كے ساتھ مرتبط ہو كہ جن ميں نعمات الہى كا تذكرہ ہے_

۲۹_ قوم موسى نے خدا كى ناشكرى اور نافرمانى كركے ذات حق كو كچھ نقصان نہيں پہنچايا_و ما ظلمونا

۳۰_ قوم موسى كى ناشكرى اور خدا كے حكم سے ان كى نافرماني، ايسا ستم تھا كہ جو انہوں نے خود اپنے اوپر ڈھايا_

و قطّعنهم ...و ما ظلمونا و لكن كانوا أنفسهم يظلمون

۳۱_ حكم خدا كى نافرمانى اور نعمات الہى كے مقابلے ميں ناشكرى ايسے ظلم ہيں كہ جو انسان كى طرف سے خود انسان ہى كوپہنچتے ہيں _و لكن كانوا أنفسهم يظلمون

۳۲_ گناہ كا نقصان خودگناہ كار كو پہنچتاہے نہ كہ خدا كو_و ما ظلمونا و لكن انفسهم يظلمون

آفرينش:آفرينش ميں تبديليوں كا سبب ۲۵;حاكم آفرينش ۲۵

۳۱۹

اعداد:بارہ كا عدد، ۱، ۲، ۴، ۱۲، ۱۳، ۱۴

اجتماعى امور:اجتماعى امور كى تنظيم ۴

انبياء:رسالت انبياء كا داءرہ ۹

بادل:بادل كا كردار ۱۷، ۲۰

بنى اسرائی ل:بنى اسرائیل اور موسىعليه‌السلام ۷; بنى اسرائیل پر ابر كا سايہ ۱۷، ۲۰، ۲۶ ; بنى اسرائیل كا طعام ۲۱; بنى اسرائیل كا ظلم ۳۰; بنى اسرائیل كا عصيان ۲۷، ۲۹، ۳۰ ; بنى اسرائیل كا كفران ۳۰، ۲۹، ۲۵ ; بنى اسرائیل كا گرمى كى مشكل ميں مبتلا ہونا ۱۶، ۱۷ ; بنى اسرائیل كى اجتماعى زندگى ۵; بنى اسرائیل كى تاريخ ۱، ۲، ۳، ۶، ۷، ۱۲، ۱۳، ۱۵، ۱۶، ۱۷، ۱۸، ۱۹، ۲۱، ۲۶، ۲۷، ۲۸ ; بنى اسرائیل كى حرامخورى ۲۷; بنى اسرائیل كى خواہشات ۷; بنى اسرائیل كى خوراك ۱۸; بنى اسرائیل كى روزى ۱۹; بنى اسرائیل كى مشكل ۶; بنى اسرائیل كى مشكلات ۱۶، ۷، ۶ ; بنى اسرائیل كى نسل ۳; بنى اسرائیل كى نعمات ۴، ۱۸، ۱۹، ۲۰، ۲۱، ۲۶، ۲۸ ; بنى اسرائیل كے اسباط ۱، ۲، ۴ ; بنى اسرائیل كے اسباط كے چشمے ۱۳، ۱۴، ۱۵ ; بنى اسرائیل كے بارہ چشمے ۱۲، ۱۳، ۱۴ ; بنى اسرائیل كے گروہ ۳;بنى اسرائیل ميں پانى كى كمى ۶، ۷، ۹ ; بنى اسرائیل ميں غذا كى كمى ۶; بنى اسرائیل ميں قحط ۶; سمندر سے بنى اسرائیل كا عبور ۱۶، ۲۱، ۲۶ ; عصر موسى ميں بنى اسرائیل كى زندگى ۵;گرمى سے بنى اسرائیل كى نجات ۱۷

پانى :پانى كے چشمے ۲۸

توسل:انبياء سے توسل ۸;توسل كا جواز ۸;توسل كے احكام ۸

چشمہ:پتھر ميں چشمہ ۱۲، ۱۳، ۱۴

اللہ تعالى :اللہ تعالى كو نقصان پہنچانا ۲۹، ۳۲; اللہ تعالى كى رزاقيت ۲۳; اللہ تعالى كى قدرت ۲۵; اللہ تعالى كى نافرمانى ۲۷،۲۹، ۳۰،۳۱;اللہ تعالى كى نعمات ۴; اللہ تعالى كى ہدايت ۲۲،۲۴; اللہ تعالى كے عطايا ۱۹

خود:خود پر ظلم ۳۰، ۳۱

روزي:طيّب روزى ۲۲

سلوي:سلوى كى نعمات سے استفادہ ۲۲;سلوى كى نعمت ۱۸، ۱۹، ۲۶;سلوى كى نعمت كا باعث ۲۰

۳۲۰